HADITH.One

Urdu

Support

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Sunan Al Daraqutni

1. پاکی کا بیان

سنن الدارقطني

1

1 - حَدَّثَنَا الإِمَامُ الْحَافِظُ أَبُو الْحَسَنِ عَلِىُّ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ مَهْدِىٍّ الدَّارَقُطْنِىُّ رَحِمَهُ اللَّهُ حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِى السَّفَرِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْمُعَدَّلُ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَادَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْمَاءِ يَكُونُ بِأَرْضِ الْفَلاَةِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ السِّبَاعِ وَالدَّوَابِّ فَقَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجِّسْهُ شَىْءٌ ». وَقَالَ ابْنُ أَبِى السَّفَرِ « لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ ». وَقَالَ ابْنُ عَبَادَةَ مِثْلَهُ.
عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا جو کسی ویرانے میں ہوتا ہے اور جس میں درندے اور جانور آکر پیتے ہیں، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہو تو اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی ۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : وہ ناپاک نہیں ہوتا۔
ایک روایت میں اسی کی مانند الفاظ ہیں۔

2

2 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ أَنْبَأَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَكِيعِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا بِمِصْرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِىِّ وَالْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِى أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَغَيْرُهُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْمَاءِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالسِّبَاعِ . قَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ ». هَذَا لَفْظُ أَبِى دَاوُدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَلاَءِ وَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ مِنْ بَيْنِهِمْ فِى حَدِيثِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ.
عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : اللہ عنہ ) سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے پانی کے بارے دریافت کیا گیا ، جس میں سے جانور اور درندے آکر پیتے ہیں، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب پانی دو قلے ہو، تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔

3

3 - وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ سُفْيَانَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْمَاءِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ السِّبَاعِ وَالدَّوَابِّ. فَقَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ ». وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحُمَيْدِىُّ عَنْ أَبِى أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ وَتَابَعَهُ الشَّافِعِىُّ عَنِ الثِّقَةِ عِنْدَهُ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ. وَتَابَعَهُمْ مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ وَيَعِيشُ بْنُ الْجَهْمِ وَابْنُ كَرَامَةَ وَأَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ الْبَلْخِىُّ فَرَوَوْهُ عَنْ أَبِى أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ح وَأَخْبَرَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّيرَازِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا نَحْوَهُ .
عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا : جس میں سے درندے اور جانور پیتے ہوں، تو آپ نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہو، تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔ یہی روایت بعض دیگر اسناد سے منقول ہے۔

4

4 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ح وَأَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ بَكْرٍ السُّكَّرِىُّ حَدَّثَنَا يَعِيشُ بْنُ الْجَهْمِ بِالْحَدِيثَةِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْمَاءِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالسِّبَاعِ . وَقَالَ يَعِيشُ بْنُ الْجَهْمِ مِنَ السِّبَاعِ وَالدَّوَابِّ. فَقَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ ».
عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : اللہ عنہ ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس میں سے جانور اور درندے پانی پیتے ہوں۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : درندے اور جانور۔
تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہو تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔

5

5 - حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْمَاءِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ السِّبَاعِ وَالدَّوَابِّ. فَقَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجِّسْهُ شَىْءٌ ».
عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : اللہ عنہ) کام یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس سے درندے اور جانور پیتے ہوں، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہو، تو اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

6

6 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ وَقَالَ مِنَ الدَّوَابِّ وَالسِّبَاعِ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس کے یہ الفاظ ہیں : جانور اور درندے (یعنی لفظ جانور پہلے منقول ہے) ۔

7

7 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ الْمُزَنِىُّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى وَالرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا الشَّافِعِىُّ أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلْ نَجَسًا أَوْ خَبَثًا ».
عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب پانی دو قلے ہو، تو وہ نجس نہیں ہوتا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ناپاک نہیں ہوتا) “۔

8

8 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الدَّرْبِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْمَاءِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالسِّبَاعِ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ ».
عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا (جس میں سے جانور اور درندے پیتے ہوں ) تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔

9

9 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ. قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ وَرَأَيْتُهُ فِى كِتَابٍ عَنْ أَبِى جَعْفَرٍ التِّرْمِذِىِّ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِىِّ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِى أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ. وَذَكَرَهُ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنِى عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى الْخَصِيبِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ بِهَذَا مِثْلَهُ. قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ فَاتَّفَقَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحُمَيْدِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ وَيَعِيشُ بْنُ الْجَهْمِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ وَالْحُسَيْنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الأَسْوَدِ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحَارِثِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ سُفْيَانَ الْوَاسِطِىُّ وَعَلِىُّ بْنُ شُعَيْبٍ وَعَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى الْخَصِيبِ وَأَبُو مَسْعُودٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ الْبَلْخِىُّ فَرَوَوْهُ عَنْ أَبِى أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ وَتَابَعَهُمُ الشَّافِعِىُّ عَنِ الثِّقَةِ عِنْدَهُ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ. وَقَالَ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ وَمَنْ ذَكَرْنَا مَعَهُ فِى أَوَّلِ الْكِتَابِ عَنْ أَبِى أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَلَمَّا اخْتُلِفَ عَلَى أَبِى أُسَامَةَ فِى إِسْنَادِهِ أَحْبَبْنَا أَنْ نَعْلَمَ مَنْ أَتَى بِالصَّوَابِ فَنَظَرْنَا فِى ذَلِكَ فَوَجَدْنَا شُعَيْبَ بْنَ أَيُّوبَ قَدْ رَوَاهُ عَنْ أَبِى أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَلَى الْوَجْهَيْنِ جَمِيعًا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ثُمَّ أَتْبَعَهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ فَصَحَّ الْقَوْلاَنِ جَمِيعًا عَنْ أَبِى أُسَامَةَ وَصَحَّ أَنَّ الْوَلِيدَ بْنَ كَثِيرٍ رَوَاهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ فَكَانَ أَبُو أُسَامَةَ مَرَّةً يُحَدِّثُ بِهِ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ وَمَرَّةً يُحَدِّثُ بِهِ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ . فَأَمَّا حَدِيثُ شُعَيْبِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنِ الرَّجُلَيْنِ جَمِيعًا
یہی روایت دیگر اسناد کے ہمراہ عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کی ہے۔

10

10۔۔فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلاَنِىُّ بِوَاسِطٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنِ الْمَاءِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ السِّبَاعِ وَالدَّوَابِّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ ».
عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا : جس میں سے درندے اور جانور پیتے ہوں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔

11

11 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
عبداللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی کی مانند روایت کرتے ہیں۔

12

12 - وَأَمَّا حَدِيثُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفُضَيْلِ الْبَلْخِىِّ فَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ الرَّازِىُّ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ أَحْمَدَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ الْبَلْخِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ عبداللہ کے حوالے سے ان کے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

13

13 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَهْلٍ الإِمَامُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ صُهَيْبٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنِ الْمَاءِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالسِّبَاعِ فَقَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ ».
عبیداللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا (جس میں سے جانور اور درندے پیتے ہوں) تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔

14

14 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِىُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنِ الْمَاءِ يَكُونُ بِأَرْضِ الْفَلاَةِ وَمَا يَنُوبُهُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالسِّبَاعِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قَدْرَ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ ». قَالَ ابْنُ عَرَفَةَ وَسَمِعْتُ هُشَيْمًا يَقُولُ تَفْسِيرُ الْقُلَّتَيْنِ يَعْنِى الْجَرَّتَيْنِ الْكِبَارَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَعَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ وَأَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِىُّ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ أَخُو حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَزَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم
عبیداللہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا جو کسی ویران جگہ پر ہو اور اس میں سے جانور اور درندے پانی پیتے ہوں، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔
ابن عرفہ نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے ہشیم نامی راوی کو ” قلے “ کی وضاحت کرتے سنا ہے وہ فرماتے ہیں ہیں : اس سے مراد دو بڑے مٹکے ہے۔ یہی روایت دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

15

15 - حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْمَاءِ يَكُونُ بِأَرْضِ الْفَلاَةِ وَمَا يَنْتَابُهُ مِنَ الدَّوَابِّ وَالسِّبَاعِ فَقَالَ « إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلِ الْخَبَثَ ».
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : آپ سے ایک شخص نے ایسے پانی کے بارے میں دریافت کیا تھا، جو کسی ویران جگہ پر ہوتا ہے، جس میں سے جانور اور درندے پیتے ہیں، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔

16

16 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ شَاهِينٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

17

17 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِىٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ نَحْوَهُ.
یہی روایت ایک اور سند سے منقول ہے۔

18

18 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَعُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ دِينَارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْقَلِيبِ يُلْقَى فِيهِ الْجِيَفُ وَيَشْرَبُ مِنْهُ الْكِلاَبُ وَالدَّوَابُّ فَقَالَ « مَا بَلَغَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ لَمْ يُنَجِّسْهُ شَىْءٌ ». كَذَا رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَالْمَحْفُوظُ عَنِ ابْنِ عَيَّاشٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ.
حضرت ابوہریرہ (رض)، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے کنویں کے بارے میں دریافت کیا گیا جس میں مردار ڈال دیئے جاتے ہیں اور جس میں سے کتے اور دیگر جانور پانی پیتے ہیں، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب پانی دو قلے ہو یا اس سے زیادہ ہوجائے تو اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ عبید اللہ بن عبداللہ کے حوالے سے (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) سے منقول ہے۔

19

19 - وَرُوِىَ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خُزَيْمَةَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَلَمَةَ اللَّبَقِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بِذَلِكَ. وَرَوَاهُ عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَكَانَ فِى هَذِهِ الرِّوَايَةِ قُوَّةٌ لِرِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَ بِهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ . وَخَالَفَهُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ فَرَوَاهُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ مَوْقُوفًا غَيْرَ مَرْفُوعٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُسَمِّهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا أَيْضًا.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ عبداللہ بن عبداللہ کے حوالے سے (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔
تامہ بعض راویوں نے اسے ” موقوف “ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے۔

20

20 - فَأَمَّا حَدِيثُ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ فَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بُسْتَانًا فِيهِ مَقْرَاةُ مَاءٍ فِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ مَيِّتٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ فَقُلْتُ لَهُ أَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَفِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ مَيِّتٍ فَحَدَّثَنِى عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا لَمْ يُنَجِّسْهُ شَىْءٌ ».
عاصم بن منذر بیان کرتے ہیں : میں عبیداللہ بن عبداللہ کے ہمراہ ایک باغ میں داخل ہوا، جس میں پانی کا ایک تالاب تھا جس میں ایک مردہ اونٹ کی کھال پڑی تھی تو عبید اللہ بن عبداللہ نے اس سے وضو کرلیا، میں نے ان سے کہا : آپ اس سے وضو کررہے ہیں ؟ اس کے اندر ایک مردہ اونٹ کی کھال پڑی ہے، تو انھوں نے اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان مجھے بتایا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب پانی دو قلے ہوجائے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں :) تین قلے ہوجائے تو اسے کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

20

20/2 - حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ بِهَذَا وَلَمْ يَقُلْ أَوْ ثَلاَثًا. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ وَهُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ وَكَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ قَالُوا فِيهِ « إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا ». حَدَّثَنَا بِهِ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَجَّاجِ وَهُدْبَةَ بْنِ خَالِدٍ. وَأَخْبَرَنَا بِهِ الْقَاضِى أَبُو طَاهِرِ بْنُ نَصْرٍ وَدَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ بِذَلِكَ وَرَوَاهُ عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَضْرَمِىُّ وَبِشْرُ بْنُ السَّرِىِّ وَالْعَلاَءُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْمَكِّىُّ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَيْشِىُّ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالُوا فِيهِ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَنْجُسْ ». وَلَمْ يَقُولُوا أَوْ ثَلاَثًا.
حدیث 20/2
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس سند میں یہ الفاظ منقول نہیں ہیں۔ ” راوی کو شک ہے ، یا شاید تین قلے “۔
یہی روایت ایک اور شخص کے ہمراہ بھی منقول ہے جس میں یہ الفاظ ہیں : ” جب پانی دو قلے ہوجائے تو (راوی کو شک ہے) شاید یہ الفاظ تین قلے ہوجائے “۔
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے جس میں بعض راویوں سے یہ بات منقول ہے :
” جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔ (ان راویوں نے یہ بات نقل نہیں کی۔ راوی کو شک ہے شاید تین قلے ہوجائے) ۔

21

21 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِىُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ كُنَّا فِى بُسْتَانٍ لَنَا أَوْ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ فَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَقَامَ عُبَيْدُ اللَّهِ إِلَى مَقْرًى فِى الْبُسْتَانِ فَجَعَلَ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَفِيهِ جِلْدُ بَعِيرٍ فَقُلْتُ أَتَوَضَّأُ مِنْهُ وَفِيهِ هَذَا الْجِلْدُ فَقَالَ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَنْجُسْ ».
عاصم بن منذر بیان کرتے ہیں : ہم ایک باغ میں موجود تھے۔ راوی کو شک ہے، یہ الفاظ ہیں : وہ ہمارا تھا یا شاید یہ الفاظ ہیں، وہ حضرت عبداللہ بن عبداللہ کا تھا، اسی دوران نماز کا وقت ہوگیا تو عبداللہ اٹھے، اور باغ میں موجود حوض کے پاس گئے اور اس سے وضو کرنا شروع کردیا، حالانکہ اس حوض میں اونٹ کی کھال پڑی ہوئی تھی، میں نے کہا : آپ اس سے وضو کررہے ہیں، اس میں کھال پڑی ہوئی ہے تو انھوں نے بتایا : میرے والد نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ حدیث مجھے سنائی ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا “۔

22

22 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِىُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ح حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَالِحٍ الشِّيرَازِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِىِّ وَالْعَلاَءُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَ قَوْلِ عَفَّانَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَنْجُسْ ».
یہی روایت بعض دیگر اسناد سے منقول ہے۔ ” جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ ” ناپاک نہیں ہوتا “۔

23

23 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى وَابْنُ عَائِشَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ الْمُنْذِرِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ سَوَاءً « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ فَإِنَّهُ لاَ يَنْجُسُ ».
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں : ” جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ ” ناپاک نہیں ہوتا “۔

24

24 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ قَالَ قَرَأْنَا عَلَى عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يُنَجِّسْهُ شَىْءٌ ».
عبید اللہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب پانی دو قلے ہوجائے تو کوئی بھی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی “۔

25

25 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمِصِّيصِىُّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ فَلاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ ». رَفَعَهُ هَذَا الشَّيْخُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ زَائِدَةَ. وَرَوَاهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ زَائِدَةَ مَوْقُوفًا وَهُوَ الصَّوَابُ
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عمر (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب پانی دو قلے ہوجائے تو کوئی بھی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی “۔
بعض روایات میں یہ الفاظ ” مرفوع “ حدیث کے طور پر منقول ہیں، جبکہ بعض میں ” موقوف “ حدیث کے طور پر منقول ہیں۔

26

26۔ حَدَّثَنَا بِهِ الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلَهُ مَوْقُوفًا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مجاہد کے حوالے سے حضرت ابن عمر (رض) سے ” موقوف “ حدیث کے طور پر منقول ہے۔

27

27- حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى رِزْمَةَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ الْمُنْذِرِ قَالَ الْقِلاَلُ الْخَوَابِى الْعِظَامُ .
عاصم کہتے ہیں : روایات کے متن میں استعمال ہونے والے لفظ ” القلال “ سے مراد ” بڑے مٹکے “ ہیں۔

28

28 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِىُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى أَنَّ يَحْيَى بْنَ عُقَيْلٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ يَحْيَى بْنَ يَعْمُرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ لَمْ يَحْمِلْ نَجَسًا وَلاَ بَأْسًا ». فَقُلْتُ لِيَحْيَى بْنِ عُقَيْلٍ قِلاَلُ هَجَرَ قَالَ قِلاَلُ هَجَرَ. فَأَظُنُّ أَنَّ كُلَّ قُلَّةٍ تَأْخُذُ فَرَقَيْنِ. قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَأَخْبَرَنِى لُوطٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ إِذَا كَانَ الْمَاءُ قُلَّتَيْنِ فَصَاعِدًا لَمْ يُنَجِّسْهُ شَىْءٌ.
یحییٰ بن عقیل بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ” جب پانی دو قلے ہوجائے تو وہ نجس نہیں ہوتا اور (اسے استعمال کرنے میں) کوئی حرج نہیں ہے “۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے استاد یحییٰ بن عقیل سے دریافت کیا، اس سے مراد ” ہجر “ کے مٹکے ہیں ؟ تو انھوں نے جواب دیا : اس سے مراد ہجر کے مٹکے ہیں، تو میں نے یہ اندازہ لگایا : ایک قلہ، دو ” فرق “ کے برابر ہوتا ہے۔
مجاہد، حضرت ابن عباس (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ” جب پانی دو قلے یا اس سے زیادہ ہو ، تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی “۔

29

29 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَمَّا رُفِعْتُ إِلَى سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى فِى السَّمَاءِ السَّابِعَةِ نَبْقُهَا مِثْلُ قِلاَلِ هَجَرَ وَوَرَقُهَا مِثْلُ آذَانِ الْفِيَلَةِ يَخْرُجُ مِنْ سَاقِهَا نَهْرَانِ ظَاهِرَانِ وَنَهْرَانِ بَاطِنَانِ قُلْتُ يَا جِبْرِيلُ مَا هَذَا قَالَ أَمَّا الْبَاطِنَانِ فَفِى الْجَنَّةِ وَأَمَّا الظَّاهِرَانِ فَالنِّيلُ وَالْفُرَاتُ ».
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب مجھے ساتویں آسمان سے سدرۃ المنتہیٰ کی طرف بلند کیا گیا ، تو اس کے پھل ” ہجر “ کے مٹکوں کی طرح بڑے، بڑے تھے اور اس کے پتے ہاتھی کے کانوں کی طرح تھے، اس کی جڑ میں سے دو نہریں نکل رہی تھیں، جو ظاہری تھیں اور دو نہریں تھیں جو باطنی تھیں ، میں نے دریافت کیا : اے جبرائیل ! یہ کیا ہے ؟ تو انھوں نے بتایا : باطنی نہریں جنت میں ہیں اور ظاہری نہریں نیل اور فرات ہیں۔

30

30 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْكُوفِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ الْبَلَدِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِىُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ خَالِدٍ الْحَرَّانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُلْوَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَسَارَ لَيْلاً فَمَرُّوا عَلَى رَجُلٍ جَالِسٍ عِنْدَ مَقْرَاةٍ لَهُ فَقَالَ عُمَرُ يَا صَاحِبَ الْمَقْرَاةِ أَوَلَغَتِ السِّبَاعُ اللَّيْلَةَ فِى مَقْرَاتِكَ فَقَالَ لَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « يَا صَاحِبَ الْمَقْرَاةِ لاَ تُخْبِرْهُ هَذَا مُكَلَّفٌ لَهَا مَا حَمَلَتْ فِى بُطُونِهَا وَلَنَا مَا بَقِىَ شَرَابٌ وَطَهُورٌ ».
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر پر تشریف لے گئے ، آپ رات بھر چلتے رہے، آپ کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جو تالاب کے کنارے بیٹھا ہوا تھا، حضرت عمر (رض) نے دریافت کیا : اے تالاب والے شخص ! کیا تمہارے اس تالاب میں گزشتہ رات درندوں نے پانی پیا ہے ؟ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے فرمایا : اے تالاب کے مالک ! تم اسے اس بارے میں نہ بتاؤ، یہ شخص احتیاط پسند ہے، ان درندوں نے جو پی لیا وہ ان کا ہوا اور جو باقی بچ گیا، وہ ہمیں مشروب کے طور پر مل گیا۔

31

31 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَلِىٌّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِىِّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ .
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

32

32 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ السَّلُولِىُّ أَبُو سَالِمٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبِى قَالَ سَمِعْتُ وَكِيعًا يَقُولُ أَهْلُ الْعِلْمِ يَكْتُبُونَ مَا لَهُمْ وَمَا عَلَيْهِمْ وَأَهْلُ الأَهْوَاءِ لاَ يَكْتُبُونَ إِلاَّ مَا لَهُمْ .
وکیع کہتے ہیں : اہل علم ہر چیز کو نوٹ کرتے ہیں، خواہ وہ ان کے حق میں ہوتی ہے، یا حق میں نہیں ہوتی ہے۔ اور بدعتی لوگ صرف اسی چیز کو نوٹ کرتے ہیں، جو ان کے حق میں ہوتی ہے۔

33

33 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ حَدَّثَنَا أَبِى قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَبِى زَائِدَةَ يَقُولُ كِتَابَةُ الْحَدِيثِ خَيْرٌ مِنْ مَوْضِعِهِ.
یحییٰ بن ابوزائدہ فرماتے ہیں : حدیث نوٹ نہ کرنے سے ، نوٹ کرلینا زیادہ بہتر ہے۔

34

34 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِىٍّ وَبَرْهَانٌ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْحَسَنِ الدِّينَوَرِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عُمَيْرُ بْنُ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً فَإِنَّهُ لاَ يَحْمِلُ الْخَبَثَ ». كَذَا رَوَاهُ الْقَاسِمُ الْعُمَرِىُّ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ وَوَهِمَ فِى إِسْنَادِهِ وَكَانَ ضَعِيفًا كَثِيرَ الْخَطَإِ وَخَالَفَهُ رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ رَوَوْهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو مَوْقُوفًا وَرَوَاهُ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِىُّ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ مِنْ قَوْلِهِ لَمْ يُجَاوِزْهُ .
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب پانی چالیس قلے کی حد تک پہنچ جاتا ہے، تو وہ ناپاک نہیں ہوتا ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ جابر بن عبداللہ (رض) سے منقول ہے۔ تاہم اس کی سند میں وہم پایا جاتا ہے۔ ایک اور راوی نے اس روایت کو دوسری سند کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابن منکدر سے ان کے اپنے قول کے طور پر منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں : ” اس سے زیادہ نہ ہو “۔

35

35 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يَنْجُسْ .
حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں : جب پانی چالیس قلے ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا۔

36

36 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَأَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ جَمِيعًا عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ إِذَا كَانَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يُنَجِّسْهُ شَىْءٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں : جب پانی چالیس قلے ہو، تو کوئی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔

37

37 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِىُّ وَمَعْمَرٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو مِثْلَهُ سَوَاءً.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) سے منقول ہے۔

38

38 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ إِذَا كَانَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يُنَجِّسْهُ شَىْءٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : جب پانی چالیس قلے ہوجائے تو کوئی بھی چیز اسے ناپاک نہیں کرتی۔

39

39 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ إِذَا بَلَغَ الْمَاءُ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يَنْجُسْ. أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا.
محمد بن منکدر بیان کرتے ہیں : جب پانی چالیس قلے ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا، یا شاید اسی کی مانند کوئی لفظ انھوں نے بیان کیا ہے۔

40

40 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِىِّ عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ سِنَانٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنْ أَبِيهِ رضى الله عنه قَالَ إِذَا كَانَ الْمَاءُ قَدْرَ أَرْبَعِينَ قُلَّةً لَمْ يَحْمِلْ خَبَثًا . كَذَا قَالَ وَخَالَفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ رَوَوْهُ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ فَقَالُوا أَرْبَعِينَ غَرْبًا وَمِنْهُمْ مَنْ قَالَ أَرْبَعِينَ دَلْوًا. سُلَيْمَانُ بْنُ سِنَانٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ كَذَا ذَكَرَهُ الْبُخَارِىُّ.
عبدالرحمن بن ابوہریرہ اپنے والد (حضرت ابوہریرہ (رض)) کا یہ قول نقل کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں : ” جب پانی چالیس قلے کی مقدار تک پہنچ جائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتا “۔
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ حضرت ابوہریرہ (رض) سے منقول یہ، بعض روایات میں ” چالیس بڑے ڈول “ کا لفظ استعمال ہوا ہے، بعض روایات میں ” چالیس چھوٹے ڈول “ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ (یعنی یہ لفظ ” قلے “ کی جگہ استعمال ہوا ہے۔ )

41

41 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ السَّرَّاجِ حَدَّثَنَا أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ثَوْبَانَ رضى الله عنه قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْمَاءُ طَهُورٌ إِلاَّ مَا غَلَبَ عَلَى رِيحِهِ أَوْ عَلَى طَعْمِهِ ».
حضرت ثوبان (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” پانی پاک کرنے والی چیز ہے، ماسوائے اس پانی کے، جس کی بو یا ذائقے پر (ناپاک چیز) غالب آجائے “ ۔

42

42 - حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّوَّافِ حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَحْوَصِ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يُنَجِّسُ الْمَاءَ إِلاَّ مَا غَيَّرَ طَعْمَهُ أَوْ رِيحَهُ ». لَمْ يُجَاوِزْ بِهِ رَاشِدٌ وَأَسْنَدَهُ الْغَضِيضِىُّ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ.
حضرت راشد بن سعد (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے :
” پانی کو کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی، ماسوائے جو چیز اس کے ذائقے یا بو کو تبدیل کردیں “۔
مذکورہ روایت راشد بن سعد تک منقول ہے، تاہم عضیضی نے اس حدیث کو حضرت ابومامہ (رض) کے حوالے سے نقل کیا ہے۔

43

43 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىٍّ الأَبَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْغَضِيضِىُّ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو الْحَجَّاجِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ الْبَاهِلِىِّ رضى الله عنه عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ يُنَجِّسُ الْمَاءَ شَىْءٌ إِلاَّ مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ ». لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ وَلَيْسَ بِالْقَوِىِّ وَالصَّوَابُ فِى قَوْلِ رَاشِدٍ.
حضرت ابوامامہ (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، ماسوائے اس چیز کے جو اس پانی کی بو اور ذائقے کو تبدیل کردے۔
اس روایت کو ” مرفوع “ کے طور پر صرف رشدین بن سعد سے نقل کیا ہے اور یہ راوی مستند نہیں ہے، صحیح یہ ہے، یہ راشد بن سعد کے قول پر منقول ہے۔

44

44 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَرَّانِىُّ أَبُو سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِىُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِىُّ عَنْ أَبِى حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْمَاءُ لاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ ».
حضرت سہل بن سعد (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی “۔

45

45 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْمَاءُ لاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ إِلاَّ مَا غَلَبَ عَلَيْهِ رِيحُهُ أَوْ طَعْمُهُ ». مُرْسَلٌ. وَوَقَفَهُ أَبُو أُسَامَةَ عَلَى رَاشِدٍ.
راشد بن سعد بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ” پانی کو کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی ماسوائے اس چیز کے جس کی بو یا ذائقہ اس پانی پر غالب آجائے “۔
یہ روایت ” مرسل “ ہے اور ابو اسامہ نامی راوی نے اسے راشد بن سعد تک ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

46

46 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو الْبَخْتَرِىِّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الأَحْوَصُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ أَبِى عَوْنٍ وَرَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالاَ الْمَاءُ لاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ إِلاَّ مَا غَيَّرَ رِيحَهُ أَوْ طَعْمَهُ.
ابوعون راشد بن سعد بیان کرتے ہیں : پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی، ماسوائے اس چیز کے، جو پانی کی بو یا اس کے ذائقے کو تبدیل کردے۔

47

47 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِى هِنْدٍ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ كُلُّهُ لاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ.
سعید بن مسیب (رح) فرماتے ہیں : پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

48

48 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ - يَعْنِى ابْنَ أَبِى شَيْبَةَ - حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِى هِنْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ سَأَلْنَاهُ عَنِ الْغُدْرَانِ وَالْحِيَاضِ تَلِغُ فِيهَا الْكِلاَبُ فَقَالَ أُنْزِلَ الْمَاءُ طَهُورًا لاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ.
داؤد بن ابوہند بیان کرتے ہیں : ہم نے سعید بن مسیب سے کنویں اور ایسے حوض کے بارے میں دریافت کیا جس میں سے کتے بھی پی لیتے ہیں، تو انھوں نے فرمایا : پانی تو پاک چیز کے طور پر نازل کیا گیا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

49

49 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ أَنْبَأَنَا دَاوُدُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى الْمَاءَ طَهُورًا فَلاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ.
داؤد سعید بن مسیب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ نے پانی کو پاک چیز کے طور پر نازل کیا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی “۔

50

50 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّيَّاتُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى عَوْنٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمَخْزُومِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِىَ يُلْقَى فِيهَا الْمَحِيضُ وَالنَّتْنُ وَقَالَ يُوسُفُ وَالْجِيَفُ وَقَالُوا وَلُحُومُ الْكِلاَبِ فَقَالَ « إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ ». وَالْحَدِيثُ عَلَى لَفْظِ ابْنِ أَبِى عَوْنٍ. وَقَالَ يُوسُفُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ.
حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : عرض کی گئی : یارسول اللہ ! ہم لوگ ” بضاعہ “ کنویں سے وضو کرلیتے ہیں، حالانکہ اس میں حائضہ عورتوں کے کپڑے اور دیگر گندی چیزیں ڈالی جاتی ہیں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” مردار “ ڈالا جاتا ہے۔
بعض راویوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : کتے کا گوشت ڈال دیا جاتا ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔ حدیث کے یہ الفاظ ابن ابوعون نامی راوی کے نقل کردہ الفاظ کے مطابق ہیں۔

51

51 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالِجٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَلِيطِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِىِّ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ رضى الله عنه قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَهُوَ يُقَالُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ يُسْتَقَى الْمَاءُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِىَ يُلْقَى فِيهَا لُحُومُ الْكِلاَبِ وَالْمَحَائِضُ وَعَذِرُ النَّاسِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْمَاءُ طَهُورٌ لاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ ». خَالَفَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ رَوَاهُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَلِيطٍ فَقَالَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ قَالَهُ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ.
حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، جب آپ سے یہ عرض کی گئی : یارسول اللہ ! ہم لوگ ” بضاعہ “ کے کنویں سے پانی پیتے ہیں، حالانکہ اس میں کتوں کا گوشت، حیض والی عورتوں کے کپڑے اور لوگوں کی گندگی ڈال دی جاتی ہے (تو اس کا کیا حکم ہے) ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی بھی چیز ناپاک نہیں کرتی۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔

52

52 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَيَّارٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ حَدَّثَنِى أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ رضى الله عنه قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْحِيَاضِ الَّتِى تَكُونُ فِيمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ الْكِلاَبَ وَالسِّبَاعَ تَرِدُ عَلَيْهَا فَقَالَ « لَهَا مَا أَخَذَتْ فِى بُطُونِهَا وَلَنَا مَا بَقِىَ شَرَابٌ وَطَهُورٌ ».
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان حوضوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو مکہ مکرمہ اور مدینہ کے راستے میں مختلف جگہ پر آتے ہیں، آپ کو بتایا گیا : کتے اور درندے ان حوضوں سے پانی پیتے ہیں، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اپنے پیٹ میں جو کچھ وہ ڈال لیتے ہیں وہ ان کا ہوا اور جو بچ جائے وہ ہمارے پینے کے قابل ہے اور صاف ہے۔

53

53 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِىُّ أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى سَلِيطُ بْنُ أَيُّوبَ بْنِ الْحَكَمِ الأَنْصَارِىُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ الأَنْصَارِىِّ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ رضى الله عنه أَنَّهُ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ إِنَّهُ يُسْتَقَى لَكَ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ بِئْرِ بَنِى سَاعِدَةَ وَهِىَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيهَا مَحَائِضُ النِّسَاءِ وَلُحُومُ الْكِلاَبِ وَعَذِرُ النَّاسِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ ».
حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کی گئی : آپ کے لیے ” بضاعہ “ نامی کنویں سے پانی لایا جاتا ہے، جو ” بنو ساعدہ “ کا کنواں ہے، اس کنویں میں حیض والی عورتوں کے کپڑے، کتوں کا گوشت اور لوگوں کی گندگی ڈالی جاتی ہے۔ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پانی پاک ہوتا ہے، اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

54

54 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ سَلِيطِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ حضرت ابوسعید خدری (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

55

55 - حَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ الْوَاسِطِىُّ وَالْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْجَوْهَرِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِى عَمِّى حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى سَلَمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِىَّ رضى الله عنه يُحَدِّثُ أَنَّهُ قِيلَ لَرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ وَهِىَ بِئْرٌ يُطْرَحُ فِيهَا الْمَحِيضُ وَلَحْمُ الْكِلاَبِ وَالنَّتْنُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ لاَ يُنَجِّسُهُ شَىْءٌ »
حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کی گئی : یارسول اللہ ! ہم لوگ بضاعہ نامی کنویں سے وضوء کرلیا کریں ؟ جس میں حیض والی عورتوں کے کپڑے، کتوں کا گوشت اور گندگی ڈال دی جاتی ہے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پانی پاک ہوتا ہے اسے کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔

56

56 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى سَلَمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ رضى الله عنه عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوسعید خدری (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

57

57 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِىُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى يَحْيَى الأَسْلَمِىِّ عَنْ أُمِّهِ قَالَتْ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِىَّ يَقُولُ شَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ.
حضرت سہل بن سعد ساعدی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ” بضاعہ “ کنویں کا پانی پیا ہے۔

58

58 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ وَيَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ أَنَّ عُمَرَ وَعَمْرَو بْنَ الْعَاصِ رضى الله عنهما مَرَّا بِحَوْضٍ فَقَالَ عَمْرٌو يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ أَتَرِدُ عَلَى حَوْضِكَ هَذَا السِّبَاعُ فَقَالَ عُمَرُ يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ لاَ تُخْبِرْنَا فَإِنَّا نَرِدُ عَلَى السِّبَاعِ وَتَرِدُ عَلَيْنَا.
ابو سعید اور یحییٰ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عمر (رض)، اور حضرت عمرو بن العاص (رض) ایک حوض کے پاس سے گزرے تو حضرت عمرو (رض) نے دریافت کیا : اے حوض کے مالک ! کیا تمہارے اس حوض پر درندے بھی آکر پانی پیتے ہیں، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اے حوض کے مالک ! تم ہمیں اس بارے میں نہ بتاؤ (کیونکہ اس طرح کے حوض سے پانی پینے کے لئے) کبھی م درندوں کے بعد آجاتے ہیں اور کبھی وہ ہمارے بعد آجاتے ہیں۔

59

59 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُوشَنْجِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ حَدَّثُونَا عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ لَمَّا كُنَّا بِالشَّامِ أَتَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رضى الله عنه بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مِنْهُ فَقَالَ مِنْ أَيْنَ جِئْتَ بِهَذَا الْمَاءِ مَا رَأَيْتُ مَاءً عَذْبًا وَلاَ مَاءَ سَمَاءٍ أَطْيَبَ مِنْهُ. قَالَ قُلْتُ جِئْتُ بِهِ مِنْ بَيْتِ هَذِهِ الْعَجُوزِ النَّصْرَانِيَّةِ فَلَمَّا تَوَضَّأَ أَتَاهَا فَقَالَ أَيَّتُهَا الْعَجُوزُ أَسْلِمِى تَسْلَمِى بَعَثَ اللَّهُ مُحَمَّدًا -صلى الله عليه وسلم- بِالْحَقِّ. قَالَ فَكَشَفَتْ عَنْ رَأْسِهَا فَإِذَا مِثْلُ الثَّغَامَةِ فَقَالَتْ عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ وَأَنَا أَمُوتُ الآنَ. فَقَالَ عُمَرُ رضى الله عنه اللَّهُمَّ اشْهَدْ.
زید بن اسلم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : جب ہم لوگ شام میں تھے تو میں حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں پانی لے کر آیا، انھوں نے اس پانی سے وضو کرلیا اور پھر دریافت کیا : تم یہ پانی کہاں سے لے کر آئے ہو ؟ میں نے اس سے زیادہ میٹھا اور اس سے زیادہ صاف کوئی آسمانی پانی بھی نہیں دیکھا۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : میں اسے ایک بوڑھی عیسائی عورت کے گھر سے لے کر آیا ہوں، جب حضرت عمر (رض) نے وضو کرلیا تو آپ اس خاتون کے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا : اے بوڑھی خاتون ! تم اسلام قبول کرلو، سلامت رہوگی، اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : اس خاتون نے اپنے سر سے چادر ہٹائی تو اس کے بال ثغامہ (پھولوں کی طرح سفید) تھے، وہ بوڑھی عورت بولی : اب تو میں مرنے والی ہوں، تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اے اللہ ! تو گواہ رہنا !

60

60 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ رضى الله عنه تَوَضَّأَ مِنْ بَيْتِ نَصْرَانِيَّةٍ أَتَاهَا فَقَالَ أَيَّتُهَا الْعَجُوزُ أَسْلِمِى تَسْلَمِى بَعَثَ اللَّهُ بِالْحَقِّ مُحَمَّدًا -صلى الله عليه وسلم- فَكَشَفَتْ عَنْ رَأْسِهَا فَإِذَا هِىَ مِثْلُ الثَّغَامَةِ فَقَالَتْ عَجُوزٌ كَبِيرَةٌ وَأَنَا أَمُوتُ الآنَ . فَقَالَ عُمَرُ رضى الله عنه اللَّهُمَّ اشْهَدْ .
زیدبن اسلم اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) نے عیسائی کے گھر سے وضو کیا، پھر آپ اس خاتون کے پاس گئے، آپ نے ارشاد فرمایا : اے بڑی بی ! اسلام قبول کرلو، تم سلامت رہو گی، اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے۔ اس عورت نے اپنے سر سے چادر ہٹائی تو (اس کے بال ثغامہ پھول کی طرح سفید) تھے، اس بوڑھی عورت نے کہا : اب تو میں مرنے والی ہوں، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اے اللہ ! تو گواہ رہنا۔

61

61 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ زِنْجِيًّا وَقَعَ فِى زَمْزَمَ يَعْنِى فَمَاتَ فَأَمَرَ بِهِ ابْنُ عَبَّاسٍ رضى الله عنهما فَأُخْرِجَ وَأَمَرَ بِهَا أَنْ تُنْزَحَ - قَالَ - فَغَلَبَتْهُمْ عَيْنٌ جَاءَتْهُمْ مِنَ الرُّكْنِ فَأَمَرَ بِهَا فَدُسِمَتْ بِالْقَبَاطِىِّ وَالْمَطَارِفِ حَتَّى نَزَحُوهَا فَلَمَّا نَزَحُوهَا انْفَجَرَتْ عَلَيْهِمْ.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک حبشی زم زم کے کنویں میں گرگیا، یعنی گر کے مرگیا، حضرت ابن عباس (رض) کے حکم کے تحت اس کی لاش کو باہر نکالا گیا اور کنویں کے بارے میں حضرت ابن عباس (رض) نے یہ ہدایت دی کہ اسے صاف کردیا جائے۔ راوی بیان کرتے ہیں : لیکن چشمے کا پانی لوگوں کے قابو میں نہیں آیا، وہ رکن (حجراسود) کی طرف سے آگیا۔ حضرت ابن عباس (رض) نے اس کے بارے میں ہدایت کی : وہ پوری طرح سے کپڑوں کے ذریعے بند کیا جائے، یہاں تک کہ وہ مکمل بند ہوجائے، جب لوگوں نے اسے بند کیا تو پھر اس میں سے پانی باہر نکل آیا۔

62

62 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِى الطُّفَيْلِ رضى الله عنه أَنَّ غُلاَمًا وَقَعَ فِى بِئْرِ زَمْزَمَ فَنُزِحَتْ.
حضرت ابوطفیل بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک لڑکا زم زم کے کنویں میں گرگیا تو اس کا سارا پانی نکالا گیا۔

63

63 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ كُلُّ نَفْسٍ سَائِلَةٍ لاَ يُتَوَضَّأُ مِنْهَا وَلَكِنْ رُخِّصَ فِى الْخُنْفَسَاءِ وَالْعَقْرَبِ وَالْجَرَادِ وَالْجُدْجُدِ إِذَا وَقَعْنَ فِى الرِّكَاءِ فَلاَ بَأْسَ بِهِ. قَالَ شُعْبَةُ وَأَظُنُّهُ قَدْ ذَكَرَ الْوَزَغَةَ.
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں : ہر وہ جاندار جس کا خون بہتا ہوا (اگر وہ کنویں میں گرجائے) تو اس کنویں کے پانی سے وضو نہیں کیا جائے گا، البتہ خنفساء، بچھو، ٹڈی، جھینگر، اگر کنویں میں گرجاتے ہیں، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے (یعنی ایسے کنویں کے پانی سے وضو کیا جاسکتا ہے)
شعبہ کہتے ہیں : میرا خیال ہے، انھوں نے گرگٹ کا بھی ذکر کیا تھا۔

64

64 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحُبَابِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِى عِمْرَانَ الْخَيَّاطُ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ تَمَّامٍ حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ الْبَحْرَ حَلاَلٌ مَيْتَتُهُ طَهُورٌ مَاؤُهُ ».
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : سمندر کا مردار حلال ہے اور اس کا پانی پاک کرنے والا ہے۔

65

65 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ رضى الله عنه عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الْبَحْرِ « هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحَلاَلُ مَيْتَتُهُ » .
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سمندر کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔

66

66 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَدَمِىُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الأَعْرَجُ وَالْفَضْلُ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِى الزِّنَادِ حَدَّثَنِى إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ عَنِ ابْنِ مِقْسَمٍ - وَهُوَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مِقْسَمٍ - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رضى الله عنهما قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنِ الْبَحْرِ فَقَالَ « هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحَلاَلُ مَيْتَتُهُ ». لَفْظُ الْفَضْلِ بْنِ زِيَادٍ وَخَالَفَهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ - وَهُوَ ابْنُ أَبِى ثَابِتٍ - وَلَيْسَ بِالْقَوِىِّ فَأَسْنَدَهُ عَنْ أَبِى بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رضى الله عنه وَجَعَلَهُ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ جَابِرٍ.
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سمندر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔
روایت کے یہ الفاظ فضل بن زیاد نامی راوی سے منقول ہیں، ایک اور سند میں یہ روایت حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے حوالے سے منقول ہے۔

67

67 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ أَبُو زَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَلِىِّ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى ثَابِتِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ حَازِمٍ الزَّيَّاتِ مَوْلَى آلِ نَوْفَلٍ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِى بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رضى الله عنهم أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ « هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) ، حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے حوالے سے یہ بات ذکر کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔

68

68 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ح وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ جَمِيعًا عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَبِى الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ رضى الله عنه سُئِلَ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ « هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ ».
ابوطفیل بیان کرتے ہیں : حضرت ابوبکر صدیق (رض) سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے ارشاد فرمایا : اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔

69

69 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ « هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ ».
امام محمد باقر (رض) (امام زین العابدین (رض)) کے حوالے سے ان کے والد (امام حسین (رض)) کے حوالے سے حضرت علی (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی : اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔

70

70 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا هِقْلٌ عَنِ الْمُثَنَّى عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَيْتَةُ الْبَحْرِ حَلاَلٌ وَمَاؤُهُ طَهُورٌ ».
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : سمندر کا مردار حلال ہے اور اس کا پانی پاک ہے۔

71

71 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ أَبَانَ عَنْ أَنَسٍ رضى الله عنه عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى مَاءِ الْبَحْرِ قَالَ « الْحَلاَلُ مَيْتَتُهُ الطَّهُورُ مَاؤُهُ ». أَبَانُ بْنُ أَبِى عَيَّاشٍ مَتْرُوكٌ.
حضرت انس (رض)، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سمندر کے پانی کے بارے میں یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اس کا مردار حلال ہے اور اس کا پانی پاک ہے۔

72

72 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ أَبَانَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت انس (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

73

73 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاهِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِى التَّيَّاحِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضى الله عنهما قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ « مَاءُ الْبَحْرِ طَهُورٌ ». كَذَا قَالَ وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ.
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : سمندر کا پانی پاک ہے۔
راویوں نے اسی طرح نقل کیا ہے، تاہم درست یہ ہے : یہ روایت ” موقوف “ ہے۔

74

74 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِى هِنْدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ لَمْ يُطَهِّرْهُ مَاءُ الْبَحْرِ فَلاَ طَهَّرَهُ اللَّهُ ». إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جسے سمندر کا پانی پاک نہیں کرسکتا، اللہ تعالیٰ بھی اسے پاک نہ کرے۔
اس حدیث کی سند ” حسن “ ہے۔

75

75- حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِى عَمْرٍو عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضى الله عنهما قَالَ لَقَدْ ذُكِرَ لِى أَنَّ رِجَالاً يَغْتَسِلُونَ مِنَ الْبَحْرِ الأَخْضَرِ ثُمَّ يَقُولُونَ عَلَيْنَا الْغُسْلُ مِنْ مَاءٍ غَيْرِهِ وَمَنْ لَمْ يُطَهِّرْهُ مَاءُ الْبَحْرِ فَلاَ طَهَّرَهُ اللَّهُ.
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میرے سامنے یہ بات ذکر کی گئی، کچھ لوگ بحر خضر میں نہانے کے بعد یہ کہتے ہیں : ہم پر یہ لازم ہے، ہم دوسرے پانی سے بھی نہا لیں (حضرت ابن عباس (رض) نے فرمایا :) جس شخص کو سمندر کا پانی پاک نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ اسے پاک نہ کرے۔

76

76 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكٌ قَالَ الْمَحَامِلِىُّ وَأَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ مَالِكٍ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ مِنْ آلِ ابْنِ الأَزْرَقِ أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ أَبِى بُرْدَةَ وَهُوَ مِنْ بَنِى عَبْدِ الدَّارِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ رضى الله عنه يَقُولُ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنَ الْمَاءِ فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا أَفَنَتَوَضَّأُ بِمَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ » وَالْحَدِيثُ عَلَى لَفْظِ الْقَعْنَبِىِّ وَاخْتَصَرَهُ ابْنُ مَهْدِىٍّ .
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا : یارسول اللہ ! ہم لوگ سمندر میں سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی لے کر جاتے ہیں، اگر ہم اس سے وضو کرلیں تو خود پیاسے رہ جائیں گے، کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کرلیا کریں، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔

77

77 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَنْصُورٍ الْفَقِيهُ أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْبِطِّيخِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَزْوَانَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ رضى الله عنه قَالَ سُئِلَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْوُضُوءِ بِمَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ « هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سمندر کے پانی سے وضو کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔

78

78 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَهْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقُدَامِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ رضى الله عنه قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ أَيُتَوَضَّأُ مِنْهُ فَقَالَ « هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَيْتَتُهُ ».
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا گیا : کیا اس سے وضو کرلیا جائے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔

79

79 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الْقَلاَنِسِىُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا ابْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِى الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رضى الله عنه قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَيْتَةُ الْبَحْرِ حَلاَلٌ وَمَاؤُهُ طَهُورٌ ».
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : سمندر کا مردار حلال ہے اور اس کا پانی پاک ہے۔

80

80 - حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلاَمَةَ الْحِمْصِىُّ قَالَ وَجَدْتُ فِى كِتَابِى عَنْ يَحْيَى بْنِ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْحِمْصِىِّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الزُّبَيْدِىِّ عَنْ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ سُهَيْلٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِى الأَخْيَلِ الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِى سَعِيدُ بْنُ أَبِى سَعِيدٍ عَنْ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا سَلْمَانُ كُلُّ طَعَامٍ وَشَرَابٍ وَقَعَتْ فِيهِ دَابَّةٌ لَيْسَ لَهَا دَمٌ فَمَاتَتْ فِيهِ فَهُوَ حَلاَلٌ أَكْلُهُ وَشُرْبُهُ وَوُضُوؤُهُ » . لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ بَقِيَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الزُّبَيْدِىِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت سلمان فارسی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : اے سلمان ! ہر وہ کھانا یا مشروب جس میں کوئی ایسا جانور (یعنی کیڑا مکوڑا) گرجائے، جس کا خون نہیں ہوتا، اور وہ کھانے کی چیز میں مرجائے تو اسے کھانا اور پینا کپڑا اور اس پانی سے وضو کرنا حلال ہوگا۔

81

81 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ غُرَابٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ يُسَخَّنُ لَهُ مَاءٌ فِى قُمْقُمَةٍ وَيَغْتَسِلُ بِهِ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
حضرت عمر (رض) کے آزاد کردہ غلام اسلم بیان کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) کے لیے ایک مٹکے میں پانی گرم کیا جاتا تھا، وہ اس پانی کے ذریعے غسل کرتے تھے۔
اس حدیث کی سند ” صحیح “ ہے۔

82

82 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها قَالَتْ دَخَلَ عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَقَدْ سَخَّنْتُ مَاءً فِى الشَّمْسِ فَقَالَ « لاَ تَفْعَلِى يَا حُمَيْرَاءُ فَإِنَّهُ يُورِثُ الْبَرَصَ ». غَرِيبٌ جِدًّا. خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے، اس دوران میں نے دھوپ میں کچھ پانی گرم کیا تھا، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے گوری ! ایسا نہ کیا کرو، کیونکہ اس کے نتیجے میں برص ہوسکتا ہے۔
یہ روایت انتہائی ” غریب “ ہے، اس کا راوی خالد بن اسماعیل ” متروک “ ہے۔

83

83 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلاَنْسِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْسَمُ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُتَوَضَّأَ بِالْمَاءِ الْمُشَمَّسِ أَوْ يُغْتَسَلَ بِهِ وَقَالَ « إِنَّهُ يُورِثُ الْبَرَصَ ». عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْسَمُ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ . وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ فُلَيْحٍ غَيْرُهُ وَلاَ يَصِحُّ عَنِ الزُّهْرِىِّ.
سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے، ایسے پانی کے ذرفعے وضو کیا جائے جسے دھوپ میں رکھا گیا ہو، یا اس کے ذریعے غسل کیا جائے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اس کے نتیجہ میں برص ہوسکتا ہے۔
اس روایت کا راوی عمر بن محمد اعسم منکر الحدیث ہے۔
اس روایت کو اس کے علاوہ اور کسی نے بھی فلیح سے نقل نہیں کیا ہے۔ اور زہری سے منقول ہونے کے حوالے سے یہ حدیث مستند نہیں ہے۔

84

84- حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِى صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ حَسَّانَ بْنِ أَزْهَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ لا تَغْتَسِلُوا بِالْمَاءِ الْمُشَمَّسِ فَإِنَّهُ يُورِثُ الْبَرَصَ.
حسان بن ازہر بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : دھوپ میں گرم کیے گئے پانی سے غسل نہ کرو، کیونکہ اس کے نتیجہ میں برص پیدا ہوسکتا ہے۔

85

85 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِىُّ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاهُ عَنْ أُمِّ هَانِئٍ أَنَّهَا كَرِهَتْ أَنْ يُتَوَضَّأَ بِالْمَاءِ الَّذِى يُبَلُّ فِيهِ الْخُبْزُ .
حدیث 85:
سیدہ ام ہانی (رض) کے بارے میں یہ منقول ہے : انھوں نے اس بات کو مکروہ قرار دیا ہے، ایسے پانی سے وضو کیا جائے جس میں روٹی بھگوئی گئی ہو۔

86

86 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ (إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاَةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ ) قَالَ يَعْنِى إِذَا قُمْتُمْ مِنَ النَّوْمِ.
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں : (ارشاد باری تعالیٰ ہے :) ” جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو، تو اپنے چہروں کو دھو لو “۔
زید بن اسلم فرماتے ہیں : اس سے مراد ہے، جب تم نیند سے بیدار ہو۔

87

87 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ فِى قَوْلِهِ تَعَالَى (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلاَةِ) قَالَ إِذَا قُمْتُمْ مِنَ النَّوْمِ.
امام مالک بن انس (رح) نے زید بن اسلم کا اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ قول نقل کیا ہے : (ارشاد باری تعالیٰ ہے :) ” اے ایمان والو ! جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو “۔
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں : اس سے مراد یہ ہے : جب تم نیند سے بیدار ہو (تو وضو کرو) ۔

88

88 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِى خَالِدٍ عَنْ قَيْسٍ عَنْ جَرِيرٍ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ أَهْلَهُ أَنْ يَتَوَضَّئُوا بِفَضْلِ السِّوَاكِ.
قیس، حضرت جریر (بن عبداللہ بجلی (رض)) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : وہ اپنے خانہ کو یہ ہدایت کرتے تھے، وہ اس پانی سے وضو کرلیں جس میں مسواک رکھی گئی ہو۔

89

89 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا قَيْسٌ قَالَ كَانَ جَرِيرٌ يَقُولُ لأَهْلِهِ تَوَضَّئُوا مِنْ هَذَا الَّذِى أُدْخِلُ فِيهِ سِوَاكِى. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
قیس بیان کرتے ہیں : حضرت جریر (بن عبداللہ بجلی (رض)) اپنے اہل خانہ کو یہ ہدایت کرتے تھے : تم اس پانی سے وضو کرلو جس میں، میں نے مسواک رکھی تھی۔
اس کی سند ” صحیح “ ہے۔

90

90 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَسَّانَ الضَّبِّىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ شَاذَانُ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ الأَعْوَرِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَسْتَاكُ بِفَضْلِ وَضُوئِهِ .
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کے بچے ہوئے پانی سے مسواک کرلیا کرتے تھے۔

91

91 - حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى حَيَّةَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَسْتَاكُ بِفَضْلِ وَضُوئِهِ .
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے وضو کے بچے ہوئے پانی سے مسواک کرلیا کرتے تھے۔

92

92 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِى مَسَرَّةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَارِىُّ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ شَرِبَ فِى إِنَاءِ ذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ أَوْ إِنَاءٍ فِيهِ شَىْءٌ مِنْ ذَلِكَ فَإِنَّمَا يُجَرْجِرُ فِى بَطْنِهِ نَارَ جَهَنَّمَ ». إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص سونے یا چاندی کے برتن میں، یا کسی ایسے برتن میں، جس میں سونا یا چاندی لگا ہوا ہو، کچھ پیئے گا، تو وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ بھرے گا ۔ اس کی سند ” حسن “ ہے۔

93

93 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ حَاتِمٍ الأَنْصَارِىُّ بِالْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى بُرْدَةَ قَالَ انْطَلَقْتُ أَنَا وَأَبِى إِلَى عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ فَقَالَ لَنَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- نَهَى عَنْ آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ أَنْ يُشْرَبَ فِيهَا وَأَنْ يُؤْكَلَ فِيهَا وَنَهَى عَنِ الْقَسِّىِّ وَالْمِيثَرَةِ وَعَنْ ثِيَابِ الْحَرِيرِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ.
ابوبردہ بیان کرتے ہیں : ایک دفعہ میں اور میرے والد (حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض)) حضرت علی بن ابوطالب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت علی (رض) نے ہم سے فرمایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے، سونے یا چاندی کے برتن میں کچھ پیا جائے یا اس میں کچھ کھایا جائے، اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قسی، میژہ، ریشمی کپڑے (ریشم کی مختلف اقسام ہیں) کو استعمال کرنے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع کیا ہے۔

94

94 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ يُونُسَ وَعُقَيْلٍ جَمِيعًا عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ فَقَالَ « هَلاَّ انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا ». قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ . قَالَ « إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا ». زَادَ عُقَيْلٌ « أَوَلَيْسَ فِى الْمَاءِ وَالدِّبَاغِ مَا يُطَهِّرُهَا ». وَقَالَ ابْنُ هَانِئٍ « أَوَلَيْسَ فِى الْمَاءِ وَالْقَرَظِ مَا يُطَهِّرُهَا
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا : تم اس کی کھال کو استعمال کیوں نہیں کرتے ؟ لوگوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! یہ مردار ہے ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے کھانا حرام ہے۔
عقیل نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں۔” کیا پانی اور دباغت کے ذریعے اسے پاک نہیں کیا جاسکتا “۔
ابن ہانی کی روایت کے یہ الفاظ ہیں : ” کیا پانی اور کیکر کی چھال کے ذریعہ اسے پاک نہیں کیا جاسکتا “۔

95

95 - حَدَّثَنَاهُ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَقَالَ زَادَ عُقَيْلٌ فِى حَدِيثِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَلَيْسَ فِى الْمَاءِ وَالْقَرَظِ مَا يُطَهِّرُهَا وَالدِّبَاغِ ».
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم عقیل نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں۔” نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا پانی اور کیکر کی چھال کے ذریعے دباغت کرکے اسے پاک نہیں کیا جاسکتا “۔

96

96 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِى عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْجَبَّارِ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِىُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ فَقَالَ « مَا هَذِهِ ». قَالُوا أُعْطِيَتْهَا مَوْلاَةٌ لِمَيْمُونَةَ مِنَ الصَّدَقَةِ قَالَ « أَفَلاَ أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ فَانْتَفَعُوا بِهِ ». قَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ « إِنَّمَا حَرُمَ مِنَ الْمَيْتَةِ أَكْلُهَا ».
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے، آپ نے دریافت کیا : یہ کس کی ہے ؟ لوگوں نے بتایا ہے : یہ سیدہ میمونہ (رض) کی کنیز کو صدقے کے طور پر دی گئی تھی، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ان لوگوں نے اس کی کھال اتار کر اس کو دباغت کرکے اس سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا ، لوگوں نے عرض کی : یہ مردار ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مردار کو کھانا حرام ہے۔

97

97 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ إِمْلاَءً وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَقُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِىُّ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- مَرَّ بِشَاةٍ دَاجِنٍ لِبَعْضِ أَهْلِهِ قَدْ نَفَقَتْ فَقَالَ « أَلاَّ اسْتَمْتَعْتُمْ بِجِلْدِهَا ». قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ قَالَ « إِنَّ دِبَاغَهَا ذَكَاتُهَا ». وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ « إِنَّ دِبَاغَهُ ذَكَاتُهُ
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ایک اہلیہ محترمہ کے پالتو بکری کے پاس سے گزرے جو مرچکی تھی، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اس کی کھال کو استعمال کیوں نہیں کرتے ؟ لوگوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! یہ مردار ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ دباغت کے ذریعے پاک ہوجاتی ہے۔
ابن صاعد کی نقل کردہ روایت میں کچھ لفظی اختلاف ہے (یعنی ضمیر مجردر متصل واحد مونث غائب کی بجائے واحد مذکر غائب منقول ہے)

98

98 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِى بَكْرٍ الْمُقَدَّمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِىُّ وَأَبُو سَلَمَةَ الْمِنْقَرِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا الزُّهْرِىُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا وَقَالَ « إِنَّمَا حَرُمَ لَحْمُهَا وَدِبَاغُ إِهَابِهَا طَهُورُهَا
حضرت ابن عباس (رض)، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اس کا گوشت حرام ہے ، اس کی کھال کو دباغت کے ذریعے پاک کیا جاسکتا ہے۔

99

99 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ بِهَذَا وَقَالَ « إِنَّمَا حَرُمَ عَلَيْكُمْ لَحْمُهَا وَرُخِّصَ لَكُمْ فِى مَسْكِهَا ». هَذِهِ أَسَانِيدُ صِحَاحٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ زہری سے منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” تم پر اس کا گوشت حرام قرار دیا گیا ہے اور اس کی کھال (کو استعمال کرنے) کی اجازت دی گئی ہے “۔
اس حدیث کی سند ” صحیح “ ہے۔

100

100 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لأَهْلِ شَاةٍ مَاتَتْ « أَلاَّ نَزَعْتُمْ إِهَابَهَا فَدَبَغْتُمُوهُ وَانْتَفَعْتُمْ بِهِ ».
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مردہ بکری کے مالک سے ارشاد فرمایا : تم لوگوں نے اس کی کھال کو کیوں نہیں اتارا ؟ تم اس کی دباغت کرتے اور اس سے فائدہ حاصل کرتے۔

101

101 - حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ دَاجِنَةً لِمَيْمُونَةَ مَاتَتْ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « أَلاَّ انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا أَلاَّ دَبَغْتُمُوهُ فَإِنَّهُ ذَكَاةٌ لَهُ ».
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدہ میمونہ (رض) کی پالتو بکری مرگئی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اس کی کھال کو استعمال کیوں نہیں کرتے، اس کی دباغت کرو، کیونکہ اس طرح وہ پاک ہوجاتی ہے۔

102

102 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ شَرِيكٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « ذَكَاةُ الْمَيْتَةِ دِبَاغُهَا ». قَالَ إِبْرَاهِيمُ وَكَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُونَ ذَكَاةُ الصُّوفِ غَسْلُهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : مردار کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے : اس کی دباغت کی جائے۔
ابراہیم نخعی بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے شاگرد و حضرات فرمایا کرتے تھے : ” اون کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے : اسے دھولیا جائے “۔

103

103 - خَالَفَهُ حُسَيْنٌ الْمَرْوَرُّوذِىُّ عَنْ شَرِيكٍ فَقَالَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- « دِبَاغُهَا طَهُورُهَا ». حَدَّثَنَاهُ ابْنُ كَامِلٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى خَيْثَمَةَ عَنْهُ .
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : اس کی دباغت کرنا ہی اسے پاک کرنا ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

104

104 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حُذَافَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ الْعَالِيَةِ بِنْتِ سُبَيْعٍ أَنَّ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- حَدَّثَتْهَا أَنَّهُ مَرَّ بِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- نَفَرٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَجُرُّونَ شَاةً لَهُمْ مِثْلَ الْحِمَارِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لَوْ أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا ». قَالُوا إِنَّهَا مَيْتَةٌ. قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يُطَهِّرُهَا الْمَاءُ وَالْقَرَظُ ».
عالیہ بنت سبیع بیان کرتی ہیں، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ (رض) نے انھیں بتایا ، ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قریش کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرے، وہ لوگ اپنی بھیڑ بکری کو اس طرح کھینچ رہے تھے جیسے (مردار) گدھے کو کھینچا جاتا ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : اگر تم اس کی کھال حاصل کرلو (تو یہ مناسب ہوگا) ان لوگوں نے عرض کی : یہ مردار ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پانی اور کیکر کے پتے اسے پاک کردیں گے۔

105

105 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ الْعَبْدِىُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ أَنَّ نَبِىَّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- دَعَا فِى غَزْوَةِ تَبُوكَ بِمَاءٍ مِنْ عِنْدِ امْرَأَةٍ فَقَالَتْ مَا عِنْدِى مَاءٌ إِلاَّ فِى قِرْبَةٍ لِى مَيْتَةٍ. فَقَالَ « أَلَيْسَ قَدْ دَبَغْتِهَا ». قَالَتْ بَلَى. قَالَ « فَإِنَّ ذَكَاتَهَا دِبَاغُهَا ».
حضرت سلمہ بن محبق (رض) بیان کرتے ہیں : غزوہ تبوک کے موقع پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک خاتون سے پانی طلب کیا تو اس نے عرض کی : میرے پاس جو پانی ہے وہ ایک ایسے مشکیزے میں ہے جو ایک مردہ (جانور) کا ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا تم نے اس (کی کھال) کی دباغت نہیں کرلی تھی ؟ اس خاتون نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : دباغت کے نتیجے میں یہ پاک ہوجاتا ہے۔

106

106 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا وَقَالَ « دِبَاغُ الأَدِيمِ ذَكَاتُهُ
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : ” چمڑے کو دباغت کرنے سے وہ پاک ہوجاتا ہے “۔

107

107 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الدَّقِيقِىُّ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبِّقِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا وَقَالَ « دِبَاغُهَا طَهُورُهَا » .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : ” اس کی دباغت ہی اسے پاک کردیتی ہے “۔

108

108 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ وَالْحَوْضِىُّ وَمُوسَى قَالُوا حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا وَقَالَ « دِبَاغُهَا ذَكَاتُهَا ».
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : ” اس کی دباغت اسے پاک کردیتی ہے “۔

109

109 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ الْمِصْرِىِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « دِبَاغُ كُلِّ إِهَابٍ طَهُورُهُ » .
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : ” ہر کھال دباغت کے ذریعے پاک ہوجاتی ہے “۔

110

110 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَذْعُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِىُّ حَدَّثَنِى زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنِ ابْنِ وَعْلَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا دُبِغَ الإِهَابُ فَقَدْ طَهُرَ
حضرت ابن عباس (رض)، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب چمڑے کی دباغت کرلی جائے تو وہ پاک ہوجاتا ہے۔

111

111 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ الأَزْرَقُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ سَلاَّمٍ أَبُو مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا زَافِرٌ عَنْ أَبِى بَكْرٍ الْهُذَلِىِّ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِى قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ ( قُلْ لاَ أَجِدُ فِيمَا أُوحِىَ إِلَىَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ) قَالَ الطَّاعِمُ الآكِلُ فَأَمَّا السِّنُّ وَالْقَرْنُ وَالْعَظْمُ وَالصُّوفُ وَالشَّعَرُ وَالْوَبَرُ وَالْعَصَبُ فَلاَ بَأْسَ بِهِ لأَنَّهُ يُغْسَلُ. وَقَالَ شَبَابَةُ إِنَّمَا حَرُمَ مِنَ الْمَيْتَةِ مَا يُؤْكَلُ مِنْهَا وَهُوَ اللَّحْمُ فَأَمَّا الْجِلْدُ وَالسِّنُّ وَالْعَظْمُ وَالشَّعَرُ وَالصُّوفُ فَهُوَ حَلاَلٌ. أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِىُّ ضَعِيفٌ.
ارشاد باری تعالیٰ ہے :” تم یہ فرما دو ! میری طرف جو چیز وحی کی گئی ہے، اس میں ، میں ایسی کسی چیز کو نہیں پاتا جو کھانے والے پر حرام قرار دی گئی ہو “۔
اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے حضرت ابن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں : یہاں طاعم (کھانے والے) سے مراد کھانے والا شخص ہے، جہاں تک دانت، سینگ، ہڈی، اون، بال، وبر، کا تعلق ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ انھیں دھولیا جاتا ہے۔
شبابہ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے : ” مردار کی وہ چیزحرام ہوتی ہے ، جسے کھایا جاتا ہے اور وہ چیز گوشت ہے جہاں تک کھال، ہڈی، دانت، بال، اون کا تعلق ہے، تو انھیں (دوسرے کاموں کے لیے ) استعمال کرنا جائز ہے “۔ اس روایت کا راوی ابوبکر ہذلی ضعیف ہے۔

112

112 - حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ بِبَيْرُوتَ حَدَّثَنَا أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- تَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لاَ بَأْسَ بِمَسْكِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَ وَلاَ بَأْسَ بِصُوفِهَا وَشَعْرِهَا وَقُرُونِهَا إِذَا غُسِلَ بِالْمَاءِ ». يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ مَتْرُوكٌ وَلَمْ يَأْتِ بِهِ غَيْرُهُ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ (رض) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : وہ فرماتی ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب مردار کی کھال کی دباغت کرلی جائے تو پھر اسے استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس کی اون، اس کے بال، اس کے سینگ استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جب انھیں پانی کے ذریعہ دھولیا جائے۔
اس روایت کا راوی یوسف بن سفر، متروک ہے اور اس سے اس روایت کے علاوہ اور کوئی روایت منقول نہیں ہے۔ (یا اس روایت کو صرف اسی نے نقل کیا ہے۔ )

113

113 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ السَّفَرِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ سَوَاءً.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ یوسف بن سفر کے حوالے سے منقول ہے۔

114

114 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبُسْرِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّمَا حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنَ الْمَيْتَةِ لَحْمَهَا وَأَمَّا الْجِلْدُ وَالشَّعْرُ وَالصُّوفُ فَلاَ بَأْسَ بِهِ. عَبْدُ الْجَبَّارِ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مردار کا گوشت (کھانے) کو حرام قرار دیا ہے، جہاں تک اس کی کھال، اس کے بال اور اون کا تعلق ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
اس روایت کا راوی ” عبدالجبار “ ضعیف ہے۔

115

115- حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَابِدُ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنِى شُعْبَةُ عَنْ أَبِى قَيْسٍ الأَوْدِىِّ عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَوْ زَيْنَبَ أَوْ غَيْرِهِمَا مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ مَيْمُونَةَ مَاتَتْ شَاةٌ لَهَا فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَلاَّ اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا ». فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ نَسْتَمْتِعُ بِهَا وَهِىَ مَيْتَةٌ فَقَالَ « طَهُورُ الأَدِيمِ دِبَاغُهُ ». وَقَالَ غَيْرُهُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِى قَيْسٍ عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَتْ لَنَا شَاةٌ فَمَاتَتْ.
ہزیل بن شرحبیل، سیدہ ام سلمہ (رض) یا سیدہ زینب (رض) یا ان دونوں کے علاوہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کسی اور زوجہ محترمہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : سیدہ میمونہ (رض) کی بکری مرگئی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے ارشاد فرمایا : تم لوگ اس کی کھال کو استعمال کیوں نہیں کرتے ؟ سیدہ میمونہ (رض) نے عرض کی : یارسول اللہ ! ہم اسے کیسے استعمال کرسکتے ہیں، یہ تو مردار ہے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : دباغت کے ذریعے چمڑہ پاک ہوجاتا ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک زوجہ محترمہ سے منقول ہے، جس کے یہ الفاظ ہیں : ہماری ایک بکری تھی جو مرگئی۔

116

116 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِى هَوْذَةَ حَدَّثَنَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِى بَكْرٍ الْهُذَلِىِّ أَنَّ الزُّهْرِىَّ حَدَّثَهُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ ( قُلْ لاَ أَجِدُ فِيمَا أُوحِىَ إِلَىَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ) « أَلاَ كُلُّ شَىْءٍ مِنَ الْمَيْتَةِ حَلاَلٌ إِلاَّ مَا أُكِلَ مِنْهَا فَأَمَّا الْجِلْدُ وَالْقَرْنُ وَالشَّعْرُ وَالصُّوفُ وَالسِّنُّ وَالْعَظْمُ فَكُلُّ هَذَا حَلاَلٌ لأَنَّهُ لاَ يُذَكَّى ». أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِىُّ مَتْرُوكٌ.
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : (اللہ تعالیٰ نے) ارشاد فرمایا : ” تم یہ فرمادو ! میری طرف جو چیز وحی کی گئی ہے اس میں ، میں نے یہ چیز نہیں پائی جو اس کے کھانے والے کے لیے حرام ہو “۔
(نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے :)” مردار کی ہر چیز حلال ہے ماسوائے اس چیز کے جو کھائی جاتی ہے، جہاں تک کھال، سینگ، بال، اون ، دانت، ہڈی کا تعلق ہے، تو یہ سب حلال ہیں، کیونکہ انھیں ذبح نہیں کیا جاتا۔
اس روایت کا راوی ابوبکر ہذلی ” متروک “ ہے۔

117

117 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ خُوَيْلِدٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَيُّمَا إِهَابٍ دُبِغَ فَقَدْ طَهُرَ ». هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : جس کھال کی دباغت کردی جائے وہ پاک ہوجاتی ہے۔ اس کی سند ” حسن “ ہے۔

118

118 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ هَارُونَ بْنِ مَرْدَانْشَاهْ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِىُّ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِىُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « دِبَاغُ جُلُودِ الْمَيْتَةِ طَهُورُهَا ».
حضرت زید بن ثابت (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” مردار کی کھال کی دباغت کردینا اس کو پاک کردیتا ہے “۔

119

119 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ حُبَيْشٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- مَرَّ عَلَى شَاةٍ فَقَالَ « مَا هَذِهِ ». قَالُوا مَيْتَةٌ. قَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « ادْبِغُوا إِهَابَهَا فَإِنَّ دِبَاغَهُ طَهُورُهُ ». الْقَاسِمُ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک بکری کے پاس سے گزرے، آپ نے دریافت کیا : اسے کیا ہوا ہے ؟ لوگوں نے بتایا : یہ مردار ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اس کی کھال کی دباغت کرو، کیونکہ اس کی دباغت اسے پاک کردیتی ہے۔ اس روایت کا راوی قاسم ” ضعیف “ ہے۔

120

120 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « طَهُورُ كُلِّ أَدِيمٍ دِبَاغُهُ » . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : چمڑے کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے، اس کی دباغت کرلی جائے۔ اس کی سند ” حسن “ ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

121

121 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يُوسُفَ الرَّقِّىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ قَالَ حَدَّثَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا كَانَتْ لَهَا شَاةٌ تَحْتَلِبُهَا فَفَقَدَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « مَا فَعَلَتِ الشَّاةُ ». قَالُوا مَاتَتْ. قَالَ « أَفَلاَ انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا ». قُلْنَا إِنَّهَا مَيْتَةٌ. فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ دِبَاغَهَا يُحِلُّ كَمَا يُحِلُّ خَلُّ الْخَمْرِ ». تَفَرَّدَ بِهِ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں : ان کی ایک بکری تھی جس کا وہ دودھ دوھ لیا کرتی تھیں، ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وہ بکری نظر نہیں آئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا : بکری کہا ہے ؟ تو لوگوں نے بتایا : وہ مرگئی ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کی کھال سے نفع حاصل کیوں نہیں کرتے ؟ ہم نے عرض کی : وہ تو مردار ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کی دباغت اسے حلال کردیتی ہے، جس طرح سرکہ، شراب کو حلال کردیتا ہے۔
اس روایت کو نقل کرنے میں فرج بن فضالہ منفرد ہے اور یہ ” ضعیف “ ہے۔

122

122 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُغَلِّسٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ الْبَلْخِىُّ حَدَّثَنَا مَعْرُوفُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ذَرٍّ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « اسْتَمْتِعُوا بِجُلُودِ الْمَيْتَةِ إِذَا هِىَ دُبِغَتْ تُرَابًا كَانَ أَوْ رَمَادًا أَوْ مِلْحًا أَوْ مَا كَانَ بَعْدَ أَنْ تُرِيدَ صَلاَحَهُ ».
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : مردہ جانور کی کھال استعمال کرو، اس کی مٹی، راکھ یا نمک یا کسی بھی چیز کے ذریعے دباغت کرلی گئی ہو یا (راوی کو شک ہے یہ الفاظ ہیں :) یا جس چیز کے (ذریعے دباغت کرلینے) کے بعد وہ استعمال کے قابل ہوجائے۔

123

123 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْقَطَّانُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلاَ يَغْمِسْ يَدَهُ فِى إِنَائِهِ أَوْ فِى وَضُوئِهِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاَثًا فَإِنَّهُ لاَ يَدْرِى أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ مِنْهُ ». تَابَعَهُ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ شُعْبَةَ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اس وقت تک اپنا ہاتھ کسی برتن میں (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں :) وضو کے پانی میں داخل نہ کرے، جب تک ان ہاتھوں کو تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ وہ یہ بات نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے ؟

124

124 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَعَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ حَدَّثَنَا زِيَادٌ الْبَكَّائِىُّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ مِنَ النَّوْمِ فَأَرَادَ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَلاَ يُدْخِلْ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا فَإِنَّهُ لاَ يَدْرِى أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ وَلاَ عَلَى مَا وَضَعَهَا ». إِسْنَادٌ حَسَنٌ .
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو اور وضو کرنا چاہے تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں اس وقت تک داخل نہ کرے ، جب تک اسے دھونہ لے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا ، اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے ؟ اور اس نے اسے کہاں رکھا تھا ؟ اس کی سند ” حسن “ ہے۔

125

125 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ وَجَابِرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَضْرَمِىُّ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ مَنَامِهِ فَلاَ يُدْخِلْ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّهُ لا يَدْرِى أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ أَوْ أَيْنَ طَافَتْ يَدُهُ ». فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ حَوْضًا فَحَصَبَهُ ابْنُ عُمَرَ وَقَالَ أُخْبِرُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَتَقُولُ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ حَوْضًا. إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
سالم بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ برتن میں اس وقت تک نہ ڈالے جب تک اسے تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات کے وقت کہاں رہا ہے یا اس کے ہاتھ نے کہاں کا طواف کیا ہے ؟
ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے یہ کہا : آپ کا کیا خیال ہے ؟ اگر وہ شخص حوض سے وضو کرنا چاہ رہا ہو (تو پھر بھی اسے ایسا کرنا پڑے گا) ؟ تو حضرت ابن عمر (رض) نے اسے کنکری ماری اور بولے : میں تمہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے حدیث سنارہا ہوں اور تم یہ کہہ رہے ہو ” آپ کا کیا خیال ہے، اگر اس نے حوض سے وضو کرنا ہو ؟ “ اس روایت کی سند ” حسن “ ہے۔

126

126 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ إِمْلاَءً وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ أَبِى مَرْيَمَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِذَا اسْتَيْقَظَ أَحَدُكُمْ مِنْ نَوْمِهِ فَلاَ يُدْخِلْ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّ أَحَدَكُمْ لاَ يَدْرِى أَيْنَ بَاتَتْ يَدُهُ أَوْ أَيْنَ بَاتَتْ تَطُوفُ يَدُهُ ». وَهَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ أَيْضًا.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جب کوئی شخص نیند سے بیدار ہو، تو وہ اپنا ہاتھ اس وقت تک برتن میں داخل نہ کرے جب تک اسے تین مرتبہ دھو نہ لے، کیونکہ کوئی شخص یہ نہیں جانتا کہ اس کا ہاتھ رات بھر کہاں رہا ہے ؟ یا اس کا ہاتھ رات بھر کہاں گھومتا رہا ہے ؟ یہ حدیث ” حسن “ ہے۔

127

127 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ وَاللَّفْظُ لِيَزِيدَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَهُوَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّةِ وَإِنَّمَا لاِمْرِئٍ مَا نَوَى فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ فَهِجْرَتُهُ إِلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوِ امْرَأَةٍ يَتَزَوَّجُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ ».
علقمہ بن وقاص بیان کرتے ہیں : انھوں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، وہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : اعمال (کی جزاء) کا دارومدار نیت پر ہے، اور ہر شخص کو وہی ملے گا جو اس نے نیت کی ہوگی، جس شخص نے ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف کی ہوگی، اس کی ہجرت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف شمار ہوگی، اور جس شخص نے ہجرت دنیا کے لیے کی تھی تاکہ اسے حاصل کرے یا کسی عورت کے لیے کی تھی تاکہ وہ اس سے شادی کرلیتا تو اس کی ہجرت اسی طرف ہوگی جس کی طرف (نیت کرکے) اس نے ہجرت کی تھی۔

128

128 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا الْحَجَبِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَنَسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِىُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ غَسَّانَ حَدَّثَنِى أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِىُّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يُجَاءُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِصُحُفٍ مُخَتَّمَةٍ فَتُنْصَبُ بَيْنَ يَدَىِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَلاَئِكَتِهِ أَلْقُوا هَذَا وَاقْبَلُوا هَذَا فَتَقُولُ الْمَلاَئِكَةُ وَعِزَّتِكَ مَا رَأَيْنَا إِلاَّ خَيْرًا فَيَقُولُ وَهُوَ أَعْلَمُ إِنَّ هَذَا كَانَ لِغَيْرِى وَلاَ أَقْبَلُ الْيَوْمَ مِنَ الْعَمَلِ إِلاَّ مَا ابْتُغِىَ بِهِ وَجْهِى ».
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : قیامت کے دن کچھ صحیفے لائے جائیں گے، جن پر مہر لگی ہوئی ہوگی، انھیں اللہ تعالیٰ کے سامنے رکھا جائے گا، تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرمائے گا : انھیں پرے کر دو ! تو فرشتے عرض کریں گے : ہمیں تیری عزت کی قسم ! ہمیں تو ان میں صرف بھلائی نظر آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ یہ فرمائے گا، حالانکہ وہ زیادہ علم رکھتا ہے، یہ سب کام دوسروں کے لیے تھے، آج کے دن میں صرف وہی عمل قبول کروں گا، جو صرف میری رضا کے لیے کیا گیا تھا۔

129

129 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ الصَّنْدَلِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ حَدَّثَنَا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ وَغَيْرُهُ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ الْفِهْرِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ أَنَا خَيْرُ شَرِيكٍ فَمَنْ أَشْرَكَ مَعِى شَرِيكًا فَهُوَ لِشَرِيكِى يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَخْلِصُوا أَعْمَالَكُمْ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَإِنَّ اللَّهَ لاَ يَقْبَلُ إِلاَّ مَا أُخْلِصَ لَهُ وَلاَ تَقُولُوا هَذَا لِلَّهِ وَلِلرَّحِمِ فَإِنَّهَا لِلرَّحِمِ وَلَيْسَ لِلَّهِ مِنْهَا شَىْءٌ وَلاَ تَقُولُوا هَذَا لِلَّهِ وَلِوُجُوهِكُمْ فَإِنَّهَا لِوُجُوهِكُمْ وَلَيْسَ لِلَّهِ مِنْهَا شَىْءٌ ».
حضرت ضحاک بن قیس فہری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : اللہ تعالیٰ یہ ارشاد فرماتا ہے : میں شریک سے پاک ہوں تو جو شخص میرے ساتھ کسی کو شریک کرے گا، تو وہ عمل میرے شریک کے لیے ہوگا (یعنی اسی سے وہ شخص اپنے بدلے کا طلبگار ہو)
(نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :) اے لوگو ! اپنے اعمال کو اللہ کے لیے خالص کرلو ! کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف اس عمل کو قبول کرے گا جو خالص اس کے لیے ہو، اور تم یہ نہ کہو یہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور یہ رشتہ داری کی وجہ سے ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے : وہ رشتے داری کے حوالے سے ہوگا، اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہوگا اور تم یہ بھی نہ کہو : یہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور یہ تمہاری وجہ سے ہے، کیونکہ وہ تمہاری وجہ سے ہی ہوگا، اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہوگا۔

130

130 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا السَّائِبِ مَوْلَى بَنِى زُهْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَغْتَسِلُ أَحَدُكُمْ فِى الْمَاءِ الدَّائِمِ وَهُوَ جُنُبٌ ». فَقَالَ كَيْفَ يَفْعَلُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ تَتَنَاوَلُهُ تَنَاوُلاً. إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : کوئی بھی شخص جب جنبی ہو، تو وہ ٹھہرے ہوئے پانی میں غسل نہ کرے۔ راوی نے دریافت کیا : اے حضرت ابوہریرہ ! پھر وہ کیا کرے ؟ تو حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : وہ پانی حاصل کرلے (اور ایک طرف ہو کر غسل کرے) ۔ اس کی سند ” صحیح “ ہے۔

131

131 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى زَائِدَةَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ح وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالُوا حَدَّثَنَا حَارِثَةُ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِى أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- نَتَطَهَّرُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : مجھے اپنے اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے : ہم ایک ہی برتن سے طہارت حاصل کرلیا کرتے تھے۔

132

132 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُنِى أَتَوَضَّأُ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الإِنَاءِ الْوَاحِدِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : مجھے اپنے بارے میں اچھی طرح یاد ہے، میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک ہی برتن سے وضو کرلیا کرتی تھی۔

133

133 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ أَبِى حَرْبٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ أَجْنَبْتُ فَاغْتَسَلْتُ مِنْ جَفْنَةٍ فَفَضَلَتْ فِيهَا فَضْلَةٌ فَجَاءَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يَغْتَسِلُ مِنْهُ فَقُلْتُ إِنِّى قَدِ اغْتَسَلْتُ مِنْهُ فَقَالَ « الْمَاءُ لَيْسَ عَلَيْهِ جَنَابَةٌ ». فَاغْتَسَلَ مِنْهُ. اخْتُلِفَ فِى هَذَا الْحَدِيثِ عَلَى سِمَاكٍ وَلَمْ يَقُلْ فِيهِ عَنْ مَيْمُونَةَ غَيْرُ شَرِيكٍ.
حضرت ابن عباس (رض) ، سیدہ میمونہ (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں : مجھے جنابت لاحق ہوگئی، میں نے ایک برتن سے غسل کرلیا اور اس میں کچھ پانی بچ گیا، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے، آپ اس سے غسل کرنے لگے تو میں نے عرض کی : میں نے اس برتن سے غسل کیا ہے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس پانی کو جنابت لاحق نہیں ہوئی ہے، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس برتن سے غسل کرلیا۔
اس روایت میں سماط نامی راوی سے اختلاف کیا گیا ہے اور اس میں صرف شریک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : یہ سیدہ میمونہ (رض) سے منقول ہے۔

134

134 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ وَالْمَرْأَةُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ. تَابَعَهُ أَيُّوبُ وَمَالِكٌ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَغَيْرُهُمْ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں مرد اور خواتین (یعنی میاں بیوی) ایک ہی برتن سے وضو کرلیا کرتے تھے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

135

135 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ عِلْمِى وَالَّذِى يَسْكُنُ عَلَى بَالِى أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ حَدَّثَنَا أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ. إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، سیدہ میمونہ (رض) کے (غسل یا وضو کے) بچے ہوئے پانی سے غسل کرلیا کرتے تھے۔
اس کی سند ” صحیح “ ہے۔

136

136 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ عِلْمِى وَالَّذِى يَخْطُرُ عَلَى بَالِى أَنَّ أَبَا الشَّعْثَاءِ أَخْبَرَنِى أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ. إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، سیدہ میمونہ (رض) کے (غسل یا وضو کے) بچے ہوئے پانی سے غسل کرلیا کرتے تھے۔ اس کی سند ” صحیح “ ہے۔

137

137 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِى مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ بِفَضْلِ غُسْلِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ. وَقَالَ الرَّمَادِىُّ تَوَضَّأَ مِنْ فَضْلِ وَضُوئِهَا مِنَ الْجَنَابَةِ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : سیدہ میمونہ بنت حارث (رض) نے مجھے یہ بات بتائی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدہ میمونہ (رض) کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرلیا تھا۔
رمادی نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے : سیدہ میمونہ (رض) نے جنابت کی حالت میں پانی سے وضو کیا تھا، اس کے بچے ہوئے پانی سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا تھا۔

138

138 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ يُحَدِّثُ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ أَوْ قَالَ شَرَابِهَا.- قَالَ شُعْبَةُ وَأَخْبَرَنِى سُلَيْمَانُ التَّيْمِىُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَاجِبٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- نَهَى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِفَضْلِ وَضُوءِ الْمَرْأَةِ. أَبُو حَاجِبٍ اسْمُهُ سَوَادَةُ بْنُ عَاصِمٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ فَرَوَاهُ عِمْرَانُ بْنُ حُدَيْرٍ وَغَزْوَانُ بْنُ حُجَيْرٍ السَّدُوسِىُّ عَنْهُ مَوْقُوفًا مِنْ قَوْلِ الْحَكَمِ غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-.
حضرت حکم بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے، مرد، عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرے ۔ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں :) عورت کے پینے کے بعد بچے ہوئے پانی سے (وضو کرے) ۔
شعبہ نامی راوی یہ بات بیان کرتے ہیں : سلیمان تیمی نے یہ بات بیان کی ہے : ابوحاجب نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے، عورت کے وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا جائے۔
ابوحاجب نامی راوی کا نام سوادہ بن عاصم ہے، ان کے حوالے سے اس روایت میں اختلاف کیا گیا ہے، بعض راویوں نے اسے حکم کے قول کے طور پر ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اسے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک ” مرفوع “ روایت کے طور نقل نہیں کیا۔

139

139 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَنْبَأَنَا خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سَالِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَتْنِى مَوْلاَتِى خَوْلَةُ بِنْتُ قَيْسٍ أَنَّهَا كَانَتْ تَخْتَلِفُ يَدُهَا وَيَدُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى إِنَاءٍ وَاحِدٍ تَتَوَضَّأُ هِىَ وَالنَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم-.
سیدہ خولہ بنت قیس (رض) بیان کرتی ہیں : (سیدہ عائشہ (رض) یہ فرماتی ہیں :) ان کا ہاتھ اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا دست مبارک ایک ہی برتن میں آگے پیچھے داخل ہوتے تھے، وہ اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ایک ساتھ) وضو کیا کرتے تھے۔

140

140 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ لَهُ بَعْضُ الْمُشْرِكِينَ وَهُوَ يَسْتَهْزِئُ بِهِ إِنِّى لأَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ كُلَّ شَىْءٍ حَتَّى الْخِرَاءَةَ قَالَ أَجَلْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ لاَ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَلاَ نَسْتَدْبِرَهَا وَلاَ نَسْتَنْجِىَ بِأَيْمَانِنَا وَلاَ نَكْتَفِىَ بِدُونِ ثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيهَا عَظْمٌ وَلاَ رَجِيعٌ.
حضرت سلمان فارسی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : کسی مشرک نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے ان سے یہ کہا : میں نے یہ بات نوٹ کی ہے، آپ کے آقا نے آپ کو ہر چیز کی تعلیم دی ہے یہاں تک کہ رفع حاجت کے طریقے کی بھی تعلیم دی ہے، تو حضرت سلمان (رض) نے جواب دیا : جی ہاں ! اللہ کے رسول نے ہمیں یہ ہدایت کی ہے، ہم استنجاء کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ نہ کریں اور دائیں ہاتھ کے ذریعے استنجاء نہ کریں اور تین پتھروں سے کم کے ذریعہ استنجاء نہ کریں، ان پتھروں میں کوئی ہڈی یا مینگنی نہیں ہونی چاہیے۔

141

141 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

142

142 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالاَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ وَالأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ الْمُشْرِكُونَ إِنَّا نَرَى صَاحِبَكُمْ يُعَلِّمُكُمْ حَتَّى يُعَلِّمَكُمُ الْخِرَاءَةَ. قَالَ أَجَلْ إِنَّهُ لَيَنْهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِىَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ أَوْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَيَنْهَانَا عَنِ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ وَقَالَ « لاَ يَسْتَنْجِى أَحَدُكُمْ بَدُونِ ثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ ». إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
حضرت سلمان فارسی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : کچھ مشرکین نے ان سے یہ کہا : ہم نے یہ بات نوٹ کی ہے، آپ کے آقا نے آپ کو ہر طرح کی بات کی تعلیم دی ہے، یہاں تک کہ آپ کو استنجاء کرنے کے طریقے کی بھی تعلیم دی ہے، تو حضرت سلمان فارسی (رض) نے جواب دیا : جی ہاں ! نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے، ہم میں سے کوئی شخص اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے استنجاء کرے یا قبلہ کی طرف رخ کرکے استنجاء کرے، اور آپ نے ہمیں مینگنی اور ہڈی سے استنجاء کرنے سے بھی منع کیا ہے۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : کوئی شخص تین پتھروں سے کم (پتھروں کے ذریعے ) استنجاء نہ کرے۔ اس حدیث کی سند ” صحیح “ ہے۔

143

143 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ مُسْلِمٍ وَهُوَ ابْنُ قُرْطٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا ذَهَبَ أَحَدُكُمْ لِحَاجَتِهِ فَلْيَسْتَطِبْ بِثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ فَإِنَّهَا تُجْزِئُهُ ». إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
سید عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” جب کوئی شخص قضائے حاجت کے لیے جائے تو وہ تین پتھروں کے ذریعے پاکیزگی حاصل کرے، ایسا کرنا اس کے لیے کافی ہوگا “۔ اس روایت کی سند ” حسن “ ہے۔

144

144 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ الْجُرْجَانِىُّ ح وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجَوَيْهِ ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّنْعَانِىُّ قَالُوا أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ذَهَبَ لِحَاجَتِهِ فَأَمَرَ ابْنَ مَسْعُودٍ أَنْ يَأْتِيَهُ بِثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ فَجَاءَهُ بِحَجَرَيْنِ وَرَوْثَةٍ فَأَلْقَى الرَّوْثَةَ وَقَالَ « إِنَّهَا رِكْسٌ ائْتِنِى بِحَجَرٍ ». تَابَعَهُ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ أَبِى شَيْبَةَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ خَرَجْتُ يَوْمًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فَأَمَرَنِى أَنْ آتِيَهُ بِثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ قَالَ فَأَتَيْتُهُ بِحَجَرَيْنِ وَرَوْثَةٍ قَالَ فَأَلْقَى الرَّوْثَةَ وَقَالَ « إِنَّهَا رِكْسٌ فَأْتِنِى بِغَيْرِهَا ». اخْتُلِفَ عَلَى أَبِى إِسْحَاقَ فِى إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ وَقَدْ بَيَّنْتُ الاِخْتِلاَفَ فِى مَوْضِعٍ آخَرَ.
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، آپ نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کو یہ ہدمایت کی : وہ آپ کے لیے تین پتھر لے کر آئیں۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) دو پتھر اور ایک مینگنی لے آئے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس مینگنی کو پھینک دیا اور فرمایا : یہ گندگی ہے، تم پتھر لے کر آؤ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، جس کے مطابق حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ کہیں جارہا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یہ ہدایت کی : میں آپ کے لیے تین پتھر لے کر آؤں۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں آپ کے پاس دو پتھر اور ایک مینگنی لے کر آیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس مینگنی کو ایک طرف ڈال دیا اور ارشاد فرمایا : یہ گندگی ہے، تم اس کی بجائے دوسری چیز (پتھر ) میرے پاس لے کر آؤ۔
اس روایت میں ابواسحاق نامی راوی پر اختلاف کیا گیا ہے، (امام دار قطنی (رح) کہتے ہیں :) میں نے کسی دوسرے مقام پر اس اختلاف کی وضاحت کردی ہے۔

145

145 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى عَمْرٍو السَّيْبَانِىُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَيْرُوزَ الدَّيْلَمِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ نَسْتَنْجِىَ بِعَظْمٍ أَوْ رَوْثٍ أَوْ حُمَمَةٍ. إِسْنَادٌ شَامِىٌّ لَيْسَ بِثَابِتٍ.
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے، ہم ہڈی، مینگنی یا کوئلے کے ذریعے استنجاء کریں۔
اس روایت کی سند شامی ہے اور یہ مستند نہیں ہے۔

146

146 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى مُوسَى بْنُ عُلَىٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- نَهَى أَنْ نَسْتَنْجِىَ بِعَظْمٍ حَائِلٍ أَوْ رَوْثَةٍ أَوْ حُمَمَةٍ. عُلَىُّ بْنُ رَبَاحٍ لاَ يَثْبُتُ سَمَاعُهُ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے، ہم بوسیدہ ہڈی، مینگنی یا کوئلے کے ذریعہ استنجاء کریں۔ اس روایت کے راوی علی بن رباح کا حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے سماع ثابت نہیں ہے۔

147

147 - حَدَّثَنِى جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا أَبُو طَاهِرٍ وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِى إِسْحَاقَ الأَنْصَارِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِنَ الأَنْصَارِ أَخْبَرَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ نَهَى أَنْ يَسْتَطِيبَ أَحَدٌ بِعَظْمٍ أَوْ رَوْثٍ أَوْ جِلْدٍ. هَذَا إِسْنَادٌ غَيْرُ ثَابِتٍ أَيْضًا. عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَجْهُولٌ.
عبداللہ بن عبدالرحمن ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی، جو انصاری تھے، کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے : کوئی شخص ہڈی ، مینگنی یا چمڑے کے ذریعے استنجاء کرے۔ اس روایت کی سند ثابت نہیں ہے۔ اس روایت کا راوی عبداللہ بن عبدالرحمن مجہول ہے۔

148

148 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ وَأَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنِى يَعْقُوبُ بْنُ كَاسِبٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ رَجَاءٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى حَازِمٍ الأَشْجَعِىِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ إِنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- نَهَى أَنْ يُسْتَنْجَى بِرَوْثٍ أَوْ بِعَظْمٍ وَقَالَ « إِنَّهُمَا لاَ يُطَهِّرَانِ ». إِسْنَادٌ صَحِيحٌ .
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے، مینگنی یا ہڈی کے ذریعے استنجاء کیا جائے، آپ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : یہ دونوں چیزیں پاک نہیں کرتی ہیں۔ اس روایت کی سند ” صحیح “ ہے۔

149

149 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ الْعَسْكَرِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ الزُّبَيْرِىُّ حَدَّثَنَا أُبَىُّ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنْ الاِسْتِطَابَةِ فَقَالَ « أَوَلاَ يَجِدُ أَحَدُكُمْ ثَلاَثَةَ أَحْجَارٍ حَجَرَانِ لِلصَّفْحَتَيْنِ وَحَجَرٌ لِلْمَسْرُبَةِ ». إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
ابی بن عباس اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا حضرت سہل بن سعد (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے استنجاء کرنے کے طریقہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : کیا تمہیں تین پتھر نہیں ملتے ہیں ؟ دو پتھر مخرج کے کناروں (کو صاف کرنے کے لئے) اور ایک پتھر مخرج (کو صاف کرنے) کے لئے۔ اس کی سند ” حسن “ ہے۔

150

150 - حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِى مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنِى الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها قَالَتْ مَرَّ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكٍ الْمُدْلَجِىُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَسَأَلَهُ عَنِ التَّغَوُّطِ فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَنَكَّبَ الْقِبْلَةَ وَلاَ يَسْتَقْبِلَهَا وَلاَ يَسْتَدْبِرَهَا وَلاَ يَسْتَقْبِلَ الرِّيحَ وَأَنْ يَسْتَنْجِىَ بِثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ لَيْسَ فِيهَا رَجِيعٌ أَوْ ثَلاَثَةِ أَعْوَادٍ أَوْ ثَلاَثِ حَثَيَاتٍ مِنْ تُرَابٍ. لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ مُبَشِّرِ بْنِ عُبَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ سراقہ بن مالک مدلجی، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرا اور آپ سے قضائے حاجت کے طریقے کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے یہ ہدایت کی : وہ قبلہ کی طرف سے ہٹ کر بیٹھے، اس کی طرف منہ یا پیٹھ نہ کرے اور جس طرف ہوا چل رہی ہو اس طرف منہ نہ کرے، اور وہ تین پتھروں کے ذریعے استنجاء کرے، جس میں کوئی مینگنی شامل نہ ہو یا تین لکڑیوں کے ذریعے کرے یا مٹی کے تین لپ کے ذریعے کرے۔

151

151 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُضَرِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ حَاجَتَهُ فَلْيَسْتَنْجِ بِثَلاَثَةِ أَعْوَادٍ أَوْ بِثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ أَوْ بِثَلاَثِ حَثَيَاتٍ مِنَ التُّرَابِ ».قَالَ زَمْعَةُ فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ طَاوُسٍ فَقَالَ أَخْبَرَنِى أَبِى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِهَذَا سَوَاءً لَمْ يُسْنِدْهُ غَيْرُ الْمُضَرِىِّ وَهُوَ كَذَّابٌ مَتْرُوكٌ وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنْ أَبِى عَاصِمٍ عَنْ زَمْعَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ عَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلاً. لَيْسَ فِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَابْنُ وَهْبٍ وَوَكِيعٌ وَغَيْرُهُمْ عَنْ زَمْعَةَ وَرَوَاهُ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ عَنْ طَاوُسٍ قَوْلَهُ. وَقَدْ سَأَلْتُ سَلَمَةَ عَنْ قَوْلِ زَمْعَةَ أَنَّهُ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمْ يَعْرِفْهُ.
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی شخص قضائے حاجت کرے تو وہ تین لکڑیوں کے ذریعے یا تین پتھروں کے ذریعے یا تین مرتبہ مٹھی میں مٹی بھر کر اس کے ذریعے استنجاء کرے۔
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے اور اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔

152

152 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ زَمْعَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ قَالَ سَمِعْتُ طَاوُسًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا أَتَى أَحَدُكُمُ الْبَرَازَ فَلْيُكْرِمْ قِبْلَةَ اللَّهِ فَلاَ يَسْتَقْبِلْهَا وَلاَ يَسْتَدْبِرْهَا ثُمَّ لْيَسْتَطِبْ بِثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ أَوْ ثَلاَثَةِ أَعْوَادٍ أَوْ ثَلاَثِ حَثَيَاتٍ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ لْيَقُلِ « الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى أَخْرَجَ عَنِّى مَا يُؤْذِينِى وَأَمْسَكَ عَلَىَّ مَا يَنْفَعُنِى ».
سلمہ بن وہرام بیان کرتے ہیں : میں نے طاؤس کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : حضرت ابن عباس (رض) رورایت کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی شخص پاخانہ کرنے لگے تو وہ اللہ تعالیٰ کے قبلے کا احترام کرے اور اس کی طرف رخ یا پیٹھ نہ کرے، پھر تین پتھروں کے ذریعے طہارت حاصل کرے یا تین لکڑیوں کے ذریعے کرے یا پھر تین مرتبہ مٹھی بھر مٹھی کے ذریعہ طہارت حاصل کرے اور پھر یہ پڑھے :
” ہر طرح کی حمد اس اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جس نے میرے اندر سے اس چیز کو باہر نکال دیا جو مجھے اذیت دے سکتی تھی اور میرے اندر اس چیز کو باقی رکھا جو میرے لیے فائدہ مند ہے “۔

153

153 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ وَابْنِ طَاوُسٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا مُرْسَلاً.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ طاؤس کے حوالے سے ” مرسل “ حدیث کے طور پر منقول ہے۔

154

154 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ زَمْعَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ طاؤس کے حوالے سے منقول ہے۔

155

155 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ وَحَمْزَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَلِىٌّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَهْرَامَ أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ نَحْوَهُ وَلَمْ يَرْفَعْهُ. قَالَ عَلِىٌّ قُلْتُ لِسُفْيَانَ أَكَانَ زَمْعَةُ يَرْفَعُهُ قَالَ نَعَمْ فَسَأَلْتُ سَلَمَةَ عَنْهُ فَلَمْ يَعْرِفْهُ يَعْنِى لَمْ يَرْفَعْهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ طاؤس سے منقول ہے اور ان کے قول کے طور پر منقول ہے، انھوں نے اس روایت کو ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے۔
علی نامی راوی بیان کرتے ہیں میں نے سفیان سے دریافت کیا : کیا زمعہ نامی راوی نے اس روایت کو ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ؟ تو انھوں نے جواب دیا : جی ہاں ! پھر میں نے سلمہ سے اس بارے میں دریافت کیا تو وہ اس چیز سے واقف نہیں تھے، یعنی یہ روایت ” مرفوع “ حدیث کے طور پر منقول ہے۔

156

156 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ بُرْدٍ الأَنْطَاكِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَيْمُونٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ فِى السِّوَاكِ عَشْرُ خِصَالٍ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ تَعَالَى وَمَسْخَطَةٌ لِلشَّيْطَانِ وَمَفْرَحَةٌ لِلْمَلاَئِكَةِ جَيِّدٌ لِلَّثَةِ وَيُذْهِبُ بِالْحَفْرِ وَيَجْلُو الْبَصَرَ وَيُطَيِّبُ الْفَمَ وَيُقَلِّلُ الْبَلْغَمَ وَهُوَ مِنَ السُّنَّةِ وَيَزِيدُ فِى الْحَسَنَاتِ. قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ مُعَلَّى بْنُ مَيْمُونٍ ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں : مسواک میں دس خوبیاں ہیں : یہ پروردگار کی رضامندی کا باعث ہے، شیطان کی ناراضگی کا باعث ہے، فرشتوں کو خوش کرنے کا باعث ہے، مسوڑھوں کی صحت اور خوبصورتی کا باعث ہے، دانتوں کی میل کو ختم کردیتی ہے، بصارت کو تیز کرتی ہے، منہ میں خوشبو پیدا کرتی ہے، بلغم کو کم کرتی ہے، مسواک کرنا سنت ہے اور یہ نیکیوں میں اضافہ کرتی ہے۔
شیخ ابوالحسن بیان کرتے ہیں : اس روایت کے راوی معلی بن میمون ضعیف اور متروک ہیں۔

157

157 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى عَنِ الْحَسَنِ بْنِ ذَكْوَانَ عَنْ مَرْوَانَ الأَصْفَرِ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ أَنَاخَ رَاحِلَتَهُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ ثُمَّ جَلَسَ يَبُولُ إِلَيْهَا فَقُلْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَلَيْسَ قَدْ نُهِىَ عَنْ هَذَا فَقَالَ بَلَى إِنَّمَا نُهِىَ عَنْ ذَلِكَ فِى الْفَضَاءِ فَإِذَا كَانَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ شَىْءٌ يَسْتُرُكَ فَلاَ بَأْسَ . هَذَا صَحِيحٌ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
مروان اصفر بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کو دیکھا، انھوں نے اپنی اونٹنی کو قبلہ کی طرف رخ کرکے بٹھایا اور پھر بیٹھ کر اس کی طرف منہ کرکے پیشاب کرنے لگے میں نے کہا : اے ابوعبدالرحمن ! کیا اس بات سے منع نہیں کیا گیا ؟ تو انھوں نے فرمایا : ہاں ! لیکن کھلی فضا میں ایسا کرنے سے منع کیا گیا ہے، جب تمہارے اور قبلہ کے درمیان کوئی چیز رکاوٹ ہو، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ روایت مستند ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

158

158 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى أَبَانُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَدْ نَهَانَا أَنْ نَسْتَدْبِرَ الْقِبْلَةَ أَوْ نَسْتَقْبِلَهَا بِفُرُوجِنَا إِذَا أَهْرَقْنَا الْمَاءَ ثُمَّ قَدْ رَأَيْتُهُ قَبْلَ مَوْتِهِ بِعَامٍ يَبُولُ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ. كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ. وَقَالَ ابْنُ شَوْكَرٍ أَنْ نَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ أَوْ نَسْتَدْبِرَهَا .
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے، ہم (پاخانہ کرتے ہوئے اور اس کے بعد) اپنی شرمگاہوں پر پانی ڈالیں تو اس وقت قبلہ کی طرف پیٹھ کریں یا رخ کریں۔
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : اس کے بعد میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصال ظاہری سے ایک سال پہلے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبلہ کی طرف رخ کر کے پیشاب کررہے تھے۔
اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں اور ابن شوکر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” ہم قبلہ کی طرف رخ کریں یا پیٹھ کریں “۔

159

159 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَدَمِىُّ حَدَّثَنِى السَّرِىُّ بْنُ عَاصِمٍ أَبُو سَهْلٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ أَبِى عَوَانَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ ذُكِرَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ قَوْمًا يَكْرَهُونَ أَنْ يَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ فَأَمَرَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- بِمَوْضِعِ خَلاَئِهِ أَنْ يُسْتَقْبَلَ بِهِ الْقِبْلَةُ. بَيْنَ خَالِدٍ وَعِرَاكٍ خَالِدُ بْنُ أَبِى الصَّلْتِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا، کچھ لوگ پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ کرنے اور پیٹھ کرنے کو ناپسند کرتے ہیں، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں پاخانہ کی ایسی جگہ پر جاکر قضائے حاجت کرنے کی ہذدایت کی جس کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔
امام دار قطنی (رح) بیان کرتے ہیں : اس روایت کی سند میں خالد نامی راوی اور عراک نامی راوی کے درمیان خالد بن ابوصلت نامی راوی ہے۔

160

160 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْجَمَّالُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ قَالَ كَانُوا عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَقَالَ مَا اسْتَقْبَلْتُ الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ مُذْ كُنْتُ رَجُلاً وَعِرَاكُ بْنُ مَالِكٍ عِنْدَهُ فَقَالَ عِرَاكٌ قَالَتْ عَائِشَةُ بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ قَوْمًا يَكْرَهُونَهُ فَأَمَرَ بِمَقْعَدَتِهِ فَحُوِّلَتْ إِلَى الْقِبْلَةِ. وَهَذَا مِثْلُهُ . تَابَعَهُ يَحْيَى بْنُ مَطَرٍ عَنْ خَالِدٍ.
خالد جزء بیان کرتے ہیں : وہ لوگ عمر بن عبدالعزیز کے پاس موجود تھے، انھوں نے یہ فرمایا : میں جب سے جوان ہوا ہوں، میں نے کبھی بھی قبلہ کی طرف رخ کرکے پاخانہ نہیں کیا، عراک بن مالک ان کے پاس موجود تھے، عراک نے کہا : سیدہ عائشہ (رض) نے یہ بات بیان کی ہے : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بات کا پتہ چلا کہ کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے بیت الخلاء کے بارے میں یہ حکم دیا، تو اس بیت الخلاء کا رخ قبلہ کی طرف کردیا گیا۔ اسی کی مانند ایک اور روایت منقول ہے۔

161

161 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِقَوْمٍ يَكْرَهُونَ أَنْ يَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ فَحَوَّلَ مَقْعَدَتَهُ إِلَى الْقِبْلَةِ . هَذَا الْقَوْلُ أَصَحُّ. هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو عَوَانَةَ وَالْقَاسِمُ بْنُ مُطَيَّبٍ وَيَحْيَى بْنُ مَطَرٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عِرَاكٍ . وَرَوَاهُ عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِى الصَّلْتِ عَنْ عِرَاكٍ وَتَابَعَهُمَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ عَنْ رَجُلٍ .
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ لوگوں کے بارے میں یہ بات سنی کہ وہ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں، پاخانہ یا پیشاب کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ کریں، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت ان کے پاخانے کے لیے بیٹھنے کی جگہ کو قبلہ کے رخ کی طرف پھیر دیا گیا۔
یہ روایت زیادہ مستند ہے۔ اس روایت کو بعض دیگر راویوں نے بھی نقل کیا ہے۔

162

162 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِى الصَّلْتِ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِى خِلاَفَتِهِ وَعِنْدَهُ عِرَاكُ بْنُ مَالِكٍ فَقَالَ عُمَرُ مَا اسْتَقْبَلْتُ الْقِبْلَةَ وَلاَ اسْتَدْبَرْتُهَا بِبَوْلٍ وَلاَ غَائِطٍ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ عِرَاكٌ حَدَّثَتْنِى عَائِشَةُ قَالَتْ لَمَّا بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَوْلُ النَّاسِ فِى ذَلِكَ أَمَرَ بِمَقْعَدَتِهِ فَاسْتَقْبَلَ بِهَا الْقِبْلَةَ . هَذَا أَضْبَطُ إِسْنَادٍ وَزَادَ فِيهِ خَالِدَ بْنَ أَبِى الصَّلْتِ وَهُوَ الصَّوَابُ.
خالد بن ابوصلت بیان کرتے ہیں : میں عمر بن عبدالعزیز کے پاس ان کے زمانہ خلافت میں بیٹھا ہوا تھا، ان کے پاس عراک بن مالک بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ عمر بن عبدالعزیز نے یہ فرمایا : میں نے اتنے عرصے سے کبھی بھی پیشاب یا پاخانہ کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ نہیں کیا اور پیٹھ نہیں کی، تو عراک نے کہا : سیدہ عائشہ (رض) نے مجھے ی حدیث سنائی تھی ، وہ فرماتی ہیں : جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بعض لوگوں کی اس رائے کے بارے میں پتہ چلا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت ان کے پاخانے کی جگہ کا رخ قبلہ کی طرف کردیا گیا۔
اس روایت کی سند میں زیادہ ضبط پایا جاتا ہے اور اس میں خالد بن ابوصلت نامی راوی کا اضافہ ہے اور یہ درست ہے۔

163

163 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِى الصَّلْتِ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اسْتَقْبِلُوا بِمَقْعَدَتِى الْقِبْلَةَ ». وَقَالَ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ خَرَجَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- وَهُمْ يَذْكُرُونَ كَرَاهِيَةَ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ بِالْفُرُوجِ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « قَدْ فَعَلُوهَا حَوِّلُوا مَقْعَدَتِى إِلَى الْقِبْلَةِ ». وَهَذَا مِثْلُهُ.
عراک بن مالک، سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا : میرے بیت الخلاء کا رخ قبلہ کی طرف کردو۔
یحییٰ بن اسحاق نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو لوگ پیشاب یا پاخانے کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرنے کے پسندیدہ ہونے کا تذکرہ کررہے تھے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ لوگ ایسا کہہ رہے ہیں، تم میرے بیت الخلاء کا رخ کی طرف کردو۔

164

164 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا الثَّقَفِىُّ عَنْ خَالِدٍ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عِرَاكٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَ بِخَلاَئِهِ فَحُوِّلَ إِلَى الْقِبْلَةِ لَمَّا بَلَغَهُ أَنَّ النَّاسَ كَرِهُوا ذَلِكَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت آپ کے بیت الخلاء کا رخ قبلہ کی طرف کردیا گیا تھا، جب آپ کو اس بات کا پتہ چلا تھا کہ کچھ لوگ اس بات کو ناپسند کرتے ہیں۔

165

165 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ جَعْفَرٍ الأَحْوَلُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبِيبٍ عَنْ عِيسَى الْحَنَّاطِ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فِى حَاجَةٍ فَلَمَّا دَخَلْتُ إِلَيْهِ فَإِذَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الْمَخْرَجِ عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةِ. قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ عِيسَى بْنُ أَبِى عِيسَى الْحَنَّاطُ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : میں کسی کام سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاں داخل ہوا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت بیت الخلاء میں دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے قضائے حاجت کررہے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔
شیخ ابوالحسن (امام دار قطنی (رح)) فرماتے ہیں : عیسیٰ بن ابوعیسیٰ حناط نامی راوی ضعیف ہے۔

166

166 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ صَاعِقَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنْذِرِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِى أَيُّوبَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لا تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلاَ تَسْتَدْبِرُوهَا بِغَائِطٍ وَلاَ بَوْلٍ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا
حضرت ابوایوب انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : پاخانہ کرتے ہوئے یا پیشاب کرتے ہوئے قبلہ کی طرف رخ نہ کرو، اس کی طرف پیٹھ نہ کرو، بلکہ (مدینہ منورہو کے حساب سے) مشرق یا مغرب کی طرف رخ کرو۔

167

167 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ عِيسَى بْنِ أَبِى عِيسَى قَالَ قُلْتُ لِلشَّعْبِىِّ عَجِبْتُ لِقَوْلِ أَبِى هُرَيْرَةَ وَنَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ. قَالَ وَمَا قَالاَ قُلْتُ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ لاَ تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلاَ تَسْتَدْبِرُوهَا وَقَالَ نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَأَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- ذَهَبَ مَذْهَبًا مُوَاجِهَ الْقِبْلَةِ فَقَالَ أَمَّا قَوْلُ أَبِى هُرَيْرَةَ فَفِى الصَّحْرَاءِ إِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى خَلْقًا مِنْ عِبَادِهِ يُصَلُّونَ فِى الصَّحْرَاءِ فَلاَ تَسْتَقْبِلُوهُمْ وَلاَ تَسْتَدْبِرُوهُمْ وَأَمَّا بُيُوتُكُمْ هَذِهِ الَّتِى تَتَّخِذُونَهَا لِلنَّتْنِ فَإِنَّهُ لاَ قِبْلَةَ لَهَا. عِيسَى بْنُ أَبِى عِيسَى هُوَ الْحَنَّاطُ وَهُوَ عِيسَى بْنُ مَيْسَرَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عیسیٰ بن ابوعیسیٰ بیان کرتے ہیں : میں نے امام شعبی (رح) سے یہ کہا : مجھے حضرت ابوہریرہ (رض) کے قول، اور نافع کی حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے نقل کردہ روایت ، پر بڑی حیرت ہوتی ہے۔ امام شعبی (رح) نے دریافت کیا : ان دنوں حضرات نے کیا بات بیان کی ہے ؟ تو میں نے جواب دیا : حضرت ابوہریرہ (رض) تو یہ فرماتے ہیں : (قضائے حاجت کے وقت) قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ نہ کرو، جبکہ نافع نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا : آپ قضائے حاجت کے لیے بیت الخلاء تشریف لے گئے، جس کا رخ قبلہ کی طرف تھا۔
تو امام شعبی (رح) نے یہ بات ارشاد فرمائی : جہاں تک حضرت ابوہریرہ (رض) کے قول کا تعلق ہے، تو وہ صحرا کے بارے میں ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو صحرا میں نماز ادا کرتے ہیں، تو تم لوگوں کو استنجاء کرتے ہوئے ان کی طرف رخ یا پیٹھ نہیں کرنی چاہیے، لیکن جہاں تک گھروں میں بنائے جانے والے بیت الخلاء کا تعلق ہے، تو ان میں قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنے کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔

168

168 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِىِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ ظَهَرْتُ عَلَى إِجَّارٍ عَلَى بَيْتِ حَفْصَةَ فِى سَاعَةٍ لَمْ أَظُنَّ أَحَدًا يَخْرُجُ فِى تِلْكَ السَّاعَةِ فَاطَّلَعْتُ فَإِذَا أَنَا بِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلَى لَبِنَتَيْنِ مُسْتَقْبِلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ .
واسع بن حبان بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کو میں نے یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میں سیدہ حفصہ (رض) کے گھر کی چھت پر چڑھا، ایک ایسے وقت میں جب مجھے یہ گمان تھا کہ اس وقت میں کوئی گھر سے نہیں نکلتا۔ جب میں نے توجہ کی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو اینٹوں پر بیٹھے ہوئے بیت المقدس کی طرف رخ کرکے (قضائے حاجت) کررہے تھے۔ c

169

169 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى التَّوْأَمُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَتْبَعَهُ عُمَرُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنِّى لَمْ أُؤْمَرْ أَنْ أَتَوَضَّأَ كُلَّمَا بُلْتُ وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً ». لاَ بَأْسَ بِهِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يَعْقُوبَ التَّوْأَمُ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الرُّفَعَاءِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیشاب کیا تو حضرت عمر (رض) ایک برتن میں پانی لے کر آئے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا، میں جب بھی پیشاب کروں تو فوراً وضو کرلوں اگر میں نے ایسا کیا تو یہ چیز سنت بن جائے گی۔ اس روایت کو دیگر سند کے ہمراہ بھی نقل کیا گیا ہے۔

170

170 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنِى عُتْبَةُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ نَافِعٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنِى أَبُو أَيُّوبَ وَجَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّونَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى هَذِهِ الآيَةِ (فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ) فَقَالَ « يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ أَثْنَى عَلَيْكُمْ خَيْرًا فِى الطُّهُورِ فَمَا طُهُورُكُمْ هَذَا ». قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَتَوَضَّأُ لِلصَّلاَةِ وَنَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « فَهَلْ مَعَ ذَلِكَ مِنْ غَيْرِهِ ». قَالُوا لاَ غَيْرَ أَنَّ أَحَدَنَا إِذَا خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ أَحَبَّ أَنْ يَسْتَنْجِىَ بِالْمَاءِ. فَقَالَ « هُوَ ذَاكَ فَعَلَيْكُمُوهُ ». عُتْبَةُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ لَيْسَ بِقَوِىٍّ.
طلحہ بن نافع بیان کرتے ہیں : حضرت ابوایوب انصاری، حضرت جابر بن عبداللہ انصاری اور حضرت انس بن مالک انصاری (رض) نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے اس آیت کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے۔ (آیت یہ ہے :)” اس میں وہ لوگ ہیں جو اس بات کو پسند کرتے ہیں : وہ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کریں اور اللہ تعالیٰ اچھی طرح پاکیزگی حاصل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے “۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے انصار کے گروہ ! اللہ تعالیٰ نے طہارت حاصل کرنے کے حوالے سے تمہاری بہت تعریف کی ہے، تمہارا طہارت حاصل کرنے کا طریقہ کیا ہے ؟ انھوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! ہم نماز کے لیے وضو کرتے ہیں جنابت کی حالت میں غسل کرلیتے ہیں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا اس کے علاوہ تمہارا کوئی اور بھی طریقہ ہے ؟ انھوں نے عرض کی : نہیں ! البتہ جب ہم میں سے کوئی شخص پاخانہ کرتا ہے، تو وہ اس بات کو پسند کرتا ہے، وہ پانی کے ذریعے استنجاء کرے۔ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کی وجہ یہی ہوگی، تم اسے اختیار کیے رکھنا۔ اس روایت کا راوی عتبہ بن ابو حکیم مستند نہیں ہے۔

171

171 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّنْعَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ بِمَا أَفْضَلَتِ السِّبَاعُ. إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ أَبِى يَحْيَى ضَعِيفٌ. وَتَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى حَبِيبَةَ وَلَيْسَ بِالْقَوِىِّ فِى الْحَدِيثِ .
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درندوں کے جو ٹھے پانی سے وضو کیا ہے۔ اس روایت کا راوی ابراہیم ابن ابو یحییٰ ہے، جو ضعیف ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

172

172 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِى حَبِيبَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَتَوَضَّأُ بِمَا أَفْضَلَتِ الْحُمُرُ قَالَ « وَبِمَا أَفْضَلَتِ السِّبَاعُ ». ابْنُ أَبِى حَبِيبَةَ ضَعِيفٌ أَيْضًا وَهُوَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى حَبِيبَةَ.
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : عرض کی گئی : یارسول اللہ ! کیا ہم گدھوں کے جو ٹھے پانی سے وضو کرلیا کریں ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : درندوں کے جو ٹھے پانی سے (بھی وضو) کرلیا کرو۔
اس روایت کا راوی ابن ابی حبیبہ، ضعیف ہے، اس کا نام ابراہیم بن اسماعیل بن ابوحبیبہ ہے۔

173

173 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ قَالَ وَحَدَّثَ الشَّافِعِىُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِى حَبِيبَةَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ بِهَذَا نَحْوَهُ .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ داؤد بن حصین سے منقول ہے۔

174

174 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحِنَّائِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ أَبِى عَتَّابٍ حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِىُّ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عَبَّادٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « ثَمَنُ الْكَلْبِ خَبِيثٌ وَهُوَ أَخْبَثُ مِنْهُ ». يُوسُفُ السَّمْتِىُّ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : کتے کی قیمت ناپاک ہے اور وہ خود اس سے بھی زیادہ ناپاک ہے۔
اس روایت کا راوی یوسف سمتی، ضعیف ہے۔

175

175 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ حَدَّثَنِى أَبُو زُرْعَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَأْتِى دَارَ قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَدُونَهُمْ دَارٌ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِمْ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ تَأْتِى دَارَ فُلاَنٍ وَلاَ تَأْتِى دَارَنَا فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « لأَنَّ فِى دَارِكُمْ كَلْبًا ». قَالُوا فَإِنَّ فِى دَارِهِمْ سِنَّوْرًا فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « السِّنَّوْرُ سَبُعٌ ». تَفَرَّدَ بِهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِى زُرْعَةَ وَهُوَ صَالِحُ الْحَدِيثِ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ انصاریوں کے گھر تشریف لے گئے، ان کے گھروں سے پہلے جو گھر تھے (وہاں آپ تشریف نہیں لے کر گئے) تو یہ بات ان لوگوں کو گراں گزری ، انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! آپ فلاں صاحب کے گھر تشریف لے آئے ہیں اور ہمارے گھر تشریف نہیں لائے ؟ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کی وجہ یہ ہے : تمہارے گھر میں کتا موجود ہے، انھوں نے عرض کی : ان کے گھر میں بلی موجود ہے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بلی درندوں میں شامل ہے۔
اس روایت کو نقل کرنے میں عیسیٰ بن مسیب نامی راوی منفرد ہیں اور یہ احادیث نقل کرنے میں قابل اعتماد ہیں۔

176

176 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَأَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ جَمِيعًا عَنْ عِيسَى بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِى زُرْعَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « السِّنَّوْرُ سَبُعٌ ». وَقَالَ وَكِيعٌ « الْهِرُّ سَبُعٌ ».
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : بلی درندہ ہے۔ ایک روایت میں بلی کے لیے لفظ ” ھر “ استعمال ہوا ہے۔

177

177 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ وَأَبُو رَزِينٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِى إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ ». صَحِيحٌ .
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ شخص اسے سات مرتبہ دھوئے۔
یہ روایت ” صحیح “ ہے۔

178

178 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ وَأَبِى رَزِينٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِى إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيُهَرِقْهُ وَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ ». صَحِيحٌ إِسْنَادُهُ حَسَنٌ وَرُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ اس برتن میں موجود چیز کو بہادے اور اس برتن کو سات مرتبہ دھولے۔ اس روایت کی سند صحیح اور حسن ہے اور اس کے تمام راوی مستند ہیں۔

179

179 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ فِى الْكَلْبِ يَلِغُ فِى الإِنَاءِ قَالَ يُهَرَاقُ وَيُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ. صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) سے کتے کے بارے میں یہ روایت منقول ہے : جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے، تو وہ فرماتے ہیں : اس کے اندر موجود چیز کو بہا دیا جائے ، اور اس برتن کو سات مرتبہ دھویا جائے۔ یہ روایت صحیح ہے اور ” موقوف “ ہے۔

180

180 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانِ بْنِ يَزِيدَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَحْيَى الْهِلاَلِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ يَعْنِى ابْنَ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ.وَيُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « طُهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِيهِ يُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ الأُولَى بِالتُّرَابِ ».
حضرت ابوہریرہ (رض)، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کسی برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے، اسے سات مرتبہ دھولیا جائے، جس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے۔

181

181 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « طُهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولاَهُنَّ بِالتُّرَابِ ». الأَوْزَاعِىُّ دَخَلَ عَلَى ابْنِ سِيرِينَ فِى مَرَضِهِ وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : کسی شخص کے برتن کو پاک کرنے کا طریقہ، جب اس میں کتے نے منہ ڈال دیا ہو، یہ ہے : اسے سات مرتبہ دھولے اور اس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کرے۔ امام اوزاعی، ابن سیرین کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے تھے جب وہ بیمار تھے۔ امام اوزاعی (رح) نے ابن سیرین سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔

182

182 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا بَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ وَحَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « طُهُورُ الإِنَاءِ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِيهِ يُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ الأُولَى بِالتُّرَابِ وَالْهِرَّةُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ». قُرَّةُ شَكَّ. هَذَا صَحِيحٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : برتن کو پاک کرنے کا طریقہ ، جب اس میں کتے نے منہ ڈال دیا ہو، یہ ہے : اس برتن کو سات مرتبہ دھولیا جائے، جس میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے، اگر بلی نے منہ ڈالا ہو، تو اسے ایک یا دو مرتبہ دھولیا جائے۔ یہ شک قرہ نامی راوی کو ہے، اور یہ روایت مستند ہے۔

183

183 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ حَدَّثَهُ أَنَّ نَبِىَّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِى الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ السَّابِعَةُ بِالتُّرَابِ ». وَهَذَا صَحِيحٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو تم اسے سات مرتبہ دھولو اور ساتویں مرتبہ مٹی کے ذریعے صاف کرو۔

184

184 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

185

185 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ الأُولَى بِالتُّرَابِ . هَذَا صَحِيحٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : پہلی مرتبہ مٹی کے ساتھ صاف کیا جائے۔ یہ روایت مستند ہے۔

186

186 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خِلاَسٍ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِى الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولاَهُنَّ بِالتُّرَابِ ». هَذَا صَحِيحٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی کتا کسی برتن میں مناۃ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھولو اور پہلی مرتبہ مٹی کے ذریعے (دھونا) ۔ یہ حدیث ” صحیح “ ہے۔

187

187 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِى التَّيَّاحِ قَالَ سَمْعِتُ مُطَرِّفًا عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلاَبِ ثُمَّ قَالَ « مَا لَهُمْ وَلَهَا ». فَرَخَّصَ فِى كَلْبِ الصَّيْدِ وَفِى كَلْبِ الْغَنَمِ وَقَالَ « إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِى الإِنَاءِ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَالثَّامِنَةَ عَفِّرُوهُ فِى التُّرَابِ ». صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ بن مغفل (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کو مارنے کا حکم دیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لوگوں کو اس سے کیا فائدہ ، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شکاری کتے، بکریوں کی حفاظت کے لیے کتے کو پالنے کی اجازت دی۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات مرتب دھولو اور آٹھویں مرتبہ مٹی کے ساتھ رگڑلو “۔ یہ حدیث ” صحیح “ ہے۔

188

188 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحِنَّائِىُّ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَصْرَمَ حَدَّثَنَا الْجَارُودُ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ هُبَيْرَةَ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِى إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِحْدَاهُنَّ بِالْبَطْحَاءِ ». الْجَارُودُ هُوَ ابْنُ يَزِيدَ مَتْرُوكٌ.
حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کتا کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو وہ شخص اسے سات مرتبہ دھولے اور ان میں سے ایک مرتبہ اسے ریت کے ذریعہ (رگڑ کر صاف کرے) ۔
اس روایت کا راوی جاروڈیزید کا بیٹا ہے اور ” متروک “ ہے۔

189

189 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِى الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الْكَلْبِ يَلِغُ فِى الإِنَاءِ أَنَّهُ يَغْسِلُهُ ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا .
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کتوں کے بارے میں یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو آدمی اسے تین مرتبہ (شاید یہ الفاظ ہیں :) پانچ مرتبہ یا شاید (یہ الفاظ ہیں :) سات مرتبہ دھولے۔

190

190- حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يَغْسِلُ ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا ». تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ « فَاغْسِلُوهُ سَبْعًا ». وَهُوَ الصَّوَابُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : وہ شخص اسے تین مرتبہ دھوئے۔ (راوی شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں :) پانچ مرتبہ دھولے یا سات مرتبہ دھولے۔
اس روایت کو اسماعیل نامی راوی سے نقل کرنے کے حوالے سے عبدالوہاب نامی راوی منفرد ہیں اور یہ راوی ” متروک حدیث “ ہیں۔ دیگر راویوں نے اسماعیل نامی راوی کے حوالے سے اس روایت کو نقل کیا ہے اور اس میں یہی الفاظ ہیں : ” اس کو سات مرتبہ دھولو “ اور یہی روایت درست ہے۔

191

191 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ وَحَدَّثَنَا بِهِ أَبِى حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَمْرٍو الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ ». وَهَذَا هُوَ الصَّحِيحُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے، جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان ہے : ” تم اسے سات مرتبہ دھولو “۔ یہ روایت زیادہ مستند ہے۔

192

192 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ قَالَ حَدَّثَنِى عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ. وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِى الإِنَاءِ فَأَهْرِقْهُ ثُمَّ اغْسِلْهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ . هَذَا مَوْقُوفٌ وَلَمْ يَرْوِهِ هَكَذَا غَيْرُ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : جب کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو تم اس میں موجود پانی کو بہادو اور پھر اسے تین مرتبہ دھولو۔
یہ روایت ” موقوف “ ہے اور عبدالملک نامی راوی کے علاوہ اور کسی نے اس طرح (” موقوف “ روایت کے طور پر) نقل نہیں کیا ہے۔

193

193 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِى الإِنَاءِ أَهْرَاقَهُ وَغَسَلَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ .
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : اگر کوئی کتا کسی برتن میں منہ ڈال دے تو آدمی اس میں موجود پانی کو بہا دے اور اس برتن کو تین مرتبہ دھولے۔

194

194- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الأَنْصَارِىِّ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَمُرُّ بِهِ الْهِرَّةُ فَيُصْغِى لَهَا الإِنَاءَ فَتَشْرَبُ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا. قَالَ أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ هَذَا هُوَ أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِى. وَعَبْدُ رَبِّهِ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ .
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : بعض اوقات کوئی بلی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آجاتی تھی تو آپ برتن اس کی طرف بڑھا دیتے تھے اور وہ اس میں پانی پی لیتی تھی اور پھر آپ بلی کے جو ٹھے پانی سے وضو کرلیا کرتے تھے۔
ابوبکر نامی راوی بیان کرتے ہیں : اس روایت کے راوی یعقوب ہیں یہ قاضی ابویوسف ہیں، اور عبدربہ نامی راوی عبداللہ بن سعید مقبری ہیں، جو ضعیف ہیں۔

195

195 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ فِى سُؤْرِ السِّنَّوْرِ يُهَرَاقُ وَيُغْسَلُ الإِنَاءُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ. مَوْقُوفٌ.
بلی کے جھوٹے کے بارے میں حضرت ابوہریرہ (رض) کا یہ فرمان ہے : اس پانی کو بہادیا جائے اور اس برتن کو ایک مرتبہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں :) دو مرتبہ دھولیا جائے۔
یہ روایت ” موقوف “ ہے۔

196

196 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ إِذَا وَلَغَ الْهِرُّ فِى الإِنَاءِ فَأَهْرِقْهُ وَاغْسِلْهُ مَرَّةً.
محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ (رض) کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں، انھوں نے فرمایا ہے : جب کوئی بلی کسی برتن میں منہ ڈال دے تو تم اس میں موجود پانی کو بہادو اور اسے ایک مرتبہ دھو لو۔

197

197 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ فِى الْهِرِّ يَلِغُ فِى الإِنَاءِ قَالَ اغْسِلْهُ مَرَّةً وَأَهْرِقْهُ.
محمد بن سیرین، حضرت ابوہریرہ (رض) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : انھوں نے بلیوں کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اگر وہ کسی برتن میں منہ ڈال دے تو حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : تم اسے ایک مرتبہ دھولو اور اس میں موجود پانی کو بہادو۔

198

198 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ. وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ فِى السِّنَّوْرِ إِذَا وَلَغَ فِى الإِنَاءِ قَالَ يَغْسِلُهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ. لَيْثُ بْنُ أَبِى سُلَيْمٍ لَيْسَ بِحَافِظٍ وَهَذَا مَوْقُوفٌ وَلاَ يَصِحُّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ هَذَا أَشْبَهُ أَنَّهُ مِنْ قَوْلِ عَطَاءٍ.
حضرت ابوہریرہ (رض) نے بلی کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب وہ کسی برتن میں منہ ڈال دے تو آدمی اسے سات مرتبہ دھولے۔ اس روایت کا راوی لیث بن ابو سلیم حافظ نہیں ہیں اور یہ روایت ” موقوف “ ہے، اور حضرت ابوہریرہ (رض) سے مستند طور پر منقول نہیں ہے، زیادہ امکان اس بات کا ہے یہ عطاء کا اپنا قول ہے۔

199

199 - وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِىٍّ قَالَ سَمِعْتُ عَطَاءً يَقُولُ فِى الْهِرِّ يَلِغُ فِى الإِنَاءِ قَالَ يَغْسِلُهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ.
حسن بن علی بیان کرتے ہیں : میں نے عطاء کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : انھوں نے بلیوں کے بارے میں یہ فرمایا ہے : جب وہ کسی برتن میں منہ ڈال دے تو آدمی اسے سات مرتبہ دھولے۔

200

200 - حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ يَغْسِلُهُ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثَةً.
سعید بن مسیب فرماتے ہیں : آدمی اسے دو مرتبہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں :) تین مرتبہ دھولے۔

201

201 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ وَبَكَّارُ بْنُ قُتَيْبَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « طُهُورُ الإِنَاءِ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ يُغْسَلُ سَبْعَ مَرَّاتٍ الأُولَى بِالتُّرَابِ وَالْهِرُّ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ ». قُرَّةُ شَكَّ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ كَذَا رَوَاهُ أَبُو عَاصِمٍ مَرْفُوعًا وَرَوَى غَيْرُهُ عَنْ قُرَّةَ وُلُوغُ الْكَلْبِ مَرْفُوعًا وَوُلُوغُ الْهِرِّ مَوْقُوفًا.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کسی برتن میں کوئی کتا منہ ڈال دے تو اسے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے، اسے سات مرتبہ دھولیا جائے، اور پہلی مرتبہ اسے مٹی کے ذریعے صاف کیا جائے ، اور بلی کے بارے میں حکم یہ ہے، اسے ایک مرتبہ یا دو مرتبہ دھولیا جائے۔ یہ شک قرہ نامی راوی کو ہے۔
ابوبکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : ابو عاصم نامی راوی نے اس روایت کو ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے کتے کے بارے میں حکم کو ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے اور بلی کے منہ ڈالنے کے حکم کو ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

202

202 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ فِى الْهِرِّ يَلِغُ فِى الإِنَاءِ قَالَ اغْسِلْهُ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ مَوْقُوفًا .
حضرت ابوہریرہ (رض) بلی کے بارے میں یہ ارشاد فرماتے ہیں : جب وہ کسی برتن میں منہ ڈال دے تو تم اسے ایک مرتبہ دھولو۔ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں :) دو مرتبہ دھو لو۔
یہ روایت اسی طرح حضرت ابوہریرہ (رض) سے ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

203

203 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلاَّنُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ أَخْبَرَنِى خَيْرُ بْنُ نُعَيْمٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ يُغْسَلُ الإِنَاءُ مِنَ الْهِرِّ كَمَا يُغْسَلُ مِنَ الْكَلْبِ . هَذَا مَوْقُوفٌ وَلاَ يَثْبُتُ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ . وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ فِى بَعْضِ أَحَادِيثِهِ اضْطِرَابٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) یہ ارشاد فرماتے ہیں : بلی کے منہ ڈالنے پر برتن کو دھو لیا جائے گا ، بالکل اسی طرح جس طرح کتے کے منہ ڈالنے پر دھویا جاتا ہے۔
یہ روایت ” موقوف “ ہے اور حضرت ابوہریرہ (رض) سے مستند طور پر ثابت نہیں ہے۔ یحییٰ بن ایوب نامی راوی کی بعض روایات میں اضطراب پایا جاتا ہے۔

204

204 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يُغْسَلُ الإِنَاءُ مِنَ الْهِرِّ كَمَا يُغْسَلُ مِنَ الْكَلْبِ ». قَالَ الشَّيْخُ لاَ يَثْبُتُ هَذَا مَرْفُوعًا وَالْمَحْفُوظُ مِنْ قَوْلِ أَبِى هُرَيْرَةَ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : بلی کے منہ ڈالنے پر برتن کو اسی طرح دھویا جائے گا جیسے کتے کے منہ ڈالنے پر دھویا جاتا ہے۔
شیخ (امام دار قطنی (رح)) فرماتے ہیں : یہ روایت ” مرفوع “ طور پر مستند نہیں ہے اور حضرت ابوہریرہ (رض) کے قول کے طور پر زیادہ مستند ہے اور اس بارے میں بھی اختلاف کیا گیا ہے۔

205

205 - حَدَّثَنَا الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُفَيْرٍ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ مَوْقُوفًا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

206

206 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ أَبِى سُلَيْمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ إِذَا وَلَغَ السِّنَّوْرُ فِى الإِنَاءِ غُسِلَ سَبْعَ مَرَّاتٍ. مَوْقُوفٌ لاَ يَثْبُتُ. وَلَيْثٌ سَيِّئُ الْحِفْظِ.
حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : بلی جس برتن میں منہ ڈال دے تو اس برتن کو سات مرتبہ دھولیا جائے۔ یہ روایت ” موقوف “ ہے اور مستند طور پر منقول نہیں ہے۔

207

207 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِى ابْنَ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ لَيْثٍ بِهَذَا مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

208

208 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ وَابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يَجْعَلُ الْهِرَّ مِثْلَ الْكَلْبِ يُغْسَلُ سَبْعًا. قَالَ وَأَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ قُلْتُ لِعَطَاءٍ الْهِرُّ قَالَ هِىَ بِمَنْزِلَةِ الْكَلْبِ أَوْ شَرٍّ مِنْهُ.
طاؤس کے صاحبزادے اپنے والد کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں : وہ بلی کے منہ ڈالنے پر بھی کتے کے منہ ڈالنے کی طرح برتن کو سات مرتبہ دھویا کرتے تھے۔
ابن جریج بیان کرتے ہیں : میں نے عطاء سے دریافت کیا : بلی کا کیا حکم ہے ؟ تو انھوں نے ارشاد فرمایا : کتے کی مانند ہے یا شاید انھوں نے یہ فرمایا تھا : یہ اس سے زیادہ بری ہے۔

209

209 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبِى وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّهُ قَالَ فِى الإِنَاءِ يَلِغُ فِيهِ السِّنَّوْرُ قَالَ اغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ.
مجاہد برتن میں بلی کے منہ ڈالنے کے بارے میں یہ فرماتے ہیں : اس برتن کو سات مرتبہ دھولو۔

210

210 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى زَائِدَةَ حَدَّثَنَا حَارِثَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَتَوَضَّأُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ وَقَدْ أَصَابَتْ مِنْهُ الْهِرَّةُ قَبْلَ ذَلِكَ. هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : میں اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بعض اوقات ایک ہی برتن سے وضو کرلیا کرتے تھے، جس میں سے بلی پہلے پانی پی چکی ہوتی تھی۔ یہ روایت ” صحیح “ ہے۔

211

211 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنِ الْهَيْثَمِ - يَعْنِى الصَّرَّافَ - عَنْ حَارِثَةَ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَالنَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ إِنَاءٍ قَدْ أَصَابَتْ مِنْهُ الْهِرَّةُ قَبْلَ ذَلِكَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : میں اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے، جس میں سے بلی پہلے پانی پی چکی ہوتی تھی۔

212

212 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى جَعْفَرٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُسَافِعٍ الْحَجَبِىُّ عَنْ مَنْصُورِ ابْنِ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ هِىَ كَبَعْضِ أَهْلِ الْبَيْتِ ». يَعْنِى الْهِرَّ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : یہ (بلی) ناپاک نہیں ہے بلکہ یہ گھر میں (بسنے والے جانوروں) کی طرح ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان بلی کے بارے میں ہے۔

213

213 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الرَّمَادِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِىُّ عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ دِينَارٍ التَّمَّارِ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ هِرَّةً أَكَلَتْ مِنْ هَرِيسَةٍ فَأَكَلَتْ عَائِشَةُ مِنْهَا وَقَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا. رَفَعَهُ الدَّرَاوَرْدِىُّ عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحٍ وَرَوَاهُ عَنْهُ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ وَوَقَفَهُ عَلَى عَائِشَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ ایک بلی نے ” ہریسہ “ میں سے کچھ کھالیا تو عائشہ (رض) نے بعد میں اس میں سے کھالیا اور یہ فرمایا : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا ہے، آپ بلی کے جو ٹھے (پانی) کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم یہ سیدہ عائشہ (رض) تک ” موقوف “ ہے۔

214

214 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ أَبِى أَنَسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى يَحْيَى عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى هِنْدٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ كَانَ يُصْغِى إِلَى الْهِرَّةِ الإِنَاءَ حَتَّى تَشْرَبَ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) برتن کو بلی کی طرف انڈیل دیتے تھے اور بلی اس میں سے پانی پی لیتی تھی، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلی کے جو ٹھے کے ذریعے وضو کرلیا کرتے تھے۔

215

215 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّهْمِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكٌ. وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ عَنْ حُمَيْدَةَ بِنْتِ عُبَيْدٍ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ وَكَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَبِى قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ الأَنْصَارِىَّ دَخَلَ فَسَكَبَتْ لَهُ وَضُوءًا فَجَاءَتْ هِرَّةٌ لِتَشْرَبَ مِنْهُ فَأَصْغَى لَهَا أَبُو قَتَادَةَ الإِنَاءَ حَتَّى شَرِبَتْ قَالَ فَرَآنِى أَنْظُرُ إِلَيْهِ قَالَ أَتَعْجَبِينَ يَا ابْنَةَ أَخِى قَالَتْ قُلْتُ نَعَمْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ ».
سیدہ کبشہ بنت کعب (رض) بیان کرتی ہیں، جو حضرت ابو قتادہ (رض) کے ایک صاحبزادے کی اہلیہ تھیں، ایک مرتبہ حضرت ابوقتادہ انصاری (رض) گھر میں داخل ہوئے تو اس خاتون نے ان کے لیے وضو کا پانی رکھا۔ اس دوران ایک بلی آئی تاکہ وہ اس میں سے پانی پی لے تو حضرت ابو قتادہ (رض) نے برتن اس کی طرف انڈیل دیا، اس بلی نے پانی پی لیا۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں : جب حضرت ابوقتادہ (رض) نے میری طرف دیکھا کہ میں ان کی طرف بڑے غور سے دیکھ رہی ہوں تو انھوں نے دریافت کیا : اے میری بھتیجی ! کیا تم اس بات پر حیران ہورہی ہو ؟ وہ خاتون بیان کرتی ہیں : میں نے جواب دیا : جی ہاں ! تو حضرت ابوقتادہ (رض) نے یہ فرمایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : یہ (بلی) ناپاک نہیں ہے، بلکہ یہ تمہارے ہاں آنے جانے والے (پالتو) جانوروں میں سے ایک ہے۔

216

216 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَلِيًّا سُئِلَ عَنْ سُؤْرِ السِّنَّوْرِ فَقَالَ هِىَ مِنَ السِّبَاعِ وَلاَ بَأْسَ بِهِ.
امام جعفر صادق (رض) اپنے والد (امام محمد باقر (رض)) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : حضرت علی (رض) (یا شاید امام زین العابدین (رض)) سے بلی کے جو ٹھے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : یہ درندوں میں شامل ہے اور اس میں (یعنی اس کے جو ٹھے میں) کوئی حرج نہیں ہے۔

217

217 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ وَقَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ نَظَرَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَضُوءًا فَلَمْ يَجِدُوا فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « هَا هُنَا مَاءٌ ». فَأُتِىَ بِهِ فَرَأَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- وَضَعَ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ الَّذِى فِيهِ الْمَاءُ ثُمَّ قَالَ « تَوَضَّئُوا بِسْمِ اللَّهِ ». فَرَأَيْتُ الْمَاءَ يَفُورُ مِنْ بَيْنِ أَصَابِعِهِ وَالْقَوْمُ يَتَوَضَّئُونَ حَتَّى فَرَغُوا مِنْ آخِرِهِمْ. قَالَ ثَابِتٌ قُلْتُ لأَنَسٍ كَمْ تَرَاهُمْ كَانُوا قَالَ نَحْوًا مِنْ سَبْعِينَ رَجُلاً.
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) نے وضو کے لیے پانی تلاش کیا تو انھیں پانی نہیں ملا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا : کہیں تھوڑا سا پانی بھی ہے ؟ (وہ موجود تھا) ، وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لایا گیا۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دیکھا کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست مبارک اس برتن پر رکھا جس میں پانی موجود تھا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ کا نام لے کر وضو کرنا شروع کرو۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دیکھا کہ آپ کی انگلیوں کے درمیان میں سے پانی کے چشمے جاری ہوگئے اور لوگوں نے وضو کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ سب لوگوں نے وضو کرلیا۔ ثابت نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت انس (رض) سے دریافت کیا : اس وقت آپ کی تعداد کتنی تھی ؟ حضرت انس (رض) نے جواب دیا : (ہم)70 کے قریب لوگ تھے۔

218

218 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو يَزِيدَ الظَّفَرِىُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ النَّجَّارِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَا تَوَضَّأَ مَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ وَمَا صَلَّى مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ وَمَا آمَنَ بِى مَنْ لَمْ يُحِبَّنِى وَمَا أَحَبَّنِى مَنْ لَمْ يُحِبَّ الأَنْصَارَ ».
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جس شخص نے شروع میں اللہ کا نام نہیں لیا، اس نے گویا وضو ہی نہیں کیا اور جس شخص نے وضو نہیں کیا اس نے گویا نماز ہی نہیں پڑھی اور جو شخص مجھ سے محبت نہیں رکھتا وہ گویا مجھ پر ایمان ہی نہیں لایا اور جو شخص انصار سے محبت نہیں کرتا گویا وہ مجھ سے بھی محبت نہیں کرتا۔

219

219 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا رُبَيْحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ
ربیح بن عبدالرحمن اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا (حضرت ابوسعید خدری (رض) کے حوالے سے) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو اس کے آغاز میں اللہ کا نام نہیں لیتا (یعنی بسم اللہ نہیں پڑھتا) ۔

220

220 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِى حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنَا حَارِثَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِى السَّفَرِ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ أَبِى الرِّجَالِ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا مَسَّ طَهُورَهُ يُسَمِّى اللَّهَ. وَقَالَ أَبُو بَدْرٍ كَانَ يَقُومُ إِلَى الْوُضُوءِ فَيُسَمِّى اللَّهَ ثُمَّ يُفْرِغُ الْمَاءَ عَلَى يَدَيْهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کے (برتن کو) چھونے لگتے تھے تو آپ پہلے بسم اللہ پڑھ لیتے تھے۔
ابو بدر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے (یعنی روایت میں یہ الفاظ ہیں :) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کے لیے اٹھتے تھے تو بسم اللہ پڑھ لیا کرتے تھے، پھر برتن میں سے پانی اپنے اتھ پر انڈلیتے تھے۔

221

221 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى فُدَيْكٍ . وَيَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى فُدَيْكٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ عَنْ أَبِى ثِفَالٍ الْمُرِّىِّ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى سُفْيَانَ بْنِ حُوَيْطِبٍ يَقُولُ أَخْبَرَتْنِى جَدَّتِى عَنْ أَبِيهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لاَ وُضُوءَ لَهُ وَلاَ وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ وَلاَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لَمْ يُؤْمِنْ بِى وَلاَ يُؤْمِنُ بِى مَنْ لَمْ يُحِبَّ الأَنْصَارَ ». قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ يُقَالُ إِنَّ أَبَاهَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ.
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے ان کے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس شخص کا وضو نہ ہو، اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو آغاز میں اللہ کا نام نہ لے (یعنی بسم اللہ نہ پڑھے) اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھے اور وہ شخص مجھ پر ایمان نہیں رکھتا جو انصار سے محبت نہ کرے۔

222

222 - حَدَّثَنَا الْمَحَامِلِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا قَالاَ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى فُدَيْكٍ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

223

223 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ عَنْ أَبِى ثِفَالٍ عَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى سُفْيَانَ بْنِ حُوَيْطِبٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَدَّتَهُ تُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ صَلاَةَ إِلاَّ بِوُضُوءٍ وَلاَ وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى عَلَيْهِ وَلاَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ مَنْ لاَ يُؤْمِنُ بِى وَلاَ يُؤْمِنُ بِى مَنْ لاَ يُحِبُّ الأَنْصَارَ ».
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : وضو کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور جو شخص شروع میں اللہ کا نام نہ لے، اس کا وضو نہیں ہوتا اور وہ شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں رکھتا جو مجھ پر ایمان نہ رکھے اور جو شخص انصار سے محبت نہیں رکھتا، وہ درحقیقت مجھ پر ایمان نہیں رکھتا۔

224

224 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ أَنَّهُ قَالَ سَمِعَ أَبَا ثِفَالٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَبَاحَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى سُفْيَانَ بْنِ حُوَيْطِبٍ يَقُولُ حَدَّثَتْنِى جَدَّتِى أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لاَ وُضُوءَ لَهُ وَلاَ وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ ». الْحَدِيثَ.
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں : انھوں نے اپنے والد حضرت سعید بن زید بن عمرو (رض) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جس شخص کا وضو نہ ہو اس کی نماز نہیں ہوتی اور جو شخص شروع میں بسم اللہ نہ پڑھے، اس شخص کا وضو نہیں ہوتا۔

225

225 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ حَرْمَلَةَ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِى ثِفَالٍ الْمُرِّىِّ عَنْ رَبَاحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَدَّتِهِ أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لاَ وُضُوءَ لَهُ وَلاَ وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ ».
رباح بن عبدالرحمن اپنی دادی کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں : انھوں نے اپنے والد حضرت سعید بن زید بن عمرو (رض) نفیل کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جس شخص کا وضو نہ ہو اس کی نماز نہیں ہوتی اور جو شخص شروع میں ” بسم اللہ “ نہ پڑھے، اس شخص کا وضو نہیں ہوتا۔

226

226 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

227

227 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الشَّوْكِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُنَيْنٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِذَا تَطَهَّرَ أَحَدُكُمْ فَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فَإِنَّهُ يُطَهِّرُ جَسَدَهُ كُلَّهُ وَإِنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَى طُهُورِهِ لَمْ يَطْهُرْ مِنْهُ إِلاَّ مَا مَرَّ عَلَيْهِ الْمَاءُ فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طُهُورِهِ فَلْيَشْهَدْ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ فَإِذَا قَالَ ذَلِكَ فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ ». يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ (بن مسعود (رض)) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جب کوئی شخص وضو کرنے لگے تو وہ پہلے بسم اللہ پڑھ لے، کیونکہ یہ چیز اس کے پورے جسم کو پاک کردے گی، اگر وہ وضو سے پہلے بسم اللہ نہیں پڑھتا تو اس کا صرف وہی حصہ پاک ہوگا جس پر پانی لگا ہوگا اور پھر جب آدمی وضو کرکے فارغ ہو، تو وہ کلمہ شہادت پڑھ لے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے خاص بندے اور رسول ہیں، جب وہ یہ پڑھ لے گا، تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ اس روایت کا راوی یحییٰ بن ہاشم ضعیف ہے۔

228

228 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّهَيْرِىُّ حَدَّثَنَا مِرْدَاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى بُرْدَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَائِذٍ الطَّائِىِّ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ وَذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ تَطَهَّرَ جَسَدُهُ كُلُّهُ وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ لَمْ يَتَطَهَّرْ إِلاَّ مَوْضِعُ الْوُضُوءِ ».
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص وضو کرے اور اللہ تعالیٰ کا نام لے (یعنی بسم اللہ پڑھے) تو اس کا پورا جسم پاک ہوجاتا ہے اور جو شخص وضو کرے اور اللہ تعالیٰ کا نام نہ لے (یعنی بسم اللہ نہ پڑھے) تو اس کا صرف وہی حصہ پاک ہوتا ہے جس پر اس نے وضو کیا ہے۔

229

229 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ بَهْرَامٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ فَذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى وُضُوئِهِ كَانَ طُهُورًا لِجَسَدِهِ ». قَالَ « وَمَنْ تَوَضَّأَ وَلَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَى وُضُوئِهِ كَانَ طُهُورًا لأَعْضَائِهِ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص وضو کرے اور وضو کے آغاز میں اللہ کا نام لے ، تو اس کا پورا جسم پاک ہوجاتا ہے۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے : جو شخص وضو کرے اور شروع میں اللہ کا نام نہ لے تو اس کے صرف مخصوص اعضاء پاک ہوتے ہے۔

230

230 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِى حَدَّثَنَا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَلَبِىُّ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « النَّبِيذُ وَضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ ». قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ يَعْنِى الَّذِى لاَ يُسْكِرُ كَذَا قَالَ وَوَهِمَ فِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ فِى مَوْضِعَيْنِ فِى ذِكْرِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَفِى ذِكْرِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى الْمُسَيَّبِ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرماتے ہیں : جو شخص پانی نہ پائے اس کے لیے نبیذ وضوکا ذریعہ ہے۔
امام ابو محمد بیان کرتے ہیں : اس سے مراد وہ نبیذ ہے جو نشہ آور نہ ہو۔ امام نے یہ بات بھی بیان کی ہے : اس روایت میں مسیب نامی راوی کو وہم ہوا ہے اور یہ وہم دو جگہ پر ہے، ایک یہ کہ انھوں نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا تذکرہ کیا ہے اور دوسرا یہ کہ انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ذکر کیا ہے۔ اس روایت میں مسیب کے حوالے سے کچھ الفاظ میں اختلاف ہے۔

231

231 - فَحَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُظَفَّرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا الْمُسَيَّبُ بِهَذَا الإِسْنَادِ مَوْقُوفًا غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَالْمَحْفُوظُ أَنَّهُ مِنْ قَوْلِ عِكْرِمَةَ غَيْرُ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَلاَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ. وَالْمُسَيَّبُ ضَعِيفٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مسیب کے حوالے سے ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے، ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نہیں ہے۔
زیادہ مستند طور پر یہ بات ثابت ہے : یہ عکرمہ کا قول ہے، یہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک ” مرفوع “ حدیث نہیں ہے، نہ ہی اس کی نسبت حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کی طرف درست ہے۔ مسیب نامی راوی ضعیف ہیں۔

232

232 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا هِقْلٌ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ قَالَ قَالَ عِكْرِمَةُ النَّبِيذُ وَضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدْ غَيْرَهُ.
عکرمہ (رح) بیان کرتے ہیں : نبیذ اس شخص کے لیے وضو کا ذریعہ ہے، جس کو نبیذ کے علاوہ وضو کرنے کے لیے اور کچھ نہ ملے (یعنی اس کو پانی نہ ملے) ۔

233

233 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ النَّبِيذُ وَضُوءٌ إِذَا لَمْ يَجِدْ غَيْرَهُ. قَالَ الأَوْزَاعِىُّ إِنْ كَانَ مُسْكِرًا فَلاَ يَتَوَضَّأُ بِهِ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَبِى كُلُّ شَىْءٍ تَحَوَّلَ عَنِ اسْمِ الْمَاءِ لاَ يُعْجِبُنِى أَنْ يُتَوَضَّأَ بِهِ وَيَتَيَمَّمُ أَحَبُّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ يَتَوَضَّأَ بِالنَّبِيذِ.
عکرمہ (رح) بیان کرتے ہیں : جو شخص نبیذ کے علاوہ اور کوئی چیز نہ پائے ، وہ نبیذ کے ذریعے وضو کرسکتا ہے۔ امام اوزاعی (رح) بیان کرتے ہیں : اگر وہ نبیذ نشہ آور ہو ، تو آدمی اس کے ذریعے وضو نہیں کرے گا۔
عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں : میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے : ہر وہ چیز جسے پانی نہ کہا جاسکے، اس کے بارے میں میرے نزدیک پسندیدہ رائے یہی ہے، آدمی اس کے ذریعے وضو ن کرے، اور مجھے یہ زیادہ پسند ہے، آدمی نبیذ کے ذریعے وضو کرنے کی بجائے تیمم کرے۔

234

234 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ الْوُضُوءُ بِالنَّبِيذِ إِذَا لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ.
عکرمہ (رح) بیان کرتے ہیں : نبیذ کے ذریعے وہ شخص وضو کرسکتا ہے، جسے پانی نہیں ملتا۔

235

235 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ النَّبِيذُ وَضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ.
عکرمہ (رح) بیان کرتے ہیں : جس شخص کو پانی نہیں ملتا، وہ نبیذ کے ذریعے وضو کرسکتا ہے۔

236

236 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ عَنْ عِيسَى بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ وَسُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ لاَ يَقْدِرُ عَلَى الْمَاءِ قَالَ يَتَوَضَّأُ بِالنَّبِيذِ.
عیسیٰ بن عبید بیان کرتے ہیں : میں نے عکرمہ کو سنا، ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا : جس کو پانی نہیں ملتا۔ عکرمہ نے فرمایا : وہ شخص نبیذ کے ذریعے وضو کرلے۔

237

237 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَرَّرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ النَّبِيذُ وَضُوءٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ. ابْنُ مُحَرَّرٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
عکرمہ (رح) ، حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبیذ کے ذریعے وہ شخص وضو کرسکتا ہے، جسے پانی نہیں ملتا۔ اس روایت کا راوی ابن محرر ” متروک الحدیث “ ہے۔

238

238 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا السَّرِىُّ بْنُ سَهْلٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ مُجَّاعَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا لَمْ يَجِدْ أَحَدُكُمْ مَاءً وَوَجَدَ النَّبِيذَ فَلْيَتَوَضَّأْ بِهِ ». أَبَانُ هُوَ ابْنُ أَبِى عَيَّاشٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ وَمُجَّاعَةُ ضَعِيفٌ وَالْمَحْفُوظُ أَنَّهُ رَأْىُ عِكْرِمَةَ غَيْرُ مَرْفُوعٍ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کسی شخص کو پانی نہ ملے اور اگر اسے نبیذ مل جائے تو وہ نبیذ کے ذریعے وضو کرلے۔
اس روایت کا راوی ابان، ابو عیاش کا بیٹا ہے اور یہ ” متروک الحدیث “ ہے جبکہ مجاعہ نامی راوی ” ضعیف “ ہے۔ زیادہ مستند طور پر یہ بات ثابت ہے، یہ عکرمہ (رح) کی رائے ہے اور ” مرفوع “ حدیث نہیں ہے۔

239

239 - حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمِصْرِىُّ عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاعِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنِى قَيْسُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ حَنَشٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ وَضَّأَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- لَيْلَةَ الْجِنِّ بِنَبِيذٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ وَقَالَ « شَرَابٌ وَطَهُورٌ ». ابْنُ لَهِيعَةَ لاَ يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ وَقِيلَ إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ لَمْ يَشْهَدْ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- لَيْلَةَ الْجِنِّ كَذَلِكَ رَوَاهُ عَلْقَمَةُ بْنُ قَيْسٍ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَغَيْرُهُمَا عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ مَا شَهِدْتُ لَيْلَةَ الْجِنِّ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ، حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : جنات سے ملاقات (کی رات) انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نبیذ کے ذریعے وضو کروایا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے ذریعے وضو کرلیا، آپ نے فرمایا : یہ پینے کی چیز ہے اور پاک ہے۔
ابن لہیعہ نامی راوی مستند نہیں سمجھا جاتا۔ ایک قول یہ بھی ہے : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) جنات سے ملاقات کی رات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ موجود نہیں تھے۔ علقمہ بن قیس نے اسی طرح نقل کیا ہے۔
ابوعبیدہ بن عبداللہ اور دیگر راویوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کا یہ بیان نقل کیا ہے، وہ فرماتے ہیں : جنات سے ملاقات کی رات میں موجود نہیں تھا۔

240

240 - حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَجَّاجِ عَنْ حَنَشٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ خَرَجَ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- لَيْلَةَ الْجِنِّ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَعَكَ مَاءٌ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ ». فَقَالَ مَعِى نَبِيذٌ فِى إِدَاوَةٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « صُبَّ عَلَىَّ مِنْهُ ». فَتَوَضَّأَ وَقَالَ « هُوَ شَرَابٌ وَطَهُورٌ ». تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ
حضرت عبداللہ بن عباس (رض)، حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلے، یہ وہ رات تھی جب جنات سے ملاقات ہوئی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے یہ فرمایا : اے ابن مسعود ! کیا تمہارے پاس پانی ہے ؟ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے عرض کی : میرے پاس برتن میں نبیذ موجود ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہی مجھ پر بہادو، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے ذریعے وضو کیا اور ارشاد فرمایا : یہ پینے کی چیز بھی ہے اور اس سے پاکی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس روایت کو نقل کرنے میں ابن لہیعہ نامی راوی منفرد ہیں اور یہ ضعیف راوی ہے۔

241

241 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِى هِنْدٍ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَشَهِدَ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَحَدٌ مِنْكُمْ لَيْلَةَ أَتَاهُ دَاعِى الْجِنِّ فَقَالَ لاَ. هَذَا الصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ .
علقمہ بن قیس بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے دریافت کیا : جناب کے نمائندے جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے، اس رات آپ میں سے کوئی ایک نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ موجود تھا ؟ تو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے جواب دیا : نہیں ! حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے منقول ہونے کے حوالے سے یہ روایت مستند ہے۔

242

242 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْجَعْدِ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ قُلْتُ لأَبِى عُبَيْدَةَ حَضَرَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ لَيْلَةَ الْجِنِّ قَالَ لاَ- قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّىُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِى هَاشِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ « أَمَعَكَ مَاءٌ » . قَالَ لاَ. قَالَ « أَمَعَكَ نَبِيذٌ ». أَحْسَبُهُ قَالَ نَعَمْ فَتَوَضَّأَ بِهِ. لاَ يَثْبُتُ مِنْ وَجْهَيْنِ وَنُكَتُهُ ذَكَرْتُهَا فِيهِ.
عمرو بن مرہ بیان کرتے ہیں : میں نے ابوعبیدہ سے دریافت کیا : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) جنات سے ملاقات کی رات موجود تھے ؟ تو انھوں نے جواب دیا : نہیں !
ایک اور روایت میں یہ بات منقول ہے : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں : جنات سے ملاقات کی رات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے دریافت کیا : کیا تمہارے پاس پانی ہے ؟ تو انھوں نے عرض کی : نہیں ! آپ نے پھر دریافت کیا : کیا تمہارے پاس نبیذ ہے۔ راوی کہتے ہیں : میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے جواب دیا : جی ہاں ! پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس نبیذ کے ذریعے وضو کرلیا۔ امام دار قطنی (رح) بیان کرتے ہیں : یہ روایت دو حوالوں سے ثابت نہیں ہے، اس کو میں پہلے ذکر کرچکا ہوں۔

243

243 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ كَامِلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِى هَاشِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ. عَلِىُّ بْنُ زَيْدٍ ضَعِيفٌ وَأَبُو رَافِعٍ لَمْ يَثْبُتْ سَمَاعُهُ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَلَيْسَ هَذَا الْحَدِيثُ فِى مُصَنَّفَاتِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وَقَدْ رَوَاهُ أَيْضًا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى رِزْمَةَ وَلَيْسَ هُوَ أَيْضًا بِقَوِىٍّ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس کے مختلف رایوں پر جرح کی گئی ہے۔

244

244 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى رِزْمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لَيْلَةَ الْجِنِّ « أَمَعَكَ مَاءٌ ». قَالَ لاَ مَعِى نَبِيذٌ قَالَ فَدُعِىَ بِهِ فَتَوَضَّأَ.
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنات سے ملاقات کی رات دریافت کیا : کیا تمہارے پاس پانی ہے، تو انھوں نے عرض کی : نہیں ! میرے پاس نبیذ ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر اس نبیذ کو لایا گیا اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے ذریعے وضو کرلیا۔

245

245 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ صَالِحٍ الْهَاشِمِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعِجْلِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى وَائِلٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ كُنْتُ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- لَيْلَةَ الْجِنِّ فَأَتَاهُمْ فَقَرَأَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنَ فَقَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى بَعْضِ اللَّيْلِ « أَمَعَكَ مَاءٌ يَا ابْنَ مَسْعُودٍ ». قُلْتُ لاَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلاَّ إِدَاوَةً فِيهَا نَبِيذٌ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَهُورٌ ». فَتَوَضَّأَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. الْحُسَيْنُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ هَذَا يَضَعُ الأَحَادِيثَ عَلَى الثِّقَاتِ.
ابو وائل بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے، وہ فرماتے ہیں : جنات سے ملاقات کی رات میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ تھا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس تشریف لے گئے ، آپ نے ان کے سامنے قرآن پڑھا۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے رات کے کسی حصے میں دریافت کیا : اے ابن مسعود ! تمہارے پاس پانی ہے ؟ میں نے عرض کی : نہیں ! اللہ کی قسم ! یارسول اللہ ! میرے پاس برتن میں صرف نبیذ موجود ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کھجور پاکیزہ ہوتی ہے اور اس کا پانی پاک کرنے والا ہے، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے ذریعے وضو کرلیا۔
حسین بن عبید اللہ نامی راوی ثقہ راویوں کے حوالے سے روایات ایجاد کرکے اپنی طرف سے بیان کردیتا تھا۔

246

246 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ حَيَّانَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى عُبَيْدَةَ وَأَبِى الأَحْوَصِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ مَرَّ بِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « خُذْ مَعَكَ إِدَاوَةً مِنْ مَاءٍ ». ثُمَّ انْطَلَقَ وَأَنَا مَعَهُ فَذَكَرَ حَدِيثَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ - قَالَ - فَلَمَّا أَفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنَ الإِدَاوَةِ إِذَا هُوَ نَبِيذٌ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْطَأْتُ بِالنَّبِيذِ فَقَالَ « تَمْرَةٌ حُلْوَةٌ وَمَاءٌ عَذْبٌ ». تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ عَنْ يُونُسَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ. وَالْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ضَعِيفَانِ.
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس سے گزرے۔ آپ نے ارشاد فرمایا : اپنے ساتھ پانی کا برتن لے لو، پھر آپ چلتے رہے، میں بھی آپ کے ساتھ رہا، پھر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے جنات سے ملاقات والے واقعہ کا تذکرہ کیا۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : جب میں نے اس برتن پر سے آپ پر پانی انڈیلا تو وہ نبیذ تھی۔ میں نے عرض کی : یارسول اللہ ! مجھ سے غلطی ہوگئی ہے، میں نبیذ لے آیا ہوں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کھجور میٹھی ہوتی ہے اور اس کا پانی میٹھا ہے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں حسن بن قتیبہ نامی راوی منفرد ہیں اور یہ حسن بن تشیبہ اور محمد بن عیسیٰ نامی راوی دونوں ضعیف ہیں۔

247

247 - حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِى حَسَّانَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِى ابْنَ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلاَّمٍ عَنْ أَخِيهِ زَيْدٍ عَنْ جَدِّهِ أَبِى سَلاَّمٍ عَنْ فُلاَنِ بْنِ غَيْلاَنَ الثَّقَفِىِّ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ دَعَانِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لَيْلَةَ الْجِنِّ بِوَضُوءٍ فَجِئْتُهُ بِإِدَاوَةٍ فَإِذَا فِيهَا نَبِيذٌ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. الرَّجُلُ الثَّقَفِىُّ الَّذِى رَوَاهُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مَجْهُولٌ قِيلَ اسْمُهُ عَمْرٌو وَقِيلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ غَيْلاَنَ.
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : جنات سے ملاقات کی رات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے وضو کا پانی ساتھ لانے کے لیے کہا تو میں ایک برتن لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس میں نبیذ موجود تھی، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے ذریعے وضو کرلیا۔
اس روایت کو جس ثقفی نامی راوی نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے حوالے سے نقل کیا ہے : وہ مجہول ہے۔ ایک قول کے مطابق اس کا نام عمرو ہے اور ایک قول کے مطابق اس کا نام عبداللہ بن عمرو ہے۔

248

248 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَلْدَةَ قَالَ قُلْتُ لأَبِى الْعَالِيَةِ رَجُلٌ لَيْسَ عِنْدَهُ مَاءٌ وَعِنْدَهُ نَبِيذٌ أَيَغْتَسِلُ بِهِ مِنْ جَنَابَةٍ قَالَ لاَ فَذَكَرْتُ لَهُ لَيْلَةَ الْجِنِّ فَقَالَ أَنْبِذَتُكُمْ هَذِهِ الْخَبِيثَةُ إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ زَبِيبٌ وَمَاءٌ .
ابوخلدہ بیان کرتے ہیں : میں نے ابوالعالیہ سے دریافت کیا : ایک ایسا شخص جس کے پاس پانی موجود نہ ہو، اس کے پاس نبیذ موجود ہو، تو کیا وہ اس نبیذ کے ذریعے غسل جنابت کرسکتا ہے، تو ابوالعالیہ نے جواب دیا : نہیں ! تو میں نے ان کے سامنے جنات سے ملاقات والی حدیث کا تذکرہ کیا تو انھوں نے فرمایا : تمہارے ہاں جو نبیذ بنائی جاتی ہے، یہ خبیث ہوتی ہے، وہ جو چیز تھی وہ کشمش اور پانی تھا۔

249

249 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ كَانَ لاَ يَرَى بَأْسًا بِالْوُضُوءِ مِنَ النَّبِيذِ. تَفَرَّدَ بِهِ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ لاَ يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ .
حضرت علی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ نبیذ کے ذریعے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔

250

250 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ الْكُوفِىِّ عَنْ مَزِيدَةَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عَلِىٍّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو سَهْلٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبِى لَيْلَى الْخُرَاسَانِىِّ عَنْ مَزِيدَةَ بْنِ جَابِرٍ عَنْ عَلِىٍّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ قَالَ لاَ بَأْسَ بِالْوُضُوءِ بِالنَّبِيذِ.
حضرت علی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ فرماتے ہیں : نبیذ کے ذریعے وضو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

251

251 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى فُدَيْكٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَبِى عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ سَلَمَةَ اللَّيْثِىِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لاَ وُضُوءَ لَهُ وَلاَ وُضُوءَ لِمَنْ لَمْ يَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهِ ».
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جس کا وضو نہ ہو اور اس شخص کا وضو نہیں ہوتا جو شروع میں بسم اللہ نہ پڑھے۔

252

252 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ كَامِلٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْمَخْزُومِىُّ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

253

253 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّىِّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ مَرَّةً مَرَّةً ثُمَّ قَالَ « هَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّذِى لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ صَلاَةً إِلاَّ بِهِ ». ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ قَالَ « هَذَا وُضُوءُ مَنْ تَوَضَّأَ بِهِ كَانَ لَهُ أَجْرُهُ مَرَّتَيْنِ ». ثُمَّ مَكَثَ سَاعَةً ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ « هَذَا وُضُوئِى وَوُضُوءُ النَّبِيِّينَ قَبْلِى
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کے لیے پانی منگوایا ، آپ نے اس کے ذریعے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور پھر آپ نے ارشاد فرمایا : یہ وضو کا وہ طریقہ ہے جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا، پھر آپ نے پانی منگوایا اور اس کے ذریعہ دو، دو مرتبہ وضو کیا، پھر ارشاد فرمایا : یہ اس شخص کے وضو کا طریقہ ہے، جسے وضو کرنے پر دوگنا اجر ملے گا، پھر آپ کچھ دیر ٹھہرے رہے، پھر آپ نے پانی منگوایا، پھر تین ، تین مرتبہ وضو کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ میرا اور مجھ سے پہلے انبیاء کے وضو کا طریقہ ہے۔

254

254 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّىُّ حَدَّثَنَا زَافِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَلاَّمٍ أَبِى عَبْدِ اللَّهِ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّىِّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

255

255 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا سَلاَّمٌ الطَّوِيلُ ح حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَيْضًا حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ سَلْمٍ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّىِّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِذَلِكَ. النَّقَلَةُ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّىِّ ضُعَفَاءُ وَزَيْدٌ الْعَمِّىُّ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ .
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس کے بعض راویوں کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔

256

256 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ رُشَيْدٍ وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَرَّةً مَرَّةً وَقَالَ « هَذَا وُضُوءُ مَنْ لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ الصَّلاَةَ إِلاَّ بِهِ ». ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَقَالَ « هَذَا وُضُوءُ مَنْ يُضَاعِفُ اللَّهُ لَهُ الأَجْرَ مَرَّتَيْنِ ». ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَقَالَ « هَذَا وُضُوئِى وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ مِنْ قَبْلِى ». تَفَرَّدَ بِهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ وَالْمُسَيَّبُ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا : یہ وہ وضو ہے، جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتا، پھر آپ نے دو ، دو مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا : یہ اس شخص کا وضو کرنے کا طریقہ ہے، جسے اللہ تعالیٰ دوگنا اجر عطاء کرے گا، پھر آپ نے تین ، تین مرتبہ وضو کیا اور ارشاد فرمایا : یہ میرا اور مجھ سے پہلے رسولوں کے وضو کا طریقہ ہے۔
اس روایت کو حفص بن میسرہ سے نقل کرنے میں مسیب بن واضح نامی راوی منفرد ہے۔ اور مسیب نامی یہ راوی ضعیف ہے۔

257

257 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْرَائِيلَ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّىِّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ تَوَضَّأَ مَرَّةً وَاحِدَةً فَتِلْكَ وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ الَّتِى لاَ بُدَّ مِنْهَا وَمَنْ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ فَلَهُ كِفْلاَنِ وَمَنْ تَوَضَّأَ ثَلاَثًا فَذَلِكَ وُضُوئِى وَوُضُوءُ الأَنْبِيَاءِ قَبْلِى ».
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جو شخص ایک بار وضو کرتا ہے، تو یہ وضو کا ایسا طریقہ ہے جو ضروری ہے اور جو شخص دو مرتبہ وضو کرتا ہے، تو اسے دوگنا اجر ملے گا اور جو شخص تین مرتبہ وضو کرتا ہے، تو یہ میرا اور مجھ سے پہلے آنے والے انبیاء کا طریقہ ہے۔

258

258 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَرَادَةَ الشَّيْبَانِىُّ عَنْ زَيْدِ بْنِ الْحَوَارِىِّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- دَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَقَالَ « هَذَا وَظِيفَةُ الْوُضُوءِ وَوُضُوءُ مَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاَةٌ ». ثُمَّ تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ فَقَالَ « هَذَا وُضُوءُ مَنْ تَوَضَّأَهُ أَعْطَاهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كِفْلَيْنِ مِنَ الأَجْرِ ». ثُمَّ تَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ « هَذَا وُضُوئِى وَوُضُوءُ الْمُرْسَلِينَ قَبْلِى ».
حضرت ابی بن کعب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوایا اور اس کے ذریعے ایک، ایک مرتبہ وضو کیا اور پھر ارشاد فرمایا : یہ وضو کا وہ طریقہ ہے، جو شخص اس طرح وضو نہ کرے، اس کی نماز قبول نہیں ہوتی، پھر آپ نے دو ، دو مرتبہ وضو کیا، پھر ارشاد فرمایا : اس شخص کے وضو کا طریقہ ہے، جو اس طرح وضو کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے دوگنا اجر عطاء کرے گا، پھر آپ نے تین، تین مرتبہ وضو کیا اور پھر آپ نے ارشاد فرمایا : یہ میرا اور مجھ سے پہلے آنے والے پیغمبروں کا طریقہ ہے۔

259

259 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِىُّ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِىُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِى عَمْرٍو عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَرَأَيْتُهُ يَتَوَضَّأُ مَرَّةً مَرَّةً.
عبید اللہ بن ابو رافع اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ نے تین، تین مرتبہ وضو کیا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک، ایک مرتبہ بھی وضو کرتے دیکھا ہے۔

260

260 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ بِنْتِ السُّدِّىِّ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ ثَابِتٍ - يَعْنِى الثُّمَالِىَّ - قَالَ قُلْتُ لأَبِى جَعْفَرٍ حَدَّثَكَ جَابِرٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَثَلاَثًا ثَلاَثًا قَالَ نَعَمْ. الثُّمَالِىُّ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ وَابْنُ بِنْتِ السُّدِّىِّ ثِقَةٌ.
ثابت ثمالی بیان کرتے ہیں : میں نے امام ابوجعفر (امام محمد باقر (رح)) سے یہ دریافت کیا : کیا حضرت جابر (رض) نے آپ کو یہ حدیث سنائی ہے ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک، ایک مرتبہ اور دو، دو مرتبہ اور تین ، تین مرتبہ وضو کیا ہے، تو امام ابوجعفر (یعنی امام باقر (رح)) نے جواب دیا : جی ہاں !
اس روایت کا راوی ثمالی مستند نہیں ہے اور اس روایت کا دوسرا راوی ابن بنت سدی ثقہ ہے۔

261

261 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ الَّذِى أُرِىَ النِّدَاءَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَرِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ كَذَا قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَإِنَّمَا هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِىُّ وَلَيْسَ هُوَ الَّذِى أُرِىَ النِّدَاءَ.
حضرت عبداللہ بن زید جہنی (رض) جن کو خواب میں اذان دینے کا طریقہ دکھایا گیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا، آپ نے اپنے چہرہ مبارک کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازؤ وں کو دو مرتبہ دھویا اور دونوں پاؤں دو مرتبہ دھوئے۔
ابن عیینہ نے اسی طرح نقل کیا ہے، ویسے اس کے راوی حضرت عبداللہ بن زید المازنی (رض) ہیں اور یہ وہ صحابی نہیں ہیں، جنہیں خواب میں اذان دینے کا طریقہ سکھایا گیا تھا۔

262

262 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الَّذِى أُرِىَ النِّدَاءَ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ.
حضرت عبداللہ بن زید جہنی (رض) جنہیں خواب میں اذان دینے کا طریقہ دکھایا گیا تھا، وہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ نے وضو کیا تو آپ نے چہرہ مبارک کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازو دو مرتبہ دھوئے اور دونوں پاؤں دو مرتبہ دھوئے اور اپنے سر کا دو مرتبہ مسح کیا۔

263

263 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ مَرَّتَيْنِ .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :” آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کا مسح کیا اور دونوں پاؤں دو مرتبہ دھوئے “۔

264

264 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِهَذَا أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَيَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا اور دونوں بازوؤں کو دو، دو مرتبہ دھویا۔

265

265 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِالْمَدِينَةِ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ بْنِ أَبِى حَسَنٍ الْمَازِنِىِّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَبِى حَسَنٍ الْمَازِنِىَّ أَتَى إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ ابْنُ عَاصِمٍ الْمَازِنِىُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِى كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ قَالَ نَعَمْ فَدَعَا لَهُ بِتَوْرِ مَاءٍ فَأَكْفَأَ التَّوْرَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ يُكْفِئُ التَّوْرَ عَلَى يَدَيْهِ. ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَيْهِ فِى التَّوْرِ فَغَرَفَ غُرْفَةً مِنْ مَاءٍ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ اسْتَنْثَرَ ثَلاَثَ غُرُفَاتٍ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ كُلَّ يَدٍ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقِ ثُمَّ أَخَذَ مِنَ الْمَاءِ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ أَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ .
عمرو بن یحییٰ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : عمرو بن ابو حسن مازنی، حضرت عبداللہ بن زید (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے، یہ حضرت عبداللہ بن زید بن عاصم مازنی (رض) ہیں، جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی ہیں۔ عمرو بن ابو حسن نے گزارش کی : کیا آپ ہمیں یہ کرکے دکھا سکتے ہیں ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح وضو کیا کرتے تھے ؟ تو حضرت عبداللہ بن زید (رض) نے جواب دیا : جی ہاں ! پھر حضرت عبداللہ نے پانی کا برتن منگوایا، انھوں نے اس برتن میں سے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا اور دائیں ہاتھ کو تین مرتبہ دھویا، پھر انھوں نے برتن میں سے پانی اپنے دونوں ہاتھوں پر انڈیلا اور دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھویا، پھر انھوں نے اپنے دونوں ہاتھ برتن میں داخل کیے اور ایک چلو پانی لے کر اس کے ذریعے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر انھوں نے تین مرتبہ چلو میں پانی لے کر ناک صاف کیا، پھر انھوں نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، ہر ایک بازو کو کہنیوں تک دھویا، پھر کچھ پانی لے کر اس کے ذریعے سر کا مسح کیا، وہ اپنے ہاتھ آگے سے پیچھے کی طرف لے گئے، پھر پیچھے سے آگے کی طرف لائے، پھر انھوں نے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھولیے۔

266

266 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا يَوْمًا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ الْيُسْرَى مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِى هَذَا ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِى هَذَا ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ لاَ يُحَدِّثُ فِيهِمَا نَفْسَهُ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ». قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَكَانَ عُلَمَاؤُنَا يَقُولُونَ هَذَا الْوُضُوءُ أَسْبَغُ مَا يَتَوَضَّأُ بِهِ أَحَدٌ لِلصَّلاَةِ.
حمران بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان غنی (رض) نے ایک دن وضو کے لیے پانی منگوایا، پھر انھوں نے وضو کیا، دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے دائیں بازو کو کہنی تک تین مرتبہ دھویا اور پھر بائیں بازو کو بھی اسی طرح دھویا، پھر انھوں نے سر کا مسح کیا، پھر انھوں نے اپنے دائیں پاؤں کو ٹخنوں تک تین مرتبہ دھویا اور پھر بائیں پاؤں کو بھی اس طرح دھویا، اور یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ نے اسی طرح وضو کیا جس طرح میں نے وضو کیا ہے، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا : ” جو شخص میرے اس وضو کی طرح وضو کرے اور پھر اٹھ کر دو نفل ادا کرلے، جن میں وہ اپنے خیالوں میں گم نہ رہے تو اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت کردے گا “۔
ابن شہاب زہری بیان کرتے ہیں : ہمارے علماء نے یہ بات بیان کی ہے : نماز کے لیے اچھی طرح وضو کرنے کا یہی طریقہ ہے۔

267

267 - حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ جَدِّهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا تَوَضَّأَ أَدَارَ الْمَاءَ عَلَى مِرْفَقَيْهِ. ابْنُ عَقِيلٍ لَيْسَ بِقَوِىٍّ.
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تھے تو آپ اپنی کہنیوں تک پانی بہایا کرتے تھے۔ اس روایت کا راوی ابن عقیل مستند نہیں ہے۔

268

268 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَةَ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِى رَافِعٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ حَرَّكَ خَاتَمَهُ. مَعْمَرٌ وَأَبُوهُ ضَعِيفَانِ وَلاَ يَصِحُّ هَذَا.
عبیداللہ نامی راوی نے حضرت ابورافع (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تھے تو آپ (ہاتھ دھوتے ہوئے) اپنی انگوٹھی کو حرکت دیتے تھے۔ اس روایت کا راوی معمر اور اس کا والد دونوں ضعیف ہیں اور یہ روایت مستند نہیں ہے۔

269

269 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ التَّيْمِىِّ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ هَلُمُّوا أَتَوَضَّأُ لَكُمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ حَتَّى مَسَّ أَطْرَافَ الْعَضُدَيْنِ ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ أَمَرَّ يَدَيْهِ عَلَى أُذُنَيْهِ وَلِحْيَتِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ.
حمران بیان کرتے ہیں : انھوں نے حضرت عثمان غنی (رض) کو سنا، حضرت عثمان غنی (رض) نے فرمایا : آپ لوگ آگے آئیں، میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقے کے مطابق وضو کرکے آپ لوگوں کو دکھاؤں، پھر حضرت عثمان (رض) نے اپنے چہرے کو دھویا، بازؤ وں کو کہنیوں تک دھویا، یہاں تک کہ انھوں نے اپنے کندھوں کے کناروں تک کو چھو لیا، پھر انھوں نے اپنے سر کا مسح کیا، اور دونوں ہاتھ کانوں اور داڑھی پر سے گزارے اور پھر دونوں پاؤں کو دھولیا۔

270

270 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ مِهْرَانَ حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْمَضْمَضَةُ وَالاِسْتِنْشَاقُ مِنَ الْوُضُوءِ الَّذِى لاَ بُدَّ مِنْهُ ».
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا وضو کا ایک ایسا حصہ ہے جو ضروری ہے۔

271

271 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ النَّقَّاشُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمِّ بْنِ يُوسُفَ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ بِشْرٍ الْبَلْخِىُّ حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ يُوسُفَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ « مِنَ الْوُضُوءِ الَّذِى لاَ يَتِمُّ الْوُضُوءُ إِلاَّ بِهِمَا ». تَفَرَّدَ بِهِ عِصَامٌ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ وَوَهِمَ فِيهِ وَالصَّوَابُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى مُرْسَلاً عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيَتَمَضْمَضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ ». وَأَحْسَبُ عِصَامًا حَدَّثَ بِهِ مِنْ حِفْظِهِ فَاخْتَلَطَ عَلَيْهِ وَاشْتَبَهَ بِإِسْنَادِ حَدِيثِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أَيُّمَا امْرَأَةٍ نُكِحَتْ بِغَيْرِ إِذْنِ وَلِيِّهَا فَنِكَاحُهَا بَاطِلٌ ». وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : ” یہ وضو کا ایک ایسا حصہ ہے، جس کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا “۔
اس روایت کو نقل کرنے میں عصام نامی راوی منفرد ہیں اور انھیں اس بارے میں وہم ہوا ہے۔ صحیح روایت وہ ہے، جسے ابن جریج نامی راوی نے سلمان بن موسیٰ کے حوالے سے ” مرسل “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” جو شخص وضو کرے اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے “۔
امام دار قطنی (رح) بیان کرتے ہیں : میرا یہ خیال ہے ، عصام نامی راوی نے اس حدیث کو اپنے حافظے کے حوالے سے بیان کیا اور یہ بات ان پر مختلط ہوگئی، اور ان پر اس روایت کی سند مشتبہ ہوگئی جو سیدہ عائشہ (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمان کے طور پر منقول ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” جس عورت کا نکاح اس کے ولی کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہو، تو اس کا نکاح باطل ہوگا “۔

272

272 - وَأَمَّا حَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى فِى الْمَضْمَضَةِ وَالاِسْتِنْشَاقِ فَحَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيُمَضْمِضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ » .
جہاں تک ابن جریج کی سلیمان بن موسیٰ کے حوالے سے نقل کردہ روایت کا تعلق ہے، جو کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کے بارے میں ہے، تو وہ یہ ہے : ابن جریج بیان کرتے ہیں : سلیمان بن موسیٰ نے یہ بات بیان کی ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے :” جو شخص وضو کرے، اسے کلی کرنے چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے “۔

273

273 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيُمَضْمِضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ » .
سلیمان بن موسیٰ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” جو شخص وضو کرے اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے “۔

274

274 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا السَّرِىُّ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيُمَضْمِضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ » .
سلیمان بن موسیٰ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” جو شخص وضو کرے اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے “۔

275

275 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى الشَّامِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ سَوَاءً.
سلیمان بن موسیٰ شامی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے، اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔

276

276 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصٍ بِبَلْخٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الأَزْهَرِ الْجَوْزَجَانِىُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِىُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيُمَضْمِضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ ». مُحَمَّدُ بْنُ الأَزْهَرِ هَذَا ضَعِيفٌ وَهَذَا خَطَأٌ وَالَّذِى قَبْلَهُ الْمُرْسَلُ أَصَحُّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص وضو کرے اسے کلی کرنا چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے۔
اس روایت کا راوی محمد بن ازہر ضعیف ہے اور یہ روایت غلط ہے، اس سے پہلے جو ” مرسل “ روایت نقل کی گئی تھی، وہ زیادہ مستند ہے۔ باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔

277

277 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْمَضْمَضَةُ وَالاِسْتِنْشَاقُ سُنَّةٌ ». إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : (وضو کے دوران) کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا سنت ہے۔ اس روایت کا راوی اسماعیل بن مسلم ” ضعیف “ ہے۔

278

278 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى زِيَادٍ الْقَدَّاحُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ أَبِى عَلْقَمَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رضى الله عنه قَالَ دَعَا يَوْمًا بِوَضُوءٍ ثُمَّ دَعَا نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَفْرَغَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى وَغَسَلَهَا ثَلاَثًا ثُمَّ مَضْمَضَ ثَلاَثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا ثُمَّ غَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ فَأَنْقَاهُمَا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ مِثْلَ هَذَا الْوُضُوءِ الَّذِى رَأَيْتُمُونِى تَوَضَّأْتُهُ ثُمَّ قَالَ « مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ». ثُمَّ قَالَ أَكَذَلِكَ يَا فُلاَنُ قَالَ نَعَمْ. ثُمَّ قَالَ أَكَذَلِكَ يَا فُلاَنُ قَالَ نَعَمْ حَتَّى اسْتَشْهَدَ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى وَافَقْتُمُونِى عَلَى هَذَا.
حضرت عثمان غنی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے، انھوں نے ایک دن وضو کا پانی منگوایا اور پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) میں سے کچھ افراد کو بلایا، پھر انھوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اسے تین مرتبہ دھویا۔ انھوں نے تین مرتبہ کلی کی، اس کے بعد ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر دونوں بازؤ وں کو کہنیوں تک تین، تین مرتبہ دھویا، پھر انھوں نے اپنے سر کا مسح کیا، پھر انھوں نے اپنے دونوں پاؤں دھولیے اور انھیں اچھی طرح صاف کیا، پھر انھوں نے یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ نے اسی طرح وضو کیا، جیسے ابھی آپ لوگوں نے مجھے وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، پھر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی : ” جو شخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر اس کے بعد وہ دو رکعت نماز ادا کرے تو اپنے گناہوں کے حوالے سے وہ اس طرح ہوجاتا ہے، جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا “۔

279

279 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا ابْنُ الأَشْجَعِىِّ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ سَالِمٍ أَبِى النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ أَتَى عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ الْمَقَاعِدَ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَيَدَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَرِجْلَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- هَكَذَا يَتَوَضَّأُ يَا هَؤُلاَءِ أَكَذَلِكَ قَالُوا نَعَمْ لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عِنْدَهُ. صَحِيحٌ إِلاَّ التَّأْخِيرَ فِى مَسْحِ الرَّأْسِ فَإِنَّهُ غَيْرُ مَحْفُوظٍ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الأَشْجَعِىِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سُفْيَانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَهَذَا اللَّفْظِ. وَرَوَاهُ الْعَدَنِيَّانِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ وَيَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ وَالْفِرْيَابِىُّ وَأَبُو أَحْمَدَ وَأَبُو حُذَيْفَةَ عَنِ الثَّوْرِىِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالُوا كُلُّهُمْ إِنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَقَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ لَمْ يَزِيدُوا عَلَى هَذَا وَخَالَفَهُمْ وَكِيعٌ رَوَاهُ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ أَبِى أَنَسٍ عَنْ عُثْمَانَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا كَذَا قَالَ وَكِيعٌ وَأَبُو أَحْمَدَ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ أَبِى أَنَسٍ وَهُوَ مَالِكُ بْنُ أَبِى عَامِرٍ . وَالْمَشْهُورُ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُثْمَانَ.
بسر بن سعید بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان غنی (رض)، ” مقاعد “ میں تشریف لائے ، آپ نے وضو کا پانی منگوایا، کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا اور پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر دونوں بازؤ وں کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے، پھر سر کا مسح کیا اور یہ بات ارشاد فرمائی : مجھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ یاد ہے، آپ نے اسی طرح وضو کیا، پھر حضرت عثمان غنی (رض) نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا : اے حضرات ! کیا یہ اسی طرح ہے ؟ تو ان حضرات نے جواب دیا : جی ہاں !
یہ بات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چند اصحاب (رض) نے کہی تھی، جو اس وقت وہاں موجود تھے۔ یہ روایت مستند ہے، البتہ سر کے مسح میں تاخیر ہونا یہ محفوظ نہیں ہے۔ اس کو نقل کرنے میں ایک راوی منفرد ہے۔ جبکہ دیگر راویوں نے اپنی سند کے ہمراہ اس کو نقل کیا ہے۔ سب راویوں نے یہی بات نقل کی ہے : حضرت عثمان غنی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تمام اعضاء کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
ان راویوں نے اس کے علاوہ مزید کوئی بات نقل نہیں کی۔ اس کے برخلاف وکیع نامی راوی نے اپنی سند کے ہمراہ حضرت عثمان غنی (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو میں ہر عضو کو تین ، تین مرتبہ دھویا ۔
بعض دیگر راویوں نے بھی اس کو اسی حوالے سے نقل کیا ہے۔

280

280 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ أَبِى أَنَسٍ أَنَّ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ بِالْمَقَاعِدِ وَعِنْدَهُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَتَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ أَلَيْسَ هَكَذَا رَأَيْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ قَالُوا نَعَمْ. وَتَابَعَهُ أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِىُّ عَنِ الثَّوْرِىِّ. وَالصَّوَابُ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ بُسْرٍ عَنْ عُثْمَانَ.
ابوانس بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عثمان غنی (رض) نے بیٹھک میں وضو کیا، اس وقت ان کے پاس کچھ صحابہ کرام (رض) موجود تھے ۔ حضرت عثمان غنی (رض) نے ہر عضو کو تین، تین مرتب ہدھویا اور پھر یہ دریافت کیا : کیا آپ حضرات نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے نہیں دیکھا ؟ تو ان حضرات نے جواب دیا : جی ہاں !
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

281

281 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ عَنْ إِسْرَائِيلَ. وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ أَبِى وَائِلٍ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَتَوَضَّأُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلاَثًا ثُمَّ خَلَّلَ أَصَابِعَهُ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ثَلاَثًا حِينَ غَسَلَ وَجْهَهُ ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَعَلَ كَالَّذِى رَأَيْتُمُونِى فَعَلْتُ. لَفْظُهُمَا سَوَاءٌ حَرْفًا بِحَرْفٍ قَالَ مُوسَى بْنُ هَارُونَ وَفِى هَذَا الْحَدِيثِ مَوْضِعٌ فِيهِ عِنْدَنَا وَهَمٌ لأَنَّ فِيهِ الاِبْتِدَاءَ بِغَسْلِ الْوَجْهِ قَبْلَ الْمَضْمَضَةِ وَالاِسْتِنْشَاقِ وَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ إِسْرَائِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ فَبَدَأَ فِيهِ بِالْمَضْمَضَةِ وَالاِسْتِنْشَاقِ قَبْلَ غَسْلِ الْوَجْهِ.
ابو وائل بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عثمان غنی (رض) کو دیکھا، انھوں نے وضو کیا اور دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، پھر دونوں بازؤ وں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر اور دونوں کانوں کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا اور پھر دونوں پاؤں تین مرتبہ دھو لیے، پھر انھوں نے اپنی انگلیوں کا خلال کیا، جب انھوں نے اپنا چہرہ دھویا تھا تو اس دوران انھوں نے تین مرتبہ اپنی داڑھی کا خلال بھی کیا تھا، پھر حضرت عثمان غنی (رض) نے یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ نے اسی طرح (وضو) کیا تھا جیسے آپ حضرات نے مجھے (وضو) کرتے دیکھا ہے۔
یہ روایت ان ہی الفاظ سے منقول ہے تاہم اس روایت میں ایک مقام پر راوی کو وہم لاحق ہوا ہے، کیونکہ اس میں وضو کے آغاز کا تذکرہ چہرہ دھونے سے کیا گیا ہے اور یہ چہرہ دھونا، کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے پہلے ہے۔ جبکہ عبدالرحمن نامی راوی نے اس روایت کو اسی سند کے ہمراہ نقل کیا ہے اور اس میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کے ذریعے وضو کا آغاز کرنے کا تذکرہ ہے اور یہ عمل چہرہ دھونے سے پہلے ہے۔

282

282 - وَتَابَعَهُ أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ إِسْرَائِيلَ فَبَدَأَ فِيهِ بِالْمَضْمَضَةِ وَالاِسْتِنْشَاقِ قَبْلَ الْوَجْهِ وَهُوَ الصَّوَابُ . - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ. وَأَخْبَرَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاَثًا وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلاَثًا وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَأُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ثَلاَثًا وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ وَخَلَّلَ أَصَابِعَ قَدَمَيْهِ ثَلاَثًا وَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَعَلَ كَمَا فَعَلْتُ. يَتَقَارَبَانِ فِيهِ.
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عثمان غنی (رض) کو دیکھا، انھوں نے وضو کیا، پہلے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، ایسا تین مرتبہ کیا، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازؤ وں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا اور پھر دونوں کانوں کے اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کیا، انھوں نے اپنی داڑھی میں تین مرتبہ خلال کیا اور پھر دونوں پاؤں دھولیے، انھوں نے اپنے پاؤں کی انگلیوں کا بھی تین مرتبہ خلال کیا اور یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح (وضو) کرتے ہوئے دیکھا ہے جیسے میں نے یہ (وضو) کیا ہے۔ ان دونوں روایات کے الفاظ قریب قریب ہیں۔

283

283 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ وَمَسَحَ رَأْسَهُ بِبَلَلِ يَدَيْهِ.
سیدہ ربیع بنت معوذ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور آپ نے بازو دھونے کے بعد بچنے والی تری کے ذریعے سر کا مسح کیا۔

284

284 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ سَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يَأْتِينَا فَيَتَوَضَّأُ فَمَسَحَ رَأْسَهُ بِمَا فَضَلَ فِى يَدَيْهِ مِنَ الْمَاءِ وَمَسَحَ هَكَذَا وَوَصَفَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ قَالَ بِيَدَيْهِ مِنْ مُؤَخَّرِ رَأْسِهِ إِلَى مُقَدَّمِهِ ثُمَّ رَدَّ يَدَيْهِ مِنْ مُقَدَّمِ رَأْسِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ.
سیدہ ربیع بنت معوذ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لایا کرتے تھے، جب آپ وضو کرتے تھے تو آپ دونوں بازؤ وں کو دھونے کے بعد بچنے والے پانی کے ذریعہ سر کا مسح کرلیتے تھے اور اس طرح مسح کرتے تھے۔
اس کے بعد عبداللہ بن داؤد نامی راوی نے وہ مسح کرکے دکھایا اور وہ اپنے دونوں ہاتھوں کو سر کے پیچھے والے حصے سے آگے والے حصے کی طرف لے کر آئے اور پھر دونوں ہاتھوں کو سر کے آگے والے حصے سے پیچھے والے حصے کی طرف لے گئے۔

285

285 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ زِيَادٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ فَسَأَلَهُ عَنِ الْوُضُوءِ فَقَالَ أَبْدَأُ بِالْيَمِينِ أَوْ بِالشِّمَالِ فَأَضْرَطَ عَلِىٌّ بِهِ ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَبَدَأَ بِالشِّمَالِ قَبْلَ الْيَمِينِ.
زیاد نامی راوی بیان کرتے ہیں : ایک شخص حضرت علی بن ابوطالب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے وضو کرنے کے بارے میں دریافت کیا اور بولا : میں دائیں ہاتھ کے ذریعہ آغاز کروں یا بائیں ہاتھ کے ذریعے آغاز کروں، تو حضرت علی (رض) نے اسے جھڑکا اور پھر آپ نے پانی منگوایا اور (وضو کرتے ہوئے) دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ کو دھولیا۔

286

286 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ بِنْتِ السُّدِّىِّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى بَنِى مَخْزُومٍ قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ عَلِيًّا أَبْدَأُ بِالشِّمَالِ قَبْلَ يَمِينِى فِى الْوُضُوءِ فَأَضْرَطَ بِهِ عَلِىٌّ رضى الله عنه ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَبَدَأَ بِشِمَالِهِ قَبْلَ يَمِينِهِ.
زیاد نامی راوی بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے حضرت علی (رض) سے دریافت کیا : میں وضو کے دوران اپنے دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ کو دھو سکتا ہوں ؟ تو حضرت علی (رض) نے اسے ڈانٹا، پھر انھوں نے پانی منگوایا اور دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ کو دھولیا۔

287

287 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ عَنْ زِيَادٍ مَوْلَى بَنِى مَخْزُومٍ قَالَ قِيلَ لِعَلِىٍّ رضى الله عنه إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ بَدَأَ بِمَيَامِنِهِ فِى الْوُضُوءِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ فَبَدَأَ بِمَيَاسِرِهِ.
زیادنامی راوی بیان کرتے ہیں : حضرت علی (رض) سے دریافت کیا گیا : حضرت ابوہریرہ (رض) وضو میں ہمیشہ دائیں عضو کو پہلے دھوتے ہیں، تو حضرت علی (رض) نے پانی منگوایا اور وضو کرتے ہوئے بائیں طرف سے آغاز کیا۔

288

288 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ قَالَ قَالَ عَلِىٌّ عَلَيْهِ السَّلاَمُ مَا أُبَالِى إِذَا أَتْمَمْتُ وُضُوئِى بِأَىِّ أَعْضَائِى بَدَأْتُ
حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : جب میں وضو پورا کرتا ہوں تو میں اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ میں نے (دائیں یا بائیں) کون سے عضو کی طرف سے آغاز کیا ہے ؟

289

289 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ وَخَلَفُ بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عَوْفٍ بِهَذَا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

290

290 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ عَنْ زِيَادٍ قَالَ قَالَ عَلِىٌّ مَا أُبَالِى لَوْ بَدَأْتُ بِالشِّمَالِ قَبْلَ الْيَمِينِ إِذَا تَوَضَّأْتُ .
حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : میں اس بات کی پروا نہیں کرتا، جب میں وضو کرنے لگوں تو دائیں ہاتھ سے پہلے بائیں ہاتھ سے آغاز کرلوں۔

291

291 - حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لاَ بَأْسَ أَنْ تَبْدَأَ بِرِجْلَيْكَ قَبْلَ يَدَيْكَ. هَذَا مُرْسَلٌ وَلاَ يَثْبُتُ.
حضرت عبداللہ (بن عباس (رض)) یہ بات بیان کرتے ہیں : اس میں کوئی حرج نہیں ہے، تم (وضو میں) اپنے دونوں پاؤں دونوں بازؤ وں سے پہلے دھولو۔ یہ روایت ” مرسل “ ہے اور یہ ثابت نہیں ہے۔

292

292 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِىِّ حَدَّثَنِى سَلَمَةُ بْنُ كُهَيْلٍ عَنْ أَبِى الْعُبَيْدَيْنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَوَضَّأَ فَبَدَأَ بِمَيَاسِرِهِ فَقَالَ لاَ بَأْسَ. صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو وضو کرتے ہوئے بائیں طرف کے اعضاء کو پہلے دھو لیتا ہے، تو حضرت عبداللہ (رض) نے ارشاد فرمایا : اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ روایت مستند ہے۔

293

293 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِىُّ عَنْ أَبِى حَنِيفَةَ ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُّوذِىُّ قَالَ وَجَدْتُ فِى كِتَابِ جَدِّى حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاَثًا وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاَثًا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَامِلاً فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا وَقَالَ شُعَيْبٌ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ. هَكَذَا رَوَاهُ أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ قَالَ فِيهِ وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلاَثًا. وَخَالَفَهُ جَمَاعَةٌ مِنَ الْحُفَّاظِ الثِّقَاتِ مِنْهُمْ زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ وَسُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ وَشُعْبَةُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَشَرِيكٌ وَأَبُو الأَشْهَبِ جَعْفَرُ بْنُ الْحَارِثِ وَهَارُونُ بْنُ سَعْدٍ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ وَأَبَانُ بْنُ تَغْلِبَ وَعَلِىُّ بْنُ صَالِحِ بْنِ حُيَىٍّ وَحَازِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ وَجَعْفَرٌ الأَحْمَرُ فَرَوَوْهُ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ فَقَالُوا فِيهِ وَمَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً إِلاَّ أَنَّ حَجَّاجًا مِنْ بَيْنِهِمْ جَعَلَ مَكَانَ عَبْدِ خَيْرٍ عَمْرًا ذَا مُرٍّ وَوَهِمَ فِيهِ وَلاَ نَعْلَمُ أَحَدًا مِنْهُمْ قَالَ فِى حَدِيثِهِ إِنَّهُ مَسَحَ رَأْسَهُ ثَلاَثًا غَيْرَ أَبِى حَنِيفَةَ . وَمَعَ خِلاَفِ أَبِى حَنِيفَةَ فِيمَا رَوَى لِسَائِرِ مَنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ فَقَدْ خَالَفَ فِى حُكْمِ الْمَسْحِ فِيمَا رُوِىَ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « إِنَّ السُّنَّةَ فِى الْوُضُوءِ مَسْحُ الرَّأْسِ مَرَّةً وَاحِدَةً
عبد خیر نامی راوی نے حضرت علی (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے : ” انھوں نے وضو کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ پہلے دھوئے، پھر تین مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازؤ وں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا اور پھر دونوں پاؤں تین مرتبہ دھو لیے اور پھر یہ ارشاد فرمایا : جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ دیکھ لے، تو وہ اس طریقے کو دیکھ لے۔
شعیب نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : (حضرت علی (رض) نے فرمایا :) میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
ابو حنیفہ (رح) نامی راوی نے اس روایت کو خالد نامی راوی کے حوالے سے نقل کیا ہے، اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : حضرت علی (رض) نے اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا تھا، جبکہ محدثین کی ایک جماعت نے بھی اس روایت کو دیگر حوالوں سے نقل کیا ہے اور اس میں سر کا مسح ایک مرتبہ کرنے کا ذکر ہے۔
ان دیگر محدثین میں سے صرف حجاج نامی راوی کو ایک مقام پر وہم ہوا ہے، انھوں نے عبد خیر نامی راوی کی جگہ عمرو ذامر نامی راوی کا ذکر کیا ہے۔ ہمارے علم کے مطابق امام ابوحنیفہ (رح) کے علاوہ اور کسی بھی راوی نے سر کا مسح تین مرتبہ کرنے کا ذکر نہیں کیا ہے۔ امام ابوحنیفہ (رح) نے اپنی روایت میں دیگر راویوں سے مختلف بات نقل کی ہے، جبکہ دوسری طرف مسح کے حکم کے بارے میں بھی ان کی اپنی رائے مختلف ہے۔ اس روایت سے ، جسے انھوں نے حضرت علی (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے، کیونکہ امام ابوحنیفہ (رح) بھی یہ بات بیان کرتے ہیں : وضو میں سر کا مسح ایک مرتبہ کرنا سنت ہے۔ اس بات کو ابراہیم بن ابو یحییٰ اور قاضی ابو یوسف نے اپنی سند کے ہمراہ حضرت علی (رض) سے نقل کیا ہے۔

294

294 - وَرَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِى يَحْيَى وَأَبُو يُوسُفَ عَنِ الْحَجَّاجِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ عَلِىٍّ. حَدَّثَنَاهُ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ حَجَّاجٍ. وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ. وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ بِوَاسِطٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِىٍّ الْجُعْفِىُّ. وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفُضَيْلٍ الرَّاسِبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَيَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ قَالُوا أَخْبَرَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ حَدَّثَنِى عَبْدُ خَيْرٍ قَالَ جَلَسَ عَلِىٌّ رضى الله عنه بَعْدَ مَا صَلَّى الْفَجْرَ فِى الرَّحَبَةِ ثُمَّ قَالَ لِغُلاَمِهِ ائْتِنِى بِطَهُورٍ فَأَتَاهُ الْغُلاَمُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَطَسْتٍ وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَيْهِ فَأَخَذَ بِيَمِينِهِ الإِنَاءَ فَأَكْفَأَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الإِنَاءَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ فَعَلَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَ عَبْدُ خَيْرٍ كُلُّ ذَلِكَ لاَ يُدْخِلُ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِى الإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَنَثَرَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِى الإِنَاءِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى إِلَى الْمِرْفَقِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِى الإِنَاءِ حَتَّى غَمَرَهَا الْمَاءُ ثُمَّ رَفَعَهَا بِمَا حَمَلَتْ مِنَ الْمَاءِ ثُمَّ مَسَحَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ كِلْتَيْهِمَا مَرَّةً ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُمْنَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُسْرَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِى الإِنَاءِ فَغَرَفَ بِكَفِّهِ فَشَرِبَ ثُمَّ قَالَ هَذَا طُهُورُ نَبِىِّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طُهُورِ نَبِىِّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَهَذَا طُهُورُهُ. وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَى بَعْضٍ الْكَلِمَةَ وَالشَّىْءَ وَمَعْنَاهُ قَرِيبٌ صَحِيحٌ.
عبد خیر بیان کرتے ہیں : ایک دن حضرت علی (رض) فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد باہر میدان میں آکر بیٹھ گئے، پھر آپ نے اپنے خادم سے یہ ارشاد فرمایا : وضو کا پانی لے کر آؤ ! وہ خادم ایک برتن میں پانی لے کر آیا اور ساتھ ایک طشت لے آیا۔ ہم حضرت علی (رض) کی طرف ہی دیکھ رہے تھے، انھوں نے اپنے دائیں ہاتھ سے برتن کو پکڑا اور اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر انھوں نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور پھر انھوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے برتن کو پکڑا اور اس کے ذریعے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیل کر اپنے ہاتھوں کو دھو لیا، ایسا انھوں نے تین مرتبہ کیا۔
عبد خیر نامی راوی بیان کرتے ہیں : اس میں سے ہر ایک مرتبہ میں انھوں نے اپنا ہاتھ برتن کے اندر داخل نہیں کیا بلکہ برتن سے پانی انڈیل کر تین مرتبہ دونوں ہاتھوں کو دھویا۔ اس کے بعد انھوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن کے اندر ڈالا اور (پانی لے کر) اس کے ذریعے کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا۔ انھوں نے بائیں ہاتھ کے ذریعے ناک کو اندر سے صاف کیا، ایسا انھوں نے تین مرتبہ کیا، اس کے بعد انھوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالا اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھو لیا، اس کے بعد انھوں نے اپنا دایاں بازو کہنی تک ، تین مرتبہ دھویا اور اپنا بایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا، پھر انھوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا، یہاں تک کہ ان کا ہاتھ پانی سے بھر گیا، پھر انھوں نے اسے اس پانی سمیت بلند کیا اور پھر اپنا بایاں ہاتھ اس پر پھیرا اور دونوں ہاتھوں کے ذریعے ایک مرتبہ سر کا مسح کرلیا، پھر انھوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے دائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور بائیں ہاتھ کے ذریعے اس پاؤں کو تین مرتبہ دھولیا، انھوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے بائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور بائیں ہاتھ کے ذریعے اسے بھی دھولیا، پھر انھوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنے چلو میں کچھ پانی سے کر اسے پی لیا، پھر یہ بات ارشاد فرمائی : یہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ ہے جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے طریقے کو دیکھ لے، تو یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ ہے۔
بعض راویوں نے اس روایت کے بعض الفاظ میں کچھ کمی و بیشی نقل کی ہے، تاہم ان سب کا مفہوم ایک دوسرے کے قریب ہے اور مستند طور پر ثابت ہے۔

295

295 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ الْقَطْوَانِىُّ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ سَيْفِ بْنِ عُمَيْرَةَ حَدَّثَنِى أَخِى عَلِىُّ بْنُ سَيْفٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ عَلِىٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَأَخَذَ لِرَأْسِهِ مَاءً جَدِيدًا.
عبد خیر بیان کرتے ہیں : حضرت علی (رض) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کرتے ہوئے تین، تین مرتبہ تمام اعضاء کو دھویا اور سر کے لیے نئے سرے سے پانی لیا۔

296

296 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ حَدَّثَنِى أَبُو بَكْرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَحْيَى عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِى طَالِبٍ عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاَثًا كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا وَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاَثًا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُمَا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ هَكَذَا. إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى ضَعِيفٌ.
حضرت عثمان غنی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انھوں نے وضو کیا تو اپنے ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ کلی کی، پھر تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا، دونوں بازؤ وں میں سے ہر ایک کو تین، تین مرتبہ دھویا، اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا، پھر اپنے پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے، پھر یہ بات بیان کی، میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس روایت کا راوی اسحاق یحییٰ ضعیف ہے۔

297

297 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقِ بْنِ جَمْرَةَ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُثْمَانَ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ثَلاَثًا وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاَثًا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَعَلَ هَذَا.
شقیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عثمان غنی (رض) کو دیکھا، انھوں نے وضو کیا تو پہلے کلی کی، پھر ناک میں پانی ڈالا، ایسا انھوں نے تین مرتبہ کیا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنی داڑھی کا تین مرتبہ خلال کیا، پھر دونوں بازؤ وں کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا، دونوں پاؤں کو تین، تین مرتبہ دھویا اور پھر یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح (وضو) کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

298

298 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَرْدَانَ أَخْبَرَنِى أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ حُمْرَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُثْمَانَ رَضِىَ اللَّهَ عَنْهُ دَعَا بِوَضُوءٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاَثًا وَوَجْهَهُ ثَلاَثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاَثًا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثًا وَقَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ هَكَذَا وَقَالَ مَنْ تَوَضَّأَ أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ أَجْزَأَهُ.
حضرت عثمان غنی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انھوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا، پھر اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازؤ وں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا، پھر دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے اور یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، انھوں نے یہ بھی فرمایا : جو شخص اس سے کم وضو کرے تو ایسا کرنا بھی جائز ہوگا۔

299

299 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِىُّ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مَرْيَمَ عَنِ ابْنِ دَارَةَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَيْهِ يَعْنِى عُثْمَانَ مَنْزِلَهُ فَسَمِعَنِى وَأَنَا أَتَمَضْمَضُ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ. قُلْتُ لَبَّيْكَ. قَالَ أَلاَ أُحَدِّثُكَ عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قُلْتُ بَلَى . قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أُتِىَ بِمَاءٍ وَهُوَ عِنْدَ الْمَقَاعِدِ فَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَنَثَرَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهَ ثَلاَثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاَثًا وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ هَكَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمُوهُ .
ابن دارہ بیان کرتے ہیں : میں حضرت عثمان غنی (رض) کی خدمت میں ان کے گھر داخل ہوا، انھوں نے میری آواز سنی کہ میں کلی کررہا ہوں تو آواز دی : اے محمد ! میں نے کہا : میں حاضر ہوں ! انھوں نے فرمایا : کیا میں تمہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ نہ بتاؤں ! میں نے عرض کی : جی ہاں ! تو حضرت عثمان غنی (رض) نے فرمایا : مجھے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں اچھی طرح یاد ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی لایا گیا، آپ اس وقت صحن میں تشریف فرما تھے، آپ نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا، تین، تین مرتبہ دونوں بازؤ و ں کو دھویا، تین مرتبہ اپنے سر کا مسح کیا، تین، تین مرتبہ اپنے دونوں پاؤں دھوئے اور (پھر حضرت عثمان (رض) نے) یہ بات بیان کی : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ اسی طرح ہے، میں نے یہ بات پسند کی کہ میں تمہیں یہ دکھادوں۔

300

300 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِىُّ بِمَكَّةَ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْبَيْلَمَانِىِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ بِالْمَقَاعِدِ وَالْمَقَاعِدُ بِالْمَدِينَةِ حَيْثُ يُصَلَّى عَلَى الْجَنَائِزِ عِنْدَ الْمَسْجِدِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا وَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثَلاَثًا وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلاَثًا وَسَلَّمَ عَلَيْهِ رَجُلٌ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ حَتَّى فَرَغَ فَلَمَّا فَرَغَ كَلَّمَهُ يَعْتَذِرُ إِلَيْهِ وَقَالَ لَمْ يَمْنَعْنِى أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلاَّ أَنَّنِى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « مَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا وَلَمْ يَتَكَلَّمْ ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَ الْوُضُوءَيْنِ ».
حضرت عثمان غنی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انھوں نے مقاعد (کھلی جگہ) میں وضو کیا، مدینہ منورہ میں مقاعد (کھلی جگہ) وہ ہے جہاں مسجد کے قریب نماز جنازہ ادا کی جاتی ہے۔ حضرت عثمان غنی (رض) نے پہلے اپنے دونوں ہاتھ تین، تین مرتبہ دھوئے، پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، پھر تین مرتبہ کلی کی، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر دونوں بازؤ وں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا تین مرتبہ مسح کیا، پھر دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے، ایک شخص نے انھیں سلام کیا، وہ ابھی وضو کررہے تھے، حضرت عثمان غنی (رض) نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ وہ وضو کرکے فارغ ہوگئے، فارغ ہوئے تو اس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس کے سامنے عذر پیش کیا اور فرمایا : میں نے تمہیں اس لیے سلام کا جواب نہیں دیا، کیونکہ میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جو شخص اس طرح وضو کرے اور وضو کے دوران کوئی کلام نہ کرے اور یہ (وضو کے بعد) پڑھے :” میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے، حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے خاص بندے اور خاص رسول ہیں “۔ تو اس شخص کے دو مرتبہ وضو کرنے کے درمیان کیے جانے والے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔

301

301 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا مُسْهِرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه أَنَّهُ تَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ ثَلاَثًا وَقَالَ هَكَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمُوهُ.
عبد خیر نے حضرت علی (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے : انھوں نے وضو کرتے ہوئے ہر عضو کو تین، تین مرتبہ دھویا اور اپنے سر اور دونوں کانوں کا تین مرتبہ مسح کیا اور یہ بات بیان کی : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا یہی طریقہ ہے، میں نے یہ بات پسند کی کہ میں تمہیں یہ دکھادوں۔

302

302 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَضْرَمِىُّ أَبُو مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْحَضْرَمِىُّ وَعَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ صُبَيْحٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِىِّ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاَثًا وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا وَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَمَسَحَ رَأْسَهُ ثَلاَثًا وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ قَبْلَ أَنْ يَتَكَلَّمَ غُفِرَ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْوُضُوءَيْنِ
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص وضو کرے اور دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے، تین مرتبہ کلی کرے، اپنے چہرے اور دونوں بازؤ وں کو تین، تین مرتبہ دھوئے، اپنے سر پر تین مرتبہ مسح کرے، اپنے دونوں پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے، پھر یہ پڑھے : ” میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور حضرت محمد اس کے خاص بندے اور رسول ہیں “۔
کسی بھی شخص سے بات کرنے سے پہلے وہ ایسا کرے تو اس شخص کے اس وضو اور (سابقہ یا اگلے) وضو کے درمیان والے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔

303

303 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِى عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنِى جَدِّى أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ خَرَجَ فِى نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ حَتَّى جَلَسَ عَلَى الْمَقَاعِدِ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاَثًا وَتَمَضْمَضَ ثَلاَثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثًا وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثًا وَذِرَاعَيْهِ ثَلاَثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ قَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ كُنْتُ عَلَى وُضُوءٍ وَلَكِنْ أَحْبَبْتُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ تَوَضَّأَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم-.
حضرت عثمان غنی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ وہ اپنے کچھ ساتھیوں سمیت تشریف لائے اور مقاعد (کھلی جگہ) میں تشریف فرما ہوئے ، انھوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا، پھر اپنے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازؤ وں کو تین مرتبہ دھویا، اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں تین، تین مرتبہ دھوئے اور پھر یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، میں پہلے سے باوضو حالت میں تھا، لیکن میں نے یہ بات پسند کی، میں تم لوگوں کو دکھاؤں، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح وضو کیا کرتے تھے۔

304

304 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے ہوئے ہر عضو کو دو مرتبہ دھویا کرتے تھے۔

305

305 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ كَامِلٍ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ.
حضرت عبداللہ بن زید (رض) نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو، دو مرتبہ وضو کیا کرتے تھے۔

306

306 - حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ أَخْبَرَنِى أَبِى مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى رَافِعٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ حَرَّكَ خَاتَمَهُ فِى إِصْبُعِهِ.
حضرت ابورافع (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے وضو کرتے تھے تو اپنی انگلی میں موجود انگوٹھی کو حرکت دیتے تھے۔

307

307 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِى الْجَهْمِ أَخْبَرَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا أَبُو رَيْحَانَةَ عَنْ سَفِينَةَ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُوَضِّئُهُ الْمُدُّ وَيُغَسِّلُهُ الصَّاعُ.
سیدہ ام سلمہ (رض) کے غلام سفینہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ” مد “ پانی کے ذریعے وضو کرلیتے تھے اور ایک ” صاع “ پانی کے ذریعے غسل کرلیتے تھے۔

308

308 - حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِى الْجَهْمِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ بِنَحْوِ الْمُدِّ وَيَغْتَسِلُ بِنَحْوِ الصَّاعِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تقریباً ایک ” مد “ پانی کے ذریعے وضو کرلیتے تھے اور تقریباً ایک ” صاع “ پانی کے ذریعے غسل کرلیتے تھے۔

309

309 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَعَلِىُّ بْنُ الْحُسَيْنِ السَّوَّاقُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ مُوسَى بْنُ نَصْرٍ الْحَنَفِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَتَوَضَّأُ بِرَطْلَيْنِ وَيَغْتَسِلُ بِالصَّاعِ ثَمَانِيَةَ أَرْطَالٍ. تَفَرَّدَ بِهِ مُوسَى بْنُ نَصْرٍ وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو ” رطل “ پانی کے ذریعے وضو کرلیتے تھے اور ایک ” صاع “ آٹھ رطل پانی کے ذریعے غسل کرلیتے تھے۔
اس روایت کو نقل کرنے میں موسیٰ بن نصر نامی راوی منفرد ہیں اور یہ صاحب ضعیف ہیں۔

310

310 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « عَشْرَةٌ مِنَ الْفِطْرَةِ قَصُّ الشَّارِبِ وَإِعْفَاءُ اللِّحْيَةِ وَالسِّوَاكُ وَالاِسْتِنْشَاقُ بِالْمَاءِ وَقَصُّ الأَظْفَارِ وَغَسْلُ الْبَرَاجِمِ وَنَتْفُ الإِبِطِ وَحَلْقُ الْعَانَةِ وَانْتِقَاصُ الْمَاءِ ». قَالَ زَكَرِيَّا قَالَ مُصْعَبٌ وَنَسِيتُ الْعَاشِرَةَ إِلاَّ أَنْ تَكُونَ الْمَضْمَضَةَ. رَوَاهُ خَارِجَةُ عَنْ زَكَرِيَّا وَقَالَ وَانْتِقَاصُ الْمَاءِ يَعْنِى الاِسْتِنْجَاءَ بِالْمَاءِ. تَفَرَّدَ بِهِ مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ. وَخَالَفَهُ أَبُو بِشْرٍ وَسُلَيْمَانُ التَّيْمِىُّ فَرَوَيَاهُ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ قَوْلَهُ غَيْرَ مَرْفُوعٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : دس چیزیں فطرت کا حصہ ہیں، مونچھیں چھوٹی کروانا، داڑھی بڑھانا، مسواک کرنا، پانی کے ذریعہ ناک صاف کرنا، ناخن تراشنا، بغل کے بال صاف کرنا، زیر ناف بال صاف کرنا اور پانی کے ذریعے استنجاء کرنا۔
زکریا نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : مصعب نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : دسویں بات میں بھول گیا ہوں، البتہ وہ کلی کرنا ہوگی۔
خارجہ نامی راوی نے اس بات کو زکریا نامی راوی کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہ بات بیان کی ہے : حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ ” انتقاص الماء “ کا مطلب پانی کے ذریعے استنجاء کرنا ہے۔ اس بات کو نقل کرنے میں مصعب بن شبہنامی راوی منفرد ہیں۔
ابو بشر اور سلیمان نامی راوی نے اس بات کو مختلف طور پر نقل کیا ہے، انھوں نے اس روایت کو طلق بن حبیب کے حوالے سے، ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کیا ہے۔ اور یہ روایت ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل نہیں کی۔

311

311 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِىِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ وَبُطُونِ الأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ » .
حضرت عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : (بعض ) ایڑھیوں اور تلووں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔

312

312 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ وَيُخَلِّلُ بَيْنَ أَصَابِعِهِ وَيَدْلُكُ عَقِبَيْهِ وَيَقُولُ « خَلِّلُوا بَيْنَ أَصَابِعِكُمْ لاَ يُخَلِّلُ اللَّهُ تَعَالَى بَيْنَهَا بِالنَّارِ وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ».
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تھے تو آپ (اپنے پاؤں کی) انگلیوں کا خلال کیا کرتے تھے اور اپنی ایڑھیوں کو ملا کرتے تھے، اور یہ فرمایا کرتے تھے : اپنی انگلیوں کا خلال کیا کرو ، اللہ تعالیٰ ان کے درمیان آگ کو داخل نہیں کرے گا اور بعض ایڑھیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔

313

313 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَيْمُونِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « خَلِّلُوا بَيْنَ أَصَابِعِكُمْ لاَ يُخَلِّلُهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِى النَّارِ
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اپنی انگلیوں کے درمیان خلال کیا کرو، اللہ تعالیٰ ان کے درمیان قیامت کے دن آگ کے ذریعہ خلال نہیں کرے گا۔

314

314 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ وَالْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ وَاللَّفْظُ لأَبِى الْوَلِيدِ قَالاَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَلاَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمِّهِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ قَالَ كَانَ رِفَاعَةُ وَمَالِكُ بْنُ رَافِعٍ أَخَوَيْنِ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَوْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- جَالِسٌ وَنَحْنُ حَوْلَهُ إِذْ دَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَصَلَّى فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَعَلَى الْقَوْمِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « وَعَلَيْكَ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ ». فَجَعَلَ الرَّجُلُ يُصَلِّى وَنَحْنُ نَرْمُقُ صَلاَتَهُ لاَ نَدْرِى مَا يَعِيبُ مِنْهَا فَلَمَّا صَلَّى جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَعَلَى الْقَوْمِ فَقَالَ لَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « وَعَلَيْكَ ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ ». قَالَ هَمَّامٌ فَلاَ أَدْرِى أَمَرَهُ بِذَلِكَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا فَقَالَ الرَّجُلُ مَا أَلَوْتُ فَلاَ أَدْرِى مَا عِبْتَ عَلَىَّ مِنْ صَلاَتِى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّهَا لاَ تَتِمُّ صَلاَةُ أَحَدِكُمْ حَتَّى يُسْبِغَ الْوُضُوءَ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ فَيَغْسِلُ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ وَيَمْسَحُ بِرَأْسِهِ وَرِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ يُكَبِّرُ اللَّهَ وَيُثْنِى عَلَيْهِ ثُمَّ يَقْرَأُ أُمَّ الْقُرْآنِ وَمَا أُذِنَ لَهُ فِيهِ وَتَيَسَّرَ ثُمَّ يُكَبِّرُ فَيَرْكَعُ وَيَضَعُ كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ حَتَّى تَطْمَئِنَّ مَفَاصِلُهُ وَتَسْتَرْخِىَ وَيَقُولُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ وَيَسْتَوِى قَائِمًا حَتَّى يُقِيمَ صُلْبَهُ وَيَأْخُذَ كُلُّ عَظْمٍ مَأْخَذَهُ ثُمَّ يُكَبِّرُ فَيَسْجُدُ فَيُمَكِّنُ وَجْهَهُ - قَالَ هَمَّامٌ وَرُبَّمَا قَالَ جَبْهَتَهُ - فِى الأَرْضِ حَتَّى تَطْمَئِنَّ مَفَاصِلُهُ وَتَسْتَرْخِىَ ثُمَّ يُكَبِّرُ فَيَسْتَوِى قَاعِدًا عَلَى مَقْعَدَتِهِ وَيُقِيمُ صُلْبَهُ ». فَوَصَفَ الصَّلاَةَ هَكَذَا أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ حَتَّى فَرَغَ ثُمَّ قَالَ « لاَ تَتِمُّ صَلاَةُ أَحَدِكُمْ حَتَّى يَفْعَلَ ذَلِكَ ».
حضرت رفاعہ بن رافع (رض) کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : حضرت رفاعہ (رض) اور حضرت مالک بن رافع (رض) یہ دونوں بھائی ہیں اور غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں۔ حضرت رافع (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں :) ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف فرما تھے، ہم آپ کے ارد گرد موجود تھے، اسی دوران ایک شخص وہاں آیا۔ اس نے قبلے کی طرف رخ کرکے نماز ادا کی ، جب اس نے نماز مکمل کرلی تو آکر اس نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا اور حاضرین کو بھی سلام کیا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا : تم پر لازم ہے، تم واپس جاؤ اور جاکر نماز ادا کرو، کیونکہ تم نے درحقیقت نماز ادا نہیں کی، اس شخص نے پھر نماز ادا کرنا شروع کی، ہم اس کی نماز کا غور سے جائزہ لیتے رہے، ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ اس نے کیا غلطی کی ہے ؟ جب اس نے نماز ادا کرلی تو وہ آیا اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حاضرین کو سلام کیا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے فرمایا : تم پر لازم ہے ، تم جاؤ اور جاکر دوبارہ نماز ادا کرو، تم نے درحقیقت نماز ادا نہیں کی۔
ہمام نامی راوی بیان کرتے ہیں : مجھے یہ پتہ نہیں ہے، حدیث میں کیا مذکور ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے دو مرتبہ اس بات کی ہدایت کی یا تین مرتبہ ہدایت کی، پھر اس شخص نے عرض کی : میں نے کیا کمی کی ہے ؟ مجھے یہ نہیں پتہ چل سکا کہ آپ میری نماز کے کس حصے کو غلط قرار دے رہے ہیں ؟ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کسی بھی شخص کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی، جب تک وہ اچھی طرح سے اسی طرح وضو نہیں کرلیتا جیسے اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے، آدمی پہلے اپنے چہرے کو دھوئے، پھر دونوں بازؤ وں کو کہنیوں تک دھوئے، پھر اپنے سر کا مسح کرے، دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے، اللہ تعالیٰ کی کبریائی کا ذکر کرے، اس کی ثناء بیان کرے، پھر سورة فاتحہ پڑھے پھر جو اس کے نصیب میں ہوا، اسے آسان لگے (قرآن کے کچھ حصے) کی تلاوت کرے، پھر تکبیر کہے اور رکوع میں جائے، اور اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھے، یہاں تک کہ اس کے جوڑ مطمئن ہوجائیں اور کشادہ رہیں ، پھر وہ ” سمع اللہ لمن حمدہ “ پڑھے اور سیدھا کھڑا ہوجائے، یہاں تک کہ اس کی پشت سیدھی ہوجائے، اور ہر ہڈی اپنی جگہ پر آجائے، پھر وہ تکبیر کہہ کر سجدے میں چلا جائے، اور اپنی پیشانی کو جما کر رکھے۔
ہمام نامی راوی نے یہاں بعض اوقات یہ لفظ نقل کیے ہیں : اپنی پیشانی زمین پر رکھے ، یہاں تک کہ اس کے جوڑ اطمینان کی حالت میں آجائیں اور کشادہ ہوجائیں، پھر وہ تکبیر کہتے ہوئے اپنی سرین کے بل بیٹھ جائے، اور اپنی پشت کو سیدھا رکھے۔
اس کے بعد انھوں نے چاروں رکعات میں نماز کے طریقے کو اسی طرح بیان کیا، یہاں تک کہ اسے مکمل بیان کردیا اور (نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے) یہ ارشاد فرمایا : ” کسی بھی شخص کی نماز اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک وہ ایسا نہ کرے “۔

315

315 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ أَنَّ عَلِىَّ بْنَ الْحُسَيْنِ أَرْسَلَهُ إِلَى الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ يَسْأَلُهَا عَنْ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ إِنَّهُ كَانَ يَأْتِيهِنَّ وَكَانَتْ تُخْرِجُ لَهُ الْوَضُوءَ - قَالَ - فَأَتَيْتُهَا فَأَخْرَجَتْ إِلَىَّ إِنَاءً فَقَالَتْ فِى هَذَا كُنْتُ أُخْرِجُ الْوَضُوءَ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَيَبْدَأُ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهُمَا ثَلاَثًا ثُمَّ يَتَوَضَّأُ فَيَغْسِلُ وَجْهَهُ ثَلاَثًا ثُمَّ يُمَضْمِضُ ثَلاَثًا وَيَسْتَنْشِقُ ثَلاَثًا ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ ثُمَّ يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ مُقْبِلاً وَمُدْبِرًا ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ. قَالَتْ وَقَدْ أَتَانِى ابْنُ عَمٍّ لَكَ - تَعْنِى ابْنَ عَبَّاسٍ - فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ مَا أَجِدُ فِى الْكِتَابِ إِلاَّ غَسْلَتَيْنِ وَمَسْحَتَيْنِ فَقُلْتُ لَهَا فَبِأَىِّ شَىْءٍ كَانَ الإِنَاءُ قَالَتْ قَدْرَ مُدٍّ بِالْهَاشِمِىِّ أَوْ مُدٍّ وَرُبُعٍ. قَالَ الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ هَذِهِ الْمَرْأَةُ حَدَّثَتْ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ بَدَأَ بِالْوَجْهِ قَبْلَ الْمَضْمَضَةِ وَالاِسْتِنْشَاقِ وَقَدْ حَدَّثَ أَهْلُ بَدْرٍ مِنْهُمْ عُثْمَانُ وَعَلِىٌّ رضى الله عنهما أَنَّهُ بَدَأَ بِالْمَضْمَضَةِ وَالاِسْتِنْشَاقِ قَبْلَ الْوَجْهِ وَالنَّاسُ عَلَيْهِ.
امام زین العابدین (رض) نے سیدہ ربیع بنت معوذ (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : انھوں نے سیدہ ربیع (رض) سی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے طریقے کے بارے میں دریافت کیا تو سیدہ ربیع (رض) نے جواب دیا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے ہاں تشریف لایا کرتے تھے تو وہ خاتون نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے وضو کا پانی رکھا کرتی تھیں۔ امام زین العابدین (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں اس خاتون کے پاس آیا تو انھوں نے میرے سامنے برتن نکالا اور بتایا : اس برتن میں، میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کرنے کے لیے پانی نکالا کرتی تھی، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کے آغاز میں دونوں ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے تین مرتبہ دھویا، پھر آپ نے وضو شروع کیا اور اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر تین مرتب کلی کی، پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، دونوں بازؤ وں کو دھویا، پھر اپنے سر کا آگے سے پیچھے کی طرف اور پیچھے سے آگے کی طرف مسح کیا، پھر دونوں پاؤں کو دھو لیا، پھر اس خاتون نے بتایا : میرے پاس تمہارے چچا زاد بھی آئے تھے، اس خاتون کی مراد حضرت عبداللہ بن عباس (رض) تھے، تو میں نے انھیں بھی اس بارے میں بتایا تھا تو انھوں نے یہ کہا تھا : مجھے تو اللہ تعالیٰ کی کتاب میں دو چیزوں کو دھونے اور دو چیزوں پر مسح کرنے کام حکم ملتا ہے۔
امام زین العابدین (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے اس خاتون سے دریافت کیا : اس برتن میں کتنا پانی آجاتا تھا ؟ تو انھوں نے جواب دیا : جتنا ایک ” ہاشمی مد “ ہوتا ہے، جتنا ایک عام مد اور ایک چوتھائی مد ہوتا ہے۔
عباس بن یزید نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : اس خاتون نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ بات روایت کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے پہلے اپنے چہرے کو دھویا تھا، جبکہ اہل بدر نے یہ بات بیان کی ہے، جن میں حضرت عثمان غنی (رض) اور حضرت علی (رض) بھی شامل ہیں، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کا آغاز کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے سے کرتے تھے اور یہ عمل چہرہ دھونے سے پہلے کرتے تھے اور لوگوں کا عام معمول بھی یہی ہے۔

316

316 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْعُرْيَانِ الْهَرَوِىُّ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». كَذَا قَالَ وَهُوَ وَهَمٌ وَالصَّوَابُ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ أُسَامَةَ الْفِهْرِىِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) یہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہے “۔
راوی نے یہ بات اس طرح نقل کی ہے : تاہم یہ راوی کا وہم ہے، کیونکہ درست بات یہ ہے : یہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

317

317 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ وَالْقَاضِى أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَلِمِ بْنِ حَيَّانَ مَوْلَى بَنِى هَاشِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى بْنِ يُونُسَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». رَفْعُهُ وَهَمٌ وَالصَّوَابُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ. وَالْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى هَذَا ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔
راوی نے اس روایت کو ” مرفوع “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ ان کا وہم ہے۔ صحیح بات یہی ہے، یہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے ان کے اپنے قول کے طور پر منقول ہے۔ اس روایت کا راوی قاسم بن یحییٰ ضعیف ہے۔

318

318 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمُعَدِّلُ بِالرَّمْلَةِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ وُهَيْبٍ الْغَزِّىُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى السَّرِىِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». كَذَا قَالَ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَرَفْعُهُ أَيْضًا وَهَمٌ. وَرَوَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَاضِى غَزَّةَ عَنِ ابْنِ أَبِى السَّرِىِّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ . وَرَفْعُهُ أَيْضًا وَهَمٌ وَوَهِمَ فِى ذِكْرِ الثَّوْرِىِّ وَإِنَّمَا رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَخِى عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْهُ مَوْقُوفًا .
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔
راوی نے اس روایت کو اسی طرح ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن یہ ان کا وہم ہے، جبکہ دیگر راویوں نے بھی اسے عبید اللہ کے حوالے سے ” مرفوع “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن یہ بھی ان کا وہم ہے ، اس کے علاوہ ثوری نامی راوی کا ذکر کرنے میں بھی راوی کو وہم واقع ہوا ہے، تاہم ایک اور سند کے ہمراہ یہ روایت حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

319

319 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ. مَوْقُوفٌ.وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا. حَدَّثَنَا بِهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَمْسَحُ أُذُنَيْهِ وَيَقُولُ هُمَا مِنَ الرَّأْسِ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔
یہ روایت ” موقوف “ ہے اور یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

320

320 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ.
نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) دونوں کانوں کا مسح کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے : یہ دونوں سر کا حصہ ہیں۔

321

321 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ أُسَامَةَ الْفِهْرِىِّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔

322

322 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَالِمٍ أَبِى النَّضْرِ عَنْ سَعِيدِ ابْنِ مَرْجَانَةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ.
ہلال بن اسامہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔

323

323 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا غَيْلاَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔

324

324 - وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّحَّاسُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِى مَخْزُومٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔

325

325 - وَرُوِىَ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّىِّ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ الْحَكَمِ الْعَنَزِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ زَيْدٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ هُوَ ابْنُ عَطِيَّةَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : وہ فرماتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔
اس روایت کا راوی محمد بن فضل محمد بن فضل بن عطیہ ہے ، اور یہ ” متروک الحدیث “ ہے۔

326

326 - حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِىُّ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِىُّ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔

327

327 - حَدَّثَنِى بِهِ أَبِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْبَاغَنْدِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِىُّ بِهَذَا مِثْلَهُ. تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو كَامِلٍ عَنْ غُنْدَرٍ وَوَهِمَ عَلَيْهِ فِيهِ. وَتَابَعَهُ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ - وَهُوَ مَتْرُوكٌ - عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَالصَّوَابُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مُرْسَلاً.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے، ج س میں بعض مقام پر راوی کو وہم ہوا ہے۔ اس روایت کا تابع بھی موجود ہے لیکن اس کو نقل کرنے والا راوی متروک ہے۔ تاہم زیادہ درست یہ ہے، یہ روایت سلیمان بن موسیٰ نامی راوی کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ” مرسل “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

328

328 - فَأَمَّا حَدِيثُ الرَّبِيعِ بْنِ بَدْرٍ فَحَدَّثَنَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِىُّ أَبُو الْحَسَنِ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمَذَانِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِى مَسَرَّةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قَزَعَةَ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ».
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔

329

329 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ النَّحَّاسِ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ كَتَبَ إِلَيْنَا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ شَيْبَانَ قَالَ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تَمَضْمَضُوا وَاسْتَنْشِقُوا وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : (وضو کرتے ہوئے) کلی کرو اور ناک میں پانی ڈالو اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی سر کی طرح کانوں پر بھی مسح کیا جائے گا) ۔
اس روایت کا راوی ربیع بن بدر متروک الحدیث ہے۔

330

330 - وَأَمَّا حَدِيثُ مَنْ رَوَاهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَلَى الصَّوَابِ فَحَدَّثَنَا بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ وَحَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِى سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ » .
سلیمان بن موسیٰ نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔

331

331 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا السَّرِىُّ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ وَقَبِيصَةُ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
سلیمان بن موسیٰ نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کیا ہے :

332

332 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ».
سلیمان بن موسیٰ کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔” دونوں کا کان سر کا حصہ ہیں “۔

333

333 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سلیمان بن موسیٰ کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

334

334 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». وَهِمَ عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ فِى قَوْلِهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- . وَالَّذِى قَبْلَهُ أَصَحُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ .
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔ اس روایت کو نقل کرنے میں علی بن عاصم نامی راوی کو وہم ہوا ہے، انھوں نے اس کو حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کیا ہے، اس سے پہلے ابن جریج کے حوالے سے جو روایت نقل کی گئی ہے، وہ زیادہ مستند ہے۔

335

335 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ الْبَلْخِىُّ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصٍ بِبَلْخٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الأَزْهَرِ الْجَوْزَجَانِىُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِىُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ تَوَضَّأَ فَلْيُمَضْمِضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». كَذَا قَالَ وَالْمُرْسَلُ أَصَحُّ .
سیدہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : جو شخص وضو کرے، اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں، (یعنی ان پر بھی مسح کیا جائے گا۔ ) اس کو راوی نے اسی طرح نقل کیا ہے، تاہم اس کا ” مرسل “ ہونا زیادہ مستند ہے۔

336

336 - وَرُوِىَ عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِىِّ عَنْ عَطَاءٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَكْرٍ أَبُو سَعِيدٍ بِبَالِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ الْقُرْقُسَائِىُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيُمَضْمِضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ».
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص وضو کرے تو اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔

337

337 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عُمَرَ بْنِ الْحَسَنِ التَّمِيمِىُّ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ سَوَاءً إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ « وَلْيَسْتَنْثِرْ ».
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے اسی کی مانند نقل کیا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :” ولیستثر “۔

338

338 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ بْنِ الْبَلْخِىِّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَانَ الْعَائِذِىُّ أَبُو الْحَسَنِ الأَنْطَاكِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْجُنَيْدِ الدَّامَغَانِىُّ - وَكَانَ رَجُلاً صَالِحًا - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ يُونُسَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْمَضْمَضَةُ وَالاِسْتِنْشَاقُ مِنَ الْوُضُوءِ الَّذِى لاَ يَتِمُّ الْوُضُوءُ إِلاَّ بِهِمَا وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». جَابِرٌ ضَعِيفٌ.وَقَدِ اخْتُلِفَ عَنْهُ فَأَرْسَلَهُ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو مُطِيعٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَطَاءٍ وَهُوَ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا وضو کا ایسا حصہ ہے جس کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی ان دونوں پر مسح کیا جائے گا) ۔
اس روایت کا راوی جابر ضعیف ہے، اس سے نقل کرنے کے حوالے سے اس روایت میں اختلاف کیا گیا ہے۔ حکم بن عبداللہ نامی راوی نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہی زیادہ درست محسوس ہوتا ہے۔

339

339۔ حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو مُطِيعٍ الْخُرَاسَانِىُّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ الْمَضْمَضَةَ وَالاِسْتِنْشَاقَ مِنْ وَظِيفَةِ الْوُضُوءِ لاَ يَتِمُّ الْوُضُوءُ إِلاَّ بِهِمَا وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّىُّ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا.
عطاء نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا وضو کے ان اعمال میں سے ایک ہے، جن کے بغیر وضو مکمل نہیں ہوتا اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔
اس روایت کو عمر بن قیس نامی راوی نے اپنی سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

340

340 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى حَامِدٍ الْخَصِيبُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ فِى الْوُضُوءِ وَمِنَ الْوَجْهِ فِى الإِحْرَامِ. عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ضَعِيفٌ . وَرُوِىَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ .
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : وضو میں دونوں کان سر کا حصہ ہیں (یعنی دونوں کانوں پر بھی مسح کیا جائے گا) اور احرام میں یہ چہرے کا حصہ ہیں (یعنی ان دونوں کو ڈھانپا نہیں جائے گا) ۔ اس روایت کا راوی عمر بن قیس ضعیف ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے منقول ہے، تاہم اس میں کچھ اختلاف کیا گیا ہے۔

341

341 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْمَضْمَضَةُ وَالاِسْتِنْشَاقُ سُنَّةٌ وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ ضَعِيفٌ وَالْقَاسِمُ بْنُ غُصْنٍ مِثْلُهُ. خَالَفَهُ عَلِىُّ بْنُ هَاشِمٍ فَرَوَاهُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْمَكِّىِّ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ وَلاَ يَصِحُّ أَيْضًا.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا سنت ہے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔
اس روایت کا راوی اسماعیل بن مسلم ضعیف ہے اور قاسم بن غصن بھی اس کی مانند ضعیف ہے۔ علی بن ہاشم نے اس روایت کو نقل کرنے میں کچھ اختلاف کیا ہے، انھوں نے اسے اپنی سند کے ہمراہ حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے روایت کیا ہے، لیکن یہ بھی مستند نہیں ہے۔

342

342 - قُرِئَ عَلَى أَبِى مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِىٍّ مِنْ كِتَابِهِ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبِ بْنِ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ كَعْبٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ هَاشِمٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْمَكِّىِّ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ فَلْيُمَضْمِضْ وَلْيَسْتَنْشِقْ وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». وَرُوِىَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی شخص وضو کرے تو اسے کلی کرنی چاہیے اور ناک میں پانی ڈالنا چاہیے اور دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے منقول ہے۔

343

343 - حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِى مَسَرَّةَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ».
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔

344

344 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

345

345 - وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ يَاسِينَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَالِجٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ بِهَذَا مِثْلَهُ. مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ هَذَا مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ. وَرَوَاهُ يُوسُفُ بْنُ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور اس کا ایک راوی محمد بن زیاد متروک الحدیث ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے حوالے سے ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

346

346 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ. وَرُوِىَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ یہی روایت حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے بھی نقل کی گئی ہے۔

347

347 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلاَثَةَ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تَمَضْمَضُوا وَاسْتَنْشِقُوا وَالأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَابْنُ عُلاَثَةَ ضَعِيفَانِ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ”(وضو کرتے ہوئے) کلی کرو اور ناک میں پانی ڈالو، دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔
اس روایت کے ایک راوی عمرو بن حصین اور دوسرے راوی ابن علاثہ دونوں ضعیف ہیں۔

348

348 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَرَّرٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ. ابْنُ مُحَرَّرٍ مَتْرُوكٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) ارشاد فرماتے ہیں : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ اس روایت کا ایک راوی ابن محرر متروک ہے۔

349

349 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الْقَلاَنِسِىِّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا الْبَخْتَرِىُّ . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ حَدَّثَنَا الْبَخْتَرِىُّ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». الْبَخْتَرِىُّ بْنُ عُبَيْدٍ ضَعِيفٌ وَأَبُوهُ مَجْهُولٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہے “۔ اس روایت کا راوی بختری بن عبید ضعیف ہے اور اس کا والد مجہول ہے۔

350

350 - وَرُوِىَ عَنْ أَبِى مُوسَى الأَشْعَرِىِّ. حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ الأَحْمَرُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى مُوسَى عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». رَفَعَهُ عَلِىُّ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِى مُوسَى.
حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔
اس روایت کو علی بن جعفر نامی راوی نے ” مرفوع “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن زیادہ درست یہ ہے، یہ روایت ” موقوف “ ہے، اس روایت کے راوی حسن نے حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔

351

351 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ - يَعْنِى ابْنَ سُلَيْمَانَ - عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى مُوسَى قَالَ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ. مَوْقُوفٌ. تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الْفَرَّاءُ وَغَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ.
حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) فرماتے ہیں : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ یہ روایت ” موقوف “ ہے۔ بعض دیگر راویوں نے اس کی متابعت کی ہے۔
یہی روایت حضرت ابو امامہ باہلی (رض) سے بھی منقول ہے۔

352

352 - وَرُوِىَ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ الْبَاهِلِىِّ . حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ وَأَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِىُّ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِىُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». وَكَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْمَأْقَيْنِ وَأَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- مَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً وَاحِدَةً . شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ . وَقَدْ وَقَفَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ حَمَّادٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.
حضرت ابوامامہ (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔ (انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے :) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں آنکھوں کے گوشوں کا بھی مسح کیا کرتے تھے اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سر مبارک کا ایک مرتبہ مسح کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا راوی شہر بن حوشب مستند نہیں ہے۔
سلیمان بن حرب نامی راوی نے اس روایت کو ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ راوی ثقہ اور مستند ہیں۔

353

353 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلاَمَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ».
حضرت ابوامامہ (رض) نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔

354

354 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ سِنَانٍ عَنْ شَهْرٍ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَوْ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». بِالشَّكِّ.
حضرت ابوامامہ (رض) نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کیا ہے۔ راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں : حضرت ابوامامہ (رض) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔ یعنی اس روایت میں شک پایا جاتا ہے۔

355

355 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِى بَكْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». أَسْنَدَهُ هَؤُلاَءِ عَنْ حَمَّادٍ وَخَالَفَهُمْ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَهُوَ ثِقَةٌ حَافِظٌ.
ایک اور سند کے ہمراہ یہ بات منقول ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کا سر کا حصہ ہیں “۔ راویوں نے حماد نامی راوی کے حوالے سے اسے اسی طرح نقل کیا ہے، تامہ سلیمان بن حرب نامی راوی نے مختلف بات نقل کی ہے۔ یہ صاحب ثقہ ہیں اور حافظ ہیں

356

356 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ أَنَّهُ وَصَفَ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ مَسَحَ مَأْقَيْهِ بِالْمَاءِ. قَالَ أَبُو أُمَامَةَ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ.قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ إِنَّمَا هُوَ قَوْلُ أَبِى أُمَامَةَ فَمَنْ قَالَ غَيْرَ هَذَا فَقَدْ بَدَّلَ أَوْ كَلِمَةً قَالَهَا سُلَيْمَانُ أَىْ أَخْطَأَ. خَالَفَهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ رَوَاهُ عَنْ سِنَانِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ غَسَلَ مَاقَيْهِ بِإِصْبُعَيْهِ وَلَمْ يَذْكُرِ الأُذُنَيْنِ. حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ سَأَلْتُ مُوسَى بْنَ هَارُونَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ لَيْسَ بِشَىْءٍ فِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَشَهْرٌ ضَعِيفٌ وَالْحَدِيثُ فِى رَفْعِهِ شَكٌّ. وَقَالَ ابْنُ أَبِى حَاتِمٍ قَالَ أَبِى سِنَانُ بْنُ رَبِيعَةَ أَبُو رَبِيعَةَ مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ.
شہر بن حوشب نامی راوی نے حضرت ابوامامہ (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : حضرت ابوامامہ (رض) نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ بیان کیا تو یہ بات بیان کی : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تھے تو پانی کے ذریعے اپنی آنکھوں کے کناروں کا مسح کیا کرتے تھے۔ حضرت ابومامہ (رض) نے یہ بات بھی بیان کی ہے : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ سلیمان بن حرب نے یہ بات بیان کی ہے : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ یہ بات حضرت ابو امامہ (رض) کا قول ہے، جو شخص اس کے علاوہ کوئی اور بات کہتا ہے (یعنی اس کو حدیث قرار دیتا ہے) تو اس نے تبدیلی کی۔ یہاں پر سلیمان نامی راوی نے کوئی اور بات کہی تھی، جس کا مطلب یہی تھا : اس نے غلطی کی ہے۔
بعض دیگر راویوں نے اس سے مختلف بات نقل کی ہے، انھوں نے حضرت انس (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تھے تو آپ اپنی انگلیوں کے ذریعے دونوں آنکھوں کے گوشوں کو دھویا کرتے تھے۔ تاہم انھوں نے اس روایت میں دونوں کانوں کا تذکرہ نہیں کیا۔
دعلج بن احمد بیان کرتے ہیں : میں نے موسیٰ بن ہارون سے اس روایت کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا : اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور شہر نامی راوی ضعیف ہے اور اس حدیث کے ” مرفوع “ ہونے کے بارے میں شک پایا جاتا ہے۔ ابن ابو حاتم نے یہ بات بیان کی ہے : میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے : ابوربیعہ سنان بن ربیعہ نامی راوی حدیث نقل کرنے میں اضطراب کا شکار ہوجاتا ہے۔

357

357 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلاَمَةَ الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْحِمْصِىُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا أَبُو حَيْوَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى مَرْيَمَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». هَذَا مُرْسَلٌ وَرُوِىَ عَنْهُ مُتَّصِلاً عَنْ أَبِى أُمَامَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَلاَ يَصِحُّ. وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى مَرْيَمَ ضَعِيفٌ .
حضرت راشد بن سعد بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔ یہ روایت ” مرسل “ ہے ، اور یہ روایت ” متصل “ طور پر حضرت ابوامامہ (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے، لیکن یہ مستند نہیں ہے۔ اس روایت کا راوی ابوبکر بن مریم ضعیف ہے۔

358

358 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ أَبِى مَرْيَمَ قَالَ سَمِعْتُ رَاشِدَ بْنَ سَعْدٍ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ».
راشد بن سعد، حضرت ابوامامہ (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔

359

359 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ . وَحَدَّثَنَا أَبُو عِيسَى مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التُّرْقُفِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو جَابِرٍ أَخْبَرَنِى جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ مَتْرُوكٌ.
حضرت ابوامامہ (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔ اس روایت کا راوی جعفر بن زبیر متروک ہے۔

360

360 - وَرُوِىَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ خَلَفِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ سَيَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَكَمِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الأُذُنَانِ مِنَ الرَّأْسِ ». عَبْدُ الْحَكَمِ لاَ يُحْتَجُّ بِهِ.
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ” دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔ اس روایت کے ایک راوی عبدحکم کو مستند نہیں سمجھا جاتا۔

361

361 - وَرُوِىَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ مِنْ قَوْلِهِ. وَفِى إِسْنَادِهِ رَجُلٌ مَجْهُولٌ رَوَاهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُثْمَانَ. حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِىُّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ قَبِيصَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُثْمَانَ قَالَ وَاعْلَمُوا أَنَّ الأُذُنَيْنِ مِنَ الرَّأْسِ .
عروہ بن قبیصہ نے ایک انصاری کے حوالے سے ، ان کے والد کے حوالے سے حضرت عثمان غنی (رض) کا یہ فرمان نقل کیا ہے : ” تم لوگ یہ بات جان لو ! دونوں کان سر کا حصہ ہیں “۔

362

362 - وَرُوِىَ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا الْيَمَانُ أَبُو حُذَيْفَةَ عَنْ عَمْرَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الأُذُنَيْنِ فَقَالَتْ مِنَ الرَّأْسِ وَقَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَمْسَحُ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا إِذَا تَوَضَّأَ. الْيَمَانُ ضَعِيفٌ.
عمرہ، نامی خاتون بیان کرتی ہیں : میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے دونوں کانوں کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا : یہ دونوں کان سر کا حصہ ہیں، پھر انھوں نے یہ بتایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں کانوں کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا وضو کرتے ہوئے مسح کیا کرتے تھے۔ اس روایت کا ایک راوی یمان ” ضعیف “ ہے۔

363

363 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ. وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِىٍّ الْجُعْفِىُّ وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَيَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ حَدَّثَنِى عَبْدُ خَيْرٍ قَالَ جَلَسَ عَلِىٌّ بَعْدَ مَا صَلَّى الْفَجْرَ فِى الرَّحَبَةِ ثُمَّ قَالَ لِغُلاَمِهِ ائْتِنِى بِطَهُورٍ فَأَتَاهُ الْغُلاَمُ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ وَطَسْتٍ وَنَحْنُ نَنْظُرُ إِلَيْهِ فَأَخَذَ بِيَمِينِهِ الإِنَاءَ فَأَكْفَأَهُ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِهِ الْيُمْنَى الإِنَاءَ فَأَفْرَغَ عَلَى يَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ غَسَلَ كَفَّيْهِ فَعَلَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ. قَالَ عَبْدُ خَيْرٍ كُلُّ ذَلِكَ لاَ يُدْخِلُ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ حَتَّى يَغْسِلَهَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِى الإِنَاءِ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَنَثَرَ بِيَدِهِ الْيُسْرَى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِى الإِنَاءِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ إِلَى الْمِرْفَقِ ثُمَّ غَسَلَ يَدَهُ الْيُسْرَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ إلى الْمِرْفَقِ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِى الإِنَاءِ حَتَّى غَمَرَهَا الْمَاءُ ثُمَّ رَفَعَهَا بِمَا حَمَلَتْ مِنَ الْمَاءِ ثُمَّ مَسَحَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ بِيَدَيْهِ كِلْتَيْهِمَا مَرَّةً ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُمْنَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ صَبَّ بِيَدِهِ الْيُمْنَى عَلَى قَدَمِهِ الْيُسْرَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ غَسَلَهَا بِيَدِهِ الْيُسْرَى ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى فِى الإِنَاءِ فَغَرَفَ بِكَفِّهِ فَشَرِبَ ثُمَّ قَالَ هَذَا طُهُورُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى طُهُورِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَهَذَا طُهُورُهُ. وَقَدْ زَادَ بَعْضُهُمُ الْكَلِمَةَ وَالشَّىْءَ وَالْمَعْنَى قَرِيبٌ.
عبد خیر بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت علی (رض) فجر کی نماز پڑھنے کے بعد صحن میں آکر بیٹھے، پھر آپ نے اپنے خادم سے فرمایا : میرے لیے وضو کا پانی لے کر آؤ ! خادم ایک برتن میں آپ کے پاس پانی لے کر آیا، ساتھ ایک طشت لے آیا، ہم لوگ حضرت علی (رض) کی طرف دیکھ رہے تھے ، انھوں نے اپنے دائیں ہاتھ سے برتن کو پکڑا اور بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر دونوں ہتھیلیوں کو دھویا، پھر آپ نے دائیں ہاتھ کے ذریعے برتن کو پکڑا اور اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا، پھر انھوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا، ایسا انھوں نے تین مرتبہ کیا۔ عبد خیر نامی راوی بیان کرتے ہیں : ہر مرتبہ ہاتھ دھوتے ہوئے انھوں نے اپنا ہاتھ برتن میں داخل نہیں کیا، یہاں تک کہ دونوں ہاتھوں کو تین مرتبہ دھولیا تو پھر انھوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور (اس کے ذریعے پانی لے کر) کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنے بائیں ہاتھ کے ذریعے ناک صاف کیا، ایسا انھوں نے تین مرتبہ کیا، پھر انھوں نے اپنا دایاں بازو کہنی تک تین مرتبہ دھویا، پھر انھوں نے اپنا بایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس میں پانی بھر لیا، پھر اس میں جتنا بھی پانی تھا، اس پانی سمیت ہاتھ کو بلند کیا اور بائیں ہاتھ کے ذریعے اس ہاتھ کا مسح کیا اور پھر آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کے ذریعے اپنے سر کا ایک مرتبہ مسح کیا، پھر انھوں نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں پاؤں پر تین مرتبہ پانی ڈالا اور اپنے بائیں پاؤں کے ذریعے تین مرتبہ اس کو دھویا، پھر انھوں نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنی چلو میں تھوڑا سا پانی لے کر اسے پی لیا، پھر یہ ارشاد فرمایا : یہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ ہے، جو شخص اس بات کو پسند کرے کہ وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے طریقے کو دیکھ سکے تو یہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طریقہ ہے۔
بعض راویوں نے اس کے بعض کلمات میں کمی و بیشی کی ہے، لیکن ان کا مفہوم قریب قریب ہے۔

364

364 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ صَاحِبُ السَّابِرِىِّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ الْوَرَّاقُ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِى الْحُنَيْنِ وَاللَّفْظُ لاِبْنِ زَنْجَوَيْهِ قَالُوا حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو خَالِدٍ الْقُرَشِىُّ قَالَ رَأَيْتُ الْحَسَنَ بْنَ أَبِى الْحَسَنِ دَعَا بِوَضُوءٍ فَجِىءَ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ فَصُبَّ فِى تَوْرٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ وَمَضْمَضَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ وَاسْتَنْشَقَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ وَغَسَلَ يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَمَسَحَ أُذُنَيْهِ وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ثُمَّ قَالَ حَدَّثَنِى أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ هَذَا وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-
ایوب بن عبداللہ بیان کرتے ہیں : میں نے حسن بن ابوالحسن کو دیکھا، انھوں نے وضو کے لیے پانی منگوایا تو ان کے لیے پانی کا ایک بڑا برتن لایا گیا، پھر وہ پانی پیالے میں ڈال دیا گیا، انھوں نے سب سے پہلے دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے، پھر تین مرتبہ کلی کی، پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا، پھر تین مرتبہ اپنے چہرے کو دھویا، پھر دونوں بازؤ وں کو کہنیوں تک تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر دونوں کانوں کا مسح کیا اور اپنی داڑھی کا خلال کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھو لیے، پھر یہ بات بیان کی : حضرت انس بن مالک (رض) نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کا طریقہ یہ ہے۔

365

365 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ قَالَ حَدَّثَتْنِى الرُّبَيِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذٍ قَالَتْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ وَمُؤَخَّرَهُ وَصُدْغَيْهِ ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبَعُيْهِ السَّبَّابَتَيْنِ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا.
سیدہ ربیع بنت معوذ (رض) بیان کرتی ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کے آگے والے حصے اور پیچھے والے حصے اور دونوں کنپٹیوں کا مسح کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی شہادت کی دونوں انگلیاں داخل کرکے ان کے ذریعے کان کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔

366

366 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّهُ كَانَ يَتَوَضَّأُ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا ثُمَّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَعَلَ ذَلِكَ قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ هَكَذَا يَقُولُ الثَّقَفِىُّ وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنْ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مِنْ فِعْلِهِ.
حمید بیان کرتے ہیں : حضرت انس (رض) جب وضو کرتے تھے تو اپنے کان اوپر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کرتے تھے اور پھر یہ بیان کیا کرتے تھے : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ دیگر راویوں نے اسے حضرت انس (رض) کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے ان کے فعل کے طور پر روایت کیا ہے۔

367

367 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ قَالَ رَأَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ أُذُنَيْهِ ظَاَهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا ثُمَّ قَالَ إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَأْمُرُ بِالأُذُنَيْنِ.
حمید بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت انس بن مالک (رض) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انھوں نے اپنے دونوں کانوں کے اندرونی حصے اور باہر والے حصے کا مسح کیا اور پھر یہ بتایا : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) دونوں کانوں (کا مسح کرنے کا) حکم دیا کرتے تھے۔

368

368 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ وَأَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِىُّ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ النَّاصِحِ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ قَالُوا حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ أَبِى الْعِشْرِينَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنِى نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ مِنْ تَحْتِهَا. وَقَالَ ابْنُ أَبِى حَاتِمٍ قَالَ أَبِى رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْوَلِيدُ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِىِّ وَقَتَادَةَ قَالاَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- مُرْسَلاً وَهُوَ الصَّوَابُ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تھے تو اپنے دونوں رخساروں کو نرمی سے ملتے تھے اور پھر اپنی انگلیوں کے ذریعے نیچے کی طرف سے داڑھی کا خلال کرتے تھے۔

369

369 - وَرَوَاهُ أَبُو الْمُغِيرَةِ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ مَوْقُوفًا. حَدَّثَنَا بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ فَذَكَرَ نَحْوَ قَوْلِ ابْنِ أَبِى الْعِشْرِينَ إِلاَّ أَنَّهُ لَمْ يَرْفَعْهُ وَهُوَ الصَّوَابُ.
نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) جب وضو کرتے تھے (اس کے بعد انھوں نے حسب سابق روایت نقل کی ہے) ۔
البتہ انھوں نے اس روایت کو ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا اور یہی درست ہے۔

370

370 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِىُّ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِىُّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ رَفَعَ الْقَلَنْسُوَةَ وَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : جب وہ اپنے سر کا مسح کرتے تھے تو اپنی ٹوپی اٹھا دیتے تھے اور سر کے اگلے حصے کا مسح کیا کرتے تھے۔

371

371 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الزَّيَّاتُ عَنْ رَجُلٍ يُقَالُ لَهُ حَفْصٌ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا تَوَضَّأْنَا لِلصَّلاَةِ أَنْ نَغْسِلَ أَرْجُلَنَا.
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میں یہ ہدایت کی تھی، جب ہم نماز کے لیے وضو کریں تو اپنے پاؤں دھولیں۔

372

372 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ الرَّازِىُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِىُّ وَحَدَّثَنَا أَبُو سَهْلٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ أَخْبَرَنَا شَدَّادٌ أَبُو عَمَّارٍ وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ نَفَرًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ قَالَ أَبُو أُمَامَةَ لِعَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ بِأَىِّ شَىْءٍ تَدَّعِى أَنَّكَ رُبُعُ الإِسْلاَمِ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ قَالَ عَمْرُو بْنُ عَبَسَةَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخْبِرْنِى عَنِ الْوُضُوءِ قَالَ « مَا مِنْكُمْ مِنْ رَجُلٍ يُقَرِّبُ وَضُوءَهُ ثُمَّ يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ وَيَنْثُرُ إِلاَّ خَرَّتْ خَطَايَا فِيهِ وَخَيَاشِيمِهِ مَعَ الْمَاءِ ثُمَّ يَغْسِلُ وَجْهَهُ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلاَّ خَرَّتْ خَطَايَا وَجْهِهِ مِنْ أَطْرَافِ لِحْيَتِهِ مَعَ الْمَاءِ ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ إِلَى مِرْفَقَيْهِ إِلاَّ خَرَّتْ خَطَايَا يَدَيْهِ مِنْ أَنَامِلِهِ مَعَ الْمَاءِ ثُمَّ يَمْسَحُ بِرَأْسِهِ إِلاَّ خَرَّتْ خَطَايَا رَأْسِهِ مِنْ أَطْرَافِ شَعْرِهِ مَعَ الْمَاءِ ثُمَّ يَغْسِلُ قَدَمَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ كَمَا أَمَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلاَّ خَرَّتْ خَطَايَا رِجْلَيْهِ مِنْ أَطْرَافِ أَصَابِعِهِ مَعَ الْمَاءِ ثُمَّ يَقُومُ فَيَحْمَدُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَيُثْنِى عَلَيْهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ يَرْكَعُ رَكْعَتَيْنِ إِلاَّ انْصَرَفَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ ».
ابو عمار بیان کرتے ہیں : انھیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کچھ صحابہ کرام (رض) کی زیارت کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت ابوامامہ (رض) نے حضرت عمرو بن عبسہ (رض) سے کہا : آپ کس بات کے دعوے دار ہیں ؟ آپ کو بہت پہلے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہے ؟ (اس کے بعد انھوں نے پورا واقعہ بیان کیا ہے)
حضرت عمرو بن عبسہ (رض) نے یہ بات بیان کی : میں نے عرض کی : یارسول اللہ ! آپ مجھے وضو کے بارے میں کچھ بتائیے ! تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو بھی شخص وضو کرنے لگے تو وہ پہلے کلی کرے، پھر ناک میں پانی ڈالے اور ناک صاف کرے تو اس میں اس سے اس کے تمام گناہ، یہاں تک کہ اس کے ناک کے بانسے سے ، تمام گناہ پانی سمیت باہر نکل جاتے ہیں، پھر جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے، تو اس کے چہرے میں سے تمام گناہ، یہاں تک کہ اس کی داڑھی کے کناروں میں سے بھی، پانی کے ہمراہ گرجاتے ہیں، پھر جب وہ دونوں بازؤ وں کو کہنیوں تک دھوتا ہے، تو اس کے دونوں بازؤ وں میں سے، یہاں تک کہ ناخنوں میں سے بھی، تمام گناہ پانی سمیت گرجاتے ہیں، پھر جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے ، تو اس کے بالوں کے کناروں سمیت، اس کے سر کے تمام گناہ پانی سمیت گرجاتے ہیں، پھر جب وہ اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوتا ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے ، تو اس کے دونوں پاؤں کی انگلیوں کے کناروں میں سے بھی تمام گناہ پانی سمیت گرجاتے ہیں، پھر وہ اٹھتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی اس کی شان کے مطابق اس کی حمد بیان کرتا ہے، اس کی ثناء بیان کرتا ہے، پھر دو رکعت نماز ادا کرتا ہے، تو وہ اپنے گناہوں سے (اس طرح پاک) ہوجاتا ہے، جیسے اس دن تھا جب اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا۔

373

373 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ أَبُو مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ. هَذَا إِسْنَادٌ ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ اس کی سند ” ثابت “ اور ” صحیح “ ہے۔

374

374 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ أَوْ عَنْ أَخِى أَبِى أُمَامَةَ قَالَ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَوْمًا عَلَى أَعْقَابِ أَحَدِهِمْ مِثْلُ مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ أَوْ مِثْلُ مَوْضِعِ الظُّفُرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ قَالَ - فَجَعَلَ يَقُولُ « وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ ». فَكَانَ أَحَدُهُمْ يَنْظُرُ فَإِنْ رَأَى مَوْضِعًا لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ أَعَادَ الْوُضُوءَ.
عبدالرحمن بن سابط نے حضرت ابوامامہ (رض) کے حوالے سے، یا شاید حضرت ابوامامہ (رض) کے بھائی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ لوگوں کو دیکھا (وضو کرتے ہوئے) ، ان میں سے کسی شخص کی ایڑھی کے، ایک درہم جتنے یا شاید ایک ناخن جتنے، حصہ تک پانی نہیں پہنچا تھا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمانا شروع کیا : بعض ایڑھیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔
(راوی بیان کرتے ہیں :) آدمی کو اس بات کا جائزہ لے لینا چاہیے، اگر وہ کوئی ایسی جگہ دیکھے، جہاں تک پانی نہیں پہنچا ، تو وہ دوبارہ وضو کرے۔

375

375 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلاً جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَكَ عَلَى قَدَمَيْهِ مِثْلَ الظُّفُرِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ ». تَفَرَّدَ بِهِ جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ .
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے وضو کرلیا تھا اور اپنے پاؤں کا ایک ناخن جتنا حصہ چھوڑ دیا تھا (وہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا) تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے ارشاد فرمایا : تم واپس جاؤ اور اچھی طرح وضو کرو۔
اس روایت کو قتادہ سے نقل کرنے میں جریربن حازم نامی راوی منفرد ہیں اور یہ راوی ثقہ ہیں۔

376

376۔۔ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا أَبُو فَرْوَةَ يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلاَبٍ حَدَّثَنَا الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلاَبٍ الْحَرَّانِىُّ عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ الْعُقَيْلِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ عَنْ أَبِى بَكْرٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَجَاءَ رَجُلٌ.وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ بَهْرَامٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلاَبٍ عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِى بَكْرٍ وَعُمَرَ رضى الله عنهما عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ جَاءَ رَجُلٌ قَدْ تَوَضَّأَ وَبَقِىَ عَلَى ظَهْرِ قَدَمِهِ مِثْلُ ظُفُرِ إِبْهَامِهِ لَمْ يَمَسَّهُ الْمَاءُ فَقَالَ لَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « ارْجِعْ فَأَتِمَّ وُضُوءَكَ ». فَفَعَلَ. وَالْمَعْنَى مُتَقَارِبٌ. الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
سالم نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے، انھوں نے حضرت عمر (رض) کے حوالے سے، حضرت ابوبکر (رض) کا یہ بیان نقل کیا ہے : ایک مرتبہ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک شخص آیا۔
ایک اور روایت میں یہ بات منقول ہے، سالم نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے ، حضرت ابوبکر (رض) اور حضرت عمر (رض) سے یہ روایت نقل کی ہے، جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص آیا، جس نے وضو کیا تھا اور اس نے اپنے پاؤں کی پشت کا کچھ حصہ، جو اس کے پاؤں کے ناخن کے انگوٹھے جتنا تھا، اس تک پانی نہیں پہنچایا تھا (یعنی وہ حصہ وضو میں خشک رہ گیا تھا) تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم واپس جاؤ اور اپنے وضو کو مکمل کرو ! تو اس شخص نے ایسا ہی کیا۔
اس حدیث کا مفہوم ایک دوسرے کے قریب ہے، اس کا یک راوی وازع بن نافع علم حدیث میں ضعیف قرار دیا گیا ہے۔

377

377 - وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَأَى رَجُلاً فِى رِجْلِهِ لُمْعَةٌ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ حِينَ تَطَهَّرَ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ رضى الله عنه بِهَذَا الْوُضُوءِ تَحْضُرُ الصَّلاَةَ وَأَمَرَهُ أَنْ يَغْسِلَ اللُّمْعَةَ وَيُعِيدَ الصَّلاَةَ.
عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ایک مرتبہ ایک شخص کو دیکھا جس کے پاؤں کا کچھ حصہ خشک تھا اور وضو کرتے ہوئے وہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا تو حضرت عمر (رض) نے اس سے فرمایا : اس وضو کے ساتھ تم نماز میں شریک ہوگئے تھے ؟ پھر حضرت عمر (رض) نے اسے حکم دیا، وہ اس خشک جگہ کو دھوئے اور دوبارہ نماز پڑھے۔

378

378 حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنِ الْحَجَّاجِ وَعَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِىِّ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رضى الله عنه رَأَى رَجُلاً وَبِظَهْرِ قَدَمِهِ لُمْعَةٌ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ أَبِهَذَا الْوُضُوءِ تَحْضُرُ الصَّلاَةَ قَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ الْبَرْدُ شَدِيدٌ وَمَا مَعِى مَا يُدْفِئُنِى فَرَقَّ لَهُ بَعْدَ مَا هَمَّ بِهِ قَالَ فَقَالَ لَهُ اغْسِلْ مَا تَرَكْتَ مِنْ قَدَمِكَ وَأَعِدِ الصَّلاَةَ وَأَمَرَ لَهُ بِخَمِيصَةٍ .
حضرت عمر بن خطاب (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے، ایک مرتبہ انھوں نے ایک شخص کو دیکھا، جس کے پاؤں کی پشت کا کچھ حصہ خشک تھا، وہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا تو حضرت عمر (رض) نے اس سے فرمایا : کیا اس وضو کے ساتھ تم نماز میں شامل ہوئے ہو ؟ اس نے عرض کی : اے امیر المومنین ! سردی بہت زیادہ ہے اور میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو اس کو روک سکے۔ حضرت عمر (رض) پہلے اس پر سختی کرنے لگے تھے، یہ بات سن کر نرم پڑگئے اور اس سے فرمایا : تم نے اپنے پاؤں کا جو حصہ چھوڑا ہے، اسے دھولو اور نماز دوبارہ پڑھو، پھر حضرت عمر (رض) نے اسے جبہ دینے کی ہدایت کی۔

379

379 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَرْضِىٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَرَجَ عَلَيْهِمْ ذَاتَ يَوْمٍ وَقَدِ اغْتَسَلَ وَقَدْ بَقِيَتْ لُمْعَةٌ مِنْ جَسَدِهِ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ لُمْعَةٌ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ فَكَانَ لَهُ شَعْرٌ وَارِدٌ فَقَالَ بِشَعْرِهِ هَكَذَا عَلَى الْمَكَانِ قَبْلَهُ. عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ صَالِحٍ هَذَا بَصْرِىٌ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ وَغَيْرُهُ مِنَ الثِّقَاتِ يَرْوِيهِ عَنْ إِسْحَاقَ عَنِ الْعَلاَءِ مُرْسَلاً.
علاء بن زیاد، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) میں سے ایک صاحب کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، صحابہ کرام (رض) کے پاس تشریف لائے۔ آپ نے غسل کیا ہوا تھا، لیکن آپ کے جسم کا کچھ حصہ خشک رہ گیا تھا جہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا۔ ہم نے عرض کی : یارسول اللہ ! یہ حصہ خشک رہ گیا ہے، یہاں تک پانی نہیں پہنچا ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال مبارک گھنے تھے، آپ نے اپنے (گیلے) بالوں کی نمی کے ذریعے اس حصے کو تر کرلیا۔
اس روایت کا ایک راوی عبدسلام بن صالح بصری ہے اور مستند نہیں ہے۔ دیگر ثقہ راویوں نے اسے اسحاق نامی راوی کے حوالے سے، علاء نامی راوی کے حوالے سے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

380

380 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَيْدٍ الْعَدَوِىِّ حَدَّثَنَا الْعَلاَءُ بْنُ زِيَادٍ الْعَدَوِىُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَرَأَى عَلَى عَاتِقِهِ لُمْعَةً بِهَذَا وَقَالَ فَقَالَ بِشَعَرِهِ وَهُوَ رَطْبٌ هَذَا مُرْسَلٌ وَهُوَ الصَّوَابُ.
علاء بن زیادعددی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کیا، پھر آپ نے اپنی گردن پر تھوڑا سا خشک حصہ ملاحظہ کیا، راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کو حرکت دی تو (بالوں سے گرنے والے پانی کے قطروں سے) وہ تر ہوگیا۔ یہ روایت مرسل ہے اور یہی درست ہے۔

381

381 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِى زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ أَبِى مُعَاذٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِىَ اللَّهِ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خِرْقَةٌ يَتَنَشَّفُ بِهَا بَعْدَ وُضُوئِهِ. أَبُو مُعَاذٍ هُوَ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک مخصوص کپڑا تھا جس کے ذریعے آپ وضو کے اعضاء کو خشک کرلیتے تھے۔ اس روایت کا راوی ابو معذ، سلیمان بن ارقم ہے اور یہ متروک ہے۔

382

382 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخَذْتُ مِنْ وَضُوئِهِ فَصَبَبْتُهُ فِى بِئْرِى.
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا، میں نے آپ کے وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور اسے اپنے کنوئیں میں ڈال دیا۔

383

383 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ أَبُو يَحْيَى الْجَحْدَرِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَتَاهُ فِى أَوَّلِ مَا أُوحِىَ إِلَيْهِ فَأَرَاهُ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الْوُضُوءِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنَ الْمَاءِ فَنَضَحَ بِهَا فَرْجَهُ .
حضرت اسامہ بن زید (رض) اپنے والدحضرت زید بن حارثہ (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں نقل کرتے ہیں : جب آپ پر پہلی مرتبہ وحی نازل ہوئی تھی، اس کے قریب کے زمانے میں حضرت جبرائیل (علیہ السلام) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا طریقہ کرکے دکھایا۔ جب وہ وضو کرکے فارغ ہوئے تو انھوں نے چلو میں پانی لیا اور اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک دیا۔

384

384 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْكَاتِبُ حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ عَنْ عُقَيْلٍ وَقُرَّةَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ لَمَّا نَزَلَ عَلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَرَاهُ الْوُضُوءَ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ وُضُوئِهِ أَخَذَ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَرَشَّ بِهَا فِى الْفَرْجِ .
حضرت اسامہ بن زید (رض) بیان کرتے ہیں : جب حضرت جبرائیل (علیہ السلام) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہوئے تو (ابتدائی زمانے میں) انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کا طریقہ کرکے دکھایا، جب وہ وضو کرکے فارغ ہوئے تو انھوں نے چلو میں پانی لے کر اسے اپنی شرمگاہ پر چھڑک لیا۔

385

385 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِذَا جَاوَزَ الْخِتَانُ الْخِتَانَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَاغْتَسَلْنَا.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : جب شرمگاہ ، شرمگاہ سے مل جائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔ میں اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ایسا کرتے تھے تو ہم دونوں غسل کیا کرتے تھے۔

386

386 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِى أَبِى قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِىَّ قَالَ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ الْمَرْأَةِ فَلاَ يُنْزِلُ الْمَاءَ قَالَتْ فَعَلْتُهُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَاغْتَسَلْنَا مِنْهُ جَمِيعًا. رَفَعَهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ وَالْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدٍ. وَرَوَاهُ بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ وَأَبُو الْمُغِيرَةِ وَعَمْرُو بْنُ أَبِى سَلَمَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْمِصِّيصِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ وَغَيْرُهُمْ مَوْقُوفًا.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو بیوی کے ساتھ صحبت کرتا ہے اور اسے انزال نہیں ہوتا، تو سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا : میں اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ایسا کرتے تھے تو ہم دونوں ایک ساتھ غسل کیا کرتے تھے۔ یہی روایت بعض دیگر حوالوں سے ” مرفوع “ روایت کے طور پر منقول ہے اور بعض اسناد کے حوالے سے ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

387

387 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنِى عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ - يَعْنِى ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ - قَالَ أَخْبَرَتْنِى أُمُّ كُلْثُومٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الرَّجُلِ يُجَامِعُ أَهْلَهُ ثُمَّ يُكْسِلُ هَلْ عَلَيْهِ غُسْلٌ وَعَائِشَةُ جَالِسَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنِّى لأَفْعَلُ ذَلِكَ أَنَا وَهَذِهِ ثُمَّ نَغْتَسِلُ ».
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ام کلثوم (رض) نے مجھے سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے، ایک شخص نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرتا ہے اور پھر انزال ہونے سے پہلے (صحبت ختم کردیتا ہے) ، کیا اس پر غسل کرنا لازم ہوگا ؟ تو اس وقت سیدہ عائشہ (رض) بھی وہاں بیٹھی ہوئی تھیں تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا : میں اور یہ (یعنی سید عائشہ (رض)) بعض اوقات اس طرح بھی کرلیتے ہیں لیکن پھر ہم غسل کرتے ہیں۔

388

388 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا الْمُتَوَكِّلُ بْنُ فُضَيْلٍ أَبُو أَيُّوبَ الْحَدَّادُ بَصْرِىٌّ عَنْ أَبِى ظِلاَلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلاَةَ الصُّبْحِ وَقَدِ اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَةٍ فَكَانَ نُكْتَةٌ مِثْلُ الدِّرْهَمِ يَابِسٌ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هَذَا الْمَوْضِعَ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ فَسَلَتَ شَعْرَهُ مِنَ الْمَاءِ وَمَسَحَهُ بِهِ وَلَمْ يُعِدِ الصَّلاَةَ. الْمُتَوَكِّلُ بْنُ فُضَيْلٍ ضَعِيفٌ.
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز ادا کی۔ آپ نے غسل جنابت کیا ہوا تھا، آپ کے جسم مبارک پر ایک ورمہ جتنا حصہ خشک رہ گیا تھا جہاں تک پانی نہیں پہنچا تھا۔ عرض کی گئی : یارسول اللہ ! اس جگہ تک پانی نہیں پہنچا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بالوں میں سے پانی کو اس جگہ ٹپکایا اور وہاں ہاتھ پھیرلیا، آپ نے نماز از سر نو ادا نہیں کی۔
اس روایت کا راوی متوکل بن فضیل ضعیف ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس کا ایک راوی متروک الحدیث ہے۔

389

389 - وَرُوِىَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلاَنَ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى غَنِيَّةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ رضى الله عنها قَالَتِ اغْتَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ جَنَابَةٍ فَرَأَى لُمْعَةً بِجِلْدِهِ لَمْ يُصِبْهَا الْمَاءُ فَعَصَرَ خُصْلَةً مِنْ شَعْرِ رَأْسَهِ فَأَمَسَّهَا ذَلِكَ الْمَاءَ .
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کیا، پھر آپ کو اپنی جلد پر ایک چھوٹا سا حصہ نظر آیا، جس تک پانی نہیں پہنچا تھا تو آپ نے اپنے سر کے بالوں میں سے کچھ پانی نچوڑا اور وہ پانی اس جگہ پر لگایا۔

390

390 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ وَأَجْهَدَ نَفْسَهُ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ أَنْزَلَ أَوْ لَمْ يُنْزِلْ
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص عورت کے ساتھ صحبت کرے تو اس پر غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ اسے انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔

391

391 - حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ قَتَادَةَ وَمَطَرٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا قَعَدَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ وَاجْتَهَدَ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ ». قَالَ أَحَدُهُمَا « وَإِنْ لَمْ يُنْزِلْ ».
حضرت ابوہریرہ (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ صحبت کرے تو اس پر غسل واجب ہوجاتا ہے۔
ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، اگرچہ اس کو انزال نہ ہوا ہو۔

392

392 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُرْشِدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِى زَائِدَةَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « الْغُسْلُ مِنْ أَرْبَعٍ مِنَ الْجَنَابَةِ وَالْجُمُعَةِ وَالْحِجَامَةِ وَغُسْلِ الْمَيِّتِ ». مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ وَلاَ بِالْحَافِظِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : چار وجہ سے غسل لازم ہوجاتا ہے : جنابت کی وجہ سے ، جمعہ کے دن ، پھپنے لگوانے کے بعد اور میت کو غسل دینے کے بعد۔ اس روایت کا ایک راوی مصعب بن شیبہ مستند نہیں ہے اور حافظ بھی نہیں ہے۔

393

393 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْعَسْكَرِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْمَازِنِىُّ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ مِينَاءَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لَيْسَ عَلَى الْمَاءِ جَنَابَةٌ وَلاَ عَلَى الأَرْضِ جَنَابَةٌ وَلاَ عَلَى الثَّوْبِ جَنَابَةٌ ».
حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : پانی پر جنابت لاحق نہیں ہوتی، زمین پر اثر انداز نہیں ہوتی اور کپڑے پر اثر انداز نہیں ہوتی (یعنی کوئی جنبی شخص اگر پانی میں ہاتھ ڈال دے یا زمین پر لیٹ جائے یا کوئی کپڑا پہن لے توہ ناپاک نہیں ہوتے) ۔

394

394 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَرْبَعٌ لاَ يَجْنُبْنَ الإِنْسَانُ وَالْمَاءُ وَالأَرْضُ وَالثَّوْبُ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : چار چیزوں میں جنابت نہیں ہے : انسان میں، پانی میں، زمین میں اور کپڑے میں۔

395

395 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ تَوَضَّأَ مِثْلَ وُضُوئِهِ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ يُدْخِلُ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ فَيُخَلِّلُ بِهَا أُصُولَ شَعْرِهِ حَتَّى إِذَا خُيِّلَ إِلَيْهِ أَنَّهُ قَدِ اسْتَبْرَأَ الْبَشْرَةَ غَرَفَ بِيَدَيْهِ مِلْءَ كَفَّيْهِ ثَلاَثًا فَصَبَّهَا عَلَى رَأْسِهِ ثُمَّ اغْتَسَلَ فَأَفَاضَ الْمَاءَ عَلَى جَسَدِهِ .
سید عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کرتے تھے تو سب سے پہلے آغاز میں آپ اپنے دونوں ہاتھ دھوتے تھے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا کرتے تھے، پھر آپ اپنا دست مبارک برتن میں داخل کرتے تھے اور پھر پانی کے ذریعے اپنے بالوں کی جڑوں کا خلال کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ جب آپ کو یہ اندازہ ہوجاتا کہ آپ نے اپنی جلد کو اچھی طرح دھولیا ہے، تو آپ دونوں ہاتھوں میں پانی بھر کر تین مرتبہ اپنے سر پر بہا دیتے تھے، پھر اس کے بعد پورے جسم کو دھو لیتے تھے۔

396

396 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جُمَيْعُ بْنُ عُمَيْرٍ أَحَدُ بَنِى تَيْمِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أُمِّى وَخَالَتِى عَلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ وَنَحْنُ نُفِيضُ عَلَى رُءُوسِنَا خَمْسًا مِنْ أَجْلِ الضَّفْرَةِ.
جمیع بن عمیر بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ سیدہ عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو سیدہ عائشہ (رض) نے بتایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (غسل کرتے ہوئے) نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے تھے، پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتے تھے اور ہم (خواتین) اپنے سر پر پانچ مرتبہ پانی بہاتی تھیں، کیونکہ ہم نے بال باندھے ہوئے تھے۔

397

397 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِى مَيْمُونَةُ قَالَتْ أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- غُسْلاً مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِى الْمَاءِ فَأَفْرَغَ عَلَى فَرْجِهِ وَغَسَلَ بِشِمَالِهِ ثُمَّ دَلَكَ بِشِمَالِهِ الأَرْضَ دَلْكًا شَدِيدًا ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ بِمِلْءِ كَفَّيْهِ ثُمَّ تَنَحَّى مِنْ مَقَامِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ فَأَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : مجھے سیدہ میمونہ (رض) نے یہ بات بتائی ہے، ایک مرتبہ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کرنے لگے تو میں آپ کے قریب ہوئی، تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ دو یا شاید تین مرتبہ دھوئے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دس مبارک پانی میں داخل کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی ڈال کر بائیں ہاتھ کے ذریعے اسے دھویا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے بائیں ہاتھ کو زمین پر اچھی طرح مل کر صاف کیا، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کیا، پھر آپ نے دونوں ہتھیلیوں میں پانی بھر کر اپنے پورے جسم کو دھویا، پھر آپ اس جگہ سے تھوڑا سا ہٹ گئے اور آپ نے اپنے دونوں پاؤں دھو لیے، پھر میں آپ کے پاس رومال لے کر آئی (تاکہ آپ اپنا جسم پونچھ لیں) تو آپ نے اسے قبول نہیں کیا۔

398

398 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ قَالَتْ وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- غُسْلاً فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ فَأَكْفَأَ الإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِى الإِنَاءِ فَأَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ عَلَى الْحَائِطِ أَوْ بِالأَرْضِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ الْمَاءَ ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ .
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) اپنی خالہ سیدہ میمونہ (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل کے لیے پانی رکھا، کیونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کرنا تھا ۔ آپ نے اپنے دائیں ہاتھ کے ذریعے اپنے بائیں ہاتھ پر پانی انڈیلا اور پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو تین، تین مرتبہ دھویا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اپنی شرمگاہ پر پانی بہایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا ہاتھ دیوار یا زمین پر ملا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے چہرے اور بازؤ وں کو دھویا اور پھر آپ نے اپنے پورے جسم پر پانی بہالیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس جگہ سے ہٹ گئے اور دونوں پاؤں کو دھو لیا۔

399

399 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كُنْتُ امْرَأَةً أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِى فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « إِنَّمَا يَكْفِيكِ أَنْ تَحْثِى عَلَى رَأْسِكِ ثَلاَثَ حَثَيَاتٍ أَوْ ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ ثُمَّ تُفْرِغِى عَلَيْكِ فَإِذَا أَنْتِ قَدْ طَهُرْتِ
سیدہ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں : میرے بال چوٹیوں کی شکل میں سختی سے بندھے ہوئے ہوتے تھے، میں نے اس بارے میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہارے لیے اتنا کافی ہے، تم اپنے سر پر تین مرتبہ دونوں ہاتھ بھر کر پانی بہا لیا کرو۔
(یہاں حدیث کے لفظ میں راوی کو شک ہے) تم اپنے پورے جسم پر پانی بہا لیا کرو، تو تم پاک ہوجاؤ گی۔

400

400 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ سَنَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الاِسْتِنْشَاقَ فِى الْجَنَابَةِ ثَلاَثًا.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت میں ناک میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔

401

401 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا السَّرِىُّ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو السَّرِىِّ يَعْنِى هَنَّادَ بْنَ السَّرِىِّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

402

402 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ الْمَعْمَرِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ بَحْرٍ الْعَسْكَرِىُّ وَغَيْرُهُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا بَرَكَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِىِّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- جَعَلَ الْمَضْمَضَةَ وَالاِسْتِنْشَاقَ لِلْجُنُبِ ثَلاَثًا فَرِيضَةً. هَذَا بَاطِلٌ وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ غَيْرُ بَرَكَةَ وَبَرَكَةُ هَذَا يَضَعُ الْحَدِيثَ وَالصَّوَابُ حَدِيثُ وَكِيعٍ الَّذِى كَتَبْنَاهُ قَبْلَ هَذَا مُرْسَلاً عَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- سَنَّ الاِسْتِنْشَاقَ فِى الْجَنَابَةِ ثَلاَثًا.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنبی شخص کے لیے (غسل جنابت میں) تین مرتبہ کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو فرض قرار دیا ہے۔
امام دار قطنی (رح) بیان کرتے ہیں : یہ روایت باطل ہے۔ برقہ نای راوی کے علاوہ اور کسی نے اسے بیان نہیں کیا اور برقہ نامی یہ راوی اپنی طرف سے حدیثیں بنایا کرتا تھا۔
صحیح روایت وہ ہے، جسے وکیع نامی راوی نے نقل کیا ہے، جسے ہم اس سے پہلے ” مرسل “ روایت کے طور پر ابن سیرین کے حوالے سے نقل کرچکے ہیں، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کی حالت میں ناک میں تین مرتبہ پانی ڈالنے کو سنت قرار دیا ہے۔

403

403 - وَتَابَعَ وَكِيعًا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى وَغَيْرُهُ. حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا السَّرِىُّ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِالاِسْتِنْشَاقِ مِنَ الْجَنَابَةِ ثَلاَثًا.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل جنابت کی حالت میں تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔

404

404 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالاَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنْ كَانَ مِنْ جَنَابَةٍ أَعَادَ الْمَضْمَضَةَ وَالاِسْتِنْشَاقَ وَاسْتَأْنَفَ الصَّلاَةَ . وَقَالَ ابْنُ عَرَفَةَ إِذَا نَسِىَ الْمَضْمَضَةَ وَالاِسْتِنْشَاقَ إِنْ كَانَ مِنْ جَنَابَةٍ انْصَرَفَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَأَعَادَ الصَّلاَةَ. قَالَ الشَّيْخُ الْحَافِظُ لَيْسَ لِعَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ إِلاَّ هَذَا الْحَدِيثُ عَائِشَةُ بِنْتُ عَجْرَدٍ لاَ تَقُومُ بِهَا حُجَّةٌ .
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : اگر غسل جنابت میں (آدمی کلی کرتا ہو اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے) تو وہ دوبارہ کلی کرے گا اور ناک میں پانی ڈالے گا اور جہاں سے نماز چھوڑی تھی، وہیں سے پڑھ لے گا۔
ابن عرفہ بیان کرتے ہیں : اگر آدمی غسل جنابت میں کلی کرنا ہو اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جائے، اور (نماز کے دوران اسے یاد آئے) تو وہ نماز چھوڑ کر جائے گا، کلی کرے گا، ناک میں پانی ڈالے گا اور نئے سرے سے نماز پڑھے گا۔ امام دار قطنی (رح) بیان کرتے ہیں : عائشہ بنت عجردنامی راوی خاتون سے صرف یہی روایت منقول ہے اور ان کی نقل کردہ روایت مستند قرار نہیں دی جاسکتی۔

405

405 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عُثْمَانَ السُّلَمِىِّ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ يُعِيدُ فِى الْجَنَابَةِ وَلاَ يُعِيدُ فِى الْوُضُوءِ.
عائشہ بنت عجردنے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا یہ بیان نقل کیا ہے : آدمی غسل جنابت میں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کو بھولنے کی صورت میں نماز دوبارہ پڑھے گا ، البتہ وضو میں وہ ایسا نہیں کرے گا۔

406

406 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لاَ يُعِيدُ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ جُنُبًا.
عائشہ بنت عجرد نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا یہ بیان نقل کیا ہے : آدمی نماز اسی وقت دہرائے گا جب وہ جنبی ہو۔

407

407 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ عَجْرَدٍ فِى جُنُبٍ نَسِىَ الْمَضْمَضَةَ وَالاِسْتِنْشَاقَ قَالَتْ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ وَيُعِيدُ الصَّلاَةَ.
عائشہ بنت عجرد نے جنبی شخص کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے : جو (غسل کرتے ہوئے) کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا بھول جاتا ہے۔ وہ خاتون بیان کرتی ہیں : حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : وہ کلی کرے گا، ناک میں پانی ڈالے گا اور دوبارہ نماز ادا کرے گا۔

408

408 - وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا النَّيْسَابُورِىُّ وَعَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ قَالاَ حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِى عَمَّارٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِالْمَضْمَضَةِ وَالاِسْتِنْشَاقِ. تَابَعَهُ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ فَوَصَلَهُ وَأَرْسَلَهُ غَيْرُهُمَا .
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے کی ہدایت کی ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور یہ ” موقوف “ روایت کے طور پر منقول ہے۔ تاہم دیگر راویوں نے اسے ” مرسل “ روایت کے طور پر بھی نقل کیا ہے۔

409

409 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِى عَمَّارٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ. لَمْ يُسْنِدْهُ عَنْ حَمَّادٍ غَيْرُ هَذَيْنِ وَغَيْرُهُمَا يَرْوِيهِ عَنْهُ عَنْ عَمَّارٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَلاَ يَذْكُرُ أَبَا هُرَيْرَةَ .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔
ایک سند میں حضرت ابوہریرہ (رض) کا تذکرہ نہیں ہے۔

410

410 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- نَهَى أَنْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ وَالْمَرْأَةُ بِفَضْلِ الرَّجُلِ وَلَكِنْ يَشْرَعَانِ جَمِيعًا. خَالَفَهُ شُعْبَةُ.
حضرت عبداللہ بن سر جس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے، آدمی عورت کے غسل کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے، یا عورت مرد کے (غسل کے) بچے ہوئے پانی سے غسل کرے، البتہ وہ دونوں ایک ساتھ غسل کرسکتے ہیں۔
شعبہ نامی راوی نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔

411

411 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ قَالَ تَتَوَضَّأُ الْمَرْأَةُ وَتَغْتَسِلُ مِنْ فَضْلِ غُسْلِ الرَّجُلِ وَطَهُورِهِ وَلاَ يَتَوَضَّأُ الرَّجُلُ بِفَضْلِ غُسْلِ الْمَرْأَةِ وَلاَ طَهُورِهَا . وَهَذَا مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ وَهُوَ أَوْلَى بِالصَّوَابِ .
حضرت عبداللہ بن سرجس (رض) بیان کرتے ہیں : عورت مرد کے غسل یا وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو یا غسل کرسکتی ہے، البتہ مرد عورت کے غسل یا وضو سے بچے ہوئے پانی کے ذریعے وضو نہیں کرسکتا۔ یہ روایت ” موقوف “ طور پر زیادہ مستند ہے اور یہی زیادہ درست ہے۔

412

412 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَقْرَأُ الْحَائِضُ وَلاَ الْجُنُبُ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ ».
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : حائضہ عورت اور جنبی شخص قرآن بالکل نہ پڑھیں۔

413

413 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے

414

414 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَعْقُوبَ الطَّالْقَانِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ. تَابَعَهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلاَءِ الزُّبَيْدِىُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ .
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور اس کی متابعت بھی کی گئی ہے۔

415

415 - وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ الأَبْهُرِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رَزِينٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

416

416 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادٍ الآمُلِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنِى الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَقْرَأُ الْجُنُبُ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ ». عَبْدُ الْمَلِكِ هَذَا كَانَ بِمِصْرَ وَهَذَا غَرِيبٌ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَرُوِىَ عَنْ أَبِى مَعْشَرٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جنبی شخص قرآن بالکل نہ پڑھے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

417

417 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَبِى مَعْشَرٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْحَائِضُ وَالْجُنُبُ لاَ يَقْرَآنِ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا ».
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جنبی شخص اور حائضہ عورت قرآن بالکل نہ پڑھیں۔

418

418 - أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ السِّمْطِ حَدَّثَنَا أَبُو الْغَرِيفِ الْهَمْدَانِىُّ قَالَ كُنَّا مَعَ عَلِىٍّ فِى الرَّحَبَةِ فَخَرَجَ إِلَى أَقْصَى الرَّحَبَةِ فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِى أَبَوْلاً أَحْدَثَ أَمْ غَائِطًا ثُمَّ جَاءَ فَدَعَا بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ قَبَضَهُمَا إِلَيْهِ ثُمَّ قَرَأَ صَدْرًا مِنَ الْقُرْآنِ ثُمَّ قَالَ اقْرَءُوا الْقُرْآنَ مَا لَمْ يُصِبْ أَحَدَكُمْ جَنَابَةٌ فَإِنْ أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَلاَ وَلاَ حَرْفًا وَاحِدًا. هُوَ صَحِيحٌ عَنْ عَلِىٍّ.
ابوظریف ہمدانی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم حضرت علی (رض) کے ہمراہ کھلے میدان میں موجود تھے، حضرت علی (رض) اس میدان کے کنارے تک تشریف لے گئے اللہ کی قسم ! مجھے یہ پتہ نہیں ہے، انھوں نے پیشاب کیا کہ پاخانہ کیا، انھوں نے پانی کا برتن منگوایا، پھر انھوں نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا اور پھر ان دونوں کو جوڑ کر قرآن کا ابتدائی حصہ تلاوت کیا اور پھر یہ فرمایا :
تم لوگ قرآن کی تلاوت اس وقت تک کرسکتے ہو جب تک کسی شخص کو جنابت لاحق نہ ہو، اگر اسے جنابت لاحق ہوجائے تو پھر وہ اس کا ایک لفظ بھی نہیں پڑھ سکتا۔
یہ روایت حضرت علی (رض) سے مستند طور پر منقول ہے۔

419

419 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ النَّخَعِىُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِىُّ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُسَيْنٍ حَدَّثَنِى أَبُو إِسْحَاقَ السَّبِيعِىُّ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ. قَالَ أَبُو مَالِكٍ وَأَخْبَرَنِى عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ الْجَرْمِىُّ عَنْ أَبِى بُرْدَةَ عَنْ أَبِى مُوسَى. قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ وَأَخْبَرَنِى مُوسَى الأَنْصَارِىُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِى بُرْدَةَ عَنْ أَبِى مُوسَى كِلاَهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا عَلِىُّ إِنِّى أَرْضَى لَكَ مَا أَرْضَى لِنَفْسِى وَأَكْرَهُ لَكَ مَا أَكْرَهُ لِنَفْسِى لاَ تَقْرَإِ الْقُرْآنَ وَأَنْتَ جُنُبٌ وَلاَ وَأَنْتَ رَاكِعٌ وَلاَ وَأَنْتَ سَاجِدٌ وَلاَ تُصَلِّ وَأَنْتَ عَاقِصٌ شَعْرَكَ وَلاَ تُدَبِّحْ تَدْبِيحَ الْحِمَارِ
ایک روایت کے مطابق حضرت علی (رض) سے یہ بات منقول ہے۔ دوسری سند کے مطابق حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) سے یہ بات منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی : اے علی ! میں تمہارے لیے اس بات سے راضی ہوں جس بات سے اپنے لیے راضی ہوں، اور تمہارے لیے اس بات کو ناپسند کرتا ہوں جسے اپنے لیے ناپسند کرتا ہوں، تم اس وقت قرآن کی تلاوت نہ کرو جب تم جنابت کی حالت میں ہو اور نہ ہی اس وقت کرو جب تم رکوع کی حالت میں ہو اور نہ ہی اس وقت کرو جب سجدے کی حالت میں ہو، اور تم اس وقت نماز ادا نہ کرو جب تم نے بالوں کو باندھ رکھا ہو اور (نماز کے دوران رکوع کی حالت میں) اس طرح نہ جھکو جیسے گدھا اپنے سر کو جھکا دیتا ہے۔

420

420 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِى الْكَنُودِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْغَافِقِىِّ قَالَ أَكَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَوْمًا طَعَامًا ثُمَّ قَالَ اسْتُرْ عَلَىَّ حَتَّى أَغْتَسِلَ فَقُلْتُ لَهُ أَنْتَ جُنُبٌ قَالَ نَعَمْ فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَخَرَجَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ هَذَا يَزْعُمُ أَنَّكَ أَكَلْتَ وَأَنْتَ جُنُبٌ فَقَالَ « نَعَمْ إِذَا تَوَضَّأْتُ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ وَلاَ أَقْرَأُ حَتَّى أَغْتَسِلَ ».
حضرت عبداللہ غافقی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ کھایا اور پھر فرمایا : میرے لیے پردہ ٹانک دو تاکہ میں غسل کرلوں ! میں نے آپ سے دریافت کیا : کیا آپ جنابت کی حالت میں ہیں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہاں ! بعد میں، میں نے حضرت عمر بن خطاب (رض) کو اس بارے میں بتایا تو وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی : اس نے یہ بتایا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنابت کی حالت میں کچھ کھایا پیا ہے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا : ہاں ! جب میں وضو کرلوں تو میں کھا پی سکتا ہوں لیکن میں قراءت اس وقت تک نہیں کرسکتا جب تک غسل نہ کرلوں۔

421

421 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلاَّفُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِى الْكَنُودِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ الْغَافِقِىِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ « إِذَا تَوَضَّأْتُ وَأَنَا جُنُبٌ أَكَلْتُ وَشَرِبْتُ وَلاَ أُصَلِّى وَلاَ أَقْرَأُ حَتَّى أَغْتَسِلَ۔
حضرت عبداللہ بن مالک غافقی بیان کرتے ہیں : انھوں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حضرت عمر بن خطاب (رض) سے یہ فرماتے ہوئے سنا : جب میں جنابت کی حالت میں وضو کرلوں تو میں کھاپی سکتا ہوں لیکن میں جب تک غسل نہ کروں اس وقت تک نماز ادا نہیں کرتا اور قرآن کی تلاوت نہیں کرسکتا۔

422

422 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الْعَابِدِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مِسْعَرٍ وَشُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلِمَةَ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- لاَ يَحْجُبُهُ عَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ شَىْءٌ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ جُنُبًا. قَالَ سُفْيَانُ قَالَ لِى شُعْبَةُ مَا أُحَدِّثُ بِحَدِيثٍ أَحْسَنَ مِنْهُ.
حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قرآن کی تلاوت کرنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنتی تھی، ماسوائے اس صورت کے، جب آپ جنابت کی حالت میں ہوں۔
سفیان نامی راوی بیان کرتے ہیں : شعبہ نے مجھ سے یہ فرمایا : میں نے اس سے بہترین حدیث بیان نہیں کی۔

423

423 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمُعَدَّلُ بِالرَّمْلَةِ وَالْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ الْمُعَدَّلُ بِمَكَّةَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ الْبَغْدَادِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ زَمْعَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- نَهَى أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا الْقُرْآنَ وَهُوَ جُنُبٌ. إِسْنَادُهُ صَالِحٌ وَغَيْرُهُ لاَ يَذْكُرُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے : کوئی شخص جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرے۔ اس روایت کی سند بہترین ہے۔
بعض دیگر راویوں نے اس کی سند میں حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا تذکرہ نہیں کیا۔

424

424 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ زَمْعَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا الْقُرْآنَ وَهُوَ جُنُبٌ .
حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس بات سے منع کیا ہے : کوئی شخص جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرے۔

425

425 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِىُّ وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُبَيْسِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَدَّادُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ كَانَ ابْنُ رَوَاحَةَ مُضْطَجِعًا إِلَى جَنْبِ امْرَأَتِهِ فَقَامَ إِلَى جَارِيَةٍ لَهُ فِى نَاحِيَةِ الْحُجْرَةِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا وَفَزِعَتِ امْرَأَتُهُ فَلَمْ تَجِدْهُ فِى مَضْجَعِهِ فَقَامَتْ وَخَرَجَتْ فَرَأَتْهُ عَلَى جَارِيَتِهِ فَرَجَعَتْ إِلَى الْبَيْتِ فَأَخَذَتِ الشَّفْرَةَ ثُمَّ خَرَجَتْ وَفَرَغَ فَقَامَ فَلَقِيَهَا تَحْمِلُ الشَّفْرَةَ فَقَالَ مَهْيَمْ فَقَالَتْ مَهْيَمْ لَوْ أَدْرَكْتُكَ حَيْثُ رَأَيْتُكَ لَوَجَأْتُ بَيْنَ كَتِفَيْكَ بِهَذِهِ الشَّفْرَةِ قَالَ وَأَيْنَ رَأَيْتِنِى قَالَتْ رَأَيْتُكَ عَلَى الْجَارِيَةِ فَقَالَ مَا رَأَيْتِنِى وَقَالَ قَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا الْقُرْآنَ وَهُوَ جُنُبٌ قَالَتْ فَاقْرَأْ فَقَالَ
عکرمہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) اپنی اہلیہ کے پہلو میں سو رہے تھے، وہ اٹھے اور گھر کے کنارے میں موجود اپنی کنیز کے پاس تشریف لے گئے اور اس کے ساتھ صحبت کرنے لگے، ان کی اہلیہ خواب میں ڈر گئیں، وہ بیدار ہوئیں تو انھیں حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) بستر پر نہیں ملے، وہ اٹھیں اور باہر آئیں تو دیکھا کہ وہ اس کنیز کے ساتھ صحبت کررہے ہیں، وہ خاتون گھر کے اندر گئی، اس نے چھری لی اور باہر نکلی تو اس دوران حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) صحبت کرکے فارغ ہوچکے تھے اور واپس آرہے تھے۔ ان کا اپنی اہلیہ سے سامنا ہوا جس نے چھری اٹھائی ہوئی تھی، تو حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) نے فرمایا : کیا ہوا ؟ تو ان کی اہلیہ نے جواب دیا : ہونا کیا ہے، اگر میں آپ کو اس حالت میں پاتی جس حالت میں، میں نے آپ کو پہلے دیکھا ہے، تو میں نے یہ چھری آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان ماردینی تھی۔ ابن رواحہ نے دریافت کیا : تم نے مجھے کہاں دیکھ لیا ؟ تو اہلیہ نے جواب دیا : میں نے آپ کو کنیز کے ساتھ صحبت کرتے ہوئے دیکھا ہے، تو ابن رواحہ نے یہ فرمایا : تم نے مجھے نہیں دیکھا، پھر حضرت ابن رواحہ نے فرمایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے، کوئی شخص جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرے، تو اہلیہ نے کہا : پھر آپ تلاوت کریں، تو حضرت ابن رواحہ نے یہ اشعار پڑھے : ” ہمارے پاس اللہ کے رسول تشریف لائے جو اس کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں، جو چمکدار اور روشن صبح سے بھی زیادہ مشہور اور روشن ہے، وہ ہمارے پاس ہدایت لے کر آئے، اس کے بعد کہ ہمارے دل نابینا ہوچکے تھے، وہ ایسی ہدایت تھی جو یقین دلانے والی تھی اور انھوں نے جو فرمایا وہ واقع ہوا، وہ رات ایسی حالت میں بسر کرتے تھے کہ ان کا پہلو بستر سے الگ ہوتا تھا، اس وقت جب مشرکوں کے بستر ان کے وزن سے بوجھل ہوتے تھے “۔
تو اس خاتون نے کہا : میں اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتی ہوں اور اپنی آنکھوں سے دیکھی ہوئی بات کو غلط قرار دیتی ہوں، پھر اگلے دن حضرت عبداللہ بن رواحہ (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرادیئے۔
راوی بیان کرتے ہیں : یہاں تک کہ مجھے آپ کے اطراف کے دانت دکھائی دیئے۔

426

426 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ زُرَيْقٍ عَنْ زَمْعَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ دَخَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوَاحَةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- نَهَى أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا وَهُوَ جُنُبٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن رواحہ گھر داخل ہوئے (اس کے بعد انھوں نے پورا واقعہ بیان کیا ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں :) حضرت عبداللہ بن رواحہ نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے، کوئی شخص جنابت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرے۔

427

427 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىٍّ الأَبَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو الشَّعْثَاءِ عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ أَبُو خَالِدٍ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لاَ يَقْرَأُ الْحَائِضُ وَلاَ الْجُنُبُ وَلاَ النُّفَسَاءُ الْقُرْآنَ. يَحْيَى هُوَ ابْنُ أَبِى أُنَيْسَةَ ضَعِيفٌ.
حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : حائضہ عورت، جنبی شخص اور نفاس والی عورت قرآن کی تلاوت نہیں کریں گے۔ اس روایت کا راوی یحییٰ ، یہ ابن ابی انیسہ ہے اور یہ ضعیف ہے۔

428

428 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ فِى كِتَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ أَلاَّ تَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلاَّ عَلَى طُهْرٍ. مُرْسَلٌ وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن ابوبکر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمرو بن حزم (رض) کو جو خط لکھا تھا، اس میں یہ بات بھی تھی : تم قرآن کو صرف باوضو حالت میں چھونا۔
یہ روایت ” مرسل “ ہے اور اس کے راوی ” ثقہ “ ہیں۔

429

429 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ قَالَ كَانَ فِى كِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ حِينَ بَعَثَهُ إِلَى نَجْرَانَ مِثْلَهُ سَوَاءً .
ابوبکر بن محمد بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمرو بن حزم (رض) کو جو خط لکھا تھا، جب انھیں نجران بھیجا تھا تو اس میں یہ بات بھی تھی، (اس کے بعد حسب سابق روایت ہے) ۔

430

430 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ثَوَّابٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى قَالَ سَمِعْتُ سَالِمًا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَمَسُّ الْقُرْآنَ إِلاَّ طَاهِرٌ ».
سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : قرآن کو صرف باوضو شخص چھوئے۔

431

431 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَمُحَمَّدِ ابْنَىْ أَبِى بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِيهِمَا أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَتَبَ كِتَابًا فِيهِ « وَلاَ يَمَسُّ الْقُرْآنَ إِلاَّ طَاهِرٌ
عبداللہ بن ابوبکر اور محمد بن ابوبکر اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں خط لکھا تھا، جس میں یہ بات بھی تھی : قرآن کو صرف باوضو شخص چھوئے۔

432

432 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنِى الزُّهْرِىُّ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَتَبَ إِلَى أَهْلِ الْيَمَنِ كِتَابًا فَكَانَ فِيهِ « لاَ يَمَسُّ الْقُرْآنَ إِلاَّ طَاهِرٌ ».
ابوبکر بن محمد اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اہل یمن کو یہ خط لکھا تھا جس میں یہ بات بھی تھی : قرآن کو صرف باوضو شخص چھوئے۔

433

433 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِى عُثْمَانَ الطَّيَالِسِىُّ حَدَّثَنِى إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِنْقَرِىُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبِى قَالَ حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ عَنْ حَسَّانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لَهُ « لاَ تَمَسَّ الْقُرْآنَ إِلاَّ وَأَنْتَ عَلَى طُهْرٍ » قَالَ لَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ سَمِعْتُ جَعْفَرًا يَقُولُ سَمِعَ حَسَّانُ بْنُ بِلاَلٍ مِنْ عَائِشَةَ وَعَمَّارٍ. قِيلَ لَهُ سَمِعَ مَطَرٌ مِنْ حَسَّانَ فَقَالَ نَعَمْ.
حضرت حکیم بن حزام (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے یہ فرمایا تھا : تم قرآن کو صرف اس وقت چھونا جب تم وضو کی حالت میں ہو۔

434

434 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْجُنَيْدِ وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَدَمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِى قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَصْرِىُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ خَرَجَ عُمَرُ مُتَقَلِّدًا السَّيْفَ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ خَتَنَكَ وَأُخْتَكَ قَدْ صَبَوَا فَأَتَاهُمَا عُمَرُ وَعِنْدَهُمَا رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ يُقَالُ لَهُ خَبَّابٌ وَكَانُوا يَقْرَءُونَ (طه ) فَقَالَ أَعْطُونِى الْكِتَابَ الَّذِى عِنْدَكُمْ فَأَقْرَؤُهُ وَكَانَ عُمَرُ يَقْرَأُ الْكُتُبَ فَقَالَتْ لَهُ أُخْتُهُ إِنَّكَ رِجْسٌ وَلاَ يَمَسُّهُ إِلاَّ الْمُطَهَّرُونَ فَقُمْ فَاغْتَسِلْ أَوْ تَوَضَّأْ فَقَامَ عُمَرُ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ أَخَذَ الْكِتَابَ فَقَرَأَ (طه) الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ لَيْسَ بِقَوِىٍّ.
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) گلے میں تلوار لٹکا کر نکلے تو انھیں بتایا گیا، آپ کے بہنوئی اور آپ کی بہن بےدین ہوگئے ہیں (یعنی انھوں نے اسلام قبول کرلیا ہے) تو حضرت عمر (رض) ان دونوں کے پاس آئے، ان دونوں کے پاس اس وقت ایک مہاجر شخص بیٹھا ہوا تھا، جس کا نام حباب تھا۔ یہ لوگ سورة فاتحہ کی تلاوت کر رہے تھے تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : تمہارے پاس جو یہ کتاب موجود ہے، یہ مجھے بھی دو تاکہ میں اس کو پڑھوں۔ حضرت عمر (رض) اس کتاب کو پڑھنا چاہتے تھے لیکن ان کی بہن نے ان سے کہا : آپ ناپاک ہیں، اسے صرف پاکیزہ لوگ چھو سکتے ہیں، انھیں اور غسل کریں یا وضو کریں، تو حضرت عمر (رض) اٹھے، انھوں نے وضو کیا، پھر انھوں نے اس تحریر کو لیا اور سورة فاتحہ کو پڑھا۔
اس روایت کا راموی قاسم بن عثمان مستند نہیں ہے۔

435

435 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ كُنَّا مَعَ سَلْمَانَ الْفَارِسِىِّ فِى سَفَرٍ فَقَضَى حَاجَتَهُ فَقُلْنَا لَهُ تَوَضَّأْ حَتَّى نَسْأَلَكَ عَنْ آيَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ فَقَالَ سَلُونِى فَإِنِّى لَسْتُ أَمَسُّهُ فَقَرَأَ عَلَيْنَا مَا أَرَدْنَا وَلَمْ يَكُنْ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ مَاءٌ. كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ خَالَفَهُ جَمَاعَةٌ.
علقمہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم حضرت سلمان فارسی (رض) کے ساتھ ایک سفر میں شریک تھے، انھوں نے قضائے حاجت کی، ہم نے ان سے کہا : آپ وضو کرلیں تاکہ ہم آپ سے قرآن کی ایک آیت کے بارے میں سوال کریں، تو حضرت سلمان فارسی (رض) نے کہا : تم مجھ سے سوال کرو، میں قرآن کو چھو تو نہیں رہا، پھر انھوں نے ہمارے سامنے وہ آیت تلاوت کی، جو ہم چاہ رہے تھے اور اس وقت ہمارے اور ان کے درمیان پانی موجود نہیں تھا۔
اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں اور ایک جماعت نے اس سے اختلاف کیا ہے۔

436

436 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ كُنَّا مَعَ سَلْمَانَ فَخَرَجَ فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ جَاءَ فَقُلْتُ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ لَوْ تَوَضَّأْتَ لَعَلَّنَا أَنْ نَسْأَلَكَ عَنْ آيَاتٍ فَقَالَ إِنِّى لَسْتُ أَمَسُّهُ إِنَّمَا لاَ يَمَسُّهُ إِلاَّ الْمُطَهَّرُونَ فَقَرَأَ عَلَيْنَا مَا شِئْنَا . كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم سلمان فارسی (رض) کے ساتھ تھے، وہ تشریف لے گئے ، انھوں نے قضائے حاجت کی، پھر وہ تشریف لائے تو میں نے عرض کی : اے ابوعبداللہ ! اگر آپ وضو کرلیں تو مناسب ہوگا، تاکہ ہم آپ سے کچھ آیات کے بارے میں دریافت کریں، تو حضرت سلمان فارسی (رض) نے فرمایا : میں قرآن کو چھو نہیں رہا، اسے صرف باوضو لوگ چھو سکتے ہیں۔ (راوی بیان کرتے ہیں :) پھر حضرت سلمان فارسی (رض) نے ہمارے سامنے وہ آیات تلاوت کیں جو ہم چاہتے تھے۔ اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

437

437 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ كُنَّا مَعَهُ فِى سَفَرٍ فَانْطَلَقَ فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ جَاءَ فَقُلْتُ أَىْ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ تَوَضَّأْ لَعَلَّنَا نَسْأَلُكَ عَنْ آىٍ مِنَ الْقُرْآنِ فَقَالَ سَلُونِى فَإِنِّى لاَ أَمَسُّهُ إِنَّهُ لاَ يَمَسُّهُ إِلاَّ الْمُطَهَّرُونَ فَسَأَلْنَاهُ فَقَرَأَ عَلَيْنَا قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ. وَالْمَعْنَى قَرِيبٌ. كُلُّهَا صِحَاحٌ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم حضرت سلمان فارسی (رض) کے ساتھ سفر میں شریک تھے، وہ تشریف لے گئے ، انھوں نے قضائے حاجت کی، پھر وہ تشریف لائے تو میں نے عرض کی : اے ابو عبداللہ ! آپ وضو کرلیں تاکہ ہم آپ سے قرآن کی کچھ آیات کے بارے میں دریافت کرلیں، تو انھوں نے فرمایا : تم مجھ سے سوال کرو میں اسے چھو نہیں رہا، اسے صرف باوضو لوگ چھو سکتے ہیں، پھر ہم نے حضرت سلمان فارسی (رض) سے سوالات کیے، اور انھوں نے وضو کرنے سے پہلے ہی ہمارے سامنے کچھ آیات کی تلاوت کی۔
اس روایت کا مضمون قریب قریب ہے، اور تمام اسناد مستند طور پر منقول ہیں۔

438

438 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ قَالَ وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ قَالَ وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ بِنَحْوِهِ.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ عبدالرحمن بن یزید کے حوالے سے حضرت سلمان فارسی (رض) کے بارے میں منقول ہے۔

439

439 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ زَيْدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْعَبْسِىِّ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالأَسْوَدِ عَنْ سَلْمَانَ أَنَّهُ قَرَأَ بَعْدَ الْحَدَثِ. كُلُّهَا صِحَاحٌ.
علقمہ اور اسود کے حوالے سے حضرت سلمان (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انھوں نے بےوضو ہونے کی حالت میں قرآن کی آیت کی تلاوت کی تھی۔ یہ تمام اسناد مستند ہیں۔

440

440 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سُئِلَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْمَنِىِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ. قَالَ « إِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ الْمُخَاطِ وَالْبُزَاقِ وَإِنَّمَا يَكْفِيكَ أَنْ تَمْسَحَهُ بِخِرْقَةٍ أَوْ بِإِذْخِرَةٍ ». لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ إِسْحَاقَ الأَزْرَقِ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ أَبِى لَيْلَى ثِقَةٌ فِى حِفْظِهِ شَىْءٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کپڑوں پر منی لگ جانے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : یہ بلغم اور تھوک کی طرح ہے، تمہارے لیے اتنا کافی ہوگا، تم اسے کسی کپڑے یا گھاس کے ذریعے صاف کرلو۔
صرف اسحاق نامی راوی نے اس روایت کو ” مرفوع “ روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

441

441- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى لَيْلَى عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِى الْمَنِىِّ يُصِيبُ الثَّوْبَ قَالَ إِنَّمَا هُوَ بِمَنْزِلَةِ النُّخَامَةِ وَالْبُزَاقِ أَمِطْهُ عَنْكَ بِإِذْخِرَةٍ .
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے کپڑوں پر منی لگ جانے کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انھوں نے یہ بات فرمائی ہے : یہ بلغم اور تھوک کی طرح ہے، تم اسے گھاس کے ذریعے صاف کرلو۔

442

442 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَفْرُكُ الْمَنِىَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا كَانَ يَابِسًا وَأَغْسِلُهُ إِذَا كَانَ رَطْبًا.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کپڑے سے منی کو کھرچ دیتی تھی، جب وہ خشک ہوتی تھی اور اگر روہ تر ہوتی تھی تو میں اسے دھو لیتی تھی۔

443

443 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَبِى الزَّرْقَاءِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنْ كُنْتُ لأَتَّبِعُهُ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَغْسِلُهُ. صَحِيحٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : اگر میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کپڑے میں (منی کا) داغ دیکھتی تھی تو اسے دھو دیتی تھی۔ یہ روایت مستند ہے۔

444

444 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهُ مَنِىٌّ غَسَلَهُ ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى الصَّلاَةِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَى بُقَعِهِ مِنْ أَثَرِ الْغَسْلِ فِى ثَوْبِهِ. صَحِيحٌ .
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کپڑے پر منی لگ جاتی تو آپ اسے دھو لیتے اور نماز کے لیے تشریف لے جاتے، جب کہ آپ کے کپڑے پر دھونے کے اثر کے نشان میں دیکھ رہی ہوتی تھی۔

445

445 - حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا الْمُتَوَكِّلُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ أُمِّ الْقَلُوصِ عَمْرَةَ الْغَاضِرِيَّةِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لاَ يَرَى عَلَى الثَّوْبِ جَنَابَةً وَلاَ الأَرْضِ جَنَابَةً وَلاَ يُجْنِبُ الرَّجُلُ الرَّجُلَ. لاَ يَثْبُتُ هَذَا. أُمُّ الْقَلُوصِ لاَ تَثْبُتُ بِهَا حُجَّةٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ سمجھتے تھے، کپڑے کو جنابت لاحق نہیں ہوتی، زمین کو جنابت لاحق نہیں ہوتی اور کوئی شخص کسی دوسرے شخص کو جنبی نہیں کرتا۔
یہ روایت ثابت نہیں ہے، اس روایت کی راوی ام قلوص نامی خاتون کو مستند تسلیم نہیں کیا گیا۔

446

446 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ أَوْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا أَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَأَرَادَ أَنْ يَنَامَ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَأْكُلَ غَسَلَ كَفَّيْهِ ثُمَّ أَكَلَ . صَحِيحٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جنابت لاحق ہوتی اور آپ سونے کا ارادہ کرتے تو آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کرلیتے، لیکن اگر اس حالت میں کچھ کھانے کا ارادہ کرتے تو آپ اپنی دونوں ہتھیلیاں دھو کر کھالیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔

447

447 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ وَأَبِى سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ غَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ أَكَلَ.صَحِيحٌ .
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو آپ نماز کے وضو کی طرح وضو کرلیتے اور اگر (جنابت کی حالت میں) کچھ کھانے کا ارادہ کرتے تو دونوں ہاتھ دھوکر وہ چیز کھالیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔

448

448 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ وَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَطْعَمَ وَهُوَ جُنُبٌ غَسَلَ كَفَّيْهِ وَمَضْمَضَ فَاهُ ثُمَّ طَعِمَ.صَحِيحٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ کرتے تو سونے سے پہلے نماز کے وضو کی طرح کرلیتے اور اگر کچھ کھانے کا ارادہ کرتے جبکہ آپ جنابت کی حالت میں ہوتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھ دھو لیتے اور کلی کرکے وہ چیز کھالیتے۔ یہ روایت مستند ہے۔

449

449 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ بُجَيْرٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِهْرَانَ حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِىُّ عَنْ مُحَمَّدٍ أَبِى غَسَّانَ عَنْ أَبِى حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِى أُبَىُّ بْنُ كَعْبٍ أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِى كَانُوا يُفْتُونَ أَنَّ الْمَاءَ مِنَ الْمَاءِ كَانَتْ رُخْصَةً رَخَّصَهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى بَدْءِ الإِسْلاَمِ ثُمَّ أَمَرَنَا بِالاِغْتِسَالِ بَعْدُ . صَحِيحٌ.
حضرت سہل بن سعد (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت ابی بن کعب (رض) نے مجھے یہ بات بیان کی ہے : کچھ لوگ یہ کہتے ہیں : انزال کی وجہ سے غسل لازم ہوتا ہے (حالانکہ در حقیقت) یہ ایک رخصت تھی، جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسلام کے ابتدائی زمانے میں عطاء کی تھی ، اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں غسل کرنے کا حکم دیا ۔ یہ روایت مستند ہے۔

450

450 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِمْرَانَ حَدَّثَنِى الزُّهْرِىُّ قَالَ سَأَلْتُ عُرْوَةَ عَنِ الَّذِى يُجَامِعُ وَلاَ يُنْزِلُ فَقَالَ قَوْلُ النَّاسِ أَنْ يَأْخُذُوا بِالآخِرِ مِنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَحَدَّثَتْنِى عَائِشَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ وَلاَ يَغْتَسِلُ وَذَلِكَ قَبْلَ فَتْحِ مَكَّةَ ثُمَّ اغْتَسَلَ بَعْدَ ذَلِكَ وَأَمَرَ النَّاسَ بِالْغُسْلِ .
زہری بیان کرتے ہیں : میں نے عروہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا جو صحبت کرتا ہے، لیکن اسے انزال نہیں ہوتا تو عروہ نے جواب دیا : لوگوں کی رائے یہ ہے، وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آخری حکم کو اختیار کرتے ہیں۔
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نے مجھے یہ بات بتائی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہلے ایسا ہی کیا کرتے تھے اور غسل نہیں کرتے تھے، لیکن یہ مکہ فتح ہونے سے پہلے کی بات ہے۔ اس کے بعد آپ نے غسل کرنا شروع کیا اور لوگوں کو بھی (ایسی صورتحال میں) غسل کرنے کی ہدایت کی۔

451

451 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَوْكَرِ بْنِ رَافِعٍ الطُّوسِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الضَّرِيرُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ حَمَّادٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ أَتَى عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَنَا عَلَى بِئْرٍ أَدْلُو مَاءً فِى رِكْوَةٍ لِى فَقَالَ يَا عَمَّارُ مَا تَصْنَعُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِى وَأُمِّى أَغْسِلُ ثَوْبِى مِنْ نُخَامَةٍ أَصَابَتْهُ فَقَالَ « يَا عَمَّارُ إِنَّمَا يُغْسَلُ الثَّوْبُ مِنْ خَمْسٍ مِنَ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ وَالْقَىْءِ وَالدَّمِ وَالْمَنِىِّ يَا عَمَّارُ مَا نُخَامَتُكَ وَدُمُوعُ عَيْنَيْكَ وَالْمَاءُ الَّذِى فِى رِكْوَتِكَ إِلاَّ سَوَاءٌ ». لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ ثَابِتِ بْنِ حَمَّادٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا وَإِبْرَاهِيمُ وَثَابِتٌ ضَعِيفَانِ.
حضرت عمار بن یاسر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس تشریف لائے ، میں اس وقت ایک کنوئیں کے کنارے ایک ڈول سے پانی نکال رہا تھا، آپ نے فرمایا : اے عمار ! کیا کررہے ہو ؟ میں نے عرض کی : یارسول اللہ ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ! میں اپنے کپڑے پر لگی ہوئی بلغم کو دھونا چاہ رہا ہوں، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے عمار ! کپڑے کو پانچ وجہ سے دھویا جاتا ہے : پاخانہ لگا ہو، پیشاب لگا ہو، قے لگی ہو، خون لگا ہو یا منی لگی ہو۔ اے عمار ! تمہاری بلغم، تمہارے آنسو اور تمہاری چھاگل میں موجود پانی ایک جیسی حیثیت رکھتے ہیں۔
اس روایت کو صرف ثابت بن حماد نے نقل کیا ہے اور یہ بہت زیادہ ضعیف ہے۔ اس روایت کے دو راوی ابراہیم اور ثابت دونوں ضعیف ہیں۔

452

452 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىٍّ الأَبَّارُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْجَعْدِ عَنْ أَبِى جَعْفَرٍ الرَّازِىِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تَنَزَّهُوا مِنَ الْبَوْلِ فَإِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنْهُ ». الْمَحْفُوظُ مُرْسَلٌ.
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : پیشاب سے بچو، کیونکہ عام طور پر قبر میں عذاب اس وجہ سے ہوتا ہے۔
یہ روایت ” مرسل “ ہونے کے طور پر زیادہ محفوظ ہے۔

453

453 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الأَدَمِىُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ الْمَخْرَمِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ عَنْ أَبِى الْجَهْمِ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ بَأْسَ بِبَوْلِ مَا أُكِلَ لَحْمُهُ ». سَوَّارٌ ضَعِيفٌ.
حضرت براء بن عازب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہے، اس کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں ہے۔
اس روایت کا راوی سوار ضعیف ہے۔

454

454 - خَالَفَهُ يَحْيَى بْنُ الْعَلاَءِ فَرَوَاهُ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرٍ. حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الأَهْوَازِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْعَلاَءِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلاَ بَأْسَ بِبَوْلِهِ ». لاَ يَثْبُتُ. عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَيَحْيَى بْنُ الْعَلاَءِ ضَعِيفَانِ وَسَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ أَيْضًا مَتْرُوكٌ وَقَدِ اخْتُلِفَ عَنْهُ فَقِيلَ عَنْهُ مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلاَ بَأْسَ بِسُؤْرِهِ.
حضرت جابر (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہو، اس کے پیشاب میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ روایت مستند طور پر ثابت نہیں ہے۔ اس کے بعض راوی ضعیف ہیں اور ایک راوی متروک ہے۔ ایک قول کے مطابق آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بات منقول ہے : جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہے اس کے جو ٹھے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

455

455 - حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سَوَّارٍ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِى الْجَهْمِ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلاَ بَأْسَ بِسُؤْرِهِ ». كَذَا يُسَمِّيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ مُصْعَبَ بْنَ سَوَّارٍ فَقَلَبَ اسْمَهُ وَإِنَّمَا هُوَ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ.
حضرت براء (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہو، اس کے جو ٹھے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

456

456 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ مِنْ حِفْظِهِ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ مَا أُكِلَ لَحْمُهُ فَلاَ بَأْسَ بِسَلْحِهِ .
عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : جس جانور کا گوشت کھایا جاتا ہو ، اس کی لید میں کوئی حرج نہیں ہے۔

457

457 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحٍ السَّمَرْقَنْدِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ السَّمَّانُ - بَصْرِىٌّ - حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « اسْتَنْزِهُوا مِنَ الْبَوْلِ فَإِنَّ عَامَّةَ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنْهُ ». الصَّوَابُ مُرْسَلٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : پیشاب سے بچو، کیونکہ عام طور پر قبر میں عذاب اسی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
زیادہ درست یہ ہے روایت ” مرسل “ ہے۔

458

458 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ الصَّفَّارُ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا عَفَّانُ وَهُوَ ابْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَكْثَرُ عَذَابِ الْقَبْرِ فِى الْبَوْلِ ». صَحِيحٌ.
حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اکثر قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ روایت مستند ہے۔

459

459 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِى يَحْيَى عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « عَامَّةُ عَذَابِ الْقَبْرِ مِنَ الْبَوْلِ فَتَنَزَّهُوا مِنَ الْبَوْلِ ». لاَ بَأْسَ بِهِ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے ” مرفوع “ روایت کے طور پر یہ بات نقل کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : قبر کا عذاب پیشاب کی وجہ سے ہوتا ہے، تو تم لوگ پیشاب سے بچو۔ اس روایت کی سند میں کوئی حرج نہیں ہے۔

460

460 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو الْمُسَيَّبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ الْحَنَّاطُ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُوَانِ بْنِ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى الْقَاسِمِ النَّخَعِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ نَافِعٍ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بَالَ ابْنُ الزُّبَيْرِ عَلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخَذْتُهُ أَخْذًا عَنِيفًا فَقَالَ « إِنَّهُ لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ فَلاَ يَضُرُّ بَوْلُهُ ». وَقَالَ دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو فَقَالَ « دَعِيهِ فَإِنَّهُ لَمْ يَطْعَمِ الطَّعَامَ فَلاَ يُقَذِّرُ بَوْلُهُ ».
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : ابن زبیر (رض) نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر پیشاب کردیا ، تو میں نے اسے سختی سے اٹھا لیا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ کھانا نہیں کھاتا، اس کے پیشاب کا کوئی نقصان نہیں ہے۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : آپ نے فرمایا : اسے چھوڑ دو ! کیونکہ یہ کھانا نہیں کھاتا، اس کا پیشاب گندا نہیں کرتا۔

461

461 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَدَمِىُّ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ الْعَبْدِىُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى حَرْبِ بْنِ أَبِى الأَسْوَدِ عَنْ أَبِى الأَسْوَدِ الدِّيلِىِّ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه أَنَّ نَبِىَّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فِى بَوْلِ الرَّضِيعِ « يُنْضَحُ بَوْلُ الْغُلاَمِ وَيُغْسَلُ بَوْلُ الْجَارِيَةِ ». قَالَ قَتَادَةُ وَهَذَا مَا لَمْ يَطْعَمَا فَإِذَا طَعِمَا الطَّعَامَ غُسِلاَ جَمِيعًا.
حضرت علی (رض) روایت کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دودھ پینے والے بچے کے پیشاب کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے : بچے کے پیشاب پر پانی بہا دیا جائے، اور بچی کے پیشاب کو دھو لیا جائے۔
قتادہ نامی راوی نے یہ بات واضح کی ہے، یہ اس وقت تک ہے جب وہ دونوں کچھ کھاتے نہ ہوں، اگر وہ کھانا شروع کردیں تو ان دونوں کے (پیشاب لگے ہوئے کپڑے کو) دھویا جائے گا۔

462

462 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ. تَابَعَهُ عَبْدُ الصَّمَدِ عَنْ هِشَامٍ وَوَقَفَهُ ابْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ. وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِىُّ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا هِشَامٌ صَاحِبُ الدَّسْتَوَائِىِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ ابْنِ أَبِى الأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِىٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « بَوْلُ الْغُلاَمِ يُنْضَحُ وَبَوْلُ الْجَارِيَةِ يُغْسَلُ ». قَالَ قَتَادَةُ هَذَا مَا لَمْ يَطْعَمَا فَإِذَا طَعِمَا غُسِلَ بَوْلُهُمَا.
حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : لڑکے کے پیشاب پر پانی چھڑک دیا جائے گا اور لڑکی کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔
قتادہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : یہ اس وقت ہے جب وہ کچھ کھاتے نہ ہوں، اگر وہ کھانا شروع کردیں تو ان دونوں کے پیشاب کو دھویا جائے گا۔

463

463 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنِى مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ الطَّائِىُّ حَدَّثَنِى أَبُو السَّمْحِ قَالَ كُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَ وَلِّنِى قَفَاكَ فَأُولِيهِ قَفَاىَ وَأَنْشُرُ الثَّوْبَ يَعْنِى أَسْتُرُهُ فَأُتِىَ بِحَسَنٍ أَوْ حُسَيْنٍ فَبَالَ عَلَى صَدْرِهِ فَدَعَا بِمَاءٍ فَرَشَّهُ عَلَيْهِ وَقَالَ « هَكَذَا يُصْنَعُ يُرَشُّ مِنَ الذَّكَرِ وَيُغْسَلُ مِنَ الأُنْثَى »
حضرت ابو سمح (رض) بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت کیا کرتا تھا، جب آپ نے غسل کرنا ہوتا تو آپ مجھ سے فرماتے : منہ دوسری طرف کرلو، تو میں منہ دوسری طرف کرلیتا اور پردہ کردیتا۔
(ایک مرتبہ آپ نے غسل کرلیا تھا) تو آپ کے پاس جناب امام حسن (رض) یا شاید امام حسین (رض) کو لایا گیا، انھوں نے آپ کے سینے پر پیشاب کردیا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی منگوا کر اس پر چھڑک دیا، اور ارشاد فرمایا : اگر لڑکا پیشاب کردے ، تو اس طرح چھڑک دیا جائے گا اور اگر لڑکی پیشاب کرے تو اسے دھویا جائے گا۔

464

464 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِىِّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَصَابَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَوْ جِلْدَهُ بَوْلُ صَبِىٍّ وَهُوَ صَغِيرٌ فَصُبَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ بِقَدْرِ الْبَوْلِ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جسم مبارک پر یا آپ کی جلد پر نابالغ کم سن بچے کا پیشاب لگ گیا تو آپ نے اس جگہ پر پانی چھڑک دیا، جہاں پیشاب لگا تھا۔

465

465 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ دَاوُدَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِى بَوْلِ الصَّبِىِّ قَالَ يُصَبُّ عَلَيْهِ مِثْلُهُ مِنَ الْمَاءِ قَالَ كَذَلِكَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِبَوْلِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِىٍّ رضى الله عنهما. إِبْرَاهِيمُ هُوَ ابْنُ أَبِى يَحْيَى ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بچے کے پیشاب کے بارے میں یہ فرماتے ہیں : جس حصہ پر وہ لگا ہو، اس حصے پر پانی چھڑک دیا جائے۔
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امام حسین بن علی (رض) کا پیشاب لگنے پر بھی اسی طرح کیا تھا۔ اس روایت کا راوی ابراہیم، ابویحییٰ کا بیٹا ہے اور یہ ضعیف ہے۔

466

466 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ طَالُوتُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو هِلاَلٍ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنَّا نَأْتِى مَسْجِدَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَنَنَامُ فَلاَ نُحْدِثُ لِذَلِكَ وُضُوءًا . صَحِيحٌ.
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مسجد میں آجاتے تھے، اور سو جایا کرتے تھے تو ہم لوگ (سوجانے کی وجہ سے) دوبارہ وضو نہیں کرتے تھے۔
یہ روایت مستند ہے۔

467

467 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُوقَظُونَ لِلصَّلاَةِ حَتَّى إِنِّى لأَسْمَعُ لأَحَدِهِمْ غَطِيطًا ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلاَ يَتَوَضَّئُونَ. قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ هَذَا عِنْدَنَا وَهُمْ جُلُوسٌ. صَحِيحٌ.
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) کو دیکھا ہے، انھیں نماز پڑھنے کے لیے اٹھایا جاتا تھا، یہاں تک کہ بعض اوقات میں ان میں سے کسی کے خراٹے بھی سن لیتا تھا، لیکن وہ پھر اٹھ کر نماز پڑھ لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔
ابن مبارک نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : ہمارے نزدیک یہ حکم اس وقت ہے جب یہ لوگ بیٹھے ہوئے سوجاتے تھے۔ یہ حدیث مستند ہے۔

468

468 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِىُّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ حَتَّى يَخْفِقُوا بِرُءُوسِهِمْ ثُمَّ يَقُومُونَ يُصَلُّونَ وَلاَ يَتَوَضَّئُونَ. صَحِيحٌ .
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب (رض) عشاء کی ادان کے انتظار میں ہوتے تھے، یہاں تک کہ ان کے سر جھک جایا کرتے تھے (یعنی وہ سو جاتے تھے) ، پھر وہ اٹھ کر نماز ادا کرلیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ یہ روایت مستند طورپر منقول ہے۔

469

469 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ حُمَيْدٍ وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْمَدِينَةَ فَاجْتَوَوْهَا فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنْ شِئْتُمْ خَرَجْتُمْ إِلَى إِبِلِ الصَّدَقَةِ فَشَرِبْتُمْ مِنْ أَلْبَانِهَا وَأَبْوَالِهَا ». فَفَعَلُوا ذَلِكَ فَصَحُّوا فَأَقْبَلُوا عَلَى الرُّعَاةِ فَقَتَلُوهُمْ وَاسْتَاقُوا ذَوْدَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَارْتَدُّوا عَنِ الإِسْلاَمِ فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى آثَارِهِمْ فَأُتِىَ بِهِمْ فَقَطَعَ أَيْدِيَهُمْ وَأَرْجُلَهُمْ وَسَمَلَ أَعْيُنَهُمْ وَتُرِكُوا بِالْحَرَّةِ حَتَّى مَاتُوا.
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ” عرینہ “ قبیلے کے کچھ لوگ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوئے، وہاں کی آب وہوا انھیں موافق نہیں آئی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : اگر تم لوگ چاہو تو صدقے کے اونٹوں کی طرف چلے جاؤ اور وہاں ان کا دودھ اور پیشاب پیو، انھوں نے ایسا ہی کیا تو وہ تندرست ہوگئے ، پھر وہ لوگ ان اونٹوں کے چرواہے کے پاس گئے اور اسے قتل کردیا اور نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اونٹوں کو اپنے ساتھ ہانک کرلے گئے اور اسلام کو چھوڑ کر مرتد ہوگئے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے پیچھے لوگوں کو بھیجا۔ انھیں پکڑ کر لایا گیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ہاتھ اور پاؤں کٹوادیئے اور ان کی آنکھوں میں سلائیاں پھروادیں اور پھر انھیں پتھریلی زمین پر ڈال دیا گیا، یہاں تک کہ وہ اسی حالت میں مرگئے۔

470

470 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِى حَيَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا سَمْعَانُ بْنُ مَالِكٍ عَنْ أَبِى وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِىٌّ فَبَالَ فِى الْمَسْجِدِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِمَكَانِهِ فَاحْتُفِرَ فَصُبَّ عَلَيْهِ دَلْوٌ مِنْ مَاءٍ فَقَالَ الأَعْرَابِىُّ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْمَرْءُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَمَّا يَعْمَلْ بِعَمَلِهِمْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ ». سَمْعَانُ مَجْهُولٌ.
حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک دفعہ ایک دیہاتی آیا، اس نے مسجد میں پیشاب کردیا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس جگہ کے بارے میں یہ حکم دیا کہ اسے کھود دیا جائے، اور پھر اس پر پانی کا ایک ڈول بہا دیا جائے، اس دیہاتی نے عرض کی : یارسول اللہ ! ایک شخص کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے، حالانکہ وہ ان کے عمل کی طرح عمل نہیں کرتا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی : وہ جس کے ساتھ محبت کرتا ہے اس کے ساتھ ہوگا۔
اس روایت کا ایک راوی سمعان مجہول ہے۔

471

471 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى الْمَالِكِىُّ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِىٌّ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- شَيْخٌ كَبِيرٌ فَقَالَ يَا مُحَمَّدُ مَتَى السَّاعَةُ فَقَالَ « وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا » قَالَ لاَ وَالَّذِى بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَبِيرِ صَلاَةٍ وَلاَ صِيَامٍ إِلاَّ أَنِّى أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ . قَالَ « فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ ». قَالَ فَذَهَبَ الشَّيْخُ فَأَخَذَهُ بَوْلُهُ فِى الْمَسْجِدِ فَمَرَّ عَلَيْهِ النَّاسُ فَأَقَامُوهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « دَعُوهُ عَسَى أَنْ يَكُونَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ ». فَصَبُّوا عَلَى بَوْلِهِ الْمَاءَ . كَذَا قَالَ يُوسُفُ الْمُعَلَّى الْمَالِكِىُّ. الْمُعَلَّى مَجْهُولٌ.
حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ دیہاتی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، وہ بڑی عمر کا آدمی تھا، اس نے عرض کیا : اے حضرت محمد ! قیامت کب آئے گی ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے ؟ اس نے جواب دیا : اس ذات کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں نے اس کے لیے کوئی زیادہ نمازیں اور روزے تیار نہیں کیے ہیں، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اس کے ساتھ ہوگے جس کے ساتھ تم محبت رکھتے ہو۔
راوی بیان کرتے ہیں : پھر وہ بڑی عمر کا آدمی گیا اور اس نے مسجد میں پیشاب کرنا چاہا، کچھ لوگ اس کے پاس سے گزرے اور اسے روک دیا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اسے کرنے دو ! ہوسکتا ہے، یہ جنتی ہو، پھر ان لوگوں نے اس کے پیشاب پر پانی بہا دیا۔

472

472 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ عُمَيْرٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلِ بْنِ مُقَرِّنٍ قَالَ قَامَ أَعْرَابِىٌّ إِلَى زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَا الْمَسْجِدِ فَانْكَشَفَ فَبَالَ فِيهَا فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « خُذُوا مَا بَالَ عَلَيْهِ مِنَ التُّرَابِ فَأَلْقُوهُ وَأَهْرِيقُوا عَلَى مَكَانِهِ مَاءً ». قَالَ الشَّيْخُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْقِلٍ تَابِعِىٌّ وَهُوَ مُرْسَلٌ.
حضرت عبداللہ بن معقل (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک دیہاتی مسجد کے کنارے پر کھڑا ہوا، اس نے اپنا تہبند ہٹایا اور وہاں پیشاب کردیا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس جگہ اس نے پیشاب کیا ہے، وہاں سے مٹی نکال کر پھینک دو اور اس جگہ پر پانی بہادو۔
اس روایت کے راوی عبداللہ بن معقل تابعی ہیں اور یہ روایت ” مرسل “ ہے۔

473

473 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو الطَّيِّبِ يَزِيدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِى النَّجُودِ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَقَالَ الْحَسَّانِىُّ رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثًا إِلاَّ مِنْ جَنَابَةٍ وَلَكِنْ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ أَوْ رِيحٍ. لَمْ يَقُلْ فِى هَذَا الْحَدِيثِ أَوْ رِيحٍ غَيْرُ وَكِيعٍ عَنْ مِسْعَرٍ.
حضرت صفوان بن عسال بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسافر شخص کے لیے تین دنوں تک موزوں پر مسح کرنے کی رخصت دی ہے۔
البتہ جنابت کا حکم مختلف ہے (تو یہ حکم صرف) پاخانہ کرنے، پیشاب کرنے یا ہوا خارج ہونے کے بارے میں ہے (یعنی اس کے بعد آدمی وضو کے دوران موزوں پر مسح کرسکتا ہے) ۔
ہوا خارج ہونے کا حکم صرف ایک روایت میں ہے۔

474

474 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لُؤْلُؤٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَيَّاطُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الرَّجُلِ يَجِدُ بَلَلاً وَلاَ يَذْكُرُ احْتِلاَمًا قَالَ « يَغْتَسِلُ ». وَعَنِ الرَّجُلِ يَرَى أَنْ قَدِ احْتَلَمَ وَلاَ يَجِدُ بَلَلاً قَالَ « لاَ غُسْلَ عَلَيْهِ ». فَقَالَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ أَعَلَى الْمَرْأَةِ تَرَى ذَلِكَ غُسْلٌ قَالَ « نَعَمْ إِنَّ النِّسَاءَ شَقَائِقُ الرِّجَالِ
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو تزی دیکھتا ہے لیکن اسے احتلام یاد نہیں ہوتا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہ غسل کرلے۔
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جسے یہ یاد ہوتا ہے، اسے احتلام ہوا تھا لیکن اسے تری نظر نہیں آتی، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس پر غسل لازم نہیں ہوگا۔ سیدہ ام سلیم (رض) نے عرض کی : اگر عورت یہ چیز دیکھ لے ؟ تو کیا اس پر بھی یہ حکم لازم ہوگا ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہاں ! عورتیں مردوں کا پہلو ہیں۔

475

475 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَجَّاجِ بْنِ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى السَّفَرِ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْغُسْلُ مِنْ خَمْسَةٍ مِنَ الْجَنَابَةِ وَغُسْلُ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَغُسْلُ الْمَيِّتِ وَالْغُسْلُ مِنْ مَاءِ الْحَمَّامِ ». مُصْعَبُ بْنُ شَيْبَةَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : غسل کرنا پانچ صورتوں میں لازم ہوتا ہے، جنابت کے بعد جمعہ کے دن غسل کرنا، میت کو غسل دینے کے بعد، حمام کے پانی میں نہانے کے بعد۔ اس روایت کا راوی مصعب بن شعبہ ، ضعیف ہے۔

476

476 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى يَعْنِى الْقَطَّانَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَقُولُ فِى رَجُلٍ أَصَابَ مِنِ امْرَأَةٍ لاَ تَحِلُّ لَهُ فَلَمْ يَدَعْ شَيْئًا يُصِيبُهُ الرَّجُلُ مِنَ امْرَأَتِهِ إِلاَّ قَدْ أَصَابَهُ مِنْهَا إِلاَّ أَنَّهُ لَمْ يُجَامِعْهَا فَقَالَ « تَوَضَّأْ وُضُوءًا حَسَنًا ثُمَّ قُمْ فَصَلِّ ». قَالَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَذِهِ الآيَةَ (أَقِمِ الصَّلاَةَ طَرَفَىِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ اللَّيْلِ) الآيَةَ فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ أَهِىَ لَهُ خَاصَّةً أَمْ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً فَقَالَ « بَلْ هِىَ لِلْمُسْلِمِينَ عَامَّةً ». صَحِيحٌ.
حضرت معاذ بن جبل (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران ایک شخص آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی : یارسول اللہ ! آپ ایسے شخص کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ جو کسی ایسی عورت کے قریب جاتا ہے جو اس کے لیے حلال نہیں اور جو مرد عورتوں کے ساتھ کرتے ہیں، وہ ہر کام اس کے ساتھ کرلیتا ہے، البتہ اس کے ساتھ صحبت نہیں کرتا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اچھی طرح وضو کرو ، پھر اٹھ کر نماز ادا کرلو۔
راوی بیان کرتے ہیں : تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” تم نماز کو دن کے دونوں حصوں میں قائم کرو اور رات کے کچھ حصے میں بھی “۔
حضرت معاذ بن جبل (رض) نے دریافت کیا : کیا یہ حکم اس شخص کے لیے مخصوص ہے یا تمام مسلمانوں کے لیے مخصوص ہے ؟ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔ یہ روایت مستند ہے۔

477

477 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ يَزِيدَ الطَّرَسُوسِىُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ سَيَّارٍ - مَدِينِىٌّ - حَدَّثَنِى أَبِى عَنِ ابْنِ أَخِى الزُّهْرِىِّ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لاَ تُعَادُ الصَّلاَةُ مِنَ الْقُبْلَةِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ وَيُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ. خَالَفَهُ مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ فِى إِسْنَادِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : بوسہ لینے کی وجہ سے نماز کو دہرایا نہیں جائے گا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ایک زوجہ محترمہ کا بوسہ لے لیتے تھے اور بعد میں نماز ادا کرلیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ اس روایت کی سند میں منصور بن ڈاذان نامی راوی نے اس طرح کی بات نقل کی ہے۔

478

478 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِى مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنِى الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ التَّنِّيسِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ حَدَّثَنِى مَنْصُورٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ كَانَ نَبِىُّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُقَبِّلُنِى إِذَا خَرَجَ إِلَى الصَّلاَةِ وَمَا يَتَوَضَّأُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : اللہ کے نبی میرا بوسہ لے لیا کرتے تھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے تشریف لے جاتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔

479

479 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعَلِىُّ بْنُ سَلْمِ بْنِ مِهْرَانَ قَالُوا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنِ الزُّهْرِىِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ وَلَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ وَلَيْسَ بِقَوِىٍّ فِى الْحَدِيثِ وَالْمَحْفُوظُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْحُفَّاظُ الثِّقَاتُ عَنِ الزُّهْرِىِّ مِنْهُمْ مَعْمَرٌ وَعُقَيْلٌ وَابْنُ أَبِى ذِئْبٍ. وَقَالَ مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ فِى الْقُبْلَةِ الْوُضُوءُ . وَلَوْ كَانَ مَا رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ صَحِيحًا لَمَا كَانَ الزُّهْرِىُّ يُفْتِى بِخِلاَفِهِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے، جس میں ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے کی حالت میں بوسہ لے لیا کرتے تھے۔ امام مالک (رح) نے امام زہری (رح) کا یہ فرمان نقل کیا ہے : بوسہ لینے کے بعد وضو لازم ہوجاتا ہے، تو اگر زہری کے حوالے سے سیدہ عائشہ (رض) سے منقول روایت کو درست تسلیم کرلیا جائے تو پھر زہری کو اس کے خلاف فتویٰ نہیں دینا چاہیے تھا، باقی اللہ بہتر جانتا ہے !

480

480 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِى قُبْلَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ الْوُضُوءُ.
امام مالک ، ابن شہاب زہری کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، وہ فرماتے ہیں : اگر شوہر اپنی بیوی کا بوسہ لے تو اس پر وضو کرنا لازم ہوگا۔

481

481 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَعْضَ نِسَائِهِ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. ثُمَّ ضَحِكَتْ.تَفَرَّدَ بِهِ حَاجِبٌ عَنْ وَكِيعٍ وَوَهِمَ فِيهِ وَالصَّوَابُ عَنْ وَكِيعٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ . وَحَاجِبٌ لَمْ يَكُنْ لَهُ كِتَابٌ إِنَّمَا كَانَ يُحَدِّثُ مِنْ حِفْظِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : اللہ کے رسول اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لے لیتے تھے، پھر اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا کرلیتے تھے اور از سر نو وض نہیں کرتے تھے۔ (یہ بات بیان کرنے کے بعد) سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) مسکرادیں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بوسہ لیتے تھے، جبکہ آپ روزے کی حالت میں ہوتے تھے۔

482

482 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ حَدَّثَنِى هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ بَلَغَهَا قَوْلُ ابْنِ عُمَرَ فِى الْقُبْلَةِ الْوُضُوءُ. فَقَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ ثُمَّ لاَ يَتَوَضَّأُ. لاَ أَعْلَمُ حَدَّثَ بِهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَلِىٍّ هَكَذَا غَيْرُ عَلِىِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ. وَذَكَرَهُ ابْنُ أَبِى دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُصَفَّى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لَيْسَ فِى الْقُبْلَةِ وُضُوءٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : انھیں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے ایک قول کا پتہ چلا کہ بوسہ لینے کے بعد وضو لازم ہوجاتا ہے، تو سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے کی حالت میں بوسہ لے لیتے تھے اور آپ از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدہ عائشہ (رض) یہ بیان کرتی ہیں، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : بوسہ لینے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔

483

483 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ قَالَ أَخْبَرَنِى مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَجُلاً قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الرَّجُلِ يُقَبِّلُ امْرَأَتَهُ بَعْدَ الْوُضُوءِ فَقَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ وَلاَ يُعِيدُ الْوُضُوءَ فَقُلْتُ لَهَا لَئِنْ كَانَ ذَلِكَ مَا كَانَ إِلاَّ مِنْكِ - قَالَ - فَسَكَتَتْ. هَكَذَا قَالَ فِيهِ أَنَّ رَجُلاً قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ. وَذَكَرَهُ ابْنُ أَبِى دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا.
عروہ بن زبیر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک صاحب نے یہ بات بیان کی ہے : سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو ضو کرلینے کے بعد اپنی بیوی کا بوسہ لے لیتا ہے، تو سیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لے لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ وہ صاحب کہتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے کہا : اگر ایسا ہی ہے، تو وہ اہلیہ آپ ہی ہوں گی۔ راوی بیان کرتے ہیں : تو سیدہ عائشہ (رض) خاموش رہی۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

484

484 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحُنَيْنِىُّ حَدَّثَنَا جَنْدَلُ بْنُ وَالِقٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ غَالِبٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ رُبَّمَا قَبَّلَنِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ يُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ. غَالِبٌ هُوَ ابْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ مَتْرُوكٌ .
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : بعض اوقات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرا بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔
اس روایت کا راوی غالب ابن عبیداللہ ہے، اور وہ متروک ہے۔

485

485 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِىِّ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُ ثُمَّ يُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ. يُقَالُ إِنَّ الْوَلِيدَ بْنَ صَالِحٍ وَهِمَ فِى قَوْلِهِ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ وَإِنَّمَا هُوَ حَدِيثُ غَالِبٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ .
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرلیتے تھے اور ازسر نو وضو نہیں کرتے تھے۔

486

486 - وَرَوَاهُ الثَّوْرِىُّ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ عَطَاءٍ مِنْ قَوْلِهِ وَهُوَ الصَّوَابُ. حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِىِّ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ لَيْسَ فِى الْقُبْلَةِ وُضُوءٌ. هَذَا هُوَ الصَّوَابُ.
عطاء بیان کرتے ہیں : بوسہ لینے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔ یہ روایت درست ہے۔

487

487 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالِجٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ هَاشِمٍ عَنِ الأَعْمَشِ ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ح وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى قَالُوا حَدَّثَنَا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلاَةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. قَالَ عُرْوَةُ فَقُلْتُ لَهَا مَنْ هِىَ إِلاَّ أَنْتِ فَضَحِكَتْ وَقَالَ ابْنُ مَالِجٍ يُقَبِّلُ بَعْضَ أَزْوَاجِهِ ثُمَّ يُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ قُلْتُ مَنْ هِىَ إِلاَّ أَنْتِ فَضَحِكَتْ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیتے اور پھر نماز کے لیے تشریف لے جاتے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ عروہ نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) سے کہا : وہ خاتون آپ کے علاوہ اور کون ہوسکتی ہیں ؟ تو سیدہ عائشہ (رض) مسکرا دیں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرلیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ (راوی کہتے ہیں :) تو میں نے کہا : وہ خاتون آپ کے علاوہ اور کون ہوسکتی ہیں ؟ تو سیدہ عائشہ (رض) مسکرا دیں۔

488

488 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِىُّ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصْبِحُ صَائِمًا ثُمَّ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلاَةِ فَتَلْقَاهُ الْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ فَيُقَبِّلُهَا ثُمَّ يُصَلِّى. قَالَ عُرْوَةُ فَقُلْتُ لَهَا مَنْ تَرَيْنَهُ غَيْرُكِ فَضَحِكَتْ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے کی حالت میں ہوتے اور نماز کے لیے وضو کرلیتے ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی کوئی اہلیہ آپ کے سامنے آتی تو آپ ان کا بموسہ لے لیتے اور پھر نماز ادا کرلیتے (یعنی از سر نو وضو نہیں کرتے تھے) ۔ عروہ نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے ان سے کہا : وہ آپ کے علاوہ اور کون ہوسکتی ہیں ؟ تو سیدہ عائشہ (رض) مسکرادیں۔

489

489 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ اللَّبَّانِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ح حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى النَّجْمِ بِالرَّافِقَةِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُقَبِّلُ ثُمَّ يُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ. لَفْظُهُمَا وَاحِدٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے تھے، پھر اپنی اہلیہ کا بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرلیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔
ان دونوں کا لفظ ایک ہی ہے۔

490

490۔۔ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ وَذُكِرَ لَهُ حَدِيثُ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ فَقَالَ أَمَا إِنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِىَّ كَانَ أَعْلَمَ النَّاسِ بِهَذَا زَعَمَ أَنَّ حَبِيبًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُرْوَةَ شَيْئًا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ اس بارے میں سفیان ثوری جو سب سے زیادہ علم رکھتے ہیں، وہ یہ کہتے ہیں : حبیب نامی راوی نے عروہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔

491

491۔۔ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْمَدِينِىِّ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى وَذُكِرَ عِنْدَهُ حَدِيثَا الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ تُصَلِّى وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ وَفِى الْقُبْلَةِ قَالَ يَحْيَى احْكِ عَنِّى أَنَّهُمَا شِبْهُ لاَ شَىْءَ.
عروہ بیان کرتے ہیں : سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نماز ادا کرلیتی تھی، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوتے تھے۔ اسی طرح بوسہ لینے کے حوالے سے بھی یحییٰ نامی راوی نے بیان کیا ہے، اسے میری طرف سے بیان کردو۔ ان دونوں کی حیثیت اسی طرح ہے، جیسے ان میں کوئی حرج نہیں ہے۔

492

492 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَخْزَمَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ كُلُّهُمْ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِىِّ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْقَطَّانُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ أَبِى رَوْقٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِىِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُقَبِّلُ بَعْدَ مَا يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ. هَذَا حَدِيثُ غُنْدَرٍ وَقَالَ وَكِيعٌ إِنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. وَقَالَ ابْنُ مَهْدِىٍّ إِنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَبَّلَهَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُقَبِّلُ ثُمَّ يُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ. وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِىِّ غَيْرُ أَبِى رَوْقٍ عَطِيَّةَ بْنِ الْحَارِثِ وَلاَ نَعْلَمُ حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ غَيْرُ الثَّوْرِىِّ وَأَبِى حَنِيفَةَ وَاخْتَلَفَا فِيهِ فَأَسْنَدَهُ الثَّوْرِىُّ عَنْ عَائِشَةَ وَأَسْنَدَهُ أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ حَفْصَةَ وَكِلاَهُمَا أَرْسَلَهُ وَإِبْرَاهِيمُ التَّيْمِىُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ وَلاَ مِنْ حَفْصَةَ وَلاَ أَدْرَكَ زَمَانَهُمَا وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ أَبِى رَوْقٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِىِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ فَوَصَلَ إِسْنَادَهُ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ فِى لَفْظِهِ فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ عَنْهُ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ . وَقَالَ عَنْهُ غَيْرُ عُثْمَانَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُ وَلاَ يَتَوَضَّأُ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے تھے اور وضو کرنے کے بعد آپ (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ وکیع نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ایک زوجہ محترمہ کا بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرلیتے تھے۔ اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔
ابن مہدی نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس (اپنی اہلیہ) کا بوسہ لیتے تھے اور ازسرنو وضو نہیں کرتے تھے۔ ابو عاصم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرلیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس کی سند میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے کی حالت میں بوسہ لیتے تھے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بوسہ لے لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کیا کرتے تھے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے !

493

493 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الثَّوْرِىِّ عَنْ أَبِى رَوْقٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِىِّ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُ بَعْدَ الْوُضُوءِ ثُمَّ لاَ يُعِيدُ الْوُضُوءَ أَوْ قَالَتْ يُصَلِّى.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرنے کے بعد (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں :) آپ نماز ادا کرلیتے تھے۔

494

494 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا السَّرِىُّ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِإِسْنَادِهِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُ بَعْدَ الْوُضُوءِ ثُمَّ يُصَلِّى . مِثْلَهُ.
ایک اور سند کے ہمراہ یہ بات منقول ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرنے کے بعد (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرلیتے تھے۔

495

495 - وَأَمَّا حَدِيثُ أَبِى حَنِيفَةَ فَحَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْجَارُودِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ نَصْرِ بْنِ حَاجِبٍ أَخْبَرَنَا أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ أَبِى رَوْقٍ الْهَمْدَانِىِّ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ حَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ كَانَ يَتَوَضَّأُ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ يُقَبِّلُ وَلاَ يُحْدِثُ وُضُوءًا .
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ سیدہ حفصہ (رض)، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے وضو کرتے تھے اور پھر (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لیتے تھے اور دوبارہ وضو نہیں کرتے تھے۔

496

496 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ أَبِى رَوْقٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِىِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ. كَذَا قَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کا بوسہ لیتے تھے، جب کہ آپ روزے کی حالت میں ہوتے تھے۔ عثمان بن ابوشعبہ نے اسی طرح نقل کیا ہے۔

497

497 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ الدِّمَشْقِىُّ أَحْمَدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ زَيْنَبَ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ عَنِ الرَّجُلِ يُقَبِّلُ امْرَأَتَهُ وَيَلْمَسُهَا أَيَجِبُ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ فَقَالَتْ لَرُبَّمَا تَوَضَّأَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فَيُقَبِّلُنِى ثُمَّ يَمْضِى فَيُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ. زَيْنَبُ هَذِهِ مَجْهُولَةٌ وَلاَ تَقُومُ بِهَا حُجَّةٌ.
عمروبن شعیب، سیدہ زینب (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : انھوں نے سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا کہ جو اپنی بیوی کا بوسہ لیتا ہے، اسے چھو لیتا ہے، تو کیا اس شخص پر وضو کرنا لازم ہوگا ؟ تو سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نے جواب دیا : بعض اوقات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے اور پھر میرا بوسہ لے لیتے اور پھر تشریف لے جاتے اور نماز ادا کرتے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔
اس روایت کی راوی زینب نامی راوی مجہول ہے اور اس طرح کی روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔

498

498 - حَدَّثَنِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ زَيْنَبَ السَّهْمِيَّةِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُهَا ثُمَّ يُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ . قَالَ وَكَانَ عَطَاءٌ لاَ يَرَى فِى الْقُبْلَةِ وُضُوءًا.
عمرو بن شعیب، سیدہ زینب (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : سیدہ عائشہ (رض) نے یہ بات نقل کی ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کا بوسہ لے لیتے تھے اور پھر نماز ادا کرتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ عطاء کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔

499

499 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى مِثْلَهُ .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

500

500 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ الْجُهَنِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَالِبٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُقَبِّلُ بَعْضَ نِسَائِهِ ثُمَّ لاَ يُحْدِثُ وُضُوءًا. قَوْلُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَالِبٍ وَهَمٌ وَإِنَّمَا أَرَادَ غَالِبَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَأَبُو سَلَمَةَ الْجُهَنِىُّ هُوَ خَالِدُ بْنُ سَلَمَةَ ضَعِيفٌ وَلَيْسَ بِالَّذِى يَرْوِى عَنْهُ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِى زَائِدَةَ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی ایک اہلیہ کا بوسہ لیتے تھے اور پھر از سر نو وضو نہیں کیا کرتے تھے۔ یہاں پر راوی کا یہ کہنا کہ یہ روایت عبداللہ بن غالب سے منقول ہے، یہ وہم ہے۔ ان کی مراد یہ تھی : یہ غالب بن عبیداللہ سے منقول ہے، اور یہ راوی متروک ہے۔

501

501 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِىِّ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ لَيْسَ فِى الْقُبْلَةِ وُضُوءٌ.
عطاء اس بات کے قائل ہیں : بوسہ لینے سے وضو لازم نہیں ہوتا۔

502

502 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ صَالِحٍ الْبُخَارِىُّ حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ سَهْلٍ الْبُخَارِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ ثُمَّ يُصَلِّى وَلاَ يَتَوَضَّأُ. هَذَا خَطَأٌ مِنْ وُجُوهٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اپنی اہلیہ کا) بوسہ لے لیتے تھے، جبکہ آپ روزے کی حالت میں ہوتے تھے، پھر اس کے بعد آپ نماز ادا کرلیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ اس میں کئی حوالے سے خطاء موجود ہے۔

503

503 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَالأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ لاَ يَرَى فِى الْقُبْلَةِ وُضُوءًا.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان کے نزدیک بوسہ لینے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔

504

504 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ هُشَيْمٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ فِى الْقُبْلَةِ وُضُوءٌ. صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : بوسہ لینے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا۔ یہ روایت مستند ہے۔

505

505 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ وَحَوْثَرَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِنْقَرِىُّ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ شُعَيْبٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ افْتَقَدْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنَ الْفِرَاشِ فَالْتَمَسْتُهُ بِيَدِى فَوَقَعَتْ يَدِى عَلَى قَدَمَيْهِ وَهُمَا مُنْتَصِبَتَانِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ « أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمُعَافَاتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ وَبِكَ مِنْكَ لاَ أُحْصِى مِدْحَتَكَ وَثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ ». هَذَا لَفْظُ ابْنِ كَرَامَةَ وَقَالَ ابْنُ أَبِى دَاوُدَ « بِمُعَافَاتِكَ مِنْ غَضَبِكَ ». تَابَعَهُ عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَخَالَفَهُمْ وُهَيْبٌ وَمُعْتَمِرٌ وَابْنُ نُمَيْرٍ رَوَوْهُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَقَالُوا عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَائِشَةَ وَلَمْ يَذْكُرُوا أَبَا هُرَيْرَةَ.
حضرت ابوہریرہ (رض)، سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، وہ فرماتی ہیں : ایک مرتبہ رات کے وقت میں نی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بستر پر موجود نہیں پایا، میں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے آپ کو تلاش کیا تو میرا ہاتھ آپ کے دونوں پاؤں پر پڑا جو کھڑے ہوئے تھے، میں نے سنا کہ آپ یہ دعا مانگ رہے تھے : ” میں تیری ناراضگی سے تیری رضامندی کی پناہ مانگتا ہوں اور تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں، تیری بارگاہ میں تیری ہی مدد حاصل کی جاسکتی ہے اور میں تیری تعریف نہیں کرسکتا اور تیری ثناء بیان نہیں کرسکتا، تیری ثناء اسی طرح ہے جیسے تو نے خود اپنی ذات کی ثناء بیان کی ہے “۔
اس روایت میں سند میں کچھ اختلافات پائے جاتے ہیں۔

506

506 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا حُرَيْثٌ عَنْ عَامِرٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ رُبَّمَا اغْتَسَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنَ الْجَنَابَةِ وَلَمْ أَغْتَسِلْ بَعْدُ فَجَاءَنِى فَضَمَمْتُهُ إِلَىَّ وَأَدْفَئْتُهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : بعض اوقات نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (سردی کے موسم میں) غسل جنابت کرتے تھے اور میں نے ابھی غسل جنابت نہیں کیا ہوتا تھا، آپ میرے پاس تشریف لاتے تو میں آپ کو اپنے ساتھ لپٹا لیتی اور آپ کے جسم کو حرارت پہنچاتی۔

507

507 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ فَقَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ فِرَاشِى فَقُلْتُ قَامَ إِلَى جَارِيَتِهِ مَارِيَةَ فَقُمْتُ أَتَحَسَّسُ الْجُدُرَ وَلَيْسَ لَنَا كَمَصَابِيحِكُمْ هَذِهِ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ فَوَضَعْتُ يَدِى عَلَى صَدْرِ قَدَمَيْهِ وَهُوَ يَقُولُ فِى سُجُودِهِ « اللَّهُمَّ إِنِّى أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ لاَ أُحْصِى ثَنَاءً عَلَيْكَ أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ ». الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ضَعِيفٌ. خَالَفَهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَوُهَيْبٌ وَغَيْرُهُمَا رَوَوْهُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَائِشَةَ مُرْسَلاً.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ میں نی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے بستر پر نہیں پایا تو میں اٹھی، میں نے یہ سوچا کہ آپ اپنی کنیز ماریہ کے پاس تشریف لے گئے ہوں گے، میں اٹھی اور دیواروں کو ٹٹولنے لگی، ان دنوں ہمارے ہاں تم لوگوں کی طرح چراغ نہیں ہوا کرتے تھے، جواب موجود ہیں۔ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت سجدے کی حالت میں تھے، میں نے اپنے ہاتھ آپ کے پاؤں کی پشت پر رکھا تو آپ سجدے کی حالت میں یہ دعا مانگ رہے تھے : ” اے اللہ ! میں تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں، تیری ناراضگی سے تیری رضا کی پناہ مانگتا ہوں، اور میں تیری بارگاہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں، میں تیری ثناء نہیں بیان کرسکتا، تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے خود اپنی ثناء بیان کی ہے “۔
اس روایت کا ایک راوی فرج بن فضالہ، ضعیف ہے۔ بعض دیگر راویوں نے اسے نقل کرنے میں اختلاف کیا ہے اور اس روایت کو ” مرسل “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔

508

508 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ مَنْ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ وَهُوَ عَلَى وُضُوءٍ أَعَادَ الْوُضُوءَ. صَحِيحٌ .
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) یہ فرماتے ہیں : جو شخص اپنی بیوی کا بوسہ لے اور وہ وضو کی حالت میں ہو، تو وہ دوبارہ وضو کرے۔ یہ روایت مستند ہے۔

509

509 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِى قُتَيْلَةَ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ إِنَّ الْقُبْلَةَ مِنَ اللَّمْسِ فَتَوَضَّئُوا مِنْهَا. صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) یہ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : بوسہ لینا لمس (جس کا ذکر قرآن میں ہے) کا حصہ ہے، تو تم اس کے بعد وضو کرو۔
یہ روایت مستند ہے۔

510

510 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ فِى قُبْلَةِ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَجَسِّهِ بِيَدِهِ مِنَ الْمُلاَمَسَةِ وَمَنْ قَبَّلَ امْرَأَتَهُ أَوْ جَسَّهَا بِيَدِهِ فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْوُضُوءُ. صَحِيحٌ.
سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کام یہ فرمان نقل کرتے ہیں : انھوں نے آدمی کے اپنی بیوی کو بوسہ دینے اور ہاتھ سے چھونے کے بارے میں یہ فرمایا ہے، یہ ملامست کا حصہ ہے، تو جو شخص اپنی بیوی کا بوسہ لے اور ہاتھ کے ذریعے اسے چھوئے تو اس پر وضو لازم ہوجاتا ہے۔ یہ روایت مستند ہے۔

511

511 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَرَى الْقُبْلَةَ مِنَ اللَّمْسِ وَيَأْمُرُ فِيهَا بِالْوُضُوءِ.
سالم نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے : وہ یہ سمجھتے تھے، بوسہ لینا، لمس (چھونے، جس کا ذکر قرآن میں ہے) کا حصہ ہے اور حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اس بارے میں وضو کرنے کا حکم دیا۔

512

512 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ فِى الْقُبْلَةِ الْوُضُوءُ. صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے بوسہ لینے کے بارے میں یہ فرمایا ہے : اس سے وضو کرنا لازم ہوتا ہے۔ یہ روایت مستند ہے۔

513

513 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ الْقُبْلَةُ مِنَ اللِّمَاسِ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : بوسہ لینا ” لماس “ کا حصہ ہے۔

514

514 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

515

515 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ وَحَفْصٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِى عُبَيْدَةَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ الْقُبْلَةُ مِنَ اللَّمْسِ وَفِيهَا الْوُضُوءُ. زَادَ ابْنُ عَرَفَةَ وَالْمُعَلَّى وَاللَّمْسُ مَا دُونَ الْجِمَاعِ.صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ (رض) یہ ارشاد فرماتے ہیں : بوسہ لینا لمس کا حصہ ہے اور اس پر وضو کرنا لازم ہوجاتا ہے۔ ابن عرفہ اور معلی نامی راوی نے یہ بات اضافی نقل کی ہے : لمس وہ چیز ہوتی ہے جو صحبت کرنے کے علاوہ ہو۔ اور یہ بات مستند ہے۔

516

516 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِى عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ الْقُبْلَةُ مِنَ اللِّمَاسِ . صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ (رض) یہ ارشاد فرماتے ہیں : بوسہ دینا ” لماس “ کا حصہ ہے۔
یہ روایت مستند ہے۔

517

517 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِى عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ الْقُبْلَةُ مِنَ اللِّمَاسِ. صَحِيحٌ.
حضرت عبداللہ (رض) یہ ارشاد فرماتے ہیں : بوسہ دینا ” لماس “ کا حصہ ہے۔
یہ روایت مستند ہے۔

518

518 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِى عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِثْلَهُ. قَالَ وَحَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ هِلاَلِ بْنِ يِسَافٍ عَنْ أَبِى عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِثْلَهُ أَوْ عَنْ أَبِى عُبَيْدَةَ نَحْوَهُ. صَحِيحٌ.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ اسی طرح منقول ہے۔

519

519 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنِى هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ مَرْوَانَ حَدَّثَهُ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ وَكَانَتْ قَدْ صَحِبَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ فَلاَ يُصَلِّيَنَّ حَتَّى يَتَوَضَّأَ » قَالَ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عُرْوَةُ فَسَأَلَ بُسْرَةَ فَصَدَّقَتْهُ بِمَا قَالَ. هَذَا صَحِيحٌ. تَابَعَهُ رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ وَالْمُنْذِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحِزَامِىُّ وَعَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ وَحُمَيْدُ بْنُ الأَسْوَدِ فَرَوَوْهُ عَنْ هِشَامٍ هَكَذَا عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَرْوَانَ عَنْ بُسْرَةَ. قَالَ عُرْوَةُ فَسَأَلْتُ بُسْرَةَ بَعْدَ ذَلِكَ فَصَدَّقَتْهُ.
سیدہ بسرہ بنت سفیان (رض) جنہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صحابیہ ہونے کا شرف حاصل ہے، یہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے تو وہ اس وقت تک نماز ادا نہ کرے، جب تک وضو نہ کرلے۔ راوی بیان کرتے ہیں : عروہ نے اس بات کا انکار کیا ہے، تو انھوں نے بسرہ سے اس بارے میں دریافت کیا تو بسرہ نے ان کی کہی ہوئی بات کی تصدیق کی۔ یہ بات مستند ہے۔
بعض دیگر راویوں نے اس کی مطابقت کی ہے، جس میں یہ بات بھی مذکور ہے : عروہ فرماتے ہیں، میں نے بسرہ سے اس بارے میں پوچھا تو انھوں نے اس بات کی تصدیق کی۔

520

520 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَرْوَانَ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ». صَحِيحٌ.
سیدہ بسرہ بنت صفوان (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھولے تو وہ نماز کے وضو کی طرح وضو کرے۔ یہ روایت مستند ہے۔

521

521 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الرَّهَاوِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ وَكَانَتْ قَدْ صَحِبَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ».
سیدہ بسرہ بنت صفوان (رض) جنہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صحابیہ ہونے کا شرف حاصل ہے، یہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جب کوئی شخص اپنی شرمگاہ کو چھولے تو وہ نماز کی طرح کا وضو کرے۔

522

522 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّقَّاشُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ مُوسَى الْعَدَوِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ الْكِسَائِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ ».
سیدہ بسرہ بنت صفوان (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھولے تو وہ دوبارہ وضو کرے۔

523

523 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ نُوحٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرَوِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ».
نافع، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھولے ، وہ نماز کے وضو کی طرح وضو کرے۔

524

524 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ سَلاَّمٍ السَّوَّاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأُوَيْسِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الْمُغِيرَةِ النَّوْفَلِىُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا أَفْضَى أَحَدُكُمْ بِيَدِهِ إِلَى فَرْجِهِ حَتَّى لاَ يَكُونَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ حِجَابٌ وَلاَ سِتْرٌ فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ».
حضرت ابوہریرہ (رض) یہ بات بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص اپنے ہاتھ کو اپنی شرمگاہ کی طرف لے جائے، یہاں تک کہ اس کے ہاتھ اور اس کی شرمگاہ کے درمیان کوئی حجاب (کپڑا) نہ ہو، تو وہ شخص نماز کے وضو کی طرح وضو کرے (یعنی اس پر وضو کرنا لازم ہوجاتا ہے) ۔

525

525 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِىُّ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاصِحٍ بِمِصْرَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الصَّمَدِ قَالاَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَرْوَانَ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا مَسَّ الرَّجُلُ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ وَإِذَا مَسَّتِ الْمَرْأَةُ قُبُلَهَا فَلْتَتَوَضَّأْ ».
سیدہ بسرہ بنت صفوان (رض) ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : جب کوئی شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے تو وہ وضو کرے اور جب کوئی عورت اپنی شرمگاہ کو چھولے تو وہ وضو کرے

526

526 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِىُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أَيُّمَا رَجُلٍ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ مَسَّتْ فَرْجَهَا فَلْتَتَوَضَّأْ ».
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھولے، وہ وضو کرے اور جو عورت اپنی شرمگاہ کو چھولے وہ وضو کرے۔

527

527 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمَرْوَزِىُّ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْعُمَرِىُّ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « وَيْلٌ لِلَّذِينَ يَمَسُّونَ فُرُوجَهُمْ ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلاَ يَتَوَضَّئُونَ ». قَالَتْ عَائِشَةُ بِأَبِى وَأُمِّى هَذَا لِلرِّجَالِ أَفَرَأَيْتَ النِّسَاءَ قَالَ « إِذَا مَسَّتْ إِحْدَاكُنَّ فَرْجَهَا فَلْتَتَوَضَّأْ لِلصَّلاَةِ ». عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْعُمَرِىُّ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ان لوگوں کے لیے بربادی ہے جو اپنی شرمگاہوں کو چھو لیتے ہیں اور وضو کیے بغیر نماز ادا کرلیتے ہیں۔ سیدہ عائشہ (رض) نے عرض کی : میرے والدین آپ پر قربان ہوں ! یہ حکم تو مردوں کے لیے ہے، خواتین کے لیے آپ کی کیا رائے ہے ؟ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب کوئی عورت اپنی شرمگاہ کو چھولے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز کے لیے وضو کرے۔ اس روایت کا پاک راوی عبدالرحمن عمری، ضعیف ہے۔

528

528 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ أَوْ أُنْثَيَيْهِ أَوْ رُفْغَيْهِ فَلْيَتَوَضَّأْ ». كَذَا رَوَاهُ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ هِشَامٍ وَوَهِمَ فِى ذِكْرِ الأُنْثَيَيْنِ وَالرُّفْغِ وَإِدْرَاجِهِ ذَلِكَ فِى حَدِيثِ بُسْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَالْمَحْفُوظُ أَنَّ ذَلِكَ مِنْ قَوْلِ عُرْوَةَ غَيْرِ مَرْفُوعٍ كَذَلِكَ رَوَاهُ الثِّقَاتُ عَنْ هِشَامٍ مِنْهُمْ أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِىُّ وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَغَيْرُهُمَا .
سیدہ بسرہ بنت صفوان (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھولے یا اپنے خصیے کو چھولے اور اپنی بودار جگہ کو چھولے تو وہ وضو کرے۔
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے، تاہم خصیے اور بودار جگہ کا ذکر کرنے میں راوی کو وہم ہوا ہے، کیونکہ سیدہ بسرہ (رض) سے منقول روایت میں یہ بات مذکور نہیں ہے۔ زیادہ محفوظ یہ ہے : یہ عروہ کا قول ہے اور ” مرفوع “ حدیث کے طور پر منقول ہے، ثقہ راویوں نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔

529

529 - حَدَّثَنَا بِذَلِكَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِىُّ ح وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ السَّرَّاجُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ قَالاَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ ». قَالَ وَكَانَ عُرْوَةُ يَقُولُ إِذَا مَسَّ رُفْغَيْهِ أَوْ أُنْثَيَيْهِ أَوْ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ. وَاللَّفْظُ لأَبِى الأَشْعَثِ. صَحِيحٌ .
سیدہ بسرہ بنت صفوان (رض) بیان کرتی ہیں : انھوں نی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھولے، وہ وضو کرے۔
راوی بیان کرتے ہیں : عروہ یہ بیان کرتے ہیں : جو شخص اپنی بودار جگہ یا اپنے خصیے کو چھولے یا اپنی شرمگاہ کو چھولے تو اسے وضو کرنا چاہیے۔ یہ الفاظ ابواشعث نامی راوی کے نقل کردہ ہیں، اور یہ روایت ” مستند “ ہے۔

530

530 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ كَانَ أَبِى يَقُولُ إِذَا مَسَّ رُفْغَيْهِ أَوْ أُنْثَيَيْهِ أَوْ فَرْجَهُ فَلاَ يُصَلِّى حَتَّى يَتَوَضَّأَ. كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
ہشام بن عروہ یہ بیان کرتے ہیں : میرے والد یہ فرمایا کرتے تھے کہ جب کوئی شخص اپنی میل والی جگہ کو یا اپنے خصیے یا اپنی شرمگاہ کو چھو لے تو اس وقت تک نماز ادا نہ کرے، جب تک وضو نہ کرلے۔
اس روایت کے تمام راوی مستند ہیں۔

531

531 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى الرِّجَالِ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِىُّ قَالَ سَمِعْتُ حَجَّاجًا يَقُولُ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَرْوَانَ عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ وَقَدْ كَانَتْ صَحِبَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ أَوْ أُنْثَيَيْهِ فَلاَ يُصَلِّى حَتَّى يَتَوَضَّأَ ».
سیدہ بسرہ بنت صفوان (رض) جنہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صحابیہ ہونے کا شرف حاصل ہے، وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص اپنی شرمگاہ کو یا اپنے خصیے کو چھولے تو وہ اس وقت تک نماز ادا نہ کرے، جب تک وضو نہ کرلے۔

532

532 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَهُمْ يُؤَسِّسُونَ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ قَالَ وَهُمْ يَنْقُلُونَ الْحِجَارَةَ قَالَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلاَ أَنْقُلُ كَمَا يَنْقُلُونَ قَالَ « لاَ وَلَكِنِ اخْلِطْ لَهُمُ الطِّينَ يَا أَخَا الْيَمَامَةِ فَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ ». قَالَ فَجَعَلْتُ أَخْلِطُهُ لَهُمْ وَيَنْقُلُونَهُ.
حضرت قیس بن طلق (رض) اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا لوگ اس وقت مدینہ منورہ کی مسجد بنانے میں مصروف تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں : لوگ اس وقت پتھر منتقل کررہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی کہ یارسول اللہ ! کیا میں بھی اسی طرح نہ کروں جیسے یہ لوگ (پتھر) منتقل کررہے ہیں ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نہیں ! بلکہ تم انھیں گارا بنادو، اے یمامہ کے رہنے والو ! ، کیونکہ تم اس میں ماہر ہو۔ راوی بیان کرتے ہیں : میں نے انھیں بنادیا اور وہ لوگ اسے لے کر جانے لگے۔

533

533 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ مَسِّ الذَّكَرِ فَقَالَ « إِنَّمَا هُوَ بَضْعَةٌ مِنْكَ ». قَالَ ابْنُ أَبِى حَاتِمٍ سَأَلْتُ أَبِى وَأَبَا زُرْعَةَ عَنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ هَذَا فَقَالاَ قَيْسُ بْنُ طَلْقٍ لَيْسَ هُوَ مِمَّنْ تَقُومُ بِهِ حُجَّةٌ وَوَهَّنَاهُ وَلَمْ يُثْبِتَاهُ.
حضرت قیس بن طلق (رض) اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھا ، ایک شخص آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے آپ سے شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ تمہارے جسم کا حصہ ہے۔ ابن ابی حاتم نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد (ابوحاتم) اور حضرت ابوشیخ زرعہ راضی سے محمد بن جابر نامی راوی کی نقل کردہ اس روایت کے بارے میں دریافت کیا تو دونوں نے جواب دیا : قیس بن طلق نامی راوی ایسے نہیں ہیں جن کو مستند تسلیم کیا جائے، تو ان دونوں حضرات نے اس راوی کو کمزور ظاہر کیا اور اسے مستند قرار نہیں دیا۔

534

534 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ - وَكَانَ مِنَ الصَّالِحِينَ وَذَكَرَ مِنْ فَضْلِهِ - عَنِ الصَّلْتِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِى عُثْمَانَ النَّهْدِىِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهِبٍ عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ الْخَطْمِىِّ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ رَجُلاً قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى احْتَكَكْتُ فِى الصَّلاَةِ فَأَصَابَتْ يَدِى فَرْجِى فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « وَأَنَا أَفْعَلُ ذَلِكَ ».
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) نے یہ بات نقل کی ہے۔ ایک روایت میں یہ بات منقول ہے : عصمہ بن مالک حطمی نامی راوی ، جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی ہیں، انھوں نے یہ بات نقل کی ہے : ایک شخص نے عرض کی : یارسول اللہ ! مجھے نماز کے دوران خارش ہوئی، میں نے خارش کی تو میرا ہاتھ میری شرمگاہ کو لگ گیا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا :(کبھی) میں بھی ایسا کرلیتا ہوں۔

535

535 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ فَرْوَةَ الْبَلَدِىُّ أَبُو رَوْحٍ حَدَّثَنَا مُلاَزِمُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَدْرٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ طَلْقِ بْنِ عَلِىٍّ قَالَ خَرَجْنَا وَفْدًا إِلَى نَبِىِّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى قَدِمْنَا عَلَيْهِ فَبَايَعْنَاهُ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ فَجَاءَ رَجُلٌ كَأَنَّهُ بَدَوِىٌّ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا تَرَى فِى مَسِّ الرَّجُلِ ذَكَرَهُ فِى الصَّلاَةِ فَقَالَ « وَهَلْ هِىَ إِلاَّ مُضْغَةٌ مِنْهُ أَوْ بَضْعَةٌ ». كَذَا قَالَ أَبُو رَوْحٍ.
قیس بن طلق اپنے والد حضرت طلق بن علی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ہم ایک وفد کی شکل میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں حاضر ہونے کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو ہم نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی اور آپ کی اقتداء میں نماز ادا کی، ایک شخص آیا، وہ دیہاتی لگ رہا تھا، اس نے عرض کی : یارسول اللہ ! آدمی کے نماز کے دوران اپنی شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہ تمہارے جسم کا ایک ٹکڑا ہے۔ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں :) گوشت کا ٹکڑا ہے۔

536

536 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ مَسِّ الْفَرْجِ فَقَالَ « بَضْعَةٌ مِنْكَ ». أَيُّوبُ مَجْهُولٌ.
حضرت قیس بن طلق اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وہ تمہارے جسم کا ایک ٹکڑا ہے۔ اس روایت کا راوی ایوب، مجہول ہے۔

537

537 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْقَاضِى السَّرَخْسِىُّ حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ مُرَجَّى الْحَافِظُ قَالَ اجْتَمَعْنَا فِى مَسْجِدِ الْخَيْفِ أَنَا وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَعَلِىُّ بْنُ الْمَدِينِىِّ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فَتَنَاظَرُوا فِى مَسِّ الذَّكَرِ فَقَالَ يَحْيَى يُتَوَضَّأُ مِنْهُ. وَقَالَ عَلِىُّ بْنُ الْمَدِينِىِّ بِقَوْلِ الْكُوفِيِّينَ وَتَقَلَّدَ قَوْلَهُمْ وَاحْتَجَّ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ بِحَدِيثِ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ وَاحْتَجَّ عَلِىُّ بْنُ الْمَدِينِىِّ بِحَدِيثِ قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ وَقَالَ لِيَحْيَى كَيْفَ تَتَقَلَّدُ إِسْنَادَ بُسْرَةَ وَمَرْوَانُ أَرْسَلَ شُرَطِيًّا حَتَّى رَدَّ جَوَابَهَا إِلَيْهِ فَقَالَ يَحْيَى وَقَدْ أَكْثَرَ النَّاسُ فِى قَيْسِ بْنِ طَلْقٍ فَلاَ يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ . فَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ كِلاَ الأَمْرَيْنِ عَلَى مَا قُلْتُمَا فَقَالَ يَحْيَى مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ تَوَضَّأَ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ. فَقَالَ عَلِىٌّ كَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يَقُولُ لاَ يُتَوَضَّأُ مِنْهُ وَإِنَّمَا هُوَ بَضْعَةٌ مِنْ جَسَدِكَ فَقَالَ يَحْيَى عَنْ مَنْ قَالَ سُفْيَانُ عَنْ أَبِى قَيْسٍ عَنْ هُزَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَإِذَا اجْتَمَعَ ابْنُ مَسْعُودٍ وَابْنُ عُمَرَ وَاخْتُلِفَ فَابْنُ مَسْعُودٍ أَوْلَى أَنْ يُتَّبَعَ فَقَالَ لَهُ أَحْمَدُ نَعَمْ وَلَكِنْ أَبُو قَيْسٍ لاَ يُحْتَجُّ بِحَدِيثِهِ فَقَالَ حَدَّثَنِى أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ. قَالَ مَا أُبَالِى مَسِسْتُهُ أَوْ أَنْفِى فَقَالَ أَحْمَدُ عَمَّارٌ وَابْنُ عُمَرَ اسْتَوَيَا فَمَنْ شَاءَ أَخَذَ بِهَذَا وَمَنْ شَاءَ أَخَذَ بِهَذَا.
رجاء بن مرجی نامی محدث بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم مسجد خیف میں اکٹھے ہوئے، جن میں احمد بن حنبل (رح) تھے، علی بن مدینی تھے اور یحییٰ بن معین تھے، ان لوگوں کے درمیان شرمگاہ کو چھونے کے بارے میں بحث چھڑ گئی تو یحییٰ نے کہا : اس کے بعد وضو کیا جائے گا۔ علی بن مدینی نے اہل کوفہ کے قول کے مطابق رائے بیان کی اور ان کے قول کی تقلید کی۔ یحییٰ بن معین نے اپنے موقف کی تائید میں بسرہ بنت صفوان (رض) کی روایت نقل کی، جبکہ علی بن مدینی نے اپنے موقف کی تائید میں قیس بن طلق کی روایت نقل کی۔
انہوں نے یحییٰ سے کہا : تم بسرہ کی سند کی کیسے پیروی کرسکتے ہو ؟ جبکہ مروان (جو مدینہ کا گورنر تھا) ، اس نے ایک سپاہی کو بھیجا تھا، یہاں تک کہ وہ سپاہی اس خاتون کا جواب لے کر مروان کے پاس آیا تھا، تو یحییٰ نے کہا : اکثر لوگوں نے قیس بن طلق پر تنقید کی ہے اور ان کی روایت کو مستند قرار نہیں دیا، تو امام احمد بن حنبل (رح) نے کہا : آپ دونوں نے جو بات بیان کی ، واقعہ ایسا ہے۔ یحییٰ مہدی نے امام مالک (رح) کے حوالے سے نافع کے حوالے سے، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے با رے میں یہ بات نقل کی ہے : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) یہ فرماتے ہیں : اس کے بعد وضو کرنا ضروری نہیں ہے، یہ تمہارے جسم کا ایک حصہ ہے، تو یحییٰ نے دریافت کیا : یہ بات کس نے نقل کی ہے ؟ تو انھوں نے جواب دیا : یہ سفیان نے ابوقیس کے حوالے سے ہزیل کے حوالے سے، حضرت عبداللہ (رض) سے یہ بات نقل کی ہے۔ تو جب بھی کسی معاملے میں حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) اور حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی رائے مختلف ہو، تو حضرت عبداللہ بن مسعود اس بات کے زیادہ مستحق ہوں گے کہ ان کی پیروی کی جائے۔ تو امام احمد بن حنبل (رح) نے ان سے فرمایا کہ ایسا ہی ہے، لیکن ابوقیس نامی راوی کی روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جاسکتا۔ تو انھوں نے کہا : ابونعیم نے معمر کے حوالے سے، عمیر کے حوالے سے، حضرت عمار بن یاسر (رض) کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ فرماتے ہیں : مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے، میں اسے (شرمگاہ کو) چھوؤ یا اپنی ناک کو چھو۔
تو امام احمد بن حنبل (رح) نے یہ کہا : حضرت عمار بن یاسر (رض) اور حضرت عبداللہ بن عمر (رض) دونوں ایک ہی مرتبہ کے ہیں، تو جو شخص چاہے وہ ان کی رائے کو اختیار کرے اور جو شخص چاہے وہ ان کی رائے کو اختیار کرے۔

538

538- حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ قَالَ حُذَيْفَةُ مَا أُبَالِى مَسِسْتُ ذَكَرِى أَوْ مَسِسْتُ أَنْفِى أَوْ أُذُنِى وَأَنَا فِى الصَّلاَةِ.
شقیق بیان کرتے ہیں : حضرت حذیفہ (رض) نے یہ بات بیان کی ہے : میں اس بات کی پروا نہیں کرتا، میں نے اپنی شرمگاہ کو چھو لیا ہے یا اپنی ناک کو چھو لیا ہے جبکہ میں نماز کی حالت میں ہوں۔

539

539 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِى عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ حُذَيْفَةُ مَا أُبَالِى مَسِسْتُ ذَكَرِى فِى الصَّلاَةِ أَوْ مَسِسْتُ أُذُنِى.
حضرت حذیفہ (رض) بیان کرتے ہیں : میں اس بات کی پروا نہیں کرتا، نماز کے دوران میں اپنی شرمگاہ کو چھو لیا ہے یا اپنے کان کو چھو لیا ہے۔

540

540 - حَدَّثَنَا أَبُو رَوْقٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رَوْحٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْنَاهُ مِنْ عَمْرٍو يُحَدِّثُهُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ سُئِلَ عُمَرُ عَنْ مَسِّ الإِبْطِ فَقَالَ يَتَوَضَّأُ مِنْهُ .
عبید اللہ بیان کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) سے بغل کو چھونے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : اس کے بعد وضو کیا جائے گا۔

541

541 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِى سُلَيْمٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِذَا تَوَضَّأَ الرَّجُلُ وَمَسَّ إِبْطَهُ أَعَادَ الْوُضُوءَ. قَالَ وَحَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ عَنْ أَبِى سِنَانٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَيْسَ عَلَيْهِ إِعَادَةٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے یہ بات منقول ہے : ایسے شخص پر دوبارہ وضو کرنا لازم نہیں ہوگا۔

542

542 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ إِذَا مَسَّ الْمَرْءُ إِبْطَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ.
حضرت عمر بن خطاب (رض) یہ فرماتے ہیں : جب کوئی شخص اپنی بغل کو چھو لے تو وہ وضو کرے

543

543 - وَحَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَصْطَخْرِىُّ حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ وَذُكِرَ مَسُّ الإِبْطِ عِنْدَ أَيُّوبَ فَقَالَ رُبَّ إِبْطٍ يَنْبَغِى أَنْ يُغْتَسَلَ مِنْهُ.
حماد بن زید نے یہ بات بیان کی ہے : ایوب کے سامنے بغل کو چھونے کا ذکر کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : بعض بغلیں ایسی ہوتی ہیں، انھیں چھونے کے بعد غسل کرنا چاہیے۔

544

544 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذٍ الْخَوْلاَنِىُّ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى الْخَوْلاَنِىُّ أَبُو عَمْرٍو الْمِصْرِىُّ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ عَنْ شُعْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْوُضُوءُ مِمَّا يَخْرُجُ وَلَيْسَ مِمَّا يَدْخُلُ ».
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) یہ بات بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : جو چیز بار نکلتی ہے، اس پر وضو کرنا لازم ہوتا ہے، جو اندر داخل ہوتی ہے اس پر وضو کرنا لازم نہیں ہوتا

545

545 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- احْتَجَمَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَلَمْ يَزِدْ عَلَى غَسْلِ مَحَاجِمِهِ . حَدِيثٌ رَفَعَهُ ابْنُ أَبِى الْعِشْرِينَ وَوَقَفَهُ أَبُو الْمُغِيرَةِ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ وَهُوَ الصَّوَابُ .
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچھپنے لگوائے اور نماز ادا کرلی اور از سر نو وضو نہیں کیا، آپ نے صرف اس حصے کو دھویا تھا، جہاں پر سچھپنے لگوائے تھے۔
ابن ابو عشرین نے اس روایت کو ” مرفوع “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، جبکہ ابو مغیرہ نامی راوی نے اسے اوزاعی کے حوالے سے ” موقوف “ کے طور پر نقل کیا ہے، اور یہی درست ہے۔

546

546 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ وَأَبُو أُمَيَّةَ الطَّرَسُوسِىُّ ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ الْمَعْمَرِىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِى الْعِشْرِينَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ مِنْ تَحْتِهَا.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تھے (چہرے کو دھوتے ہوئے) اپنے رخساروں کو ملتے تھے اور اپنی انگلیوں کے ذریعے نیچے کی طرف سے اپنی داڑھی کا خلال کرتے تھے۔

547

547 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ يَعْرُكُ عَارِضَيْهِ وَيُشَبِّكُ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ أَحْيَانًا وَيَتْرُكُ أَحْيَانًا. مَوْقُوفٌ وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ.
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : جب وہ وضو کرتے تھے تو اپنے دونوں رخساروں کو ملتے تھے اور اپنی انگلیوں کے ذریعے بعض اوقات داڑھی کا خلال کرتے تھے اور بعض اوقات خلال کو ترک کردیتے تھے۔ یہ روایت ” موقوف “ ہے اور یہی درست ہے۔

548

548 - حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَيْمُونٍ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ حَدَّثَنِى قَتَادَةُ وَيَزِيدُ الرَّقَاشِىُّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ عَرَكَ عَارِضَيْهِ بَعْضَ الْعَرْكِ وَشَبَّكَ لِحْيَتَهُ بِأَصَابِعِهِ.
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تھے تو اپنے رخساروں کو نرمی سے ملتے تھے اور انگلیوں کے ذریعے داڑھی کا خلال کرتے تھے۔

549

549 - حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ أَبِى جَمِيلٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمَاعَةَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ وَيَزِيدَ الرَّقَاشِىِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ . مِثْلَهُ.
قتادہ اور یزید رقاشی نے یہ بات نقل کی ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب وضو کرتے تھے، (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔

550

550 - وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْوَلِيدُ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ مُرْسَلاً أَيْضًا. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِىِّ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ وَالْمُرْسَلُ هُوَ الصَّوَابُ.
یزید رقاشی اسی کی مانند نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں نقل کرتے ہیں اس روایت کا ” مرسل “ روایت کے طور پر منقول ہونا درست ہے۔

551

551 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ حَدَّثَنَا أَبُو عُلاَثَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ أَرْقَمَ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا رَعَفَ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَغْسِلْ عَنْهُ الدَّمَ ثُمَّ لْيُعِدْ وُضُوءَهُ وَيَسْتَقْبِلْ صَلاَتَهُ ».سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ مَتْرُوكٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کی نماز کے دوران نکسیر پھوٹ پڑے تو وہ واپس جائے، خون کو دھو کر دوبارہ وضو کرے اور نئے سرے سے نماز پڑھے۔ اس روایت کا راوی سلیمان بن ارقم، متروک ہے۔

552

552 - حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّوَّافِ حَدَّثَنَا حَامِدٌ حَدَّثَنَا سُرَيْجٌ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ الضَّمْضَمِ عَنِ الضَّحَّاكِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ الْبَحْرُ مَاءٌ طَهُورٌ لِلْمَلاَئِكَةِ إِذَا نَزَلُوا تَوَضَّئُوا وَإِذَا صَعِدُوا تَوَضَّئُوا .
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ارشاد فرماتے ہیں : سمندر کا پانی فرشتوں کے وضو کا پانی ہے، جب وہ نیچے اترتے ہیں، تو اس سے وضو کرتے ہیں، جب وہ اوپر چڑھتے ہیں، تو اس سے وضو کرتے ہیں۔

553

553 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَالْقَاسِمُ أَخُوهُ قَالاَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ عَنْ عِيسَى بْنِ حِطَّانَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ طَلْقٍ الْحَنَفِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا فَسَا أَحَدُكُمْ فِى الصَّلاَةِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُعِدْ صَلاَتَهُ ».
حضرت علی بن طلق (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کی نماز کے دوران ہوا خارج ہوجائے تو وہ واپس جائے، دوبارہ وضو کرے اور دوبارہ نماز ادا کرے۔

554

554 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ أَنَّ دَاوُدَ بْنَ رُشَيْدٍ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا قَاءَ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ أَوْ قَلَسَ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ ثُمَّ لْيَبْنِ عَلَى مَا مَضَى مِنْ صَلاَتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ ». قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ فَإِنْ تَكَلَّمَ اسْتَأْنَفَ.
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کو نماز کے دوران قے آجائے یا کھٹا ڈکار آجائے تو وہ واپس جائے، وضو کرے اور جتنی نماز پڑھ چکا تھا، وہی سے آگے پڑھنا شروع کردے۔ یہ اس وقت ہے جب اس نے درمیان میں کوئی کلام نہ کیا ہو۔ ابن جریج نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے، اگر وہ کلام کرلے گا، تو نئے سرے سے نماز پڑھے گا۔

555

555 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التُّرْقُفِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنِى ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا قَاءَ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ أَوْ قَلَسَ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيَبْنِ عَلَى صَلاَتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ ».قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَحَدَّثَنِى ابْنُ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ .
ابن جریج اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کو نماز کے دوران قے آجائے یا کھٹا ڈکار آجائے تو وہ واپس جائے، اور وضو کرے، اور اپنی نماز وہیں سے پڑھے (جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا) ، یہ اس وقت ہے جب اس نے کلام نہ کیا ہو۔ ابن جریج بیان کرتے ہیں : یہ روایت سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے حوالے سی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی کی مانند منقول ہے۔

556

556 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ بِهَذَيْنِ الإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا نَحْوَهُ.
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

557

557 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْفُضَيْلِ الْكَاتِبُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ زَيْدٍ الْفَرَائِضِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ قَلَسَ أَوْ قَاءَ أَوْ رَعَفَ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُتِمَّ صَلاَتَهُ ».
ابن جریج اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جس شخص کو کھٹا ڈکار آئے یا قے آئے یا اس کی نکسیر پھوٹ پڑے (اور یہ نماز کے دوران ہو) تو وہ شخص واپس جائے، دوبارہ وضو کرے اور اپنی نماز کو مکمل کرلے۔

558

558 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

559

559 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ زَيْدٍ الْفَرَائِضِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ وَعَطَاءِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ مِثْلَهُ . عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ وَعَطَاءُ بْنُ عَجْلاَنَ ضَعِيفَانِ كَذَا رَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) سے منقول ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ” مرسل “ طور پر بھی منقول ہے۔

560

560 - وَتَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ - وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ - وَأَصْحَابُ ابْنِ جُرَيْجٍ الْحُفَّاظُ يَرْوُونَهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِيهِ مُرْسَلاً وَاللَّهُ أَعْلَمُ. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِى قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا رَعَفَ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ أَوْ قَلَسَ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيَرْجِعْ فَلْيُتِمَّ صَلاَتَهُ عَلَى مَا مَضَى مِنْهَا مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ ».- قَالَ وَحَدَّثَنِى ابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَ ذَلِكَ.
ابن جریج اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کی نماز کے دوران نکسیر پھوٹ پڑے یا اسے قے آجائے، وہ واپس جائے ، وضو کرے اور واپس آکر وہیں سے نماز گ کو آگے پورا کرے، جہاں سے وہ چھوڑ کر گیا تھا، (یہ حکم اس وقت تک ہے) جب تک اس نے کلام نہ کیا ہو۔ ابن جریج نے ابن ابی ملیکہ کے حوالے سے، سیدہ عائشہ (رض) کے حوالے سے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کی ہے۔

561

561 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ طَيْفُورٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِىُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا قَاءَ أَحَدُكُمْ أَوْ قَلَسَ أَوْ وَجَدَ مَذْيًا وَهُوَ فِى الصَّلاَةِ فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيَرْجِعْ فَلْيَبْنِ عَلَى صَلاَتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ ». قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى يَقُولُ هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَأَمَّا حَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ الَّذِى يَرْوِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ فَلَيْسَ بِشَىْءٍ.
ابن جریج اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کو نماز کے دوران قے آجائے یا کھٹا ڈکار آجائے، یا ہوا خارج ہو، تو وہ واپس جائے، وضو کرے اور واپس آکر اپنی نماز کو وہیں سے پڑھنا شروع کردے (جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا) ، یہ اس وقت ہے جب اس نے کوئی کلام نہ کیا ہو۔
ابوبکر نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : اس کا ابن جریج سے ” مرسل “ روایت کے طور پر منقول ہونا درست ہے۔ تاہم ایک راوی اسماعیل بن عیاش نے اسے ابن جریج کے حوالے سے، ابن ابی ملیکہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ (رض) سے نقل کیا ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔

562

562 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ وَجَدَ رُعَافًا أَوْ قَيْئًا أَوْ مَذْيًا أَوْ قَلَسًا فَلْيَتَوَضَّأْ ثُمَّ لْيُتِمَّ عَلَى مَا مَضَى مَا بَقِىَ وَهُوَ مَعَ ذَلِكَ يَتَوَقَّى أَنْ يَتَكَلَّمَ ».
ابن جریج اپنے والد کے حوالے سے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جس شخص کی نکسیر پھوٹ پڑے یا قے آجائے یا کھٹا ڈکار آجائے تو وہ وضو کرے اور جتنی نماز گزر چکی تھی، اسے آگے مکمل کرلے جو باقی رہ گئی ہے، اور اس کے ساتھ وہ اس بات سے بچے کہ وہ کسی کے ساتھ کوئی کلام کرے۔

563

563 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سِرَاجٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ بَزِيعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ الْفَرَّاءُ حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِىٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْقَلَسُ حَدَثٌ ». سَوَّارٌ مَتْرُوكٌ وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَيْدٍ غَيْرُهُ.
امام زید بن علی (رض) اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمایا ہے : کھٹا ڈکار آنے سے یا (قے آنے سے) وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ اس روایت کا راوی سوار ہے، یہ متروک ہے، اور اس کے علاوہ اور کسی نے اس روایت کو حضرت زید کے حوالے سے نقل نہیں کیا۔

564

564 - حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ صَالِحٍ وَإِسْرَائِيلُ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ فِى بَطْنِهِ رِزًّا أَوْ قَيْئًا أَوْ رُعَافًا فَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ ثُمَّ لْيَبْنِ عَلَى صَلاَتِهِ مَا لَمْ يَتَكَلَّمْ ».
حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : جب کسی شخص کے پیٹ میں گڑ گڑاہٹ محسوس ہو، اسے قے آئے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے، وہ واپس جائے (وضو کرے) اور واپس آکر وہیں سے نماز ادا کرے، جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا، یہ اس وقت ہے جب اس نے کسی کے ساتھ کلام نہ کیا ہو۔

565

565 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِىُّ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ وَالْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ إِذَا أَمَّ الرَّجُلُ الْقَوْمَ فَوَجَدَ فِى بَطْنِهِ رِزًّا أَوْ رُعَافًا أَوْ قَيْئًا فَلْيَضَعْ ثَوْبَهُ عَلَى أَنْفِهِ وَلْيَأْخُذْ بِيَدِ رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ فَلْيُقَدِّمْهُ. الْحَدِيثَ .
حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : جب کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو اور اسے اپنے پیٹ میں گڑ گڑاہٹ محسوس ہو یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے یا اسے قے آجائے تو وہ اپنی ناک پر کپڑا رکھے اور حاضرین میں سے کسی شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے آگے کردے۔

566

566 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلاَنِسِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا هُرَيْمٌ عَنْ عَمْرٍو الْقُرَشِىِّ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ عَنْ زَاذَانَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ رَآنِى النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- وَقَدْ سَالَ مِنْ أَنْفِى دَمٌ فَقَالَ « أَحْدِثْ وُضُوءًا » . قَالَ الْمَحَامِلِىُّ « أَحْدِثْ لِمَا حَدَثَ وُضُوءًا ».
حضرت سلمان فارسی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ملاحظہ کیا، میری ناک سے خون بہہ رہا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : دوبارہ وضو کرو۔ محاملی نامی راوی نے یہ بات واضح کی ہے، یعنی تم وضو کرو، کیونکہ وضو ٹوٹ چکا ہے۔

567

567 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعْبَةَ بْنِ جُوَانٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ عَنْ أَبِى خَالِدٍ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ الرُّمَّانِىِّ بِهَذَا أَنَّهُ رَعَفَ فَقَالَ لَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « أَحْدِثْ لِذَلِكَ وُضُوءًا ». عَمْرٌو الْقُرَشِىُّ هَذَا هُوَ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ أَبُو خَالِدٍ الْوَاسِطِىُّ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ أَبُو خَالِدٍ الْوَاسِطِىُّ كَذَّابٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں : ان کی نکسیر پھوٹ پڑی، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کی وجہ سے دوبارہ وضو کرو۔
اس روایت کا راوی عمرو قرشی، عمرو بن خالد، ابو خالد واسطی ہے جو متروک الحدیث ہے۔ امام احمد بن حنبل (رح) اور یحییٰ بن معین نے یہ بات بیان کی ہے : ابو خالد واسطی ، کذاب ہے۔

568

568 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ رِيَاحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا رَعَفَ فِى صَلاَتِهِ تَوَضَّأَ ثُمَّ بَنَى عَلَى مَا بَقِىَ مِنْ صَلاَتِهِ. عُمَرُ بْنُ رِيَاحٍ مَتْرُوكٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : اگر نماز کے دوران نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نکسیر پھوٹ جاتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وضو کرتے اور جتنی نماز رہ گئی تھی، وہ ادا کرلیتے۔
اس روایت کا راوی عمرو بن ریاح ، متروک ہے۔

569

569 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلِ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ أَبُو أَيُّوبَ الْقُرَشِىُّ بِالرَّقَّةِ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ وَلَمْ يَزِدْ عَلَى غَسْلِ مَحَاجِمِهِ.
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچھپنے لگوانے کے بعد نماز ادا کی اور از سر نو وضو نہیں کیا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف اس جگہ کو دھویا ، جہاں پرسچھپنے لگوائے تھے۔

570

570 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ قَالَ تَمِيمٌ الدَّارِىُّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْوُضُوءُ مِنْ كُلِّ دَمٍ سَائِلٍ ». عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ تَمِيمٍ الدَّارِىِّ وَلاَ رَآهُ وَيَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ وَيَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ مَجْهُولاَنِ.
حضرت تمیم داری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ہر بہنے والے خون کے نکلنے سے وضو لازم ہوجاتا ہے۔
اس روایت کے راوی حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تمیم داری سے احادیث کا سماع نہیں کیا اور ان کی زیارت بھی نہیں کی، جبکہ اس روایت کے دو راوی یزید بن خالد، یزید بن محمد، دونوں مجہول ہیں۔

571

571 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَيْسَ فِى الْقَطْرَةِ وَلاَ الْقَطْرَتَيْنِ مِنَ الدَّمِ وُضُوءٌ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ دَمًا سَائِلاً ». خَالَفَهُ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ.
حضرت ابوہریرہ (رض)، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ایک یا دو قطرے خون ظاہر ہونے سے وضو کرنا لازم نہیں ہوتا، ہر اس وقت لازم ہوتا ہے جب خون نکل کر بہہ پڑے۔

572

572 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ عَلِىٍّ الْخَوَّاصُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ زِيَادٍ أَبُو سَهْلٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَيْسَ فِى الْقَطْرَةِ وَالْقَطْرَتَيْنِ مِنَ الدَّمِ وُضُوءٌ حَتَّى يَكُونَ دَمًا سَائِلاً ». مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ضَعِيفٌ وَسُفْيَانُ بْنُ زِيَادٍ وَحَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ضَعِيفَانِ.
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ایک قطرہ یا دو قطرے خون ظاہر ہونے سے وضو لازم نہیں ہوتا، جب تک وہ خون بہنے نہ لگ پڑے (اس وقت تک لازم نہیں ہوتا) ۔ اس روایت کے راوی عمر بن فضل بن عتبہ، ضعیف ہیں اور سفیان بن ضیاء اور حجاج بن ؟ ؟؟ بھی ضعیف ہیں۔

573

573 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ قَالَ قُرِئَ عَلَى أَحْمَدَ بْنِ مُلاَعِبٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِىُّ عَنْ حَجَّاجٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ رَعَفَ فِى صَلاَتِهِ فَلْيَرْجِعْ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيَبْنِ عَلَى صَلاَتِهِ ». أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرِىُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
حضرت ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جس شخص کی نماز کے دوران نکسیر پھوٹ جائے، وہ وضو کرے اور (وہیں سے نماز ادا کرے جہاں سے چھوڑ کر گیا تھا) ۔ اس روایت کا راوی ابوبکر داہری، عبداللہ بن حکیم، متروک الحدیث ہے۔

574

574 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ قَالاَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِىٍّ الْمُقَدَّمِىُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ فِى الصَّلاَةِ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى أَنْفِهِ ثُمَّ لْيَنْصَرِفْ ».
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص کا وضو ٹوٹ جائے، اگر وہ نماز کی حالت میں ہو، تو ناک پر ہاتھ رکھ کر واپس جائے، تاکہ یہ ظاہر ہو کہ اس کی نکسیر پھوٹ گئی ہے۔

575

575 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مِهْرَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ السُّكَيْنِ أَبُو مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِىُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ وَهُوَ فِى الصَّلاَةِ فَلْيُمْسِكْ بِأَنْفِهِ وَلْيَخْرُجْ
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کا نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو اسے اپنی ناک کو پکڑ لینا چاہیے، پھر واپس چلے جانا چاہیے ۔

576

576 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِىُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلْيَأْخُذْ بِأَنْفِهِ ثُمَّ لْيَنْصَرِفْ ».
حضرت عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : جب کسی شخص کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے، پھر اسے اپنی ناک پکڑ لینی چاہیے اور پھر واپس چلے جانا چاہیے۔

577

577 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْخَلاَّلُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِىُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ وَأَخْبَرَنِى بَقِيَّةُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- رَخَّصَ فِى دَمِ الْحُبُونِ يَعْنِى الدَّمَامِيلَ. وَكَانَ عَطَاءٌ يُصَلِّى وَهُوَ فِى ثَوْبِهِ. هَذَا بَاطِلٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ وَلَعَلَّ بَقِيَّةَ دَلَّسَهُ عَنْ رَجُلٍ ضَعِيفٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھوڑے، پھنسی کے خون کے بارے میں اجازت دی ہے (اس سے وضو نہیں کرنا پڑتا) ۔

578

578 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ حَدَّثَنَا نُعَيْمٌ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا أَحْدَثَ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلْيَأْخُذْ عَلَى أَنْفِهِ وَلْيَنْصَرِفْ فَلْيَتَوَضَّأْ ».
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص کا نماز کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو اپنی ناک کو پکڑ لے اور پھو واپس جاکر وضو کرلے۔

579

579 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأَدَمِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِىُّ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْوَاسِطِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنِيهِ أَبِى حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ حَدَّثَنِى الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنِى يَعِيشُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ عَنْ أَبِى الدَّرْدَاءِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَاءَ فَأَفْطَرَ. قَالَ فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ فِى مَسْجِدِ دِمَشْقَ فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ فَقَالَ صَدَقَ أَنَا صَبَبْتُ لَهُ وَضُوءَهُ .
حضرت ابودرداء (رض) بیان کرتے ہیں : ایک دفعہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ کہہ کے روزہ ختم کردیا۔ راوی بیان کرتے ہیں : بعد میں، میری ملاقات دمشق کی جامعہ مسجد میں حضرت ثوبان (رض) سے ہوئی، میں نے اس بات کا تذکرہ ان سے کیا، انھوں نے فرمایا کہ (ابودرداء نے سچ فرمایا) میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کروایا تھا۔

580

580 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِى الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الأَوْزَاعِىُّ عَنْ يَعِيشَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ قَالَ حَدَّثَنِى مَعْدَانُ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ حَدَّثَهُ ثُمَّ ذَكَرَ عَنْ أَبِى الدَّرْدَاءِ وَعَنْ ثَوْبَانَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
سعد ان نامی راوی بیان کرتے ہیں : حضرت ابودرداء (رض) نے انھیں یہ حدیث سنائی تھی، پھر انھوں نے حضرت ابودرداء (رض) کے حوالے سے اور حضرت ثوبان (رض) کے حوالے سے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی کی مانند روایت نقل کی تھی۔

581

581 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا حَرْبٌ عَنْ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَنَّ ابْنَ الْوَلِيدِ بْنِ هِشَامٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ حَدَّثَنَا مَعْدَانُ بْنُ أَبِى طَلْحَةَ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ أَخْبَرَهُ ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَهُ إِلَى قَوْلِهِ أَنَا صَبَبْتُ لَهُ وَضُوءَهُ.
معدان بن ابوطلحہ یہ بات بیان کرتے ہیں : یہ بات انھیں حضرت ابودرداء (رض) نے بتائی ہے، اس کے بعد انھوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، جس میں اس بات کا تذکرہ ہے (حضرت ثوبان (رض) نے یہ بتایا ہے :) میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کروایا تھا۔

582

582 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَنَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ يَحْيَى بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ. قَالَ ثَوْبَانُ صَدَقَ أَنَا صَبَبْتُ عَلَيْهِ وَضُوءَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں : حضرت ثوبان (رض) نے فرمایا : انھوں نے سچ فرمایا ہے، میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کروایا تھا۔

583

583 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ جَحْدَرٌ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلاً قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى كُلَّمَا تَوَضَّأْتُ سَالَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا تَوَضَّأْتَ فَسَالَ مِنْ قَرْنِكَ إِلَى قَدَمِكَ فَلاَ وُضُوءَ عَلَيْكَ ». عَبْدُ الْمَلِكِ هَذَا ضَعِيفٌ وَلاَ يَصِحُّ.
حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں جب کبھی وضو کرتا ہوں (خون) بہنے لگتا ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم وضو کرلو، پھر وہ اگر تمہاری چوٹی سے لے کر پاؤں تک بہتا رہے تو تم پر وضو کرنا لازم نہیں ہے۔
عبداللہ بن ملک نامی راموی، یہ ضعیف ہے، یہ روایت مستند نہیں ہے۔

584

584 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ حَدَّثَنَا عُبَادَةُ بْنُ نُسَىٍّ وَهُبَيْرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أَسْمَاءَ الرَّحَبِىُّ حَدَّثَنَا ثَوْبَانُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَائِمًا فِى غَيْرِ رَمَضَانَ فَأَصَابَهُ غَمٌّ أَذَاهُ فَتَقَيَّأَ فَقَاءَ فَدَعَانِى بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ أَفْطَرَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَرِيضَةٌ الْوُضُوءُ مِنَ الْقَىْءِ قَالَ « لَوْ كَانَ فَرِيضَةً لَوَجَدْتَهُ فِى الْقُرْآنِ » قَالَ ثُمَّ صَامَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْغَدَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ « هَذَا مَكَانُ إِفْطَارِى أَمْسِ ». لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ غَيْرُ عُتْبَةَ بْنِ السَّكَنِ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
حضرت ثوبان (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روزہ رکھا ہوا تھا، یہ رمضان کے علاوہ کی بات ہے، آپ کو کوئی تکلیف لاحق ہوئی، جس نے آپ کو اذیت دی، جس کی وجہ سے آپ کو قے آگئی ، پھر آپ نے قے کی، پھر وضو کے لیے مجھے بلا کر وضو کیا اور روزے کو ختم کردیا، میں نے عرض کی : یارسول اللہ ! قے کرنے کے بعد وضو کرنا فرض ہے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر یہ فرض ہوتا تو تمہیں پر آن میں اس کا حکم مل جاتا۔
راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اگلے دن روزہ رکھا تھا تو میں نی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : یہ میرے گزشتہ کل کے روزہ توڑنے کی قضا ہے۔ اس روایت کو اوزاعی کے حوالے سے صرف عطیہ بن سکن نے نقل کیا ہے، یہ شخص منکر الحدیث ہے۔

585

585 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الدَّالاَنِىُّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِىِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- نَامَ وَهُوَ سَاجِدٌ حَتَّى غَطَّ أَوْ نَفَخَ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ قَدْ نِمْتَ فَقَالَ « إِنَّ الْوُضُوءَ لاَ يَجِبُ إِلاَّ عَلَى مَنْ نَامَ مُضْطَجِعًا فَإِنَّهُ إِذَا اضْطَجَعَ اسْتَرْخَتْ مَفَاصِلُهُ ». تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو خَالِدٍ عَنْ قَتَادَةَ وَلاَ يَصِحُّ.
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوگئے آپ اس وقت سجدے کی حالت میں تھے، یہاں تک کہ آپ خراٹے لینے لگے، پھر آپ کھڑے ہوئے اور نماز ادا کی، میں نے عرض کی : یارسول اللہ ! آپ تو سوگئے تھے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : وضو کرنا اس شخص پر لازم ہے جو لیٹ کر سوتا ہے، کیونکہ جب وہ لیٹ کر سوتا ہے ، تو اس کے جوڑ ڈھیلے پڑجاتے ہیں۔
اس روایت کو ابوقتادہ کے حوالے سے نقل کرنے میں ابوخالد نامی راوی منفرد ہے یہ روایت معتبر نہیں ہے۔

586

586 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُسَاوِرٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مَرْيَمَ عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ الْكِلاَبِىِّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِى سُفْيَانَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْعَيْنُ وِكَاءُ السَّهِ فَإِذَا نَامَتِ الْعَيْنُ اسْتَطْلَقَ الْوِكَاءُ ».
حضرت معاویہ بن ابوسفیان (رض) یہ بات بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : آنکھ مقعد کی بندش ہے ، تو جب آنکھ سو جاتی ہے، تو یہ بندش ٹوٹ جاتی ہے

587

587 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ أَبِى مَرْيَمَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

588

588 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِىُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَنَّابِىُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ نَامَ جَالِسًا فَلاَ وُضُوءَ عَلَيْهِ وَمَنْ وَضَعَ جَنْبَهُ فَعَلَيْهِ الْوُضُوءُ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص بیٹھے بٹھائے سو جائے، تو اس پر وضو کرنا لازم نہیں ہوتا، جو شخص اپنا پہلو (زمین) پر رکھ لے، اس پر وضو کرنا لازم ہوگا۔

589

589 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ الأَقْطَعُ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ الأَزْدِىِّ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْعَيْنُ وِكَاءُ السَّهِ فَمَنْ نَامَ فَلْيَتَوَضَّأْ ».
حضرت علی بن ابوطالب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : آنکھ مقعد کی بندش ہے، جو شخص سو جائے، اسے اچھی طرح وضو کرنا چاہیے۔

590

590 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ مُحْرِزٍ الْكُوفِىُّ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِى الْحَسَنِ عَنْ أَبِى الْمَلِيحِ بْنِ أُسَامَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ بَيْنَا نَحْنُ نُصَلِّى خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذْ أَقْبَلَ رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَوَقَعَ فِى حُفْرَةٍ فَضَحِكْنَا مِنْهُ فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِإِعَادَةِ الْوُضُوءِ كَامِلاً وَإِعَادَةِ الصَّلاَةِ مِنْ أَوَّلِهَا.- قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ وَحَدَّثَنِى الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِى الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ مِثْلَ ذَلِكَ.الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ضَعِيفَانِ وَكِلاَهُمَا قَدْ أَخْطَأَ فِى هَذَيْنِ الإِسْنَادَيْنِ. وَإِنَّمَا رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الْحَسَنُ الْبَصْرِىُّ عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِىِّ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ مُرْسَلاً وَكَانَ الْحَسَنُ كَثِيرًا مَا يَرْوِيهِ مُرْسَلاً عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَأَمَّا قَوْلُ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِى الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ فَوَهَمٌ قَبِيحٌ وَإِنَّمَا رَوَاهُ خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- رَوَاهُ عَنْهُ كَذَلِكَ سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ وَهُشَيْمٌ وَوُهَيْبٌ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَغَيْرُهُمْ وَقَدِ اضْطَرَبَ ابْنُ إِسْحَاقَ فِى رِوَايَتِهِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ لِهَذَا الْحَدِيثِ فَمَرَّةً رَوَاهُ عَنْهُ عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِىِّ وَمَرَّةً رَوَاهُ عَنْهُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ وَقَتَادَةُ إِنَّمَا رَوَاهُ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ مُرْسَلاً عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَنْهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ وَمَعْمَرٌ وَأَبُو عَوَانَةَ وَسَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَغَيْرُهُمْ وَنَذْكُرُ أَحَادِيثَهُمْ بِذَلِكَ بَعْدَ هَذَا.
ابوملیح اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کررہے تھے، اس دوران ایک شخص آیا جو نابینا تھے، وہ گڑھے میں گرگیا تو ہم ہنس پڑے، تو اس پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں دوبارہ مکمل وضو کرنے اور نئے سرے سے نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، اس میں حسن بن دینار اور حسن بن عمارہ دونوں راوی ضعیف ہیں، انھوں نے اس کی سند میں غلطی کی ہے۔
حسن بصری (رح) نے اس روایت کو حفصہ بن سلمان کے حوالے سے، ابو العالیہ کے حوالے سے روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ حسن بکثرت ” مرسل “ روایت نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے نقل کرتے ہیں۔ یہاں تک حسن بن عمارہ کا اس روایت سے تعلق ہے، انھوں نے خالد کے حوالے سے ابو ولید کے حوالے سے ، ان کے والد کے حوالے سے اس بات کو نقل کیا ہے، تو یہ بہت قبیح وہم ہے۔ اس روایت کو خالد نے حفصہ بنت سرین اور ابوالعالیہ کے حوالے سے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کیا ہے۔ سفیان ثوری، حماد بن سلمہ دیگر راویوں نے بھی اسی طرح ان کے حوالے سے نقل کیا ہے۔
ابن اسحاق نامی راوی نے اپنی روایت میں حسن بن دینار سے منقول ہونے کے حوالے سے اضطراب نقل کیا ہے، بعض اوقات ان کے حوالے سے ابوقتادہ کے حوالے سے ، ابوالملیح کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں۔ قتادہ نے اس روایت کو ابو العالیہ کے حوالے سے ” مرسل “ روایت کے طور پر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے۔ سعد بن ابو عروبہ، معمر، ابوعوانہ، سعد بن بشیر کے حوالے سے نقل کیا ہے اور دیگر راویوں نے ان کے حوالے سے نقل کیا ہے، اس کے بعد ہم ان حضرات کی حدیث کو ذکر کریں گے۔

591

591 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ الْحَرَّانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا نُصَلِّى خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَجَاءَ رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَتَرَدَّى فِى حُفْرَةٍ كَانَتْ فِى الْمَسْجِدِ فَضَحِكَ نَاسٌ مِنْ خَلْفِهِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ. الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ. وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ أَيْضًا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ الْبَصْرِىُّ - وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ عَنْ سَلاَّمِ بْنِ أَبِى مُطِيعٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.
ابوالملیح اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں : ہم نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کررہے تھے، اسی دوران ایک نابینا شخص آیا جو گڑھے میں گرگیا، یعنی جو کنواں مسجد میں موجود تھا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے موجود بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
اس حدیث کا راوی حسن بن دینار ، متروک الحدیث ہے۔ اس روایت کو عبدالرحمن بن عمرو نے بھی نقل کیا ہے ، یہ راوی بھی متروک الحدیث ہے، انھوں نے اس روایت کو سلام نامی راوی کے حوالے سے قتادہ کے حوالے سے، ابوالعالیہ کے حوالے سے، حضرت انس بن مالک (رض) سے روایت کیا ہے۔

592

592حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الدَّانَاجُ وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ أَبُو الأَحْوَصِ الأَثْرَمُ.وَحَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ الأَنْطَاكِىُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الطَّرَسُوسِىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ حَدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ أَبِى مُطِيعٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ أَعْمَى تَرَدَّى فِى بِئْرٍ فَضَحِكَ نَاسٌ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ. وَقَالَ أَبُو أُمَيَّةَ عَنْ أَنَسٍ وَأَبِى الْعَالِيَةِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى بِالنَّاسِ فَدَخَلَ أَعْمَى الْمَسْجِدَ فَتَرَدَّى فِى بِئْرٍ فَضَحِكَ النَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. وَقَالَ ابْنُ مَخْلَدٍ عَنْ أَنَسٍ وَأَبِى الْعَالِيَةِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى بِالنَّاسِ وَبِئْرٌ وَسَطَ الْمَسْجِدِ فَجَاءَ أَعْمَى فَوَقَعَ فِيهَا فَضَحِكَ نَاسٌ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ. قَالَ أَبُو أُمَيَّةَ هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ.قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَلاَّمٍ غَيْرُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ يَضَعُ الأَحَادِيثَ. وَرَوَاهُ دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ - وَهُوَ مَتْرُوكٌ يَضَعُ الأَحَادِيثَ - عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خُوطٍ - وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا - عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ.
حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ایک نابینا شخص کنویں میں گرگیا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے (نماز ادا کرنے والے) کچھ لوگ ہنس پڑے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
ابو امیہ نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : حضرت انس (رض) کے حوالے سے یہ بات منقول ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک نابینا شخص مسجد میں داخل ہوا، وہ ایک کنویں میں گرگیا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کچھ لوگ ہنس پڑے۔ ابن مخلد نامی راوی نے اور حضرت انس (رض) نے اور ابوالعالیہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، مسجد کے درمیان میں ایک کنواں تھا، ایک نابینا شخص آیا، وہ اس میں گرگیا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کچھ لوگ نماز پڑھ رہے تھے تو وہ ہنس پڑے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
ابو امیہ نامی راوی بیان کرتے ہیں : یہ حدیث منکر ہے۔
شیخ ابوالحسن فرماتے ہیں : اس روایت کو سلام نامی راوی سے عبدالرحمن نامی راوی نے نقل کیا ہے، یہ شخص متروک ہے جو احادیث وضع کرتا ہے۔ اس روایت کو داؤد بن محبر نے نقل کیا ہے، یہ شخص بھی متروک ہے، جو احادیث وضع کرتا ہے، اس نے اس روایت کو ایوب کے والے سے نقل کیا ہے، جو ضعیف ہے، انھوں نے قتادہ کے حوالے سے حضرت انس (رض) سے نقل کیا ہے۔

593

593۔ حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى بِنَا فَجَاءَ رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَوَطِئَ فِى خَبَالٍ مِنَ الأَرْضِ فَصُرِعَ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ. وَالصَّوَابُ مِنْ ذَلِكَ قَوْلُ مَنْ رَوَاهُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ مُرْسَلاً.
حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : ہمیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک نابینا شخص آیا، وہ ایک گڑھے میں گرگیا اور چلانے لگا، بعض لوگ ہنس پڑے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا۔
اس بارے میں اس شخص کا بیان درست ہے، جس نے اسے قتادہ کے حوالے سے ، ابو العالیہ کے حوالے سے ” مرسل “ حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔

594

594 - حَدَّثَنَا بِذَلِكَ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِىِّ أَنَّ أَعْمَى تَرَدَّى فِى بِئْرٍ وَالنَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى بِأَصْحَابِهِ فَضَحِكَ بَعْضُ مَنْ كَانَ يُصَلِّى مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ مِنْهُمْ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ .
ابوالعالیہ یہ بیان کرتے ہیں : ایک نابینا شخص کنویں میں گرگیا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب (رض) کو نماز پڑھا رہے تھے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز پڑھنے والوں میں سے بعض افراد اس بات پر ہنس پڑے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا۔

595

595 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ وَخَلَفُ بْنُ هِشَامٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى بِأَصْحَابِهِ فَجَاءَ ضَرِيرٌ فَتَرَدَّى فِى بِئْرٍ فَضَحِكَ الْقَوْمُ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الَّذِينَ ضَحِكُوا أَنْ يُعِيدُوا الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ.
ابوالعالیہ یہ بات بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے صحابہ کو نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص کنویں میں گرگیا، حاضرین میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا۔

596

596 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوالعالیہ کے حوالے سے ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے منقول ہے۔

597

597 - وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ - يَعْنِى ابْنَ إِسْحَاقَ - الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى عَدِىٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوالعالیہ کے حوالے سے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے

598

598 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوالعالیہ سے منقول ہے۔

599

599 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ سَلْمٍ - يَعْنِى ابْنَ أَبِى الذَّيَّالِ - عَنْ قَتَادَةَ قَالَ بَلَغَنَا عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ . وَهَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنْ قَتَادَةَ اتَّفَقَ عَلَيْهِ مَعْمَرٌ وَأَبُو عَوَانَةَ وَسَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ وَسَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ فَرَوَوْهُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ وَتَابَعَهُمْ عَلَيْهِ سَلْمُ بْنُ أَبِى الذَّيَّالِ عَنْ قَتَادَةَ فَأَرْسَلَهُ فَهَؤُلاَءِ خَمْسَةُ ثِقَاتٍ رَوَوْهُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ مُرْسَلاً وَأَيُّوبُ بْنُ خُوطٍ وَدَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَالْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ كُلُّهُمْ مَتْرُوكُونَ وَلَيْسَ فِيهِمْ مَنْ يَجُوزُ الاِحْتِجَاجُ بِرِوَايَتِهِ لَوْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مُخَالِفٌ فَكَيْفَ وَقَدْ خَالَفَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ خَمْسَةَ ثِقَاتٍ مِنْ أَصْحَابِ قَتَادَةَ وَأَمَّا حَدِيثُ الْحَسَنِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ فَهُوَ بَعِيدٌ مِنَ الصَّوَابِ أَيْضًا وَلاَ نَعْلَمُ أَحَدًا تَابَعَهُ عَلَيْهِ وَقَدْ رَوَاهُ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ وَعَبْدُ الْكَرِيمِ مَتْرُوكٌ وَالرَّاوِى لَهُ عَنْهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ - وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا - وَقَدْ رَوَاهُ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ الْمَكِّىُّ الْمَعْرُوفُ بِسَنْدَلٍ - وَهُوَ ضَعِيفٌ ذَاهِبُ الْحَدِيثِ - عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-.فَأَمَّا حَدِيثُ عَبْدِ الْكَرِيمِ
یہی روایت دیگر اسناد کے ہمراہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

600

600۔۔۔۔ فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو هُرَيْرَةَ الأَنْطَاكِىُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا قَهْقَهَ أَعَادَ الْوُضُوءَ وَأَعَادَ الصَّلاَةَ وَأَمَّا حَدِيثُ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ
حضرت ابوہریرہ (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول کرتے ہیں : جب کوئی شخص (نماز کے دوران) قہقہہ لگالے تو وہ دوبارہ وضو کرے اور دوبارہ نماز ادا کرے۔

601

601۔۔ فَحَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ حَيَّانَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّرْخُمِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « مَنْ ضَحِكَ فِى الصَّلاَةِ قَرْقَرَةً فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ ». وَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ إِذَا قَهْقَهَ الرَّجُلُ أَعَادَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ. وَحَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ شَيْخٌ لأَهْلِ الْمِصِّيصَةِ يُقَالُ لَهُ سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَزَارِىُّ - وَكَانَ ضَعِيفًا سَيِّئَ الْحَالِ فِى الْحَدِيثِ - حَدَّثَ بِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِذَلِكَ.
حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : جو شخص نماز کے دوران قہقہہ لگا کر ہنسے تو وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔
حسن نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، جو شخص قہقہہ لگائے گا، وہ دوبارہ وضو کرے گا اور نماز ادا کرے گا۔ اس حدیث کو سفیان نامی راوی نے نقل کیا ہے، جو ضعیف ہے اور علم حدیث میں ان کی حالت بہت بری ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت انس بن مالک (رض) کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

602

602 حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الصُّوفِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَحْسَنُ حَالاَتِ سُفْيَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنْ يَكُونَ وَهِمَ فِى هَذَا الْحَدِيثِ عَلَى ابْنِ وَهْبٍ إِنْ لَمْ يَكُنْ تَعَمَّدَ ذَلِكَ فِى قَوْلِهِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسٍ.فَقَدْ رَوَاهُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلاً عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِنْهُمْ خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ الْمُهَلَّبِىُّ وَمَوْهِبُ بْنُ يَزِيدَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ وَغَيْرُهُمْ لَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِى حَدِيثِهِ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ فِى الإِسْنَادِ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَلاَ ذَكَرَ فِيهِ بَيْنَ الزُّهْرِىِّ وَالْحَسَنِ سُلَيْمَانَ بْنَ أَرْقَمَ وَإِنْ كَانَ ابْنُ أَخِى الزُّهْرِىِّ وَابْنُ أَبِى عَتِيقٍ قَدْ رَوَيَاهُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ عَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلاً عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَهَذِهِ أَقَاوِيلُ أَرْبَعَةٌ عَنِ الْحَسَنِ بَاطِلَةٌ كُلُّهَا لأَنَّ الْحَسَنَ إِنَّمَا سَمِعَ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِىِّ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِىِّ مُرْسَلاً عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-.
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے۔

603

603 حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ بَيْنَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فِى بَصَرِهِ ضُرٌّ أَوْ قَالَ أَعْمَى فَوَقَعَ فِى بِئْرٍ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ فَذَكَرْتُهُ لِحَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ فَقَالَ أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ عَنْ حَفْصَةَ فَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِىِّ مُرْسَلاً.
حضرت حسن بصری (رح) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا کررہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا جس کی نظر کمزور تھی، (راوی کو شک ہے) کہ وہ نابینا تھا، وہ کنویں میں گرگیا، بعض لوگ ہنس پڑے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ نماز پڑھنے اور وضو کرنے کا حکم دیا۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے اس روایت کا تذکرہ حفص بن سلمان سے کیا، تو انھوں نے فرمایا : میں نے یہ روایت حسن بصری (رح) کو حفصہ (بنت سیرین) کے حوالے سے سنائی تھی، اور درست یہ ہے، یہ روایت حسن بصری (رح) سے ” مرسل “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

604

604 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْمَدِينِىِّ قَالَ قَالَ لِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ هَذَا الْحَدِيثُ يَدُورُ عَلَى أَبِى الْعَالِيَةِ فَقُلْتُ قَدْ رَوَاهُ الْحَسَنُ مُرْسَلاً فَقَالَ حَدَّثَنِى حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِىِّ قَالَ أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ الْحَسَنَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ فَقُلْتُ قَدْ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ مُرْسَلاً فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِى شَرِيكٌ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ قَالَ أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ فَقُلْتُ قَدْ رَوَاهُ الزُّهْرِىُّ مُرْسَلاً فَقَالَ قَرَأْتُهُ فِى كِتَابِ ابْنِ أَخِى الزُّهْرِىِّ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ عَنِ الْحَسَنِ.
یہی روایت بعض دیگر اسناد سے منقول ہے۔

605

605 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِى ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ حَدَّثَنِى سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِى الْحَسَنِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَ مَنْ ضَحِكَ فِى الصَّلاَةِ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ.
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے دوران ہنسنے والوں کو یہ حکم دیا تھا۔ وہ دوبارہ نماز ادا کریں اور دوبارہ وضو کریں۔

606

606 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْبَزِيعِىُّ بِالْمِصِّيصَةِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِىُّ قَالَ قَرَأْتُ فِى صَحِيفَةٍ عِنْدَ آلِ أَبِى عَتِيقٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ بَيْنَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِى بِئْرٍ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ .
حسن بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا کررہے تھے ، اسی دوران ایک شخص آیا، کنویں میں گرگیا، بعض لوگ ہنس پڑے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور دوبارہ نماز ادا کرنے کال حکم دیا۔

607

607 - وَأَمَّا حَدِيثُ ابْنِ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلاً بِمُخَالَفَةِ مَا رَوَاهُ سُفْيَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْهُ فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنِى مَوْهِبُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ بَيْنَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ فَوَقَعَ فِى حُفْرَةٍ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ .
حسن بصری (رح) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا اور کنویں میں گرگیا، بعض لوگ ہنس پڑے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔

608

608 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّى أَخْبَرَنِى يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِى الْحَسَنِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَ مَنْ ضَحِكَ فِى الصَّلاَةِ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ.
حسن بن ابوالحسن بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے دوران ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور دوبارہ نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔

609

609 - وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ بَيْنَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى. مِثْلَ قَوْلِ مَوْهِبِ بْنِ يَزِيدَ وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ.
حسن بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا رہے تھے ، اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔

610

610 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِىُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِى حَمْزَةَ عَنِ الزُّهْرِىِّ قَالَ لاَ وُضُوءَ فِى الْقَهْقَهَةِ وَالضَّحِكِ. فَلَوْ كَانَ مَا رَوَاهُ الزُّهْرِىُّ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- صَحِيحًا عِنْدَ الزُّهْرِىِّ لَمَا أَفْتَى بِخِلاَفِهِ وَضِدِّهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلاً عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَقَدْ كَتَبْنَاهُ قَبْلَ هَذَا وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ مَعْبَدٍ الْجُهَنِىِّ مُرْسَلاً عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَوَهِمَ فِيهِ أَبُو حَنِيفَةَ عَلَى مَنْصُورٍ وَإِنَّمَا رَوَاهُ مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ مَعْبَدٍ وَمَعْبَدٌ هَذَا لاَ صُحْبَةَ لَهُ وَيُقَالُ إِنَّهُ أَوَّلُ مَنْ تَكَلَّمَ فِى الْقَدَرِ مِنَ التَّابِعِينَ حَدَّثَ بِهِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ غَيْلاَنُ بْنُ جَامِعٍ وَهُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ وَهُمَا أَحْفَظُ مِنْ أَبِى حَنِيفَةَ لِلإِسْنَادِ.
زہری فرماتے ہیں : (نماز کے دوران) قہقہہ لگانے یا ہنسنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے۔
زہری نے حسن کے حوالے سے جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے جو نقل کیا ہے، اگر وہ زہری کے نزدیک درست ہوتی تو وہ اس کے برخلاف اور اس کے متضاد فتویٰ نہ دیتے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے !

611

611 - فَأَمَّا حَدِيثُ أَبِى حَنِيفَةَ عَنْ مَنْصُورٍ فَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى كَثِيرٍ الْقَاضِى حَدَّثَنَا مَكِّىُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ مَعْبَدٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ بَيْنَمَا هُوَ فِى الصَّلاَةِ إِذْ أَقْبَلَ أَعْمَى يُرِيدُ الصَّلاَةَ فَوَقَعَ فِى زُبْيَةٍ فَاسْتَضْحَكَ الْقَوْمُ حَتَّى قَهْقَهُوا فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ كَانَ مِنْكُمْ قَهْقَهَ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ ».
معبد ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا رہے تھے، ایک نابینا شخص آیا، جو گڑھے میں گرگیا، تو کچھ لوگ ہنس پڑے، یہاں تک کہ انھوں نے قہقہہ لگایا، جب آپ نے نماز ختم کی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جس نے بھی قہقہہ لگایا ہے، تو وہ وضو کرکے دوبارہ نماز ادا کریں۔

612

612 - وَأَمَّا حَدِيثُ غَيْلاَنَ بْنِ جَامِعٍ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ بِمُخَالَفَةِ أَبِى حَنِيفَةَ عَنْهُ فَحَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّهَيْرِىُّ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا غَيْلاَنُ عَنْ مَنْصُورٍ الْوَاسِطِىِّ - وَهُوَ ابْنُ زَاذَانَ - عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ مَعْبَدٍ الْجُهَنِىِّ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى الْغَدَاةَ فَجَاءَ رَجُلٌ أَعْمَى وَقَرِيبٌ مِنْ مُصَلَّى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِئْرٌ عَلَى رَأْسِهَا جُلَّةٌ فَجَاءَ الأَعْمَى يَمْشِى حَتَّى وَقَعَ فِيهَا فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَهُمْ فِى الصَّلاَةِ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- بَعْدَ مَا قَضَى الصَّلاَةَ « مَنْ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَلْيُعِدِ الصَّلاَةَ
معبد جہنی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک نابینا شخص آیا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کی جگہ کے قریب ایک کنواں تھا، جس پر ایک ٹوکرہ رکھا ہوا تھا، وہ نابینا شخص چلتا ہوا وہاں آیا اور گڑھے میں گرگیا، تو بعض لوگ ہنس پڑے، حالانکہ وہ نماز پڑھ رہے تھے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ختم کرنے کے بعد فرمایا : تم میں سے جس نے قہقہہ لگایا ہے، وہ (دوبارہ) وضو کرکے دوبارہ نماز ادا کرے۔

613

613 - وَأَمَّا حَدِيثُ هُشَيْمٍ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ بِمُخَالَفَةِ رِوَايَةِ أَبِى حَنِيفَةَ عَنْ مَنْصُورٍ فَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ وَعَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ وَخَالِدٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى فَمَرَّ رَجُلٌ فِى بَصَرِهِ سُوءٌ عَلَى بِئْرٍ عَلَيْهَا خَصَفَةٌ فَوَقَعَ فِيهَا فَضَحِكَ مَنْ كَانَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ قَالَ « مَنْ كَانَ مِنْكُمْ ضَحِكَ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ ». لَفْظُ زِيَادِ بْنِ أَيُّوبَ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا کررہے تھے، ایک شخص آیا جس کی نظر کمزور تھی، کنویں (گڑھے) کے پاس سے گزرا جس پر ٹوکرا پڑا ہوا تھا اور وہ گڑھے میں گرگیا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھنے والوں میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ختم کی اور ارشاد فرمایا : جو تم میں سے ہنسا ہے وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔ یہ الفاظ زیاد بن ایوب نامی راوی کے ہیں۔

614

614 - وَحَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنِى يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا هَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلَّى بِأَصْحَابِهِ ثُمَّ ذَكَرَ مَعْنَاهُ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ فَتَرَدَّى فِيهَا فَضَحِكَ نَاسٌ خَلْفَهُ فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ وَهَذَا هُوَ الصَّحِيحُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ وَقَوْلُ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِى الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيهِ خَطَأٌ قَبِيحٌ وَقَدْ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ وَوُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ كَذَلِكَ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اصحاب (رض) کو نماز پڑھا رہے تھے، اس کے بعد حدیث حسب سابق بیان کی ہے، تاہم انھوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : وہ شخص اس گڑھے میں گرگیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حکم دیا، اس کے بعد حدیث حسب سابق بیان کی ہے۔
یہ روایت مستند ہے جو خالد کے حوالے سے حفصہ کے حوالے سے ابو العالیہ کے حوالے سے منقول ہے۔ حسن نامی محدث کا یہ کہنا ہے : یہ خالد کے حوالے سے ، ابوالملیح کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے منقول ہے، یہ انتہائی صریح غلطی ہے۔ اسی روایت کو بعض دیگر راویوں نے خالد کے حوالے سے، حفصہ کے حوالے سے ، ابو العالیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے۔

615

615 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ - وَهِىَ حَفْصَةُ - عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ فِى الصَّلاَةِ فَجَاءَ رَجُلٌ فِى بَصَرِهِ سُوءٌ فَوَقَعَ فِى بِئْرٍ فَضَحِكُوا مِنْهُ فَأَمَرَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا کررہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا اس کی نظر کمزور تھی، وہ گڑھے میں گرگیا، اس پر لوگ ہنس پڑے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حکم دیا : جو لوگ ہنس پڑے ہیں وہ دوبارہ وضو کریں اور نماز ادا کریں۔

616

616 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا السَّرِىُّ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ وَقَبِيصَةُ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أُمِّ الْهُذَيْلِ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ بِهَذَا .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

617

617 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى وَابْنُ عَائِشَةَ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى بِأَصْحَابِهِ فَجَاءَ أَعْمَى فَوَطِئَ عَلَى خَصَفَةٍ عَلَى رَأْسِ بِئْرٍ فَتَرَدَّى فِى الْبِئْرِ فَضَحِكَ بَعْضُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَعْضَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ خَالِدٍ وَأَيُّوبَ السَّخْتِيَانِىِّ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب (رض) کو نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، اس نے اپنا پاؤں ٹوکرے پر رکھ دیا، جو کنویں کے سر پر رکھا ہوا تھا وہ اس کنویں میں گرگیا، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے لوگ ہنس پڑے ، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بعض ہنسنے والوں کو حکم دیا : وہو دوبارہ وضو کریں اور نماز ادا کریں۔ یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

618

618 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ وَخَالِدٌ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- صَلَّى بِأَصْحَابِهِ وَفِى الْقَوْمِ رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَوَقَعَ فِى الْبِئْرِ فَضَحِكَ طَوَائِفُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمَّا صَلَّى أَمَرَ كُلَّ مَنْ كَانَ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب (رض) کو نماز پڑھا رہے تھے، حاضرین میں ایک نابینا شخص تھا، جو کنویں میں گرگیا تو اصحاب میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ادا کی اور ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

619

619 - حَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَ حَدِيثِ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَطَرٌ الْوَرَّاقُ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوالعالیہ کے حوالے سے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے، یہی روایت دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے۔

620

620 -. حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا مَطَرٌ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ قَالَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى بِأَصْحَابِهِ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فِى بَصَرِهِ سُوءٌ فَمَرَّ عَلَى بِئْرٍ قَدْ غُشِّىَ عَلَيْهَا فَوَقَعَ فِيهَا فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِىُّ الْبَصْرِىُّ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب (رض) کو نماز پڑھا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا، جس کی نظر کمزور تھی، وہ گڑھے کے پاس سے گزرا، جس پر کوئی چیز رکھی ہوئی تھی تو وہ گڑھے میں گرگیا، تو بعض لوگ ہنس پڑے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ یہی روایت ایک اور سند سے منقول ہے۔

621

621 - حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ حَفْصِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى بِأَصْحَابِهِ فَجَاءَ رَجُلٌ فَوَقَعَ عَلَى بِئْرٍ فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَأَنْ يُعِيدَ الصَّلاَةَ. وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ مُرْسَلاً. حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ جَمَاعَةٌ مِنْهُمْ سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ وَزَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ وَغَيْرُهُمْ فَاتَّفَقُوا عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَرَوَاهُ خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِىُّ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَلَمْ يُسَمِّ الرَّجُلَ وَلاَ ذَكَرَ أَلَهُ صُحْبَةٌ أَمْ لاَ وَلَمْ يَصْنَعْ خَالِدٌ شَيْئًا وَقَدْ خَالَفَهُ خَمْسَةُ أَثْبَاتٍ ثِقَاتٍ حُفَّاظٍ وَقَوْلُهُمْ أَوْلَى بِالصَّوَابِ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب (رض) کو نماز ادا کرا رہے تھے، اس دوران ایک شخص آیا جو گڑھے میں گرگیا تو حاضرین میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ادا کرنے والوں میں سے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔ یہی روایت دیگر اسناد کے ہمراہ منقول ہے۔

622

622 - فَأَمَّا حَدِيثُ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ هِشَامٍ فَحَدَّثَنَا بِهِ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى بِأَصْحَابِهِ فَمَرَّ رَجُلٌ فِى بَصَرِهِ سُوءٌ فَتَرَدَّى فِى بِئْرٍ فَضَحِكَ طَوَائِفُ مِنَ الْقَوْمِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ كَانَ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ.
ابوالعالیہ ایک انصاری کے حوالے سے بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب (رض) کو نماز ادا کرا رہے تھے، اسی دوران ایک شخص آیا جس کی نظر کمزور تھی، وہ گڑھے میں گرگیا تو حاضرین میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے، نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔

623

623 - وَأَمَّا حَدِيثُ سُفْيَانَ الثَّوْرِىِّ وَمَنْ تَابَعَهُ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ بِمُخَالَفَةِ رِوَايَةِ خَالِدٍ عَنْهُ فَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَ مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الصَّلاَةَ وَالْوُضُوءَ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ نماز پڑھنے اور وضو کرنے کا حکم دیا تھا۔

624

624 - وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنِى يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ فِى بَصَرِهِ سُوءٌ فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى فَتَرَدَّى فِى حُفْرَةٍ كَانَتْ فِى الْمَسْجِدِ فَضَحِكَ طَوَائِفُ مِنْهُمْ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ أَمَرَ مَنْ كَانَ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص آیا جس کی نظر کمزور تھی، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا کررہے تھے، وہ شخص گڑھے میں گرگیا جو گڑھا مسجد میں موجود تھا، تو کچھ لوگ ہنس پڑے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ختم کی اور ہنسنے والوں کو حکم دیا : وہ دوبارہ وضو کریں اور نماز ادا کریں۔

625

625 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوالعالیہ کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

626

626 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوالعالیہ کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

627

627 - وَرَوَاهُ أَبُو هَاشِمٍ الرُّمَّانِىُّ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَبِى ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ أَنَّ أَعْمَى وَقَعَ فِى بِئْرٍ فَضَحِكَ بَعْضُ مَنْ كَانَ خَلْفَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص گڑھے میں گرگیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز ادا کرنے والوں میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہنسنے والوں کو دوبارہ وضو کرنے اور نماز ادا کرنے کا حکم دیا۔

628

628 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ فِيمَا أَرَى عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى بِالنَّاسِ صَلاَةَ الْفَجْرِ أَوْ بَعْضَ صَلاَةِ اللَّيْلِ وَكَانَ فِى الْمَسْجِدِ بِئْرٌ وَكَانَ رَجُلٌ فِى بَصَرِهِ ضُرٌّ فَوَقَعَ فِيهَا فَضَحِكَ النَّاسُ فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ قَالَ « مِمَّ ضَحِكْتُمْ ». فَأَخْبَرُوهُ فَقَالَ « مَنْ ضَحِكَ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ ».
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو فجر کی نماز پڑھا رہے تھے یا شام کی نماز پڑھا رہے تھے، مسجد میں گڑھا تھا، ایک شخص جس کی نظر کمزور تھی وہ گڑھے میں گرگیا تو بعض لوگ ہنس پڑے ۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ختم کی اور لوگوں سے ہنسنے کی وجہ پوچھی تو انھوں نے وجہ بتائی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص ہنسا تھا وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔

629

629 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ قَالَ ضَحِكَ نَاسٌ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « مَنْ ضَحِكَ فَلْيُعِدِ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ ».
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔

630

630 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ شَرِيكٍ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ وَقَالَ أَبُو هِشَامٍ عَنْ وَكِيعٍ قَالَ شَرِيكٌ سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِى هَاشِمٍ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ أَنَّ أَعْمَى وَقَعَ فِى بِئْرٍ فَضَحِكَ طَوَائِفُ مِمَّنْ كَانَ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَهُمْ أَنْ يُعِيدُوا الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ .
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص گڑھے میں گرگیا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں میں سے کچھ لوگ ہنس پڑے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ ہنسنے والے دوبارہ وضو کریں اور نماز ادا کریں۔

631

631 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ وَهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ قَالاَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الصَّلاَةِ وَفِى الْمَسْجِدِ بِئْرٌ عَلَيْهَا جُلَّةٌ فَجَاءَ أَعْمَى فَسَقَطَ فِيهَا فَضَحِكَ بَعْضُ الْقَوْمِ فَأَمَرَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ .
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھا رہے تھے، مسجد میں ایک گڑھا تھا، ایک شخص آیا جو نابینا تھا تو کچھ لوگ ہنس پڑے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا، ہنسنے والے دوبارہ وضو کریں اور نماز ادا کریں۔

632

632- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ وَالنَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الصَّلاَةِ فَعَثَرَ فَتَرَدَّى فِى بِئْرٍ فَضَحِكُوا فَأَمَرَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- مَنْ ضَحِكَ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلاَةَ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں : ایک نابینا شخص آیا، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت نماز گ پڑھا رہے تھے، وہ شخص پھسلا اور گڑھے میں گرگیا، تو لوگ ہنس پڑے، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حکم دیا : جو شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔

633

633 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِى حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْمَدِينِىِّ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِىٍّ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ إِبْرَاهِيمُ مُرْسَلاً. فَقَالَ حَدَّثَنِى شَرِيكٌ عَنْ أَبِى هَاشِمٍ قَالَ أَنَا حَدَّثْتُ بِهِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ. رَجَعَ حَدِيثُ إِبْرَاهِيمَ هَذَا الَّذِى أَرْسَلَهُ إِلَى أَبِى الْعَالِيَةِ لأَنَّ أَبَا هَاشِمٍ ذَكَرَ أَنَّهُ حَدَّثَهُ بِهِ عَنْهُ. قَالَ أَبُو الْحَسَنِ فَرَجَعَتْ هَذِهِ الأَحَادِيثُ كُلُّهَا الَّتِى قَدَّمْنَا ذِكْرَهَا فِى هَذَا الْبَابِ إِلَى أَبِى الْعَالِيَةِ الرِّيَاحِىِّ وَأَبُو الْعَالِيَةِ أَرْسَلَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَلَمْ يُسَمِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ رَجُلاً سَمِعَهُ مِنْهُ عَنْهُ. وَقَدْ رَوَى عَاصِمٌ الأَحْوَلُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ وَكَانَ عَالِمًا بِأَبِى الْعَالِيَةِ وَبِالْحَسَنِ فَقَالَ لاَ تَأْخُذُوا بِمَرَاسِيلِ الْحَسَنِ وَلاَ أَبِى الْعَالِيَةِ فَإِنَّهُمَا لاَ يُبَالِيَانِ عَمَّنْ أَخَذَا.
یہ روایت ابراہیم کے حوالے سے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی گئی ہے، جبکہ ایک اور سند کے حوالے سے، ابراہیم کے حوالے سے، ابوالعالیہ کے حوالے سے نقل ہوئی ہے۔ جبکہ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے منقول ہے۔ محمد بن سیرین، جو ابوالعالیہ اور حسن بصری (رح) سے زیادہ واقف تھے، وہ یہ فرماتے تھے : ابوالعالیہ کی نقل کردہ ” مرسل “ روایت کو قبول نہ کیا کرو، کیونکہ یہ دونوں اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ انھوں نے اس روایت کو کس سے لیا ہے ؟

634

634 حَدَّثَنَا بِذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْمَدِينِىِّ قَالَ سَمِعْتُ جَرِيرًا وَذَكَرَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَاصِمٍ قَالَ قَالَ لِىَ ابْنُ سِيرِينَ مَا حَدَّثْتَنِى فَلاَ تُحَدِّثْنِى عَنْ رَجُلَيْنِ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ وَالْحَسَنِ فَإِنَّهُمَا كَانَا لاَ يُبَالِيَانِ عَمَّنْ أَخَذَا حَدِيثَهُمَا.
عاصم بیان کرتے ہیں : ابن سیرین نے مجھ سے یہ کہا : تم نے جو حدیث سنانی ہے وہ سناؤ ! لیکن بصرہ سے تعلق رکھنے والے دو آدمیوں کے حوالے سے مجھے کوئی حدیث نہ سنانا : ابوالعالیہ اور حسن، کیونکہ یہ دونوں اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ انھوں نے اپنی حدیث کو کس سے حاصل کیا ہے۔

635

635 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِى وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ كَانَ أَرْبَعَةٌ يُصَدِّقُونَ مَنْ حَدَّثَهُمْ وَلاَ يُبَالُونَ مِمَّنْ يَسْمَعُونَ الْحَدِيثَ الْحَسَنُ وَأَبُو الْعَالِيَةِ وَحُمَيْدُ بْنُ هِلاَلٍ وَدَاوُدُ بْنُ أَبِى هِنْدٍ. وَهَذَا حَدِيثٌ رُوِىَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ فَذَكَرَهُ وَذَكَرَ عِلَّتَهُ.
محمد بن سیرین فرماتے ہیں : چار افراد ایسے ہیں جوہر اس شخص کی تصدیق کرتے ہیں جو ان کی حدیث سنا دیتا ہے اور یہ لوگ اس بات کی پروا نہیں کرتے کہ انھوں نے کس سے حدیث کو لیا ہے ؟ حسن بصری، ابوالعالیہ، حمید بن ہلال، داؤد بن ابوہند۔ یہ روایت اعمش کے حوالے سے، ابوسفیان کے حوالے سے جابر سے منقول ہے، انھوں نے اس حدیث کو ذکر کیا ہے اور اس کی علت کو بھی ذکر کیا ہے۔

636

636 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ وَأَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ حَدَّثَنَا أَبِى يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الأَعْمَشُ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ ضَحِكَ مِنْكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلْيَتَوَضَّأْ ثُمَّ لْيُعِدِ الصَّلاَةَ ». قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ فَلاَ يَصِحُّ وَالصَّحِيحُ عَنْ جَابِرٍ خِلاَفُهُ قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ضَعِيفٌ وَيُكْنَى بِأَبِى فَرْوَةَ الرَّهَاوِىِّ وَابْنُهُ ضَعِيفٌ أَيْضًا وَقَدْ وَهِمَ فِى هَذَا الْحَدِيثِ فِى مَوْضِعَيْنِ أَحَدُهُمَا فِى رَفْعِهِ إِيَّاهُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَالآخَرُ فِى لَفْظِهِ وَالصَّحِيحُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ مِنْ قَوْلِهِ مَنْ ضَحِكَ فِى الصَّلاَةِ أَعَادَ الصَّلاَةَ وَلَمْ يُعِدِ الْوُضُوءَ . كَذَلِكَ رَوَاهُ عَنِ الأَعْمَشِ جَمَاعَةٌ مِنَ الرُّفَعَاءِ الثِّقَاتِ مِنْهُمْ سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ وَوَكِيعٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ الْخُرَيْبِىُّ وَعُمَرُ بْنُ عَلِىٍّ الْمُقَدَّمِىُّ وَغَيْرُهُمْ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ شُعْبَةُ وَابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ يَزِيدَ أَبِى خَالِدٍ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ.
حضرت جابر (رض) روایت کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے فرمایا : جو شخص نماز کے دوران ہنس پڑا تھا ، وہ دوبارہ وضو کرے اور نماز ادا کرے۔ شیخ ابوبکر نیشا پوری فرماتے ہیں : یہ حدیث منکر ہے اور مستند نہیں ہے۔ حضرت جابر سے مستند طور پر اس کے برخلاف منقول ہے۔

637

637 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَيْسَ فِى الضَّحِكِ وُضُوءٌ.
حضرت جابر فرماتے ہیں : (نماز کے دوران ) ہنسنے کی وجہ سے وضو لازم نہیں ہوتا۔

638

638 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَيْسَ فِى الضَّحِكِ وُضُوءٌ.
حضرت جابر فرماتے ہیں : (نماز کے دوران ) ہنسنے کی وجہ سے وضو لازم نہیں ہوتا۔

639

639 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الرَّجُلِ يَضْحَكُ فِى الصَّلاَةِ فَقَالَ يُعِيدُ الصَّلاَةَ وَلاَ يُعِيدُ الْوُضُوءَ.
سفیان بیان کرتے ہیں : حضرت جابر (رض) سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو نماز کے دوران ہنس پڑتا ہے، (تو انھوں نے فرمایا : ) وہ نماز دوبارہ پڑھے گا، البتہ اس پر وضو لازم نہیں ہوگا

640

640 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ إِذَا ضَحِكَ الرَّجُلُ فِى الصَّلاَةِ أَعَادَ الصَّلاَةَ وَلَمْ يُعِدِ الْوُضُوءَ.وَذَكَرَهُ أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ وَعُمَرُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ مُقَدَّمٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ فِى الَّذِى يَضْحَكُ فِى الصَّلاَةِ قَالَ يُعِيدُ الصَّلاَةَ وَلاَ يُعِيدُ الْوُضُوءَ.
حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : جب کوئی شخص نماز میں ہنس پڑے تو وہ دوبارہ نماز ادا کرے گا، البتہ اس پر وضو لازم نہیں ہے۔

641

641 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِىٍّ عَنْ زَائِدَةَ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ إِذَا ضَحِكَ فِى الصَّلاَةِ أَعَادَ الصَّلاَةَ وَلَمْ يُعِدِ الْوُضُوءَ .
حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : جب کوئی شخص نماز کے دوران ہنس پڑے تو وہ نماز کو دہرائے گا، البتہ اس پر وضو کرنا لازم نہیں ہے۔

642

642 - حَدَّثَنَا نَهْشَلُ بْنُ دَارِمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُلاَعِبٍ حَدَّثَنَا وَرْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الضَّحِكِ فِى الصَّلاَةِ قَالَ يُعِيدُ وَلاَ يَتَوَضَّأُ .
حضرت جابر (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان سے نماز کے دوران ہنسنے کے بارے میں یہ دریافت کیا گیا تو فرمایا : وہ شخص دوبارہ نماز ادا کرے گا، البتہ اس کے لیے (وضو) کرنا لازم نہیں

643

643 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ أَبِى خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سُفْيَانَ يُحَدِّثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ فِى الضَّحِكِ فِى الصَّلاَةِ لَيْسَ عَلَيْهِ إِعَادَةُ الْوُضُوءِ.
ابوسفیان نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) نے نماز کے دوران ہنسنے والے کے بارے میں یہ بات فرمائی ہے، وہ شخص دوبارہ نماز ادا کرے، لیکن دوبارہ وضو کرنا لازم نہیں۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ شعبی سے منقول ہے۔

644

644 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سَلْمَانُ بْنُ تَوْبَةَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ أَبِى خَالِدٍ سَمِعَ أَبَا سُفْيَانَ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ لَيْسَ عَلَى مَنْ ضَحِكَ فِى الصَّلاَةِ وُضُوءٌ.
ابوسفیان نامی راوی بیان کرتے ہیں : انھوں نے حضرت جابر (رض) کو یہ فرماتے سنا ہے : جو شخص نماز کے دوران ہنس پڑتا ہے، اس پر وضو لازم نہیں ہوتا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

645

645 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَزِيدَ أَبِى خَالِدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَيْسَ فِى الضَّحِكِ وُضُوءٌ. وَعَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَزِيدَ أَبِى خَالِدٍ وَعَاصِمٍ الأَحْوَلِ سَمِعَا الشَّعْبِىَّ مِثْلَهُ سَوَاءً.
حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : (نماز کے دوران ) ہنسنے کی وجہ سے وضو لازم نہیں ہوتا۔

646

646 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ يَزِيدَ أَبِى خَالِدٍ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَيْسَ فِى الضَّحِكِ وُضُوءٌ .
حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : (نماز کے دوران ) ہنسنے کی وجہ سے وضو لازم نہیں ہوتا (یعنی وضو نہیں ٹوٹتا) ۔

647

647 - وَرَوَاهُ أَبُو شَيْبَةَ عَنْ أَبِى خَالِدٍ فَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَرْوَانَ الصَّيْرَفِىُّ حَدَّثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَنْ يَزِيدَ أَبِى خَالِدٍ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الضَّحِكُ يَنْقُضُ الصَّلاَةَ وَلاَ يَنْقُضُ الْوُضُوءَ
حضرت جابر (رض) نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ہنسنا نماز کو توڑ دیتا ہے، وضو کو نہیں توڑتا۔

648

648 - خَالَفَهُ إِسْحَاقُ بْنُ بُهْلُولٍ عَنْ أَبِيهِ فِى لَفْظِهِ حَدَّثَنَا بِهِ أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنِى أَبِى قَالَ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ أَبِى شَيْبَةَ عَنْ يَزِيدَ أَبِى خَالِدٍ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْكَلاَمُ يَنْقُضُ الصَّلاَةَ وَلاَ يَنْقُضُ الْوُضُوءَ ».
اس کے برعکس ایک اور روایت بھی موجود ہے، حضرت جابر (رض) روایت کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں : (نماز کے دوران) کلام کرنا نماز کو توڑ دیتا ہے، وضو کو نہیں توڑتا۔

649

649 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى وَابْنُ عَائِشَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ لاَ يَرَى عَلَى الَّذِى يَضْحَكُ فِى الصَّلاَةِ وُضُوءًا.
حضرت جابر (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ان کے نزدیک نماز کے دوران ہنسنے کی وجہ سے وضو لازم نہیں ہوتا۔

650

650 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لاَ يَقْطَعُ التَّبَسُّمُ الصَّلاَةَ حَتَّى يُقَرْقِرَ. رَفَعَهُ ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُفْيَانَ.
حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : مسکرا دینا نماز کو نہیں توڑتا، جب تک آدمی قہقہہ نہ لگائے (نماز نہیں ٹوٹتی) ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ” مرفوع “ روایت کے طور پر منقول ہے۔

651

651 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ إِذَا ضَحِكَ أَحَدُكُمْ فِى الصَّلاَةِ فَعَلَيْهِ إِعَادَةُ الصَّلاَةِ.
حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) یہ فرماتے ہیں : جب کوئی شخص نماز کے دوران ہنس پڑے تو اس پر دوبارہ نماز پڑھنا لازم ہوگا۔

652

652 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ قَالَ خَرَجَ أَبُو مُوسَى فِى وَفْدٍ فِيهِمْ رَجُلٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ أَعْوَرُ فَصَلَّى أَبُو مُوسَى فَرَكَعُوا فَنَكَصُوا عَلَى أَعْقَابِهِمْ فَتَرَدَّى الأَعْوَرُ فِى بِئْرٍ. قَالَ الأَحْنَفُ فَلَمَّا سَمِعْتُهُ يَتَرَدَّى فِيهَا فَمَا مِنَ الْقَوْمِ إِلاَّ ضَحِكَ غَيْرِى وَغَيْرَ أَبِى مُوسَى فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ قَالَ مَا بَالُ هَؤُلاَءِ قَالُوا فُلاَنٌ تَرَدَّى فِى بِئْرٍ فَأَمَرَهُمْ فَأَعَادُوا الصَّلاَةَ.
حمید بن ہلال فرماتے ہیں : حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) ایک وقد کے ہمراہ روانہ ہوئے ، اس وفد میں عبدالقیس قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک نابینا شخص بھی تھا، حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) نماز پڑھا رہے تھے، سب لوگ رکوع میں گئے، انھوں نے اپنے سر جھکائے ، ان کی پشت پر موجود نابینا شخص کنویں میں گرگیا۔
احنف نامی راوی بیان کرتے ہیں : جب میں نے اس کی آواز سنی کہ وہ کنویں میں گرگیا ہے، تو حاضرین میں سے میرے اور حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کے علاوہ ہر شخص ہنس پڑا حضرت ابوموسیٰ (رض) نے نماز مکمل کی اور دریافت کیا : ان لوگوں کو کیا ہوا تھا ؟ ان لوگوں نے بتایا : فلاں شخص گڑھے میں گرگیا تھا، تو حضرت ابو موسیٰ نے انھیں حکم دیا کہ وہ دوبارہ نماز ادا کریں۔

653

653 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ قَالَ صَلَّى أَبُو مُوسَى بِأَصْحَابِهِ فَرَأَوْا شَيْئًا فَضَحِكُوا مِنْهُ فَقَالَ أَبُو مُوسَى حَيْثُ انْصَرَفَ مِنْ صَلاَتِهِ مَنْ كَانَ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الصَّلاَةَ.
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں : حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا رہے تھے، ان ساتھیوں نے کوئی ایسی چیز دیکھی، جس پر وہ ہنس پڑے، تو حضرت ابوموسیٰ اشعری نے نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمایا : تم میں سے جو بھی شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ نماز ادا کرے۔

654

654 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ عَنْ أَبِى مُوسَى الأَشْعَرِىِّ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّى بِالنَّاسِ فَرَأَوْا شَيْئًا فَضَحِكَ بَعْضُ مَنْ كَانَ مَعَهُ فَقَالَ أَبُو مُوسَى حَيْثُ انْصَرَفَ مَنْ كَانَ ضَحِكَ مِنْكُمْ فَلْيُعِدِ الصَّلاَةَ.
حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے : وہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، لوگوں نے کوئی ایسی چیز دیکھی جس پر حضرت ابوموسیٰ کی اقتداء میں بعض لوگ ہنس پڑے تو حضرت ابوموسیٰ (رض) نے نماز مکمل کرنے کے بعد ارشاد فرمایا : تم میں سے جو شخص ہنس پڑا تھا وہ دوبارہ نماز ادا کرے۔

655

655 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ ثَابِتٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الزُّمِّىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ الْعُقَيْلِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى بِأَصْحَابِهِ صَلاَةَ الْعَصْرِ فَتَبَسَّمَ فِى الصَّلاَةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ تَبَسَّمْتَ وَأَنْتَ تُصَلِّى . قَالَ فَقَالَ « إِنَّهُ مَرَّ بِى مِيكَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَعَلَى جَنَاحَيْهِ غُبَارٌ فَضَحِكَ إِلَىَّ فَتَبَسَّمْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ رَاجِعٌ مِنْ طَلَبِ الْقَوْمِ ».
حضرت جابر (رض) روایت کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے اصحاب (رض) کو عضر کی نماز پڑھا رہے تھے، آپ نے نماز کے دوران تبسم فرمایا، جب آپ نے نماز ختم کی تو عرض کی گئی : یارسول اللہ ! آپ نے نماز کے دوران تبسم فرمایا ہے ؟
راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس سے میکائیل گزرے، ان کے پروں پر غبار تھا، وہ مجھے دیکھ کر مسکرائے تو میں انھیں دیکھ کر مسکرایا، وہ (دشمن) کی ایک قوم کا پیچھا کرکے واپس آرہے تھے۔

656

656 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَادَاءُ أَخْبَرَنَا صُبْحُ بْنُ دِينَارٍ حَدَّثَنَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ زَبَّانَ بْنِ فَائِدٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الضَّاحِكُ فِى الصَّلاَةِ وَالْمُلْتَفِتُ وَالْمُفَرْقِعُ أَصَابِعَهُ بِمَنْزِلَةٍ ».
سہل بن معاذ اپنے والد کے حوالے سے نقل کرتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : نماز کے دوران ہنسنے والا ادھر ادھر دیکھنے والا اور اپنی انگلیاں چٹخانے والا ایک ہی حیثیت رکھتے ہیں۔

657

657 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولٍ حَدَّثَنِى أَبِى مُنَاوَلَةً عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ شَرِيكٍ ح وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا الْمُسَيَّبُ بْنُ شَرِيكٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَيْسَ عَلَى مَنْ ضَحِكَ فِى الصَّلاَةِ إِعَادَةُ وُضُوءٍ إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ لَهُمْ حِينَ ضَحِكُوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-.
حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : جو شخص نماز کے دوران ہنس پڑے، اس پر وضو کرنا لازم نہیں ہوتا، یہ حکم ان لوگوں کے لیے تھا جو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کررہے تھے۔

658

658 حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِى مَالِكٍ الأَشْجَعِىِّ عَنْ رِبْعِىِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « جُعِلَتِ الأَرْضُ كُلُّهَا لَنَا مَسْجِدًا وَجُعِلَتْ تُرْبَتُهَا لَنَا طَهُورًا وَجُعِلَتْ صُفُوفُنَا مِثْلَ صُفُوفِ الْمَلاَئِكَةِ
658 ۔ حضرت حذیفہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : پوری روئے زمین کو ہمارے لیے نماز پڑھنے کی جگہ بنادیا گیا ہے۔ اور اس کی مٹی کو ہمارے لیے طہارت کا ذریعہ بنادیا گیا ہے اور ہماری صفوں کو فرشتوں کی صفوں کی مانند بنادیا گیا ہے۔

659

659 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنِى أَبُو مَالِكٍ الأَشْجَعِىُّ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَقَالَ « جُعِلَتِ الأَرْضُ كُلُّهَا لَنَا مَسْجِدًا وَلَنَا طَهُورًا إِنْ لَمْ نَجِدِ الْمَاءَ ».
659 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں۔ تمام روئے زمین کو ہمارے لیے نماز کی جگہ بنادیا گیا ہے اور طہارت کا ذریعہ بنادیا گیا ہے جب ہمیں پانی نہ ملے۔

660

660 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنِى اللَّيْثُ حَدَّثَنِى جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الأَعْرَجِ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ أَقْبَلْتُ أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَسَارٍ مَوْلَى مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَبِى الْجُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِىِّ فَقَالَ أَبُو الْجُهَيْمِ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ نَحْوِ بِئْرِ جَمَلٍ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلَيْهِ السَّلاَمَ حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ.
660 ۔ عمیر جو حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے غلام تھے فرماتے ہیں۔ ایک مرتبہ میں اور عبداللہ بن یسار، جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ (رض) کے غلام ہیں ، ہم دونوں حضرت ابو جہم بن حارث انصاری کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضرت ابوجہم (رض) نے بتایا۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمل کے کنویں کی طرف سے تشریف لارہے تھے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے ایک شخص آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام کا جواب نہیں دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوار کے پاس تشریف لے گئے ، آپ نے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) اور پھر اسے سلام کا جواب دیا۔

661

661 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ عَنْ أَبِى جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ذَهَبَ نَحْوَ بِئْرِ جَمَلٍ لِيَقْضِىَ حَاجَتَهُ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ وَهُوَ مُقْبِلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْجِدَارِ فَمَسَحَ بِوَجْهِهِ وَيَدَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَيْهِ .
661 ۔ حضرت ابو جہم (رض) بیان کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمل کے کنویں کی طرف جارہے تھے تاکہ آپ قضائے حاجت کریں، آپ کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی وہ سامنے سے آ رہا تھا ، اس نے آپ کو سلام کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو سلام کا جواب نہیں دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوار کے پاس تشریف لے گئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا، (یعنی تیمم کیا) پھر سلام کا جواب دیا۔

662

662 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ هُرْمُزَ الأَعْرَجُ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ - قَالَ وَكَانَ عُمَيْرٌ مَوْلَى عُبَيْدِ اللَّهِ ثِقَةً فِيمَا بَلَغَنِى - عَنْ أَبِى جُهَيْمِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ الأَنْصَارِىِّ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِبَعْضِ حَاجَتِهِ نَحْوَ بِئْرِ جَمَلٍ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ عَلَى الْجِدَارِ وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ « وَعَلَيْكَ السَّلاَمُ ». فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
662 ۔ حضرت ابوجہم بن حارث (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قضائے حاجت کے لیے جمل کے کنویں کی طرف تشریف لے جارہے تھے ایک شخص نے سامنے کی طرف سے (آکر) آپ کو سلام کیا لیکن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام کا جواب نہ دیا، یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دست مبارک دیوار رکھا اور اس کے ذریعے اپنا چہرہ مبارک اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا ) پھر آپ نے فرمایا تم پر بھی سلام ہو۔

663

663 - حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ جَبَلَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ أَحْمَدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ بْنِ جَمِيلِ بْنِ مِهْرَانَ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبُو عِصْمَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى جُهَيْمٍ قَالَ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ بِئْرِ جَمَلٍ إِمَّا مِنْ غَائِطٍ وَإِمَّا مِنْ بَوْلٍ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَىَّ السَّلاَمَ فَضَرَبَ الْحَائِطَ بِيَدِهِ ضَرْبَةً فَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ أُخْرَى فَمَسَحَ بِهَا ذِرَاعَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ثُمَّ رَدَّ عَلَىَّ السَّلاَمَ.قَالَ أَبُو مُعَاذٍ وَحَدَّثَنِى خَارِجَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى جُهَيْمٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
663 ۔ حضرت ابوجہم (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمل کے کنویں کی طرف تشریف لا رہے تھے ، شاید پاخانہ کرکے یا پیشاب کر کے آ رہے تھے میں نے آپ کو سلام کیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سلام کا جواب نہ دیا ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست مبارک دیوار پر پھیرا اور اس کے ذریعے اپنے چہرہ مبارک اور دونوں بازؤوں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا ) پھر آپ نے مجھے سلام کا جواب دیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابو جہم (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں منقول ہے۔

664

664 - - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ثَابِتٍ الْعَبْدِىُّ حَدَّثَنَا نَافِعٌ قَالَ انْطَلَقْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فِى حَاجَةٍ لاِبْنِ عُمَرَ فَقَضَى ابْنُ عُمَرَ حَاجَتَهُ فَكَانَ مِنْ حَدِيثِهِ يَوْمَئِذٍ أَنْ قَالَ مَرَّ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى سِكَّةٍ مِنَ السِّكَكِ وَقَدْ خَرَجَ مِنْ غَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ السَّلاَمَ حَتَّى إِذَا كَادَ الرَّجُلُ يَتَوَارَى فِى السِّكَّةِ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ عَلَى الْحَائِطِ فَمَسَحَ وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ثُمَّ رَدَّ عَلَى الرَّجُلِ السَّلاَمَ وَقَالَ « إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِى أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ السَّلاَمَ إِلاَّ أَنِّى لَمْ أَكُنْ عَلَى طُهْرٍ ».
664 ۔ نافع بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے کسی کام کے سلسلے میں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا ، جب حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنا مقصد بیان کردیا تو اس کے بعد اس دن کی گفتگو میں انھوں نے یہ بات بیان کی ایک مرتبہ ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے گزرا یہ گلی کی بات ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت پاخانہ کرکے یاپیشاب کر کے تشریف لائے تھے اس شخص نے آپ کو سلام کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو جواب نہ دیا، یہاں تک کہ وہ شخص گلی سے باہر نکلنے والا تھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دست مبارک دیوار پر پھیر کر اپنے چہرے کا مسح کیا پھر دوبارہ پھیر کر اپنے دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر آپ نے اس کے سلام کا جواب دیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں نے تمہیں اس لیے سلام کا جواب نہیں دیا، کیونکہ میں باوضو حالت میں نہیں تھا۔

665

665 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَتَّابٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْجَرَوِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْمَعَافِرِىُّ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ عَنِ ابْنِ الْهَادِ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنَ الْغَائِطِ فَلَقِيَهُ رَجُلٌ عِنْدَ بِئْرِ جَمَلٍ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى أَقْبَلَ عَلَى الْحَائِطِ ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلَى الرَّجُلِ السَّلاَمَ .
665 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) یہ بات بیان کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پاخانہ کرکے تشریف لارہے تھے جمل کے کنویں کے قریب ایک شخص آپ کے سامنے آیا اس نے آپ کو سلام کیا ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے سلام کا جواب نہیں دیا یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیوار کے پاس تشریف لائے اور اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا (یعنی تیمم کیا) پھر اس شخص کے سلام کا جواب دیا۔

666

666 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِى قَوْلِهِ (وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَى أَوْ عَلَى سَفَرٍ) قَالَ إِذَا كَانَتْ بِالرَّجُلِ الْجِرَاحَةُ فِى سَبِيلِ اللَّهِ أَوِ الْقُرُوحُ أَوِ الْجُدَرِىُّ فَيُجْنِبُ فَيَخَافُ أَنْ يَمُوتَ إِنِ اغْتَسَلَ يَتَيَمَّمُ.
666 ۔ سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے اللہ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات بیان کی کہ (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ْ اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں جب آدمی کو اللہ کی راہ میں زخم آتے ہیں ، یا اس کو پھوڑا نکلا ہو یا خارش کی بیماری ہو ، پھر اسے جنابت لاحق ہو یا اسے اندیشہ ہو کہ غسل کرنے کی وجہ سے وہ مرسکتا ہے تو ایسا شخص تیمم کرے گا۔

667

667 - حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رُخِّصَ لِلْمَرِيضِ التَّيَمُّمُ بِالصَّعِيدِ.
667 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں بیمار شخص کو مٹی کے ذریعے تیمم کرنے کی اجازت ہے۔

668

668 - وَحَدَّثَنَاهُ الْمَحَامِلِىُّ قَالَ كَتَبَ إِلَيْنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ نَحْوَهُ. رَوَاهُ عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ عَطَاءٍ وَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَوَقَفَهُ وَرْقَاءُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُهُمَا وَهُوَ الصَّوَابُ.
668 ۔ عطاء نے یہ روایت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک ، مرفوع، حدیث کے طور پر نقل کی ہے ، جبکہ دیگر روایوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

669

669 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِىُّ بِالْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَخُو كَرْخَوَيْهِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ قَالُوا حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِى قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِى أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ احْتَلَمْتُ فِى لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ وَأَنَا فِى غَزْوَةِ ذَاتِ السَّلاَسِلِ فَأَشْفَقْتُ إِنِ اغْتَسَلْتُ أَنْ أَهْلِكَ فَتَيَمَّمْتُ ثُمَّ صَلَّيْتُ بِأَصْحَابِى الصُّبْحَ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « يَا عَمْرُو صَلَّيْتَ بِأَصْحَابِكَ وَأَنْتَ جُنُبٌ ». فَأَخْبَرْتُهُ بِالَّذِى مَنَعَنِى مِنْ الاِغْتِسَالِ فَقُلْتُ إِنِّى سَمِعْتُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ (وَلاَ تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا ) فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَلَمْ يَقُلْ لِى شَيْئًا. الْمَعْنَى مُتَقَارِبٌ.
669 ۔ حضرت عمرو بن عاص (رض) بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ مجھے سردیوں کی رات میں احتلام ہوگیا ، یہ غزوہ ذات السلاسل کی بات ہے ، مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے غسل کیا تو میں ہلاکت کا شکار ہوجاؤں گا اس لیے میں نے تیمم کرکے اپنے ساتھیوں کو صبح کی نماز پڑھائی بعد میں اس بات کا تذکرہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا گیا تو آپ نے دریافت کیا ، اے عمرو تم نے جنابت کی حالت میں اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا دی ، تو میں نے آپ کو اس وجہ کے بارے میں بتادیا جس نے مجھے غسل کرنے سے روک دیا تھا میں نے عرض کیا میں نے اللہ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو بیشک اللہ تمہارے بارے میں بڑا رحم فرمانے والا ہے۔ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرا دیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے کچھ نہیں فرمایا۔

670

670 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّى أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِى أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِى قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ كَانَ عَلَى سَرِيَّةٍ وَأَنَّهُمْ أَصَابَهُمْ بَرْدٌ شَدِيدٌ لَمْ يَرَوْا مِثْلَهُ فَخَرَجَ لِصَلاَةِ الصُّبْحِ فَقَالَ وَاللَّهِ لَقَدِ احْتَلَمْتُ الْبَارِحَةَ وَلَكِنْ وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ بَرْدًا مِثْلَ هَذَا مَرَّ عَلَى وُجُوهِكُمْ مِثْلُهُ فَغَسَلَ مَغَابِنَهُ وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَصْحَابَهُ « كَيْفَ وَجَدْتُمْ عَمْرًا وَصَحَابَتَهُ لَكُمْ ». فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ خَيْرًا وَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى لَنَا وَهُوَ جُنُبٌ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِلَى عَمْرٍو فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ وَبِالَّذِى لَقِىَ مِنَ الْبَرْدِ وَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ قَالَ (وَلاَ تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ) فَلَوِ اغْتَسَلْتُ مِتُّ فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِلَى عَمْرٍو.
670 ۔ ابوقیس جو حضرت عمرو بن عاص کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ حضرت عمرو بن عاص (رض) ایک سریہ میں گئے ہوئے تھے اس دوران انھیں سردی کا سامان کرنا پڑا تھا ، اس سے پہلے اتنی سردی کبھی نہیں آئی تھی وہ صبح کی نماز کے لیے تشریف لے جانے لگے تو انھوں نے کہا اللہ کی قسم مجھے کل رات احتلام ہوا تھا اس طرح کی سردی اللہ کی قسم میں نے کبھی نہیں دیکھی پھر انھوں نے اپنے زانوں کو (جہاں احتلام کا نشان موجود تھا) دھویا، نماز کا سا وضو کرکے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا دی ، جب وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھیوں سے دریافت کیا تم نے عمرو کو کیسا پایا ، اس کا ساتھ کیسا رہا ؟ تو انھوں نے حضرت عمرو (رض) کی بہت تعریف کی (اور یہ بھی بتایا) یارسول اللہ ایک مرتبہ انھوں نے جنابت کی حالت میں ہمیں نماز پڑھا دی تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمرو کو بلایا ، حضرت عمرو نے آپ کو اس صورت حال کے بارے میں بتایا اور عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ نے یہ ارشاد فرمایا، تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔ اگر میں اس وقت غسل کرلیتا میں مرجاتا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عمرو کی اس بات پر مسکرادیے۔

671

671 - وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ دَنُوقَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ بِشْرُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ الأَسْلَعِ قَالَ أَرَانِى كَيْفَ عَلَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- التَّيَمُّمَ فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ نَفَضَهُمَا ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ ثُمَّ أَمَرَّ عَلَى لِحْيَتِهِ ثُمَّ أَعَادَهُمَا إِلَى الأَرْضِ فَمَسَحَ بِهِمَا الأَرْضَ ثُمَّ دَلَكَ إِحْدَاهُمَا بِالأُخْرَى ثُمَّ مَسَحَ ذِرَاعَيْهِ ظَاهِرَهُمَا وَبَاطِنَهُمَا . هَذَا لَفْظُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرْبِىِّ وَقَالَ يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ فِى حَدِيثِهِ فَأَرَانِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَيْفَ أَمْسَحُ فَمَسَحْتُ قَالَ فَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الأَرْضَ ثُمَّ رَفَعَهُمَا لِوَجْهِهِ ثُمَّ ضَرَبَ ضَرْبَةً أُخْرَى فَمَسَحَ ذِرَاعَيْهِ بَاطِنَهُمَا وَظَاهِرَهُمَا حَتَّى مَسَّ بِيَدَيْهِ الْمِرْفَقَيْنِ.
671 ۔ ربیع بن بدر اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں حضرت اسلع نے کہا، آپ مجھے دکھائیں کہ نبی کرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو کس طرح تیمم کرنے کا طریقہ سکھایا تھا تو انھوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ملیں، پھر ان پر پھونک ماری ، پھر ان دونوں کے ذریعے اپنے چہرے کا مسح کیا ، یہاں تک کہ اپنی داڑھی کا بھی مسح کیا، پھر دونوں ہاتھوں کو زمین پر لگایا ، ان ک ذریعے زمین کا مسح کیا، ان میں سے ایک کو دوسرے پر مل لیا۔ انھوں نے اپنی ہتھیلی کے باہر والے حصے اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے سکھایا کہ میں کس طرح مسح کروں ؟ راوی بیان کرتے یہں پھر انھوں نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر رکھیں پھر انھیں اپنے چہرے کی طرف بلند کیا پھر دوسری ضرب لگائی پھر دونوں ہاتھوں کے ظاہری اور اندرونی حصے کا مسح کیا یہاں تک کہ اپنے ہاتھوں کے ذریعے کہنیوں کا مسح کیا۔

672

672 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ قَالَ كُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللَّهِ وَأَبِى مُوسَى فَقَالَ أَبُو مُوسَى يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَرَأَيْتَ لَوْ أَنَّ رَجُلاً أَجْنَبَ فَلَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا أَكَانَ يَتَيَمَّمُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لاَ يَتَيَمَّمُ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ شَهْرًا. فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى فَكَيْفَ تَصْنَعُونَ بِهَذِهِ الآيَةِ فِى سُورَةِ الْمَائِدَةِ (فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا) فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ لَوْ رُخِّصَ لَهُمْ فِى هَذَا لأَوْشَكُوا إِذَا بَرَدَ عَلَيْهِمُ الْمَاءُ أَنْ يَتَيَمَّمُوا بِالصَّعِيدِ. قَالَ فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى فَإِنَّمَا كَرِهْتُمْ هَذَا لِهَذَا فَقَالَ نَعَمْ. فَقَالَ لَهُ أَبُو مُوسَى أَلَمْ تَسْمَعْ قَوْلَ عَمَّارٍ لِعُمَرَ رضى الله عنهما بَعَثَنِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى حَاجَةٍ فَأَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ فَتَمَرَّغْتُ فِى الصَّعِيدِ كَمَا تَمَرَّغُ الدَّابَّةُ ثُمَّ جِئْتُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَضْرِبَ بِيَدَيْكَ عَلَى الأَرْضِ ثُمَّ تَمْسَحَ إِحْدَاهُمَا بِالأُخْرَى ثُمَّ تَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَكَ ». فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَلَمْ تَرَ عُمَرَ لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ. وَقَالَ يُوسُفُ أَنْ تَضْرِبَ بِكَفَّيْكَ عَلَى الأَرْضِ ثُمَّ تَمْسَحَهُمَا ثُمَّ تَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَكَ وَكَفَّيْكَ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَلَمْ تَرَ عُمَرَ رضى الله عنه لَمْ يَقْنَعْ بِقَوْلِ عَمَّارٍ .
672 ۔ شقیق بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود اور حضرت ابوموسی اشعری (رض) کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا حضرت ابوموسی اشعری (رض) نے فرمایا اے ابوعبدالرحمن۔ آپ کا کیا خیال ہے اگر کوئی شخص جنبی ہوجائے اسے ایک ماہ تک پانی نہ ملے وہ اس دوران تیمم کرتا رہے گا ؟ تو حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا وہ تیمم نہیں کرے گا، اگرچہ اسے ایک ماہ تک پانی نہ ملے ۔ تو حضرت ابوموسی اشعری نے فرمایا پھر آپ اس آیت کے بارے میں کیا کہیں گے ؟ جو سورة مائدہ میں موجود ہے (ارشاد باری تعالیٰ ہے ) پھر تم پانی نہیں پاتے ہو تو پاک مٹی کے ذریعے تیمم کرلو۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے فرمایا۔ اگر لوگوں کو اس بارے میں اجازت دے دی جائے تو عنقریب ایسا وقت آئے گا جب انھیں پانی ٹھنڈا لگے گا تو وہ پاک مٹی سے تیمم کرنے لگیں گے۔
راوی بیان کرتے ہیں : حضرت ابوموسی نے ان سے دریافت کیا آپ اس وجہ سے اس کو ناپسند کرتے ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا ہاں ۔ تو حضرت ابوموسی نے ان سے فرمایا، آپ نے وہ بات نہیں سنی ؟ جو عمار (رض) نے حضرت عمر (رض) سے کہی تھی ؟ (انہوں نے بیان کیا تھا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کسی کام کے سلسلے میں بھیجا میں جنبی ہوگیا مجھے پانی نہ ملا میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوگیا جس طرح کوئی جانور ہوجاتا ہے ، پھر میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے اس بات کا تذکرہ آپ سے کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تمہارے لیے اتناکافی تھا کہ تم دونوں ہاتھ زمین پر مار کر ان میں سے ایک کے ذریعے دوسرے پر مسح کرلیتے۔ پھر ان دونوں کے ذریعے اپنے چہرے کا مسح کرلیتے تو حضرت عبداللہ نے جواب دیا، آپ نے حضرت عمر (رض) کے بارے میں غور نہیں کیا، حضرت عمر نے حضرت عمار (رض) کے بیان پر قناعت نہیں کی تھی۔
یوسف نامی راوی کے الفاظ یہ ہیں : تم اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مار کر ان کا مسح کرو پھر ان کے ذریعے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کرلو۔ حضرت عبداللہ نے یہ فرمایا ، کیا آپ نے یہ نہیں دیکھا ؟ حضرت عمر (رض) نے حضرت عمار (رض) کے بیان پر قناعت نہیں کی (یعنی اکتفا نہیں کیا) ۔

673

673 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُطَرِّفٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ ظَبْيَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « التَّيَمُّمُ ضَرْبَتَانِ ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ وَضَرْبَةٌ لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ». كَذَا رَوَاهُ عَلِىُّ بْنُ ظَبْيَانَ مَرْفُوعًا وَوَقَفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ وَهُشَيْمٌ وَغَيْرُهُمَا وَهُوَ الصَّوَابُ.
673 ۔ حضرت عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے ، تیمم میں دو ضربیں ہوتی ہیں ایک ضرب چہرے کے لیے ہوتی ہے اور ایک دونوں بازوؤں کے لیے کہنیوں تک (مسح) کرنے کے لیے ہوتی ہے ۔
علی بن ظبیان نامی راوی نے اس کو مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے جسے دیگر آدمیوں نے موقوف کے طور پر نقل کیا ہے اور یہی درست ہے۔

674

674 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِى نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ح. وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَيُونُسُ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ التَّيَمُّمُ ضَرْبَتَانِ ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ وَضَرْبَةٌ لِلْكَفَّيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ.
674 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) یہ فرماتے ہیں۔ تیمم میں دو ضربیں ہوتی ہیں ایک ضرب چہرے کے لیے اور ایک ضرب دونوں بازوؤں پر کہنیوں تک (مسح کرنے کے لیے ) ہوتی ہے۔

675

675 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَتَيَمَّمُ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ.
675 ۔ نافع بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمررض کہنیوں تک تیمم کیا کرتے تھے ۔

676

676 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّىُّ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ تَيَمَّمْنَا مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- ضَرَبْنَا بِأَيْدِينَا عَلَى الصَّعِيدِ الطَّيِّبِ ثُمَّ نَفَضْنَا أَيْدِيَنَا فَمَسَحْنَا بِهَا وُجُوهَنَا ثُمَّ ضَرَبْنَا ضَرْبَةً أُخْرَى الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ ثُمَّ نَفَضْنَا أَيْدِيَنَا فَمَسَحْنَا بِأَيْدِينَا مِنَ الْمَرَافِقِ إِلَى الأَكُفِّ عَلَى مَنَابِتِ الشَّعْرِ مِنْ ظَاهِرٍ وَبَاطِنٍ .
676 ۔ سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ آپ کے زمانہ اقدس میں تیمم کیا ہم اپنے ہاتھ صاف مٹی پر مارتے تھے اور پھر اپنے ہاتھوں کو جھاڑتے تھے اور پھر اس کے ذریعے اپنے چہرے کا مسح کرتے تھے پھر ہم دوبارہ صاف ہاتھ مٹی پر مارتے تھے اور پھر ان کو جھاڑتے تھے اور اپنے بازوؤں کا کہنیوں سے لے کر ہتھیلیوں تک بالوں کی جڑوں تک اندرونی اور بیرونی حصے کا مسح کیا کرتے تھے ۔

677

677 - وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِىٍّ الْمُكْرَمِىُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ التُّسْتَرِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَرْقَمَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ تَيَمَّمْنَا مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِضَرْبَتَيْنِ ضَرْبَةٍ لِلْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ وَضَرْبَةٍ لِلذِّرَاعَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ. سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ وَسُلَيْمَانُ بْنُ أَبِى دَاوُدَ ضَعِيفَانِ.
677 ۔ سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ (یعنی آپ کے زمانہ میں ) تیمم کیا ہے اس میں دوضربیں ہوتی ہیں ایک ضرب چہرے کے لیے اور دونوں ہتھیلیوں کے لیے ہوتی تھی جبکہ ایک ضرب دونوں بازوؤں کے لیے کہنیوں تک ہوتی تھی۔
اس روایت کے دو راوی سلیمان بن ارقم، سلیمان بن ابوداؤد ضعیف ہیں۔

678

678 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِى دَاوُدَ الْحَرَّانِىُّ عَنْ نَافِعٍ وَسَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى التَّيَمُّمِ ضَرْبَتَيْنِ ضَرْبَةً لِلْوَجْهِ وَضَرْبَةً لِلْيَدَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ.
678 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے تیمم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں اس میں دو ضربیں ہوں گی ایک ضرب چہرے کے لیے ہوگی ، دوسری ضرب کہنیوں تک ہاتھوں کے لیے ہوگی۔

679

679 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ وَعَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَنْمَاطِىُّ حَدَّثَنَا حَرَمِىُّ بْنُ عُمَارَةَ عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « التَّيَمُّمُ ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ وَضَرْبَةٌ لِلذِّرَاعَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ ».رِجَالُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ .
679 ۔ حضرت جابر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں تیمم میں ایک ضرب چہرے کے لیے ہوگی ایک ضرب کلائی سے کہنیوں تک کے لیے ہوگی۔ اس کے تمام راوی ثقات ہیں تاہم درست یہ ہے یہ روایت موقوف ہے۔

680

680 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ وَعَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ أَصَابَتْنِى جَنَابَةٌ وَإِنِّى تَمَعَّكْتُ فِى التُّرَابِ قَالَ اضْرِبْ فَضَرَبَ بِيَدِهِ الأَرْضَ فَمَسَحَ وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدِهِ أُخْرَى فَمَسَحَ بِهِمَا يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ.
680 ۔ حضرت جابر (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک شخص آیا اور بولا مجھے جنابت لاحق ہوگئی ہے میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوگیا تو انھوں نے فرمایا ۔ تم (ہاتھ) زمین پر مارو تو اس نے اپنا ہاتھ زمین پر مار کر دونوں ہاتھوں کے ذریعے چہرے کا مسح کیا پھر اس نے دوسرا ہاتھ زمین پر مارا اور اس کے ساتھ ہاتھوں سے کہنیوں تک کا مسح کیا۔

681

681 - حَدَّثَنَا الْقَاضِيَانِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَأَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ قَالَ سُئِلَ قَتَادَةُ عَنِ التَّيَمُّمِ فِى السَّفَرِ فَقَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ وَكَانَ الْحَسَنُ وَإِبْرَاهِيمُ النَّخَعِىُّ يَقُولاَنِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ. قَالَ وَحَدَّثَنِى مُحَدِّثٌ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ. قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ فَذَكَرْتُهُ لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ فَعَجِبَ مِنْهُ وَقَالَ مَا أَحْسَنَهُ.
681 ۔ ابان نامی راوی بیان کرتے ہیں۔ قتادہ سے سفر کے دوران تیمم کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا ، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) یہ بیان کرتے تھے کہنیوں تک کیا جائے گا۔ حسن بصری اور ابراہیم نخعی فرماتے ہیں کہنیوں تک (مسح کیا جائے گا۔ ) حضرت عمار بن یاسر (رض) نے یہ بات بیان کی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے کہنیوں تک (تیمم) کیا جائے گا۔
ابواسحاق نامی راوی بیان کرتے ہیں میں نے اس روایت کا تذکرہ امام احمد بن حنبل سے کیا تو انھیں یہ روایت بہت پسند آئی ۔ انھوں نے فرمایا یہ کتنی بہترین روایت ہے۔

682

682 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا تَيَمَّمَ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ ضَرْبَةً فَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ ضَرْبَةً أُخْرَى ثُمَّ مَسَحَ بِهِمَا يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ وَلاَ يَنْفُضُ يَدَيْهِ مِنَ التُّرَابِ.
682 ۔ سالم ، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں جب وہ تیمم کرتے تھے تو دونوں ہاتھوں کو زمین پر مارتے تھے ان کے ذریعے ہاتھوں سے دونوں کہنیوں تک مسح کیا کرتے تھے وہ اپنے ہاتھوں سے مٹی نہیں جھاڑتے تھے ۔

683

683 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَشُجَاعٌ قَالاَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ عَلِىٍّ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ ضَرْبَتَانِ ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ وَضَرْبَةٌ لِلذِّرَاعَيْنِ .
683 ۔ حضرت علی (رض) فرماتے تھے (تیمم میں) دوضربیں ہوگئی ہیں ایک ضرب چہرے کے لیے ہوگی ایک ضرب دونوں بازوؤں کے لیے ہوگی۔

684

684 - حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِى مَذْعُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَهُ بِالتَّيَمُّمِ بِالْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ.
684 ۔ حضرت عمار بن یاسر (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں چہرے اور دونوں بازؤوں کا تیمم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

685

685 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ عَزْرَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمَّارٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « التَّيَمُّمُ ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ » .
685 ۔ حضرت عمار (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں تیمم چہرے اور دونوں بازوؤں کے لیے ضرب لگانے (یعنی ان پر مسح کرنے ) کا نام ہے۔

686

686 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ وَعَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ أَصَابَتْنِى جَنَابَةٌ وَإِنِّى تَمَعَّكْتُ فِى التُّرَابِ . قَالَ اضْرِبْ. فَضَرَبَ بِيَدِهِ الأَرْضَ فَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ ثُمَّ ضَرَبَ بِيَدَيْهِ أُخْرَى فَمَسَحَ بِهِمَا يَدَيْهِ إِلَى الْمِرْفَقَيْنِ.
686 ۔ حضرت جابر (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے ایک شخص آیا اور بولا مجھے جنابت لاحق ہوگئی ہے اور میں مٹی میں لوٹ پوٹ ہوگیا، تو انھوں نے فرمایا تم زمین پر ہاتھ مارو اس نے اپنا ہاتھ زمین پر مارا اور پھر اس کے ذریعے چہرے کا مسح کیا اور پھر دوبارہ اپنا ہاتھ زمین پر مارا پھر ان دونوں ہاتھوں کے ذریعے کہنیوں تک دونوں بازوؤں کا مسح کیا۔

687

687 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ح حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ ذَرٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « التَّيَمُّمُ ضَرْبَةٌ لِلْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ ». قَالَ الرَّمَادِىُّ قَالَ يَزِيدُ مَنْ أَخَذَ بِهِ فَلاَ بَأْسَ.
687 ۔ حضرت عمار بن یاسر (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تیمم میں ایک ہی ضرب ہوگی جو چہرے اور دونوں بازؤوں کے لیے ہوگی۔ رمادی نامی راوی بیان کرتے ہیں۔ یزید نامی راوی بیان کرتے ہیں جو شخص اس حدیث کو اختیار کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

688

688 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ ذَرٍّ عَنِ ابْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمَّارٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ ». وَضَرَبَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- بِيَدِهِ إِلَى الأَرْضِ ثُمَّ نَفَخَ فِيهَا وَمَسَحَ بِهَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ.
688 ۔ حضرت عمار (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں تمہارے لیے اتناہی کافی ہے پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست مبارک زمین پر مارا ، پھر آپ نے اس پر پھونک ماری اور اس کے ذریعے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کیا۔

689

689 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا ابْنُ كَرَامَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمَّارٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا .
689 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عمار (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

690

690 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْمُقْرِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ الْوَرَّاقُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَيَّارٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ قَالاَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِى مَالِكٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ أَنَّهُ أَجْنَبَ فِى سَفَرٍ لَهُ فَتَمَعَّكَ فِى التُّرَابِ ظَهْرًا لِبَطْنٍ فَلَمَّا أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَخْبَرَهُ فَقَالَ « يَا عَمَّارُ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ أَنْ تَضْرِبَ بِكَفَّيْكَ فِى التُّرَابِ ثُمَّ تَنْفُخَ فِيهِمَا ثُمَّ تَمْسَحَ بِهِمَا وَجْهَكَ وَكَفَّيْكَ إِلَى الرُّسْغَيْنِ ». لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُصَيْنٍ مَرْفُوعًا غَيْرُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ وَوَقَفَهُ شُعْبَةُ وَزَائِدَةُ وَغَيْرُهُمَا وَأَبُو مَالِكٍ فِى سَمَاعِهِ مِنْ عَمَّارٍ نَظَرٌ فَإِنَّ سَلَمَةَ بْنَ كُهَيْلٍ قَالَ فِيهِ عَنْ أَبِى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ أَبْزَى عَنْ عَمَّارٍ قَالَهُ الثَّوْرِىُّ عَنْهُ.
690 ۔ حضرت عمار بن یاسر (رض) بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ وہ سفر کے دوران جنبی ہوگئے تو مٹی میں لوٹ پوٹ ہوگئے ، جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ کو اس بارے میں بتایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، اے عمار تمہارے لیے اتناہی کافی ہوتا کہ تم اپنے دونوں ہاتھوں کو مٹی پر مارتے پھر ان پر پھونک مارتے پھر ان دونوں کے ذریعے اپنے چہرے اور کلائیوں تک اپنے دونوں ہاتھوں کا مسح کرلیتے۔
اس روایت کو مرفوع روایت کے طور پر ابراہیم نامی راوی نے نقل کیا ہے ، جبکہ دیگر راویوں نے اس کو موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور اس کے راوی ابومالک کا حضرت عمار سے احادیث کا سماع محل نظر ہے کیونکہ دیگرراویوں نے اس ابومالک کے حوالے سے ابن ابزی کے حوالے سے حضرت عمار (رض) سے نقل کیا ہے۔

691

691 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مَالِكٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ يَخْطُبُ بِالْكُوفَةِ وَذَكَرَ التَّيَمُّمَ فَضَرَبَ بِيَدِهِ الأَرْضَ فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ .
691 ۔ ابومالک نامی راوی بیان کرتے ہیں میں نے حضرت عمار بن یاسر کو کوفہ میں خطبہ دیتے ہوئے سنا، تو انھوں نے تیمم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا، اس میں ایک مرتبہ اپنے ہاتھ کو زمین پر مارا جائے گا اور اس کے ذریعے اپنے چہرے اور دونوں بازوؤں کا مسح کرلیا جائے گا۔

692

692 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِى مَالِكٍ عَنْ عَمَّارٍ أَنَّهُ غَمَسَ بَاطِنَ كَفَّيْهِ فِى التُّرَابِ ثُمَّ نَفَخَ فِيهَا ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ إِلَى الْمِفْصَلِ وَقَالَ عَمَّارٌ هَكَذَا التَّيَمُّمُ. وَرَوَاهُ الثَّوْرِىُّ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى عَنْ عَمَّارٍ مَرْفُوعًا.
692 ۔ ابومالک ، حضرت عمار (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں انھوں نے اپنی ہتھیلیوں کو مٹی پر مارا پھر اس پر پھونک ماری اور اپنے چہرے پر پھیرا اور دونوں بازوؤں کا جوڑوں تک مسح کیا، پھر حضرت عمار (رض) نے فرمایا تیمم اس طرح ہوتا ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عمار (رض) کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر منقول ہے۔

693

693 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ وَعَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ مُجَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ قَالَ مَا أُمِرَ فِيهِ بِالْغَسْلِ فَعَلَيْهِ التَّيَمُّمُ وَمَا لَمْ يُؤْمَرْ فِيهِ بِالْغَسْلِ تُرِكَ.
693 ۔ امام شعبی بیان کرتے ہیں۔ جس عضو کو دھونے کا حکم ہے اس پر تیمم کرنا لازم ہوگا جس عضو کو دھونے کا حکم نہیں اسے تیمم میں ترک کردیا جائے گا۔

694

694 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَعَبْدُ الْبَاقِى قَالاَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مُغِيرَةَ عَنِ الشَّعْبِىِّ قَالَ أُمِرْنَا بِالتَّيَمُّمِ لِمَا أُمِرْنَا فِيهِ بِالْغَسْلِ.
694 ۔ امام شعبی بیان کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے ان اعضاء کا تیمم کرنے کا حکم دیا گیا ہے جن کو (وضو) میں دھونے کا حکم دیا گیا ہے۔

695

695 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ كَانَ يَتَيَمَّمُ لِكُلِّ صَلاَةٍ . وَبِهِ كَانَ يُفْتِى قَتَادَةُ.
695 ۔ قتادہ بیان کرتے ہیں حضرت عمرو بن عاص ہر نماز کے لیے تیمم کیا کرتے تھے ۔ قتادہ خود اس کے مطابق فتوی دیتے تھے۔

696

696 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ يَتَيَمَّمُ لِكُلِّ صَلاَةٍ.
696 ۔ حضرت علی (رض) یہ فرماتے ہیں ہر نماز کے لیے تیمم کیا جائے گا۔

697

697 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ قَالَ يَتَيَمَّمُ لِكُلِّ صَلاَةٍ.
697 ۔ حضرت عمرو بن عاص (رض) فرماتے ہیں ہر نماز کے لیے تیمم کیا جائے گا۔

698

698 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَامِرٌ الأَحْوَلُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَتَيَمَّمُ لِكُلِّ صَلاَةٍ.
698 ۔ نافع بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ہر نماز کے لیے تیمم کیا کرتے تھے ۔

699

699 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لاَ يُصَلِّىَ الرَّجُلُ بِالتَّيَمُّمِ إِلاَّ صَلاَةً وَاحِدَةً ثُمَّ يَتَيَمَّمُ لِلصَّلاَةِ الأُخْرَى. الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ضَعِيفٌ.
699 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) یہ فرماتے ہیں یہ بات سنت ہے ، آدمی تیمم کے ساتھ صرف ایک نماز پڑھے پھر دوسری نماز کے لیے (ازسرنو) تیمم کرے۔ اس روایت کا راوی حسن بن عمارہ ضعیف ہے۔

700

700 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ الصَّيْدَلاَنِىُّ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِىُّ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لاَ يُصَلَّى بِالتَّيَمُّمِ أَكْثَرُ مِنْ صَلاَةٍ وَاحِدَةٍ.
700 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) یہ فرماتے ہیں یہ بات سنت ہے آدمی ایک تیمم کے ساتھ ایک سے زیادہ نماز نہ پڑھے۔

701

701 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لاَ يُصَلَّى بِالتَّيَمُّمِ إِلاَّ صَلاَةٌ وَاحِدَةٌ.
701 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) یہ فرماتے ہیں تیمم کے ذریعے صرف ایک نماز ادا کی جائے گی۔

702

702 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مَاتِعٍ الْحِمْيَرِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْكُوفِىُّ أَسَدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ بَيَانٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَؤُمُّ الْمُتَيَمِّمُ الْمُتَوَضِّئِينَ ». إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
702 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے تیمم کرنے والاشخص وضو کرنے والوں کی امامت نہ کروائے۔ اس کی سند ضعیف ہے۔

703

703 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ لاَ يَؤُمُّ الْمُقَيَّدُ الْمُطْلَقِينَ وَلاَ الْمُتَيَمِّمُ الْمُتَوَضِّئِينَ.
703 ۔ حضرت علی (رض) یہ فرماتے ہیں مقید شخص مطلق لوگوں کی امامت نہ کروائے اور تیمم کرنے والاشخص وضو کرنے والوں کی امامت نہ کروائے۔

704

704 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ وَحَفْصٌ عَنْ حَجَّاجٍ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ فِى التَّيَمُّمِ.
704 ۔ تیمم کے بارے میں یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

705

705 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ وَالْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مِهْرَانَ السَّوَّاقُ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى رَزِينٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَتَيَمَّمُ بِمَوْضِعٍ يُقَالُ لَهُ مِرْبَدُ النَّعَمِ وَهُوَ يَرَى بُيُوتَ الْمَدِينَةِ.
705 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) یہ فرماتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک جگہ تیمم کرتے ہوئے دیکھا جس کا نام مربدالنعم تھا جب کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (اس مقام ) سے مدینہ منورہ کے گھروں کی طرف مشاہدہ فرما رہے تھے ۔

706

706 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ تَيَمَّمَ بِمِرْبَدِ النَّعَمِ وَصَلَّى وَهُوَ عَلَى ثَلاَثَةِ أَمْيَالٍ مِنَ الْمَدِينَةِ ثُمَّ دَخَلَ الْمَدِينَةَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ فَلَمْ يُعِدْ.
706 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) مربد النعم کے مقام پر تیمم کرلیتے تھے ، وہ مدینہ منورہ سے تین میل کے فاصلے پر ہے، اس کے بعد (وہ نماز ادا کرلیتے اور پھر) مدینہ منورہ میں داخل ہوتے تو سورج پورابلند ہوتا تھا لیکن وہ دوبارہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔

707

707 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
707 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

708

708 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ عَنْ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ قَالَ تَيَمَّمَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى رَأْسِ مِيلٍ أَوْ مِيلَيْنِ مِنَ الْمَدِينَةِ فَصَلَّى الْعَصْرَ فَقَدِمَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ فَلَمْ يُعِدِ الصَّلاَةَ.
708 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے مدینہ منورہ سے ایک یادومیل کے فاصلے پر تیمم کرکے عصر کی نماز ادا کی ، پھر وہ (شہر) میں تشریف لے آئے تو سورج ابھی بلند تھا انھوں نے دوبارہ نماز ادا نہیں کی۔

709

709 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ إِذَا أَجْنَبَ الرَّجُلُ فِى السَّفَرِ تَلَوَّمَ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ آخِرِ الْوَقْتِ فَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ تَيَمَّمَ وَصَلَّى.
709 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں جب کوئی شخص سفریں ہو وہ اپنے اور نماز کے آخری وقت کے درمیان کے بارے میں حساب لگالے ، اگر اسے پانی نہ مل سکتا ہو تو وہ تیمم کرے۔

710

710 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَامِ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ وَخَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ عَنْ أَبِى ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الصَّعِيدُ الطَّيِّبُ وَضُوءُ الْمُسْلِمِ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ عَشْرَ سِنِينَ ».
710 ۔ حضرت ابوذرغفاری (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے پاک مٹی مسلمان کے لیے وضو کا ذریعہ ہے اگرچہ اسے دس برس تک پانی نہ ملے۔

711

711 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِى عَامِرٍ قَالَ نُعِتَ لِى أَبُو ذَرٍّ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ أَنْتَ أَبُو ذَرٍّ قَالَ إِنَّ أَهْلِى لَيَزْعُمُونَ ذَاكَ. قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلَكْتُ. قَالَ « وَمَا أَهْلَكَكَ ». قُلْتُ إِنِّى أَعْزُبُ عَنِ الْمَاءِ وَمَعِى أَهْلِى فَتُصِيبُنِى الْجَنَابَةُ.فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ طَهُورٌ مَا لَمْ تَجِدِ الْمَاءَ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ حِجَجٍ فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمْسِسْهُ بَشْرَتَكَ ».
711 ۔ ابوقلابہ بنو عامر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں مجھے حضرت ابوذر (رض) کے بارے میں بتایا گیا تو میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے ان سے دریافت کیا ، آپ حضرت ابوذر ہیں انھوں نے جواب دیا میرے گھروالے مجھے تو یہی کہتے ہیں ، پھر حضرت ابوذرغفاری (رض) نے بتایا ایک مرتبہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ میں ہلاکت کا شکار ہوگیاہوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تمہیں کس چیز نے ہلاکت کا شکار کردیا ہے میں نے عرض کیا میں ایک ایسی جگہ پر تھا جہاں پانی نہیں مل سکتا تھا میرے پاس میری بیوی بھی تھی مجھے جنابت لاحق ہوگئی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا پاک مٹی طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے جب تک آدمی کو پانی نہ ملے اگرچہ دس برس گزر جائیں جب تمہیں پانی مل جائے تو وہ اپنے جسم پر ڈال لو۔

712

712 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْقُلُوسِىُّ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ صَالِحٍ قَالاَ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ مُوسَى الْعَمِّىُّ أَخْبَرَنَا أَبِى عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ عَمِّهِ أَبِى الْمُهَلَّبِ عَنْ أَبِى ذَرٍّ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّ الصَّعِيدَ طَهُورٌ لِمَنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ عَشْرَ سِنِينَ فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمِسَّهُ بَشْرَتَكَ ».
712 ۔ مہلب، حضرت ابوذرغفاری (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اتو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اے ابوذر بیشک مٹی اس شخص کے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے جسے پانی نہیں ملتا خواہ دس برس تک نہ ملے جب تمہیں پانی مل جائے تو اسے اپنے جسم پر ڈال لو۔

713

713 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ وَضُوءُ الْمُسْلِمِ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ حِجَجٍ فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيُمِسَّ بَشْرَتَهُ الْمَاءَ فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ ».
713 ۔ عمرو بن بجدان بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت ابوذرغفاری (رض) کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہوئے سنا ہے بیشک پاک مٹی مسلمان کے لیے طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے اگر دس سال تک ایسا ہوتارہا جب آدمی پانی پالے تو اسے پانے جسم پر پانی بہالینا چاہیے یہ اس کے لیے زیادہ بہتر ہوگا۔

714

714 - وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا أَبُو الْبَخْتَرِىِّ حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ مِحْجَنٍ أَوْ أَبِى مِحْجَنٍ عَنْ أَبِى ذَرٍّ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ وَقَالَ لَهُ « فَإِنَّ ذَلِكَ طَهُورٌ ».
714 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوذرغفاری (رض) کے حوالے سے منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاط ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے یہ فرمایا تھا۔ یہ طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے۔

715

715 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا ابْنُ حَنَانٍ - قَالَ الشَّيْخُ ابْنُ حَنَانٍ هُوَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ الْحِمْصِىُّ - حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ رَجَاءِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الصَّعِيدُ الطَّيِّبُ وَضُوءٌ وَلَوْ عَشْرَ سِنِينَ فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمِسَّهُ جِلْدَكَ ». كَذَا قَالَ رَجَاءُ بْنُ عَامِرٍ وَالصَّوَابُ رَجُلٌ مِنْ بَنِى عَامِرٍ كَمَا قَالَ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ.
715 ۔ حضرت ابوذرغفاری (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے پاک مٹی طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے اگرچہ دس برس تک آدمی کو پانی نہ ملے جب تم پانی پالو اسے اپنی جلد پر بہالو۔
رجاء بن عامر نامی راوی نے اس طرح بیان کیا ہے تاہم درست یہ ہے کہ بنوعامر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے یہ بات منقول ہے جیسے کہ ابن علیہ نے ابن ایوب نامی راوی سے اسے نقل کیا ہے۔

716

716 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمْزَةَ الزُّبَيْرِىُّ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ قَالَ خَرَجَ رَجُلاَنِ فِى سَفَرٍ فَحَضَرَتْهُمَا الصَّلاَةُ وَلَيْسَ مَعَهُمَا مَاءٌ فَتَيَمَّمَا صَعِيدًا طَيِّبًا ثُمَّ وَجَدَا الْمَاءَ بَعْدُ فِى الْوَقْتِ فَأَعَادَ أَحَدُهُمَا الصَّلاَةَ بِوُضُوءٍ وَلَمْ يُعِدِ الآخَرُ ثُمَّ أَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَا ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ لِلَّذِى لَمْ يُعِدْ « أَصَبْتَ وَأَجْزَأَتْكَ صَلاَتُكَ ». وَقَالَ لِلَّذِى تَوَضَّأَ وَأَعَادَ « لَكَ الأَجْرُ مَرَّتَيْنِ ». تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ عَنِ اللَّيْثِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مُتَّصِلاً وَخَالَفَهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ وَغَيْرُهُ.
716 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ دو آدمی سفر پر روانہ ہوئے ان دونوں کے سامنے نماز کا وقت آگیا ان کے پاس پانی نہیں تھا، ان دونوں نے پاک مٹی کے ذریعے تیمم کیا پھر اس نماز کے وقت کے دوران ان دونوں کو پانی مل گیا ان دونوں میں سے ایک شخص نے وضو کرکے دوبارہ نماز ادا کی ، جب کہ دوسرے شخص نے دوبارہ نماز ادا نہ کی پھر یہ دونوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص جس نے نماز کا اعادہ نہیں کیا تھا، یہ فرمایا تم نے ٹھیک کہا ہے ، تمہاری نماز درست ہوئی ہے جس دوسرے شخص نے وضو کرکے دوبارہ نماز پڑھی تھی اس سے یہ فرمایا تمہیں دوگنا اجر ملے گا۔
اس روایت کو لیث نامی راوی کے حوالے سے نقل کرنے میں ، عبداللہ بن نافع نامی راوی منفر ہے۔ ابن مبارک اور دیگر محدثین نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔

717

717 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ لَيْثٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَجُلَيْنِ أَصَابَتْهُمَا جَنَابَةٌ فَتَيَمَّمَا. نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ أَبَا سَعِيدٍ .
717 ۔ عبداللہ بن مبارک کے حوالے سے منقول ہے ، عطاء بن یسار یہ بیان کرتے ہیں ان دونوں آدمیوں کو جنایت لاحق ہوئی تھی ان دونوں نے تیمم کیا، اس روایت میں حضرت ابوسعید خدری (رض) کا تذکرہ نہیں ہے۔

718

718 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ لَفْظًا فِى كِتَابِ النَّاسِخِ وَالْمَنْسُوخِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَلَبِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ خَرَجْنَا فِى سَفَرٍ فَأَصَابَ رَجُلاً مِنَّا حَجَرٌ فَشَجَّهُ فِى رَأْسِهِ ثُمَّ احْتَلَمَ فَسَأَلَ أَصْحَابَهُ هَلْ تَجِدُونَ لِى رُخْصَةً فِى التَّيَمُّمِ قَالُوا مَا نَجِدُ لَكَ رُخْصَةً وَأَنْتَ تَقْدِرُ عَلَى الْمَاءِ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أُخْبِرَ بِذَلِكَ فَقَالَ « قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ أَلاَ سَأَلُوا إِذْ لَمْ يَعْلَمُوا فَإِنَّمَا شِفَاءُ الْعِىِّ السُّؤَالُ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيهِ أَنْ يَتَيَمَّمَ وَيَعْصِرَ أَوْ يَعْصِبَ عَلَى جُرْحِهِ ثُمَّ يَمْسَحَ عَلَيْهِ وَيَغْسِلَ سَائِرَ جَسَدِهِ ». شَكَّ مُوسَى قَالَ أَبُو بَكْرٍ هَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ مَكَّةَ وَحَمَلَهَا أَهْلُ الْجَزِيرَةِ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ غَيْرُ الزُّبَيْرِ بْنِ خُرَيْقٍ وَلَيْسَ بِالْقَوِىِّ وَخَالَفَهُ الأَوْزَاعِىُّ فَرَوَاهُ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَاخْتُلِفَ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ فَقِيلَ عَنْهُ عَنْ عَطَاءٍ وَقِيلَ عَنْهُ بَلَغَنِى عَنْ عَطَاءٍ وَأَرْسَلَ الأَوْزَاعِىُّ آخِرَهُ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَهُوَ الصَّوَابُ. وَقَالَ ابْنُ أَبِى حَاتِمٍ سَأَلْتُ أَبِى وَأَبَا زُرْعَةَ عَنْهُ فَقَالاَ رَوَاهُ ابْنُ أَبِى الْعِشْرِينَ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَسْنَدَ الْحَدِيثَ.
718 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ ہم سفر پر روانہ ہوئے ہم میں سے ایک شخص کو پتھر لگا جس نے اس کے سر کو زخمی کردیا پھر اس شخص کو احتلام ہوگیا۔ اس نے اپنے ساتھیوں سے دریافت کیا ۔ کیا آپ سمجھتے ہیں مجھے تیمم کرنے کی ضرورت ہے ؟ ساتھیوں نے جواب دیا جب تم پانی کے استعمال پر قادر ہو تو ہمارے نزدیک تمہارے لیے رخصت نہیں ہوگی اس شخص نے غسل کیا تو اس کا انتقال ہوگیا ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ کو اس کے بارے میں بتایا گیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ان لوگوں نے اسے ماردیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو برباد کرے ۔ جب انھیں علم ہیں تھا تو انھوں نے دریافت کیوں نہیں کیا، بیمار شخص کی شفاء سوال کرنے میں ہے اس شخص کے لیے اتنا کافی تھا کہ وہ تیمم کرلیتا (پٹی باندھ ) لیتا اور (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) اپنے زخم پر پٹی لپیٹ لیتا اور اس پر مسح کرلیتا اور باقی جسم کو دھولیتا، یہاں پر شک موسیٰ نامی راوی کو ہے۔
شیخ ابوبکر بیان کرتے ہیں : اس روایت کو نقل کرنے میں اہل مکہ منفرد ہے اور اہل جزیرہ نے اسے محمول کیا ہے انھوں نے اسے عطاء کے حوالے سے حضرت جابر سے روایت نہیں کیا ہے اس روایت کو صرف زبیر نامیراوی نے نقل کیا ہے اور مستند نہیں ہے۔ امام اوزاعی نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے جو عطاء کے حوالے سے حضرت عبداللہ سے منقول ہے۔ امام اوزاعی سے نقل کرنے میں بھی اختلاف کیا گیا ہے ۔
ایک روایت کے مطابق یہ عطاء سے منقول ہے اور ایک روایت کے مطابق ان سے یہ بات منقول ہے مجھے عطاء کے حوالے سے یہ بات پتاچلی ہے اور امام اوزاعی نے اس کے آخری حصے کو مرسل روایت کے طور پر عطاء کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے اور یہی درست ہے ۔
ابن ابی حاتم بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد اور شیخ ابی زرعہ نامی راوی سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو ان دونوں نے اس بات کا جواب دیا۔ اس روایت کو ابن العشیرین ، اوزاعی کے حوالے سے ، اسماعیل کے حوالے سے ، عطاء کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل کیا ہے ان حضرات نے اسے مستند روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

719

719 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمُ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا هِقْلُ بْنُ زِيَادٍ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ قَالَ قَالَ عَطَاءٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلاً أَصَابَتْهُ جِرَاحَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَصَابَتْهُ جَنَابَةٌ فَاسْتَفْتَى فَأُفْتِىَ بِالْغُسْلِ فَاغْتَسَلَ فَمَاتَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِىِّ السُّؤَالَ ».
719 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے یہ بات بیان کی ہے ایک شخص کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں زخم لگ گیا اسے جنابت لاحق ہوئی اس نے مسئلہ دریافت کیا تو اسے بتایا گیا کہ اسے غسل کرنا ہوگا، اس نے غسل کیا تو اس کا انتقال ہوگیا۔ اس بات کی اطلاع نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ملی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان لوگوں نے اسے مار دیا ہے اللہ ان کو برباد کرے کیا بیمار شخص کی شفاء سوال کرنے میں نہیں ہے۔

720

720 - قَالَ عَطَاءٌ فَبَلَغَنِى أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ بَعْدُ فَقَالَ « لَوْ غَسَلَ جَسَدَهُ وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَتْهُ الْجِرَاحُ أَجْزَأَهُ ». حَدَّثَنَاهُ الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِىُّ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
720 ۔ عطاء نامی راوی بیان کرتے ہیں انھیں یہ بات پتاچلی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اگر وہ شخص اپنے جسم کو دھو لیتا اور سرکوچھوڑ دیتا جہاں زخم لگا تھا تو اس طرح کرنا اس کے لیے جائز ہوتا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔

721

721 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِنَحْوِهِ إِلَى آخِرِهِ مِثْلَ قَوْلِ هِقْلٍ.
721 ۔ یہی روایت اور ایک سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

722

722 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِى أَبِى قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِىَّ قَالَ بَلَغَنِى عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يُخْبِرُ أَنَّ رَجُلاً أَصَابَهُ جُرْحٌ فِى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ أَصَابَهُ احْتِلاَمٌ فَأُمِرَ بِالاِغْتِسَالِ فَاغْتَسَلَ فَكَزَّ فَمَاتَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « قَتَلُوهُ قَتَلَهُمُ اللَّهُ أَلَمْ يَكُنْ شِفَاءُ الْعِىِّ السُّؤَالَ ». قَالَ عَطَاءٌ فَبَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ « لَوْ غَسَلَ جَسَدَهُ وَتَرَكَ رَأْسَهُ حَيْثُ أَصَابَهُ الْجُرْحُ ».
772 ۔ عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں انھوں نے حضرت عبداللہ بن عباس کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں ایک شخص زخمی ہوگیا پھر اسے احتلام ہوگیا تو اسے غسل کرنے کے لیے کہا گیا اس نے غسل کیا تو اس کا انتقال ہوگیا جب اس بات کی اطلاع نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دی گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا ان لوگوں نے اسے مار دیا ہے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو برباد کرے بیمار شخص کی شفا سوال کرنے میں نہیں ہے ؟۔
عطاء نامی راوی بیان کرتے ہیں ہمیں اس بات کا پتا چلا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اگر وہ شخص اپنے جسم کو دھو لیتا اور اپنے سر کے اس حصے کو چھوڑ دیتا جہاں زخم لگا ہوا تھا (تو یہ درست ہوتا) ۔

723

723 - حَدَّثَنَا الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ رَجُلٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِنَحْوِهِ.
723 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے حوالے سے منقول ہے۔

724

724 - حَدَّثَنَا الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ قَالَ بَلَغَنِى عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَ حَدِيثِ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ.
724 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس سے منقول ہے۔

725

725 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ قَالَ بَلَغَنِى أَنَّ عَطَاءَ بْنَ أَبِى رَبَاحٍ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يُخْبِرُ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَ قَوْلِ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ. وَتَابَعَهُمَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَمَاعَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ.
725 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے جبکہ دیگرراویوں نے اس کی متابعت بھی کی ہے۔

726

726 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ وَابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ عَمْرِو بْنِ وَهْبٍ الثَّقَفِىِّ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ فَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَعَلَى عِمَامَتِهِ وَخُفَّيْهِ.
726 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی پیشانی ، عمامے اور دونوں موزوں کا مسح کیا۔

727

727 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِى الْجَهْمِ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ح وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنِى بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِىُّ عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَمُقَدَّمِ رَأْسِهِ وَعَلَى عِمَامَتِهِ.
727 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کے صاحبزادے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دونوں موزوں پر اپنے سر کے آگے والے حصے پر اور عمامے پر مسح کیا۔

728

728 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ بَكْرٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ. وَقَالَ نَصْرُ بْنُ عَلِىٍّ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- مَسَحَ عَلَى مُقَدَّمِ رَأْسِهِ وَمُقَدَّمِ نَاصِيَتِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ.
728 ۔ حضرت مغیرہ کے صاحبزادے اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں ایک راوی نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں :
'' نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کے آگے والے ح سے، پیشانی کے آگے والے حصے اور اپنے دونوں موزوں اور اپنی چادر پر مسح کیا ''۔

729

729 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِىُّ عَنْ بَكْرٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- تَوَضَّأَ وَمَسَحَ بِنَاصِيَتِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْعِمَامَةِ. قَالَ بَكْرٌ وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنِ ابْنِ الْمُغِيرَةِ.
729 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) کے صاحبزادے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا آپ نے اپنی پیشانی کا مسح کیا دونوں موزوں کا مسح کیا اور اپنے عمامہ پر مسح کیا۔ بکرنامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے ، میں نے یہ روایت حضرت مغیرہ بن شعبہ کے صاحبزادے سے سنی ہے۔

730

730 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالاَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامٍ قَالَ بَالَ جَرِيرٌ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقِيلَ لَهُ أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ قَالَ نَعَمْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ. قَالَ الأَعْمَشُ قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ هَذَا الْحَدِيثُ لأَنَّ جَرِيرًا كَانَ إِسْلاَمُهُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ . هَذَا حَدِيثُ أَبِى مُعَاوِيَةَ وَقَالَ عِيسَى بْنُ يُونُسَ فَقِيلَ لَهُ يَا أَبَا عَمْرٍو أَتَفْعَلُ هَذَا وَقَدْ بُلْتَ فَقَالَ وَمَا يَمْنَعُنِى وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ فَكَانَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّهِ يُعْجِبُهُمْ ذَلِكَ لأَنَّ إِسْلاَمَهُ كَانَ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ .
730 ۔ ہمام نامی راوی بیان کرتے ہیں : حضرت جریر (رض) نے پیشاب کیا پھر وضو کرتے ہوئے موزوں پر مسح کرلیا تو ان سے کہا گیا آپ نے ایسا کیا ہے پہلے آپ پیشاب کرچکے ہیں (آپ کو وضو میں پاؤں بھی دھونے چاہیے) انھوں نے جواب دیا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پہلے پیشاب کیا پھر اس کے بعد آپ نے وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔
اعمش نامی راوی بیان کرتے ہیں : ابراہیم یہ فرماتے ہیں ان لوگوں کو یہ حدیث بہت پسند تھی اس کی وجہ یہ ہے حضرت جریر (رض) نے سورة مائدہ نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔ عیسیٰ بن یونس نامی راوی نے اپنی روایت میں یہ نقل کیا ہے :
ان سے کہا گیا : اے ابوعمرو ! آپ ایسا کررہے ہیں ، آپ نے پہلے پیشاب کیا ہے تو انھوں نے جواب دیا مجھے اس بات سے کون سی چیز منع کرے گی جب کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے شاگردوں کو یہ روایت بہت پسند تھی کیونکہ حضرت جریر (رض) نے سورة مائدہ کے نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔

731

731 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرًا تَوَضَّأَ مِنْ مَطْهَرَةٍ فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ فَقِيلَ لَهُ تَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ فَقَالَ إِنِّى قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ . فَكَانَ هَذَا الْحَدِيثُ يُعْجِبُ أَصْحَابَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُونَ إِنَّمَا كَانَ إِسْلاَمُهُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ.
731 ۔ ہمام بن حارث بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت جریر (رض) کو دیکھا انھوں نے وضو کے برتن سے وضو کیا اور پھر اپنے موزوں پر مسح کرلیا، ان سے دریافت کیا گیا آپ اپنے موزوں پر مسح کررہے ہیں ؟ تو انھوں نے جواب دیا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ روایت حضرت عبداللہ (رض) کے شاگردوں کو بہت پسند تھی۔
وہ فرمایا کرتے تھے : حضرت جریر (رض) نے سورة مائدہ کے نازل ہونے کے بعد اسلام قبول کیا تھا۔

732

732 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.
732 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

733

733 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ أَخْبَرَنِى ضَمْرَةُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِىِّ قَالَ قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ فَرَأَيْتُهُ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ.
733 ۔ حضرت جریر بن عبداللہ بجلی (رض) بیان کرتے ہیں : میں سورة مائدہ نازل ہونے کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنے موزوں پر مسح کیا تھا۔

734

734 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِى إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَدْهَمَ عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ شَهْرٍ عَنْ جَرِيرٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ قَالُوا بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ قَالَ إِنَّمَا أَسْلَمْتُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ.
734 ۔ حضرت جریر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے لوگوں نے دریافت کیا ہے آپ نے سورة مائدہ نازل ہونے کے بعد یہ دیکھا تھا انھوں نے کہا میں نے سورة مائدہ نازل ہونے کے بعد سلام قبول کیا تھا۔

735

735 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا ابْنُ حَنَانٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِى لُبَابَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِىِّ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَمْسَحُ مُنْذُ أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْمَائِدَةِ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.
735 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : سورة مائدہ نازل ہونے کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے موزوں پر مسح کرتے رہے یہاں تک کہ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے۔

736

736 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ أَبُو مَخْلَدٍ مَوْلَى الْبَكَرَاتِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً إِذَا تَطَهَّرَ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ أَنْ يَمْسَحَ عَلَيْهِمَا. وَقَالَ أَبُو الأَشْعَثِ يَمْسَحُ الْمُسَافِرُ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ وَالْمُقِيمُ يَوْمًا وَلَيْلَةً.
736 ۔ حضرت عبدالرحمن بن ابی بکرہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے مسافر کو تین دن اور تین راتوں تک ، جب کہ مقیم کو ایک دن اور ایک رات تک (موزوں پر مسح) کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ آدمی وضو کرنے کے بعد موزے پہنے تو وہ (اس دوران) میں موزوں پر مسح کرسکتا ہے ۔
ابواشعث نامی راوی بیان فرماتے ہیں : مسافر تین دن اور تین راتوں تک جبکہ مقیم ایک دن اور ایک رات تک اس پر مسح کرسکتا ہے

737

737 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ مِثْلَهُ سَوَاءً.
737 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

738

738 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ حُصَيْنٍ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَخْبَرَنَا عَلِىُّ بْنُ شُعَيْبٍ وَسَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ - وَاللَّفْظُ لِعَلِىِّ بْنِ شُعَيْبٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ وَزَادَ حُصَيْنٌ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْكَ قَالَ « إِنِّى أَدْخَلْتُهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ ».
738 ۔ عروہ بن مغیرہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : میں نے عرض کیا ، یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اپنے موزوں پر مسح کررہے ہیں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں نے ان دونوں (پاؤں کو ان موزوں) میں اس حالت میں داخل کیا تھا کہ وہ دونوں پاک تھے۔

739

739 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ هِشَامٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ الْمَسْحُ عَلَى ظَهْرِ الْخُفَّيْنِ خَطَّطَ بِالأَصَابِعِ .
739 ۔ حضرت حسن بصری فرماتے ہیں : موزوں کے اوپر والے حصے پر مسح کیا جائے گا، جیسے انگلیوں کے ذریعہ لکیریں بنائی جائیں گی۔

740

740 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَلاَءِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ جَعْفَرٍ الْوَكِيعِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا فُضَيْلٌ مِثْلَهُ.
740 ۔ یہ روایت ایک سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

741

741 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ حَيْوَةَ عَنْ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ وَضَّأْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى غَزْوَةِ تَبُوكَ فَمَسَحَ أَعْلَى الْخُفِّ وَأَسْفَلَهُ.
741 ۔ حضرت مغیرہ فرماتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غزوہ تبوک کے موقع پر وضو کروایا تو آپ نے موزے کے اوپر والے حصے پر اور نیچے والے حصے پر مسح کیا ۔

742

742 - وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ أَبِى عِمْرَانَ بِالرَّمْلَةِ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ. رَوَاهُ ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ ثَوْرٍ قَالَ حُدِّثْتُ عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ عَنْ كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مُرْسَلاً لَيْسَ فِيهِ الْمُغِيرَةُ.
742 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مرسل حدیث کے طور پر منقول ہے ، جس میں حضرت مغیرہ (رض) کا تذکرہ نہیں تھا۔

743

743 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ قَالاَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَسَحَ عَلَى ظُهُورِ الْخُفَّيْنِ.
743 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں کے اوپر والے حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

744

744 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنِى خَالِدُ بْنُ أَبِى بَكْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ حَدَّثَنِى سَالِمٌ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَأَلَ سَعْدٌ عُمَرَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ عُمَرُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَأْمُرُ بِالْمَسْحِ عَلَى ظَهْرِ الْخُفِّ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ.
744 ۔ سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت سعد (رض) نے حضرت عمر (رض) سے موزوں پر مسح کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موزوں کے اوپر والے حصے پر مسح کرنے کا حکم دیتے ہوئے سنا ہے (جومسافر کے لیے ) تین دن اور تین راتیں جبکہ مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات ہے۔

745

745 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَابْنُ لَهِيعَةَ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ سَأَلْتُ يَزِيدَ بْنَ أَبِى حَبِيبٍ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فَقَالَ أَخْبَرَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَكَمِ الْبَلَوِىُّ عَنْ عُلَىِّ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَامًا قَالَ عُقْبَةُ وَعَلَىَّ خُفَّانِ مِنْ تِلْكَ الْخِفَافِ الْغِلاَظِ فَقَالَ لِى عُمَرُ مَتَى عَهْدُكَ بِلُبْسِهِمَا فَقُلْتُ لَبِسْتُهُمَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْيَوْمُ الْجُمُعَةُ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ أَصَبْتَ السُّنَّةَ. وَقَالَ يُونُسُ فَقَالَ أَصَبْتَ. وَلَمْ يَقُلِ السُّنَّةَ.
745 ۔ مفضل بن فضالہ بیان کرتے ہیں : میں نے یزید بن ابوحبیب سے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا : عبداللہ بن حکم نے علی بن رباح کے حوالے سے ، حضرت عقبہ بن عامر کا یہ بیان نقل کیا ہے ، حضرت عقبہ نے انھیں بتایا ایک مرتبہ وہ وفد میں شامل ہو کر حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے عقبہ فرماتے ہیں ، اس وقت میں نے موٹے والے موزے پہنے ہوئے تھے جب کہ اس دن جمعہ ہی تھا، تو حضرت عمر (رض) نے ان سے فرمایا تم نے سنت کے مطابق عمل کیا ہے ۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : تم نے ٹھیک کہا ہے اس میں لفظ سنت منقول نہیں ہے۔

746

746 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ شُعَيْبٍ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُلَىٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ خَرَجْتُ مِنَ الشَّامِ إِلَى الْمَدِينَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَدَخَلْتُ الْمَدِينَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَدَخَلْتُ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ لِى مَتَى أَوْلَجْتَ خُفَّيْكَ فِى رِجْلَيْكَ قُلْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَالَ فَهَلْ نَزَعْتَهُمَا قُلْتُ لاَ قَالَ أَصَبْتَ السُّنَّةَ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ . قَالَ أَبُو الْحَسَنِ وَهُوَ صَحِيحُ الإِسْنَادِ .
746 ۔ حضرت عقبہ بن عامر بیان کرتے ہیں : میں جمعہ کے دن مدینہ منورہ جانے کے لیے ، شام سے روانہ ہوا اور جمعہ کے دن ہی مدینہ منورہ پہنچا، میں حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے دریافت کیا : تم نے اپنے پاؤں میں موزے کب سے پہنے ہیں ؟ میں نے جواب دیا (گزشتہ ) جمعہ کے دن ، انھوں نے دریافت کیا کیا تم نے انھیں اتارا تھا ؟ میں نے جواب دیا نہیں ! تو انھوں نے فرمایا تم نے سنت کے مطابق عمل کیا ہے ۔
شیخ ابوبکر فرماتے ہیں : یہ حدیث غریب ہے ۔
شیخ ابوالحسن فرماتے ہیں : اس کی سند مستند ہے۔

747

747 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا رَوْحٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ لاَ يُوَقِّتُ فِى الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَقْتًا.
747 ۔ نافع حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں انھوں نے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں میعاد مقرر نہیں کی۔

748

748 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَيُّوبَ الْمُعَدَّلُ بِالرَّمْلَةِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وُهَيْبٍ الْغَزِّىُّ أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى السَّرِىِّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَيْسَ فِى الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَقْتٌ امْسَحْ مَا لَمْ تَخْلَعْ.
748 ۔ نافع، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں موزوں پر مسح کرنے کی کوئی میعاد نہیں ہے تم اس وقت تک مسح کرو جب تک تم انھیں اتار نہ دو۔

749

749 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا شُجَاعٌ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ يَمْسَحُ الْمُسَافِرُ عَلَى الْخُفَّيْنِ مَا لَمْ يَخْلَعْهُمَا.
749 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) یہ بیان کرتے ہیں مسافر شخص موزوں پر اس وقت تک مسح کرتا رہے جب تک وہ انھیں اتار نہیں دیتا۔

750

750 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِى النَّجُودِ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ جِئْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِىَّ فَقَالَ مَا جَاءَ بِكَ فَقُلْتُ جِئْتُ أَطْلُبُ الْعِلْمَ . قَالَ فَإِنِّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « مَا مِنْ خَارِجٍ يَخْرُجُ مِنْ بَيْتِهِ فِى طَلَبِ الْعِلْمِ إِلاَّ وَضَعَتْ لَهُ الْمَلاَئِكَةُ أَجْنِحَتَهَا رِضًا بِمَا يَصْنَعُ ». قَالَ جِئْتُ أَسْأَلُكَ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ. قَالَ نَعَمْ كُنْتُ فِى الْجَيْشِ الَّذِينَ بَعَثَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَنَا أَنْ نَمْسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ إِذَا نَحْنُ أَدْخَلْنَاهُمَا عَلَى طُهْرٍ ثَلاَثًا إِذَا سَافَرْنَا وَيَوْمًا وَلَيْلَةً إِذَا أَقَمْنَا وَلاَ نَخْلَعَهُمَا مِنْ بَوْلٍ وَلاَ غَائِطٍ وَلاَ نَوْمٍ وَلاَ نَخْلَعَهُمَا إِلاَّ مِنْ جَنَابَةٍ قَالَ وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِنَّ بِالْمَغْرِبِ بَابًا مَفْتُوحًا لِلتَّوْبَةِ مَسِيرَتُهُ سَبْعُونَ سَنَةً لاَ يُغْلَقُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ مِنْ نَحْوِهِ ».
750 ۔ زر بن حبیش بیان کرتے ہیں : میں حضرت صفوان بن عسال (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا، انھوں نے دریافت کیا : کیوں آئے ہو ؟ میں نے جواب دیا میں علم کے حصول کے لیے آیاہوں ، تو انھوں نے فرمایا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص علم کے حصول کے لیے اپنے گھر سے نکلتا ہے تو فرشتے اس کے اس عمل سے راضی ہو کر اپنے پر بچھاتے ہیں۔ زر نے کہا : میں اس لیے آیاہوں تاکہ موزوں پر مسح کے بارے میں دریافت کروں، تو انھوں نے جواب دیا، میں اس لشکر میں شامل تھا جسے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ایک مہم) پر بھیجا تھا اور ہمیں ہدایت کی تھی ، تم اپنے موزوں پر مسح سفر کے دوران تین دن تک مسح کرسکتے ہو اور قیام کے دوران ایک دن اور ایک رات تک کرسکتے ہو ۔ جبکہ ہم نے اسے باوضو حالت میں موزوں میں داخل کیا ہو اور ہم اپنے پیشاب کرنے کے بعد پاخانہ کرنے کے بعد یا سونے کے بعد (اٹھ کر وضو کرتے ہوئے نہیں اتاریں گے ، ہم انھیں صرف جنابت کی حالت میں اتاریں گے ۔
حضڑت صفوان (رض) نے یہ بھی بتایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے مغرب میں ایک دروازہ ہے جو توبہ کے لیے کھلا ہوا ہے جس کی چوڑائی ستر برس کی مسافت جتنی ہے ، یہ اس وقت تک بند نہیں ہوگا جب تک سورج اس (مغرب) کی طرف سے طلوع نہیں ہوتا۔

751

751 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عِيسَى قَالَ سَمِعْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ خُزَيْمَةَ النَّيْسَابُورِىَّ يَقُولُ ذَكَرْتُ لِلْمُزَنِىِّ خَبَرَ عَبْدِ الرَّزَّاقِ هَذَا فَقَالَ لِى حَدَّثَ بِهِ أَصْحَابُنَا فَإِنَّهُ لَيْسَ لِلشَّافِعِىِّ حُجَّةٌ أَقْوَى مِنْ هَذَا. يَعْنِى قَوْلَهُ إِذَا نَحْنُ أَدْخَلْنَاهُمَا عَلَى طُهْرٍ.
751 ۔ علی بن ابراہیم بیان کرتے ہیں : میں نے شیخ ابوبکر بن خزیمہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : میں نے عبدالرزاق کی روایت امام مزنی سے ذکر کی تو انھوں نے مجھ سے فرمایا : ہمارے ساتھیوں نے بھی یہ روایت بیان کی ہے ، کیونکہ امام شافعی کی اس سے مستند دلیل اور کوئی نہیں ہے۔ (مصنف فرماتے ہیں ) یعنی روایت کے یہ الفاظ : جب ہم نے باوضو حالت میں انھیں ان میں داخل کیا ہو۔

752

752 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِى زَائِدَةَ وَحُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَيُونُسُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَيَمْسَحُ أَحَدُنَا عَلَى خُفَّيْهِ قَالَ « نَعَمْ إِذَا أَدْخَلَهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ ».
752 ۔ عروہ بن مغیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا ہم میں سے کوئی شخص اپنے موزوں پر مسح کرسکتا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب اس شخص نے ان دونوں (پاؤں کو موزوں میں) باوضو حالت میں داخل کیا ہو۔

753

753 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ وَالْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَمْرٍو عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِىِّ عَنْ أَبِى إِدْرِيسَ الْخَوْلاَنِىِّ حَدَّثَنَا عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ الأَشْجَعِىُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَنَا بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ فِى غَزْوَةِ تَبُوكَ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لِلْمُسَافِرِ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً.
753 ۔ حضرت عوف بن مالک اشجعی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ تبوک کے موقع پر ہمیں موزوں پر مسح کرنے کی ہدایت کی تھی ، مسافر شخص کو تین دن تین راتوں تک اور مقیم کو ایک دن ایک رات تک کے لیے ۔

754

754 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِى زِيَادٍ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَىٍّ عَنْ أُبَىٍّ هُوَ ابْنُ عُمَارَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلَّى فِى بَيْتِ عُمَارَةَ الْقِبْلَتَيْنِ وَأَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ قَالَ « نَعَمْ ». قَالَ يَوْمًا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « نَعَمْ ». قَالَ وَيَوْمَيْنِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « نَعَمْ وَثَلاَثًا ». قَالَ ثَلاَثًا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « نَعَمْ ». حَتَّى بَلَغَ سَبْعًا ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « وَمَا بَدَا لَكَ ». هَذَا الإِسْنَادُ لاَ يَثْبُتُ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ اختِْلاَفًا كَثِيرًا قَدْ بَيَّنْتُهُ فِى مَوْضِعٍ آخَرَ. وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ وَأَيُّوبُ بْنُ قَطَنٍ مَجْهُولُونَ كُلُّهُمْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
754 ۔ عبادہ بن نسئی ، ابی کے حوالہ سے جو ابن عمارہ ہیں ، یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمارہ کے گھر میں دونوں قبلوں کی طرف رخ کرکے نماز ادا کی ہے ، انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا میں اپنے موزوں پر مسح کرلوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں تو انھوں نے عرض کی ، یارسول اللہ ایک دن تک ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں (کرسکتے ہو) انھوں نے عرض کی یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! دو دن تک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں (کرسکتے ہو) اور تین دن تک بھی۔ انھوں نے عرض کی یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تین دن تک بھی ؟ یہاں تک کہ انھوں نے سات دن تک پوچھا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جتنا تمہیں مناسب لگے۔
اس کی سند ثابت نہیں ہے۔ یحییٰ بن ایوب نامی راوی سے روایت نقل کرنے میں اختلاف کیا گیا ہے جو میں نے کسی اور مقام پر ذکر کیا ہے ، اس روایت کے راوی عبدالرحمن ، محمد بن یزید ، اور ایوب بن قحطن، سب مجہول ہیں باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

755

755 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى حَيْوَةُ سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنَ أَبِى حَبِيبٍ يَقُولُ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَكَمِ عَنْ عُلَىِّ بْنِ رَبَاحٍ أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ حَدَّثَهُ أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى عُمَرَ بِفَتْحِ دِمَشْقَ قَالَ وَعَلَىَّ خُفَّانِ فَقَالَ لِى عُمَرُ كَمْ لَكَ يَا عُقْبَةُ مُنْذُ لَمْ تَنْزِعْ خُفَّيْكَ فَتَذَكَّرْتُ مِنَ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَقُلْتُ مُنْذُ ثَمَانِيَةِ أَيَّامٍ قَالَ أَحْسَنْتَ وَأَصَبْتَ السُّنَّةَ.
755 ۔ حضرت عقبہ بن عامر (رض) بیان کرتے ہیں : وہ دمشق کی فتح کے موقع پر حضرت عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ فرماتے ہیں میں نے موزے پہنے ہوئے تھے ۔ حضرت عمر (رض) نے دریافت کیا اے عقبہ ! تم نے کتنے دنوں سے اپنے موزے نہیں اتارے ؟ تو مجھے یاد آیا میں نے پچھلے جمعہ سے لے کر اس جمعہ تک پہنے ہوئے تھے میں نے بتایا ، آٹھ دنوں سے ، تو انھوں نے فرمایا تم نے ٹھیک کیا اور سنت کے مطابق کیا ہے۔

756

756 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِى قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ أَيُّوبَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ عُلَىِّ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ عَنْ عُمَرَ بِهَذَا وَقَالَ أَصَبْتَ السُّنَّةَ وَلَمْ يَذْكُرْ بَيْنَ يَزِيدَ وَعُلَىِّ بْنِ رَبَاحٍ أَحَدًا.
756 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ موجود ہیں تم نے سنت کے مطابق عمل کیا ہے اس روایت کی سند میں یزید اور علی نامی راوی کے درمیان کسی اور کا تذکرہ نہیں ہے۔

757

757 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِىُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ قَرَأْتُ كِتَابًا لِعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ مَعَ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ سَأَلْتُ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْمَسْحِ فَقَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كُلَّ سَاعَةٍ يَمْسَحُ الإِنْسَانُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَلاَ يَخْلَعُهُمَا قَالَ « نَعَمْ ».
757 ۔ عمر بن اسحاق، بیان کرتے ہیں : میں نے عطاء بن یسار کی کتاب میں پڑھا جو عطاء بن یسار کے پاس تھی وہ فرماتے ہیں : میں نے سیدہ میمونہ (رض) جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ تھیں ان سے (موزوں پر) مسح کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے بتایا میں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا آدمی ہمیشہ اپنے موزوں پر مسح کرسکتا ہے ان دونوں کو اتارے ہی نہیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہاں !۔

758

758 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّكَنِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلاَنُ قَالاَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ قَالَ عَلِىٌّ لَوْ كَانَ دِينُ اللَّهِ بِالرَّأْىِ لَكَانَ بَاطِنُ الْخُفَّيْنِ أَحَقَّ بِالْمَسْحِ مِنْ أَعْلاَهُ وَلَكِنْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَمْسَحُ عَلَيْهِمَا. وَاللَّفْظُ لاِبْنِ مَخْلَدٍ.
758 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : اگر اللہ کے دین کے (احکام) رائے کے مطابق ہوتے توموزوں کا نیچے والا حصہ مسح کرنے کا ، اوپر والے حصے کے مطابق زیادہ حق دار ہوتا، لیکن میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس (اوپر والے حصے پر) مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔
روایت کے الفاظ ابن مخلدنامی راوی کے ہیں۔

759

759 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ قَالَ عَلِىٌّ كُنْتُ أَرَى أَنَّ بَاطِنَ الْخُفَّيْنِ أَحَقُّ بِالْمَسْحِ مِنْ ظَاهِرِهِمَا حَتَّى رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَمْسَحُ ظَاهِرَهُمَا .
759 ۔ عبد خیر بیان کرتے ہیں : حضرت علی (رض) نے مجھ سے یہ فرمایا میں یہ سمجھتاہوں کہ موزوں کا نیچے والاحصہ اوپر والے حصے کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہے، لیکن میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ نے اوپر والے حصے پر مسح کیا ہے۔

760

760 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِىُّ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ يَقُولُ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَدْلَجُوا لَيْلَتَهُمْ حَتَّى إِذَا كَانُوا فِى وَجْهِ الصُّبْحِ عَرَّسَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَغَلَبَتْهُمْ أَعْيُنُهُمْ حَتَّى ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ فَكَانَ أَوَّلَ مَنِ اسْتَيْقَظَ مِنْ مَنَامِهِ أَبُو بَكْرٍ رضى الله عنه وَكَانَ لاَ يُوقِظُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ مَنَامِهِ أَحَدٌ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَاسْتَيْقَظَ عُمَرُ رضى الله عنه فَقَعَدَ عِنْدَ رَأْسِهِ وَجَعَلَ يُكَبِّرُ وَيَرْفَعُ صَوْتَهُ حَتَّى اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ فَرَأَى الشَّمْسَ قَدْ بَزَغَتْ قَالَ « ارْتَحِلُوا ». فَسَارَ شَيْئًا حَتَّى إِذَا ابْيَضَّتِ الشَّمْسُ نَزَلَ فَصَلَّى بِنَا وَاعْتَزَلَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ لَمْ يُصَلِّ مَعَنَا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ « يَا فُلاَنُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّىَ مَعَنَا ». قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصَابَتْنِى جَنَابَةٌ فَأَمَرَهُ أَنْ يَتَيَمَّمَ الصَّعِيدَ ثُمَّ يُصَلِّىَ فَعَجِلَنِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى رَكْبٍ بَيْنَ يَدَيْهِ أَطْلُبُ الْمَاءَ وَقَدْ عَطِشْنَا عَطَشًا شَدِيدًا فَبَيْنَا نَحْنُ نَسِيرُ إِذَا نَحْنُ بِامْرَأَةٍ سَادِلَةٍ رِجْلَيْهَا بَيْنَ مَزَادَتَيْنِ قُلْنَا لَهَا أَيْنَ الْمَاءُ قَالَتْ أَيْهَاتَ أَيْهَاتَ لاَ مَاءَ. قُلْنَا كَمْ بَيْنَ أَهْلِكِ وَبَيْنَ الْمَاءِ قَالَتْ يَوْمٌ وَلَيْلَةٌ. قُلْنَا انْطَلِقِى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. فَقَالَتْ وَمَا رَسُولُ اللَّهِ فَلَمْ نُمْلِكْهَا مِنْ أَمْرِهَا شَيْئًا حَتَّى اسْتَقْبَلْنَا بِهَا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَحَدَّثَتْهُ بِمِثْلِ الَّذِى حَدَّثَتْنَا غَيْرَ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ أَنَّهَا مُؤْتِمَةٌ قَالَ فَأَمَرَ بِمَزَادَتَيْهَا فَمَجَّ فِى الْعَزْلاَوَيْنِ فَشَرِبْنَا عِطَاشًا أَرْبَعِينَ رَجُلاً حَتَّى رَوِينَا وَمَلأْنَا كُلَّ قِرْبَةٍ مَعَنَا وَإِدَاوَةٍ وَغَسَّلْنَا صَاحِبَنَا غَيْرَ أَنَّا لَمْ نَسْقِ بَعِيرًا وَهِىَ تَكَادُ تَتَصَدَّعُ مِنَ الْمَاءِ ثُمَّ قَالَ لَنَا « هَاتُوا مَا عِنْدَكُمْ ». فَجَمَعَ لَهَا مِنَ الْكِسَرِ وَالتَّمْرِ حَتَّى صَرَّ لَهَا صُرَّةً فَقَالَ « اذْهَبِى فَأَطْعِمِى عِيَالَكِ وَاعْلَمِى أَنَّا لَمْ نَرْزَأْ مِنْ مَائِكِ شَيْئًا ». فَلَمَّا أَتَتْ أَهْلَهَا قَالَتْ لَقَدْ لَقِيتُ أَسْحَرَ النَّاسِ أَوْ هُوَ نَبِىٌّ كَمَا زَعَمُوا فَهَدَى اللَّهُ ذَلِكَ الصِّرْمَ بِتِلْكَ الْمَرْأَةِ فَأَسْلَمَتْ وَأَسْلَمُوا. أَخْرَجَهُ الْبُخَارِىُّ عَنْ أَبِى الْوَلِيدِ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الدَّارِمِىِّ عَنْ أَبِى عَلِىٍّ الْحَنَفِىِّ عَنْ سَلْمِ بْنِ زَرِيرٍ.
760 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر کررہے تھے یہاں تک کہ صبح کا وقت قریب آیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں پڑاؤ ڈالنے کا حکم دیا لوگوں کی آنکھ لگ گئی تو وہ سو گئے یہاں تک کہ سورج بلند ہوگیا سب سے پہلے حضرت ابوبکر (رض) بیدار ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی نیند سے بیدار نہیں کرتا تھا جب تک آپ خود بیدار نہیں ہوتے تھے جب حضرت عمر (رض) بیدار ہوئے آپ نے دیکھا کہ سورج بلند ہوگیا ہے ، تو وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سرہانے بیٹھ گئے اور بلند آواز سے تکبیر کہنے لگے ، یہاں تک کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہوگئے ، جب آپ بیدار ہوئے تو آپ نے دیکھا کہ سورج بلند ہوگیا ہے تو آپ وہاں سے روانہ ہوئے آپ نے کچھ سفر کیا یہاں تک کہ سورج اچھی طرح چمکدار ہوگیا تو آپ نے پڑاؤ کیا اور ہمیں نماز پڑھائی۔ حاضرین میں سے ایک شخص الگ رہا، اس نے ہمارے ساتھ نماز ادا کی ، جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ختم کی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تمہیں کس چیز نے ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے روکا ہے ی ؟ اس نے عرض کیا یارسول اللہ مجھے جنابت لاحق ہوگئی ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے حکم دیا : وہ مٹی کے ذریعے تیمم کرکے نماز ادا کرلے، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ سواروں کے ساتھ مجھے آگ بھیج دیا تاکہ ہم پانی تلاش کریں ، کیونکہ ہم شدید پیاسے تھے ہم سفر کررہے تھے وہاں ہمیں ایک عورت نظر آئی جس کے پاس دومشکیزے تھے ہم نے اس سے دریافت کیا پانی کہاں ہے ؟ اس نے بتایا یہاں کہیں پانی نہیں ہے ہم نے دریافت کیا ، ہمارے اور پانی کے درمیان کتنا فاصلہ ہے ؟ اس نے جواب دیا : ایک دن اور ایک رات کا، ہم نے کہا تم اللہ کے رسول کے پاس چلو اس نے کہا اللہ کے رسول کہاں ہیں۔ ؟ تو ہم اس ے لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اس نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی وہی بات بتائی جو اس نے ہمیں بتائی تھی تاہم اس نے یہ بات اضافی بتائی تھی کہ وہ یتیم بچوں کی ماں ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے مشکیزوں کے بارے میں حکم دیا جن کا منہ نیچے کی طرف سے کھول دیا گیا تو ہم چالیس پیاسے لوگوں نے اس میں پانی پیا، یہاں تک کہ ہم سیراب ہوگئے ہم نے اپنے پاس موجود ہر برتن اور پیالے کو بھر لیا ہم نے اپنے ساتھی کو غسل کے لیے پانی دیا، البتہ ہم نے اپنے اونٹوں کو پانی نہیں پلایا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا : تمہارے پاس جو کچھ بھ ہے اسے لے آؤ، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے روتی کے ٹکڑے، کھجور وغیرہ اکٹھے کروائے اور اس کو ایک توڑا باندھ دیا اور ارشاد فرمایا، تم جاؤ اور اسے اپنے گھروالوں کو کھلاؤں، اور یہ بات جان لو کہ ہم نے تمہارے پانی میں کوئی کمی نہیں کی جب وہ اپنے گھر گئی تو اس نے بتایا میں سب سے بڑے جادو گر سے مل کر آئی ہوں یاپھروہ نبی ہے جیسا کہ لوگوں نے بیان کیا ہے (راوی کہتے ہیں ) اس عورت کی وجہ سے اللہ نے اس کے قبیلے والوں کو ہدایت نصیب کی وہ عورت بھی مسلمان ہوگئی اور اس کے قبیلے والے بھی مسلمان ہوگئے۔
امام بخاری نے اس روایت کو ابوالولید کے حوالے سے اس سند کے ہمراہ نقل کیا ہے ، جبکہ امام مسلم نے اس روایت کو احمد بن سعید الدارمی کے حوالے سے نقل کیا ہے۔

761

761 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِىَّ قَالَ سَمِعْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ يَقُولُ سَارَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ذَاتَ لَيْلَةٍ ثُمَّ عَرَّسْنَا فَلَمْ نَسْتَيْقِظْ إِلاَّ بِحَرِّ الشَّمْسِ فَاسْتَيْقَظَ مِنَّا سِتَّةٌ قَدْ نَسِيتُ أَسْمَاءَهُمْ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ أَبُو بَكْرٍ رضى الله عنه فَجَعَلَ يَمْنَعُهُمْ أَنْ يُوقِظُوا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَيَقُولُ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَكُونَ احْتَبَسَهُ فِى حَاجَتِهِ فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يُكْثِرُ التَّكْبِيرَ فَاسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ ذَهَبَتْ صَلاَتُنَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لَمْ تَذْهَبْ صَلاَتُكُمُ ارْتَحِلُوا مِنْ هَذَا الْمَكَانِ » . فَارْتَحَلَ فَسَارَ قَرِيبًا ثُمَّ نَزَلَ فَصَلَّى فَقَالَ « أَمَا إِنَّ اللَّهَ قَدْ أَتَمَّ صَلاَتَكُمْ ». فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنَّ فُلاَنًا لَمْ يُصَلِّ مَعَنَا. فَقَالَ لَهُ « مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُصَلِّىَ ». قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَصَابَتْنِى جَنَابَةٌ. قَالَ « فَتَيَمَّمِ الصَّعِيدَ وَصَلِّهْ فَإِذَا قَدَرْتَ عَلَى الْمَاءِ فَاغْتَسِلْ ». وَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلِيًّا فِى طَلَبِ الْمَاءِ وَمَعَ كُلِّ إِنْسَانٍ مِنَّا إِدَاوَةٌ مِثْلُ أُذُنَىِ الأَرْنَبِ بَيْنَ جِلْدِهِ وَثَوْبِهِ فَإِذَا عَطِشَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ابْتَدَرْنَاهُ بِالْمَاءِ فَانْطَلَقَ حَتَّى ارْتَفَعَ عَلَيْهِ النَّهَارُ وَلَمْ يَجِدْ مَاءً فَإِذَا شَخْصٌ قَالَ عَلِىٌّ رضى الله عنه مَكَانَكُمْ حَتَّى نَنْظُرَ مَا هَذَا. قَالَ فَإِذَا امْرَأَةٌ بَيْنَ مَزَادَتَيْنِ مِنْ مَاءٍ فَقِيلَ لَهَا يَا أَمَةَ اللَّهِ أَيْنَ الْمَاءُ قَالَتْ لاَ مَاءَ وَاللَّهِ لَكَمِ اسْتَقَيْتُ أَمْسِ فَسِرْتُ نَهَارِى وَلَيْلَتِى جَمِيعًا وَقَدْ أَصْبَحْنَا إِلَى هَذِهِ السَّاعَةِ قَالُوا لَهَا انْطَلِقِى إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَتْ وَمَنْ رَسُولُ اللَّهِ قَالُوا مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. قَالَتْ مَجْنُونُ قُرَيْشٍ. قَالُوا إِنَّهُ لَيْسَ بِمَجْنُونٍ وَلَكِنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَتْ يَا هَؤُلاَءِ دَعُونِى فَوَاللَّهِ لَقَدْ تَرَكْتُ صِبْيَةً لِى صِغَارًا فِى غُنَيْمَةٍ قَدْ خَشِيتُ أَنْ لاَ أُدْرِكَهُمْ حَتَّى يَمُوتَ بَعْضُهُمْ مِنَ الْعَطَشِ فَلَمْ يُمَلِّكُوهَا مِنْ نَفْسِهَا شَيْئًا حَتَّى أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِهَا فَأَمَرَ بِالْبَعِيرِ فَأُنِيخَ ثُمَّ حَلَّ الْمَزَادَةَ مِنْ أَعْلاَهَا ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ عَظِيمٍ فَمَلأَهُ مِنَ الْمَاءِ ثُمَّ دَفَعَهُ إِلَى الْجُنُبِ فَقَالَ « اذْهَبْ فَاغْتَسِلْ ». قَالَ وَايْمُ اللَّهِ مَا تَرَكْنَا مِنْ إِدَاوَةٍ وَلاَ قِرْبَةٍ وَلاَ إِنَاءٍ إِلاَّ مَلأَهُ مِنَ الْمَاءِ وَهِىَ تَنْظُرُ - قَالَ - ثُمَّ شَدَّ الْمَزَادَةَ مِنْ أَعْلاَهَا وَبَعَثَ بِالْبَعِيرِ وَقَالَ « يَا هَذِهِ دُونَكِ مَاءَكِ فَوَاللَّهِ إِنْ لَمْ يَكُنِ اللَّهُ زَادَ فِيهِ مَا نَقَصَ مِنْ مَائِكِ قَطْرَةٌ ». وَدَعَا لَهَا بِكِسَاءٍ فَبُسِطَ ثُمَّ قَالَ لَنَا « مَنْ كَانَ عِنْدَهُ شَىْءٌ فَلْيَأْتِ بِهِ ». فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَأْتِى بِخَلَقِ النَّعْلِ وَخَلَقِ الثَّوْبِ وَالْقَبْضَةِ مِنَ الشَّعِيرِ وَالْقَبْضَةِ مِنَ التَّمْرِ وَالْفَلْقَةِ مِنَ الْخُبْزِ حَتَّى جَمَعَ لَهَا ذَلِكَ ثُمَّ أَوْكَاهُ لَهَا فَسَأَلَهَا عَنْ قَوْمِهَا فَأَخْبَرَتْهُ - قَالَ - فَانْطَلَقَتْ حَتَّى أَتَتْ قَوْمَهَا قَالُوا مَا حَبَسَكِ قَالَتْ أَخَذَنِى مَجْنُونُ قُرَيْشٍ وَاللَّهِ إِنَّهُ لأَحَدُ الرَّجُلَيْنِ إِمَّا أَنْ يَكُونَ أَسْحَرَ مَنْ بَيْنَ هَذِهِ وَهَذِهِ - تَعْنِى السَّمَاءَ وَالأَرْضَ - أَوْ إِنَّهُ لَرَسُولُ اللَّهِ حَقًّا. قَالَ فَجَعَلَتْ خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تُغِيرُ عَلَى مَنْ حَوْلَهُمْ وَهُمْ آمِنُونَ قَالَ فَقَالَتِ الْمَرْأَةُ لِقَوْمِهَا أَىْ قَوْمِ وَاللَّهِ مَا أَرَى هَذَا الرَّجُلَ إِلاَّ قَدْ شَكَرَ لَكُمْ مَا أَخَذَ مِنْ مَائِكُمْ أَلاَ تَرَوْنَ أَنَّهُ يُغَارُ عَلَى مَنْ حَوْلَكُمْ وَأَنْتُمْ آمِنُونَ لاَ يُغَارُ عَلَيْكُمْ هَلْ لَكُمْ فِى خَيْرٍ قَالُوا وَمَا هُوَ قَالَتْ نَأْتِى رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَنُسْلِمُ قَالَ فَجَاءَتْ تَسُوقُ بِثَلاَثِينَ أَهْلِ بَيْتٍ حَتَّى بَايَعُوا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَسْلَمُوا.
761 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : ایک رات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں ساتھ لے کر سفر کرتے رہے ، پھر ہم نے رات کے وقت پر اؤ کیا (اور سوگئے) تو ہم سورج کی تپش کی وجہ سے بیدار ہوئے ہم میں سے چھ لوگ بیدار ہوئے ان کے نام میں بھول گیا ہوں ، پھر حضرت ابوبکر (رض) بیدار ہوئے اور انھوں نے لوگوں کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیدار کرنے سے منع کیا ، حضرت ابوبکر (رض) نے فرمایا : ہوسکتا ہے اللہ نے کسی وجہ سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہاں ٹھہرایا ہو، پھر حضرت ابوبکر (رض) تکبیر کہتے رہے ، یہاں تک کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہوئے ، لوگوں نے عرض کی ہماری نماز قضا ہوگئی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تمہاری نماز رخصت نہیں ہوئی تم لوگ روانہ ہوجاؤ، پھر ہم لوگ روانہ اور سفر کرتے رہے ، ایک جگہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑاؤ کیا اور نماز ادا کی ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اب تمہاری نماز مکمل ہوگئی ہے لوگوں نے عرض کی، یارسول اللہ فلاں شخص نے ہمارے ساتھ نماز ادا نہیں کی ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص سے دریافت کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی، اس نے عرض کیا مجھے جنابت لاحق ہوگئی تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم مٹی سے تیمم کرکے نماز ادا کرلو ، جب تم پانی پر قادر ہوجاؤ گے توغسل کرلینا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی کی تلاش میں حضرت علی (رض) کو بھیجا ہم میں سے ہر ایک شخص کے پاس خرگوش کے کانوں جتنا برتن تھا، جو اس کے کپڑوں اور جسم کے درمیان تھا، جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پیاس محسوس ہوئی توہم تیزی سے آگے بڑھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر کرتے رہے یہاں تک کہ سورج بلند ہوگیا ایک شخص نظر آیا ، حضرت علی (رض) نے کہا تم لوگ یہاں ٹھہرو میں دیکھتاہوں کہ یہ کون ہے ؟ راوی بیان کرتے ہیں وہ ایک عورت تھی جس کے پاس پانی کے دومشکیزے تھے اس سے دریافت کیا گیا اے اللہ کی بندی یہاں پانی کہاں ہے ؟ اس نے جواب دیا یہاں کوئی پانی نہیں ہے ، اللہ کی قسم میں گزشتہ کل پانی کی تلاش میں نکلی تھی میں نے پورا دن پوری رات سفر کیا ہے اب یہ وقت آگیا ہے تو ان لوگوں نے کہا : تم اللہ کے رسول کے پاس چلو۔ تو اس نے کہا اللہ کا رسول کون ہے ؟ لوگوں نے بتایا حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو اللہ کے رسول ہیں ، اس نے کہا جو مجنون ہیں۔ جو قریش سے تعلق رکھتے ہیں ؟ لوگوں نے کہا وہ مجنون نہیں ہیں وہ اللہ کے رسول ہیں اس عورت نے کہا مجھے چھوڑ دو میں اپنے چھوٹے بچے بکریوں کے پاس چھوڑ کر آئی ہوں مجھے ڈر ہے ان میں سے کوئی ایک پیاس کی وجہ سے مر نہ جائے لیکن ان لوگوں نے اس کی ایک نہ چلنے دی اور اسے لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پاس آگئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے مطابق اس کا اونٹ بٹھادیا گیا پھر اس کے مشکیزے کو اوپر کی طرف سے کھولا گیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک بڑا برتن منگوایا اسے پانی سے بھر دیا وہ جنبی شخص کو دیا گیا آپ نے فرمایا تم جاؤ اور غسل کرو ۔
راوی بیان کرتے ہیں اللہ کی قسم ہم نے وہاں موجود ہر برتن ہر مشکیزہ کو پانی سے بھر لیا وہ عورت دیکھتی رہی پھر اس کے مشکیزے کا منہ اوپر کرکے بند کردیا گیا پھر اونٹ کو کھڑا کردیا گیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے عورت یہ تمہارا پانی ہے اللہ کی قسم اللہ نے اس میں اضافہ کیا ہے۔ تمہارے پانی میں سے ایک قطرہ بھی کم نہیں ہوا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت اس عورت کے لیے ایک چادر کو لایا گیا آپ نے فرمایا جس شخص کے پاس جو بھی چیز ہو وہ لائے کوئی شخص جوتا لے کر آیا کوئی شخص کپڑا لے کر آیا، کوئی شخص مٹھی بھر جو لے آیا کوئی شخص مٹھی بھر گندم لے آیا، یہاں تک کہ وہ سب کچھ اس کے لیے لایا گیا اور اسے باندھ کر دے دیا گیا ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے اس کی قوم کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے بتایا۔ راوی بیان کرتے ہیں پھر وہ عورت چلی گئی اور اپنی قوم میں چلی گئی ان لوگوں نے دریافت کیا تم کہاں رہ گئی تھی ؟ اس نے بتایا مجھے قریش سے تعلق رکھنے والے مجنون نے پکڑ لیا تھا اللہ کی قسم اس میں ایک چیز ہے یا تو وہ اس اور اس کے درمیان جادو گر ہے ، اس عورت کی مراد آسمان اور زمین تھی یا وہ واقعی ہی اللہ کے رسول ہیں ۔
راوی بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بھیجے ہوئے فوجی دستے اس کی قوم کے آس پاس لوگوں پر حملے کرتے رہے لیکن وہ محفوظ لوگ رہے۔ راوی بیان کرتے ہیں اس عورت نے اپنی قوم سے کہا ہے۔ اے قوم اللہ کی قسم میرا یہ خیال ہے یہ صاحب تمہارے شکریہ کے طور پر ایسا کررہے ہیں ، جو انھوں نے تمہارا پانی استعمال کیا تھا کیا تم نے غور نہیں کیا کہ تمہارے آس پاس کے لوگوں پر حملہ کیا جارہا ہے اور تم لوگ محفوظ ہو، تم پر حملہ نہیں کیا جاتا، کیا تم لوگ بھلائی چاہتے ہو ؟ لوگوں نے دریافت کیا وہ کیا ہے ؟ اس عورت نے کہا ، ہم اللہ کے رسول کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کرلیتے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں وہ تیس خاندانوں کو لے کر آئی انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر بیعت کرلی اور اسلام قبول کرلیا۔

762

762 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِىُّ حَدَّثَنَا عَوْفٌ الأَعْرَابِىُّ عَنْ أَبِى رَجَاءٍ الْعُطَارِدِىِّ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ الْخُزَاعِىُّ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى سَفَرٍ وَإِنَّا سَرَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ حَتَّى إِذَا كَانَ فِى آخِرِ اللَّيْلِ وَقَعْنَا تِلْكَ الْوَقْعَةَ وَلاَ وَقْعَةَ عِنْدَ الْمُسَافِرِ أَحْلَى مِنْهَا فَمَا أَيْقَظَنَا إِلاَّ حَرُّ الشَّمْسِ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ وَقَالَ فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا فُلاَنُ مَا لَكَ لَمْ تُصَلِّ مَعَنَا ». قَالَ أَصَابَتْنِى جَنَابَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلاَ مَاءَ. فَقَالَ « عَلَيْكَ بِالصَّعِيدِ فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ ». وَقَالَ فِيهِ أَيْضًا وَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِإِنَاءٍ فَأَفْرَغَ فِيهِ مِنْ أَفْوَاهِ الْمَزَادَتَيْنِ أَوِ السَّطِيحَتَيْنِ ثُمَّ تَمَضْمَضَ ثُمَّ أَعَادَهُ فِى الإِنَاءِ ثُمَّ أَعَادَهُ فِى أَفْوَاهِهِمَا وَأَوْكَأَهُمَا وَأَطْلَقَ الْعَزَالِىَ وَنُودِىَ فِى النَّاسِ أَنِ اسْقُوا وَاسْتَقُوا فَسَقَى مَنْ سَقَى وَاسْتَقَى مَنِ اسْتَقَى وَآخِرُ ذَلِكَ أَنْ أَعْطَى الرَّجُلَ الَّذِى أَصَابَتْهُ الْجَنَابَةُ إِنَاءً مِنْ مَاءٍ فَقَالَ « أَفْرِغْهُ عَلَيْكَ ». وَهِىَ قَائِمَةٌ تَنْظُرُ إِلَى مَا يُصْنَعُ بِمَائِهَا وَايْمُ اللَّهِ لَقَدْ أَقْلَعَ عَنْهَا حِينَ أَقْلَعَ وَإِنَّهُ لَيُخَيَّلُ إِلَيْنَا أَنَّهَا أَشَدُّ مِلأَةً مَمَّا كَانَتْ حَيْثُ ابْتُدِئَ فِيهَا. وَذَكَرَ بَاقِىَ الْحَدِيثِ نَحْوَهُ.
762 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے : ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک سفر میں تھے ہم رات بھر چلتے رہے جب رات کا آخری حصہ ہوا تو ہم اس وقت سو گئے اس وقت سونے سے زیادہ لطف انگیز چیز کوئی نہیں ہے ، سورج کی تپش نے ہمیں بیدار کردیا۔ انھوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا اے فلاں شخص تم نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی اس نے عرض کیا یارسول اللہ مجھے جنابت لاحق ہوگئی تھی اور پانی موجود نہیں ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم مٹی استعمال کرو وہ تمہارے لیے بہتر ہوگی۔
اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتن منگوایا مشکیزوں کے منہ کے ذریعے برتنوں میں پانی ڈالا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کلی کی برتن میں دوبارہ اس پانی کو ڈال دیا پھر آپ نے وہ برتن پانی دوبارہ ان مشکیزوں میں ڈال دیا اور ان کا منہ اوپر سے بند کردیا اور نیچے کی طرف سے کھول دیا، پھر لوگوں میں یہ اعلان کیا، وہ خود بھی پانی پی لیں اور اپنے جانوروں کو بھی پلا دیں ، جس نے خود پینا تھا خود پی لیا، جس نے جانوروں کو پلانا تھا ان کو بھی پلادیا آخر میں اس شخص کو پانی دیا تھا جسے جنابت لاحق ہوئی تھی اسے پانی کا ایک برتن دیا اور فرمایا، اسے اپنے جسم پربہالو وہ عورت کھڑی ہوئی اور دیکھتی رہی کہ اس کے پانی کے ساتھ کیا ہورہا ہے ۔
(راوی کہتے ہیں) اللہ کی قسم جب ان کے منہ کو بند کیا گیا تو یوں لگ رہا تھا جیسے وہ مشکیزے پہلے سے بھی زیادہ بھرے ہوئے ہیں جتنے آغاز میں تھے۔ انھوں نے باقی حدیث اسی کی مانند نقل کی ہے۔

763

763 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ أَخُو كَرْخَوَيْهِ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ زَاذَانَ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه فِى الرَّجُلِ يَكُونُ فِى السَّفَرِ فَتُصِيبُهُ الْجَنَابَةُ وَمَعَهُ الْمَاءُ الْقَلِيلُ يَخَافُ أَنْ يَعْطَشَ قَالَ يَتَيَمَّمُ وَلاَ يَغْتَسِلُ .
763 ۔ حضرت علی (رض) ایسے شخص کے بارے میں یہ فرماتے ہیں : جو سفر کررہا ہو اسے جنابت لاحق ہوجائے اور اس کے پاس پانی بھی موجود نہ ہو، جس کی وجہ سے اسے پیاسے رہنے کا اندیشہ ہو۔ حضرت علی (رض) یہ فرماتے ہیں وہ شخص تیمم کرلے گا وہ غسل نہیں کرے گا۔

764

764 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِى مَذْعُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ أُتِىَ بِجَنَازَةٍ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ فَتَيَمَّمَ ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا .
764 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں یہ منقول ہے ایک مرتبہ جنازہ لایا گیا وہ اس وقت وضو کی حالت میں نہیں تھے انھوں نے تیمم کرکے نماز جنازہ ادا کی۔

765

765 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنِى يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ كَانَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ قَدْ سَلِسَ مِنْهُ الْبَوْلُ فَكَانَ يُدَارِى مَا غَلَبَهُ مِنْهُ فَلَمَّا غَلَبَهُ أَرْسَلَهُ وَكَانَ يُصَلِّى وَهُوَ يَخْرُجُ مِنْهُ.
765 ۔ خارجہ بن زید بیان کرتے ہیں حضرت زید بن ثابت (رض) کو پیشاب کے قطرے خارج ہونے کی بیماری تھی اور وہ اس طرح نماز ادا کرلیتے تھے جب کہ قطرے خارج ہورہے ہوتے تھے۔

766

766 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ كَبِرَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ حَتَّى سَلِسَ مِنْهُ الْبَوْلُ فَكَانَ يُدَارِيهِ مَا اسْتَطَاعَ فَإِذَا غَلَبَ عَلَيْهِ تَوَضَّأَ وَصَلَّى .
766 ۔ حضرت خارجہ بن زید بیان کرتے ہیں : حضرت زید بن ثابت (رض) نے تکبیر کہی پھر ان کے پیشاب کے قطرے خارج ہونے لگے جہاں تک وہ کرسکتے تھے انھوں نے روکنے کی کوشش کی، لیکن جب وہ ان پر غالب آگیا انھوں نے وضو کرکے نماز ادا کرلی۔

767

767 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ لَوْ سَالَ عَلَى فَخِذِى مَا انْصَرَفْتُ. قَالَ سُفْيَانُ يَعْنِى الْبَوْلَ إِذَا كَانَ مُبْتَلًى.
767 ۔ سعید بن مسیب فرماتے ہیں اگر وہ میرے زانوں پر بہہ رہا ہو تو پھر میں نماز ختم نہیں کروں گا۔ سفیان نامی راوی بیان کرتے ہیں اس سے مراد پیشاب ہے یعنی جب آدمی بیماری میں مبتلا ہو۔

768

768 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ زُيَيْدِ بْنِ الصَّلْتِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ رضى الله عنه يَقُولُ إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا وَلْيُصَلِّ فِيهِمَا وَلاَ يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلاَّ مِنْ جَنَابَةٍ. قَالَ وَحَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ وَثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ. قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ وَمَا عَلِمْتُ أَحَدًا جَاءَ بِهِ إِلاَّ أَسَدَ بْنَ مُوسَى.
768 ۔ زبید بن صلت بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا : جب کوئی شخص وضو کرکے موزے پہنے تو ان پر مسح کر کے نماز ادا کرسکتا ہے ، اگر وہ چاہے تو انھیں نہ اتارے البتہ جنابت کی حالت میں حکم مختلف ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت انس (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے ابن صاعد نامی راوی بیان کرتے ہیں میرے علم کے مطابق اس حدیث کو صرف اسد بن موسیٰ نے بیان کیا ہے۔

769

769 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِىُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ وَثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُكُمْ وَلَبِسَ خُفَّيْهِ فَلْيُصَلِّ فِيهِمَا وَلْيَمْسَحْ عَلَيْهِمَا ثُمَّ لاَ يَخْلَعْهُمَا إِنْ شَاءَ إِلاَّ مِنْ جَنَابَةٍ ».
769 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی جب کوئی شخص وضو کرے اور اپنے موزے پہن لے تو وہ ان میں نماز پڑھ سکتا ہے ، وہ ان پر مسح کرے پھر اگر وہ چاہے تو انھیں اتارے ہی نہیں البتہ جنابت کی صورت میں حکم مختلف ہے۔

770

770 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُسْتَمْلِىُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ وَبِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالُوا أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا الْمُهَاجِرُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو مَخْلَدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمُسَافِرِ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ وَلِلْمُقِيمِ يَوْمًا وَلَيْلَةً إِذَا تَطَهَّرَ فَلَبِسَ خُفَّيْهِ أَنْ يَمْسَحَ عَلَيْهِمَا. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ الْمُقَوِّمُ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَصْحَابُ بُنْدَارٍ عَنْهُ وَأَصْحَابُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الْبَلْخِىِّ عَنْهُ بِمُتَابَعَةِ ابْنِ خُزَيْمَةَ عَلَى قَوْلِهِ فَلَبِسَ خُفَّيْهِ.
770 ۔ عبدالرحمن بن ابوبکرہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے مسافر کو تین دن اور تین راتوں تک جبکہ مقیم کو ایک دن اور ایک رات تک اجازت دی ہے جب وہ باوضو ہو کر موزوں کو پہنے (اجازت یہ ہے وہ وضو کے درمیان) دونوں موزوں پر مسح کرسکتا ہے۔
یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

771

771 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ قَالَ عَلِىٌّ رضى الله عنه لَوْ كَانَ الدِّينُ بِالرَّأْىِ لَكَانَ أَسْفَلُ الْخُفِّ أَوْلَى بِالْمَسْحِ مِنْ أَعْلاَهُ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَمْسَحُ عَلَى ظَاهِرِ خُفَّيْهِ .
771 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : اگر دین کے احکام کا تعلق رائے کے ساتھ ہوتا تو موزے کا نیچے والاحصہ اوپر والے کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہوتا لیکن میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اوپر والے حصے پر مسح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

772

772 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ حَمَّادٍ عَنْ أَبِى خَالِدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِىٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ أَمَرَنِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِالْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ.
772 ۔ امام زید اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کے حوالے سے حضرت علی (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے موزوں پر مسح کرنے کی ہدایت کی تھی۔

773

773 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَارَةَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْمَهْدِىِّ حَدَّثَنَا عَبْدُوسُ بْنُ مَالِكٍ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ عَنِ ابْنِ أَبِى نَجِيحٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَمْسَحُ عَلَى الْجَبَائِرِ. لاَ يَصِحُّ مَرْفُوعًا. وَأَبُو عُمَارَةَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
773 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پٹی پر مسح کرلیا کرتے تھے ۔ یہ روایت مرفوع ہونے کے حوالے سے مستند نہیں ہے اس کا راوی ابوعمارہ بہت ضعیف ہے۔

774

774 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَلْدُونَ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِى أُنَيْسَةَ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالأَسْوَدِ فِى الرَّجُلِ يَتَوَضَّأُ وَيَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ ثُمَّ يَخْلَعُهُمَا قَالاَ يَغْسِلُ رِجْلَيْهِ.
774 ۔ ابراہیم نخعی، علقمہ اور اسود کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں (ایسے شخص کے بارے میں ) جو وضو کرکے اپنے موزوں پر مسح کرلیتا ہے پھر انھیں اتار دیتا ہے ان دونوں نے فرمایا وہ اپنے پاؤں دھوئے گا۔

775

775 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَنَّ مَالِكًا أَخْبَرَهُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو رَوْقٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَدْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِنِّى لاَ أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ قَالَتْ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَاتْرُكِى الصَّلاَةَ فَإِذَا ذَهَبَ قَدْرُهَا فَاغْسِلِى عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّى ».
775 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : فاطمہ بنت ابوحبیش نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا یارسول اللہ میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز کو ترک کردوں ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا یہ ایک رگ کا خون ہے یہ حیض نہیں ہے جب تمہیں حیض آئے تو تم نماز پڑھنا ترک کردو جب اس کی مدت گزر جائے تو تم اپنے جسم سے خون دھو کر نماز ادا کرلو۔

776

776 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا ابْنُ كَرَامَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ - وَقَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنِى أَبِى - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ قَالَ « لاَ إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِالْحَيْضِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ حَيْضَتُكِ فَدَعِى الصَّلاَةَ فَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِى عَنْكِ الدَّمَ ثُمَّ اغْتَسِلِى ». هَذَا حَدِيثُ أَبِى مُعَاوِيَةَ وَقَالَ يَحْيَى وَأَبُو أُسَامَةَ أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ قَالَ « لَيْسَ ذَلِكَ بِالْحَيْضِ إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ فَدَعِى الصَّلاَةَ فَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِى وَصَلِّى ». وَقَالَ يَحْيَى « وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِى عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّى ». زَادَ أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ هِشَامٌ قَالَ أَبِى « ثُمَّ تَوَضَّئِى لِكُلِّ صَلاَةٍ حَتَّى يَجِىءَ ذَلِكَ الْوَقْتُ » .
776 ۔ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : فاطمہ بنت ابوحبیش ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی، یارسول اللہ میں ایک ایسی عورت ہو جو استحاضہ میں مبتلا ہے میں پاک نہیں ہوتی، کیا میں نماز ترک کردوں ؟ آپ نے فرمایا نہیں یہ ایک (دوسری) رگ کا خون ہے حیض نہیں ہے۔ جب حیض آئے تو نماز پڑھنا ترک کردو جب وہ ختم ہوجائے تو غسل کرکے نماز ادا (کرنا شروع) کرو۔
یحییٰ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے جب وہ رخصت ہوجائے تو اپنے جسم سے خون دھو کر نماز ادا کرلو۔ ایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں : ہشام بیان کرتے ہیں میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے : پھر تم ہر نماز کے لیے وضو کرو یہاں تک کہ وہ وقت آجائے۔

777

777 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى عَدِىٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِى حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِى عَنِ الصَّلاَةِ وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِى وَصَلِّى فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ ».
777 ۔ حضرت فاطمہ بنت ابوحبیش (رض) بیان کرتی ہیں وہ استحاضہ میں مبتلا تھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا تھا جب حیض کا خون آئے گا وہ زیادہ ہوگا۔ جب ایسی صورت حال ہو تو تم نماز پڑھنا ترک کردو لیکن جب دوسری صورت حال ہو تو تم وضو کرکے نماز ادا کرو کیونکہ یہ کسی اور رگ کا خون ہے۔

778

778 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى عَدِىٍّ بِهَذَا إِمْلاَءً مِنْ كِتَابِهِ ثُمَّ حَدَّثَنَاهُ بَعْدُ مِنْ حِفْظِهِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِى حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ دَمَ الْحَيْضِ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِى عَنِ الصَّلاَةِ وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِى وَصَلِّى ».
778 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش استحاظہ میں مبتلا تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا حیض کا خون سیاہ ہوتا ہے جو پہچانا جاتا ہے جب وہ ہوتوتم نماز کو ترک کردو اور جب دوسری رنگت کا ہو تو وضو کرکے نماز ادا کرلو۔

779

779 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى قِرَاءَةً عَلَيْهِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى عَدِىٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو حَدَّثَنِى ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِى حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّهُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَأَمْسِكِى عَنِ الصَّلاَةِ وَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِى وَصَلِّى فَإِنَّمَا هُوَ عِرْقٌ ». قَالَ أَبُو مُوسَى هَكَذَا حَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِى عَدِىٍّ مِنْ كِتَابِهِ وَحَدَّثَنَا بِهِ حِفْظًا قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِى حُبَيْشٍ فَذَكَرَ مِثْلَهُ وَقَالَ « فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِى وَصَلِّى قَطْ ».
779 ۔ عروہ ، سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش کا بیان نقل کرتے ہیں ، وہ استحاضہ میں مبتلا ہوئیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے یہ فرمایا جب حیض کا خون ہوگا، تو وہ سیاہ خون ہوگا جو پہچانا جائے گا جب یہ خون ہو تو تم نماز پڑھنے سے باز آجاؤ اور جب دوسری رنگت کا خون ہو تو تم وضو کرکے نماز پڑھ لیا کرو، کیونکہ یہ کسی اور رگ کا خون ہے ۔
ایک روایت میں یہ سیدہ عائشہ کے حوالے سے منقول ہے فاطمہ بنت ابو حبیش نے (اس کے بعد حسب ثابت حدیث بیان کی ) ۔ اس روایت میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہ الفاظ منقول ہیں خون جب دوسری طرح کا ہو تو تم وضو کرکے نماز ادا کرلیاکرو۔

780

780 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِىُّ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ سَالِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى عَدِىٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِى حُبَيْشٍ أَنَّهَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ دَمًا أَسْوَدَ يُعْرَفُ فَأَمْسِكِى عَنِ الصَّلاَةِ فَإِذَا كَانَ الآخَرُ فَتَوَضَّئِى وَصَلِّى فَإِنَّمَا هُوَ الْعِرْقُ ».
780 ۔ عروہ سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش کے کے بارے میں یہ بیان نقل کرتے یہں، وہ استحاضہ میں مبتلا ہوئیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا، جو حیض کا خون ہوگا وہ سیاہ ہوگا جو پہچانا جائے گا، تو تم نماز سے رک جاؤ، تو جب دوسری طرح کا ہوگا تو تم وضو کرکے نماز پڑھو۔ کیونکہ یہ کسی دوسری رگ کا خون ہے۔

781

781 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِىِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِى حُبَيْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَسَأَلَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « لِتَنْظُرْ عِدَّةَ اللَّيَالِى وَالأَيَّامِ الَّتِى كَانَتْ تَحِيضُهُنَّ وَقَدْرَهُنَّ مِنَ الشُّهُورِ فَلْتَتْرُكِ الصَّلاَةَ لِذَلِكَ فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتَتَوَضَّأْ وَلْتَسْتَثْفِرْ ثُمَّ تُصَلِّى » .
781 سیدہ ام سلمہ (رض) جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ ہیں بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں استحاضہ کا شکار ہوئی سیدہ ام سلمہ نے ان کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا پہلے مہینوں میں جتنے دن تک اسے حیض آیا کرتا تھا وہ اس تعداد کو شمار کرے اور اس دوران نماز کو ترک کردے جب وہ وقت گزر جائے تو وہ غسل کرکے وضو کر لیاکرے اور کپڑا رکھ کے نماز ادا کرلیا کرے۔

782

782 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِى حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَفْتَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- لِفَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِى حُبَيْشٍ فَقَالَ « تَدَعُ الصَّلاَةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّى ». وَرَوَاهُ وُهَيْبٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ بِهَذَا وَقَالَ « تَنْتَظِرُ أَيَّامَ حَيْضِهَا فَتَدَعُ الصَّلاَةَ ».
782 ۔ سلمان بن یسار بیان کرتے ہیں سیدہ ام سلمہ نے فاطمہ بنت ابوحبیش کے لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ دریافت کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، وہ حیض کی مخصوص میعاد کے دوران ترک کرے گی اور اس کے بعد غسل کرکے نماز ادا کرے گی۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ ام سلمہ سے منقول ہے تاہم اس میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہ الفاظ ہیں ، وہ اپنے حیض کے ایام کا انتظار کرے گی اور نماز ترک کردے گی۔

783

783 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِى حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ حَتَّى كَانَ الْمِرْكَنُ يُنْقَلُ مِنْ تَحْتِهَا وَأَعْلاَهُ الدَّمُ قَالَ فَأَمَرَتْ أُمَّ سَلَمَةَ تَسْأَلُ لَهَا النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « تَدَعُ الصَّلاَةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَسْتَثْفِرُ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّى ».
783 ۔ سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں : سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش کو استحاظہ کی شکایت ہوگئی یہاں تک کہ ان کے لیے ایک بڑا برتن رکھاجاتا تھا جس میں خون ہی خون ہوجاتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں پھر انھوں نے سیدہ ام سلمہ سے یہ کہا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ دریافت کریں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا وہ حیض کے ایام کے دوران نماز ترک کرے گی پھر غسل کرکے کپڑا باندھ کر نماز ادا کیا کرے گی۔

784

784 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِى جَدِّى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِى حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَوْ قَالَ فَسُئِلَ لَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلاَةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا وَأَنْ تَغْتَسِلَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ وَتَسْتَثْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّى. فَقِيلَ لِسُلَيْمَانَ أَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا فَقَالَ إِنَّمَا نَقُولُ فِيمَا سَمِعْنَا .
784 ۔ سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں ، سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش (رض) کو استحاضہ کی شکایت ہوگئی تو انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا (راوی کو شک ہے یہ الفاظ ہیں) ان کے لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ دریافت کیا گیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہدایت کی وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کرے اس کے علاوہ غسل کرلیا کرے گی اور کپڑا باندھ کر نماز ادا کرلیا کرے گی۔
سلیمان نامی راوی سے دریافت کیا گیا : کیا ان کے شوہر ان سے صحبت کیا کرتے تھے ؟ تو انھوں نے جواب دیا ہم وہی بات بیان کریں گے جو ہم نے سنی ہے۔

785

785 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهَلٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ الْحَيْضُ خَمْسَ عَشْرَةَ.
785 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں (حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت) پندرہ دن ہے۔

786

786 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ مُفَضَّلٍ وَابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ.
786 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔

787

787 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ الْحَيْضُ خَمْسَ عَشْرَةَ.
787 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں (حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت) پندرہ دن ہے۔

788

788 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ .
788 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔

789

789 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو إِبْرَاهِيمَ الزُّهْرِىُّ حَدَّثَنَا النُّفَيْلِىُّ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ قَالَ أَدْنَى وَقْتِ الْحَيْضِ يَوْمٌ. قَالَ أَبُو إِبْرَاهِيمَ إِلَى هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ كَانَ يَذْهَبُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَكَانَ يَحْتَجُّ بِهِمَا.
789 ۔ عطاء بن ابی رباح بیان فرماتے ہیں : حیض کا کم ازکم وقت ایک دن ہے۔ ابوابراہیم بیان کرتے ہیں امام احمد بن حنبل نے ان دونوں روایات کو اختیار کیا ہے اور ان کو دلیل کے طور پر پیش کیا ہے۔

790

790 - حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ح وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَخْرَمِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ قَالَ عِنْدَنَا امْرَأَةٌ تَحِيضُ خَمْسَ عَشْرَةَ مِنَ الشَّهْرِ حَيْضًا مُسْتَقِيمًا صَحِيحًا .
790 ۔ شریک بیان کرتے ہیں ہمارے ہاں ایک خاتون تھی جسے ہر مہینے پندرہ دن حیض آیا کرتا تھا اور وہ حیض بالکل درست اور ٹھیک تھا۔

791

791 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مُصْعَبٍ قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِىَّ يَقُولُ عِنْدَنَا هَا هُنَا امْرَأَةٌ تَحِيضُ غَدْوَةً وَتَطْهُرُ عَشِيَّةً.
791 ۔ اوزاعی بیان کرتے ہیں ہمارے ہاں ایک خاتون تھی جسے صبح کے وقت حیض آتا تھا اور شام کے وقت وہ پاک ہوجاتی تھی۔

792

792 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ شَرِيكٍ وَحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ قَالَ أَكْثَرُ الْحَيْضِ خَمْسَ عَشْرَةَ.
792 ۔ حسن بن صالح بیان کرتے ہیں۔ حیض کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے۔

793

793 - حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ الرَّقِّىُّ عَنْ هَارُونَ بْنِ زِيَادٍ الْقُشَيْرِىِّ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ الْحَيْضُ ثَلاَثٌ وَأَرْبَعٌ وَخَمْسٌ وَسِتٌّ وَسَبْعٌ وَثَمَانٍ وَتِسْعٌ وَعَشْرٌ فَإِنْ زَادَ فَهِىَ مُسْتَحَاضَةٌ . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرُ هَارُونَ بْنِ زِيَادٍ وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ وَلَيْسَ لِهَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ الْكُوفِيِّينَ أَصْلٌ عَنِ الأَعْمَشِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
793 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے : حیض (کم ازکم) تین دن ہوسکتا ہے یا چار یا پانچ یا چھ یا سات یا آٹھ یا نو یا دس دن تک ہوسکتا ہے اس سے زیادہ ہو تو وہ مستحاضہ ہوگا۔
اس روایت کو اس سند کے ہمراہ اعمش کے حوالے سے ہارون بن زیاد کے علاوہ کسی نے نقل نہیں کیا اور یہ راوی ضعیف ہے۔ اور اعمش سے منقول ہونے کے اعتبار سے اہل کوفہ کے نزدیک اس روایت کی کوئی اصل نہیں ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

794

794 - حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ الْقُرُوءُ ثَلاَثٌ وَأَرْبَعٌ وَخَمْسٌ وَسِتٌّ وَسَبْعٌ وَثَمَانٍ وَتِسْعٌ وَعَشْرٌ.
794 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے : حیض یا تین دن ہوسکتا ہے ، یا چار دن یا پانچ دن یا چھ دن یا سات دن یا آٹھ دن یا نو دن یا دس دن ہوسکتا ہے۔

795

795 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ ح وَحَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ النَّهْدِىُّ الْمُلاَئِىُّ حَدَّثَنَا الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ الْحَيْضُ ثَلاَثٌ وَأَرْبَعٌ وَخَمْسٌ وَسِتٌّ وَسَبْعٌ وَثَمَانٍ وَتِسْعٌ وَعَشْرٌ.
795 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں۔ حیض تین ، چار، پانچ، چھ، سات، آٹھ، نو، دس، (دن تک ہوسکتا ہے ) ۔

796

796 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِىُّ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَدْنَى الْحَيْضِ ثَلاَثَةٌ وَأَقْصَاهُ عَشْرَةٌ . قَالَ وَكِيعٌ الْحَيْضُ ثَلاَثٌ إِلَى عَشْرٍ فَمَا زَادَ فَهِىَ مُسْتَحَاضَةٌ.
796 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے : حیض کی مدت کم ازکم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہوسکتی ہے۔

797

797 - حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ صَبِيحٍ عَنْ مَنْ سَمِعَ أَنَسًا يَقُولُ لاَ يَكُونُ الْحَيْضُ أَكْثَرَ مِنْ عَشْرَةٍ.
797 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے : حیض دس دن سے زیادہ نہیں ہوسکتا۔

798

798 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى عُثْمَانَ الرَّازِىُّ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ أَقَلُّ الْحَيْضِ ثَلاَثٌ وَأَكْثَرُهُ عَشْرٌ.
798 ۔ سفیان ثوری فرماتے ہیں : حیض کی کم سے کم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے۔

799

799 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ مُجَاهِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ دَاوُدَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ هِىَ حَائِضٌ فِيمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ عَشْرَةٍ فَإِذَا زَادَتْ فَهِىَ مُسْتَحَاضَةٌ.
799 ۔ حضرت انس فرماتے ہیں عورت اس وقت تک حائض شمار ہوسگی جب تک حیض دس دن تک ہو اگر اس سے زیادہ دن ہوجائیں تو وہ مستحاضہ شمار ہوگی۔

800

800 -حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِىُّ قَالَ رَأَيْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يُنْكِرُ حَدِيثَ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ هَذَا وَسَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ لَوْ كَانَ هَذَا صَحِيحًا لَمْ يَقُلِ ابْنُ سِيرِينَ اسْتُحِيضَتْ أُمُّ وَلَدٍ لأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَأَرْسَلُونِى أَسْأَلُ ابْنَ عَبَّاسٍ رضى الله عنه.
800 ۔ شیخ ابوزرعہ دمشقی فرماتے ہیں میں نے امام احمد بن حنبل کو دیکھا انھوں نے جلد بن ایوب کی اس روایت کو تسلیم نہیں کیا میں نے امام احمد بن حنبل کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے وہ فرماتے ہیں اگر یہ روایت مستند مان لی جائے تو ابن سیرین نے یہ نہیں کہا ہوگا ، حضرت انس بن مالک کی ام ولد کو استحاضہ ہوگیا تو ان لوگوں نے مجھے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے پاس بھیجا تاکہ میں یہ مسئلہ دریافت کروں۔

801

801 -حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ حِسَابٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ ذَهَبْتُ أَنَا وَجَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ إِلَى الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ فَحَدَّثَنَا بِهَذَا الْحَدِيثِ فِى الْمُسْتَحَاضَةِ تَنْتَظِرُ ثَلاَثًا خَمْسًا سَبْعًا عَشْرًا. فَذَهَبْنَا نُوَقِّفُهُ فَإِذَا هُوَ لاَ يَفْصِلُ بَيْنَ الْحَيْضِ وَالاِسْتِحَاضَةِ.
801 ۔ حماد بن زید بیان کرتے ہیں میں اور جریر بن حازم ، جلد بن ایوب کے پاس گئے تو انھوں نے مستحاضہ عورت کے بارے میں یہ روایت سنائی، مستحاضہ عورت تین دن پانچ دن یا سات دن یا دس دن تک انتظار کرے گی، (یعنی ان ایام کو حیض سمجھے گی) پس ہم گئے اور ہم نے انھیں منع کرنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے حیض اور استحاضہ کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا۔

802

802 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ وَسَعِيدٌ عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ الْحَائِضُ تَنْتَظِرُ ثَلاَثَةَ أَيَّامٍ أَوْ أَرْبَعَةً أَوْ خَمْسَةً إِلَى عَشْرَةِ أَيَّامٍ فَإِذَا جَاوَزَتْ عَشْرَةَ أَيَّامٍ فَهِىَ مُسْتَحَاضَةٌ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّى .
802 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے : حائضہ عورت تین دن ، چار ، پانچ، دن سے دس تک انتظار کرے گی اگر دس دن سے زیادہ خون آئے تو وہ مستحاضہ ہوگی، اور وہ غسل کرکے نماز ادا کرنا شروع کردے گی۔

803

803 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى الْعَاصِ قَالَ لاَ تَكُونُ الْمَرْأَةُ مُسْتَحَاضَةً فِى يَوْمٍ وَلاَ يَوْمَيْنِ وَلاَ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ حَتَّى تَبْلُغَ عَشْرَةَ أَيَّامٍ فَإِذَا بَلَغَتْ عَشْرَةَ أَيَّامٍ كَانَتْ مُسْتَحَاضَةً.
803 ۔ عثمان بن ابوالعاص بیان کرتے ہیں : ایک یا دو یا تین دن کی وجہ سے عورت مستحاضہ شمار نہیں ہوگی، یہاں تک کہ وہ دس دن تک پہنچ جائے ، جب دس دن تک پہنچ جائے تو اس کے بعد عورت مستحاضہ شمار ہوگی۔

804

804 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِى الْعَاصِ الثَّقَفِىَّ قَالَ الْحَائِضُ إِذَا جَاوَزَتْ عَشْرَةَ أَيَّامٍ فَهِىَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّى.
804 ۔ عثمان بن ابوالعاص ثقفی بیان فرماتے ہیں۔ جس حائضہ عورت کو دس دن کے بعد (خون آتا رہے) تو وہ مستحاضہ شمار ہوگی وہ غسل کرکے نماز اد کرے گی۔

805

805 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْمَخْرَمِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ الْحَيْضُ ثَلاَثَ عَشْرَةَ.
805 ۔ سعید بن جبیر فرماتے ہیں : حیض (کی زیادہ سے زیادہ مدت) تیرہ دن ہے۔

806

806 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَاهِلِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِى خِدَاشٍ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ قَمِيرَ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِى حُبَيْشٍ أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّمَا ذَاكِ عِرْقٌ فَانْظُرِى أَيَّامَ أَقْرَائِكِ فَإِذَا جَاوَزْتِ فَاغْتَسِلِى وَاسْتَنْقِى ثُمَّ تَوَضَّئِى لِكُلِّ صَلاَةٍ ». تَفَرَّدَ بِهِ عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ - وَهُوَ ضَعِيفٌ - عَنْ أَبِى يُوسُفَ وَالَّذِى عِنْدَ النَّاسِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مَوْقُوفًا الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلاَةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاَةٍ.
806 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ میں استحاضہ کا شکار عورت ہوں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ کسی اور رگ کا خون ہے تو تم اپنے حیض کے ایام کا حساب رکھو، جب اس سے زیادہ دن ہوجائیں تو غسل کرکے صفائی کر کے نماز ادا کرلیا کرو۔
اس روایت کو نقل کرنے میں عمار نامی راوی منفرد ہے ، یہ ضعیف ہیں۔ جبکہ محدثین کے نزدیک اسماعیل سے منقول ہونے کے اعتبار سے یہ روایت موقوف ہے۔ (اس میں یہ الفاظ ہیں) استحاضہ کا شکار عورت اپنے حیض کے ایام شمار کرے گی اس کے بعد وہ غسل کرلے گی اور ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔

807

807 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ بْنِ مَالِجٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ هَاشِمٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَتَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى اسْتُحِضْتُ فَمَا أَطْهُرُ فَقَالَ « ذَرِى الصَّلاَةَ أَيَّامَ حَيْضَتِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِى وَتَوَضَّئِى عِنْدَ كُلِّ صَلاَةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ ». تَابَعَهُ وَكِيعٌ وَالْخُرَيْبِىُّ وَقُرَّةُ بْنُ عِيسَى وَمُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ وَسَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ وَابْنُ نُمَيْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ فَرَفَعُوهُ وَوَقَفَهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَأَبُو أُسَامَةَ وَأَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَهُمْ أَثْبَاتٌ.
807 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا یارسول اللہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں تو میں کیسے پاک ہوں گی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اپنے حیض کے ایام شمار کرلو اس میں نماز کو ترک کردو اس کے بعد غسل کرکے ہر نماز کے لیے وضو کیا کرو، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے ۔
بعض راویوں نے اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے جبکہ بعض راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ روای بھی مستند ہیں۔

808

808 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعَلاَءُ بْنُ سَالِمٍ حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ عِيسَى عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ إِنِّى أُسْتَحَاضُ. فَأَمَرَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ تَعْتَزِلَ الصَّلاَةَ أَيَّامَ حَيْضَتِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلاَةٍ وَتُصَلِّى وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ.
808 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں ایک انصاری عورت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کیا یارسول اللہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو ہدایت کی کہ وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز ادا نہ کرے پھر اس کے بعد غسل کرلے اور ہر نماز کے وقت وضو کرکے نماز ادا کرلیاکرے اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔

809

809 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ قَالَ « لاَ إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ اجْتَنِبِى الصَّلاَةَ أَيَّامَ مَحِيضِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِى وَتَوَضَّئِى لِكُلِّ صَلاَةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ ».
809 ۔ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ میں ایک ایسی عورت ہوں جو استحاضہ میں مبتلا ہے میں پاک نہیں ہوتی کیا میں نماز کو ترک کردوں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ کسی اور رگ کا خون ہے، تم حٰض کے ایام کے دوران نماز پڑھو، اس کے بعد غسل کرلیا کرو اور ہر نماز کے لیے وضو کرلیا کرو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔

810

810 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ جَمِيعًا عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ فَقَالَ « دَعِى الصَّلاَةَ أَيَّامَ أَقْرَائِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِى وَصَلِّى وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ ». وَقَالَ غَيْرُهُ عَنْ وَكِيعٍ « وَتَوَضَّئِى لِكُلِّ صَلاَةٍ ».
810 ۔ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں میں پاک نہیں ہوتی کیا میں نماز کو ترک کردوں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم نماز کو اپنے حیض کے ایام کے دوران ترک کردو اس کے بعد غسل کرو اور نماز پڑھنا شروع کردو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : تم ہر نماز کے لیے وضو کیا کرو۔

811

811 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ « ثُمَّ اغْتَسِلِى وَتَوَضَّئِى لِكُلِّ صَلاَةٍ وَصَلِّى وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ ».
811 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ، تاہم اس میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہ الفاظ ہیں تم پھر غسل کرلو، پھر ہر نماز کے لیے وضو کرلیا کرو، اور نماز پڑھ لیا کرو، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔

812

812 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ إِنِّى امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَقَالَ « اجْتَنِبِى الصَّلاَةَ أَيَّامَ مَحِيضِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِى وَتَوَضَّئِى عِنْدَ كُلِّ صَلاَةٍ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ قَطْرًا ».
812 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی ، یارسول لالہ میں استحاضہ میں مبتلا ہوں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اپنے حیض کے ایام کو شمار کرلو اور ان کے دوران نما زنہ پڑھو پھر اس کے بعد غسل کرلو پھر ہر نماز کے لیے وضو کرلیا کرو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رے ہوں۔

813

813 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ الثَّقَفِىُّ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « تُصَلِّى الْمُسْتَحَاضَةُ وَإِنْ قَطَرَ عَلَى الْحَصِيرِ »
813 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : مستحاضہ عورت نماز ادا کرے گی ، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔

814

814 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ جِئْنَا مِنْ عِنْدِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَاوُدَ الْخُرَيْبِىِّ إِلَى يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانِ فَقَالَ مِنْ أَيْنَ جِئْتُمْ قُلْنَا مِنْ عِنْدِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دَاوُدَ. فَقَالَ مَا حَدَّثَكُمْ قُلْنَا حَدَّثَنَا عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ الْحَدِيثَ . فَقَالَ يَحْيَى أَمَا إِنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِىَّ كَانَ أَعْلَمَ النَّاسِ بِهَذَا زَعَمَ أَنَّ حَبِيبَ بْنَ أَبِى ثَابِتٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ شَيْئًا.
814 ۔ عبدالرحمن بن بشر بیان کرتے ہیں ہم عبداللہ بن داؤد کے پاس سے اٹھ کر یحییٰ بن سعید کے پاس آئے تو انھوں نے دریافت کیا تم لوگ کہاں سے آئے ہو ؟ انھوں نے جواب دیا، عبداللہ بن داؤد کے پاس سے آرہے ہیں انھوں نے دریافت کیا انھوں نے تمہیں حدیث سنائی ؟ تو ہم نے جواب دیا انھوں نے اعمش کے حوالے سے حبیب کے حوالے سے ، عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ صدیقہ کی حدیث سنائی ، تو یحییٰ بولے اس بارے میں سفیان ثوری کو سب سے زیادہ علم ہے انھوں نے یہ بات بیان کی ہے۔ حبیب نامی راوی نے عروہ بن زبیر سے کوئی حدیث نہیں سنی ہے۔

815

815 -حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا دَاوُدَ السِّجِسْتَانِىَّ يَقُولُ وَمِمَّا يَدُلُّ عَلَى ضَعْفِ حَدِيثِ الأَعْمَشِ هَذَا أَنَّ حَفْصَ بْنَ غِيَاثٍ وَقَفَهُ عَنِ الأَعْمَشِ وَأَنْكَرَ أَنْ يَكُونَ مَرْفُوعًا وَوَقَفَهُ أَيْضًا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَائِشَةَ وَرَوَاهُ ابْنُ دَاوُدَ عَنِ الأَعْمَشِ مَرْفُوعًا أَوَّلُهُ وَأَنْكَرَ أَنْ يَكُونَ فِيهِ الْوُضُوءُ عِنْدَ كُلِّ صَلاَةٍ وَدَلَّ عَلَى ضَعْفِ حَدِيثِ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ أَيْضًا أَنَّ الزُّهْرِىَّ رَوَاهُ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ وَقَالَ فِيهِ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ لِكُلِّ صَلاَةٍ. هَذَا كُلُّهُ قَوْلُ أَبِى دَاوُدَ.
815 ۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں اعمش سے منقول حدیث ضعیف ہونے پر دلالت کرتی ہے وہ یہ ہے حفص نامی راوی نے اسے موقوف روایت کے طور پر اعمش سے نقل کیا ہے اور اس بات کا انکار کیا ہے یہ روایت مرفوع ہے اور اس بات کا بھی انکار کیا ہے اس میں ہر نماز کے لیے وضو کرنے کا ذکر ہے حدیث کی عروہ کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے ضعیف ہونے پر بھی دلالت کرتی ہے زہری نے اس روایت کو عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ سے نقل کیا ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں وہ خاتون ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھی۔
یہ تمام بیان امام ابوداؤد کا ہے۔

816

816 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِى خَيْثَمَةَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ فِى الْمُسْتَحَاضَةِ تُصَلِّى وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى حَصِيرِهَا. وَقَالَ ابْنُ أَبِى خَيْثَمَةَ لَمْ يَرْفَعْهُ حَفْصٌ وَتَابَعَهُ أَبُو أُسَامَةَ.
816 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں مستحاضہ عورت نماز ادا کرے گی اگرچہ اس کے خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں ۔
حفص نامی راوی نے اس حدیث کو مرفوع روایت کے طورپر نقل نہیں کیا جبکہ اسامہ نامی راوی نے اس کی متابعت کی ہے۔

817

817 - حَدَّثَنَا ابْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ أَبِى السَّفَرِ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ الأَعْمَشُ حَدَّثَنَا عَنْ حَبِيبٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ فَقَالَتْ لاَ تَدَعُ الصَّلاَةَ وَإِنْ قَطَرَ عَلَى الْحَصِيرِ. تَابَعَهُمَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ.
817 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے مستحاضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا گیا فرمایا وہ نماز ترک نہیں کرے گی اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔

818

818 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ أَبِى شَيْبَةَ وَذَكَرَ حَدِيثَ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ تُصَلِّى الْمُسْتَحَاضَةُ وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ. فَقَالَ وَكِيعٌ يَرْفَعُهُ وَعَلِىُّ بْنُ هَاشِمٍ وَحَفْصٌ يُوقِفَانِهِ.
818 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے ان سے مستحاضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا گیا توا نہوں نے فرمایا وہ نماز ترک نہیں کرے گی ، اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔
وکیع نامی راوی نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ علی بن ہاشم اور حفص نامی راوی نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

819

819 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ قَالَ حَدَّثَ حَبِيبُ بْنُ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ حَدِيثَيْنِ وَلَيْسَ هُمَا بِشَىْءٍ.
819 ۔ یحییٰ بن معین فرماتے ہیں حبیب بن ثابت نامی راوی نے عروہ کے حوالے سے دو روایات نقل کی ہیں لیکن ان دونوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

820

820 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِىِّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْجُشَمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ فَقَالَتْ إِنِّى امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْهُرُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اجْتَنِبِى الصَّلاَةَ أَيَّامَ حَيْضَتِكِ ثُمَّ اغْتَسِلِى وَصُومِى وَصَلِّى وَإِنْ قَطَرَ الدَّمُ عَلَى الْحَصِيرِ ». فَقَالَتْ إِنِّى أُسْتَحَاضُ لاَ يَنْقَطِعُ الدَّمُ عَنِّى. قَالَ « إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ وَلَيْسَ بِحَيْضٍ فَإِذَا أَقْبَلَ الْحَيْضُ فَدَعِى الصَّلاَةَ فَإِذَا أَدْبَرَ فَاغْتَسِلِى وَصَلِّى ».
820 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں فاطمہ بنت ابوحبیش آئی اور بولی مجھے استحاضہ کی شکایت ہے میں پاک نہیں ہوتی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز ادا نہ کرو، اس کے بعد غسل کرو اور پھر روزے بھی رکھو، نماز بھی پڑھو اگرچہ خون کے قطرے چٹائی پر گر رہے ہوں۔
اس خاتون نے عرض کی میں استحاضہ میں مبتلا ہوں میرا خون نہیں رکتا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ کسی اور رگ کا خون ہے یہ حیض کا خون نہیں ہے جب حیض آجائے تو تم نماز کو ترک کردو اور جب وہ ختم ہوجائے توغسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردو۔

821

821 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلاَّفُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ إِنَّمَا الأَقْرَاءُ الأَطْهَارُ .
821 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) یہ فرمایا کرتی تھیں : قروء سے مراد طہر ہے۔

822

822 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِىُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ عَنْ عَمِّهِ عِمْرَانَ بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أُمِّهِ حَمْنَةَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ كُنْتُ أُسْتَحَاضُ حَيْضَةً شَدِيدَةً كَثِيرَةً فَجِئْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَسْتَفْتِيهِ فَأُخْبِرُهُ فَوَجَدْتُهُ فِى بَيْتِ أُخْتِى زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى أُسْتَحَاضُ حَيْضَةً كَثِيرَةً شَدِيدَةً فَمَا تَرَى فِيهَا فَقَدْ مَنَعَتْنِى الصَّلاَةَ وَالصِّيَامَ. قَالَ « أَنْعَتُ لَكِ الْكُرْسُفَ فَإِنَّهُ يُذْهِبُ الدَّمَ ». قَالَتْ هُوَ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ. قَالَ « فَتَلَجَّمِى ». قَالَتْ هُوَ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ. قَالَ « اتَّخِذِى ثَوْبًا ». قَالَتْ هُوَ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ إِنَّمَا أَثُجُّ ثَجًّا. فَقَالَ لَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « سَآمُرُكِ بِأَمْرَيْنِ أَيَّهُمَا فَعَلْتِ فَقَدْ أَجْزَأَ عَنْكِ مِنَ الآخَرِ فَإِنْ قَوِيتِ عَلَيْهِمَا فَأَنْتِ أَعْلَمُ قَالَ لَهَا إِنَّمَا هَذِهِ رَكْضَةٌ مِنْ رَكَضَاتِ الشَّيْطَانِ فَتَحَيَّضِى سِتَّةَ أَيَّامٍ أَوْ سَبْعَةَ أَيَّامٍ فِى عِلْمِ اللَّهِ ثُمَّ اغْتَسِلِى حَتَّى إِذَا رَأَيْتِ أَنَّكِ قَدْ طَهُرْتِ وَاسْتَنْقَيْتِ فَصَلِّى أَرْبَعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً أَوْ ثَلاَثًا وَعِشْرِينَ وَأَيَّامَهَا وَصُومِى فَإِنَّ ذَلِكَ يُجْزِيكِ وَكَذَلِكَ فَافْعَلِى كُلَّ شَهْرٍ كَمَا تَحِيضُ النِّسَاءُ وَكَمَا يَطْهُرْنَ لِمِيقَاتِ حَيْضِهِنَّ وَطُهْرِهِنَّ فَإِنْ قَوِيتِ عَلَى أَنْ تُؤَخِّرِى الظُّهْرَ وَتُعَجِّلِى الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلِينَ حَتَّى تَطْهُرِى ثُمَّ تُصَلِّينَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا ثُمَّ تُؤَخِّرِينَ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلِينَ الْعِشَاءَ ثُمَّ تَغْتَسِلِينَ وَتَجْمَعِينَ بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ فَافْعَلِى وَتَغْتَسِلِينَ مَعَ الْفَجْرِ فَصَلِّى وَصُومِى إَنْ قَدَرْتِ عَلَى ذَلِكَ ». قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « وَهَذَا أَعْجَبُ الأَمْرَيْنِ إِلَىَّ ».
822 ۔ سیدہ حمنہ بنت جحش (رض) بیان کرتی ہیں : میں انتہائی استحاضہ میں مبتلا تھی ، میں اس کے بارے میں مسئلہ دریافت کرنے کے لیے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت زینب بنت جحش کے گھر موجود تھے وہ خاتون بیان کرتی ہیں میں نے عرض کی یارسول اللہ میں انتہائی استحاضہ میں مبتلا ہوں اور زیادہ شکایت ہے اس کے بارے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا رائے دیتے ہیں ؟ اس چیز نے مجھے نماز سے روک دیا ہے ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم روئی رکھ لیاکرو، خون رک جائے گا، اس خاتون نے عرض کی زیادہ ہوتا ہے ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم پٹی باندھ لیا کرو اس نے عرض کی، اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم کپڑا رکھ لیاکرو، عرض کی : اس سے بھی زیادہ ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں تمہیں دو باتوں کی ہدایت کرتا ہوں ان میں سے جو بھی کرلو وہ دوسرے کی جگہ کافی ہے ، اگر تم دونوں کی قوت رکھتی ہو تو تمہیں زیادہ پتہ ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ شیطان کا ٹھونگا ہے اللہ کے علم کے مطابق تمہارے حیض کے ایام چھ یا سات دن ہیں پھر اس کے بعد تم غسل کرلو، پھر تم دیکھو کہ اب تم پاک ہوگئی ہو تو اس جگہ کو صاف کرلو، پھر تم چوبیس دنوں تک یا تئیس دنوں تک نماز ادا کرتی رہو اور روزہ رکھتی رہو، ایسا کرنا تمہارے لیے جائز ہوگا، ہر مہینے میں اسی طرح کرو جیسا کہ عام طور پر عورتیں حیض اور طہر کے حوالے سے اپنے حیض اور طہر کی مخصوص مدت بسر کرتی ہیں اور اگر تم اس بات کی طاقت رکھتی ہو توظہر کی نماز کو موخر کرو اور عصر کی نماز کو جلدی ادا کرو، پھر غسل کرکے پھر ظہر اور عصر کو ایک ساتھ ادا کرلو، پھر تم مغرب کو موخر کرو اور عشاء کو جلدی پڑھ لو اور غسل کرکے ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرو تو تم ایسا بھی کرسکتی ہو تم فجر کے لیے الگ سے غسل کرو، اس طرح تم نمازیں ادا کرو، روزہ رکھو اگر تم اس بات کی طاقت رکھتی ہو ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میرے نزدیک یہ بات پسندیدہ ہے۔

823

823 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.
823 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

824

824 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.
824 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

825

825 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ الإِسْكَافِىُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِىٍّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ بِهَذَا نَحْوَهُ.
825 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

826

826 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِى يَحْيَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.
826 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

827

827 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ أَبُو بِشْرٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِى صَالِحٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا. قَالَ « سُبْحَانَ اللَّهِ هَذَا مِنَ الشَّيْطَانِ فَلْتَجْلِسْ فِى مِرْكَنٍ ». فَجَلَسَتْ فِيهِ حَتَّى رَأَتِ الصُّفْرَةَ فَوْقَ الْمَاءِ فَقَالَ « تَغْتَسِلُ لِلظُّهْرِ وَالْعَصْرِ غُسْلاً وَاحِدًا ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ غُسْلاً وَاحِدًا ثُمَّ تَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ غُسْلاً وَاحِدًا ثُمَّ تَوَضَّأُ بَيْنَ ذَلِكَ ».
827 ۔ سیدہ اسماء بنت عمیس (رض) بیان کرتی ہیں میں نے عرض کی یارسول اللہ فاطمہ بنت ابوحبیش کو اتنے عرصے سے استحاضہ کی شکایت ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے ! یہ شیطان کی طرف سے ہے اسے کسی بڑے برتن میں بیٹھنا چاہیے ۔ وہ خاتون اس پر بیٹھی تو اس کے حیض کی زردی غالب آگئی ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا وہ ظہر اور عصر کے لیے ایک مربتہ غسل کرے اور مغرب اور عشاء کے لیے ایک مرتبہ غسل کرے پھر فجر کے لیے الگ سے غسل کرے اور اس کے درمیان میں وضو کرلیاکرے۔

828

828 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ مُسْلِمٍ الصَّيْرَفِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِى صَالِحٍ أَخْبَرَنِى الزُّهْرِىُّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ لَمْ تُصَلِّ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا . قَالَ « سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّمَا ذَلِكِ عِرْقٌ فَذَكَرَ كَلِمَةً بَعْدَهَا أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّى وَتُؤَخِّرُ مِنَ الظُّهْرِ وَتُعَجِّلُ مِنَ الْعَصْرِ وَتَغْتَسِلُ لَهُمَا غُسْلاً وَاحِدًا وَتُؤَخِّرُ مِنَ الْمَغْرِبِ وَتُعَجِّلُ مِنَ الْعِشَاءِ وَتَغْتَسِلُ لَهُمَا غُسْلاً وَتُصَلِّى ».
828 ۔ سیدہ اسماء بنت عمیس (رض) بیان کرتی ہیں میں نے عرض کیا یارسول اللہ فاطمہ بنت ابوحبیش نے اتنے عرصے سے نماز ادا نہیں کی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا سبحان اللہ یہ کسی اور رک کا خون ہے پھر اس کے بعد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حیض کے ایام کے بارے میں کوئی بات ارشاد فرمائی پھر فرمایا وہ ظہر کو موخر کرے ، عصر کو جلدی کرے پھر ان کے لیے غسل کرکے دونوں کو ایک ساتھ نماز ادا کرے ، مغرب کو موخر کرے ، عشاء کو جلدی کرے اور ان دونوں کے لیے ایک مرتبہ غسل کرکے نماز ادا کرے۔

829

829 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْكَاتِبُ أَخْبَرَنِى ابْنُ أَبِى مُلَيْكَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِى حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ فَلَبِثَتْ زَمَانًا لاَ تُصَلِّى فَأَتَتْ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ رضى الله عنها فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ خَافَتْ أَنْ تَكُونَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ وَلاَ يَكُونَ لَهَا فِى الإِسْلاَمِ حَظٌّ أَلْبَثُ زَمَانًا لاَ أَقْدِرُ عَلَى صَلاَةٍ مِنَ الدَّمِ. فَقَالَتْ لَهَا امْكُثِى حَتَّى يَدْخُلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَتَسْأَلِينَهُ عَمَّا سَأَلْتِنِى عَنْهُ فَدَخَلَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذِهِ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ ذَكَرَتْ أَنَّهَا تُسْتَحَاضُ وَتَلْبَثُ الزَّمَانَ لاَ تَقْدِرُ عَلَى الصَّلاَةِ وَتَخَافُ أَنْ تَكُونَ قَدْ كَفَرَتْ أَوْ لَيْسَ لَهَا عِنْدَ اللَّهِ فِى الإِسْلاَمِ حَظٌّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « قُولِى لِفَاطِمَةَ تُمْسِكُ فِى كُلِّ شَهْرٍ عَنِ الصَّلاَةِ عَدَدَ قُرْئِهَا فَإِذَا مَضَتْ تِلْكَ الأَيَّامُ فَلْتَغْتَسِلْ غَسْلَةً وَاحِدَةً تَسْتَدْخِلُ وَتُنَظِّفُ وَتَسْتَثْفِرُ ثُمَّ الطُّهُورُ عِنْدَ كُلِّ صَلاَةٍ وَتُصَلِّى فَإِنَّ الَّذِى أَصَابَهَا رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ أَوْ دَاءٌ عَرَضَ لَهَا ». قَالَ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ فَسَأَلْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ فَأَخْبَرَنِى بِنَحْوِهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ. وَقَالَ أَبُو الأَشْعَثِ فِى الإِسْنَادِ أَخْبَرَنِى ابْنُ أَبِى مُلَيْكَةَ أَنَّ خَالَتَهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِى حُبَيْشٍ.
829 ۔ ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں : سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش (رض) کو استحاضہ کی شکایت ہوئی انھوں نے اتنے عرصے سے نماز ادا نہیں کی ، وہ سیدہ عائشہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی، اے ام المومنین مجھے یہ اندیشہ ہے میں جہنمی نہ ہوجاؤں اور ان کا اسلام میں کوئی حصہ نہ رہے ایک بڑا عرصہ گزرچکا ہے جس میں میں نے نماز نہیں پڑھی مجھے استحاضہ کا خون خارج ہوتا ہے ، سیدہ عائشہ نے کہا تم ٹھہر جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو آپ سے اس طرح دریافت کرنا جس طرح مجھ سے ذکر کیا ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو سیدہ عائشہ صدیقہ نے عرض کی یارسول اللہ یہ فاطمہ بنت ابوحبیش ہے اس نے مجھ سے ذکر کیا ہے اس کو استحاضہ کی شکایت ہے اور یہ کافی عرصے سے نماز اد ا کرنے پر قادر نہیں ہوسکی اسے یہ اندیشہ ہے کہیں یہ کافر نہ ہوجائے یا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اسلام میں اس کا کوئی حصہ نہ رہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم فاطمہ سے کہو کہ وہ ہر مہینے میں اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کردے جب وہ مخصوص ایام گزرجائیں تو وہ ایک مرتبہ غسل کرکے اپنی شرمگاہ پر روئی رکھ کر اس پر ایک چوڑی پٹی باندھ لے تاکہ (خون باہر نہ نکلے ) پھر ہر نماز کے لیے وضو کرکے نماز پڑھ لیا کرے۔ اسے جو چیز لاحق ہوئی ہے وہ شیطان کا ٹھونگا ہے یا کوئی رگ ہے جو منقطع ہوگئی ہے یا کوئی بیماری ہے جو اسے لاحق ہوگئی ہے۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

830

830 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْفُضَيْلِ الْكَاتِبُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْقُرَشِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مُلَيْكَةَ قَالَ جَاءَتْ خَالَتِى فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ إِنِّى أَخَافُ أَنْ أَقَعَ فِى النَّارِ إِنِّى أَدَعُ الصَّلاَةَ سَنَتَيْنِ أَوْ سِنِينَ لاَ أُصَلِّى. فَقَالَتِ انْتَظِرِى حَتَّى يَجِىءَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فَجَاءَ فَقَالَتْ هَذِهِ فَاطِمَةُ تَقُولُ كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ لَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « قُولِى لَهَا فَلْتَدَعِ الصَّلاَةَ فِى كُلِّ شَهْرٍ أَيَّامَ قُرْئِهَا ثُمَّ لِتَغْتَسِلْ فِى كُلِّ يَوْمٍ غُسْلاً وَاحِدًا ثُمَّ الطُّهُورُ بَعْدُ لِكُلِّ صَلاَةٍ وَلْتُنَظِّفْ وَلْتَحْتَشِى فَإِنَّمَا هُوَ دَاءٌ عَرَضَ أَوْ رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ ».
830 ۔ ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں میری خالہ سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش سیدہ عائشہ صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور بولی مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں جہنم میں نہ چلی جاؤں کیونکہ میں نے دو برس سے (راوی کو شک ہے اس میں یہ الفاظ ہیں) کئی برس سے نماز ادا نہیں کی، سیدہ عائشہ نے فرمایا تم انتظار کرو جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشر یف لائیں تو (ان سے دریافت کرنا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے توسیدہ عائشہ نے بتایا یہ فاطمہ ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کردیا کرو پھر روزانہ ایک مرتبہ غسل کرلیا کرو اس کے بعد ہر نام کے لیے وضو کرلیا کرو، اور اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ کر رکھو، کیونکہ یہ ایک بیماری ہے جو لاحق ہوئی ہے یا یہ شیطان کا ٹھونگا ہے یا کوئی رگ ہے جو منقطع ہوگئی۔

831

831 - حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ سَأَلَتِ امْرَأَةٌ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ إِنِّى امْرَأَةٌ أُسْتَحَاضُ فَلاَ أَطْهُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلاَةَ فَقَالَ « لاَ وَلَكِنْ دَعِى قَدْرَ الأَيَّامِ وَاللَّيَالِى الَّتِى كُنْتِ تَحِيضِينَ فِيهَا ثُمَّ اغْتَسِلِى وَاسْتَثْفِرِى وَصَلِّى ».
831 ۔ سیدہ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں ایک خاتون نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا میں استحاضطہ کا شکار ہوں میں پاک نہیں ہوتی کیا میں نماز پڑھنا ترک کردوں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا نہیں بلکہ تم ان مخصوص ایام میں نماز پڑھنا ترک کرو جن میں تمہیں حیض آتا تھا پھر اس کے بعد تم غسل کرو اور کپڑا باندھ لو اور نماز پڑھا کرو۔

832

832 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ رَجُلٌ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُهَرَاقُ دَمًا لاَ يَفْتُرُ عَنْهَا فَسَأَلَتْ أُمُّ سَلَمَةَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « لِتَنْظُرْ عَدَدَ الأَيَّامِ وَاللَّيَالِى الَّتِى كَانَتْ تَحِيضُ قَبْلَ ذَلِكَ وَعَدَدَهُنَّ فَلْتَتْرُكِ الصَّلاَةَ قَدْرَ ذَلِكَ ثُمَّ إِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْتَغْتَسِلْ وَتَسْتَثْفِرْ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّى ».
832 ۔ سیدہ ام سلمہ بیان کرتی ہیں ایک خاتون کا خون بہت بہتا تھا وہ رکتا نہیں تھا، سیدہ ام سلمہ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا وہ عورت مخصوص ایام کا جائزہ لے گی جس میں پہلے اسے حیض آتا تھا وہ اتنے دن تک نماز ترک کرے گی پھر جب نماز کا وقت ہوگا تو وہ وضو کرکے کپڑا باندھ کر نماز ادا کرلے گی۔

833

833 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْحَارِثِ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْكِرْمَانِىُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنِ الْعَلاَءِ قَالَ سَمِعْتُ مَكْحُولاً يَقُولُ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ الْبَاهِلِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَكُونُ الْحَيْضُ لِلْجَارِيَةِ وَالثَّيِّبِ الَّتِى قَدْ أَيِسَتْ مِنَ الْمَحِيضِ أَقَلَّ مِنْ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ وَلاَ أَكْثَرَ مِنْ عَشْرَةِ أَيَّامٍ فَإِذَا رَأَتِ الدَّمَ فَوْقَ عَشْرَةِ أَيَّامٍ فَهِىَ مُسْتَحَاضَةٌ فَمَا زَادَ عَلَى أَيَّامِ أَقْرَائِهَا قَضَتْ وَدَمُ الْحَيْضِ أَسْوَدُ خَاثِرٌ تَعْلُوهُ حُمْرَةٌ وَدَمُ الْمُسْتَحَاضَةِ أَصْفَرُ رَقِيقٌ فَإِنْ غَلَبَهَا فَلْتَحْتَشِى كُرْسُفًا فَإِنْ غَلَبَهَا فَلْتُعْلِيهَا بِأُخْرَى فَإِنْ غَلَبَهَا فِى الصَّلاَةِ فَلاَ تَقْطَعُ الصَّلاَةَ وَإِنْ قَطَرَ ». لاَ يَثْبُتُ. عَبْدُ الْمَلِكِ وَالْعَلاَءُ ضَعِيفَانِ وَمَكْحُولٌ لاَ يَثْبُتُ سَمَاعُهُ.
833 ۔ حضرت ابوامامہ باہلی (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کم سن لڑکی اور وہ عورت جو حیض سے مایوس ہوچکی ہوں اس کا حیض تین دن سے کم نہیں ہوگا، اور دس دن سے زیادہ نہیں ہوگا، اگر دس دن کے بعد بھی اسے خون نظر آئے تو وہ عورت مستحاضہ شمار ہوگی ، اس کے ایام مخصوص سے زیادہ جو دن ہوں گے ان کی (نمازوں کی وہ ) قضاء کرے گی۔ (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی فرمایا) حیض کا خون سیاہ اور گاڑا ہوتا ہے جس میں سرخی غالب ہوتی ہے جبکہ استحاضہ کا خون زرد اور پتلاہوتا ہے اگر زیادہ خون خارج ہورہا ہو تو وہ روئی رکھ لیاکرے اگر اور زیادہ ہو تو کوئی پٹی وغیرہ رکھ لے اگر وہ نماز کے دوران بھی خارج ہورہا ہو تو وہ عورت نماز نہ چھوڑے اگرچہ اس سے قطرے ٹپک رہے ہوں۔
یہ روایت ثابت نہیں ہے اس کے دو راوی عبدالملک اور علاء دونوں ضعیف ہیں جبکہ مکحول نامی راوی کا سماع ثابت نہیں ہے۔

834

834 - حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَلَدِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَهْدِىٍّ الْمِصِّيصِىُّ حَدَّثَنَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْكِرْمَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ سَمِعْتُ الْعَلاَءَ قَالَ سَمِعْتُ مَكْحُولاً يُحَدِّثُ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَقَلُّ مَا يَكُونُ مِنَ الْمَحِيضِ لِلْجَارِيَةِ الْبِكْرِ وَالثَّيِّبِ ثَلاَثٌ وَأَكْثَرُ مَا يَكُونُ مِنَ الْمَحِيضِ عَشْرَةُ أَيَّامٍ فَإِذَا رَأَتِ الدَّمَ أَكْثَرَ مِنْ عَشْرَةِ أَيَّامٍ فَهِىَ مُسْتَحَاضَةٌ تَقْضِى مَا زَادَ عَلَى أَيَّامِ أَقْرَائِهَا وَدَمُ الْحَيْضِ لاَ يَكُونُ إِلاَّ دَمًا أَسْوَدَ عَبِيطًا تَعْلُوهُ حُمْرَةً وَدَمُ الْمُسْتَحَاضَةِ رَقِيقٌ تَعْلُوهُ صُفْرَةٌ فَإِنْ كَثُرَ عَلَيْهَا فِى الصَّلاَةِ فَلْتَحْتَشِى كُرْسُفًا فَإِنْ ظَهَرَ الدَّمُ عَلَتْهَا بِأُخْرَى فَإِنْ هُوَ غَلَبَهَا فِى الصَّلاَةِ فَلاَ تَقْطَعُ الصَّلاَةَ وَإِنْ قَطَرَ وَيَأْتِيهَا زَوْجُهَا وَتَصُومُ ». عَبْدُ الْمَلِكِ هَذَا رَجُلٌ مَجْهُولٌ وَالْعَلاَءُ هُوَ ابْنُ كَثِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ وَمَكْحُولٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِى أُمَامَةَ شَيْئًا.
834 ۔ حضرت ابوامامہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ، کنواری لڑکی یاثیبہ کی حیض کی مقدار کم ازکم تین دن ہے اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے اگر وہ دس دن کے بعد بھی خون دیکھتی ہے تو وہ عورت مستحاضہ شمار ہوگی وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام سے زیادہ دنوں کی قضا کرے گی حیض کا خون صرف سیاہ ہوتا ہے اور گاڑھا ہوتا ہے اور اس پر سرخی غالب ہوتی ہے جبکہ مستحاضہ عورت کا خون پتلاہوتا ہے جس پر زردی غالب ہوتی ہے اگر نماز کے دوران خون بکثرت خارج ہو تو وہ روئی رکھ لے ، اگر پھر بھی خون باہر نکل رہاہو تو کوئی دوسراکپڑا یا پٹی رکھ لے اگر اس پر نماز کے دوران غالب ہو تو نماز نہ چھوڑے اگرچہ اس سے قطرے ٹپک رہے ہوں مرداس سے صحبت بھی کرسکتا ہے اور وہ عورت روزے بھی رکھے گی۔
اس روایت کا راوی عبدالملک مجہول ہے جبکہ علاء نامی راوی علاء بن کثیر ہے اور یہ حدیث میں ضعیف ہے جبکہ مکحول نامی راوی نے حضرت ابوامامہ سے کوئی بھی حدیث نہیں سنی ہے۔

835

835 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَنَسٍ الشَّامِىُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْمِنْهَالِ الْبَصْرِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الأَسْقَعِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَقَلُّ الْحَيْضِ ثَلاَثَةُ أَيَّامٍ وَأَكْثَرُهُ عَشْرَةُ أَيَّامٍ ». حَمَّادُ بْنُ مِنْهَالٍ مَجْهُولٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَنَسٍ ضَعِيفٌ.
835 ۔ حضرت واثلہ بن اسقع (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ، حیض کی کم ازکم مدت تین دن اور زیادہ سے زیادہ مدت دس دن ہے۔
اس روایت کا راوی حماد بن منہال مجہول ہے جبکہ محمد بن احمد بن انس ضعیف ہے۔

836

836 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ نُسَيْرٍ أَبُو عَبَّادٍ الْغُبَرِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِىِّ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ سَأَلَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْمَرْأَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ كَيْفَ تَصْنَعُ قَالَ « تَعُدُّ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ فِى كُلِّ يَوْمٍ عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ وَتُصَلِّى ». تَفَرَّدَ بِهِ جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَلاَ يَصِحُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ وَهِمَ فِيهِ وَإِنَّمَا هِىَ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ.
836 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری (رض) بیان کرتے : فاطمہ بن قیس نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے استحاضہ عورت کا مسئلہ دریافت کیا اسے کیا کرنا چاہیے ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کا شمار کرے پھر جب وہ پاک ہوجائے توغسل کرلے اور نماز ادا کیا کرے۔
اس روایت کو نقل کرنے میں جعفر بن سلیمان نامی راوی منفرد ہے ابن جریج نے ابوزبیر کے حوالے سے جو روایت نقل کی ہے وہ درست نہیں ہے اس میں راوی کو وہم ہوا ہے کیونکہ اس خاتون کا نام فاطممہ بنت ابوحبیش تھا۔

837

837 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عَتَّابٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِىٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ مَطَرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَائِشَةَ فِى الْحَامِلِ تَرَى الدَّمَ قَالَتِ الْحَامِلُ لاَ تَحِيضُ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّى.
837 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں ایسی حاملہ عورت جس کو خون نظر آئے اس کے بارے میں سیدہ عائشہ نے فرمایا اس کو حیض نہیں آسکتا وہ غسل کرکے نماز ادا کرے گی۔

838

838 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ أَنَّهَا قَالَتْ كُنَّا لاَ نَرَى التَّرِيَّةَ بَعْدَ الطُّهْرِ شَيْئًا وَهِىَ الصُّفْرَةُ وَالْكُدْرَةُ.
838 ۔ سیدہ ام عطیہ (رض) بیان کرتی ہیں ہم خواتین شروع ہوجانے کے بعد نظر آنے والی تری کی پروا نہیں کرتے تھیں جو زرد رنگ کی یامٹیالی رنگ کی ہوتی تھی۔

839

839 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ جَامِعٍ الْمُحَارِبِىِّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ الزَّرَّادِ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ قَمِيرَ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا كَرِهَتْ أَنْ يُجَامِعَ الْمُسْتَحَاضَةَ زَوْجُهَا.
839 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ نے اس بات کو پسند کیا ہے استحاضہ کی شکار عورت کے ساتھ اس کا شوہر صحبت کرے۔

840

840 - حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِىُّ عَنْ سَلاَّمِ بْنِ سَلْمٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « وَقْتُ النِّفَاسِ أَرْبَعُونَ يَوْمًا إِلاَّ أَنْ تَرَى الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ ». لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُمَيْدٍ غَيْرُ سَلاَّمٍ هَذَا وَهُوَ سَلاَّمٌ الطَّوِيلُ وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
840 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے نفاس کی (زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے البتہ عورت اس سے پہلے طہر دیکھ لے (تو حکم مختلف ہوگا) ۔
اس روایت کو حمید نامی راوی کے حوالے سے صرف سلام نامی راوی نے نقل کیا ہے یہ سلام طویل ہے اور یہ حدیث میں ضعیف ہے۔

841

841 - حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى الْعَاصِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ لِنِسَائِهِ لاَ تَشَوَّفْنَ لِى دُونَ الأَرْبَعِينَ وَلاَ تُجَاوِزْنَ الأَرْبَعِينَ يَعْنِى فِى النِّفَاسِ .
841 ۔ حضرت عثمان بن ابوالعاص (رض) اپنی بیویوں سے یہ کہا کرتے تھے چالیس دن گزرنے سے پہلے تم میرے سامنے آراستہ نہ ہو، چالیس دن سے تجاوز نہ کرو ان کی مراد نفاس کی حالت تھی۔

842

842 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِىُّ عَنْ أَبِى بَكْرٍ الْهُذَلِىِّ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ امْرَأَةَ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى الْعَاصِ لَمَّا تَعَلَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا تَزَيَّنَتْ فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِى الْعَاصِ أَلَمْ أُخْبِرْكِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَنَا أَنْ نَعْتَزِلَ النُّفَسَاءَ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً رَفَعَهُ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ عَنْهُ وَخَالَفَهُ وَكِيعٌ.
842 ۔ حضرت عثمان بن ابوالعاص (رض) بیان کرتی ہیں جب وہ نفاس سے پاک ہوئی تو انھوں نے زیب وزینت کی تو حضرت عثمان بن ابوالعاص نے فرمایا کیا میں نے تمہیں نہیں بتایا تھا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ہدایت کی تھی ہم نفاس والی عورتوں سے چالیس دن تک الگ رہیں۔
عمر بن ہارون نامی راوی نے اس کو مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے جبکہ وکیع نامی راوی نے اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔

843

843 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِىُّ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى الْعَاصِ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ لِنِسَائِهِ إِذَا نُفِسَتِ امْرَأَةٌ مِنْكُنَّ فَلاَ تَقْرَبَنِّى أَرْبَعِينَ يَوْمًا إِلاَّ أَنْ تَرَى الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ وَيُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ وَهِشَامٌ وَاخْتُلِفَ عَنْ هِشَامٍ وَمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ رَوَوْهُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى الْعَاصِ مَوْقُوفًا وَكَذَلِكَ رُوِىَ عَنْ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَغَيْرِهِمْ مِنْ قَوْلِهِمْ.
843 ۔ حضرت عثمان بن ابوالعاص (رض) اپنی بیویوں سے یہ کہا کرتے تھے جب تم میں سے کسی عورت کو نفاس آجائے تو وہ چالیس دن تک میرے قریب نہ آئے البتہ اگر وہ اس سے پہلے طہر دیکھ لے تو اس کا حکم مختلف ہے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں بھی اختلاف ہے بعض راویوں نے حضرت عثمان بن ابوالعاص (رض) تک موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے۔
اسی طرح یہ روایت حضرت عمر (رض) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) ، حضرت انس بن مالک (رض) اور دیگر حضرات کے حوالے سے ان کے اپنے قول کے طور پر منقول ہے۔

844

844 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى الْعَاصِ قَالَ وَقَّتَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِلنِّسَاءِ فِى نِفَاسِهِنَّ أَرْبَعِينَ يَوْمًا.
844 ۔ حضرت عثمان بن ابوالعاص (رض) فرماتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نفاس والی عورتوں کی مدت چالیس دن مقرر کی ہے۔

845

845 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بِلاَلٍ حَدَّثَنَا حِبَّانُ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ. أَبُو بِلاَلٍ الأَشْعَرِىُّ هَذَا ضَعِيفٌ وَعَطَاءٌ هُوَ ابْنُ عَجْلاَنَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
845 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) کے حوالے سے یہی روایت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمان کے طور پر منقول ہے ۔
اس روایت کا ایک راوی ابوبلال اشعری ضعیف ہے۔ جبکہ دوسرا راوی عطاء بن عجلان ، متروک الحدیث ہے۔

846

846 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُلاَثَةَ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِى لُبَابَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « تَنْتَظِرُ النُّفَسَاءُ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً فَإِنْ رَأَتِ الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ فَهِىَ طَاهِرٌ وَإِنْ جَاوَزَتِ الأَرْبَعِينَ فَهِىَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّى فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ تَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلاَةٍ ». عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَابْنُ عُلاَثَةَ ضَعِيفَانِ مَتْرُوكَانِ.
846 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے نفاس والی عورت چالیس دن تک انتظار کرے گی، اگر وہ پہلے طہر دیکھ لے پاک ہوگی ، اگر چالیس دن سے زیادہ ہوجائے تو وہ عورت مستحاضہ شمار ہوگی، مستحاضہ عورت کی طرح وہ بھی غسل کرکے نماز ادا کرے گی، اگرچہ خون زیادہ جاری ہورہا تو وہ ہر نماز کے لیے وضو کرے گی۔
اس روایت کا راوی عمرو بن حصین اور ابن علاثہ ، دونوں ضعیف اور متروک ہیں۔

847

847 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِى جُوَيْرِيَةَ حَدَّثَنَا مَهْدِىُّ بْنُ مَيْمُونٍ عَنِ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى إِيَاسٍ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ امْرَأَتَهُ نُفِسَتْ وَأَنَّهَا رَأَتِ الطُّهْرَ بَعْدَ عِشْرِينَ لَيْلَةً فَتَطَهَّرَتْ ثُمَّ أَتَتْ فِرَاشَهُ فَقَالَ مَا شَأْنُكِ قَالَتْ قَدْ طَهُرْتُ قَالَ فَضَرَبَهَا بِرِجْلِهِ وَقَالَ إِلَيْكِ عَنِّى فَلَسْتِ بِالَّتِى تُغْرِينِى عَنْ دِينِى حَتَّى تَمْضِىَ لَكِ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً . وَقَالَ هِشَامٌ فِى حَدِيثِهِ عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو وَكَانَ مِمَّنْ بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَحْتَ الشَّجَرَةِ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ غَيْرُ الْجَلْدِ بْنِ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
847 ۔ عائذ بن عمرو (رض) کے بارے میں منقول ہے ان کی اہلیہ کو نفاس آگیا انھوں نے بیس دن کے بعد طہر دیکھ لیا وہ پاک صاف ہو کر ان کے بستر پر آئی تو انھوں نے کہا ، تمہارا کیا مسئلہ ہے ؟ اس نے کہا، میں پاک ہوچکی ہوں تو انھوں نے اس خاتون کو اپنے پاؤں سے مارا اور کہا، مجھ سے دور ہوجاؤ، تم ایسی چیز نہیں ہو جو مجھے میرے دین سے الگ کرسکے جب تک چالیس دن نہیں گزرجاتے (تم میرے قریب نہیں آسکتی ہو) ۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں حضرت عائذ بن عمرو (رض) وہ شخص ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر بیعت کی ۔
اس روایت کو جلد بن ایوب کے حوالے سے صرف معاویہ نامی راوی نے نقل کیا ہے اور یہ راوی ضعیف ہے۔

848

848 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عُمَرَ قَالَ تَجْلِسُ النُّفَسَاءُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا.وَعَنْ جَابِرٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الْبَصْرِىِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مِثْلَهُ.
848 ۔ حضرت عمر (رض) یہ فرماتے ہیں۔ نفاس والی عورت چالیس دن تک بیٹھی رہے گی۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت انس بن مالک (رض) کے حوالے سے منقول ہے۔

849

849 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحِمْصِىُّ وَلَقَبُهُ سُلَيْمٌ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ أَخْبَرَنَا عَلِىُّ بْنُ عَلِىٍّ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَىٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا مَضَى لِلنُّفَسَاءِ سَبْعٌ ثُمَّ رَأَتِ الطُّهْرَ فَلْتَغْتَسِلْ وَلْتُصَلِّ ». قَالَ سُلَيْمٌ فَلَقِيتُ عَلِىَّ بْنَ عَلِىٍّ فَحَدَّثَنِى عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَىٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ . الأَسْوَدُ هُوَ ابْنُ ثَعْلَبَةَ شَامِىٌّ.
849 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب نفاس والی عورت کو سات دن گزر جائیں اور پھر وہ طہر دیکھ لے تو وہ غسل کرکے نماز ادا کرنا شروع کردے۔
اس کے راوی سلیم بیان کرتے ہیں : بعد میں میری ملاقات علی بن علی محدث سے ہوئی انھوں نے اسود ، عبادہ اور عبدالرحمن کے حوالے سے حضرت معاذ بن جبل (رض) کے حوالے سے اسی روایت کی مانند سنائی۔
اس روایت کے راوی اسود یہ ابن ثعلبہ شامی ہیں۔

850

850 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ عَلِىِّ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى عَنْ أَبِى سَهْلٍ عَنْ مُسَّةَ الأَزْدِيَّةِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كَانَتِ النُّفَسَاءُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- تَقْعُدُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَكُنَّا نَطْلِى وُجُوهَنَا بِالْوَرْسِ مِنَ الْكَلَفِ.
850 ۔ سیدہ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں نفاس والی عورتیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں چالیس دن تک بیٹھی رہتی تھیں ہم خشکی کی وجہ سے چہرے پر ورس مل لیا کرتے تھے۔

851

851 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَأَبُو غَسَّانَ قَالاَ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ أَبُو خَيْثَمَةَ أَخْبَرَنِى عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى أَبُو الْحَسَنِ عَنْ أَبِى سَهْلٍ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَقَالَ تَقْعُدُ بَعْدَ نِفَاسِهَا. أَبُو سَهْلٍ هَذَا هُوَ كَثِيرُ بْنُ زِيَادٍ الْبُرْسَانِىُّ.
851 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ اس میں یہ الفاط ہیں وہ اپنے نفاس کے بعد بیٹھتی تھی۔ اس روایت کا راوی ابوہل ، اس کا نام کثیر بن زیاد برسانی ہے۔

852

852 -حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ سُئِلَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنِ النُّفَسَاءِ كَمْ تَقْعُدُ إِذَا رَأَتِ الدَّمَ قَالَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثُمَّ تَغْتَسِلُ.
852 ۔ عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں امام احمد بن حنبل سے سوال کیا گیا ، میں یہ بات سن رہا تھا، ان سے نفاس والی عورتوں کے بارے میں دریافت کیا گیا اگر وہ خون دیکھ لے توکتناعرصہ بیٹھی رہے تو انھوں نے جواب دیا چالیس دن تک اس کے بعد وہ غسل کرے گی۔

853

853 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ عَجْلاَنَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ الْمَكِّىِّ قَالَ سُئِلَتْ عَائِشَةُ عَنِ النُّفَسَاءِ فَقَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ ذَلِكَ فَأَمَرَهَا أَنْ تُمْسِكَ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ثُمَّ تَغْتَسِلُ ثُمَّ تَطَهَّرُ فَتُصَلِّى. عَطَاءٌ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
853 ۔ عبداللہ بن ابوملیکہ بیان کرتے ہیں سیدہ عائشہ صدیقہ سے نفاس والی عورتوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے یہ بتایا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا تو انھوں نے چالیس دن تک ٹھہری رہے گی پھر غسل کرکے پاک ہو کر نماز ادا کرنا شروع کرے گی۔
اس روایت کا راوی عطاء، متروک الحدیث ہے۔

854

854 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجُرَيْرِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَرْزَمِىُّ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ عَنْ مُسَّةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهَا سَأَلَتْهُ كَمْ تَجْلِسُ الْمَرْأَةُ إِذَا وَلَدَتْ قَالَ « تَجْلِسُ أَرْبَعِينَ يَوْمًا إِلاَّ أَنْ تَرَى الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ ».
854 ۔ سیدہ ام سلمہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بیان کرتی ہیں انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا جب عورت بچے کو جنم دیتی ہے تو وہ کتناعرصہ بیٹھی رہے گی، ؟ تو نبی نے فرمایا ایسی عورت چالیس دن تک بیٹھی رہے گی، اگر وہ اس سے پہلے طہر دیکھ لے تو (اس کا حکم مختلف ہوگا۔

855

855 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ عُمَرَ بْنِ يَعْلَى الثَّقَفِىِّ عَنْ عَرْفَجَةَ السُّلَمِىِّ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ لاَ يَحِلُّ لِلنُّفَسَاءِ إِذَا رَأَتِ الطُّهْرَ إِلاَّ أَنْ تُصَلِّىَ.
855 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں جب نفاس والی عورت طہر دیکھ لے تو اب اس کے لیے نماز کو ترک کرنا جائز نہیں ہوگا۔

856

856 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا عُبَادَةُ بْنُ نُسَىٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ أَخْبَرَهُ قَالَ سَأَلْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ عَنِ الْحَائِضِ تَطْهُرُ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ بِقَلِيلٍ قَالَ تُصَلِّى الْعَصْرَ. قُلْتُ قَبْلَ ذَهَابِ الشَّفَقِ قَالَ تُصَلِّى الْمَغْرِبَ. قُلْتُ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ قَالَ تُصَلِّى الْعِشَاءَ . قُلْتُ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ قَالَ تُصَلِّى الصُّبْحَ هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَأْمُرُنَا أَنْ نُعَلِّمَ نِسَاءَنَا. لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
856 ۔ عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت معاذ بن جبل (رض) سے ایسی حائضہ عورت کے بارے میں دریافت کیا جو سورج غروب ہونے سے تھوڑی دیر پہلے پاک ہوجاتی ہے تو انھوں نے فرمایا وہ عصر کی نماز ادا کرے گی میں نے دریافت کیا جو شفق غروب ہونے سے پہلے پاک ہوجائے تو انھوں نے فرمایا وہ مغرب کی نماز ادا کرے گی میں نے دریافت کیا اگر وہ صبح صادق ہونے سے پہلے پاک ہوگئی ؟ انھوں نے فرمایا وہ عشاء کی نماز ادا کرے گی میں نے دریافت کیا جو سورج طلوع ہونے سے پہلے پاک ہوجائے تو انھوں نے فرمایا وہ صبح کی نماز ادا کرے گی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یہی ہدایت کی تھی ہم عورتوں کو یعنی اپنی خواتین کو اس بات کی تعلیم دیں۔
اس روایت کو محمد بن سعید نامی راوی نے نقل کیا ہے یہ شخص متروک الحدیث ہے۔

857

857 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِىُّ بِالْكُوفَةِ حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْكُوفِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى صَدَقَةُ بْنُ يَسَارٍ عَنْ عَقِيلِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى غَزْوَةِ ذَاتِ الرِّقَاعِ فَأَصَابَ رَجُلٌ امْرَأَةً مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَافِلاً أَتَى زَوْجُهَا وَكَانَ غَائِبًا فَلَمَّا أُخْبِرَ الْخَبَرَ حَلَفَ أَنْ لاَ يَنْتَهِىَ حَتَّى يُهَرِيقَ دَمًا فِى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَخَرَجَ يَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كُلَّمَا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْزِلاً - وَقَالَ الْقَاضِى فَلَمَّا نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَنْزِلاً - قَالَ « مَنْ رَجُلٌ يَكْلَؤُنَا لَيْلَتَنَا هَذِهِ ». قَالَ فَانْتَدَبَ رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَرَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ « كُونَا بِفَمِ الشِّعْبِ ». وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- هُوَ وَأَصْحَابُهُ قَدْ نَزَلُوا الشِّعْبَ مِنَ الْوَادِى فَلَمَّا خَرَجَ الرَّجُلاَنِ إِلَى فَمِ الشِّعْبِ قَالَ الأَنْصَارِىُّ لِلْمُهَاجِرِىِّ أَىُّ اللَّيْلِ تُحِبُّ أَنْ أَكْفِيَكَ أَوَّلَهُ أَوْ آخِرَهُ قَالَ بَلِ اكْفِنِى أَوَّلَهُ. قَالَ فَاضْطَجَعَ الْمُهَاجِرِىُّ فَنَامَ وَقَامَ الأَنْصَارِىُّ يُصَلِّى وَأَتَى الرَّجُلُ فَلَمَّا رَأَى شَخْصَ الرَّجُلِ عَرَفَ أَنَّهُ رَبِيئَةُ الْقَوْمِ فَرَمَاهُ بِسَهْمٍ فَوَضَعَهُ فِيهِ فَانْتَزَعَهُ فَوَضَعَهُ وَثَبَتَ قَائِمًا ثُمَّ رَمَاهُ بِسَهْمٍ آخَرَ فَوَضَعَهُ فِيهِ فَانْتَزَعَهُ فَوَضَعَهُ وَثَبَتَ قَائِمًا ثُمَّ عَادَ لَهُ بِالثَّالِثِ فَوَضَعَهُ فِيهِ فَنَزَعَهُ فَوَضَعَهُ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ سَجَدَ ثُمَّ أَهَبَّ صَاحِبَهُ فَقَالَ لَهُ اجْلِسْ فَقَدْ أُتِيتُ فَوَثَبَ فَلَمَّا رَآهُمَا الرَّجُلُ عَرَفَ أَنْ قَدْ نَذِرُوا بِهِ فَهَرَبَ فَلَمَّا رَأَى الْمُهَاجِرِىُّ مَا بِالأَنْصَارِىِّ مِنَ الدِّمَاءِ قَالَ سَبْحَانَ اللَّهِ أَفَلاَ أَهْبَبْتَنِى وَقَالَ أَبُو كُرَيْبٍ أَفَلاَ أَنْبَهْتَنِى أَوَّلَ مَا رَمَاكَ قَالَ كُنْتُ فِى سُورَةٍ أَقْرَؤُهَا فَلَمْ أُحِبَّ أَنْ أَقْطَعَهَا حَتَّى أُنْفِدَهَا فَلَمَّا تَابَعَ عَلَىَّ الرَّمْىَ رَكَعْتُ فَآذَنْتُكَ وَايْمُ اللَّهِ لَوْلاَ أَنْ أُضَيِّعَ ثَغْرًا أَمَرَنِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِحِفْظِهِ لَقُطِعَ نَفَسِى قَبْلَ أَنْ أَقْطَعَهَا أَوْ أُنْفِدَهَا.
857 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ غزوہ ذات الرقاع میں شریک ہوئے اس دوران ایک شخص نے ایک مشرک عورت کے ساتھ صحبت کرلی جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس تشریف لارہے تھے تو اس کا شوہر بھی آگیا جو پہلے وہاں موجود نہیں تھا اس نے یہ قسم اٹھائی کہ وہ اس وقت تک باز نہیں آئے گا جب تک نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے کسی ایک کا خون نہیں بہائے گا، پھر وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے روانہ ہوگا جہاں کہیں بھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پڑاؤ کرتے (قاضی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں) جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک جگہ پڑاؤ کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا آج رات کو ہماری پہرے داری کون کرے گا، تو ایک انصاری اور ایک مہاجر شخص آگے بڑھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم دونوں گھاٹی کے کنارے پر رہنا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اور آپ کے اصحاب نے وادی کی گھاٹی میں پڑاؤ کیا جب یہ دونوں حضرات گھاٹی کے سرے پر پہنچے تو انصاری شخص نے مہاجر سے کہا، تم رات کے کون سے حصے میں (سو ناپسند کرو گے پہلے حصے میں یا آخری حصہ میں) ؟ اس نے کہا پہلے حصے میں ، راوی بیان کرتے ہیں وہ مہاجر شخص ہٹ کر سوگیا اور انصاری کھڑا ہو کر نماز ادا کرنے لگا، وہی شخص (مشرک) آیا جب اس نے ایک شخص کا چہرہ دیکھا تو اسے پتہ چل گیا کہ یہ لوگوں کی حفاظت کے لیے ہے ، تو اس نے اس انصاری کو تیر مارا جو اسے لگا اس انصاری نے اس تیر کو نکالا ، کھڑا رہا، پھر اس شخص نے دوسراتیر مارا جو اسے لگا ، تو انصاری نے اسے بھی نکال دیا اور خود نماز پڑھتا رہا اس شخص نے تیسرا تیر مارا جو اس انصاری کو لگا تو اس انصاری نے اسے نکال کر رکھ دیا، پھر وہ انصاری رکوع میں گیا پھر سجدے میں گیا پھر اس نے اپنی ساتھی کو اٹھادیا (اور اس سے کہا) اٹھ جاؤ کیونکہ میرا بہت خون بہہ گیا ہے۔ جب اس مشرک نے ان دونوں حضرات کو دیکھاتوا سے اندازہ ہوگیا کہ اب یہ اسے ماریں گے جب مہاجر نے انصاری کا خون بہتا ہوا دیکھا تو بولا سبحان اللہ تم نے مجھے پہلے بیدار کیوں نہیں کیا، ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں جب اس نے تمہیں پہلے تیر مارا تھا تم نے اس وقت مجھے کیوں نہیں بتایا تو اس انصاری نے کہا میں ایک ایسی سورت پڑھ رہا تھا سے ختم کرنے سے پہلے مجھے درمیان میں چھوڑنا اچھا نہیں لگا لیکن جب اس شخص نے مسلسل میری طرف تیراندازی کی تو پھر میں رکوع میں چلا گیا (نماز ختم کرنے کے بعد) پھر میں نے تمہیں بیدار کیا اللہ کی قسم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے جس چیز کی حفاظت کی ہدایت کی تھی اگر میں اس کو ضائع کرنے والانہ ہوتا تو (میری یہ خواہش تھی ) اس کو ختم کرنے سے پہلے مرجاتا۔

858

858 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِى وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ يَعْنِى الرَّمْلِىَّ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ عُمَرَ رضى الله عنه صَلَّى وَجُرْحُهُ يَثْعَبُ دَمًا.
858 ۔ حضرت مسور بن مخرمہ (رض) بیان کرتے : حضرت عمر (رض) نماز ادا کرتے رہے جب کہ ان کے زخم سے خون بہہ رہا تھا۔

859

859 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ عَنْ عُمَرَ رضى الله عنه مِثْلَهُ.
859 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی حضرت مسور بن مخرمہ کے حوالے س ے حضرت عمر (رض) کے بارے میں منقول ہے۔

860

860 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِى الزِّنَادِ حَدَّثَنِى آلُ جَرْهَدٍ عَنْ جَرْهَدٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- مَرَّ بِهِ وَهُوَ فِى الْمَسْجِدِ وَعَلَيْهِ بُرْدَةٌ قَدِ انْكَشَفَتْ فَخِذُهُ فَقَالَ « إِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ ».
860 ۔ حضرت جرھد (رض) بیان کرتے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس سے گزرے وہ اس وقت مسجد میں تھے انھوں نے ایسی چادر لی ہوئی تھی جس میں ان کی ران ظاہر ہورہی تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ران پردے کی چیز ہے۔

861

861 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ زُرْعَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
861 ۔ یہی روایت ایک سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

862

862 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى حَبِيبُ بْنُ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه قَالَ قَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ تَكْشِفْ فَخِذَكَ فَإِنَّ الْفَخِذَ مِنَ الْعَوْرَةِ ».
862 ۔ حضرت علی بن ابوطالب (رض) بیان کرتے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے یہ فرمایا تم اپنی ران پر پردہ رکھنا کیونکہ ران پردے کی چیز ہے۔

863

863 - حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِى رَوَّادٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه قَالَ قَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ تَكْشِفْ عَنْ فَخِذِكَ وَلاَ تَنْظُرْ إِلَى فَخِذِ حَىٍّ وَلاَ مَيِّتٍ ».
863 ۔ حضرت علی بن ابوطالب (رض) بیان کرتے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے یہ فرمایا تم اپنی ران کو بےپردہ نہ کرنا اور کسی زندہ یامردہ شخص کی ران کی طرف نہ دیکھنا۔

864

864 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ الصَّائِغُ بِمَكَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَهُوَ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِىِّ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الْجَبَائِرِ تَكُونُ عَلَى الْكَسِيرِ كَيْفَ يَتَوَضَّأُ صَاحِبُهَا وَكَيْفَ يَغْتَسِلُ إِذَا أَجْنَبَ قَالَ « يَمْسَحَانِ بِالْمَاءِ عَلَيْهَا فِى الْجَنَابَةِ وَالْوُضُوءِ ». قُلْتُ فَإِنْ كَانَ فِى بَرْدٍ يَخَافُ عَلَى نَفْسِهِ إِذَا اغْتَسَلَ قَالَ « يُمِرُّ عَلَى جَسَدِهِ ». وَقَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- (وَلاَ تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا) « يَتَيَمَّمُ إِذَا خَافَ ».
864 ۔ حضرت علی بن ابوطالب (رض) بیان کرتے : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس پٹی کے بارے میں دریافت کیا جو کسی زخم وغیرہ پر باندھی جاتی ہے ایساشخص کس طرح وضو کرسکتا ہے ، اگر وہ جنبی ہوجائے تو وہ غسل کس طرح کرے گا ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایساشخص جنابت کی حالت میں پانی کے ذریعے اس پر مسح کرلے گا، پھر میں نے عرض کی ، اگر سردی ہو یا اپنی جان کا اندیشہ ہو ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا وہ اپنے پورے جسم پر مسح کرلے گا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت تلاوت کی :
'' تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو بیشک اللہ تعالیٰ تمہارے بارے میں رحم کرنے والا ہے۔ (تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا) ایسے شخص کو جب اندیشہ ہو تو وہ تیمم کرلے۔

865

865 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِى الْمَوَالِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ. أَبُو الْوَلِيدِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْمَكِّىُّ ضَعِيفٌ.
865 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت علی بن ابوطالب (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے اس کا راوی ابوالولید خالد بن یزید مکی ضعیف ہے۔

866

866 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ إِسْرَائِيلَ بْنِ يُونُسَ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ عَلِىٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه قَالَ انْكَسَرَ إِحْدَى زَنْدَىَّ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَمَرَنِى أَنْ أَمْسَحَ عَلَى الْجَبَائِرِ. عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ هُوَ أَبُو خَالِدٍ الْوَاسِطِىُّ مَتْرُوكٌ.
866 ۔ امام زیدی (رض) اپنے والد (امام زین العابدین) کے حوالے سے اپنے دادا (امام حسین (رض)) کے حوالے سے حضرت علی بن ابوطالب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میرا ایک جوڑ ٹوٹ گیا اس بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا گیا تو آپ نے مجھے یہ ہدایت کی میں پٹی پر مسح کرلوں۔

867

867 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ بْنِ عِمْرَانَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
867 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ عمرو بن خالد واسطی سے منقول ہے۔

868

868 - حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ الْخَوَارِزْمِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ عَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِى عَيَّاشٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الْحَائِطِ تُلْقَى فِيهِ الْعَذِرَةُ وَالنَّتْنُ قَالَ « إِذَا سُقِىَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَصَلِّ فِيهِ ».
868 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں ایسی جگہ جہاں گندگی وغیرہ پھینکی جاتی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب اس جگہ کو تین مرتبہ سیراب کرلیا جائے (یعنی دھولیا جائے ) تم اس میں نماز ادا کرلو۔

869

869 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ هَذِهِ الْحِيطَانِ الَّتِى تُلْقَى فِيهَا هَذِهِ الْعَذِرَاتُ وَهَذَا الزِّبْلُ أَيُصَلَّى فِيهَا قَالَ إِذَا سُقِيَتْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَصَلِّ فِيهَا وَرَفَعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. اخْتَلَفَا فِى الإِسْنَادِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
869 ۔ نافع بیان کرتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے ایسی جگہ کے بارے میں دریافت کیا گیا جہاں گندگی وغیرہ پھینکی جاتی ہے کیا وہاں نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا جب تین مرتبہ اسے سیراب کرلو تو تم وہاں نماز ادا کرلو انھوں نے اسے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے تاہم اس روایت کی سند میں اختلاف پایاجاتا ہے باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔

870

870 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُجَاهِدٍ حَدَّثَنَا رَبَاحٌ النُّوبِىُّ أَبُو مُحَمَّدٍ مَوْلَى آلِ الزُّبَيْرِ قَالَ سَمِعْتُ أَسْمَاءَ بِنْتَ أَبِى بَكْرٍ تَقُولُ لِلْحَجَّاجِ إِنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- احْتَجَمَ فَدَفَعَ دَمَهُ إِلَى ابْنِى فَشَرِبَهُ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ « مَا صَنَعْتَ ». قَالَ كَرِهْتُ أَنْ أَصُبَّ دَمَكَ. فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ تَمَسَّكَ النَّارُ ». وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَقَالَ « وَيْلٌ لِلنَّاسِ مِنْكَ وَوَيْلٌ لَكَ مِنَ النَّاسِ ».
870 ۔ سیدہ اسماء بنت ابوبکر نے حجاج بن یوسف سے یہ کہا تھا ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پچھنے لگوائے آپ نے اپنا (نکلاہوا خون) میرے بیٹے کو دیاتو میرے بیٹے نے اسے پی لیا، حضرت جبرائیل آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس بارے میں بتایا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (میرے بیٹے) سے دریافت کیا تم نے ایساکیوں کیا ؟ تو اس نے عرض کیا مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میں آپ کا خون بہادوں۔ نبی نے فرمایا جہنم تمہیں کبھی بھی نہیں چھوئے گی ، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا ارشاد فرمایا، ان لوگوں کے لیے بربادی ہے جو تمہارے حوالے سے (جرم کے مرتکب ہوں گے یعنی تمہیں شہید کردیں گے ) ان لوگوں کے لیے بربادی ہے جو تمہارے حوالے سے (جرم کے مرتکب ہوں گے یعنی تمہیں شہید کریں گے) ۔

871

871 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ قُرَّةَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « كُلُّ أَمْرٍ ذِى بَالٍ لاَ يُبْدَأُ فِيهِ بِحَمْدِ اللَّهِ أَقْطَعُ ». تَفَرَّدَ بِهِ قُرَّةُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ. وَأَرْسَلَهُ غَيْرُهُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَقُرَّةُ لَيْسَ بِقَوِىٍّ فِى الْحَدِيثِ. وَرَوَاهُ صَدَقَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَلاَ يَصِحُّ الْحَدِيثُ. وَصَدَقَةُ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ ضَعِيفَانِ وَالْمُرْسَلُ هُوَ الصَّوَابُ.
871 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہر وہ ذی حیثیت کام جس کے آغاز میں اللہ کی حمد بیان نہ کی جائے وہ نامکمل ہوتا ہے۔ اس روایت کو زہری کے حوالے سے نقل کرنے میں قرہ نامی راوی منفرد ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں دیگر راویوں نے زہری کے حوالے سے اسے مرسل روایت کے طور پر بیان کیا ہے اور قرہ نامی راوی اس حدیث میں مستند نہیں ہے۔
اس روایت کو دیگر راویوں نے عبدالرحمن بن کعب کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے اور یہ روایت مستند نہیں ہے۔ صدقہ اور محمد بن سعید نامی راوی دونوں ضعیف ہیں اور اس روایت کا مرسل طور پر منقول ہونا ہی درست ہے۔

872

872 - حَدَّثَنِى أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « كُلُّ أَمْرٍ ذِى بَالٍ لاَ يُبْدَأُ فِيهِ بِذِكْرِ اللَّهِ أَقْطَعُ ».
872 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر وہ ذی حیثیت کام جس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کیا جائے وہ نامکمل ہوتا ہے۔

873

873 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ أَخِيهِ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَمِ افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ مِنَ الصَّلَوَاتِ قَالَ « خَمْسُ صَلَوَاتٍ ». قَالَ هَلْ قَبْلَهُنَّ أَوْ بَعْدَهُنَّ شَىْءٌ قَالَ « افْتَرَضَ اللَّهُ عَلَى عِبَادِهِ صَلَوَاتٍ خَمْسًا ». فَحَلَفَ الرَّجُلُ بِاللَّهِ لاَ يَزِيدُ عَلَيْهِنَّ وَلاَ يَنْقُصُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنْ صَدَقَ دَخَلَ الْجَنَّةَ ».
873 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا اللہ نے اپنے بندوں پر کتنی نمازیں فرض کی ہیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پانچ نمازیں اس نے دریافت کیا : کیا اس سے پہلے اور ان کے بعد بھی کوئی فرض کی ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں تو اس شخص نے اللہ کے نام کی قسم اٹھائی کہ وہ ان پر کوئی اضافہ نہیں کرے گا، اور ان میں کوئی کمی نہیں کرے گا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر یہ ٹھیک کہہ رہا ہے تو یہ جنت میں جائے گا۔

874

874 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا بَلَغَ أَوْلاَدُكُمْ سَبْعَ سِنِينَ فَفَرِّقُوا بَيْنَ فُرُشِهِمْ وَإِذَا بَلَغُوا عَشْرَ سِنِينَ فَاضْرِبُوهُمْ عَلَى الصَّلاَةِ ».
874 ۔ عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تمہاری اولاد سات سال کی ہوجائے تو ان کے بستر الگ کردو جب وہ دس سال کے ہوجائیں تو نماز (چھوڑنے ) کی وجہ سے ان کی پٹائی کرو۔

875

875 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ أَخْبَرَنَا أَبُو حَمْزَةَ الصَّيْرَفِىُّ وَهُوَ سَوَّارُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مُرُوا صِبْيَانَكُمْ بِالصَّلاَةِ لِسَبْعٍ وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا لِعَشْرٍ وَفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ فِى الْمَضَاجِعِ وَإِذَا زَوَّجَ أَحَدُكُمْ عَبْدَهُ أَمَتَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلاَ تَنْظُرُ الأَمَةُ إِلَى شَىْءٍ مِنْ عَوْرَتِهِ فَإِنَّ مَا تَحْتَ السُّرَّةِ إِلَى رُكْبَتِهِ مِنَ الْعَوْرَةِ ».
875 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے س ے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : کہ سات سال کی عمر میں اپنے بچوں کو نماز پڑھنے کا حکم دو اور جب وہ دس برس کے ہوجائیں تو اس وجہ سے (یعنی نماز ترک کرنے کی وجہ سے ) ان کی پٹائی کرو اور ان کے بستر الگ کردو اور جب کوئی شخص اپنے غلام یاملازم کی شادی اپنی کنیز سے کردے تو وہ کنیز اس کے ستر کی طرف نہ دیکھے کیونکہ ناف سے لے کر گھٹنوں تک ستر ہے۔

876

876 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَبِيبٍ الشَّيْلَمَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا سَوَّارُ أَبُو حَمْزَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مُرُوا صِبْيَانَكُمْ بِالصَّلاَةِ فِى سَبْعِ سِنِينَ وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا فِى عَشْرٍ وَفَرِّقُوا بَيْنَهُمْ فِى الْمَضَاجِعِ وَإِذَا زَوَّجَ الرَّجُلُ مِنْكُمْ عَبْدَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلاَ يَرَيَنَّ مَا بَيْنَ رُكْبَتِهِ وَسُرَّتِهِ فَإِنَّ مَا بَيْنَ سُرَّتِهِ وَرُكْبَتِهِ مِنْ عَوْرَتِهِ ».
876 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے سات سال تک کی عمر میں اپنے بچوں کو نماز پڑھنے کا حکم دو اور دس سال کی عمر میں ان کی پٹائی کرو اور ان کے بستر الگ کردو جب کوئی شخص اپنے غلام یاملازم کی شادی کردے تو وہ گھٹنے اور ناف کے درمیان والے حصے کی طرف نہ دیکھے کیونکہ اس کا ناف اور گھٹنے کا درمیانی حصہ ستر ہے۔

877

877 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَبُّلِىُّ الضَّرَّابُ رَفِيقُ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مَنْصُورٍ الْفَزَارِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَنُوبِ - قَالَ مُوسَى وَاسْمُهُ عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ - قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رضى الله عنه يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الرُّكْبَةُ مِنَ الْعَوْرَةِ ». أَبُو الْجَنُوبِ ضَعِيفٌ.
877 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : گھٹنا ستر کا حصہ ہے۔
اس روایت کا راوی ابوالجنوب : ضعیف ہے۔

878

878 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ سَعِيدِ بْنِ رَاشِدٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى أَيُّوبَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « مَا فَوْقَ الرُّكْبَتَيْنِ مِنَ الْعَوْرَةِ وَمَا أَسْفَلَ مِنَ السُّرَّةِ مِنَ الْعَوْرَةِ » .
878 ۔ حضرت ایوب انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : گھٹنوں کے اوپر کا حصہ ستر ہے ناف کے نیچے کا حصہ ستر ہے۔

879

879 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مُرُوهُمْ بِالصَّلاَةِ لِسَبْعِ سِنِينَ وَاضْرِبُوهُمْ عَلَيْهَا لِثَلاَثَ عَشْرَةَ ».
879 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : انھیں سات سال کی عمر میں نماز کا حکم دو اور تیرہ سال کی عمر میں (نماز ترک کرنے) کی وجہ سے ان کی پٹائی کرو۔

880

880 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُبَيْدٍ حَدَّثَنِى أَبِى أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَيُقِيمُوا الصَّلاَةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ ثُمَّ قَدْ حُرِّمَ عَلَىَّ دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ». وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِىُّ عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَكَذَلِكَ قَالَ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِى بَكْرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
880 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے : میں لوگوں کے ساتھ جنگ کروں ، اس وقت تک جب وہ یہ گواہی نہ دیں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور وہ نماز قائم کریں اور زکوۃ دیں ، تو پھر ان کے خون اور مال مجھ پر حرام ہوجائیں ان کا حساب اللہ کے ذمے ہوگا۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے جبکہ ایک سند کے ہمراہ حضرت انس (رض) کے حوالے سے حضرت ابوبکر (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح منقول ہے۔

881

881 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَإِذَا شَهِدُوا أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ وَصَلَّوْا صَلاَتَنَا وَاسْتَقْبَلُوا قِبْلَتَنَا وَأَكَلُوا ذَبَائِحَنَا حُرِّمَتْ عَلَيْنَا أَمْوَالُهُمْ وَدِمَاؤُهُمْ إِلاَّ بِحَقِّهَا وَلَهُمْ مَا لِلْمُسْلِمِ وَعَلَيْهِمْ مَا عَلَى الْمُسْلِمِ ».
881 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے : میں مشرکین کے ساتھ اس وقت تک لڑائی کرتا رہوں جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں جب وہ اس بات کی گواہی دے دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں وہ ہماری طرح نماز ادا کریں اور ہمارے قبلہ کی طرف رخ بھی کریں ہمارے ذبائح کو کھائیں تو ان کے اموال اور خون ہم پر حرام ہوجائیں گے البتہ ان کا حق برقرار رہے گا : ان کو ہر وہ چیز ملے گی جو مسلمان کو حاصل ہوگی ان پر ہر وہ چیز لازم ہوگی جو مسلمان پر لازم ہوتی ہے۔

882

882 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَعْمَرُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ .
882 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) کے حوالے سے یہی روایت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

883

883 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ .
883 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت انس بن مالک (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی کی مانند منقول ہے۔

884

884 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ الْقِرْمِيسِينِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْعَنْسِىُّ حَدَّثَنِى جَدِّى الْهَيْثَمُ بْنُ مَرْوَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
884 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت انس بن مالک (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

885

885 - حَدَّثَنَا ابْنُ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ .
885 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

886

886 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرْعَرَةَ أَبُو إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى حَرَمِىُّ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ وَاقِدِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَيُقِيمُوا الصَّلاَةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ فَإِذَا فَعَلُوا ذَلِكَ عَصَمُوا مِنِّى دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلاَّ بِحَقِّ الإِسْلاَمِ وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ».
886 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے میں لوگوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ کرتا رہوں جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہ نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں جب وہ ایسا کرلیں گے تو وہ اپنے خون اور اپنے اموال کو مجھ سے محفوظ کرلیں گے البتہ اسلام کے حق کا حکم مختلف ہے اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہوگا۔

887

887 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
887 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

888

888 - حَدَّثَنَا ابْنُ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِى مُزَاحِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ حَدَّثَنَا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ عَنْ حَدِيثِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يُقِيمُوا الصَّلاَةَ وَيُؤْتُوا الزَّكَاةَ وَيَشْهَدُوا ». مِثْلَهُ سَوَاءً.
888 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرتا رہوں جب تک وہ نماز قائم کریں اور زکوۃ ادا کریں ۔ اور گواہی دیں۔

889

889 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِىُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَأَبُو أُمَيَّةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَغَيْرُهُمْ قَالُوا حَدَّثَنَا رَوْحٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُوَرَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَيْرِيزٍ أَخْبَرَهُ - وَكَانَ يَتِيمًا فِى حِجْرِ أَبِى مَحْذُورَةَ حِينَ جَهَّزَهُ إِلَى الشَّامِ - قَالَ فَقُلْتُ لأَبِى مَحْذُورَةَ أَىْ عَمِّ إِنِّى خَارِجٌ إِلَى الشَّامِ وَإِنِّى أَخْشَى أَنْ أُسْأَلَ عَنْ تَأْذِينِكَ فَأَخْبِرْنِى قَالَ نَعَمْ خَرَجْتُ فِى نَفَرٍ فَكُنَّا فِى بَعْضِ طَرِيقِ حُنَيْنٍ فَقَفَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ حُنَيْنٍ فَلَقِينَا رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى بَعْضِ الطَّرِيقِ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِالصَّلاَةِ فَسَمِعْنَا صَوْتَ الْمُؤَذِّنِ وَنَحْنُ مُتَنَكِّبُونَ فَصَرَخْنَا نَحْكِيهِ وَنَسْتَهْزِئُ بِهِ فَسَمِعَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- الصَّوْتَ فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا إِلَى أَنْ وَقَفْنَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَيُّكُمُ الَّذِى سَمِعْتُ صَوْتَهُ قَدِ ارْتَفَعَ ». فَأَشَارَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ إِلَىَّ وَصَدَقُوا فَأَرْسَلَ كُلَّهُمْ وَحَبَسَنِى فَقَالَ « قُمْ فَأَذِّنْ بِالصَّلاَةِ ». فَقُمْتُ وَلاَ شَىْءَ أَكْرَهُ إِلَىَّ مِنَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَمَا يَأْمُرُنِى بِهِ فَقُمْتُ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَلْقَى عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- التَّأْذِينَ هُوَ بِنَفْسِهِ فَقَالَ « قُلِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ » ثُمَّ قَالَ لِىَ « ارْجِعْ فَامْدُدْ مِنْ صَوْتِكَ ». ثُمَّ قَالَ لِىَ « قُلْ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ». ثُمَّ دَعَانِى حِينَ قَضَيْتُ التَّأْذِينَ وَأَعْطَانِى صُرَّةً فِيهَا شَىْءٌ مِنْ فِضَّةٍ ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى نَاصِيَةِ أَبِى مَحْذُورَةَ ثُمَّ أَمَرَّهَا عَلَى وَجْهِهِ ثُمَّ أَمَرَّ بَيْنَ ثَدْيَيْهِ ثُمَّ عَلَى كَبِدِهِ حَتَّى بَلَغَتْ يَدُهُ سُرَّةَ أَبِى مَحْذُورَةَ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ ». فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مُرْنِى بِالتَّأْذِينِ بِمَكَّةَ. فَقَالَ « قَدْ أَمَرْتُكَ بِهِ » وَذَهَبَ كُلُّ شَىْءٍ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ كَرَاهِيَةٍ وَعَادَ ذَلِكَ كُلُّهُ مَحَبَّةً لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَدِمْتُ عَلَى عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ عَامِلِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَذَّنْتُ بِالصَّلاَةِ عَنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ وَأَخْبَرَنِى مَنْ أَدْرَكْتُ مِنْ آلِ أَبِى مَحْذُورَةَ عَلَى نَحْوِ مَا أَخْبَرَنِى ابْنُ مُحَيْرِيزٍ. هَذَا حَدِيثُ الرَّبِيعِ وَلَفْظُهُ.
889 ۔ عبداللہ بن محریز بیان کرتے ہیں : یہ صاحب حضرت ابومحذورہ (رض) کے زیر پرورش تھے جب انھیں شام بھیجا جانے لگا تو یہ بیان کرتے : میں نے حضرت ابومحذورہ (رض) سے کہا : چچاجان۔ میں شام جانے لگاہوں مجھے یہ اندیشہ ہے میں آپ سے آپ کی اذان کے بارے میں دریافت نہیں کرسکوں گا : تو آپ مجھے اس بارے میں بتائیے تو انھوں نے جواب دیا : ہاں ! میں کچھ لوگوں کے ساتھ نکلا ہم حنین کے راستے میں تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حنین سے واپس تشریف لا رہے تھے راستے میں ہمارا (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قافلے) سے سامنا ہوا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے موذن نے نماز کے لیے اذان دی حضرت ابومحذورہ فرماتے ہیں : ہم نے موذن کی اذان سنی تو ہم نے بھی بلند آواز میں ان الفاظ کو دہرایا ہم اس کا مذاق اڑا رہے تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آواز کو سن لیا : آپ نے ہمیں لینے کے لیے کسی کو بھیجا یہاں تک کہ ہمیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے لا کر کھڑا کردیا گیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تم میں سے وہ کون شخص ہے جس کی آواز بلند تھی اور میں نے سنی ؟ سب لوگوں نے میری طرف اشارہ کیا : انھوں نے ٹھیک کہا تھا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سب کو چھوڑ دیا اور مجھے روک لیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اٹھو اور نماز کے لیے اذان دو ! میں اٹھا اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جو حکم مجھے دیا تھا میرے نزدیک اس سے زیادہ ناپسندیدہ اور کوئی چیز نہیں تھی میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کھڑا ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بذات خود اذان دینے کا طریقہ سکھایا اور فرمایا : تم یہ پڑھو :
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اشھدان لاالہ الا اللہ اشھد ان لاالہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ پھر آپ نے مجھ سے فرمایا : اسے دوبارہ پڑھو ! اور اپنی آواز کو پھیلاؤ پھر آپ نے مجھ سے فرمایا : اب تم یہ پڑھو :
اشھدان لاالہ الا اللہ اشھد ان لاالہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ حی علی الصلاۃ حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ۔
جب میں نے اذان مکمل کرلی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بلایا اور ایک تھیلی عطاء کی جس میں تھوڑی سی چاندی تھی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست مبارک حضرت محذورہ کی پیشانی پر رکھا پھر ہاتھ ان کے چہرے پر پھیرا ان کے سینے پر پھیرا پھر ان کے جگر پر پھیرا یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست مبارک حضرت ابومحذورہ کی ناف تک پھیرا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ تمہارے اندر برکت نصیب کرے اور تمہارے اوپر برکتیں نازل فرمائے۔ میں تمہیں اس بات کی اجازت دیتاہوں اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے میرے من میں جتنی بھی ناپسندیدگی تھی وہ سب ختم ہوگئی اور وہ سب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی محبت میں تبدیل ہوگئی پھر میں حضرت عتاب بن اسید کے پاس گیا جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مقرر کردہ گورنر تھے تو میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت اذان دینا شروع کردی۔
ابن جریج نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : میں نے حضرت ابومحذورہ (رض) کی اولاد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب سے اسی طرح یہ روایت سنی ہے جس طرح ابن محیریز نے مجھے یہ حدیث سنائی تھی یہ روایت ربیع نامی راوی کی نقل کردی ہے اس کے الفاظ بھی انہی کے ہیں۔

890

890 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ حَدَّثَنَا الشَّافِعِىُّ قَالَ وَأَدْرَكْتُ إِبْرَاهِيمَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ يُؤَذِّنُ كَمَا حَكَى ابْنُ مُحَيْرِيزٍ وَسَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ أَبِى مَحْذُورَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِمَعْنَى مَا حَكَى ابْنُ جُرَيْجٍ وَسَمِعْتُهُ يُقِيمُ فَيَقُولُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. وَأَحْسَبُهُ يَحْكِى الإِقَامَةَ خَبَرًا كَمَا يَحْكِى الأَذَانَ.
890 ۔ ربعی بیان کرتے ہیں : امام شافعی نے یہ بات بتائی ہے : میں نے ابراہیم بن عبدالعزیز کو پایا انھوں نے اسی طرح اذاد دی جس طرح ابن محیریز نے بیان کی ہے میں نے انھیں اپنے والد کے حوالے سے ابن محیریز کے حوالے سے حضرت ابومحذورہ (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں اسی مفہوم کی روایت نقل کرتے ہوئے سنا ہے جیسی ابن جریج نے بیان کی ہے میں نے انھیں اقامت کہتے ہوئے سنا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں :
میرا یہ خیال ہے انھوں نے اس اقامت کو اسی روایت کے طور پر بیان کیا ہے جس طرح انھوں نے اذان کا واقعہ بیان کیا ہے۔

891

891 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْمِصِّيصِىُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عُثْمَانُ بْنُ السَّائِبِ أَخْبَرَنِى أَبِى وَأُمُّ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ عَنْ أَبِى مَحْذُورَةَ قَالَ لَمَّا خَرَجَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِلَى حُنَيْنٍ خَرَجْتُ عَاشِرَ عَشْرَةٍ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَطْلُبُهُمْ قَالَ فَسَمِعْنَاهُمْ يُؤَذِّنُونَ لِلصَّلاَةِ فَقُمْنَا نُؤَذِّنُ نَسْتَهْزِئُ بِهِمْ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « لَقَدْ سَمِعْتُ فِى هَؤُلاَءِ تَأْذِينَ إِنْسَانٍ حَسَنِ الصَّوْتِ ». فَأَرْسَلَ إِلَيْنَا فَأَذَّنَّا كُلُّنَا رَجُلاً رَجُلاً فَكُنْتُ آخِرَهُمْ فَقَالَ حِينَ أَذَّنْتُ « تَعَالَ ». فَأَجْلَسَنِى بَيْنَ يَدَيْهِ فَمَسَحَ عَلَى نَاصِيَتِى وَبَارَكَ عَلَىَّ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ « اذْهَبْ فَأَذِّنْ عِنْدَ الْبَيْتِ » قُلْتُ كَيْفَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَعَلَّمَنِى الأَذَانَ كَمَا تُؤَذِّنُونَ الآنَ « اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ فِى الأُولَى مِنَ الصُّبْحِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ». قَالَ وَعَلَّمَنِى الإِقَامَةَ مَرَّتَيْنِ « اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى هَذَا الْخَبَرَ كُلَّهُ عُثْمَانُ عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ أُمِّ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَا ذَلِكَ مِنْ أَبِى مَحْذُورَةَ.
891 ۔ حضرت ابومحذورہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حنین تشریف لے گئے، میں مکہ کے دس آدمیوں کے ساتھ پیچھے گیا۔ وہ بیان کرتے ہیں : ہم نے ان لوگوں کو نماز کے لیے اذان دیتے ہوئے سنا تو ہم بھی اٹھ کر اذان دینے لگے، ہم ان کا مذاق اڑا رہے تھے ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے ان لوگوں میں ایسے شخص کی اذان سنی ہے ، جس کی آواز بہت اچھی ہے ، پھر آپ نے ہمیں بلوایا، پھر ہم میں سے ہر ایک شخص نے الگ الگ اذان دی ، میں نے سب سے آخر میں اذان دی ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم آگے آؤ ! پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اپنے سامنے بٹھالیا پھر میری پیشانی پر ہاتھ پھیرا اور میرے لیے تین مرتبہ دعا کی ، پھر ارشاد فرمایا : جاؤ اور بیت اللہ کے پاس اذان دو میں نے عرض کی : وہ کیسے ؟ یارسول اللہ ! تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اذان کا طریقہ سکھایا ، جس طرح آج کل اذان دی جاتی ہے۔ (اذان کے الفاظ یہ تھے ):
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اشھدان لاالہ الا اللہ اشھد ان لاالہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ حی علی الصلاۃ حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ۔
یہ صبح کی پہلی اذان میں الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں۔
'' الصلاۃ خیر من النوم الصلاۃ خیر من النوم ''
حضرت ابومحذورہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اقامت کے کلمات بھی دو مرتبہ کہنے کا طریقہ تعلیم دیا ہے (اس کے الفاظ یہ ہیں :)
'' قد قامت الصلاۃ قد قامت الصلاۃ اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ ''

892

892 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ السَّائِبِ مَوْلًى لَهُمْ عَنْ أَبِيهِ السَّائِبِ وَعَنْ أُمِّ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَاهُ مِنْ أَبِى مَحْذُورَةَ قَالاَ قَالَ أَبُو مَحْذُورَةَ خَرَجْتُ فِى عَشْرَةِ فِتْيَانٍ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- إِلَى حُنَيْنٍ وَهُوَ أَبْغَضُ النَّاسِ إِلَيْنَا فَقُمْنَا نُؤَذِّنُ نَسْتَهْزِئُ بِهِمْ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « ائْتُونِى بِهَؤُلاَءِ الْفِتْيَانِ ». فَقَالَ « أَذِّنُوا » فَأَذَّنُوا فَكُنْتُ آخِرَهُمْ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « نَعَمْ هَذَا الَّذِى سَمِعْتُ صَوْتَهُ اذْهَبْ فَأَذِّنْ لأَهْلِ مَكَّةَ وَقُلْ لِعَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ أَمَرَنِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ أُؤَذِّنَ لأَهْلِ مَكَّةَ ». وَمَسَحَ عَلَى نَاصِيَتِى وَقَالَ « قُلِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ مَرَّتَيْنِ ثُمَّ ارْجِعْ فَاشْهَدْ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مَرَّتَيْنِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ مَرَّتَيْنِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ مَرَّتَيْنِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ مَرَّتَيْنِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ فَإِذَا أَذَّنْتَ بِالأُولَى مِنَ الصُّبْحِ فَقُلِ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ مَرَّتَيْنِ وَإِذَا أَقَمْتَ فَقُلْهَا مَرَّتَيْنِ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ انْبَعِثْ ». قَالَ فَكَانَ أَبُو مَحْذُورَةَ لاَ يَجُزُّ نَاصِيَتَهُ وَلاَ يَفْرُقُهَا لأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَسَحَ عَلَيْهَا.
892 ۔ حضرت ابومحذورہ (رض) بیان کرتے ہیں : میں دس نوجوانوں کے ہمراہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حنین کے لیے روانہ ہوا اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت تھے ، ہم اٹھ کر اذان دینے لگے ہم (دراصل ان لوگوں کا ) مذاق اڑا رہے تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان نوجوانوں کو میرے پاس لاؤ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اذان دو ! ان لوگوں نے اذان دی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہاں ! یہ وہ شخص ہے جس کی میں نے اذان سنی تھی تم جاؤ اور اہل مکہ کے لیے اذان دیا کرو۔ اور تم عتاب سے کہو کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حکم دیا ہے : میں اہل مکہ کے لیے اذان دوں، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری پیشانی پر ہاتھ پھیرا اور کہا : تم یہ کہو۔
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اشھدان لاالہ الا اللہ اشھد ان لاالہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ
یہ کلمات دو مرتبہ ہیں، اشھد ان لاالہ الا اللہ ، تم دو بار یہ پڑھو اشھد ان محمد رسول اللہ ، حی علی الصلاۃ، دو مرتبہ حی علی الفلاح دو مرتبہ اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ۔ جب تم صبح کی پہلی اذان دو تو یہ کہو : الصلاۃ خیر من النوم یہ کلمات دو مرتبہ ہیں جب تم اقامت کہو، تو ان کلمات کو دو مرتبہ کہو : قدقامت الصلاۃ ، کیا تم نے یہ بات سن لی ہے ؟:
راوی بیان کرتے ہیں : حضرت ابومحذورہ (رض) اپنی پیشانی کے بال نہیں کٹواتے تھے اور وہاں مانگ نہیں نکالتے تھے کیونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان پر ہاتھ پھیرا تھا۔

893

893 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ قَالَ سَمِعْتُ جَدِّى عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِى مَحْذُورَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَبِى مَحْذُورَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَلْقَى هَذَا الأَذَانَ عَلَيْهِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ.
893 ۔ حضرت ابومحذورہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اذان کے یہ الفاظ سکھائے تھے :
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اشھدان لاالہ الا اللہ اشھد ان لاالہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ حی علی الصلاۃ حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ۔

894

894 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عَائِذٍ الْقَرَظِ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ وَعَمَّارٌ وَعُمَرُ ابْنَا حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ الْقَرَظِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ إِنَّ هَذَا الأَذَانَ أَذَانُ بِلاَلٍ الَّذِى أَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَإِقَامَتُهُ وَهُوَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَقُولُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَالإِقَامَةُ وَاحِدَةٌ وَاحِدَةٌ وَيَقُولُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ مَرَّةً وَاحِدَةً. قَالَ سَعْدُ بْنُ عَائِذٍ وَقَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَا سَعْدُ إِذَا لَمْ تَرَ بِلاَلاً مَعِى فَأَذِّنْ وَمَسَحَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- رَأْسَهُ وَقَالَ « بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ يَا سَعْدُ إِذَا لَمْ تَرَ بِلاَلاً مَعِى فَأَذِّنْ ». قَالَ فَأَذَّنَ سَعْدٌ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِقُبَاءَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ قَالَ وَلَمَّا اسْتَأْذَنَ بِلاَلٌ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رضى الله عنه فِى الْخُرُوجِ إِلَى الْجِهَادِ فِى سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ لَهُ عُمَرُ إِلَى مَنْ أَدْفَعُ الأَذَانَ يَا بِلاَلُ قَالَ إِلَى سَعْدٍ فَإِنَّهُ قَدْ أَذَّنَ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِقُبَاءَ فَدَعَا عُمَرُ سَعْدًا فَقَالَ لَهُ الأَذَانُ إِلَيْكَ وَإِلَى عَقِبِكَ مِنْ بَعْدِكَ وَأَعْطَاهُ عُمَرُ رضى الله عنه الْعَنَزَةَ الَّتِى كَانَ يَحْمِلُ بِلاَلٌ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ امْشِ بِهَا بَيْنَ يَدَىَّ كَمَا كَانَ بِلاَلٌ يَمْشِى بِهَا بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى تَرْكُزَهَا بِالْمُصَلَّى. فَفَعَلَ .
894 ۔ عماربن سعد اپنے والد حضرت سعدسعد القرظ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : یہ اذان حضرت بلال (رض) کی اذان ہے ، جس کا حکم انھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیا تھا۔
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اشھدان لاالہ الا اللہ اشھد ان لاالہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ ثم یرجع فیقول اشھد ان لاالہ الا اللہ اشھد ان لاالہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ حی علی الصلاۃ حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ۔
ان کی اقامت کے الفاظ یہ ہیں : اقامت کے الفاظ ایک ایک ہوگئے، اسی طرح یہ جملہ بھی ایک مرتبہ کہا جائے گا۔ قدقامت الصلاۃ۔ حضرت سعد (رض) فرماتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے یہ فرمایا تھا : اسے سعد ! جب تم بلال کو میرے ساتھ نہ دیکھو تو تم اذان دے دیاکرو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دست مبارک ان کے سر پر پھیرا اور ارشاد فرمایا اے سعد ! اللہ تعالیٰ تمہیں برکت نصیب کرے ! جب تم بلال کو میرے ساتھ نہ دیکھو تو اذان دے دیاکرو۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر حضڑت سعد نے قباء میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے تین مرتبہ اذان دی ۔
راوی بیان کرتے : جب حضرت بلال نے (اس وقت کے خلیفہ) حضرت عمر بن خطاب (رض) سے جہاد میں جانے کی اجازت مانگی، تو حضرت عمر (رض) نے ان سے دریافت کیا : اے بلال اب میں اذان کا کام کس کے سپرد کروں ؟ تو انھوں نے جواب دیا : سعد کے ، کیونکہ انھوں نے قباء میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اذان دی ہے ، تو حضرت عمر (رض) نے حضرت سعد کو بلایا اور فرمایا : اذان دینے کا کام تمہارے سپرد ہے اور تمہارے بعد تمہارے اولاد کے سپرد ہوگا، پھر حضرت عمر (رض) نے انھیں وہ نیز عطا کیا جسے حضرت بلال (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اٹھایا کرتے تھے اور حضرت عمر (رض) نے یہ فرمایا تم اسے لے کر میرے آگے چلا کرو ، حضرت بلال (رض) اسے لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے چلا کرتے تھے اور اسے عید گاہ میں گاڑ دیا کرتے تھے ، تو حضرت سعد نے ایسا ہی کیا۔

895

895 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ قَالَ أَدْرَكْتُ جَدِّى وَأَبِى وَأَهْلِى يُقِيمُونَ فَيَقُولُونَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ .
895 ۔ ابراہیم بن عبدالعزیز یہ بیان کرتے : میں نے اپنے جد امجد اپنے والد اور اپنے دیگر رشتہ داروں کو یہ کہتے ہوئے پایا ہے : وہ ان الفاظ میں اقامت پڑھا کرتے تھے ۔
اللہ اکبر اللہ اکبر اشھد ان الاالہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح قد قامت الصلوۃ اللہ اکبر لاالہ الا اللہ۔

896

896 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- دَعَا أَبَا مَحْذُورَةَ فَعَلَّمَهُ الأَذَانَ وَأَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ فِى مَحَارِيبِ مَكَّةَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ مَرَّتَيْنِ وَأَمَرَهُ أَنْ يُقِيمَ وَاحِدَةً وَاحِدَةً.
896 ۔ ابراہیم بن ابومحذورہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابومحذورہ کو بلایا اور انھیں اذان دینے کا طریقہ تعلیم دیا اور انھیں یہ ہدایت کی کہ وہ مکہ میں اذان دیں، جس میں اللہ اکبر دو مرتبہ اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہدایت کی کہ وہ اقامت کے کلمات ایک مرتبہ پڑھا کریں۔

897

897 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَعْلَجٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَيُّوبَ الرَّازِىُّ أَخْبَرَنِى أَبُو الْوَلِيدِ ح وَحَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا عَامِرٌ الأَحْوَلُ عَنْ مَكْحُولٍ أَنَّ ابْنَ مُحَيْرِيزٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَلَّمَهُ الأَذَانَ تِسْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً وَالإِقَامَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ الأَذَانُ « اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ » وَالإِقَامَةُ هَكَذَا مَثْنَى مَثْنَى لاَ يَعُودُ مِنْ ذَلِكَ الْمَوْضِعِ.
897 ۔ حضرت ابومحذورہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اقامت کے انیس کلمات سکھائے تھے اذان کے الفاظ یہ ہیں :
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اشھدان لاالہ الا اللہ اشھد ان لاالہ الا اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ اشھد ان محمد رسول اللہ حی علی الصلاۃ حی علی الصلاۃ حی علی الفلاح حی علی الفلاح اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ۔
اسی طرح اقامت کے الفاظ دو مرتبہ ادا کیے جائیں گے اور دہرائے نہیں جائیں گے ۔

898

898 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ أَبُو بَدْرٍ حَدَّثَنِى الْحِمَّانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا مَحْذُورَةَ يَقُولُ كُنْتُ غُلاَمًا صَيِّتًا فَأَذَّنْتُ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَوْمَ حُنَيْنٍ الْفَجْرَ فَلَمَّا بَلَغْتُ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْحَقْ فِيهَا الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ ».
898 ۔ حضرت ابومحذورہ (رض) بیان کرتے ہیں : میں کم سن لڑکا تھا میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے فجر کی اذان دی یہ حنین کا واقعہ ہے جب میں ان کلمات پر پہنچا، حی علی الفلاح، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم اس میں یہ جملہ شامل کرلو : الصلاۃ خیر من النوم : نماز نیند سے بہتر ہے۔

899

899 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ الْمُسْلِمُونَ حِينَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ يَجْتَمِعُونَ يَتَحَيَّنُونَ الصَّلاَةَ وَلَيْسَ يُنَادَى بِهَا فَكَلَّمُوهُ يَوْمًا فِى ذَلِكَ فَقَالَ بَعْضُهُمُ اتَّخِذُوا نَاقُوسًا مِثْلَ نَاقُوسِ النَّصَارَى وَقَالَ بَعْضُهُمْ بُوقًا مِثْلَ بُوقِ الْيَهُودِ فَقَالَ عُمَرُ رضى الله عنه أَلاَ تَبْعَثُونَ رِجَالاً يُنَادُونَ بِالصَّلاَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا بِلاَلُ قُمْ فَأَذِّنْ ».
899 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : جب مسلمان مدینہ منورہ آئے تو نماز کے وقت اکٹھے ہوجایا کرتے تھے انھیں اس کے لیے (باقاعدہ طور پر) بلایا نہیں جاتا تھا ایک دن انھوں نے اس بارے میں بات چیت کی تو کسی نے کہا : تم لوگ عیسائیوں کے ناقوس کی طرح ناقوس بجایاکرو، کچھ نے یہودیوں کی طرح بوق بجایاکرو، تو حضرت عمر (رض) نے یہ فرمایا تم لوگ کچھ لوگوں کو بھیجتے کیوں نہیں ؟ تاکہ وہ نماز کے لیے اعلان کردیاکریں، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اے بلال تم اٹھو اور اذان دو۔

900

900 - حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ يَعْنِى الْحَارِثَ بْنَ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ لَهُ « يَا أَبَا مَحْذُورَةَ ثَنِّ الأُولَى مِنَ الأَذَانِ مِنْ كُلِّ صَلاَةٍ وَقُلْ فِى الأُولَى مِنْ صَلاَةِ الْغَدَاةِ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ ».
900 ۔ عبدالملک اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے ابومحذورہ ہر نماز کی اذان میں کلمات دو مرتبہ پڑھو۔ اور صبح کی اذان میں کہو : نماز نیند سے بہتر ہے۔

901

901 - حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلاَمَةَ الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ عَنْ هَمَّامٍ عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ أَنَّ مَكْحُولاً حَدَّثَهُ أَنَّ ابْنَ مُحَيْرِيزٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ حَدَّثَهُ قَالَ عَلَّمَنِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الأَذَانَ تِسْعَةَ عَشَرَ كَلِمَةً بَعْدَ فَتْحِ مَكَّةَ وَالإِقَامَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً .
901 ۔ حضرت ابومحذورہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اذان کے انیس کلمات سکھائے یہ مکہ فتح ہونے کے بعد کی بات ہے جب کہ اقامت کے سترہ کلمات تھے۔

902

902 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ مُؤَذِّنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- حَدَّثَنِى عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِى مَحْذُورَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ أَبَا مَحْذُورَةَ يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَهُ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ.
902 ۔ حضرت ابومحذورہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اذان کے کلمات جفت تعداد میں اور اقامت کے کلمات طاق تعداد میں پڑھنے کی ہدایت کی تھی۔

903

903 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ التُّبَّعِىُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شَمِرٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ غَفَلَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِىَّ بْنَ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَأْمُرُنَا أَنْ نُرَتِّلَ الأَذَانَ وَنَحْذِفَ الإِقَامَةَ.
903 ۔ حضرت علی بن ابوطالب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ہدایت کی تھی ہم اذان ٹھہر ٹھہر کر دیاکریں اور اقامت کے کلمات تیزی سے ادا کیا کریں۔

904

904 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ مُؤَذِّنِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ قَالَ جَاءَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ إِذَا أَذَّنْتَ فَتَرَسَّلْ وَإِذَا أَقَمْتَ فَاحْذِمْ. رَوَاهُ الثَّوْرِىُّ وَشُعْبَةُ عَنْ مَرْحُومٍ.
904 ۔ بیت المقدس کے موذن ابوزبیر بیان کرتے ہیں : حضرت عمر بن خطاب (رض) ہمارے پاس تشریف لائے تو ارشاد فرمایا جب تم اذان دو تو ، ٹھہر ٹھہر کردو، جب تم اقامت کہو توتیزی سے کہو۔

905

905 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى يَحْيَى الْكَعْبِىُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مُؤَذِّنٌ يُطَرِّبُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الأَذَانُ سَمْحٌ سَهْلٌ فَإِنْ كَانَ أَذَانُكَ سَهْلاً سَمْحًا وَإِلاَّ فَلاَ تُؤَذِّنْ ».
905 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک موذن تھا جو تیزی سے اذان دیتا تھا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اذان نرمی اور آسانی کا راستہ ہے ، اگر تم نے نرمی اور آسانی کے ساتھ اذان دینی ہے تو ٹھیک ورنہ نہ دیا کرو۔

906

906 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ طَاهِرٍ الْبَلْخِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا كَامِلُ بْنُ الْعَلاَءِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ أُمِرَ أَبُو مَحْذُورَةَ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ وَيَسْتَدِيرَ فِى إِقَامَتِهِ .
906 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت ابومحذورہ (رض) کو یہ ہدایت کی گئی تھی : وہ اذان کے کلمات جفت تعداد میں اور اقامت کے کلمات طاق تعداد میں پڑھیں اقامت کہتے ہوئے دائیں بائیں مڑ کر پکاریں۔

907

907 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ مُجَاهِدٍ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّهَيْرِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ الصَّيَّادُ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ الأَذَانُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَالإِقَامَةُ مَرَّةً مَرَّةً.
907 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں اذان کے کلمات دو مرتبہ اور اقامت کے الفاظ ایک مرتبہ ہوتے تھے۔

908

908 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِى جَعْفَرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْمُثَنَّى يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ الأَذَانُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَثْنَى مَثْنَى وَالإِقَامَةُ وَاحِدَةً غَيْرَ أَنَّ الْمُؤَذِّنَ كَانَ إِذَا قَالَ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ قَالَ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ مَرَّتَيْنِ.
908 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں اذان کے کلمات دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ایک مرتبہ ہوتے تھے ، البتہ جب موذن ، قد قامت الصلوۃ، پڑھتا تھا تو اسے دومرتہ پڑھتا تھا۔

909

909 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سِمَاكِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُمِرَ بِلاَلٌ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ إِلاَّ الإِقَامَةَ.
909 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت بلال کو یہ حکم دیا گیا تھا : وہ اذان کے کلمات جفت تعدادیں اور اقامت کے کلمات طاق تعداد میں پڑھیں، البتہ ، قد قامت الصلوۃ، (دو مرتبہ پڑھیں۔ ) ۔

910

910 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ بِلاَلٌ يُثَنِّى الأَذَانَ وَيُوتِرُ الإِقَامَةَ إِلاَّ قَوْلَهُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ .
910 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت بلال (رض) اذان کے کلمات دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ایک مرتبہ پڑھا کرتے تھے ، البتہ قد قامت الصلوۃ ، (دو مرتبہ پڑھا کرتے تھے) ۔

911

911 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أُمِرَ بِلاَلٌ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ.
911 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت بلال (رض) کو حکم دیا گیا تھا : وہ اذان کے کلمات جفت تعداد میں اور اقامت کے کلمات طاق تعداد میں پڑھیں۔

912

912 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَ بِلاَلاً أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ.
912 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو یہ حکم دیا تھا : وہ اذان کے کلمات جفت تعداد میں اور اقامت کے کلمات طاق تعداد میں پڑھے۔

913

913 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ مِثْلَهُ.
913 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

914

914 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ كُسَيْبٍ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِلاَلاً أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ.
914 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو یہ حکم دیا تھا، وہ اذان کے کلمات جفت تعداد میں اور اقامت کے کلمات طاق تعداد میں پڑھیں۔

915

915 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ بِلاَلٌ يُثَنِّى الأَذَانَ وَيُوتِرُ الإِقَامَةَ إِلاَّ قَوْلَهُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَةُ.
915 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت بلال (رض) اذان کے کلمات دو مرتبہ اور اقامت کے الفاظ ایک مرتبہ پڑھا کرتے تھے ، البتہ قد قامت الصلوۃ کے الفاظ (دو مرتبہ پڑھا کرتے تھے) ۔

916

916 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْغَزَّالُ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِلاَلاً أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَيُوتِرَ الإِقَامَةَ.
916 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو حکم دیا تھا : وہ اذان کے کلمات دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات ایک مرتبہ پڑھیں۔

917

917 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى جَعْفَرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَذَّنَ اثْنَتَىْ عَشْرَةَ سَنَةً وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَكُتِبَ لَهُ بِكُلِّ أَذَانٍ سِتُّونَ حَسَنَةً وَبِكُلِّ إِقَامَةٍ ثَلاَثُونَ حَسَنَةً ».
917 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص بارہ برس اذان دیتا رہے گا، اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی ، اور ہراذان کے بدلے ساٹھ نیکیاں لکھی جائیں گی ہر ایک اقامت کے عوض تیس نیکیاں لکھی جائیں گی۔

918

918 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْكَاتِبُ عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجَهْمِ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ دَاوُدَ الْقَنْطَرِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِى يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَذَّنَ اثْنَتَىْ عَشْرَةَ سَنَةً وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ وَكُتِبَ لَهُ بِتَأْذِينِهِ فِى كُلِّ مَرَّةٍ سِتُّونَ حَسَنَةً وَبِإِقَامَتِهِ ثَلاَثُونَ حَسَنَةً ».
918 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص بارہ برس تک اذان دیتا رہے گا، اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی اور اس کے اذان دینے کی وجہ سے ، ہراذان کے بدلہ میں ساٹھ نیکیاں لکھی جائیں گی اور ہرا قامت کے بدلے تیس نیکیاں لکھی جائیں گی۔

919

919 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ أَبِى بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ قَالَ كَانَ الأَذَانُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَثْنَى مَثْنَى وَالإِقَامَةُ فَرْدًا.
919 ۔ حضرت سلمہ بن اکوع (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں اذان کے کلمات دو مرتبہ اور اقامت کے الفاظ ایک مرتبہ ہوتے تھے۔

920

920 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا ابْنُ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى عُبَيْدٍ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ أَنَّهُ كَانَ إِذَا لَمْ يُدْرِكِ الصَّلاَةَ مَعَ الْقَوْمِ أَذَّنَ وَأَقَامَ وَيُثَنِّى الإِقَامَةَ . مَوْقُوفٌ.
920 ۔ حضرت سلمہ بن اکوع (رض) کے بارے میں منقول ہے جب وہ باجماعت ادا نہیں کر پاتے تھے تو وہ (خود نماز پڑھنے کے لیے ) اذان دیتے تھے اور اقامت کہتے تھے (وہ اقامت کے کلمات دو مرتبہ کہتے تھے) ۔

921

921 - حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ صَالِحٍ الْمَخْزُومِىُّ بِالْمَدِينَةِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَالِدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِىٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ نَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ بِالإِقَامَةِ مُفْرِدًا وَسَنَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الأَذَانَ مَثْنَى مَثْنَى.
921 ۔ امام محمد بن علی اپنے والد کے حوالے سے حضرت علی (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت جبرائیل اقامت کے کلمات الگ سے لے کر نازل ہوئے تھے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اذان میں کلمات دو مرتبہ پڑھنا مسنون قرار دیا۔

922

922 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ حَدَّثَنِى بِهِ أَبِى مُحَمَّدٌ عَنْ أَبِيهِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِى رَافِعٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَرَأَيْتُ بِلاَلاً يُؤَذِّنُ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَثْنَى مَثْنَى وَيُقِيمُ فُرَادَى.
922 ۔ حضرت ابورافع (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا اور حضرت بلال (رض) کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اذان دیتے ہوئے سنا ہے وہ (اذان کے کلمات) دو دو مرتبہ کلمات پڑھتے تھے جبکہ اقامت کے کلمات ایک ایک مرتبہ پڑھتے تھے۔

923

923 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنِى أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ حَدَّثَنِى أَبِى قَالَ لَمَّا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِالنَّاقُوسِ أَطَافَ بِى وَأَنَا نَائِمٌ رَجُلٌ فَأَلْقَى عَلَىَّ فَذَكَرَ الأَذَانَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ وَالإِقَامَةَ مَرَّةً مَرَّةً فَلَمَّا أَصْبَحْتُ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخْبَرْتُهُ بِمَا رَأَيْتُ فَقَالَ « إِنَّهَا لَرُؤْيَا حَقٍّ إِنْ شَاءَ اللَّهُ فَقُمْ مَعَ بِلاَلٍ فَأَلْقِ عَلَيْهِ مَا رَأَيْتَ فَإِنَّهُ أَنْدَى صَوْتًا مِنْكَ ». فَسَمِعَ ذَلِكَ عُمَرُ رضى الله عنه فَقَالَ وَالَّذِى بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَقَدْ رَأَيْتُ مِثْلَ الَّذِى رَأَى. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « فَلِلَّهِ الْحَمْدُ ».
923 ۔ محمد بن عبداللہ بیان کرتے ہیں : میرے والد (حضرت عبداللہ بن زید (رض)) نے مجھے یہ حدیث پاک بیان کی ہے : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (نماز کے لیے ) ناقوس کا حکم دیا تو میں نے خواب میں دیکھا ایک شخص کو جو میرے پاس آیا اس نے مجھے یہ چیز سکھائی اس نے اذان کے کلمات کو دو مرتبہ اور اقامت کے کلمات کو ایک مرتبہ ذکر کیا صبح کی نماز کے وقت میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس خواب کے بارے میں بیان کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر اللہ نے چاہا تو یہ خواب سچ ثابت ہوگا۔ تم بلال کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ اور بلال کو وہ چیز سکھاؤ جو تم نے دیکھی ہے ، کیونکہ اس کی آواز تمہارے مقابلے میں زیادہ بلند ہے ، جب حضرت عمر (رض) نے یہ بات سنی تو وہ بولے اس ذات کی قسم : جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث فرمایا ہے میں نے بھی اسی طرح کا خواب دیکھا ہے جس طرح کا اس نے دیکھا ہے ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر اللہ کے لیے ہر طرح حمد مخصوص ہے (جس نے ہمیں توفیق دی ہے ) ۔

924

924 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ كَانَ أَذَانُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- شَفْعًا شَفْعًا فِى الأَذَانِ وَالإِقَامَةِ. ابْنُ أَبِى لَيْلَى هُوَ الْقَاضِى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ سَيِّئُ الْحِفْظِ وَابْنُ أَبِى لَيْلَى لاَ يَثْبُتُ سَمَاعُهُ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ. وَقَالَ الأَعْمَشُ وَالْمَسْعُودِىُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ. وَلاَ يَثْبُتُ. وَالصَّوَابُ مَا رَوَاهُ الثَّوْرِىُّ وَشُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ وَحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى مُرْسَلاً. وَحَدِيثُ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ مُتَّصِلٌ وَهُوَ خِلاَفُ مَا رَوَاهُ الْكُوفِيُّونَ.
924 ۔ حضرت عبداللہ بن زید (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں اذان اور اقامت کے کلمات جفت ہوتے تھے۔
اس روایت کے راوی ابن ابی لیلی، قاضی محمد بن عبدالرحمن ہے ، علم حدیث میں ضعیف سمجھے جاتے تھے ، کیونکہ ان کا حافظہ کمزور تھا، اسی طرح ابن ابی لیلی کا حضرت عبداللہ بن عمر (رض) سے حدیث کا سماع ثابت نہیں ہے۔

925

925 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ قَامَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ يَعْنِى إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى رَأَيْتُ فِى النَّوْمِ كَأَنَّ رَجُلاً نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ عَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ نَزَلَ عَلَى جِذْمِ حَائِطٍ مِنَ الْمَدِينَةِ فَأَذَّنَ مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ جَلَسَ ثُمَّ قَامَ فَقَالَ مَثْنَى مَثْنَى - قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَلَى نَحْوٍ مِنْ أَذَانِنَا الْيَوْمَ - قَالَ « عَلِّمْهَا بِلاَلاً ». فَقَالَ عُمَرُ رضى الله عنه قَدْ رَأَيْتُ مِثْلَ الَّذِى رَأَى وَلَكِنَّهُ سَبَقَنِى.
925 ۔ عبدالرحمن بن ابو لیلی بیان کرتے ہیں : حضرت معاذ بن جبل (رض) نے یہ بات بیان کی ہے : ایک انصاری شخص عبداللہ بن زید (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور عرض کی : یارسول اللہ ! میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص آسمان سے نازل ہوا اس نے دو چادریں اوڑھی ہوئی تھیں وہ مدینہ منورہ کی ایک دیوار پر اترا اس نے اذان کے کلمات دو مرتبہ کہے پھر وہ بیٹھ گیا پھر وہ کھڑا ہوگیا پھر اس نے وہ کلمات دودومرتبہ کہے۔
ابوبکر بن عیاش نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے یہ اسی کی مانند ہے جس طرح آج کل اذان دی جاتی ہے ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم یہ بلال کو سکھادو : تو حضرت عمر (رض) نے عرض کی : میں نے بھی اسی طرح کا خواب دیکھا ہے جس طرح اس نے دیکھا ہے لیکن یہ مجھ سے سبقت لے گیا ہے۔

926

926 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ مِنْ أَصْلِهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَكَّائِىُّ حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ يَزِيدَ الأَوْدِىُّ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِى جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ بِلاَلاً أَذَّنَ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِمِنًى بِصَوْتَيْنِ صَوْتَيْنِ وَأَقَامَ مِثْلَ ذَلِكَ.
926 ۔ عون بن ابوجحیفہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت بلال (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اذان دی ، جس میں کلمات دو دو مرتبہ کہے پھر اسی طرح اقامت بھی کہی۔

927

927 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوْنٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَوْنٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْوَاسِطِيَّانِ قَالاَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الطُّفَيْلِ عَنْ إِدْرِيسَ الأَوْدِىِّ عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِى جُحَيْفَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ بِلاَلاً كَانَ يُؤَذِّنُ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مَثْنَى مَثْنَى وَيُقِيمُ مَثْنَى مَثْنَى. وَقَالَ أَبُو عَوْنٍ بِصَوْتَيْنِ صَوْتَيْنِ وَأَقَامَ مِثْلَ ذَلِكَ.
927 ۔ عون بن ابوحجیفہ اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کرتے ہیں : حضرت بلال (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے اذان دی جس کے کلمات دو مرتبہ تھے اقامت کے کلمات بھی دو مرتبہ تھے۔
ابوعون نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اقامت بھی اس کی مانند تھی۔

928

928 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ أَنَّ بِلاَلاً كَانَ يُثَنِّى الأَذَانَ وَيُثَنِّى الإِقَامَةَ وَأَنَّهُ كَانَ يَبْدَأُ بِالتَّكْبِيرِ وَيَخْتِمُ بِالتَّكْبِيرِ.
928 ۔ ابراہیم نخعی اسود کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت بلال (رض) اذان کے کلمات دو دو مرتبہ پڑھتے تھے اور اقامت کے الفاظ دو دو مرتبہ پڑھتے تھے وہ تکبیر کے ذریعے اذان دیا کرتے تھے تکبیر کے ذریعے ہی ختم کرتے تھے۔

929

929 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِىُّ عَنْ أَبِى مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ بِلاَلٍ قَالَ كَانَ أَذَانُهُ وَإِقَامَتُهُ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ.
929 ۔ حضرت بلال (رض) کے بارے میں منقول ہے : ان کی اذان اور ان کی اقامت کے کلمے دو دو مرتبہ ہوتے تھے۔

930

930 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زِيَادِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ بِلاَلٍ مِثْلَهُ. قَالَ الرَّمَادِىُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْهُ سُفْيَانُ.
930 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ۔
رمادی کہتے ہیں : سفیان نے اس سے سماع نہیں کیا۔

931

931 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنِى عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ أَبِى عُمَيْسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ حِينَ أُرِىَ الأَذَانَ أَمَرَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- بِلاَلاً فَأَذَّنَ وَأَمَرَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ فَأَقَامَ.
931 ۔ عبداللہ بن محمد اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا (حضرت عبداللہ بن زید) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : جب انھوں نے خواب میں اذان کا طریقہ دیکھا ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو حکم دیا تو انھوں نے اذان دی ، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن زید کو حکم دیا انھوں نے اقامت کہی۔

932

932 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ مِنَ السُّنَّةِ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ فِى أَذَانِ الْفَجْرِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ قَالَ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ مَرَّتَيْنِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ.
932 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : سنت یہ ہے جب موذن فجر کی اذان دے تو اس میں : حی علی الفلاح، کے بعد الصلوۃ خیر من النوم، دو مرتبہ کہے اور پھر ، اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ، کہہ دے۔

933

933 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ التَّثْوِيبُ فِى صَلاَةِ الْغَدَاةِ إِذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ فَلْيَقُلِ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ.
933 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : تثویب صبح کی نماز میں ہوگی جب موذن فجر کی اذان میں ، حی علی الصلوۃ، اور حی علی الفلاح، کہے گا تو الصلاۃ خیر من النوم، کہے گا۔

934

934 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنِ الْعُمَرِىِّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ. وَوَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ لِمُؤَذِّنِهِ إِذَا بَلَغْتَ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ فِى الْفَجْرِ فَقُلِ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ الصَّلاَةُ خَيْرٌ مِنَ النَّوْمِ.
934 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) حضرت عمر (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : انھوں نے اپنے موزن سے یہ کہا تھا تم فجر کی اذان میں ، حی علی الصلوۃ، پر پہنچو تو یہ کہو : الصلوۃ خیر من النوم ، الصلوۃ خیر من النوم۔

935

935 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ أَبُو مَسْعُودٍ الزَّجَّاجُ عَنْ أَبِى سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ بِلاَلٍ قَالَ أَمَرَنِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ أُثَوِّبَ فِى الْفَجْرِ وَنَهَانِى أَنْ أُثَوِّبَ فِى الْعِشَاءِ.
935 ۔ عبدالرحمن بن ابو لیلی، حضرت بلال (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یہ ہدایت کی تھی : میں فجر کی اذان میں تثویب کہوں، آپ نے مجھے عشاء کی اذان میں تثویب کہنے سے منع کیا تھا۔

936

936 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِى عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ دِينَارٍ قَالَ صَعِدْتُ إِلَى ابْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ فَوْقَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ بَعْدَ مَا أَذَّنَ فَقُلْتُ لَهُ أَخْبِرْنِى عَنْ أَذَانِ أَبِيكَ لِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ كَانَ يَبْدَأُ فَيُكَبِّرُ ثُمَّ يَقُولُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ مَرَّةً ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَقُولُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَتَّى يَأْتِىَ عَلَى آخِرِ الأَذَانِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ.
936 ۔ مالک بن دینار بیان کرتے ہیں : جب حضرت محذورہ (رض) کے صاحبزادے اذان دے کر فارغ ہوئے تو میں بھی ان کے پیچھے مسجد حرام (کے مینار) تک چڑھا اور میں نے ان سے کہا : مجھے اس اذان کے بارے میں بتائیں جو آپ کے والد نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے دی تھی تو انھوں نے جواب دیا : انھوں (یعنی حضرت ابومحذورہ (رض) نے) اذان کے آغاز میں تکبیر کہی پھر یہ کلمات پڑھے :
'' اشھد ان لاالہ الا اللہ، اشھد ان محمد رسول اللہ، حی علی الصلوۃ، حی علی الفلاح '' یہ ایک مرتبہ پڑھے پھر اس کے بعد دوبارہ یہ کلمات پڑھے :
'' اشھد ان لاالہ الا اللہ،'' اشھد ان لاالہ الا اللہ، اشھد ان محمد رسول اللہ، اشھد ان محمد رسول اللہ، یہاں تک کہ اذان کے آخر میں یہ کلمات پڑھے :
'' اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ '' اس روایت کو نقل کرنے میں داؤد نامی راوی منفرد ہیں۔

937

937 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ جَعْفَرٍ الْكَوْكَبِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ أَبِى مَحْذُورَةَ أَنَّ نَبِىَّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلَّمَهُ هَذَا الأَذَانَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ثُمَّ يَعُودُ فَيَقُولُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ مَرَّتَيْنِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ مَرَّتَيْنِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ مَرَّتَيْنِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ مَرَّتَيْنِ.
937 ۔ حضرت ابومحذورہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اذان کے یہ کلمات سکھائے تھے۔
'' اللہ اکبر اللہ اکبر اشھد ان لاالہ الا اللہ،'' اشھد ان لاالہ الا اللہ، اشھد ان محمد رسول اللہ، اشھد ان محمد رسول اللہ،''
پھر انھوں نے دوبارہ یہ کہا : اشھد ان لاالہ الا اللہ : یہ کلمات دو مرتبہ تھے : اشھد ان محمد رسول اللہ : یہ کلمات بھی دو مرتبہ تھے ، حی علی الصلوۃ، یہ کلمات بھی دو طرح تھے ، حی علی الفلاح۔

938

938 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ كَانَ آخِرُ أَذَانِ بِلاَلٍ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ.
938 ۔ اسود بیان کرتے ہیں حضرت بلال (رض) کی اذان کا اختتام ان کلمات پر ہوتا تھا۔ اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ۔

939

939 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ أَنَّ بِلاَلاً قَالَ آخِرُ الأَذَانِ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ.
939 ۔ اسود بیان کرتے ہیں : حضرت بلال کے اذان میں آخری کلمات یہ ہوتے تھے : لاالہ الا اللہ۔

940

940 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ بِلاَلٍ قَالَ آخِرُ أَذَانِ بِلاَلٍ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ.
940 ۔ حضرت بلال کے بارے میں اسود نے یہ بات بیان کی : حضرت بلال (رض) کی اذان کے آخر میں یہ کلمات ہوتے تھے : اللہ اکبر اللہ اکبرلاالہ الا اللہ۔

941

941 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ بِلاَلٍ قَالَ آخِرُ الأَذَانِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ.
941 ۔ اسود بیان کرتے ہیں : حضرت بلال (رض) کی اذان کے آخر میں یہ کلمات ہوتے تھے : اللہ اکبر اللہ اکبر لاالہ الا اللہ۔

942

942 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ بِلاَلاً أَذَّنَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَأَمَرَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يَرْجِعَ فَيُنَادِىَ « أَلاَ إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ ». ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَرَجَعَ فَنَادَى أَلاَ إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ. تَابَعَهُ سَعِيدُ بْنُ زَرْبِىٍّ وَكَانَ ضَعِيفًا عَنْ أَيُّوبَ.
942 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت بلال (رض) نے صبح صادق ہونے سے پہلے اذان دی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو یہ حکم دیا : وہ واپس جاکر تین مرتبہ یہ اعلان کریں : خبردار بندہ سوگیا تھا (یعنی اس سے غلطی ہوئی ہے) وہ واپس گئے اور بلند آواز میں یہ کہا : خبردار بندہ سو گیا تھا۔ یہ کلمات انھوں نے تین مرتبہ کہے۔
ایک اور راوی نے اس کی متابعت کی ہے ، تاہم یہ راوی ضعیف ہے۔

943

943 - حَدَّثَنَا ابْنُ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ مُؤَذِّنٍ لِعُمَرَ يُقَالُ لَهُ مَسْرُوحٌ أَذَّنَ قَبْلَ الصُّبْحِ فَأَمَرَهُ عُمَرُ نَحْوَهُ.
943 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) کا موذن جس کا نام مسروح تھا، اس نے صبح صادق ہوجانے سے پہلے اذان دے دی تو حضرت عمر (رض) نے اسے حکم دیا اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔

944

944 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ قَالَ أَذَّنَ بِلاَلٌ مَرَّةً بِلَيْلٍ. هَذَا مُرْسَلٌ .
944 ۔ ایوب بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت بلال (رض) نے رات کے وقت اذان دیدی یہ روایت مرسل ہے۔

945

945 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ أَنَّ بِلاَلاً أَذَّنَ لَيْلَةً بِسَوَادٍ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يَرْجِعَ إِلَى مَقَامِهِ فَيُنَادِىَ إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ فَرَجَعَ وَهُوَ يَقُولُ لَيْتَ بِلاَلاً لَمْ تَلِدْهُ أُمُّهُ وَبُلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ .
945 ۔ حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت بلال (رض) نے رات کے وقت ہی اذان دے دی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ حکم دیا : وہ اپنی جگہ واپس جاکر بلند آواز میں یہ اعلان کریں : خبردار ! بیشک بندہ سو گیا تھا (یعنی اس سے غلطی ہوگئی ) تو وہ واپس گئے، حضرت بلال (رض) نے یہ کہا : کاش بلال کی ماں نے اسے جنم نہ دیا ہوتا۔

946

946 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ بِلاَلاً أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَغَضِبَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- وَأَمَرَهُ أَنْ يُنَادِىَ « إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ ». فَوَجَدَ بِلاَلٌ وَجْدًا شَدِيدًا. وَهِمَ فِيهِ عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ وَالصَّوَابُ قَدْ تَقَدَّمَ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِى رَوَّادٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ مُؤَذِّنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ قَوْلَهُ.
946 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت بلال (رض) نے صبح صادق ہونے سے پہلے ہی اذان دے دی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ناراض ہوئے آپ نے انھیں یہ حکم دیا : وہ یہ اعلان کریں : بیشک بندہ سوگیا تھا تو اس پر حضرت بلال (رض) کو بہت افسوس ہوا۔
اس روایت میں عامر نامی راوی کو وہم ہوا ہے ، صحیح روایت وہ ہے جو اس سے پہلے گزرچکی ہے وہ ابن حرب نامی راوی کے حوالے سے نافع کے حوالے سے حضرت عمر (رض) کے موذن کے بارے میں منقول ہے۔

947

947 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْقَاضِى عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ بِلاَلاً أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يَصْعَدَ فَيُنَادِىَ « إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ ». فَفَعَلَ وَقَالَ لَيْتَ بِلاَلاً لَمْ تَلِدْهُ أُمُّهُ وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ. تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو يُوسُفَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى عَرُوبَةَ وَغَيْرُهُ يُرْسِلُهُ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- .
947 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت بلال (رض) نے صبح صادق ہونے سے پہلے ہی اذان دے دی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ حکم دیا : واپس جاکر یہ اعلان کریں : بیشک بندہ سوگیا تھا تو انھوں نے ایسا ہی کیا اور یہ کہا کاش : بلال کی ماں نے اسے جنم نہ دیا ہوتا اور ان کی پیشانی عرق آلود ہوگئی۔
اس روایت کو نقل کرنے میں ابویوسف نامی راوی منفرد ہیں دیگرراویوں نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے جو قتادہ سے منقول ہے۔

948

948 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ بِلاَلاً أَذَّنَ . وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَسًا. وَالْمُرْسَلُ أَصَحُّ .
948 ۔ قتادہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت بلال (رض) نے اذان دی ، اس کی سند میں حضرت انس (رض) کا تذکرہ نہیں ہے اس کا مرسل ہونادرست ہے۔

949

949 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَسَدِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَذَّنَ بِلاَلٌ فَأَمَرَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُعِيدَ فَرَقِىَ بِلاَلٌ وَهُوَ يَقُولُ لَيْتَ بِلاَلاً ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمِ جَبِينِهِ. يُرَدِّدُهَا حَتَّى صَعِدَ ثُمَّ قَالَ أَلاَ إِنَّ الْعَبْدَ نَامَ مَرَّتَيْنِ. ثُمَّ أَذَّنَ حِينَ أَضَاءَ الْفَجْرُ. مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَسَدِىُّ ضَعِيفٌ جِدًّا.
949 ۔ حسن بصری، حضرت انس بن مالک (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت بلال (رض) نے اذان دی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ حکم دیا وہ دوبارہ اس کو دہرائیں، تو حضرت بلال (رض) مینار پرچڑھے اور وہ یہ کہہ رہے تھے کاش بلال کی مان اسے روتی اور اس کی پیشانی عرق آلود ہوگئی۔ وہ اس جملے کو دہراتے ہوئے مینار پرچڑھے اور یہ کہا : خبردار : بندہ سوگیا تھا انھوں نے یہ جملہ دو مرتبہ دہرایا، پھر جب صبح صادق ہوگئی تو انھوں نے اذان دی۔ اس روایت کا راوی محمد بن قاسم اسدی نہایت ضعیف ہے۔

950

950 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ أَرَادَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَشْيَاءَ لَمْ يَصْنَعْ مِنْهَا شَيْئًا قَالَ فَأُرِىَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ الأَذَانَ فِى الْمَنَامِ فَأَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ « أَلْقِهِ عَلَى بِلاَلٍ ». فَأَلْقَاهُ عَلَى بِلاَلٍ فَأَذَّنَ بِلاَلٌ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ أَنَا رَأَيْتُهُ وَأَنَا كُنْتُ أُرِيدُهُ قَالَ « فَأَقِمْ أَنْتَ ».
950 ۔ محمد بن عبداللہ اپنے چچا حضرت عبداللہ بن زید کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مختلف صورتیں اختیار کرنے کا ارادہ کیا، لیکن ابھی آپ نے اس میں سے کسی کو بھی اختیار نہیں کیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں : پھر حضرت عبداللہ بن زید کو خواب میں اذان کا طریقہ سکھایا گیا وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے فرمایا تم یہ بلال کو بتاؤ، انھوں نے حضرت بلال کو بتایا تو حضرت بلال نے اذان دی، حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں میں انھیں دیکھ رہا تھا، میں خود یہ دینا چاہتا تھا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اقامت کہہ دو۔

951

951 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدٍ قَالَ كَانَ جَدِّى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ بِهَذَا الْخَبَرِ فَأَقَامَ جَدِّى.وَقَالَ أَبُو دَاوُدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو مَدَنِىٌّ وَابْنُ مَهْدِىٍّ لاَ يُحَدِّثُ عَنِ الْبَصْرِىِّ.
951 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ محمد بن عبداللہ بن محمد کے حوالے سے ، حضرت عبداللہ بن زید سے منقول ہے۔

952

952 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ تَمِيمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِىُّ عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَوْمَانِ مِنَ الدَّهْرِ لاَ تَصُومُوهُمَا وَسَاعَتَانِ مِنَ النَّهَارِ لاَ تُصَلُّوهُمَا فَإِنَّ النَّصَارَى وَالْيَهُودَ يَتَحَرَّوْنَهُمَا يَوْمُ الْفِطْرِ وَيَوْمُ الأَضْحَى وَبَعْدَ صَلاَةِ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَبَعْدَ صَلاَةِ الْعَصْرِ إِلَى غُرُوبِ الشَّمْسِ ».
952 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : دو دن ایسے ہیں جن میں تم روزے نہ رکھو اور دوگھڑیاں ایسی ہیں جن میں نماز ادا نہ کرو، کیونکہ عیسائی اور یہودی اس وقت (میں عبادت) کے متلاشی ہوتے ہیں ، عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کا دن (روزہ رکھنے کے لیے منع ہے ) اور صبح کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک (نماز پڑھنامنع ہے) ۔

953

953 - حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ صَلاَةَ بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ إِلاَّ رَكْعَتَيْنِ ».
953 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : صبح صادق ہوجانے کے بعد (نوافل میں) صرف دورکعات (یعنی فجر کی سنتیں ) ادا کی جائیں گی۔

954

954 - حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَفْلَحُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ كُنَّا نَأْتِى عَائِشَةَ قَبْلَ صَلاَةِ الْفَجْرِ فَأَتَيْنَاهَا يَوْمًا وَهِىَ تُصَلِّى فَقُلْنَا لَهَا مَا هَذِهِ الصَّلاَةُ قَالَتْ نِمْتُ عَنْ جُزْئِى اللَّيْلَةَ فَلَمْ أَكُنْ لأَدَعُهُ .
954 ۔ قاسم بن محمد بیان کرتے ہیں : ہم صبح کی نماز سے پہلے سیدہ عائشہ صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوئے ایک دن ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے تو وہ اس وقت نماز ادا کررہی تھیں ہم نے ان سے دریافت کیا : یہ کون سی نماز ہے ؟ تو انھوں نے جواب دیا میں رات سو گئی تھی ، اور کچھ نوافل ادا نہ کرسکی تھی تو میں انھیں ترک نہیں کرنا چاہتی تھی۔

955

955 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَفْصٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِىَّ حَدَّثَنَا صَاحِبُ هَذِهِ الدَّارِ وَأَشَارَ إِلَى دَارِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَلَمْ يُسَمِّهِ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَىُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ « الصَّلاَةُ أَوَّلُ وَقْتِهَا ». قُلْتُ ثُمَّ مَاذَا قَالَ « الْجِهَادُ فِى سَبِيلِ اللَّهِ ». قُلْتُ ثُمَّ مَاذَا قَالَ « بِرُّ الْوَالِدَيْنِ » وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِى.
955 ۔ عمرو شیبانی بیان کرتے ہیں : ہمیں اس گھر کے مالک نے انھوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے گھر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے ، لیکن ان کا نام نہیں لیا۔ یہ بات بیان کی ہے : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرنا ، میں نے عرض کیا پھر کون سا ؟ آپ نے فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، میں نے دریافت کیا : پھر کون سا ؟ آپ نے فرمایا والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا۔
(حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں) اگر میں آپ سے مزید دریافت کرتا تو آپ مجھے مزید جواب عطا کرتے۔

956

956 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَّنِى قِرَاءَةً عَلَيْهِ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِى عُبَيْدٌ الْمُكْتِبُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِىَّ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَىُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ قَالَ شُعْبَةُ أَوْ قَالَ « أَفْضَلُ الْعَمَلِ الصَّلاَةُ عَلَى وَقْتِهَا ». وَقَالَ الْمَعْمَرِىُّ فِى حَدِيثِهِ « الصَّلاَةُ فِى أَوَّلِ وَقْتِهَا » .
956 ۔ ابوعمرو شیبانی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی کے حوالے س ے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ تو آپ نے فرمایا سب سے زیادہ فضیلت والاعمل، نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا ہے۔
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نماز اس کے ابتدائی وقت پر ادا کرنا ہے۔

957

957 - حَدَّثَنَا ابْنُ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ سُلَيْمَانَ ذَكَرَ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِىَّ قَالَ حَدَّثَنِى رَبُّ هَذِهِ الدَّارِ يَعْنِى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قُلْتُ أَىُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ « الصَّلاَةُ لِمِيقَاتِهَا الأَوَّلِ ».
957 ۔ ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں : اس گھر کے مالک نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے ان کی مراد حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) وہ فرماتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا، میں نے عرض کی کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے تو آپ نے ارشاد فرمایا : نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرنا۔

958

958 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مَعْبَدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « خَيْرُ الأَعْمَالِ الصَّلاَةُ فِى أَوَّلِ وَقْتِهَا ».
958 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : بہترین عمل نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرنا ہے۔

959

959 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى التَّيْمِىُّ عَنْ أَبِى عَقِيلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَىُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ « الصَّلاَةُ لِمِيقَاتِهَا الأَوَّلِ ». خَالَفَهُ جَمَاعَةٌ عَنِ الْعُمَرِىِّ .
959 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا : نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرنا۔
محدثین کی ایک جماعت نے اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔

960

960 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِىِّ أَخْبَرَنِى الْقَاسِمُ بْنُ غَنَّامٍ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ فَرْوَةَ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « أَفْضَلُ الأَعْمَالِ عِنْدَ اللَّهِ الصَّلاَةُ فِى أَوَّلِ وَقْتِهَا ».
960 ۔ سیدہ ام فروہ (رض) بیان کرتی ہیں : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ فضیلت والاعمل یہ ہے نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرلیا جائے۔

961

961 - حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِىُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ أَبُو مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ فَرْوَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَىُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ قَالَ « الصَّلاَةُ لأَوَّلِ وَقْتِهَا ». وَقَالَ وَكِيعٌ عَنِ الْعُمَرِىِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ بَعْضِ أُمَّهَاتِهِ عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ - وَكَانَتْ مِمَّنْ بَايَعَتْ تَحْتَ الشَّجَرَةِ - عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ. حَدَّثَنَا ابْنُ خَلاَّدٍ حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ.
961 ۔ سیدہ ام فروہ بیان کرتی ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا : کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا : نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں دا کرلینا۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ بات بھی مذکور ہے : سیدہ ام فروہ (رض) ان خواتین میں سے ایک ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر بیعت کی تھی۔

962

962 - وَقَالَ اللَّيْثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ أَبِيهِ الدُّنْيَا عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ فَرْوَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
962 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ ام فروہ (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

963

963 -حَدَّثَنَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِى إِيَاسٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ جَدَّتِهِ الدُّنْيَا أُمِّ أَبِيهِ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ فَرْوَةَ وَكَانَتْ مِمَّنْ بَايَعَتِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَذْكُرُ الأَعْمَالَ يَوْمًا فَقَالَ « إِنَّ أَحَبَّ الأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ تَعْجِيلُ الصَّلاَةِ لأَوَّلِ وَقْتِهَا ».
963 ۔ سیدہ ام فروہ (رض) جوان خواتین میں سے ہیں جنہوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا تھا، وہ بیان کرتی ہیں : میں نے ایک دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اعمال کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرنا ہے۔

964

964 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَيْمُونٍ الْعَتَكِىُّ بِالْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ جَدَّتِهِ عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ - كَذَا قَالَ قَالَتْ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَنَا أَسْمَعُ عَنْ أَفْضَلِ الأَعْمَالِ فَقَالَ « الصَّلاَةُ لأَوَّلِ وَقْتِهَا ».
964 ۔ سیدہ ام فروہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا میں یہ بات سن رہی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سب سے زیادہ فضیلت والے عمل کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرنا ہے۔

965

965 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِىُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ بَعْضِ أَهْلِهِ عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ وَكَانَتْ مِمَّنْ بَايَعَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- تَحْتَ الشَّجَرَةِ ح.وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ شَبِيبٍ حَدَّثَنِى أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقَاشِىُّ حَدَّثَنَا قَزَعَةُ بْنُ سُوَيْدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ عَنْ بَعْضِ أُمَّهَاتِهِ عَنْ أُمِّ فَرْوَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِنَّ أَحَبَّ الأَعْمَالِ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ الصَّلاَةُ لأَوَّلِ وَقْتِهَا ». لَفْظُ الْعُمَرِىِّ.
965 ۔ سیدہ ام فروہ (رض) بیان کرتی ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرنا ہے ۔
روایت کے یہ الفاظ عمری نامی راوی کے ہیں۔

966

966 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْحَارِثِىُّ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى فُدَيْكٍ أَخْبَرَنِى الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ غَنَّامٍ الْبَيَاضِىِّ عَنِ امْرَأَةٍ مِنَ الْمُبَايِعَاتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ أَىُّ الأَعْمَالِ أَفْضَلُ قَالَ « الإِيمَانُ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ » قِيلَ ثُمَّ مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ « الصَّلاَةُ لِوَقْتِهَا ».
966 ۔ قاسم بن غنام، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست اقدس پر اسلام قبول کرنے والی خاتون کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے /تو آپ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا، عرض کی گئی ، یارسول اللہ پھر کون سا ہے ؟ آپ نے فرمایا نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا۔

967

967 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ عَنِ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيُصَلِّى الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا وَقَدْ تَرَكَ مِنَ الْوَقْتِ الأَوَّلِ مَا هُوَ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ ».
967 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : کوئی شخص نماز کو اس کے وقت کے اندر ادا کرلیتا ہے لیکن اس کے ابتدائی وقت میں ادا نہیں کرتا (جس نے اس نماز کو ادا کیا) اس شخص کے لیے اس کے اہل خانہ اور مال سے زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

968

968 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى هِلاَلٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا الآخِرِ إِلاَّ مَرَّتَيْنِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
968 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زندگی بھر کبھی بھی نماز آخری وقت میں ادا نہیں کی یہاں تک کہ آپ کا وصال ہوگیا صرف دو مرتبہ ایسا ہوا۔

969

969 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ صَاحِبُ أَبِى صَخْرَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِىُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الصَّلاَةَ لِوَقْتِهَا الآخِرِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
969 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی بھی نماز آخری وقت میں ادا نہیں کی یہاں تک کہ آپ کا وصال ہوگیا۔

970

970 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الثَّلْجِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِى أَنَسٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ. قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ وَثَّابٍ عَنْ أَبِى النَّضْرِ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَخَّرَ صَلاَةً إِلَى الْوَقْتِ الآخِرِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
970 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں : میں نے کبھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی نماز آخری وقت میں ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ کا وصال ہوگیا۔

971

971 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ الْوَلِيدِ الْمَدَنِىُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْوَقْتُ الأَوَّلُ مِنَ الصَّلاَةِ رِضْوَانُ اللَّهِ وَالْوَقْتُ الآخِرُ عَفْوُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ».
971 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرت ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : نماز کو اس کے ابتدائی وقت میں ادا کرلینا اللہ کی رضامندی کے حصول کا باعث ہے اور آخری وقت میں ادا کرنا اللہ کی طرف سے ملنے والی معافی کا باعث ہے۔

972

972 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ الرَّبِيعِ حَدَّثَنِى فَرَجُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُهَلَّبِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِى حَازِمٍ عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَوَّلُ الْوَقْتِ رِضْوَانُ اللَّهِ وَآخِرُ الْوَقْتِ عَفْوُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ».
972 ۔ حضرت جریر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : نماز کا) ابتدائی وقت اللہ کی رضامندی (کے حصول کا باعث) ہے اور اس کا اخری وقت اللہ کی (معافی کے ملنے کا) باعث ہے۔

973

973 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عِيسَى الْفَامِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زَكَرِيَّا مِنْ أَهْلِ عَبْدَسِىِّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ - يَعْنِى ابْنَ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِى مَحْذُورَةَ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ - قَالَ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ جَدِّى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَوَّلُ الْوَقْتِ رِضْوَانُ اللَّهِ وَوَسَطُ الْوَقْتِ رَحْمَةُ اللَّهِ وَآخِرُ الْوَقْتِ عَفْوُ اللَّهِ ».
973 ۔ ابراہیم بن عبدالملک اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے (نماز کا) ابتدائی وقت اللہ کی رضامندی، درمیانہ وقت اللہ کی رحمت اور آخری وقت اللہ کی معافی (کے حصول کا باعث ہوتا ہے) ۔

974

974 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ أَخْبَرَنَا أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ رضى الله عنه كَانَ قَاعِدًا عَلَى الْمِنْبَرِ فَأَخَّرَ صَلاَةَ الْعَصْرِ شَيْئًا فَقَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَمَا إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ قَدْ أَخْبَرَ مُحَمَّدًا -صلى الله عليه وسلم- بِوَقْتِ الصَّلاَةِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ اعْلَمْ مَا تَقُولُ . قَالَ عُرْوَةُ سَمِعْتُ بَشِيرَ بْنَ أَبِى مَسْعُودٍ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ الأَنْصَارِىَّ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « نَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَأَخْبَرَنِى بِوَقْتِ الصَّلاَةِ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ ». يَحْسِبُ بِأَصَابِعِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى الظُّهْرَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ وَرُبَّمَا أَخَّرَهَا حِينَ يَشْتَدُّ الْحَرُّ وَرَأَيْتُهُ يُصَلِّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَاءُ قَبْلَ أَنْ تَدْخُلَهَا الصُّفْرَةُ فَيَنْصَرِفُ الرَّجُلُ مِنَ الصَّلاَةِ فَيَأْتِى ذَا الْحُلَيْفَةِ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ وَيُصَلِّى الْمَغْرِبَ حِينَ تَسْقُطُ الشَّمْسُ وَيُصَلِّى الْعِشَاءَ حِينَ يَسْوَدُّ الأُفُقُ وَرُبَّمَا أَخَّرَهَا حَتَّى يَجْتَمِعَ النَّاسُ - قَالَ الرَّبِيعُ سَقَطَ مِنْ كِتَابِى حَتَّى فَقَطْ - وَصَلَّى الصُّبْحَ مَرَّةً بِغَلَسٍ ثُمَّ صَلَّى مَرَّةً أُخْرَى فَأَسْفَرَ ثُمَّ كَانَتْ صَلاَتُهُ بَعْدَ ذَلِكَ بِالْغَلَسِ حَتَّى مَاتَ ثُمَّ لَمْ يَعُدْ إِلَى أَنْ يُسْفِرَ.
974 ۔ ابن شہاب بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ عمر بن عبدالعزیز منبر پر بیٹھے ہوئے تھے (یعنی خطبہ دے رہے تھے) انھوں نے عصر کی نماز میں ذرا تاخیر کردی ، توعروہ بن زبیر بولے : حضرت جبرائیل نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز کے وقت کے بارے میں بتایا تھا، عمر بن عبدالعزیز نے ان سے کہا : آپ ذرا سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں، توعروہ نے کہا : میں نے بشیر بن ابومسعود کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ کہتے ہیں : میں نے حضرت ابومسعود انصاری (رض) کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے انھوں نے یہ فرمایا ہے میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ایک مرتبہ جبرائیل (علیہ السلام) نازل ہوئے تو انھوں نے مجھے نماز کے وقت کے بارے میں بتایا، میں نے ان کے ساتھ نماز ادا کی پھر میں نے ان کے ساتھ (اگلی نماز) ادا کی پھر میں ان کے ساتھ اگلی نماز ادا کی ، انھوں نے اپنی انگلیوں پر پانچ نمازوں کا حساب لگا کر بتایا۔
(حضرت ابومسعود انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : ) مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات یاد ہے آپ ظہر کی نماز اس وقت ادا کرلیتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا البتہ جب گرمی زیادہ ہوتی تھی تو آپ اس نماز کو موخر کردیا کرتے تھے میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عصر کی نماز اس وقت ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے جب سورج بلند اور روشن ہوتا تھا، ابھی اس میں زردی نہیں آئی ہوتی تھی (یعنی دھوپ ماند نہیں ہوئی تھی) اور کوئی شخص نماز ادا کرنے کے بعد سورج غروب ہونے سے پہلے ذوالحلیفہ پہنچ سکتا تھا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب کی نماز اس وقت ادا کرتے تھے جب سورج غروب ہوجاتا تھا عشاء کی نماز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت ادا کرتے تھے ، جب افق سیاہ ہوجاتا تھا، بعض اوقات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے اتنی دیر تک موخر کردیتے تھے تاکہ لوگ اکٹھے ہوجائیں۔
(راوی کہتے ہیں : ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں) صبح کی نماز کبھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اندھیرے میں ادا کرلیتے تھے اور کبھی روشنی میں ادا کیا کرتے تھے لیکن پھر اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اندھیرے میں ہی ادا کرنا شروع کردیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصال تک یہی معمول رہا دوبارہ آپ نے کبھی روشنی میں یہ نماز ادا نہیں کی۔

975

975 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَقَالَ فِيهِ وَيُصَلِّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُرْتَفِعَةٌ يَسِيرُ الرَّجُلُ حَتَّى يَنْصَرِفَ مِنْهَا إِلَى ذِى الْحُلَيْفَةِ سِتَّةَ أَمْيَالٍ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ وَقَالَ فِيهِ أَيْضًا وَيُصَلِّى الصُّبْحَ فَيُغَلِّسُ بِهَا ثُمَّ صَلاَّهَا يَوْمًا آخَرَ فَأَسْفَرَ ثُمَّ لَمْ يَعُدْ إِلَى الإِسْفَارِ حَتَّى قَبَضَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
975 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :
جب آپ عصر کی نماز ادا کرتے تھے اس وقت سورج روشن اور بلند ہوتا تھا، کوئی شخص چلتا ہواجاتا تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد ذوالحلیفہ پہنچ سکتا تھا جو چھ میل کے فاصلے پر تھا اور وہ سورج غروب ہونے سے پہلے وہاں پہنچ سکتا تھا۔ اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : صبح کی نماز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اندھیرے میں ادا کیا کرتے تھے پھر کسی دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے روشنی میں بھی ادا کرلیتے تھے (لیکن پھر اس کے بعد آپ نے اسے اندھیرے میں ہی ادا کرنے کا معمول اختیار کیا) دوبارہ کبھی روشنی میں آپ نے یہ نماز ادا نہیں کی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصال تک آپ کا یہی معمول رہا۔

976

976 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الأَزْدِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ - يَعْنِى الْقَطَّانَ - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِىُّ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِىِّ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا مَعَ عَلِىٍّ رضى الله عنه فِى الْمَسْجِدِ الأَعْظَمِ وَالْكُوفَةُ يَوْمَئِذٍ أَخْصَاصٌ فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ فَقَالَ الصَّلاَةُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لِلْعَصْرِ فَقَالَ اجْلِسْ. فَجَلَسَ ثُمَّ عَادَ فَقَالَ ذَلِكَ فَقَالَ عَلِىٌّ رضى الله عنه هَذَا الْكَلْبُ يُعَلِّمُنَا بِالسُّنَّةِ فَقَامَ عَلِىٌّ رضى الله عنه فَصَلَّى بِنَا الْعَصْرَ ثُمَّ انْصَرَفْنَا فَرَجَعْنَا إِلَى الْمَكَانِ الَّذِى كُنَّا فِيهِ جُلُوسًا فَجَثَوْنَا لِلرُّكَبِ لِنُزُولِ الشَّمْسِ لِلْمَغِيبِ نَتَرَاءَاهَا. زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِىُّ مَجْهُولٌ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ الْعَبَّاسِ بْنِ ذَرِيحٍ.
976 ۔ زیادہ بن عبداللہ نخعی بیان کرتے ہیں : ہم لوگ حضرت علی (رض) کے ساتھ مسجد اعظم میں بیٹھے ہوئے تھے کوفہ ان دنوں اخصاص تھا، موذن ان کے پاس آیا اور بولا امیر المومنین : عصر کی نماز کا وقت ہوگیا ہے ، حضرت علی (رض) نے فرمایا بیٹھ جاؤ : وہ بیٹھ گیا، اس نے پھر دوبارہ یہی عرض کی تو حضرت علی (رض) نے فرمایا یہ گدھا ہمیں سنت کی تعلیم دے گا پھر حضرت علی (رض) کھڑے ہوئے انھوں نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی ، پھر نماز سے فارغ ہونے کے بعد پھر اسی جگہ پر آکر بیٹھ گئے ، جہاں پہلے بیٹھے ہوئے تھے ۔ پھر ہم نے گھٹنوں کے بل اٹھ کر اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی کہ سورج غروب تو نہیں ہوگیا۔
اس روایت کا راوی زیاد بن عبداللہ نخعی مجہول ہے ، اس کے حوالے سے صرف عباس نامی راوی نے روایت نقل کی ہے۔

977

977 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ نَافِعٍ قَالَ دَخَلْتُ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنٌ بِالْعَصْرِ - قَالَ - وَشَيْخٌ جَالِسٌ فَلاَمَهُ وَقَالَ إِنَّ أَبِى أَخْبَرَنِى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَأْمُرُ بِتَأْخِيرِ هَذِهِ الصَّلاَةِ قَالَ فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَقَالُوا هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ. ابْنُ رَافِعٍ هَذَا لَيْسَ بِقَوِىٍّ. وَرَوَاهُ مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ فَكَنَّاهُ أَبَا الرِّمَاحِ وَخَالَفَ فِى اسْمِ ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَسَمَّاهُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
977 ۔ عبدالواحد بن نافع بیان کرتے ہیں ، میں مدینہ منورہ کی مسجد میں داخل ہوا تو موذن نے عصر کی اذان دی، راوی بیان کرتے ہیں وہاں ایک بزرگ بیٹھے ہوئے تھے انھوں نے موزن کو ملامت کی اور یہ بولے : میرے والد نے مجھے یہ بات بتلائی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس نماز کو تاخیر کے ساتھ ادا کرنے کی ہدایت کرتے تھے۔ راوی کہتے ہیں میں نے ان بزرگ کے بارے میں دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا : یہ حضرت عبداللہ بن رافع بن خدیج ہیں (یعنی صحابی رسول حضرت رافع بن خدیج کے صاحبزادے ہیں) ۔
امام دارقطنی کہتے ہی : حضرت رافع کے یہ صاحبزادے قوی نہیں ہیں موسیٰ بن اسماعیل نامی راوی نے یہ روایت نقل کرتے ہوئے یہ بات بیان کی ہے : ان کی کنیت ابورماح تھی، اسی طرح ان کے نام کے بارے میں بھی اختلاف ہے ، بعض راویوں نے ان کا نام عبدالرحمن نقل کیا ہے۔

978

978 -حَدَّثَنَا بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الْوَاحِدِ أَبَا الرِّمَاحِ الْكِلاَبِىَّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ وَأَذَّنَ مُؤَذِّنُهُ بِصَلاَةِ الْعَصْرِ فَكَأَنَّهُ عَجَّلَهَا فَلاَمَهُ وَقَالَ وَيْحَكَ أَخْبَرَنِى أَبِى وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَأْمُرُهُمْ بِتَأْخِيرِ الْعَصْرِ. وَرَوَاهُ حَرَمِىُّ بْنُ عُمَارَةَ عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ هَذَا وَقَالَ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ نُفَيْعٍ خَالَفَ فِى نَسَبِهِ وَهَذَا حَدِيثٌ ضَعِيفُ الإِسْنَادِ مِنْ جِهَةِ عَبْدِ الْوَاحِدِ هَذَا لأَنَّهُ لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ غَيْرُهُ وَقَدِ اخْتُلِفَ فِى اسْمِ ابْنِ رَافِعٍ هَذَا وَلاَ يَصِحُّ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ رَافِعٍ وَلاَ عَنْ غَيْرِهِ مِنَ الصَّحَابَةِ. وَالصَّحِيحُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ وَعَنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- ضِدُّ هَذَا وَهُوَ التَّعْجِيلُ بِصَلاَةِ الْعَصْرِ وَالتَّبْكِيرُ بِهَا.
978 ۔ عبدالرحمن بن رافع کے بارے میں منقول ہے : ایک مرتبہ موذن نے عصر کی اذان دی ، اس نے اذان ذرا جلدی دے دی، تو حضرت عبدالرحمن بن رافع نے اسے ملامت کرتے ہوئے فرمایا : تمہارا ستیاناس ہو ! میرے والد نے (جو صحابی رسول تھے ) مجھے یہ بات بتائی ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو عصر کی نماز تاخیر سے ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے ، جبکہ بعض دیگر صحابہ کرام سے اس کے برعکس منقول ہے ، اس سے ثابت ہوتا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز جلدی ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ، حضرت رافع بن خدیج کے حوالے سے صحیح روایت یہ (درج ذیل) ہے۔

979

979 - فَأَمَّا الرِّوَايَةُ الصَّحِيحَةُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ. فَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ أَخْبَرَنِى عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِى أَبِى قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِىَّ حَدَّثَنِى أَبُو النَّجَاشِىِّ حَدَّثَنِى رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ قَالَ كُنَّا نُصَلِّى مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- صَلاَةَ الْعَصْرِ ثُمَّ تُنْحَرُ الْجَزُورُ فَتُقْسَمُ عَشْرَ قِسَمٍ ثُمَّ تُطْبَخُ وَنَأْكُلُ لَحْمًا نَضِيجًا قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ. أَبُو النَّجَاشِىِّ هَذَا اسْمُهُ عَطَاءُ بْنُ صُهَيْبٍ ثِقَةٌ مَشْهُورٌ صَحِبَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ سِتَّ سِنِينَ وَرَوَى عَنْهُ عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ وَالأَوْزَاعِىُّ وَأَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ وَغَيْرُهُمْ وَحَدِيثُهُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَوْلَى مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنِ ابْنِ رَافِعٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
979 ۔ ابونجاشی بیان کرتے ہیں : حضرت رافع بن خدیج (رض) نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے وہ فرماتے ہیں : ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عصر کی نماز اد ا کرتے تھے پھر اس کے بعد اونٹ قربان کیا جاتا تھا، اس کے گوشت کے دس حصے کیے جاتے تھے پھرا نہیں پکایاجاتا تھا اور سورج غروب ہونے سے پہلے ہم بھنا ہوا گوشت کھا بھی لیتے تھے۔
ابونجاشی نامی راوی کا نام عطاء بن صہیب ہے ، یہ ثقہ اور مشہور ہے ، یہ چھ سال تک حضرت رافع بن خدیج کی خدمت میں رہا ہے ، اس کے حوالے سے عکرمہ بن عمار، امام اوزاعی ، ایوب اور دیگر حضرات نے احادیث نقل کی ہیں۔
اس راوی کی نقل کردہ روایت جو حضرت رافع بن خدیج سے منقول ہے ، یہ اس روایت سے زیادہ بہتر ہے ، جسے عبدالواحد نامی راوی نے حضرت رافع کے صاحبزادے حوالے سے نقل کیا ہے باقی اللہ بہترجانتا ہے۔

980

980 - وَكَذَلِكَ رُوِىَ عَنْ أَبِى مَسْعُودٍ الأَنْصَارِىِّ مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ قَالَ سَمِعْتُ بَشِيرَ بْنَ أَبِى مَسْعُودٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِى مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُرْتَفِعَةٌ يَسِيرُ الرَّجُلُ حِينَ يَنْصَرِفُ مِنْهَا إِلَى ذِى الْحُلَيْفَةِ سِتَّةَ أَمْيَالٍ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ. حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ح وَحَدَّثَنِى أَبِى أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنِ الأَوْزَاعِىِّ عَنْ أَبِى النَّجَاشِىِّ قَالَ سَمِعْتُ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِصَلاَةِ الْمُنَافِقِ أَنْ يُؤَخِّرَ الْعَصْرَ حَتَّى إِذَا كَانَتْ كَثَرْبِ الْبَقَرَةِ صَلاَّهَا ».
980 ۔ عروہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت بشیر بن ابومسعود کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : حضرت ابومسعود انصاری (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب عصر کی نماز ادا کرتے تھے اس وقت سورج چمکدار اور بلند ہوتا تھا، کوئی شخص نماز سے فارغ ہونے کے بعد سورج غروب ہونے سے پہلے ذوالحلیفہ پہنچ سکتا تھا جو چھ میل کے فاصلے پر تھا۔
حضرت رافع بن خدیج (رض) بیان کرتے ہیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کیا میں تمہیں منافق کی نماز کے بارے میں نہ بتاؤں ، وہ عصر کی نماز کو موخر کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ گائے کے منہ مارنے کی طرح سے ادا کرتا ہے۔

981

981 - وَكَذَلِكَ رُوِىَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَغَيْرِهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى تَعْجِيلِ الْعَصْرِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ الْبَاهِلِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو عُتْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِى عَبْلَةَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ حَيَّةٌ فَيَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى الْعَوَالِى فَيَأْتِيهَا وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ وَالْعَوَالِى مِنَ الْمَدِينَةِ عَلَى سِتَّةِ أَمْيَالٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِىُّ وَعُقَيْلٌ وَمَعْمَرٌ وَيُونُسُ وَاللَّيْثُ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِى حَمْزَةَ وَابْنُ أَبِى ذِئْبٍ وَابْنُ أَخِى الزُّهْرِىِّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ وَمَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى زِيَادٍ الرُّصَافِىُّ وَالنُّعْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ وَالزُّبَيْدِىُّ وَغَيْرُهُمْ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَنَسٍ.
981 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کی نماز اس وقت ادا کیا کرتے تھے جب سورج ابھی بلند اور روشن ہوتا تھا اور کوئی شخص مدینہ منورہ کے کسی نواحی علاقے میں جاتے ہوئے وہاں پہنچ بھی جاتا تھا، اور سورج پھر بھی بلند ہوتا تھا مدینہ منورہ کانواحی علاقہ چھ میل کے فاصلے پر تھا۔
یہی روایت بعض دیگرراویوں کے حوالے سے حضرت انس (رض) سے منقول ہے۔

982

982 - وَرَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ وَإِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُصَلِّى الْعَصْرَ ثُمَّ يَذْهَبُ الذَّاهِبُ إِلَى قُبَاءَ. قَالَ أَحَدُهُمَا فَيَأْتِيهِمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ وَقَالَ الآخَرُ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ. حَدَّثَنَاهُ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ مَالِكٍ بِذَلِكَ.
982 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کی نماز ادا کرلیتے تھے پھر کوئی شخص قبا چلاجاتا تھا۔ ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : وہ شخص وہاں پہنچتا تو وہ لوگ ابھی نماز ادا کررہے ہوتے تھے۔ ایک راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : اس وقت سورج ابھی بلند ہوتا تھا۔

983

983 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قِرَاءَةً وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِىُّ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِىٍّ عَنْ أَبِى الأَبْيَضِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنْتُ أُصَلِّى مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُحَلِّقَةٌ فَآتِى عَشِيرَتِى وَهُمْ جُلُوسٌ فَأَقُولُ مَا يُجْلِسُكُمْ صَلُّوا فَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-.
983 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز عصر ادا کی تو سورج ابھی روشن تھا پھر میں اپنے خاندان میں آیا ، وہ لوگ وہاں بیٹھے ہوئے تھے میں نے کہا : تم لوگ کیوں بیٹھے ہو، تم لوگ نماز ادا کرو کیونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو نماز ادا کرچکے ہیں۔

984

984 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِىِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ أَبِى الأَبْيَضِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى بِنَا الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُحَلِّقَةٌ ثُمَّ آتِى عَشِيرَتِى وَهُمْ فِى نَاحِيَةِ الْمَدِينَةِ جُلُوسٌ لَمْ يُصَلُّوا فَأَقُولُ مَا يُجْلِسُكُمْ قُومُوا صَلُّوا فَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-.
984 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں عصر کی نماز پڑھا دی جبکہ سورج ابھی روشن اور چمک دار تھا، پھر میں اپنے خاندان والوں کے پاس آیا، وہ مدینہ منورہ کے کنارے میں بیٹھے ہوئے تھے انھوں نے ابھی نماز ادا نہیں کی تھی ، میں نے کہا : تم لوگ کیوں بیٹھے ہوِ ، اٹھو، نماز پڑھ لو کیونکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو نماز ادا کرچکے ہیں۔

985

985 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ أَبْعَدَ رَجُلَيْنِ مِنَ الأَنْصَارِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- دَارًا أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ وَأَهْلُهُ بِقُبَاءَ وَأَبُو عَبْسِ بْنُ جَبْرٍ وَمَسْكَنُهُ فِى بَنِى حَارِثَةَ فَكَانَا يُصَلِّيَانِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْعَصْرَ ثُمَّ يَأْتِيَانِ قَوْمَهُمَا وَمَا صَلَّوْا لِتَعْجِيلِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِهَا.
985 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : انصار میں سے سب سے زیادہ دور حضرت ابولبابہ کا گھر تھا، جو قباء میں تھا اور ابوعمیس کا گھر جو بنوحارثہ کے محلے میں تھا، یہ دونوں حضرات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کرتے تھے پھر اپنی اپنی جگہ پہنچ جاتے تھے تو ان لوگوں نے ابھی نماز ادا نہیں کی ہوتی تھی اس کی وجہ یہی تھی کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جلد یہ نماز ادا کرلیا کرتے تھے۔

986

986 - وَقَالَ الْعَلاَءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- « أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِصَلاَةِ الْمُنَافِقِ يَرْقُبُ الشَّمْسَ حَتَّى إِذَا اصْفَرَّتْ فَكَانَتْ بَيْنَ قَرْنَىِ الشَّيْطَانِ قَامَ فَنَقَرَ أَرْبَعًا لاَ يَذْكُرُ اللَّهَ فِيهَا إِلاَّ قَلِيلاً ».
986 ۔ حضرت انس (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : کیا میں تمہیں منافق کی نماز کے بارے میں نہ بتاؤں ، وہ سورج کی طرف دیکھتا رہتا ہے ، یہاں تک کہ جب سورج زرد ہوجاتا ہے اور شیطان کے دوسینگوں کے درمیان پہنچ جاتا ہے تو وہ شخص اٹھ کر چار مرتبہ ٹھونگے مارتا ہے اور وہ اس نماز میں اللہ کا ذکر بہت تھوڑا سا کرتا ہے۔

987

987 -وَقَالَ حَفْصُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَ ذَلِكَ.
987 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت انس (رض) کے حوالے سے منقول ہے۔

988

988 - وَقَالَ الزُّهْرِىُّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ طَالِعَةٌ فِى حُجْرَتِى لَمْ يَظْهَرِ الْفَىْءُ بَعْدُ.
988 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عصر کی نماز ادا کرلیتے تھے جبکہ دھوپ ابھی میرے حجرے میں باقی ہوتی تھی اور سایہ ڈھلا نہیں ہوتا تھا۔

989

989 - حَدَّثَنَا الْقَاضِيَانِ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ وَأَبُو عُمَرَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى أُوَيْسٍ حَدَّثَنِى سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْعَصْرَ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِى سَلِمَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عِنْدِى جَزُورًا أُرِيدُ أَنْ أَنْحَرَهَا فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ تَحْضُرَهَا فَانْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَانْصَرَفْنَا فَنُحِرَتِ الْجَزُورُ وَصُنِعَ لَنَا مِنْهَا وَطَعِمْنَا مِنْهَا قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ وَكُنَّا نُصَلِّى الْعَصْرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَيَسِيرُ الرَّاكِبُ سِتَّةَ أَمْيَالٍ قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ.
989 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں عصر کی نماز ادا کی ، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ختم کرلی تو بنوسلمہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ! میرے پاس ایک اونٹ ہے میں اسے قربان کرنا چاہتاہوں میں یہ چاہتاہوں کہ آپ بھی وہاں موجود ہوں ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں سے روانہ ہوئے ہم بھی چل پڑے ، پھر اس اونٹ کو قربان کیا گیا پھرا سے ہمارے لیے تیار کیا گیا تو سورج غروب ہونے سے پہلے ہی ہم نے اس کا گوشت بھی کھالیا۔ (حضرت انس (رض) کہتے ہیں) ہم لوگ عصر کی نماز نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں ادا کرتے تھے اس کے بعد کوئی شخص چھ میل کا فاصلہ سورج غروب ہونے سے پہلے طے کرلیا کرتا تھا۔

990

990 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ أَنَّ مُوسَى بْنَ سَعْدٍ الأَنْصَارِىَّ حَدَّثَهُ عَنْ حَفْصِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْعَصْرَ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِى سَلِمَةَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نُرِيدُ أَنْ نَنْحَرَ جَزُورًا لَنَا وَنُحِبُّ أَنْ تَحْضُرَنَا. قَالَ « نَعَمْ ». فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقْنَا مَعَهُ فَوَجَدْنَا الْجَزُورَ لَمْ تُنْحَرْ فَنُحِرَتْ ثُمَّ قُطِّعَتْ ثُمَّ طُبِخَ مِنْهَا فَأَكَلْنَا قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ.
990 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی جب ہم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو بنوسلمہ سے تعلق رکھنے والاایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی : یارسول اللہ ہم اونٹ قربان کرنا چاہتے ہیں ہم یہ چاہتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی وہاں تشریف لائیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ٹھیک ہے : پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے گئے آپ کے ساتھ ہم بھی چلے گئے تو وہاں ہم نے یہ صورت حال پائی کہ اونٹ کو ابھی قربان نہیں کیا گیا تھا، پھرا سے قربان کیا گیا پھر اس کا گوشت بنایا گیا پھرا سے پکایا گیا تو سورج غروب ہونے سے پہلے ہم نے اسے کھا بھی لیا۔

991

991 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ قَالَ إِنَّمَا سُمِّيَتِ الْعَصْرَ لأَنَّهَا تَعْصِرُ.
991 ۔ ابوقلابہ کہتے ہیں : عصر کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ اسے نچوڑ لیاجاتا ہے۔

992

992 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ أَنَّ الْحَسَنَ وَابْنَ سِيرِينَ وَأَبَا قِلاَبَةَ كَانُوا يُمْسُونَ بِالْعَصْرِ.
992 ۔ خالد حذاء بیان کرتے ہیں : حسن بصری ، ابن سیرین اور ابوقلابہ تاخیر سے عصر ادا کرتے تھے۔

993

993 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا عَمِّى كَثِيرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ شُبْرُمَةَ قَالَ قَالَ مُحَمَّدُ ابْنُ الْحَنَفِيَّةِ إِنَّمَا سُمِّيَتِ الْعَصْرَ لِتَعْصِرَ.
993 ۔ محمد بن حنفیہ فرماتے ہیں : عصر کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ اسے نچوڑ لیاجاتا ہے۔

994

994 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِى الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ رَجُلٍ قَالَ أَخَّرَ طَاوُسٌ الْعَصْرَ جِدًّا فَقِيلَ لَهُ فِى ذَلِكَ فَقَالَ إِنَّمَا سُمِّيَتِ الْعَصْرَ لِتَعْصِرَ.
994 ۔ ایک مرتبہ طاؤس نے عصر کی نماز تاخیر سے ادا کی ان سے اس بارے میں بات کی گئی تو وہ بولے : عصر کا یہ نام اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ اسے نچوڑ لیاجاتا ہے۔

995

995 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ وَعَلِىُّ بْنُ صَالِحٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُؤَخِّرُ الْعَصْرَ.
995 ۔ عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ عصر کی نماز تاخیر سے ادا کیا کرتے تھے۔

996

996 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عِيسَى النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ حُسَيْنٍ أَخْبَرَنِى وَهْبُ بْنُ كَيْسَانَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِىُّ قَالَ جَاءَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ الظُّهْرَ فَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ مَكَثَ حَتَّى كَانَ فَىْءُ الرَّجُلِ مِثْلَهُ فَجَاءَهُ الْعَصْرَ فَقَالَ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ الْعَصْرَ فَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ مَكَثَ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ قُمْ فَصَلِّ الْمَغْرِبَ فَقَامَ فَصَلاَّهَا حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ سَوَاءً ثُمَّ مَكَثَ حَتَّى ذَهَبَ الشَّفَقُ فَجَاءَهُ فَقَالَ قُمْ فَصَلِّ الْعِشَاءَ فَقَامَ فَصَلاَّهَا ثُمَّ جَاءَهُ حِينَ سَطَعَ الْفَجْرُ بِالصُّبْحِ فَقَالَ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ فَقَامَ فَصَلَّى الصُّبْحَ ثُمَّ جَاءَهُ مِنَ الْغَدِ حِينَ كَانَ فَىْءُ الرَّجُلِ مِثْلَهُ فَقَالَ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ الظُّهْرَ فَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ جَاءَهُ حِينَ كَانَ فَىْءُ الرَّجُلِ مِثْلَيْهِ فَقَالَ قُمْ يَا مُحَمَّدُ فَصَلِّ فَقَامَ فَصَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ جَاءَهُ لِلْمَغْرِبِ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ وَقْتًا وَاحِدًا لَمْ يَزُلْ عَنْهُ قَالَ قُمْ فَصَلِّ الْمَغْرِبَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ جَاءَهُ لِلْعِشَاءِ حِينَ ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الأَوَّلِ فَقَالَ قُمْ فَصَلِّ الْعِشَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ جَاءَهُ لِلصُّبْحِ حِينَ أَسْفَرَ جِدًّا فَقَالَ قُمْ فَصَلِّ الصُّبْحَ ثُمَّ قَالَ « مَا بَيْنَ هَذَيْنِ كُلُّهُ وَقْتٌ ».
996 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اس وقت سورج ڈھل چکا تھا اور بولے : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : اٹھیے اور ظہر کی نماز ادا کیجئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورج ڈھل جانے کے بعد ظہر کی نماز ادا کی۔
پھر کچھ وقت گزر گیا اتنا کہ جب کسی شخص کا سایہ اس کے جتنا ہوجائے تو وہ عصر کے وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور بولے : اے حضرت محمد اٹھیے اور عصر کی نماز ادا کیجئے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور آپ نے عصر کی نماز ادا کی ، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا، تو حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) بولے : اٹھیے اور مغرب کی نماز ادا کیجئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور آپ نے یہ نماز اسوقت ادا کی جب سورج مکمل غروب ہوچکا تھا، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ شفق رخصت ہوگئی، تو حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور بولے اٹھیے اور عشاء کی نماز ادا کیجئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور آپ نے یہ نماز ادا کی ، پھر جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس وقت آئے جب صبح صادق ہوچکی تھی ، وہ بولے ، اے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھیے اور نماز ادا کیجئے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور آپ نے صبح کی نماز ادا کی ، اگلے دن حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ظہر کے وقت اس وقت آئے جب آدمی کا سایہ اس کے جتنا ہوچکا تھا، اور بولے : اے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اٹھیے اور ظہر کی نماز ادا کیجئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور آپ نے ظہر کی نماز ادا کی ، پھر حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) آپ کے پاس اس وقت آئے جب آدمی کا سایہ اس سے دوگنا ہوچکا ہوتا ہے اور بولے : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھیے اور عصر کی نماز ادا کیجئے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے اور آپ نے عصر کی نماز ادا کی پھر وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس مغرب کے وقت آئے جب سورج غروب ہوچکا تھا، یہ وہی ایک ہی وقت تھا (اس میں کوئی تاخیر نہیں ہوئی) وہ بولے : آپ اٹھیے اور مغرب کی نماز ادا کیجئے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی نماز ادا کی ، پھر حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس عشاء کی نماز کے لیے اس وقت آئے جب ایک تہائی رات گزرچکی تھی اور بولے اٹھیے اور عشاء کی نماز ادا کیجئے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ نماز ادا کی ، پھر وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس صبح کی نماز کے لیے اس وقت آئے جب روشنی اچھی طرح پھیل چکی تھی ، اور بولے : اٹھیے اور صبح کی نماز ادا کیجئے ، پھر انھوں نے بتایا : ان دونوں کے درمیان کا وقت (نمازوں کا مخصوص شرعی) وقت ہے۔

997

997 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ حُسَيْنٍ أَخْبَرَنِى وَهْبُ بْنُ كَيْسَانَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ .
997 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت جابر (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے

998

998 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ بِالْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ بِشْرٍ الْحَارِثِىُّ حَدَّثَنَا بُرْدُ بْنُ سِنَانٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- يُعَلِّمُهُ الصَّلاَةَ فَجَاءَهُ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَلْفَهُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ جَاءَهُ حِينَ صَارَ الظِّلُّ مِثْلَ قَامَةِ شَخْصِ الرَّجُلِ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَلْفَهُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَصَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ جَاءَهُ حِينَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَلْفَهُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِىَ الْحَدِيثِ وَقَالَ فِيهِ ثُمَّ أَتَاهُ الْيَوْمَ الثَّانِى حِينَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ لِوَقْتٍ وَاحِدٍ فَتَقَدَّمَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَرَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَلْفَهُ وَالنَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَقَالَ فِى آخِرِهِ ثُمَّ قَالَ « مَا بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ وَقْتٌ ». قَالَ فَسَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الصَّلاَةِ فَصَلَّى بِهِمْ كَمَا صَلَّى بِهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ثُمَّ قَالَ « أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الصَّلاَةِ مَا بَيْنَ الصَّلاَتَيْنِ وَقْتٌ ».
998 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے تاکہ آپ کو نماز کے بارے میں بتائیں وہ آپ کے پاس اس وقت آئے جب سورج ڈھل چکا تھا، حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) آگے ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے کھڑے ہوئے اور لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوئے پھر آپ نے ظہر کی نماز ادا کی ، پھر حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) آپ کے پاس اس وقت آئے جب آدمی کا سایہ اس کے قد کے برابر ہوگیا حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) آگے ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے کھڑے ہوئے اور لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز ادا کی پھر وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہوچکا تھا، حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) آگے کھڑے ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے کھڑے ہوئے اور لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوئے انھوں نے مغرب کی نماز ادا کی۔
اس کے بعد انھوں نے باقی حدیث ذکر کی ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :
اگلے دن حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہوچکا تھا یہ ایک ہی وقت تھا حضرت جبرائیل آگے ہوئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پیچھے کھڑے ہوئے اور لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوئے انھوں نے مغرب کی نماز ادا کی۔
اس روایت کے آخر میں یہ ہے : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نے کہا ، ان دونوں نمازوں کے درمیان (نمازوں کا شرعی) وقت ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں ایک مربتہ ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نمازوں (کے اوقات) کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو اس طرح نماز پڑھائی جس طرح حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نے آپ کو پڑھائی تھی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز کے بارے میں دریافت کرنے والاشخص کہاں ہے ؟ ان دونوں (اوقات کے) کے درمیان نماز کا وقت ہے۔

999

999 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْمَاجِشُونُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِى ابْنُ أَبِى سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِى حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْمَاجِشُونُ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ أَبِى الْمُخَارِقِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَّنِى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ بِمَكَّةَ مَرَّتَيْنِ ». فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ « وَصَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ وَصَلَّى الْمَغْرِبَ فِى الْيَوْمِ الثَّانِى فِى وَقْتِهَا بِالأَمْسِ ». حَدِيثُ صَالِحِ بْنِ مَالِكٍ مُخْتَصَرٌ كَتَبْتُهُ بِلَفْظِهِ بَعْدَ أَحَادِيثَ.
999 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جبرائیل نے مکہ میں مجھے دو بار نماز پڑھائی۔ اس کے بعد انھوں نے حدیث ذکر کی ہے ، جس میں ان کے یہ الفاظ ہیں :
اور مغرب کی نماز اس وقت ادا کی جب سورج غروب ہوچکا تھا، اگلے دن بھی مغرب کی نماز اس وقت میں ادا کی جس وقت میں پہلے دن ادا کی تھی۔

1000

1000 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْمَاجِشُونُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَبِى الْمُخَارِقِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَجُلاً جَاءَ يَسْأَلُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ وَقْتِ الصَّلاَةِ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ يَوْمًا بِهَذَا وَيَوْمًا بِهَذَا ثُمَّ قَالَ « أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ الصَّلاَةِ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ ».
1000 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص آیا اس نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نمازوں کے اوقات کے بارے میں دریافت کیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں اوقات میں نماز پڑھائی ایک دن اس وقت میں اور ایک دن اس وقت میں اور ارشاد فرمایا : نماز کے بارے میں دریافت کرنے والاشخص کہاں ہے ؟ ان دونوں اوقات کے درمیان (نمازوں کا مخصوص وقت ) ہے۔

1001

1001 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَدَنِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِىُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِىُّ وَمُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَّنِى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ مَرَّتَيْنِ عِنْدَ الْبَيْتِ ». فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ فِى الْيَوْمِ الثَّانِى « وَصَلَّى بِىَ الْمَغْرِبَ حِينَ أَفْطَرَ الصَّائِمُ وَقْتًا وَاحِدًا ».
1001 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جبرائیل نے بیت اللہ کے پاس دو مرتبہ مجھے نماز پڑھائی۔ اس کے بعد انھوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے جس میں دوسرے دن کے بارے میں انھوں نے یہ بات نقل کی ہے :
(نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں) انھوں نے مجھے مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب روزہ افطاری کرلیتا ہے یہ ایک ہی وقت تھا۔

1002

1002 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِىُّ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِىُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِى أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى أُوَيْسٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ حَكِيمِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ جِبْرِيلَ أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَصَلَّى بِهِ الصَّلَوَاتِ وَقْتَيْنِ إِلاَّ الْمَغْرِبَ.
1002 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور تمام نمازیں دواوقات میں پڑھائیں البتہ مغرب کی نماز (ایک ہی وقت میں پڑھائی) ۔

1003

1003 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِى زِيَادٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا بِطُولِهِ.
1003 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابن عباس (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

1004

1004 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَّنِى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ بِمَكَّةَ مَرَّتَيْنِ فَجَاءَنِى فِى أَوَّلِ مَرَّةٍ ». فَذَكَرَ الْمَوَاقِيتَ وَقَالَ « ثُمَّ جَاءَنِى حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فَصَلَّى بِىَ الْمَغْرِبَ وَكَذَلِكَ فِى الْيَوْمِ الثَّانِى وَقْتًا وَاحِدًا ».
1004 ۔ حضرت ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات بیان کی ہے : جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نے مجھے مکہ میں دو مرتبہ نماز پڑھائی پہلی مرتبہ وہ میرے پاس آئے پھر انھوں نے نماز کے اوقات کا ذکر کیا (اس کے بعد روایت میں یہ الفاظ ہیں):
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں : وہ میرے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہوچکا تھا انھوں نے مجھے مغرب کی نماز پڑھائی اس طرح دوسرے دن بھی اسی وقت میں پڑھائی جو ایک ہی وقت تھا۔

1005

1005 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَأَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ الْجَهْمِ بْنِ وَاقِدٍ مَوْلَى حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَتَانِى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ ». فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِى وَقْتِ الْمَغْرِبِ « ثُمَّ أَتَانِى حِينَ سَقَطَ الْقُرْصُ فَقَالَ قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّيْتُ الْمَغْرِبَ ثَلاَثَ رَكَعَاتٍ ثُمَّ أَتَانِى مِنَ الْغَدِ حِينَ سَقَطَ الْقُرْصُ فَقَالَ قُمْ فَصَلِّ فَصَلَّيْتُ الْمَغْرِبَ ثَلاَثَ رَكَعَاتٍ ». وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ.
1005 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) میرے پاس اس قت آئے جب صبح صادق ہوچکی تھی۔ (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے) ۔
مغرب کی نماز کے بارے میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا پھر وہ میرے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہوچکا تھا اور بولے : اٹھیے اور نماز ادا کیجئے ، تو میں نے مغرب کی تین رکعت ادا کرلیں پھر وہ اگلے دن میرے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہوچکا تھا اور بولے : اٹھیے اور نماز ادا کیجئے تو میں نے مغرب کی تین رکعت ادا کیں۔
راوی نے اس روایت کو طویل حدیث کے طور پر ذکر کیا ہے۔

1006

1006 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَنَسٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنِى جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لاَ يُلْهِيهِ عَنْ صَلاَةِ الْمَغْرِبِ طَعَامٌ وَلاَ غَيْرُهُ.
1006 ۔ حضرت امام جعفر صادق (رض) اپنے والد (امام محمد باقر (رض)) کے حوالے سے حضرت جابر (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کھانایا کوئی اور مصروفیت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مغرب کی نماز میں تاخیر نہیں کرتے تھے۔

1007

1007 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِىُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ ذَكَرْتُ لِجَابِرٍ تَأْخِيرَ الْمَغْرِبِ مِنْ أَجْلِ عَشَائِهِ فَقَالَ جَابِرٌ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لَمْ يَكُنْ يُؤَخِّرُ صَلاَةً لِطَعَامٍ وَلاَ غَيْرِهِ.
1007 ۔ امام جعفر صادق (رض) اپنے والد (امام محمد باقر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے حضرت جابر سے رات کے کھانے کی وجہ سے مغرب کی نماز تاخیر سے ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو حضرت جابر (رض) نے بتایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھانے یا کسی بھی اور کام کی وجہ سے (مغرب کی) نماز تاخیر سے ادا نہیں کرتے تھے۔

1008

1008 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ أَسْلَمَ أَبِى عِمْرَانَ التُّجِيبِىِّ أَخْبَرَهُ عَنْ أَبِى أَيُّوبَ الأَنْصَارِىِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « بَادِرُوا بِصَلاَةِ الْمَغْرِبِ طُلُوعَ النَّجْمِ ».
1008 ۔ حضرت ابوایوب انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ستارے نکلنے سے پہلے ہی مغرب کی نماز ادا کرلو۔

1009

1009 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ طَالِبٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ إِدْرِيسُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَنَّاقٍ الْفَرَّاءُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ جِدَارٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- بِمَكَّةَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ لِلنَّاسِ بِالصَّلاَةِ حِينَ فُرِضَتْ عَلَيْهِمْ فَقَامَ جِبْرِيلُ أَمَامَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَقَامَ النَّاسُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لاَ يَجْهَرُ فِيهَا بِقِرَاءَةٍ يَأْتَمُّ النَّاسُ بِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَيَأْتَمُّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِجِبْرِيلَ ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا جَاءَ وَقْتُ الْعَصْرِ صَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ لاَ يَجْهَرُ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ يَأْتَمُّ الْمُسْلِمُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَيَأْتَمُّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِجِبْرِيلَ ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا وَجَبَتِ الشَّمْسُ صَلَّى بِهِمْ ثَلاَثَ رَكَعَاتٍ يَجْهَرُ فِى رَكْعَتَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ وَلاَ يَجْهَرُ فِى الثَّالِثَةِ ثُمَّ أَمْهَلَهُ حَتَّى إِذَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ صَلَّى بِهِمْ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ يَجْهَرُ فِى الأُولَيَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ وَلاَ يَجْهَرُ فِى الأُخْرَيَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ ثُمَّ أَمْهَلَ حَتَّى إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ صَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ يَجْهَرُ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ .
1009 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) مکہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوئے جب سورج ڈھل چکا تھا انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ کہا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز کے لیے بلائیں یہ اس وقت کی بات ہے جب نماز لوگوں پر فرض ہوگئی تھی ، حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) آپ کے آگے کھڑے ہوئے اور لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے کھڑے ہوگئے۔ راوی بیان کرتے ہیں انھوں نے چار رکعت نماز ادا کی جس میں بلند آواز میں قرات نہیں کی، لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پیروی کرتے رہے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت جبرائیل (علیہ السلام) کی اقتداء میں نماز ادا کرتے رہے پھر اس کے بعد وقت گزرا جب عصر کا وقت آیا تو حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نے ان لوگوں کو چار رکعت پڑھائیں انھوں نے اس میں بھی بلند آواز میں قرات نہیں کی، مسلمان نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کی پیروی کرتے رہے اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) کی اقتداء میں نماز ادا کرتے رہے ، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا تو انھوں نے لوگوں کو تین رکعات پڑھائیں جن میں سے پہلی دو رکعت میں بلند آواز میں قرات کی اور تیسری رکعت میں بلند آواز میں قرات نہیں کی، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ ایک تہائی رات گزر گئی ، تو انھوں نے لوگوں کو چار رکعت نماز پڑھائی جن میں سے پہلی دو رکعت میں بلند آواز میں قرات کی اور آخری دو رکعت میں بلند آواز میں قرات نہیں کی، پھر کچھ وقت گزر گیا یہاں تک کہ صبح صادق ہوئی تو انھوں نے لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی اور انھوں نے ان دو رکعت میں بلند آواز میں قرات کی۔

1010

1010 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى عَدِىٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِنَحْوِهِ مُرْسَلاً.
1010 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔

1011

1011 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِى عُثْمَانَ الطَّيَالِسِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو يَعْلَى مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ التَّوَّزِىُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نَمِرٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَعْلَبَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَمِّهِ مُجَمِّعِ بْنِ جَارِيَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- سُئِلَ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ فَقَدَّمَ ثُمَّ أَخَّرَ وَقَالَ « بَيْنَهُمَا وَقْتٌ ».
1011 ۔ حضرت مجمع بن جاریہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نمازوں کے اوقات کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے پہلے ابتدائی وقت میں نماز ادا کی، پھر آخری وقت میں نماز ادا کی اور فرمایا : ان دونوں کے درمیان نماز کا وقت ہے۔

1012

1012 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ سَعْدُوَيْهِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ ابْنِ أَبِى مَسْعُودٍ عَنْ أَبِيهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ دَلَكَتِ الشَّمْسُ - يَعْنِى زَالَتْ - ثُمَّ ذَكَرَ الْمَوَاقِيتَ - وَقَالَ ثُمَّ أَتَاهُ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ قُمْ فَصَلِّ. فَصَلَّى ثُمَّ أَتَاهُ مِنَ الْغَدِ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ وَقْتًا وَاحِدًا فَقَالَ قُمْ فَصَلِّ. فَصَلَّى.
1012 ۔ حضرت ابومسعود (رض) کے صاحبزادے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس وقت آئے جب سورج ڈھل چکا تھا (اس کے بعد راوی نے اس میں نمازوں کے اوقات کا ذکر کیا ہے انھوں نے یہ بات بیان کی ہے :) ۔
پھر حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس وقت آئے جب سورج غرو ب ہوچکا تھا، اور بولے اٹھیے اور نماز ادا کیجئے، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ادا کی ، پھر وہ اگلے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس وقت آئے جب سورج غروب ہوچکا تھا (یعنی مغرب کی نماز کا) وقت ایک ہی تھا وہ بولے : اٹھیے اور نماز ادا کیجئے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز ادا کی۔

1013

1013 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « هَذَا جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ يُعَلِّمُكُمْ دِينَكُمْ » فَصَلَّى. ثُمَّ ذَكَرَ حَدِيثَ الْمَوَاقِيتِ وَقَالَ فِيهِ ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَقَالَ فِى الْيَوْمِ الثَّانِى ثُمَّ جَاءَهُ مِنَ الْغَدِ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ فِى وَقْتٍ وَاحِدٍ.
1013 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : یہ جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) تھے جو تمہیں تمہارے دین کی تعلیم دینے کے لیے آئے تھے پھر آپ نے نماز ادا کی۔
اس کے بعد راوی نے نمازوں کے اوقات سے متعلق روایت ذکر کی ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں : پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی نماز اس وقت ادا کی جب سورج غروب ہوچکا تھا۔ دوسرے دن کے بارے میں راوی نے یہ بات نقل کی ہے : پھر وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اگلے دن حاضر ہوئے اور مغرب کی نماز اس وقت ادا کی جب سورج غروب ہوچکا تھا یہ ایک ہی وقت تھا۔

1014

1014 - حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَقَالَ ثُمَّ جَاءَهُ الْغَدَ فَصَلَّى لَهُ الْمَغْرِبَ لِوَقْتٍ وَاحِدٍ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ وَحَلَّ فِطْرُ الصَّائِمِ.
1014 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : پھر وہ اگلے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو مغرب کی نماز ایک ہی وقت میں پڑھائی جب سورج غروب ہوچکا تھا اور جس وقت روزہ دار کے لیے افطاری کرنا جائز ہوجاتا ہے۔

1015

1015 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَسِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ الْمُؤَذِّنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَدَّثَهُمْ أَنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَتَاهُ فَصَلَّى الصَّلَوَاتِ وَقْتَيْنِ وَقْتَيْنِ إِلاَّ الْمَغْرِبَ قَالَ « فَجَاءَنِى فِى الْمَغْرِبِ فَصَلَّى بِى سَاعَةَ غَابَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ جَاءَنِى - يَعْنِى مِنَ الْغَدِ - فِى الْمَغْرِبِ فَصَلَّى بِى سَاعَةَ غَابَتِ الشَّمْسُ ». لَمْ يُغَيِّرْهُ .
1015 ۔ محمد بن عمار نے حضرت ابوہریرہ (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے ، انھوں نے اس بات کا تذکر کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ بات بتائی : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور تمام نمازیں مختلف اوقات میں پڑھائیں البتہ مغرب کی نماز (ایک ہی وقت میں پڑھائی) ۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ مغرب کے وقت میرے پاس آئے اور مجھے اس وقت نماز پڑھائی جب سورج غروب ہوچکا تھا پھر وہ میرے پاس آئے (یعنی راوی کہتے ہیں : اگلے دن) مغرب کی نماز کے وقت انھوں نے اسی ایک وقت میں نماز پڑھائی جب سورج غروب ہوا تھا اسمیں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

1016

1016 - حَدَّثَنَا ابْنُ الصَّوَّافِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ فَهْدِ بْنِ حَمَّادٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا فُرِضَتِ الصَّلاَةُ نَزَلَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ عَلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَصَلَّى بِهِ الظُّهْرَ وَذَكَرَ الْمَوَاقِيتَ وَقَالَ فَصَلَّى بِهِ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ. وَقَالَ فِى الْيَوْمِ الثَّانِى فَصَلَّى بِهِ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ.
1016 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : جب نماز فرض ہوگئی تو حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور آپ کو ظہر کی نماز پڑھائی۔ اس کے بعد راوی نے نمازوں کے اوقات کا تذکرہ کیا جس میں یہ الفاظ ہیں : حضرت جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب سورج غروب ہوگیا تھا ۔ دوسرے دن کے بارے میں راوی نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مغرب کی نماز اس وقت پڑھائی جب سورج غروب ہوگیا تھا۔

1017

1017 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ لِلصَّلاَةِ أَوَّلاً وَآخِرًا وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الظُّهْرِ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ يَدْخُلُ وَقْتُ الْعَصْرِ وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْعَصْرِ حِينَ يَدْخُلُ وَقْتُهَا وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ تَصْفَرُّ الشَّمْسُ وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْمَغْرِبِ حِينَ تَغْرُبُ الشَّمْسُ وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ يَغِيبُ الأُفُقُ وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْعِشَاءِ حِينَ يَغِيبُ الأُفُقُ وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ يَنْتَصِفُ اللَّيْلُ وَإِنَّ أَوَّلَ وَقْتِ الْفَجْرِ حِينَ يَطْلُعُ الْفَجْرُ وَإِنَّ آخِرَ وَقْتِهَا حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ ». هَذَا لاَ يَصِحُّ مُسْنَدًا وَهِمَ فِى إِسْنَادِهِ ابْنُ فُضَيْلٍ وَغَيْرُهُ يَرْوِيهِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ مُرْسَلاً.
1017 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : نماز کا ایک ابتدائی وقت ہوتا ہے اور ایک آخری وقت ہوتا ہے ، ظہر کا ابتدائی وقت وہ ہے جب سورج ڈھل جاتا ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب عصر کا وقت شروع ہوجاتا ہے ، عصر کا ابتدائی وقت وہ ہے جب وہ شروع ہوتا ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب سورج زرد ہوجاتا ہے ، مغرب کا ابتدائی وقت وہ ہے جب سورج غروب ہوجاتا ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب شفق غائب ہوجاتا ہے عشاء کا ابتدائی وقت وہ ہے جب شفق غائب ہوجاتی ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب نصف رات گزرجاتی ہے فجر کا ابتدائی وقت وہ ہے جب صبح صادق ہوجاتی ہے اور اس کا آخری وقت وہ ہے جب سورج نکل آتا ہے۔
یہ روایت مسند ہونے کے طور پر مستند نہیں ہے دیگرراویوں نے اسے مجاہد کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

1018

1018 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ كَانَ يُقَالُ إِنَّ لِلصَّلاَةِ أَوَّلاً وَآخِرًا. ثُمَّ ذَكَرَ هَذَا الْحَدِيثَ وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ قَوْلِ ابْنِ فُضَيْلٍ. وَقَدْ تَابَعَ زَائِدَةَ عَبْثَرُ بْنُ الْقَاسِمِ.
1018 ۔ مجاہد بیان کرتے ہیں : یہ بات بیان کی گئی ہے : نماز کا ایک ابتدائی وقت ہوتا ہے اور ایک آخری وقت ہوتا ہے۔ پھر انھوں نے یہ حدیث ذکر کی ہے۔ یہ روایت پہلے نقل کردہ روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے۔

1019

1019 - وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنِى أَبُو زُبَيْدٍ - وَهُوَ عَبْثَرٌ - حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ وَقَالَ فِيهِ « أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ حِينَ تَكُونُ الشَّمْسُ بَيْضَاءُ إِلَى أَنْ تَحْضُرَ الْمَغْرِبُ ».
1019 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ مجاہد کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : عصر کا ابتدائی وقت وہ ہوتا ہے جب سورج چمکدار ہوتا ہے یہاں تک کہ مغرب کا وقت آجائے۔

1020

1020 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ وَعَلِىُّ بْنُ شُعَيْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِى عَوْنٍ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ إِشْكَابَ. وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِىِّ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاَةِ فَقَالَ « صَلِّ مَعَنَا هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ ». قَالَ فَأَمَرَ بِلاَلاً حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ فَأَذَّنَ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ فَصَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ ثُمَّ لَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الثَّانِى أَمَرَهُ فَأَبْرَدَ بِالظُّهْرِ فَأَنْعَمَ أَنْ يُبْرِدَ بِهَا ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ أَخَّرَهَا فَوْقَ ذَلِكَ الَّذِى كَانَ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ بِهَا ثُمَّ قَالَ « أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاَةِ ». فَقَامَ إِلَيْهِ الرَّجُلُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « وَقْتُ صَلاَتِكُمْ بَيْنَ مَا رَأَيْتُمْ ».
1020 ۔ سلیمان بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے نماز کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم دو دن ہمارے ساتھ نماز ادا کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو اذان دینے کا اس وقت حکم دیا جب سورج ڈھل چکا تھا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا تو انھوں نے اقامت کہی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز ادا کی پھر آپ نے انھیں حکم دیا انھوں نے عصر کے لیے اقامت کہی جب کہ سورج ابھی بلند روشن اور چمک دار تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا تو انھوں نے مغرب کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج غروب ہوچکا تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھوں نے عشاء کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب شفق غروب ہوچکی تھی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھوں نے فجر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب صبح صادق طلوع ہوچکی تھی۔
جب دوسرا دن آیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ ہدایت کی کہ وہ ظہر کی نماز کو ٹھنڈے وقت میں ادا کیرں تو انھوں نے اسے ٹھنڈے وقت میں ادا کیا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہدایت کی کہ تو انھوں نے عصر کے لیے اقامت کہی جب کہ سورج ابھی بلند تھا، لیکن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس دن پہلے دن کے مقابلے میں اس نماز کو ذرا تاخیر سے ادا کیا تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہدایت کی تو انھوں نے مغرب کی نماز کے لیے اقامت کہی اس وقت جب ابھی شفق غروب نہیں ہوئی تھی ، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھوں نے فجر کے لیے اقامت کہی اس وقت جب روشنی پھیل چکی تھی ، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا : نماز کے وقت کے بارے میں سوال کرنے و الاشخص کہاں ہے ؟ تو اس شخص نے آپ کو جواب دیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہاری نماز کے اوقات ان دونوں کے درمیان میں ہیں جو تم نے دیکھے ہیں۔

1021

1021 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِهَذَا مُخْتَصَرًا فِى وَقْتَىِ الْمَغْرِبِ.وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدِ بِنِ الْمُسْتَامِ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
1021 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1022

1022 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَلِىٌّ حَدَّثَنَا حَرَمِىُّ بْنُ عُمَارَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ثُمَّ أَمَرَهُ بِالْمَغْرِبِ حِينَ غَرَبَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ أَمَرَهُ مِنَ الْغَدِ بِالْمَغْرِبِ قَبْلَ أَنْ يَقَعَ الشَّفَقُ.
1022 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں مغرب کی نماز کے لیے اقامت کا حکم دیا اس وقت جب سورج غروب ہوچکا تھا پھر اگلے دن مغرب کی نماز کے لیے اقامت کا حکم دیا اس وقت جب شفق ابھی غروب نہیں ہوئی تھی۔

1023

1023 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ أَتَاهُ سَائِلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا فَأَمَرَ بِلاَلاً فَأَقَامَ بِالْفَجْرِ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ وَالنَّاسُ لاَ يَكَادُ يَعْرِفُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالظُّهْرِ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ وَالْقَائِلُ يَقُولُ انْتَصَفَ النَّهَارُ أَوْ لَمْ وَكَانَ أَعْلَمَ مِنْهُمْ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالْعَصْرِ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالْمَغْرِبِ حِينَ وَقَعَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ بِالْعِشَاءِ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ ثُمَّ أَخَّرَ الْفَجْرَ مِنَ الْغَدِ حَتَّى انْصَرَفَ مِنْهَا وَالْقَائِلُ يَقُولُ طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ كَادَتْ ثُمَّ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى كَانَ قَرِيبًا مِنَ الْعَصْرِ ثُمَّ أَخَّرَ الْعَصْرَ حَتَّى انْصَرَفَ مِنْهَا وَالْقَائِلُ يَقُولُ احْمَرَّتِ الشَّمْسُ ثُمَّ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى كَانَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ ثُمَّ أَخَّرَ الْعِشَاءَ حَتَّى كَانَ ثُلُثُ اللَّيْلِ الأَوَّلُ ثُمَّ أَصْبَحَ فَبَعَثَ فَدَعَا السَّائِلَ فَقَالَ « الْوَقْتُ فِيمَا بَيْنَ هَذَيْنِ ».
1023 ۔ ابوبکر بن موسیٰ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ واقعہ نقل کرتے ہیں : ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے نمازوں کے اوقات کے بارے یں سوال کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، آپ نے حضرت بلال کو ہدایت کی تو انھوں نے فجر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب صبح صادق ہوچکی تھی، اور اس وقت کوئی شخص اندھیرے کی وجہ سے ایک دوسرے کو پہچان نہیں سکتا تھا۔ پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھوں نے ظہر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج ڈھل چکا تھا، اور آدمی یہ اندازہ لگاتا تھا کہ نصف النہار ہوچکا ہے ، یا نہیں ہوا ہے۔ ویسے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کے بارے میں زیادہ علم تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھوں نے عصر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج بلند ہوچکا تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھوں نے مغرب کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج غروب ہوچکا تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھوں نے عشاء کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب شفق غروب ہوچکی تھی ۔
پھر اگلے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز کو تاخیر سے ادا کیا، جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آدمی یہ کہہ سکتا تھا کہ سورج طلوع ہوچکا ہے یا ہونے والا ہے ، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز کا تاخیر سے ادا کیا یہاں تک کہ اسے پہلے دن کی عصر کی نماز کے قریب میں ادا کیا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز کو تاخیر سے ادا کیا جب آپ لوگ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آدمی یہ کہہ سکتا تھا، سورج سرخ ہوچکا ہے (یعنی دھوپ ماند پڑچکی ہے) پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی نماز کو تاخیر سے ادا کیا یہاں تک کہ وہ شفق غروب ہونے سے کچھ دیر پہلے ادا کی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشاء کی نماز کو اتنی تاخیر سے ادا کیا ایک تہائی رات گزرچکی تھی اگلے دن صبح نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سوال کرنے والے شخص کو بلوایا اور فرمایا : ان دونوں کے درمیان (ان نمازوں کا) وقت ہے۔

1024

1024 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ أَبِى مُوسَى عَنْ أَبِيهِ أَنَّ سَائِلاً أَتَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَسَأَلَهُ عَنْ مَوَاقِيتِ الصَّلاَةِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيْهِ شَيْئًا ثُمَّ أَمَرَ بِلاَلاً فَأَقَامَ الصَّلاَةَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ فَصَلَّى ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الظُّهْرَ وَالْقَائِلُ يَقُولُ قَدْ زَالَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَزُلْ - وَهُوَ كَانَ أَعْلَمَ مِنْهُمْ - وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ وَجَبَتِ الشَّمْسُ وَأَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ قَالَ وَصَلَّى الْفَجْرَ مِنَ الْغَدِ وَالْقَائِلُ يَقُولُ طَلَعَتِ الشَّمْسُ أَوْ لَمْ تَطْلُعْ - وَهُوَ أَعْلَمُ مِنْهُمْ - وَصَلَّى الظُّهْرَ قَرِيبًا مِنْ وَقْتِ الْعَصْرِ بِالأَمْسِ وَصَلَّى الْعَصْرَ وَالْقَائِلُ يَقُولُ احْمَرَّتِ الشَّمْسُ ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ وَصَلَّى الْعِشَاءَ ثُلُثَ اللَّيْلِ الأَوَّلَ ثُمَّ قَالَ « أَيْنَ السَّائِلُ الْوَقْتُ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ الْوَقْتَيْنِ ».
1024 ۔ ابوبکر بن ابوموسی اپنے والد حضرت ابوموسی اشعری (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نمازوں کے بارے میں دریافت کیا تواپ نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال (رض) کو ہدایت کی تو انھوں نے صبح کی نماز کے لیے اقامت کہی جب صبح صادق ہوچکی تھی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ نماز ادا کی پھر نبی کے حکم کے تحت انھوں نے ظہر کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب آدمی یہ سوچتا ہے کہ سورج ڈھل چکا ہے یا ابھی نہیں ڈھلا، ویسے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کے بارے میں زیادہ علم ہے ، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھوں نے عصر کی نماز کے لیے اقامت کہی اس وقت جب سورج ابھی بلند تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت مغرب کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج غروب ہوچکا تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت عشاء کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب شفق غروب ہوچکی تھی۔
راوی بیان کرتے ہیں : اگلے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز اس وقت ادا کی جب آدمی یہ سوچتا تھا کہ سورج نکل آیا ہے یا ابھی نہیں نکلا، ویسے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس بارے میں زیادہ پتا تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز اس وقت ادا کی جس وقت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پہلے دن میں عصر کی نماز ادا کی تھی جب اپ نے عصر کی نماز ادا کی تو آدمی یہ سوچتا ہے کہ سورج توسرخ ہوچکا ہے، یعنی دھوپ ماند پڑگئی ہے ) پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی نماز شفق غروب ہونے سے کچھ دیر پہلے ادا کی پھر عشاء کی نماز آپ نے ایک تہائی رات گزرجانے کے بعد ادا کی پھر آپ نے دریافت کیا، سوال کرنے والاشخص کہاں ہے ؟ ان دونوں وقتوں کے درمیان (نمازوں کا مخصوص) وقت ہے۔

1025

1025 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِىُّ حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ قَالَ ثُمَّ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ مِنَ الْغَدِ حَتَّى كَانَ عِنْدَ سُقُوطِ الشَّفَقِ كَذَا قَالَ الْقَاضِى مُخْتَصَرًا.
1025 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ابوبکر بن موسیٰ کے حوالے سے، ان کے والد کے حوالے سے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے راوی نے اس حدیث کو ذکر کرتے ہوئے یہ الفاظ نقل کیے ہیں :
'' تو انھوں نے مغرب کی نماز کے لیے اس وقت اقامت کہی جب سورج غروب ہوچکا تھا '' راوی کہتے ہیں پھر اگلے دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مغرب کی نماز کو تاخیر سے ادا کیا یہاں تک کہ شفق غروب ہونے کے قریب تھی۔
قاضی نامی راوی نے اسے اسی طرح مختصر روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

1026

1026 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ عِنْدَ كُلِّ أَذَانَيْنِ رَكْعَتَيْنِ مَا خَلاَ صَلاَةَ الْمَغْرِبِ ».
1026 ۔ عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : مغرب کی نماز کے علاوہ ہراذان اور اقامت کے درمیان دو رکعت (نفل یاسنت) ادا کی جائیں گی۔

1027

1027 - وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَدَوِىُّ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنُ صَلاَةِ الظُّهْرِ فَلَمَّا سَمِعَ الأَذَانَ قَالَ قُومُوا فَصَلُّوا رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الإِقَامَةِ فَإِنَّ أَبِى قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « عِنْدَ كُلِّ أَذَانَيْنِ رَكْعَتَانِ قَبْلَ الإِقَامَةِ مَا خَلاَ أَذَانَ الْمَغْرِبِ ». قَالَ ابْنُ بُرَيْدَةَ لَقَدْ أَدْرَكْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يُصَلِّى تَيْنِكَ الرَّكْعَتَيْنِ عِنْدَ الْمَغْرِبِ لاَ يَدَعُهُمَا عَلَى حَالٍ قَالَ فَقُمْنَا فَصَلَّيْنَا الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الإِقَامَةِ ثُمَّ انْتَظَرْنَا حَتَّى خَرَجَ الإِمَامُ فَصَلَّيْنَا مَعَهُ الْمَكْتُوبَةَ. خَالَفَهُ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ وَسَعِيدٌ الْجُرَيْرِىُّ وَكَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ وَحَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ لَيْسَ بِقَوِىٍّ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1027 ۔ حیان بن عبیداللہ عدوی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم حضر عبداللہ بن بریدہ (رض) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے موذن نے ظہر کی نماز کے لیے اذان دی جب حضرت عبداللہ (رض) نے اذان سنی تو فرمایا، اٹھو اور اقامت سے پہلے دونفل ادا کرو کیونکہ میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : مغرب کی اذان کے علاوہ ہر دو اذانوں (یعنی اذان اور اقامت کے درمیان) اقامت سے پہلے دو رکعت ادا کی جائیں گی۔ عبداللہ بن بریدہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عمر کو مغرب کے وقت بھی ان دو رکعت کو ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے وہ انھیں کسی بھی حالت میں ترک نہیں کرتے تھے۔
راوی بیان کرتے ہیں : ہم اٹھے اور ہم نے اقامت سے پہلے دو رکعت ادا کرلیں پھر ہم انتظا ر کرنے لگے یہاں تک کہ امام تشریف لائے تو ہم نے ان کی اقتداء میں فرض نماز ادا کی۔
حسین معلم، سعید جریری، کہمس بن حسن، نے ان کے برخلاف روایت نقل کی ہے ، یہ تمام راوی ثقہ ہیں ، جبکہ حیان بن عبیداللہ نامی راوی زیادہ مستند نہیں ہیں باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

1028

1028 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « صَلُّوا قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ ». ثُمَّ قَالَ « صَلُّوا قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ ». ثُمَّ قَالَ « صَلُّوا قَبْلَ الْمَغْرِبِ رَكْعَتَيْنِ لِمَنْ شَاءَ ». خَشْيَةَ أَنْ يَتَّخِذَهَا النَّاسُ سُنَّةً. هَذَا أَصَحُّ مِنَ الَّذِى قَبْلَهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1028 ۔ عبداللہ بن بریدہ، حضرت عبداللہ مزنی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے مغرب کے فرائض سے پہلے دو رکعت نوافل ادا کرلو، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا، مغرب کے فرائض سے پہلے دو رکعت ادا کرلو، یہ حکم اس کے لیے جو چاہے ۔ (راوی کہتے ہیں) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس اندیشے کے تحت یہ فرمایا کہیں لوگ اسے سنت کے طور پر اختیار نہ کرلیں۔
(امام دارقطنی فرماتے ہیں) یہ روایت پہلے والی روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے۔

1029

1029 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِىُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ - مَرَّتَيْنِ - لِمَنْ شَاءَ ».
1029 ۔ حضرت عبداللہ بن مغفل (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہراذان اور اقامت کے درمیان (نفل) نماز ادا کی جائے گی، (یہ جملہ آپ نے دو مرتبہ دہرایا) اور پھر فرمایا یہ حکم اس کے لیے ہے جوا نہیں ادا کرنا چاہے۔

1030

1030 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الثَّلْجِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ كَهْمَسِ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنِى أَبِى سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُرَيْدَةَ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ لِمَنْ شَاءَ ».
1030 ۔ حضرت عبداللہ بن مغفل (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جو چاہے وہ اذان اور اقامت کے درمیان (نفل) نماز ادا کرے۔

1031

1031 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنِ الْجُرَيْرِىِّ وَكَهْمَسٍ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَا بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ مَا بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ مَا بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ لِمَنْ شَاءَ ».
1031 ۔ حضرت عبداللہ بن بریدہ (رض) اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ہراذان اور اقامت کے درمیان (نفل) نماز ادا کی جائے گی ، ہراذان اور اقامت کے درمیان نفل نماز ادا کی جائے ہراذان اور اقامت کے درمیان جو چاہے نفل ادا کرے۔

1032

1032 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِى ح وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التُّرْقُفِىُّ ح وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو عُتْبَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ الْخَبَائِرِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَا مِنْ صَلاَةٍ مَكْتُوبَةٍ إِلاَّ بَيْنَ يَدَيْهَا رَكْعَتَانِ ». لَفْظُ ابْنِ أَبِى دَاوُدَ وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ « مَا مِنْ صَلاَةٍ مَفْرُوضَةٍ ».
1032 ۔ حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ، ہر فرض نماز سے پہلے دو رکعت (سنت یانفل) ادا کی جائیں گی۔
یہ الفاظ ابن داؤد نامی راوی کے ہیں : اسماعیل نامی راوی نے لفظ، مکتوبۃ، کی جگہ لفظ ، مفروضۃ ، نقل کیا ہے۔

1033

1033 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شَدَّادٍ الْجُدَيْدِىُّ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِىُّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ إِنْ كَانَ الْغَرِيبُ لَيَدْخُلُ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ وَقَدْ نُودِىَ بِالْمَغْرِبِ فَيُرَى أَنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا مِنْ كَثْرَةِ مَنْ يُصَلِّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ.
1033 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : بعض اوقات کوئی اجنبی شخص مدینہ منورہ کی مسجد میں داخل ہوتا اور وہاں لوگ مغرب کے وقت نماز ادا کررہے ہوتے تویوں محسوس ہوتا کہ شاید لوگ نماز (باجماعت ) ادا کرچکے ہیں۔ کیونکہ مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت ادا کرنے والے لوگ اتنے زیادہ ہوتے تھے۔

1034

1034 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَنِيعٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ الْبُنَانِىُّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ بِالْمَغْرِبِ ابْتَدَرُوا السَّوَارِىَ يُصَلُّونَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ فَيَجِىءُ الْجَائِى فَيَظُنُّ أَنَّهُمْ قَدْ صَلَّوُا الْمَكْتُوبَةَ لِكَثْرَةِ مَنْ يَرَى مَنْ يُصَلِّيهَا .
1034 ۔ عبدالعزیز لبنانی بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت انس بن مالک کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب کا یہ معمول تھا کہ جب موذن مغرب کی اذان دیتا تو وہ تیزی سے ستونوں کی طرف لپکتے تھے تاکہ مغرب سے پہلے دو رکعت ادا کرلیں، اگر کوئی شخص اس وقت وہاں ہوتا تواتنی تعداد میں ان دونوافل ادا کرنے والے لوگوں کو دیکھتا تو یہی سمجھتا کہ شاید فرض نماز ادا کی جاچکی ہے۔

1035

1035 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ كَانُوا إِذَا سَمِعُوا أَذَانَ الْمَغْرِبِ قَامُوا يُصَلُّونَ كَأَنَّهَا فَرِيضَةٌ.
1035 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : صحابہ کرام جب مغرب کی اذان سنتے تھے تو وہ اٹھ کر نوافل ادا کرنے لگتے تھے یوں جیسے یہ فرض ہیں۔

1036

1036 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَرُّوذِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِى الأَسْوَدِ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسٍ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّيْنَا الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. قُلْنَا لأَنَسٍ رَآكُمْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ رَآنَا فَلَمْ يَأْمُرْنَا وَلَمْ يَنْهَنَا .
1036 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں مغرب سے پہلے دونوافل ادا کیا کرتے تھے ۔
راوی بیان کرتے ہیں : ہم نے حضرت انس سے دریافت کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ لوگوں کو یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ؟ تو حضرت انس نے فرمایا نبی نے ہمیں یہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے لیکن آپ نے ہمیں یہ ادا کرنے کا حکم نہیں دیا اور نہ اس سے کبھی منع کیا تھا۔

1037

1037 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ قَالَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ كُنَّا بِالْمَدِينَةِ إِذَا أُذِّنَ بِالْمَغْرِبِ ابْتَدَرَ الْقَوْمُ السَّوَارِىَ يُصَلُّونَ الرَّكْعَتَيْنِ حَتَّى إِنَّ الْغَرِيبَ لَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ فَيُرَى أَنَّ الصَّلاَةَ قَدْ صُلِّيَتْ مِنْ كَثْرَةِ مَنْ يُصَلِّيهَا .
1037 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : مدینہ منورہ میں ہمارا یہ معمول تھا جب مغرب کی اذان دی جاتی تھی توہم لوگ تیزی سے ستونوں کی طرف لپکتے تھے اور دو رکعت (فرض سے پہلے نوافل کے طور پر) ادا کرتے تھے یہاں تک کہ کوئی اجنبی شخص مسجد میں داخل ہوتا تو اسے یہی محسوس ہوتا کہ شاید نماز ادا کی جاچکی ہے ، کیونکہ ان دو رکعت کو ادا کرنے والے کثیر تعداد میں ہوتے تھے۔

1038

1038 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنِى عَلِىُّ بْنُ عُثْمَانَ النُّفَيْلِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا تَمِيمٍ الْجَيْشَانِىَّ قَامَ لِيَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْمَغْرِبِ فَقُلْتُ لِعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ انْظُرْ إِلَى هَذَا أَىُّ صَلاَةٍ يُصَلِّى فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ فَرَآهُ فَقَالَ هَذِهِ صَلاَةٌ كُنَّا نُصَلِّيهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-.
1038 ۔ شیخ ابوالخیر بیان کرتے ہیں : شیخ ابوتمیم جیشانی اٹھ کر نماز مغرب سے پہلے دو رکعت ادا کرنے لگے تو میں نے حضرت عقبہ بن عامر سے کہا ان کی طرف توجہ کریں : یہ کون سی نماز پڑھ رہے ہیں ؟ حضرت عقبہ (رض) نے ان کی طرف متوجہ ہو کرا نہیں دیکھا اور بولے یہ وہ نماز ہے جو ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں ادا کیا کرتے تھے۔

1039

1039 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْفَجْرُ فَجْرَانِ فَأَمَّا الْفَجْرُ الَّذِى يَكُونُ كَذَنَبِ السِّرْحَانِ فَلاَ يُحِلُّ الصَّلاَةَ وَلاَ يُحَرِّمُ الطَّعَامَ وَأَمَّا الَّذِى يَذْهَبُ مُسْتَطِيلاً فِى الأُفُقِ فَإِنَّهُ يُحِلُّ الصَّلاَةَ وَيُحَرِّمُ الطَّعَامَ ».
1039 ۔ محمد بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : صبح صادق دوقسم کی ہوتی ہے ، ایک وہ صبح صادق ہوتی ہے جو سانپ کی دم کی طرح (چوڑائی کی سمت میں ) پھیلتی ہے ، ایسے وقت میں (فجر کی نماز) ادا کرنا جائز نہیں ہوتا اور سحری کرنے والے کے لیے کھانا حرام نہیں ہوتا، البتہ جو (روشنی ) افق میں لمبائی کی سمت میں پھیلتی ہے وہ (فجر کی) نماز کو حلال کردیتی ہے (یعنی اس وقت نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے ) اور سحری کرنے والے کے لیے کھانے کو حرام کردیتی ہے۔ (یعنی اس وقت سحری کا وقت ختم ہوجاتا ہے) ۔

1040

1040 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ حَدَّثَنَا مُعَلَّى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَشَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالاَ الشَّفَقُ شَفَقَانِ الْحُمْرَةُ وَالْبَيَاضُ فَإِذَا غَابَتِ الْحُمْرَةُ حَلَّتِ الصَّلاَةُ وَالْفَجْرُ فَجْرَانِ الْمُسْتَطِيلُ وَالْمُعْتَرِضُ فَإِذَا انْصَدَعَ الْمُعْتَرِضُ حَلَّتِ الصَّلاَةُ .
1040 ۔ حضرت عبادہ بن صامت (رض) حضرت شداد بن اوس (رض) یہ دونوں حضرات یہ بیان کرتے ہیں : شفق دو طرح کی ہوتی ہے ، سرخی والی ، اور سفیدی والی، جب سرخی والی شفق ڈوب جاتی ہے تو اس وقت نماز کا وقت ہوجاتا ہے اور اسی طرح صبح صادق دوطرح کی ہوتی ہے ، ایک لمبائی والی اور ایک چوڑائی والی ، جب چوڑائی والی ختم ہوجاتی ہے تو اس وقت نماز کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔

1041

1041 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ دِينَارٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ مَوْلَى طَلْحَةَ بْنِ عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ أَبِى لَبِيبَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ الشَّفَقُ الْحُمْرَةُ.
1041 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : شفق ، سرخی کو کہتے ہیں۔

1042

1042 - قَرَأْتُ فِى أَصْلِ كِتَابِ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الرَّمْلِىِّ بِخَطِّهِ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الطَّيَالِسِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ حَدَّثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الشَّفَقُ الْحُمْرَةُ فَإِذَا غَابَ الشَّفَقُ وَجَبَتِ الصَّلاَةُ ».
1042 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ، شفق سے مراد سرخی ہے ، جب شفق غروب ہوجائے تو نماز فرض ہوجاتی ہے۔ (یعنی اس کا وقت شروع ہوجاتا ہے) ۔

1043

1043 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الْعُمَرِىُّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ الشَّفَقُ الْحُمْرَةُ .
1043 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : شفق سے مراد سرخی ہے۔

1044

1044 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِى بِشْرٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ إِنِّى لأَعْلَمُ النَّاسِ بِوَقْتِ هَذِهِ الصَّلاَةِ صَلاَةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّيهَا لِسُقُوطِ الْقَمَرِ لِثَالِثَةٍ.
1044 ۔ حضرت نعمان بن بشیر (رض) بیان کرتے ہیں : میں اس وقت یعنی عشاء کی نماز کے بارے میں سب سے زیادہ علم رکھتاہوں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے اس وقت ادا کرتے تھے جب تیسری رات کا چاند ڈوب جاتا ہے۔

1045

1045 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِى بِشْرٍ بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ لَيْلَةَ ثَالِثَةٍ أَوْ رَابِعَةٍ شَكَّ شُعْبَةُ. وَرَوَاهُ هُشَيْمٌ وَرَقَبَةُ وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِى بِشْرٍ عَنْ حَبِيبٍ عَنِ النُّعْمَانِ وَقَالُوا لَيْلَةَ ثَالِثَةٍ وَلَمْ يَذْكُرُوا بَشِيرًا.
1045 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :(راوی کو شک ہے ) تیسری رات کا چاند یاچوتھی رات کا چاند (ڈوب جاتا تھا) ۔
بعض دیگرراویوں نے بھی اسے حضرت نعمان (رض) کے حوالے سے نقل کیا ہے ، اور انھوں نے اس میں ، تیسری رات کا چاند : کے الفاظ نقل کیے ہیں۔

1046

1046 - حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ الْخَلاَّلُ يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بِالْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ - يَعْنِى ابْنَ عُمَرَ - عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ ».
1046 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے (مدینہ منورہ کے حساب سے ) مشرق اور مغرب کی درمیانی جگہ قبلہ ہے۔

1047

1047 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ الْكُرْدِىِّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبِّرِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ ».
1047 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے (مدینہ منورہ کے حساب سے ) مشرق اور مغرب کی درمیانی جگہ قبلہ ہے۔

1048

1048 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِىٍّ أَبُو مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَنْبَرِىُّ قَالَ وَجَدْتُ فِى كِتَابِ أَبِى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ الْعَرْزَمِىُّ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سَرِيَّةً كُنْتُ فِيهَا فَأَصَابَتْنَا ظُلْمَةٌ فَلَمْ نَعْرِفِ الْقِبْلَةَ فَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنَّا قَدْ عَرَفْنَا الْقِبْلَةَ هِىَ هَا هُنَا قِبَلَ الشَّمَالِ فَصَلَّوْا وَخَطُّوا خَطًّا وَقَالَ بَعْضُنَا الْقِبْلَةُ هَا هُنَا قِبَلَ الْجَنُوبِ وَخَطُّوا خَطًّا فَلَمَّا أَصْبَحُوا وَطَلَعَتِ الشَّمْسُ أَصْبَحَتْ تِلْكَ الْخُطُوطُ لِغَيْرِ الْقِبْلَةِ فَلَمَّا قَفَلْنَا مِنْ سَفَرِنَا سَأَلْنَا النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ ذَلِكَ فَسَكَتَ وَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ (وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ) أَىْ حَيْثُ كُنْتُمْ. قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ الْعَرْزَمِىُّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهَا نَزَلَتْ فِى التَّطَوُّعِ خَاصَّةً حَيْثُ تَوَجَّهَ بِكَ بَعِيرُكَ.
1048 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہم روانہ کی میں بھی اس میں موجود تھا، ایک مرتبہ انتہائی تاریکی کے اندر ہمیں قبلہ کی سمت کا اندازہ نہیں ہوسکا، تو ہم میں سے کئی لوگوں نے یہ کہا کہ ہمیں قبلہ اندازہ ہوگیا ہے ، وہ اس طرح ہے انھوں نے شمال کی طرف اشارہ کیا انھوں نے اس طرف رخ کرکے نماز ادا کرلی اور یادداشت کے طور پر ادھر ایک لکیر لگادی بعض لوگوں نے کہا قبلہ اس سمت ہے انھوں نے جنوب والی سمت کی طرف اشارہ کیا تھا، انھوں نے اس طرف لکیر لگادی جب صبح ہوئی اور سورج نکلا تو وہ دونوں لکیریں قبلہ کی سمت میں نہیں تھیں جب ہم اپنے سفر سے واپس ہوئے اور ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں دریافت کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی۔
'' مشرق اور مغرب اللہ ہی کے لیے ہیں تم جس طرف بھی رخ کرو گے تو اسی طرف اللہ کی ذات موجود ہوگی ''۔
اس سے مراد یہ ہے ) یعنی تم جہاں کہیں بھی ہوگے۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں یہ آیت بطور خاص نفل نماز کے بارے میں نازل ہوئی تھی یعنی تمہاری سواری کا رخ جس طرح بھی ہوگا تم اس طرف منہ کرکے نماز پڑھ سکتے ہو۔

1049

1049 - قُرِئَ عَلَى أَبِى الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى مَسِيرٍ أَوْ سَفَرٍ فَأَصَابَنَا غَيْمٌ فَتَحَيَّرْنَا فَاخْتَلَفْنَا فِى الْقِبْلَةِ فَصَلَّى كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا عَلَى حِدَةٍ وَجَعَلَ أَحَدُنَا يَخُطُّ بَيْنَ يَدَيْهِ لِنَعْلَمَ أَمْكِنَتَنَا فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمْ يَأْمُرْنَا بِالإِعَادَةِ وَقَالَ « قَدْ أَجْزَأَتْ صَلاَتُكُمْ ». كَذَا قَالَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ. وَقَالَ غَيْرُهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعَرْزَمِىِّ عَنْ عَطَاءٍ وَهُمَا ضَعِيفَانِ.
1049 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں شریک تھے اور اسی دوران اندھیرا چھا گیا، ہم بہت پریشان ہوئے قبلہ کے بارے میں ہمارے درمیان اختلاف ہوگیا ہم میں سے ہر شخص نے اپنی پسندیدہ جہت کی طرف رخ کرکے نماز دا کرلی اور کچھ لوگوں نے اپنے سامنے نشان بھی لگایا، تاکہ ہمیں اپنی جگہ کے بارے میں یاد رہے بعد میں اس کا تذکرہ ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو آپ نے ہمیں نماز کو دہرانے کا حکم نہیں دیا، آپ نے یہ ارشاد فرمایا تمہاری نماز درست ہوئی ہے۔
محمد بن سالم نامی راوی کے حوالے سے اسی طرح منقول ہے ، جبکہ بعض دیگرراویوں نے اسے دوسری سند سے نقل کیا ہے اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔

1050

1050 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ. وَحَدَّثَنَا أَشْعَثُ السَّمَّانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كُنَّا نُصَلِّى مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى السَّفَرِ فِى لَيْلَةٍ مُظْلِمَةٍ فَلَمْ نَدْرِ كَيْفَ الْقِبْلَةُ فَصَلَّى كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا عَلَى حِيَالِهِ قَالَ فَلَمَّا أَصْبَحْنَا ذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَنَزَلَتْ (فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ)
1050 ۔ عبداللہ بن عامر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں ہم نے ایک سفر کے دوران ایک انتہائی تاریک رات میں نماز ادا کی ہمیں یہ پتہ نہیں چل سکا کہ قبلہ کس سمت میں ہے ہم میں سے ہر شخص نے جدھر اس کا رخ تھا ادھر منہ کرکے نماز پڑھ لی اگلے دن ہم نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی۔
'' تم جہاں بھی ہو، وہیں اللہ کی ذات موجود ہوگی ''۔

1051

1051 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى وَعَلِىُّ بْنُ إِشْكَابَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا أَشْعَثُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ بِهَذَا وَقَالَ فَجَعَلَ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا بَيْنَ يَدَيْهِ أَحْجَارًا يُصَلِّى إِلَيْهَا فَلَمَّا أَصْبَحْنَا إِذَا نَحْنُ إِلَى غَيْرِ الْقِبْلَةِ فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
1051 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : ہم میں سے ہر شخص نے اپنے سامنے کی سمت موجود پتھروں کی طرف منہ کرکے نماز ادا کرلی جب صبح ہوئی تو ہمارا رخ قبلہ کی طرف نہیں تھا، ہم نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔

1052

1052 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِىُّ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سَعِيدٍ بِهَذَا مِثْلَ قَوْلِ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ.
1052 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1053

1053 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْنَا النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ لَيْلَةً وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- رَحِيمًا رَقِيقًا فَظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَقْنَا إِلَى أَهْلِنَا وَسَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا فِى أَهْلِنَا فَأَخْبَرْنَاهُ فَقَالَ « ارْجِعُوا إِلَى أَهْلِيكُمْ فَأَقِيمُوا فِيهِمْ وَعَلِّمُوهُمْ وَبِرُّوهُمْ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِى أُصَلِّى وَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ ثُمَّ لْيَؤُمُّكُمْ أَكْبَرُكُمْ ».
1053 ۔ حضرت مالک بن حویرث (رض) بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم جوان لوگ تھے ہماری عمریں ایک دوسرے کے قریب قریب تھیں ہم آپ کی خدمت میں بیس دن ٹھہرے رہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بڑے مہربان اور نرم طبیعت کے مالک تھے ، آپ کو یہ اندازہ ہوگیا کہ اب ہمارے لیے اپنے گھر سے دوررہنا مشکل ہورہا ہے آپ نے ہم سے اس بارے میں دریافت کیا ہم اپنے گھر میں کیا چھوڑ کر آئے ہیں ہم نے آپ کو بتایا تو آپ نے ارشاد فرمایا : تم لوگ اب اپنے گھرواپس چلے جاؤ، اور وہیں قیام کرو ان لوگوں کو تعلیم دو ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو جس طرح تمنے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے اسی طرح نماز ادا کرتے رہنا، جب نماز کا وقت ا جائے تو تم میں سے کوئی ایک شخص اذان دے اور تم میں سے جو شخص عمر میں بڑا ہو وہ تمہاری امامت کرائے۔

1054

1054 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ وَقَالَ فِيهِ أَيْضًا « صَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِى أُصَلِّى ».
1054 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت مالک بن حویرث کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :
'' تم لوگ اسی طرح نماز ادا کرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ''

1055

1055 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ أَبُو سَعِيدٍ الأَحْوَلُ الْهِلاَلِىُّ حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِىُّ عَنْ أَبِى نَضْرَةَ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا اجْتَمَعَ ثَلاَثَةٌ أَمَّهُمْ أَحَدُهُمْ وَأَحَقُّهُمْ بِالإِمَامَةِ أَقْرَؤُهُمْ ».
1055 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب تین آدمی اکٹھے ہوں تو ان میں سے کوئی ایک ان کی امامت کروائے، (یعنی انھیں باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے) اور ان میں سے امامت کا زیادہ حق دار وہ ہوگا جو قرات اچھے طریقے سے کرسکتا ہو (یا زیادہ آیات کا حافظ ہو) ۔

1056

1056 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِى حَيَّةَ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ قُدَامَةَ أَبُو مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ بَيْنَمَا النَّاسُ فِى صَلاَةِ الصُّبْحِ فِى قُبَاءَ إِذْ جَاءَهُمْ رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ وَأَمَرَهُ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ أَلاَ فَاسْتَقْبِلُوهَا وَكَانَتْ وُجُوهُ النَّاسِ إِلَى الشَّامِ فَاسْتَدَارُوا مُوَجِّهِينَ إِلَى الْكَعْبَةِ.
1056 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک دفعہ کچھ لوگ قباء میں صبح کی نماز ادا کررہے تھے اسی دوران ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے بتایا : گزشتہ رات نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قرآن کا حکم نازل ہوا ہے اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ حکم دیا ہے ، آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلیں، تو اے لوگو ! تم بھی اس کی طرف رخ کرلو (راوی کہتے ہیں) اس وقت ان لوگوں کا رخ شام (یعنی بیت المقدس ) کی طرف تھا، تو وہ اسی وقت گھوم کر خانہ کعبہ کی طرف منہ (کرکے نماز ادا ) کرنے لگے۔

1057

1057 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَعْدَ قُدُومِهِ الْمَدِينَةَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ ثُمَّ عَلِمَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ هَوَى نَبِيِّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَنَزَلَتْ (قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِى السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ) فَأَمَرَهُ أَنْ يُوَلِّىَ إِلَى الْكَعْبَةِ وَمَرَّ عَلَيْنَا رَجُلٌ وَنَحْنُ نُصَلِّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَقَالَ إِنَّ نَبِيَّكُمْ -صلى الله عليه وسلم- قَدْ حَوَّلَ وَجْهَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ. فَتَوَجَّهْنَا إِلَى الْكَعْبَةِ وَقَدْ صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ.
1057 ۔ حضرت براء (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد تقریبا سولہ ماہ تک ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز ادا کرتے رہے اللہ تعالیٰ اپنے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خواہش سے واقف تھا اس نے یہ آیت نازل کی :
'' ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں ہم تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہوجاؤگے تو تم اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کرلو۔ ''
تو اللہ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ حکم دیا : آپ اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کرلیں۔ (راوی کہتے ہیں :) ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا ہم لوگ اس وقت بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز ادا کررہے تھے اس شخص نے بتایا تمہارے نبی نے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کرلیا ہے (یعنی وہ اس طرف رخ کرکے نماز ادا کرنے لگے ہیں) تو ہم نے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کرلیا، حالانکہ ہم اس وقت دو رکعت نماز اد ا کرچکے تھے۔

1058

1058 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا جَمِيلُ بْنُ عُبَيْدٍ أَبُو النَّضْرِ الطَّائِىُّ حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ جَاءَ مُنَادِى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ إِلَى الْكَعْبَةِ وَالإِمَامُ فِى الصَّلاَةِ قَدْ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ الْمُنَادِى قَدْ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَصَلَّوْا الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ إِلَى الْكَعْبَةِ .
1058 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ایک شخص نے یہ اعلان کیا خانہ کعبہ کو قبلہ بنادیا گیا ہے۔ (راوی کہتے ہیں) اس وقت امام صاحب نماز پڑھا رہے تھے اور وہ دو رکعت ادا کرچکے ، اس اعلان کرنے والے یہ اعلان کیا، اب خانہ کعبہ کو قبلہ بنادیا گیا ہے تو سب لوگوں نے بقیہ دو رکعت خانہ کعبہ کی طرف رخ کرکے ادا کی۔

1059

1059 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَفْصٍ عَنْ أَبِى حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ لَمَّا حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ مَرَّ رَجُلٌ بِأَهْلِ قُبَاءَ وَهُمْ يُصَلُّونَ فَقَالَ لَهُمْ قَدْ حُوِّلَتِ الْقِبْلَةُ إِلَى الْكَعْبَةِ فَاسْتَدَارُوا وَإِمَامُهُمْ نَحْوَ الْكَعْبَةِ .
1059 ۔ حضرت سہل بن ساعدی (رض) بیان کرتے ہیں : جب خانہ کعبہ کو قبلہ بنادیا گیا تو ایک شخص قباء کے رہنے والے لوگوں کے پاس سے گزرا وہ لوگ اس وقت نماز ادا کررہے تھے اس شخص نے ان سے کہا، خانہ کعبہ کو قبلہ بنادیا گیا ہے تو ان لوگوں نے اور ان کے امام نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کرلیا۔

1060

1060 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَخْبَرَنِى جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ مُعَاذًا كَانَ يُصَلِّى مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- الْعِشَاءَ ثُمَّ يَنْصَرِفُ إِلَى قَوْمِهِ فَيُصَلِّى بِهِمْ هِىَ لَهُ تَطَوُّعٌ وَلَهُمْ فَرِيضَةٌ.
1060 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت معاذ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کرتے تھے اور پھر اپنے محلے میں واپس چلے جاتے تھے اور ان لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے وہ نماز حضرت معاذ (رض) کے لیے نفل ہوتی تھی اور ان لوگوں کے لیے فرض ہوئی تھی۔

1061

1061 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ وَأَبُو الأَزْهَرِ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَخْبَرَنِى جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ مُعَاذًا كَانَ يُصَلِّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْعِشَاءَ ثُمَّ يَنْصَرِفُ إِلَى قَوْمِهِ فَيُصَلِّى لَهُمْ تِلْكَ الصَّلاَةَ هِىَ لَهُ نَافِلَةٌ وَلَهُمْ فَرِيضَةٌ .
1061 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت معاذ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں عشاء کی نماز ادا کرتے تھے اور پھر اپنے محلے میں واپس چلے جاتے تھے اور ان لوگوں کو نماز پڑھایا کرتے تھے وہ نماز حضرت معاذ (رض) کے لیے نفل ہوتی تھی اور ان لوگوں کے لیے فرض ۔

1062

1062 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِيعِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ الرَّبِيعِ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِىُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ الْجُهَنِىُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُصَلَّى فِى أَعْطَانِ الإِبِلِ وَرَخَّصَ أَنْ يُصَلَّى فِى مَرَاحِ الْغَنَمِ. وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ نُصَلِّىَ فِى مَرَاحَاتِ الْغَنَمِ وَنَهَانَا أَنْ نُصَلِّىَ فِى أَعْطَانِ الإِبِلِ.
1062 ۔ عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے : اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کی جائے البتہ آپ نے اس بات کی اجازت دی ہے : بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کی جاسکتی ہے۔
ابن صاعد نامی راوی نے یہ الفاظ ادا کیے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یہ حکم دیا ہے : ہم بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کریں اور آپ نے ہمیں اس بارے میں منع کیا ہے ، ہم اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کریں۔

1063

1063 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ قَالاَ حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنِى عَمِّى عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « صَلُّوا فِى مَرَاحَاتِ الْغَنَمِ وَلاَ تُصَلُّوا فِى مَرَاحَاتِ الإِبِلِ ».
1063 ۔ عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرلو، اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا نہ کرو۔

1064

1064 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ سَبْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- نَهَى أَنْ يُصَلَّى فِى أَعْطَانِ الإِبِلِ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى فِى مَرَاحَاتِ الشَّاءِ.
1064 ۔ عبدالملک بن ربیع اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا ہے ، اونٹوں کے باڑے میں نماز ادا کی جائے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خود بکریوں کے باڑے میں نماز ادا کرلیا کرتے تھے۔

1065

1065 - حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ الأَصْبَهَانِىُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنِى سَعِيدُ بْنُ السَّائِبِ الطَّائِفِىُّ عَنْ نُوحِ بْنِ صَعْصَعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قَالَ لِى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا جِئْتَ إِلَى الصَّلاَةِ فَوَجَدْتَ النَّاسَ يُصَلُّونَ فَصَلِّ مَعَهُمْ فَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ تَكُونُ لَكَ نَافِلَةً وَهَذِهِ مَكْتُوبَةٌ ».
1065 ۔ حضرت یزید بن عامر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے یہ ارشاد فرمایا جب تم نماز کے لیے (مسجد میں آؤ) اور لوگوں کو نماز ادا کرے ہوئے پاؤ تو ان کے ساتھ نماز ادا کرو، اگر تم پہلے ہی وہ نماز ادا کرچکے ہو تو وہ نماز تمہارے لیے نفل ہوجائے گی، اور یہ فرض شمار ہوگی۔

1066

1066 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلاً جَاءَ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَامَ يُصَلِّى وَحْدَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَلْيُصَلِّى مَعَهُ ».
1066 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص آیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت نماز ادا کرچکے تھے وہ شخص اٹھ کر تنہا نماز ادا کرنے لگا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کون شخص اس کے ساتھ تعاون کرے گا ؟ وہ اس کے ساتھ (دوبارہ) یہ نماز ادا کرے ۔

1067

1067 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ عِيسَى الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ الصَّدَفِىُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهِبٍ عَنْ عِصْمَةَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَدْ صَلَّى الظُّهْرَ وَقَعَدَ فِى الْمَسْجِدِ إِذْ دَخَلَ رَجُلٌ يُصَلِّى فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَلاَ رَجُلٌ يَقُومُ فَيَتَصَدَّقُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّى مَعَهُ ».
1067 ۔ حضرت عصمہ بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز ادا کرلینے کے بعد مسجد میں تشریف فرما تھے اسی دوران ایک شخص اندر آیا اور نماز ادا کرنے لگا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کیا کوئی شخص اٹھ کر اس کے ساتھ بھلائی کرے گا کہ وہ اس کے ساتھ نماز ادا کرے ؟

1068

1068 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ النَّطَّاحِ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَبِيبِ بْنِ نَدَبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الْمَكِّىُّ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا كَانَ اثْنَانِ صَلَّيَا مَعًا فَإِذَا كَانُوا ثَلاَثَةً تَقَدَّمَ أَحَدُهُمْ ».
1068 ۔ حضرت سمرہ بن جندب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ہے : جب دو آدمی ہوں تو ایک ساتھ کھڑے ہو کر نماز ادا کرلیں اور اگر تین ہوں توپھران میں سے ایک آگے ہوجائے ۔

1069

1069 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِىُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جُمَيْعٍ عَنْ أُمِّهِ عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَذِنَ لَهَا أَنْ يُؤَذَّنَ لَهَا وَيُقَامَ وَتَؤُمَّ نِسَاءَهَا.
1069 ۔ سیدہ ام ورقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ اجازت دی تھی ، ان کے لیے اذان دی جائے اور ان کے لیے اقامت کہی جائے اور وہ خواتین کی امامت کریں (یعنی انھیں باجماعت نماز پڑھائیں) ۔

1070

1070 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ دِينَارٍ الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً فَإِنْ كَانُوا فِى الْهِجْرَةِ سَوَاءً فَأَفْقَهُهُمْ فِى الدِّينِ فَإِنْ كَانُوا فِى الدِّينِ سَوَاءً فَأَقْرَؤُهُمْ لِلْقُرْآنِ وَلاَ يُؤَمُّ الرَّجُلُ فِى سُلْطَانِهِ وَلاَ يُقْعَدُ عَلَى تَكْرِمَتِهِ إِلاَّ بِإِذْنِهِ ». وَكَانَ يُسَوِّى مَنَاكِبَنَا فِى الصَّلاَةِ وَيَقُولُ « لاَ تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ لِيَلِنِى مِنْكُمْ أُولُو الأَحْلاَمِ وَالنُّهَى ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ».
1070 ۔ حضرت عقبہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : لوگوں کی امامت وہ کرے جس نے سب سے پہلے ہجرت کی ہو، اگر وہ سب ہجرت میں برابر ہوں تو وہ امامت کرے جسے دین کی سمجھ حاصل ہوا گروہ دین کی معلومات کے لحاظ سے برابر ہوں تو وہ شخص امامت کرے جو قرآن کو زیادہ اچھی طرح پڑھ سکتا ہو (یا جسے قرآن کی زیادہ آیات یاد ہوں) کوئی شخص کسی دوسرے کی بادشاہی میں ، یعنی اس کے گھر میں جہاں وہ بڑا ہو اس کی امامت نہ کرے اور اس کے بیٹھنے کی مخصوص جگہ پر نہ بیٹھے البتہ اس کی اجازت کے ساتھ بیٹھ سکتا ہے۔
(راوی بیان کرتے ہیں): نماز کے آغاز میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے کندھے سیدھے کروایا کرتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ارشاد فرماتے تھے ، تم آپس میں اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آجائے گا اور تم میں سے میرے نزدیک زیادہ سمجھ دار اور تجربہ کار لوگ کھڑے ہوں، پھر اس کے بعد درجہ بدرجہ (سمجھدار اور تجربہ کار) لوگ کھڑے ہوں۔

1071

1071 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ عَنْ أَبِى مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَكْثَرُهُمْ قُرْآنًا فَإِنْ كَانُوا فِى الْقُرْآنِ وَاحِدًا فَأَقْدَمُهُمْ هِجْرَةً فَإِنْ كَانُوا فِى الْهِجْرَةِ وَاحِدًا فَأَفْقَهُهُمْ فِقْهًا فَإِنْ كَانَ الْفِقْهُ وَاحِدًا فَأَكْبَرُهُمْ سِنًّا ».
1071 ۔ حضرت ابومسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : لوگوں کی امامت وہ شخص کرے جو قرآن زیادہ جانتاہو اگر وہ قرآن کے علم کے حوالے سے برابر ہوں تو وہ شخص کرے ، جس نے پہلے ہجرت کی ہوا گروہ ہجرت کے حساب سے برابرہوں تو وہ شخص ان کی امامت کرے جس کو دین کی زیادہ معلومات ہوں اور اگر وہ دین کے علم کے حساب سے برابرہوں تو پھر وہ شخص امامت کرے جس کی عمر زیادہ ہو۔

1072

1072 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ يَعْنِى الْوَاقِدِىَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِى مُوسَى الأَشْعَرِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الاِثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ ».
1072 ۔ حضرت ابوموسی اشعری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : دو آدمی یا اس سے زیادہ لوگ جماعت ہوتے ہیں۔

1073

1073 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَاشِدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو السَّدُوسِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَنِىُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « اثْنَانِ فَمَا فَوْقَهُمَا جَمَاعَةٌ » .
1073 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے دو آدمی اور اس سے زیادہ لوگ جماعت ہوتے ہیں (یعنی انھیں باجماعت نماز ادا کرنی چاہیے) ۔

1074

1074 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجَوْزِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ سُلَيْمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنِ اللَّيْثِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَتَقَدَّمُ الصَّفَّ الأَوَّلَ أَعْرَابِىٌّ وَلاَ أَعْجَمِىٌّ وَلاَ غُلاَمٌ لَمْ يَحْتَلِمْ ».
1074 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : پہلی صف میں کوئی دیہاتی کوئی عجمی اور کوئی نابالغ لڑکا کھڑا نہ ہو۔

1075

1075 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الأَسَدِىِّ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا رضى الله عنه يَقُولُ إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ إِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ أَنْ لاَ يَقُومَ فِى مَوْضِعِهِ الَّذِى صَلَّى فِيهِ فَيُصَلِّى تَطَوُّعًا حَتَّى يَنْحَرِفَ أَوْ يَتَحَوَّلَ أَوْ يَفْصِلَ بِكَلاَمٍ.
1075 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : سنت کے احکام میں یہ بات شامل ہے جب امام سلام پھیر دے تو جس جگہ کسی شخص نے فرض نماز ادا کی ہو وہ اسی جگہ کھڑا ہو کر نوافل ادا نہ کرے ، بلکہ وہاں سے کچھ ہٹ کر ایک طرف ہو کے یا درمیان میں کچھ گفتگو کرکے نوافل ادا کرے۔

1076

1076 - قُرِئَ عَلَى أَبِى مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ - يَعْنِى الْعِجْلِىَّ - حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ الْقُرْدُوسِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُصَلِّى الرَّجُلُ فِى الثَّوْبِ الْوَاحِدِ قَالَ « أَوَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ ». قَالَ فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ قَامَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَيُصَلِّى الرَّجُلُ فِى الثَّوْبِ الْوَاحِدِ قَالَ إِذَا أَوْسَعَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَأَوْسِعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ ثُمَّ جَمَعَ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ فَصَلَّى فِى إِزَارٍ وَرِدَاءٍ فِى إِزَارٍ وَقَمِيصٍ فِى إِزَارٍ وَقَبَاءٍ فِى سَرَاوِيلَ وَرِدَاءٍ فِى سَرَاوِيلَ وَقَمِيصٍ فِى سَرَاوِيلَ وَقَبَاءٍ قَالَ وَأَحْسَبُهُ قَالَ فِى تُبَّانٍ وَقَمِيصٍ فِى تُبَّانٍ وَرِدَاءٍ فِى تُبَّانٍ وَقَبَاءٍ.
1076 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص کھڑا ہوا اس نے عرض کی یارسول اللہ : کیا کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز ادا کرسکتا ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، تم سب لوگوں کے پاس دوکپڑے ہیں ؟
راوی بیان کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) کے زمانے میں ایک شخص ان کے سامنے کھڑا ہوا اور بولا : اے امیرالمومنین کیا کوئی شخص ایک کپڑا پہن کر نماز دا کرسکتا ہے ؟ تو حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : جب اللہ نے تمہیں گنجائش دی ہے تو تم بھی اپنے آپ کو گنجائش دو۔
راوی بیان کرتے ہیں : اس کے بعد وہ شخص تہبند پہن کر اوپر چادر اوڑھ کر یاقمیص پہن کر اور تہبند پہن کر، یاشلوار پر قباء پہن کر یاشلوار پہن کر اور اوپرچادر لپیٹ کر یاشلوار پہن کر اور اوپرقمیض پہن کر یاقبا پہن کر نماز پڑھا کرتا تھا۔
راوی کو شک ہے : شاید یہ الفاظ ہیں : وہ پائجامہ اور قمیص پہن کر یاپائجامہ پہن کر اوپر چادر لپیٹ کر یاپائجامہ پہن کر اوپر قباء پہن کر نماز ادا کیا کرتا تھا۔

1077

1077 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خُرَّزَاذَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى أُمَيَّةَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِى وَقَّاصٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لَمْ يَمُتْ نَبِىٌّ حَتَّى يَؤُمَّهُ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِهِ ». ابْنُ أَبِى أُمَيَّةَ لَيْسَ بِقَوِىٍّ.
1077 ۔ عروہ بن مغیرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : کسی بھی نبی کا اس وقت تک وصال نہیں ہوا جب تک اس کی قوم کے کسی شخص نے اس کی امامت نہیں کی۔
(امام دارقطنی یہ کہتے ہیں) اس روایت کا ایک راوی ابن ابوامیہ مستند نہیں ہے۔

1078

1078 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأَمَوِىُّ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا - يَعْنِى ابْنَ أَبِى زَائِدَةَ - قَالَ حَدَّثَنِى أَبُو الْقَاسِمِ وَهُوَ الْجَدَلِىُّ حُسَيْنُ بْنُ الْحَارِثِ أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَقْبَلَ بِوَجْهِهِ عَلَى النَّاسِ ثُمَّ قَالَ « أَقِيمُوا صُفُوفَكُمْ - ثَلاَثَ مَرَّاتٍ - فَوَاللَّهِ لَتُقِيمُنَّ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَتَخْتَلِفَنَّ قُلُوبُكُمْ ». فَرَأَيْتُ الرَّجُلَ مِنَّا يَلْزَقُ كَعْبَهُ بِكَعْبِ صَاحِبِهِ وَرُكْبَتَهُ بِرُكْبَتِهِ وَمَنْكِبَهُ بِمَنْكِبِهِ.
1078 ۔ حضرت نعمان بن بشیر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک دفعہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کی طرف رخ کرکے ارشاد فرمایا صفیں سیدھی کرو، یہ بات آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، (پھر فرمایا) اللہ کی قسم، یا تو تم لوگ اپنی صفیں سیدھی رکھو گے ورنہ تمہارے دلوں میں اختلاف آجائے گا۔
(راوی کہتے ہیں) تو میں نے دیکھا ہر شخص اپنے ساتھ کی پنڈلی کے ساتھ پنڈلی اس کے گھٹنے کے ساتھ گٹھنا اس کے کندھے کے ساتھ کندھا ملارہا تھا (یعنی صف بالکل سیدھی کرنے کی کوشش کررہا تھا) ۔

1079

1079 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنِى مِنْدَلٌ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَأْخُذُ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ فِى الصَّلاَةِ.
1079 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے دوران دائیں ہاتھ سے بائیں کو پکڑا کرتے تھے۔

1080

1080 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ مَنْصُورٌ أَخْبَرَنَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ الأَنْصَارِىِّ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ ثَلاَثَةٌ مِنَ النُّبُوَّةِ تَعْجِيلُ الإِفْطَارِ وَتَأْخِيرُ السُّحُورِ وَوَضْعُ الْيَدِ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى فِى الصَّلاَةِ.
1080 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : تین چیزیں نبوت (کے معمولات میں) ہیں : افطار جلدی کرنا، سحری تاخیر سے کرنا، اور نماز کے دوران دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھنا۔

1081

1081 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أُمِرْنَا مَعَاشِرَ الأَنْبِيَاءِ أَنْ نُعَجِّلَ إِفْطَارَنَا وَنُؤَخِّرَ سُحُورَنَا وَنَضْرِبَ بِأَيْمَانِنَا عَلَى شَمَائِلِنَا فِى الصَّلاَةِ ».
1081 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : ہمیں (یعنی) انبیاء کو حکم دیا گیا ہے : ہم افطار جلدی کریں، سحر ی تاخیر سے کریں اور نماز کے دوران اپنے دائیں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھیں۔

1082

1082 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّا مَعْشَرَ الأَنْبِيَاءِ أُمِرْنَا أَنْ نُؤَخِّرَ السُّحُورَ وَنُعَجِّلَ الإِفْطَارَ وَأَنْ نَمْسِكَ بِأَيْمَانِنَا عَلَى شَمَائِلِنَا فِى الصَّلاَةِ ».
1082 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ہم انبیاء کرام کو یہ حکم دیا گیا ہے ہم سحری تاخیر سے کریں افطاری جلدی کریں اور نماز کے دوران اپنے دائیں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھیں۔

1083

1083 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِى الْجَحِيمِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ سَيَّارٍ أَبِى الْحَكَمِ عَنْ أَبِى وَائِلٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ وَضْعُ الْكَفِّ عَلَى الْكَفِّ فِى الصَّلاَةِ مِنَ السُّنَّةِ.
1083 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں نماز کے دوران ایک ہاتھ دوسرے پر رکھنا سنت ہے۔

1084

1084 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ عَاصِمٍ الْجَحْدَرِىِّ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ ظُهَيْرٍ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه (فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ) قَالَ وَضْعُ الْيَمِينِ عَلَى الشِّمَالِ فِى الصَّلاَةِ.
1084 ۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں :(ارشاد باری تعالیٰ ہے) تو تم اپنے پروردگار کے لیے نماز ادا کرو اور قربانی کرو۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں پر رکھاجائے گا۔

1085

1085 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ عَنْ سُفْيَانَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ هُلْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَاضِعًا يَمِينَهُ عَلَى شِمَالِهِ فِى الصَّلاَةِ. لَفْظُهُمَا وَاحِدٌ.
1085 ۔ قبیصہ بن ھلب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز کے دوران اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھے ہوئے دیکھا ہے۔ ان دونوں کے الفاظ ایک سے ہیں۔

1086

1086 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَحْوَلُ قَالاَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُمَيْرٍ الْعَنْبَرِىُّ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ الْحَضْرَمِىِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَاضِعًا يَمِينَهُ عَلَى شِمَالِهِ فِى الصَّلاَةِ.
1086 ۔ علقمہ بن وائل حضرمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز کے دوران اپنا دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ پر رکھے ہوئے دیکھا ہے۔

1087

1087 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى زَائِدَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ زَيْدٍ السُّوَائِىُّ عَنْ أَبِى جُحَيْفَةَ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ إِنَّ مِنَ السُّنَّةِ فِى الصَّلاَةِ وَضْعَ الْكَفِّ عَلَى الْكَفِّ تَحْتَ السُّرَّةِ.
1087 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : نماز کے دوران یہ بات سنت ہے ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر ناف کے نیچے رکھاجائے۔

1088

1088 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِىٍّ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِنَّ مِنْ سُنَّةِ الصَّلاَةِ وَضْعَ الْيَمِينِ عَلَى الشِّمَالِ تَحْتَ السُّرَّةِ.
1088 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : نماز کی سنتوں میں یہ بات بھی شامل ہے ، دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے رکھاجائے۔

1089

1089 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا وَالْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُمَيْرٍ الْعَنْبَرِىِّ وَقَيْسِ بْنِ سُلَيْمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا كَانَ قَائِمًا فِى الصَّلاَةِ قَبَضَ بِيَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ.
1089 ۔ علقمہ بن وائل اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ نماز پڑھنے کے لی کھڑے ہوئے تو آپ نے اپنے دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ (کی کلائی) کو پکڑ لیا۔

1090

1090 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ وَالْحَسَنُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِى زَيْنَبَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ رَآنِى النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- وَضَعْتُ شِمَالِى عَلَى يَمِينِى فِى الصَّلاَةِ فَأَخَذَ يَمِينِى فَوَضَعَهَا عَلَى شِمَالِى.
1090 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے ملاحظہ فرمایا، میں نے نماز کے دوران اپنا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ پر رکھا ہوا تھا، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے دائیں ہاتھ کو پکڑ کر بائیں پر رکھ دیا۔

1091

1091 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْجَوْزِىُّ حَدَّثَنَا مُضَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْوَاسِطِىُّ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِى زَيْنَبَ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِرَجُلٍ وَضَعَ شِمَالَهُ عَلَى يَمِينِهِ مِثْلَهُ.
1091 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک صاحب کے پاس سے گزرے جنہوں نے اپنا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ پر رکھا ہوا تھا۔ (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔

1092

1092 - وَذَكَرَهُ ابْنُ صَاعِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِىُّ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِى زَيْنَبَ عَنْ أَبِى عُثْمَانَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ مَرَّ بِهِ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- وَهُوَ يُصَلِّى وَاضِعٌ شِمَالَهُ عَلَى يَمِينِهِ فَأَخَذَ بِيَمِينِهِ فَجَعَلَهَا عَلَى شِمَالِهِ.
1092 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس سے گزرے وہ اس وقت نماز ادا کررہے تھے انھوں نے اپنا بایاں ہاتھ دائیں ہاتھ پر رکھا ہوا تھا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا دایا ہاتھ پکڑ کر بائیں ہاتھ پر رکھ دیا۔

1093

1093 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ أَبُو الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَامَ فِى الصَّلاَةِ قَالَ هَكَذَا وَهَكَذَا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ ثُمَّ يَقُولُ « اسْتَوُوا وَتَعَادَلُوا ».
1093 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو دائیں اور بائیں کے بارے میں اس طرح اور اس طرح فرماتے تھے اور پھر ارشاد فرماتے : (صف کو) سیدھا رکھو اور برابر رہو۔

1094

1094 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى ابْنُ أَبِى الزِّنَادِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى الزِّنَادِ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ الْمَكْتُوبَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَيَصْنَعُ مِثْلَ ذَلِكَ إِذَا قَضَى قِرَاءَتَهُ وَأَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَيَصْنَعُهُ إِذَا رَفَعَ مِنَ الرُّكُوعِ وَلاَ يَرْفَعُ يَدَيْهُ فِى شَىْءٍ مِنْ صَلاَتِهِ وَهُوَ جَالِسٌ فَإِذَا قَامَ مِنَ السَّجْدَتَيْنِ رَفَعَ يَدَيْهِ كَذَلِكَ وَكَبَّرَ.
1094 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو آپ تکبیر کہہ کر دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرتے ، جب آپ اپنی قرات مکمل کرلیتے اور رکوع میں جانے لگتے پھر ایسا ہی کرتے ، جب آپ رکوع سے اٹھتے پھر ایساہی کرتے ، اس کے بعد آپ نماز کے دوران رفع یدین نہیں کرتے تھے ، اس وقت جب آپ بیٹھے ہوئے ہوتے جب آپ دو رکعت ادا کرنے کے بعد کھڑے ہوتے تو پھر اس وقت اسی طرح رفع یدین کرتے اور تکبیر کہتے۔

1095

1095 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِى ابْنُ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ يَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَلاَ يَفْعَلُهُ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ .
1095 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے برابر آجاتے ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر کہتے پھر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں جانے لگتے توایساہی کرتے ، پھر جب رکوع سے سر اٹھاتے توایساہی کرتے ، البتہ جب آپ سجدے سے سر اٹھاتے تھے اس وقت ایسا نہیں کرتے تھے۔

1096

1096 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَاهِلِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا الزُّبَيْدِىُّ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَهُمَا كَذَلِكَ ثُمَّ يَرْكَعُ ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ قَالَ « سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ». ثُمَّ سَجَدَ فَلاَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِى السُّجُودِ وَيَرْفَعُهُمَا فِى كُلِّ تَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّى تَنْقَضِىَ صَلاَتُهُ.
1096 ۔ سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے مقابل آجاتے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے ساتھ تکبیر کہتے ، پھر جب آپ رکوع میں جانے لگتے تو ان دونوں کو بلند کرتے، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے مقابل آجاتے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں چلے جاتے ، پھر جب آپ رکوع سے اٹھتے تو ان دونوں کو بلند کرتے یہاں تک کہ یہ دونوں آپ کے کندھوں کے مقابل آجاتے ، پھر آپ ، سمع اللہ لمن حمدہ، پڑھتے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں چلے جاتے ، البتہ سجدوں کے درمیان آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رفع یدین نہیں کرتے تھے پوری نماز کے دوران جب بھی آپ رکوع میں جاتے ہوئے تکبیر کہتے تورفع یدین کرتے تھے۔

1097

1097 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِىُّ أَبُو مُوسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يُكَبِّرُ وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يُكَبِّرُ لِلرُّكُوعِ وَيَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَيَقُولُ « سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ». وَلاَ يَفْعَلُ ذَلِكَ حِينَ يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ السُّجُودِ.
1097 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے مقابل آگئے پھر آپ نے تکبیر کہی ایساہی آپ نے اس وقت کیا جب آپ نے رکوع سے سر مبارک کو اٹھایا ، پھر آپ نے ، سمع اللہ لمن حمدہ ، پڑھا لیکن جب آپ نے سجدے سے سر اٹھایا تو اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا نہیں کیا۔

1098

1098 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا لَيْثٌ حَدَّثَنِى عُقَيْلٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ حَدَّثَنَا سَلاَمَةُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا يَرْفَعُ ثُمَّ يُكَبِّرُ.
1098 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ موجود ہے ، اس میں یہ الفاظ ہیں، آپ نے رفع یدین کیا اور پھر تکبیر کہی۔

1099

1099 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِى ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ أَخْبَرَنِى سَالِمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ نَحْوَهُ.
1099 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوتے تھے تو اپنے دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے ، یہاں تک کہ وہ دونوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کندھوں کے برابر آجاتے تھے (اس کے ساتھ ) آپ تکبیر کہتے۔ (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔

1100

1100 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ .
1100 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے یہاں تک کہ وہ دونوں آپ کے کندھوں کے برابر یا اس کے قریب آجاتے تھے (اس کے بعد انھوں نے حسب سابق حدیث بیان کی ہے) ۔

1101

1101 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَيَّاشٍ وَأَبُو الْيَمَانِ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ بِهَذَا إِذَا افْتَتَحَ التَّكْبِيرَ فِى الصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حِينَ يُكَبِّرُ حَتَّى يَجْعَلَهُمَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ نَحْوَهُ.
1101 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ زہری سے منقول ہے ، جس میں یہ الفاظ موجود ہیں : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کا آغاز میں تکبیر کہتے تو دونوں ہاتھ بلند کرتے اس وقت جب آپ تکبیر کہہ رہے ہوتے، یہاں تک کہ وہ دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر آجاتے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔

1102

1102 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِى عَمِّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِى الزُّهْرِىِّ عَنْ عَمِّهِ أَخْبَرَنِى سَالِمٌ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى إِذَا كَانَتَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ كَبَّرَ ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ رَفَعَهُمَا حَتَّى يَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَكَبَّرَ وَهُمَا كَذَلِكَ ثُمَّ رَكَعَ ثُمَّ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْفَعَ صُلْبَهُ رَفَعَهُمَا حَتَّى تَكُونَا حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ثُمَّ يَسْجُدُ فَلاَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِى شَىْءٍ مِنَ السُّجُودِ وَيَرْفَعُهُمَا فِى كُلِّ رَكْعَةٍ وَتَكْبِيرَةٍ يُكَبِّرُهَا قَبْلَ الرُّكُوعِ حَتَّى تَنْقَضِىَ صَلاَتُهُ.
1102 ۔ سالم بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے یہ بات بیان کی ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرتے ہوئے تکبیر کہتے ، پھر جب آپ رکوع میں جانے لگتے تو اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک بلند کرتے تکبیر کہتے ، پھر آپ رکوع میں چلے جاتے جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو ان دونوں کو کندھوں تک بلند کرتے ، پھر یہ پڑھتے، سمع اللہ لمن حمدہ، اللہ نے اس شخص کی بات کو سن لیا جس نے اس کی حمد بیان کی) پھر آپ سجدے میں چلے جاتے سجدوں کے درمیان آپ رفع یدین نہیں کرتے تھے ، آپ ہر رکعت میں تکبیر کہتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے جب آپ رکوع میں جانے سے پہلے تکبیر کہتے تھے یہاں تک کہ آپ کی نماز مکمل ہوجاتی (یعنی آپ پوری نماز کے دوران یہ عمل کرتے تھے) ۔

1103

1103 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ أَبِى عِمْرَانَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ نَافِعٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا رَأَى رَجُلاً يُصَلِّى لاَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ حَصَبَهُ حَتَّى يَرْفَعَ.
1103 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) جب کسی ایسے شخص کو دیکھتے جو نماز ادا کرتے ہوئے جھکتے ہوئے رفع یدین نہیں کرتا تو وہ اسے کنکریاں مارنے کے لیے اٹھالیتے تھے یہاں تک کہ وہ شخص رفع یدین کرنے لگتا تھا۔

1104

1104 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ فِيمَا سَأَلْنَاهُ عَنْهُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا دَخَلَ فِى الصَّلاَةِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَإِذَا سَجَدَ. لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُمَيْدٍ مَرْفُوعًا غَيْرُ عَبْدِ الْوَهَّابِ وَالصَّوَابُ مِنْ فِعْلِ أَنَسٍ.
1104 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے تھے۔
اس روایت کو حمید کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر صرف عبدالوہاب نے نقل کیا ہے ، درست یہ ہے ، یہ حضرت انس (رض) کے فعل کے طور پر منقول ہے۔

1105

1105 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا مَنْكِبَيْهِ وَحِينَ أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَ مَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْمَنِ وَيَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الأَيْسَرِ وَحَلَّقَ حَلْقَةً وَدَعَا هَكَذَا - وَأَشَارَ سُفْيَانُ بِإِصْبَعِهِ السَّبَّابَةِ - قَالَ وَأَتَيْتُهُمْ يَعْنِى أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَوَجَدْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِى بَرَانِسِهِمْ فِى الشِّتَاءِ.
1105 ۔ حضرت وائل بن حجر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں رفع یدین کیا، یہاں تک کہ آپ کے دونوں ہاتھ آپ کے کندھوں کے برابر آگئے، پھر جب آپ رکوع میں جانے لگے (اس وقت کیا) پھر جب آپ نے سر اٹھایا (اس وقت کیا) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (بیٹھنے کے دوران) اپنا دایاں ہاتھ دائیں زانوں پر رکھا اور بایاں ہاتھ بائیں زانوں پر رکھا، پھر آپ نے اپنے (دائیں ہاتھ کا) حلقہ بنایا اور اس طرح اشارہ کیا، سفیان نامی راوی نے اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کرکے بتایا۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں ان حضرات (یعنی صحابہ کرام) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے ان حضرات کو ایسی حالت میں پایا کہ وہ سردی کے موسم میں اوپر اوڑھی ہوئی چادر میں بھی رفع یدین کرتے تھے ۔

1106

1106 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ حُصَيْنٍ. وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ دَخَلْنَا عَلَى إِبْرَاهِيمَ فَحَدَّثَهُ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ صَلَّيْنَا فِى مَسْجِدِ الْحَضْرَمِيِّينَ فَحَدَّثَنِى عَلْقَمَةُ بْنُ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَرْفَعُ يَدَيْهِ حِينَ يَفْتَتِحُ الصَّلاَةَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا سَجَدَ. فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ مَا أُرَى أَبَاكَ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِلاَّ ذَلِكَ الْيَوْمَ الْوَاحِدَ فَحَفِظَ ذَلِكَ وَعَبْدُ اللَّهِ لَمْ يَحْفَظْ ذَلِكَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ إِبْرَاهِيمُ إِنَّمَا رَفْعُ الْيَدَيْنِ عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلاَةِ . لَفْظُ جَرِيرٍ.
1106 ۔ حصین بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : ہم ابراہیم نخعی کی خدمت میں حاضر ہوئے توعمرو بن مروہ نے انھیں یہ بات بتائی انھوں نے بتایا ہم نے حضرمیوں کی مسجد میں نماز ادا کی توعلقمہ بن وائل نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات بیان کی : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے اور سجدے میں جاتے ہوئے رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔
تو ابراہیم نخعی نے یہ فرمایا : میں یہ سمجھتاہوں ، آپ کے والد نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو صرف اسی ایک دن ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہوگا، اور یہ بات یاد رکھی ہوگی، تو کیا حضرت عبداللہ (بن مسعود) نے یہ بات یاد نہیں رکھی ہوگی ؟ اس کے بعد ابراہیم نخعی نے فرمایا : رفع یدین صرف نماز ک آغاز میں کیا جائے گا۔ روایت کے یہ الفاظ جریر نامی راوی کے ہیں۔

1107

1107 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاَةَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا قَالَ « سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ». رَفَعَ يَدَيْهِ.
1107 ۔ حضرت وائل بن حجر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں رکوع میں جاتے ہوئے اور جب آپ نے سمع اللہ لمن حمدہ پڑھا (یعنی رکوع سے اٹھتے ہوئے) آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک بلند کیا (یعنی رفع یدین کیا) ۔

1108

1108 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ يَعْنِى عَنْ قَتَادَةَ. وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاَةَ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَبَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَالَ ابْنُ مُبَشِّرٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاَةَ رَفَعَ يَدَيْهِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ. وَقَالَ أَبُو عَوَانَةَ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا كَبَّرَ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فَقَالَ « سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ». يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ.
1108 ۔ حضرت مالک بن حویرث (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے تھے رکوع میں جاتے ہوئے کرتے تھے ، جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے اس وقت کرتے تھے ۔
ابن مبشر نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے تھے پھر جب آپ رکوع میں جانے لگتے تھے جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تھے ( اس وقت بھی رفع یدین کرتے تھے ) ۔
ابوعوانہ نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر کہتے اس وقت رفع یدین کرتے تھے جب رکوع میں جاتے تھے جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے اور ، سمع اللہ لمن حمدہ ، پڑھتے تھے اس وقت اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک بلند کرلیا کرتے تھے ۔

1109

1109 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِى مُوسَى الأَشْعَرِىِّ قَالَ هَلْ أُرِيكُمْ صَلاَةَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ لِلرُّكُوعِ ثُمَّ قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا فَاصْنَعُوا وَلاَ يَرْفَعُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ.
1109 ۔ حضرت ابوموسی اشعری (رض) نے ارشاد فرمایا، کیا میں تم لوگوں کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے طریقے کے مطابق (نماز ادا کرکے) دکھاؤں ؟ پھر انھوں نے تکبیر کہی اور دونوں ہاتھ بلند کیے پھر تکبیر کہی اور رکوع میں جانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، پھر سمع اللہ لمن حمدہ، پڑھا تو دونوں ہاتھ بلند کیے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد ) انھوں نے فرمایا، اسی طرح تم لوگ کرو۔
(راو ی کہتے ہیں : ) انھوں نے دونوں سجدوں کے درمیان رفع یدین نہیں کیا۔

1110

1110 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الشَّامَاتِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ. رَفَعَهُ هَذَانِ عَنْ حَمَّادٍ وَوَقَفَهُ غَيْرُهُمَا عَنْهُ. سَمِعْتُ الْقَاضِى أَبَا جَعْفَرٍ أَحْمَدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ يَقُولُ وَأَمْلاَهُ عَلَيْنَا إِمْلاَءً قَالَ كَانَ مَذْهَبِى مَذْهَبَ أَهْلِ الْعِرَاقِ فَرَأَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فِى النَّوْمِ يُصَلِّى فَرَأَيْتُهُ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِى أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ ثُمَّ إِذَا رَكَعَ ثُمَّ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ .
1110 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمرہا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے ۔
دوراویوں نے اسے حماد کے حوالے سے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے ، جبکہ ان دونوں کے علاوہ بقیہ راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔
میں نے قاضی ابوجعفر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے : پہلے میرا بھی وہی موقف تھا، جو اہل عراق کا ہے لیکن پھر میں نے خواب میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے آغاز میں تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے رفع یدین کیا، پھر رکوع میں جاتے ہوئے رفع یدین کیا پھر رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے رفع یدین کیا۔

1111

1111 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ زُرَيْقٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا الثَّوْرِىُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا كَبَّرَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ حَتَّى نَرَى إِبْهَامَيْهِ قَرِيبًا مِنْ أُذُنَيْهِ .
1111 ۔ حضرت براء بن عازب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے توہم دیکھتے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دونوں انگوٹھے کانوں کے قریب آچکے ہیں۔

1112

1112 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِى لَيْلَى يَقُولُ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ فِى هَذَا الْمَجْلِسِ يُحَدِّثُ قَوْمًا مِنْهُمْ كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاَةَ رَفَعَ يَدَيْهِ فِى أَوَّلِ تَكْبِيرَةٍ .
1112 ۔ عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں : میں نے اس محفل میں حضرت براء (رض) کو یہ حدیث سناتے ہوئے سنا، جس محفل میں حضرت کعب بن عجرہ (رض) موجود تھے ۔ حضرت براء نے بتایا، میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نے نماز کے آغاز میں پہلی تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا۔

1113

1113 - حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مِشْكَانَ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَحْمُودٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ وَهْبِ بْنِ زَمْعَةَ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ لَمْ يَثْبُتْ عِنْدِى حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- رَفَعَ يَدَيْهِ أَوَّلَ مَرَّةٍ ثُمَّ لَمْ يَرْفَعْ. وَقَدْ ثَبَتَ عِنْدِى حَدِيثُ مَنْ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ. قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ ذَكَرَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ الْعُمَرِىُّ وَمَالِكٌ وَمَعْمَرٌ وَسُفْيَانُ وَيُونُسُ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِى حَفْصَةَ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-.
1113 ۔ عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں : میرے نزدیک حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے منقول یہ روایت مستند نہیں ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے آغاز میں صرف ایک رفع یدین کیا تھا، اس کے بعد رفع یدین نہیں کیا۔
میرے نزدیک وہ حدیث مستند ہے جس میں یہ مذکور ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع میں جاتے ہوئے اور رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے رفع یدین کیا تھا۔
عبداللہ بن مبارک نے یہ بات بیان کی ہے : عبیداللہ عمری، امام مالک، معمر ، سفیان، یونس، محمد بن ابوحفصہ نے زہری کے حوالے سے ، سالم کے حوالے سے ان کے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔

1114

1114 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ لُوَيْنٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاَةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ ثُمَّ لَمْ يَعُدْ إِلَى شَىْءٍ مِنْ ذَلِكَ حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلاَتِهِ .
1114 ۔ حضرت براء (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے ہوئے دیکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے دونوں ہاتھ دونوں کانوں تک بلند کیے پھر اس کے بعد نماز سے فارغ ہونے تک رفع یدین نہیں کیا۔

1115

1115 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا لُوَيْنٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا عَنْ يَزِيدَ - يَعْنِى ابْنَ أَبِى زِيَادٍ - عَنْ عَدِىِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ مِثْلَ ذَلِكَ .
1115: یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت بن عازب (رض) سے منقو ل ہے۔

1116

1116 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ هَارُونَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ أَنَّهُ رَأَى النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ كَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ. قَالَ وَحَدَّثَنِى أَيْضًا عَدِىُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنِ الْبَرَاءِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِمِثْلِهِ وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ وَإِنَّمَا لُقِّنَ يَزِيدُ فِى آخِرِ عُمُرِهِ ثُمَّ لَمْ يَعُدْ فَتَلَقَّنَهُ وَكَانَ قَدِ اخْتَلَطَ.
1116 ۔ حضرت براء (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ نے تکبیر کہتے ہوئے رفع یدین کیا۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور یہی درست ہے۔
یزید نامی راوی کو ان کی آخری عمر میں تلقین کی گئی تھی، وہ یہ الفاظ نقل کریں : پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا نہیں کیا، تو انھوں نے اس تلقین کو قبول کیا، اس روایت کے الفاظ ان کے لیے خلط ملط ہوگئے تھے۔

1117

1117 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الأَدَمِىُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ الْمَخْرَمِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى لَيْلَى عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى سَاوَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ ثُمَّ لَمْ يَعُدْ قَالَ عَلِىٌّ فَلَمَّا قَدِمْتُ الْكُوفَةَ قِيلَ لِى إِنَّ يَزِيدَ حَىٌّ فَأَتَيْتُهُ فَحَدَّثَنِى بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ حَدَّثَنِى عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِى لَيْلَى عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى سَاوَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ فَقُلْتُ إِنَّهُ أَخْبَرَنِى ابْنُ أَبِى لَيْلَى أَنَّكَ قُلْتَ ثُمَّ لَمْ يَعُدْ . قَالَ لاَ أَحْفَظُ هَذَا فَعَاوَدْتُهُ فَقَالَ مَا أَحْفَظُهُ.
1117 ۔ حضرت براء بن عازب (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک بلند کیا، اس کے بعد آپ نے دوبارہ (نماز میں رفع یدین نہیں کیا) ۔
علی بن عاصم راوی بیان کرتے ہیں : جب میں کوفہ آیا تو مجھے بتایا گیا یزید نامی راوی حیات ہیں، میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے مجھے یہ حدیث سنائی انھوں نے بتایا : عبدالرحمن بن ابولیلی نے حضرت براء کا یہ بیان نقل کیا ہے وہ فرماتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا جب آپ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک بلند کیا۔
میں نے انھیں کہا : مجھے ابن ابی لیلی نے یہ روایت سنائی ہے ، آپ نے یہ الفاظ بھی نقل کیے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر بعد میں رفع یدین نہیں کیا تو انھوں نے یہ جواب دیا : مجھے یہ الفاظ یاد نہیں ہیں میں نے اپنی بات دوبارہ ان کے سامنے دہرائی انھوں نے یہی کہا : مجھے یاد نہیں ہے۔

1118

1118 - حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِى حَيَّةَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَمَعَ أَبِى بَكْرٍ وَمَعَ عُمَرَ رضى الله عنهما فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ إِلاَّ عِنْدَ التَّكْبِيرَةِ الأُولَى فِى افْتِتَاحِ الصَّلاَةِ. قَالَ إِسْحَاقُ بِهِ نَأْخُذُ فِى الصَّلاَةِ كُلِّهَا . تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ - وَكَانَ ضَعِيفًا - عَنْ حَمَّادٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَغَيْرُ حَمَّادٍ يَرْوِيهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ مُرْسَلاً عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ فِعْلِهِ غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَهُوَ الصَّوَابُ.
1118 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں ، حضرت ابوبکر (رض) کی اقتداء میں اور حضرت عمر (رض) کی اقتداء میں نمازیں ادا کی ہیں ، یہ حضرات صرف نماز کے آغاز میں پہلی تکبیر کے ساتھ رفع یدین کیا کرتے تھے۔
اسحق نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : ہم نماز پڑھنے کے طریقے کے بارے میں اس روایت کو اختیار کریں گے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں محمد بن جابر نامی راوی منفرد ہیں اور یہ صاحب ضعیف ہیں ، محمد بن جابر نے اسے حماد نامی راوی کے حوالے سے ابراہیم نخعی سے نقل کیا ہے ، جبکہ حماد کے علاوہ دیگر راویوں نے اسے ابراہیم نخعی سے مرسل روایت کے طور پر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے ان کے اپنے فعل کے طور پر نقل کیا ہے انھوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا، جو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں منقول ہو اور یہی روایت درست ہے۔

1119

1119 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا لُوَيْنٌ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ الْوَاسِطِىُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- لأَنْظُرَ كَيْفَ يُصَلِّى فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَتَا أُذُنَيْهِ فَلَمَّا رَكَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى جَعَلَهُمَا بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى جَعَلَهُمَا بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ يَدَيْهِ مِنْ رَأْسِهِ بِذَلِكَ الْمَنْزِلِ.
1119 ۔ حضرت وائل بن حجر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہوا تاکہ خود اس بات کو، دیکھوں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیسے نماز ادا کرتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبلہ کی طرف رخ کیا پھر تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کانوں تک بلند کیا، پھر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں گئے تو آپ نے پھر رفع یدین کیا یہاں تک کہ انھیں اسی جگہ تک بلند کیا پھر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع سے سر اٹھایا تو دونوں ہاتھوں کو اتناہی بلند کیا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں گئے تو آپ نے اپنے دونوں ہاتھ سر کے اسی حصے کے مقابل میں رکھے۔

1120

1120 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا لُوَيْنٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ إِلاَّ أَنَّهُ لَمْ يَذْكُرِ السُّجُودَ .
1120 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ وائل بن حجر (رض) سے منقول ہے تاہم اس میں سجدے کا ذکر نہیں ہے۔

1121

1121 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ أَبُو عُتْبَةَ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ. وَعَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ وَإِذَا رَكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ.
1121 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے منقول ہے۔
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک بلند کرتے تھے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں جاتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے تو اسی طرح رفع یدین کرتے تھے۔

1122

1122 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ حَدَّثَنَا الْمَاجِشُونُ بْنُ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ كَبَّرَ ثُمَّ قَالَ « وَجَّهْتُ وَجْهِىَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِيفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ صَلاَتِى وَنُسُكِى وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِى لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ أَنْتَ الْمَلِكُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ أَنْتَ رَبِّى وَأَنَا عَبْدُكَ ظَلَمْتُ نَفْسِى وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِى فَاغْفِرْ لِى ذُنُوبِى جَمِيعًا إِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِى يَدَيْكَ وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ أَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ ». وَإِذَا رَكَعَ قَالَ « اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ خَشَعَ لَكَ سَمْعِى وَبَصَرِى وَمُخِّى وَعِظَامِى وَعَصَبِى ». وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ قَالَ « سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الأَرَضِينَ وَمَا بَيْنَهُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ ». فَإِذَا سَجَدَ قَالَ « اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ سَجَدَ وَجْهِى لِلَّذِى خَلَقَهُ وَصَوَّرَهُ فَأَحْسَنَ صُوَرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ». فَإِذَا سَلَّمَ مِنَ الصَّلاَةِ قَالَ « اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِى مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ وَمَا أَسْرَفْتُ وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّى أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ ». قَالَ الدَّارَقُطْنِىُّ بَلَغَنَا عَنِ النَّضْرِ بْنِ شُمَيْلٍ - وَكَانَ مِنَ الْعُلَمَاءِ بِاللُّغَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ - قَالَ مَعْنَى قَوْلِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- « وَالشَّرُّ لَيْسَ إِلَيْكَ ». قَالَ الشَّرُّ لَيْسَ مِمَّا يُتَقَرَّبُ بِهِ إِلَيْكَ.
1122 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کا آغاز کرتے تھے توتکبیر کہنے کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے :
'' میں نے اپنا رخ اس ذات کی طرف کرلیا جس نے آسمان و زمین کو ٹھیک طور پر پیدا کیا ہے اور میں مشرک نہیں ہوں میری نماز میری قربانی، میری زندگی ، میری موت اللہ کے لیے ہے ، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلامسلمان ہوں، اے اللہ ! تو بادشاہ ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے تو میرا پروردگار ہے میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنے اوپرظلم کیا ہے ، میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں تو میرے تمام گناہوں کو بخش دے، گناہوں کو تیرے علاوہ کوئی بخش نہیں سکتا، میں حاضر ہوں، تیری بارگاہ میں بھلائی اور سعادت سب تیرے دست قدرت میں ہے ، اور برائی تیری طرف نہیں آسکتی، ہے میں تیری مدد سے سب کچھ کرسکتا ہوں، تیری طرف رجوع کرتا ہوں، تیری ذات برکت والی ہے ، تو بلند و برتر ہے میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔ ''
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع میں جاتے تھے تو آپ یہ پڑھتے تھے :
اے اللہ ! میں نے تیرے لیے رکوع کیا ، میں تجھ پر ایمان لایا، میں تیرے سامنے جھک گیا، میری سماعت، میری بصارت، میرا مغز ، میری ہڈیاں ، میرے پٹھے (تیری بارگاہ میں جھک گئے) ۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ دعا پڑھتے تھے :
'' جس شخص نے اللہ کی حمد بیان کی ، اللہ نے اس کی حمد کو سن لیا، اے ہمارے پروردگار ہر طرح کی حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، جو اتنی ہو جو آسمان و زمین کو بھر دے اور ان کے درمیان موجود جگہ کو بھردے اور اس کے علاوہ جو توچا ہے اس حصے کو بھی بھردے۔ ''
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے میں جاتے تو یہ پڑھتے تھے :
'' اے اللہ میں نے تیری بارگاہ میں سجدہ کیا میں تجھ پر ایمان لایاتیرے لیے اسلام قبول کیا، میرا سر اس ذات کے لیے جھکا ہوا ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے ، اسے صورت دی ہے اور اچھی صورت دی ہے ، اسے سماعت اور بصارت سے نوازا ہے اللہ کی ذات برکت والی ہے جو سب سے بہترین خالق ہے۔ ''
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھنے کے بعد سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے تھے :
اے اللہ : جو میں پہلے کر چکاہوں جو بعد میں کروں گاجوخفیہ طور پر کروں گا جو اعلانیہ طور پر کیا، جو اسراف کیا، جس کے بارے میں تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے ، تو ان سب کے بارے میں میری مغفرت کردے تو آگے کرنے والے ہے تو پیچھے کرنے والا ہے ، تیرے علاوہ کوئی اور معبود نہیں۔ ''
امام دارقطنی بیان کرتے ہیں : نضر بن شمیل کے حوالے سے یہ بات پتہ چلی ہے جو علم لغت کے ماہرین میں سے ہیں وہ فرماتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہ الفاظ ، برائی تیری طرف نہیں جاسکتی، اس سے مراد یہ ہے برائی ایسی چیز نہیں ہے جس کے ذریعے تیرا قرب حاصل کیا جائے۔

1123

1123 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا ابْتَدَأَ الصَّلاَةَ الْمَكْتُوبَةَ قَالَ « وَجَّهْتُ وَجْهِىَ لِلَّذِى فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ حَنِيفًا مُسْلِمًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ إِنَّ صَلاَتِى وَنُسُكِى وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِى لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ أَنْتَ رَبِّى وَأَنَا عَبْدُكَ ظَلَمْتُ نَفْسِى وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِى فَاغْفِرْ لِى ذُنُوبِى جَمِيعًا لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَنْتَ وَاهْدِنِى لأَحْسَنِ الأَخْلاَقِ لاَ يَهْدِى لأَحْسَنِهَا إِلاَّ أَنْتَ وَاصْرِفْ عَنِّى سَيِّئَهَا لاَ يَصْرِفُ عَنِّى سَيِّئَهَا إِلاَّ أَنْتَ لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ بِيَدَيْكَ وَالْمَهْدِىُّ مَنْ هَدَيْتَ وَأَنَا بِكَ وَإِلَيْكَ تَبَارَكْتَ وَتَعَالَيْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ ». قَالَ وَكَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا سَجَدَ فِى الصَّلاَةِ الْمَكْتُوبَةِ ثُمَّ ذَكَرَ بَاقِىَ الْحَدِيثِ .
1123 ۔ حضرت علی بن ابوطالب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرض نماز کے آغاز میں یہ پڑھتے تھے :
'' میں نے اپنا رخ اس ذات کی طرف کرلیا ہے ، جس نے آسمان و زمین کو پیدا کیا ہے میں نے (ہر غلط دین سے) روگرداں ہوتے ہوئے) مسلمانوں کے طور پر اپنا (رخ اللہ کی طرف کیا ہے ) اور میں مشرک نہیں ہوں، میری نماز، میری قربانی، میری زندگی، میری موت اللہ کے لیے ہے ، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ، جس کا کوئی شریک نہیں ، مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے اور میں مسلمان ہوں ، اے اللہ ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے ، تو پاک ہے ، حمد تیرے لیے مخصوص ہے تو میرا پروردگار ہے میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنے اوپرظلم کیا ہے ، میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں تو میرے تمام گناہوں کی بخشش کردے ، تیرے علاوہ کوئی اور گناہوں کی بخشش نہیں کرسکتا، اچھے اخلاق کی طرف تو ہی راہنمائی کرسکتا ہے ، اور توبرے اخلاق کو مجھ سے دور کردے مجھ سے برے اخلاق کو صرف تو ہی دور کرسکتا ہے ، میں حاضر ہوں، بھلائی اور سعادت تیرے دست قدرت میں ہے ، وہی شخص ہدایت یافتہ ہے جسے تو ہدایت نصیب کرے میں تیری مدد سے سب کچھ کرتا ہوں تیری طرف رجوع کرتا ہوں توبرکت والا ہے ، بلندو برتر ہے ، میں تجھ سے مغفرت طلب کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں۔
راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرض نماز میں سجدے میں جاتے تھے اس کے بعد انھوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے۔

1124

1124 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ قَادِمٍ الْبَغْدَادِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَيْوَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو حَيْوَةَ عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِى حَمْزَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاَةَ قَالَ « إِنَّ صَلاَتِى وَنُسُكِى وَمَحْيَاىَ وَمَمَاتِى لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ اللَّهُمَّ اهْدِنِى لأَحْسَنِ الأَخْلاَقِ وَأَحْسَنِ الأَعْمَالِ لاَ يَهْدِى لأَحْسَنِهَا إِلاَّ أَنْتَ وَقِنِى سَيِّئَ الأَخْلاَقِ وَالأَعْمَالِ لاَ يَقِى سَيِّئَهَا إِلاَّ أَنْتَ ». قَالَ شُعَيْبٌ قَالَ لِى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ وَغَيْرُهُ مِنْ فُقَهَاءِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ إِنْ قُلْتَ أَنْتَ هَذَا الْقَوْلَ فَقُلْ وَأَنَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْكَرِيمِ.
1124 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کا آغاز کرتے تو یہ پڑھتے تھے :
'' بیشک میری نماز میری قربانی، میری زندگی، میری موت اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ، جس کا کوئی شریک نہیں ہے مجھے اسی بات کا حکم دیا گیا ہے ، اور میں سب سے پہلے مسلمان ہوں، اے اللہ ! اچھے اخلاق کی طرف اور اچھے اعمال کی طرف میری راہنمائی کر، اچھے اخلاق اور اچھے اعمال کی طرف صرف تو ہی راہنمائی کرسکتا ہے ، برے اخلاق اور برے اعمال سے مجھے بچالے ان سے صرف تو ہی بچاسکتا ہے۔
شعیب نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے : محمد بن منکدر اور دیگر فقہاء نے مجھے یہ کہا : اگر تم یہ الفاظ بھی پڑھ لو تو بہتر ہوگا، اور میں مسلمان ہوں۔
روایت کے یہ الفاظ عبدالکریم نامی راوی کے ہیں۔

1125

1125 - حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَلِىٍّ الرِّفَاعِىُّ قَالَ إِسْحَاقُ وَكَانَ يُشَبَّهُ بِالنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- عَنْ أَبِى الْمُتَوَكِّلِ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ اسْتَفْتَحَ صَلاَتَهُ فَكَبَّرَ قَالَ « سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ رَبَّنَا وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ - ثَلاَثًا - أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ وَنَفَثِهِ وَنَفْخِهِ ». قَالَ ثُمَّ يَقْرَأُ.
1125 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رات کے وقت نوافل ادا کرنے کے لیے کھڑے ہوتے تھے تو نماز کے آغاز میں تکبیر کہنے کے بعد یہ پڑھتے تھے :
'' تو پاک ہے اے اللہ ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تو بلند و برتر ہے ، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔
آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کلمات تین مرتبہ پڑھتے تھے :
'' میں سماعت اور علم رکھنے والے اللہ کی مردود شیطان ، اس کے وسوسوں اور چالوں سے پناہ مانگتا ہوں، ،۔

1126

1126 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ الْمُلاَئِىُّ عَنْ بُدَيْلِ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ أَبِى الْجَوْزَاءِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاَةَ قَالَ « سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ السَّلاَمِ غَيْرُ طَلْقِ بْنِ غَنَّامٍ وَلَيْسَ هَذَا الْحَدِيثُ بِالْقَوِىِّ.
1126 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں یہ پڑھا کرتے تھے :
'' تو پاک ہے اے اللہ ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تیری عزت و بزرگی بلندو برتر ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔
اور امام ابوداؤد نے یہ بات بیان کی ہے ، عبدالسلام نامی راوی کے حوالے سے اس روایت کو صرف طلق بن غنام نے نقل کیا ہے ، اور یہ حدیث مستند نہیں ہے۔

1127

1127 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَحْوَلُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِىُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنِى إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضى الله عنه قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا كَبَّرَ لِلصَّلاَةِ قَالَ « سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ ». وَإِذَا تَعَوَّذَ قَالَ « أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ هَمْزِ الشَّيْطَانِ وَنَفْخِهِ وَنَفَثِهِ ». رَفَعَهُ هَذَا الشَّيْخُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَالْمَحْفُوظُ عَنْ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ كَذَلِكَ رَوَاهُ إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالأَسْوَدِ عَنْ عُمَرَ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عُمَرَ بْنِ شَيْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ مِنْ قَوْلِهِ وَهُوَ الصَّوَابُ.
1127 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض)، حضرت عمر بن خطاب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے تکبیر کہہ دیتے تھے توپھریہ پڑھتے تھے :
'' تو پاک ہے اے اللہ ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تیری بزرگی بلندو برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ جب آپ تعوذ پڑھتے تھے تو یہ پڑھتے تھے۔
'' میں شیطان اس کے وسوسوں اور اس کی چالوں سے اللہ کی پناہ مانگتاہوں :
اس بزرگ نے اپنے والد کے حوالے سے نافع کے حوالے سے ، حضرت عبداللہ بن عمر کے حوالے سے ، حضرت عمر (رض) سے اس روایت کو اسی طرح مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔ تاہم زیادہ محفوظ روایت یہ ہے ، یہ حضرت عمر (رض) سے ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کی گئی ہے ، اس کو ابراہیم نے علقمہ اور اسود کے حوالے سے حضرت عمر (رض) سے نقل کیا ہے۔
یحییٰ بن ایوب نے اپنی سند کے حوالے سے حضرت عمر (رض) کے قول کے طور پر نقل کیا ہے ، یہی درست ہے۔

1128

1128 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِى عُمَرُ بْنُ شَيْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا كَبَّرَ لِلصَّلاَةِ قَالَ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ . وَهَذَا صَحِيحٌ عَنْ عُمَرَ قَوْلَهُ.
1128 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نقل کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) جب نماز کے لیے تکبیر کہتے تو پھر یہ دعا پڑھتے تھے : تو پاک ہے اے اللہ ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تیری بزرگی بلندو برتر ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ حضرت عمر (رض) کے قول کے طور پر منقول ہونے کے حوالے سے یہ روایت مستند ہے۔

1129

1129 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عُمَرَ رضى الله عنه أَنَّهُ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ قَالَ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ.
1129 ۔ اسود، حضرت عمر (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : جب وہ نماز کا آغاز کرتے تھے تو یہ پڑھتے تھے : تو پاک ہے اے اللہ، حمد تیرے لیے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے تیری بزرگی بلندو برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔

1130

1130 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّهُ انْطَلَقَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - قَالَ - فَرَأَيْتُهُ قَالَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاَةَ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ .
1130 ۔ علقمہ بیان کرتے ہیں ، وہ حضرت عمر بن خطاب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انھوں نے حضرت عمر (رض) کو جب دیکھا کہ انھوں نے نماز کا آغاز کیا تو یہ پڑھا : تو پاک ہے اے اللہ حمد تیرے لیے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے تیری بزرگی بلندو برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔

1131

1131 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِى وَائِلٍ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ رَأَيْتُ عُمَرَ رضى الله عنه حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاَةَ كَبَّرَ ثُمَّ قَالَ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ. مِثْلَهُ.
1131 ۔ اسود بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) کو دیکھا جب انھوں نے نماز کا آغاز کیا تو تکبیر کہنے کے بعد یہ پڑھا، تو پاک ہے اے اللہ اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔

1132

1132 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حُصَيْنٍ بِهَذَا وَزَادَ ثُمَّ يَتَعَوَّذُ.
1132 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ، تاہم اسمیں یہ الفاظ زائد ہیں۔ اس کے بعد وہ تعوذ پڑھتے تھے۔

1133

1133 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الأَسْوَدِ الْعِجْلِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ كَبَّرَ ثُمَّ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى يُحَاذِىَ إِبْهَامَاهُ أُذُنَيْهِ ثُمَّ يَقُولُ « سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ ».
1133 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں تکبیر کہنے کے بعد دونوں ہاتھ بلند کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے انگوٹھے کانوں کے برابر آجاتے پھر آپ یہ پڑھتے تھے : تو پاک ہے اے اللہ، حمد تیرے لیے مخصوص ہے تیرا نام برکت والا ہے ، تیری بزرگی بلندو برتر ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔

1134

1134 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ أَبِى الرِّجَالِ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ قَالَ « سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ ».
1134 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں یہ پڑھتے تھے :
تو پاک ہے اے اللہ ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تیری بزرگی بلندو برتر ہے ، تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔

1135

1135 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِىِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ مِثْلَهُ وَزَادَ فِيهِ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ مَنْكِبَيْهِ ثُمَّ يَقُولُ « سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ ».
1135 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ، اس میں یہ الفاظ اضافی ہیں :
'' آپ دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے تھے اور پھر یہ پڑھتے تھے : تو پاک ہے اے اللہ !

1136

1136 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ وَعُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ أَخْبَرَنَا سَعِيدٌ عَنْ أَبِى مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَالأَسْوَدِ أَنَّ عُمَرَ رضى الله عنه لَمَّا كَبَّرَ قَالَ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ يُسْمِعُ ذَلِكَ مَنْ يَلِيهِ.
1136 ۔ علقمہ اور اسود بیان کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) جب تکبیر کہتے توپھریہ پڑھتے تھے :
'' تو پاک ہے اے اللہ ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تیری بزرگی بلندو برتر ہے ، تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔
(حضرت عمر (رض) اتنی آواز میں یہ الفاظ پڑھتے تھے ) کہ ان کے پاس کھڑا ہواشخص سن سکتا تھا۔

1137

1137 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى وَغَيْرُهُ وَاللَّفْظُ لِيُوسُفَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ قَالاَ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عَامِرٍ أَبُو عَامِرٍ الْبَجَلِىُّ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَعُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ عَلَى عَائِشَةَ رضى الله عنها فَسَأَلْتُهَا عَنِ افْتِتَاحِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ كَانَ إِذَا كَبَّرَ قَالَ « سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ ».
1137 ۔ عطاء بیان کرتے ہیں : میں اور عبید بن عمیر ، سیدہ عائشہ صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے ان سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے آغاز کے بارے میں دریافت کیا، تو انھوں نے بتایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب تکبیر کہتے تھے یہ پڑھتے تھے :
'' تو پاک ہے اے اللہ، حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تیری بزرگی بلندو برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ ''

1138

1138 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ وَحَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ قَالَ كَانَ عُمَرُ رضى الله عنه إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ قَالَ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ. يُسْمِعُنَا ذَلِكَ وَيُعَلِّمُنَا.
1138 ۔ اسود بیان کرتے ہیں : حضرت عمر (رض) جب نماز کا آغاز کرتے تو یہ پڑھتے تھے :
'' تو پاک ہے اے اللہ، حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تیری بزرگی بلندو برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے ۔
(راوی کہتے ہیں) حضرت عمر (رض) بلند آواز میں یہ الفاظ پڑھتے تھے تاکہ آپ ہمیں ان کی تعلیم دیں۔

1139

1139 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِى وَائِلٍ قَالَ كَانَ عُثْمَانُ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ يَقُولُ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلاَ إِلَهَ غَيْرُكَ يُسْمِعُنَا ذَلِكَ.
1139 ۔ ابو وائل بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان غنی (رض) نماز کے آغاز میں یہ دعا پڑھتے تھے :
'' تو پاک ہے اے اللہ ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے ، تیرا نام برکت والا ہے ، تیری بزرگی بلندو برتر ہے اور تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ ''
حضرت عثمان (رض) یہ الفاظ ہمیں سناتے تھے (یعنی بلند آواز میں یہ الفاظ پڑھتے تھے) ۔

1140

1140 - حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى أَخِى مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَسَنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِىٍّ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يَقْرَأُ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) فِى صَلاَتِهِ .
1140 ۔ حضرت امام حسن (رض) حضرت علی بن ابوطالب (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے ۔

1141

1141 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ شَيْبَانَ حَدَّثَنَا مَحْفُوظُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ قَالَ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَجْهَرُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) فِى السُّورَتَيْنِ جَمِيعًا.
1141 ۔ حضرت علی بن ابوطالب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں سورتوں کے ساتھ بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔

1142

1142 - حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِىُّ بْنُ دَلِيلٍ الإِخْبَارِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُقْرِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُوسَى بْنِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِى عَمُّ أَبِى الْحَسَنِ بْنِ مُوسَى حَدَّثَنِى أَبِى مُوسَى بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَلِىِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ أَبِيهِ الْحُسَيْنِ عَنْ أَبِيهِ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه قَالَ قَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « كَيْفَ تَقْرَأُ إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلاَةِ ». قُلْتُ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) فَقَالَ « قُلْ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) ».
1142 ۔ امام ابوجعفر صادق (رض) اپنے والد (امام باقر) کے حوالے سے ان کے والد امام زین العابدین (رض) کے حوالے سے ان کے والد امام حسین کے حوالے سے حضرت علی (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں وہ یہ فرماتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہوتوقرات کیسے کرتے ہو ؟ میں نے عرض کیا میں الحمدللہ رب العالمین پڑھتاہوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرو۔

1143

1143 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَسَنِ الزُّبَيْدِىُّ حَدَّثَنَا أَسِيدُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شَمِرٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِى الطُّفَيْلِ عَنْ عَلِىِّ وَعَمَّارٍ رضى الله عنهما أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَجْهَرُ فِى الْمَكْتُوبَاتِ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)
1143 ۔ حضرت علی (رض) اور حضرت عمار (رض) یہ بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرض نماز میں بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔

1144

1144 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ نَجِيحٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ ظُهَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ السُّلَمِىُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعَبْسِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ ظُهَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الْعَبْدِىُّ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِى الطُّفَيْلِ قَالَ سَمِعْتُ عَلِىَّ بْنَ أَبِى طَالِبٍ وَعَمَّارًا يَقُولاَنِ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَجْهَرُ بِ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ).
1144 ۔ حضرت علی (رض) اور حضرت عمار (رض) دونوں حضرات یہ بیان کرتے ہیں۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔

1145

1145 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحُلْوَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الصَّلْتِ الْهَرَوِىُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ سَالِمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يَجْهَرُ فِى الصَّلاَةِ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ )
1145 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔

1146

1146 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِى بِاللَّهِ وَأَبُو هُرَيْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ حَمْزَةَ الأَنْطَاكِىُّ وَأَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِىُّ وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّى بِنَا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ الْمَهْدِىُّ الْمَغْرِبَ فَجَهَرَ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) قَالَ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَا هَذَا فَقَالَ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- جَهَرَ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ) قَالَ قُلْتُ نَأْثِرُهُ عَنْكَ قَالَ نَعَمْ.
1146 ۔ احمد بن محمد اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں امیرالمومنین مہدی نے ہمیں مغرب کی نماز پر ھائی انھوں نے بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی راوی کہتے ہیں میں نے کہا امیرالمومنین یہ کیا طریقہ ہے ؟ تو انھوں نے بتایا میرے والد نے اپنے والد کے حوالے اپنے دادا کے حوالے سے ، حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا یہ بیان نقل کیا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔
راوی کہتے ہیں میں نے دریافت کیا کیا ہم اسے آپ کے حوالے سے روایت کرسکتے ہیں انھوں نے جواب دیا۔ جی ہاں ۔

1147

1147 - حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ أَبِى سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِى خَالِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَفْتَتِحُ الصَّلاَةَ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)
1147 ۔ حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔

1148

1148 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَنْبَسَةَ بْنِ عَمْرٍو الْكُوفِىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْمَكِّىُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- لَمْ يَزَلْ يَجْهَرُ فِى السُّورَتَيْنِ بِ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) حَتَّى قُبِضَ .
1148 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے وصال ظاہری تک دونوں سورتوں کے ساتھ بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے رہے۔

1149

1149 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رُشْدِ بْنِ خُثَيْمٍ الْهِلاَلِىُّ حَدَّثَنَا عَمِّى سَعِيدُ بْنُ خُثَيْمٍ حَدَّثَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَجْهَرُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) وَذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَجْهَرُ بِهَا.
1149 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے اور اس بات کا تذکرہ کرتے تھے۔ نبی بھی اسے بلند آواز سے پڑھا کرتے تھے۔

1150

1150 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ وَهْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ بْنِ حَفْصٍ حَدَّثَنَا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ وَعَمِّهِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ يَبْدَأُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) وَقَالَ النَّيْسَابُورِىُّ يَقْرَأُ.
1150 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے نیشاپوری نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے قرات کرتے تھے۔

1151

1151 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِىٍّ الشَّيْبَانِىُّ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى فُدَيْكٍ عَنِ ابْنِ أَبِى ذِئْبٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَعُمَرَ رضى الله عنهما فَكَانُوا يَجْهَرُونَ بِ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)
1151 ۔ حضرت عمر (رض) بیان کرتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حضرت ابوبکر (رض) کی اور حضرت عمر (رض) کی اقتداء میں نمازیں ادا کیں وہ حضرات بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔

1152

1152 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ ح وَحَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ح وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ حَبِيبٍ الْقُرَشِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الطَّلْحِىُّ حَدَّثَنِى دَاوُدُ بْنُ عَطَاءٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « كَانَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ إِذَا جَاءَنِى بِالْوَحْىِ أَوَّلُ مَا يُلْقِى عَلَىَّ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) ».
1152 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب جبرائیل میرے پاس وحی تشریف لے کر آئے تو انھوں نے سب سے پہلے میرے سامنے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی۔

1153

1153 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا أَبِى وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ قَالاَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى هِلاَلٍ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ أَنَّهُ قَالَ صَلَّيْتُ وَرَاءَ أَبِى هُرَيْرَةَ فَقَرَأَ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتَّى بَلَغَ (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ) قَالَ آمِينَ وَقَالَ النَّاسُ آمِينَ وَيَقُولُ كُلَّمَا سَجَدَ اللَّهُ أَكْبَرُ وَإِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوسِ مِنَ اثْنَتَيْنِ قَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ ثُمَّ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ وَالَّذِى نَفْسِى بِيَدِهِ إِنِّى لأَشْبَهُكُمْ صَلاَةً بِرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. وَهَذَا صَحِيحٌ وَرُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
1153 ۔ نعیم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) کی اقتداء میں نماز ادا کی انھوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی، پھر سورة فاتحہ پڑھی یہاں تک کہ اس آیت تک پہنچے، غیرالمغضوب علیھم ولاالضالین، پھر انھوں نے آمین کہا لوگوں نے بھی آمین کہا، وہ جب بھی سجدے میں جاتے تو اللہ اکبر کہتے ہوئے جاتے اور جب دو رکعت کے بعد اٹھتے تو اللہ اکبر کہتے ہوئے اٹھتے پھر جب انھوں نے سلام پھیرا تو یہ ارشاد فرمایا :
'' اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں تم سب کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرتا ہوں۔
(امام دار قطنی فرماتے ہیں) یہ حدیث مستند ہے اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

1154

1154 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَيَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ أَيْضًا قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ قَالُوا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى هِلاَلٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ.
1154 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1155

1155 - وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْمِصْرِىُّ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى هِلاَلٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ. حَدَّثَنَا بِهِ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عَمِّى أَخْبَرَنِى حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ح وَحَدَّثَنَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الأَسْلَمِىُّ حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنِى خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
1155 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1156

1156 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورِ بْنِ أَبِى مُزَاحِمٍ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خُرَّزَاذَ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِى مُزَاحِمٍ مِنْ كِتَابِهِ ثُمَّ مَحَاهُ بَعْدُ حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا قَرَأَ وَهُوَ يَؤُمُّ النَّاسَ افْتَتَحَ الصَّلاَةَ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ هِىَ آيَةٌ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ فَاتِحَةَ الْقُرْآنِ فَإِنَّهَا الآيَةُ السَّابِعَةُ. وَقَالَ الْفَارِسِىُّ إِنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا أَمَّ النَّاسَ قَرَأَ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ). لَمْ يَزِدْ عَلَى هَذَا.
1156 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز جب پڑھاتے قرات کرتے تھے تو قرات کا آغاز بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرتے تھے ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : یہ اللہ کی کتاب کی ایک آیت ہے اگر تم چاہو تو قرآن کے آغاز میں یہ پڑھ سکتے ہو یہ سورة فاتحہ کی ساتویں آیت ہے ۔
فارسی نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب لوگوں کی امامت کرتے تھے تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے ۔ انھوں نے اس کے علاوہ مزید کوئی الفاظ نقل نہیں کیے۔

1157

1157 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى الثَّلْجِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِىُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « عَلَّمَنِى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ الصَّلاَةَ فَقَامَ فَكَبَّرَ لَنَا ثُمَّ قَرَأَ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ) فِيمَا يُجْهَرُ بِهِ فِى كُلِّ رَكْعَةٍ ».
1157 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی :
'' جبرائیل نے مجھے نماز کا طریقہ بتایا وہ اٹھے انھوں نے ہمارے سامنے تکبیر کہی پھر انھوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی اس نماز میں جس میں بلند آواز سے قرات کی جاتی ہے اور ایسا ہر رکعت میں نہیں کیا۔

1158

1158 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إِلْيَاسَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَّنِى جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَقَرَأَ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) ».
1158 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جبرائیل نے مجھے نماز پڑھائی تو انھوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی۔

1159

1159 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا مَعْشَرٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَجْهَرُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) الصَّوَابُ أَبُو مَعْشَرٍ.
1159 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے ۔
درست یہ ہے (روایت کی سند میں منقول معشر) ابومعشر ہے۔

1160

1160 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الأَصْبَهَانِىِّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ الْبَلْخِىُّ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَقْرَأُ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ) فَقَطَّعَهَا آيَةً آيَةً وَعَدَّهَا عَدَّ الأَعْرَابِ وَعَدَّ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) آيَةً وَلَمْ يَعُدَّ (عَلَيْهِمْ)
1160 ۔ سیدہ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح تلاوت کرتے تھے : بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمدللہ رب العالمین الرحمن الرحیم۔۔۔ تا۔۔۔ ولاالضالین۔ آپ ان آیات کو الگ الگ ایک ایک کرکے پڑھتے تھے اس کے بعد راوی نے ان آیات کی گنتی کی تو انھوں نے بسم اللہ الرحمن الرحیم کو ایک آیت شمار کیا اور انھوں نے '' علیھم '' کو ایک الگ آیت شمار نہیں کیا۔

1161

1161 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا الْجَهْمُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « كَيْفَ تَقْرَأُ إِذَا قُمْتَ فِى الصَّلاَةَ » قُلْتُ أَقْرَأُ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ) قَالَ « قُلْ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ) ».
1161 ۔ امام جعفر صادق (رض) اپنے والد (امام باقر) کے حوالے سے حضرت جابر (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہو تو کس طرح قرات کرتے ہو میں نے جواب دیا میں الحمدللہ رب العالمین ، پڑھتاہوں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرو۔

1162

1162 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ قَالَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ وَجَرِيرٌ - يَعْنِى ابْنَ حَازِمٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ كَانَتْ مَدًّا ثُمَّ قَرَأَ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) يَمُدُّ بِسْمِ اللَّهِ وَيَمُدُّ الرَّحْمَنِ وَيَمُدُّ الرَّحِيمِ.
1162 ۔ قتادہ بیان کرتے ہیں : حضرت انس بن مالک (رض) سے سوال کیا گیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح قرات کرتے تھے انھوں نے جواب دیا، وہ قرات کھینچ کر ہوتی تھی پھر انھوں نے یہ پڑھا، بسم اللہ الرحمن الرحیم اس کی انھوں نے لفظ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو کھینچ کر پڑھا تو لفظ الرحمن کو لمبا کرکے پڑھا اور لفظ الرحیم کو بھی لمبا کرکے پڑھا۔

1163

1163 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عِيسَى بْنِ زَيْدٍ قَالَ حَدَّثَنِى زَيْدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عِيسَى بْنِ زَيْدٍ ح وَحَدَّثَنِى أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ طَاهِرِ بْنِ يَحْيَى الْحُسَيْنِىُّ الْعَلَوِىُّ الْمَعْرُوفُ بِمُسَلَّمٍ بِمِصْرَ مِنْ كِتَابِ جَدِّهِ حَدَّثَنِى جَدِّى طَاهِرُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنِى أَبِى يَحْيَى بْنُ الْحُسَيْنِ حَدَّثَنِى زَيْدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عِيسَى بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنِى عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِىِّ بْنِ الْحُسَيْنِ عَنْ حَاتِمِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ الْمَكِّىِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَجْهَرُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)
1163 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہوئے سنا ہے۔

1164

1164 - قَرَأْتُ فِى أَصْلِ كِتَابِ أَبِى بَكْرٍ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَابِرٍ الرَّمْلِىِّ بِخَطِّ يَدِهِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ خُرَّزَاذَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَكِّلِ بْنِ أَبِى السَّرِىِّ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ الْمُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ مِنَ الصَّلَوَاتِ مَا لاَ أُحْصِيهَا الصُّبْحَ وَالْمَغْرِبَ فَكَانَ يَجْهَرُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) قَبْلَ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَبَعْدَهَا وَسَمِعْتُ الْمُعْتَمِرَ يَقُولُ مَا آلُو أَنْ أَقْتَدِىَ بِصَلاَةِ أَبِى. وَقَالَ أَبِى مَا آلُو أَنْ أَقْتَدِىَ بِصَلاَةِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ. وَقَالَ أَنَسٌ مَا آلُو أَنْ أَقْتَدِىَ بِصَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-.
1164 ۔ محمد بن متوکل بیان کرتے ہیں : میں نے معتمر بن سلیمان کی اقتداء میں فجر اور مغرب کی نماز اتنی مرتبہ ادا کی ہے : میں اسے شمار نہیں کرسکتا وہ سورة فاتحہ سے پہلے اور اس کے بعد (یعنی اگلی سورت پڑھنے سے پہلے) بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے ۔
میں نے معتمر کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے : میں ہمیشہ اپنے والد کے نماز پڑھنے کے طریقے کی پیروی کرتا رہوں گا، میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے میں ہمیشہ حضرت انس (رض) کے نماز پڑھنے کے طریقے کی پیروی کرتا رہوں گا۔ حضرت انس (رض) نے یہ بات بیان کی ہے ، میں ہمیشہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نماز کے طریقے کی پیروی کرتا رہوں گا۔

1165

1165 - حَدَّثَنِى سَهْلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْقَاضِى حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ الْقَاضِى السُّحَيْمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الطَّائِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَاضِى التَّيْمِىُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ بِ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)
1165 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔

1166

1166 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ الضَّبِّىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادٍ الْهَمْدَانِىُّ عَنْ فِطْرِ بْنِ خَلِيفَةَ عَنْ أَبِى الضُّحَى عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَّنِى جَبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلاَمُ عِنْدَ الْكَعْبَةِ فَجَهَرَ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)
1166 ۔ حضرت نعمان بن بشیر (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے :
'' حضرت جبرائیل نے خانہ کعبہ کے نزدیک مجھے نماز پڑھائی تو انھوں نے بلند آواز بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی۔

1167

1167 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ كَانَ لَرَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سَكْتَتَانِ سَكْتَةٌ إِذَا قَرَأَ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) وَسَكْتَةٌ إِذَا فَرَغَ مِنَ الْقِرَاءَةِ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَكَتَبُوا إِلَى أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ فَكَتَبَ أَنْ صَدَقَ سَمُرَةُ.
1167 ۔ حضرت سمرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (قرات کے دوران) دو مرتبہ سکتہ کرتے تھے ایک سکتہ اس وقت ہوتا تھا جب آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے اور ایک سکتہ اس وقت ہوتا تھا، جب آپ قرات کرکے فارغ ہوتے تھے ۔
حضرت عمران بن حصین (رض) نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا تو لوگوں نے اس بارے میں حضرت ابی بن کعب (رض) طرف خط لکھا تو انھوں نے جواب میں لکھا : سمرہ نے صحیح بیان کیا ہے۔

1168

1168 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ صَالِحٍ الأَحْمَرُ عَنْ يَزِيدَ أَبِى خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ أَبِى أُمَيَّةَ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ أَخْرُجُ مِنَ الْمَسْجِدِ حَتَّى أُخْبِرَكَ بِآيَةٍ أَوْ بِسُورَةٍ لَمْ تَنْزِلْ عَلَى نَبِىٍّ بَعْدَ سُلَيْمَانَ غَيْرِى ». قَالَ فَمَشَى وَتَبِعْتُهُ حَتَّى انْتَهَى إِلَى بَابِ الْمَسْجِدِ فَأَخْرَجَ رِجْلَهُ مِنْ أُسْكُفَّةِ الْمَسْجِدِ وَبَقِيَتِ الأُخْرَى فِى الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ بَيْنِى وَبَيْنَ نَفْسِى أَنَسِىَ قَالَ فَأَقْبَلَ عَلَىَّ بِوَجْهِهِ فَقَالَ « بِأَىِّ شَىْءٍ تَفْتَحُ الْقُرْآنَ إِذَا افْتَتَحْتَ الصَّلاَةَ ». قَالَ قُلْتُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) قَالَ « هِىَ هِىَ ». ثُمَّ خَرَجَ.
1168 ۔ ابن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں مسجد سے نکلنے سے پہلے تمہیں ایک آیت (راوی کو شک ہے شاید یہ لفظ) ایک سورت کی تعلیم دوں گا جو حضرت سلیمان (علیہ السلام) کے بعد آنے والے انبیاء میں سے صرف مجھ پر نازل ہوئی ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھ کر چل پڑے تو میں بھی آپ کے پیچھے گیا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد کے دروازے تک پہنچے اور آپ نے مسجد کی چوکھٹ سے ایک پاؤں باہر نکال لیا اور دوسرا پاؤں ابھی مسجد کے اندر ہی تھا میں نے عرض کی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے ساتھ کوئی وعدہ کیا تھا شاید آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھول گئے ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مڑ کر میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا تم نماز کے آغاز میں قرات کا آغاز کس چیز سے کرتے ہو ؟ راوی کہتے ہیں میں نے کہا بسم اللہ الرحمن الرحیم سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ وہی ہے یہ وہی ہے پھر آپ تشریف لے گئے۔

1169

1169 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْمُسْتَوْرِدِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شَمِرٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ بُرَيْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَجْهَرُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ يَجْهَرُ بِهَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْعَبَّاسِ وَابْنُ الْحَنَفِيَّةِ.
1169 ۔ عبداللہ بن بریدہ اپنے والد حضرت بریدہ (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہوئے سنا ہے ۔
عبداللہ بن بریدہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بھی اسے بلند آواز سے پڑھا کرتے تھے ۔ اسی طرح حضرت عبداللہ بن عباس اور حضرت محمد بن حنفیہ (رض) (بھی اسے بلند آواز سے پڑھا کرتے تھے) ۔

1170

1170 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ الْكُوفِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُوسَى بْنِ إِسْحَاقَ الْحَمَّارُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِى حَبِيبٍ الطَّائِفِىُّ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ وَكَانَ بَدْرِيًّا قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَجَهَرَ فِى الصَّلاَةِ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) فِى صَلاَةِ اللَّيْلِ وَصَلاَةِ الْغَدَاةِ وَصَلاَةِ الْجُمُعَةِ.
1170 ۔ حضرت حکم بن عمیر (رض) جو بدری (صحابی) ہیں وہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے رات (عشاء کی) صبح (فجر کی) اور جمعہ کی نماز میں (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے) ۔

1171

1171 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِى حَامِدٍ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ الأَنْمَاطِىُّ كِيلَجَةُ وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى الرِّجَالِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسٍ الْحَرَّانِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ الْوَحَاظِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَجْهَرُ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ).
1171 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے۔

1172

1172 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِىُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ قَالَ صَلَّى مُعَاوِيَةُ بِالْمَدِينَةِ صَلاَةً فَجَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ فَلَمْ يَقْرَأْ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) لأُمِّ الْقُرْآنِ وَلَمْ يَقْرَأْ بِهَا لِلسُّورَةِ الَّتِى بَعْدَهَا وَلَمْ يُكَبِّرْ حِينَ يَهْوِى حَتَّى قَضَى تِلْكَ الصَّلاَةَ فَلَمَّا سَلَّمَ نَادَاهُ مَنْ سَمِعَ ذَلِكَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ يَا مُعَاوِيَةُ أَسَرَقْتَ الصَّلاَةَ أَمْ نَسِيتَ قَالَ فَلَمْ يُصَلِّ بَعْدَ ذَلِكَ إِلاَّ قَرَأَ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) لأُمِّ الْقُرْآنِ وَلِلسُّورَةِ الَّتِى بَعْدَهَا وَكَبَّرَ حِينَ يَهْوِى سَاجِدًا. كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
1172 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت معاویہ (رض) نے مدینہ منورہ میں نماز ادا کی انھوں نے اس میں بلند آواز میں قرات کی ، لیکن بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھی نہ انھوں نے سو رہ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی نہ بعد والی سورت سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی ، اسی طرح جھکتے ہوئے (یعنی رکوع میں جاتے ہوئے یا سجدے میں جاتے ہوئے) انھوں نے تکبیر بھی نہیں کہی جب انھوں نے نماز مکمل کرلی اور سلام پھیراتو جن مہاجرین اور انصار تک ان کی آواز پہنچتی تھی انھوں نے بلند آواز میں انھیں مخاطب کرتے ہوئے یہ کہا اے حضرت معاویہ کیا آپ نے نماز میں کمی کی ہے یا آپ بھول گئے ہیں ؟ راوی بیان کرتے ہیں اس کے بعد انھوں نے جو بھی نماز ادا کی اس میں بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی ، سورة فاتحہ سے پہلے بھی اور فاتحہ کے بعد والی سورت سے پہلے بھی (بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی) اور سجدے میں جاتے ہوئے تکبیر بھی کہی۔
اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

1173

1173 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو الطَّاهِرِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ وَأَحْمَدُ بْنُ السِّنْدِىِّ بْنِ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَيُّوبَ سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِى سُفْيَانَ قَدِمَ الْمَدِينَةَ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا فَصَلَّى بِالنَّاسِ فَلَمْ يَقْرَأْ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) حِينَ افْتَتَحَ الْقُرْآنَ وَقَرَأَ بِأُمِّ الْكِتَابِ فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ أَتَاهُ الْمُهَاجِرُونَ وَالأَنْصَارُ مِنْ نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ فَقَالُوا أَتَرَكْتَ صَلاَتَكَ يَا مُعَاوِيَةُ أَنَسِيتَ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) فَلَمَّا صَلَّى بِهِمُ الأُخْرَى قَرَأَ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ). قَالَ الشَّيْخُ وَقَدْ رَوَى الْجَهْرَ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- جَمَاعَةٌ مِنْ أَصْحَابِهِ وَمِنْ أَزْوَاجِهِ غَيْرُ مَنْ سَمَّيْنَا كَتَبْنَا أَحَادِيثَهُمْ بِذَلِكَ فِى بَابِ الْجَهْرِ بِهَا مُفْرَدًا وَاقْتَصَرْنَا هَا هُنَا عَلَى مَنْ قَدَّمْنَا ذِكْرَهُ طَلَبًا لِلاِخْتِصَارِ وَالتَّخْفِيفِ وَكَذَلِكَ ذَكَرْنَا فِى ذَلِكَ الْمَوْضِعِ أَحَادِيثَ مَنْ جَهَرَ بِهَا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَالتَّابِعِينَ لَهُمْ وَالْخَالِفِينَ بَعْدَهُمْ رَحِمَهُمُ اللَّهُ.
1173 ۔ اسماعیل بن عبید اپنے والد کے حوالے سے اپنا دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت معاویہ بن ابوسفیان (رض) حج یا عمرہ کرنے کے لیے مدینہ منورہ تشریف لائے انھوں نے لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے قرات کے آغاز میں (بلند آواز میں) بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھی اور سورة فاتحہ پڑھنی شروع کردی ، جب انھوں نے نماز مکمل کرلی تو مہاجرین اور انصار مسجد کے مختلف گوشوں سے اٹھ کر ان کے پاس آئے اور بولے : اے معاویہ ! آپ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم جان بوجھ کر ترک کی ہے یا اسے پڑھنا بھول گئے تھے۔
(راوی بیان کرتے ہیں : جب حضرت معاویہ (رض) نے ان لوگوں کو اگلی نماز پڑھائی تو اس میں بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی) ۔
امام دار قطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے بارے میں جو روایات ہم نے نقل کی ہیں ان کے علاوہ بعض دیگر صحابہ نے اور ازواج مطہرات نے بھی یہ بات نقل کی ہے۔ ہم نے بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے مسئلے میں ان روایات کو الگ طور پر اکٹھا کیا ہے یہاں ہم نے اختصار کے ساتھ وہ روایات نقل کی ہیں جو پہلے گزر گئی تھیں تاکہ اختصار اور تلیخیص موجود رہے۔ اسی طرح ہم نے اس مقام پر وہ روایات بھی نقل کی ہیں جو یہ واضح کرتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب تابعین اور ان کے بعد آنے والے اہل علم میں سے کون سے حضرات بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔

1174

1174 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الأَزْرَقُ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنِى جَدِّى حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا ابْنُ سَمْعَانَ عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ قَالَ « مَنْ صَلَّى صَلاَةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَهِىَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ ». قَالَ فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ إِنِّى رُبَّمَا كُنْتُ مَعَ الإِمَامِ. قَالَ فَغَمَزَ ذِرَاعِى ثُمَّ قَالَ اقْرَأْ بِهَا فِى نَفْسِكِ فَإِنِّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِنِّى قَسَمْتُ الصَّلاَةَ بَيْنِى وَبَيْنَ عَبْدِى نِصْفَيْنِ فَنِصْفُهَا لَهُ يَقُولُ عَبْدِى إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) فَيَذْكُرُنِى عَبْدِى ثُمَّ يَقُولُ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ) فَأَقُولُ حَمِدَنِى عَبْدِى ثُمَّ يَقُولُ (الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) فَأَقُولُ أَثْنَى عَلَىَّ عَبْدِى ثُمَّ يَقُولُ (مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ) فَأَقُولُ مَجَّدَنِى عَبْدِى ثُمَّ يَقُولُ (إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ) فَهَذِهِ الآيَةُ بَيْنِى وَبَيْنَ عَبْدِى نِصْفَيْنِ وَآخِرُ السُّورَةِ لِعَبْدِى وَلِعَبْدِى مَا سَأَلَ ». ابْنُ سَمْعَانَ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادِ بْنِ سَمْعَانَ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ. وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ جَمَاعَةٌ مِنَ الثِّقَاتِ عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مِنْهُمْ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ وَابْنُ جُرَيْجٍ وَرَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ وَابْنُ عُيَيْنَةَ وَابْنُ عَجْلاَنَ وَالْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ وَأَبُو أُوَيْسٍ وَغَيْرُهُمْ عَلَى اخْتِلاَفٍ مِنْهُمْ فِى الإِسْنَادِ وَاتِّفَاقٍ مِنْهُمْ عَلَى الْمَتْنِ فَلَمْ يَذْكُرْ أَحَدٌ مِنْهُمْ فِى حَدِيثِهِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) وَاتِّفَاقُهُمْ عَلَى خِلاَفِ مَا رَوَاهُ ابْنُ سَمْعَانَ أَوْلَى بِالصَّوَابِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1174 ۔ حضرت ابوہریریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جو شخص نماز پڑھتے ہوئے سورة فاتحہ نہیں پڑھتا وہ نماز مکمل نہیں ہوتی پوری نہیں ہوتی۔
راوی بیان کرتے ہیں : میں نے کہا اے حضرت ابوہریرہ ! بعض اوقات میں امام کی اقتداء میں ہوتا ہوں انھوں نے میری پنڈلی پر (کوئی چیز) چبھوتے ہوئے فرمایا پھر تم دل میں اسے پڑھ لو، کیونکہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے :
'' اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میں نے نماز (میں قرات) کو اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے اس کا نصف حصہ اس کے لیے ہے میرا بندہ نماز کے آغاز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتا ہے تو میرا بندہ میرا ذکر کرتا ہے پھر وہ کہتا ہے ، الحمدللہ رب العالمین، تو میں کہتاہوں میرے بندے نے میری حمد بیان کی ہے پھر وہ کہتا ہے الرحمن ، تو میں کہتاہوں میرے بندے نے میری تعریف کی پھر وہ کہتا ہے مالک، تو میں کہتاہوں میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی پھر وہ کہتا ہے ، ایاک نعبد وایاک نستعین، تو یہ آیت میرے اور میرے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم ہوگی، سورت کا آخری حصہ میرے بندہ کے لیے ہے اور میرے بندے نے جو مانگا ہے وہ اسے ملے گا۔
ابن سمعان نامی راوی، عبداللہ بن سمعان ہے اور یہ شخص متروک الحدیث ہے۔
ثقہ راویوں کی ایک جماعت نے اس حدیث کو علاء بن عبدالرحمن کے حوالے سے نقل کیا ہے ۔
ان راویوں میں امام مالک بن انس ، شیخ ابن جریج، شیخ روح بن قاسم، شیخ ابن عیینہ ، ابن عجلان، حسن بن حر، ابواویس اور دیگر حضرات شامل ہیں۔ ان حضرات نے اس روایت کی سند میں اختلاف نقل کیا ہے تاہم متن پر ان کا اتفاق ہے ان میں سے کسی ایک نے بھی اپنی روایت میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کے الفاظ نقل نہیں کیے۔
تو ان تمام حضرات کا متفقہ طور پر ابن سمعان کی نقل کردہ روایت کے خلاف نقل کرنا درست سمجھا جائے گا، باقی اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔

1175

1175 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُكْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِى نُوحُ بْنُ أَبِى بِلاَلٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا قَرَأْتُمُ ( الْحَمْدُ لِلَّهِ) فَاقْرَءُوا (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) إِنَّهَا أُمُّ الْقُرْآنِ وَأُمُّ الْكِتَابِ وَالسَّبْعُ الْمَثَانِى وَ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) إِحْدَاهَا ».
1175 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ، جب تم الحمدللہ رب العالمین پڑھو تو بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی پڑھو کیونکہ یہ ام القرآن ، ام الکتاب، اور سبع مثانی ہے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم اس کی ایک آیت ہے۔

1176

1176 - قَالَ أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِىُّ ثُمَّ لَقِيتُ نُوحًا فَحَدَّثَنِى عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ بِمِثْلِهِ وَلَمْ يَرْفَعْهُ.
1176 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے حضرت ابوہریرہ (رض) سے منقول ہے تاہم یہ مرفوع حدیث کے طور پر منقول نہیں ہے۔

1177

1177 - قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ أَبُو خَيْثَمَةَ وَقُرِئَ عَلَى عَلِىِّ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِىُّ وَقُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِىِّ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأَمَوِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَرَأَ يُقَطِّعُ قِرَاءَتَهُ آيَةً آيَةً ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ) وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ. إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ. قَالَ لَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ فَزَادَ فِيهِ كَلاَمًا.
1177 ۔ سیدہ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب قرات کرتے تھے تو ایک ایک آیت کو الگ الگ کر کے پڑھتے تھے ۔ آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے تھے۔ روایت کے یہ الفاظ عبداللہ بن محمد نامی راوی کے ہیں اس کی سند مستند ہے اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
عبداللہ بن محمد نے ہمارے سامنے یہ بات بیان کی ہے : عمر بن ہارون نے اسے ابن جریج کے حوالے سے نقل کیا ہے اور اس میں کچھ اضافی الفاظ نقل کیے ہیں۔

1178

1178 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدِ بْنِ زُرَارَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلاَةَ قَالَ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) ثُمَّ سَكَتَ هُنَيْهَةً. لَمْ يَرْفَعْهُ غَيْرُ أَبِى دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ وَوَقَفَهُ غَيْرُهُ مِنْ فِعْلِ أَبِى هُرَيْرَةَ.
1178 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں الحمدللہ رب العالمین پڑھتے تھے ، پھر اس کے بعد تھوڑی دیر کے لیے خاموشی اختیار کرتے تھے۔
اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر شعبہ کے حوالے سے صرف ابوداؤد نامی راوی نے نقل کیا ہے جبکہ دیگر راویوں نے اسے موقوف روایت کے طور پر حضرت ابوہریرہ (رض) کے فعل کے طور پر نقل کیا ہے۔

1179

1179 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ نَبْهَانَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى فِى نَعْلَيْهِ وَفِى خُفَّيْهِ .
1179 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جوتے پہن کر اور موزے پہن کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

1180

1180 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْمُقْرِى حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ عَنِ السُّدِّىِّ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ قَالَ سُئِلَ عَلِىٌّ رضى الله عنه عَنِ السَّبْعِ الْمَثَانِى فَقَالَ (الْحَمْدُ لِلَّهِ) فَقِيلَ لَهُ إِنَّمَا هِىَ سِتُّ آيَاتٍ فَقَالَ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) آيَةٌ.
1180 ۔ عبد خیر بیان کرتے ہیں حضرت علی سے ، سبع مثانی، کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے فرمایا الحمدللہ ، ان سے کہا گیا یہ تو چھ آیات ہیں انھوں نے فرمایا بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی ایک آیت ہے۔

1181

1181 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِىُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِى عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ - وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مِسْعَرٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ وَأَبُو شَيْبَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى أَوْفَى قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ أَنَّهُ لاَ يَسْتَطِيعُ أَنْ يَأْخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا - وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِى شَيْئًا يُجْزِينِى مِنَ الْقُرْآنِ فَإِنِّى لاَ أَقْرَأُ. قَالَ « قُلْ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ ». قَالَ فَضَمَّ عَلَيْهَا بِيَدِهِ وَقَالَ هَذَا لِرَبِّى فَمَا لِى قَالَ « قُلِ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِى وَارْحَمْنِى وَاهْدِنِى وَارْزُقْنِى وَعَافِنِى ». فَضَمَّ بِيَدِهِ الأُخْرَى وَقَامَ.
1181 ۔ حضرت عبداللہ بن ابواوفی (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ وہ قرآن مجید کو یاد نہیں کرسکتا۔
ابن عیینہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : اس نے عرض کیا یارسول اللہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے ایسی چیز کی تعلیم دیں جو میرے لیے قرآن کی جگہ ہو کیونکہ میں قرات نہیں کرسکتا، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم یہ دعا پڑھو۔
'' اللہ تعالیٰ پاک ہے ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا۔
راوی بیان کرتے ہیں : اس نے اپنی انگلیاں بند کرکے (ان کلمات کو یاد کیا) اور پھر بولا یہ تو میرے پروردگار کی تعریف کے لیے ہے میرے لیے (دعا کے طور پر) کیا ہوگا ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم یہ دعا مانگو۔
'' اے اللہ ! تو میری مغفرت کردے تو مجھ پر رحم کر۔ مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ تو مجھے رزق عطاء کر اور تو مجھے عافیت نصیب کر۔ (راوی کہتے ہیں ) تو اس نے دوسرے ہاتھ کی انگلیاں بند کرکے (ان کلمات کو یاد کیا) اور اٹھ کر (چل دیا) ۔

1182

1182 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ أَبِى خَالِدٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ - وَلَيْسَ بِالنَّخَعِىِّ - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى أَوْفَى أَنَّ رَجُلاً جَاءَ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى لاَ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَتَعَلَّمَ الْقُرْآنَ فَمَا يُجْزِينِى فِى صَلاَتِى قَالَ « تَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ». قَالَ هَذَا لِلَّهِ فَمَا لِى قَالَ « تَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِى وَارْحَمْنِى وَارْزُقْنِى وَاهْدِنِى وَعَافِنِى ». فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَّا هَذَا فَقَدْ مَلأَ يَدَيْهِ مِنَ الْخَيْرِ ». وَقَبَضَ كَفَّيْهِ.
1182 ۔ حضرت عبداللہ بن ابواوفی (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا یارسول اللہ میں قرآن نہیں سیکھ سکتا تو نماز میں میرے لیے کیا پڑھنا کافی ہوگا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم یہ پڑھو :
'' اللہ کی ذات پاک ہے تمام تعریفیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اللہ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے اور اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔ اس شخص نے عرض کیا یہ تو اللہ کے لیے ہے میرے لیے (دعا کے طورپر) کیا ہوگا ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم یہ پڑھو۔
'' اے اللہ ! تو میری مغفرت کردے ! تو مجھ پر رحم کر ! تو مجھے رزق عطاء کر، تو مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ تو مجھے عافیت نصیب کر۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، اس شخص نے اپنے دونوں ہاتھ بھلائی سے بھر لیے ہیں (راوی کہتے ہیں) اس شخص نے اپنی دونوں مٹھیاں بند کرلی تھیں (یعنی انگلیوں پر ان کلمات کو گن کر ہاتھ بند کیا تھا) ۔

1183

1183 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَسَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِى خَالِدٍ الدَّالاَنِىِّ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّكْسَكِىِّ عَنِ ابْنِ أَبِى أَوْفَى قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى لاَ أَسْتَطِيعُ أَنْ آخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا عَلِّمْنِى مَا يُجْزِينِى مِنْهُ قَالَ « قُلْ بِسْمِ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ ». قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا لِلَّهِ فَمَا لِى ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
1183 ۔ حضرت عبداللہ بن ابواوفی (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کیا یارسول اللہ میں قرآن نہیں سیکھ سکتا آپ مجھے ایسی دعا کی تعلیم دیں جو میرے لیے اس کی جگہ کافی ہو تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم یہ پڑھو :
'' اللہ کے نام سے (برکت حاصل کرتے ہوئے میں اپنے کام کا آغاز کرتا ہوں) تمام تعریفیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔ اس شخص نے عرض کیا یارسول اللہ یہ تو اللہ کے لیے ہے میرے لیے کیا ہوگا (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکی کی ہے ) ۔

1184

1184 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى الْخَصِيبِ الأَنْطَاكِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْوَرْدِ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِى مُلَيْكَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ وَسُئِلَتْ عَنْ آيَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ فَقَالَتْ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ (الم اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَىُّ الْقَيُّومُ نَزَّلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ) إِلَى قَوْلِهِ (يَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَهَ مِنْهُ ابْتِغَاءَ الْفِتْنَةِ وَابْتِغَاءَ تَأْوِيلِهِ وَمَا يَعْلَمُ تَأْوِيلَهُ إِلاَّ اللَّهُ وَالرَّاسِخُونَ فِى الْعِلْمِ يَقُولُونَ آمَنَّا بِهِ) فَإِذَا رَأَيْتُمْ أُولَئِكَ فَهُمُ الَّذِينَ سَمَّاهُمُ اللَّهُ فَاحْذَرُوهُمْ.
1184 ۔ ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت سیدہ عائشہ (رض) کو سنا، ان سے قرآن کی ایک آیت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انھوں نے یہ پڑھا :
'' اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے آغاز کرتی ہوں جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ، الم ، اللہ تعالیٰ کی ذات وہ ہے جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہ حی اور قیوم ہے اس نے تم پر کتاب نازل کی ہے۔ یہ آیت یہاں تک ہے :
'' وہ لوگ اس کی پیروی کرتے ہیں جو اس میں متشابہ ہیں تاکہ وہ فتنہ تلاش کریں اور اس کی تاویل تلاش کریں ، حالانکہ اس کی تاویل کو صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور جن لوگوں کو علم میں رسوخ حاصل ہوتا ہے وہ یہ کہتے ہیں ہم اس پر ایمان لائے۔
سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں جب تم ایسے لوگوں کو دیکھو تو یہ وہی لوگ ہوں گے جن کا ذکر اللہ نے کیا ہے تو تم ان سے بچو۔

1184

1184/1 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ وَشَيْبَانُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رضى الله عنهم فَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا مِنْهُمْ يَجْهَرُ بِ ( بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)
1184 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر، حضرت عمر، اور حضرت عثمان (رض) کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے میں ان میں سے کسی کو بھی بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا۔

1185

1185 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رضى الله عنهم فَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا مِنْهُمْ يَقْرَأُ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ) وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ وَحَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِىُّ وَبِشْرُ بْنُ عُمَرَ وَقُرَادُ أَبُو نُوحٍ وَآدَمُ بْنُ أَبِى إِيَاسٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى وَأَبُو النَّضْرِ وَخَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْمَزْرَفِىُّ عَنْ شُعْبَةَ مِثْلَ قَوْلِ غُنْدَرٍ وَعَلِىِّ بْنِ الْجَعْدِ عَنْ شُعْبَةَ سَوَاءً وَرَوَاهُ وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ شُعْبَةَ بِلَفْظٍ آخَرَ.
1185 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان (رض) اقتداء میں نماز اداک ی ہے ، میں نے ان میں سے کسی کو بھی بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہوئے نہیں سنا۔
یہی روایت بعض دیگراسناد کے حوالے سے بھی منقول ہے تاہم اس میں کچھ لفظی اختلاف پایاجاتا ہے۔

1186

1186 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ فَلَمْ يَجْهَرُوا بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)
1186 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان (رض) کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے یہ حضرات بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھتے تھے۔

1187

1187 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِمِثْلِ قَوْلِ وَكِيعٍ سَوَاءً. وَرَوَاهُ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ شُعْبَةَ فَقَالَ فَلَمْ يَكُونُوا يَجْهَرُونَ. وَتَابَعَهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ شُعْبَةَ وَهَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ.
1187 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے ، تاہم اس میں کچھ لفظی اختلاف ہے اس روایت کی متابعت بھی کی گئی ہے۔

1188

1188 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَخْبَرَنِى شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رضى الله عنهم فَلَمْ يَكُونُوا يَجْهَرُونَ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ)
1188 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر، حضرت عمر، اور حضرت عثمان (رض) کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے یہ حضرات بلند آواز سے بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھتے تھے ۔

1189

1189 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا شُعْبَةُ وَهَمَّامُ بْنُ يَحْيَى عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ رضى الله عنهما لَمْ يَكُونُوا يَجْهَرُونَ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ) وَرَوَاهُ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ وَالْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الأَشْيَبُ وَيَحْيَى بْنُ السَّكَنِ وَأَبُو عُمَرَ الْحَوْضِىُّ وَعَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ وَغَيْرُهُمْ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ الَّذِى تَقَدَّمَ فَقَالُوا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) وَكَذَلِكَ رُوِىَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ وَثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَامَّةُ أَصْحَابِ قَتَادَةَ عَنْ قَتَادَةَ مِنْهُمْ هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِىُّ وَسَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَحُمَيْدٌ الطَّوِيلُ وَأَيُّوبُ السَّخْتِيَانِىُّ وَالأَوْزَاعِىُّ وَسَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ وَغَيْرُهُمْ . وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرٌ وَهَمَّامٌ وَاخْتُلِفَ عَنْهُمَا فِى لَفْظِهِ وَهُوَ الْمَحْفُوظُ عَنْ قَتَادَةَ وَغَيْرِهِ عَنْ أَنَسٍ.
1189 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم نہیں پڑھتے تھے۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے حوالے سے بھی منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان (رض) بلند آواز میں قرات کا آغاز ، الحمدللہ رب العالمین، سے کرتے تھے۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے حضرت انس (رض) سے منقول ہے۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے حوالے سے منقول ہے تاہم اس میں لفظی اختلاف پایا جاتا ہے۔

1190

1190 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ كَانُوا يَفْتَتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ)
1190 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان غنی (رض) (نماز کے دوران بلند آواز میں ) قرات کا آغاز الحمدللہ رب العالمین سے کرتے تھے۔

1191

1191 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ السَّكَنِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَشُعْبَةُ وَعِمْرَانُ الْقَطَّانُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رضى الله عنهم فَكَانُوا يَسْتَفْتِحُونَ الْقِرَاءَةَ بِ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ )
1191 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان غنی (رض) اقتداء میں نماز ادا کی ہے ، یہ حضرات بلند آوازقرات کا آغاز کرتے تھے۔

1192

1192 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدِلاَنِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ شَرِيكٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى طَلْحَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنَّا نُصَلِّى خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبِى بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ فَكَانُوا يَسْتَفْتِحُونَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فِيمَا يُجْهَرُ بِهِ.
1192 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان غنی کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے یہ حضرات بلند آواز سے قرات والی نماز میں قرات کا آغاز الحمدللہ رب العالمین سے کرتے تھے۔

1193

1193 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْلَمَةَ - هُوَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ الأَزْدِىُّ - قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَسْتَفْتِحُ بِ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ) أَوْ بِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ) فَقَالَ إِنَّكَ لَتَسْأَلُنِى عَنْ شَىْءٍ مَا أَحْفَظُهُ وَمَا سَأَلَنِى عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ . قُلْتُ أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى فِى النَّعْلَيْنِ قَالَ نَعَمْ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ .
1193 ۔ سعید بن یزید ازدی بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت انس بن مالک (رض) سے سوال کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (بلند آواز میں) قرات کا آغاز الحمدللہ رب العالمین سے کرتے تھے یا بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرتے تھے انھوں نے فرمایا تم نے مجھ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے جو مجھے اچھی طرح یاد ہے اور تم سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے مجھ سے سوال نہیں کیا۔
(راوی کہتے ہیں ) میں نے دریافت کیا : کیا نبی جوتے پہن کر نماز پڑھ لیتے تھے انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔ اس کی سند صحیح ہے۔

1194

1194 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِى مُوسَى النَّهْرَتِيرِىَّ حَدَّثَهُمْ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ حَدَّثَنَا فَيْضُ بْنُ إِسْحَاقَ الرَّقِّىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ صَلَّى صَلاَةً مَكْتُوبَةً مَعَ الإِمَامِ فَلَيَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِى سَكَتَاتِهِ وَمَنِ انْتَهَى إِلَى أُمِّ الْقُرْآنِ فَقَدْ أَجْزَأَهُ ». مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ ضَعِيفٌ.
1194 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جو شخص امام کے ساتھ نماز ادا کرے اسے امام کے سکتہ کے دوران سورة فاتحہ پڑھ لینی چاہیے اور جو شخص سورت مکمل پڑھ لے تو ایسا کرنا ہی اس کے لیے کافی ہوگا۔
محمد بن عبداللہ بن عبید نامی راوی ضعیف ہے۔

1195

1195 - حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الإِصْطَخَرِىُّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ كِتَابِهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِىِّ عَنْ جَوَّابٍ التَّيْمِىِّ وَإِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَرِيكٍ أَنَّهُ سَأَلَ عُمَرَ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَالَ اقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ.قُلْتُ وَإِنْ كُنْتَ أَنْتَ قَالَ وَإِنْ كُنْتُ أَنَا . قُلْتُ وَإِنْ جَهَرْتَ قَالَ وَإِنْ جَهَرْتُ . رُوَاتُهُ كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
1195 ۔ یزید بن شریک بیان کرتے ہیں : انھوں نے حضرت عمر (رض) سے امام کی اقتداء میں قرات کا مسئلہ دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا تم سورة فاتحہ پڑھ لیاکرو۔
(راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا : اگرچہ (امام) آپ ہوں ؟ تو انھوں نے فرمایا اگرچہ (امام ) میں ہوں۔ (راوی کہتے ہیں ) میں نے دریافت کیا اگرچہ آپ بلند آواز سے قرات کررہے ہوں ؟ تو انھوں نے جواب دیا ، اگرچہ میں بلند آواز سے قرات کررہاہوں (پھر بھی تم سورة فاتحہ پڑھ لیا کرو) ۔
اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

1196

1196 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ الشَّيْبَانِىِّ عَنْ جَوَّابٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ سَأَلْتُ عُمَرَ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ فَأَمَرَنِى أَنْ أَقْرَأَ . قَالَ قُلْتُ وَإِنْ كُنْتَ أَنْتَ قَالَ وَإِنْ كُنْتُ أَنَا. قُلْتُ وَإِنْ جَهَرْتَ قَالَ وَإِنْ جَهَرْتُ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
1196 ۔ یزید بن شریک بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) سے امام کی اقتداء میں قرات کرنے کا مسئلہ دریافت کیا تو انھوں نے مجھے ہدایت کی میں قرات کرلیا کروں۔
راوی کہتے ہیں : میں نے عرض کی : خواہ آپ امام ہوں (تو بھی قرات کرلیا کروں) انھوں نے جواب دیا خواہ میں امام ہوں (تو تم بھی قرات کرلیاکرو)
(راوی کہتے ہیں ) میں نے عرض کیا اگرچہ آپ بلند آواز سے قرات کررہے ہوں ؟ انھوں نے جواب دیا اگرچہ میں بلند آواز میں قرات کررہاہوں ۔ اس کی سند مستند ہے۔

1197

1197 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَتِيقُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الرَّازِىُّ عَنْ أَبِى جَعْفَرٍ الرَّازِىِّ عَنْ أَبِى سِنَانٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى الْهُذَيْلِ قَالَ سَأَلْتُ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ أَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ قَالَ نَعَمْ.
1197 ۔ عبداللہ بن ہذیل بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت ابی بن کعب (رض) سے دریافت کیا کیا میں امام کے پیچھے قرات کرلیاکروں ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں۔

1198

1198 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِىِّ - وَكَانَ يَسْكُنُ إِيلِيَاءَ - عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الصُّبْحَ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ فَلَّمَا انْصَرَفَ قَالَ « إِنِّى لأَرَاكُمْ تَقْرَءُونَ مِنْ وَرَاءِ إِمَامِكُمْ ». قَالَ قُلْنَا أَجَلْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذًّا. قَالَ « فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا » . هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
1198 ۔ حضرت محمود بن ربیع انصاری جو ایلیاء میں قیام پذیر تھے وہ حضرت عبادہ بن صامت کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز ادا کی آپ کو قرات کرنے میں کچھ دشواری محسوس ہوئی جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا میرا خیال ہے تم لوگ اپنے امام کے پیچھے قرات کررہے تھے ۔ راوی کہتے ہیں ہم نے عرض کیا اللہ کی قسم یارسول اللہ ایسا ہی ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم ایسانہ کیا کرو البتہ سورة فاتحہ پڑھ لیا کرو چونکہ جو شخص اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز (کامل) نہیں ہوتی۔
یہ سند '' حسن '' ہے۔

1199

1199 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىٍّ الْعَمِّىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ. وَقَالَ « كَأَنَّكُمْ تَقْرَءُونَ خَلْفِى ». قُلْنَا أَجَلْ هَذًّا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ « فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَإِنَّهُ لاَ صَلاَةَ إِلاَّ بِهَا ».
1199 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ اسی طرح منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :
'' (یوں لگتا ہے ) گویا تم میرے پیچھے قرات کرتے ہو۔ ہم نے عرض کیا جی ہاں۔ یارسول اللہ تیزی کے ساتھ ہم قرات کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم ایسانہ کرو، البتہ سورة فاتحہ پڑھ لیا کرو کیونکہ اس کے بغیر نماز نہیں ہوتی ہے۔

1200

1200 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِىُّ وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِىُّ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بِهَذَا.
1200 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1201

1201 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِى مَكْحُولٌ بِهَذَا وَقَالَ فِيهِ فَقَالَ « إِنِّى لأَرَاكُمْ تَقْرَءُونَ خَلْفَ إِمَامِكُمْ إِذَا جَهَرَ ». قُلْنَا أَجَلْ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذًّا.قَالَ « فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا ».
1201 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ منقول ہیں تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :
'' نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میرا خیال ہے تم لوگ اپنے امام کے پیچھے قرات کرتے ہو جب وہ بلند آواز سے قرات کررہا ہوتا ہے۔ ہم نے عرض کی جی ہاں یارسول اللہ اللہ کی قسم ہم تیزی سے پڑھ لیتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم ایسانہ کیا کرو البتہ سورة فاتحہ پڑھ لیا کرو کیونکہ جو شخص اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔

1202

1202 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ التِّنِّيسِىُّ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ أَخْبَرَنِى زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِىِّ قَالَ نَافِعٌ أَبْطَأَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ عَنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ فَأَقَامَ أَبُو نُعَيْمٍ الْمُؤَذِّنُ الصَّلاَةَ - وَكَانَ أَبُو نُعَيْمٍ أَوَّلَ مَنْ أَذَّنَ فِى بَيْتِ الْمَقْدِسِ - فَصَلَّى بِالنَّاسِ أَبُو نُعَيْمٍ وَأَقْبَلَ عُبَادَةُ وَأَنَا مَعَهُ حَتَّى صَفَفْنَا خَلْفَ أَبِى نُعَيْمٍ وَأَبُو نُعَيْمٍ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ فَجَعَلَ عُبَادَةُ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ لِعُبَادَةَ قَدْ صَنَعْتَ شَيْئًا فَلاَ أَدْرِى أَسُنَّةٌ هِىَ أَمْ سَهْوٌ كَانَ مِنْكَ. قَالَ وَمَا ذَاكَ قَالَ سَمِعْتُكَ تَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَأَبُو نُعَيْمٍ يَجْهَرُ قَالَ أَجَلْ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَعْضَ الصَّلَوَاتِ الَّتِى يُجْهَرُ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ فَالْتَبَسَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ « هَلْ تَقْرَءُونَ إِذَا جَهَرْتُ بِالْقِرَاءَةِ ». فَقَالَ بَعْضُنَا إِنَّا لَنَصْنَعُ ذَلِكَ. قَالَ « فَلاَ تَفْعَلُوا وَأَنَا أَقُولُ مَا لِى أُنَازَعُ الْقُرْآنَ فَلاَ تَقْرَءُوا بِشَىْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَهَرْتُ إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ». كُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
1202 ۔ حضرت نافع بن محمود بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عبادہ بن صامت (رض) صبح کی نماز میں تاخیر سے پہنچے ابونعیم نامی موذن نے نماز کے لیے اقامت کہہ دی ابونعیم وہ پہلے فرد ہیں جنہوں نے بیت المقدس میں اذان دی تھی ، ابونعیم لوگوں کو نماز پڑھانے لگے اسی دوران حضرت عبادہ بن صامت آگئے میں ان کے ساتھ تھا، ہم نے ابونعیم کی اقتداء میں صف قائم کرلی ابونعیم نے بلند آواز میں قرات کرنا شروع کی تو حضرت عبادہ بھی سورة فاتحہ پڑھنے لگے۔
(راوی کہتے ہیں) جب انھوں نے نماز مکمل کرلی تو میں نے حضرت عبادہ (رض) سے کہا آپ نے ایک ایساعمل کیا ہے جس کے بارے میں مجھے اندازہ نہیں ہوسکا کہ کیا یہ سنت ہے ؟ یا آپ نے غلطی سے ایسا کرلیا ہے ؟ حضرت عبادہ نے دریافت کیا وہ کون سا ہے ؟ راوی کہتے ہیں میں نے آپ کو سورت فاتحہ پڑھنے ہوئے سنا ہے جبکہ ابونعیم بلند آواز سے قرات کررہے تھے توحضڑت عبادہ (رض) نے فرمایا ایسا ہی ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایک نماز پڑھائی جس میں بلند آواز سے قرات کی جاتی ہے تو اس دوران آپ کو قرات کرنے میں دشواری ہوئی جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے ہماری طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا ، جب میں بلند آواز میں قرات کررہا تھا تو کیا تم بھی قرات کررہے تھے ؟ تو ہم میں سے بعض حضرات نے کہا ہم نے ایسا کیا ہے ، تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم ایسانہ کرو میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ کیا قرآن کے حوالے سے میرے ساتھ مقابلہ کیا جارہا ہے جب میں بلند آواز میں قرات کررہاہوں تو تم قرآن کی قرات نہ کیا کرو البتہ سورة فاتحہ پڑھ لیا کرو۔
اس روایت کے تمام راوی ثقہ ہیں۔

1203

1203 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو بِدِمَشْقَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنِى غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْهُمْ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ مَحْمُودٍ عَنْ أَبِى نُعَيْمٍ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « هَلْ تَقْرَءُونَ فِى الصَّلاَةِ مَعِى ». قُلْنَا نَعَمْ . قَالَ « فَلاَ تَفْعَلُوا إِلاَّ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ». قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ قَوْلُهُ عَنْ أَبِى نُعَيْمٍ إِنَّمَا كَانَ أَبُو نُعَيْمٍ الْمُؤَذِّنُ وَلَيْسَ هُوَ كَمَا قَالَ الْوَلِيدُ عَنْ أَبِى نُعَيْمٍ عَنْ عُبَادَةَ.
1203 ۔ ابونعیم بیان کرتے ہیں حضرت عبادہ بن صامت (رض) نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کیا ہے کیا تم لوگ میرے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے قرات کرتے ہو ؟ ہم نے عرض کی جی ہاں ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم ایسانہ کرو ہاں البتہ سورة فاتحہ پڑھ لیا کرو۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1204

1204 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِى الزُّبَيْدِىُّ قَالَ مَكْحُولٌ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ سَأَلَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « هَلْ تَقْرَءُونَ مَعِى وَأَنَا أُصَلِّى ». قُلْنَا إِنَّا نَقْرَأُ نَهُذُّهُ هَذًّا وَنَدْرُسُهُ دَرْسًا . قَالَ « فَلاَ تَقْرَءُوا إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ سِرًّا فِى أَنْفُسِكُمْ ». هَذَا مُرْسَلٌ.
1204 ۔ حضرت عبادہ بن صامت (رض) بیان کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے دریافت کیا کیا تم لوگ میرے ساتھ قرات کرتے ہو، جب میں نماز پڑھ رہا ہوتا ہوں ؟ ہم نے عرض کیا ہم قرات کرتے ہیں لیکن ہم تیزی سے پڑھ لیتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم قرات نہ کیا کرو البتہ سورة فاتحہ پڑھ لیاکرو اور وہ بھی دل میں پڑھا کرو۔ یہ روایت مرسل ہے۔

1205

1205 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَنْجَوَيْهِ وَأَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِىُّ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِىُّ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ حَرَامِ بْنِ حَكِيمٍ وَمَكْحُولٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ رَبِيعَةَ - كَذَا قَالَ - أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ يَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَأَبُو نُعَيْمٍ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ فَقُلْتُ رَأَيْتُكَ صَنَعْتَ فِى صَلاَتِكَ شَيْئًا قَالَ وَمَا ذَاكَ قَالَ سَمِعْتُكَ تَقْرَأُ بِأُمِّ الْقُرْآنِ وَأَبُو نُعَيْمٍ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ قَالَ نَعَمْ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بَعْضَ الصَّلَوَاتِ الَّتِى يَجْهَرُ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ « مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يَقْرَأُ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَهَرْتُ بِالْقِرَاءَةِ ». قُلْنَا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « وَأَنَا أَقُولُ مَا لِى أُنَازَعُ الْقُرْآنَ لاَ يَقْرَأَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَهَرْتُ بِالْقِرَاءَةِ إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ». هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ. وَرَوَاهُ يَحْيَى الْبَابْلُتِّىُّ عَنْ صَدَقَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى سَوْدَةَ عَنْ نَا فِعِ بْنِ مَحْمُودٍ.
1205 ۔ نافع بن محمود بیان کرتے ہیں انھوں نے حضرت عبادہ بن صامت (رض) کو (باجماعت نماز میں ) سورة فاتحہ پڑھتے ہوئے سنا، ابونعیم (امام صاحب) بلند آواز سے قرات کررہے تھے (نماز سے فارغ ہونے کے بعد میں نے حضرت عبادہ سے کہا) میں نے آپ کو نماز کے دوران ایک ایساعمل کرتے ہوئے دیکھا ہے (جس پر مجھے حیرانگی ہوئی ہے) حضرت عبادہ (رض) نے دریافت کیا : وہ کون سا ہے ؟ نافع نے کہا میں نے آپ کو سورة فاتحہ پڑھتے ہوئے سنا ہے حالانکہ امام بلند آواز میں قرات کررہے تھے تو حضرت عبادہ نے فرمایا جی ہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایک نماز پڑھائی جس میں آپ نے بلند آواز میں قرات کی جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے فرمایا جب میں بلند آواز میں قرات کررہا تھا کیا تم میں سے کوئی شخص قرآن کی تلاوت کررہا تھا ؟ ہم نے عرض کی جی ہاں۔ یارسول اللہ ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ کیا قرآن میں میرے ساتھ مقابلہ کیا جارہا ہے ، تم میں سے کوئی بھی شخص قرآن کا کوئی بھی حصہ نہ پڑھے اس وقت جب میں بلند آواز میں قرات کررہاہوں البتہ سورة فاتحہ پڑھ لیاکرو۔
اس روایت کی سند ' حسن ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1206

1206 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ الْحَرَّانِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الضَّحَّاكِ حَدَّثَنَا صَدَقَةُ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى سَوْدَةَ عَنْ نَافِعِ بْنِ مَحْمُودٍ قَالَ أَتَيْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ فَذَكَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ وَقَالَ فِيهِ « فَلاَ يَقْرَأَنَّ أَحَدٌ مِنْكُمْ إِلاَّ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَإِنَّهُ لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا ».
1206 ۔ نافع بن محمود بیان کرتے ہیں : میں حضرت عبادہ بن صامت (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔ تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا) ۔
'' تم میں سے کوئی بھی شخص ہرگز قرات نہ کرے البتہ سورت فاتحہ پڑھ لیاکرے کیونکہ جو شخص اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔

1207

1207 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنِى إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْوَانَ الْعَتِيقُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِىُّ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى فَرْوَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ الأَنْصَارِىِّ قَالَ قَامَ إِلَى جَنْبِى عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ فَقَرَأَ مَعَ الإِمَامِ وَهُوَ يَقْرَأُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ لَهُ أَبَا الْوَلِيدِ تَقْرَأُ وَتَسْمَعُ وَهُوَ يَجْهَرُ بِالْقِرَاءَةِ قَالَ نَعَمْ إِنَّا قَرَأْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَغَلِطَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ سَبَّحَ فَقَالَ لَنَا حِينَ انْصَرَفَ « هَلْ قَرَأَ مَعِى أَحَدٌ ». قُلْنَا نَعَمْ. قَالَ « قَدْ عَجِبْتُ قُلْتُ مَنْ هَذَا الَّذِى يُنَازِعُنِى الْقُرْآنَ إِذَا قَرَأَ الإِمَامُ فَلاَ تَقْرَءُوا مَعَهُ إِلاَّ بِأُمِّ الْقُرْآنِ فَإِنَّهُ لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا ». مُعَاوِيَةُ وَإِسْحَاقُ بْنُ أَبِى فَرْوَةَ ضَعِيفَانِ.
1207 ۔ حضرت محمود بن ربیع انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : حضرت عبادہ بن صامت (رض) میرے ساتھ آکر کھڑے ہوئے اور انھوں نے امام کی اقتداء میں قرات شروع کردی حالانکہ امام بھی اس وقت قرات کررہا تھا جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو میں نے ان سے کہا ابو ولید ! آپ بھی قرات کرنے لگ پڑے تھے حالانکہ آپ سن رہے تھے کہ امام بلند آواز میں قرات کررہا ہے تو حضرت عبادہ بن صامت نے فرمایا جی ہاں۔ ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں اسی طرح قرات کی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قرات میں دشواری ہوئی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سبحان اللہ کہا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے فرمایا کیا کوئی شخص میرے ساتھ قرات کررہا تھا۔ ؟ ہم نے عرض کیا جی ہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں بھی حیران ہورہا تھا میں یہ سوچ رہا تھا کہ کون شخص میرے ساتھ قرآن میں مقابلہ کررہا ہے جب امام قرات کررہاہو تو تم اس کے ساتھ قرات نہ کیا کروالبتہ سورة فاتحہ پڑھ لیاکرو کیونکہ جو شخص اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔
معاویہ اور اسحاق بن ابوفروہ نامی راوی ضعیف ہیں۔

1208

1208 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاهِبِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ صَلَّى صَلاَةً مَكْتُوبَةً أَوْ تَطَوُّعًا فَلْيَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ مَعَهَا فَإِنِ انْتَهَى إِلَى أُمِّ الْكِتَابِ فَقَدْ أَجْزَأَ وَمَنْ صَلَّى صَلاَةً مَعَ إِمَامٍ يَجْهَرُ فَلْيَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِى بَعْضِ سَكَتَاتِهِ فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَصَلاَتُهُ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ ». مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ضَعِيفٌ.
1208 ۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جو شخص فرض یانفل نماز ادا کررہا ہو، وہ اس میں سورة فاتحہ پڑھے اور اس کے ساتھ ایک سورت کی تلاوت کرے اگر وہ صرف سورت فاتحہ پڑھتا ہے تو یہ بھی اس کے کافی ہوگی، اور جو شخص امام کے ساتھ نماز ادا کررہا ہو جس میں امام بلند آواز سے قرات کررہاہو تو اسے چاہیے کہ امام کے سکوت کے دوران سورة فاتحہ پڑھ لے اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو اس کی نماز نامکمل ہوگی پوری نہیں ہوگی۔
محمد بن عبداللہ بن عبید بن عمیر نامی راوی ضعیف ہے۔

1209

1209 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ النَّهْدِىُّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَهُ أَنْ يَخْرُجَ يُنَادِى فِى النَّاسِ أَنْ « لاَ صَلاَةَ إِلاَّ بِقِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَمَا زَادَ ».
1209 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں ہدایت کی تھی کہ وہ جاکرلوگوں میں یہ اعلان کریں نماز اس وقت تک نہیں ہوتی جب تک سورة فاتحہ نہ پڑھ لی جائے اور مزید تلاوت نہ کی جائے۔

1210

1210 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَنْبَرِىُّ وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَءِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمَانَ وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ وَالْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِىُّ - وَاللَّفْظُ لِسَوَّارٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنِى الزُّهْرِىُّ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ يَقُولُ قَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ». وَقَالَ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ فِى حَدِيثِهِ « لاَ تُجْزِئُ صَلاَةٌ لاَ يَقْرَأُ الرَّجُلُ فِيهَا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ». هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
1210 ۔ محمد بن ربیع بیان کرتے ہیں حضرت عبادہ بن صامت (رض) نے یہ بات نقل کی ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو سورة فاتحہ نہیں پڑھتا۔
زیاد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں۔ اس شخص کی نماز درست نہیں ہوتی جو شخص اس میں سورة فاتحہ نہیں پڑھتا۔ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔

1211

1211 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِى مَحْمُودُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِأُمِّ الْقُرْآنِ ». وَهَذَا صَحِيحٌ أَيْضًا. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَمَعْمَرٌ وَالأَوْزَاعِىُّ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ وَغَيْرُهُمْ عَنِ الزُّهْرِىِّ.
1211 ۔ حضرت محمود بن ربیع، حضرت عبادہ بن صامت (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے '' اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو سو رہ فاتحہ نہیں پڑھتا ''۔
(یہ روایت بھی مستند ہے ) یہی روایت بعض دیگرراویوں نے بھی نقل کی ہے۔

1212

1212 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ شَيْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنِ ابْنِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ جَابِرٍ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الإِمَامُ ضَامِنٌ فَمَا صَنَعَ فَاصْنَعُوا ». قَالَ أَبُو حَاتِمٍ هَذَا تَصْحِيحٌ لِمَنْ قَالَ بِالْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ.
1212 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا امام ضامن ہوتا ہے جو وہ کرتے تم بھی وہ کرو۔
شیخ ابوحاتم نے یہ بات بیان کی ہے اس روایت سے ان لوگوں کے موقف کی تصیح ہوتی ہے جو اس بات کے قائل ہیں امام کی اقتداء میں قرات کی جائے گی۔

1213

1213 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىِّ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلاَّدٍ الإِسْكَنْدَرَانِىُّ حَدَّثَنَا أَشْهَبُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أُمُّ الْقُرْآنِ عِوَضٌ مِنْ غَيْرِهَا وَلَيْسَ غَيْرُهَا مِنْهَا عِوَضٌ ». تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ خَلاَّدٍ عَنْ أَشْهَبَ عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1213 ۔ محمود بن ربیع ، حضرت عبادہ بن صامت کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں سورة فاتحہ دیگرتمام سورتوں کا عوض ہے ، لیکن کوئی دوسری سورت اس کا عوض نہیں ہوسکتی۔
اس روایت کو نقل کرنے میں محمد بن خلاد نامی راوی منفرد ہے۔

1214

1214 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنِ ابْنِ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عَلِيًّا رضى الله عنه كَانَ يَأْمُرُ أَوْ يَقُولُ اقْرَأْ خَلْفَ الإِمَامِ فِى الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ وَفِى الأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ.
1214 ۔ حضرت علی (رض) یہ ہدایت کرتے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) یہ فرمایا کرتے تھے ۔ امام کی اقتداء میں پہلی دو رکعت میں سورة فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی سورت پڑھا کرو اور آخری دو رکعت میں صرف سورة فاتحہ پڑھ لیا کرو۔

1215

1215 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا شَاذَانُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِىَّ عَنِ ابْنِ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَلِىٍّ أَنَّهُ كَانَ يَأْمُرُ أَوْ يُحِبُّ أَنْ يَقْرَأَ فِى الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِى الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ وَفِى الأُخْرَيَيْنِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ خَلْفَ الإِمَامِ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ عَنْ شُعْبَةَ.
1215 ۔ حضرت علی (رض) کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ اس بات کا حکم دیتے تھے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) وہ اس بات کو پسند کرتے تھے ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعت میں سورة فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی ایک سورت پڑھی جائے اور آخری دو رکعت میں صرف سورة فاتحہ پڑھی جائے اس وقت جب انسان امام کی اقتداء میں نماز ادا کررہاہو۔
اس روایت کی سند مستند ہے۔

1216

1216 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ الصَّلْتِ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَسْلَمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. هَذَا صَحِيحٌ عَنْ شُعْبَةَ.
1216 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1217

1217 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِىُّ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ قَالَ كَانَ عَلِىٌّ يَقُولُ اقْرَءُوا فِى الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ خَلْفَ الإِمَامِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ . وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
1217 ۔ حضرت علی (رض) یہ ارشاد فرماتے ہیں ظہر اور عصر کی پہلی دو رکعت میں امام کی اقتداء میں سورة فاتحہ اور اس کے ساتھ کوئی سورت پڑھا کرو۔ اس کی سند مستند ہے۔

1218

1218 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ عَنْ أَبِى حَنِيفَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِى عَائِشَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ ». لَمْ يُسْنِدْهُ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِى عَائِشَةَ غَيْرُ أَبِى حَنِيفَةَ وَالْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ وَهُمَا ضَعِيفَانِ.
1218 ۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ اپنی سند کے حوالے سے حضرت جابر (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی جس شخص کا امام ہو (یعنی جو باجماعت نماز ادا کررہاہو) تو امام کی قرات اس شخص کی قرات کی ہوگی۔
اس روایت کو موسیٰ نامی راوی سے صرف امام ابوحنیفہ اور حسن نامی راوی نے نقل کیا ہے اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔

1219

1219 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِىُّ بِالْكُوفَةِ حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِى حَنِيفَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِى عَائِشَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَخَلْفَهُ رَجُلٌ يَقْرَأُ فَنَهَاهُ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمَّا انْصَرَفَ تَنَازَعَا فَقَالَ أَتَنْهَانِى عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَتَنَازَعَا حَتَّى بَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ صَلَّى خَلْفَ إِمَامٍ فَإِنَّ قِرَاءَتَهُ لَهُ قِرَاءَةٌ ». وَرَوَاهُ اللَّيْثُ عَنْ أَبِى يُوسُفَ عَنْ أَبِى حَنِيفَةَ.
1219 ۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اپنی سند کے حوالے سے حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھائی آپ کی اقتداء میں ایک صاحب نے قرات کرنا شروع کردی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے ایک نے اسے روکا، جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو ان دونوں نے بحث شروع کردی پہلے والے صاحب بولے کیا آپ مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں قرات کرنے سے روک رہے ہیں ان دونوں کے درمیان بحث چھڑ گئی اس بات کا پتہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چلا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کررہاہوں امام کی قرات ہی اس شخص کی قرات شمار ہوتی ہے۔
اس روایت کو امام لیث بن سعد نے امام ابویوسف کے حوالے سے امام ابوحنیفہ سے روایت کیا ہے۔

1220

1220 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَعْقُوبَ عَنِ النُّعْمَانِ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِى عَائِشَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلاً قَرَأَ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِ ( سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى) فَلَمَّا انْصَرَفَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ قَرَأَ مِنْكُمْ بِ ( سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى) ». قَالَ فَسَكَتَ الْقَوْمُ فَسَأَلَهُمْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ كُلُّ ذَلِكَ يَسْكُتُونَ ثُمَّ قَالَ رَجُلٌ أَنَا. قَالَ « قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا ».
1220 ۔ لیث بن سعد، امام ابویوسف اور امام ابوحنیفہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں ، حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں سورة الاعلی کی تلاوت شروع کی جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو دریافت کیا تم میں سے کس نے سورة الاعلی کی تلاوت کی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں سب لوگ خاموش رہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ تین مرتبہ سوال کیا ہر مرتبہ وہ خاموش رہے پھر اس شخص نے عرض کی میں نے ۔ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا مجھے اندازہ ہوگیا تھا تم میں سے کوئی ایک میرے لیے دشواری پیدا کررہا ہے۔

1221

1221 - قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَدَّادٍ عَنْ أَبِى الْوَلِيدِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلاً قَرَأَ خَلْفَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ رَجُلٌ فَنَهَاهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ أَتَنْهَانِى أَنْ أَقْرَأَ خَلْفَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَتَذَاكَرَا ذَلِكَ حَتَّى سَمِعَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ صَلَّى خَلْفَ الإِمَامِ فَإِنَّ قِرَاءَتَهُ لَهُ قِرَاءَةٌ ». أَبُو الْوَلِيدِ هَذَا مَجْهُولٌ وَلَمْ يَذْكَرْ فِى هَذَا الإِسْنَادِ جَابِرًا غَيْرُ أَبِى حَنِيفَةَ. وَرَوَاهُ يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ أَبِى حَنِيفَةَ وَالْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِى عَائِشَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا.
1221 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں ظہر اور عصر کی نماز میں قرات کی ، ایک دوسرے شخص نے اس کو اشارے سے روکا، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوا توپہلا شخص بولا کیا تم مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں قرات کرنے سے روک رہے ہو، ان دونوں کے درمیان بحث چھڑ گئی یہاں تک کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اس بات کو سن لیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کررہاہو تو امام کی قرات اس شخص کی قرات شمار ہوتی ہے۔
ابوالولید نامی راوی مجہول ہے اس کی سند میں حضرت جابر (رض) سے منقول ہونے کا ذکر صرف امام ابوحنیفہ نے کیا ہے یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے بھی منقول ہے۔

1222

1222 -حَدَّثَنَا بِهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ أَبِى الأَزْهَرِ التَّيْمِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ وَالْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ بِهَذَا. الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ. وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ وَشُعْبَةُ وَإِسْرَائِيلُ بْنُ يُونُسَ وَشَرِيكٌ وَأَبُو خَالِدٍ الدَّالاَنِىُّ وَأَبُو الأَحْوَصِ وَسُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ وَغَيْرُهُمْ عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِى عَائِشَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ مُرْسَلاً عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَهُوَ الصَّوَابُ.
1222 ۔ حضرت جابر (رض) کے حوالے سے یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ۔
یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے بعض اسناد میں یہ روایت مرسل حدیث کے طور پر منقول ہے اور یہی درست ہے۔

1223

1223 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ الْبَخْتَرِىِّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ ». مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ مَتْرُوكٌ.
1223 ۔ سالم بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں۔ جس شخص کا امام ہو) یعنی باجماعت نماز ادا کررہاہو) تو امام کا قرات کرنا اس شخص کا قرات کرنا شمار ہوگا۔ اس روایت کا راوی محمد بن فضل متروک ہے۔

1224

1224 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِى أَبِى حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ قَالَ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنِى زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنْ هَذِهِ الآيَةِ (وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُوا لَهُ وَأَنْصِتُوا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ) قَالَ نَزَلَتْ فِى رَفْعِ الأَصْوَاتِ وَهُمْ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى الصَّلاَةِ. لَفْظُ ابْنِ أَبِى دَاوُدَ. عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ ضَعِيفٌ.
1224 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) اس آیت کے بارے میں بیان کرتے یہں :
'' اور جب قرآن کی تلاوت کی جائے تو تم خاموش رہو اور غور سے سنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔ '' حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں یہ ایک آواز بلند کرنے کے بارے میں نازل ہوئی تھی لوگ اس وقت نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کررہے تھے۔
روایت کے یہ الفاظ ابن ابوداؤد نامی راوی کے ہیں اس روایت کا راوی عبداللہ بن عامر ضعیف ہے۔

1225

1225 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى بِالنَّاسِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ « مَنْ ذَا الَّذِى يُخَالِجُنِى سُورَتِى ». فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ . لَمْ يَقُلْ هَكَذَا غَيْرُ حَجَّاجٍ وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ قَتَادَةَ مِنْهُمْ شُعْبَةُ وَسَعِيدٌ وَغَيْرُهُمَا فَلَمْ يَذْكُرُوا أَنَّهُ نَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ. وَحَجَّاجٌ لاَ يُحْتَجُّ بِهِ.
1225 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں قرات کرنا شرع کردی جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے دریافت کیا تم میں سے کون شخص میری سورت (تلاوت) کے بارے میں رکاوٹ ڈال رہا تھا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کو امام کی اقتداء میں قرات کرنے سے منع کردیا۔
روایت کے یہ الفاظ حجاج نامی راوی نے نقل کیے ہیں قتادہ کے دیگرشاگردوں یعنی شعبہ، سعید، اور دیگرحضرات نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے انھوں نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل نہیں کیے۔
'' نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں قرات کرنے سے منع کردیا ''۔
حجاج نامی راوی مستند نہیں ہے۔

1226

1226 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَلاَّمٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « كُلُّ صَلاَةٍ لاَ يُقْرَأُ فِيهَا بِأُمِّ الْكِتَابِ فَهِىَ خِدَاجٌ إِلاَّ أَنْ يَكُونَ وَرَاءَ إِمَامٍ ». يَحْيَى بْنُ سَلاَّمٍ ضَعِيفٌ وَالصَّوَابُ مَوْقُوفٌ.
1226 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جس نماز میں سورة فاتحہ نہ ہو تو وہ ناقص ہوتی ہے ماسوائے اس نماز کے جو امام کی اقتداء میں ہو۔
یحییٰ بن سلام نامی راوی ضعیف ہے درست یہ ہے یہ روایت موقوف ہے۔

1227

1227 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَنَّ مَالِكًا أَخْبَرَهُ عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ عَنْ جَابِرٍ نَحْوَهُ مَوْقُوفًا. حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدُ بْنِ عَلِىٍّ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- صَلَّى الظُّهْرَ فَقَرَأَ بِ (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى) فَقَالَ « أَيُّكُمُ الْقَارِئُ ». فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا. فَقَالَ « لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا ». قَالَ شُعْبَةُ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ أَكَرِهَ ذَلِكَ قَالَ لَوْ كَرِهَ لَنَهَى عَنْهُ.
1227 ۔ یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔
حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز ادا کی آپ نے سورة اعلی کی تلاوت کی (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تم میں سے کون شخص قرات کررہا تھا ایک شخص نے عرض کی میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ تم میں سے کوئی ایک شخص میری قرات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
شعبہ نامی راوی بیان کرتے ہیں میں نے قتادہ سے دریافت کیا کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات کو ناپسند قرار دیا تھا ؟ انھوں نے کہا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ناپسند قرار دیا ہوتا تو اس سے منع فرما دیتے۔

1228

1228 - قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا ».
1228 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ قرات کرے تو تم خاموش رہو۔

1229

1229 - تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الأَشْهَلِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا وَالْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الأَشْهَلِىُّ الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلاَنَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا ». قَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ كَانَ الْمُخَرِّمِىُّ يَقُولُ هُوَ ثِقَةٌ. يَعْنِى مُحَمَّدَ بْنَ سَعْدٍ.
1229 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو، اور جب وہ قرات کرے تو تم خاموش رہو۔
امام ابوعبدالرحمن نے یہ بات بیان کی ہے مخرمی کہتے ہیں ، یہ شخص ثقہ ہے یعنی محمد بن سعد نامی راوی (ثقہ) ہے) ۔

1230

1230 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْغَنَوِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلاَنَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ وَمُصْعَبِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّمَا الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَلاَ تَخْتَلِفُوا عَلَيْهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا وَإِذَا قَالَ (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ ) فَقُولُوا آمِينَ فَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا وَإِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَقُولُوا رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا وَإِذَا صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا أَجْمَعِينَ ». إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ ضَعِيفٌ.
1230 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں :
امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے تم اس سے اختلاف نہ کرو جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قرات کرے تو تم خاموش رہو : جب غیرالمغضوب علیھم ولاالضالین : کہے تو تم آمین کہو : جب وہ رکوع میں جائے تو تم بھی رکوع میں جاؤ۔ جب وہ سمع اللہ حمدہ کہے تو تم ربنالک الحمدکہو : جب وہ سجدہ میں جائے تو تم سجدے میں جاؤ۔ جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم سب لوگ بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو۔
اس روایت کا راوی اسماعیل بن ابان ضعیف ہے۔

1231

1231 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ الصَّاغَانِىُّ مُحَمَّدُ بْنُ مُيَسَّرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلاَنَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا. أَبُو سَعْدٍ الصَّاغَانِىُّ ضَعِيفٌ.
1231 ۔ یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے ۔
اس روایت کا راوی ابوسعد الصاغانی ضعیف ہے۔

1232

1232 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَاصِمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ قِرَاءَةَ خَلْفَ الإِمَامِ ». هَذَا مُرْسَلٌ .
1232 ۔ امام شعبی روایت کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے امام کی اقتداء میں قرات نہیں کی جائے گی ۔
یہ روایت مرسل ہے۔

1233

1233 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ التَّغْلِبِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ وَجَمَاعَةٌ قَالُوا حَدَّثَنَا غَسَّانُ ح وَقُرِئَ عَلَى أَبِى مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ التَّغْلِبِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ قَيْسِ بْنِ الرَّبِيعِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ أَوْ أُنْصِتُ قَالَ « بَلْ أَنْصِتْ فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ ». تَفَرَّدَ بِهِ غَسَّانُ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَيْسٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ ضَعِيفَانِ وَالْمُرْسَلُ الَّذِى قَبْلَهُ أَصَحُّ مِنْهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1233 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی کیا میں امام کی اقتداء میں قرات کرلیاکروں : یا میں خاموش رہوں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم خاموش رہا کرو : یہ تمہارے لیے کافی ہوگا۔
اس روایت کو نقل کرنے میں غسان نامی راوی منفرد ہیں اور یہ صاحب ضعیف ہیں جبکہ اس روایت کے دوسرے دوراوی قیس اور محمد بن سالم ضعیف ہیں۔ اس سے پہلے نقل کی جانے والی ' مرسل ' روایت اس سے زیادہ مستند ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

1234

1234 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقُطَعِىُّ حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ وَسَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ حِطَّانَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِىِّ قَالَ صَلَّى بِنَا أَبُو مُوسَى فَقَالَ أَبُو مُوسَى إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُعَلِّمُنَا إِذَا صَلَّى بِنَا قَالَ « إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا ». هَكَذَا أَمْلاَهُ عَلَيْنَا أَبُو حَامِدٍ مُخْتَصَرًا. سَالِمُ بْنُ نُوحٍ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ.
1234 ۔ حطان بن عبداللہ رقاشی بیان کرتے ہیں ایک مرتبہ حضرت ابوموسی اشعری (رض) نے ہمیں نماز پڑھائی حضرت ابوموسی نے ہمیں بتایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ہمیں نماز پڑھاتے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں تعلیم دیا کرتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے امام کو اس لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ قرات کرے تو تم لوگ خاموش رہو۔
شیخ ابوحامد نے اس روایت کو اسی طرح مختصر طور پر ہمیں املاء کروایا ہے۔ اس روایت کا راوی سالم بن نوح مستند نہیں ہے۔

1235

1235 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ قَتَادَةَ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِىِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى غَلاَّبٍ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِى قَالَ صَلَّيْنَا مَعَ أَبِى مُوسَى الأَشْعَرِىِّ صَلاَةَ الْعَتَمَةِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ وَقَالَ فِيهِ فَإِنَّ نَبِىَّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَطَبَنَا فَكَانَ يُعَلِّمُنَا صَلاَتَنَا وَيُبَيِّنُ لَنَا سُنَّتَنَا قَالَ « أَقِيمُوا الصُّفُوفَ ثُمَّ لْيَؤُمَّكُمْ أَحَدُكُمْ فَإِذَا كَبَّرَ الإِمَامُ فَكَبِّرُوا وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا ». قَدْ رُوِىَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الصَّيَّادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ عَنِ الثَّوْرِىِّ وَكَذَلِكَ رَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِىِّ وَرَوَاهُ هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِىُّ وَسَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ وَشُعْبَةُ وَهَمَّامٌ وَأَبُو عَوَانَةَ وَأَبَانُ وَعَدِىُّ بْنُ أَبِى عُمَارَةَ كُلُّهُمْ عَنْ قَتَادَةَ فَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِنْهُمْ « وَإِذَا قَرَأَ فَأَنْصِتُوا ». وَهُمْ أَصْحَابُ قَتَادَةَ الْحُفَّاظُ عَنْهُ.
1235 ۔ حطان بن عبداللہ رقاشی بیان کرتے ہیں : حضرت ابوموسی اشعری (رض) کی اقتداء میں ہم نے عشاء کی نماز ادا کی ۔ اس کے بعد انھوں نے طویل حدیث ذکر کی ہے جس میں یہ الفاظ ہیں :
'' نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز کا طریقہ سکھایا اور ہمارے سامنے اپنی سنت کو بیان کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم لوگ صفوں کو قائم رکھو (یعنی سیدھا رکھو) پھر تم میں سے کوئی ایک شخص تمہاری امامت کرے جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو جب وہ قرات کرے تو تم لوگ خاموش ہوجاؤ۔
یہی روایت بعض دیگراسناد کے حوالے سے منقول ہے تاہم بعض راویوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں :
'' اور جب وہ قرات کرے تو تم لوگ خاموش رہو ''۔

1236

1236 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدِلاَنِىُّ وَأَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ أَبِى يُحَدِّثُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا قَالَ الإِمَامُ (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ) فَأَنْصِتُوا ».
1236 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب امام غیرالمغضوب علیھم والاالضآلین ۔ پڑھے تو تم خاموش رہو۔

1237

1237 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ زَكَرِيَّا التَّمَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِى سُهَيْلٍ عَنْ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ خَافَتَ أَوْ جَهَرَ ». عَاصِمٌ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ وَرَفْعُهُ وَهَمٌ.
1237 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں امام کا قرات کرنا تمہارے لیے کافی ہوگا خواہ وہ پست آواز سے قرات کرے یا بلند آواز میں قرات کرے۔
اس روایت کا راوی عاصم مستند نہیں ہے : اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کرنا وہم ہے۔

1238

1238 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْعَوْفِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَيَحْيَى بْنُ أَبِى بُكَيْرٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِى سُلَيْمٍ وَجَابِرٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ ». جَابِرٌ وَلَيْثٌ ضَعِيفَانِ.
1238 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جس شخص کا امام ہو (یعنی جو باجماعت نماز ادا کررہا ہو) تو امام کا قرات کرنا اس شخص کا قرات کرنا شمار ہوگا۔

1239

1239 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ وَشَاذَانُ وَأَبُو غَسَّانَ قَالُوا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ جَابِرٍ ح. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَهُ.
1239 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1240

1240 - حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ عَلِىِّ بْنِ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِىِّ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ عَلِىٌّ رضى الله عنه مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ.
1240 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں جو شخص امام کی اقتداء میں قرات کرے اس نے سنت کی خلاف ورزی کی ہے۔

1241

1241 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ مِثْلَهُ. خَالَفَهُ قَيْسٌ وَابْنُ أَبِى لَيْلَى عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِىِّ وَلاَ يَصِحُّ إِسْنَادُهُ.
1241 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس کی سند مستند نہیں ہے۔

1242

1242 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَزْدِىُّ حَدَّثَنَا عَمِّى عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِىِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى قَالَ قَالَ عَلِىُّ بْنُ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ.
1242 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : جو شخص امام کی اقتداء میں قرات کرتا ہے اس نے سنت کی خلاف ورزی کی ۔

1243

1243 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ مِنْ أَصْلِ كِتَابِ أَبِيهِ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِىُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى لَيْلَى قَالَ قَالَ عَلِىٌّ رضى الله عنه مَنْ قَرَأَ خَلْفَ الإِمَامِ فَقَدْ أَخْطَأَ الْفِطْرَةَ. خَالَفَهُ ابْنُ أَبِى لَيْلَى فَقَالَ عَنِ ابْنِ الأَصْبَهَانِىِّ عَنِ الْمُخْتَارِ عَنْ عَلِىٍّ وَلاَ يَصِحُّ.
1243 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : جو شخص امام کی اقتداء میں قرات کرتا ہے اس نے سنت کی خلاف ورزی کی یہی روایت ایک اور حوالے سے منقول ہے تاہم یہ مستند نہیں ہے۔

1244

1244 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ الْغَفَّارِ وَأَبُو شِهَابٍ وَالْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَصْبَهَانِىِّ عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَلِيًّا قَالَ إِنَّمَا يَقْرَأُ خَلْفَ الإِمَامِ مَنْ لَيْسَ عَلَى الْفِطْرَةِ.
1244 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں امام کی اقتداء میں وہ شخص قرات کرے گا جو سنت پر عمل پیرا نہ ہو۔

1245

1245 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى أَخْبَرَنِى رَجُلٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ يَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ.
1245 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : تمہارے لیے امام کا قرات کرنا کافی ہے۔

1246

1246 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنِ ابْنِ أَبِى لَيْلَى أَخْبَرَنِى رَجُلٌ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَاهُ يُحَدِّثُ عَنْ عَلِىٍّ مِثْلَهُ.
1246 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت علی (رض) کے حوالے سے منقول ہے۔

1247

1247 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ وَغَيْرُهُ قَالُوا حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنِى أَبُو الزَّاهِرِيَّةِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِى الدَّرْدَاءِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَفِى كُلِّ صَلاَةٍ قِرَاءَةٌ قَالَ « نَعَمْ ». فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَجَبَتْ هَذِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِى وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ إِلَيْهِ « مَا أَرَى الإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلاَّ قَدْ كَفَاهُمْ ». كَذَا قَالَ. وَهُوَ وَهَمٌ مِنْ زَيْدِ بْنِ الْحُبَابِ. وَالصَّوَابُ فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ مَا أَرَى الإِمَامَ إِلاَّ قَدْ كَفَاهُمْ.
1247 ۔ حضرت ابودرداء (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا : کیا ہر نماز میں قرات کی جائے گی ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : جی ہاں ! تو انصار میں سے ایک شخص نے عرض کی : تو یہ واجب ہوگئی۔ (راوی کہتے ہیں) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے فرمایا میں کیونکہ حاضرین میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زیادہ قریب بیٹھا ہوا تھا ، (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا) امام جب لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہو تو اس کا قرات کرنا ہی ان لوگوں کے لیے کافی ہوگا۔
راوی نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے تاہم زیدنامی راوی کو اس میں وہم ہوا ہے۔ (سابقہ روایت کی درست شکل یہ ہے ) حضرت ابودرداء نے یہ بات ارشاد فرمائی : میں یہ سمجھتاہوں کہ امام کا قرات کر لیناان سب لوگوں کے لیے کافی ہوگا۔

1248

1248 -حَدَّثَنَاهُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى مُعَاوِيَةُ بِهَذَا وَقَالَ فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ يَا كَثِيرُ مَا أَرَى الإِمَامَ إِلاَّ قَدْ كَفَاهُمْ .
1248 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے منقول ہے جس میں یہ الفاظ ہیں : حضرت ابودرداء نے ارشاد فرمایا اے کثیر : میں یہ سمجھتاہوں کہ امام کا قرات کرلینا ان سب کے لیے کافی ہوگا۔

1249

1249 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى التَّيْمِىُّ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَتُهُ لَهُ قِرَاءَةٌ ». أَبُو يَحْيَى التَّيْمِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ضَعِيفَانِ.
1249 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جس شخص کا امام ہو تو امام کا قرات کرنا اس کا قرات کرنا شمار ہوگا۔
ابویحییٰ تیمی اور محمد بن عبادیہ دونوں ضعیف ہیں۔

1250

1250 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَارُ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلاَةً فَلَمَّا قَضَاهَا قَالَ « هَلْ قَرَأَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مَعِى بِشَىْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ ». فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنِّى أَقُولُ مَا لِى أُنَازَعُ الْقُرْآنَ إِذَا أَسْرَرْتُ بِقِرَاءَتِى فَاقْرَءُوا مَعِى وَإِذَا جَهَرْتُ بِقِرَاءَتِى فَلاَ يَقْرَأَنَّ مَعِى أَحَدٌ ». تَفَرَّدَ بِهِ زَكَرِيَّا الْوَقَارُ وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ مَتْرُوكٌ.
1250 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک نماز پڑھائی جب آپ نے اسے مکمل کرلیا تو دریافت کیا کیا تم میں سے کسی شخص نے میرے ساتھ قرآن کی قرات کی ہے ؟ حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کی : میں نے یارسول اللہ ! نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں بھی یہ سوچ رہا تھا کہ قرات میں کون میرا مقابلہ کررہا ہے جب میں پست آواز میں قرات کررہاہوں تو تم بھی میرے ساتھ قرات کرلیاکرو اور جب میں بلند آواز میں قرات کروں تو کوئی شخص میرے ساتھ قرات نہ کرے ۔
اس روایت کو نقل کرنے میں زکریا نامی راوی منفرد ہے اور یہ شخص منکرالحدیث ہے اور متروک ہے۔

1251

1251 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ صَالِحٍ الْوَزَّانُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَبِى سُهَيْلٍ عَنْ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ خَافَتَ أَوْ قَرَأَ ». قَالَ أَبُو مُوسَى قُلْتُ لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ فِى حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ هَذَا فِى الْقِرَاءَةِ فَقَالَ هَذَا مُنْكَرٌ.
1251 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : تمہارے لیے امام کا قرات کرلینا کافی ہے خواہ وہ پست آواز میں قرات کرے یا بلند آواز میں کرے۔
ابوموسی نامی راوی بیان کرتے ہیں میں نے امام احمد بن حنبل سے حضرت عبداللہ بن عباس سے منقول قرات کے بارے میں اس روایت کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا یہ روایت منکر ہے۔

1252

1252 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ السِّجِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَالْمُحَارِبِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ حُجْرٍ أَبِى الْعَنْبَسِ وَهُوَ ابْنُ عَنْبَسٍ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا قَالَ (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ) قَالَ « آمِينَ ». يَمُدُّ بِهَا صَوْتَهُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ هَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ الْكُوفَةِ. هَذَا صَحِيحٌ وَالَّذِى بَعْدَهُ.
1252 ۔ حضرت وائل بن حجر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جب امام '' غیرالمغضوب علیھم ولاالضآلین '' پڑھے تو وہ آمین کہے اور اس میں آواز کو کھینچے۔
ابوبکرنامی راوی بیان کرتے ہیں ایساکرناسنت ہے اس روایت کو نقل کرنے میں اہل کوفہ منفرد ہیں۔ یہ روایت مستند ہے اور اس کے بعد والی روایت بھی مستند ہے۔

1253

1253 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ حُجْرٍ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ سَمِعَ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- يَرْفَعُ صَوْتَهُ بِآمِينَ إِذَا قَالَ ( غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ )
1253 ۔ حضرت وائل بن حجر (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بلند آواز میں آمین کہتے ہوئے سنا ہے جب آپ نے '' غیرالمغضوب علیہ ھم والاالضالین '' پڑھا تھا۔

1254

1254 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ قَالَ سَمِعْتُ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَرَأَ (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ) فَقَالَ « آمِينَ » . وَمَدَّ بِهَا صَوْتَهُ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَشَدُّ شَىْءٍ فِيهِ أَنَّ رَجُلاً كَانَ يَسْأَلُ سُفْيَانَ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَأَظُنُّ سُفْيَانَ تَكَلَّمَ بِبَعْضِهِ وَالرَّجُلَ بِبَعْضِهِ. خَالَفَهُ شُعْبَةُ فِى إِسْنَادِهِ وَمَتْنِهِ.
1254 ۔ حضرت وائل بن حجر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوسنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ، غیرالمغضوب علیہم ولاالضالین، پڑھا تو پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آمین کہا آپ نے اس میں آواز کو کھینچا (یعنی بلند کیا) ۔
اس روایت کے ایک راوی عبدالرحمن کہتے ہیں : اس بارے میں زیادہ شدید یہ ہے ایک شخص نے (اس روایت کے دوسرے راوی) سفیان سے اس کے بارے میں دریافت کیا، تو میرا یہ خیال ہے سفیان نے اس کے بعض حصے کے بارے میں کلام کیا اور اس شخص نے دوسرے حصے کے بارے میں کلام کیا ۔ شعبہ نامی راوی نے اس کی سند اور متن میں اختلاف نقل کیا ہے۔

1255

1255 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ حُجْرٍ أَبِى الْعَنْبَسِ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا وَائِلٌ أَوْ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَسَمِعْتُهُ حِينَ قَالَ (غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ) قَالَ « آمِينَ ». وَأَخْفَى بِهَا صَوْتَهُ وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى وَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ. كَذَا قَالَ شُعْبَةُ وَأَخْفَى بِهَا صَوْتَهُ وَيُقَالُ إِنَّهُ وَهِمَ فِيهِ لأَنَّ سُفْيَانَ الثَّوْرِىَّ وَمُحَمَّدَ بْنَ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ وَغَيْرَهُمَا رَوَوْهُ عَنْ سَلَمَةَ فَقَالُوا وَرَفَعَ صَوْتَهُ بِآمِينَ. وَهُوَ الصَّوَابُ.
1255 ۔ حضرت وائل بن حجر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کی میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوسنا، جب آپ نے ، غیرالمغضوب علیہم ولاالضالین، پڑھا تو آپ نے آمین کہا آپ نے اس کو اپنی آواز کو پست رکھا۔ نماز کے دوران آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا دایاں دست مبارک بائیں ہاتھ پر رکھا تھا اور آپ نے دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرا۔
شعبہ نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پست آوا زمین آمین کہی تھی۔ ایک قول کے مطابق اس روایت میں انھیں وہم ہوا ہے کیونکہ دیگر راویوں نے اسے سلمہ نامی راوی کے حوالے سے نقل کیا ہے اور یہی بات نقل کی ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلند آواز میں آمین کہی تھی اور یہی روایت درست ہے۔

1256

1256 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى شُعَيْبٍ يَعْنِى الْحَرَّانِىَّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِى عَبْدِ الرَّحِيمِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِى أُنَيْسَةَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فَلَمَّا قَالَ (وَلاَ الضَّالِّينَ) قَالَ « آمِينَ ». مَدَّ بِهَا صَوْتَهُ هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ .
1256 ۔ حضرت وائل بن حجر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کی جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ، ولاالضالین، پڑھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آمین کہا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس میں آواز کو بلند کیا۔ اس حدیث کی سند صحیح ہے۔

1257

1257 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الدَّقَّاقِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ أَبُو مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا بَحْرٌ السَّقَّاءُ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا قَالَ (وَلاَ الضَّالِّينَ) قَالَ « آمِينَ ». يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ. وَعَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ. بَحْرٌ السَّقَّاءُ ضَعِيفٌ.
1257 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب ، ولاالضالین، پڑھتے تھے تو آمین کہتے تھے اور بلند آواز میں کہتے تھے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت ابوہریرہ کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے ۔
سابقہ روایت کا راوی بحر ثقہ ضعیف ہے۔

1258

1258 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِى عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ عَنِ الزُّبَيْدِىِّ حَدَّثَنِى الزُّهْرِىُّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ وَسَعِيدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ أُمِّ الْقُرْآنِ رَفَعَ صَوْتَهُ وَقَالَ « آمِينَ ». هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
1258 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سورة فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے تو بلند آواز میں آمین کہتے تھے۔ اس روایت کی سند، حسن، ہے۔

1259

1259 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَزِيدَ وَعَلِىُّ بْنُ إِشْكَابَ وَالْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْبُسْتَنْبَانِ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ قَالَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ حَفِظْتُ سَكْتَتَيْنِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى الصَّلاَةِ . وَقَالَ الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ سَمُرَةُ حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سَكْتَتَيْنِ فِى الصَّلاَةِ سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ الإِمَامُ حَتَّى يَقْرَأَ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَكَتَبُوا إِلَى الْمَدِينَةِ إِلَى أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ فَصَدَّقَ سَمُرَةَ. الْحَسَنُ مُخْتَلَفٌ فِى سَمَاعِهِ مِنْ سَمُرَةَ وَقَدْ سَمِعَ مِنْهُ حَدِيثًا وَاحِدًا وَهُوَ حَدِيثُ الْعَقِيقَةِ فِيمَا زَعَمَ قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ.
1259 ۔ حضرت سمرہ (رض) بیان کرتے ہیں : مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات یاد ہے آپ نماز کے دوران دو مرتبہ سکوت کرتے تھے ، ایک اس وقت جب امام نے تکبیر کہہ دی ہو اور قرات شروع کرنی ہو اور دوسرا سکوت اس وقت ہوتا تھا جب آپ سورة فاتحہ پڑھ کر فارغ ہوتے تھے۔
حضرت عمران بن حصین (رض) نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا، تو ان لوگوں نے مدینہ منورہ میں حضرت ابی بن کعب (رض) کو اس بارے میں خط لکھا تو انھوں نے حضرت سمرہ (رض) کے بیان کی تصدیق کی۔
حسن بصری کے حضرت سمرہ (رض) سے احادیث کے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے حسن بصری نے ان سے ایک حدیث سنی ہے اور یہ وہ حدیث ہے جو عقیقہ کے بارے میں ہے جسے قریش بن انس نے حبیب نامی راوی سے نقل کیا ہے۔

1260

1260 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلاَةَ سَكَتَ هُنَيْهَةً وَإِذَا قَرَأَ (وَلاَ الضَّالِّينَ) سَكَتَ سَكْتَةً فَأُنْكِرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ فَكُتِبَ فِى ذَلِكَ إِلَى أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ فَكَتَبَ أَنَّ الأَمْرَ كَمَا صَنَعَ سَمُرَةُ.
1260 ۔ حسن بصری بیان کرتے ہیں : حضرت سمرہ (رض) نماز کا جب آغاز کرتے تھے تو تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہتے تھے پھر جب ولاالضالین پڑھ لیتے تھے تو تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہتے تھے اس بارے میں ان پر اعتراض کیا گیا اس بارے میں حضرت ابی بن کعب (رض) کو خط لکھا گیا تو انھوں نے فرمایا : حکم اسی طرح ہے جیسے سمرہ نے کیا ہے۔

1261

1261 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِى زُرْعَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا كَبَّرَ فِى الصَّلاَةِ سَكَتَ هُنَيْهَةً فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِأَبِى أَنْتَ وَأُمِّى مَا تَقُولُ فِى صَلاَتِكَ بَيْنَ التَّكْبِيرِ وَالْقِرَاءَةِ قَالَ « أَقُولُ اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِى وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ اللَّهُمَّ نَقِّنِى مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْنِى مِنْ خَطَايَاىَ بِالثَّلْجِ وَالْمَاءِ وَالْبَرَدِ ».
1261 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے آغاز میں جب تکبیر کہتے تھے تو تھوڑی دیر کے لیے خاموش رہتے تھے میں نے عرض کیا : یارسول اللہ : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ تکبیر کہنے اور قرات کرنے کے درمیان میں کیا پڑھتے تھے ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا میں یہ پڑھتاہوں :
اے اللہ ! تو میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا فاصلہ پیدا کردے جتنا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ رکھا ہے اور اے اللہ مجھے خطاؤں سے اس طرح صاف کردے جس طرح سفید کپڑے کو میل سے صاف کردیاجاتا ہے اے اللہ میری خطاؤں کو برف پانی اور اولوں کے ذریعے دھودے۔

1262

1262 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ زَاذَانَ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِى الصِّدِّيقِ النَّاجِىِّ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ قَالَ كُنَّا نَحْزُرُ قِيَامَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِى الظُّهْرِ قَدْرَ ثَلاَثِينَ آيَةً قَدْرَ سُورَةِ السَّجْدَةِ فِى الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ وَفِى الأُخْرَيَيْنِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِى الرَّكْعَتَيْنِ الأُولَيَيْنِ فِى الْعَصْرِ عَلَى قَدْرِ الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الظُّهْرِ وَحَزَرْنَا قِيَامَهُ فِى الأُخْرَيَيْنِ مِنَ الْعَصْرِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ ذَلِكَ. هَذَا ثَابِتٌ صَحِيحٌ .
1262 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ظہر اور عصر کی نماز میں قیام کا اندازہ لگایا تو ہم نے یہ اندازہ لگایا کہ ظہر کی نماز میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قیام اتناطویل ہوتا ہے جتنی دیر میں تیس آیات تلاوت کی جاسکیں یعنی جتنی سورة سجدہ بڑی ہے یہ اندازہ پہلی دو رکعت کے بارے میں تھا۔ جبکہ آخری دو رکعت میں اس سے نصف ہوتا تھا۔
اسی طرح ہم نے عصر کی پہلی رکعت میں آپ کے قیام کا اندازہ لگایا تو وہ ظہر کی آخری دو رکعت جتنا ہوتا تھا اور ہم نے عصر کی آخری دو رکعت میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قیام کا اندازہ لگایاتو وہ اس کے نصف ہوتا تھا۔
یہ روایت ثابت اور صحیح ہے۔

1263

1263 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْبَجَلِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الأَوْدِىُّ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عَامِرٍ الْبَجَلِىُّ حَدَّثَنَا هُرَيْمُ بْنُ سُفْيَانَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِى حَازِمٍ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ ابْنِ عَبَّاسٍ بِالْبَصْرَةِ فَقَرَأَ فِى أَوَّلِ رَكْعَةٍ بِالْحَمْدِ وَأَوَّلِ آيَةٍ مِنَ الْبَقَرَةِ ثُمَّ قَامَ فِى الثَّانِيَةِ فَقَرَأَ بِالْحَمْدِ وَالآيَةِ الثَّانِيَةِ مِنَ الْبَقَرَةِ ثُمَّ رَكَعَ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ ( فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ). هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ وَفِيهِ حُجَّةٌ لِمَنْ يَقُولُ إِنَّ مَعْنَى قَوْلِهِ (فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ) إِنَّمَا هُوَ بَعْدَ قِرَاءَةِ فَاتِحَةِ الْكِتَابِ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1263 ۔ قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کی اقتداء میں بصرہ میں نماز ادا کی ، انھوں نے پہلی رکعت میں سورة فاتحہ پڑھی اور سورة بقرہ کی پہلی آیت پڑھی، پھر وہ دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو انھوں نے سورة فاتحہ پڑھی اور سورة بقرہ کی دوسری آیت پڑھی، پھر وہ رکوع میں چلے گئے جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو انھوں نے ہماری طرف رخ کرکے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے :
'' تم اس میں سے جو آسانی سے پڑھ سکو اس کی تلاوت کرلو ''
اس روایت کی سند حسن ہے۔ اس میں ان لوگوں کے لیے دلیل موجود ہے جو اس بات کے قائل ہیں : اللہ کے اس فرمان تم اس میں سے جو آسانی سے پڑھا جاسکتا ہے پڑھ لو، سے مراد تلاوت ہے جو سو رہ فاتحہ پڑھنے کی بعد کی جاتی ہے باقی اللہ بہترجانتا ہے۔

1264

1264 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ قَالاَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ أَبِى الزَّاهِرِيَّةِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِى الدَّرْدَاءِ قَالَ قَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفِى كُلِّ صَلاَةٍ قُرْآنٌ قَالَ « نَعَمْ ». فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ وَجَبَ هَذَا. فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ يَا كَثِيرُ - وَأَنَا إِلَى جَنْبِهِ - لاَ أَرَى الإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلاَّ قَدْ كَفَاهُمْ. رَوَاهُ زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ فِيهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَا أَرَى الإِمَامَ إِلاَّ قَدْ كَفَاهُمْ ». وَوَهِمَ فِى ذَلِكَ وَالصَّوَابُ أَنَّهُ مِنْ قَوْلِ أَبِى الدَّرْدَاءِ كَمَا قَالَ ابْنُ وَهْبٍ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1264 ۔ حضرت ابودرداء (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص کھڑا ہوا اس نے عرض کی : یارسول اللہ : کیا ہر رکعت میں تلاوت کی جائے گی ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جی ہاں۔ حاضرین میں سے ایک بولے یہ لازم ہوگئی ہے ۔
(اس روایت کے راوی) حضرت ابودرداء نے (اپنے شاگرد سے ) فرمایا اے کثیر :(کثیر کہتے ہیں : میں اس وقت ان کے پہلو میں موجود تھا ) میں یہ سمجھتاہوں امام جب لوگوں کو نماز پڑھارہوتو اس کا قرات کرنا ہی ان لوگوں کے لیے کافی ہوگا۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ منقول ہے تاہم ان میں یہ الفاظ ہیں :
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی میں یہ سمجھتاہوں کہ امام کا قرات کرلینا اور ان لوگوں کے لیے کافی ہوگا۔
راوی کو اس روایت میں وہم ہوا ہے درست یہ ہے : یہ الفاظ حضرت ابودرداء کے ہیں جیسا کہ ابن وہب نامی راوی نے نقل کیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

1265

1265 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الصَّلاَةَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ ثُمَّ رَكَعَ وَطَبَّقَ وَجَعَلَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا فَقَالَ صَدَقَ أَخِى كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا. وَجَعَلَ يَدَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ يَعْنِى فِى الرُّكُوعِ .
1265 ۔ حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھنے کی تعلیم دی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رفع یدین کیا اور پھر آپ رکوع میں چلے گئے اور دونوں ہاتھوں کو ملا لیا اور دونوں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔
راوی کہتے ہیں) اس روایت کا حضرت سعد (رض) کو پتہ چلا تو انھوں نے فرمایا : میرے بھائی (حضرت عبداللہ بن مسعود (رض)) نے ٹھیک کہا ہے ہم پہلے ایسا ہی کرتے تھے لیکن پھر ہمیں اس طرح کرنے کا حکم دیا گیا ، پھر حضرت سعد (رض) نے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے اوپر رکھے (اس سے مراد یہ ہے : رکوع میں ایسا کرنے کا حکم دیا گیا ) ۔

1266

1266 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ بِهَذَا وَقَالَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَلَمَّا رَكَعَ طَبَّقَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا فَقَالَ صَدَقَ أَخِى كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ثُمَّ أُمِرْنَا بِهَذَا وَضْعِ الْكَفَّيْنِ عَلَى الرُّكْبَتَيْنِ . هَذَا إِسْنَادٌ ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
1266 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :
انہوں نے تکبیر کہی، دونوں ہاتھوں کو بلند کیا، پھر جب وہ رکوع میں گئے تو دونوں ہاتھ جوڑ کر دونوں گھٹنوں کے درمیان رکھ لیے۔ حضرت سعد (رض) کو اس بارے میں پتہ چلا تو انھوں نے فرمایا : میرے بھائی نے ٹھیک کہا ہے ہم پہلے اسی طرح کیا کرتے تھے لیکن پھر ہمیں یہ حکم دیا گیا کہ ہم دونوں ہتھیلیاں دونوں گھٹنوں پر رکھ لیا کریں۔
یہ سند ثابت ہے اور صحیح ہے۔

1267

1267 - حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَمَذَانِىُّ بِهَمَذَانَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا رَكَعَ فَرَّجَ أَصَابِعَهُ وَإِذَا سَجَدَ ضَمَّ أَصَابِعَهُ الْخَمْسَ. قَالَ دَعْلَجٌ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خُزَيْمَةَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ثُمَّ لَقِيتُ مُوسَى فَحَدَّثَنِى بِهِ.
1267 ۔ علقمہ بن وائل اپنے والد (حضرت وائل بن حجر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع میں جاتے تھے تو اپنی انگلیاں کشادہ رکھتے تھے اور جب سجدے میں جاتے تھے تو پانچوں انگلیاں ملا لیتے تھے۔
یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1268

1268 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ كَعْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شَمِرٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ لِى النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « يَا بُرَيْدَةُ إِذَا رَفَعْتَ رَأْسَكَ مِنَ الرُّكُوعِ فَقُلْ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَاءِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ ».
1268 ۔ عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا : اے بریدہ ! جب تم رکوع سے سراٹھاؤ تو یہ پڑھو :
'' سمع اللہ لمن حمدہ اللھم ربنالک الحمد ملء السماء وملء الارض وملء ما شئت من شیء بعد۔ '' اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی حمد کی اے اللہ اے ہمارے پروردگار ! حمد تیرے لیے مخصوص ہے جو اتنی ہو جو آسمان کو بھر دے اور زمین کو بھر دے اور ان کے علاوہ جس چیز کو توچا ہے اسے بھی بھردے۔

1269

1269 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُمَيْرٍ الدِّمَشْقِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ عُمَارَةَ بْنِ رَاشِدٍ أَبُو الْخَطَّابِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ يَقُولُ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ». قَالَ مَنْ وَرَاءَهُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
1269 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ہم جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کرتے تھے تو آپ، سمع اللہ المن حمدہ، پڑھتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے موجود شخص بھی، سمع اللہ المن حمدہ، پڑھتا تھا۔

1270

1270 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ أَيْضًا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَمْرِو بْنِ عُمَارَةَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ يَقُولُ حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْفَضْلِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا قَالَ الإِمَامُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ فَلْيَقُلْ مَنْ وَرَاءَهُ اللَّهُمَّ رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ». هَذَا هُوَ الْمَحْفُوظُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1270 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب امام سمع اللہ المن حمدہ پڑھے تو پیچھے والاشخص ، اللھم ربنالک ولک الحمد، پڑھے۔ یہ روایت اس سند کے حوالے سے محفوظ ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

1271

1271 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الطَّيَالِسِىُّ زَغَاثٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ جَنْزَةَ الْمَدَائِنِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِىِّ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ « أَتَقْرَءُونَ خَلْفَ الإِمَامِ ». فَقُلْنَا إِنَّ فِينَا مَنْ يَقْرَأُ. قَالَ « فَبِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ ». الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ضَعِيفٌ. كَذَا رَوَاهُ الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ وَخَالَفَهُ سَلاَّمٌ أَبُو الْمُنْذِرِ فَرَوَاهُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ وَلاَ يَثْبُتُ. وَخَالَفَهُمَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّىُّ وَرَوَاهُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- . وَرَوَاهُ ابْنُ عُلَيَّةَ وَغَيْرُهُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ مُرْسَلاً. وَرَوَاهُ خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى عَائِشَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-
1271 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز پڑھائی پھر آپ نے ہماری طرف رخ کرلیا اور ارشاد فرمایا : کیا تم لوگ امام کی اقتداء میں قرات کرتے ہو ؟ ہم نے عرض کی : ہمارے درمیان ایک صاحب ہیں جنہوں نے یہ تلاوت کی ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، سورة فاتحہ پڑھ لیاکرو۔

1272

1272 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يُوسُفَ الزَّمِّىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّىُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلَّى بِأَصْحَابِهِ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ « أَتَقْرَءُونَ فِى صَلاَتِكُمْ وَالإِمَامُ يَقْرَأُ ». فَسَكَتُوا قَالَهَا ثَلاَثًا فَقَالَ قَائِلٌ أَوْ قَائِلُونَ إِنَّا لَنَفْعَلُ. قَالَ « فَلاَ تَفْعَلُوا وَلْيَقْرَأْ أَحَدُكُمْ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فِى نَفْسِهِ ». لَفْظُ حَدِيثِ الْفَارِسِىِّ.
1272 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اصحاب کو نماز پڑھائی، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے ان کی طرف رخ کرکے ارشاد فرمایا : کیا تم لوگ نماز کے دوران قرات کررہے تھے جب کہ امام قرات کررہا تھا ؟ لوگ خاموش رہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی تو ایک صاحب بولے چند حضرات نے یہ بات بیان کی ہے : ہم نے ایسا ہی کیا ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم ایسانہ کیا کرو تم لوگ دل میں سورة فاتحہ پڑھ لیا کرو۔
یہ الفاظ فارسی نامی راوی کے ہیں۔

1273

1273 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عَدِىٍّ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ. لَفْظُ حَدِيثِ الْفَارِسِىِّ.
1273 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1274

1274 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا هِلاَلُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا أَبِى ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ جَهُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَةَ قَالاَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو بِهَذَا.
1274 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1275

1275 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- لِقَوْمٍ كَانُوا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ فَيَجْهَرُونَ بِهِ « خَلَّطْتُمْ عَلَىَّ الْقُرْآنَ ». وَكُنَّا نُسَلِّمُ فِى الصَّلاَةِ فَقِيلَ لَنَا « إِنَّ فِى الصَّلاَةِ شُغُلاً ».
1275 ۔ حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاضرین سے فرمایا جو (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں) بلند آواز میں قرات کررہے تھے (ان سے یہ فرمایا) تم نے میرے لیے تلاوت کرنا مشکل کردیا۔
(حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ) پہلے ہم نماز میں سلام کا جواب (دے دیا کرتے تھے ) پھر ہمیں یہ بتایا گیا : نماز ایک مشغولیت ہے (اس لیے نماز کے درمیان کوئی بات چیت یا کلام نہ کیا جائے) ۔

1276

1276 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى عَنْ يُونُسَ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ إِذَا أَدْرَكْتَ الْقَوْمَ رُكُوعًا فَكَبِّرْ وَارْكَعْ فَإِنَّهَا تُجْزِئُكَ وَاحِدَةٌ لِلتَّكْبِيرِ وَالرُّكُوعِ. وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ فِيمَنْ نَسِىَ التَّكْبِيرَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلاَةَ ثُمَّ كَبَّرَ لِلرُّكُوعِ أَنَّ ذَلِكَ يُجْزِئُهُ.
1276 ۔ سعید بن مسیب بیان کرتے یہں : جب تم کچھ لوگوں کو رکوع کی حالت میں پاؤ تو تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے جاؤ، تو وہ ایک تکبیر ہی تمہارے لیے تکبیر تحریمہ اور رکوع میں جانے والی تکبیر کے طور پر کافی ہوگی۔
سعید بن مسیب سے یہ بات بھی نقل کی گئی ہے : وہ یہ فرماتے ہیں : جو شخص نماز کے آغاز میں تکبیر تحریمہ کہنابھول جائے پھر وہ رکوع میں جانے کے لیے تکبیر کہے تو ایسا کرنا اس کے لیے کافی ہوگا۔

1277

1277 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى لَيْلَى عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ صِلَةَ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَقُولُ فِى رُكُوعِهِ « سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ ». ثَلاَثًا وَفِى سُجُودِهِ « سُبْحَانَ رَبِّىَ الأَعْلَى وَبِحَمْدِهِ ». ثَلاَثًا .
1277 ۔ حضرت حذیفہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں ، سبحان ربی العظیم وبحمدہ، تین مرتبہ پڑھتے تھے اور سجدے میں ، سبحان ربی الاعلی : تین مرتبہ پڑھتے تھے۔

1278

1278 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ رُمَيْسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ الأَحْمَسِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِىُّ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا السَّرِىُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ مِنَ السُّنَّةِ أَنْ يَقُولَ الرَّجُلُ فِى رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ وَفِى سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّىَ الأَعْلَى وَبِحَمْدِهِ .
1278 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : یہ بات سنت ہے : آدمی رکوع میں ، سبحان ربی العظیم وبحمدہ، اور سجدے میں سبحان ربی الاعلی وبحمدہ، پڑھے۔

1279

1279 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسَلَّمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى رَافِعٍ عَنْ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا سَجَدَ فِى الصَّلاَةِ الْمَكْتُوبَةِ قَالَ « اللَّهُمَّ لَكَ سَجَدْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ أَنْتَ رَبِّى سَجَدَ وَجْهِى لِلَّذِى خَلَقَهُ وَصَوَّرَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ تَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ ». وَكَانَ إِذَا رَكَعَ قَالَ « اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَبِكَ آمَنْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ أَنْتَ رَبِّى خَشَعَ لَكَ سَمْعِى وَبَصَرِى وَمُخِّى وَعَظْمِى وَمَا اسْتَقَلَّتْ بِهِ قَدَمِى لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ». وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ فِى الصَّلاَةِ الْمَكْتُوبَةِ قَالَ « اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ مِلْءَ السَّمَوَاتِ وَمِلْءَ الأَرْضِ وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَىْءٍ بَعْدُ ». هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ.
1279 ۔ حضرت علی بن ابوطالب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب فرض نماز میں سجدے میں جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے :
'' اے اللہ میں نے تیرے لیے سجدہ کیا، میں تجھ پر ایمان لایا اور میں نے تیرے لیے اسلام قبول کیا، تو میرا پروردگار ہے ، میرا چہرہ اس ذات کی بارگاہ میں سربسجود ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے اسے شکل و صورت عطاء کی ہے ، اسے سماعت اور بصارت نصیب کی ہے ، تو اللہ تعالیٰ کی ذات برکت والی ہے ، سب سے عظیم خالق ہے ''۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع میں جاتے تھے تو یہ پڑھتے تھے :
'' اے اللہ میں نے تیرے لیے ہی رکوع کیا میں تجھ پر ایمان لایا میں نے تیرے لیے اسلام قبول کیا، تو میرا پروردگار ہے میری سماعت میری بصارت میرا مغز، میری ہڈیاں، میرا پورا وجود اللہ کی بارگاہ میں جھکا ہوا ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب فرض نماز میں رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ پڑھتے تھے :
'' اے اللہ اے ہمارے پروردگار ! تمام حمد تیرے لیے مخصوص ہے جو اتنی ہو جو آسمانوں کو بھرے اور زمین کو بھرے اور اس کے علاوہ جس چیز کو توچا ہے اسے بھی بھر دے ''۔
اس روایت کی سند صحیح حسن ہے۔

1280

1280 - حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَيَّةَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا رَكَعَ قَالَ مِثْلَ قَوْلِ حَجَّاجٍ فِى الرُّكُوعِ خَاصَّةً دُونَ غَيْرِهِ وَزَادَ رَوْحٌ « وَعَظْمِى وَعَصَبِى ».
1280 ۔ ایک اور سند کے حوالے سے یہ بات منقول ہے جس میں یہ الفاظ ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع میں جاتے ، اس میں بطور خاص رکوع کا ذکر ہے دوسری چیزوں کا ذکر نہیں ہے۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : میری ہڈیاں اور میرے پٹھے۔

1281

1281 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجَوَيْهِ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ إِذَا رَكَعَ « سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيمِ ». ثَلاَثَ مَرَّاتٍ.
1281 ۔ حضرت جبیر بن مطعیم (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رکوع میں جاتے تو، سبحان ربی العظیم ، تین مرتبہ پڑھتے۔

1282

1282 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ هِشَامٍ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَلْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَقْرَمَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ فِى رُكُوعِهِ « سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيمِ ». ثَلاَثًا.
1282 ۔ عبیداللہ بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات یاد ہے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں تین مرتبہ ، سبحان ربی العظیم پڑھتے تھے۔

1283

1283 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا رَكَعَ أَحَدُكُمْ يُسَبِّحُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَإِنَّهُ يُسَبِّحُ لِلَّهِ مِنْ جَسَدِهِ ثَلاَثَةٌ وَثَلاَثُونَ وَثَلاَثُمِائَةِ عَظْمٍ وَثَلاَثَةٌ وَثَلاَثُونَ وَثَلاَثُمِائَةِ عِرْقٍ ».
1283 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص رکوع کرے تو تین مرتبہ تسبیح پڑھے کیونکہ وہ اپنے جسم کے ساتھ تسبیح پڑھ رہا ہوگا اور اس کے ساتھ تین سو تینتیس ہڈیاں اور تین سو تینتیس رگیں اللہ کی تسبیح بیان کررہی ہوں گی۔

1284

1284 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا قَالَ أَحَدُكُمْ فِى رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيمِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ فَقَدْ تَمَّ رُكُوعُهُ وَذَلِكَ أَدْنَاهُ ».
1284 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی : جب کوئی شخص رکوع میں تین مرتبہ ، سبحان ربی العظیم ، پڑھ لے تو اس کا رکوع مکمل ہوجائے گا، یہ اس کی کم ازکم مقدار ہے پاک ہے وہ ذات جو ہر عیب سے پاک ہے ، جو فرشتوں کا اور جبرائیل امین کا پروردگار ہے۔

1285

1285 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِىُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَقُولُ فِى رُكُوعِهِ « سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ رَبُّ الْمَلاَئِكَةِ وَالرُّوحِ ». قَالَ وَحَدَّثَنِى هِشَامٌ صَاحِبُ الدَّسْتَوَائِىِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ يَقُولُ فِى رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ . قُلْتُ لِسُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ شُعْبَةُ يَقُولُ حَدَّثَنِى هِشَامٌ. قَالَ كَذَا قَالَ.
1285 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں یہ دعا پڑھتے تھے :
راوی کہتے ہیں : میں نے سلیمان بن حرب سے دریافت کیا : شعبہ نے یہ بات بیان کی ہے : ہشام نے مجھے یہ روایت بیان کی ہے ، انھوں نے فرمایا انھوں نے یہی بات بیان کی ہے۔

1286

1286 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ عَنْ حَارِثَةَ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا سَجَدَ اسْتَقْبَلَ بِأَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ .
1286 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے میں جاتے تو آپ کی انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف ہوتا تھا۔

1287

1287 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَاضِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَصْبَغَ بْنِ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِىُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا سَجَدَ يَضَعُ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ.
1287 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے میں جاتے تھے تو دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھتے تھے۔

1288

1288 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِى الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رِجْلَيْهِ وَلاَ يَبْرُكْ بُرُوكَ الْبَعِيرِ ».
1288 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص سجدے میں جائے تو اپنے دونوں ہاتھ ٹانگوں سے پہلے رکھے اور وہ اونٹ کی طرح نہ بیٹھے۔

1289

1289 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو ثَابِتٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا سَجَدَ أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ وَلاَ يَبْرُكْ بُرُوكَ الْجَمَلِ ».
1289 ۔ ایک اور سند کے ہمراہ یہ بات منقول ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص سجدے میں جائے تو اپنے دونوں ہاتھ دونوں گھٹنوں سے پہلے رکھے اور اونٹ کی طرح نہ بیٹھے۔

1290

1290 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ قَالَ مُحَمَّدٌ إِذَا قَالَ الإِمَامُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ قَالَ مَنْ خَلْفَهُ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ اللَّهُمَّ رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ .
1290 ۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے : جب امام سمع اللہ المن حمدہ کہے تو پیچھے والاشخص یہ پڑھے : سمع اللہ لمن حمدہ اللھم ربنالک الحمد۔ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی حمد کو سن لیا جس نے اس کی حمد بیان کی، اے اللہ ! اے ہمارے پروردگار ! ہر طرح کی حمد تیرے لیے مخصوص ہے۔

1291

1291 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا سَجَدَ تَقَعُ رُكْبَتَاهُ قَبْلَ يَدَيْهِ وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ. وَقَالَ ابْنُ أَبِى دَاوُدَ وَضَعَ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ. تَفَرَّدَ بِهِ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ شَرِيكٍ وَلَمْ يُحَدِّثْ بِهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ غَيْرُ شَرِيكٍ. وَشَرِيكٌ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ فِيمَا يَتَفَرَّدُ بِهِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1291 ۔ حضرت وائل بن حجر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدے میں جاتے تو اپنے دونوں گھٹنے اپنے دونوں ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے اور جب اٹھتے تھے تو دونوں ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے تھے۔ ایک اور راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : آپ اپنے دونوں گھٹنے دونوں ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے۔
اس روایت کو نقل کرنے میں راوی یزید منفرد ہیں۔ انھوں نے شریک سے روایت کیا ہے اور یہ راوی مستند نہیں ہیں۔

1292

1292 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الْعَلاَءُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَبَّرَ حَتَّى حَاذَى بِإِبْهَامَيْهِ أُذُنَيْهِ ثُمَّ رَكَعَ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ مِفْصَلٍ مِنْهُ فِى مَوْضِعِهِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ حَتَّى اسْتَقَرَّ كُلُّ مِفْصَلٍ مِنْهُ فِى مَوْضِعِهِ ثُمَّ انْحَطَّ بِالتَّكْبِيرِ فَسَبَقَتْ رُكْبَتَاهُ يَدَيْهِ. تَفَرَّدَ بِهِ الْعَلاَءُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ عَنْ حَفْصٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1292 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات یاد ہے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی یہاں تک کہ آپ نے اپنے دونوں انگوٹھے کانوں تک اٹھالیے پھر آپ رکوع میں گئے یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جسم کا ہر جوڑ اپنی جگہ پر ٹھہرا، پھر آپ نے اپنا سر مبارک اٹھایا یہاں تک کہ آپ کا ہر جوڑ اپنی جگہ پر آگیا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر کہتے ہوئے جھکے تو آپ نے اپنے دونوں گھٹنے دونوں ہاتھوں سے پہلے زمین پر رکھے۔
اس روایت کو نقل کرنے میں بھی العلاء بن اسماعیل منفرد ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔

1293

1293 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ قَالَ جَاءَنَا أَبُو سُلَيْمَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ مَسْجِدَنَا فَقَالَ وَاللَّهِ إِنِّى لأُصَلِّى وَمَا أُرِيدُ الصَّلاَةَ وَلَكِنِّى أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى. قَالَ فَقَعَدَ فِى الرَّكْعَةِ الأُولَى حِينَ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ السَّجْدَةِ الآخِرَةِ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ ثَابِتٌ وَكَذَلِكَ مَا بَعْدَهُ.
1293 ۔ ابوقلابہ بیان کرتے ہیں : حضرت ابوسلیمان مالک بن حویرث (رض) ہماری مسجد میں تشریف لائے ، انھوں نے ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم ! میں تمہیں نماز پڑھ کردکھاتاہوں ، میرا اس وقت نماز ادا کرنے کا ارادہ نہیں ہے ، لیکن میں یہ چاہتاہوں کہ میں تمہیں یہ کرکے دکھاؤں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کس طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں جب وہ پہلی رکعت میں دوسراسجدہ کرنے کے بعد اٹھے تو پہلے بیٹھ گئے (اس کے بعد کھڑے ہوئے) ۔ اس کی سند صحیح ہے اور ثابت ہے۔ اسی طرح بعد والی روایت کا بھی یہی حکم ہے۔

1294

1294 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ اللَّيْثِىِّ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- وَهُوَ يُصَلِّى فَكَانَ إِذَا كَانَ فِى الرَّكْعَةِ الأُولَى أَوِ الثَّالِثَةِ لَمْ يَنْهَضْ حَتَّى يَسْتَوِىَ قَاعِدًا. هَذَا صَحِيحٌ.
1294 ۔ حضرت مالک بن حویرث لیثی (رض) بیان کرتے ہیں : مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات یاد ہے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا کررہے تھے ، جب آپ پہلی اور تیسری رکعت میں تھے تو آپ اس وقت تک نہیں اٹھے جب تک پہلے سیدھے نہیں گئے۔ اس روایت کی سند مستند ہے۔

1295

1295 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ ثَابِتٍ الْجَحْدَرِىُّ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمِسْوَرِ الزُّهْرِىُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقُرَشِىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ وَأَيُّوبَ عَنْ أَبِى قِلاَبَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَبِى سُلَيْمَانَ أَنَّهُمْ أَتَوُا النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ أَحَدُهُمَا وَصَاحِبٌ لَهُ أَيُّوبُ أَوْ خَالِدٌ فَقَالَ لَهُمَا « إِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُونِى أُصَلِّى ». هَذَا صَحِيحٌ .
1295 ۔ حضرت مالک بن حویرث (رض) بیان کرتے ہیں : وہ لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے ساتھ ان کے ایک ساتھی بھی تھے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں سے یہ فرمایا : جب نماز کا وقت ہوجائے تو تم دونوں اذان دینا ، تم دونوں اقامت کہنا اور تم دونوں میں سے وہ شخص امامت کروائے جو تم دونوں میں سے عمر میں بڑا ہو اور تم اسی طرح نماز ادا کرنا جس طرح تم نے مجھے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ یہ روایت مستند ہے۔

1296

1296 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعَلاَءُ بْنُ سَالِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنْ سَرَّكُمْ أَنْ تُزَكُّوا صَلاَتَكُمْ فَقَدِّمُوا خِيَارَكُمْ ». أَبُو الْوَلِيدِ هُوَ خَالِدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ضَعِيفٌ.
1296 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اگر تم یہ چاہتے ہو کہ تمہاری نماز پاکیزہ ہوجائے تم اپنے نیک لوگوں کو آگے کرو، (یعنی ان سے امام کراؤٰ ۔
ابوالولید نامی راوی خالد بن اسماعیل ہے اور یہ ضعیف ہے۔

1297

1297 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ رِشْدِينَ حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى يَحْيَى بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِى أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاَةِ فَقَدْ أَدْرَكَهَا قَبْلَ أَنْ يُقِيمَ الإِمَامُ صُلْبَهُ ».
1297 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص نماز کی ایک رکعت کو پالے اس نے اس نماز کو پالیا، یعنی وہ اس سے پہلے پائے کہ امام (آخری رکعت کے رکوع سے) کمر اٹھاچکاہو (یعنی کھڑا ہوچکا ہو) ۔

1298

1298 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنِى يَحْيَى بْنُ أَبِى سُلَيْمَانَ الْمَدَنِىُّ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِى الْعَتَّابِ وَابْنِ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا جِئْتُمْ إِلَى الصَّلاَةِ وَنَحْنُ سُجُودٌ فَاسْجُدُوا وَلاَ تَعُدُّوهَا وَمَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلاَةَ ».
1298 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بات ارشاد فرمائی ہے : جب تم نماز کے لیے آؤ اور ہم سجدے کی حالت میں ہوں تو تم بھی سجدے میں چلے جاؤ لیکن اس کو رکعت شمار نہ کرنا اور جو شخص ایک رکعت کو پالے اس نے نماز کو پالیا۔

1299

1299 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ وَوَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَحَمَّادُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَازِنِىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِى مَعْمَرٍ عَنْ أَبِى مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ صَلاَةَ لِرَجُلٍ لاَ يُقِيمُ صُلْبَهُ فِى الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ » . هَذَا إِسْنَادٌ ثَابِتٌ صَحِيحٌ.
1299 ۔ حضرت ابومسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو رکوع اور سجدے میں کمر سیدھی نہیں رکھتا۔
اس حدیث کی سند ثابت اور صحیح ہے۔

1300

1300 - حَدَّثَنَا بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الأَحْمَسِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَعُبَيْدُ اللَّهِ وَأَبُو أُسَامَةَ وَالْمُحَارِبِىُّ وَيَعْلَى عَنِ الأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ تُجْزِئُ صَلاَةٌ لاَ يُقِيمُ الرَّجُلُ صُلْبَهُ ». مِثْلَهُ.
1300 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :'' اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو شخص نماز میں کمر کو قائم نہیں رکھتا۔

1301

1301 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِى حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ خَلَفٍ الدِّمَشْقِىُّ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِىُّ بِدِمَشْقَ قَالاَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا نَاشِبُ بْنُ عَمْرٍو الشَّيْبَانِىُّ حَدَّثَنَا مُقَاتِلُ بْنُ حَيَّانَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ أَبْصَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- امْرَأَةً مِنْ أَهْلِهِ تُصَلِّى وَلاَ تَضَعُ أَنْفَهَا بِالأَرْضِ. فَقَالَ « يَا هَذِهِ ضَعِى أَنْفَكِ بِالأَرْضِ فَإِنَّهُ لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَضَعْ أَنْفَهُ بِالأَرْضِ مَعَ جَبْهَتِهِ فِى الصَّلاَةِ ». نَاشِبٌ ضَعِيفٌ وَلاَ يَصِحُّ مُقَاتِلٌ عَنْ عُرْوَةَ.
1301 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ایک اہلیہ کو دیکھا جو نماز ادا کررہی تھی وہ اپنی ناک زمین پر نہیں رکھ رہی تھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے خاتون ! تم اپنی ناک زمین پر رکھو اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اپنی ناک اور پیشانی کے ساتھ نماز کے دوران زمین پر نہیں رکھتا۔
اس روایت کا راوی ناصب ضعیف ہے اور مقاتل کی عروہ کے حوالے سے نقل کے حوالے سے یہ روایت مستند نہیں ہے۔

1302

1302 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يَضَعْ أَنْفَهُ عَلَى الأَرْضِ ». رَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ مُرْسَلاً .
1302 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اپنی ناک زمین پر نہیں رکھتا۔
دیگرراویوں نے اس کو مرسل حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔

1303

1303 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَرَأَى رَجُلاً يُصَلِّى مَا يُصِيبُ أَنْفَهُ مِنَ الأَرْضِ فَقَالَ « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لاَ يُصِيبُ أَنْفَهُ مِنَ الأَرْضِ مَا يُصِيبُ الْجَبِينَ ». قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ لَمْ يُسْنِدْهُ عَنْ سُفْيَانَ وَشُعْبَةَ إِلاَّ أَبُو قُتَيْبَةَ وَالصَّوَابُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ مُرْسَلاً.
1303 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جو ناک زمین پر نہیں رکھ رہا تھا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اس وقت ناک زمین پر نہیں رکھتا جب وہ پیشانی زمین پر رکھتا ہے۔
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ مرسل کے طور پر منقول ہے۔

1304

1304 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ أَبُو بَكْرٍ وَجَمَاعَةٌ قَالُوا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ قُلْتُ لِوَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ يَا أَبَا نُعَيْمٍ مَا لَكَ لاَ تُمَكِّنُ جَبْهَتَكَ وَأَنْفَكَ مِنَ الأَرْضِ قَالَ ذَلِكَ أَنِّى سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَسْجُدُ بِأَعْلَى جَبْهَتِهِ عَلَى قِصَاصِ الشَّعَرِ. تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ وَهْبٍ وَلَيْسَ بِالْقَوِىِّ.
1304 ۔ عبدالعزیز بیان کرتے ہیں میں نے وہب سے کہا : اے ابونعیم ! آپ نماز کے دوران اپنی پیشانی اور ناک زمین پر کیوں نہیں رکھتے ؟ تو انھوں نے فرمایا : میں نے حضرت جابر بن عبداللہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ نے پیشانی کے اوپر والے حصے ، یعنی جہاں سے بالوں کا آغاز ہوتا ہے ان پر سجدہ کیا تھا۔
اس روایت کو نقل کرنے میں عبدالعزیز نامی راوی منفرد ہیں اور یہ مستند نہیں ہیں۔

1305

1305 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَبَّاسِ وَبُنْدَارٌ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ الْقَاضِى حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَاللَّفْظُ لأَبِى مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ سُنَّةُ الصَّلاَةِ أَنْ تَفْتَرِشَ الْيُسْرَى وَتَنْصِبَ الْيُمْنَى. تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ.
1305 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نماز میں (بیٹھنے کا) سنت طریقہ یہ ہے بائیں پاؤں کو بچھالیا جائے اور دائیں پاؤں کو کھڑا رکھاجائے۔ اس روایت کو نقل کرنے میں عبدالوہاب نامی راوی منفرد ہیں۔

1306

1306 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَبَّاسِ وَاللَّفْظُ لأَبِى مُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يَقُولُ أَخْبَرَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ مِنْ سُنَّةِ الصَّلاَةِ أَنْ تُضْجِعَ الْيُسْرَى وَتَنْصِبَ الْيُمْنَى.
1306 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : نماز میں (بیٹھنے کا) طریقہ یہ ہے کہ تم بائیں پاؤں کو بچھا لو اور دائیں پاؤں کو کھڑا کرلو۔

1307

1307 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ سُنَّةُ الصَّلاَةِ أَنْ تَفْتَرِشَ الْيُسْرَى وَتَنْصِبَ الْيُمْنَى. هَذِهِ كُلُّهَا صِحَاحٌ لَمْ يَرْوِهَا إِلاَّ الثَّقَفِىُّ.
1307 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : نماز میں (بیٹھنے کا) سنت طریقہ یہ ہے تم بائیں پاؤں کو بچھالو اور دائیں پاؤں کو کھڑا کرلو۔
یہ تمام روایات مستند ہیں لیکن انھیں صرف ثقفی نامی راوی نے نقل کیا ہے۔

1308

1308 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا جَلَسَ يَدْعُو - يَعْنِى فِى التَّشَهُّدِ - يَضَعُ يَدَهُ الْيُمْنَى وَيُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ السَّبَّابَةِ وَيَضَعُ الإِبْهَامَ عَلَى الْوُسْطَى وَيَضَعُ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى وَيُلْقِمُ كَفَّهُ الْيُسْرَى فَخِذَهُ الْيُسْرَى.
1308 ۔ عامر بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن زبیر (رض)) یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب (نماز کے دوران) تشریف فرماہوتے تھے تو دعا کیا کرتے تھے (راوی کہتے ہیں) یعنی تشہد میں دعا کیا کرتے تھے ، آپ اپنا دایاں دست مبارک رکھتے تھے اور پھر شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کیا کرتے تھے ، آپ اس وقت اپنا انگوٹھا درمیانی انگلی پر رکھتے تھے جبکہ آپ نے اپنا بایاں دست مبارک اپنے بائیں زانوں پر رکھا ہوتا تھا آپ نے اپنے بائیں دست مبارک سے اپنے بائیں بائیں زانوں کو پکڑا ہوتا تھا۔

1309

1309 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَطَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ كَمَا يُعَلِّمُنَا الْقُرْآنَ وَكَانَ يَقُولُ « التَّحِيَّاتُ الْمُبَارَكَاتُ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلَّهِ سَلاَمٌ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ سَلاَمٌ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ ». هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
1309 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں تشہد کے کلمات اسی طرح تعلیم دیا کرتے تھے جس طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں قرآن کی تعلیم دیتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ پڑھا کرتے تھے :
'' تمام قولی اور جسمانی مبارک پاکیزہ عبادات اللہ کے لیے مخصوص ہیں ، اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں ''۔
اس روایت کی سند : صحیح، ہے۔

1310

1310 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِى بِاللَّهِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَجَّاجِ بْنِ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ حَدَّثَنِى عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عَطَاءٍ وَطَاوُسٍ وَسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ « التَّحِيَّاتُ الْمُبَارَكَاتُ الطَّيِّبَاتُ لِلِّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدَهُ رَسُولُ اللَّهِ ».
1310 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں اس تشہد کی تعلیم (ان الفاظ میں) دیتے تھے :
'' تمام مبارک پاکیزہ عبادت اللہ کے لیے ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ، ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے خاص بندے ہیں اور اللہ کے رسول ہیں۔

1311

1311 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ إِمْلاَءً حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِىُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الأَعْمَشِ وَمَنْصُورٍ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ كُنَّا نَقُولُ قَبْلَ أَنْ يُفْرَضَ التَّشَهُّدُ السَّلاَمُ عَلَى اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَى جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ تَقُولُوا هَكَذَا فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى هُوَ السَّلاَمُ وَلَكِنْ قُولُوا التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ». هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ .
1311 ۔ حضرت عبدالہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : تشہد فرض ہونے سے پہلے ہم یہ پڑھا کرتے تھے : اللہ تعالیٰ پر سلام ہو جبرائیل اور میکائیل پر سلام ہو۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم یہ نہ پڑھا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ خود سلامتی عطا کرنے والا ہے بلکہ تم یہ پڑھا کرو :
'' تمام جسمانی اور قولی عبادتیں پاکیزہ عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ہم پر اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
اس کی سند مستند ہے۔

1312

1312 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ أَسْبَاطٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِيهِ وَمَنْصُورٌ وَالأَعْمَشُ وَحَمَّادٌ وَمُغِيرَةُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- التَّشَهُّدَ « التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ ». ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَهُ.
1312 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں تشہد کی تعلیم ان الفاظ میں دیتے تھے : تمام عبادات اللہ کے لیے ہیں (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے) ۔

1313

1313 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِىٍّ أَخْبَرَنِى أَبِى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِى بِشْرٍ قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ قَالَ فِى التَّشَهُّدِ « التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ الصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ». قَالَ ابْنُ عُمَرَ زِدْتُ فِيهَا « وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ ». قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَزِدْتُ فِيهَا « وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ». هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ. وَقَدْ تَابَعَهُ عَلَى رَفْعِهِ ابْنُ أَبِى عَدِىٍّ عَنْ شُعْبَةَ وَوَقَفَهُ غَيْرُهُمَا.
1313 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشہد میں یہ پڑھتے تھے :
'' تمام قولی اور جسمانی عبادات اللہ کے لیے مخصوص ہیں ، اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں نازل ہوں ''
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : میں نے اس میں ان الفاظ کا اضافہ کیا ہے : اور اس کی برکتیں بھی نازل ہوں۔ (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تشہد کے یہ الفاظ ہیں) ۔ ہم پر اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلامتی نازل ہو میں اس بات کی گواہی دیتاہوں اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : میں اس میں ان الفاظ کا اضافہ کرتا ہوں ۔ وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔ (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تشہد کے یہ الفاظ ہیں) میں اس بات کی گواہی دیتاہوں حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس روایت کی سند مستند ہے۔ بعض راویوں نے بھی اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا جبکہ دی گرنے اسے موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔

1314

1314 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السُّكَّرِىُّ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ خَارِجَةَ ح وَحَدَّثَنِى أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى عُثْمَانَ الْغَازِى أَبُو سَعِيدٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّغُولِىُّ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ خَارِجَةَ حَدَّثَنَا مُغِيثُ بْنُ بُدَيْلٍ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُعَلِّمُنَا التَّشَهُّدَ « التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الزَّاكِيَاتُ لِلَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ». ثُمَّ يُصَلِّى عَلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. هَذَا لَفْظُ ابْنِ أَبِى عُثْمَانَ. مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَخَارِجَةُ ضَعِيفَانِ.
1314 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان الفاظ میں تشہد کی تعلیم دیتے تھے۔
'' تمام پاکیزہ عبادت اللہ کے لیے مخصوص ہیں، اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ پر سلام ہو، اللہ کی تعالیٰ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں ، ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے ہیں اور اس کے رسول ہیں۔
(راوی کہتے ہیں) پھر وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے تھے۔ روایت کے یہ الفاظ ابن ابوعثمان نامی راوی کے ہیں۔ اس روایت کے دوراوی موسیٰ بن عبیدہ اور خارجہ یہ دونوں ضعیف ہیں۔

1315

1315 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَزِيرٍ الدِّمَشْقِىُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ أَخْبَرَنِى ابْنُ لَهِيعَةَ أَخْبَرَنِى جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ الأَشَجِّ أَنَّ عَوْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ كَتَبَ لِى فِى التَّشَهُّدِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَخَذَ بِيَدِى فَزَعَمَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ أَخَذَ بِيَدِهِ فَزَعَمَ لَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَخَذَ بِيَدِهِ فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ « التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ الصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ الْمُبَارَكَاتُ لِلَّهِ ». هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ. وَابْنُ لَهِيعَةَ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ.
1315 ۔ یعقوب بن اشجع نامی راوی بیان کرتے ہیں : عون بن عبداللہ نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے منقول تشہد کے کلمات مجھے لکھ کردیے ، پھر انھوں نے میرا ہاتھ تھا، اور بتایا : حضرت عمر نے ایک بار ان کا ہاتھ تھام کر یہ بتایا تھا، ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا ہاتھ تھام کرا نہیں تشہد کے کلمات کی تعلیم دی تھی (وہ کلمات یہ ہیں :) ۔
'' التحیات للہ الصلوۃ الطیبات المبارکات للہ۔ تمام قولی اور جسمانی عبادات اللہ کے لیے مخصوص ہیں۔
اس روایت کی سند، حسن، ہے اور اس کا راوی ابن لہیعہ مستند نہیں ہے۔

1316

1316 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ قَالَ سَمِعْتُ أَبِى يُحَدِّثُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِى غَلاَّبٍ عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِىِّ أَنَّهُمْ صَلَّوْا مَعَ أَبِى مُوسَى الأَشْعَرِىِّ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَطَبَنَا فَكَانَ يُبَيِّنُ لَنَا مِنْ صَلاَتِنَا وَيُعَلِّمُنَا سُنَّتَنَا فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَالَ فِيهِ فَإِذَا كَانَ عِنْدَ الْقَعْدَةِ فَلْيَكُنْ مِنْ قَوْلِ أَحَدِكُمْ « التَّحِيَّاتُ الطَّيِّبَاتُ الصَّلَوَاتُ لِلَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ». زَادَ فِيهِ عَلَى أَصْحَابِ قَتَادَةَ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَخَالَفَهُ هِشَامٌ وَسَعِيدٌ وَأَبَانُ وَأَبُو عَوَانَةَ وَغَيْرُهُمْ عَنْ قَتَادَةَ. وَهَذَا إِسْنَادٌ مُتَّصِلٌ حَسَنٌ.
1316 ۔ حطان بن عبداللہ رقاشی بیان کرتے ہیں : ان لوگوں نے حضرت ابوموسی اشعری (رض) کی اقتداء میں نماز ادا کی تو حضرت ابوموسی اشعری نے بتایا : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ہمارے سامنے نماز پڑھنے کا طریقہ بیان کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں سنت کی تعلیم دی ۔
اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جس میں یہ الفاظ بھی ہیں : جب کوئی شخص قعدہ میں بیٹھے تو یہ الفاظ پڑھے :
'' تمام قولی اور جسمانی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی بھی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔
قتادہ نامی راوی کے شاگردوں نے اسمیں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں : وہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ جبکہ دیگرراویوں نے قتادہ کے حوالے سے اس کے برعکس نقل کیا ہے اس روایت کی سند متصل ہے اور حسن ہے۔

1317

1317 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ رَاشِدٍ وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَغَيْرُهُمْ قَالُوا حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِىٍّ الْجُعْفِىُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ الأَصْبَهَانِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِىٍّ الْجُعْفِىُّ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ قَالَ أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِى وَقَالَ أَخَذَ عَبْدُ اللَّهِ بِيَدِى وَقَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِيَدِى فَعَلَّمَنِى التَّشَهُّدَ فِى الصَّلاَةِ « التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ». تَابَعَهُ ابْنُ عَجْلاَنَ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ.
1317 ۔ قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور بتایا : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ نے میرا ہاتھ تھام کر یہ بتایا تھا ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرا ہاتھ تھاما اور مجھے نماز کے دوران تشہد کے کلمات کی تعلیم دی (وہ کلمات یہ ہیں) ۔
'' تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پرا اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔
دیگرراویوں نے اسے نقل کرنے میں متابعت کی ہے۔

1318

1318 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ رِشْدِينَ عَنْ حَيْوَةَ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنِى ابْنُ عَجْلاَنَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. وَرَوَاهُ زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ فَزَادَ فِى آخِرِهِ كَلاَمًا وَهُوَ قَوْلُهُ إِذَا قُلْتَ هَذَا - أَوْ فَعَلْتَ هَذَا - فَقَدْ قَضَيْتَ صَلاَتَكَ فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقْعُدَ فَاقْعُدْ. فَأَدْرَجَهُ بَعْضُهُمْ عَنْ زُهَيْرٍ فِى الْحَدِيثِ وَوَصَلَهُ بِكَلاَمِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَفَصَلَهُ شَبَابَةُ عَنْ زُهَيْرٍ وَجَعَلَهُ مِنْ كَلاَمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَقَوْلُهُ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ مِنْ قَوْلِ مَنْ أَدْرَجَهُ فِى حَدِيثِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- لأَنَّ ابْنَ ثَوْبَانَ رَوَاهُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ كَذَلِكَ وَجَعَلَ آخِرَهُ مِنْ قَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَلاِتِّفَاقِ حُسَيْنٍ الْجُعْفِىِّ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ وَمُحَمَّدِ بْنِ أَبَانَ فِى رِوَايَتِهِمْ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ عَلَى تَرْكِ ذِكْرِهِ فِى آخِرِ الْحَدِيثِ مَعَ اتِّفَاقِ كُلِّ مَنْ رَوَى التَّشَهُّدَ عَنْ عَلْقَمَةَ وَعَنْ غَيْرِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَلَى ذَلِكَ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1318 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے بعض راویوں نے اس کے آخر میں اضافی کلمات نقل کیے ہیں وہ یہ ہیں۔
'' جب تم یہ پڑھ لو گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) تم ایسا کرلو گے تو تم نے اپنی نماز کو مکمل کرلیا، اب اگر تم اٹھناچاہو تواٹھ جاؤ اگر بیٹھے رہناچاہو تو بیٹھے رہو۔ ''
بعض راویوں نے اس روایت کو زہیر کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے ان کلمات کو حدیث میں درج کردیا ہے اور انھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کلام کے ساتھ ملادیا ہے جبکہ شبابہ نامی راوی نے اسے زہیر کے حوالے سے الگ سے نقل کیا ہے اور ان کلمات کو حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کے کلام کے طور پر نقل کیا ہے اور ان کلمات کا حضرت عبداللہ کے کلام ہونے زیادہ مناسبت لگتا ہے بہ نسبت اس کے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث میں درج کیا جائے۔

1319

1319 - وَأَمَّا حَدِيثُ شَبَابَةُ عَنْ زُهَيْرٍ فَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ قَالَ أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِى فَقَالَ أَخَذَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ بِيَدِى وَقَالَ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِيَدِى فَعَلَّمَنِى التَّشَهُّدَ « التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ». قَالَ عَبْدُ اللَّهِ فَإِذَا قُلْتَ ذَلِكَ فَقَدْ قَضَيْتَ مَا عَلَيْكَ مِنَ الصَّلاَةِ فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقْعُدَ فَاقْعُدْ. شَبَابَةُ ثِقَةٌ وَقَدْ فَصَلَ آخِرَ الْحَدِيثِ جَعَلَهُ مِنْ قَوْلِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَهُوَ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ مَنْ أَدْرَجَ آخِرَهُ فِى كَلاَمِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَقَدْ تَابَعَهُ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ فَرَوَاهُ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ كَذَلِكَ وَجَعَلَ آخِرَ الْحَدِيثِ مِنْ كَلاَمِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَلَمْ يَرْفَعْهُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-.
1319 ۔ قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں : علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور بتایا : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے میرا ہاتھ تھام کر یہ بتایا تھا : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرا ہاتھ تھاما اور مجھے تشہد کے کلمات کی تعلیم دی (وہ کلمات یہ ہیں):
'' تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پرا اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ ''
حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں : جب تم یہ پڑھ لو گے تو تم نے اپنے اوپرلازم نماز کو ادا کردیا اب اگر تم اٹھنا چاہو تواٹھ جاؤ اگر بیٹھے رہناچاہو تو بیٹھے رہو۔ یہاں پر اس روایت کے راوی شبابہ ثقہ ہیں انھوں نے روایت کے آخر میں الگ سے یہ بات ذکر کی ہے یہ کلمات حضرت عبداللہ بن مسعود کا کلام ہیں اور یہ روایت اس روایت کے مقابلے میں زیادہ مستند ہے جس میں ان کلمات کو نبی کے الفاظ کے ساتھ ملادیا گیا ہے باقی اللہ بہترجانتا ہے ۔
بعض دیگرراویوں نے بھی اسے اسی طرح حضرت عبداللہ کے کلام کے طور پر نقل کیا ہے انھوں نے (اضافی کلمات کو) مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ۔

1320

1320 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ أَبُو خَيْثَمَةَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ قَالَ أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِى وَزَعَمَ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَخَذَ بِيَدِهِ وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَخَذَ بِيَدِهِ فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ « التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ». ثُمَّ قَالَ إِذَا قَضَيْتَ هَذَا أَوْ فَعَلْتَ هَذَا فَقَدْ قَضَيْتَ صَلاَتَكَ فَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَقُومَ فَقُمْ وَإِنْ شِئْتَ أَنْ تَجْلِسَ فَاجْلِسْ .
1320 ۔ قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور بتایا ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے ان کا ہاتھ تھاما انھیں یہ بتایا کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کا ہاتھ تھاما اور انھیں تشہد کے کلمات کی تعلیم دی (جو یہ ہیں):
'' تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پرا اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ ''
پھر حضرت عبداللہ بن مسعود نے یہ فرمایا : جب تم یہ پورا کرلو گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جب تم ایسا کرلوگے تو تم نے اپنی نماز کو ادا کرلیا، اب اگر تم اٹھناچاہو تو اٹھ جاؤ اگر بیٹھے رہناچاہو تو بیٹھے رہو۔

1321

1321 - وَأَمَّا حَدِيثُ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ الَّذِى رَوَاهُ عَنْهُ غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ بِمُتَابَعَةِ شَبَابَةُ عَنْ زُهَيْرٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ فَحَدَّثَنَا بِهِ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْكُمَيْتِ حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ ح وَحَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنُ عَلِىٍّ الْحَرَّانِىُّ وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُعَدِّلُ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا غَسَّانُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ أَخَذَ عَلْقَمَةُ بِيَدِى وَأَخَذَ ابْنُ مَسْعُودٍ بِيَدِ عَلْقَمَةَ وَأَخَذَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- بِيَدِ ابْنِ مَسْعُودٍ فَعَلَّمَهُ التَّشَهُّدَ « التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ». ثُمَّ قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ إِذَا فَرَغْتَ مِنْ هَذَا فَقَدْ فَرَغْتَ مِنْ صَلاَتِكَ فَإِنْ شِئْتَ فَاثْبُتْ وَإِنْ شِئْتَ فَانْصَرِفْ.
1321 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے جس میں یہ الفاظ ہیں : قاسم نامی راوی بیان کرتے ہیں : علقمہ نے میرا ہاتھ تھاما اور (روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے علقمہ کا ہاتھ تھاما اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کا ہاتھ تھاما اور تشہد کے کلمات کی تعلیم دی تھی (جو یہ ہیں) ۔
'' تمام قولی اور بدنی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پرا اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ ''
پھر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے یہ ارشاد فرمایا : جب تم اس سے فارغ ہوجاؤ گے تو تم نماز سے فارغ ہوجاؤ گے اب تم چاہو تو بیٹھے رہو اور اگر چاہو تواٹھ جاؤ۔

1322

1322 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِىُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ صَالِحٍ الْخَيَّاطُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ حَدَّثَنِى مُجَاهِدٌ حَدَّثَنِى ابْنُ أَبِى لَيْلَى أَوْ أَبُو مَعْمَرٍ قَالَ عَلَّمَنِى ابْنُ مَسْعُودٍ التَّشَهُّدَ وَقَالَ عَلَّمَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَمَا يُعَلِّمُنَا السُّورَةَ مِنَ الْقُرَآنِ « التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلاَمُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِىُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ بَيْتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَيْنَا مَعَهُمُ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَيْنَا مَعَهُمْ صَلَوَاتُ اللَّهِ وَصَلَوَاتُ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الأُمِّىِّ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ ». قَالَ وَكَانَ مُجَاهِدٌ يَقُولُ إِذَا سَلَّمَ فَبَلَغَ وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ فَقَدْ سَلَّمَ عَلَى أَهْلِ السَّمَاءِ وَأَهْلِ الأَرْضِ. ابْنُ مُجَاهِدٍ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
1322 ۔ مجاہد بیان کرتے ہیں : ابن ابی لیلی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ابومعمر نے یہ بات بیان کی ہے ، حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے مجھے تشہد کے کلمات سکھائے اور یہ بات بیان کی کہ یہ کلمات مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح سکھائے تھے جس طرح آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم لوگوں کو قرآن کی کسی سورت کی تعلیم دیا کرتے تھے (وہ کلمات یہ ہیں):
'' تمام پاکیزہ اور جسمانی اور قولی عبادتیں اللہ کے لیے مخصوص ہیں اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں اور ہم پرا اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو، میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور میں اس بات کی گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں۔ اے اللہ ! تو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود نازل کر اور ان کے اہل بیت پر بھی جس طرح تو نے حضرت ابراہیم پر درود نازل کیا بیشک تولائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے۔ اے اللہ تو ان کے ساتھ ہم پر بھی درود نازل کر، اے اللہ تو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ان کے اہل بیت پر برکتیں نازل کر جس تو نے حضرت ابراہیم پر برکتیں نازل کیں، بیشک تولائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے اے اللہ ان کے ساتھ ہم پر بھی برکتیں نازل کر، اللہ کا درود اہل ایمان کا درود حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہو جو نبی ہیں امی ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام ہو اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔
مجاہد فرماتے ہیں جب انسان سلام بھیجتے ہوئے یہ الفاظ استعمال کرے ، اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر سلام ہو تو اس نے آسمان اور زمین میں بسنے والے تمام لوگوں پر سلام بھیج دیا ہے۔
عبدالوہاب بن مجاہد نامی راوی ضعیف ہے۔

1323

1323 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ وَحَدَّثَنِى فِى الصَّلاَةِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا الْمَرْءُ الْمُسْلِمُ صَلَّى عَلَيْهِ فِى صَلاَتِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ الأَنْصَارِىِّ أَخِى بَلْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ عَنْ أَبِى مَسْعُودٍ الأَنْصَارِىِّ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَقْبَلَ رَجُلٌ حَتَّى جَلَسَ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَنَحْنُ عِنْدَهُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمَّا السَّلاَمُ عَلَيْكَ فَقَدْ عَرَفْنَاهُ فَكَيْفَ نُصَلِّى عَلَيْكَ إِذَا نَحْنُ صَلَّيْنَا فِى صَلاَتِنَا قَالَ فَصَمَتَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَتَّى أَحْبَبْنَا أَنَّ الرَّجُلَ لَمْ يَسْأَلْهُ ثُمَّ قَالَ « إِذَا صَلَّيْتُمْ عَلَىَّ فَقُولُوا اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الأُمِّىِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِىِّ الأُمِّىِّ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ». هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ مُتَّصِلٌ.
1323 ۔ ابن اسحاق نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے : انھوں نے نماز میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنے کے بارے میں مجھے یہ حدیث سنائی ہے جب کوئی مسلمان شخص نماز کے دوران نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتا ہے ۔
(ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں) ۔ حضرت ابومسعود انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص آیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے آکر بیٹھ گیا، ہم اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آس پاس موجود تھے اس شخص نے عرض کیا یارسول اللہ آپ پر سلام بھیجنے کے طریقے سے توہم واقف ہوچکے ہیں جب ہم نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں تو اس دوران آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے یہاں تک کہ ہم نے یہ آرزو کی اس شخص نے آپ سے یہ سوال نہ کیا ہوتا، لیکن پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا جب تم مجھ پر درود بھیجناچاہو تو یہ پڑھو :
'' اے اللہ ! تو حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود نازل کر جو امی ہیں اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل پر بھی (درود نازل کر) جس طرح تو نے حضرت ابراہیم اور حضرت ابراہیم کی آل پر درود نازل کیا تھا، اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو امی نبی ہیں اور حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل پر برکتیں نازل کر، جس طرح تو نے حضرت ابراہیم اور حضرت ابراہیم کی آل پر برکتیں نازل کیں، بیشک تولائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے ''۔
اس روایت کی سند حسن متصل ہے۔

1324

1324 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ كَعْبٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شَمِرٍ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا بُرَيْدَةُ إِذَا جَلَسْتَ فِى صَلاَتِكَ فَلاَ تَتْرُكَنَّ التَّشَهُّدَ وَالصَّلاَةَ عَلَىَّ فَإِنَّهَا زَكَاةُ الصَّلاَةِ وَسَلِّمْ عَلَى جَمِيعِ أَنْبِيَاءِ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَسَلِّمْ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ ».
1324 ۔ عبداللہ بن بریدہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اے بریدہ ! جب تم نماز میں تشہد میں بیٹھو تشہد کے کلمات اور مجھ پر درود بھیجنا ہرگز ترک نہ کرنا، کیونکہ یہ نماز کی زکوۃ ہے ، اور اللہ تعالیٰ کے تمام انبیاء اور رسولوں پر بھی سلام بھیجنا اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام بھیجنا۔

1325

1325 - حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِيسَى الْكَاتِبُ مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ مُسْلِمٍ الْحَبْرِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شَمِرٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ الشَّعْبِىُّ سَمِعْتُ مَسْرُوقَ بْنَ الأَجْدَعِ يَقُولُ قَالَتْ عَائِشَةُ إِنِّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لاَ تُقْبَلُ صَلاَةٌ إِلاَّ بِطَهُورٍ وَبِالصَّلاَةِ عَلَىَّ ». عَمْرُو بْنُ شَمِرٍ وَجَابِرٌ الْجُعْفِىُّ ضَعِيفَانِ.
1325 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : وضو اور مجھ پر درود بھیجے بغیر نماز قبول نہیں ہوتی۔
عمرو بن شمر اور جابر جعفی یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔

1326

1326 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ بَحْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ لَمْ يُصَلِّ عَلَى نَبِيِّهِ ». عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ لَيْسَ بِالْقَوِىِّ.
1326 ۔ حضرت سہل بن سعد (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو اپنے نبی پر درود نہیں بھیجتا۔
اس روایت کا ایک راوی عبدالمہیمن عباس مستند نہیں ہے۔

1327

1327 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ نَجِيحٍ الْكِنْدِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صَبِيحٍ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحَرِيرِىِّ عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ أَبِى جَعْفَرٍ عَنْ أَبِى مَسْعُودٍ الأَنْصَارِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ صَلَّى صَلاَةً لَمْ يُصَلِّ فِيهَا عَلَىَّ وَلاَ عَلَى أَهْلِ بَيْتِى لَمْ تُقْبَلْ مِنْهُ ». جَابِرٌ ضَعِيفٌ وَقَدِ اخْتُلِفَ عَنْهُ.
1327 ۔ حضرت ابومسعود انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جو شخص نماز پڑھتے ہوئے اس میں مجھ پر اور میرے اہل بیت پر درود نہیں بھیجتا اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔
اس روایت کا ایک راوی جابر ضعیف ہے ، اس سے روایت نقل کرنے میں اختلاف کیا گیا ہے۔

1328

1328 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلاَّمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ جَابِرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِىٍّ عَنْ أَبِى مَسْعُودٍ الأَنْصَارِىِّ قَالَ لَوْ صَلَّيْتُ صَلاَةً لاَ أُصَلِّى فِيهَا عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ مَا رَأَيْتُ أَنَّ صَلاَتِى تَتِمُّ.
1328 ۔ حضرت ابومسعود انصاری (رض) بیان کرتے ہیں : اگر میں نماز پڑھتے ہوئے اس میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل پر درود نہیں بھیجتا تو میں یہ سمجھتاہوں کہ میری نماز مکمل نہیں ہوئی۔

1329

1329 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الطَّلْحِىُّ بِالْكُوفَةِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى مُوسَى الْكِنْدِىُّ أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا جَابِرٌ عَنْ أَبِى جَعْفَرٍ قَالَ قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ مَا صَلَّيْتُ صَلاَةً لاَ أُصَلِّى فِيهَا عَلَى مُحَمَّدٍ إِلاَّ ظَنَنْتُ أَنَّ صَلاَتِى لَمْ تَتِمَّ.
1329 ۔ حضرت ابومسعود (رض) بیان کرتے ہیں : میں جس نماز کے دوران حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود نہ بھیجوں اس کے بارے میں میرا یہی گمان ہوتا ہے میری نماز مکمل نہیں ہوئی۔

1330

1330 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِىُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ وَعَنْ يَسَارِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ .
1330 ۔ عامر بن سعد اپنے والد (حضرت سعد بن ابی وقاص (رض)) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں بات نقل کرتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دائیں طرف سلام پھیرا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رخسار مبارک کی سفیدی نظر آجاتی تھی اور بائیں طرف سلام پھیرا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رخسار مبارک کی سفیدی نظر آجاتی تھی۔
اس روایت کی سند مستند ہے۔

1331

1331 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بَدْرُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْقَاضِى وَيَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ فَضَالَةُ بْنُ الْفَضْلِ التَّمِيمِىُّ بِالْكُوفَةِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ الأَيْمَنِ وَإِذَا سَلَّمَ عَنْ يَسَارِهِ يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ الأَيْسَرِ وَكَانَ تَسْلِيمُهُ « السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ».
1331 ۔ حضرت عمار بن یاسر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب دائیں طرف سلام پھیرتے تھے تو آپ کے دائیں رخسار کی سفیدی نظر آجاتی تھی اور جب بائیں طرف سلام پھیرتے تھے تو آپ کے بائیں رخسار کی سفید نظر آجاتی تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان الفاظ میں سلام پھیرتے تھے، السلام علیکم و رحمۃ اللہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

1332

1332 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنِ الأَسْوَدِ وَعَلْقَمَةَ وَأَبِى الأَحْوَصِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ « السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ». حَتَّى يُنْظَرَ إِلَى بَيَاضِ خَدِّهِ وَعَنْ شِمَالِهِ. اخْتُلِفَ عَلَى أَبِى إِسْحَاقَ فِى إِسْنَادِهِ. وَرَوَاهُ زُهَيْرٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ وَعَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ أَحْسَنُهُمَا إِسْنَادًا.
1332 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب دائیں طرف سلام پھیرتے تھے تو السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہتے تھے، یہاں تک کہ آپ کے اس رخسار کی سفیدی نظر جاتی تھی اور جب بائیں طرف سلام پھیرتے تھے (تو بھی ایسا ہی ہوتا تھا) ۔
اس روایت کو نقل کرنے میں ابواسحاق نامی راوی سے اختلاف کیا گیا ہے ، اس روایت کی دوسری سند زیادہ بہتر ہے۔

1333

1333 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الرُّؤَاسِىُّ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ وَعَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَنَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُكَبِّرُ فِى كُلِّ رَفْعٍ وَوَضْعٍ وَقِيَامٍ وَقُعُودٍ وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ « السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ». حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ وَرَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ يَفْعَلاَنِ ذَلِكَ.
1333 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : مجھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات اچھی طرح یاد ہے ، آپ ہر مرتبہ اٹھتے ہوئے اور جھکتے ہوئے قیام کرتے ہوئے اور بیٹھتے ہوئے تکبیر کہا کرتے تھے اور آپ دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے ، السلام علیکم و رحمۃ اللہ ، السلام علیکم و رحمہ اللہ، کہا کرتے تھے یہاں تک کہ آپ کے رخسار مبارک کی سفیدی نظر آجاتی تھی۔
(حضرت عبداللہ فرماتے ہیں) میں نے حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) کو بھی ایساہی کرتے دیکھا ہے۔

1334

1334 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ حُرَيْثٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يُسَلِّمُ تَسْلِيمَتَيْنِ.
1334 ۔ حضرت براء بن عازب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دو مرتبہ (یعنی دونوں طرف) سلام پھیرا کرتے تھے۔

1335

1335 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنِى مَنْصُورُ بْنُ أَبِى مُزَاحِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ عَنْ زَكَرِيَّا عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ مَا نَسِيتُ مِنَ الأَشْيَاءِ فَلَمْ أَنْسَ تَسْلِيمَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى الصَّلاَةِ عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ « السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ ». ثُمَّ قَالَ كَأَنِّى أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ خَدَّيْهِ.
1335 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : میں جو کچھ مرضی بھول جاؤں لیکن میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا نماز کے دوران سلام کرنے کا طریقہ نہیں بھولوں گا، آپ دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیرتے ہوئے، السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہا کرتے تھے۔
اس کے بعد حضرت عبداللہ (رض) نے یہ بات ارشاد فرمائی : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دونوں رخساروں کی سفیدی کا منظر گویا آج بھی میری نگاہ میں ہے۔

1336

1336 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ح وَحَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَهْ قَالُوا حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُسَلِّمُ فِى الصَّلاَةِ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً تِلْقَاءَ وَجْهِهِ يَمِيلُ إِلَى الشِّقِّ الأَيْمَنِ قَلِيلاً .
1336 ۔ سیدہ عائشہ صڈیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں ایک سلام پھیرا کرتے تھے اور وہ بھی سامنے کی طرف رخ کرکے (سلام کے کلمات) کہا کرتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھوڑا سا دائیں طرف مائل ہوتے تھے۔

1337

1337 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الرَّمَادِىُّ حَدَّثَنَا نُعَيْمٌ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِى مَيْمُونَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُسَلِّمُ وَاحِدَةً فِى الصَّلاَةِ قِبَلَ وَجْهِهِ فَإِذَا سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ سَلَّمَ عَنْ يَسَارِهِ.
1337 ۔ حضرت سمرہ بن جندب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں سامنے کی طرف منہ کرکے ایک مرتبہ سلام پڑھا کرتے تھے لیکن جب آپ دائیں طرف سلام پھیرتے تھے توبائیں طرف بھی پھیر دیا کرتے تھے۔

1338

1338 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَالِدٍ أَبُو سُلَيْمَانَ الْمَخْزُومِىُّ الْمَدَنِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ عَنْ عَبْدِ الْمُهَيْمِنِ بْنِ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ السَّاعِدِىِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سَلَّمَ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً عَنْ يَمِينِهِ مِنَ الصَّلاَةِ.
1338 ۔ عبدالمہیمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں دائیں طرف ایک سلام پھیرا کرتے تھے۔

1339

1339 - حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ حَدَّثَنَا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُسَلِّمُ تَسْلِيمَةً وَاحِدَةً لاَ يَزِيدُ عَلَيْهَا.
1339 ۔ عبدالمہیمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک سلام پھیرا کرتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزید سلام نہیں کرتے تھے۔

1340

1340 - حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا أَبُو سُفْيَانَ السَّعْدِىُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِىُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ أَبِى نَضْرَةَ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مِفْتَاحُ الصَّلاَةِ الْوُضُوءُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ ». وَقَالَ ابْنُ أَبِى دَاوُدَ « الطُّهُورُ ».
1340 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : نماز کی کنجی وضو ہے ، تکبیر کہہ کر نماز کا آغاز ہوتا ہے اور سلام پھیر کر یہ ختم ہوتی ہے ۔
ایک راوی نے لفظ وضو کی جگہ لفظ طہور نقل کیا ہے۔

1341

1341 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ وَعُمَرُ بْنُ شَبَّةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الأَسْفَاطِىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ الْقَاسِمِ أَبُو بِشْرٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ نُسَلِّمَ عَلَى أَئِمَّتِنَا وَأَنْ يُسَلِّمَ بَعْضُنَا عَلَى بَعْضٍ.
1341 ۔ حضرت سمرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یہ حکم دیا تھا : ہم اپنے حکمرانوں پر سلام بھیجا کریں اور ایک دوسرے پر بھی سلام بھیجا کریں۔

1342

1342 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ أَبِى عَوَانَةَ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ إِذَا قَعَدَ قَدْرَ التَّشَهُّدِ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاَتُهُ.
1342 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : جب نمای تشہد کی مقدار میں بیٹھا رہے تو اس کی نماز مکمل ہوجاتی ہے۔

1343

1343 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَزِيدُ بْنُ الْحُبَابِ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ كُلُّهُمْ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مِفْتَاحُ الصَّلاَةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ ».
1343 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : نماز کی کنجی وضو ہے ، تکبیر کے ذریعے یہ شروع ہوتی ہے ، اور سلام پھیر کر ختم ہوجاتی ہے۔

1344

1344 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِىِّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِىُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى صَعْصَعَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى صَعْصَعَةَ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « افْتِتَاحُ الصَّلاَةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ ».
1344 ۔ حضرت عبداللہ بن زید (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : نماز سے پہلے وضو کیا جاتا ہے تکبیر کے ذریعے یہ شروع ہوتی ہے اور سلام پھیر کر ختم ہوجاتی ہے۔

1345

1345 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ وَالْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِى مَذْعُورٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنِ ابْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- جَاءَ إِلَى الصَّلاَةِ فَلَمَّا كَبَّرَ انْصَرَفَ وَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ أَىْ كَمَا أَنْتُمْ ثُمَّ خَرَجَ ثُمَّ جَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ فَصَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ « إِنِّى كُنْتُ جُنُبًا فَنَسِيتُ أَنْ أَغْتَسِلَ ».
1345 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے تشریف لائے، جب آپ نے تکبیر کہی تو پھر آپ وہاں سے واپس مڑگئے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان لوگوں کو اشارہ کیا کہ تم جس حالت میں ہو ویسے ہی رہو، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے گئے جب آپ تشریف لائے تو آپ ک سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے ، آپ نے لوگوں کو نماز پڑھائی نماز سے فارغ ہونے کے بعد آپ نے ارشاد فرمایا : میں جنابت کی حالت میں تھا اور مجھے غسل کرنا یاد نہیں رہا۔

1346

1346 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ بِمِصْرَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى صَلاَتِهِ فَكَبَّرَ وَكَبَّرْنَا مَعَهُ ثُمَّ أَشَارَ إِلَى الْقَوْمِ كَمَا أَنْتُمْ فَلَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَدِ اغْتَسَلَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً. خَالَفَهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ الْخَفَّافُ.
1346 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کا آغاز کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں ہم نے بھی تکبی رکہی پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاضرین کو اشارہ کیا کہ تم جس حالت میں ہو، ایسے ہی رہنا تو ہم قیام کی حالت میں رہے ، یہاں تک کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل کرکے آئے تھے ، آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے ۔
عبدالوہاب نامی راوی نے اس کے برعکس روایت نقل کی ہے۔

1347

1347 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِى طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِىِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- دَخَلَ فِى صَلاَتِهِ فَكَبَّرَ وَكَبَّرَ مَنْ خَلْفَهُ فَانْصَرَفَ فَأَشَارَ إِلَى أَصْحَابِهِ أَىْ كَمَا أَنْتُمْ فَلَمْ يَزَالُوا قِيَامًا حَتَّى جَاءَ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ. قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ وَبِهِ نَأْخُذُ.
1347 ۔ حضرت بکر بن عبداللہ مزنی (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کا آغاز کیا، آپ نے تکبیر کہی آپ کے پیچھے موجود لوگوں نے بھی تکبیر کہی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کو توڑ دیا اور اپنے اصحاب کو اشارہ کیا کہ تم لوگ جس حالت میں ہو ویسے ہی رہنا، تو وہ لوگ قیام کی حالت میں رہے ، یہاں تک کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس تشریف لائے تو آپ کے سر سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔
عبدالوہاب نامی راوی بیان کرتے ہیں : ہم بھی اس کے مطابق فتوی دیتے ہیں۔

1348

1348 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ أَبِى الْجَهْمِ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الأَزْدِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ وَابِصَةَ أَنَّهُ صَلَّى خَلْفَ الصَّفِّ فَأَمَرَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُعِيدَ الصَّلاَةَ.
1348 ۔ حضرت وابصہ بیان کرتے ہیں : انھوں نے صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہو کر نماز ادا کی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں نماز دوبارہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

1349

1349 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَبِى الْجَعْدِ عَنْ عَمِّهِ عُبَيْدٍ عَنْ زِيَادٍ عَنْ وَابِصَةَ أَنَّ رَجُلاً صَلَّى خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- أَنْ يُعِيدَ.
1349 ۔ حضرت وابصہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہو کر نماز ادا کی تو نبی نے اسے نماز دوبارہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

1350

1350 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَتَّابٍ أَبُو مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحِمْصِىُّ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ أَبُو يُحْمِدَ الْكَلاَعِىُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِىُّ عَنْ جُوَيْبِرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِقَوْمٍ وَلَيْسَ هُوَ عَلَى وُضُوءٍ فَتَمَّتْ لِلْقَوْمِ وَأَعَادَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم-.
1350 ۔ حضرت براء بن عازب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو نماز پڑھائی، آپ اس وقت وضو کی حالت میں نہیں تھے لوگوں کی نماز مکمل ہوگئی اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس نماز کو دہرایا۔

1351

1351 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ دَاوُدَ الْخَفَّافُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِهَذَا وَقَالَ إِذَا صَلَّى الإِمَامُ بِالْقَوْمِ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ أَجْزَأَتْ صَلاَةُ الْقَوْمِ وَيُعِيدُ هُوَ.
1351 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ، تاہم اس میں آپ کے یہ الفاظ ہیں : جب امام لگوں کو نماز پڑھائے وہ اس وقت بھولے سے بےوضو حالت میں ہو تو لوگوں کی نماز درست ہوگی اور امام اس نماز کو دوبارہ ادا کرے گا۔

1352

1352 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ يُعْرَفُ بِابْنِ الْمُطَبَّقِىِّ حَدَّثَنَا جَحْدَرُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ عَنْ عِيسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ جُوَيْبِرٍ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أَيُّمَا إِمَامٍ سَهَا فَصَلَّى بِالْقَوْمِ وَهُوَ جُنُبٌ فَقَدْ مَضَتْ صَلاَتُهُمْ ثُمَّ لْيَغْتَسِلْ هُوَ ثُمَّ لْيُعِدْ صَلاَتَهُ وَإِنْ صَلَّى بِغَيْرِ وُضُوءٍ فَمِثْلُ ذَلِكَ ». كَذَا قَالَ عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ .
1352 ۔ حضرت براء بن عازب (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جو امام بھول کر لوگوں کو جنابت کی حالت میں نماز پڑھادے تو ان لوگوں کی نماز درست ہوگی پھر اس امام کو چاہیے کہ وہ غسل کرکے اپنی نماز کو دہرائے اسی طرح اگر وہ (بھول کر ) وضو کے بغیر نماز پڑھائے تو بھی یہی حکم ہوگا۔
عیسیٰ بن ابراہیم نامی راوی نے یہی الفاظ نقل کیے ہیں۔

1353

1353 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَطَاءٍ الْجَلاَّبُ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ عَنْ أَبِى جَابِرٍ الْبَيَاضِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَعَادَ وَأَعَادُوا. هَذَا مُرْسَلٌ. وَأَبُو جَابِرٍ الْبَيَاضِىُّ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
1353 ۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنابت کی حالت میں (بھول کر) لوگوں کو نماز پڑھادی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی اپنی نماز کو دہرایا اور لوگوں نے بھی اپنی نماز کو دہرایا۔
یہ روایت مرسل ہے اور ابوجابر نامی راوی متروک الحدیث ہے۔

1354

1354 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِى ثَابِتٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ عَنْ عَلِىٍّ أَنَّهُ صَلَّى بِالْقَوْمِ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَعَادَ ثُمَّ أَمَرَهُمْ فَأَعَادُوا. عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ هُوَ أَبُو خَالِدٍ الْوَاسِطِىُّ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ رَمَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِالْكَذِبِ.
1354 ۔ عاصم بن ضمرہ، حضرت علی (رض) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ انھوں نے (بھولے سے) جنابت کی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھادی تو حضرت علی (رض) نے دوبارہ نماز ادا کی اور لوگوں کو بھی یہ ہدایت کی کہ وہ نماز کو دہرائیں۔
اس روایت کا راوی عمرو بن خالد یہ شخص ابوخالد واسطی ہے (جس نے امام زید کے حوالے سے مسند امام زید نقل کی ہے ) یہ شخص متروک الحدیث ہے ، امام احمد بن حنبل نے اسے جھوٹا قرار دیا ہے ) ۔

1355

1355 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنِ الشَّرِيدِ الثَّقَفِىِّ أَنَّ عُمَرَ صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ فَأَعَادَ وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ أَنْ يُعِيدُوا.
1355 ۔ شرید ثقفی بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عمر (رض) نے لوگوں کو نماز پڑھادی وہ جنابت کی حالت میں تھے انھوں نے اس نماز کو دہرایا لیکن انھوں نے لوگوں کو وہ نماز دہرانے کا حکم نہیں دیا۔

1356

1356 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ ح وَحَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِى ضِرَارٍ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ صَلَّى بِالنَّاسِ وَهُوَ جُنُبٌ فَلَمَّا أَصْبَحَ نَظَرَ فِى ثَوْبِهِ احْتِلاَمًا فَقَالَ كَبِرْتُ وَاللَّهِ أَلاَ أُرَانِى أُجْنِبُ ثُمَّ لاَ أَعْلَمُ ثُمَّ أَعَادَ وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ أَنْ يُعِيدُوا. قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ سَأَلْتُ سُفْيَانَ عَنْهُ فَقَالَ قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ وَلاَ أَجِىءُ بِهِ كَمَا أُرِيدُ. قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ هَذَا الْمُجْتَمَعُ عَلَيْهِ الْجُنُبُ يُعِيدُ وَلاَ يُعِيدُونَ مَا أَعْلَمُ فِيهِ اخْتِلاَفًا. وَقَالَ أَبُو عُبَيْدٍ قَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ وَلاَ أَحْفَظُهُ وَلَمْ يَزِدْ عَلَى هَذَا.
1356 ۔ محمد بن عمرو بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عثمان غنی (رض) نے لوگوں کو نماز پڑھادی ، وہ اس وقت جنابت کی حالت میں تھے بعد میں جب انھوں نے اپنے کپڑے پر احتلام کا نشان دیکھا توبولے : میں بوڑھا ہوگیا ہوں، اللہ کی قسم میرا خیال ہے مجھے جنابت لاحق ہوگئی تھی لیکن مجھے اس کا پتا نہیں چل سکا، پھر حضڑت عثمان نے نماز کو دہرایا اور البتہ انھوں نے لوگوں کو وہ نماز دوبارہ ادا کرنے کا حکم نہیں دیا۔
عبدالرحمن نامی راوی بیان کرتے ہیں : اس بات پر اتفاق ہے جنابت والاشخص اس نماز کو دہرائے گا البتہ لوگ اس نماز کو دوبارہ ادا نہیں کریں گے میرے علم کے مطابق اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

1357

1357 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ فِى رَجُلٍ صَلَّى بِقَوْمٍ وَهُوَ عَلَى غَيْرِ وُضُوءٍ قَالَ يُعِيدُ وَلاَ يُعِيدُونَ.
1357 ۔ سالم اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کا) ایسے شخص کے بارے میں فرمان نقل کرتے ہیں جو لوگوں کوے وضو کی حالت میں نماز پڑھا دیتا ہے ، حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : وہ شخص اس نماز کو دوبارہ ادا کرے ، البتہ لوگ اس نماز کو دوبارہ ادا نہیں کریں گے۔

1358

1358 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ ثُمَّ ذَكَرَ أَنَّهُ مَسَّ ذَكَرَهُ فَتَوَضَّأَ وَلَمْ يَأْمُرْهُمْ أَنْ يُعِيدُوا . قَالَ ابْنُ مَهْدِىٍّ قُلْتُ لِسُفْيَانَ عَلِمْتَ أَنَّ أَحَدًا قَالَ يُعِيدُونَ قَالَ لاَ إِلاَّ حَمَّادٌ .
1358 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنے ساتھیوں کو نما زپڑھائی، بعد میں انھیں یاد آیا، کہ انھوں نے اپنی شرمگاہ کو چھو لیا تھا (جس کی وجہ سے ان کا وضو ٹوٹ چکا ہے) تو حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے دوبارہ وضو کیا (اور دوبارہ نماز ادا کی ) البتہ انھوں نے ان لوگوں کو وہ نماز دوبارہ ادا کرنے کی ہدایت نہیں کی۔
ابن مہدی بیان کرتے ہیں : میں نے سفیان سے دریافت کیا : کیا آپ اس بات سے واقف ہیں ، کسی راوی نے یہ بات بھی نقل کی ہو، ؟ ان لوگوں نے بھی دوبارہ نماز ادا کی تھی ؟ انھوں نے جواب دیا نہیں۔ صرف حماد نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے۔

1359

1359 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلاَةً مَكْتُوبَةً فَضَمَّ يَدَهُ فِى الصَّلاَةِ فَلَمَّا صَلَّى قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدَثَ فِى الصَّلاَةِ شَىْءٌ قَالَ « لاَ إِلاَّ أَنَّ الشَّيْطَانَ أَرَادَ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَىَّ فَخَنَقْتُهُ حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ لِسَانِهِ عَلَى يَدِى وَايْمُ اللَّهِ لَوْلاَ مَا سَبَقَنِى إِلَيْهِ أَخِى سُلَيْمَانُ لاَرْتُبِطَ إِلَى سَارِيَةٍ مِنْ سَوَارِى الْمَسْجِدِ حَتَّى يُطِيفَ بِهِ وِلْدَانُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ».
1359 ۔ حضرت جابر بن سمرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں ایک فرض نماز ادا کی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے دوران اپنے ہاتھوں کو ملالیا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کی : یارسول اللہ : آپ نے نماز کے دوران ایک نیاکام کیا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا نہیں شیطان یہ چاہتا تھا کہ وہ میرے آگے سے گزرے تو میں نے اسے گردن سے پکڑ لیا۔ یہاں تک کہ میں اس کی زبان کی ٹھنڈک اپنے ہاتھوں پر محسوس کی ، اللہ کی قسم اگر مجھ سے پہلے میرے بھائی سلیمان (علیہ السلام) یہ دعا نہ کرچکے ہوتے تو میں اس شیطان کو اس مسجد کے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیتا اور مدینہ منورہ کے بچے اس کے گرد گھومتے (اور اس کا مذاق اڑاتے) ۔

1360

1360 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ صَلَّى صَلاَةً فَقَالَ « إِنَّ الشَّيْطَانَ عَرَضَ لِى يُفْسِدُ عَلَىَّ الصَّلاَةَ فَأَمْكَنَنِى اللَّهُ مِنْهُ فَذَعَتُّهُ وَلَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أُوثِقَهُ إِلَى سَارِيَةٍ حَتَّى تُصْبِحُوا وَتَنْظُرُوا إِلَيْهِ أَجْمَعُونَ - أَوْ كُلُّكُمْ - فَذَكَرْتُ قَوْلَ سُلَيْمَانَ رَبِّ (هَبْ لِى مُلْكًا لاَ يَنْبَغِى لأَحَدٍ مِنْ بَعْدِى) فَرَدَّهُ اللَّهُ خَائِبًا ».
1360 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ آپ نے نماز ادا کی (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ نے ارشاد فرمایا شیطان میرے سامنے آیا تھا تاکہ میری نماز خراب کرے تو اللہ نے مجھے اس پر قابودے دیا، میں نے اسے پکڑ لیا میں نے یہ ارادہ کیا کہ اسے ایک ستون کے ساتھ باندھ دوں تاکہ صبح تم لوگ اسے دیکھ لو (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) پھر مجھے حضرت سلیمان (علیہ السلام) کی یہ دعا یاد آگئی :
'' اے میرے پروردگار : مجھے ایسی بادشاہی عطا کر جو میرے بعد کسی اور کونہ ملے ''
(نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں) تو اللہ نے اس شیطان کو رسوا کرکے واپس کردیا۔

1361

1361 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ شَاذَانُ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْهَرَوِىُّ حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ أَبِى نَضْرَةَ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « الْوُضُوءُ مِفْتَاحُ الصَّلاَةِ وَالتَّكْبِيرُ تَحْرِيمُهَا وَالتَّسْلِيمُ تَحْلِيلُهَا وَفِى كُلِّ رَكْعَتَيْنِ فَسَلِّمْ ». قَالَ أَبُو حَنِيفَةَ يَعْنِى التَّشَهُّدَ.
1361 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : وضو نماز کی کنجی ہے ، تکبیر کہہ کر اس کا آغاز ہوتا ہے اور سلام پھیر کر یہ ختم ہوتی ہے ، ہر دو رکعت کے بعد تم سلام پھیردیا کرو۔
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : اس سے مراد تشہد پڑھنا ہے (یعنی ہر دو رکعت کے بعد تم تشہد پڑھا کرو) ۔

1362

1362 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِحْدَى صَلاَتَىِ الْعَشِىِّ الظُّهْرِ أَوِ الْعَصْرِ - قَالَ - فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ قَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِى مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَوَضَعَ يَدَيْهِ عَلَيْهَا إِحْدَاهُمَا عَلَى الأُخْرَى يُعْرَفُ فِى وَجْهِهِ الْغَضَبُ ثُمَّ خَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ وَهُمْ يَقُولُونَ قَصُرَتِ الصَّلاَةُ قَصُرَتِ الصَّلاَةُ وَفِى النَّاسِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ فَهَابَاهُ أَنْ يُكَلِّمَاهُ فَقَامَ رَجُلٌ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُسَمِّيهِ ذَا الْيَدَيْنِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَسِيتَ أَمْ قَصُرَتِ الصَّلاَةُ قَالَ « لَمْ أَنْسَ وَلَمْ تَقْصُرِ الصَّلاَةُ ». قَالَ بَلْ نَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَلَى الْقَوْمِ فَقَالَ « أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ ». فَأَوْمَئُوا أَىْ نَعَمْ فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِلَى مُقَامِهِ فَصَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ الْبَاقِيَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ ثُمَّ رَفَعَ وَكَبَّرَ . فَقِيلَ لِمُحَمَّدٍ سَلَّمَ فِى السَّهْوِ قَالَ لَمْ أَحْفَظْ مِنْ أَبِى هُرَيْرَةَ وَلَكِنْ نُبِّئْتُ أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ قَالَ ثُمَّ سَلَّمَ .
1362 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ظہر یاشاید عصر کی نماز پڑھائی، راوی بیان کرتے ہیں : آپ نے دو رکعت پڑھانے کے بعد سلام پھیر دیا، پھر آپ مسجد کے اگلے حصے میں موجود لکڑی کے پاس کھڑے ہوئے آپ نے اپنے دونوں ہاتھ اس پر رکھ دیے ، آپ نے ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ کے اوپر رکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے ناراضگی کا اظہار ہورہا تھا جلد باز لوگ مسجد سے باہر چلے گئے وہ یہ کہہ رہے تھے نماز مختصر ہوگئی ہے نماز مختصر ہوگئی ہے ، حاضرین میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) بھی موجود تھے ، لیکن انھیں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مخاطب کرنے کی جرات نہیں ہوئی ایک شخص کھڑا ہوا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ذوالیدین (دوہاتھوں والا) کا نام دیا تھا اس شخص نے عرض کی : یارسول اللہ آپ بھول گئے تھے یانماز مختصر ہوگئی ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، نہ تو میں بھولا ہوں اور نہ ہی نماز مختصر ہوئی ہے ، اس نے عرض کیا یارسول اللہ شاید آپ بھول گئے تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حاضرین کی طرف دیکھا اور دریافت کیا : کیا ذوالیدین ٹھیک کہہ رہا ہے ؟ تو لوگوں نے اشارہ کیا جی ہاں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) واپس اپنی جگہ تشریف لائے اور آپ نے بقیہ دو رکعت پڑھانے کے بعد پھر سلام پھیرا، پھر آپ نے تکبیر کہتے ہوئے عام سجدوں کی طرح یا اس سے کچھ زیادہ طویل سجدہ کیا، پھر آپ نے سر اٹھایا اور تکبیر کہی۔
محمد نامی راوی سے دریافت کیا گیا : کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ سہو کرنے سے پہلے سے سلام پھیرا تھا ؟ تو انھوں نے جواب دیا مجھے حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے یہ الفاظ یاد نہیں ہیں البتہ مجھے یہ بات بتائی گئی ہے : حضرت عمران بن حصین (رض) نے یہ بات نقل کی ہے : پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا۔

1363

1363 - حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ . قَالَ أَبُو دَاوُدَ كُلُّ مَنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ لَمْ يَقُلْ فَأَوْمَئُوا إِلاَّ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ .
1363 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں نہیں : تو لوگوں نے اشارہ کیا، یہ الفاظ صرف حماد بن زید نامی راوی نے نقل کیے ہیں۔

1364

1364 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَنْطَاكِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذٍ الْخَوْلاَنِىُّ حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ يَحْيَى أَبُو عَمْرٍو الْمَعْرُوفُ بِالْخَوْلاَنِىِّ عَنْ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ عَنْ صَخْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ يَقُولُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلَّى بِالنَّاسِ فَمَرَّ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ حِمَارٌ فَقَالَ عَيَّاشُ بْنُ أَبِى رَبِيعَةَ سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنِ الْمُسَبِّحُ آنِفًا سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ». قَالَ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى سَمِعْتُ أَنَّ الْحِمَارَ يَقْطَعُ الصَّلاَةَ. قَالَ « لاَ يَقْطَعُ الصَّلاَةَ شَىْءٌ ».
1364 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : ایک دفعہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھار ہے تھے آپ کے سامنے سے کچھ گدھے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں میں عیاش بن ابوربیعہ نے سبحان اللہ کہنا شروع کردیا، جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو ارشاد فرمایا : ابھی کون سبحان اللہ کہہ رہا تھا ؟ انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ ، میں نے کہا ہے ، کیونکہ میں نے یہ بات سن رکھی ہے گدھا آگے سے گزرے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کوئی بھی چیز (آگے سے گزرے) نماز کو نہیں توڑتی۔

1365

1365 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا أَبِى ح وَحَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا جَدِّى ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ قَالُوا « لاَ يَقْطَعُ صَلاَةَ الْمُسْلِمِ شَىْءٌ وَادْرَأْ مَا اسْتَطَعْتَ ».
1365 ۔ سالم بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت ابوبکر اور حضرت عمر (رض) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : مسلمان کی نماز کو کوئی بھی چیز نہیں توڑتی البتہ جہاں تک ہوسکے تم اسے روکنے کی کوشش کرو (کہ وہ نماز کے دوران تمہارے آگے سے نہ گزرے) ۔

1366

1366 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ عَنْ أَبِى الْوَدَّاكِ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ يَقْطَعُ الصَّلاَةَ شَىْءٌ ».
1366 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : کوئی چیز نماز کو نہیں توڑتی ہے (یعنی آگے سے گزر کر نماز کو نہیں توڑتی ہے) ۔

1367

1367 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصُّغْدِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ حَدَّثَنَا عُفَيْرُ بْنُ مَعْدَانَ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَبِى أُمَامَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ يَقْطَعُ الصَّلاَةَ شَىْءٌ ».
1367 ۔ حضرت ابوامامہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : کوئی بھی چیز نماز کو نہیں توڑتی ہے۔

1368

1368 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى الأَشْيَبُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ سَالِمٍ وَنَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ يُقَالُ لاَ يَقْطَعُ صَلاَةَ الْمُسْلِمِ شَىْءٌ .
1368 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں : یہ بات کہی جاتی ہے : مسلمان کی نماز کو کوئی بھی چیز نہیں توڑتی (یعنی کسی بھی چیز کے آگے سے گزرنے کی وجہ سے نماز نہیں ٹوٹتی ہے) ۔

1369

1369 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِىُّ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى فَرْوَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ تَقْطَعُ صَلاَةَ الْمَرْءِ امْرَأَةٌ وَلاَ كَلْبٌ وَلاَ حِمَارٌ وَادْرَأْ مَا بَيْنِ يَدَيْكَ مَا اسْتَطَعْتَ ».
1369 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں، آدمی کی نماز کو کتا، عورت، گدھا (آگے سے گزر کر) نہیں توڑتے ہیں، البتہ جہاں تک تم سے ہو سکے انھیں اپنے آگے سے گزرنے سے روکو۔

1370

1370 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنِى جَابِرُ بْنُ كُرْدِىٍّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- زَارَ الْعَبَّاسَ فِى بَادِيَةٍ لَهُ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْعَصْرَ وَبَيْنَ يَدَيْهِ كُلَيْبَةٌ وَحِمَارٌ لَمْ يُؤَخَّرَا وَلَمْ يُزْجَرَا.
1370 ۔ حضرت فضل بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عباس (رض) سے ملنے کے لیے ان کے نواحی علاقے میں ان کے پاس آئے وہاں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز ادا کی آپ کے آگے سے چھوٹا کتا اور گدھاگزرے لیکن انھیں پرے نہیں کیا گیا اور انھیں جھڑکا نہیں گیا۔

1371

1371 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الأَعْوَرُ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِىٍّ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ زَارَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- الْعَبَّاسَ مِثْلَهُ .
1371 ۔ حضرت فضل بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عباس (رض) سے ملنے کے لیے آئے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے) ۔

1372

1372 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْجَمَّالِ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَنَحْنُ فِى بَادِيَةٍ لَنَا فَصَلَّى بِنَا الْعَصْرَ وَبَيْنَ يَدَيْهِ كُلَيْبَةٌ وَحِمَارٌ لَنَا فَمَا نَهْنَهَهُمَا وَمَا رَدَّهُمَا.
1372 ۔ حضرت فضل بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے اس وقت ہم اپنی رہائش گاہ میں تھے، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، آپ کے سامنے سے چھوٹا کتا اور گدھا گزرے ، جو ہمارے (پالتو) تھے لیکن ہم نے انھیں روکا نہیں اور انھیں واپس نہیں کیا۔

1373

1373 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ الأَبْرَشُ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنْتُ أُذَاكِرُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الصَّلاَةِ فَأَتَى عَلَيْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ أَلاَ أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقُلْنَا نَعَمْ. قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى النُّقْصَانِ فَلْيُصَلِّ حَتَّى يَكُونَ الشَّكُ فِى الزِّيَادَةِ ».
1373 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میں حضرت عمر بن خطاب (رض) کے ساتھ نماز کے کسی مسئلے پر گفتگو کررہا تھا اسی دوران حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) بھی ہمارے پاس تشریف لائے انھوں نے فرمایا، کیا میں آپ لوگوں کو وہ حدیث سناؤں جو میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی سنی ہے ، ہم نے کہا جی ہاں : تو انھوں نے بتایا، میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جب کسی شخص کو نماز میں کسی کمی کے بارے میں شک ہو تو وہ اتنی نماز ادا کرے کہ وہ شک اضافے کے بارے میں ہوجائے۔

1374

1374 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِىُّ حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مَكْحُولٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلاَ يَدْرِى أَزَادَ أَمْ نَقَصَ فَإِنْ كَانَ شَكَّ فِى الْوَاحِدَةِ وَالثِّنْتَيْنِ فَلْيَجْعَلْهَا وَاحِدَةً وَإِنْ كَانَ شَكَّ فِى الثَّلاَثِ وَالثِّنْتَيْنِ فَلْيَجْعَلْهُمَا ثِنْتَيْنِ وَإِنْ كَانَ شَكَّ فِى الثَّلاَثِ وَالأَرْبَعِ فَلْيَجْعَلْهُ ثَلاَثًا حَتَّى يَكُونَ الْوَهَمُ فِى الزِّيَادَةِ ». قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ قَالَ لِى حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَسْنَدَ لَكَ مَكْحُولٌ هَذَا الْحَدِيثَ قُلْتُ مَا سَأَلْتُهُ. قَالَ فَإِنَّهُ ذَكَرَهُ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ.
1374 ۔ مکحول بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہو اور اسے یہ اندازہ نہ ہوسکے کہ اس نے زیادہ (رکعات ) پڑھ لی ہیں یا کم پڑھی ہیں ، تواگرشک ایک رکعت یادورکعت کے بارے میں ہو تو اسے ایک سمجھے، اگر دو اور تین ہونے کے بارے میں ہوتوا سے دوس مجھے ، اگر تین اور چار ہونے کے بارے میں ہوتوا سے تین سمجھے یہاں تک کہ اسے وہم زیادہ ہوجانے کے بارے میں ہو۔
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے حوالے سے حضرت عبدالرحمن بن عوف سے منقول ہے۔

1375

1375 - حَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الأُبُلِّىُّ حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. وَحَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ الْعَنْبَرِىُّ يَنْزِلُ الرُّهَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ سَهَا فِى ثَلاَثَةٍ أَوْ أَرْبَعَةٍ فَلْيُتِمَّ فَإِنَّ الزِّيَادَةَ خَيْرٌ مِنَ النُّقْصَانِ ».
1375 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جس شخص کی نماز کی رکعت تین یا چار ہونے کے بارے میں شک ہو وہ نماز کو مکمل کرلے (یعنی ایک مزید رکعت ادا کرلے ) کیونکہ اس میں اضافہ ہوجانا اس میں کمی رہ جانے سے بہتر ہے۔

1376

1376 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرُّهَاوِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الرُّهَاوِىُّ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا سَهَا أَحَدُكُمْ فِى الثِّنْتَيْنِ أَوِ الْوَاحِدَةِ فَلْيَجْعَلْهَا وَاحِدَةً وَإِذَا شَكَّ فِى الثِّنْتَيْنِ أَوِ الثَّلاَثِ فَلْيَجْعَلْهَا اثْنَتَيْنِ وَإِذَا شَكَّ فِى الثَّلاَثِ أَوِ الأَرْبَعِ فَلْيَجْعَلْهَا ثَلاَثًا ثُمَّ لْيُتِمَّ مَا بَقِىَ حَتَّى يَكُونَ الْوَهَمُ فِى الزِّيَادَةِ وَلاَ يَكُونُ فِى النُّقْصَانِ ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ».
1376 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کسی شخص کو دو یا ایک رکعت کے بارے میں غلطی لگ جائے تو وہ اسے ایک سمجھے اور جب اسے دویاتین کے بارے میں شک ہو تو وہ انھیں دوس مجھے اور جب اسے تین یا چار کے بارے میں شک ہو تو وہ انھیں تین سمجھے اور پھر باقی رہ جانے والی نماز کو مکمل کرلے ، یہاں تک کہ اسے وہم زیادہ ہوجانے کے بارے میں ہو، کمی کے بارے میں نہ ہو، اس کے بعد جب وہ بیٹھا ہواہو (یعنی تشہد پڑھ رہاہو) اس وقت دوسجدے کرے (یعنی سجدہ سہو کرے) ۔

1377

1377 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِذَلِكَ أَنَّهُ سَجَدَ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ يَوْمَ جَاءَهُ ذُو الْيَدَيْنِ بَعْدَ السَّلاَمِ. لَفْظُهُمَا وَاحِدٌ.
1377 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے یہ روایت نقل کرتے ہیں : جس دن حضرت ذوالیدین آپ کے پاس آئے تھے (یعنی جس دن انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز میں سہو ہوجانے کے بارے میں بتایا) اس دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرنے کے بعد سہو کے دوسجدے کیے تھے۔
ان دونوں روایات کا لفظ ایک ہی ہے۔

1378

1378 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ بْنُ دِعَامَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ سَجَدَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يَوْمَ ذِى الْيَدَيْنِ بَعْدَ السَّلاَمِ. وَاللَّفْظُ لأَحْمَدَ.
1378 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ذوالیدین (کے توجہ دلانے والے دن ) سلام پھیرنے کے بعد سجدہ س ہو کیا تھا۔ روایت کے یہ الفاظ احمد بن عبدالرحمن کے ہیں۔

1379

1379 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا لَمْ يَدْرِ أَحَدُكُمْ كَمْ صَلَّى ثَلاَثًا أَوْ أَرْبَعًا فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً ثُمَّ لْيَسْجُدْ بَعْدَ ذَلِكَ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ وَهُوَ جَالِسٌ فَإِنْ كَانَ صَلَّى خَمْسًا شَفَعَتَا لَهُ صَلاَتَهُ وَإِنْ كَانَتْ أَرْبَعًا أَرْغَمَتَا الشَّيْطَانَ ».
1379 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کسی شخص کو اندازہ نہ ہوسکے کہ اس نے کتنی رکعت اد ا کی ہیں، تین یا چار رکعت مزید ایک رکعت پڑھ لے اور پھر اس کے بعد سجدہ سہو کے دوسجدے کرے جب وہ بیٹھا ہوا ہو (یعنی تشہد پڑھ رہا ہو) اگر وہ پانچ رکعت ادا کرلیتا ہے تو اس میں سے جفت تعداد (یعنی چار رکعت) اس کی نماز ہوجائے گی اور اگر وہ چار رکعت ادا کرلیتا ہے تو یہ دونوں شیطان کو رسوا کردیں گے۔

1380

1380 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَأَبُو النَّضْرِ قَالاَ حَدَّثَنَا الْمَاجِشُونُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِى سَلَمَةَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ وَهُوَ يُصَلِّى فِى الثَّلاَثِ وَالأَرْبَعِ فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً حَتَّى يَكُونَ الشَّكُ فِى الزِّيَادَةِ ثُمَّ لْيَسْجُدْ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ فَإِنْ كَانَ صَلَّى خَمْسًا شَفَعَتَا لَهُ صَلاَتَهُ وَإِنْ كَانَ أَتَمَّهَا فَهُمَا تُرْغِمَانِ الشَّيْطَانَ ». زَادَ هَذَا فِى حَدِيثِهِ « قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ». وَتَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ مِنْ رِوَايَةِ مُوسَى بْنِ دَاوُدَ عَنْهُ.
1380 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کسی شخص کو نماز پڑھنے کے دوران شک ہوجائے کہ اس نے تین رکعت ادا کی ہیں یا چار رکعت ادا کی ہیں تو ایک مزید رکعت ادا کرے یہاں تک کہ اسے وہ شک زیادہ ہوجانے کے بارے میں ہو پھر اس کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے سجدہ سہو کرلے اگر اس نے پانچ رکعت ادا کی ہوں گی تو اس میں سے چار جفت تعداد اس کی نماز ہوجائے گی اور اگر نے مکمل نماز ادا کی ہوگی تو یہ دونوں شیطان کی رسوائی کا باعث ہوں گی۔ اس روایت میں راوی نے ، سلام سے پہلے، کے الفاظ نقل کیے ہیں۔

1381

1381 -حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى ثَلاَثًا أَمْ أَرْبَعًا فَلْيَطْرَحِ الشَّكَّ وَلْيَبْنِ عَلَى مَا اسْتَيْقَنَ ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ فَإِنْ كَانَ صَلَّى خَمْسًا كَانَتَا شَفْعًا لِصَلاَتِهِ وَإِنْ كَانَ صَلَّى تَمَامَ الأَرْبَعِ كَانَتَا تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ ».
1381 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کو نماز کے دوران شک ہوجائے اور اسے اندازہ نہ ہو کہ اس نے کتنی رکعت ادا کی ہیں تین یا چار، تو وہ شک کو ایک طرف رکھ دے اور جس پر یقین ہو اس پر بنیاد رکھے پھر سلام پھیرنے سے پہلے دو مرتبہ سجدہ سہو کرلے ، اگر اس نے پانچ رکعت ادا کی ہوں گی تو اس میں سے جفت تعداد اس کی نماز ہوجائے گی، اور اگر اس نے چار رکعت ادا کی ہوں گی تو یہ دونوں (سجدے) شیطان کے لیے رسوائی کا باعث ہوں گے۔

1382

1382 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلْيُلْقِ الشَّكَّ وَلْيَبْنِ عَلَى الْيَقِينِ فَإِنِ اسْتَيْقَنَ التَّمَامَ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فَإِنْ كَانَتْ صَلاَتُهُ تَامَّةً كَانَتِ الرَّكْعَةُ نَافِلَةً وَالسَّجْدَتَانِ وَإِنْ كَانَتْ نَاقِصَةً كَانَتِ الرَّكْعَةُ تَمَامًا لِصَلاَتِهِ وَالسَّجْدَتَانِ تُرْغِمَانِ أَنْفَ الشَّيْطَانِ ».
1382 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہوجائے تو وہ شک کو ایک طرف رکھے اور یقین پر بنیاد رکھے اور جب وہ یقینی طور پر مکمل نماز ادا کرے (تو آخر میں) دو مرتبہ سجدہ سہو کرے ، اگر اس کی نماز مکمل ہوگی تو ایک رکعت اور دوسجدے اس کے لیے نفل کی حیثیت اختیار کرجائیں گے اور اگر اس کی نماز پہلے نامکمل تھی تو اس ایک رکعت کے ذریعے اس کی نماز مکمل ہوجائے گی اور سہو کے دونوں سجدے شیطان کی ناک کو خاک آلود کردیں گے۔

1383

1383 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ مُسَاحِقٍ حَدَّثَنِى سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى سَبْرَةَ ابْنُ أَخِى أَبِى بَكْرٍ حَدَّثَنِى أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى سَبْرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ قَالَ « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلَمْ يَدْرِ كَمْ صَلَّى أَرْبَعًا أَوْ ثَلاَثًا فَلْيَطْرَحِ الشَّكَّ وَلْيَبْنِ عَلَى الْيَقِينِ ثُمَّ يَقُومُ فَيَقْرَأُ فَيُصَلِّى رَكْعَةً ثُمَّ يَسْجُدُ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ فَإِنْ كَانَتْ صَلاَتُهُ أَرْبَعًا وَقَدْ زَادَ رَكْعَةً كَانَتْ هَاتَانِ السَّجْدَتَانِ تَشْفَعَانِ الْخَامِسَةَ وَإِنْ كَانَتْ صَلاَتُهُ ثَلاَثًا كَانَتِ الرَّابِعَةُ تَمَامَهَا وَالسَّجْدَتَانِ تَرْغِيمٌ لِلشَّيْطَانِ ».
1383 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہوجائے اور اسے یہ اندازہ نہ ہو کہ اس نے کتنی رکعت ادا کی ہیں : چار یاتین ؟ تو وہ شک کو ایک طرف رکھے اور یقین پر بنیاد رکھے پھر اٹھ کر قرات کرے اور ایک رکعت ادا کرے ، پھر جب وہ بیٹھا ہواہو (یعنی تشہد پڑھ رہاہو) توسلام پھیرنے سے پہلے دو مرتبہ سجدہ سہو کرلے، اگر اس نے پہلے چار رکعت ادا کی تھی تواب اس کی ایک رکعت زائد ہوجائے گی اور یہ دونوں سجدے اسے جفت کردیں گے جو پانچویں رکعت تھی اور اگر اس نے پہلے تین رکعت ادا کی تھیں توچوتھی رکعت اسے مکمل کردے گی اور سہو کے دونوں سجدے شیطان کی ناک کو خاک آلود کردیں گے۔

1384

1384 - حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَإِنِ اسْتَيْقَنَ أَنَّهُ قَدْ صَلَّى ثَلاَثًا فَلْيُصَلِّ وَاحِدَةً بِرَكْعَتِهَا وَسَجْدَتَيْهَا ثُمَّ لْيَتَشَهَّدْ فَإِذَا فَرَغَ فَلَمْ يَبْقَ إِلاَّ أَنْ يُسَلِّمَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ يُسَلِّمْ فَإِنْ كَانَ صَلَّى ثَلاَثًا وَكَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِى صَلَّى رَابِعَةً كَانَتِ السَّجْدَتَانِ تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ وَإِنْ كَانَ صَلَّى أَرْبَعًا وَكَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِى صَلَّى خَامِسَةً شَفَعَهَا بِسَجْدَتَيْنِ ».
1384 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے ، جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہوجائے اگر اسے یہ یقین ہو کہ وہ تین رکعت ادا کرچکا ہے تو وہ مزید ایک رکعت ادا کرے اور دوسجدے کرے پھر اس کے بعد تشہد میں بیٹھے اور پھر جب اس سے فارغ ہوجائے اور کچھ پڑھنے کے لیے باقی نہ رہ جائے صرف سلام پھیرنا ہو اس وقت وہ دوسجدے سہو کرلے پھر وہ سلام پھیر دے اگر اس نے تین رکعت ادا کی تھی تواب جو رکعت ادا کی ہے وہ چوتھی رکعت ہوجائے گی اور سجدہ سہو کے دونوں سجدے شطان کی ناک کو خاک آلود کردیں گے اور اس نے پہلے چار رکعت ادا کی تھی تواب جو اس نے ادا کی ہے اس کے ساتھ یہ پانچویں ہوجائے گی اور یہ دونوں سجدے اس پانچویں رکعت کو جفت کردیں گے ۔

1385

1385 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنِى ذُؤَيْبُ بْنُ عِمَامَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ بْنُ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ عَمْرٍو وَكَانَ مِنَ النُّقَبَاءِ مِنْ بَنِى سَاعِدَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- سَجَدَ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ قَبْلَ التَّسْلِيمِ. يُقَالُ لَمْ يُرْوَ عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ عَمْرٍو غَيْرُ هَذَا الْحَدِيثِ.
1385 ۔ عبدالمہیمن اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا حضرت منذر بن عمرو (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : یہ صحابی بنوساعدہ کے نقباء میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرنے سے پہلے دو مرتبہ سجدہ سہو کیا تھا۔ ایک قول کے مطابق حضرت منذر بن عمرو (رض) کے حوالے سے صرف یہی ایک روایت منقول ہے۔

1386

1386 - حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَكْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَزَادَ أَمْ نَقَصَ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ يُسَلِّمُ ».
1386 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے فرمایا جب کوئی شخص نماز ادا کررہاہو اور اسے اندازہ نہ ہوسکے اس نے زیادہ رکعت ادا کرلی ہے یا کم ادا کی ہیں ؟ تو وہ دو مرتبہ سجدہ سہو کرلے جب وہ بیٹھا ہواہو (یعنی تشہد کے دوران ایساکرے ) پھر اس کے بعد وہ سلام پھیر دے۔

1387

1387 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِى بَكْرٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّى يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ الطُّوسِىُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِى عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ صَفْوَانَ بْنِ سَلَمَةَ الأَنْصَارِىُّ ثُمَّ الزُّرَقِىُّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ خَرَجَ الشَّيْطَانُ مِنَ الْمَسْجِدِ لَهُ حُصَاصٌ فَإِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ رَجَعَ فَإِذَا أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ وَلَهُ ضُرَاطٌ فَإِذَا سَكَتَ رَجَعَ حَتَّى يَأْتِىَ الْمَرْءَ الْمُسْلِمَ فِى صَلاَتِهِ فَيَدْخُلَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ نَفْسِهِ لاَ يَدْرِى أَزَادَ فِى صَلاَتِهِ أَمْ نَقَصَ فَإِذَا وَجَدَ ذَلِكَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ ثُمَّ يُسَلِّمْ ».
1387 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جب موذن اذان دیتا ہے تو شیطان مسجد سے نکلتا ہے اس کی ہوا خارج ہورہی ہوتی ہے ، جب موذن خاموش ہوتا ہے تو شیطان واپس آجاتا ہے ، پھر جب موذن اقامت کہتا ہے تو شیطان پھر مسجد سے نکل جاتا ہے اور اس کی ہوا خارج ہورہی ہوتی ہے پھر جب موذن خاموش ہوجاتا ہے تو وہ واپس آجاتا ہے ، وہ مسلمان شخص کے پاس اس کی نماز کے دوران آتا ہے اور اس کے ذہن میں طرح طرح کے خیالات پیدا کرتا ہے جس کے بعد اسے یہ یاد نہیں رہتا کہ اس نے نماز میں اضافہ کردیا ہے یاکمی کردی ہے جب کسی شخص کو اس صورت حال کا سامنا کرنا پڑے تو جب وہ بیٹھا ہوا ہو (یعنی تشہد پڑھنے کے دوران) وہ دو مرتبہ سجدہ سہو کرے ایساوہ سلام پھیرنے سے پہلے کرے اور پھر سلام پھیر دے۔

1388

1388 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ حَدَّثَهُمْ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلَمْ يَدْرِ صَلَّى ثَلاَثًا أَمْ أَرْبَعًا فَلْيَقُمْ فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً ثُمَّ لْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ التَّسْلِيمِ فَإِنْ كَانَتِ الرَّكْعَةُ الَّتِى صَلَّى خَامِسَةً شَفَعَهَا بِهَاتَيْنِ السَّجْدَتَيْنِ وَإِنْ كَانَتْ رَابِعَةً فَالسَّجْدَتَانِ تَرْغِيمٌ لِلشَّيْطَانِ ».
1388 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جس کو نماز میں شک ہوجائے اور اسے پتانہ چلے کہ اس نے تین رکعت ادا کی ہیں یا چار رکعت ادا کی ہیں ؟ تو وہ اٹھ کر ایک اور رکعت ادا کرلے اور پھر اس کے بعد جب وہ بیٹھا ہواہوتوسلام پھیرنے سے پہلے دو مرتبہ سجدہ سہو کرلے اس نے جو رکعت اد ا کی ہے اگر وہ پانچویں ہوگی تو یہ دوسجدے اسے جفت کردیں گے اور اگر وہ چوتھی ہوگی تو یہ دونوں سجدے شیطان کی ناک گرد آلود کردیں گے ۔

1389

1389 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِىٍّ الْمُكْرَمِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَثَلاَثًا صَلَّى أَمْ أَرْبَعًا فَلْيُتِمَّ حَتَّى يَسْتَيْقِنَ أَنْ قَدْ أَتَمَّ ثُمَّ لْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ قَبْلَ السَّلاَمِ فَإِنْ كَانَتْ صَلاَتُهُ وِتْرًا كَانَتْ شَفْعًا لِصَلاَتِهِ وَإِنْ كَانَتْ صَلاَتُهُ شَفْعًا كَانَتْ تَرْغِيمًا لِلشَّيْطَانِ ».
1389 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جب کوئی شخص نماز ادا کرے اور اسے یہ اندازہ نہ ہو کہ اس نے تین رکعت ادا کی ہیں یا چار ادا کی ہیں تو وہ اسے مکمل کرلے یہاں تک کہ اسے یقین ہوجائے کہ اس نے مکمل نماز ادا کی ہے ، پھر اس کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے دو مرتبہ سجدہ سہو کرلے ، اگر اس کی نماز طاق ہوگی تو یہ (سجدے) اسے جفت کردیں گے اور اگر اس کی نماز پہلے ہی جفت تھی تو یہ سجدے شیطان کی رسوائی کا باعث بن جائیں گے۔

1390

1390 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِىُّ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ مَوْلَى عُثْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِى يُحَدِّثُ أَنَّ مُعَاوِيَةَ صَلَّى بِهِمْ فَقَامَ فِى الرَّكْعَتَيْنِ وَعَلَيْهِ الْجُلُوسُ فَسَبَّحَ النَّاسُ بِهِ فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ حَتَّى إِذَا جَلَسَ لِلتَّسْلِيمِ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى. وَقَالَ النَّيْسَابُورِىُّ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَعَلَ هَذَا.
1390 ۔ محمد بن یوسف بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے والد کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے ایک مرتبہ حضرت معاویہ (رض) نے ان لوگوں کو نماز پڑھائی وہ دو رکعت پڑھنے کے بعد پھر کھڑے ہوگئے حالانکہ ان کابیٹھنالازم تھا، لوگوں نے اس بات پر سبحان اللہ کہا، لیکن وہ بیٹھے نہیں یہاں تک کہ جب وہ سلام پھیرنے کے لیے (آخری تشہد میں) بیٹھے تو انھوں نے دو مرتبہ سجدہ سہو کرلیا، انھوں نے بتایا : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔
نیشاپوری نامی راوی کے یہ الفاظ ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایساہی کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

1391

1391 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلاَةً قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَلاَ أَدْرِى أَزَادَ أَمْ نَقَصَ فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدَثَ فِى الصَّلاَةِ شَىْءٌ قَالَ « لاَ وَمَا ذَاكَ ». قَالُوا صَلَّيْتَ كَذَا وَكَذَا فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ « إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِى الصَّلاَةِ شَىْءٌ أَنْبَأْتُكُمُوهُ وَلَكِنْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِى وَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى صَلاَتِهِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ ثُمَّ يُتِمَّ عَلَيْهِ ثُمَّ يُسَلِّمْ ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ ».
1391 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک نماز پڑھائی۔ اس روایت کے راوی ابراہیم بیان کرتے ہیں : مجھے یہ نہیں پتا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس نماز میں کسی اضافہ ہوجانے کا ذکر کیا گیا ہے یا کسی کمی کا ذکر کیا گیا ہے۔
(حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ) جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیراتو آپ کی خدمت میں عرض کی گئی : یارسول اللہ کیا نماز کے بارے میں کوئی نیاحکم آیا ہے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں، کیوں کیا ہوا ؟ لوگوں نے عرض کیا، آپ نے اس طرح نماز ادا کی ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ٹانگیں سیدھی کیں، اپنا رخ قبلے کی طرف کیا اور دو مرتبہ سجدہ سہو کرکے سلام پھیردیا۔ جب آپ نے سلام پھیر دیا تو ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا، اگر نماز کے بارے میں کوئی نیاحکم نازل ہواہوتا تو میں بتا دیتا میں بھی انسان ہوں میں بھی اسی طرح بھول جاتاہوں جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو، تو جب میں کوئی چیز بھول جاؤں تو مجھے یاد کروادیاکرو اور جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہوجائے تو وہ درست صورت کے بارے میں کوشش کرے ، پھر اسی حساب سے نماز کو مکمل کرے ، پھر سلام پھیرے اور اس کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کرے۔

1392

1392 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِى الصَّلاَةِ فَلْيَتَحَرَّ الصَّوَابَ ثُمَّ لْيَسْجُدْ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ ».
1392 ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جب کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہوجائے تو وہ درست صورت اختیار کرنے کی کوشش کرے پھر دو مرتبہ سجدہ سہو کرے۔

1393

1393 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ السُّكَيْنِ أَبُو مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ فَأَيُّكُمْ شَكَّ فِى صَلاَتِهِ فَلْيَنْظُرْ أَحْرَى ذَلِكَ بِالصَّوَابِ فَلْيُتِمَّ عَلَيْهِ ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ ».
1393 ۔ حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : میں بھی انسان ہوں میں بھول جاتاہوں، جس طرح تم لوگ بھول جاتے ہو، اگر کسی شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہوجائے تو وہ اس بات کا جائزہ لے کہ کون سی صورت نماز کے درست ہونے کے قریب ہے ، پھر اسی حساب سے نماز کو مکمل کرلے اور پھر دو مرتبہ سجدہ سہو کرلے۔

1394

1394 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِىُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ سَجَدَ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ بَعْدَ التَّسْلِيمِ وَحَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سَجَدَهُمَا بَعْدَ التَّسْلِيمِ.
1394 ۔ علقمہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے سلا م پھیرنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کیا تھا، اور انھوں نے یہ بات بتائی تھی : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی یہ دونوں سجدے سلام پھیرنے کے بعد کیے تھے۔

1395

1395 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ قَالَ صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الظُّهْرَ فَقَامَ فِى اثْنَتَيْنِ وَلَمْ يَجْلِسْ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ ثُمَّ سَلَّمَ بَعْدَ ذَلِكَ .
1395 ۔ حضرت عبداللہ بن بحینہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی، آپ دو رکعت پڑھنے کے بعد کھڑے ہوگئے، آپ بیٹھے نہیں جب آپ نے نماز مکمل کرلی تودومرتبہ سجدہ سہو کیا اور پھر اس کے بعد سلام پھیرا۔

1396

1396 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ بْنِ رُسْتُمَ السَّقَطِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو يَحْيَى الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ عَنْ أَبِى الْحُسَيْنِ الْمَدِينِىِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لَيْسَ عَلَى مَنْ خَلْفَ الإِمَامِ سَهْوٌ فَإِنْ سَهَا الإِمَامُ فَعَلَيْهِ وَعَلَى مَنْ خَلْفَهُ السَّهْوُ وَإِنْ سَهَا مَنْ خَلْفَ الإِمَامِ فَلَيْسَ عَلَيْهِ سَهْوٌ وَالإِمَامُ كَافِيهِ ».
1396 ۔ سالم بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن عمر (رض)) کے حوالے سے حضرت عمر (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جو شخص امام کی اقتداء میں ہو (اس کی کسی اپنی غلطی کی وجہ سے ) اس پر سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہوگا، لیکن اگر امام سے کوئی غلطی ہوجائے تو امام پر بھی سجدہ سہو کرنا لازم ہوگا اور اس کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والوں پر بھی لازم ہوگا۔
لیکن اگر امام کی اقتداء میں نماز ادا کرنے والے سے کوئی غلطی ہوتی ہے تواب اس پر سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا، بلکہ امام اس کے لیے کافی ہوگا۔

1397

1397 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَمَّادٍ الآمُلِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْعَبْسِىُّ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ سَهْوَ فِى وَثْبَةِ الصَّلاَةِ إِلاَّ قِيَامٌ عَنْ جُلُوسٍ أَوْ جُلُوسٌ عَنْ قِيَامٍ ».
1397 ۔ سالم بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : نما زمین کسی بھی غلطی پر سجدہ سہو اسی وقت لازم ہوگا جب آدمی بیٹھنے کی بجائے کھڑا ہوجائے یا کھڑے ہونے کی بجائے بیٹھ جائے۔

1398

1398 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ سَلاَمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الْوَاسِطِىِّ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ ذَاكَرَنِى عُمَرُ السَّهْوَ فِى الصَّلاَةِ فَأَتَانَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَوَقَفَ عَلَيْنَا فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « مَنْ شَكَّ فِى صَلاَتِهِ فَلْيُصَلِّ حَتَّى يَكُونَ شَكُّهُ فِى الزِّيَادَةِ ».
1398 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عمر (رض) میرے ساتھ نماز میں سہو ہوجانے کے بارے میں بات چیت کررہے تھے اسی دوران حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) ہمارے پاس تشریف لائے وہ ہمارے پاس آکر ٹھہرے انھوں نے بتایا، میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ، جس شخص کو اپنی نماز کے بارے میں شک ہوجائے تو وہ اتنی نماز ادا کرے کہ اسکاوہ شک نماز میں اضافے کے بارے میں ہوجائے۔

1399

1399 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِىُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ عُمَرَ نَتَذَاكَرُ الصَّلاَةَ فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ أَلاَ أُخْبِرُكُمْ بِمَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِذَا شَكَكْتَ فِى النُّقْصَانِ فَصَلِّ حَتَّى تَشُكَّ فِى الزِّيَادَةِ ».
1399 ۔ عبیداللہ بن عبداللہ (حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کا یہ بیان) نقل کرتے ہیں : ایک دفعہ میں حضرت عمر (رض) کے ساتھ موجود تھا ہم نماز کے بارے میں بات چیت کررہے تھے اسی دوران حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) تشریف لائے انھوں نے بتایا کیا میں آپ کو وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی سنی ہے ؟ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے جب تمہیں نماز کے دوران کسی کمی کے بارے میں شک ہوتوتم نماز ادا کرتے رہو یہاں تک کہ وہ شک اضافے کے بارے میں ہوجائے۔

1400

1400 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا النُّفَيْلِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ خُصَيْفٍ عَنْ أَبِى عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا كُنْتَ فِى صَلاَةٍ فَشَكَكْتَ فِى ثَلاَثٍ أَوْ أَرْبَعٍ وَأَكْثَرُ ظَنِّكَ عَلَى أَرْبَعٍ تَشَهَّدْتَ ثُمَّ سَجَدْتَ سَجْدَتَيْنِ وَأَنْتَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ تُسَلِّمَ ثُمَّ تَشَهَّدْتَ أَيْضًا ثُمَّ تُسَلِّمُ ». قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَرَوَاهُ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنْ خُصَيْفٍ وَلَمْ يَرْفَعْهُ. وَوَافَقَ عَبْدَ الْوَاحِدِ سُفْيَانُ وَشَرِيكٌ وَإِسْرَائِيلُ وَاخْتَلَفُوا فِى مَتْنِهِ.
1400 ۔ ابوعبیدہ بن عبداللہ اپنے والد (حضرت عبداللہ بن مسعود (رض)) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں جب تم نماز کی حالت میں ہو اور تمہیں تین یا چار رکعت ہونے کے بارے میں شک ہو اور تمہارا زیادہ گمان یہ ہو کہ چار پڑھی ہیں تو تم تشہد پڑھنے کے بعد دو مرتبہ سجدہ سہو کرلو، یہ اس وقت کرو جب تم بیٹھے ہوئے ہو اور سلام پھیرنے سے پہلے کرو، پھر اس کے بعد دوبارہ تشہد پڑھو اور پھر سلام پھیرو۔
بعض دیگر راویوں نے اسے نقل کیا ہے لیکن انھوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا ہے۔ بعض دیگررایوں نے اسے نقل کرتے ہوئے اس کے متن میں کچھ اختلاف نقل کیا ہے۔

1401

1401 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِىُّ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنِى يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا جَابِرٌ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ شُبَيْلٍ الأَحْمَسِىُّ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِى حَازِمٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا قَامَ الإِمَامُ فِى الرَّكْعَتَيْنِ فَإِنْ ذَكَرَ قَبْلَ أَنْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ وَإِنِ اسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلاَ يَجْلِسْ وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَىِ السَّهْوِ ». وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْفِرْيَابِىُّ وَمُؤَمَّلٌ وَغَيْرُهُمَا عَنِ الثَّوْرِىِّ.
1401 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب امام دو رکعت ادا کرنے کے بعد (بیٹھنے کی بجائے) کھڑا ہوجائے تواگرا سے پورا کھڑے ہونے سے پہلے ہی یہ بات یاد آجائے تو اسے بیٹھ جانا چاہیے لیکن اگر وہ پورا کھڑا ہوچکا ہو تو پھر وہ نہ بیٹھے اور بعد میں سجدہ سہو کرلے۔
دیگر راویوں نے اسے اسی طرح نقل کیا ہے۔

1402

1402 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُبَيْلٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِى حَازِمٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فَقَامَ فِى الرَّكْعَتَيْنِ فَاسْتَتَمَّ قَائِمًا فَلْيَمْضِ وَلْيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَإِنْ لَمْ يَسْتَتِمَّ قَائِمًا فَلْيَجْلِسْ وَلاَ سَهْوَ عَلَيْهِ ».
1402 ۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کسی شخص کو شک ہوجائے اور وہ رکعت پڑھنے کے بعد (بیٹھنے کی بجائے) کھڑا ہوجائے تو اگر وہ پورا کھڑا ہوچکا ہوتواسی طرح نماز پڑھتا رہے اور بعد میں دو مرتبہ سجدہ سہو کرلے ، لیکن اگر وہ پورا کھڑانہ ہوا تو اسے بیٹھ جانا چاہیے اب اس پر سجدہ سہو کرنا لازم نہیں ہوگا۔

1403

1403 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ حَنْبَلٍ يَقُولُ لَمْ يُتَكَلَّمْ فِى جَابِرٍ فِى حَدِيثِهِ إِنَّمَا تُكُلِّمَ فِيهِ لِرَأْيِهِ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَجَابِرٌ عِنْدِى لَيْسَ بِالْقَوِىِّ فِى حَدِيثِهِ وَرَأْيِهِ.
1403 ۔ اس روایت کے بعض راویوں پر تنقید کی گئی ہے۔

1404

1404 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَّانِىُّ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سَلاَّمٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مِفْتَاحُ الصَّلاَةِ الطُّهُورُ وَتَحْرِيمُهَا التَّكْبِيرُ وَتَحْلِيلُهَا التَّسْلِيمُ ». وَقَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ « وَإِحْرَامُهَا ». « وَإِحْلاَلُهَا ».
1404 ۔ محمد بن حنفیہ، حضرت علی (رض) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے وضو نماز کی کنجی ہے ، تکبیر تحریمہ کے ذریعے یہ شروع ہوتی ہے اور سلام پھیر کر یہ ختم ہوتی ہے۔
عبیداللہ نامی راوی نے کچھ الفاظ مختلف نقل کیے ہیں۔

1405

1405 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِىُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ الإِفْرِيقِىُّ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا جَلَسَ الإِمَامُ فِى آخِرِ رَكْعَةٍ ثُمَّ أَحْدَثَ رَجُلٌ مِنْ خَلْفِهِ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ الإِمَامُ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاَتُهُ ». عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ ضَعِيفٌ لاَ يُحْتَجُّ بِهِ.
1405 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب امام آخری رکعت پڑھنے کے بعد تشہد میں بیٹھا ہواہو اور اس کی اقتداء میں امام کے سلام پھیرنے سے پہلے کسی کا وضو ٹوٹ جائے تو اس شخص کی نماز مکمل شمار ہوگی۔
اس روایت کا راوی عبدالرحمن بن زیاد ضعیف ہے ، اس کو مستند تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔

1406

1406 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنُ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعٍ وَبَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا قَضَى الإِمَامُ الصَّلاَةَ وَقَعَدَ فَأَحْدَثَ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ فَقَدْ تَمَّتْ صَلاَتُهُ وَمَنْ كَانَ خَلْفَهُ مِمَّنْ أَتَمَّ الصَّلاَةَ ».
1406 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جب امام نماز مکمل کرلے اور وہ بیٹھا ہواہو اسی دوران سلام پھیرنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی نماز مکمل ہوگی اور جو شخص اس کی اقتداء میں ہو اس کی نماز پوری ہوگی۔

1407

1407 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ - يَعْنِى ابْنَ مُوسَى - حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادٍ الإِفْرِيقِىِّ عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا أَحْدَثَ الإِمَامُ بَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنْ آخِرِ سَجْدَةٍ وَاسْتَوَى جَالِسًا تَمَّتْ صَلاَتُهُ وَصَلاَةُ مَنْ خَلْفَهُ مِمَّنِ ائْتَمَّ بِهِ مِمَّنْ أَدْرَكَ أَوَّلَ الصَّلاَةِ ».
1407 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : جب آخری سجدے سے سر اٹھانے اور سیدھے بیٹھ جانے کے بعد امام کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی نماز مکمل شمار ہوگی، اور اس شخص کی بھی نماز مکمل شمار ہوگی جو اس کی اقتداء میں نماز کے آغاز سے شریک ہوا تھا۔

1408

1408 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الطَّالْقَانِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ - قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ وَسَمِعْتُ ابْنَ الْمُبَارَكِ يَقُولُ كَانَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ثَبْتًا فِى الْحَدِيثِ - عَنْ حُسَيْنٍ الْمُكْتِبِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كَانَتْ بِى بَوَاسِيرُ فَسَأَلْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَ « صَلِّ قَائِمًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَى جَنْبِكَ ».
1408 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : مجھے بواسیر کی شکایت تھی میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں دریافت کیا تواپ نے ارشاد فرمایا، تم کھڑے ہو کر نماز ادا کرو گے اگر ایسا نہیں کرسکتے تو بیٹھ کر کرو اگر ایسا بھی نہیں کرسکتے توپہلو کے بل لیٹ کر کرو۔

1409

1409 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ. قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِىُّ عَنْ عَبْدَانَ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ.
1409 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے حوالے سے حضرت عمران بن حصین (رض) سے منقول ہے۔

1410

1410 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ الْبُنْدَارُ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كَانَ بِىَ النَّاصُورُ فَسَأَلْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الصَّلاَةِ فَقَالَ « صَلِّ قَائِمًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَقَاعِدًا فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَعَلَى جَنْبٍ ».
1410 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : مجھے ناصور، کی شکایت تھی ، میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نماز کے بارے میں سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا، تم کھڑے ہو کر نماز ادا کرو اگر یہ نہیں کرسکتے توبیٹھ کر کرو اگر یہ بھی نہیں کرسکتے توپہلوے کے بل ادا کرو۔

1411

1411 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ بِهَذَا وَقَالَ الْبَاسُورُ.
1411 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ، تاہم اس میں بیماری کا نام ، باسور ، نقل کیا گیا ہے۔

1412

1412 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَيْرُوزَ الأَنْمَاطِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَزْوَانَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا ابْنُ الرَّمَّاحِ قَاضِى بَلْخٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ زِيَادٍ أَبِى سَهْلٍ الْبَصْرِىِّ الْعَتَكِىِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ انْتَهَيْنَا مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- إِلَى مَضِيقٍ السَّمَاءُ مِنْ فَوْقِنَا وَالْبُلَّةُ مِنْ أَسْفَلِنَا وَحَضَرَتِ الصَّلاَةُ فَأُمِرَ الْمُؤَذِّنُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ أَوْ أَقَامَ بِغَيْرِ أَذَانٍ ثُمَّ تَقَدَّمَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فَصَلَّى بِنَا عَلَى رَاحِلَتِهِ وَصَلَّيْنَا خَلْفَهُ عَلَى رَوَاحِلِنَا وَجَعَلَ سُجُودَهُ أَخْفَضَ مِنْ رُكُوعِهِ.
1412 ۔ حضرت یعلی بن امیہ بیان کرتے ہیں : ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ایک ایسی جگہ پر پہنچے جو تنگ تھی ہمارے اوپر آسمان تھا اور ہمارے نیچے نشیب تھا، نماز کا وقت ہوگیا، موذن کو حکم دیا گیا اس نے اذان دی اور اقامت کہی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اذان کے بغیر ہی اقامت کہہ دی ، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگے بڑھے اور آپ نے اپنی سواری پر موجود رہتے ہوئے نماز پڑھائی، ہم نے بھی اپنی سواریوں پر موجود رہتے ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کرلی، آپ نے سجدے میں اپنا سر مبارک کو رکوع سے تھوڑا سازیادہ جھکایا۔

1413

1413 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُعَلَّى حَدَّثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّى لاَ أَقْدِرُ عَلَى قَائِدٍ يُلاَئِمُنِى فِى كُلِّ سَاعَةٍ وَبَيْنِى وَبَيْنَ الْمَسْجِدِ أَنْهَارٌ وَأَشْجَارٌ فَيَسَعُنِى أَنْ أُصَلِّىَ فِى بَيْتِى قَالَ « أَتَسْمَعُ الإِقَامَةَ » قَالَ نَعَمْ. قَالَ « فَأْتِهَا ».
1413 ۔ حضرت ابن ام مکتوم (رض) بیان کرتے ہیں : انھوں نے عرض کی یارسول اللہ مجھے کوئی ساتھ لانے والا نہیں ہوتا، جوہر وقت میرے ساتھ رہے جبکہ میرے اور مسجد کے درمیان میں نالے بھی ہیں، درخت بھی ہیں تو کیا میرے لیے اس بات کی گنجائش ہے میں اپنے گھر میں نماز ادا کرلوں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا کیا تم اقامت کی آواز سنتے ہو انھوں نے عرض کیا جی ہاں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم پھر یہاں (مسجد میں) آیاکرو۔

1414

1414 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِىُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ بِلاَلٍ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى سَفَرٍ فَنَامَ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَأَمَرَ بِلاَلاً فَأَذَّنَ ثُمَّ تَوَضَّأَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّوُا الْغَدَاةَ .
1414 ۔ حضرت بلال (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں شریک تھے آپ سوگئے یہاں تک کہ سورج نکل آیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال (رض) کو حکم دیا انھوں نے اذان دی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وضو کیا اور آپ نے دو رکعت ادا کی پھر آپ نے صبح کی نماز (قضا کے طور پر) ادا کی۔

1415

1415 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَزْرَةَ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ نَبِىَّ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ رَكْعَةً مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَلْيُصَلِّ إِلَيْهَا أُخْرَى ».
1415 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص صبح کی نماز کی ایک رکعت ادا کر چکاہو اسی دوران سورج نکل آئے تو وہ دوسری رکعت بھی ادا کرلے۔

1416

1416 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ سُئِلَ قَتَادَةُ عَنْ رَجُلٍ صَلَّى رَكْعَةً مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ حَدَّثَنِى خِلاَسٌ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يُتِمُّ صَلاَتَهُ ».
1416 ۔ ہمام نامی راوی بیان کرتے ہیں : قتادہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو صبح کی نماز کی ایک رکعت ادا کر چکاہو اور پھر سورج نکل آئے تو قتادہ نے بتایا : حضرت ابوہریرہ (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان منقول ہے ایساشخص اپنی نماز مکمل کرے گا۔

1417

1417 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ أَحْمَدُ بْنُ عَتِيقٍ الْعَتِيقِىُّ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِىُّ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خِلاَسٍ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ صَلَّى رَكْعَةً مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَلْيُتِمَّ صَلاَتَهُ ».
1417 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص صبح کی نماز کی ایک رکعت ادا کر چکاہو اور پھر اسی دوران سورج نکل آئے وہ شخص اپنی نماز کو مکمل کرلے۔

1418

1418 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ أَحْمَدُ بْنُ عَتِيقٍ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ صَلَّى رَكْعَةً مِنَ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَلْيُصَلِّ الصُّبْحَ ».
1418 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص صبح کی نماز کی ایک رکعت ادا کرچکا ہو پھر اسی دوران سورج نکل آئے تو وہ شخص صبح کی نماز ادا کرلے۔

1419

1419 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ الْغُبَرِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ لَمْ يُصَلِّ رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَلْيُصَلِّهِمَا ».
1419 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس شخص نے فجر کی دو رکعت مکمل ادا نہ کی ہوں یہاں تک کہ سورج نکل آئے وہ ان دونوں کو ادا کرے۔

1420

1420 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ هَارُونَ الإِسْكَافِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ شَاهِينَ أَبُو بِشْرٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى مَسِيرٍ لَهُ فَنَامُوا عَنْ صَلاَةِ الْفَجْرِ فَاسْتَيْقَظُوا بِحَرِّ الشَّمْسِ فَارْتَفَعُوا قَلِيلاً حَتَّى اسْتَقَلَّتْ ثُمَّ أَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ أَقَامَ الْمُؤَذِّنُ فَصَلَّى الْفَجْرَ.
1420 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک سفر میں شریک تھے سب لوگ فجر کی نماز کے وقت سوئے رہ گئے وہ لوگ سورج کی تپش کی وجہ سے بیدار ہوئے جب سورج تھوڑا بلند ہوا اور اچھی طرح روشن ہوگیا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے موذن کو حکم دیا، اس نے اذان دی ، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز ادا کرنے سے پہلے دو رکعت ادا کیں موذن نے اقامت کہی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز (قضا کے طور پر) ادا کی۔

1421

1421 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى مَسِيرٍ لَهُ فَنِمْنَا عَنْ صَلاَةِ الْفَجْرِ حَتَّى طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَأَمَرَ الْمُؤَذِّنَ فَأَذَّنَ ثُمَّ صَلَّيْنَا رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ حَتَّى إِذَا أَمْكَنَتْنَا الصَّلاَةُ صَلَّيْنَا.
1421 ۔ حضرت عمران بن حصین بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں شریک تھے ہم سوئے رہ گئے یہاں تک کہ سورج نکل آیا تو نبی نے موذن کو حکم دیا اس نے اذان دی ہم نے فجر کی دورکعات ادا کیں پھر ہم نے آرام سے نماز ادا کی۔

1422

1422 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ وَنَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ جَاءَ وَالنَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى صَلاَةَ الْفَجْرِ فَصَلَّى مَعَهُ فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ فَصَلَّى رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ فَقَالَ لَهُ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ » فَقَالَ لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُهُمَا قَبْلَ الْفَجْرِ . فَسَكَتْ وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا.
1422 ۔ یحییٰ بن سعید اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کا بیان نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ وہ (مسجد میں) آئے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی نماز پڑھا رہے تھے انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کی جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو ان صاحب نے اٹھ کردورکعت ادا کی (جب وہ اس سے فارغ ہوئے ) تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے دریافت کیا یہ دو رکعت کون سی ہیں ؟ انھوں نے عرض کی، میں انھیں فجر سے پہلے ادا نہیں کیا تھا (یعنی یہ فجر کی دوسنتیں ہیں) تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے آپ نے کوئی بات ارشاد نہیں فرمائی۔

1423

1423 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ قَيْسِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- رَجُلاً يُصَلِّى بَعْدَ صَلاَةِ الصُّبْحِ رَكْعَتَيْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَصَلاَةَ الصُّبْحِ مَرَّتَيْنِ ». فَقَالَ الرَّجُلُ إِنِّى لَمْ أَكُنْ صَلَّيْتُ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَهُمَا فَصَلَّيْتُهُمَا الآنَ. قَالَ فَسَكَتَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-. قَيْسٌ هَذَا هُوَ جَدُّ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ.
1423 ۔ حضرت قیس بن عمرو (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا جو فجر کی نماز کے بعد دو رکعت ادا کررہا تھا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا کیا صبح کی نماز دو مرتبہ پڑھی جاتی ہے ، ان صاحب نے عرض کی ، میں نے فجر سے پہلی والی دو رکعت (سنت) ادا نہیں کی تھی، اس لیے اب انھیں ادا کرلیا ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے ۔ یہاں قیس نامی راوی سے مراد یحییٰ سعید کے دادا ہیں۔

1424

1424 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى غَزْوَةٍ - أَوْ قَالَ فِى سَرِيَّةٍ - فَلَمَّا كَانَ آخِرُ السَّحَرِ عَرَّسْنَا فَمَا اسْتَيْقَظْنَا حَتَّى أَيْقَظَنَا حَرُّ الشَّمْسِ فَجَعَلَ الرَّجُلُ مِنَّا يَثِبُ فَزِعًا دَهِشًا فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَنَا فَارْتَحَلْنَا ثُمَّ سِرْنَا حَتَّى ارْتَفَعَتِ الشَّمْسُ فَقَضَى الْقَوْمُ حَوَائِجَهُمْ ثُمَّ أَمَرَ بِلاَلاً فَأَذَّنَ فَصَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَمَرَ فَأَقَامَ فَصَلَّى الْغَدَاةَ فَقُلْنَا يَا نَبِىَّ اللَّهِ أَلاَ نَقْضِيهَا لِوَقْتِهَا مِنَ الْغَدِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَيَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الرِّبَا وَيَقْبَلُهُ مِنْكُمْ ».
1424 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک غزوہ (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں : ) سریہ میں شرکت کے لیے ایک سفر میں شریک تھے جب رات کا آخری حصہ ہوا تو ہم نے پڑاؤ کیا (اور سوگئے) ہم بیدار نہ ہوسکے یہاں تک کہ سورج کی تپش نے ہمیں بیدار کیا ہم لوگ خوف زدہ ہوگئے جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیدار ہوئے تو انھوں نے ہمیں یہ ہدایت کی کہ ہم وہاں سے روانہ ہوجائیں پھر ہم نے کچھ سفر کیا یہاں تک کہ سورج کچھ بلند ہوگیا تو لوگوں نے قضائے حاجت کی، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو یہ حکم دیا کہ وہ اذان دیں : پھر ہم نے دو رکعت ادا کی پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت انھوں نے اقامت کہی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز ادا کی ہم نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! کیا ہم اسے کل اس کے وقت میں قضاء نہ کریں ؟ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں سے فرمایا : کیا اللہ تعالیٰ تم لوگوں کو سود سے منع کرے گا، اور خود اسے تم سے قبول کرے گا۔

1425

1425 - قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكُمْ عَلِىُّ بْنُ الْجَعْدِ وَشَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ قَالاَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِى قَتَادَةَ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ حَدِيثَ الْمِيضَأَةِ بِطُولِهِ وَقَالَ فِيهِ ثُمَّ قَالَ « إِنَّهُ لَيْسَ فِى النَّوْمِ تَفْرِيطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ عَلَى مَنْ لَمْ يُصَلِّ حَتَّى يَجِىءَ وَقْتُ الصَّلاَةِ الأُخْرَى فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَلْيُصَلِّهَا حِينَ يَنْتَبِهُ لَهَا فَإِذَا كَانَ الْغَدُ فَلْيُصَلِّيهَا عِنْدَ وَقْتِهَا » .
1425 ۔ حضرت ابوقتادہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ) جس میں یہ الفاظ ہیں :
'' پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سونے میں تفریط نہیں ہے تفریط اس شخص کے لیے جو نماز ادا نہیں کرتا، یہاں تک کے اگلی نماز کا وقت آجاتا ہے ، جو شخص ایسا کرے تو وہ اس نماز کو اسی وقت ادا کرے جب وہ اس پر متنبہ ہوجائے یاپھرجب اگلادن آئے تو اس کے وقت میں اسے ادا کرلے۔

1426

1426 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِى قَتَادَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنْ كَانَ أَمْرَ دُنْيَاكُمْ فَشَأْنَكُمْ وَإِنْ كَانَ أَمْرَ دِينِكُمْ فَإِلَىَّ ». قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَرَّطْنَا فِى صَلاَتِنَا . فَقَالَ « لاَ تَفْرِيطَ فِى النَّوْمِ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِى الْيَقَظَةِ فَإِذَا كَانَ ذَلِكَ فَصَلُّوهَا وَمِنَ الْغَدِ لِوَقْتِهَا ».
1426 ۔ حضرت ابوقتادہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اگر کوئی تمہارا دنیاوی کام ہوتویہ تمہا امعاملہ ہے اور اگر کوئی دینی معاملہ ہو تو وہ میری طرف آئے گا، ہم نے عرض کیا : یارسول اللہ ہم اپنی نماز کے بارے میں تفریط کا شکار ہوجاتے ہیں ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سوئے رہ جانے میں تفریط نہیں ہوتی، تفریط بیداری میں ہوتی ہے ، جب ایسی صورت حال ہوجائے تو اس نماز کو (بیدار ہونے کے بعد) ادا کرلو یا اگلے دن اس کے وقت میں ادا کرلو۔

1427

1427 - حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِىُّ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِىُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِى قَتَادَةَ قَالَ ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَوْمُهُمْ عَنِ الصَّلاَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لَيْسَ فِى النَّوْمِ تَفْرِيطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِى الْيَقَظَةِ فَإِذَا نَسِىَ أَحَدُكُمْ صَلاَةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا وَلِوَقْتِهَا مِنَ الْغَدِ ». قَالَ فَسَمِعَنِى عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ وَأَنَا أُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ لِى يَا فَتَى احْفَظْ مَا كُنْتَ تُحَدِّثُ فَإِنِّى قَدْ سَمِعْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- .
1427 ۔ حضرت ابوقتادہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے لوگوں کے نماز کے وقت سوئے رہ جانے کا ذکر کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا سوئے رہ جانے میں تفریط نہیں ہے ، تفریط بیداری میں ہے جب کوئی شخص نماز بھول جائے یا نماز کے وقت سویارہ جائے توجی سے ہی اسے یاد آئے اس وقت اسے ادا کرلے یا اگلے دن اسی نماز کے وقت میں (قضاء کے طور پر) اسے ادا کرے۔
راوی بیان کرتے ہیں : حضرت عمران بن حصین (رض) نے مجھے یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا تو مجھ سے فرمایا : اے نوجوان تم جو حدیث بیان کررہے ہو، اسے یاد رکھنا کیونکہ میں نے بھی یہ حدیث نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبانی سنی ہوئی ہے۔

1428

1428 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو شَيْخٍ الْحَرَّانِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ يَحْيَى عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِنَحْوِ هَذِهِ الْقِصَّةِ قُلْنَا أَلاَ نُصَلِّيهَا فِى غَدٍ قَالَ « يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الرِّبَا وَيَأْخُذُهُ ».
1428 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے حضرت عمران بن حصین (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے جس میں اسی طرح کا قصہ ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :
'' ہم نے عرض کی : کیا ہم اسے کل ادا نہ کرلیں ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں سود سے منع کیا ہے اور خود وصول کرے گا۔

1429

1429 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِهَذَا وَقَالَ « يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الرِّبَا وَيَقْبَلُهُ مِنْكُمْ ».
1429 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : (اس کے بعد انھوں نے اسی کی مانند روایت نقل کی ہے ، جس میں یہ الفاظ ہیں):
'' نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں سود سے منع کیا ہے اور خود اسے تم سے قبول کرے گا۔

1430

1430 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْعَلاَءِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِيهِ وَعَطَاءِ بْنِ أَبِى رَبَاحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يَا أَهْلَ مَكَّةَ لاَ تَقْصُرُوا الصَّلاَةَ فِى أَدْنَى مِنْ أَرْبَعَةِ بُرُدٍ مِنْ مَكَّةَ إِلَى عُسْفَانَ ».
1430 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اے اہل مکہ ! چار برید سے کم (مسافت کے سفر) میں نماز قصر نہ کرو جتنا مکہ سے عسفان تک کا فاصلہ ہے۔

1431

1431 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَأَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ قِرَاءَةً عَلَيْهِ قَالاَ حَدَّثَنَا لُوَيْنٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَاصِمٍ وَحُصَيْنٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَافَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأَقَامَ سَبْعَ عَشْرَةَ يَقْصُرُ الصَّلاَةَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَنَحْنُ إِذَا سَافَرْنَا فَأَقَمْنَا سَبْعَ عَشْرَةَ قَصَرْنَا وَإِذَا زِدْنَا أَتْمَمْنَا .
1431 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ سفر کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سترہ دن قیام کیا، اس دوران آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قصر نماز ادا کرتے رہے۔
حضرت عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں : جب ہم مسافر ہوں ، اور تیرہ دن قیام کریں توہم نماز قصر کرتے ہیں اگر اس سے زیادہ قیام کریں تومکمل نماز ادا کرتے ہیں۔

1432

1432 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَقَمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى سَفَرٍ سَبْعَ عَشْرَةَ نَقْصُرُ الصَّلاَةَ. قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَنَحْنُ نَقْصُرُ سَبْعَ عَشْرَةَ فَإِنْ زِدْنَا أَتْمَمْنَا.
1432 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک سفر کے دوران ایک جگہ پر سترہ دن قیام کیا، اس دوران ہم قصر نماز ادا کرتے رہے۔
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : ہم سترہ دن تک قصر نماز ادا کریں گے اگر اس سے زیادہ قیام کرنا ہوتومکمل نماز ادا کریں گے۔

1433

1433 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْجُرْجَانِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِى حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عِكْرِمَةَ وَعَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ أَلاَ أُخْبِرُكُمْ عَنْ صَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى السَّفَرِ قُلْنَا بَلَى. قَالَ كَانَ إِذَا زَاغَتْ لَهُ الشَّمْسُ فِى مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ يَرْكَبَ وَإِذَا لَمْ تَزِغْ لَهُ فِى مَنْزِلِهِ سَارَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعَصْرُ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَإِذَا حَانَتْ لَهُ الْمَغْرِبُ فِى مَنْزِلِهِ جَمَعَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ وَإِذَا لَمْ تَحِنْ فِى مَنْزِلِهِ رَكِبَ حَتَّى إِذَا حَانَتِ الْعِشَاءُ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا . قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِى حُسَيْنٌ عَنْ كُرَيْبٍ وَحْدَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ . وَرَوَاهُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ حُسَيْنٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَرَوَاهُ عَبْدُ الْمَجِيدِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ حُسَيْنٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ. وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ فَاحْتُمِلَ أَنْ يَكُونَ ابْنُ جُرَيْجٍ سَمِعَهُ أَوَّلاً مِنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ حُسَيْنٍ كَقَوْلِ عَبْدِ الْمَجِيدِ عَنْهُ ثُمَّ لَقِىَ ابْنُ جُرَيْجٍ حُسَيْنًا فَسَمِعَهُ مِنْهُ كَقَوْلِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَحَجَّاجٍ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ حَدَّثَنِى حُسَيْنٌ وَاحْتُمِلَ أَنْ يَكُونَ حُسَيْنٌ سَمِعَهُ مِنْ عِكْرِمَةَ وَمِنْ كُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فَكَانَ يُحَدِّثُ بِهِ مَرَّةً عَنْهُمَا جَمِيعًا كَرِوَايَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْهُ وَمَرَّةً عَنْ كُرَيْبٍ وَحْدَهُ كَقَوْلِ حَجَّاجٍ وَابْنِ أَبِى رَوَّادٍ وَمَرَّةً عَنْ عِكْرِمَةَ وَحْدَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ كَقَوْلِ عُثْمَانَ بْنِ عُمَرَ وَتَصِحُّ الأَقَاوِيلُ كُلُّهَا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1433 ۔ کریب بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نے فرمایا : کیا میں آپ لوگوں کو سفر کے دوران نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نماز کے طریقے کے بارے میں بتاؤں ؟ ہم نے جواب دیا : جی ہاں ! تو انھوں نے بتایا : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی رہائش گاہ میں موجود ہوتے تھے اور اس دوران سورج ڈھل جاتا تھا (یعنی دوپہر کا وقت ہوجاتا تھا) تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر روانہ ہونے سے پہلے ہی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی (گھر میں) موجودگی کے وقت سورج نہیں ڈھلا ہوتا تھا (یعنی دوپہر نہیں ہوئی ہوتی تھی) اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روانہ ہونا ہوتا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روانہ ہوجاتے تھے پھر جب عصر کا وقت ہوجاتا تھا تو اس وقت آپ سفر روک کر ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے اسی طرح اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رہائش گاہ میں مغرب کا وقت ہوجاتا تو آپ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور اگر مغرب کا وقت نہ ہوا ہوتا تو آپ روانہ ہوجاتے اور عشاء کی نماز کے وقت میں ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے ۔
حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کے حوالے سے یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1434

1434 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا وَإِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ أَخَّرَهُمَا حَتَّى يُصَلِّيَهُمَا فِى وَقْتِ الْعَصْرِ.
1434 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ معمول تھا جب سورج ڈھل جاتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور جب آپ سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ ان دونوں نمازوں کو موخر کردیتے تھے اور یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان دونوں نمازوں کو عصر کی نماز کے وقت میں ادا کرتے تھے۔

1435

1435 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى بَدْرٍ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْيَمَانِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا نَزَلَ مَنْزِلاً فَزَالَتِ الشَّمْسُ لَمْ يَرْتَحِلْ حَتَّى يُصَلِّىَ الْعَصْرَ وَإِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ الزَّوَالِ صَلَّى كُلَّ وَاحِدَةٍ لِوَقْتِهَا.
1435 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کسی جگہ پڑاؤ کرتے اور اس دوران سورج ڈھل ہوچکا ہوتا تو آپ روانہ نہیں ہوتے تھے جب تک عصر کی نماز بھی ادا نہیں کرلیتے تھے اور اگر آپ زوال سے پہلے روانہ ہوچکے ہوتے تو پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دونوں نمازوں کو عصر کی نماز کے وقت میں ادا کرتے تھے۔

1436

1436 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ مَاهَانَ أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ رَبِيعَةَ عَنِ ابْنِ الْهَادِ عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا ارْتَحَلَ حِينَ تَزِيغُ الشَّمْسُ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَإِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ ذَلِكَ أَخَّرَ ذَلِكَ إِلَى وَقْتِ الْعَصْرِ.
1436 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورج کے ڈھل جانے کے بعد روانہ ہونا ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھے اور اگر آپ نے اس سے پہلے روانہ ہونا ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز کو عصر کے وقت تک موخر کردیتے تھے۔

1437

1437 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فِى السَّفَرِ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ.
1437 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب سفر کے دوران ظہر اور عصر کی نماز کو ایک ساتھ ادا کرنا ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز کو موخر کردیتے تھے یہاں تک کہ عصر کا ابتدائی وقت آجاتا (تو اس وقت میں دونوں نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے تھے) ۔

1438

1438 - وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلاَنَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ سَارَ حَتَّى يَدْخُلَ وَقْتُ الْعَصْرِ فَيَنْزِلُ فَيَجْمَعُ بَيْنَهُمَا وَإِذَا لَمْ يَرْتَحِلْ حَتَّى تَزِيغَ الشَّمْسُ صَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ ذَهَبَ.
1438 ۔ ابن شہاب ، حضرت انس (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورج ڈھل جانے سے پہلے سفر پر روانہ ہونا ہوتا تو آپ روانہ ہوجاتے یہاں تک کہ جب عصر کا وقت شروع ہوجاتا تو آپ پڑاؤ کرکے ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج ڈھلنے تک روانہ نہ ہوئے ہوتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد روانہ ہوتے۔

1439

1439 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ يُونُسَ الْقَصَّارُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ وَاللَّيْثُ وَابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَجْمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَدْخُلَ أَوَّلُ وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا.
1439 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر اور عصر کی نماز کو ایک ساتھ ادا کرنا ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز کو موخر کردیتے تھے یہاں تک عصر کا ابتدائی وقت شروع ہوجاتا پھر اس کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔

1440

1440 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ الْعُذْرِىُّ بِبَيْرُوتَ أَخْبَرَنِى أَبِى حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ حَدَّثَنِى نَافِعٌ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ أَقْبَلَ مِنْ مَكَّةَ وَجَاءَهُ خَبَرُ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِى عُبَيْدٍ فَأَسْرَعَ السَّيْرَ فَلَمَّا غَابَتِ الشَّمْسُ قَالَ لَهُ إِنْسَانٌ مِنْ أَصْحَابِهِ الصَّلاَةَ فَسَكَتَ ثُمَّ سَارَ سَاعَةً فَقَالَ لَهُ صَاحِبُهُ الصَّلاَةَ فَسَكَتَ فَقَالَ الَّذِى قَالَ لَهُ الصَّلاَةَ إِنَّهُ لَيَعْلَمُ مِنْ هَذَا عِلْمًا لاَ أَعْلَمُهُ فَسَارَ حَتَّى إِذَا كَانَ بَعْدَ مَا غَابَ الشَّفَقُ سَاعَةً نَزَلَ فَأَقَامَ الصَّلاَةَ وَكَانَ لاَ يُنَادَى لِشَىْءٍ مِنَ الصَّلاَةِ فِى السَّفَرِ - وَقَالَ النَّيْسَابُورِىُّ بِشَىْءٍ مِنَ الصَّلَوَاتِ فِى السَّفَرِ - وَقَالاَ جَمِيعًا فَقَامَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ جَمِيعًا جَمَعَ بَيْنَهُمَا ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ بَعْدَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ سَاعَةً وَكَانَ يُصَلِّى عَلَى ظَهْرِ رَاحِلَتِهِ أَيْنَ تَوَجَّهَتْ بِهِ السُّبْحَةَ فِى السَّفَرِ وَيُخْبِرُهُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَصْنَعُ ذَلِكَ .
1440 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) مکہ تشریف لائے انھیں ان کی اہلیہ صفیہ بنت ابوعبید کی بیماری کی اطلاع ملی تو حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے سفر تیز کردیا جب سورج غروب ہوگیا تو ان کے ساتھیوں میں سے کسی صاحب نے کہا : نماز کا وقت ہوچکا ہے لیکن حضرت عبداللہ خاموش رہے ان کے جس ساتھی نے انھیں نماز کے لیے کہا تھا اس نے یہ سوچا کہ ضرور ان کے پاس اس بارے میں کوئی ایسی معلومات ہوں گی جس سے میں واقف نہیں ہوں، پھر حضرت عبداللہ بن عم (رض) چلتے رہے یہاں تک کہ جب شفق غروب ہوئی تو انھوں نے پڑاؤ کیا اور نماز کے لیے اقامت کہی وہ سفر کے دوران نماز کے لیے اذان نہیں دیا کرتے تھے۔
یہاں پر نیشاپوری راوی نے ایک لفظ مختلف نقل کیا ہے ، اس کے بعد کے الفاظ راویوں کے متفقہ ہیں وہ بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ (رض) کھڑے ہوئے اور انھوں نے مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کی، پھر انھوں نے یہ بات بتائی جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیزی سے سفر کرنا ہوتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شفق غروب ہوجانے کے تھوڑی دیر بعد مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر کے دوران اپنی سواری کی پشت پر ہی نماز ادا کرلیا کرتے تھے خواہ سوری کا رخ کسی بھی سمت ہو۔
حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے ان لوگوں کو بتایا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح کیا کرتے تھے۔

1441

1441 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَخِيهِ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سَالِمٍ قَالَ أَتَى عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ خَبَرٌ مِنْ صَفِيَّةَ فَأَسْرَعَ السَّيْرَ ثُمَّ ذَكَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ وَقَالَ بَعْدَ أَنْ غَابَ الشَّفَقُ بِسَاعَةٍ. تَابَعَهُ ابْنُ وَهْبٍ.
1441 ۔ سالم بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کو ان کی (اہلیہ) صفیہ کی بیماری کی اطلاع ملی تو وہ تیزی سے سفر کرنے لگے پھر انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کی ، جس میں یہ الفاظ ہیں :
'' شفق غروب ہونے کے تھوڑی دیر بعد ''
ابن وہب نامی راوی نے ان کی متابعت کی ہے۔

1442

1442 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُنْذِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِىِّ بْنِ الْحُسَيْنِ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ عَلِىٍّ رضى الله عنه قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا ارْتَحَلَ حِينَ تَزُولُ الشَّمْسُ جَمَعَ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَإِذَا مَدَّ لَهُ السَّيْرُ أَخَّرَ الظُّهْرَ وَعَجَّلَ الْعَصْرَ ثُمَّ جَمَعَ بَيْنَهُمَا.
1442 ۔ حضرت علی (رض) بیان کرتے ہیں : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج ڈھل جانے کے وقت سفر کے لیے روانہ ہونے لگتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیا کرتے ، اور جب آپ اس سے پہلے روانہ ہونے لگتے تو آپ ظہر کی نماز کو موخر کردیتے تھے اور عصر کی نماز جلدی ادا کرلیتے تھے اور ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے۔

1443

1443 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِىُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَمُوسَى بْنُ عُقْبَةَ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا جَدَّ بِهِ السَّيْرُ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ قَالَ سُفْيَانُ بَعْدُ فِى حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَى رُبُعِ اللَّيْلِ. قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ فِى حَدِيثِهِ قَالَ أَحَدُهُمْ فِى حَدِيثِهِ إِلَى رُبُعِ اللَّيْلِ.
1443 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب تیزی سے سفر کرنا ہوتا تھا تو آپ مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کیا کرتے تھے ۔ ایک راوی نے اس روایت میں : ایک چوتھائی رات تک کے الفاظ نقل کیے ہیں۔
ایک راوی نے بھی ، چوتھائی رات تک ، کے الفاظ نقل کیے ہیں۔

1444

1444 - حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ وَيَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَ قَوْلِ النَّيْسَابُورِىِّ.
1444 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

1445

1445 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَوْهَبٍ الرَّمْلِىُّ حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِى الطُّفَيْلِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ فِى غَزْوَةِ تَبُوكَ إِذَا زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَإِنْ تَرَحَّلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَنْزِلَ لِلْعَصْرِ وَفِى الْمَغْرِبِ مِثْلَ ذَلِكَ إِنْ غَابَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ وَإِنِ ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يَنْزِلَ لِلْعِشَاءِ ثُمَّ يَجْمَعُ بَيْنَهُمَا .
1445 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) بیان کرتے ہیں : غزوہ تبوک کے موقع پر (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ معمول تھا) جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے روانہ ہونے سے پہلے سورج ڈھل چکا ہوتا تو آپ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہوجاتے تو آپ ظہر کی نماز کو موخر کردیتے تھے یہاں تک کہ عصر کی نماز کے لیے پڑاؤ کرتے تھے ، اسی طرح مغرب کی نماز ادا کیا کرتے تھے اگر آپ کے روانہ ہونے سے پہلے سورج غروب ہوجاتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے اور اگر آپ سورج غروب ہونے سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ مغرب کی نماز کو موخر کردیتے تھے پھر عشاء کے لیے پڑاؤ کرتے تھے اور ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرلیتے تھے۔

1446

1446 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِىُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ بِهَذَا نَحْوَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ الْمُفَضَّلَ بْنَ فَضَالَةَ.
1446 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے ، تاہم اس کی سند کچھ مختلف ہے۔

1447

1447 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِىٍّ الْبَلْخِىُّ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ أَبِى الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ فِى غَزْوَةِ تَبُوكَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ حَتَّى يَجْمَعَهَا مَعَ الْعَصْرِ فَيُصَلِّيَهُمَا جَمِيعًا وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ زَيْغِ الشَّمْسِ صَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ ثُمَّ سَارَ وَكَانَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ الْمَغْرِبِ أَخَّرَ الْمَغْرِبَ حَتَّى يُصَلِّيَهَا مَعَ الْعِشَاءِ وَإِذَا ارْتَحَلَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ عَجَّلَ الْعِشَاءَ فَصَلاَّهَا مَعَ الْمَغْرِبِ. قَالَ أَبُو دَاوُدَ هَذَا لَمْ يَرْوِهِ إِلاَّ قُتَيْبَةُ.
1447 ۔ حضرت معاذ بن جبل (رض) بیان کرتے ہیں : غزوہ تبوک کے موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ معمول تھا (سفر کے دوران پڑاؤ سے) جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج ڈھلنے سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ظہر کی نماز کو موخر کردیتے یہاں تک کہ عصر کے وقت میں ان دونوں نمازوں کو ایک ساتھ ادا کرتے تھے ، اور جب آپ سورج کے ڈھل جانے کے بعد روانہ ہوتے تو آپ ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرتے تھے پھر روانہ ہوتے تھے اسی طرح جب آپ مغرب سے پہلے روانہ ہوتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مغرب کی نماز کو موخر کردیتے تھے ، یہاں تک کہ اسے عشاء کی نماز کے ساتھ ادا کرتے تھے ، اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورج غروب ہونے کے بعد روانہ ہوتے تو پھر آپ عشاء کی نماز جلدی ادا کرتے اور اسے مغرب کے ساتھ ادا کرلیتے تھے ۔
امام ابوداؤد نے یہ بات بیان کی ہے : اس روایت کو صرف قتادہ نامی راوی نے نقل کیا ہے۔

1448

1448 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِى بْنُ قَانِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِىٍّ الْبَلْخِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الأَعْيَنُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ الْمَدِينِىِّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بِهَذَا مِثْلَهُ.
1448 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1449

1449 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَجَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ وَاللَّفْظُ لِوَكِيعٍ عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اسْتُصْرِخَ عَلَى صَفِيَّةَ وَهُوَ فِى سَفَرٍ فَسَارَ حَتَّى إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ قِيلَ لَهُ الصَّلاَةَ فَسَارَ حَتَّى إِذَا كَادَ يَغِيبُ الشَّفَقُ نَزَلَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ انْتَظَرَ حَتَّى غَابَ الشَّفَقُ صَلَّى الْعِشَاءَ ثُمَّ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا نَابَتْهُ حَاجَةٌ صَنَعَ هَكَذَا.
1449 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کو ان کی اہلیہ صفیہ کی بیماری کیا اطلاع ملی ، وہ اس وقت سفر کی حالت میں تھے ، انھوں نے رفتار تیز کردی جب سورج غروب ہوگیا تو ان سے نماز کے لیے کہا گیا لیکن وہ چلتے رہے یہاں تک کہ جب شفق غروب ہونے کے قریب تھی تو انھوں نے پڑاؤ کیا اور مغرب کی نماز ادا کی پھر وہ انتظار کرتے رہے ، یہاں تک کہ شفق غروب ہوگئی تو انھوں نے عشاء کی نماز ادا کی پھر انھوں نے ہمیں یہ بات بتائی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب کوئی کام ہوتا تھا تو وہ اسی طرح کیا کرتے تھے ۔

1450

1450 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ بِهَذَا وَقَالَ حَتَّى إِذَا كَانَ قَبْلَ غُيُوبِ الشَّفَقِ نَزَلَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ انْتَظَرَ حَتَّى غَابَ الشَّفَقُ فَصَلَّى الْعِشَاءَ ثُمَّ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا عَجَّلَ بِهِ صَنَعَ مِثْلَ الَّذِى صَنَعْتُ.
1450 ۔ نافع حضرت عبداللہ (رض) کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کرتے ہیں، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں : یہاں تک کہ شفق غروب ہونے سے پہلے انھوں نے پڑاؤ کیا اور مغرب کی نماز ادا کرلی اور پھر وہ انتظار کرتے رہے ، یہاں تک کہ شفق غروب ہوگئی تو انھوں نے عشاء کی نماز ادا کی پھر انھوں نے یہ بتایا : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تیزی سے سفر کرنا ہوتا تھا تو آپ اسی طرح کیا کرتے تھے جیسے میں نے اب کیا ہے۔

1451

1451 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ أَخْبَرَنِى الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِى أَبِى قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ يَقُولُ حَدَّثَنِى نَافِعٌ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَهُوَ يُرِيدُ أَرْضًا لَهُ فَنَزَلَ مَنْزِلاً فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِى عُبَيْدٍ لَمَّا بِهَا وَلاَ أَظُنُّ أَنْ تُدْرِكَهَا. وَذَلِكَ بَعْدَ الْعَصْرِ - قَالَ - فَخَرَجَ مُسْرِعًا وَمَعَهُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَسِرْنَا حَتَّى إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ وَكَانَ عَهْدِى بِصَاحِبِى وَهُوَ مُحَافِظٌ عَلَى الصَّلاَةِ فَقُلْتُ الصَّلاَةَ فَلَمْ يَلْتَفِتْ إِلَىَّ وَمَضَى كَمَا هُوَ حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ الشَّفَقِ نَزَلَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَقَامَ الصَّلاَةَ وَقَدْ تَوَارَى الشَّفَقُ فَصَلَّى بِنَا الْعِشَاءَ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا عَجَّلَ بِهِ أَمْرٌ صَنَعَ هَكَذَا.
1451 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : میں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے ساتھ روانہ ہوا وہ اپنی زمین کی طرف جارہے تھے انھوں نے راستے میں ایک جگہ پڑاؤ کیا ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے بتایا (ان کی اہلیہ) صفیہ بنت ابوعبید کی حالت نازک ہے اور میرا یہ خیال ہے آپ (ان کے انتقال سے پہلے) ان تک نہیں پہنچ سکیں گے ۔ راوی کہتے ہیں) یہ عصر کے بعد کی بات ہے راوی کہتے ہیں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) تیزی سے وہاں سے نکلے ان کے ساتھ قریش کا ایک شخص بھی تھا، ہم لوگ سفر کرتے ہوئے جارہے تھے یہاں تک کہ سورج غروب ہوگیا میرا حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے ساتھ گہراتعلق تھا وہ نماز بڑی باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتے تھے میں نے عرض کی : نماز کا وقت ہوگیا ہے انھوں نے میری طرف توجہ نہیں کی اور چلتے رہے جیسے پہلے جارہے تھے یہاں تک کہ جب شفق کا آخری وقت ہوگیا تو انھوں نے پڑاؤ کیا اور مغرب کی نماز ادا کی پھر انھوں نے نماز کے لیے اقامت کہی تو اسی دوران شفق غروب ہوگئی تو انھوں نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر ہمیں یہ بتایا جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی معاملے میں جلدی کرنی ہوتی تھی تو آپ اسی طرح کیا کرتے تھے۔

1452

1452 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنِ ابْنِ جَابِرٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
1452 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

1453

1453 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنِى نَافِعٌ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ ابْنِ عُمَرَ صَادِرِينَ مِنْ مَكَّةَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ اسْتُصْرِخَ عَلَى زَوْجَتِهِ صَفِيَّةَ فَأَسْرَعَ السَّيْرَ وَكَانَ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ نَزَلَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ فَلَمَّا كَانَ تِلْكَ اللَّيْلَةُ ظَنَنَّا أَنَّهُ نَسِىَ الصَّلاَةَ فَقُلْنَا لَهُ الصَّلاَةَ فَسَارَ حَتَّى إِذَا كَادَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ نَزَلَ فَصَلَّى وَغَابَ الشَّفَقُ ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى الْعَتَمَةَ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ هَكَذَا كُنَّا نَصْنَعُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-.
1453 ۔ نافع بیان کرتے ہیں : ایک دفعہ ہم حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کے ساتھ مکہ سے آرہے تھے یہاں تک کہ راستے میں انھیں ان کی اہلیہ صفیہ کی شدید بیماری کے بارے میں بتایا گیا تو انھوں نے سفر کو تیز کردیا ، ان کا یہ معمول تھا جی سے ہی سورج غروب ہوتا تھا اسی وقت اتر کر مغرب کی نماز ادا کرلیتے تھے لیکن اس رات ایسا نہیں ہوا، یہاں تک کہ ہمیں ہی گمان ہوا کہ شاید وہ نماز کو بھول گئے ہیں ہم نے ان سے کہا، جناب ! نماز ادا کی ، پھر جب شفق غروب ہوگئی اس وقت انھوں نے کھڑے ہو کر عشاء کی نماز ادا کی پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور بتایا، ہم نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے تھے ۔

1454

1454 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّيْمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْحَدِيثِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ بِمِثْلِ حَدِيثٍ.
1454 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1455

1455 - حَدَّثَنَاهُ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ دَاوُدَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ مِنْ ثَقِيفٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ جَعْفَرٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّىَ قَائِمًا إِلاَّ أَنْ يَخْشَى الْغَرَقَ. قَالَ الدَّارَقُطْنِىُّ يَعْنِى فِى السَّفِينَةِ فِيهِ رَجُلٌ مَجْهُولٌ .
1455 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) حضرت جعفر (رض) کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ ہدایت کی تھی وہ کھڑے ہو کر نماز ادا کیا کریں ، ماسوائے اس صورت کے کہ انھیں ڈوبنے کا اندیشہ ہو۔
امام دار قطنی بیان کرتے ہیں : مراد یہ ہے وہ کشی میں کھڑے ہو کر نماز ادا کیا کریں۔

1456

1456 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ كُرْدِىٍّ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ الْكَلْبِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- جَعْفَرَ بْنَ أَبِى طَالِبٍ إِلَى الْحَبَشَةِ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أُصَلِّى فِى السَّفِينَةِ قَالَ « صَلِّ فِيهَا قَائِمًا إِلاَّ أَنْ تَخَافَ الْغَرَقَ ». حُسَيْنُ بْنُ عُلْوَانَ مَتْرُوكٌ.
1456 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت جعفر بن ابوطالب کو حبشہ بھیجا تو انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ ہم کشتی میں کس طرح نماز ادا کریں گے ؟ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس میں کھڑے ہو کر نماز ادا کرو، البتہ تمہیں ڈوبنے کا اندیشہ ہو (توبیٹھ کر نماز ادا کرو) ۔
اس روایت کا ایک راوی حسین بن علوان متروک ہے۔

1457

1457 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ سَهْلٍ الْبَرْبَهَارِىُّ مِنْ أَصْلِهِ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ فَافَا حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الصَّلاَةِ فِى السَّفِينَةِ قَالَ « قَائِمًا إِلاَّ أَنْ تَخَافَ الْغَرَقَ ».
1457 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کشتی میں نماز کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا وہ کھڑے ہو کرادا کی جائے گی ، البتہ اگر تمہیں ڈوب جانے کا اندیشہ ہو (تو حکم مختلف ہے) ۔

1458

1458 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِى حَيَّةَ وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ قَالاَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ حَنَشٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ جَمَعَ بَيْنَ صَلاَتَيْنِ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَقَدْ أَتَى بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْكَبَائِرِ ». قَالَ الشَّيْخُ حَنَشٌ هَذَا أَبُو عَلِىٍّ الرَّحَبِىُّ مَتْرُوكٌ.
1458 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جو شخص کسی عذر کے بغیر دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرے گا وہ کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوگا۔
شیخ فرماتے ہیں : حنش نامی راوی ابوعلی رحبی ہیں اور یہ متروک ہیں۔

1459

1459 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِى حَيَّةَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا رِبْعِىُّ بْنُ الْجَارُودِ الْهُذَلِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِى الْحَجَّاجِ حَدَّثَنِى الْجَارُودُ بْنُ أَبِى سَبْرَةَ حَدَّثَنِى أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ لِلصَّلاَةِ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ وَكَبَّرَ.
1459 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر کررہے ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تھی تو آپ اپن اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کرتے تھے اور پھر تکبیر کہتے تھے۔

1460

1460 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا رِبْعِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِى سَبْرَةَ حَدَّثَنِى عَمْرُو بْنُ أَبِى الْحَجَّاجِ عَنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِى سَبْرَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا كَانَ فِى سَفَرٍ فَأَرَادَ أَنْ يُصَلِّىَ عَلَى رَاحِلَتِهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَكَبَّرَ ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وُجِّهَتْ بِهِ.
1460 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنا ہوتی تھی تو آپ قبلہ کی طرف رخ کرلیتے تھے اور پھرتکبیر کہتے تھے ، پھر اس کے بعد سواری کا رخ خواہ کسی بھی سمت ہوجائے (آپ نماز ادا کرتے رہے تھے) ۔

1461

1461 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا رِبْعِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ حَدَّثَنِى عَمْرُو بْنُ أَبِى الْحَجَّاجِ حَدَّثَنِى الْجَارُودُ بْنُ أَبِى سَبْرَةَ قَالَ حَدَّثَنِى أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وُجِّهَتْ بِهِ رِكَابُهُ.
1461 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کردیتے تھے پھرتکبیر کہتے تھے اور اس کے بعد نماز ادا کرنا شروع کردیتے خواہ بعد میں آپ کی رکاب کا رخ کسی بھی سمت میں ہوتا۔

1462

1462 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ بَعَثَنِى النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- لِحَاجَةٍ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَلَمْ يَرُدَّ عَلَىَّ شَيْئًا وَرَأَيْتُهُ يَرْكَعُ وَيَسْجُدُ فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ ثُمَّ قَالَ لِى « مَا صَنَعْتَ فِى حَاجَتِكَ ». قُلْتُ صَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا . قَالَ « إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِى أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلاَّ أَنِّى كُنْتُ أُصَلِّى ».
1462 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے کسی کام سے بھیجا جب میں واپس آیا تو آپ اس وقت اپنی سواری پر موجود تھے ، میں نے آپ کو سلام کیا، لیکن آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا، پھر میں نے آپ کو اشارہ کے ساتھ رکوع اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھا تو میں ایک طرف ہو کرکھڑا ہوگیا، پھر آپ نے مجھ سے فرمایا تم نے اپنے کام کا کیا کیا ؟ میں نے عرض کیا میں نے ایسے ایسے کرلیا ہے۔
پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تمہیں سلام کا جواب اس لیے نہیں دیا کیونکہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔

1463

1463 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الأَنْمَاطِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ كَثِيرِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ قَالَ كَانَ أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرٍ قَدِ اشْتَكَى عِرْقَ النَّسَا وَكَانَ لَنَا إِمَامًا وَكَانَ يَخْرُجُ إِلَيْنَا فَيُشِيرُ إِلَيْنَا بِيَدِهِ أَنِ اجْلِسُوا فَنَجْلِسُ فَيُصَلِّى بِنَا جَالِسًا وَنَحْنُ جُلُوسٌ.
1463 ۔ محمود بن لبید بیان کرتے ہیں : حضرت اسید بن حضیر کو عرق النساء کی شکایت ہوگئی وہ ہمارے امام تھے وہ ہمارے پاس تشریف لاتے ہمیں ہاتھ کے ذریعے اشارہ کرتے کہ تم لوگ بیٹھے رہو ہم بیٹھے رہتے تو وہ بیٹھ کر ہمیں نماز پڑھاتے اور ہم بھی بیٹھ کر نماز ادا کرلیتے ۔

1464

1464 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْعَوَقِىُّ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ مَوْلاَهُ السَّائِبِ عَنْ عَائِشَةَ رَفَعَتْهُ قَالَتْ « صَلاَةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلاَةِ الْقَائِمِ إِلاَّ الْمُتَرَبِّعَ ».
1464 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات بیان کرتی ہیں : بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کو کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے مقابلے میں نصف ثواب ملتا ہے ماسوائے اس شخص کے جو چوکڑی مار کر بیٹھے۔

1465

1465 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ الْمُعَدِّلُ بِمَكَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِىُّ حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِىُّ عَنْ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ رَأَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى مُتَرَبِّعًا.
1465 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چوکڑی مار کر بیٹھ کر نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔

1466

1466 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَيْشِىُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ وَجِعًا فَأَمَرَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّىَ بِالنَّاسِ فَوَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خِفَّةً فَجَاءَ فَقَعَدَ إِلَى جَنْبِ أَبِى بَكْرٍ فَأَمَّ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَبَا بَكْرٍ وَهُوَ قَاعِدٌ وَأَمَّ أَبُو بَكْرٍ النَّاسَ وَهُوَ قَائِمٌ.
1466 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کوئی تکلیف تھی آپ نے حضرت ابوبکر (رض) کو لوگوں کو نماز پڑھانے کا حکم دیا پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بہتری محسوس کی تو تشریف لائے اور حضرت ابوبکر کے پہلو میں آکر بیٹھ گئے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت ابوبکر (رض) کو نماز پڑھائی آپ اس وقت بیٹھے ہوئے تھے جبکہ حضرت ابوبکر (رض) نے لوگوں کو کھڑے ہو کر نماز پڑھائی۔

1467

1467 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى السَّفَرِ عَنِ الأَرْقَمِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ فِى مَرَضِهِ « مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ ». وَوَجَدَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ فَتَأَخَّرَ أَبُو بَكْرٍ فَأَشَارَ إِلَيْهِ مَكَانَكَ فَجَاءَ فَجَلَسَ إِلَى جَنْبِ أَبِى بَكْرٍ فَقَرَأَ مِنَ الْمَكَانِ الَّذِى انْتَهَى أَبُو بَكْرٍ مِنَ السُّورَةِ.
1467 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس ، حضرت عباس بن عبدالمطلب (رض) کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیماری کے دوران یہ فرمایا : تم ابوبکر سے کہو وہ لوگوں کو نماز پڑھادے پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بہتری محسوس ہوئی تو آپ دو آدمیوں کے درمیان سہارا لے کر چلتے ہوئے (مسجد میں ) تشریف لے گئے ، حضرت ابوبکر پیچھے ہٹنے لگے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اشارہ کیا تم اپنی جگہ پر رہو، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور حضرت ابوبکر کے پہلو میں تشریف فرما ہوگئے۔ آپ نے اسی جگہ سے تلاوت کرنا شروع کی جہاں سے حضرت ابوبکر نے تلاوت چھوڑی تھی۔

1468

1468 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ يَؤُمَّنَّ أَحَدٌ بَعْدِى جَالِسًا ». لَمْ يَرْوِهِ غَيْرُ جَابِرٍ الْجُعْفِىِّ عَنِ الشَّعْبِىِّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَالْحَدِيثُ مُرْسَلٌ لاَ تَقُومُ بِهِ حُجَّةٌ.
1468 ۔ امام شعبی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کوئی بھی شخص بیٹھ کر امامت نہ کرے۔ اس روایت کو صرف جابر نامی راوی نے نقل کیا ہے اور یہ شخص متروک ہے اور یہ روایت بھی مرسل ہے اسے مستند قرار نہیں دیا جاسکتا۔

1469

1469 - حَدَّثَنَا يَزْدَادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكَاتِبُ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكْوَعِ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَنِ الصَّلاَةِ فِى الْقَوْسِ وَالْقَرْنِ فَقَالَ « اطْرَحِ الْقَرْنَ وَصَلِّ فِى الْقَوْسِ ».
1469 ۔ حضرت سلمہ بن اکوع (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کمان یاسینگ میں نماز ادا کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا، سینگ کو اتار دو اور کمان پہن کر نماز پڑھو۔

1470

1470 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِى سَمِينَةَ حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ بَيَانٍ حَدَّثَنَا فُرَاتُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ (خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ) قَالَ الصَّلاَةُ فِى النَّعْلَيْنِ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى نَعْلَيْهِ فَخَلَعَهُمَا فَخَلَعَ النَّاسُ فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ قَالَ « لِمَ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ ». قَالُوا رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ فَخَلَعْنَا. قَالَ « إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ أَتَانِى فَقَالَ إِنَّ فِيهِمَا دَمَ حَلَمَةٍ ».
1470 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : (ارشاد باری تعالیٰ ہے ):
'' ہر نماز کے وقت زینت اختیار کرو ''
وہ یہ فرماتے ہیں : اس سے مراد جوتے پہن کر نماز ادا کرنا ہے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جوتے پہن کر نماز ادا کی پھر آپ نے انھیں اتارا تو لوگوں نے بھی اپنے جوتے اتاردیے جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کرلی تو آپ نے دریافت کیا : تم لوگوں نے اپنے جوتے کیوں اتارے ہیں ؟ لوگوں نے عرض کیا ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے جوتے اتاردیے ہیں تو ہم نے بھی اتاردیے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جبرائیل (علیہ الصلوۃ والسلام) میرے پاس آئے تھے اور انھوں نے یہ بتایا تھا کہ ان پر خون لگا ہوا ہے۔

1471

1471 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسٍ الصَّوَّافُ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلاَنَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كُنَّا نَفْتَحُ عَلَى الأَئِمَّةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم-.
1471 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : ہم لوگ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ اقدس میں اپنے امام کو لقمہ دیا کرتے تھے ۔

1472

1472 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ مَنْ فَتَحَ عَلَى الإِمَامِ فَقَدْ تَكَلَّمَ. مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ مَتْرُوكٌ.
1472 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : جو شخص امام کو لقمہ دے ، اس نے کلام کرلیا، (یعنی اس کی نماز ٹوٹ جائے گی)
اس روایت کا راوی محمد بن سالم متروک ہے۔

1473

1473 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ هُوَ كَلاَمٌ. يَعْنِى الْفَتْحَ عَلَى الإِمَامِ .
1473 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : یہ کلام ہے۔ (راوی کہتے ہیں) یعنی امام کو لقمہ دینا۔

1474

1474 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِى عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِىِّ قَالَ أُرَاهُ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ إِذَا اسْتَطْعَمَكُمُ الإِمَامُ فَأَطْعِمُوهُ.
1474 ۔ حضرت علی (رض) ارشاد فرماتے ہیں : جب امام تم سے کچھ کھانے کے لیے مانگے تو اسے کھلادو (یعنی اسے بھولنے پر لقمہ دو) ۔

1475

1475 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِىُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ نَجِيحٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاذٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أُبَىِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- صَلاَةً فَقَرَأَ سُورَةً فَأَسْقَطَ آيَةً مِنْهَا فَلَمَّا فَرَغَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ آيَةُ كَذَا وَكَذَا أَنُسِخَتْ قَالَ « لاَ ». قُلْتُ فَإِنَّكَ لَمْ تَقْرَأْهَا . قَالَ « أَفَلاَ لَقَّنْتَنِيهَا ».
1475 ۔ حضرت ابی بن کعب (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں نماز پڑھا رہے تھے ، آپ نے ایک سورت پڑھنی شروع کی ، آپ نے اس میں سے ایک آیت کو چھوڑ دیا جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا فلاں آیت منسوخ ہوگئی ہے۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نہیں ، میں نے عرض کیا ، آپ نے اس کی قرات نہیں کی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا۔

1476

1476 - حَدَّثَنِى ابْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُلَقِّنُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا فِى الصَّلاَةِ.
1476 ۔ حضرت انس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب نماز کے دوران ایک دوسرے کو لقمہ دے دیا کرتے تھے۔

1477

1477 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُعَدِّلُ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ بِوَاسِطٍ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ التَّمَّارُ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَالِكٍ الْمُزَنِىُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ غُطَيْفٍ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « تُعَادُ الصَّلاَةُ مِنْ قَدْرِ الدِّرْهَمِ مِنَ الدَّمِ ». خَالَفَهُ أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو فِى اسْمِ رَوْحِ بْنِ غُطَيْفٍ فَسَمَّاهُ غُطَيْفًا وَوَهِمَ فِيهِ.
1477 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان نقل کرتے ہیں : ایک درہم جتنا خون لگا ہو تو وہ نماز دوبارہ پڑھی جائے گی۔
بعض دیگرراویوں نے اسے نقل کرنے میں اختلاف نہیں کیا ہے۔

1478

1478 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ بُهْلُولٍ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ غُطَيْفٍ الطَّائِفِىِّ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا كَانَ فِى الثَّوْبِ قَدْرُ الدِّرْهَمِ مِنَ الدَّمِ غُسِلَ الثَّوْبُ وَأُعِيدَتِ الصَّلاَةُ ».
1478 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے جب کپڑے پر ایک درہم جتنا خون لگا ہو تو اس کپڑے کو دھویا جائے گا اور وہ نماز دوبارہ ادا کی جائے گی۔

1479

1479 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ عَمْرٍو بِهَذَا. لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِىِّ غَيْرُ رَوْحِ بْنِ غُطَيْفٍ وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ .
1479 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے اور اس کا ایک راوی متروک ہے۔

1480

1480 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْخَرَّازُ - وَهُوَ خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ الرَّقِّىُّ - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ عَنْ خُصَيْفِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ فَسَلِّمْ عَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ شِمَالِكَ وَلاَ تَسْتَقْبِلَنَّ شَيْئًا مِنْ صَلاَتِكَ بَعْدَهُ .
1480 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) ارشاد فرماتے ہیں : جب امام سلام پھیر دے تو تم دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیر لو اور اس کے بعد تم اپنی نماز کے کسی بھی حصہ کا رخ نہ کرو۔

1481

1481 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ أَنَّ عَلِىَّ بْنَ أَبِى طَالِبٍ قَالَ مَا أَدْرَكْتَ مَعَ الإِمَامِ فَهُوَ أَوَّلُ صَلاَتِكَ وَاقْضِ مَا سَبَقَكَ بِهِ مِنَ الْقُرْآنِ. قَالَ وَحَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ مِثْلَ قَوْلِ عَلِىٍّ .
1481 ۔ حضرت علی بن ابوطالب (رض) بیان کرتے ہیں : جو نماز تم امام کے ساتھ پالو تمہاری ابتدائی نماز ہوگی اور جو قرات پہلے گزرچکی ہو اس کو تم بعد میں ادا کرلو۔
سعید بن مسیب کی بھی وہی رائے ہے جو حضرت علی کی ہے۔

1482

1482 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حِصْنٍ أَبُو سُلَيْمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ سَأَلْتُ الأَوْزَاعِىَّ وَسَعِيدَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَقَالاَ يَجْعَلُ مَا أَدْرَكَ مِنْ صَلاَةِ الإِمَامِ أَوَّلَ صَلاَتِهِ.
1482 ۔ محمد بن شعیب بیان کرتے ہیں : میں نے امام اوزاعی اور سعید بن عبدالعزیز سے اس بارے میں دریافت کیا ان دونوں نے یہ فرمایا : تم نے امام کے نماز کا جو حصہ پایا ہے اسے اپنی نماز کا ابتدائی حصہ سمجھو۔

1483

1483 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا حَمْدُونُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ وَالْمُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ كِلاَهُمَا عَنْ يُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ قَالَ مَرِضَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- عَشْرَةَ أَيَّامٍ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّى بِالنَّاسِ تِسْعَةَ أَيَّامٍ فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْعَاشِرِ وَجَدَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ فَصَلَّى خَلْفَ أَبِى بَكْرٍ قَاعِدًا.
1483 ۔ حسن بصری بیان کرتے ہیں : جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دس دن بیمار ہوئے تو اس میں سے نودن حضرت ابوبکر (رض) نے لوگوں کو نماز پڑھائی ، دسویں دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کچھ بہتری محسوس ہوئی تو آپ حضرت فضل بن عباس اور حضرت اسامہ بن زید کے درمیان سہارے سے چلتے ہوئے تشریف لائے اور آپ نے حضرت ابوبکر کی اقتداء میں بیٹھ کر نماز ادا کی۔

1484

1484 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ صَلَّى خَلْفَ الإِمَامِ فَقِرَاءَةُ الإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ ». هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ. وَسَهْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ مَتْرُوكٌ.
1484 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کرے تو امام کی قرات اس کی قرات شمار ہوگی۔
یہ روایت منکر ہے ، اس کا راوی سہل بن عباس متروک ہے۔

1485

1485 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ سَلْمَانَ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَيَّارٍ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ خَارِجَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ صَلَّى خَلْفَ إِمَامٍ فَإِنَّ قِرَاءَةَ الإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ ». قَالَ أَبُو الْحَسَنِ رَفْعُهُ وَهَمٌ.
1485 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص امام کی اقتداء میں نماز ادا کررہاہو تو امام کا قرات کرنا اس کا قرات کرنا شمار ہوگا۔
ابوالحسن نامی راوی نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے اور یہ وہم ہے۔

1486

1486 - وَالصَّوَابُ عَنْ أَيُّوبَ وَعَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ أَيْضًا مَا حَدَّثَنَا بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ وَأَنَسِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّهُمَا حَدَّثَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ فِى الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ تَكْفِيكَ قِرَاءَةُ الإِمَامِ.
1486 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) امام کی اقتداء میں قرات کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں : تمہارے لیے امام کا قرات کرلینا کافی ہے۔

1487

1487 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ التِّرْمِذِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِىُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِىُّ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ كَانَ لَهُ إِمَامٌ فَقِرَاءَةُ الإِمَامِ لَهُ قِرَاءَةٌ ». لاَ يَصِحُّ هَذَا عَنْ سُهَيْلٍ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الرَّازِىُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
1487 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ی بات ارشاد فرمائی ہے : جس شخص کا امام موجود ہو، تو امام کی قرات اس کی قرات شمار ہوگی۔
یہ روایت مستند نہیں ہے اسے نقل کرنے میں محمد بن عبادرازی راوی منفرد ہیں اور یہ ضعیف ہیں۔

1488

1488 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى الْمُجَالِدِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ أَبِى الزَّاهِرِيَّةِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ يَقُولُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَفِى كُلِّ صَلاَةٍ قِرَاءَةٌ قَالَ « نَعَمْ ». فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ وَجَبَتْ. فَالْتَفَتَ إِلَىَّ أَبُو الدَّرْدَاءِ وَكُنْتُ أَقْرَبَ الْقَوْمِ مِنْهُ فَقَالَ يَا كَثِيرُ مَا أَرَى الإِمَامَ إِذَا أَمَّ الْقَوْمَ إِلاَّ قَدْ كَفَاهُمْ.
1488 ۔ حضرت ابودرداء (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا، کیا ہر نماز میں قرات کی جائے گی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، ہاں انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے کہا، یہ واجب ہوگئی ہے۔
راوی بیان کرتے ہیں : حضرت ابودرداء نے میری طرف متوجہ ہو کر فرمایا : کیونکہ میں حاضرین میں ان کے سب سے زیادہ قریب بیٹھا ہوا تھا انھوں نے فرمایا : اے کثیر : میں یہ سمجھتاہوں کہ جب کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھارہا ہو تو اس کا قرات کرنا ان لوگوں کے لیے کافی ہوتا ہے۔

1489

1489 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِىُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ جُمَيْعٍ حَدَّثَتْنِى جَدَّتِى عَنْ أُمِّ وَرَقَةَ وَكَانَتْ تَؤُمُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَذِنَ لَهَا أَنْ تَؤُمَّ أَهْلَ دَارِهَا.
1489 ۔ سیدہ ام ورقہ (رض) (خواتین کی) امامت کیا کرتی تھیں، وہ بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں یہ اجازت تھی وہ اپنے اہل محلہ کی (خواتین کی) امام کرلیا۔

1490

1490 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى حَكِيمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِى مَيْسَرَةُ بْنُ حَبِيبٍ النَّهْدِىُّ عَنْ رَيْطَةَ الْحَنَفِيَّةِ قَالَتْ أَمَّتْنَا عَائِشَةُ فَقَامَتْ بَيْنَهُنَّ فِى الصَّلاَةِ الْمَكْتُوبَةِ.
1490 ۔ ریطہ حنفیہ بیان کرتی ہیں : سیدہ عائشہ (رض) ہماری امامت کیا کرتی تھیں، آپ فرض نماز میں خواتین کے درمیان کھڑی ہوا کرتی تھیں۔

1491

1491 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِىِّ عَنْ حُجَيْرَةَ بِنْتِ حُصَيْنٍ قَالَتْ أَمَّتْنَا أُمُّ سَلَمَةَ فِى صَلاَةِ الْعَصْرِ فَقَامَتْ بَيْنَنَا . حَدِيثٌ رَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ قَتَادَةَ فَوَهِمَ فِيهِ وَخَالَفَهُ الْحُفَّاظُ شُعْبَةُ وَسَعِيدٌ وَغَيْرُهُمَا.
1491 ۔ حجیرہ بنت حصین بیان کرتی ہیں : سیدہ ام سلمہ (رض) نے عصر کی نماز میں ہماری امامت کی تو وہ ہمارے درمیان کھڑی ہوئیں۔
یہی روایت بعض دیگرحوالوں سے بھی منقول ہے تاہم اس کی سند میں کچھ وہم بھی ہے ، اور کچھ نے اس کی مخالفت کی ہے۔

1492

1492 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى بِالنَّاسِ وَرَجُلٌ يَقْرَأُ خَلْفَهُ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ « مَنْ ذَا الَّذِى يَخْتَلِجُ سُورَتَهُمْ ». فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ . قَوْلُهُ فَنَهَاهُمْ عَنِ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الإِمَامِ وَهَمٌ مِنْ حَجَّاجٍ وَالصَّوَابُ مَا رَوَاهُ شُعْبَةُ وَسَعِيدُ بْنُ أَبِى عَرُوبَةَ وَغَيْرُهُمَا عَنْ قَتَادَةَ.
1492 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے ، ایک شخص نے آپ کی اقتداء میں قرات کی جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، کون شخص ان سورتوں کے درمیان خلل ڈالنے کی کوشش کررہا تھا، پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو امام کی اقتداء میں قرات کرنے سے منع کردیا۔
امام دارقطنی بیان کرتے ہیں : روایت کے یہ الفاظ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو امام کی اقتداء میں قرات کرنے سے منع کردیایہ راوی کا وہم ہے ، جو حجاج نامی راوی کو لاحق ہوا ہے ، درست روایت وہ ہے جو دیگر راویوں نے قتادہ کے حوالے سے نقل کی ہے۔

1493

1493 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- صَلَّى الظُّهْرَ فَقَرَأَ ( سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى) فَقَالَ « أَيُّكُمُ الْقَارِئُ ». فَقَالَ رَجُلٌ أَنَا. قَالَ « لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنَّ بَعْضَكُمْ خَالَجَنِيهَا ». قَالَ شُعْبَةُ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ أَكَرِهَ ذَلِكَ قَالَ لَوْ كَرِهَ لَنَهَى عَنْهُ.
1493 ۔ حضرت عمران بن حصین (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز ادا کرتے ہوئے اس میں سورت الاعلی کی تلاوت کی، (نماز سے فارغ ہونے کے بعد) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تم میں سے کون شخص قرات کررہا تھا ایک شخص نے عرض کی میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں بھی سوچ رہا تھا کوئی شخص درمیان میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
شعبہ نامی راوی بیان کرتے ہیں، میں نے قتادہ سے دریافت کیا : کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا، تو انھوں نے جواب دیا اگر آپ اسے ناپسندیدہ سمجھا ہوتا تو آپ اس سے منع کردیتے۔

1494

1494 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُمَرَ يُصَلِّى وَجُرْحُهُ يَثْعَبُ دَمًا .
1494 ۔ حضرت مسور بن مخرمہ (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) کو دیکھا کہ وہ نماز ادا کررہے تھے حالانکہ ان کے زخم سے خون جاری تھا۔

1495

1495 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ حَبِيبٍ الْقَاضِى أَبُو حُصَيْنٍ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ سَلاَّمٍ الْقُرَشِىُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شَمِرٍ عَنْ جَابِرٍ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ صُوحَانَ أَنَّ عَلِيًّا كَبَّرَ بِالْعِرَاقِ الْخَمْسَ وَالأَرْبَعَ وَالسَّبْعَ وَكَانَ يَقُولُ قَدْ كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِحْدَى عَشْرَةَ وَتِسْعًا وَسَبْعًا وَسِتًّا وَخَمْسًا وَأَرْبَعًا.
1495 ۔ صعصعہ بن صوحان بیان کرتے ہیں : حضرت علی (رض) نے عراق میں (نماز جنازہ میں) پانچ مرتبہ بھی تکبیر کہی ہے ، چار مرتبہ بھی کہی ہے ، اور سات مرتبہ بھی کہی ہے۔
انہوں نے یہ بات بیان کی ہے : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (نماز جنازہ میں) گیارہ مرتبہ، نو مرتبہ، سات مرتبہ، چھ مرتبہ، پانچ مرتبہ، چار مرتبہ تکبیر کہی ہے۔

1496

1496 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ لَفْظًا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- سَجَدَ فِى (ص ). قَالَ ابْنُ أَبِى دَاوُدَ لَمْ يَرْوِهِ إِلاَّ حَفْصٌ.
1496 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة ص میں سجدہ کیا ہے ۔
راوی بیان کرتے ہیں : اسے صرف حفص نامی راوی نے نقل کیا ہے۔

1497

1497 - حَدَّثَنَا ابْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِىُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ عَنْ أَبِى الْعَالِيَةِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- كَانَ يَقُولُ فِى سُجُودِ الْقُرْآنِ « سَجَدَ وَجْهِى لِلَّذِى خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَقُوَّتِهِ ».
1497 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ (رض) بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدہ تلاوت میں یہ پڑھا کرتے تھے ۔
'' میرا چہرہ اس ذات کی بارگاہ میں جھکا ہوا ہے جس نے اسے پیدا کیا ہے اسے سماعت اور بصارت اپنی مدد اور قوت سے عطا کی ہے۔ ''

1498

1498 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدَيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رُشَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « سَجَدَهَا نَبِىُّ اللَّهِ دَاوُدُ تَوْبَةً وَسَجَدْنَاهَا شُكْرًا » يَعْنِى ( ص ).
1498 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : اللہ کے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت داؤد (علیہ السلام) نے یہاں توبہ کی وجہ سے سجدہ کیا تھا اور ہم شکر کی وجہ سے سجدہ کرتے ہیں۔ راوی بیان کرتے یہں : اس سے مراد سورة ص میں مذکور سجدہ ہے۔

1499

1499 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدٍ الْحِنَّائِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَلِىِّ بْنِ مُوسَى الْخُتَّلِىُّ حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى السَّجْدَةِ الَّتِى فِى (ص) « سَجَدَهَا دَاوُدُ تَوْبَةً وَنَحْنُ نَسْجُدُهَا شُكْرًا ».
1499 ۔ ایک اور سند کے ہمراہ یہ روایت منقول ہے ، جو اس سجدے کے بارے میں جو سو رہ ص میں ہے حضرت داؤد (علیہ السلام) نے توبہ کے طور پر یہ سجدہ کیا تھا، اور ہم شکر کے طور پر یہ سجدہ کرتے ہیں۔

1500

1500 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسَلَّمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدٍ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ رَأَيْتُ عُمَرَ قَرَأَ عَلَى الْمِنْبَرِ (ص) فَنَزَلَ فَسَجَدَ ثُمَّ رَقِىَ عَلَى الْمِنْبَرِ.
1500 ۔ سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں : انھوں نے حضرت عبداللہ بن عباس (رض) کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے وہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) کو منبر پر سو رہ ص کی تلاوت کرتے ہوئے سنا، وہ منبر سے نیچے اترے انھوں نے سجدہ تلاوت کیا اور پھر منبر پرچڑھ گئے۔

1501

1501 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسَلَّمٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنِ الأَعْرَجِ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَرَأَ (ص) عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَلَ فَسَجَدَ.
1501 ۔ سائب بن یزید بیان کرتے ہیں : حضرت عثمان غنی (رض) نے منبر پر سو رہ ص کی تلاوت کی تونیچے اتر کر انھوں نے سجدہ تلاوت کیا۔

1502

1502 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا أَبِى وَشُعَيْبُ بْنُ اللَّيْثِ قَالاَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى هِلاَلٍ عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِى سَرْحٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ أَنَّهُ قَالَ خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَوْمًا فَقَرَأَ (ص) فَلَمَّا مَرَّ بِالسَّجْدَةِ نَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدْنَا مَعَهُ وَقَرَأَهَا مَرَّةً أُخْرَى فَلَمَّا بَلَغَ السَّجْدَةَ تَيَسَّرْنَا لِلسُّجُودِ فَلَمَّا رَآنَا قَالَ « إِنَّمَا هِىَ تَوْبَةُ نَبِىٍّ وَلَكِنِّى أَرَاكُمْ قَدِ اسْتَعْدَدْتُمْ لِلسُّجُودِ » فَنَزَلَ فَسَجَدَ وَسَجَدْنَا.
1502 ۔ حضرت ابوسعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں خطبہ دے رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة ص کی تلاوت کی ، جب آپ سجدے سے متعلق مقام پر پہنچے تو آپ منبر سے نیچے اترے آپ نے سجدہ کیا، آپ کے ساتھ ہم نے بھی سجدہ کیا، پھر آپ نے دوبارہ اس سورت کی تلاوت کی جب آپ سجدے کے مقام پر پہنچے توہم سجدہ کرنے کے لیے تیار تھے، جب آپ نے ہمیں ملاحظہ کیا توفرمایایہ ایک نبی کی توبہ کا واقعہ ہے اور میں یہ دیکھ رہاہوں کہ تم لوگ سجدہ کرنے کے لیے تیارہو پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے نیچے اترے آپ نے سجدہ کیا تو ہم نے بھی سجدہ کیا۔

1503

1503 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مَرْيَمَ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ يَزِيدَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سَعِيدٍ الْعُتَقِىِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُنَيْنٍ مِنْ بَنِى عَبْدِ كَلاَلٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَقْرَأَهُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَجْدَةً فِى الْقُرْآنِ مِنْهَا ثَلاَثٌ فِى الْمُفَصَّلِ وَفِى سُورَةِ الْحَجِّ سَجْدَتَيْنِ .
1503 ۔ حضرت عمرو بن عاص (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں قرآن مجید میں پندرہ مقامات پڑھائے تھے جہاں سجدہ ہے ان میں سے تین مفصل سورتوں میں ہیں اور سو رہ حج میں دوسجدے ہیں۔

1504

1504 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَهْ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى أَبِى عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ أَنَّ مِشْرَحَ بْنَ هَاعَانَ حَدَّثَهُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فِى سُورَةِ الْحَجِّ سَجْدَتَانِ قَالَ « نَعَمْ إِنْ لَمْ تَسْجُدْهُمَا فَلاَ تَقْرَأْهُمَا ».
1504 ۔ حضرت عقبہ بن عامر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے عرض کی : یارسول اللہ، کیا سو رہ حج میں دوسجدے ہیں ؟ آپ نے فرمایا ہاں، اگر تم ان کو ادا نہیں کرتے توپھرتم اس سورت کی تلاوت نہ کرو۔

1505

1505 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مُسَلَّمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنِى شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ ثَعْلَبَةَ قَالَ رَأَيْتُ عُمَرَ سَجَدَ فِى الْحَجِّ سَجْدَتَيْنِ . قُلْتُ فِى الصُّبْحِ قَالَ فِى الصُّبْحِ.
1505 ۔ عبداللہ بن ثعلبہ بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عمر (رض) کو دیکھا انھوں نے سورة حج میں دوسجدے کیے ، راوی بیان کرتے ہیں : میں نے دریافت کیا کیا صبح کی نماز میں ؟ انھوں نے جواب دیا جی ہاں، صبح کی نماز میں۔

1506

1506 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ عَنْ هِشَامٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِآخِرِ النَّجْمِ وَالْجِنُّ وَالإِنْسُ وَالشَّجَرُ. قَالَ لَنَا ابْنُ أَبِى دَاوُدَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلاَّ مَخْلَدٌ.
1506 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (اور آپ کے ساتھ) جنات انسانوں اور درختوں نے سورة نجم کی آخری آیت میں سجدہ کیا۔

1507

1507 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنِى أَبِى عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى النَّجْمِ وَسَجَدَ الْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ.
1507 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة نجم کی تلاوت کرتے ہوئے سجدہ کیا اور مسلمانوں اور مشرکین نے بھی (آپ کے ساتھ ) سجدہ کیا۔

1508

1508 - حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو عُبَيْدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى شُعَيْبٍ حَدَّثَنَا مِسْكِينُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- (وَالنَّجْمِ) فَسَجَدَ فِيهَا.
1508 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ سورت پڑھی ، النجم، اور آپ نے اس میں سجدہ کیا۔

1509

1509 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى قُرَّةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَعَافِرِىُّ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ وَصَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ سَجَدْتُ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فِى (إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ ) وَ (اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِى خَلَقَ)
1509 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں ، سورة انشقاق ، اور سو رہ علق میں سجدہ تلاوت کیا ہے۔

1510

1510 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى أَبُو صَخْرٍ حُمَيْدُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ عَرَضْتُ النَّجْمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمْ يَسْجُدْ مِنَّا أَحَدٌ. قَالَ أَبُو صَخْرٍ وَصَلَّيْتُ وَرَاءَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَبِى بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ فَلَمْ يَسْجُدَا.
1510 ۔ خارجہ بن زید اپنے والد حضرت زید بن ثابت انصاری کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سورة نجم کی تلاوت کی تو ہم میں سے کسی نے بھی سجدہ نہیں کیا۔
ابوصخر نامی راوی بیان کرتے ہیں : میں نے عمر بن عبدالعزیز اور ابوبکر بن حزم کی اقتداء میں (نماز ادا کی جس میں انھوں نے اس سورت کی تلاوت کی ) تو ان دونوں نے سجدہ تلاوت نہیں کیا۔

1511

1511 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِىِّ عَنْ أَبِى جَعْفَرٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- رَأَى رَجُلاً مِنَ النُّغَاشِيِّينَ فَخَرَّ سَاجِدًا.
1511 ۔ ابوجعفر بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو الناقص الخلق دیکھا، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں چلے گئے۔

1512

1512 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ بَكَّارِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِى بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى بَكْرَةَ قَالَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا أَتَاهُ الشَّىْءُ يَسُرُّهُ خَرَّ سَاجِدًا شُكْرًا لِلَّهِ تَعَالَى.
1512 ۔ حضرت ابوبکرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب کوئی خوشی ملتی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے شکر کے لیے سجدے میں چلے جاتے تھے۔

1513

1513 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الدَّقِيقِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرَةَ بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِى بَكْرَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى بَكْرَةَ كَانَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- إِذَا أَتَاهُ أَمْرٌ يُسَرُّ بِهِ أَوْ يَسُرُّهُ خَرَّ سَاجِدًا.
1513 ۔ حضرت ابوبکرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب کوئی خوشی کی صورت حال درپیش ہوتی تھی یا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی بات پر خوش ہوتے تھے تو آپ سجدہ میں چلے جاتے تھے۔

1514

1514 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ قَالَ سُئِلَ قَتَادَةُ عَنْ رَجُلٍ صَلَّى رَكْعَةً مِنْ صَلاَةِ الصُّبْحِ ثُمَّ طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ حَدَّثَنِى خِلاَسٌ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يُتِمُّ صَلاَتَهُ ».
1514 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : یہ نماز کو مکمل کردیتا ہے۔

1515

1515 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ وَعَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ قَالاَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- حَجَّتَهُ فَصَلَّيْتُ مَعَهُ صَلاَةَ الصُّبْحِ فِى مَسْجِدِ الْخَيْفِ فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ وَانْصَرَفَ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ فِى آخِرِ الْقَوْمِ لَمْ يُصَلِّيَا مَعَهُ فَقَالَ « عَلَىَّ بِهِمَا ». فَأُتِىَ بِهِمَا تَرْعُدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ « مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَنَا ». قَالاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنَّا قَدْ صَلَّيْنَا فِى رِحَالِنَا. قَالَ « لاَ تَفْعَلاَ إِذَا صَلَّيْتُمَا فِى رِحَالِكُمَا ثُمَّ أَتَيْتُمَا مَسْجِدَ جَمَاعَةٍ فَصَلِّيَا مَعَهُمْ فَإِنَّهَا لَكُمْ نَافِلَةٌ ».
1515 ۔ جابر بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ آپ کے حج میں شریک ہواہوں میں نے آپ کی اقتداء میں صبح کی نماز مسجد خیف میں ادا کی جب آپ نے اپنی نماز کو مکمل کرلیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو وہاں لوگوں کے پیچھے دو آدمی موجود تھے جنہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا نہیں کی تھی، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا : ان کو میرے پاس لاؤ ان دونوں کو لایا گیا تو دونوں کانپ رہے تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی ؟ انھوں نے عرض کیا یارسول اللہ ہم اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کرچکے تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یسانہ کیا کرو جب تم اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کرچکے ہو تو پھر تم مسجد میں آؤ جہاں جماعت کے ساتھ نماز ادا ہورہی ہو تو لوگوں کے ساتھ بھی نماز ادا کریں کرو یہ تمہارے لیے نفل نماز بن جائے گی۔

1516

1516 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ بْنُ حَسَّانَ وَشُعْبَةُ وَشَرِيكٌ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ. قَالَ شَرِيكٌ فِى حَدِيثِهِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَغْفِرْ لِى . فَقَالَ « غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ».
1516 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں :
'' ان دونوں میں سے ایک شخص نے عرض کی : یارسول اللہ ! آپ ہمارے لیے دعائے مغفرت کیجئے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہاری مغفرت کردی ہے۔

1517

1517 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ الأَسْوَدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْفَجْرَ بِمِنًى فَانْحَرَفَ فَرَأَى رَجُلَيْنِ مِنْ وَرَاءِ النَّاسِ فَدَعَا بِهِمَا فَجِىءَ بِهِمَا تَرْعُدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ « مَا مَنَعَكُمَا أَنْ تُصَلِّيَا مَعَ النَّاسِ ». فَقَالاَ قَدْ كُنَّا صَلَّيْنَا فِى الرِّحَالِ . قَالَ « فَلاَ تَفْعَلاَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِى رَحْلِهِ ثُمَّ أَدْرَكَ الصَّلاَةَ مَعَ الإِمَامِ فَلْيُصَلِّهَا مَعَهُ فَإِنَّهَا لَهُ نَافِلَةٌ » .
1517 ۔ جابر بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منی میں فجر کی نماز پڑھائی جب آپ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آپ نے لوگوں کے پیچھے دو آدمیوں کو دیکھا دونوں کو بلوایا دونوں لائے گئے تو وہ کانپ رہے تھے ، آپ نے دریافت کیا تم نے لوگوں کے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی۔ ان دونوں نے عرض کی ہم اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کرچکے تھے آپ نے فرمایا تم ایسانہ کرو جب کوئی شخص اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کر چکاہو اور پھر وہ امام کے ساتھ باجماعت نماز کو بھی پالے تو وہ امام کی اقتداء میں بھی اس نماز کو ادا کرے تو یہ اس کے لیے نفل ہوجائے گی۔

1518

1518 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ وَحَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ وَقَالَ « فَصَلُّوا مَعَهُ وَاجْعَلُوهَا سُبْحَةً ». قَالَ الشَّيْخُ خَالَفَهُمْ أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ عَنِ الثَّوْرِىِّ.
1518 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ساتھ بھی منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں :
'' تو تم لوگ اس کے ساتھ نماز ادا کرلو اور اسے نفل نماز قرار دو ''
بعض دیگرراویوں نے اس کے برخلاف روایت نقل کی ہے۔

1519

1519 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَلَمَّا انْصَرَفَ رَأَى رَجُلَيْنِ فِى مُؤَخَّرِ الْقَوْمِ - قَالَ - فَدَعَا بِهِمَا فَجَاءَا تَرْعُدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ « مَا لَكُمَا لَمْ تُصَلِّيَا مَعَنَا » . قَالاَ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْنَا فِى الرِّحَالِ . قَالَ « فَلاَ تَفْعَلاَ إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِى رَحْلِهِ ثُمَّ جَاءَ إِلَى الإِمَامِ فَلْيُصَلِّ مَعَهُ وَلْيَجْعَلِ الَّتِى صَلَّى فِى بَيْتِهِ نَافِلَةً ». خَالَفَهُ أَصْحَابُ الثَّوْرِىِّ وَمَعَهُمْ أَصْحَابُ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ مِنْهُمْ شُعْبَةُ وَهِشَامُ بْنُ حَسَّانَ وَشَرِيكٌ وَغَيْلاَنُ بْنُ جَامِعٍ وَأَبُو خَالِدٍ الدَّالاَنِىُّ وَمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ وَأَبُو عَوَانَةَ وَهُشَيْمٌ وَغَيْرُهُمْ رَوَوْهُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ مِثْلَ قَوْلِ وَكِيعٍ وَابْنِ مَهْدِىٍّ.
1519 ۔ جابر بن یزید اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اقتداء میں نماز ادا کی ، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو آپ نے لوگوں کے پیچھے دو آدمیوں کو دیکھا۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں کو بلوایا تو وہ دونوں کانپتے ہوئے آئے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز ادا کیوں نہیں کی ان دونوں نے عرض کیا، یارسول اللہ ، ہم نے اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کرلی تھی ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم ایسانہ کرو جب کسی شخص نے اپنی رہائش گاہ میں نماز ادا کرلی ہو اور پھر وہ امام کے پاس آئے تو اسے امام کے ساتھ بھی نماز ادا کرلینی چاہیے اور جو نماز اس نے اپنی رہائش گاہ میں ادا کی تھی اسے نفل قرار دینا چاہیے۔

1520

1520 - وَرَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ وَقَالَ « فَتَكُونُ لَكُمَا نَافِلَةً وَالَّتِى فِى رِحَالِكُمَا فَرِيضَةٌ ». حَدَّثَنَاهُ النَّيْسَابُورِىُّ وَغَيْرُهُ قَالُوا حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ حَجَّاجٍ بِذَلِكَ.
1520 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کرتے ہیں : تاہم اس میں یہ الفاظ درج ہیں :
'' یہ تم دونوں کے لیے نفل بن جائے گی اور جو تم نے اپنی رہائش گاہ میں ادا کی تھی وہ فرض نماز ہوگی۔ ''
یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

1521

1521 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَفَّافُ حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ وَمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- مِثْلَ قَوْلِ هُشَيْمٍ.
1521 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ جابر بن یزید کے حوالے سے ان کے والد سے منقول ہے۔

1522

1522 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدَةَ الْمَدَدِىُّ حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِى حِمَايَةَ عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ جَامِعٍ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ.
1522 ۔ یہی روایت بعض دیگراسناد کے ہمراہ جابر بن یزید کے حوالے سے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول ہے۔

1523

1523 - خَالَفَهُ بَقِيَّةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ ذِى حِمَايَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَهُ. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ الْوُصَابِىُّ ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَنَانٍ قَالاَ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِى إِبْرَاهِيمُ بْنُ ذِى حِمَايَةَ حَدَّثَنِى عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- نَحْوَ حَدِيثِ شُعْبَةَ.
1523 ۔ یہی روایت جابر بن یزید کے حوالے سے شعبہ کی حدیث کی مانند منقول ہے۔

1524

1524 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِى إِسْرَائِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ بُسْرِ بْنِ مِحْجَنٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ جَالِسًا مَعَ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَنَّ مَالِكًا أَخْبَرَهُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِى الدِّيلِ يُقَالُ لَهُ بُسْرُ بْنُ مِحْجَنٍ عَنْ أَبِيهِ مِحْجَنٍ أَنَّهُ كَانَ فِى مَجْلِسٍ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَأُذِّنَ بِالصَّلاَةِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَصَلَّى ثُمَّ رَجَعَ وَمِحْجَنٌ فِى مَجْلِسِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّىَ مَعَ النَّاسِ أَلَسْتَ بِرَجُلٍ مُسْلِمٍ ». قَالَ بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلَكِنِّى كُنْتُ صَلَّيْتُ فِى أَهْلِى فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا جِئْتَ فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ وَإِنْ كُنْتَ قَدْ صَلَّيْتَ ». اللَّفْظُ لِحَدِيثِ مَالِكٍ وَالْمَعْنَى وَاحِدٌ.
1524 ۔ بسر بن محجن اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : ایک مرتبہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھے آپ نے نماز ادا کی جب آپ واپس تشریف لائے تو حضرت محجن اپنی جگہ پر ہی بیٹھے ہوئے تھے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا کیا وجہ ہے ، تم نے لوگوں کے ساتھ نماز ادا نہیں کی ؟ کیا تم مسلمان نہیں ہو ؟ انھوں نے عرض کیا جی ہاں ! یارسول اللہ ، لیکن میں اپنے گھر میں نماز ادا کرچکا تھا، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا جب تم آؤ تو لوگوں کے ساتھ بھی نماز ادا کرلو، خواہ تم پہلے نماز ادا کرچکے ہو۔
حدیث کے یہ الفاظ امام مالک سے منقول روایت کے ہیں ، اور اس کا مفہوم قریب قریب ہے۔

1525

1525 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَسَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ وَعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ حَدَّثَنِى سُلَيْمَانُ مَوْلَى مَيْمُونَةَ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لاَ تُصَلُّوا صَلاَةً فِى يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ ».
1525 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : (ایک ہی) فرض نماز ایک دن میں دو مرتبہ ادا نہ کرو۔

1526

1526 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ بِهَذَا.
1526 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔

1527

1527 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ أَخْبَرَنِى حُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ أَخْبَرَنِى عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ أَخْبَرَنِى سُلَيْمَانُ مَوْلَى مَيْمُونَةَ قَالَ أَتَيْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ جَالِسٌ بِالْبَلاَطِ وَالنَّاسُ فِى صَلاَةِ الْعَصْرِ فَقُلْتُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّاسُ فِى الصَّلاَةِ. قَالَ إِنِّى قَدْ صَلَّيْتُ إِنِّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لاَ تُصَلَّى صَلاَةٌ مَكْتُوبَةٌ فِى يَوْمٍ مَرَّتَيْنِ ». قَالَ الشَّيْخُ تَفَرَّدَ بِهِ حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
1527 ۔ سیدہ میمونہ (رض) کے غلام سلیمان بیان کرتے ہیں ایک دن میں حضرت عبداللہ بن عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا وہ اس وقت بلاط میں بیٹھے ہوئے تھے اور لوگ اس وقت عصر کی نماز ادا کررہے تھے میں نے کہا : اے ابوعبدالرحمن ! لوگ نماز پڑھ رہے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا : میں نماز ادا کر چکاہوں (اب میں اس لیے لوگوں کے ساتھ یہ نماز ادا نہیں کررہا) کیونکہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ایک فرض نماز ایک دن میں دو مرتبہ ادا نہیں کی جائے گی۔

1528

1528 - حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى ابْنُ أَبِى ذِئْبٍ وَعَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُمْ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يُصَلِّى فِيمَا بَيْنَ أَنْ يَفْرُغَ مِنْ صَلاَةِ الْعِشَاءِ إِلَى الْفَجْرِ إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً يُسَلِّمُ مِنْ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ وَيُوتِرُ بِوَاحِدَةٍ وَيَسْجُدُ سَجْدَةً قَدْرَ مَا يَقْرَأُ أَحَدُكُمْ خَمْسِينَ آيَةً قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ فَإِذَا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُ مِنْ صَلاَةِ الْفَجْرِ وَتَبَيَّنَ لَهُ الْفَجْرُ قَامَ فَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الأَيْمَنِ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمُؤَذِّنُ لِلإِقَامَةِ فَيَخْرُجَ مَعَهُ. وَبَعْضُهُمْ يَزِيدُ عَلَى بَعْضٍ فِى قِصَّةِ الْحَدِيثِ.
1528 ۔ سیدہ عائشہ صدیقہ بیان کرتی ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد سے لے کر صبح صادق ہونے تک کے درمیانی وقت میں گیارہ رکعت ادا کیا کرتے تھے ان میں آپ ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے تھے اور ایک رکعت کے ذریعے انھیں طاق کرلیتے تھے ، آپ اس میں ایک سجدہ اتناطویل کرتے تھے کہ جتنی دیر میں کوئی شخص پچاس آیات کی تلاوت کرلیتا ہے ، پھر جب موذن فجر کی اذان دے کر فارغ ہوتا اور صبح صادق ہوچکی ہوتی تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھ کر دومختصر رکعات ادا کرلیتے تھے پھر آپ دائیں پہلو کے بل لیٹ جاتے تھے یہاں تک کہ موذن آپ کو نماز کے لیے بلانے آتا تو آپ اس کے ساتھ تشریف لے جاتے۔
مختلف راویوں نے یہ واقعہ الفاظ کی کمی وبیشی کے ساتھ نقل کیا ہے۔

1529

1529 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَلِىٍّ الْمَالِكِىُّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ ح وَحَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَلِيًّا الأَزْدِىَّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « صَلاَةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى ». قَالَ لَنَا ابْنُ أَبِى دَاوُدَ وَهَذِهِ سُنَّةٌ تَفَرَّدَ بِهَا أَهْلُ مَكَّةَ.
1529 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : رات اور دن کے نوافل دودو کرکے ادا کیے جائیں گے۔

1530

1530 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ الْمُنْذِرِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ بَحْرٍ بِجَبَلَةَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنِى اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « صَلاَةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى » .
1530 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ہے : رات اور دن کے نوافل دودو کرکے ادا کیے جائیں گے۔

1531

1531 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِى دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ وَابْنُ أَبِى عَدِىٍّ وَسَهْلُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ أَبِى أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعِ ابْنِ الْعَمْيَاءِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنِ الْمُطَّلِبِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الصَّلاَةُ مَثْنَى مَثْنَى أَنْ تَشَهَّدَ فِى كُلِّ رَكْعَتَيْنِ وَتَبْأَسَ وَتَمَسْكَنَ وَتُقْنِعَ بِيَدِكَ وَتَقُولَ اللَّهُمَّ اللَّهُمَّ فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَهِىَ خِدَاجٌ ». رَوَاهُ اللَّيْثُ - يَعْنِى ابْنَ سَعْدٍ - عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِى أَنَسٍ وَأَسْنَدَهُ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ .
1531 ۔ حضرت مطلب (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : نفل) نماز دو دو کرکے ادا کی جائے گی دو رکعت پڑھنے کے بعد تم تشہد میں بیٹھو گے ، خشوع و خضوع کا اظہار کرو گے اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر یا اللہ، یا اللہ کہو گے جو شخص ایسا نہیں کرے گا (تو اس کی نماز) نامکمل ہوگی۔
یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے حضرت فضل بن عباس (رض) سے منقول ہے۔

1532

1532 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَالِكِىُّ بِالْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا قُدَامَةُ بْنُ مُوسَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُصَيْنِ التَّمِيمِىِّ عَنْ أَبِى عَلْقَمَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ يَسَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَآنِى ابْنُ عُمَرَ أُصَلِّى بَعْدَ الْفَجْرِ فَحَصَبَنِى وَقَالَ يَا يَسَارُ كَمْ صَلَّيْتَ قُلْتُ لاَ أَدْرِى . قَالَ لاَ دَرَيْتَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَرَجَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نُصَلِّى هَذِهِ الصَّلاَةَ فَتَغَيَّظَ عَلَيْنَا تَغَيُّظًا شَدِيدًا ثُمَّ قَالَ « لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ أَنْ لاَ صَلاَةَ بَعْدَ الْفَجْرِ إِلاَّ سَجْدَتَيْنِ ».
1532 ۔ یسار بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے مجھے صبح صادق ہوجانے کے بعد (نفل) نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو مجھے کنکریاں مارتے ہوئے فرمایا، اے یسار ! تم نے کتنی رکعت ادا کی ہیں ؟ میں نے جواب دیا مجھے یاد نہیں ہے تو انھوں نے فرمایا : تمہیں سمجھ بھی نہیں ہے ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم یہ نماز (یعنی اس وقت میں نوافل) ادا کر ہے تھے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور ارشاد فرمایا تمام موجود لوگ غیر موجود افراد تک یہ بات پہنچادیں : صبح صادق ہوجانے کے بعد (نوافل میں) صرف دو رکعت (سنت) ادا کی جاسکتی ہے۔

1533

1533 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ السِّجِسْتَانِىُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مُوسَى عَنْ أَيُّوبَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِى عَلْقَمَةَ عَنْ يَسَارٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ قَالَ رَآنِى ابْنُ عُمَرَ وَأَنَا أُصَلِّى بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَقَالَ يَا يَسَارُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- خَرَجَ عَلَيْنَا وَنَحْنُ نُصَلِّى هَذِهِ الصَّلاَةَ فَقَالَ « لِيُبَلِّغْ شَاهِدُكُمْ غَائِبَكُمْ لاَ تُصَلُّوا بَعْدَ الْفَجْرِ إِلاَّ سَجْدَتَيْنِ ».
1533 ۔ یسار بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے مجھے دیکھا میں صبح صادق ہوجانے کے بعد نوافل پڑھ رہا تھا تو حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے فرمایا : اے یسار ! ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے ہم اس وقت یہی نماز (یعنی اس وقت میں نوافل) ادا کررہے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا : تمام لوگ موجودہ غیر موجود افراد تک یہ بات پہنچا دیں صبح صادق ہوجانے کے بعد (نوافل میں) صرف دو رکعت (سنت ) ادا کرو (اس کے علاوہ کوئی نماز ادا نہیں کی جاسکتی) ۔

1534

1534 - حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ الْحَسَنِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِىُّ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ صَلاَةَ بَعْدَ صَلاَةِ الْفَجْرِ إِلاَّ رَكْعَتَيْنِ ».
1534 ۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا صبح صادق ہوجانے کے بعد دو رکعت سنت کے علاوہ اور کوئی نماز ادا نہیں کی جاسکتی۔

1535

1535 - حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو السُّكَيْنِ الطَّائِىُّ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدِ بْنِ حَفْصٍ حَدَّثَنَا جُنَيْدُ بْنُ حَكِيمٍ حَدَّثَنَا أَبُو السُّكَيْنِ الطَّائِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُكَيْنٍ الشَّقَرِىُّ الْمُؤَذِّنُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُكَيْرٍ الْغَنَوِىُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ فَقَدَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- قَوْمًا فِى الصَّلاَةِ فَقَالَ « مَا خَلَّفَكُمْ عَنِ الصَّلاَةِ ». قَالُوا لِحَاءٌ كَانَ بَيْنَنَا . فَقَالَ « لاَ صَلاَةَ لِجَارِ الْمَسْجِدِ إِلاَّ فِى الْمَسْجِدِ ». هَذَا لَفْظُ ابْنِ مَخْلَدٍ وَقَالَ أَبُو حَامِدٍ « لاَ صَلاَةَ لِمَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ ثُمَّ لَمْ يَأْتِ إِلاَّ مِنْ عِلَّةٍ ».
1535 ۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز (باجماعت) کے دوران کچھ لوگوں کو غیر موجود پایا تو دریافت کیا : وہ لوگ نماز میں کیوں شریک نہیں ہوئے ؟ تو لوگوں نے بتایا انھیں کچھ کام تھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا : مسجد کے پڑوس میں رہنے والے کی نماز صرف مسجد میں ہوتی ہے۔
روایت کے یہ الفاظ ابن مخلد نامی راوی کے ہیں : جبکہ ابوحامد نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں :
'' جو شخص اذان سنے اور (مسجد میں ) نہ آئے اس کی نماز نہیں ہوتی ، البتہ اگر کوئی علت (یعنی عذر ) ہو تو (حکم مختلف ہے ) ۔

1536

1536 - حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُذَكِّرُ حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى الْعَطَّارُ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ غَالِبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ الْيَمَامِىِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِى كَثِيرٍ عَنْ أَبِى سَلَمَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لاَ صَلاَةَ لِجَارِ الْمَسْجِدِ إِلاَّ فِى الْمَسْجِدِ ».
1536 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے مسجد کے پڑوس میں رہنے والے کی نماز صرف مسجد میں ہوتی ہے۔

1537

1537 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنِى الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ عَنْ أَبِى إِسْحَاقَ السَّبِيعِىِّ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِىٍّ قَالَ مَنْ كَانَ جَارَ الْمَسْجِدِ فَسَمِعَ الْمُنَادِىَ يُنَادِى فَلَمْ يُجِبْهُ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلاَ صَلاَةَ لَهُ.
1537 ۔ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : جو شخص مسجد کے پڑوس میں رہتا ہو اور موذن کو اذان دیتے ہوئے سنے اور کوئی عذر کے بغیر (نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں ) نہ آئے تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔

1538

1538 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا عَدِىُّ بْنُ ثَابِتٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ فَلَمْ يُجِبْهُ فَلاَ صَلاَةَ لَهُ إِلاَّ مِنْ عُذْرٍ ».
1538 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جو شخص اذان سن کر اس کا جواب نہ دے (یعنی باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں نہ آئے) اس کی نماز نہیں ہوتی، البتہ اگر کوئی عذر ہو تو (حکم مختلف ہے ) ۔

1539

1539 - حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ وَآخَرُونَ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِىُّ حَدَّثَنَا قُرَادٌ عَنْ شُعْبَةَ بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ. قَالَ الشَّيْخُ رَفَعَهُ هُشَيْمٌ. وَقُرَادٌ شَيْخٌ مِنَ الْبَصْرِيِّينَ مَجْهُولٌ.
1539 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ، جبکہ بعض راویوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے۔

1540

1540 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ أَبِى جَنَابٍ عَنْ مَغْرَاءَ الْعَبْدِىِّ عَنْ عَدِىِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « مَنْ سَمِعَ الْمُنَادِىَ فَلَمْ يَمْنَعْهُ مِنَ اتِّبَاعِهِ عُذْرٌ ». قَالُوا وَمَا الْعُذْرُ قَالَ « خَوْفٌ أَوْ مَرَضٌ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ مِنْهُ الصَّلاَةَ الَّتِى صَلَّى » .
1540 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جو شخص اذان دینے والے کو سنے اور کوئی عذر اس کی بات ماننے (یعنی باجماعت نماز کے لیے جانے) میں رکاوٹ نہ ہو، لوگوں نے دریافت کیا عذر سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا خوف یا بیماری (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا) تو اس شخص نے (اپنے گھر میں) جو نماز ادا کی ہے اللہ اس کی وہ نماز قبول نہیں کرے گا۔

1541

1541 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خُزَيْمَةَ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ حُجْرٍ حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ حَدَّثَنِى عُمَرُ بْنُ أَبِى عُمَرَ عَنْ مَكْحُولٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِذَا نَسِىَ أَحَدُكُمْ صَلاَةً فَذَكَرَهَا وَهُوَ فِى صَلاَةٍ مَكْتُوبَةٍ فَلْيَبْدَأْ بِالَّتِى هُوَ فِيهَا فَإِذَا فَرَغَ مِنْهَا صَلَّى الَّتِى نَسِىَ ». عُمَرُ بْنُ أَبِى عُمَرَ مَجْهُولٌ.
1541 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کرتے ہیں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : جب کوئی شخص کوئی نماز بھول جائے اور پھر وہ نماز اسے اس وقت یاد آئے جب وہ کوئی دوسری نماز پڑھ رہاہو تو اسے چاہیے کہ پہلے اپنی موجود نماز ادا کرلے جب اس سے فارغ ہوجائے توپھروہ نماز ادا کرے جسے وہ بھول گیا تھا۔

1542

1542 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِىُّ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِىُّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِذَا نَسِىَ أَحَدُكُمْ صَلاَةً فَلَمْ يَذْكُرْهَا إِلاَّ وَهُوَ مَعَ الإِمَامِ فَلْيُصَلِّ مَعَ الإِمَامِ فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلاَتِهِ فَلْيُصَلِّ الصَّلاَةَ الَّتِى نَسِىَ ثُمَّ لْيُعِدْ صَلاَتَهُ الَّتِى صَلَّى مَعَ الإِمَامِ ». قَالَ مُوسَى وَحَدَّثَنَاهُ أَبُو إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِىُّ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ وَرَفَعَهُ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- وَوَهِمَ فِى رَفْعِهِ فَإِنْ كَانَ قَدْ رَجَعَ عَنْ رَفْعِهِ فَقَدْ وُفِّقَ لِلصَّوَابِ .
1542 ۔ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں : جب کوئی شخص نماز کوئی بھول جائے اور پھرا سے وہ نماز اس وقت یاد آئے جب وہ امام کی اقتداء میں ہو تو اسے چاہیے کہ امام کی اقتداء والی نماز ادا کرلے جب اس نماز سے فارغ ہوجائے توپھروہ نماز ادا کرے جسے وہ بھول گیا تھا پھرا سے چاہیے کہ اس نماز کو دوبارہ ادا کرے جو اس نے امام کے ساتھ ادا کی تھی۔
بعض راویوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے لیکن اس بارے میں ان راویوں کو وہم ہوا ہے۔

1543

1543 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَنْدَوَيْهِ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ ذَكْوَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « صَلاَةُ الْقَاعِدِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلاَةِ الْقَائِمِ وَصَلاَةُ النَّائِمِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلاَةِ الْقَاعِدِ ».
1543 ۔ حضرت عمران بن حسین (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : بیٹھ کر نماز ادا کرنا کھڑے ہو کر نماز ادا کرنے کے مقابلہ میں (اجروثواب کے حوالے سے) نصف حیثیت رکھتا ہے اور لیٹ کر نماز ادا کرنا بیٹھ کر نماز ادا کرنے کے مقابلے (اجروثواب کے حوالے سے) نصف حیثیت رکھتا ہے۔

1544

1544 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ صُرِعَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مِنْ ظَهْرِ فَرَسِهِ بِالْمَدِينَةِ عَلَى جِذْعِ نَخْلَةٍ فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ فَقَعَدَ فِى بَيْتٍ لِعَائِشَةَ فَأَتَيْنَاهُ نَعُودُهُ فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّى قَاعِدًا تَطَوُّعًا فَقُمْنَا خَلْفَهُ ثُمَّ أَتَيْنَاهُ يُصَلِّى صَلاَةً مَكْتُوبَةً فَقُمْنَا خَلْفَهُ فَأَوْمَأَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ قَالَ « ائْتَمُّوا بِالإِمَامِ مَا صَلَّى قَاعِدًا فَصَلُّوا قُعُودًا وَإِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَلاَ تَفْعَلُوا كَمَا تَفْعَلُ فَارِسُ لِعُظَمَائِهَا ».
1544 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ منورہ میں گھوڑے پر سوار تھے تو کھجور کے تنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جس کے نتیجہ میں آپ کے پاؤں پرچوٹ آئی آپ سیدہ عائشہ صدیقہ کے گھر میں قیام پذیر ہوئے ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عیادت کے لیے آئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیٹھ کر نوافل ادا کرتے ہوئے پایا، ہم نے آپ کے پیچھے کھڑے ہو کر نماز ادا کی۔ پھر جب ہم (اگلی مرتبہ) آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ اس وقت فرض نماز ادا کررہے تھے ، ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہوگئے تو آپ نے ہمیں اشارہ کیا کہ ہم بیٹھ جائیں۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز مکمل کی تو ارشاد فرمایا : امام کی پیروی کرو جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم بھی بیٹھ کر نماز ادا کرو اور جب وہ کھڑا ہو کر نماز ادا کرو تو تم کھڑے ہو کر نماز ادا کرو۔ تم اس طرح کارویہ اختیار نہ کرو جو اہل فارس اپنے بڑوں کے لیے اختیار کرتے ہیں۔

1545

1545 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ بِهَذَا وَلَمْ يَقُلْ تَطَوُّعًا.
1545 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے ، تاہم اس میں لفظ ، نفل ، مذکور نہیں ہے۔

1546

1546 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبَّاسٍ الْبَغَوِىُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إِيَاسٍ حَدَّثَنِى إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّى بِأَصْحَابِهِ جَالِسًا فَلَمَّا انْصَرَفَ سَأَلْتُهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ قُلْتُ لَهُمْ إِنِّى لاَ أَسْتَطِيعُ أَنْ أَقُومَ فَإِنْ أَرَدْتُمْ أَنْ تُصَلُّوا بِصَلاَتِى فَاجْلِسُوا فَإِنِّى سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِنَّمَا الإِمَامُ جُنَّةٌ فَإِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا وَإِنْ صَلَّى جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا ».
1546 ۔ ابراہیم بن عبید بیان کرتے ہیں : میں حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھیں اپنے ساتھیوں کو بیٹھ کر نماز پڑھاتے ہوئے پایا، جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو میں نے ان سے اس بارے میں دریافت فرمایا، انھوں نے فرمایا : میں اصل میں کھڑا نہیں ہوسکتا، جب تم نے میری اقتداء میں نماز پڑھنی ہوتوبیٹھ کر ادا کرو، کیونکہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے سنا ہے : امام ڈھال ہے اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پر ہے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز ادا کرنا اور جب وہ بیٹھ کر نماز ادا کرے تو تم بھی بیٹھ کر نماز ادا کرنا۔

1547

1547 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السُّلَمِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو ثَابِتٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ أَبِى الْعَطَّافِ عَنْ أَبِى الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ نَسِىَ صَلاَةً فَوَقْتُهَا إِذَا ذَكَرَهَا ».
1547 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جو شخص نماز بھول جائے تو اسے ادا کرنے کا وقت وہی ہوگا جب وہ اسے یاد آجائے۔

1548

1548 - حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَكْرٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهْ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يَا بَنِى عَبْدِ مَنَافٍ إِنْ وُلِّيتُمْ مِنْ هَذَا الأَمْرِ شَيْئًا فَلاَ تَمْنَعُنَّ طَائِفًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ وَصَلَّى أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ ».
1548 ۔ حضرت جبیر بن مطعم (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اے بنوعبدمناف، اگر تم اس کام کے نگران بن جاؤ تو تم کسی بھی شخص کو بیت اللہ کا طواف کرنے اور نماز ادا کرنے سے ہرگز نہ روکنا، خواہ دن یا رات کا کوئی بھی وقت ہو۔

1549

1549 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ حَدَّثَنَا جَدِّى حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مِنْهَالٍ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ سَمِعَ أَبَاهُ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعِمٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا بَنِى عَبْدِ مَنَافٍ - أَوْ يَا بَنِى قُصَىٍّ - لاَ تَمْنَعُوا أَحَدًا أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ وَيُصَلِّىَ أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ ».
1549 ۔ حضرت جبیر بن مطعم (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اے بنوعبدمناف (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اے قصی کی اولاد : تم کسی بھی شخص کو بیت اللہ کا طواف کرنے اور یہاں نماز ادا کرنے سے نہ روکنا ، خواہ رات یا دن جو بھی حصہ ہو۔

1550

1550 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرُّهَاوِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ أَحْمَدُ بْنُ أَبِى مَعْشَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا مَعْقِلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا بَنِى عَبْدِ مَنَافٍ أَلاَ لاَ تَمْنَعُوا أَحَدًا صَلَّى عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ » .
1550 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : اے بنوعبدمناف : خبردار تم کسی بھی شخص کو اس بیت اللہ کے پاس نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا کوئی بھی وقت ہو۔

1551

1551 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو الرَّبَالِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِىُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِى الزُّبَيْرِ أَظُنُّهُ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يَا بَنِى عَبْدِ مَنَافٍ لاَ تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ بِهَذَا الْبَيْتِ أَيَّةَ سَاعَةٍ شَاءَ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ ».
1551 ۔ حضرت جابر (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اے بنوعبدمناف تم کسی بھی شخص کو اس بیت اللہ کا طواف کرنے سے نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا جو بھی وقت ہو۔

1552

1552 - حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ بْنِ الأَعْمَى بِحَرَّانَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الضَّحَّاكِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يَا بَنِى عَبْدِ مَنَافٍ لاَ تَمْنَعُنَّ أَحَدًا يُصَلِّى عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ أَىَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ ».
1552 ۔ نافع بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : اے بنوعبدمناف تم ایسے کسی شخص کو منع نہ کرنا جو اس بیت اللہ کے پاس نماز ادا کررہاہو خواہ رات یا دن کا جو بھی وقت ہو۔

1553

1553 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الشَّافِعِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ عَنْ حُمَيْدٍ مَوْلَى عَفْرَاءَ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ قَدِمَ أَبُو ذَرٍّ مَكَّةَ فَأَخَذَ بِعِضَادَتَىِ الْبَابِ فَقَالَ مَنْ عَرَفَنِى فَقَدْ عَرَفَنِى وَمَنْ لَمْ يَعْرِفْنِى فَأَنَا جُنْدُبٌ أَبُو ذَرٍّ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « لاَ صَلاَةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلاَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ إِلاَّ بِمَكَّةَ إِلاَّ بِمَكَّةَ ».
1553 ۔ مجاہد بیان کرتے ہیں : حضرت ابوذرغفاری (رض) مکہ مکرمہ تشریف لائے تو انھوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کی چوکھٹ کو پکڑ کر فرمایا : جو شخص مجھے جانتا ہے وہ تو مجھ سے واقف ہے لیکن جو مجھے نہیں جانتا (تو وہ جان لے ) میں جندب (ہوں اور میری کنیت) ابوذر ہے میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے فجر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج نکلنے تک کوئی (نفل ) نماز ادا نہیں کی جاسکتی ، اور عصر کی نماز کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک کوئی (نفل) نماز ادا نہیں کی جاسکتی البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے ، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے ، البتہ مکہ کا حکم مختلف ہے۔

1554

1554 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِى مَسَرَّةَ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ صَفْوَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ حَدَّثَنِى عَطَاءٌ حَدَّثَنِى نَافِعُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّهُ سَمِعَ جُبَيْرًا يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « يَا بَنِى عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لاَ تَمْنَعُنَّ مُصَلِّيًا عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ فِى سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ ».
1554 ۔ حضرت جبیر بن مطعیم (رض) بیان کرتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ، اے بنوعبدالمطلب ! تم اس بیت اللہ کے پاس کسی بھی شخص کو نماز ادا کرنے سے نہ روکنا، خواہ رات یا دن کا کوئی بھی وقت ہو۔

1555

1555 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ الْبَرْذَعِىُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَا بَنِى عَبْدِ مَنَافٍ يَا بَنِى هَاشِمٍ إِنْ وُلِّيتُمْ هَذَا الأَمْرَ يَوْمًا فَلاَ تَمْنَعُنَّ طَائِفًا بِهَذَا الْبَيْتِ أَوْ مُصَلِّيًا أَىَّ سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ ».
1555 ۔ نافع بن جبیر اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے اے بنوعبدمناف ! اے بنوہاشم ، جب یہ معاملہ تمہارے اختیار میں ہوتوتم اس گھر کا طواف کرنے والے کسی شخص (اور اس کے پاس) نماز ادا کرنے والے کسی بھی شخص کو (طواف کرنے یا نماز ادا کرنے ) سے ہرگز نہ روکنا خواہ رات یا دن کا کوئی بھی وقت ہو۔

1556

1556 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا كُرْدُوسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « لاَ تَمْنَعُوا أَحَدًا طَافَ بِهَذَا الْبَيْتِ لَيْلاً أَوْ نَهَارًا ».
1556 ۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں۔
'' رات یا دن کے کسی بھی وقت میں اس بیت اللہ کا طواف کرنے والے کسی بھی شخص کو تم نہ روکنا۔

1557

1557 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْعَدَنِىُّ حَدَّثَنَا رَجَاءٌ أَبُو سَعِيدٍ حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يَا بَنِى عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَوْ يَا بَنِى عَبْدِ مَنَافٍ لاَ تَمْنَعُوا أَحَدًا يَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَيُصَلِّى فَإِنَّهُ لاَ صَلاَةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ وَلاَ صَلاَةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ إِلاَّ عِنْدَ هَذَا الْبَيْتِ يَطُوفُونَ وَيُصَلُّونَ ».
1557 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے بنوعبدالمطلب (راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں) اے بنوعبدمناف ، اس بیت اللہ کا طواف کرنے والے (یا اس کے قریب) نماز ادا کرنے والے کسی بھی شخص کو تم نہ روکنا، کیونکہ صبح کی نماز سورج نکلنے تک کوئی نماز نہیں ہوتی، اور عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک کوئی نماز نہیں ہوتی، البتہ مکہ میں اس گھر کے پاس کا حکم مختلف ہے ، (یہاں) لوگ (ان اوقت میں) طواف بھی کرسکتے ہیں، اور نماز بھی پڑھ سکتے ہیں۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔