hadith book logo

HADITH.One

HADITH.One

Urdu

Support

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

2. اذان کا بیان۔

ابن أبي شيبة

2131

(۲۱۳۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَصْحَابُ مُحَمَّد صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ زَیْدٍ الأَنْصَارِیَّ جَائَ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، رَأَیْتُ فِی الْمَنَامِ کَأَنَّ رَجُلاً قَامَ وَعَلَیْہِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ عَلَی جِذْمَۃِ حَائِطٍ ، فَأَذَّنَ مَثْنَی ، وَأَقَامَ مَثْنَی ، وَقَعَدَ قَعْدَۃً ، قَالَ : فَسَمِعَ ذَلِکَ بِلاَلٌ ، فَقَامَ فَأَذَّنَ مَثْنَی ، وَأَقَامَ مَثْنَی ، وَقَعَدَ قَعْدَۃً۔ (ابوداؤد ۵۰۷۔ ابن خزیمۃ ۳۸۰)
(٢١٣١) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ ہم سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے بیان کیا ہے کہ ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن زید انصاری حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک آدمی جس پر دو سبز چادریں ہیں وہ ایک دیوار پر کھڑا ہے۔ اس نے دو مرتبہ اذان دی، دو مرتبہ اقامت کہی اور ایک مرتبہ بیٹھا۔ یہ سن کر حضرت بلال کھڑے ہوئے، انھوں نے دو مرتبہ اذان دی، دو مرتبہ اقامت کہی اور ایک مرتبہ بیٹھے۔

2132

(۲۱۳۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ حَدَّثَنَا ہَمَّامُ بْنُ یَحْیَی ، عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِ ، أَنَّ مَکْحُولاً حَدَّثَہُ ، أَنَّ عَبْدَ اللہِ بْنَ مُحَیْرِیزٍ حَدَّثَہُ ، أَنَّ أَبَا مَحْذُورَۃَ حَدَّثَہُ ، قَالَ عَلَّمَنِی النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الأَذَانَ تِسْعَ عَشْرَۃَ کَلِمَۃً وَالإِقَامَۃَ سَبْعَ عَشْرَۃَ کَلِمَۃً ، الأَذَانُ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔ وَالإِقَامَۃُ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ، قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔ (ابوداؤ۹ ۵۰۳۔ ترمذی ۱۹۲)
(٢١٣٢) حضرت ابو محذورہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اذان کے انیس اور اقامت کے سترہ کلمات سکھائے۔ اذان کے کلمات یہ تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔
اقامت کے کلمات یہ تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ، قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2133

(۲۱۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ أَذَانُ ابْنِ عُمَرَ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، شَہِدْتُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، شَہِدْتُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، شَہِدْتُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، ثَلاَثًا ، شَہِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ، شَہِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، شَہِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، ثَلاَثًا ، حَیَّ عَلَی الصَّلاۃِ، ثَلاَثًا ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، ثَلاَثًا ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَحْسِبُہُ قَالَ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٣٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کی اذان یہ تھی : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، شَہِدْتُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، شَہِدْتُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، شَہِدْتُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، (تین مرتبہ) شَہِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، شَہِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، شَہِدْتُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ (تین مرتبہ) حَیَّ عَلَی الصَّلاۃِ (تین مرتبہ) حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، (تین مرتبہ) اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2134

(۲۱۳۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ الأَذَانُ أَنْ یَقُولَ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
(٢١٣٤) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اذان کے کلمات یہ ہیں : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ ۔

2135

(۲۱۳۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ ، یَقُولُ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، ثُمَّ یَرْجِعُ فَیَقُولُ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، مَرَّتَیْنِ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٣٥) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اذان کے کلمات یہ ہیں : اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، پھر انہی کلمات کو دہراتے اور یوں کہتے : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ (دو مرتبہ ) اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2136

(۲۱۳۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخبرنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی مَحْذُورَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّہُ کَانَ یَخْفِضُ صَوْتَہُ بِالأَذَانِ مَرَّۃً مَرَّۃً ، حَتَّی إِذَا انْتَہَی إِلَی قَوْلِہِ : أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، رَجَعَ إِلَی قَوْلِہِ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، فَرَفَعَ بِہَا صَوْتَہُ مَرَّتَیْنِ مَرَّتَیْنِ ، حَتَّی إِذَا انْتَہَی إِلَی : حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، قَالَ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، فِی الأَذَانِ الأَوَّلِ مِنَ الْفَجْرِ۔ (ابوداؤد ۵۰۲۔ احمد ۳/۴۰۹)
(٢١٣٦) حضرت ابن ابی محذورہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ ایک ایک مرتبہ اذان کے کلمات کو آہستہ آواز سے کہا کرتے تھے۔ پھر جب أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، تک پہنچتے تو واپس أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، کی طرف جاتے اور دو دو مرتبہ یہ کلمات کہتے ہوئے آواز کو بلند کرتے۔ پھر جب حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، تک پہنچتے تو فجر کی پہلی اذان میں الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہتے۔

2137

(۲۱۳۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَصْحَابُنَا ؛ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ جَائَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنِّی لَمَّا رَجَعْتُ الْبَارِحَۃَ وَرَأَیْتُ مِنِ اہْتِمَامِکَ ، رَأَیْتُ کَأَنَّ رَجُلاً قَائِمًا عَلَی الْمَسْجِدِ عَلَیْہِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ فَأَذَّنَ ، ثُمَّ قَعَدَ قَعْدَۃً ، ثُمَّ قَامَ فَقَالَ مِثْلَہَا ، غَیْرَ أَنَّہُ قَالَ : قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ، وَلَوْلاَ أَنْ تَقُولُوا لَقُلْتُ : إِنِّی کُنْتُ یَقْظَانًا غَیْرَ نَائِمٍ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَقَدْ أَرَاکَ اللَّہُ خَیْرًا ، فَقَالَ عُمَرُ : أَمَا إِنِّی قَدْ رَأَیْتُ مِثْلَ الَّذِی رَأَی ، غَیْرَ أَنِّی لَمَّا سُبِقْتُ اسْتَحْیَیْتُ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مُرُوا بِلاَلاً فَلْیُؤَذِّنْ۔ (ابوداؤد ۵۰۷)
(٢١٣٧) ایک مرتبہ ایک انصاری صحابی حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! گزشتہ رات جب میں نے آپ کی فکر دیکھی اور آپ کے پاس سے واپس گیا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک آدمی مسجد میں کھڑا ہے اور اس پر دو سبز کپڑے ہیں۔ اس نے اذان دی، پھر وہ ایک مرتبہ بیٹھا پھر اس نے اسی طرح اقامت کہی البتہ اقامت میں قد قامت الصلاۃ کے الفاظ کا اضافہ تھا۔ مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں نیند اور بیداری کی درمیانی کیفیت میں تھا حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں خیر دکھائی ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ میں نے بھی خواب میں یہی کچھ دیکھا تھا لیکن اسے بیان کرتے ہوئے مجھے شرم محسوس ہوئی۔ پھر حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ بلال کو حکم دو کہ وہ اذان دیں۔

2138

(۲۱۳۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِنَحْوٍ مِنْہُ۔
(٢١٣٨) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔

2139

(۲۱۳۹) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ أَبِی مَحْذُورَۃَ ؛ أَنَّ أَذَانَہُ کَانَ مَثْنَی ، وَأَنَّ إِقَامَتَہُ کَانَتْ وَاحِدَۃً۔
(٢١٣٩) حضرت عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ کی اذان دو دو مرتبہ اور اقامت ایک ایک مرتبہ ہوا کرتی تھی۔

2140

(۲۱۴۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الْمُثَنَّی ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ بِلاَلٌ یَشْفَعُ الأَذَانَ ، وَیُوتِرُ الإِقَامَۃَ۔ (ابوداؤد ۵۱۱۔ نسائی ۱۵۹۳)
(٢١٤٠) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضرت بلال اذان کو دو دو مرتبہ اور اقامت کو ایک ایک مرتبہ کہا کرتے تھے۔

2141

(۲۱۴۱) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، قَالَ : أَظُنُّہُ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أُمِرَ بِلاَلٌ أَنْ یَشْفَعَ الأَذَانَ ، وَیُوتِرَ الإِقَامَۃَ۔ (مسلم ۲۸۶۔ احمد ۳/۱۰۳)
(٢١٤١) حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضرت بلال کو حکم دیا گیا تھا کہ اذان دو دو مرتبہ اور اقامت ایک مرتبہ کہیں۔

2142

(۲۱۴۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أُمِرَ بِلاَلٌ أَنْ یَشْفَعَ الأَذَانَ ، وَیُوتِرَ الإِقَامَۃَ۔ (بخاری ۶۰۷۔ مسلم ۲۸۶)
(٢١٤٢) حضرت انس فرماتے ہیں کہ حضرت بلال کو حکم دیا گیا تھا کہ اذان دو دو مرتبہ اور اقامت ایک مرتبہ کہیں۔

2143

(۲۱۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَشْفَعُ الأَذَانَ ، وَیُوتِرُ الإِقَامَۃَ۔
(٢١٤٣) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد اذان دو مرتبہ اور اقامت ایک مرتبہ کہا کرتے تھے۔

2144

(۲۱۴۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : الأَذَانُ مَثْنَی ، وَالإِقَامَۃُ وَاحِدَۃٌ۔
(٢١٤٤) حضرت انس فرماتے ہیں کہ اذان دو دو مرتبہ اور اقامت ایک ایک مرتبہ ہے۔

2145

(۲۱۴۵) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی رَجُلٌ فِی مَسْجِدِ الْکُوفَۃِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : الإِقَامَۃُ وَاحِدَۃٌ ، قَالَ : کَذَلِکَ أَذَانُ بِلاَلٍ۔
(٢١٤٥) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ اقامت ایک مرتبہ ہے اور حضرت بلال کی اذان یونہی تھی۔

2146

(۲۱۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَقُولُ : الإِقَامَۃُ مَرَّۃً مَرَّۃً ، فَإِذَا قَالَ : قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ، قَالَ : مَرَّتَیْنِ۔
(٢١٤٦) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اقامت ایک مرتبہ ہے البتہ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کو دو مرتبہ کہا جائے گا۔

2147

(۲۱۴۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ مَکْحُولٍ ، قَالَ : أَقَمْتُ مَعَہُ بِدَابِقٍ ، فَلَمْ یَکُنْ یَزِیدُ عَلَی إِقَامَۃٍ ، وَلاَ یُؤَذِّنُ ، وَیَجْعَلُہَا وَاحِدَۃً۔
(٢١٤٧) حضرت عبدالرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں مقام دابق میں حضرت مکحول کے ساتھ تھا وہ اذان اور اقامت ایک ایک مرتبہ کہا کرتے تھے۔

2148

(۲۱۴۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ أَبِی الْمُثَنَّی ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَأْمُرُ الْمُؤَذِّنَ أَنْ یَشْفَعَ الأَذَانَ ، وَیُوتِرَ الإِقَامَۃَ ، لِیَعْلَمَ الْمَارُّ الأَذَانَ مِنَ الإِقَامَۃِ۔
(٢١٤٨) حضرت ابن مثنی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر موذن کو حکم دیتے تھے کہ اذان دو مرتبہ اور اقامت ایک مرتبہ کہے، تاکہ گذرنے والے کو اذان اور اقامت کا فرق معلوم ہو سکے۔

2149

(۲۱۴۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَحْیَی ، عَنِ الہَجَنَّع بْنِ قَیْسٍ؛ أَنَّ عَلِیًّا کَانَ یَقُولُ: الأَذَانُ مَثْنَی وَالإِقَامَۃُ ، وَأَتَی عَلَی مُؤَذِّنٍ یُقِیمُ مَرَّۃً مَرَّۃً ، فَقَالَ : أَلاَ جَعَلْتَہَا مَثْنَی ؟ لاَ أُمَّ لِلْآخَرِ۔
(٢١٤٩) حضرت علی فرمایا کرتے تھے کہ اذان اور اقامت دونوں دو دو مرتبہ کہی جائیں گی۔ حضرت علی ایک مرتبہ اقامت کہنے والے مؤذن کو ڈانٹتے اور اسے کہتے اللہ تمہیں اپنی رحمت سے دور کرے، تم نے اقامت دو دو مرتبہ کیوں نہیں کہی ؟

2150

(۲۱۵۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ عُبَیْدٍ مَوْلَی سَلَمَۃَ بْنِ الأَکْوَعِ ؛ أَنَّ سَلَمَۃَ بْنَ الأَکْوَعِ کَانَ یُثَنِّی الإِقَامَۃَ۔
(٢١٥٠) حضرت عبید کہتے ہیں کہ حضرت سلمہ بن اکوع دو مرتبہ اقامت کہا کرتے تھے۔

2151

(۲۱۵۱) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ زَیْدٍ الأَنْصَارِیُّ مُؤَذِّنُ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَشْفَعُ الأَذَانَ وَالإِقَامَۃَ۔ (ترمذی ۱۹۴۔ دار قطنی ۲۴۱)
(٢١٥١) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن زید انصاری جو کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مؤذن تھے اذان اور اقامت کو دو دو مرتبہ کہا کرتے تھے۔

2152

(۲۱۵۲) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، قَالَ : إِذَا جَعَلْتَہَا إِقَامَۃً فَأَثْنِہَا۔
(٢١٥٢) حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ جب تم اقامت کہو تو دو مرتبہ کہو۔

2153

(۲۱۵۳) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ تَدَعُ أَنْ تُثَنِّیَ الإِقَامَۃَ۔
(٢١٥٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ تم دو مرتبہ اقامت کہنا مت چھوڑو۔

2154

(۲۱۵۴) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانَ أَصْحَابُ عَلِیٍّ ، وَأَصْحَابُ عَبْدِ اللہِ یَشْفَعُونَ الأَذَانَ وَالإِقَامَۃَ۔
(٢١٥٤) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علی اور حضرت عبداللہ کے شاگرد اذان اور اقامت کو دو دو مرتبہ کہا کرتے تھے۔

2155

(۲۱۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِنَّ بِلاَلاً کَانَ یُثَنِّی الأَذَانَ وَالإِقَامَۃَ۔ (عبدالرزاق ۱۷۹۱۔ دار قطنی ۳۵)
(٢١٥٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت بلال اذان اور اقامت کو دو دو مرتبہ کہا کرتے تھے۔

2156

(۲۱۵۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، قَالَ : کَانَ آخِرُ أَذَانِ بِلاَلٍ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔ (نسائی ۱۶۱۵۔ دار قطنی ۲۴۴)
(٢١٥٦) حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت بلال کی اذان کے آخری کلمات یہ تھے : لا الہ الا اللہ۔

2157

(۲۱۵۷) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، وَالشَّعْبِیِّ ، قَالاَ : کَانَ آخِرُ أَذَانِ بِلاَلٍ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٥٧) حضرت ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت بلال کی اذان کے آخری کلمات یہ ہوا کرتے تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2158

(۲۱۵۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی مَحْذُورَۃَ : أَنَّہُ أَذَّنَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَلأَبِی بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، وَکَانَ آخِرُ أَذَانِہِ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٥٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ نے حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لیے اذان دی ہے، ان کی اذان کے آخری کلمات یہ ہوا کرتے تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2159

(۲۱۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی قَائِدُ أَبِی مَحْذُورَۃَ ، بِمِثْلِہِ
(٢١٥٩) ایک اور سند سے یہی منقول ہے۔

2160

(۲۱۶۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَابِسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مَحْذُورَۃَ یَقُولُ فِی آخِرِ أَذَانِہِ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، إِلاَّ أَنَّ أَذَانَہُ کَانَ مَثْنَی ، وَأَنَّ إِقَامَتَہُ کَانَتْ وَاحِدَۃً ، وَخَاتِمَۃُ أَذَانِہِ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٦٠) حضرت عبدالرحمن بن عابس کہتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ اپنی اذان کے آخر میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔ البتہ ان کی اذان دو دو مرتبہ اور اقامت ایک مرتبہ ہوا کرتی تھی۔ ان کی اذان ان کلمات پر مکمل ہوتی تھی : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2161

(۲۱۶۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ أَبِی مَحْذُورَۃَ ، بِمِثْلِہِ۔
(٢١٦١) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔

2162

(۲۱۶۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَجْعَلُ آخِرَ أَذَانِہِ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٦٢) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر کی اذان کے آخری کلمات یہ ہوا کرتے تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2163

(۲۱۶۳) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَابِسٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مَحْذُورَۃَ ، یَقُولُ فِی آخِرِ أَذَانِہِ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٦٣) حضرت عبدالرحمن بن عابس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو محذورہ کو سنا ان کی اذان کے آخری کلمات یہ ہوا کرتے تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2164

(۲۱۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ذَرٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ إِبْرَاہِیمَ ، یَقُولُ : آخِرَ الأَذَانِ اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٦٤) حضرت عمر بن ذرّ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم کو فرماتے ہوئے سنا کہ وہ اذان کے آخر میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2165

(۲۱۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیْدَ ، عَنْ أَبِی صَادِقٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَجْعَلُ آخِرَ أَذَانِہِ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، وَقَالَ : ہَکَذَا کَانَ آخِرَ أَذَانِ بِلاَلٍ۔
(٢١٦٥) حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت ابو صادق اذان کے آخر میں یہ کلمات کہا کرتے تھے۔ اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ۔ انھوں نے فرمایا کہ حضرت بلال کی اذان کے بھی آخری کلمات یہی تھے۔

2166

(۲۱۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یُونُسَ بْنِ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ أَبِی مَحْذُورَۃَ ، قَالَ : کَانَ آخِرُ الأَذَانِ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔ (نسائی ۱۶۱۶)
(٢١٦٦) حضرت اسود بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ کی اذان کے آخری کلمات یہ ہوا کرتے تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2167

(۲۱۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ بِلاَلٍ ، قَالَ : کَانَ آخِرُ الأَذَانِ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔ (نسائی ۱۶۱۴)
(٢١٦٧) حضرت اسود کہتے ہیں کہ حضرت بلال کی اذان کے آخری کلمات یہ ہوا کرتے تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2168

(۲۱۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، قَالَ : کَانَ آخِرُ أَذَانِ أَبِی مَحْذُورَۃَ ، وَکَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَعَلَ لَہُ أَذَانَ مَکَّۃَ ، وَکَانَ آخِرُ أَذَانِہِ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٦٨) حضرت عبدالعزیز بن رفیع فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ کی اذان کے لیے حضرت ابو محذورہ کو مقرر کیا تھا، ان کی اذان کے آخری کلمات یہ تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2169

(۲۱۶۹) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِیسَ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أَبِی سَہْلٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانَ آخِرُ أَذَانِ بِلاَلٍ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٦٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت بلال کی اذان کے آخری کلمات یہ ہوا کرتے تھے۔ اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2170

(۲۱۷۰) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی مَحْذُورَۃَ (ح) وَعَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ سُوَیْدٍ ، عَنْ بِلاَلٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ آخِرُ تَثْوِیبِہِمَا : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔ (ابوداؤد ۵۰۵۔ ابن خزیمۃ)
(٢١٧٠) حضرت ابو محذورہ اور حضرت بلال کی اذان کے آخری کلمات ” الصلاۃ خیر من النوم “ ہوا کرتے تھے۔

2171

(۲۱۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ ؛ أَنَّہُ أَرْسَلَ إِلَی مُؤَذِّنِہِ : إِذَا بَلَغْتَ حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، فَقُلِ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، فَإِنَّہُ أَذَانُ بِلاَلٍ۔
(٢١٧١) حضرت سوید بن غفلہ نے اپنے موذن کو یہ پیغام بھیجا کہ جب تم حی علی الفلاح پر پہنچو تو الصلاۃ خیر من النوم کہا کرو کیونکہ یہ حضرت بلال کی اذان تھی۔

2172

(۲۱۷۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ یُقَالُ لَہُ : إِسْمَاعِیلُ ، قَالَ : جَائَ الْمُؤَذِّنُ یُؤْذِن عُمَرَ بِصَلاَۃِ الصُّبْحِ ، فَقَالَ: الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، فَأُعْجِبَ بِہِ عُمَرُ ، وَقَالَ لِلْمُؤَذِّنِ : أَقِرَّہَا فِی أَذَانِکَ۔
(٢١٧٢) حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر کا موذن انھیں صبح کی اذان کی اطلاع دینے آیا اور اس نے کہا : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔ حضرت عمر کو یہ کلمات بہت پسند آئے اور آپ نے موذن سے فرمایا کہ ان کلمات کو اپنی اذان کا حصہ بنا لو۔

2173

(۲۱۷۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی أَذَانِہِ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔
(٢١٧٣) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اپنی اذان میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : الصلاۃ خیر من النوم

2174

(۲۱۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ : لَیْسَ مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ یَقُولَ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔ (ابن خزیمۃ ۳۸۶۔ دار قطنی ۳۸)
(٢١٧٤) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اذان میں الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہنا سنت نہیں ہے۔

2175

(۲۱۷۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ ، قَالَ : جَائَ بِلاَلٌ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُؤْذِنُہُ بِالصَّلاَۃِ ، فَقِیلَ لَہُ : إِنَّہُ نَائِمٌ ، فَصَرَخَ بِلاَلٌ بِأَعْلَی صَوْتِہِ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، فَأُدْخِلَتْ فِی الأَذَانِ۔ (ابن ماجہ ۷۱۶)
(٢١٧٥) حضرت سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ حضرت بلال نماز کے وقت کی اطلاع دینے کے لیے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ آپ کو بتایا گیا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سو رہے ہیں۔ حضرت بلال نے اونچی آواز سے کہا : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔ اس کے بعد سے یہ الفاظ اذان کا حصہ بن گئے۔

2176

(۲۱۷۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَقُولُ فِی أَذَانِہِ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ۔
(٢١٧٦) حضرت ہشام بن عروہ روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد اپنی اذان میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ۔

2177

(۲۱۷۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ أَبِی مُخَیْمِرَۃَ ، أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی أَذَانِہِ فِی التَّثْوِیبِ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔
(٢١٧٧) حضرت قاسم بن مخیمرہ اپنی اذان کی تثویب میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔

2178

(۲۱۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ التَّثْوِیبُ عِنْدَہُمَا أَنْ یَقُولَ : حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔
(٢١٧٨) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اور حضرت محمد کے نزدیک تثویب کا معنٰی یہ تھا کہ یہ کلمات کہے جائیں ۔ حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔

2179

(۲۱۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ یَزِیدَ ؛ أَنَّہُ سَمِعَ مُؤَذِّنًا یَقُولُ فِی الْفَجْرِ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، فَقَالَ : لاَ تَزِیدنَّ فِی الأَذَانِ مَا لَیْسَ مِنْہُ۔
(٢١٧٩) حضرت عمران بن ابی الجعد فرماتے ہیں کہ حضرت اسود بن یزید نے موذن کو فجر کی اذان میں یہ کلمات کہتے سنا : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔ تو فرمایا کہ اذان میں ان کلمات کا اضافہ نہ کرو جو اس کا حصہ نہیں ہیں۔

2180

(۲۱۸۰) حَدَّثَنَا أَبُوخَالِدٍ الأَحْمَرُ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی مَحْذُورَۃَ ؛ أَنَّہُ أَذَّنَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلأَبِی بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَکَانَ یَقُولُ فِی أَذَانِہِ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔
(٢١٨٠) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لیے اذان دی ہے وہ اپنی اذان میں یہ کلمات کہا کرتے تھے : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ۔

2181

(۲۱۸۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یَعلی بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُؤَذِّنَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، یَقُولُ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ۔
(٢١٨١) حضرت عبداللہ بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مؤذن کو اذان میں الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہتے ہوئے سنا ہے۔

2182

(۲۱۸۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ زُبَیْدٍ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ، قَالَ : کَانُوا یُثَوِّبُونَ فِی الْعِشَائِ وَالْفَجْرِ۔
(٢١٨٢) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ اسلاف عشاء اور فجر کی نماز میں تثویب کیا کرتے تھے۔

2183

(۲۱۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ الأَصْبَہَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : مَا ابْتَدَعُوا بِدْعَۃً أَحَبَّ إِلَیَّ مِنَ التَّثْوِیبِ فِی الصَّلاَۃِ ، یَعْنِی : الْعِشَائَ وَالْفَجْرَ
(٢١٨٣) حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ لوگوں نے جو نئی بدعتیں اختیار کی ہیں ان میں میرے نزدیک سب سے زیادہ بہتر فجر اور عشاء کی نماز میں کی جانے والی تثویب ہے۔

2184

(۲۱۸۴) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی مَحْذُورَۃَ (ح) وَعَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ سُوَیْدٍ ، عَنْ بِلاَلٍ ؛ أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یُثَوِّبَانِ إِلاَّ فِی الْفَجْرِ۔
(٢١٨٤) حضرت ابو محذورہ اور حضرت بلال صرف فجر کی نماز میں تثویب کیا کرتے تھے۔

2185

(۲۱۸۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ ؛ أَنَّہُ أَرْسَلَ إِلَی مُؤَذِّنٍ لَہُ یُقَالُ لَہُ رَبَاحٌ : أَنْ لاَ یُثَوِّبَ إِلاَّ فِی الْفَجْرِ۔
(٢١٨٥) حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت سوید بن غفلہ نے اپنے موذن کو پیغام بھجوایا کہ صرف فجر کی نماز میں تثویب کیا کرو۔

2186

(۲۱۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُثَوِّبُونَ فِی الْعِشَائِ وَالْفَجْرِ۔
(٢١٨٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر اور عشاء کی نماز میں تثویب کیا کرتے تھے۔

2187

(۲۱۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ عِیسَی بْنِ أَبِی عَزَّۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یُثَوَّبُ فِی الْعِشَائِ وَالْفَجْرِ۔
(٢١٨٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ عشاء اور فجر کی نماز میں تثویب کی جائے گی۔

2188

(۲۱۸۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یُثَوِّبُونَ فِی الْعَتَمَۃِ وَالْفَجْرِ ، وَکَانَ مُؤَذِّنُ إِبْرَاہِیمَ یُثَوِّبُ فِی الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ ، فَلاَ یَنْہَاہُ۔
(٢١٨٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر اور عشاء کی نماز میں تثویب کیا کرتے تھے۔ حضرت ابراہیم کا موذن ظہر اور عصر میں بھی تثویب کرتا تھا اور اسے منع نہیں کرتے تھے۔
! تثویب کا معنی ہے : الفاظ کو دہرانا۔ اذان میں تثویب کا معنٰی یہ ہے کہ موذن ایک مرتبہ اذان دینے کے بعد احتیاطاً دوسری مرتبہ اذان کے کلمات کو کہے۔ یہ عمل شروع اسلام میں مشروع تھا۔

2189

(۲۱۸۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ العَوَّامٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ بِلاَلاً رَکَزَ الْعَنَزَۃَ وَأَذَّنَ ، فَرَأَیْتُہُ یَدُورُ فِی أَذَانِہِ۔ (ترمذی ۱۹۷۔ احمد ۴/۳۰۸)
(٢١٨٩) حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ حضرت بلال نے ایک نیزہ گاڑا اور اذان دی۔ میں نے انھیں دیکھا کہ وہ اذان میں گھوم رہے تھے۔

2190

(۲۱۹۰) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : إذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ ، وَکَانَ یَکْرَہُ أَنْ یَسْتَدِیرَ فِی الْمَنَارَۃِ وَکَانَ الْحَسَنُ یَقُولُ : یَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَۃَ ، فَإذَا قَالَ : حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ دَارَ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَقُولَ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ۔
(٢١٩٠) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جب مؤذن اذان دے تو قبلہ کی طرف رخ کرے۔ وہ اس بات کو ناپسند خیال کرتے تھے کہ مؤذن منارہ میں کھڑے ہو کر گھومے۔ حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ مؤذن قبلہ کی طرف رخ کرے گا۔ جب وہ حی علی الصلاۃ کہے تو گھوم جائے اور جب اللہ اکبر کہنے لگے تو قبلہ کی طرف رخ کرلے۔

2191

(۲۱۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الرَّبِیعِ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَعَنْ أَبِیہِ ، عَنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالاَ : الْمُؤَذِّنُ لاَ یُزِیلُ قَدَمَیْہِ۔
(٢١٩١) حضرت مغیرہ اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مؤذن اپنے قدم زمین سے نہیں اٹھائے گا۔

2192

(۲۱۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالأَبْطَحِ ، فَخَرَجَ بِلاَلٌ فَأَذَّنَ ، قَالَ : فَکَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِ یتبع فَاہُ ہَاہُنَا وَہَاہُنَا ، یَعْنِی : یَمِینًا وَشِمَالاً۔ (بخاری ۶۳۴۔ مسلم ۳۶۰)
(٢١٩٢) حضرت ابو جحیفہ فرماتے ہیں کہ میں مقام ابطح میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ حضرت بلال اذان دینے کے لیے آئے، انھوں نے اس طرح اذان دی کہ اپنے چہرے کو دائیں اور بائیں جانب گھمایا۔

2193

(۲۱۹۳) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَسْتَقْبِلُ الْمُؤَذِّنُ بِالأَذَانِ وَالشَّہَادَۃِ وَالإِقَامَۃِ الْقِبْلَۃَ۔
(٢١٩٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مؤذن اذان، شہادت اور اقامت کے وقت قبلہ کی طرف رخ کرے گا۔

2194

(۲۱۹۴) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حُلاَّمِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ فَائِدِ بْنِ بُکَیْرٍ ، قَالَ : خَرَجْتُ مَعَ حُذَیْفَۃَ إِلَی الْمَسْجِدِ صَلاَۃَ الْفَجْرِ ، وَابْنُ التَّیَّاحِ مُؤَذِّنُ الْوَلِیدِ بْنِ عُقْبَۃَ یُؤَذِّنُ ، وَہُوَ یَقُولُ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، یَہْوِی بِأَذَانِہِ یَمِینًا وَشِمَالاً ، فَقَالَ حُذَیْفَۃُ : مَنْ یُرِدِ اللَّہُ أَنْ یَجْعَلَ رِزْقَہُ فِی صَوْتِہِ : فَعَلَ۔
(٢١٩٤) حضرت فائد بن بکیر کہتے ہیں کہ میں حضرت حذیفہ کے ساتھ فجر کی نماز کے لیے مسجد کی طرف گیا۔ ولید بن عقبہ کے مؤذن حضرت ابن التیاح اذان دے رہے تھے اور کہہ رہے تھے : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وہ اذان دیتے ہوئے دائیں اور بائیں جانب مڑ رہے تھے۔ اس پر حضرت حذیفہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جس شخص کا رزق اس کی آواز میں رکھنا چاہتا ہے رکھ دیتا ہے۔

2195

(۲۱۹۵) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی الْمُؤَذِّنِ : یَضمُّ رِجْلَیْہِ ، وَیَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَۃَ، فَإِذَا قَالَ : قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ، قَالَ بِوَجْہِہِ عَنْ یَمِینِہِ وَشِمَالِہِ۔
(٢١٩٥) حضرت ابراہیم مؤذن کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ اپنے قدموں کو ملائے گا اور قبلہ کی طرف رخ کرے گا۔ جب قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہے تو چہرے کو دائیں اور بائیں جانب گھمائے گا۔

2196

(۲۱۹۶) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ ، عَنْ الحَجَّاجٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِی جُحَیْفَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ بِلاَلاً ، رَکَزَ الْعَنَزَۃَ ، ثُمَّ أَذَّنَ ، وَوَضَعَ إِصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ۔
(٢١٩٦) حضرت ابوجحیفہ فرماتے ہیں کہ حضرت بلال نے نیزہ گاڑا، پھر اس طرح اذان دی کہ اپنی انگلیوں کو اپنے کانوں میں رکھا۔

2197

(۲۱۹۷) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ ، وَوَضَعَ إِصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ۔
(٢١٩٧) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مؤذن قبلہ کی طرف رخ کرے گا اور اپنی انگلیوں کو کانوں میں رکھے گا۔

2198

(۲۱۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ نُسَیْرٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یُؤَذِّنُ عَلَی بَعِیرہ ، قَالَ سُفْیَانُ : قُلْتُ لَہُ: رَأَیْتُہُ یَجْعَلُ إِصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ ؟ قَالَ : لاَ۔
(٢١٩٨) حضرت نسیر نے فرمایا کہ میں نے حضرت ابن عمر کو اونٹ پر بیٹھے اذان دیتے دیکھا ہے۔ حضرت سفیان نے نسیر سے پوچھا کہ کیا انھوں نے اپنی انگلیاں کانوں میں رکھی تھیں فرمایا نہیں۔

2199

(۲۱۹۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ الأَذَانُ أَنْ یَقُولَ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، ثُمَّ یَجْعَلُ إصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ ، وَأَوَّلُ مَنْ تَرَکَ إحْدَی إصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ ابْنُ الأَصَمِّ۔
(٢١٩٩) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ اذان یہ ہے کہ آدمی اللہ اکبر اللہ اکبر کہے پھر اپنی انگلیوں کو کانوں میں رکھے۔ سب سے پہلے ابن الاصم نے کانوں میں انگلیاں رکھنے کا عمل ترک کیا ہے۔

2200

(۲۲۰۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا أَذَّنَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ فَأَرْسَلَ یَدَیْہِ ، فَإِذَا بَلَغَ : حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، أَدْخَلَ إصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ۔
(٢٢٠٠) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین جب اذان دیتے تو ہاتھوں کو کھلا چھوڑ دیتے پھر جب حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ پر پہنچتے تو اپنی انگلیوں کو اپنے کانوں میں داخل کرلیتے۔

2201

(۲۲۰۱) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَذِّنَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ ، ثُمَّ یَنْزِلُ فَیَتَوَضَّأُ۔
(٢٢٠١) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ مؤذن بغیر وضو کے اذان دے پھر اتر کر وضو کرے۔

2202

(۲۲۰۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَذِّنَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
(٢٢٠٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بغیر وضو کے اذان دینے میں کوئی حرج نہیں۔

2203

(۲۲۰۳) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُؤَذِّنَ الرَّجُلُ وَہُوَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یُقِیمَ تَوَضَّأَ۔
(٢٢٠٣) حضرت قتادہ فرماتے ہیں بغیر وضو کے اذان دینے میں کوئی حرج نہیں جب اقامت کہنے لگے تو وضو کرلے۔

2204

(۲۲۰۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُؤَذِّنُ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
(٢٢٠٤) حضرت عبدالرحمن بن اسود بغیر وضو کے اذان دیا کرتے تھے۔

2205

(۲۲۰۵) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَذِّنَ غَیْرَ طَاہِرٍ ، وَیُقِیمَ وَہُوَ طَاہِرٌ۔
(٢٢٠٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ بغیر وضو کے اذان دینے میں کوئی حرج نہیں البتہ جب اقامت کہے تو پاک ہونا ضروری ہے۔

2206

(۲۲۰۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا ، أَنْ یُؤَذِّنَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
(٢٢٠٦) حضرت عطاء کے نزدیک بغیر وضو اذان دینے میں کوئی حرج نہیں۔

2207

(۲۲۰۷) حَدَّثَنَا حِرْمِیُّ بْنُ عُمَارَۃَ بْنِ أَبِی حَفْصَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْخَالِقِ ، عَنْ حَمَّادٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُؤَذِّنَ الرَّجُلُ وَہُوَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
(٢٢٠٧) حضرت حماد کے نزدیک بغیر وضو اذان دینے میں کوئی حرج نہیں۔

2208

(۲۲۰۸) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ہَارُون، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، قَالَ: قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : لاَ یُؤَذِّنُ الْمُؤَذِّنُ إِلاَّ مُتَوَضِّئًا۔
(٢٢٠٨) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ مؤذن باوضو ہونے کی حالت میں اذان دے گا۔

2209

(۲۲۰۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُؤَذِّنَ الرَّجُلُ ، وَہُوَ عَلَی غَیْرِ وُضُوئٍ۔
(٢٢٠٩) حضرت عطاء اس بات کو مکروہ خیال فرماتے ہیں کہ آدمی بغیر وضو کے اذان دے۔

2210

(۲۲۱۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ ثُوَیْرٍ ، قَالَ : کُنْتُ مُؤَذِّنًا ، فَأَمَرَنِی مُجَاہِدٌ أَنْ لاَ أُؤَذِّنَ حَتَّی أَتَوَضَّأَ۔
(٢٢١٠) حضرت ثویر کہتے ہیں کہ میں مؤذن تھا، حضرت مجاہد نے مجھے حکم دیا کہ میں بغیر وضو کے اذان نہ دوں۔

2211

(۲۲۱۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ أَبِی صَخْرَۃَ جَامِعِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ مُوسَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ؛ أَنَّ سُلَیْمَانَ بْنِ صُرَدٍ ، کَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ ، کَانَ یُؤَذِّنُ فِی الْعَسْکَرِ ، فَکَانَ یَأْمُرُ غُلاَمَہُ بِالْحَاجَۃِ فِی أَذَانِہِ۔
(٢٢١١) حضرت موسیٰ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سلیمان بن صرد ایک صحابی تھے، وہ لشکر میں اذان دیا کرتے تھے اور اذان کے دوران اپنے غلام کو کسی کام کا حکم بھی دے دیتے تھے۔

2212

(۲۲۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ یُونُسَ عَنِ الْکَلاَمِ فِی الأَذَانِ وَالإِقَامَۃِ ؟ فَقَالَ : حَدَّثَنِی عُبَیْدُ اللہِ بْنُ غَلاَّب ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ لَمْ یَکُنْ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا۔
(٢٢١٢) حضرت ابن علیہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یونس سے اذان اور اقامت کے دوران بات کرنے کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ بن غلّاب نے مجھ سے بیان کیا ہے حضرت حسن اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔

2213

(۲۲۱۳) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ (ح) وَحَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ : أَنَّہُمَا کَانَا لاَ یَرَیَانِ بَأْسًا أَنْ یَتَکَلَّمَ الْمُؤَذِّنُ فِی أَذَانِہِ۔
(٢٢١٣) حجاج اور عطاء اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ مؤذن اذان میں بات کرے۔

2214

(۲۲۱۴) حَدَّثَنَا عَبَّادٌ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ، قَالَ: کَانَ قَتَادَۃُ، لاَ یَرَی بِذَلِکَ بَأْسًا، وَرُبَّمَا فَعَلَہُ فَتَکَلَّمَ فِی أَذَانِہِ۔
(٢٢١٤) حضرت سعید بن ابی عروبہ فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ دورانِ اذان گفتگو کرنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے بلکہ بعض اوقات اذان میں بات کیا کرتے تھے۔

2215

(۲۲۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یَتَکَلَّمَ الْمُؤَذِّنُ فِی أَذَانِہِ ، وَلاَ بَیْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَۃِ۔
(٢٢١٥) حضرت عطاء اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ مؤذن اذان میں بات کرے اور نہ ہی اذان و اقامت کے درمیان بات کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔

2216

(۲۲۱۶) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ أَبَاہُ کَانَ یَتَکَلَّمُ فِی أَذَانِہِ۔
(٢٢١٦) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد اذان میں بات کیا کرتے تھے۔

2217

(۲۲۱۷) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، وَعَنْ أَبِی عَامِرٍ الْمُزَنِی ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، أَنَّہُمَا کَرِہَا أَنْ یَتَکَلَّمَ حَتَّی یَفْرُغَ۔
(٢٢١٧) حضرت ابو عامر اور حضرت ابن سیرین اذان سے فارغ ہونے تک گفتگو کرنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔

2218

(۲۲۱۸) حَدَّثَنَا الثَّقَفِیُّ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَکْرَہُ الْکَلاَمَ فِی الأَذَانِ۔
(٢٢١٨) حضرت محمد دورانِ اذان بات کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔

2219

(۲۲۱۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ الأَزْرَقِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ الْکَلاَمَ فِی الأَذَانِ۔
(٢٢١٩) حضرت شعبی دورانِ اذان بات کرنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔

2220

(۲۲۲۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَتَکَلَّمَ الْمُؤَذِّنُ فِی أَذَانِہِ ، حَتَّی یَفْرُغَ۔
(٢٢٢٠) حضرت ابراہیم اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ مؤذن اذان سے فارغ ہونے سے پہلے بات چیت کرے۔

2221

(۲۲۲۱) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَعْقِلٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ یَقُولُ : إِذَا تَکَلَّمَ فِی إِقَامَتہ فَإِنَّہُ یُعِیدُ۔
(٢٢٢١) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے دورانِ اقامت بات کی تو دوبارہ اقامت کہے۔

2222

(۲۲۲۲) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَتَکَلَّمَ فِی أَذَانِہِ وَإِقَامَتِہِ حَتَّی یَفْرُغَ۔
(٢٢٢٢) حضرت ابراہیم اذان اور اقامت میں بات کرنے کو مکروہ خیال کرتے تھے۔

2223

(۲۲۲۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ بِہِ۔
(٢٢٢٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دورانِ اقامت بات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

2224

(۲۲۲۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یَتَکَلَّمَ الرَّجُلُ فِی إِقَامَتِہِ۔
(٢٢٢٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ دورانِ اقامت بات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

2225

(۲۲۲۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ نُسَیْر ، قَالَ : رَأَیْتُ ابْنَ عُمَرَ یُؤَذِّنُ عَلَی بَعِیرِہِ۔
(٢٢٢٥) حضرت نسیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر کو اونٹ پر اذان دیتے دیکھا ہے۔

2226

(۲۲۲۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ السُّلَمِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ رِبْعِیَّ بْنَ حِرَاشٍ یُؤَذِّنُ عَلَی بِرْذَوْنٍ۔
(٢٢٢٦) حضرت محمد بن علی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ربعی بن حراش کو گھوڑے پر اذان دیتے دیکھا ہے۔

2227

(۲۲۲۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یَرَی بَأْسًا أَنْ یُؤَذِّنَ الرَّجُلُ وَیُقِیمَ عَلَی رَاحِلَتِہِ ، ثُمَّ یَنْزِلَ فَیُصَلِّیَ۔
(٢٢٢٧) حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی اپنی سواری پر اذان اور اقامت کہے پھر نیچے اتر کر نماز پڑھ لے۔

2228

(۲۲۲۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عُبَیْدِاللہِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ یُؤَذِّنُ عَلَی الْبَعِیرِ، وَیَنْزِلُ فَیُقِیمُ۔
(٢٢٢٨) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اونٹ پر اذان دیتے تھے پھر نیچے اتر کر اقامت کہتے تھے۔

2229

(۲۲۲۹) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ الْخَیَّاطُ ، عَنِ الْعُمَرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمُجَبِّرِ ، قَالَ : رَأَیْتُ سَالِمًا یَقُومُ عَلَی غَرْزِ الرَّحْلِ فَیُؤَذِّنُ۔
(٢٢٢٩) حضرت عبدالرحمن ابن مجبر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم کو دیکھا کہ وہ کجاوے کے پائیدان پر کھڑے ہو کر اذان دیتے تھے۔

2230

(۲۲۳۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُبَارَکِ الْہُنَائِیِّ ، عَنِ الْحَسَنِ الْعَبْدِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا زَیْدٍ ، صَاحِبَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَکَانَتْ رِجْلُہُ أُصِیبَتْ فِی سَبِیلِ اللہِ ، یُؤَذِّنُ وَہُوَ قَاعِدٌ۔
(٢٢٣٠) حضرت حسن عبدی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی حضرت ابو زید کو دیکھا، ان کا پاؤں راہِ خدا میں لڑتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ وہ بیٹھ کر اذان دیا کرتے تھے۔

2231

(۲۲۳۱) حَدَّثَنَا حًفْصٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ أَنْ یُؤَذِّنَ الرَّجُلَ وَہُوَ قَاعِدٌ۔
(٢٢٣١) حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ اسلاف بیٹھ کر اذان دینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔

2232

(۲۲۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُؤَذِّنَ وَہُوَ قَاعِدٌ ، إِلاَّ مِنْ عُذْرٍ۔
(٢٢٣٢) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ بلا عذر بیٹھ کر اذان دینا مکروہ ہے۔

2233

(۲۲۳۳) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : یُؤَذِّنُ الرَّجُلُ وَہُوَ قَاعِدٌ ؟ قَالَ : لاَ، إِلاَّ مِنْ عِلَّۃٍ ، قُلْتُ : فَمِنْ نُعَاسٍ أَوْ کَسَلٍ ؟ قَالَ : لاَ۔
(٢٢٣٣) حضرت ابن جریج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا کہ کیا آدمی بیٹھ کر اذان دے سکتا ہے ؟ فرمایا نہیں البتہ کوئی عذر ہو تو جائز ہے۔ میں نے پوچھا کہ اونگھ یا سستی کی وجہ سے ؟ فرمایا نہیں۔

2234

(۲۲۳۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ شَدَّادٍ مَوْلَی عِیَاضِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ بِلاَلٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لاَ تُؤَذِّنْ حَتَّی تَرَی الْفَجْرَ ہَکَذَا ، وَمَدَّ یَدَیْہِ۔ (ابوداؤد ۵۳۵۔ طبرانی ۱۱۲۱)
(٢٢٣٤) حضرت شداد فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے حضرت بلال کو فرمایا کہ تم اس وقت تک اذان نہ دو جب تک روشنی اس طرح نہ دیکھ لو۔

2235

(۲۲۳۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ سُوَیْدٍ، عَنْ بِلاَلٍ، قَالَ: کَانَ لاَ یُؤَذِّنُ حَتَّی یَنْشَقَّ الْفَجْرُ۔
(٢٢٣٥) حضرت سوید فرماتے ہیں کہ حضرت بلال اس وقت تک اذان نہ دیتے جب تک فجر روشن نہ ہوجاتی۔

2236

(۲۲۳۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ أَبِی مَحْذُورَۃَ ؛ أَنَّہُ أَذَّنَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلأَبِی بَکْرٍ ، وَعُمَرَ ، فَکَانَ لاَ یُؤَذِّنُ حَتَّی یَطْلُعَ الْفَجْرُ۔
(٢٢٣٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے لیے اذان دی ہے، وہ طلوع فجر سے پہلے اذان نہ دیتے تھے۔

2237

(۲۲۳۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : مَا کَانُوا یُؤَذِّنُونَ حَتَّی یَنْفَجِرَ الْفَجْرُ۔
(٢٢٣٧) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ صحابہ کرام طلوع فجر تک اذان نہ دیتے تھے۔

2238

(۲۲۳۸) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَلِیٍّ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : شَیَّعْنَا عَلْقَمَۃَ إِلَی مَکَّۃَ ، فَخَرَجْنَا بِلَیْلٍ ، فَسَمِعَ مُؤَذِّنًا یُؤَذِّنُ ، فَقَالَ : أَمَّا ہَذَا فَقَدْ خَالَفَ سُنَّۃَ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، لَوْ کَانَ نَائِمًا کَانَ أَخْیَرَ لَہُ ، فَإِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ أَذَّنَ۔
(٢٢٣٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ہم حضرت علقمہ کے ہمراہ مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ رات کے وقت میں انھوں نے ایک مؤذن کو اذان دیتے سنا تو فرمایا کہ اس نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کی مخالفت کی ہے، اگر یہ سویا ہوتا تو زیادہ بہتر تھا، پھر جب صبح طلوع ہوتی تو اس وقت اذان دیتا۔

2239

(۲۲۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ فُضَیْلِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یُؤَذِّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ۔
(٢٢٣٩) حضرت ابراہیم فجر سے پہلے اذان دینے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔

2240

(۲۲۴۰) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ عُبید اللہ ، قَالَ : قُلْتُ لِنَافِعٍ : إِنَّہُمْ کَانُوا یُنَادُونَ قَبْلَ الْفَجْرِ ؟ قَالَ : مَا کَانَ النِّدَائُ إِلاَّ مَعَ الْفَجْرِ۔
(٢٢٤٠) حضرت عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع سے سوال کیا کہ کیا صحابہ کرام فجر سے پہلے اذان دیا کرتے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اذان تو فجر کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔

2241

(۲۲۴۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: شَکُّوا فِی طُلُوعِ الْفَجْرِ فِی عَہْدِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَأَمَرَ مُؤَذِّنَہُ فَأَقَامَ الصَّلاَۃَ۔
(٢٢٤١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس کے زمانے میں لوگوں کو فجر کے طلوع کے بارے میں شک ہوا تو حضرت ابن عباس نے اپنے مؤذن کو حکم دیا اور اس نے اذان کی اقامت کہی۔

2242

(۲۲۴۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنِ ابْنِ سَالِمٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : لاَ یُؤَذِّنُ لِلصَّلاَۃِ حَتَّی یَدْخُلَ وَقْتُہَا۔
(٢٢٤٢) حضرت عامر فرماتے ہیں کہ وقت داخل ہونے تک نماز کے لیے اذان نہ کہی جائے گی۔

2243

(۲۲۴۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ قَالاَ : إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ۔
(٢٢٤٣) حضرت حسن اور حضرت محمد فرماتے ہیں کہ مؤذن کو اذان دیتے ہوئے قبلے کی طرف رخ کرنا چاہیے۔

2244

(۲۲۴۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ أَنَّہُ قَالَ فِی الْمُؤَذِّنِ : یَضُمُّ رِجْلَیْہِ وَیَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَۃَ۔
(٢٢٤٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مؤذن اپنے پاؤں کو ملائے گا اور قبلے کی طرف رخ کرے گا۔

2245

(۲۲۴۵) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَسْتَقْبِلُ الْمُؤَذِّنُ بِأَوَّلِ أَذَانِہِ وَالشَّہَادَۃِ وَالإِقَامَۃِ : الْقِبْلَۃَ۔
(٢٢٤٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مؤذن اذان، اقامت اور شہادت کے وقت قبلہ کی طرف منہ کرے گا۔

2246

(۲۲۴۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ یُعْجِبُہُمَا إِذَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ أَنْ یَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃَ۔
(٢٢٤٦) حضرت حسن اور حضرت محمد کو یہ بات پسند تھی کہ اذان دیتے وقت قبلہ کی طرف منہ کرے۔

2247

(۲۲۴۷) حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مَطَر الْجُعْفِیُّ ، قَالَ : أَذَّنْتُ مِرَارًا ، فَقَالَ لِی سُوَیْدٌ : إِذَا أَذَّنْتَ فَاسْتَقْبِلِ الْقِبْلَۃَ ، فَإِنَّہُ مِنَ السُّنَّۃِ۔
(٢٢٤٧) حضرت ابو مطر جعفی کہتے ہیں کہ میں نے کئی مرتبہ اذان دی ہے۔ ایک مرتبہ حضرت سوید نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم اذان دو تو قبلے کی طرف منہ کرو کیونکہ یہ سنت ہے۔

2248

(۲۲۴۸) حَدَّثَنَا مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ مُؤَذِّنِ بَیْتِ الْمَقْدِسِ ، قَالَ : جَائَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : إِذَا أَذَّنْتَ فَتَرَسَّلْ ، وَإِذَا أَقَمْتَ فَاحْذِمْ۔
(٢٢٤٨) بیت المقدس کے مؤذن حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ہمارے یہاں تشریف لائے اور فرمایا کہ جب تم اذان کہو تو ٹھہر ٹھہر کر کہو اور جب اقامت کہو تو جلدی جلدی کہو۔

2249

(۲۲۴۹) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یُرتِّل الأَذَانَ ، وَیَحْدُرُ الإِقَامَۃَ۔
(٢٢٤٩) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر اذان کو ٹھہر ٹھہر کر اور اقامت کو جلدی جلدی کہا کرتے تھے۔

2250

(۲۲۵۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، وَعَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدٍ ، قَالَ : کَانَ یُعْجِبُہُمَا إِذَا أَخَذَ الْمُؤَذِّنُ فِی الإِقَامَۃِ أَنْ یَمْضِیَ وَلاَ یَتَرَسَّلُ۔
(٢٢٥٠) حضرت محمد اور حضرت حسن کو یہ بات پسند تھی کہ مؤذن اقامت کو جلدی جلدی کہے، آہستہ نہ کہے۔

2251

(۲۲۵۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ حَفْصٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَحْذِفُ الإِقَامَۃَ۔
(٢٢٥١) حضرت ابن عمر جلدی جلدی اقامت کہتے تھے۔

2252

(۲۲۵۲) حَدَّثَنَا مَالِکٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جعفر الأَحْمَرُ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یُرَتِّلُ فِی الأَذَانِ ، وَیُتْبِعُ الإِقَامَۃَ بَعْضَہَا بَعْضاً۔
(٢٢٥٢) حضرت ابراہیم اذان ٹھہر ٹھہر کر اقامت تیز تیز کہا کرتے تھے۔

2253

(۲۲۵۳) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، وَمُسْلِمِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ ؛ أَنَّ عَلِیَّ بْنَ حُسَیْنٍ کَانَ یُؤَذِّنُ، فَإِذَا بَلَغَ : حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، قَالَ : حَیَّ عَلَی خَیْرِ الْعَمَلِ ، وَیَقُولُ : ہُوَ الأَذَانُ الأَوَّلُ۔
(٢٢٥٣) مسلم بن ابی مریم کہتے ہیں کہ حضرت علی بن حسین اذان دیا کرتے تھے، وہ جب حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ پر پہنچتے تو حَیَّ عَلَی خَیْرِ الْعَمَلِ کہا کرتے تھے اور فرماتے کہ پہلی اذان یہ تھی۔

2254

(۲۲۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی أَذَانِہِ : الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ ، وَرُبَّمَا قَالَ : حَیَّ عَلَی خَیْرِ الْعَمَلِ۔
(٢٢٥٤) حضرت ابن عمر اپنی اذان میں الصَّلاَۃُ خَیْرٌ مِنَ النَّوْمِ کہا کرتے تھے اور کبھی حَیَّ عَلَی خَیْرِ الْعَمَلِ بھی کہتے تھے۔

2255

(۲۲۵۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ رُبَّمَا زَادَ فِی أَذَانِہِ : حَیَّ عَلَی خَیْرِ الْعَمَلِ۔
(٢٢٥٥) حضرت ابن عمر بعض اوقات اپنی اذان میں حَیَّ عَلَی خَیْرِ الْعَمَلِ کا اضافہ کیا کرتے تھے۔

2256

(۲۲۵۶) حَدَّثَنَا حَفْصٌ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ أَبَا مَحْذُورَۃَ ، جَائَ وَقَدْ أَذَّنَ إِنْسَانٌ ، فَأَذَّنَ ہُوَ وَأَقَامَ۔
(٢٢٥٦) عبدالعزیز بن رفیع کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو محذورہ کو دیکھا کہ وہ آئے، جبکہ ایک آدمی اذان دے چکا تھا، انھوں نے اذان دی اور اقامت کہی۔

2257

(۲۲۵۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ شَیْخٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ ، عَنْ بَعْضِ بَنِی مُؤَذِّنِی النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : کَانَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ یُؤَذِّنُ ، وَیُقِیمُ بِلاَلٌ ، وَرُبَّمَا أَذَّنَ بِلاَلٌ ، وَأَقَامَ ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ۔ (ابن سعد ۲۰۷)
(٢٢٥٧) ایک صاحب روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن ام مکتوم اذان کہتے اور حضرت بلال اقامت کہتے تھے اور بعض اوقات حضرت بلال اذان دیتے اور حضرت ابن امِ مکتوم اقامت کہا کرتے تھے۔

2258

(۲۲۵۸) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَذِّنَ الرَّجُلُ ، وَیُقِیمَ غَیْرُہُ۔
(٢٢٥٨) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ اذان کوئی دے اور اقامت کوئی دوسرا کہے۔

2259

(۲۲۵۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃُ ، عَنِ الْفَزَارِیِّ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّمَا یُقِیمُ مَنْ أَذَّنَ۔
(٢٢٥٩) حضرت زہری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جس نے اذان دی ہے وہی اقامت کہے۔

2260

(۲۲۶۰) حَدَّثَنَا یَعْلَی ، قَالَ : حَدَّثَنَا الإِفْرِیقِیُّ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ نُعَیْمٍ الْحَضْرَمِیِّ ، عَنْ زِیَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِیِّ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی سَفَرٍ ، فَأَمَرَنِی فَأَذَّنْتُ ، فَأَرَادَ بِلاَلٌ أَنْ یُقِیمَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ أَخَا صُدَائٍ أَذَّنَ ، وَمَنْ أَذَّنَ فَہُوَ یُقِیمُ ، فَأَقَمْتُ۔ (ابوداؤد ۵۱۵۔ ترمذی ۱۹۹)
(٢٢٦٠) حضرت زیاد بن حارث صدائی کہتے ہیں کہ میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ میں نے اذان دی۔ حضرت بلال نے اقامت کہنے کا ارادہ کیا تو حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ صداء کے بھائی نے اذان دی ہے، جو اذان دے وہی اقامت کہے۔ چنانچہ پھر میں نے اقامت کہی۔

2261

(۲۲۶۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ، عَنْ حَنْظَلَۃَ، عَنْ خَالِدٍ، قَالَ: کَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا أَذَّنَ جَلَسَ، حَتَّی تَمَسَّ مَقْعَدَتُہُ الأَرْضَ۔
(٢٢٦١) حضرت ابن عمر اذان دینے کے بعد زمین پر پوری طرح بیٹھ جاتے تھے۔

2262

(۲۲۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ بِلاَلاً أَذَّنَ مَثْنَی ، وَأَقَامَ مَثْنَی ، وَقَعَدَ قَعْدَۃً۔
(٢٢٦٢) ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام نے ہم سے بیان کیا کہ حضرت بلال دو دو مرتبہ اذان دیتے، دو دو مرتبہ اقامت کہتے اور ایک مرتبہ بیٹھتے تھے۔

2263

(۲۲۶۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : یَقْعُدُ الْمُؤَذِّنُ فِی الْمَغْرِبِ فِیمَا بَیْنَ الأَذَانِ وَالإِقَامَۃِ۔
(٢٢٦٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مؤذن مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان بیٹھے گا۔

2264

(۲۲۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ کَانَ یُؤَذِّنُ وَہُوَ أَعْمَی۔ (مسلم ۲۸۷۔ ابوداؤد ۵۳۶)
(٢٢٦٤) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ام مکتوم اذان دیا کرتے تھے حالانکہ وہ نابینا تھے۔

2265

(۲۲۶۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ کَانَ یُؤَذِّنُ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ أَعْمَی۔
(٢٢٦٥) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ام مکتوم حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے اذان دیا کرتے تھے حالانکہ وہ نابینا تھے۔

2266

(۲۲۶۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ وَاصِلٍ الأَحْدَبِ ، عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ بُرْمَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ ، یَقُولُ : مَا أُحِبُّ أَنْ یَکُونَ مُؤَذِّنُوکُمْ عُمْیَانَکُمْ ، قَالَ : وَحَسِبْتُہُ قَالَ ، وَلاَ قُرَّاؤُکُمْ
(٢٢٦٦) حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند نہیں کہ تمہارے مؤذن نابینا ہوں۔ راوی کہتے ہیں کہ شاید انھوں نے قاریوں کا بھی ذکر کیا۔

2267

(۲۲۶۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ ہَمَّامٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عُقْبَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ إِقَامَۃَ الأَعْمَی۔
(٢٢٦٧) حضرت ابن عباس نابینا کی اقامت کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔

2268

(۲۲۶۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ أَبِی عَرُوبَۃَ ؛ أَنَّ ابْنَ الزُّبَیْرِ کَانَ یَکْرَہُ أَنْ یُؤَذِّنَ الْمُؤَذِّنُ وَہُوَ أَعْمَی۔
(٢٢٦٨) حضرت ابن زبیر نابینا کی اذان کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔

2269

(۲۲۶۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : کَانَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنَانِ : بِلاَلٌ ، وَابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ۔ (مسلم ۲۸۷۔ دارمی ۱۱۹۱)
(٢٢٦٩) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو مؤذن تھے ایک حضرت بلال اور دوسرے حضرت ابن ام مکتوم۔

2270

(۲۲۷۰) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ محمد ، عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ : کَانَ مُؤَذِّنُ إِبْرَاہِیمَ أَعْمَی۔
(٢٢٧٠) حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کا مؤذن نابینا تھا۔

2271

(۲۲۷۱) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ ، عَنِ ابْنِ أَخِی الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَمِّہِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَیْرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَکُنْ یُؤَذِّنُ فِی شَیْئٍ مِنَ الصَّلاَۃِ فِی السَّفَرِ إِلاَّ بِإِقَامَۃٍ ، إِلاَّ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ، فَإِنَّہُ کَانَ یُؤَذِّنُ وَیُقِیمُ۔
(٢٢٧١) حضرت محمد بن جبیر فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سفر میں نمازوں کے لیے اذان کا حکم نہیں دیتے تھے بلکہ صرف اقامت کا فرماتے تھے البتہ فجر کی نماز میں اذان اور اقامت دونوں ہوا کرتی تھیں۔

2272

(۲۲۷۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ نافع ؛ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، کَانَ یُقِیمُ فِی السَّفَرِ ، إِلاَّ فِی صَلاَۃِ الْفَجْرِ ، فَإِنَّہُ کَانَ یُؤَذِّنُ وَیُقِیمُ۔
(٢٢٧٢) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر دورانِ سفر صرف اقامت کہا کرتے تھے البتہ فجر کے وقت اذان اور اقامت دونوں کہتے تھے۔

2273

(۲۲۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحُوَیْرِثِ ، قَالَ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَعِی ابْنُ عَمٍّ لِی ، فَقَالَ : إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِنَّا وَأَقِیمَا ، وَلْیَؤُمَّکُمَا أَکْبَرُکُمَا۔ (بخاری ۶۲۸۔ مسلم ۲۹۳)
(٢٢٧٣) حضرت مالک بن حویرث کہتے ہیں کہ میں اپنے ایک بھتیجے کے ساتھ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ جب تم سفر کرو تو اذان بھی دو اور اقامت بھی کہو اور تم میں سے جو بڑا ہے وہ امامت کرائے۔

2274

(۲۲۷۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : کَانُوا یُؤْمَرُونَ فِی السَّفَرِ أَنْ یُؤَذِّنُوا وَیُقِیمُوا ، وَأَنْ یَؤُمَّہُمْ أَقْرَؤُہُمْ۔
(٢٢٧٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام سفر میں اذان اور اقامت دونوں کا حکم دیتے تھے نیز کہتے تھے کہ جو زیادہ قاری ہے وہ امامت کرائے۔

2275

(۲۲۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : تُجْزِئُہُ الإِقَامَۃُ إِلاَّ فِی الْفَجْرِ ، فَإِنَّہُمْ کَانُوا یَقُولُونَ : یُؤَذِّنُ وَیُقِیمُ۔
(٢٢٧٥) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ دورانِ سفر باقی نمازوں میں صرف اقامت کافی ہے البتہ نماز فجر میں صحابہ کرام اذان اور اقامت دونوں کا حکم دیتے تھے۔

2276

(۲۲۷۶) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : قَالَ عُرْوَۃُ : إِذَا کُنْتَ فِی سَفَرٍ فَأَذِّنْ وَأَقِمْ ، وَإِنْ شِئْتَ فَأَقِمْ وَلاَ تُؤَذِّنْ۔
(٢٢٧٦) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جب تم حالت سفر میں ہو تو اذان بھی کہو اور اقامت بھی اور اگر چاہو تو صرف اقامت کہو اذان مت دو ۔

2277

(۲۲۷۷) حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَفْلَحَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : تُجْزِئُہُ الإِقَامَۃُ۔
(٢٢٧٧) حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ اقامت کافی ہے۔

2278

(۲۲۷۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا کُنْتَ فِی بَیْتِکَ ، أَوْ فِی سَفَرِکَ أَجْزَأَتْکَ الإِقَامَۃُ ، وَإِنْ شِئْتَ أَذَّنْتَ ، غَیْرَ أَنْ لاَ تَدَعَ أَنْ تُثَنِّیَ الإِقَامَۃَ۔
(٢٢٧٨) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب اپنے کمرے میں ہو یا حالت سفر میں ہو تو اقامت تمہارے لیے کافی ہے اور اگر چاہو تو اذان بھی کہہ لو۔ البتہ اقامت دو دو مرتبہ کہنی ہوگی۔

2279

(۲۲۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ سُئِلَ عَنِ الْمُسَافِرِینَ یُؤَذِّنُونَ وَیُقِیمُونَ ؟ قَالَ : تُجْزِئہُمُ الإِقَامَۃُ ، إِلاَّ أَنْ یَکُونُوا مُتَفَرِّقِینَ ، فَیُرِیدُ أَنْ یَجْمَعَہُمْ فَیُؤَذِّنُ وَیُقِیمُ۔
(٢٢٧٩) حضرت عبدالملک فرماتے ہیں کہ حضرت عطاء سے سوال کیا گیا کہ کیا مسافر اذان بھی کہیں گے اور اقامت بھی ؟ فرمایا کہ ان کے لیے اقامت کافی ہے البتہ اگر مسافر مختلف جگہوں میں بکھرے ہوں تو انھیں جمع کرنے کی غرض سے اذان و اقامت دونوں کہی جائیں گی۔

2280

(۲۲۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : أَقَمْتُ مَعَ مَکْحُولٍ بِدَابِقٍ خَمْسَۃَ عَشَرَۃ ، فَلَمْ یَکُنْ یَزِیدُ عَلَی الإِقَامَۃِ وَلاَ یُؤَذِّنُ۔
(٢٢٨٠) عبدالرحمن بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ میں حضرت مکحول کے ساتھ پندرہ دن تک مقام دابق میں رہا۔ وہ صرف اقامت کہتے تھے اذان نہیں دیتے تھے۔

2281

(۲۲۸۱) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَیْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ ، قَالَ : إِذَا اجْتَمَعَ الْقَوْمُ فِی السَّفَرِ ، وَکَانَ مَنْزِلُہُمْ جَمِیعًا فَتُجْزِئہُمُ الإِقَامَۃُ۔
(٢٢٨١) حضرت میمون بن مہران فرماتے ہیں کہ اگر کچھ لوگ سفر میں اکٹھے ہوں اور ان کے ٹھہرنے کی جگہیں بھی قریب ہوں تو اقامت کافی ہے۔

2282

(۲۲۸۲) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ أَبِی مُوسَی ، بِعَیْنِ التَّمْرِ فِی دَارِ الْبَرِیدِ ، فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، فَقُلْنَا لَہُ : لو خَرَجْتَ إِلَی الْبَرِیَّۃِ ؟فَقَالَ : ذَاکَ وَذَا سَوَاء ٌ۔
(٢٢٨٢) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ ہم دار البریہ کے علاقے عین التمر میں حضرت ابو موسیٰ کے ساتھ تھے۔ انھوں نے اذان دی اور پھر اقامت کہی۔ ہم نے پوچھا کہ اگر آپ کسی ویرانے میں ہوں تو پھر بھی یونہی کریں گے۔ انھوں نے فرمایا کہ یہ جگہ اور وہ جگہ ایک جیسی ہیں۔

2283

(۲۲۸۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ؛ فِی رَجُلٍ نَسِیَ الإِقَامَۃَ فِی السَّفَرِ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ ۔
(٢٢٨٣) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مسافر سفر میں اقامت بھول جائے تو کوئی بات نہیں۔

2284

(۲۲۸۴) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی مُسَافِرٍ نَسِیَ ، فَصَلَّی بِغَیْرِ أَذَانٍ وَلاَ إِقَامَۃٍ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ، وَکَانَ یَقُولُ فِی الْمُقِیمِ مِثْلَ ذَلِکَ
(٢٢٨٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص سفر میں اذان اور اقامت بھول جائے تو کوئی حرج نہیں حضرت حسن مقیم کے بارے میں بھی یونہی فرماتے تھے۔

2285

(۲۲۸۵) حَدَّثَنَا ابن فُضَیْلٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إِذَا نَسِیَ الإِقَامَۃَ فِی السَّفَرِ أَجْزَأَہُ۔
(٢٢٨٥) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مسافر سفر میں اقامت بھول جائے تو کوئی بات نہیں۔

2286

(۲۲۸۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : إِذَا کُنْتَ فِی سَفَرٍ فَلَمْ تُؤَذِّنْ وَلَمْ تُقِمْ، فَأَعِدِ الصَّلاَۃَ۔
(٢٢٨٦) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر تم حالت سفر میں ہو اور تم نے اذان اور اقامت نہ کہی تو دوبارہ نماز پڑھو۔

2287

(۲۲۸۷) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ لیث ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إِذَا نَسِیَ الإِقَامَۃَ فِی السَّفَرِ أَعَادَ۔
(٢٢٨٧) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر سفر میں اقامت کہنا بھول جائے تو تو دوبارہ نماز پڑھے۔

2288

(۲۲۸۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أُمَیَّۃَ (ح) وَعَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی رَجُلٍ نَسِیَ الإِقَامَۃَ ، قَالَ : یُعِیدُ۔
(٢٢٨٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر گوئی شخص اقامت بھول جائے تو دوبارہ نماز پڑھے۔

2289

(۲۲۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ صَلاَۃَ إِلاَّ بِإِقَامَۃِ۔
(٢٢٨٩) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نماز تو اقامت کے ساتھ ہوتی ہے۔

2290

(۲۲۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : أَیُّمَا رَجُلٍ خَرَجَ إِلَی أَرْضِ قِیٍّ ، فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ ، فَلْیَتَخَیَّرْ أَطْیَبَ الْبِقَاعِ وَأَنْظَفَہَا ، فَإِنَّ کُلَّ بُقْعَۃٍ تُحِبُّ أَنْ یُذْکَرَ اللَّہُ فِیہَا ، فَإِنْ شَائَ أَذَّنَ وَأَقَامَ ، وَإِنْ شَائَ أَقَامَ إِقَامَۃً وَاحِدَۃً وَصَلَّی۔
(٢٢٩٠) حضرت عاصم بن مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ارشاد فرمایا کہ اگر آدمی کسی ویران جگہ میں ہو اور نماز کا وقت ہوجائے تو زمین کا کوئی صاف اور پاکیزہ حصہ منتخب کرے۔ کیونکہ زمین کا ہر ٹکڑا چاہتا ہے کہ اس پر اللہ کا ذکر کیا جائے۔ اب اگر وہ چاہے تو اذان اور اقامت کہے اور اگر چاہے تو صرف اقامت کہہ کر نماز پڑھ لے۔

2291

(۲۲۹۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ : لاَ یَکُونُ رَجُلٌ بِأَرْضِ قِیٍّ فَیَتَوَضَّأُ ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ مَائً تَیَمَّمَ ، ثُمَّ یُنَادِی بِالصَّلاَۃِ ، ثُمَّ یُقِیمُہَا ، إِلاَّ أَمَّ مِنْ جُنُودِ اللہِ مَا لاَ یُرَی طَرَفَاہُ۔ (بیہقی ۴۰۶۔ عبدالرزاق ۱۹۵۵)
(٢٢٩١) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی کسی ویران جگہ ہو اور وضو کرے، اور اگر پانی نہ ہو تو تیمم کرے، پھر اذان دے پھر اقامت کہے تو درحقیقت اللہ کے ایسے لشکروں کی امامت کراتا ہے جس کے دونوں کناروں تک نظر نہیں جاسکتی۔

2292

(۲۲۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَبِی ہَارُونَ الْغَنَوِیِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ ، قَالَ : قَالَ سَلْمَانُ : مَا کَانَ رَجُلٌ فِی أَرْضِ قِیٍّ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ، إِلاَّ صَلَّی خَلْفَہُ مِنْ خَلْقِ اللہِ مَا لاَ یُرَی طَرَفَاہُ۔
(٢٢٩٢) حضرت سلمان فرماتے ہیں کہ جب آدمی کسی سنسان زمین میں ہو اور وہ اذان کہہ کر اقامت کہے تو اس کے پیچھے اللہ کی اتنی زیادہ مخلوق نماز پڑھتی ہے جس کے دونوں کناروں پر نظر نہیں جاسکتی۔

2293

(۲۲۹۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ ؛ فِی الرَّجُلِ یُصَلِّی وَحْدَہُ : یُؤَذِّنُ وَیُقِیمُ۔ وَقَالَ ابْنُ سِیرِینَ : عَنْ رَجُلٍ کَانَ یُفَقَّہُ : یُقِیمُ وَلاَ یُؤَذِّنُ إِلاَّ فِی صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، فَإِنَّہُ یُؤَذِّنُ فِیہَا وَیُقِیمُ۔
(٢٢٩٣) حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ اکیلا آدمی اذان بھی کہے گا اور اقامت بھی۔ حضرت ابن سیرین اس آدمی کے بارے میں جو تنہا رہتا ہو فرماتے ہیں کہ وہ اقامت کہے گا اذان نہیں دے گا، البتہ فجر کی نماز میں اذان بھی دے گا اور اقامت بھی کہے گا۔

2294

(۲۲۹۴) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ إِبْرَاہِیمَ ، قَالَ : کَانُوا یَرَوْنَ إِذَا صَلَّی فِی الْمِصْرِ وَحْدَہُ ، فَإِنَّہُ تُجْزِئُہُ الإِقَامَۃُ ، إِلاَّ فِی الْفَجْرِ ، فَإِنَّہُ یُؤَذِّنُ وَیُقِیمُ۔ قَالَ : وَکَانَ ابْنُ سِیرِینَ ، یَقُولُ مِثْلَ ذَلِکَ۔
(٢٢٩٤) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کی رائے یہ تھی کہ اگر کوئی شخص شہر میں اکیلا نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے لیے اقامت کافی ہے، البتہ فجر میں اذان اور اقامت دونوں کہے گا۔ حضرت ابن سیرین بھی یہی فرمایا کرتے تھے۔

2295

(۲۲۹۵) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ أَنَّ رَجُلاً قَالَ لَہُ : إِذَا کُنْتُ وَحْدِی أُؤَذِّنُ وَأُقِیمُ ؟ قَالَ : نَعَمْ۔
(٢٢٩٥) حضرت عطاء سے کسی آدمی نے سوال کیا کہ جب میں اکیلے نماز پڑھوں تو کیا اذان اور اقامت دونوں کہوں ؟ انھوں نے فرمایا ہاں۔

2296

(۲۲۹۶) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنْ إِسْرَائِیلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُہُ إِذَا کُنْتُ وَحْدِی عَلَیَّ أَذَانٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، أَذِّنْ وَأَقِمْ۔
(٢٢٩٦) حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر سے سوال کیا کہ جب میں اکیلے نماز پڑھوں تو کیا اذان دینا میرے لیے ضروری ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں اذان بھی دو اور اقامت بھی کہو۔

2297

(۲۲۹۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، قَالَ : کَانَ أَبِی یُؤَذِّنُ لِنَفْسِہِ وَیُقِیمُ۔
(٢٢٩٧) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ میرے والد اپنے لیے اذان دیتے اور اقامت بھی کہتے تھے۔

2298

(۲۲۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبِی عَاصِمٍ الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَطَائٌ ، قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ عَلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : فَحَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَأَذَّنَ وَأَقَامَ۔
(٢٢٩٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں میں حضرت علی بن حسین کے ساتھ حضرت جابر بن عبداللہ کی خدمت میں حاضر تھا۔ جب نماز کا وقت ہوا تو انھوں نے اذان دی اور پھر اقامت کہی۔

2299

(۲۲۹۹) حَدَّثَنَا أَزْہَرُ السَّمَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَانَ مُحَمَّدٌ یُصَلِّی فِی بَیْتِہِ بِإِقَامَۃِ النَّاسِ۔
(٢٢٩٩) حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت محمد گھر میں اقامت کے ساتھ نماز پڑھاتے تھے۔

2300

(۲۳۰۰) حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ مَیْمُونٍ ، قَالَ : إِذَا صَلَّی الرَّجُلُ فِی بَیْتِہِ کَفَتْہُ الإِقَامَۃُ۔
(٢٣٠٠) حضرت میمون فرماتے ہیں کہ آدمی جب اپنے گھر میں نماز پڑھے تو اقامت کافی ہے۔

2301

(۲۳۰۱) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ؛ فِی الرَّجُلِ یُصَلِّی فِی بَیْتِہِ عَلَی غَیْرِ إِقَامَۃٍ ، قَالَ : إِنْ أَقَامَ فَہُوَ أَفضل ، وَإِنْ لَمْ یَفْعَلْ أَجْزَأَہُ۔
(٢٣٠١) حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص گھر میں نماز پڑھ رہا ہو تو اقامت کہنا بہتر ہے اگر نہ بھی کہے تو جائز ہے۔

2302

(۲۳۰۲) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : بَلَغَنَا أَنَّ رِجَالاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، کَانَ أَحَدُہُمْ إذَا صَلَّی فِی دَارِہِ أَذَّنَ بِالأَولَی ، وَالإِقَامَۃِ فِی کُلِّ صَلاَۃٍ۔
(٢٣٠٢) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر ملی ہے کہ کچھ صحابہ کرام جب گھر میں نماز پڑھتے تو فجر میں اذان کہتے تھے باقی نمازوں میں صرف اقامت پر اکتفاء فرماتے تھے۔

2303

(۲۳۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الأَسْوَدِ ، وَعَلْقَمَۃَ ، قَالاَ : أَتَیْنَا عَبْدَ اللہِ فِی دَارِہِ ، فَقَالَ : أَصَلَّی ہَؤُلاَئِ خَلْفَکُمْ ؟ قُلْنَا : لاَ ، قَالَ : فَقُومُوا فَصَلُّوا ، فَلَمْ یَأْمُرْ بِأَذَانٍ ، وَلاَ إقَامَۃٍ۔ (مسلم ۳۷۸۔ نسائی ۶۱۸)
(٢٣٠٣) حضرت اسود اور حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہ کے پاس ان کے گھر میں حاضر ہوئے۔ انھوں نے فرمایا کہ جو لوگ تمہارے پیچھے ہیں کیا نہوں نے نماز پڑھ لی ؟ ہم نے کہا نہیں۔ انھوں نے فرمایا اٹھو اور نماز پڑھو۔ حضرت عبداللہ نے اذان اور اقامت کا حکم نہ دیا۔

2304

(۲۳۰۴) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ لاَ یُقِیمُ فِی أَرْضٍ تُقَامُ بِہَا الصَّلاَۃُ۔
(٢٣٠٤) حضرت عبداللہ بن واقد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر ایسی جگہ اقامت نہ کہتے تھے جہاں نماز ادا کی جاتی ہو۔

2305

(۲۳۰۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ سَلَمَۃَ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : إذَا صَلَّیْت فِی مَنْزِلِکَ أَجْزَأَک مُؤَذِّنُ الْحَیِّ۔
(٢٣٠٥) حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ تم اپنے گھر میں نماز پڑھو تو محلے کے مؤذن کی اذان تمہارے لیے کافی ہے۔

2306

(۲۳۰۶) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا کُنْتَ فِی مِصْرکَ ، أَجْزَأَک إقَامَتُہُمْ۔
(٢٣٠٦) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے شہر میں ہو تو شہر والوں کی اقامت تمہارے لیے کافی ہے۔

2307

(۲۳۰۷) حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ ، عَنِ أَبِی الضُّحَی ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : یُجْزِئُہُ إقَامَۃُ الْمِصْرِ۔
(٢٣٠٧) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ تمہارے لیے شہر والوں کی اقامت کافی ہے۔

2308

(۲۳۰۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ دَلْہَمِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ فِی سَفَرٍ فَسَمِعَ إقَامَۃَ مُؤَذِّنٍ فَصَلَّی بِأَصْحَابِہِ۔
(٢٣٠٨) حضرت عون بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک سفر میں تھے، آپ نے مؤذن کی اقامت سنی تو اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھا دی۔

2309

(۲۳۰۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الأَسْوَدِ ؛ أَنْ أَبَاہُ صَلَّی فِی بَیْتِہِ مِنْ عُذْرٍ بِإِقَامَۃِ النَّاسِ۔
(٢٣٠٩) حضرت عبدالرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ ان کے والد کسی عذر کی وجہ سے گھر میں نماز پڑھتے تو لوگوں کی اقامت پر اکتفاء فرماتے تھے۔

2310

(۲۳۱۰) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : إذَا سَمِعْتَ الإِقَامَۃَ وَأَنْتَ فِی بَیْتِکَ ، کَفَتْک إِنْ شِئْت۔
(٢٣١٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم اقامت سن لو اور تم گھر میں ہو تو اگر تم چاہو تو وہی اقامت تمہارے لیے کافی ہے۔

2311

(۲۳۱۱) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، عَنِ الْمُنْذِرِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا مِجْلَزٍ فَقُلْتُ : أَنَا فِی قَرْیَۃٍ تُقَامُ فِیہَا الصَّلاَۃُ فِی جَمَاعَۃٍ ، فَإِنْ صَلَّیْت وَحْدِی أُؤَذِّنُ وَأُقِیمُ ؟ قَالَ : إِنْ شِئْتَ کَفَاکَ أَذَانُ الْعَامَّۃِ ، وَإِنْ شِئْتَ فَأَذِّنْ وَأَقِمْ۔
(٢٣١١) منذر بن ثعلبہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو مجلز سے سوال کیا کہ اگر میں کسی ایسی بستی میں موجود ہوں جہاں جماعت سے نماز پڑھی جاتی ہے، پھر میں اگر اکیلے نماز پڑھوں تو کیا میں اذان اور اقامت کہوں گا ؟ فرمایا کہ اگر تم چاہو تو تمہارے لیے لوگوں کی اذان کافی ہے اور اگر چاہو تو اذان بھی دو اور اقامت بھی کہو۔

2312

(۲۳۱۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ، عَنِ الْجَعْدِ أَبِی عُثْمَانَ، عَنْ أَنَسٍ؛ أَنَّہُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّوْا فَأَمَرَ رَجُلاً فَأَذَّنَ وَأَقَامَ۔
(٢٣١٢) جعد ابو عثمان کہتے ہیں کہ حضرت انس ایک مسجد میں داخل ہوئے، لوگ نماز پڑھ چکے تھے، انھوں نے ایک آدمی کو حکم دیا اس نے اذان دی اور اقامت کہی۔

2313

(۲۳۱۳) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، وَعَطَائٍ ، وَمُجَاہِدٍ قَالُوا : إذَا دَخَلْت مَسْجِدًا وَقَدْ أُقِیمَتْ فِیہِ الصَّلاَۃُ ، أَوْ لَمْ تَقُمْ ، فَأَقِمْ ثُمَّ صَلِّ۔
(٢٣١٣) حضرت طاؤس، حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم کسی مسجد میں داخل ہو اور وہاں نماز ہوگئی ہو یا نہ ہوئی ہو تم اقامت کہہ کر نماز پڑھو۔

2314

(۲۳۱۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : یُؤَذِّنُ وَیُقِیمُ۔
(٢٣١٤) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ وہ اذان بھی دے اور اقامت بھی کہے۔

2315

(۲۳۱۵) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُد ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ؛ فِی الْقَوْمِ یَنْتَہُونَ إلَی الْمَسْجِدِ وَقَدْ صُلِّیَ فِیہِ ، قَالَ : یُؤَذِّنُونَ وَیُقِیمُونَ ، وَقَالَ : قتَادَۃُ : لاَ یَأْتِیک مِنْ شَہَادَۃِ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ إِلاَّ خَیْرٌ۔
(٢٣١٥) حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اگر کچھ لوگ مسجد میں جائیں اور وہاں نماز ہوچکی ہو تو وہ اذان بھی دیں اور اقامت بھی کہیں۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اللہ کی وحدانیت اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی رسالت کا اقرار خیر ہی لائے گا۔

2316

(۲۳۱۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ أَبِی لَیْلَی ؛ أَنَّہُ سَأَلَ رَجُلٌ قَالَ : دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صَلَّی أَہْلُہُ ، أَأُؤَذِّنُ ؟ قَالَ : قَدْ کُفِیت ذَلِکَ۔
(٢٣١٦) حضرت یزید کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن ابی لیلیٰ سے سوال کیا کہ اگر میں مسجد میں داخل ہوں اور لوگ نماز پڑھ چکے ہوں تو کیا میں اذان دوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ لوگوں کی اذان و اقامت تمہارے لیے کافی ہے۔

2317

(۲۳۱۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ؛ فِی رَجُلٍ یَنْتَہِی إلَی الْمَسْجِدِ وَقَدْ صُلِّیَ فِیہِ ، قَالَ : لاَ یُؤَذِّنُ ، وَلاَ یُقِیمُ۔
(٢٣١٧) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مسجد میں جائے اور نماز ہوچکی ہو تو وہ اذان اور اقامت نہیں کہے گا۔

2318

(۲۳۱۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ یَزِیدَ ، قَالَ : دَخَلْت مَعَ إبْرَاہِیمَ مَسْجِدَ مُحَارِبٍ ، فَأَمَّنِی وَلَمْ یُؤَذِّنْ وَلَمْ یُقِمْ۔
(٢٣١٨) حضرت عبداللہ بن یزید کہتے ہیں کہ میں حضرت ابراہیم کے ساتھ محارب کی مسجد میں داخل ہوا، انھوں نے میری امامت کی اور نہ اذان دی اور نہ ہی اقامت کہی۔

2319

(۲۳۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ؛ أَنَّ رَجُلاً جَائَ إلَی الْمَسْجِدِ وَقَدْ صَلَّوْا فَذَہَبَ یُقِیمُ ، فَقَالَ لَہُ عُرْوَۃُ : مَہْ ، فَإِنَّا قَدْ أَقَمْنَا۔
(٢٣١٩) حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں آیا تو لوگ نماز پڑھ چکے تھے۔ وہ اقامت کہنے لگا تو حضرت عروہ نے فرمایا کہ ٹھہر جاؤ، ہم اقامت کہہ چکے ہیں۔

2320

(۲۳۲۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إِسْرائِل ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، وَمُجَاہِدٍ ، وَعِکْرِمَۃَ قَالُوا : إذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَقَدْ صُلِّیَ فِیہِ فَلاَ یُؤَذِّنُ وَلاَ یُقِیمُ۔
(٢٣٢٠) حضرت عامر، حضرت مجاہد اور حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی مسجد میں داخل ہو اور اس میں نماز ہوچکی ہو تو نہ اذان کہے نہ اقامت کہے۔

2321

(۲۳۲۱) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : أَذَّنَ بِلاَلٌ بِلَیْلٍ ، فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُنَادِیَ : نَامَ الْعَبْدُ ، فَرَجَعَ فَنَادَی : نَامَ الْعَبْدُ ، وَہُوَ یَقُولُ : لَیْتَ بِلاَلاً لَمْ تَلِدْہُ أُمُّہُ وَابْتَلَّ مِنْ نَضْحِ دَمٍ جَبِینُہُ قَالَ : وَبَلَغَنَا أَنَّہُ أَمَرَہُ أَنْ یُعِیدَ الأَذَانَ۔ (دار قطنی ۵۴۔ ۵۵)
(٢٣٢١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت بلال نے ایک مرتبہ رات کو اذان دے دی۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا کہ جا کر اعلان کریں کہ بندہ سو گیا ! وہ واپس گئے اور انھوں نے یہ اعلان کیا کہ بندہ سو گیا۔ ساتھ ساتھ یہ شعر پڑھ رہے تھے (ترجمہ) کاش بلال کو اس کی ماں نے جنا ہی نہ ہوتا اور کاش خون سے اس کی پیشانی تر ہوچکی ہوتی۔ راوی فرماتے ہیں کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں اذان کے اعادے کا حکم دیا تھا۔

2322

(۲۳۲۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ ، عَنْ نَافِعٍ ؛ أَنَّ مُؤَذِّنًا لِعُمَرَ یُقَالُ لَہُ : مَسْرُوحٌ أَذَّنَ قَبْلَ الْفَجْرِ ، فَأَمَرَہُ عُمَرُ أَنْ یُعِیدَ۔
(٢٣٢٢) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کا ایک مؤذن تھا جس کا نام مسروح تھا۔ انھوں نے فجر سے پہلے اذان دے دی تو حضرت عمر نے انھیں دوبارہ اذان دینے کا حکم فرمایا۔

2323

(۲۳۲۳) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، قَالَ : کَانَ الْحَسَنُ إذَا ذُکِرَ عِنْدَہُ ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ یُؤَذِّنُونَ بِلَیْلٍ، قَالَ : عُلُوجٌ فُرَّاغٌ لاَ یُصَلُّونَ إِلاَّ بِإِقَامَۃٍ ، لَوْ أَدْرَکَہُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لأَوْجَعَہُمْ ضَرْبًا ، أَوْ لأَوْجَعَ رُؤُوسَہُمْ۔
(٢٣٢٣) حضرت ابو موسیٰ کہتے ہیں کہ حضرت حسن کے سامنے ان لوگوں کا ذکر کیا گیا جو رات میں فجر کی اذان دے دیتے تھے۔ تو آپ نے فرمایا کہ وہ عجم کے کافر اور فارغ لوگ ہیں وہ صرف اقامت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں۔ اگر حضرت عمر کو ان کے بارے میں علم ہوجاتا تو انھیں مارتے یا ان کے سر پر مارتے۔

2324

(۲۳۲۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، وَابْنُ نُمَیْرٍ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ؛ أَنَّہُ کَانَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنَانِ یُؤَذِّنَانِ ، زَادَ فِیہِ ابْنُ نُمَیْرٍ : ابْنُ أُمِّ مَکْتُومٍ وَبِلاَلٌ۔
(٢٣٢٤) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو مؤذن تھے جو اذان دیتے تھے۔ ابن نمیر نے یہ اضافہ نقل کیا ہے : حضرت ابن اُمّ مکتوم اور حضرت بلال۔

2325

(۲۳۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ ابْنِ أُخْتِ نَمِرٍ ، قَالَ : مَا کَانَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِلاَّ مُؤَذِّنٌ وَاحِدٌ ، یُؤَذِّنُ إذَا قَعَدَ عَلَی الْمِنْبَرِ وَیُقِیمُ إذَا نَزَلَ ، ثُمَّ أَبُو بَکْرٍ کَذَلِکَ ، ثُمَّ عُمَرُ کَذَلِکَ ، حَتَّی کَانَ عُثْمَانَ ، وَفَشَا النَّاسُ وَکَثُرُوا ، زَادَ النِّدَائَ الثَّالِثَ عِنْدَ الزَّوَالِ ، أَوِ الزَّوْرَائِ۔ (بخاری ۹۱۲۔ ابوداؤد ۱۰۸۰)
(٢٣٢٥) حضرت سائب بن یزید کہتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صرف ایک مؤذن تھے جو اس وقت اذان کہتے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر بیٹھتے اور اس وقت اقامت کہتے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے اترتے۔ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کا بھی یہی معاملہ تھا۔ جب حضرت عثمان کا زمانہ آیا تو لوگ زیادہ ہوگئے اور ادھر ادھر پھیل گئے لہٰذا انھوں نے زوال کے وقت تیسری اذان کا اضافہ کردیا۔

2326

(۲۳۲۶) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالاَ : لَیْسَ علَی النِّسَائِ أَذَانٌ ، وَلاَ إقَامَۃٌ۔
(٢٣٢٦) حضرت محمد بن سیرین اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عورتوں پر اذان اور اقامت لازم نہیں۔

2327

(۲۳۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ أَذَانٌ ، وَلاَ إقَامَۃٌ۔
(٢٣٢٧) حضرت محمد بن سیرین اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ عورتوں پر اذان اور اقامت لازم نہیں۔

2328

(۲۳۲۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ (ح) وَعَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، وَالْحَسَنِ قَالُوا : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ أَذَانٌ ، وَلاَ إقَامَۃٌ۔
(٢٣٢٨) حضرت قتادہ، حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عورتوں پر اذان اور اقامت لازم نہیں۔

2329

(۲۳۲۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیرَۃُ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ أَذَانٌ ، وَلاَ إقَامَۃٌ۔
(٢٣٢٩) حضرت قتادہ، حضرت سعید بن مسیب اور حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ عورتوں پر اذان اور اقامت لازم نہیں۔

2330

(۲۳۳۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، مِثْلَ ذَلِکَ۔
(٢٣٣٠) حضرت قتادہ، حضرت سعید بن مسیب اور حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عورتوں پر اذان اور اقامت لازم نہیں۔

2331

(۲۳۳۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا نَسْأَلُ أَنَسًا ہَلْ عَلَی النِّسَائِ أَذَانٌ وَإِقَامَۃٌ ؟ قَالَ : لاَ ، وَإِنْ فَعَلْنَ فَہُوَ ذِکْرٌ۔
(٢٣٣١) حضرت سلیمان فرماتے ہیں کہ ہم حضرت انس سے سوال کیا کرتے تھے کہ کیا عورتوں پر اذان اور اقامت لازم ہے ؟ وہ فرماتے کہ لازم تو نہیں البتہ اگر کرلیں تو ان کے لیے بمنزلہ ذکر کے ہے۔

2332

(۲۳۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ ، عَنِ امْرَأَۃٍ مِنْ أَہْلِ مَکَّۃَ ، قَالَتْ : قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَیْدٍ : ہَلْ عَلَیَّ إقَامَۃٌ ؟ قَالَ: لاَ۔
(٢٣٣٢) ایک مکی خاتون بتاتی ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے پوچھا کہ کیا اقامت میرے ذمے لازم ہے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں۔

2333

(۲۳۳۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ أَذَانٌ ، وَلاَ إقَامَۃٌ۔
(٢٣٣٣) حضرت زہری فرماتے ہیں کہ عورتوں پر اذان و اقامت لازم نہیں۔

2334

(۲۳۳۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لاَ تُؤَذِّنُ ، وَلاَ تُقِیمُ۔
(٢٣٣٤) حضرت علی فرماتے ہیں کہ عورت نہ اذان دے گی نہ اقامت کہے گی۔

2335

(۲۳۳۵) حَدَّثَنَا حَرَمِیُّ بْنُ عُمَارَۃَ، عَنْ غَالِبِ بْنِ سُلَیْمَانَ، عَنِ الضَّحَّاکِ، قَالَ: لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ أَذَانٌ، وَلاَ إقَامَۃٌ۔
(٢٣٣٥) حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ عورتوں پر اذان و اقامت لازم نہیں۔

2336

(۲۳۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا کَانَتْ تُؤَذِّنُ وَتُقِیمُ۔
(٢٣٣٦) حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ اذان اور اقامت کہا کرتی تھیں۔

2337

(۲۳۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ؛ مِثْلَہُ۔
(٢٣٣٧) ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔

2338

(۲۳۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ ، عَنْ وَہْبِ بْنِ کَیْسَانَ، قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ ، ہَلْ عَلَی النِّسَائِ أَذَانٌ؟ فَغَضِبَ ، قَالَ : أَنَا أُنْہِی عَنْ ذِکْرِ اللہِ۔
(٢٣٣٨) حضرت وہب بن کیسان کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر سے سوال کیا گیا کہ کیا عورتوں پر اذان لازم ہے ؟ یہ سوال سن کر حضرت ابن عمر غصہ میں آگئے اور فرمایا کہ کیا اللہ کے ذکر سے منع کروں ؟ !

2339

(۲۳۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ ، قَالَ : إِنَّہَا کَانَتْ تُقِیمُ إذَا صَلَّتْ۔
(٢٣٣٩) حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حضرت حفصہ جب نماز پڑھنے لگتیں تو اقامت کہتی تھیں۔

2340

(۲۳۴۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَعْلَی الأَسْلَمِیُّ ، وَابْنُ یَمَانٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : لَیْسَ عَلَی النِّسَائِ إقَامَۃٌ۔
(٢٣٤٠) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عورتوں پر اقامت لازم نہیں۔

2341

(۲۳۴۱) حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَطَائٍ وَطاووس ؛ أَنَّ عَائِشَۃَ کَانَتْ تُؤَذِّنُ وَتُقِیمُ۔
(٢٣٤١) حضرت عطاء اور حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ اذان اور اقامت کہا کرتی تھیں۔

2342

(۲۳۴۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَمَانٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، قَالَ : إِنْ شِئْنَ أَذَّنَّ۔
(٢٣٤٢) حضرت سالم فرماتے ہیں کہ عورتیں اگر چاہیں تو اذان دے دیں۔

2343

(۲۳۴۳) حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ہُرَیْمٌ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : تُقِیمُ الْمَرْأَۃُ إِنْ شَائَتْ۔
(٢٣٤٣) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ عورت اگر چاہے تو اذان دے دے۔

2344

(۲۳۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَمَرَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِلاَلاً أَنْ یُؤَذِّنَ یَوْمَ الْفَتْحِ فَوْقَ الْکَعْبَۃِ۔ (عبدالرزاق ۱۹۴۶۴)
(٢٣٤٤) حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ فتح مکہ کے دن خانہ کعبہ پر کھڑے ہو کر اذان دیں۔

2345

(۲۳۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ ، قَالَ : مِنَ السُّنَّۃِ الأَذَانُ فِی الْمَنَارَۃِ ، وَالإِقَامَۃُ فِی الْمَسْجِدِ ، وَکَانَ عَبْدُ اللہِ یَفْعَلُہُ۔
(٢٣٤٥) حضرت عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ مینار پر اذان دینا اور مسجد میں اقامت کہنا سنت ہے۔ حضرت عبداللہ بھی یونہی کیا کرتے تھے۔

2346

(۲۳۴۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَنْ رَجُلٍ أَرَادَ أَنْ یُؤَذِّنَ فَأَقَامَ ؟ قَالَ : یُعِیدُ ، وَقَالَ سُفْیَانُ : یَجْعَلُہُ أَذَانًا وَیُقِیمُ۔
(٢٣٤٦) حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے سوال کیا کہ ایک آدمی اذان دینے لگے لیکن اقامت کہہ دے تو وہ کیا کرے ؟ فرمایا وہ دوبارہ اذان دے۔ حضرت سفیان نے فرمایا کہ وہ اسے اذان بنا لے اور اقامت کہے۔

2347

(۲۳۴۷) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ أَبِی کُدَیْنَۃَ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : إذَا أَرَادَ أَنْ یُؤَذِّنَ فَأَقَامَ ، قَالَ: یَرْجِعُ۔
(٢٣٤٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو شخص اذان دینے لگے لیکن اقامت کہہ دے تو وہ دوبارہ اذان دے گا۔

2348

(۲۳۴۸) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ بَیَانٍ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : لَوْ أَطَقْتُ الأَذَانَ مَعَ الْخِلِّیفَی لأَذَّنْتُ۔
(٢٣٤٨) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر میں خلافت کی ذمہ داریوں کے ہوتے ہوئے اذان کی طاقت رکھتا تو میں ضرور اذان دیتا۔

2349

(۲۳۴۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ ضِرَارٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، قَالَ : لَوْ یَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِی فَضْلِ الأَذَانِ لاَضْطَرَبُوا عَلَیْہِ بِالسُّیُوفِ۔
(٢٣٤٩) حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو اذان کے ثواب کا علم ہوجائے تو تلواروں کے ذریعہ اسے حاصل کریں۔

2350

(۲۳۵۰) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : لأَنْ أَقْوَی عَلَی الأَذَانِ أَحَبُّ ، إلَیَّ مِنْ أَنْ أَحُجَّ وَأَعْتَمِرَ وَأُجَاہِدَ۔
(٢٣٥٠) حضرت سعد فرماتے ہیں کہ اذان دینا مجھے حج، عمرے اور جہاد سے زیادہ پسند ہے۔

2351

(۲۳۵۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ یَعْلَی بْنِ عَطَائٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ کَعْبٍ ، قَالَ : مَنْ أَذَّنَ کُتِبَتْ لَہُ سَبْعُونَ حَسَنَۃً ، وَإِنْ أَقَامَ فَہُوَ أَفْضَلُ۔
(٢٣٥١) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جو شخص اذان دے اس کے لیے ستر نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جو اقامت کہے تو یہ زیادہ افضل ہے۔

2352

(۲۳۵۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ أَرْشِدِ الأَئِمَّۃَ ، وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِینَ۔ (عبدالرزاق ۱۸۳۹۔ احمد ۴۱۹)
(٢٣٥٢) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ دعا فرمائی ” اے اللہ ! اماموں کو سیدھے راستے کی ہدایت دے اور موذنین کی مغفرت فرما۔

2353

(۲۳۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ یَحْیَی ، قَالَ : حُدِّثْتُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَوْ عَلِمَ النَّاسُ مَا فِی الأَذَانِ لَتَجَارَوہُ ، قَالَ : وَکَانَ یُقَالُ : ابْتَدِرُوا الأَذَانَ ، وَلاَ تَبْتَدِرُوا الإِقَامَۃَ۔ (احمد ۲۹)
(٢٣٥٣) حضرت یحییٰ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اگر لوگوں کو پتہ چل جائے کہ اذان میں کیا ہے تو اس کے لیے بھاگ کر جائیں۔ وہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ اذان کے لیے کوشش کر کے جاؤ لیکن امامت کے لیے زیادہ کوشش نہ کرو۔

2354

(۲۳۵۴) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرِِِ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : الْمُؤَذِّنُ الْمُحْتَسِبُ أَوَّلُ مَنْ یُکْسَی۔
(٢٣٥٤) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ثواب کی نیت رکھنے والے مؤذن کو قیامت کے دن سب سے پہلے کپڑے پہنائے جائیں گے۔

2355

(۲۳۵۵) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ یَحْیَی ، قَالَ : سَمِعْتُ عِیسَی بْنَ طَلْحَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُعَاوِیَۃَ یَقُولُ : سَمِعْت النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إنَّ الْمُؤَذِّنِینَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (مسلم ۲۹۰۔ ابن ماجہ ۷۲۵)
(٢٣٥٥) حضرت معاویہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ موذنین قیامت کے دن سب سے زیادہ لمبی گردنوں والے ہوں گے۔

2356

(۲۳۵۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَام، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ : أَہْلُ الصَّلاَحِ وَالْحِسْبَۃِ مِنَ الْمُؤَذِّنِینَ، أَوَّلُ مَنْ یُکْسَی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
(٢٣٥٦) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نیک اور مخلص موذنین کو قیامت کے دن سب سے سے پہلے کپڑے پہنائے جائیں گے۔

2357

(۲۳۵۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَیْخٌ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَوْفٍ الشَّیْبَانِیُّ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم: بِلاَلٌ سَیِّدُ الْمُؤَذِّنِینَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، وَلاَ یَتْبَعُہُ إِلاَّ مُؤْمِنٌ، وَالْمُؤَذِّنُونَ أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ (طبرانی ۵۱۱۸)
(٢٣٥٧) حضرت زید بن ارقم سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بلال قیامت کے دن مؤذنین کے سردار ہوں گے اور ان کے پیچھے صرف مومن ہی ہوگا۔ اذان دینے والے قیامت کے دن اونچی گردنوں والے ہوں گے۔

2358

(۲۳۵۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ، عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ صَبِیحٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو فَاطِمَۃَ، رَجُلٌ قَدْ أَدْرَکَ أَصْحَابَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: لَوْ کُنْتُ مُؤَذِّنًا ، مَا بَالَیْتُ أَنْ لاَ أَحُجَّ ، وَلاَ أَغْزُوَ۔
(٢٣٥٨) حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ اگر میں موذن ہوتا تو مجھے حج اور جہاد نہ کرنے کی کوئی پروا نہ ہوتی۔

2359

(۲۳۵۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ وَوَکِیعٌ ، قَالاَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ شُبَیْلِ بْنِ عَوْفٍ ، قَالَ : قَالَ عُمَرُ : مَنْ مُؤَذِّنُوکُمْ ؟ قَالُوا : عَبِیدُنَا وَمَوَالِینَا ، قَالَ : إنَّ ذَلِکَ لَنَقْصٌ بِکُمْ کَبِیرٌ۔ إِلاَّ أَنَّ وَکِیعًا قَالَ : کَثِیرٌ ، أَوْ کَبِیرٌ۔
(٢٣٥٩) ایک مرتبہ حضرت عمر نے لوگوں سے پوچھا کہ تمہارے موذن کون ہیں ؟ انھوں نے بتایا کہ ہمارے غلام اور ہمارے موالی۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ یہ تمہارا بہت بڑا نقص ہے۔

2360

(۲۳۶۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ وَوَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، قَالَ : قَالَ قَیْسٌ : قَالَ عُمَرُ : لَوْ کُنْتُ أُطِیقُ الأَذَانَ مَعَ الْخِلِّیفَی لأَذَّنْتُ۔
(٢٣٦٠) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر خلافت کی ذمہ داریوں کے ساتھ مجھ میں اذان دینے کی طاقت ہوتی تو میں ضرور اذان دیتا۔

2361

(۲۳۶۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ الْوَلِیدِ ، عَنْ عُبَدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : مَا أَرَی ہَذِہِ الآیَۃَ نَزَلَتْ إِلاَّ فِی الْمُؤَذِّنِینَ : {وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلاً مِمَّنْ دَعَا إلَی اللہِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إنَّنِی مِنَ الْمُسْلِمِینَ}۔
(٢٣٦١) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میرے خیال میں یہ آیت موذنین کے بارے میں نازل ہوئی ہے : (ترجمہ) اس شخص سے اچھی بات کس کی ہوسکتی ہے جو لوگوں کو اللہ کی طرف بلائے اور اچھے کام کرے اور کہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں۔

2362

(۲۳۶۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ الْوَلِیدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : لاَ أَرَی ہَذِہِ الآیَۃَ نَزَلَتْ إِلاَّ فِی الْمُؤَذِّنِینَ: {وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلاً مِمَّنْ دَعَا إلَی اللہِ وَعَمِلَ صَالِحًا ، وَقَالَ إنَّنِی مِنَ الْمُسْلِمِینَ}۔
(٢٣٦٢) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ میرے خیال میں یہ آیت موذنین کے بارے میں نازل ہوئی ہے : (ترجمہ) اس شخص سے اچھی بات کس کی ہوسکتی ہے جو لوگوں کو اللہ کی طرف بلائے اور اچھے کام کرے اور کہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں۔

2363

(۲۳۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ: حدَّثَنِی الْحَسَنُ بْنُ الْحَکَمِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ عَبَّادٍ أَبُو ہُبَیْرَۃَ ، عَنْ شَیْخٍ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : الْمُؤَذِّنُ یُغْفَرُ لَہُ مَدَّ صَوْتِہِ وَیُصَدِّقُہُ کُلُّ رَطْبٍ وَیَابِسٍ۔ (احمد ۲/۴۱۱)
(٢٣٦٣) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جہاں تک موذن کی آواز جاتی ہے ہر خشک و تر چیز اس کے لیے مغفرت کی دعا کرتی ہے اور اس کی تصدیق کرتی ہے۔

2364

(۲۳۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو العَنْبس سَعِیدُ بْنُ کَثِیرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : ارْفَعْ صَوْتَکَ بِالأَذَانِ ، فَإِنَّہُ یَشْہَدُ لَکَ کُلُّ شَیْئٍ سَمِعَک۔
(٢٣٦٤) حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اونچی آواز سے اذان دو ، کیونکہ تمہیں سننے والی ہر چیز تمہارے لیے گواہی دے گی۔

2365

(۲۳۶۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، قَالَ : الْمُؤَذِّنُ یَشْہَدُ لَہُ کُلُّ شَیْئٍ رَطْبٍ وَیَابِسٍ سَمِعَہُ۔
(٢٣٦٥) حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ موذن کے لیے اسے سننے والی ہر خشک اور تر چیز گواہی دے گی۔

2366

(۲۳۶۶) حَدَّثَنَا ابْنُ مَہْدِیٍّ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ قَالَ لِرَجُلٍ : مَا عَمَلُک ؟ قَالَ : الأَذَانُ ، قَالَ : نِعْمَ الْعَمَلُ عملُک ، یَشْہَدُ لَکَ کُلُّ شَیْئٍ سَمِعَک۔
(٢٣٦٦) حضرت ابن عمر نے ایک آدمی سے پوچھا کہ تمہارا کام کیا ہے ؟ اس نے کہا اذان دینا۔ حضرت ابن عمر نے فرمایا کہ تمہارا کام تو بہت اچھا ہے، تمہیں سننے والی ہر چیز تمہارے لیے گواہی دے گی۔

2367

(۲۳۶۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : خَرَجَ عَلْقَمَۃُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی إِلَی بَدْوٍ لَہُمْ ، قَالَ إبْرَاہِیمُ : فَکَانَ یُعْجِبُنِی أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی لَیْلَی کَانَ یَأْمُرُ ابْنًا لَہُ غُلاَمًا یُؤَذِّنُ۔
(٢٣٦٧) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ اور حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ اپنے گاؤں کی طرف گئے۔ حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پسند تھی کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ اپنے چھوٹے بیٹے کو اذان کا حکم دیں۔

2368

(۲۳۶۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَذِّنَ الْغُلاَمُ قَبْلَ أَنْ یَحْتَلِمَ۔
(٢٣٦٨) حضرت عطاء فرماتے ہیں لڑکا بالغ ہونے سے پہلے اذان دے سکتا ہے۔

2369

(۲۳۶۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ الأَزْرَقِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لاَ بَأْسَ أَنْ یُؤَذِّنَ الْغُلاَمُ إذَا أَحْسَنَ الأَذَانَ قَبْلَ أَنْ یَحْتَلِمَ۔
(٢٣٦٩) حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی لڑکا اچھے طریقے سے اذان دے سکتا ہو تو وہ بالغ ہونے سے پہلے اذان دے سکتا ہے۔

2370

(۲۳۷۰) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، عَن عِیسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، قَالَ : دَخَلْنَا عَلَی مُعَاوِیَۃَ فَجَائَ الْمُؤَذِّنُ فَأَذَّنَ ، فَقَالَ : اللَّہُ أَکْبَرُ، اللَّہُ أَکْبَرُ ، فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ بْنُ أَبِی سُفْیَانَ مِثْلَ ذَلِکَ ، فَقَالَ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ مِثْلَ ذَلِکَ ، فَقَالَ : أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، فَقَالَ : مُعَاوِیَۃُ مِثْلَ ذَلِکَ ، ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا سَمِعْتُ نَبِیَّکُمْ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ۔ (احمد ۴/۹۱۔ دارمی ۱۲۰۲)
(٢٣٧٠) عیسیٰ بن ابی طلحہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت معاویہ کی خدمت میں حاضر تھے کہ اتنے میں موذن آیا اور اس نے اللَّہُ أَکْبَرُ ، اللَّہُ أَکْبَرُ کہا۔ حضرت معاویہ نے جواب میں یونہی کہا۔ پھر اس نے أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ کہا تو حضرت معاویہ نے بھی یونہی کہا۔ پھر اس نے أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ کہا تو حضرت معاویہ نے بھی یونہی کہا۔ پھر فرمایا کہ میں نے تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی یونہی فرماتے سنا تھا۔

2371

(۲۳۷۱) حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِیء ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی أَیُّوبَ ، قَالَ : حدَّثَنِی کَعْبُ بْنُ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا سَمِعْتُمَ الْمُؤَذِّنَ ، فَقُولُوا کَمَا یَقُولُ۔ (مسلم ۲۸۸۔ ابوداؤد ۵۲۴)
(٢٣٧١) حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب تم موذن کو سنو تو وہی کہو جو وہ کہتا ہے۔

2372

(۲۳۷۲) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ مِثْلَ مَا یَقُولُ الْمُؤَذِّنُ۔ (ابوداؤد ۵۲۵۔ ابن ماجہ ۷۲۰)
(٢٣٧٢) حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہی کلمات کہا کرتے تھے جو موذن کہتا ہے۔

2373

(۲۳۷۳) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ ، عَنْ أُمِّ حَبِیبَۃَ۔ (احمد ۳۲۶۔ نسائی ۹۸۶۵)
(٢٣٧٣) حضرت ام حبیبہ سے بھی یونہی منقول ہے۔

2374

(۲۳۷۴) (ح) وَحَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، عَنْ أَبِی بِشْرٍ ، عَنْ أَبِی الْمَلِیحِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُتْبَۃَ ، عَنْ أُمِّ حَبِیبَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ ، قَالَ کَمَا یَقُولُ حَتَّی یَسْکُتَ۔
(٢٣٧٤) حضرت ام حبیبہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مؤذن کی آواز سنتے تو وہی کلمات کہا کرتے تھے جو مؤذن کہتا ہے یہاں تک کہ وہ خاموش ہوجائے۔

2375

(۲۳۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُولُ مِثْلَ مَا یَقُولُ الْمُؤَذِّنُ ، فَإِذَا بَلَغَ حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ، قَالَ : لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ۔ (طبرانی ۳۲۶۶)
(٢٣٧٥) حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہی کلمات کہا کرتے تھے جو مؤذن کہتا ہے، البتہ حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ اور حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ کی جگہ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ کہا کرتے تھے۔

2376

(۲۳۷۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا سَمِعَ صَوْتَ الْمُنَادِی یَقُولُ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، قَالَ : وَأَنَا ، وَإذَا قَالَ : أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، قَالَ : وَأَنَا۔
(٢٣٧٦) حضرت ابو جعفر محمد بن علی کہتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مؤذن کی آواز سنتے تو أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ اور أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ کے جواب میں وانا، وانا کہا کرتے تھے۔

2377

(۲۳۷۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، وَوَکِیعٌ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ ، قَالَ : وَأَنَا ، وَأَنَا۔
(٢٣٧٧) حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موذن کی آواز سن کر وَأَنَا ، وَأَنَا کہا کرتے تھے۔

2378

(۲۳۷۸) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَمَّنْ أَخْبَرَہُ عَنْ مُجَاہِدٍ ؛ أَنَّہُ کَانَ إذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ : حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، قَالَ : الْمُسْتَعَانُ اللَّہُ ، فَإذَا قَالَ : حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ ، قَالَ : لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ۔
(٢٣٧٨) حضرت اوزاعی کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد جب حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ سنتے تو الْمُسْتَعَانُ اللَّہُ (مدد تو اللہ سے طلب کی جاتی ہے) کہتے اور جب موذن حَیَّ عَلَی الْفَلاَحِ کہتا تو لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ کہا کرتے تھے۔

2379

(۲۳۷۹) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا یَقُولُ الْمُؤَذِّنُ کَانَ لَہُ مِثْلُ أَجْرِہِ۔
(٢٣٧٩) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس نے وہ کلمات کہے جو موذن کہتا ہے تو اس کے لیے موذن کے برابر اجر ہے۔

2380

(۲۳۸۰) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِِ ، عَنْ أَبِی حَمْزَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : إذَا سَمِعْت الْمُؤَذِّنَ فَقُلْ کَمَا یَقُولُ ، فَإذَا قَالَ : حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، فَقُلْ : لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ ، فَإذَا قَالَ : قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ، فَقُلِ : اللَّہُمَّ رَبَّ ہَذِہِ الدَّعْوَۃِ التَّامَّۃِ ، وَالصَّلاَۃِ الْقَائِمَۃِ ، أَعْطِ مُحَمَّدًا سُؤْلَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، فَلَنْ یَقُولَہَا رَجُلٌ حِینَ یُقِیمُ إِلاَّ أَدْخَلَہُ اللَّہُ فِی شَفَاعَۃِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
(٢٣٨٠) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب تم موذن کی آواز سنو تو وہی کلمات کہو جو موذن کہتا ہے، البتہ جب وہ حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ کہے تو تم لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ کہو۔ جب وہ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہے تو تم یہ کلمات کہو (ترجمہ) اے اللہ ! اے اس مکمل دعوت اور اس کے بعد کھڑی ہونے والی نماز کے رب ! حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قیامت کے دن وہ چیز عطا فرما جو انھوں نے تجھ سے مانگی ہے۔ جو شخص بھی اقامت کے وقت یہ دعا مانگے گا اللہ قیامت کے دن اسے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شفاعت میں داخل فرمائیں گے۔

2381

(۲۳۸۱) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ سَعِیدٍ ، عَنْ قَتَادَۃَ ؛ أَنَّ عُثْمَانَ کَانَ إذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ یُؤَذِّنُ یَقُولُ کَمَا یَقُولُ فِی التَّشَہُّدِ وَالتَّکْبِیرِ کُلِّہِ ، فَإذَا قَالَ : حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ ، قَالَ : مَا شَائَ اللَّہُ ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ ، وَإذَا قَالَ : قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ ، قَالَ : مَرْحَبًا بِالْقَائِلِینَ عَدْلاً وَصدقًا ، وَبِالصَّلاَۃِ مَرْحَبًا وَأَہْلاً ، ثُمَّ یَنْہَضُ إلَی الصَّلاَۃِ۔
(٢٣٨١) حضرت قتادہ فرماتے ہیں حضرت عثمان جب موذن کی آواز سنتے تو تشھد اور تکبیر میں وہی کلمات کہتے جو موذن کہتا ہے البتہ جب وہ حَیَّ عَلَی الصَّلاَۃِ کہتا تو وہ مَا شَائَ اللَّہُ ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللَّہِ کہتے اور جب وہ قَدْ قَامَتِ الصَّلاَۃُ کہتا تو آپ یہ کلمات کہتے (ترجمہ) عدل اور سچائی کی بات کرنے والوں کو خوش آمدید اور نماز کو خوش آمدید پھر نماز کے لیے اٹھتے۔

2382

(۲۳۸۲) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِیقٍ ، قَالَ : مِنَ الْجَفَائِ أَنْ تَسْمَعَ الْمؤَذِّنَ یَقُولُ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، ثُمَّ لاَ تُجِیبَہُ۔
(٢٣٨٢) حضرت عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ دل کی سختی کی علامت ہے کہ تم موذن کو لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ کہتے سنو لیکن اس کا جواب نہ دو ۔

2383

(۲۳۸۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : مِنَ الْجَفَائِ أَنْ تَسْمَعَ الأَذَانَ ، ثُمَّ لاَ تَقُولُ مِثْلَ مَا یَقُولُ۔
(٢٣٨٣) حضرت عبداللہ فرماتے ہیں کہ دل کی سختی کی علامت یہ ہے کہ تم موذن کی آواز سنو پھر وہ کلمات نہ کہو جو وہ کہتا ہے۔

2384

(۲۳۸۴) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ أَشعثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی الْعَاصِ ، قَالَ : آخِرُ مَا عَہِدَ إلَیَّ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنِ اتَّخِذْ مُؤَذِّنًا لاَ یَأْخُذُ عَلَی أَذَانِہِ أَجْرًا۔ (ترمذی ۲۰۹۔ ابوداؤد ۵۳۲)
(٢٣٨٤) حضرت عثمان بن ابی العاص فرماتے ہیں کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس آخری بات کا وعدہ لیا وہ یہ تھی کہ ایسے شخص کو موذن بنانا جو اذان پر اجرت نہ لے۔

2385

(۲۳۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ؛ أَنَّہُ کَرِہَ أَنْ یَأْخُذَ الْمُؤَذِّنُ عَلَی أَذَانِہِ جُعْلاً وَیَقُولُ : إِنْ أُعْطِیَ بِغَیْرِ مَسْأَلَۃٍ فَلاَ بَأْسَ۔
(٢٣٨٥) حضرت ضحاک اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ موذن اذان پر اجرت لے۔ البتہ بغیر مانگے مل جائے تو کوئی حرج نہیں۔

2386

(۲۳۸۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ مُوسَی ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ قُرَّۃَ قَالَ : کَانَ یُقَالُ : لاَ یُؤَذِّنُ لَکَ إِلاَّ مُحْتَسِبٌ۔
(٢٣٨٦) حضرت معاویہ بن قرہ فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ تمہارے لیے صرف مخلص شخص ہی اذان دے۔

2387

(۲۳۸۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ زَاذَانَ ، عَنْ یَحْیَی الْبَکَّائِ ، قَالَ : کُنْتُ آخِذًا بِیَدِ ابْنِ عُمَرَ وَہُوَ یَطُوفُ بِالْکَعْبَۃِ ، فَلَقِیَہُ رَجُلٌ مِنْ مُؤَذِّنِی الْکَعْبَۃِ ، فَقَالَ : إنِّی لأُحِبُّک فِی اللہِ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : إِنِّی لأبْغِضُک فِی اللہِ ، إنَّک تُحَسِّنُ صَوْتَکَ لأَخْذِ الدَّرَاہِمِ۔
(٢٣٨٧) حضرت یحییٰ بکاء فرماتے ہیں کہ میں نے دورانِ طواف حضرت ابن عمر کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا۔ اتنے میں انھیں کعبہ کا ایک موذن ملا اور اس نے ان سے کہا میں آپ سے اللہ کے لیے محبت کرتا ہوں۔ حضرت ابن عمر نے فرمایا کہ میں تم سے اللہ کے لیے نفرت کرتا ہوں کیونکہ تم دراہم کے حصول کے لیے آواز کو خوبصورت کرتے ہو۔

2388

(۲۳۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِی سُفْیَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إذَا نَادَی الْمُؤَذِّنُ بِالأَذَانِ ہَرَبَ الشَّیْطَانُ ، حَتَّی یَکُونَ بِالرَّوْحَائِ ، وَہِیَ ثَلاَثُونَ مِیلاً مِنَ الْمَدِینَۃِ۔ (مسلم ۱۵)
(٢٣٨٨) حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ اذان کی آواز سن کر شیطان بھاگ جاتا ہے یہاں تک کہ وہ مقام روحاء تک پہنچ جاتا ہے۔ روحاء مدینہ سے تیس میل کے فاصلے پر ہے۔

2389

(۲۳۸۹) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ یَحْیَی ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إذَا نَادَی الْمُؤَذِّنُ بِالصَّلاَۃِ أَدْبَرَ الشَّیْطَانُ وَلَہُ ضُرَاطٌ ، فَإِذَا قَضَی أَمْسَکَ ، فَإِذَا ثَوَّبَ بِہَا أَدْبَرَ۔ (مسلم ۳۹۸۔ احمد ۲/۵۲۲)
(٢٣٨٩) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ جب موذن نماز کے لیے اذان دیتا ہے تو شیطان منہ پھیر کر ایسے بھاگتا ہے کہ اس کی ہوا بھی خارج ہوجاتی ہے۔ جب اذان مکمل ہو تو وہ پھر واپس آجاتا ہے اور جب اقامت کہی جائے تو پھر بھاگ جاتا ہے۔
(٤١) التطریب فی الأَذَانِ

2390

(۲۳۹۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حُسَیْنٍ الْمَکِّیِّ ؛ أَنَّ مُؤَذِّنًا أَذَّنَ فَطَرَّبَ فِی أَذَانِہِ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ : أَذِّنْ أَذَانًا سَمْحًا ، وَإِلا فَاعْتَزِلْنَا۔
(٢٣٩٠) حضرت عمر بن سعید مکی کہتے ہیں کہ ایک موذن نے نغمے کے انداز میں اذان دی تو حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس سے فرمایا کہ تم سادہ طریقے سے اذان دو یا پھر ہم سے دور کہیں چلے جاؤ۔

2391

(۲۳۹۱) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ حَلاَّمِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ فَائِدِ بْنِ بُکَیْر ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : مَنْ شَائَ اللَّہُ أَنْ یَجْعَلَ رِزْقَہُ فِی صَوْتِہِ فَعَلَ۔
(٢٣٩١) حضرت حذیفہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جس کا رزق اذان میں رکھنا چاہیں رکھ دیتے ہیں۔

2392

(۲۳۹۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : الأَذَانُ جَزْمٌ۔
(٢٣٩٢) حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اذان تو سادہ طریقے سے دی جاتی ہے۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔