Sunan Al Daraqutni
15. وراثت کا بیان
سنن الدارقطني
3989
Sunan Al Daraqutni3989 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّىُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قِرَاءَةً عَلَيْهِ فِى رَجَبٍ سَنَةَ إِحْدَى وَثَلاَثِينَ وَمِائَتَيْنِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبِى الْعَطَّافِ عَنْ أَبِى الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « تَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ فَإِنَّهُ نِصْفُ الْعِلْمِ وَهُوَ يُنْسَى وَهُوَ أَوَّلُ شَىْءٍ يُنْتَزَعُ مِنْ أُمَّتِى » .
3989 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : وراثت کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو کیونکہ یہ نصف علم ہے اور یہ وہ سب سے پہلی چیز ہے جسے بھلادیا جائے گا اور یہ وہ سب سے پہلی چیز ہے جسے میری امت سے اٹھالیا جائے گا۔
3990
Sunan Al Daraqutni3990 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ الْمَعَافِرِىُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ التَّنُوخِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْعِلْمُ ثَلاَثَةٌ وَمَا سِوَى ذَلِكَ فَهُوَ فَضْلٌ آيَةٌ مُحْكَمَةٌ أَوْ سُنَّةٌ قَائِمَةٌ أَوْ فَرِيضَةٌ عَادِلَةٌ »
3990 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے علم تین قسم کا ہوتا ہے ، اس کے علاوہ جو ہے وہ اضافی ہے ، ایک محکم آیات کا علم، دوسرا ائم سنت کا علم اور تیسرا انصاف کے مطابق وراثت (تقسیم کرنے کے اصولوں ) کا علم ہے۔
3991
Sunan Al Daraqutni3991 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ بَعْدَ مَا أُنْزِلَتْ سُورَةُ النِّسَاءِ وَفَرَضَ فِيهَا الْفَرَائِضَ يَقُولُ « لاَ حَبْسَ بَعْدَ سُورَةِ النِّسَاءِ ».
3991 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا یہ سورة نساء کے نازل ہوجانے اور اس میں وراثت کے احکام نازل ہوجانے کے بعد کی بات ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا، سورة نساء کے بعد اب کسی کو محبوس قرار نہیں دیا جاسکتا۔
3992
Sunan Al Daraqutni3992 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِى بِاللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ مُوسَى الصَّدَفِىُّ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَخِيهِ عِيسَى بْنِ لَهِيعَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ حَبْسَ عَنْ فَرَائِضِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ». لَمْ يُسْنِدْهُ غَيْرُ ابْنِ لَهِيعَةَ عَنْ أَخِيهِ وَهُمَا ضَعِيفَانِ .
3992 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اللہ کے مقرر کردہ وراثت کے حصوں سے کسی کے محبوس قرار نہیں دیا جاسکتا۔
ابن لہیعہ کے علاوہ اور کسی نے اس کی سند بیان نہیں کی ہے اسنے اپنے بھائی کے حوالے سے نقل کیا ہے یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔
ابن لہیعہ کے علاوہ اور کسی نے اس کی سند بیان نہیں کی ہے اسنے اپنے بھائی کے حوالے سے نقل کیا ہے یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔
3993
Sunan Al Daraqutni3993 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ فِى ابْنَتَيْنِ وَأَبَوَيْنِ وَامْرَأَةٍ قَالَ صَارَ ثُمُنُهَا تُسُعًا.
3993 ۔ حضرت علی (رض) نے (مرحوم کی) دو بیٹیوں ماں باپ اور بیوی کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا ہے اس کی وراثت کے نوحصے ہوں گے۔
3994
Sunan Al Daraqutni3994 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَكِيلُ أَبِى صَخْرَةَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ ح وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْجَعْدِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رَاشِدِ بْنِ شَجَرَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ تَرِثُ مِلَّةٌ مِلَّةً وَلاَ يَجُوزُ شَهَادَةُ أَهْلِ مِلَّةٍ عَلَى مِلَّةٍ إِلاَّ أُمَّتِى فَإِنَّهُمْ يَجُوزُ شَهَادَتُهُمْ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ ». لَفْظُ ابْنِ عَيَّاشٍ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ فِى حَدِيثِهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَحْسِبُ شَكَّ عُمَرُ. وَعُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ .
3994 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ایک مذہب دوسرے مذہب کا وارث نہیں بنتا اور ایک مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی گواہی دوسرے مذہب کے خلاف قبول نہیں کی جاسکتی ، البتہ میری امت کا حکم مختلف ہے کیونکہ ان کی گواہی دوسرے سب لوگوں کے حق میں قبول کی جائے گی۔ روایت کے یہ الفاظ عیاش نامی راوی کے ہیں تاہم انھوں نے اپنی رویت میں یہ بات نقل کی ہے : میرا خیال ہے کہ روایت کے الفاظ میں شک عمرنامی راوی کو ہے اور عمر نامی راوی عمر بن راشد ہے جو مستند نہیں ہے۔
3995
Sunan Al Daraqutni3995 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى يُونُسُ أَخْبَرَنِى ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ يَرِثُ الْكَافِرُ الْمُسْلِمَ وَلاَ يَرِثُ الْمُسْلِمُ الْكَافِرَ ».
3995 ۔ حضرت اسامہ بن زید (رض) ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : کوئی کافر کسی مسلمان کو وارث نہیں بن سکتا، اور کوئی مسلمان کسی کافر کا وارث نہیں بن سکتا۔
3996
Sunan Al Daraqutni3996 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى سَعِيدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ إِنِّى لَتَحْتَ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَسِيلُ عَلَىَّ لُعَابُهَا فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ « إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِى حَقٍّ حَقَّهُ فَلاَ وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ وَالْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ لاَ يَدَّعِيَنَّ رَجُلٌ إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَلاَ يَنْتَمِى إِلَى غَيْرِ مَوَالِيهِ فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ مُتَتَابِعَةً لاَ تُنْفِقُ امْرَأَةٌ شَيْئًا مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلاَّ بِإِذْنِهِ » . فَقَالَ رَجُلٌ وَلاَ الطَّعَامَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « ذَاكَ أَفْضَلُ أَمْوَالِنَا ». ثُمَّ قَالَ « أَلاَ إِنَّ الْعَارِيَّةَ مُؤَدَّاةٌ وَالدَّيْنَ مَقْضِىٌّ وَالزَّعِيمَ غَارِمٌ
3996 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : میں اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کے نیچے کھڑا ہوا تھا، اور اس کی رال میرے اوپر بہہ رہی تھی، اس موقع پر آپ نے یہ ارشاد فرمایا تھا، اللہ نے ہر حق دار کا حق مقرر کیا ہے اس لیے کسی وارث کے لیے وصیت نہیں کی جاسکتی، اولاد صاحب فراش کی ہوگی اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی، کسی شخص کو اس کے باپ کی بجائے کسی اور حوالے سے نہ بلایا جائے گا اور کوئی بھی شخص اپنے آپ کو اپنے آزاد کرنے والے کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب نہ کرے جو شخص ایسا کرے گا اس پر اللہ کی لگاتار لعنت ہوگی عورت اپنے شوہر کے گھر میں اس کی اجازت کے بغیر کچھ خرچ نہ کرے ایک شخص نے عرض کی یارسول اللہ ! اناج بھی نہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا وہ تو ہمارا سب سے زیادہ اہم مال ہے ، پھر اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا عاریت کے طور پر دی گئی چیز واپس کرنا ہوتی ہے قرض کو ادا کیا جائے گا، اور جو شخص ذمے دار بنے گا وہ تاوان ادا کرنے کا بھی پابند ہوگا۔
3997
Sunan Al Daraqutni3997 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِى أَبِى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنِى سَعِيدُ بْنُ أَبِى سَعِيدٍ - شَيْخٌ بِالسَّاحِلِ - قال حَدَّثَنِى رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ إِنِّى لَتَحْتَ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
3997 ۔ ایک اور روایت میں یہی الفاظ ہیں حضرت انس (رض) فرماتے ہیں : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی کے نیچے کھڑا ہوا اس کے بعد انھوں نے حسب سابق روایت نقل کی ہے۔
3998
Sunan Al Daraqutni3998 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أَلْحِقُوا الْمَالَ بِالْفَرَائِضِ فَمَا تَرَكَتْ فَلأَوْلَى ذَكَرٍ ».
3998 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : وراثت کے فرض حصوں کے مطابق مال کی ادائیگی کرو اور جو مال بچ جائے تو وہ قریبی رشہ دار کا ہوگا۔