hadith book logo

HADITH.One

HADITH.One

Urdu

Support

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Ibn Abi Shaybah

41. کتاب الجمل

ابن أبي شيبة

38911

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ یُونُسَ ، قَالَ : حدَّثَنَا بَقِیُّ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، قَالَ : (۳۸۹۱۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الْعَلاَئُ بْنُ الْمِنْہَالِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیِّ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبِی ، قَالَ : حَاصَرْنَا تَوَّجَ ، وَعَلَیْنَا رَجُلٌ مِنْ بَنِی سُلَیْمٍ یُقَالُ لَہُ : مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ ، قَالَ : فَلَمَّا أَنَ افْتَتَحْنَاہَا ، قَالَ : وَعَلَیَّ قَمِیصٌ خَلَقٌ انْطَلَقْتُ إِلَی قَتِیلٍ مِنَ الْقَتْلَی الَّذِینَ قَتَلْنَا مِنَ الْعَجَمِ ، قَالَ : فَأَخَذْتُ قَمِیصِ بَعْضِ أُولَئِکَ الْقَتْلَی ، قَالَ : وَعَلَیْہِ الدِّمَائُ ، فَغَسَلْتہ بَیْنَ أَحْجَارٍ ، وَدَلَّکْتہ حَتَّی أَنْقَیْتہ ، وَلَبِسْتہ وَدَخَلْتُ الْقَرْیَۃَ ، فَأَخَذْت إبْرَۃً وَخُیُوطًا ، فَخِطْت قَمِیصِی ، فَقَامَ مُجَاشِعٌ ، فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، لاَ تَغُلُّوا شَیْئًا ، مَنْ غَلَّ شَیْئًا جَائَ بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَلَوْ کَانَ مِخْیَطًا ۔ ۲۔ فَانْطَلَقْت إِلَی ذَلِکَ الْقَمِیصِ فَنَزَعْتہ وَانْطَلَقْت إِلَی قَمِیصِی فَجَعَلْتُ أَفْتُقُہُ حَتَّی وَاللہِ یَا بُنَیَّ جَعَلْت أُخَرِّقُ قَمِیصِی تَوَقِّیًا عَلَی الْخَیْطِ أَنْ یَنْقَطِعَ فَانْطَلَقْت بِالْخُیُوطِ وَالإِبْرَۃُ وَالْقَمِیصُ الَّذِی کُنْت أَخَذْتہ مِنَ الْمَقَاسِمِ فَأَلْقَیْتہ فِیہَا ، ثُمَّ مَا ذَہَبْتُ مِنَ الدُّنْیَا حَتَّی رَأَیْتہمْ یَغُلُّونَ الأَوْسَاقَ ، فَإِذَا قُلْتَ : أَیُّ شَیْئٍ ہَذَا ، قَالُوا : نَصِیبًا مِنَ الْفَیْئِ أَکْثَرَ مِنْ ہَذَا۔ ۳۔ قَالَ عَاصِمٌ : وَرَأَی أَبِی رُؤْیَا وَہُمْ مُحَاصِرُو تَوَّجَ فِی خِلاَفَۃِ عُثْمَانَ ، وَکَانَ أَبِی إِذَا رَأَی رُؤْیَا کَأَنَّمَا یَنْظُرُ إلَیْہَا نَہَارًا ، وَکَانَ أَبِی قَدْ أَدْرَکَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَرَأَی کَأَنَّ رَجُلاً مَرِیضًا وَکَأَنَّ قَوْمًا یَتَنَازَعُونَ عِنْدَہُ ، قد اخْتَلَفَتْ أَیْدِیہِمْ وَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُہُمْ وَکَانَت امْرَأَۃٌ عَلَیْہَا ثِیَابٌ خُضْرٌ جَالِسَۃً کَأَنَّہَا لَوْ تَشَائُ أَصْلَحَتْ بَیْنَہُمْ ، إذْ قَامَ رَجُلٌ مِنْہُمْ فَقَلَبَ بِطَانَۃَ جُبَّۃٍ عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : أَیْ مَعَاشِرَ الْمُسْلِمِینَ ، أَیَخْلَقُ الإِسْلاَم فِیکُمْ ، وَہَذَا سِرْبَالُ نَبِیِّ اللہِ فِیکُمْ لَمْ یَخْلَقْ ، إذْ قَامَ آخَرُ مِنَ الْقَوْمِ فَأَخَذَ بِأَحَدِ لَوْحَی الْمُصْحَفِ فَنَفَضَہُ حَتَّی اضْطَرَبَ وَرَقُہُ ۔ ۴۔ قَالَ : فَأَصْبَحَ أَبِی یَعْرِضُہَا وَلاَ یَجِدُ مَنْ یُعَبِّرُہَا ، قَالَ : کَأَنَّہُمْ ہَابُوا تَعْبِیرَہَا۔ قَالَ : قَالَ أَبِی : فَلَمَّا أَنْ قَدِمْت الْبَصْرَۃَ فَإِذَا النَّاسُ قَدْ عَسْکَرُوا ، قَالَ : قُلْتُ : مَا شَأْنُہُمْ ، قَالَ : فَقَالُوا : بَلَغَہُمْ أَنَّ قَوْمًا سَارُوا إِلَی عُثْمَانَ فَعَسْکَرُوا لِیُدْرِکُوہُ فَیَنْصُرُوہُ ، فَقَامَ ابْنُ عَامِرٍ ، فَقَالَ : إِنَّ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ صَالِحٌ ، وَقَدِ انْصَرَفَ عَنْہُ الْقَوْمُ ، فَرَجَعُوا إِلَی مَنَازِلِہِمْ فَلَمْ یَفْجَأْہُمْ إِلاَّ قَتْلُہُ ، قَالَ : فَقَالَ أَبِی : فَمَا رَأَیْت یَوْمًا قَطُّ کَانَ أَکْثَرَ شَیْخًا بَاکِیًا تَخَلَّلُ الدُّمُوعُ لِحْیَتَہُ مِنْ ذَلِکَ الْیَوْمِ ۔ ۵۔ فَمَا لَبِثْتُ إِلاَّ قَلِیلاً حَتَّی إِذَا الزُّبَیْرُ وَطَلْحَۃُ قَدْ قَدِمَا الْبَصْرَۃَ ، قَالَ : فَمَا لَبِثْت بَعْدَ ذَلِکَ إِلاَّ یَسِیرًا ، حَتَّی إِذَا عَلِیٌّ أَیْضًا قَدْ قَدِمَ ، فَنَزَلَ بِذِی قَارٍ ، قَالَ : فَقَالَ لِی شَیْخَانِ مِنَ الْحَیِّ : اذْہَبْ بِنَا إِلَی ہَذَا الرَّجُلِ ، فَلْنَنْظُرْ إِلَی مَا یَدْعُو ، وَأَیُّ شَیْئٍ الذی جَائَ بِہِ ، فَخَرَجْنَا حَتَّی إِذَا دَنَوْنَا مِنَ الْقَوْمِ وَتَبَیَّنَّا فَسَاطِیطَہُمْ إِذَا شَابٌّ جَلْدٌ غَلِیظٌ خَارِجٌ مِنَ الْعَسْکَرِ ، قَالَ الْعَلاَئُ :رَأَیْتُ أَنَّہُ قَالَ : عَلَی بَغْلٍ ، فَلَمَّا أَنْ نَظَرْت إلَیْہِ شَبَّہْتہ الْمَرْأَۃَ الَّتِی رَأَیْتہَا عِنْدَ رَأْسِ الْمَرِیضِ فِی النَّوْمِ ، فَقُلْتُ لِصَاحِبِیَّ : لَئِنْ کَانَ لِلْمَرْأَۃِ الَّتِی رَأَیْت فِی الْمَنَامِ عِنْدَ رَأْسِ الْمَرِیضِ أَخٌ إِنَّ ذَا لأَخُوہَا ، ۶۔ قَالَ : فَقَالَ لِی أَحَدُ الشَّیْخَیْنِ اللَّذَیْنِ مَعِی : مَا تُرِیدُ إِلَی ہَذَا ، قَالَ : وَغَمَزَنِی بِمِرْفَقِہِ ، فقَالَ الشَّابُّ : أَیَّ شَیْئٍ قُلْتَ؟ قَالَ : فَقَالَ أَحَدُ الشَّیْخَیْنِ : لَمْ یَقُلْ شَیْئًا ، فَانْصَرِفْ ، قَالَ : لِتُخْبِرَنِی مَا قُلْتَ ، قَالَ: فَقَصَصْت عَلَیْہِ الرُّؤْیَا ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْت ، قَالَ : وَارْتَاعَ ، ثُمَّ لَمْ یَزَلْ یَقُولُ : لَقَدْ رَأَیْت لَقَدْ رَأَیْت ، حَتَّی انْقَطَعَ عَنَّا صَوْتُہُ ، قَالَ : فَقُلْتُ لِبَعْضِ مَنْ لَقِیت مَنِ الرَّجُلِ الَّذِین رَأَیْنَا آنِفًا ، قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ ، قَالَ: فَعَرَفْنَا ، أَنَّ الْمَرْأَۃَ عَائِشَۃُ۔ ۷۔ قَالَ : فَلَمَّا أَنْ قَدِمْت الْعَسْکَرَ قَدِمْت عَلَی أَدْہَی الْعَرَبِ ، یَعْنِی عَلِیًّا ، قَالَ : وَاللہِ لَدَخَلَ عَلَیّ فِی نَسَبِ قَوْمِی حَتَّی جَعَلْت أَقُولُ : وَاللہِ لَہُوَ أَعْلَمُ بِہِمْ مِنِّی ، حَتَّی قَالَ : أَمَا إِنَّ بَنِی رَاسِبٍ بِالْبَصْرَۃِ أَکْثَرُ مِنْ بَنِی قُدَامَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ أَجَلْ ، قَالَ : فَقَالَ : أَسَیِّدُ قَوْمِکَ أَنْتَ ؟ قُلْتُ : لاَ ، وَإِنِّی فِیہِمْ لَمُطَاعٌ ، وَلِغَیْرِی أَسُودُ ، وَأَطْوَعُ فِیہِمْ مِنِّی ، قَالَ : فَقَالَ : مَنْ سَیِّدُ بَنِی رَاسِبٍ ؟ قُلْتُ : فُلاَنٌ ، قَالَ : فَسَیِّدُ بَنِی قُدَامَۃَ ؟ قَالَ : قُلْتُ : فُلاَنٌ لآخَرَ ، قَالَ : ہَلْ أَنْتَ مُبَلِّغُہُمَا کِتَابَیْنِ مِنِّی قُلْتُ : نَعَمْ ۔ ۸۔ قَالَ : أَلاَ تُبَایِعُونَ ، قَالَ : فَبَایَعَ الشَّیْخَانِ اللَّذَانِ مَعِی ، قَالَ : وَأَضَبَّ قَوْمٌ کَانُوا عِنْدَہُ ، قَالَ : وَقَالَ أَبِی بِیَدِہِ : فَقَبَضَہَا وَحَرَّکَہَا کَأَنَّ فِیہِمْ خِفَّۃٌ ، قَالَ : فَجَعَلُوا یَقُولُونَ : بَایِعْ بَایِعْ ، قَالَ : وَقَدْ أَکَلَ السُّجُودُ وُجُوہَہُمْ ، قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ لِلْقَوْمِ : دَعُوا الرَّجُلَ ، فَقَالَ أَبِی : إنَّمَا بَعَثَنِی قَوْمِی رَائِدًا وَسَأُنْہِی إلَیْہِمْ مَا رَأَیْت ، فَإِنْ بَایَعُوک بَایَعْتُک ، وَإِنِ اعْتَزَلُوک اعْتَزَلْتُک ، قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ : أَرَأَیْت لَوْ أَنَّ قَوْمَک بَعَثُوک رَائِدًا فَرَأَیْتَ رَوْضَۃً وَغَدِیرًا ، فَقُلْتُ : یَا قَوْمُ ، النُّجْعَۃَ النُّجْعَۃَ ، فَأَبَوْا ، مَا أَنْتَ مُنْتَجِعٌ بِنَفْسِکَ ، قَالَ : فَأَخَذْت بِإِصْبَعٍ مِنْ أَصَابِعِہِ ، ثُمَّ قُلْتُ : نُبَایِعُک عَلَی أَنْ نُطِیعَک مَا أَطَعْت اللَّہَ ، فَإِذَا عَصَیْتہ فَلاَ طَاعَۃَ لَکَ عَلَیْنَا ، فَقَالَ : نَعَمْ ، وَطَوَّلَ بِہَا صَوْتَہُ ، قَالَ : فَضَرَبْت عَلَی یَدِہِ ۔ ۹۔ قَالَ : ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَی مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ وَکَانَ فِی نَاحِیَۃِ الْقَوْمِ ، قَالَ : فَقَالَ : إِمَا انْطَلَقْت إِلَی قَوْمِکَ بِالْبَصْرَۃِ فَأَبْلِغْہُمْ کُتُبِی وَقَوْلِی ، قَالَ : فَتَحَوَّلَ إلَیْہِ مُحَمَّدٌ ، فَقَالَ : إِنَّ قَوْمِی إِذَا أَتَیْتہمْ یَقُولُونَ : مَا قَوْلُ صَاحِبِکَ فِی عُثْمَانَ ، قَالَ : فَسَبَّہُ الَّذِینَ حَوْلَہُ ، قَالَ : فَرَأَیْتُ جَبِینَ عَلِیٍّ یَرْشَحُ کَرَاہِیَۃً لِمَا یَجِیئُونَ بِہِ ، قَالَ : فَقَالَ مُحَمَّدٌ : أَیُّہَا النَّاسُ ، کُفُّوا فَوَاللہِ مَا إیَّاکُمْ أَسْأَلُ ، وَلاَ عَنْکُمْ أُسْأَلُ ، قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ : أَخْبِرْہُمْ ، أَنَّ قَوْلِی فِی عُثْمَانَ أَحْسَنُ الْقَوْلِ ، إِنَّ عُثْمَانَ کَانَ مَعَ {الَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا وَاللَّہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِینَ}۔ ۱۰۔ قَالَ : قَالَ أَبِی : فَلَمْ أَبْرَحْ حَتَّی قَدِمَ عَلَیَّ الْکُوفَۃِ ، جَعَلُوا یَلْقونِی فَیَقُولُونَ : أَتَرَی إخْوَانَنَا مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ یُقَاتِلُونَنَا ، قَالَ : وَیَضْحَکُونَ وَیَعْجَبُونَ ، ثُمَّ قَالُوا : وَاللہِ لَوْ قَدَ الْتَقَیْنَا تَعَاطَیْنَا الْحَقَّ ، قَالَ : فَکَأَنَّہُمْ یَرَوْنَ أَنَّہُمْ لاَ یَقْتَتِلُونَ ، قَالَ : وَخَرَجْت بِکِتَابِ عَلِی، فَأَمَّا أَحَدُ الرَّجُلَیْنِ اللَّذَیْنِ کَتَبَ إلَیْہِمَا فَقَبِلَ الْکِتَابَ وَأَجَابَہُ ، وَدَلَلْت عَلَی الآخَرِ فَتَوَارَی ، فَلَوْ أَنَّہُمْ قَالُوا : کُلَیْبٌ ما أُذِنَ لِی ، فَدَفَعْت إلَیْہِ الْکِتَابَ ، فَقُلْتُ : ہَذَا کِتَابُ عَلِی ، وَأَخْبَرْتہ أَنِّی أَخْبَرْتہ أَنَّک سَیِّدُ قَوْمِکَ ، قَالَ : فَأَبَی أَنْ یَقْبَلَ الْکِتَابَ ، وَقَالَ : لاَ حَاجَۃَ لِی إِلَی السُّؤْدُدِ الْیَوْمَ ، إنَّمَا سَادَاتُکُمَ الْیَوْمَ شَبِیہٌ بِالأَوْسَاخِ ، أَوِ السَّفَلَۃِ ، أَو الأَدْعِیَائِ ، وَقَالَ : کَلِّمْہُ ، لاَ حَاجَۃَ لِی الْیَوْمَ فِی ذَلِکَ ، وَأَبَی أَنْ یُجِیبَہُ ۔ ۱۱۔ قَالَ فَوَاللہِ مَا رَجَعْت إِلَی عَلِیٍّ حَتَّی إِذَا الْعَسْکَرَانِ قَدْ تَدَانَیَا فَاسْتَبَّت عِبْدَانُہُمْ ، فَرَکِبَ الْقُرَّائُ الَّذِینَ مَعَ عَلِیٍّ حِینَ أَطْعَنَ الْقَوْمُ ، وَمَا وَصَلْت إِلَی عَلِیٍّ حَتَّی فَرَغَ الْقَوْمُ مِنْ قِتَالِہِمْ ، دَخَلْتُ عَلَی الأَشْتَرِ فَإِذَا بِہِ جِرَاحٌ ، قَالَ عَاصِمٌ : وَکَانَ بَیْنَنَا وَبَیْنَہُ قَرَابَۃٌ مِنْ قِبَلِ النِّسَائِ ، فَلَمَّا أَنْ نَظَرَ إِلَی أَبِی ، قَالَ وَالْبَیْتُ مَمْلُوئٌ مِنْ أَصْحَابِہِ ، قَالَ : یَا کُلَیْبُ ، إنَّک أَعْلَمُ بِالْبَصْرَۃِ مِنَّا ، فَاذْہَبْ فَاشْتَرِ لِی أَفْرَہَ جَمَلٍ تَجْدہ فِیہَا ، قَالَ : فَاشْتَرَیْت مِنْ عَرِیفٍ لِمَہَرَۃَ جَمَلَہُ بِخَمْسِ مِئَۃٍ ، قَالَ : اذْہَبْ بِہِ إِلَی عَائِشَۃَ وَقُلْ : یُقْرِئُک ابْنُک مَالِکٌ السَّلاَمَ ، وَیَقُولُ : خُذِی ہَذَا الْجَمَلَ فَتَبَلَّغِی عَلَیْہِ مَکَانَ جَمَلِکَ ، فَقَالَتْ : لاَ سَلَّمَ اللَّہُ عَلَیْہِ ، إِنَّہُ لَیْسَ بِابْنِی ، قَالَ : وَأَبَتْ أَنْ تَقْبَلَہُ ۔ ۱۲۔ قَالَ : فَرَجَعْت إلَیْہِ فَأَخْبَرْتہ بِقَوْلِہَا ، قَالَ : فَاسْتَوَی جَالِسًا ثُمَّ حَسَرَ عَنْ سَاعِدِہِ ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ : إِنَّ عَائِشَۃَ لَتَلُومُنِی عَلَی الْمَوْتِ الْمُمِیتِ ، إنِّی أَقْبَلْت فِی رِجْرِجَۃٍ مِنْ مَذْحِجٍ، فَإِذَا ابْنُ عَتَّابٍ قَدْ نَزَلَ فَعَانَقَنِی ، قَالَ ، فَقَالَ: اقْتُلُونِی وَمَالِکًا، قَالَ: فَضَرَبْتہ فَسَقَطَ سُقُوطًا أَمْرَدًا، قَالَ، ثُمَّ وَثَبَ إلَیّ ابْنِ الزُّبَیْرِ، فَقَالَ: اقْتُلُونِی وَمَالِکًا، وَمَا أُحِبُّ، أَنَّہُ قَالَ: اقْتُلُونِی وَالأَشْتَرَ، وَلاَ أَنَّ کُلَّ مِذْحَجِیَّۃٍ وَلَدَتْ غُلاَمًا، فَقَالَ أَبِی: إنِّی اعْتَمَرْتہَا فِی غَفْلَۃٍ، قُلْتُ: مَا یَنْفَعُک أَنْتَ إِذَا قُلْتَ أَنْ تَلِدَ کُلُّ مُذْحَجِیَّۃٍ غُلاَمًا ، فَقَالَ أَبِی : إِنِّی اعْتَمَرْتُہَا فِی غَفْلَۃ ، قُلْتُ : مَا یَنْفَعُکَ أَنْتَ إِذَا قُلْتُ : أَنْ تَلِدَ کُلّ مُذْحِجِیَّۃَ غُلاَمًا ۔ ۱۳۔ قَالَ : ثُمَّ دَنَا مِنْہُ أَبِی ، فَقَالَ : أَوْصِ بِی صَاحِبَ الْبَصْرَۃِ فَإِنَّ لِی مَقَامًا بَعْدَکُمْ ، قَالَ : فَقَالَ : لَوْ قَدْ رَآک صَاحِبُ الْبَصْرَۃِ لَقَدْ أَکْرَمَک ، قَالَ : کَأَنَّہُ یَرَی ، أَنَّہُ الأَمِیرُ ، قَالَ : فَخَرَجَ أَبِی مِنْ عِنْدِہِ فَلَقِیَہُ رَجُلٌ ، قَالَ : فَقَالَ : قَدْ قَامَ أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ قَبْلُ خَطِیبًا ، فَاسْتَعْمَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَلَی أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، وَزَعَمَ أَنَّہُ سَائِرٌ إِلَی الشَّامِ یَوْمَ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : فَرَجَعَ أَبِی فَأَخْبَرَ الأَشْتَرَ ، قَالَ : فَقَالَ لأَبِی : أَنْتَ سَمِعْتہ ، قَالَ : فَقَالَ أَبِی : لاَ قَالَ : فَنَہَرَہُ وَقَالَ : اجْلِسْ ، إِنَّ ہَذَا ہُوَ الْبَاطِلُ ، قَالَ : فَلَمْ أَبْرَحْ أَنْ جَائَ رَجُلٌ فَأَخْبَرَہُ مِثْلَ خَبَرِی ، قَالَ : فَقَالَ : أَنْتَ سَمِعْت ذَاکَ ، قَالَ : فَقَالَ : لاَ ، فَنَہَرَہُ نَہْرَۃً دُونَ الَّتِی نَہَرَنِی ، قَالَ : وَلَحَظَ إلَیَّ وَأَنَا فِی جَانِبِ الْقَوْمِ ، أَیْ إِنَّ ہَذَا قَدْ جَائَ بِمِثْلِ خَبَرِکَ ۔ ۱۴۔ قَالَ : فَلَمْ أَلْبَثْ أَنْ جَائَ عَتَّابٌ التَّغْلِبِیُّ وَالسَّیْفُ یَخْطِرُ ، أَوْ یَضْطَرِبُ فِی عُنُقِہِ ، فَقَالَ : ہَذَا أَمِیرُ مُؤْمِنِیکُمْ قَدِ اسْتَعْمَلَ ابْنُ عَمِّہِ عَلَی الْبَصْرَۃِ ، وَزَعَمَ أَنَّہُ سَائِرٌ إِلَی الشَّامِ یَوْمَ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : قَالَ لَہُ الأَشْتَرُ : أَنْتَ سَمِعْتہ یَا أَعْوَرُ ، قَالَ : إی وَاللہِ یَا أَشْتَرُ ، لأَنَا سَمِعْتہ بِأُذُنَیَّ ہَاتَیْنِ ، قَالَ : فَتَبَسَّمَ تَبَسُّمًا فِیہِ کُشُورٌ ، قَالَ : فَقَالَ : فَلاَ نَدْرِی إذًا عَلاَمَ قَتَلْنَا الشَّیْخَ بِالْمَدِینَۃِ ۔ ۱۵۔ قَالَ : ثُمَّ قَالَ : لِمُذْحَجِیَّتِہِ قُومُوا فَارْکَبُوا ، فَرَکِبَ ، قَالَ : وَمَا أَرَاہُ یُرِیدُ یَوْمَئِذٍ إِلاَّ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : فَہَمَّ عَلِیٌّ أَنْ یَبْعَثَ خَیْلاً تُقَاتِلُہُ ، قَالَ : ثُمَّ کَتَبَ إلَیْہِ ، أَنَّہُ لَمْ یَمْنَعَنِّی مِنْ تَأْمِیرِکَ أَنْ لاَ تَکُونَ لِذَلِکَ أَہْلاً ، وَلَکِنِّی أَرَدْت لِقَائَ أَہْلِ الشَّامِ وَہُمْ قَوْمُک ، فَأَرَدْت أَنْ أَسْتَظْہِرَ بِکَ عَلَیْہِمْ ، قَالَ : وَنَادَی فِی النَّاسِ بِالرَّحِیلِ ، قَالَ : فَأَقَامَ الأَشْتَرُ حَتَّی أَدْرَکَہُ أَوَائِلُ النَّاسِ ، قَالَ : وَکَانَ قَدْ وَقَّتَ لَہُمْ یَوْمَ الاِثْنَیْنِ ، فِیمَا رَأَیْت ، فَلَمَّا صَنَعَ الأَشْتَرُ مَا صَنَعَ نَادَی فِی النَّاسِ قَبْلَ ذَلِکَ بِالرَّحِیلِ۔
(٣٨٩١٢) عاصم بن کلیب جرمی فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم بیان کرتے ہیں کہ ہم نے توج (شہر) کا محاصرہ کیا جبکہ ہمارے لشکر کے امیر بنی سلیم قبیلہ کے مجاشع بن مسعود تھے جب ہم اس شہر کو فتح کرچکے تو میرے بدن پر ایک بوسیدہ کرتا تھا تو میں عجم کے ان مقتولین کی طرف گیا جن کو ہم نے تہہ تیغ کیا تھا۔ ایک مقتول کی قمیص میں نے اتار لی جس پر خون کے نشان تھے میں نے اسے پتھروں کے درمیان دھویا اور خوب رگڑ کر اسے اچھی طرح صاف کرلیا اور پھر زیب تن کر کے آبادی کی طرف گیا اور مال غنیمت سے ایک سوئی اور دھاگہ لیا اور اپنی پھٹی ہوئی قمیص کی سلائی کی۔ مجاشع بن مسعود کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے اے لوگو ! تم کسی بھی شئے میں خیانت نہ کرو جس نے خیانت کی قیامت کے دن اسے حساب دینا پڑے گا اگرچہ دھاگہ ہی کیوں نہ ہو۔ پس میں نے قمیص اتاردی اور اپنی قمیص کو پھاڑنے لگا تاکہ (مال غنیمت کا) دھاگہ ٹوٹ نہ جائے پھر میں سوئی اور قمیص کو لے کر مال غنیمت کے پاس پہنچا اور میں نے یہ چیزیں واپس رکھ دیں پھر میں نے لوگوں کو اس دنیا میں دیکھا کہ وہ کئی کئی وسق میں خیانت کرتے ہیں جب میں نے ان سے کہا کہ یہ کیا ہے تو وہ جواب دیتے مال غنیمت میں ہمارا اس سے بھی زیادہ حصہ بنتا ہے عاصم کہتے ہیں کہ میرے والد ماجد نے خواب دیکھا جب وہ خلافت عثمان کے زمانے میں توج کے محاصرہ کے لیے گئے ہوئے تھے۔ میرے والد نے جب یہ خواب دیکھا تو بڑے واضح طریقے سے دیکھا میرے والد نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صحبت کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔ انھوں نے خواب میں دیکھا کہ ایک مریض آدمی ہے اس کے پاس لوگ جھگڑ رہے ہیں اور ان کے ہاتھ ایک دوسرے کی طرف اٹھ رہے ہیں اور آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ ان کے قریب ایک عورت سبز لباس میں ملبوس بیٹھی ہے اور ایسے معلوم ہو رہی ہے جیسے وہ ان کے درمیان صلح کرانے کی خواہاں ہے اسی اثنا میں ایک آدمی کھڑا ہوتا ہے اور اپنے جیسے کے استر پلٹتا ہے پھر کہتا ہے اے مسلمانو ! کیا تمہارا اسلام بوسیدہ ہوگیا جبکہ یہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کرتا ہے جو ابھی پرانا نہیں ہوا اسی دوران دوسرا شخص کھڑا ہوا اور قرآن کریم کی ایک جلد کو پکڑ کر جھٹکا جس کی وجہ سے قرآن کریم کے اوراق پھیلنے لگے۔ عاصم کہتے ہیں کہ میرے والد نے یہ خواب تعبیر بتانے والوں کے سامنے بیان کیا مگر کوئی اس خواب کی تعبیر نہ بتا سکا بلکہ تعبیر بتانے والے یہ خواب سن کر گھبرا جاتے تھے۔
عاصم کہتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا کہ میں بصرہ آیا تو دیکھا کہ لوگ لشکر تیار کر رہے ہیں میں نے پوچھا انھیں کیا ہوا تو مجھے لوگوں نے بتایا کہ ان لوگوں کو یہ اطلاع ملی ہے کہ کچھ لوگ حضرت عثمان کی طرف گئے ہیں (تا کہ ان کے خلاف شورش برپا کریں) اب یہ لوگ) اہل بصرہ) حضرت عثمان کی مدد کے لیے جارہے ہیں۔ پھر ابن عامر کھڑا ہوا اور کہنے لگا کہ امیر المومنین نے صلح کرلی ہے اور ان کے پاس جانے والا لشکر لوٹ چکا ہے (یہ سن کر) اہل بصرہ بھی اپنے گھروں کو لوٹ گئے اس کے بعد حضرت عثمان کی شہادت نے ان کو سخت رنج میں مبتلا کیا۔ میں نے اتنی کثیر تعداد میں بوڑھے لوگوں کو اتنا روتے ہوئے پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ ان کی داڑھیاں آنسوؤں سے تر ہوں۔ پھر تھوڑا ہی عرصہ گزرا کہ حضرت زبیر اور طلحہ بصرہ تشریف لائے پھر کچھ ہی عرصہ بعد حضرت علی تشریف لائے اور ذی قار (جگہ کا نام) میں ٹھہرے۔ قبیلے کے دو بوڑھے مجھ سے کہنے لگے کہ آؤ ان کے (علی ) پاس چلتے اور دیکھتے ہیں کہ یہ کیا دعوت دیتے ہیں اور کیا موقف لے کر آئے ہیں۔ پس ہم نکلے اور ان کی طرف بڑھے جب ہم ان کے قریب ہوئے تو ان کے گروہ ہمیں نظر آنے لگے۔ اچانک ہماری ایک نوجوان پر نظر پڑی جو سخت کھال والا تھا اور لشکر کے ایک جانب تھا۔
جب میں نے اسے دیکھا تو یہ اس عورت سے بہت مشابہت رکھتا تھا جس کو میں نے خواب میں مریض کے پاس بیٹھے ہوئے دیکھا تھا۔ میں نے اپنے ساتھیوں کو کہا کہ اگر اس عورت جس کو میں نے خواب میں مریضے سرہانے بیٹھے ہوئے دیکھا تھا کا کوئی بھائی ہو تو یہ اسی کا بھائی ہے۔ مرھے ساتھ جو دو بزرگ شخص تھے ان میں سے ایک کہنے لگا آپ کی اس شخص سے کیا غرض ہے اور میری کہنی کو پکڑ کر دبایا۔ وہ جوان ہماری گفتگو سن کر کہنے لگا کہ آپ کیا فرما رہے ہیں میرے ایک ساتھی نے کہا کچھ نہیں آجائیں۔ مگر اس نوجوان نے اصرار کیا کہ آپ بتائیں آپ کیا کہہ رہے تھے۔ پس میں نے اس کو اپنا خواب سنادیا تو نوجوان کہنے لگا یہ خواب آپ نے دیکھا ہے پھر وہ گھبرایا اور گھبراہٹ میں یہی کہتا رہا کہ یہ خواب آپ نے دیکھا ہے ؟ یہ خواب آپ نے دیکھا ہے ؟ اسی طرح کہتا رہا حتیٰ کہ اس کی آواز ہم سے دور ہوتے ہوتے منقطع ہوگئی۔ میں نے کسی سے پوچھا یہ کون شخص تھا جو ہم سے ملا تو اس نے جواب دیا محمد بن ابی بکر عاصم کے والد محترم فرماتے ہیں کہ پھر ہم نے پہچان لیا کہ وہ عورت (جو خواب میں مریض کے سرہانے بیٹھی تھی) عائشہ تھی۔
پس جب میں لشکر میں پہنچا تو میں نے وہاں عرب کے سب سے زیادہ دانا انسان کو پایا یعنی کہ حضرت علی کو عاصم کے والد محترم بیان کرتے ہیں کہ اللہ کی قسم حضرت علی مجھ سے میری قوم کے متعلق گفت و شنید کرنا چاہتے تھے میں نے سوچا کہ وہ تو میری قوم کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ حضرت علی نے فرمایا کہ بصرہ میں بنی راسب بنی قدامہ سے زیادہ ہیں ناں ! میں نے کہا جی ہاں۔ انھوں نے مجھ سے سوال کیا آپ اپنی قوم کے سردار ہیں میں نے جواب دیا جی نہیں۔ اگرچہ میری بھی قوم اطاعت کرتی ہے مگر مجھ سے بڑے اور قابل اطاعت سردار بھی میری قوم میں موجود ہیں۔ پس حضرت علی نے مجھ سے دریافت کیا بنی راسب کا سردار کون ہے میں نے کہا فلاں پھر انھوں نے بنی قدامہ کے بارے میں سوال کیا کہ ان کا سردار کون ہے میں نے جواب دیا فلاں۔ پھر فرمایا کیا میرے دو خط ان دونوں سرداروں کو پہنچا دوگے میں نے کہا جی ضرور، پھر فرمانے لگے کیا تم لوگ بیعت نہیں کرو گے تو حضرت عاصم کے والد ماجد فرماتے ہیں کہ میرے ساتھ جو دو بزرگ تھے انھوں نے بیعت کرلی۔
پس وہ لوگ جو ان کے پاس تھے ناراض ہوئے میرے والد نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے کچھ کہا اور اپنے ہاتھ کو بند کیا اور حرکت دی گویا کہ ان لوگوں میں ایک طرح کی خفت تھی پس انھوں نے کہنا شروع کیا بیعت کرلو بیعت کرلو ان لوگوں کے چہرے پر سجدوں کے بڑے واضح نشان تھے۔ حضرت علی نے فرمایا تم اس آدمی کو چھوڑ دو پھر عاصم کے والد ماجد گویا ہوئے کہ مجھے میری قوم نے رہنما بنا کر بھیجا ہے اس لیے میں چاہتا ہوں کہ میں ان کو اس تمام معاملے سے آگاہ کردوں جو میں نے دیکھا ہے۔ اگر وہ آپ کے ہاتھ پر بیعت کے لیے تیار ہوئے تو میں بھی آپ سے بیعت کرلوں گا اور اگر انھوں نے آپ سے روگردانی کی تو میں بھی آپ سے علیحدہ ہوجاؤں گا۔ تو حضرت علی نے فرمایا دیکھو تمہاری قوم نے تمہیں رہنما بنا کر بھیجا ہے پس آپ نے باغ اور کنواں دیکھ لات پھر بھی تم اگر اپنی قوم سے گھاس اور پانی کی تلاش کا کہو تو اگر تمہاری قوم نے انکار کردیا تو پھر آپ خود پانی اور گھاس تلاش نہ کرسکو گے۔ میں نے ان کی انگلی پکڑی اور کہا ہم آپ سے بیعت کرتے ہیں کہ ہم آپ کی اطاعت کریں گے اس وقت تک جب تک اللہ تعالیٰ کی اطاعت پر قائم رہیں گے۔ پس اگر آپ نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی تو پھر ہمارے اوپر آپ کی اطاعت لازم نہیں۔ تو حضرت علی نے جواب دیا ٹھیک ہے اور آواز کو لمبا کیا۔
پس میں نے ان کے ہاتھ پر ہاتھ مارا پھر محمد بن حاطب کی طرف متوجہ ہوا جو لوگوں کے ایک جانب بیٹھے تھے حضرت علی نے فرمایا بصرہ میں اپنی قوم کی طرف جا کر میرے دونوں خط اور دونوں باتیں ان تک پہنچا دینا۔ پھر محمد بن حاطب حضرت علی کی طرف آئے اور کہنے لگے۔ جب میں اپنی قوم کی طرف آیا تو میری قوم کے لوگ پوچھنے لگے کہ ان کا حضرت عثمان کے بارے میں کیا خیال ہے تو میں نے جواب دیا کہ حضرت علی کے آس پاس کے لوگ تو انھیں برا بھلا کہہ رہے تھے مگر حضرت علی کی پیشانی سے ناپسندیدگی کا اظہار ہو رہا تھا بوجہ ان لوگوں کے برا بھلا کہنے کے۔
تو محمد بن حاتم نے کہا اے لوگو ٹھہر جاؤ اللہ کی قسم نہ تم سے میں نے سوال کیا ہے اور نہ تمہارے بارے میں مجھ سے سوال کیا گیا ہے پس حضرت علی نے فرمایا کہ تم حضرت عثمان کے بارے میں میری سب سے اچھی بات ان کو بتا دینا کہ وہ اہل ایمان میں سے تھے نیک اعمال کرنے والے تھے پھر اللہ سے ڈرنے والے تھے اور حسن سلو ک کرنے والے تھے اور اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے عاصم کہتے ہیں کہ میرے والد نے فرمایا میں وہاں ہی تھا کہ اہل کوفہ میرے پاس آئے اور مجھ سے ملاقات کرنے لگے پھر کہنے لگے کہ کیا آپ دیکھ رہے ہیں ہمارے بصرہ کے بھائی ہم سے قتال کرنا چاہتے ہیں یہ بات انھوں نے ہنستے ہوئے اور تعجب کرتے ہوئے کہی پھر کہنے لگے اللہ کی قسم اگر ہماری ان سے مڈ بھیڑ ہوئی تو ہم ضرور ان سے اپنا حق لیں گے عاصم کے والد ماجد فرماتے ہیں کہ وہ ایسے لگ رہے تھے جیسے قتال نہیں کریں گے میں حضرت علی کا خط لے کر نکلا پس جن دو سرداروں کی طرف حضرت علی نے خط لکھا تھا ان میں سے ایک نے خط لیا اور جواب دیا پھر مجھے دوسرے کا پتا بتایا گیا لوگ اسے کلیب کہتے تھے مجھے اجازت ملی اور میں نے خط اس تک پہنچایا اور بتایا کہ یہ خط حضرت علی کا ہے اور میں نے حضرت علی کو بتایا تھا کہ آپ قوم کے سردار ہیں پس اس نے خط لینے سے انکار کردیا اور کہا مجھے آج سرداری کی کوئی ضرورت نہیں بیشک تم لوگوں کی سرداری آج ایسی ہے جیسے گندگی، کمینوں اور مشکوک النسب لوگوں کی سرداری۔ پھر کہا آپ انھیں کہہ دینا مجھے سرداری کی کوئی ضرورت نہیں۔ اور خط کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم میں حضرت علی تک واپس پہنچ بھی نہیں پایا تھا کہ دونوں لشکر ایک دوسرے کے قریب ہوگئے اور لوگ لڑنے کے لیے سیدھے ہوگئے۔ پس حضرت علی کے ساتھ جو قراءت ہے وہ سوار ہوئے جب نیزہ بازی شروع ہوئی پھر میں حضرت علی سے اس وقت ملا جب لوگ قتال سے فارغ ہوچکے تھے۔ میں اشتر کے پاس گیا وہ زخمی تھے۔ عاصم کہتے ہیں ہمارے اور اس کے مابین عورتوں کی طرف سے کوئی رشتہ داری تھی جب اشتر نے میرے والد ماجد کی طرف دیکھا جب کہ اس کا گھر اس کے ساتھیوں سے بھرا ہوا تھا۔ اشتر نے کہا اے کلیب تم ہم سب سے زیادہ اہل بصرہ کو جانتے ہو۔ آپ جائیے اور میرے لیے ایک سریع الحرکت اونٹ خرید لو پس میں نے ایک سردار سے ایک جوان اونٹ پانچ سو درہم کے عوض خریدا۔ پھر کہنے لگا اسے عائشہ کے پاس لے جاؤ اور ان سے کہنا آپ کا بیٹا مالک آپ سے سلام عرض کررہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ یہ اونٹ قبول کر لیجیے اور اس پر سوار ہو کر اپنے اونٹ کی جگہ پہنچ جائیں۔ پس حضرت عائشہ نے فرمایا اس پر سلامتی نہ ہو اور وہ میرا بیٹا نہیں ہے اور اونٹ لینے سے انھوں نے انکار کردیا۔ میں واپس اس کے پاس آیا اور اسے حضرت عائشہ کا فرمان پہنچا دیا۔
کلیب کہتے ہیں کہ وہ سیدھا ہو کر بیٹھ گیا پھر اپنی کلائی سے آستین ہٹائی پھر کہنے لگا حضرت عائشہ مرنے والے کی موت پر مجھے ملامت کررہی ہیں میں تو قلیل سی جماعت میں آیا تھا۔ پھر اچانک ابن عتاب آئے اور مجھ سے مقابلہ کیا اور کہنے لگا تم مجھے اور مالک کو قتل کردو پس میں نے مارا اور وہ بہت بری طرح گرا پھر میں ابن زبیر کی طرف لپکا انھوں نے مجھے کہا کہ مجھے اور مالک کو قتل کردو اور میں پسند نہیں کرتا کہ وہ یہ کہہ دے کہ مجھے اور اشتر کو قتل کردو اور نہ یہ پسند کرتا ہوں کہ ہماری عورتیں غلاموں کو جنم دیں عاصم کہتے ہیں کہ میرے والد ماجد فرماتے ہیں کہ پھر اکیلے میں اس سے ملا اور اس سے کہا کہ آپ کے غلام جننے والے قول نے آپ کو کیا فائدہ دیا وہ مجھ سے قریب ہوگیا اور کہنے لگا کہ آپ صاحب بصرہ (علی ) کے بارے میں مجھ کو وصیت کیجیے کیونکہ میرا مقام آپ کے بعد ہی ہے کلیب نے اسے کہا کہ اگر صاحب بصرہ نے آپ کو دیکھا تو آپ کا ضرور اکرام کریں گے۔ عاصم بن کلیب کے والد ماجد کہتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو امیر سمجھنے لگا۔ پس میرے والد محترم وہاں سے اٹھے اور باہر آگئے تو میرے والد کو ایک آدمی ملا اس نے خبر دی کہ امیر المومنین نے خطبہ دیا اور عبداللہ ابن عباس کو بصرہ کا عامل مقرر کیا ہے اور حضرت علی فلاں دن شام کی طرف جانے والے ہیں۔ پس میرے والد محترم کو کہا یہ بات تو نے خود سنی ہے تو میرے والد نے کہا نہیں تو اشتر نے میرے والد کو ڈانٹا اور کہا بیٹھ جاؤ بیشک یہ جھوٹی خبر ہے میرے والد کہتے ہیں کہ میں اسی جگہ بیٹھا تھا کہ ایک اور شخص نے ایسی ہی خبر دی ۔ اشتر نے اس سے بھی یہی سوال کیا کہ کیا تم نے خود دیکھا ہے اس نے کہا نہیں پھر اسے بھی کچھ کہا یہ بھی تمہارے جیسی خبر لے کر آیا ہے جبکہ میں لوگوں کی ایک سمت میں بیٹھا تھا۔ تھوڑی ہی دیر بعد عتاب تغلبی آیا اس کی گردن میں تلوار لٹک رہی تھی۔ یہ تمہارے مومنین کا امیر ہے ؟ فلاں فلاں دن وہ شام کی طرف جانے والا ہے۔ اشتر نے اس سے کہا اے کانے ! تو نے یہ بات خود سنی ہے ؟ اس نے کہا ہاں اشتر ! اللہ کی قسم میں نے خود اپنے ان دو کانوں سے سنی ہے۔ اشتر مسکرایا پھر کہنے لگا اگر ایسا ہوا تو ہم نہیں جانتے کہ ہم نے شیخ (امیر المومنین) کو مدینہ میں کیوں قتل کیا ؟ پھر اپنے لشکریوں کو سوار ہونے کا حکم دیا اور خود سوار ہوا کہنے لگا کہ ان کا معاویہ ہی کی طرف ارادہ ہے۔ علی اس کے لشکر سے فکر مند ہوئے پھر اس کی طرف خط لکھا کہ میں نے تم کو امیر اس لیے نہیں بنایا کہ مجھے اہل شام جو تمہاری ہی قوم ہے کے خلاف تمہاری مدد درکار ہے ورنہ امیر نہ بنانے کی یہ وجہ نہ تھی کہ تم اس کے لیے اہل نہ تھے پس پھر لوگوں میں کوچ کرنے کے لیے نداء لگائی پس اشتر کھڑا ہوا یہاں تک کہ سب سے آگے والے لوگوں کے ساتھ مل گیا۔ اس نے ان کے لیے پیر کا دن مقرر کیا تھا میرے خیال کے مطابق پس جب اشتر نے وہ کرلیا جو کرنا تھا تو اس نے لوگوں میں اس سے پہلے کوچ کرنے کے لیے آواز لگوائی۔

38912

(۳۸۹۱۳) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاہُ ، قَالَ : شَہِدْت یَوْمَ الْجَمَلِ فَمَا دَخَلْت دَارَ الْوَلِیدِ إِلاَّ ذَکَرْت یَوْمَ الْجَمَلِ ، وَوَقْعَ السُّیُوفِ عَلَی الْبِیضِ ، قَالَ : کُنْتُ أَرَی عَلِیًّا یَحْمِلُ فَیَضْرِبُ بِسَیْفِہِ حَتَّی یَنْثَنِیَ ، ثُمَّ یَرْجِعُ فَیَقُولُ : لاَ تَلُومُونِی ، وَلُومُوا ہَذَا ، ثُمَّ یَعُودُ فَیُقَوِّمُہُ۔
(٣٨٩١٣) حضرت اعمش نے ایک آدمی سے نقل کیا ہے اس کا نام بھی ذکر کیا تھا کہ میں یوم جمل کو جنگ میں حاضر ہوا تھا میں جب بھی ولید کے گھر میں داخل ہوتا ہوں یوم جمل مجھے ضرور یاد آتا ہے جس دن تلواریں خودوں پر لگ رہی تھیں۔ حضرت علی کو میں نے دیکھا تلوار اٹھائے ہوئے تلوار چلاتے ہوئے آگے جاتے پھر واپس لوٹتے اور کہتے مجھے ملامت نہ کرو اسے ملامت کرو پھر لوٹتے اور اسے سیدھا کرتے۔

38913

(۳۸۹۱۴) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ مَیْسَرَۃَ أَبِی جَمِیلَۃَ قَالَ : إِنَّ أَوَّلَ یَوْمٍ تَکَلَّمَتِ الْخَوَارِجُ یَوْمَ الْجَمَلِ ، قَالُوا : مَا أَحَلَّ لَنَا دِمَائَہُمْ وَحَرَّمَ عَلَیْنَا ذَرَارِیَّہَمْ وَأَمْوَالَہُمْ ، قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ : إِنَّ الْعِیَالَ مِنِّی عَلَی الصَّدْرِ وَالنَّحْرِ ، وَلَکُمْ فِیء خَمْسُ مِئَۃٍ خَمْسُ مِئَۃٌ ، جَعَلْتہَا لَکُمْ مَا یُغْنِیکُمْ عَنِ الْعِیَالِ۔
(٣٨٩١٤) میسرہ ابی جمیلہ سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں پہلی دفعہ خوراج سے یوم جمل کو ملا وہ کہہ رہے تھے ہمارے لیے اللہ نے حلال نہیں کیا ان کے خون کو اور ہم پر ان کے اولاد و اموال کو حرام کیا ہے کہتے ہیں کہ حضرت علی نے فرمایا میرے اہل و عیال سینے اور گردن پر ہیں (یعنی جنگ میں پیش پیش ہیں) اور تمہارے لیے پانچ پانچ سو درہم مال غنیمت ہے جو تمہیں اہل و عیال سے بےنیاز کردے گا۔

38914

(۳۸۹۱۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ حُرَیْثِ بْنِ مُخَشِّی ، قَالَ : کَانَتْ رَایَۃُ عَلِیٍّ سَوْدَائَ ، یَعْنِی یَوْمَ الْجَمَلِ ، وَرَایَۃُ أُولَئِکَ الْجَمَلِ۔
(٣٨٩١٥) حضرت حریث بن مخشی سے روایت ہے کہ جنگ جمل کے دن حضرت علی کا جھنڈا سیاہ تھا اور ان کے حریف کا جھنڈا اونٹ تھا۔

38915

(۳۸۹۱۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ ، أَنَّہُ قَالَ لِرَجُلٍ : مَا فَعَلَتْ أُمُّک ، قَالَ : قَدْ مَاتَتْ ، قَالَ : أَمَا إنَّک سَتُقَاتِلُہَا ، قَالَ : فَعَجِبَ الرَّجُلُ مِنْ ذَلِکَ حَتَّی خَرَجَتْ عَائِشَۃُ۔
(٣٨٩١٦) حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک شخص سے کہا تمہاری ماں نے کیا کیا ؟ اس نے کہا وہ تو مرچکی حضرت حذیفہ نے فرمایا تم عنقریب اس سے قتال کروگے وہ شخص بڑا حیران ہوا حتیٰ کہ حضرت عائشہ (جنگ جمل کے لیے) نکلیں۔

38916

(۳۸۹۱۷) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : قَسَمَ عَلِیٌّ مَوَارِیثَ مَنْ قُتِلَ یَوْمَ الْجَمَلِ عَلَی فَرَائِضِ الْمُسْلِمِینَ : لِلْمَرْأَۃِ ثُمُنُہَا ، وَلِلاِبْنَۃِ نَصِیبُہَا ، وَلِلاِبْنِ فَرِیضَتُہُ ، وَلِلأُمِّ سَہْمُہَا۔
(٣٨٩١٧) حضرت شعبی سے منقول ہے کہ حضرت علی نے جنگ جمل کے دن جاں بحق ہونے والوں کی میراث مسلمانوں کے حصوں کی تقسیم کی طرح کی عورت کے لیے آٹھواں حصہ اور بیٹی کو اس کا حصہ دیا اور بیٹے کو اس کا حصہ اور ماں کو اس کا جتنا حصہ بنتا تھا دیا۔

38917

(۳۸۹۱۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ شَرِیکٍ ، عَنْ أَبِی الْعَنْبَسِ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : سُئِلَ عَلِیٌّ ، عَنْ أَہْلِ الْجَمَلِ ، قَالَ : قِیلَ : أَمُشْرِکُونَ ہُمْ ، قَالَ : مِنَ الشِّرْکِ فَرُّوا ، قِیلَ : أَمُنَافِقُونَ ہُمْ ، قَالَ : إِنَّ الْمُنَافِقِینَ لاَ یَذْکُرُونَ اللَّہَ إِلاَّ قَلِیلاً ، قِیلَ : فَمَا ہُمْ ، قَالَ : إخْوَانُنَا بَغَوْا عَلَیْنَا۔ (بیہقی ۱۷۳)
(٣٨٩١٨) حضرت ابو بختری سے روایت ہے کہ حضرت علی سے سوال کیا گیا اہل جمل کے بارے میں کہتے ہیں کہ ان سے کہا گیا کیا وہ مشرک تھے حضرت علی نے جواب دیا نہیں ! شرک سے تو وہ بھاگے تھے۔ پھر کہا گیا کیا وہ منافق تھے ؟ انھوں نے فرمایا نہیں منافق لوگ تو اللہ کو یاد نہیں کرتے مگر بہت کم پھر کہا گیا پھر کون تھے وہ ؟ حضرت علی نے فرمایا ہمارے بھائی تھے جنہوں نے ہمارے خلاف بغاوت کی۔

38918

(۳۸۹۱۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَہْرَامَ عْن شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ ، أَنَّ عَلِیًّا لَمْ یَسْبِ یَوْمَ الْجَمَلِ وَلَمْ یَقْتُلْ جَرِیحًا۔ (بیہقی ۱۸۲)
(٣٨٩١٩) حضرت شقیق بن سلمہ سے روایت ہے کہ جنگ جمل کے دوران حضرت علی نے نہ کسی کو قیدی بنایا اور نہ ہی کسی زخمی کو قتل کیا۔

38919

(۳۸۹۲۰) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ بَہْرَامَ عْن عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَلْعٍ ، عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ ، أَنَّ عَلِیًّا لَمْ یَسْبِ یَوْمَ الْجَمَلِ وَلَمْ یُخَمِّسْ ، قَالُوا : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، أَلاَ تُخَمِّسُ أَمْوَالَہُمْ ، قَالَ : فَقَالَ : ہَذِہِ عَائِشَۃُ تَسْتَأْمِرُہَا ، قَالَ : قَالُوا : مَا ہُوَ إِلاَّ ہَذَا ، مَا ہُوَ إِلاَّ ہَذَا۔
(٣٨٩٢٠) حضرت عبد خیر سے روایت ہے کہ حضرت علی نے جنگ جمل میں (جیتنے کے بعد) نہ تو کوئی قیدی بنایا اور نہ ہی خمس لیا۔ لوگوں نے عرض کیا ! کیا آپ ان کے مالوں کو پانچ حصوں میں تقسیم نہیں کریں گے تو حضرت علی نے فرمایا کہ حضرت عائشہ کے بارے میں مشورہ کرلو تو لوگوں نے انکار کیا (پھر مال غنیمت دستبردار ہوگئے)

38920

(۳۸۹۲۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنْ ہَارُونَ بْنِ أَبِی إِبْرَاہِیمَ، عَن عَبْدِاللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ، أَنَّ الأَشْتَرَ، وَابْنَ الزُّبَیْرِ الْتَقَیَا، فَقَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ: فَمَا ضَرَبْتہ ضَرْبَۃً حَتَّی ضَرَبَنِی خَمْسًا ، أَوْ سِتًّا ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ : وَأَلْقَانِی بِرِجْلِی، ثم قَالَ: وَاللہِ لَوْلاَ قَرَابَتُک مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا تَرَکْت مِنْک عُضْوًا مَعَ صَاحِبِہِ، قَالَ : وَقَالَتْ عَائِشَۃُ : وَاثُکْلَ أَسْمَائَ ، قَالَ : فَلَمَّا کَانَ بَعْدُ أَعْطَتِ الَّذِی بَشَّرَہَا بِہِ ، أَنَّہُ حَیٌّ عَشَرَۃَ آلاَفٍ۔
(٣٨٩٢١) عبداللہ بن عبید بن عمیر روایت کرتے ہیں کہ اشتر اور ابن زبیرکا (جنگ جمل میں) آمنا سامنا ہوا۔ ابن زبیر فرماتے ہیں کہ میں نے اشتر پر ایک وار بھی نہ کیا یہاں تک کہ اسنے پانچ یا چھ وار مجھ پر کیے اور مجھے پاؤں میں گرا دیا پھر کہنے لگا اللہ کی قسم اگر تمہاری رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے رشتہ داری نہ ہوتی تو تمہارا ایک عضو بھی سلامت نہ چھوڑتا۔ حضرت عائشہ نے یہ منظر دیکھ کر پکارا ہائے اسمائ ! جب اشتر دور ہوگیا تو حضرت عائشہ نے اس شخص کو دس ہزار درہم دیا جس نے آکر یہ خوشخبری سنائی تھی کہ عبداللہ بن زبیر زندہ ہیں۔

38921

(۳۸۹۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی أَبِی ، أَنَّ عَلِیًّا قَالَ یَوْمَ الْجَمَلِ : نَمُنُّ عَلَیْہِمْ بِشَہَادَۃِ أَنْ لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ نُوَرِّثُ الآبَائَ مِنَ الأَبْنَائِ۔ (بیہقی ۱۸۲)
(٣٨٩٢٢) عبداللہ بن محمد فرماتے ہیں کہ میرے والد محترم نے مجھے یہ خبر دی کہ حضرت علی نے جنگ جمل کے دن فرمایا ہم ان لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کریں گے بوجہ ” لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ “ کی شہادت کے، اور ہم آباؤ اجداد کو بیٹوں کا وارث بنائیں گے۔

38922

(۳۸۹۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مِسْعَرٌ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ یَقُولُ : لَمْ یَکْفُرْ أَہْلُ الْجَمَلِ۔
(٣٨٩٢٣) ثابت بن عبید نقل کرتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر کو کہتے ہوئے سنا کہ جنگ جمل میں شریک ہونے والوں نے کفر نہیں کیا۔

38923

(۳۸۹۲۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ سُوَیْد بْنَ الْحَارِثِ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتنَا یَوْمَ الْجَمَلِ ، وَإِنَّ رِمَاحَنَا وَرِمَاحَہُمْ لَمُتَشَاجِرَۃٌ ، وَلَوْ شَائَت الرُّجَّالُ لَمَشَتْ عَلَیْہِمْ یَقُولُونَ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، وَیَقُولُونَ : سُبْحَانَ اللہِ اللَّہُ أَکْبَرُ ، وَنَحْوَ ذَلِکَ ؛ لَیْسَ فِیہَا شَکٌّ وَلَیْتَنِی لَمْ أَشْہَد ، وَیَقُولُ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَلِمَۃَ : وَلَکِنِّی مَا سَرَّنِی أَنِّی لَمْ أَشْہَد ، وَلَوَدِدْت ، أَنَّ کُلَّ مَشْہَدٍ شَہِدَہُ عَلِیٌّ شَہِدْتہ۔ (خلیفۃ بن خباط ۱۹۱)
(٣٨٩٢٤) عمرو بن مرہ سے مروی ہے کہ میں نے سوید بن حارث کو یہ کہتے ہوئے سنا ہم نے جنگ جمل کے دن دیکھا کہ ہمارے نیزے اور ان کے نیزے آپس میں ایسے گھسے ہوئے تھے کہ اگر لوگ چاہتے تو ان پر چل سکتے تھے۔ کچھ لوگ اللہ اکبر کے نعرے بلند کررہے تھے اور کچھ سبحان اللہ اللہ اکبر کے نعرے لگار ہے تھے اور کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ اس میں کوئی شک نہیں۔ کاش میں اس جنگ میں شریک نہ ہوتا۔ اور عبداللہ بن سلمہ فرمایا کرتے تھے مجھے یہ بات بھلی معلوم نہیں ہوتی کہ میں جنگ جمل میں شریک نہیں ہوا۔ میں پسند کرتا ہوں ہر اس حاضر ہونے کی جگہ حاضر ہوں جہاں حضرت علی شریک ہوں۔

38924

(۳۸۹۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا قَیْسٌ ، قَالَ : رَمَی مَرْوَانُ بْنُ الْحَکَمِ یَوْمَ الْجَمَلِ طَلْحَۃَ بِسَہْمٍ فِی رُکْبَتِہِ ، قَالَ : فَجَعَلَ الدَّمُ یَغِذُّ الدَّم وَیَسِیلُ ، قَالَ : فَإِذَا أَمْسَکُوہُ امْتَسَکَ ، وَإِذَا تَرَکُوہُ سَالَ ، قَالَ : فَقَالَ : دَعُوہُ ، قَالَ : وَجَعَلُوا إِذَا أَمْسَکُوا فَمَ الْجُرْحِ انْتَفَخَتْ رُکْبَتُہُ ، فَقَالَ : دَعُوہُ فَإِنَّمَا ہُوَ سَہْمٌ أَرْسَلَہُ اللَّہُ ، قَالَ : فَمَاتَ ، قَالَ : فَدَفَنَّاہُ عَلَی شَاطِئِ الْکَلاَّئِ ، فَرَأَی بَعْضُ أَہْلِہِ ، أَنَّہُ قَالَ : أَلاَ تُرِیحُونَنِی مِنَ ہذا الْمَائِ ، فَإِنِّی قَدْ غَرِقْت ، ثَلاَثَ مِرَارٍ یَقُولُہَا ، قَالَ : فَنَبَشُوہُ فَإِذَا ہُوَ أَخْضَرُ کَأَنَّہُ السَّلْقِ ، فَنَزَفُوا عَنْہُ الْمَائَ ، ثُمَّ اسْتَخْرَجُوہُ فَإِذَا مَا یَلِی الأَرْضَ مِنْ لِحْیَتِہِ وَوَجْہِہِ قَدْ أَکَلَتْہُ الأَرْضُ ، فَاشْتَرَوْا لَہُ دَارًا مِنْ دُورِ آلِ أَبِی بَکْرَۃَ بِعَشَرَۃِ آلاَفٍ فَدَفَنُوہُ فِیہَا۔
(٣٨٩٢٥) قیس روایت کرتے ہیں کہ مروان بن حکم نے حضرت طلحہ کے گھٹنے میں ایک تیر مارا جنگ جمل کے دن۔ پس اس سے خون بہنا شروع ہوا جب سب اس کو روکتے رک جاتا اور اسے چھوڑ دیتے پھر خون جاری ہوجاتا پس حضرت طلحہ نے فرمایا اسے چھوڑ دو ۔ جب لوگوں نے زخم کے منہ کو روکنا چاہا تو گھٹنہ پھول گیا حضرت طلحہ نے فرمایا اسے چھوڑ دو یہ تیر اللہ عزوجل کی طرف سے تھا پھر آپ کا انتقال ہوگیا۔ ہم نے انھیں کلاء (دریا کنارے ایک بازار) کے ایک جانب دفن کردیا۔ ان کے گھر والوں میں سے کیپ نے انھیں خواب میں دیکھا کہ وہ فرما رہے ہیں ! کیا تم مجھے پانی سے نجات نہیں دلاؤ گے ؟ میں پانی میں ڈوب چکا ہوں یہ کلمات تین دفعہ فرمائے۔ ان کی قبر کو کھودا گیا تو وہ سبز ہوچکے تھے سلق (سبزی) کی طرح۔ لوگوں نے ان سے پانی کو دور کیا پھر ان کو وہاں سے نکالا تو جو حصہ زمین سے ملا ہوا تھا ان کی داڑھی اور چہرے میں سے اس کو زمین نے کھالیا تھا۔ ان کے لیے ابو بکرہ کی آل کے گھروں میں سے ایک گھر دس ہزار درہم کا خریدا اور اس میں حضرت طلحہ کو دفن کیا۔

38925

(۳۸۹۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : لَمَّا بَلَغَتْ عَائِشَۃُ بَعْضَ مِیَاہِ بَنِی عَامِرٍ لَیْلاً نَبَحَتِ الْکِلاَبُ عَلَیْہَا ، فَقَالَتْ : أَیُّ مَائٍ ہَذَا ، قَالُوا : مَائُ الْحَوْأَبِ ، فَوَقَفَتْ ، فَقَالَتْ : مَا أَظُنُّنِی إِلاَّ رَاجِعَۃً ، فَقَالَ لَہَا طَلْحَۃُ وَالزُّبَیْرُ : مَہْلاً رَحِمَک اللَّہُ ، بَلْ تَقْدُمِینَ فَیَرَاک الْمُسْلِمُونَ فَیُصْلِحُ اللَّہُ ذَاتَ بَیْنِہِمْ ، قَالَتْ: مَا أَظُنُّنِی إِلاَّ رَاجِعَۃً ، إنِّی سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لَنَا ذَاتَ یَوْمٍ : کَیْفَ بِإِحْدَاکُنَّ تَنْبَحُ عَلَیْہَا کِلاَبُ الْحَوْأَبِ۔ (احمد ۵۲۔ نعیم بن حماد ۱۸۸)
(٣٨٩٢٦) قیس سے روایت ہے جب عائشہ بنو عامر کے ایک چشمہ پر پہنچیں تو کتوں نے بھونکناشروع کردیا۔ حضرت عائشہ نے پوچھا یہ کونسا چشمہ ہے۔ لوگوں نے بتایا ” حواب “ چشمہ ہے۔ پس وہ ٹھہر گئیں اور فرمانے لگیں کہ مجھے واپس چلے جانا چاہیے۔ طلحہ اور زبیر نے ان سے عرض کی ٹھہریے اللہ آپ پر رحم کرے۔ آپ کو آگے جانا چاہیے مسلمان آپ سے امید لگائے ہوئے ہیں کہ آپ کے ذریعے اللہ تعالیٰ ان کی اصلاح فرمائیں گے۔ حضرت عائشہ نے فرمایا مجھے واپس ہی جانا چاہیے۔ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا ایک روز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس دن کے بارے میں بتایا (کا حال ہوگا جب تم میں سے ایک پر حواب چشمے کے کتے بھونکیں گے)

38926

(۳۸۹۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَۃُ لَمَّا حَضَرَتْہَا الْوَفَاۃُ : ادْفِنُونِی مَعَ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَإِنِّی کُنْت أَحْدَثْت بَعْدَہُ حَدَثًا۔
(٣٨٩٢٧) قیس سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ نے قریب الوفات فرمایا کہ مجھے ازاوج مطہرات کے ساتھ دفنانا۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد ایک طریقہ اختیار کیا (قتال کے لیے خروج کیا)

38927

(۳۸۹۲۸) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِی ، قَالَ : بَلَغَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ ، أَنَّ طَلْحَۃَ یَقُولُ : إنَّمَا بَایَعْت وَاللُّجُّ عَلَی قَفَایَ ، قَالَ : فَأَرْسَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَسَأَلَہُمْ ، قَالَ : فَقَالَ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ : أَمَّا وَاللُّجُّ عَلَی قَفَاہُ فَلاَ ، وَلَکِنْ قَدْ بَایَعَ وَہُوَ کَارِہٌ ، قَالَ : فَوَثَبَ النَّاسُ إلَیْہِ حَتَّی کَادُوا أَنْ یَقْتُلُوہُ ، قَالَ : فَخَرَجَ صُہَیْبٌ وَأَنَا إِلَی جَنْبِہِ فَالْتَفَتَ إلَیَّ ، فَقَالَ : قَدْ ظَنَنْت ، أَنَّ أُمَّ عَوْفٍ حَائِنَۃٌ۔
(٣٨٩٢٨) سعد بن ابراہیم اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت علی کو خبر ملی کہ حضرت طلحہ کہتے ہیں کہ میں نے بیعت اس حالت میں کی کہ میری گدی پر تلوار تھی۔ حضرت علی نے عبداللہ ابن عباس کو بھیجا کہ وہ لوگوں سے اس خبر کی تصدیق کریں پس اسامہ بن زید نے فرمایا کہ تلوار کے بارے میں مں نہیں جانتا لیکن انھوں نے بیعت ناپسندیدگی سے کی ہے لوگ ان کی طرف ایسے جھپٹے قریب تھا کہ ان کو قتل کردیں۔ راوی کہتے ہیں حضرت صہیب نکلے اس حال میں کہ میں ان کے ایک جانب میں تھا۔ پس انھوں نے میری طرف دیکھا اور فرمایا میرا خیال ہے کہ ام عوف سخت برہم ہے۔

38928

(۳۸۹۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِی کَرِیمَۃَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : جَلَسَ عَلِیٌّ وَأَصْحَابُہُ یَوْمَ الْجَمَل یَبْکُونَ عَلَی طَلْحَۃَ وَالزُّبَیْرِ۔
(٣٨٩٢٩) ابو جعفر سے روایت ہے کہ جنگ جمل کے دن حضرت علی اور ان کے ساتھی حضرت طلحہ اور حضرت زبیر پر رو رہے تھے۔

38929

(۳۸۹۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَۃَ ، أَنَّ رَبِیعَۃَ کَلَّمَتْ طَلْحَۃَ فِی مَسْجِدِ بَنِی مَسْلَمَۃَ فَقَالُوا : کُنَّا فِی نَحْرِ الْعَدُوِّ حَتَّی جَائَتْنَا بَیْعَتُک ہَذَا الرَّجُلَ ، ثُمَّ أَنْتِ الآنَ تُقَاتِلُہُ ، أَوْ کَمَا قَالُوا قَالَ : فَقَالَ : إنِّی أُدْخِلْت الْحُشَّ وَوُضِعَ عَلَی عُنُقِی اللُّجُّ ، وَقِیلَ : بَایِعْ وَإِلاَّ قَاتَلْنَاک ، قَالَ : فَبَایَعْت ، وَعَرَفْتُ أَنَّہَا بَیْعَۃُ ضَلاَلَۃٍ ، قَالَ التَّیْمِیُّ : وَقَالَ الْوَلِیدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ : إِنَّ مُنَافِقًا مِنْ مُنَافِقِی أَہْلِ الْعِرَاقِ جَبَلَۃَ بْنُ حَکِیمٍ ، قَالَ لِلزُّبَیْرِ : فَإِنَّک قَدْ بَایَعْت ، فَقَالَ الزُّبَیْرُ : إِنَّ السَّیْفَ وُضِعَ عَلَی قَفَیَّ فَقِیلَ لِی : بَایِعْ وَإِلاَّ قَتَلْنَاک ، قَالَ : فَبَایَعْت۔
(٣٨٩٣٠) ابو نضرہ سے روایت ہے کہ قبیلہ ربیعہ والے بنو مسلمہ کی مسجد میں حضرت طلحہ سے ہم کلام ہوئے اور کہنے لگے کہ ہم تو دشمن کے گلے پر قابض تھے کہ ہم کو یہ اطلاع پہنچی کے آپ نے اس شخص (حضرت علی ) کی بیعت کرلی ہے پھر اب آپ اسی سے قتال کر رہے ہیں اور کچھ اس طرح کی باتیں کیں۔ حضرت طلحہ نے فرمایا کہ مجھے کھجور کے باغ میں داخل کیا گیا اور تلوار میری گردن پر رکھ دی گئی پھر کہا گیا کہ تم بیعت کرو وگرنہ ہم تمہیں قتل کردیں گے میں نے بیعت کرلی اور جان لیا کہ یہ گمراہی کی بیعت ہے۔ تیمی کہتے ہیں کہ ولید بن عبد الملک نے فرمایا کہ اہل عراق کے منافقین سے ایک منافق جبلہ بن حکیم نے حضرت زبیر سے کہا کہ آپ تو بیعت کرچکے ہیں (پھر یہ مخالفت کیسی) حضرت زبیر نے فرمایا کہ تلوار میری گدی پر تھی پھر مجھ سے کہا گیا کہ بیعت کرو وگرنہ ہم تم کو قتل کردیں گے پس میں نے بیعت کرلی۔

38930

(۳۸۹۳۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ سَمِعْت حُمَیْدَ بْنَ عَبْدِ اللہِ بْنِ الأَصَمِّ یَذْکُرُ ، عَنْ أُمِّ رَاشِدٍ جَدَّتِہِ ، قَالَتْ: کُنْت عِنْدَ أُمِّ ہَانِئٍ فَأَتَاہَا عَلِی ، فَدَعَتْ لَہُ بِطَعَامٍ ، فَقَالَ : مَالِی لاَ أَرَی عِنْدَکُمْ بَرَکَۃً ، یَعْنِی الشَّاۃَ ، قَالَتْ: فَقَالَتْ: سُبْحَانَ اللہِ ، بَلَی وَاللہِ إِنَّ عِنْدَنَا لَبَرَکَۃً ، قَالَ : إنَّمَا أَعَنْیَ الشَّاۃَ ، قَالَتْ : وَنَزَلْتُ فَلَقِیتُ رَجُلَیْنِ فِی الدَّرَجَۃِ، فَسَمِعْتُ أَحَدہُمَا یَقُولُ لِصَاحِبِہِ: بَایَعَتْہُ أَیْدِینَا وَلَمْ تُبَایِعْہُ قُلُوبُنَا، قَالَتْ: فَقُلْتُ: مَنْ ہَذَانِ الرَّجُلاَنِ فَقَالُوا: طَلْحَۃُ وَالزُّبَیْرُ ، قَالَتْ : فَإِنِّی قَدْ سَمِعْت أَحَدَہُمَا یَقُولُ لِصَاحِبِہِ : بَایَعَتْہُ أَیْدِینَا وَلَمْ تُبَایِعْہُ قُلُوبُنَا ، فَقَالَ عَلِیٌّ : {فَمَنْ نَکَثَ فَإِنَّمَا یَنْکُثُ عَلَی نَفْسِہِ وَمَنْ أَوْفَی بِمَا عَاہَدَ عَلَیْہُ اللَّہَ فَسَیُؤْتِیہِ أَجْرًا عَظِیمًا}۔
(٣٨٩٣١) ام راشد سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں ام ہانی کے پاس تھی حضرت علی ان کے پاس تشریف لائے پس ام ہانی نے ان کی کھانے پر دعوت کی حضرت علی نے فرمایا کہ کیا بات ہے مجھے تمہارے ہاں برکت (بکری) نظر نہیں آرہی۔ ام ہانی نے کہا سبحان اللہ کیوں نہیں ! اللہ کی قسم ہمارے ہاں برکت ہے حضرت علی نے فرمایا میری مراد بکری ہے۔ میں اتری تو سیڑھی میں دو آدمیوں سے ملاقات ہوئی میں نے ان دونوں میں سے ایک کوسنا کہ وہ دوسرے کو کہہ رہا تھا ہمارے ہاتھوں نے بیعت کی ہے ہمارے دلوں نے نہیں۔ ام راشد نے کہا یہ کون ہیں۔ پس لوگوں نے جواب دیا طلحہ اور زبیر میں نے سنا ان میں سے ایک دوسرے کو کہہ رہا تھا ہمارے ہاتھوں نے بیعت کی ہے ہمارے قلوب نے نہیں۔ پس حضرت علی نے یہ آیت پڑھی { فَمَنْ نَکَثَ فَإِنَّمَا یَنْکُثُ عَلَی نَفْسِہِ وَمَنْ أَوْفَی بِمَا عَاہَدَ عَلَیْہُ اللَّہَ فَسَیُؤْتِیہِ أَجْرًا عَظِیمًا }۔ (جو عہد شکنی کرے گا اس کا بوجھ اسی پر ہوگا جو اللہ سے کیا عہد پورا کرے گا اللہ اس کو اجر عظیم دے گا) ۔

38931

(۳۸۹۳۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ ، قَالَ : ضُرِبَ فُسْطَاطٌ بَیْنَ الْعَسْکَرَیْنِ یَوْمَ الْجَمَلِ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ ، فَکَانَ عَلِیٌّ وَالزُّبَیْرُ وَطَلْحَۃُ یَأْتُونَہُ ، فَیَذْکُرُونَ فِیہِ مَا شَائَ اللَّہُ ، حَتَّی إِذَا کَانَ یَوْمُ الثَّالِثِ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ رَفَعَ عَلِیٌّ جَانِبَ الْفُسْطَاطِ ، ثُمَّ أَمَرَ بِالْقِتَالِ ، فَمَشَی بَعْضُنَا إِلَی بَعْضٍ ، وَشَجَرْنَا بِالرِّمَاحِ حَتَّی لَوْ شَائَ الرَّجُلُ أَنْ یَمْشِیَ عَلَیْہَا لَمَشَی ، ثُمَّ أَخَذَتْنَا السُّیُوفُ فَمَا شَبَہَتْہَا إِلاَّ دَارُ الْوَلِیدِ۔
(٣٨٩٣٢) عبد خیر سے روایت ہے جنگ جمل کے دوران تین دن تک دونوں لشکروں کے درمیان ایک خیمہ گاڑھا گیا۔ حضرت علی ، حضرت طلحہ، حضرت زبیر (رض) عنھم وہاں تشریف لاتے اور اس بارے میں باتیں کرتے جو اللہ چاہتا حتیٰ کہ جب تیسرا دن ہوا تو دوپہر کے بعد حضرت علی نے خمہں کی ایک جانب اٹھائی اور قتال کا حکم دیا۔ پھر ہم نے ایک دوسرے کی جانب چلنا شروع کیا ایک دوسرے کی طرف نیزے چلانے شروع کیے یہاں تک کہ اگر کوئی شخص ان نیزوں کے اوپر چلنا چاہتا تو چل سکتا تھا پھر ہم نے تلواریں اٹھائیں اور ان کو میں تشبیہ نہیں دیتا مگر ولید کے گھر کے ساتھ۔

38932

(۳۸۹۳۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ السُّدِّیِّ ، عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ قَالَ یَوْمَ الْجَمَلِ : لاَ تَتَّبِعُوا مُدْبِرًا ، وَلاَ تُجْہِزُوا عَلَی جَرِیحٍ وَمَنْ أَلْقَی سِلاَحَہُ فَہُوَ آمِنٌ۔ (حاکم ۱۵۵۔ بیہقی ۱۸۱)
(٣٨٩٣٣) عبد خیر سے روایت ہے کہ حضرت علی نے جنگ جمل کے دن فرمایا ! تم بھاگنے والے کا پیچھا مت کرو اور نہ زخمی کو قتل کرو اور جس نے ہتھیار ڈال دیا وہ امن والا ہے۔

38933

(۳۸۹۳۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ قَیْسٍ الْحَضْرَمِیُّ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ وَسَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ ، أَنَّ عَلِیًّا أَعْطَی أَصْحَابَہُ بِالْبَصْرَۃِ خَمْسَ مِئَۃٍ خَمْسَ مِئَۃٍ۔
(٣٨٩٣٤) حجر بن عنبس سے روایت ہے حضرت علی نے اپنے ساتھیوں کو بصرہ میں پانچ پانچ سو درہم دئیے تھے۔

38934

(۳۸۹۳۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مَسْعُودُ بْنُ سَعْدٍ الْجُعْفِیُّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : لَمَّا انْہَزَمَ أَہْلُ الْجَمَلِ ، قَالَ عَلِیٌّ : لاَ یَطْلُبَنَّ عَبْدٌ خَارِجًا مِنَ الْعَسْکَرِ ، وَمَا کَانَ مِنْ دَابَّۃٍ ، أَوْ سِلاَحٍ فَہُوَ لَکُمْ وَلَیْسَ لَکُمْ أُمُّ وَلَدٍ وَالْمَوَارِیثُ عَلَی فَرَائِضِ اللہِ ، وَأَیُّ امْرَأَۃٍ قُتِلَ زَوْجُہَا فَلْتَعْتَدَّ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا ، قَالُوا : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، تَحِلُّ لَنَا دِمَاؤُہُمْ وَلاَ تَحِلُّ لَنَا نِسَاؤُہُمْ ، قَالَ : فَخَاصَمُوہ ، فَقَالَ : کَذَلِکَ السِّیرَۃُ فِی أَہْلِ الْقِبْلَۃِ ، قَالَ : فَہَاتُوا سِہَامَکُمْ وَاقْرَعُوا عَلَی عَائِشَۃَ فَہِیَ رَأْسُ الأَمْرِ وَقَائِدُہُمْ ، قَالَ: فَعَرَفُوا وَقَالُوا : نَسْتَغْفِرُ اللَّہَ ، قَالَ : فَخَصَمَہُمْ عَلِیٌّ۔
(٣٨٩٣٥) ابو بختری سے روایت ہے کہ جب اہل جمل (حضرت عائشہ کا لشکر) شکست کھاچکا تو حضرت علی نے فرمایا کوئی آدمی لشکر سے باہر کسی کی تلاش نہ کرے (یعنی شکست کھانے والوں کا پیچھا نہ کرے) جو سواری یا ہتھیار یہاں سے ملے ہیں وہ تمہارا ہے لیکن تمہارے لیے کوئی ام ولد نہیں (یعنی کوئی باندی تمہارے لیے نہیں) اور وراثتیں اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ حصوں کے مطابق تقسیم ہوں گی اور جس عورت کا خاوند فوت ہوچا ہے وہ اپنی عدت چار مہینے دس دن (آزاد عورت کی طرح) پوری کرے۔ حضرت علی سے ان کے لشکر والے کہنے لگے اے امیر المومنین آپ ان کا مال ہمارے لیے حلال کرتے ہیں مگر ان کی عورتیں حلال نہیں کرتے۔ پس لشکر والے حضرت علی پر غالب آگئے۔ آپ نے فرمایا اہل قبلہ کے اخلاق ایسے ہی ہوتے ہیں پھر فرمایا لاؤ اپنے تیر مجھے دو اور سب سے پہلے قرعہ حضرت عائشہ پر ڈالو وہ کس کے حصے میں آتی ہں ر (جو تمہاری سب کی ماں ہے) کیونکہ وہ لشکر کی قائد تھیں۔ پس یہ سن کر وہ منتشر ہوگئے اور اللہ سے مغفرت کرنے لگے۔ پس حضرت علی ان پر غالب آگئے حجت اور دلیل میں (یعنی مسلمانوں کی عورتوں کو باندی نہیں بنایا جاسکتا)

38935

(۳۸۹۳۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ حَکِیمِ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَۃَ بْنَ عُبَیْدِ اللہِ یَوْمَ الْجَمَلِ یَقُولُ : إنَّا کُنَّا أَدْہَنَّا فِی أَمْرِ عُثْمَانَ فَلاَ نَجِدُ بُدًّا مِنَ المبایعۃ۔
(٣٨٩٣٦) حکیم ابن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے طلحہ بن عبید اللہ کو فرماتے ہوئے سنا جنگ جمل کے دن کہ ہم نے حضرت عثمان کے بارے میں دور خار ویہ اپنایا پس ہم نہیں پاتے بیعت کے بغیر چارہ کار۔

38936

(۳۸۹۳۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : لَمْ یَشْہَدَ الْجَمَلِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ وَالأَنْصَارِ إِلاَّ عَلِیٌّ وَعَمَّارٌ وَطَلْحَۃُ وَالزُّبَیْرُ فَإِنْ جَاؤُوا بِخَامِسٍ فَأَنَا کَذَّابٌ۔ (احمد ۴۰۹۶)
(٣٨٩٣٧) حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جنگ جمل کے دن کوئی صحابی رسول شریک نہیں ہوئے حضرت علی۔ عمار، طلحہ اور زبیر کے سوا اگر کوئی پانچواں صحابی شریک ہوا ہو تو میں کذاب ہوں۔

38937

(۳۸۹۳۸) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شِمْرِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ زِیَادٍ ، قَالَ : قَالَ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ : إِنَّ أُمَّنَا سَارَتْ مَسِیرَنَا ہَذَا ، وَإِنَّہَا وَاللہِ زَوْجَۃُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ، وَلَکِنَّ اللَّہَ ابْتَلاَنَا بِہَا لِیَعْلَمَ إیَّاہُ نُطِیعُ أَمْ إیَّاہَا۔ (حاکم ۶)
(٣٨٩٣٨) عبداللہ بن زیاد سے روایت ہے کہ عمار بن یاسر نے فرمایا ہماری ماں (حضرت عائشہ) ہمارے اس راستے پر چلیں اور بیشک حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دنیا آخرت میں زوجہ محترمہ ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کے ذریعے آزمایا تاکہ اللہ تعالیٰ جان لے ہم اس کی اطاعت کرتے ہیں یا حضرت عائشہ کی۔

38938

(۳۸۹۳۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ، عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ سعید، قَالَ: لَمَّا رَجَعَ عَلِیٌّ مِنَ الْجَمَلِ وَتَہَیَّأَ لِصِفِّینَ اجْتَمَعَ النَّخَعُ حَتَّی دَخَلُوا عَلَی الأَشْتَرِ ، فَقَالَ : ہَلْ فِی الْبَیْتِ إِلاَّ نَخَعِیٌّ ؟ فَقَالُوا : لاَ، فَقَالَ: إِنَّ ہَذِہِ الأُمَّۃُ عَمَدَتْ إِلَی خَیْرِہَا فَقَتَلَتْہُ ، وَسِرْنَا إِلَی أَہْلِ الْبَصْرَۃِ قَوْمٌ لَنَا عَلَیْہِمْ بَیْعَۃٌ فَنُصِرْنَا عَلَیْہِمْ بِنَکْثِہِمْ، وَإِنَّکُمْ تَسِیرُونَ غَدًا إِلَی أَہْلِ الشَّامِ قَوْمٌ لَیْسَ لَکُمْ عَلَیْہِمْ بَیْعَۃٌ، فَلْیَنْظُرَ امْرُؤٌ مِنْکُمْ أَیْنَ یَضَعُ سَیْفَہُ۔
(٣٨٩٣٩) عمیر بن سعد سے روایت ہے کہ جب حضرت علی جنگ جمل سے واپس لوٹے تو جنگ صفین کی تیاری شروع فرمائی نخعی قبیلہ والے جمع ہوئے اور اشتر کے پاس آئے۔ اس نے کہا گھر میں نخعی کے علاوہ بھی کوئی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا نہیں۔ پھر کہنے لگا اس امت نے اپنے بہترین انسان کا قصد کیا اور اس کو قتل کرڈالا۔ ہم اہل بصرہ کی طرف گئے وہ ایسی قوم تھی جس نے ہماری بیعت کی ہوئی تھی پس ان کے بیعت توڑنے کی وجہ سے ہماری مدد کی گئی اور کل تم ایسی قوم کی طرف جانے والے ہو جو شام کے رہنے والے ہیں اور انھوں نے ہماری بیعت نہیں کی ۔ پس تم میں سے ہر آدمی دیکھ لے کہ وہ اپنی تلوار کہاں رکھے گا۔

38939

(۳۸۹۴۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِصَامِ بْنِ قُدَامَۃَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَیَّتُکُنَّ صَاحِبَۃُ الْجَمَلِ الأَدْبَبِ ، یُقْتَلُ حَوْلَہَا قَتْلَی کَثِیرَۃٌ تَنْجُو بَعْدَ مَا کَادَتْ۔ (ابن عبدالبر ۱۸۸۵)
(٣٨٩٤٠) حضرت عبداللہ ابن عباس سے مروی ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” تم میں سے کون نرم بالوں والے اونٹ والی ہوگی اس کے گرد بہت سارے مقتولین کو قتل کیا جائے گا وہ جنگ کرنے کے بعد نجات پالے گی۔

38940

(۳۸۹۴۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ، عَنْ عَبْدِالْجَبَّارِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْہَجَنَّعِ ، عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ، قَالَ: قیلَ لَہُ: مَا مَنَعَک أَنْ تَکُونَ قَاتَلْت عَلَی بُصَیْرتک یَوْمَ الْجَمَلِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: یَخْرُجُ قَوْمٌ ہَلْکَی لاَ یُفْلِحُونَ، قَائِدُہُمُ امْرَأَۃٌ، قائدہُمْ فِی الْجَنَّۃِ۔(مسند ۴۴۰۸)
(٣٨٩٤١) ابو بکرہ سے روایت ہے کہ ان سے کسی نے کہا آپ کو جنگ جمل کے دن کس شئے نے منع کیا قتا ل میں شرکت سے اہل بصرہ کی طرف سے ؟ تو انھوں نے فرمایا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا تھا کہ ایک ہلاک ہونے والی قوم نکلے گی جو کامیاب نہ ہوگی ان کی سردار ایک عورت ہوگی پھر فرمایا وہ جنت میں ہوں گے۔

38941

(۳۸۹۴۲) حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، عَنْ عُیَیْنَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : لَنْ یَفْلَحَ قَوْمٌ أَسْنَدُوا أَمْرَہُمْ إِلَی امْرَأَۃٍ۔
(٣٨٩٤٢) حضرت ابو بکرہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو قوم اپنا معاملہ کسی عورت کے سپرد کرے وہ کامیاب نہیں ہوسکتی۔

38942

(۳۸۹۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ جَمْہَانَ الْجُعْفِیِّ ، قَالَ : لَقَدْ رَأَیْتنَا یَوْمَ الْجَمَلِ ، وَإِنَّ رِمَاحَنَا وَرِمَاحَہُمْ لمتشاجرۃ ، وَلَوْ شَائَ الرَّجُلُ أَنْ یَمْشِیَ عَلَیْہَا لَمَشَی ، قَالَ : وَہَؤُلاَئِ یَقُولُونَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ ، وَہَؤُلاَئِ یَقُولُونَ : لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔
(٣٨٩٤٣) حارث بن جمہان جعفی سے روایت ہے کہ ہم نے جنگ جمل کے دن دیکھا کہ ہمارے ان کے نیزے آپس میں ایسے گھسے ہوئے تھے کہ اگر آدمی ان پر چلنا چاہتا تو چل سکتا تھا یہ بھی لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ کی صدائیں بلند کر رہے تھے اور یہ بھی لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ کی صدائیں بلند کر رہے تھے۔

38943

(۳۸۹۴۴) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ ، أَنَّ عَلِیًّا لَمَّا ہَزَمَ طَلْحَۃَ وَأَصْحَابَہُ أَمَرَ مُنَادِیَہُ أَنْ لاَ یُقْتَلَ مُقْبِلٌ وَلاَ مُدْبِرٌ ، وَلاَ یُفْتَحَ بَابٌ ، وَلاَ یُسْتَحَلَّ فَرْجٌ وَلاَ مَالٌ۔
(٣٨٩٤٤) حضرت ضحاک سے منقول ہے کہ جب طلحہ اور ان کے ساتھی شکست کھا گئے تو حضرت علی نے اپنے منادی کو حکم دیا کہ وہ اعلان کرے کہ اب سامنے سے آنے والے اور پیٹھ پھیر کر جانے والے کو قتل نہ کیا جائے اور نہ ہی کوئی دروازہ کھولا جائے اور نہ کسی کے لیے باندی بنانا حلال ہے اور نہ ہی مال حلال ہے۔

38944

(۳۸۹۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَلْعٍ ، عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ ، قَالَ : أَمَرَ عَلِیٌّ مُنَادِیًا فَنَادَی یَوْمَ الْجَمَلِ : أَلاَ لاَ یُجْہَزَنَّ عَلَی جَرِیحٍ وَلاَ یُتْبَعَ مُدْبِرٌ۔
(٣٨٩٤٥) عبد خیر سے منقول ہے کہ حضرت علی نے جنگ جمل کے دن منادی کو حکم دیا کہ وہ نداء لگائے خبردار کوئی زخمی کو قتل نہ کرے اور نہ ہی پیٹھ پھیر کر بھاگنے والے کا پیچھا کرے۔

38945

(۳۸۹۴۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : حمَلْت عَلَی رَجُلٍ یَوْمَ الْجَمَلِ ، فَلَمَّا ذَہَبْت أَطْعَنُہُ ، قَالَ : أَنَا عَلَی دِینِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ فَعَرَفْت الَّذِی یُرِیدُ ، فَتَرَکْتہ۔
(٣٨٩٤٦) ابن حنفیہ سے روایت ہے کہ جنگ جمل کے دن میں ایک شخص پر غالب تھا جب میں اس کو نیزہ مارنے لگا تو اس نے کہا میں علی کے دین پر ہوں (یعنی میں ان کے ساتھ ہوں) میں جان گیا یہ کیا چاہتا ہے میں نے اسے چھوڑ دیا۔

38946

(۳۸۹۴۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبَّاسٌ ، قَالَ : أَرْسَلَنِی عَلِیٌّ إِلَی طَلْحَۃَ وَالزُّبَیْرِ یَوْمَ الْجَمَلِ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُمَا : إِنَّ أَخَاکُمَا یُقْرِئُکُمَا السَّلاَمَ وَیَقُولُ لَکُمَا: ہَلْ وَجَدْتُمَا عَلَیَّ حَیْفًا فِی حُکْمٍ ، أَوِ اسْتِئْثَار بِفَیْئٍ ، أَوْ بِکَذَا ، أَوْ بِکَذَا ، قَالَ : فَقَالَ الزُّبَیْرُ : لاَ فِی وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا ، وَلَکِنْ مَعَ الْخَوْفِ شِدَّۃُ الْمَطَامِعِ۔
(٣٨٩٤٧) حضرت عباس سے روایت ہے کہ مجھے حضرت علی نے حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی طرف جنگ جمل کے دن بھیجا۔ میں نے ان سے کہا آپ دونوں کے بھائی آپ کو سلام کہہ رہے ہیں اور آپ دونوں کو کہہ رہے ہیں کیا تم نے مجھے کسی حکم میں ظلم کرتے ہوئے پایا یا اس طرح کی کوئی اور بات ہے ؟ حضرت زبیر نے فرمایا ان میں سے کوئی نہیں مگر خوف کے ساتھ ان کے اندر لالچ بھی ہے۔

38947

(۳۸۹۴۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو مَالِکٍ الأَشْجَعِیُّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، قَالَ : کُنَّا فِی الشَّعْبِ فَکُنَّا نَنْتَقِصُ عُثْمَانَ ، فَلَمَّا کَانَ ذَاتَ یَوْمٍ أَفْرَطْنَا ، فَالْتَفَتُّ إلَی عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ ، فَقُلْتُ لَہُ : یَا أَبَا عَبَّاسٍ ، تَذْکُرُ عَشِیَّۃَ الْجَمَلِ ، أَنَا عَنْ یَمِینِ عَلِیٍّ ، وَأَنْتَ عَنْ شِمَالِہِ ، إذْ سَمِعْنَا الصَّیْحَۃَ مِنْ قِبَلِ الْمَدِینَۃِ ، قَالَ : فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : نَعَمَ الَّتِی بَعَثَ بِہَا فُلاَنُ بْنُ فُلاَنٍ ، فَأَخْبَرَہُ ، أَنَّہُ وَجَدَ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ عَائِشَۃَ وَاقِفَۃً فِی الْمِرْبَدِ تَلْعَنْ قَتَلَۃَ عُثْمَانَ ، فَقَالَ علِیٌّ : لَعَنَ اللَّہُ قَتَلَۃَ عُثْمَانَ فِی السَّہْلِ وَالْجَبَلِ وَالْبَرِّ وَالْبَحْرِ ، أَنَا عَنْ یَمِینِ عَلِیٍّ ، وَہَذَا عَنْ شِمَالِہِ ، فَسَمِعْتہ مِنْ فِیہِ إِلَی فِی ، وَابْنُ عَبَّاسٍ ، فَوَاللہِ مَا عِبْت عُثْمَانَ إِلَی یَوْمِی ہَذَا۔
(٣٨٩٤٨) محمد بن حنفیہ سے روایت ہے کہ ہم ایک گروہ میں بیٹھے حضرت عثمان کی کمی بیان کر رہے تھے ، جب ہم نے حد سے تجاوز کیا تو میں حضرت عبداللہ ابن عباس کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے کہا اے ابن عباس کیا آپکو جنگ جمل کی شام یاد ہے میں حضرت علی کے دائیں جانب تھا اور آپ بائیں جانب جب ہم نے مدینہ کی طرف سے ایک چیخ سنی تھی ابن عباس نے فرمایا جی ہاں جب فلاں کو اس کی خبر لانے کے لیے بھیجا تھا۔ پس اس نے خبر دی تھی کہ ام المومنین حضرت عائشہ اونٹوں کے باڑے میں کھڑے ہو کر عثمان کے قاتلوں پر لعنت کر رہی تھیں۔ پھر حضرت علی نے فرمایا لعنت ہو عثمان کے قاتلوں پر وہ چاہے نرم زمین میں ہوں، یا پہاڑوں میں ، خشکی میں ہوں، یا تری میں، میں حضرت علی کے دائیں جانب تھا اور یہ بائیں جانب تھے پس میں نے اور ابن عباس نے آمنے سامنے یہ سنا۔ اللہ کی قسم میں نے حضرت عثمان کا آج تک کوئی عبی بیان نہیں کیا۔

38948

(۳۸۹۴۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبُو ضِرَارٍ زَیْدُ بْنُ عَصْنٍ الضَّبِّیُّ، إمَامُ مَسْجِدِ بَنِی ہِلاَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مُجَاہِدِ بْنِ حَیَّانَ الضَّبِّیُّ مِنْ بَنِی مَبْذُولٍ ، عَنِ ابْنِ عَمٍّ لَہُ یُقَالُ لَہُ : تَمِیمُ بْنُ ذُہْلٍ الضَّبِّیُّ ، قَالَ : إنِّی یَوْمَ الْجَمَلِ آخِذٌ بِرِکَابِ عَلِیٍّ أَجْہَدُ مَعَہُ وَأَنَا أَرَی أَنَّا فِی الْجَنَّۃِ وَہُوَ یَتَصَفَّحُ الْقَتْلَی ، فَمَرَّ بِرَجُلٍ أَعْجَبَتْہُ ہَیْئَتُہُ وَہُوَ مَقْتُولٌ، فَقَالَ: مَنْ یَعْرِفُ ہَذَا؟ قُلْتُ: ہَذَا فُلاَنٌ الضَّبِّی، وَہَذَا ابْنُہُ ، حَتَّی عَدَدْت سَبْعَۃً صَرْعَی مُقَتَّلِینَ حَوْلَہُ ، قَالَ: فَقَالَ عَلِیٌّ: لَوَدِدْت، أَنَّہُ لَیْسَ فِی الأَرْضِ ضَبِّیٌّ إِلاَّ تَحْتَ صَفْحَۃ ہَذَا الشَّیْخِ۔
(٣٨٩٤٩) تمیم بن ذھل ضبی سے منقول ہے کہ میں جنگ جمل کے دن حضرت علی کی رکاب تھامے ہوا تھا اور انہی کے ساتھ جنگ میں مصروف تھا۔ میں دیکھ رہا تھا کہ میں جنت میں ہوں اور وہ مقتولین کو غور سے دیکھ رہے تھے۔ وہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جس کی حالت بڑی عجیب تھی اور مقتول تھا۔ پس حضرت علی نے فرمایا اسے کون جانتا ہے ؟ میں نے کہا فلاں شخص ہے ضبی قبیلے سے تعلق رکھتا ہے اور فلاں کا بیٹا ہے حتیٰ کہ میں نے سات مقتولین کو گنا جو اس کے گرد اوندھے پڑے ہوئے تھے۔ حضرت علی نے فرمایا کہ میں پسند کرتا ہوں کہ زمین میں کوئی ضبی نہ ہوتا مگر اس شیخ کے ماتحت۔

38949

(۳۸۹۵۰) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ یُوسُفَ بْنِ یَعْقُوبَ ، عَنِ الصَّلْتِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : قَدِمْت عَلَی عَلِیٍّ حِینَ فَرَغَ مِنَ الْجَمَلِ ، فَانْطَلَقَ إِلَی بَیْتِہِ وَہُوَ آخِذٌ بِیَدِی ، فَإِذَا امْرَأَتُہُ وَابْنَتَاہُ یَبْکِینَ ، وَقَدْ أَجْلَسْنَ وَلِیدَۃً بِالْبَابِ تُؤْذِنُہُنَّ بِہِ إِذَا جَائَ ، فَأَلْہَی الْوَلِیدَۃَ مَا تَرَی النِّسْوَۃَ یَفْعَلْنَ حَتَّی دَخَلَ عَلَیْہِنَّ ، وَتَخَلَّفْتُ فَقُمْت بِالْبَابِ ، فَأُسْکِتْنَ ، فَقَالَ : مَا لَکُنَّ فَانْتَہَرَہُنَّ مَرَّۃً ، أَوْ مَرَّتَیْنِ ، فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ مِنْہُنَّ : قُلْنَا : مَا سَمِعْت ذَکَرْنَا عُثْمَانَ وَقَرَابَتَہُ وَالزُّبَیْرَ وَطَلْحَۃَ وَقَرَابَتَہُ ، فَقَالَ : إنِّی لأَرْجُو أَنْ نَکُونَ کَالَّذِینَ ، قَالَ اللَّہُ : {وَنَزَعْنَا مَا فِی صُدُورِہِمْ مِنْ غِلٍّ إخْوَانًا عَلَی سُرُرٍ مُتَقَابِلِینَ} وَمَنْ ہُمْ إِنْ لَمْ نَکُنْ ، وَمَنْ ہُمْ یُرَدِّدُ ذَلِکَ حَتَّی وَدِدْت أَنَّہُ سَکَتَ۔
(٣٨٩٥٠) عبداللہ بن حارث سے منقول ہے کہ میں حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوا جب آپ جنگ جمل سے فارغ ہوچکے تھے۔ وہ میرا ہاتھ تھام کر اپنے گھر لے گئے۔ وہاں ان کی اہلیہ اور دو بیٹیاں رو رہی تھیں باندی کو دروازے پر بٹھایا ہوا تھا تاکہ وہ انھیں کسی کے آنے کی خبر دیں۔ عورتوں کو روتے ہوئے دیکھ کر وہ غافل ہوگئی۔ حتی کہ حضرت علی اندر داخل ہوئے اور میں پیچھے ٹھہر گیا اور دروازے پر کھڑا ہوگیا، چنانچہ وہ خاموش ہوگئیں حضرت علی نے ان سے کہا تم کیوں رو رہی ہو ؟ پھر ایک یا دو دفعہ ڈانٹا پھر ان میں سے ایک عورت نے کہا کہ ہم وہی کہہ رہے ہیں جو آپ نے حضرت عثمان اور ان کی رشتہ داری (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) حضرت زبیر اور ان کی رشتہ داری کے بارے میں ہم سے سنا۔ حضرت علی نے فرمایا میں امید کرتا ہوں کہ ہم ان لوگوں کی طرح ہوں گے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ” ہم ان کے دلوں سے خفگی دور کردیں گے وہ بھائی بھائی ہوں گے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔ پھر حضرت علی نے فرمایا کون ہوں گے اگر ہم نہ ہوں گے ؟ وہ کون ہوں گے ؟ اس بات کو انھوں نے کئی بار دہرایایہاں تک کہ میرے د ل میں خواہش پیدا ہوگئی کہ یہ خاموش ہوجائیں۔

38950

(۳۸۹۵۱) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، أَنَّ عَلِیًّا أَجْلَسَ طَلْحَۃَ یَوْمَ الْجَمَلِ ، وَمَسَحَ عَنْ وَجْہِہِ التُّرَابَ ، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَی حَسَنٍ ، فَقَالَ : إنِّی وَدِدْت أَنِّی مِتّ قَبْلَ ہَذَا۔ (ابن ابی الدنیا ۱۵۵)
(٣٨٩٥١) حضرت طلحہ بن مصرف سے روایت ہے کہ حضرت علی نے جنگ جمل کے دن حضرت طلحہ کو بٹھایا اور ان کے چہرے سے مٹی صاف کی پھر حضرت حسن کی طرف دیکھ کر فرمایا کاش میں ان سے پہلے مرجاتا۔

38951

(۳۸۹۵۲) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ، قَالَ: حدَّثَنَا سُفْیَانُ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ خُمَیْرِ بْنِ مَالِکٍ، قَالَ: قَالَ عَمَّارٌ لِعَلِیٍّ یَوْمَ الْجَمَلِ: مَا تَرَی فِی سَبْیِ الذُّرِّیَّۃِ ، قَالَ ، فَقَالَ : إنَّمَا قَاتَلْنَا مَنْ قَاتَلْنَا ، قَالَ : لَوْ قُلْتَ غَیْرَ ہَذَا خَالَفْنَاک۔ (بیہقی ۱۸۱)
(٣٨٩٥٢) حضرت حمیر بن مالک سے روایت ہے کہ حضرت علی سے جنگ جمل کے دن حضرت عمار نے عرض کیا کہ آپ کا قیدیوں کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ حضرت علی نے فرمایا ہم نے صرف ان سے قتال کیا ہے جو ہم سے لڑائی کے لیے آئے (یعنی ہم قیدیوں کو غلام نہیں بنائیں گے) حضرت عمار نے عرض کیا اگر آپ اس کے خلاف کوئی بات کہتے تو ہم آپ کی مخالفت کرتے۔

38952

(۳۸۹۵۳) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ جَاوَانَ ، عَنِ الأَحْنَفِ بْنِ قَیْسٍ ، قَالَ : قَدِمْنَا الْمَدِینَۃَ وَنَحْنُ نُرِیدُ الْحَجَّ ، فَإِنَّا لبِمَنَازِلِنَا نَضَعُ رِحَالَنَا إذْ أَتَانَا آتٍ ، فَقَالَ : إِنَّ النَّاسَ قَدْ فَزِعُوا وَاجْتَمَعُوا فِی الْمَسْجِد ، فَانْطَلَقْت فَإِذَا النَّاسُ مُجْتَمِعُونَ فِی الْمَسْجِد ، فَإِذَا عَلِیٌّ وَالزُّبَیْرُ وَطَلْحَۃُ وَسَعْدُ بْنُ أَبِی وَقَّاصٍ، قَالَ : فَإِنَّا لَکَذَلِکَ إِذْ جَائَنَا عُثْمَان ، فَقِیلَ : ہَذَا عُثْمَان ، فَدَخَلَ عَلَیْہِ مُلِیَّۃٌ لَہُ صَفْرَائُ ، قَدْ قَنَّعَ بِہَا رَأْسَہُ ، قَالَ : ہَاہُنَا عَلِیٌّ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : ہَاہُنَا الزُّبَیْرُ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : ہَاہُنَا طَلْحَۃُ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ ہَاہُنَا سَعْدٌ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : أَنْشُدُکُمْ بِاللہِ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ ہَلْ تَعْلَمُونَ ، أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنْ یَبْتَاعُ مِرْبَدَ بَنِی فُلاَنٍ غَفَرَ اللَّہُ لَہُ ، فَابْتَعْتُہُ بِعِشْرِینَ أَلْفًا ، أَوْ بِخَمْسَۃٍ وَعِشْرِینَ أَلْفًا ، فَأَتَیْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ لَہُ : ابْتَعْتہ ، قَالَ : اجْعَلْہُ فِی مَسْجِدِنَا وَلَک أَجْرُہُ ؟ فَقَالُوا: اللَّہُمَّ نَعَمْ ۔ ۲۔ قَالَ : فَقَالَ : أَنْشُدُکُمْ بِاللہِ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : مَنِ ابْتَاعَ رُومَۃَ ، غَفَرَ اللَّہُ لَہُ ، فَابْتَعْتُہَا بِکَذَا وَکَذَا ، ثُمَّ أَتَیْتہ ، فَقُلْتُ : قَدِ ابْتَعْتہَا ، قَالَ : اجْعَلْہَا سِقَایَۃً لِلْمُسْلِمِینَ وَأَجْرُہَا لَکَ ، قَالُوا : اللَّہُمَّ نَعَمْ ۔ ۳۔ قَالَ : أَنْشُدُکُمْ بِاللہِ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ ، أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَظَرَ فِی وُجُوہِ الْقَوْمِ، فَقَالَ : مَنْ جَہَّزَ ہَؤُلاَئِ غَفَرَ اللَّہُ لَہُ ، یَعْنِی جَیْشَ الْعُسْرَۃِ ، فَجَہَّزْتُہُمْ حَتَّی لَمْ یَفْقِدُوا خِطَامًا وَلاَ عقَالاً ، قَالَ : قَالُوا : اللَّہُمَّ نَعَمْ ، قَالَ : اللَّہُمَّ اشْہَدْ ثَلاَثًا۔ ۴۔ قَالَ الأَحْنَفُ : فَانْطَلَقْت فَأَتَیْت طَلْحَۃَ وَالزُّبَیْرَ ، فَقُلْتُ : مَن تَأْمُرَانِی بِہِ وَمَنْ تَرْضَیَانِہِ لِی ، فَإِنِّی لاَ أَرَی ہَذَا إِلاَّ مَقْتُولاً ، قَالاَ : نَأْمُرُک بِعَلِیٍّ ، قَالَ : قُلْتُ : تَأْمُرَانِی بِہِ وَتَرْضَیَانِہِ لِی ، قَالاَ : نَعَمْ ۔ ۵۔ قَالَ : ثُمَّ انْطَلَقْت حَاجًّا حَتَّی قَدِمْت مَکَّۃَ فَبَیْنَا نَحْنُ بِہَا إذْ أَتَانَا قَتْلُ عُثْمَانَ وَبِہَا عَائِشَۃُ أُمُّ الْمُؤْمِنِینَ ، فَلَقِیتُہَا ، فَقُلْتُ لَہَا: مَنْ تَأْمُرِینِی بِہِ أَنْ أُبَایِعَ ، فَقَالَتْ : عَلِیًّا ، فَقُلْتُ أَتَأْمُرِینَنِی بِہِ وَتَرْضَیْنَہُ لِی ، قَالَتْ: نَعَمْ۔ ۶۔ فَمَرَرْت عَلَی عَلِیٍّ بِالْمَدِینَۃِ فَبَایَعْتہ ، ثُمَّ رَجَعْت إِلَی أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، وَلاَ أَرَی إَلاَّ أَنَّ الأَمْرَ قَد اسْتَقَامَ ، قَالَ : فَبَیْنَا أَنَا کَذَلِکَ إذْ أَتَانِی آتٍ ، فَقَالَ : ہَذِہِ عَائِشَۃُ أُمُّ الْمُؤْمِنِینَ وَطَلْحَۃُ وَالزُّبَیْرُ قَدْ نَزَلُوا جَانِبَ الْخُرَیْبَۃِ ، قَالَ: قُلْتُ: مَا جَائَ بِہِمْ ؟ قَالَ : أُرْسِلُوا إلَیْک یَسْتَنْصِرُونک عَلَی دَمِ عُثْمَانَ ، قُتِلَ مَظْلُومًا قَالَ : فَأَتَانِی أَفْظَعُ أَمْرٍ أَتَانِی قَطُّ ، فَقُلْتُ : إِنَّ خُذْلاَنِی ہَؤُلاَئِ وَمَعَہُمْ أُمُّ الْمُؤْمِنِینَ وَحَوَارِیُّ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَشَدِیدٌ ، وَإِنَّ قِتَالِی ابْنَ عَمِّ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعْدَ أَنْ أَمَرُونِی بِبَیْعَتِہِ لَشَدِیدٌ ، فَلَمَّا أَتَیْتُہُمْ ، قَالُوا: جِئْنَا نَسْتَنْصِرُک عَلَی دَمِ عُثْمَانَ، قُتِلَ مَظْلُومًا، قَالَ: فَقُلْتُ: یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ ، أَنْشُدُک بِاللہِ، ہَلْ قُلْتُ لَکَ : مَنْ تَأْمُرِینِی بِہِ ، فَقُلْتُ : عَلِیًّا ، فَقُلْتُ : تَأْمُرِینِی بِہِ وَتَرْضَیْنَہُ لِی قلت نعم ؟ قَالَتْ : نَعَمْ ، وَلَکِنَّہُ بَدَّلَ ۔ ۷۔ قُلْتُ : یَا زُبَیْرُ ، یَا حَوَارِیَّ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَا طَلْحَۃُ ، نَشَدْتُکُمَا بِاللہِ أَقَلْت لَکُمَا : مَنْ تَأْمُرَانِی بِہِ فَقُلْتُمَا : عَلِیًّا ، فَقُلْتُ : تَأْمُرَانِی بِہِ وَتَرْضَیَانِہِ لِی فَقُلْتُمَا : نَعَمْ ، قَالاَ : بَلَی ، وَلَکِنَّہُ بَدَّلَ ۔ ۸۔ قَالَ : فَقُلْتُ : لاَ وَاللہِ لاَ أُقَاتِلُکُمْ وَمَعَکُمْ أُمُّ الْمُؤْمِنِینَ وَحَوَارِیُّ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَلاَ أُقَاتِلُ ابْنَ عَمِّ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرْتُمُونِی بِبَیْعَتِہِ ، اخْتَارُوا مِنِّی بَیْنَ إحْدَی ثَلاَثِ خِصَالٍ : إمَّا أَنْ تَفْتَحُوا لِی بَابَ الْجِسْرِ فَأَلْحَقَ بِأَرْضِ الأَعَاجِمِ ، حَتَّی یَقْضِیَ اللَّہُ مِنْ أَمْرِہِ مَا قَضَی ، أَوْ أَلْحَقَ بِمَکَّۃَ فَأَکُونَ بِہَا حَتَّی یَقْضِیَ اللَّہُ مِنْ أَمْرِہِ مَا قَضَی، أَوْ أَعْتَزِلَ فَأَکُونَ قَرِیبًا، قَالُوا: نَأْتَمِرُ، ثُمَّ نُرْسِلُ إلَیْک، فَائْتَمَرُوا فَقَالُوا : نَفْتَحُ لَہُ بَابَ الْجِسْرِ فَیَلْحَقُ بِہِ المفارق وَالْخَاذِلُ ، أو یَلْحَقُ بِمَکَّۃَ فَیَتَعَجَّسُکُمْ فِی قُرَیْشٍ وَیُخْبِرُہُمْ بِأَخْبَارِکُمْ ، لَیْسَ ذَلِکَ بِأَمْرٍ اجْعَلُوہُ ہَاہُنَا قَرِیبًا حَیْثُ تَطَؤُونَ عَلَی صِمَاخِہِ ، وَتَنْظُرُونَ إلَیْہِ ۔ ۹۔ فَاعْتَزَلَ بِالْجَلْحَائِ مِنَ الْبَصْرَۃِ عَلَی فَرْسَخَیْنِ ، وَاعْتَزَلَ مَعَہُ زُہَائُ سِتَّۃِ آلاَفٍ۔ ۱۰۔ ثُمَّ الْتَقَی الْقَوْمُ ، فَکَانَ أَوَّلَ قَتِیلٍ طَلْحَۃُ وکعب ابْنُ سُورٍ وَمَعَہُ الْمُصْحَفُ ، یُذَکِّرُ ہَؤُلاَئِ وَہَؤُلاَئِ حَتَّی قُتِلَ بینہم ، وَبَلَغَ الزُّبَیْرُ سَفَوَانَ مِنَ الْبَصْرَۃِ کَمَکَانِ الْقَادِسِیَّۃِ مِنْکُمْ ، فَلَقِیَہُ النَّعِرُ رَجُلٌ مِنْ بَنِی مُجَاشِعٍ ، قَالَ : أَیْنَ تَذْہَبُ یَا حَوَارِیَّ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ إلَیَّ فَأَنْتَ فِی ذِمَّتِی ، لاَ یُوصَلُ إلَیْک ، فَأَقْبَلَ مَعَہُ، قَالَ : فَأَتَی إنْسَانٌ الأَحْنَفَ ، قَالَ : ہَذَا الزُّبَیْرُ قَدْ لُقِیَ بِسَفَوَانَ ، قَالَ : فَمَا یَأْمَنُ جَمَعَ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ حَتَّی ضَرَبَ بَعْضُہُمْ حَوَاجِبَ بَعْضٍ بِالسُّیُوفِ ، ثُمَّ لَحِقَ بِبَیْتِہِ وَأَہْلِہِ ، فَسَمِعَہُ عُمَیْرۃ بْنُ جُرْمُوزٍ وَغُوَاۃٌ مِنْ غُوَاۃِ بَنِی تَمِیمٍ ، وَفَضَالَۃُ بْنُ حَابِسٍ ، وَنُفَیْعٌ ، فَرَکِبُوا فِی طَلَبِہِ ، فَلَقُوا مَعَہُ النَّعِرَ ، فَأَتَاہُ عُمَیْر بْنُ جُرْمُوزٍ وَہُوَ عَلَی فَرَسٍ لَہُ ضَعِیفَۃٍ ، فَطَعَنَہُ طَعَنَۃً خَفِیفَۃً ، وَحَمَلَ عَلَیْہِ الزُّبَیْرُ وَہُوَ عَلَی فَرَسٍ لَہُ یُقَالُ ذُو الْخِمَارِ حَتَّی إِذَا ظَنَّ ، أَنَّہُ قَاتِلُہُ نَادَی صَاحِبَیْہِ : یَا نُفَیْعُ یَا فَضَالَۃُ ، فَحَمَلُوا عَلَیْہِ حَتَّی قَتَلُوہُ۔
(٣٨٩٥٣) حضرت احنف بن قیس سے منقول ہے کہ ہم مدینے پہنچے ہمارا حج کرنے کا ارادہ تھا۔ اپنی منزل پر پہنچ کر ہم نے اپنے کجاوے رکھے کہ اچانک آنے والے نے کہا کہ لوگ مسجد میں پریشان حال جمع ہیں۔ پس میں مسجد پہنچا اور لوگوں کو وہاں جمع دیکھا۔ حضرت علی، زبیر، طلحہ اور سعد بن وقاص بھی وہاں موجود تھے۔ میں بھی اس طرح کھڑا ہوگیا کہ حضرت عثمان بھی تشریف لائے۔ کسی نے کہا یہ عثمان ہیں ان کے سر پر زرد رنگ کا کپڑا تھا جس سے انھوں نے سر ڈھانپا ہوا تھا فرمانے لگے یہ حضرت علی ہیں ؟ لوگوں نے کہا جی ہاں۔ پھر فرمایا یہ حضرت زبیر ہیں ؟ لوگوں نے کہا جی ہاں۔ پھر فرمایا یہ طلحہ ہیں لوگوں نے جواب دیا جی ہاں۔ پھر فرمایا یہ سعد ہیں لوگوں نے کہا جی ہاں۔ پھر فرمانے لگے میں تمہیں اس اللہ کی قسم دیتا ہوں جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں۔ کیا تم کو معلوم ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا جو فلاں قبےلل کے باڑے کو خرید لے گا اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائیں گے۔ پس میں نے اسے بیس یا پچیس ہزار درہم کے عوض خریدا اور حاضر خدمت ہو کر میں نے عرض کیا تھا کہ میں نے خرید لیا ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم اس کو مسجد بنادو اور تمہارے لیے اجر ہے ؟ تو لوگوں نے کہا بالکل اسی طرح ہے۔ پھر حضرت عثمان نے فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا تم جانتے ہو ؟ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا جو بئر رومہ (کنواں) خرید لے گا اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائیں گے۔ پھر میں نے اسے خریدا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا۔ میں نے کنواں خرید لیا ہے۔ تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اسے مسلمانوں کے لیے وقف کردو اس کا اجر اللہ تم کو دے گا۔ لوگوں نے کہا جی بالکل ایسے ہے۔ پھر حضرت عثمان نے لوگوں سے فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں کیا آپ جانتے ہو جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کچھ کے چہروں کی طرف دیکھتے ہوئے کہ جو ان لوگوں کو سامان جنگ مہیاکرے گا (غزوہ تبوک میں) اللہ تعالیٰ اس کے مغفرت فرمائیں گے۔ پس میں نے ان لوگوں کو سامان جنگ دیا حتیٰ کہ لگام اور اونٹ باندھنے کی رسی تک میں نے مہیا کی ؟ لوگوں نے کہا جی بالکل ایسے ہے۔ حضرت عثمان نے تین دفعہ فرمایا اے اللہ تو گواہ رہنا۔ احنف کہتے ہیں کہ میں چلا اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے عرض کیا کہ اب آپ مجھے کس چیز کا حکم دیتے ہیں ؟ اور میرے لیے (بیعت کے لیے) کس کو پسند کرتے ہو ؟ کیونکہ ان کو (حضرت عثمان ) شہید ہوتے دیکھ رہاہوں۔ دونوں نے جواب دیا ہم آپ کو حضرت علی سے بیعت کرنے کا حکم دیتے ہیں۔ میں نے پھر عرض کیا آپ حضرت علی کے بارے میں حکم دے رہے ہیں اور آپ میرے لیے ان پر راضی ہیں دونوں نے جواب دیا ہاں۔
پھر میں حج کے لیے مکہ روانہ ہوا کہ اس دوران حضرت عثمان کی شہادت کی خبر پہنچی۔ مکہ میں حضرت عائشہ بھی قیام فرما تھیں۔ میں ان سے ملا اور ان سے عرض کیا کہ اب میں کن سے بیعت کروں انھوں نے بھی حضرت علی کا نام لیا۔ میں نے عرض کیا آپ مجھے علی سے بیعت کا حکم دے رہی ہیں اور آپ اس پر راضی ہیں انھوں نے اثبات میں جواب دیا۔ میں نے واپسی پر حضرت علی سے بیعت کی مدینہ میں۔ پھر میں بصرہ لوٹ آیا۔ پھر میں نے معاملے کو مضبوط ہوتے ہوئے ہی دیکھا۔ اسی اثناء میں ایک آنے والا میرے پاس آیا اور کہنے لگا حضرت عائشہ حضرت طلحہ اور حضرت زبیر خریبہ مقام پر قیام فرماں ہیں۔ میں نے پوچھا وہ کیوں آئے ہیں ؟ تو اس نے جواب دیا وہ آپ سے مدد چاہتے ہیں حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینے میں جو مظلوم شہید ہوئے ہیں۔ احنف نے فرمایا مجھ پر اس سے زیادہ پریشان کرنے والا معاملہ کبھی نہیں آیا۔ میرا ان سے (طلحہ زبیر ) جدا ہونا بڑا دشوار کن مرحلہ ہے جبکہ ان کے ساتھ ام المومنین اور رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ بھی ہیں۔ اور دوسری طرف نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چچا زاد سے قتال کرنا بھی چھوٹی بات نہیں جب کہ ان کی بیعت کا حکم وہ (طلحہ ، زبیر ، ام المومنین ) خود دے چکے ہیں۔ جب میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا تو وہ کہنے لگے کہ ہم حضرت عثمان کے خون کا بدلہ کے سلسلہ میں مدد لینے کے لیے آئے ہیں جو مظلوم قتل ہوئے ہیں۔ احنف کہتے ہیں کہ میں نے کہا اے ام المومنین ! میں آپ کو الٰہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا میں نے آپ سے کہا تھا کہ آپ مجھے کس کی بیعت کا حکم دیتی ہیں ؟ آپ نے فرمایا تھا علی کا میں نے پھر کہا تھا کہ آپ مجھے حضرت علی کے بارے میں حکم دیتی ہیں اور آپ میرے لیے ان پر خوش ہیں تو آپنے فرمایا تھا ہاں۔ حضرت عائشہ نے جواب دیا بالکل ایسے ہی ہے لیکن اب علی بدل چکے ہیں۔ پھر یہی بات میں نے حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کو مخاطب کر کے کہی انھوں نے بھی اسی طرح اقرار کیا اور فرمایا اب حضرت علی بدل چکے ہیں۔ میں نے کہا اللہ کی قسم میں تم سے قتال نہیں کروں گا جب کہ تمہارے ساتھ ام المومنین بھی ہیں اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ بھی ہیں۔ اور حضرت علی سے بھی قتال نہیں کروں گا کیونکہ تم لوگوں نے خود ہی مجھے علی کی بیعت کا حکم دیا ہے۔ میرے لیے تین باتوں میں سے کسی ایک کو اختیار کرلو یا تو میرے لیے باب جسر کھول دو تاکہ میں عجمیوں کے وطن چلا جاؤں حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ اپنا فیصلہ کردے یا پھر مجھے مکہ جانے دیا جائے جب تک کہ اللہ تعالیٰ کوئی فیصلہ نہ فرما دیں یا پھر میں علیحدہ ہوجاتا ہوں اور قریب میں قیام کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا ہم مشورہ کرتے ہیں پھر تمہیں پیغام بھیجتے ہیں پس انھوں نے مشورہ کیا اور کہنے لگے کہ ہم اس کے لیے باب جسر کھول دیتے ہیں تو اس کے ساتھ منافق اور جدا ہونے والے مل جائیں گے اور پھر یہ مکہ چلا جائے گا اور ممکن ہے تمہارے بارے میں مکہ والوں کی رائے کو بدلے اور تمہاری خبریں ان کو بتلائیں لہٰذا یہ مضبوط رائے نہیں ہے۔ اس کو قریب ٹھہراؤ تاکہ معاملے پر تم غالب آجاؤ اور اس پر نگاہ بھی رکھو۔ پس وہ مقام جلعاء میں ٹھہرے جو بصرہ سے دو فرسخ پر ہے اس کے ساتھ چھ ہزار کا لشکر بھی علیحدہ ہوگیا۔
پھر لشکر کی مڈ بھیڑ ہوئی پس پہلے شہید طلحہ تھے اور کعب بن سور کے پاس قرآن کریم بھی تھا اور دونوں لشکروں کو نصیحت کر رہے تھے اسی دوران وہ بھی شہید ہوگئے حضرت زبیر بصرہ کے مقام سفوان پہنچ گئے جیسے تم سے مقام قادسیہ ہے۔ پس ان سے بنو مجاشع کا ایک شخص ملا اور کہنے لگا اے صحابی رسول آپ کہاں جا رہے ہیں۔ میں میری پناہ میں آجائیں آپ تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔ پس وہ اس کے ساتھ چل دئیے پھر احنف کے پاس ایک آدمی آیا اور حضرت زبیر کے بارے میں اطلاع دی تو وہ کہنے لگے ان کو کس نے امن دیا ہے انھوں نے تو مسلمانوں کو مد مقابل لا کھڑا کیا یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے کے دربانوں کو تلواروں سے مار رہے ہیں۔ اور اب خود وہ اپنے گھر اور اہل کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ یہ بات عمیر بن جرموز اور غواۃ غواء بن تمیم (سے) فضالہ بن حابس اور نفیع نے سنی پس وہ ان کی طلب میں نکلے اور حضرت زبیر سے ملے جب کہ ان کے ساتھ وہ شخص بھی تھا جس نے ان کو پناہ دی تھی۔ پس ان کے پاس عمیر بن جرموز آیا اس حال میں کہ گھوڑے پر تھا۔ اس نے حضرت زبیر کو طعنہ دیا حضرت زبیر نے اس پر حملہ کردیا اس حال میں کہ آپ بھی گھوڑے پر تھے جس کا نام ذوالخمار تھا۔ جب عمیربن جرموزنے گمان کیا کہ حضرت زبیر اسے قتل کردیں گے تو اس نے اپنے دو ساتھیوں کو آواز دی اے نفیع اے فضالہ پس ان سب نے حضرت زبیر پر حملہ کیا اور انھیں شہید کردیا۔

38953

(۳۸۹۵۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ، قَالَ: حدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ زِیَادٍ، عَنْ أم الصَّیْرَفِیِّ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ قَبِیصَۃَ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ، قَالَ : لَمَّا قُتِلَ عُثْمَان قُلْتُ : مَا یُقِیمُنِی بِالْعِرَاقِ ، وَإِنَّمَا الْجَمَاعَۃُ بِالْمَدِینَۃِ عِنْدَ الْمُہَاجِرِینَ وَالأَنْصَارِ، قَالَ: فَخَرَجْت فَأُخْبِرْت، أَنَّ النَّاسَ قَدْ بَایَعُوا عَلِیًّا، قَالَ: فَانْتَہَیْت إِلَی الرَّبَذَۃِ وَإِذَا عَلِیٌّ بِہَا، فَوُضِعَ لَہُ رَحْلٌ فَقَعَدَ عَلَیْہِ، فَکَانَ کَقِیَامِ الرَّجُلِ، فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ، ثُمَّ قَالَ إِنَّ طَلْحَۃَ وَالزُّبَیْرَ قد بَایَعَا طَائِعَیْنِ غَیْرَ مُکْرَہَیْنِ، ثُمَّ أَرَادَا أَنْ یُفْسِدَا الأَمْرَ وَیَشقَّا عَصَا الْمُسْلِمِینَ ، وَحَرَّضَ عَلَی قِتَالِہِمْ، قَالَ: فَقَامَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ ، فَقَالَ : أَلَمْ أَقُلْ لَکَ إِنَّ الْعَرَبَ سَتَکُونُ لَہُمْ جَوْلَۃٌ عِنْدَ قَتْلِ ہَذَا الرَّجُلِ ، فَلَوْ أَقَمْت بِدَارِکَ الَّتِی کُنْتَ بِہَا ، یَعْنِیَ الْمَدِینَۃَ فَإِنِّی أَخَافُ أَنْ تُقْتَلَ بِحَالِ مَضْیَعَۃٍ لاَ نَاصِرَ لَکَ ، قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ : اجْلِسْ فَإِنَّمَا تَخِنُّ کما تخن الْجَارِیَۃُ ، أو إِنَّ لَکَ خَنِینًا کَخَنِینِ الْجَارِیَۃِ ، آللہِ أَجْلِسُ بِالْمَدِینَۃِ کَالضَّبُعِ تَسْتَمِعُ اللَّدْمَ ، لَقَدْ ضَرَبْت ہَذَا الأَمْرَ ظَہْرَہُ وَبَطْنَہُ ، أَوْ رَأْسَہُ وَعَیْنَیْہِ ، فَمَا وَجَدْت إِلاَّ السَّیْفَ ، أَوِ الْکُفْرَ۔ (حاکم ۱۱۵)
(٣٨٩٥٤) طارق بن شباب سے روایت ہے کہتے ہیں کہ جب حضرت عثمان کو قتل کیا گیا میں نے دل میں سوچا کہ مجھے کس شئے نے عراق میں ٹھہرایا ہوا ہے حالانکہ جماعت تو مدینہ میں ہے مہاجرین اور انصار کے پاس کہتے ہیں میں نکلا مجھے خبر ملی کہ لوگوں نے حضرت علی کے ہاتھ پر بیعت کرلی ہے کہتے ہیں کہ میں ربذہ مقام پر پہنچا تو وہاں حضرت علی موجود تھے۔ ان کے لیے ایک شخص نے بیٹھنے کے لیے نشست رکھی۔ پس حضرت علی کھڑے ہونے کی حالت میں تھے۔ انھوں نے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا کہ طلحہ اور زبیر نے بیعت خوشی خوشی کی تھی نہ کہ حالت اکراہ میں۔ اب چاہتے ہیں کہ وہ معاملے کو بگاڑ دیں اور مسلمانوں کی لاٹھی (جمعیت) کو توڑ ڈالیں، حضرت علی نے ان سے قتال کرنے کے لیے لوگوں کو ابھارا۔ پھر حسن بن علی کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ میں نے آپ کو نہیں کہا تھا کہ عرب ان کے ساتھ جمع ہوجائیں گے اگر اس شخص (حضرت عثمان ) کو شہید کیا گیا۔ اگر آپ اپنے گھر میں رہتے یعنی مدینہ میں تو مجھے ڈر تھا کہ آپ کو بھی اسی لاپرواہی سے قتل کردیاجاتا اور آپ کا کوئی مدد گار نہ ہوتا۔ حضرت علی نے فرمایا تم بیٹھ جاؤ تم ایسے گنگناتے ہو جیسے دوشیزہ گنگناتی ہے یا یہ فرمایا کہ تمہارے لیے ایسا گنگنا ہونا ہے جیسے دوشیزہ کے لیے گنگنا ہونا۔ اللہ کی قسم میں مدینہ میں اس بھیڑیے کی طرح بیٹھا تھا جو زمین پر پتھر گر نے کی آواز سن رہا ہو۔ پس میں نے اس معاملے کا بہت گہرائی سے مشاہدہ کیا میں نے سوائے تلوار یا کفر کے کچھ نہیں پایا۔

38954

(۳۸۹۵۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی سَیْفُ بْنُ فُلاَنِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ الْعَنَزِیِّ ، قَالَ : حَدَّثَنِی خَالِی ، عَنْ جَدِّی ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ الْجَمَلِ وَاضْطَرَبَ النَّاسُ ، قَامَ النَّاسُ إِلَی عَلِیٍّ یَدَّعُونَ أَشْیَائَ ، فَأَکْثَرُوا الْکَلاَمُ ، فَلَمْ یَفْہَمْ عَنْہُمْ ، فَقَالَ : أَلاَ رَجُلٌ یَجْمَعُ لِی کَلاَمُہُ فِی خَمْسِ کَلِمَاتٍ ، أَوْ سِتٍّ ، فَاحْتَفَزْت عَلَی إحْدَی رِجْلَی ، فَقُلْتُ : إِنْ أَعْجَبَہُ کَلاَمُی وَإِلاَّ لَجَلَسْت مِنْ قَرِیبٍ ، فَقُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، إِنَّ الْکَلاَمُ لَیْسَ بِخَمْسٍ وَلاَ بِسِتٍّ ، وَلَکِنَّہُمَا کَلِمَتَانِ ، ہَضْمٌ ، أَوْ قِصَاصٌ ، قَالَ : فَنَظَرَ إلَیَّ فَعَقَدَ بِیَدِہِ ثَلاَثِینَ ، ثُمَّ قَالَ : أَرَأَیْتُمْ مَا عَدَدْتُمْ فَہُوَ تَحْتَ قَدَمِی ہَذِہِ۔ (عبدالرزاق ۱۸۵۸۶)
(٣٨٩٥٥) سیف بن فلاں بن معاویہ عنزی اپنے ماموں اور وہ میرے نانا سے نقل کرتے ہیں کہ جب جنگ جمل کا دن آیا تو لوگ پریشان تھے۔ لوگ حضرت علی کی طرف کھڑے ہوتے اور مختلف چیزوں کا دعوی کرتے۔ جب آوازیں زیادہ ہوگئیں اور حضرت علی لوگوں کی آوازوں کو سمجھ نہ پائے تو فرمایا کیا کوئی ایسا شخص نہیں جو اپنی بات پانچ یا چھ کلمات میں سمیٹ دے۔ پس میں جلدی سے ایک ٹانگ پر کھڑا ہوا اور کہا کہ اگر میں اپنی بات سمیٹ نہ سکا تو قریب میں بیٹھ جاؤں گا پس میں نے کہا اے امیرالمومنین ! میرا کلام پانچ یا چھ لفظوں کا نہیں بلکہ صرف دو الفاظ کا ہے حملہ یا قصاص۔ انھوں نے میری طرف دیکھا اور اپنے ہاتھ سے تیس تک گنا۔ کہتے ہیں کہ حضرت علی نے میری طرف دیکھا اور جو تم نے گنا (شمار کیا) وہ میرے ان قدموں کے نیچے ہے۔

38955

(۳۸۹۵۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، قَالَ : ذَکَرُوا عَلِیًّا وَعُثْمَانَ وَطَلْحَۃَ وَالزُّبَیْرَ عِنْدَ أَبِی سَعِیدٍ ، فَقَالَ : أَقْوَامٌ سَبَقَتْ لَہُمْ سَوَابِقُ وَأَصَابَتْہُمْ فِتْنَۃٌ ، فَرُدُّوا أَمْرَہُمْ إِلَی اللہِ۔
(٣٨٩٥٦) ابو نضرہ سے منقول ہے کہ ایک دفعہ حضرت ابو سعید کے سامنے حضرت علی ، حضرت عثمان ، حضرت طلحہ اور حضرت زبیر کا تذکرہ کیا گیا تو انھوں نے فرمایا وہ ایسی قومیں تھیں جن کے حالات مختلف تھے ان کے معاملے کو اللہ کی طرف لوٹا دو ۔

38956

(۳۸۹۵۷) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی حَبِیبُ بْنُ أَبِی ثَابِتٍ ، أَنَّ عَلِیًّا ، قَالَ یَوْمَ الْجَمَلِ : اللَّہُمَّ لَیْسَ ہَذَا أَرَدْت ، اللَّہُمَّ لَیْسَ ہَذَا أَرَدْت۔
(٣٨٩٥٧) حبیب بن ابو ثابت سے روایت ہے کہ حضرت علی جنگ جمل کے دن فرما رہے تھے ! اے اللہ میں نے اس کا ارادہ نہیں کیا تھا۔

38957

(۳۸۹۵۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ قَیْسٍ ، قَالَ : کَانَ مَرْوَانُ مَعَ طَلْحَۃَ یَوْمَ الْجَمَلِ ، قَالَ : فَلَمَّا اشْتَبَکَتِ الْحَرْبُ ، قَالَ مَرْوَانُ : لاَ أَطْلُبُ بِثَأْرِی بَعْدَ الْیَوْمِ ، قَالَ : ثُمَّ رَمَاہُ بِسَہْمٍ فَأَصَابَ رُکْبَتَہُ ، فَمَا رَقَأَ الدَّمُ حَتَّی مَاتَ ، قَالَ : وَقَالَ طَلْحَۃُ : دَعَوْہُ فَإِنَّمَا ہُوَ سَہْمٌ أَرْسَلَہُ اللَّہُ۔
(٣٨٩٥٨) قیس سے منقول ہے کہ مروان جنگ جمل کے دن حضرت طلحہ کے ساتھ تھا۔ جب جنگ چھڑ چکی تو مروان نے کہا میں آج کے بعد انتقام طلب نہیں کروں گا پھر ان کی طرف تیر پھینکا جو حضرت طلحہ کے گھٹنے میں لگا اور خون مسلسل بہتا رہا یہاں تک کہ وہ شہید ہوگئے حضرت طلحہ نے (شہادت سے پہلے) فرمایا اس زخم کو چھوڑ دو یہ وہ تیر ہے جسے اللہ نے بھیجا ہے۔

38958

(۳۸۹۵۹) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَرْسَلَ إلَیَّ مُوسَی بْنُ طَلْحَۃَ فِی حَاجَۃٍ فَأَتَیْتہ ، قَالَ : فَبَیْنَا أَنَا عِنْدَہُ إذْ دَخَلَ عَلَیْہِ نَاسٌ مِنْ أَہْلِ الْمَسْجِد ، فَقَالُوا : یَا أَبَا عِیسَی ، حدثنا فِی الأُسَارَی لَیْلَتَنَا ، فَسَمِعْتہمْ یَقُولُونَ : أَمَّا مُوسَی بْنُ طَلْحَۃَ فَإِنَّہُ مَقْتُولٌ بُکْرَۃً ، فَلَمَّا صَلَّیْت الْغَدَاۃَ جَائَ رَجُلٌ یَسْعَی الأُسَارَی الأُسَارَی ، قَالَ : ثُمَّ جَائَ آخَرُ فِی أَثَرِہِ یَقُولُ : مُوسَی بْنُ طَلْحَۃَ ، مُوسَی بْنُ طَلْحَۃَ قَالَ : فَانْطَلَقْت ، فَدَخَلْتُ عَلَی أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ فَسَلَّمْت ، فَقَالَ : أَتَبَایَعُ تَدْخُلُ فِیمَا دَخَلَ فِیہِ النَّاسُ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : ہَکَذَا ، وَمَدَّ یَدَہُ فَبَسَطَہُمَا قَالَ : فَبَایَعْتہ ، ثُمَّ قَالَ : ارْجِعْ إِلَی أَہْلِکَ وَمَالِکِ ، قَالَ : فَلَمَّا رَأَنی النَّاسَ قَدْ خَرَجْت ، قَالَ : جَعَلُوا یَدْخُلُونَ فَیُبَایِعُونَ۔
(٣٨٩٥٩) حضرت سوار سے منقول ہے کہ موسیٰ بن طلحہ نے مجھے کسی ضرورت کے لیے اپنے پاس بلایا میں حاضر خدمت ہوا۔ میں ان کے پاس بیٹھا تھا کہ اسی اثنا میں مسجد کے کچھ لوگ حضرت موسیٰ بن طلحہ کے پاس آئے اور کہا اے ابو عیسیٰ ہمیں ہماری رات کے اساری کے بارے میں بتائیے، حضرت سوار صبح کے وقت قتل کردئیے جائیں گے پس جب میں نے صبح کی نماز ادا کی تو ایک شخص دوڑتا ہوا آیا جو پکارتے ہوئے کہہ رہا تھا الا ساری الا ساری پھر ایک دوسرا شخص اس کے نقش قدم پر چلتا ہوا آیا وہ پکار رہا تھا موسیٰ بن طلحہ موسیٰ بن طلحہ حضرت سوار فرماتے ہیں کہ پس میں چلا اور امیر المومنین کے پاس آیا اور سلام کیا۔ امیر المومنین نے کہا کہ کیا تم نے بیعت کرلی ؟ جہاں لوگ داخل ہوئے تم داخل ہوگئے ہو ؟ میں نے کہا جی ہاں۔ سوار فرماتے ہیں کہ اس طرح (ہاتھ پھیلائے ہوئے) امیر المومنین نے اپنے ہاتھ پھیلائے۔ پھر کہا تم نے بیعت کرلی پھر کہا تم اپنے اہل و عیال کی طرف لوٹ جاؤ جب لوگوں نے مجھے نکلتے ہوئے دیکھا تو وہ داخل ہونا شروع ہوئے اور بیعت کرنے لگے۔

38959

(۳۸۹۶۰) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ، عَنِ السُّدِّیِّ {وَاتَّقُوا فِتْنَۃً لاَ تُصِیبَنَّ الَّذِینَ ظَلَمُوا مِنْکُمْ خَاصَّۃً} ، قَالَ: أَصْحَابُ الْجَمَلِ۔ (طبرانی ۲۱۸)
(٣٨٩٦٠) حضرت سدی سے منقول ہے کہ ” تم اس فتنے سے ڈرو جو صرف ظلم کرنے والے پر نہیں آئے گا (القرآن) اس کا مصداق اصحاب جمل ہیں۔

38960

(۳۸۹۶۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٍ ، عَنْ عَوْفٍ قَالَ : لاَ أَعْلَمُہُ إَلاَّ عَنِ الْحَسَنِ فِی قَوْلِہِ : {وَاتَّقُوا فِتْنَۃً لاَ تُصِیبَنَّ الَّذِینَ ظَلَمُوا مِنْکُمْ خَاصَّۃًْ} ، قَالَ : فُلاَنٌ وَفُلاَنٌ۔
(٣٨٩٦١) حضرت عوف فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے قول { وَاتَّقُوا فِتْنَۃً لاَ تُصِیبَنَّ الَّذِینَ ظَلَمُوا مِنْکُمْ خَاصَّۃًْ } کے بارے میں کسی سے نہیں سنا مگر حسن سے فرماتے ہیں تھے کہ فلاں فلاں اس کا مصداق ہیں۔

38961

(۳۸۹۶۲) أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ رَجُلاً ذَکَرَ عِنْدَ عَلِیٍّ أَصْحَابَ الْجَمَلِ حَتَّی ذَکَرَ الْکُفْرَ ، فَنَہَاہُ عَلِیٌّ۔
(٣٨٩٦٢) حضرت جعفر اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت علی کے سامنے اصحاب جمل کا ذکر کیا یہاں تک کہ کفر تک پہنچا دیا پس حضرت علی نے اس کو منع کیا۔

38962

(۳۸۹۶۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی عَدِیٍّ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ حُرَیْثِ بْنِ مُخَشِّی ، قَالَ : مَا شَہِدْت یَوْمًا أَشَدَّ مِنْ یَوْمِ عُلَیْسٍ إِلاَّ یَوْمَ الْجَمَلِ۔
(٣٨٩٦٣) حریث بن مخشی سے منقول ہے کہ میں نے علیس کے دن سے زیادہ سخت دن نہیں دیکھا مگر جنگ جمل کا دن (کہ یہ اس بھی سخت تھا) ۔

38963

(۳۸۹۶۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُتْبَۃَ ، قَالَ : کَانَ بَیْنَ صِفِّینَ وَالْجَمَلِ شَہْرَانِ ، أَوْ ثَلاَثَۃٌ۔
(٣٨٩٦٤) حضرت ابوبکر بن عمرو بن عتبہ سے منقول ہے کہ جنگ صفین اور جمل کے درمیان دو یا تین مہینے کا فرق تھا۔

38964

(۳۸۹۶۵) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : سَمِعَ عَلِیٌّ یَوْمَ الْجَمَلِ صَوْتًا تِلْقَائَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ ، فَقَالَ : انْظُرُوا مَا یَقُولُونَ ، فَرَجَعُوا فَقَالُوا : یَہْتِفُونَ بِقَتَلَۃِ عُثْمَانَ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ جَلِّلْ بِقَتَلَۃِ عُثْمَانَ خِزْیًا۔ (ابن عساکر ۴۵۷)
(٣٨٩٦٥) ابو جعفر سے روایت ہے کہ جنگ جمل کے دن ام المومنین کی طرف سے حضرت علی نے ایک آواز سنی۔ حضرت علی لوگوں سے کہا دیکھو یہ کیا کہہ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں نے دیکھ کر بتایا کہ حضرت عثمان کے قاتلین کو ملامت کر رہے ہیں۔ پھر حضرت علی نے فرمایا۔ اے اللہ حضرت عثمان کے قاتلوں کو ذلیل کر دے

38965

(۳۸۹۶۶) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَمْرٍو الثَّقَفِیِّ ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَۃُ : لأَنْ أَکُونَ جَلَسْت عَنْ مَسِیرِی کَانَ أَحَبَّ إلَیَّ مِنْ أَنْ یَکُونَ لِی عَشَرَۃٌ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلُ وَلَدِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ۔
(٣٨٩٦٦) علی بن عمروثقفی سے منقول ہے کہ حضرت عائشہ نے فرمایا کہ میں اس سفر سے رک جاتی مجھے اس سے زیادہ پسند تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میرے لیے حارث بن ہشام جیسے دس بیٹے ہوتے۔

38966

(۳۸۹۶۷) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ نُضَیْلَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ صُرَدٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ عَلِیًّا یَوْمَ الْجَمَلِ ، وَعِنْدَہُ الْحَسَنُ وَبَعْضُ أَصْحَابِہِ ، فَقَالَ عَلِیٌّ حِینَ رَآنِی : یَا ابْنَ صُرَدٍ ، تَنَأْنَأْت وَتَزَحْزَحْتَ وَتَرَبَّصْت ، کَیْفَ تَرَی اللَّہَ صَنَعَ ، قَدْ أَغْنَی اللَّہُ عَنْک ، قُلْتُ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، إِنَّ الشَّوْطَ بَطِینُ وَقَدْ بَقِیَ مِنَ الأُمُورِ مَا تَعْرِفُ فِیہَا عَدُوَّک مِنْ صِدِّیقِکَ ، قَالَ: فَلَمَّا قَامَ الْحَسَنُ لَقِیتہ ، فَقُلْتُ: مَا أَرَاک أَغْنَیْت عَنِّی شَیْئًا وَلاَ عَذَرْتنِی عِنْدَ الرَّجُلِ، وَقَدْ کُنْت حَرِیصًا عَلَی أَنْ تَشْہَدَ مَعَہُ، قَالَ: ہَذَا یَلُومُک عَلَی مَا یَلُومُک ، وَقَدْ قَالَ لِی یَوْمَ الْجَمَلِ: حین مَشَی النَّاسُ بَعْضُہُمْ إِلَی بَعْضٍ : یَا حَسَنُ ثَکِلَتْک أُمُّک ، أَوْ ہَبِلَتْک أُمُّک مَا ظَنُّک بِأَمْرِی جَمَعَ بَیْنَ ہَذَیْنِ الْغَارَّیْنِ ، وَاللہِ مَا أَرَی بَعْدَ ہَذَا خَیْرًا ، قَالَ : فَقُلْتُ : اُسْکُتْ ، لاَ یَسْمَعُک أَصْحَابُک ، فَیَقُولُوا : شَکَکْت ، فَیَقْتُلُونَک۔ (نعیم بن حماد ۲۰۷)
(٣٨٩٦٧) سلیمان بن صرد سے منقول ہے کہتے ہیں کہ میں جنگ جمل کے دن حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے پاس حضرت حسن اور ان کے بعض ساتھی بھی تھے حضرت علی نے جب مجھے دیکھا تو فرمایا اے ابن صرد کمزور اور ڈھیلے پڑگئے اور پیچھے ٹھہر گئے۔ اللہ کے ساتھ تمہارا کیا معاملہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے آپ سے بےنیاز کردیا میں نے کہا اے امیر المومنین معاملہ بڑا سخت ہوگیا۔ معاملات ایسے ہوگئے ہیں کہ آپ کے دوست اور دشمن میں امتیاز مشکل ہوچکا کہتے ہیں کہ جب حضرت حسن کھڑے ہوئے تو میں نے ان سے عرض کیا آپ نے میری ذرا بھی حمایت نہیں کی اور نہ ہی میری طرف سے کوئی عذراسی شخص (حضرت علی ) کے پاس کیا ؟ حالانکہ میں اس بات کا متمنی تھا ان کے پاس میری گواہی ہے۔ حضرت حسن نے فرمایا انھوں نے (حضرت علی ) جو ملامت آپ پر کرنی تھی سو وہ کی۔ حالانکہ مجھے جنگ جمل کے دن فرمایا کہ لوگ ایک دوسرے کی طرف جا رہے ہیں اے حسن تیری ماں تجھے گم کرے ! تیرا میرے اس معاملے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ دونوں لشکر آمنے سامنے ہیں اللہ کی قسم میں اس کے بعد خیر نہیں دیکھتا۔ میں نے کہا آپ خاموش ہوجائیے آپ کے ساتھی نہ سن لیں پس کہنے لگیں کہ تو نے معاملہ مشکوک کردیا اور تجھے قتل کردیں۔

38967

(۳۸۹۶۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی الزُّبَیْرِ یَوْمَ الْجَمَلِ ، فَقَالَ : أَقْتُلُ لَکَ عَلِیًّا ، قَالَ : وَکَیْفَ ، قَالَ : آتِیہِ فَأُخْبِرُہُ أَنِّی مَعَہُ ، ثُمَّ أَفْتِکُ بِہِ ، فَقَالَ الزُّبَیْرُ : سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : إِنَّ الإِیمَانُ قَیْدُ الْفَتْک ، لاَ یَفْتِکُ مُؤْمِنٌ۔
(٣٨٩٦٨) حضرت حسن سے منقول ہے کہ ایک آدمی زبیر کے پاس آیا اور عرض کیا میں آپ کے لیے حضرت علی کو قتل کردوں۔ حضرت زبیر نے فرمایا وہ کیسے ؟ اس نے جواب دیا میں اس کے پاس جا کر کہوں گا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں پھر میں انھیں دھوکے سے قتل کر ڈالوں گا۔ حضرت زبیر نے فرمایا میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ایمان دھوکے کو روکنے والا ہے اور مومن کبھی دھوکا نہیں دیتا۔

38968

(۳۸۹۶۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : لَمَّا وَقَفَ الزُّبَیْرُ یَوْمَ الْجَمَلِ دَعَانِی فَقُمْت إِلَی جَنْبِہِ ، فَقَالَ : إِنَّہُ لاَ یُقْتَلُ إِلاَّ ظَالِمٌ ، أَوْ مَظْلُومٌ ، وَإِنِّی لاَ أُرَانِی سَأُقْتَلُ الْیَوْمَ مَظْلُومًا ، وَإِنَّ أَکْبَرَ ہَمِّی لَدَیْنِی ، أَفَتَرَی دَیْنَنَا یُبْقِی مِنْ مَالِنَا شَیْئًا ، ثُمَّ قَالَ : یَا بُنَی ، بِعْ مَالَنَا وَاقْضِ دَیْنَنَا ، وَأُوصِیک بِالثُّلُثِ وَثُلُثَیْہِ لِبَنِیہِ فَإِنْ فَضَلَ شَیْئٌ مِنْ مَالِنَا بَعْدَ قَضَائِ الدَّیْنِ فَثُلُثُہُ لِوَلَدِکَ ، قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ الزُّبَیْرِ : فَجَعَلَ یُوصِینِی بِدَیْنِہِ وَیَقُولُ : یَا بُنَی ، إِنْ عَجَزْت ، عَنْ شَیْئٍ مِنْہُ ؛ فَاسْتَعِنْ عَلَیْہِ مَوْلاَیَ ، قَالَ : فَوَاللہِ مَا دَرَیْت مَا أَرَادَ حَتَّی قُلْتُ : یَا أَبَتِ ، مَنْ مَوْلاَک ، قَالَ : اللَّہُ ، قَالَ: فوَاللہِ مَا وَقَعْت فِی کُرْبَۃٍ مِنْ دَیْنِہِ إِلاَّ قُلْتُ : یَا مَوْلَی الزُّبَیْرِ ، اقْضِ عَنْہُ دَیْنَہُ ، فَیَقْضِیہِ ، قَالَ : وَقُتِلَ الزُّبَیْرُ فَلَمْ یَدَعْ دِینَارًا وَلاَ دِرْہَمًا إِلاَّ أَرْضِینَ مِنْہَا الْغَابَۃُ وَإِحْدَی عَشْرَۃَ دَارًا بِالْمَدِینَۃِ ، وَدَارَیْنِ بِالْبَصْرَۃِ ، وَدَارًا بِالْکُوفَۃِ ، وَدَارًا بِمِصْرَ ، قَالَ : وَإِنَّمَا کَانَ الَّذِی کَانَ عَلَیْہِ ، أَنَّ الرَّجُلَ کَانَ یَأْتِیہِ بِالْمَالِ فَیَسْتَوْدِعُہُ إیَّاہُ ، فَیَقُولُ الزُّبَیْرُ : لاَ وَلَکِنَّہُ سَلَفٌ ، إنِّی أَخْشَی عَلَیْہِ ضَیْعَۃً ، وَمَا وَلِیَ وِلاَیَۃً قَطُّ وَلاَ جِبَایَۃً وَلاَ خَرَاجًا وَلاَ شَیْئًا إِلاَّ أَنْ یَکُونَ فِی غَزْوٍ مَعَ النبی صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَوْ مَعَ أَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ۔
(٣٨٩٦٩) عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے کہ جنگ جمل کے دن حضرت زبیر کھڑے تھے انھوں نے مجھے بلایا میں ان کے پہلو میں کھڑا ہوگیا۔ پھر فرمانے لگے کہ ظالم ہو کر یا مظلوم ہو کر قتل کردیا جاؤنگا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ میں آج مظلوم قتل کردیا جاؤں گا مجھے سب سے زیادہ فکر اپنے قرض کی ہے۔ کیا تو میرے قرض سے کوئی مال زائد دیکھتا ہے ؟ پھر فرمایا اے میرے بیٹے میرے مال و جائیداد کو بیچ کر میرا دین ادا کردینا۔ میں تمہارے لیے ایک تہائی کی وصیت کرتا ہوں اور دو ثلث اپنے بیٹوں کے لیے ہے۔ قرضہ ادا کرنے کے بعد اگر کوئی مال بچے تو ایک تہائی تیرے بیٹے کے لیے ہے۔
عبداللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر نے مجھے دین کے بارے میں وصیت کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے بیٹے اگر تو کہیں عاجز آجائے تو میرے مولا سے مدد طلب کرلینا، عبداللہ ابن زبیر فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم میں نہ سمجھا کہ مولا سے کیا مراد ہے یہاں تک کہ میں نے عرض کیا آپ کے مولا کون ہیں تو انھوں نے فرمایا اللہ ! وہ کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم جب بھی مجھے قرض ادا کرنے میں مشکل پیش آئی تو میں نے دعا کی اے زبیر کے مولا اس کا قرض ادا فرما دے پس اللہ تعالیٰ نے قرض ادا کرنے میں مدد کی کہتے ہیں کہ حضرت زبیر شہید ہوئے تو ان کے ورثے میں کوئی درہم و دینار نہیں تھا سوائے زمینوں کے۔ ان زمینوں میں سے کچھ باغات تھے، گیارہ گھر مدینہ میں تھے، دو گھر بصرہ میں، ایک گھر کوفہ میں اور ایک گھر مصر میں۔ یہ قرض ان پر ایسے ہوا تھا کہ جب کوئی شخص ان کے پاس امانت رکھنے کے لیے آیا تو حضرت زبیر فرماتے یہ امانت نہیں بلکہ آپ کا میرے پاس قرض ہے، کیونکہ میں ڈرتا ہوں اس کے ضائع ہونے سے۔ وہ کبھی کسی شہر کے والی نہیں بنے، نہ ٹیکس اور خراج کے والی بنے اور نہ کسی اور شئے کے والی بنے سوائے اس کے کہ وہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے ساتھ غزوات میں رہے۔

38969

(۳۸۹۷۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ ، عَنْ أَبِی حَرْبِ بْنِ أبی الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، أَنَّ الزُّبَیْرَ بْنَ الْعَوَّامِ لَمَّا قَدِمَ الْبَصْرَۃَ دَخَلَ بَیْتَ الْمَالِ ، فَإِذَا ہُوَ بِصَفْرَائَ وَبَیْضَائَ ، فَقَالَ : یَقُولُ اللہ : {وَعَدَکُمَ اللَّہُ مَغَانِمَ کَثِیرَۃً تَأْخُذُونَہَا فَعَجَّلَ لَکُمْ ہَذِہِ} {وَأُخْرَی لَمْ تَقْدِرُوا عَلَیْہَا قَدْ أَحَاطَ اللَّہُ بِہَا} فَقَالَ : ہَذَا لَنَا۔
(٣٨٩٧٠) حضرت اسود سے روایت ہے کہ زبیر بن عوام جب بصرہ تشریف لائے بیت المال میں داخل ہوئے وہاں سونے چاندی کے ڈھیر تھے پھر فرمایا ” وعدہ کیا تم سے اللہ نے بہت غنیمتوں کا کہ تم ان کو لوگے، سو جلدی پہنچا دی تم کو یہ غنیمت “ (الفتح ٢١) اور ایک فتح اور جو تمہارے بس میں نہیں تھی وہ اللہ کے قابو میں ہے۔ پھر فرمایا یہ ہمارے لیے ہے۔

38970

(۳۸۹۷۱) حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَمَرَ عَلِیٌّ مُنَادِیَہُ فَنَادَی یَوْمَ الْبَصْرَۃِ : لاَ یُتْبَعُ مُدْبِرٌ وَلاَ یُذَفَّفُ عَلَی جَرِیحٍ ، وَلاَ یُقْتَلُ أَسِیرٌ ، وَمَنْ أَغْلَقَ بَابًا آمِنَ ، وَمَنْ أَلْقَی سِلاَحَہُ فَہُوَ آمِنٌ ، وَلَمْ یَأْخُذْ مِنْ مَتَاعِہِمْ شَیْئًا۔ (بیہقی ۱۸۱)
(٣٨٩٧١) حضرت جعفر اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ بصرہ (کی لڑائی) کے دن حضرت علی نے منادیوں کو یہ ندا لگانے کا حکم دیا کہ کوئی بھاگنے والے کا پیچھا نہ کرے، کوئی زخمی کو قتل نہ کرے۔ کوئی قیدی کو قتل نہ کرے، جو اپنے دروازے بند کرلے اسے امن ہے، جو اپنا ہتھیار ڈال دے اسے بھی امن حاصل ہے اور ان کے سامان سے کوئی شئے نہ لی جائے۔

38971

(۳۸۹۷۲) حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ ، قَالَ : لَمَّا أُصِیبَ زَیْدُ بْنُ صُوحَانَ یَوْمَ الْجَمَلِ ، قَالَ : ہَذَا الَّذِی حَدَّثَنِی خَلِیلِی سَلْمَانُ الْفَارِسِیُّ : إنَّمَا یُہْلِکُ ہَذِہِ الأُمَّۃَ نَقْضُہَا عُہُودَہَا۔
(٣٨٩٧٢) حضرت ابو العلائ سے منقول ہے کہتے ہیں کہ جنگ جمل کے دن جب زید بن صوحان کو مصیبت پہنچی تو کہنے لگے یہ وہی بات ہے جس کی میرے دوست سلمان فارسی نے مجھے خبر دی تھی کہ یہ امت اپنے عہدو پیماں کو توڑنے سے ہلاک ہوگی۔

38972

(۳۸۹۷۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : قالَتْ عَائِشَۃُ : وَدِدْت أَنِّی کُنْت غُصْنًا رَطْبًا وَلَمْ أَسِرْ مَسِیرِی ہَذَا۔
(٣٨٩٧٣) عبداللہ بن عبید بن عمیر سے منقول ہے کہ حضرت عائشہ نے فرمایا میں پسند کرتی ہوں کہ میں ایک تر شاخ ہوتی اور اپنا یہ سفرطے نہ کرتی (جنگ جمل کے لیے سفر)

38973

(۳۸۹۷۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، أَنَّہَا سُئِلَتْ عَنْ مَسِیرِہَا ، فَقَالَتْ : کَانَ قَدَرًا۔
(٣٨٩٧٤) عبید بن سعد سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ سے (جنگ جمل کے) ان کے سفر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا یہ تقدیر کا فیصلہ تھا۔

38974

(۳۸۹۷۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ ، عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، أَنَّ عَلِیًّا قَسَمَ یَوْمَ الْجَمَلِ فِی الْعَسْکَرِ مَا أَجَافُوا عَلَیْہِ مِنْ سِلاَحٍ ، أَوْ کُرَاعٍ۔
(٣٨٩٧٥) حضرت ابن حنفیہ فرماتے ہیں کہ جنگ جمل میں حضرت علی نے ہر طرح کا مال غنیمت میں تقسیم فرمایا۔

38975

(۳۸۹۷۶) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْبَجَلِیِّ ، عَنْ نُعَیْمِ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إنِّی لأَرْجُو أَنْ أَکُونَ أَنَا وَطَلْحَۃُ وَالزُّبَیْرُ مِمَّنْ ، قَالَ اللَّہُ : (وَنَزَعْنَا مَا فِی صُدُورِہِمْ مِنْ غِلٍّ)۔
(٣٨٩٧٦) حضرت ربعی بن حراش سے منقول ہے کہ حضرت علی نے فرمایا میں امید کرتا ہوں کہ میں، طلحہ اور زبیر ان لوگوں میں سے ہوں گے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا (وَنَزَعْنَا مَا فِی صُدُورِہِمْ مِنْ غِلٍّ ) ہم ان کے سینوں سے کدورت کو دور کردیں گے۔

38976

(۳۸۹۷۷) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ، قَالَ : وَشَہِدَ مَعَ عَلِیٍّ الْجَمَلَ وَصِفِّینَ ، وَقَالَ : مَا یَسُرُّنِی بِہِمَا مَا عَلَی الأَرْضِ۔
(٣٨٩٧٧) عبداللہ بن سلمہ سے منقول ہے درآنحالیکہ وہ جنگ جمل اور جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ شریک ہوئے تھے، کہتے ہیں کہ مجھے جنگ جمل اور جنگ صفین کی وجہ سے زمین پر جو کچھ ہے خوش نہیں کرسکتا۔

38977

(۳۸۹۷۸) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ أَبِی بَکْرٍ ، أَوْ مُحَمَّدَ بْنَ طَلْحَۃَ ، قَالَ لِعَائِشَۃَ یَوْمَ الْجَمَلِ : یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ ، مَا تَأْمُرِینِی ، قَالَتْ : یَا بُنَی ، إِنِ اسْتَطَعْت أَنْ تَکُونَ کَالْخَیِّرِ مِنَ ابْنَیْ آدَمَ فَافْعَلْ۔ (نعیم بن حماد ۱۷۰)
(٣٨٩٧٨) مجاہد سے منقول ہے محمد بن ابی بکرہ یا محمد بن طلحہ میں سے کسی ایک نے حضرت عائشہ سے عرض کیا اے ام المومنین ! آپ مجھے کیا حکم دیتی ہیں تو حضرت عائشہ نے فرمایا اگر تو طاقت رکھتا ہے تو آدم کے دو بیٹوں (ہابیل اور قابیل) میں سے بہتر (ہابیل) کی طرح ہوجا (یعی تلوار نہ اٹھا)

38978

(۳۸۹۷۹) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ یَوْمَ الْجَمَلِ: وَدِدْت أَنِّی کُنْت مِتُّ قَبْلَ ہَذَا بِعِشْرِینَ سَنَۃً۔
(٣٨٩٧٩) ابو صالح سے منقول ہے کہ حضرت علی نے جنگ جمل کے دن فرمایا میں پسند کرتا ہوں کہ میں اس واقعہ سے بیس سال پہلے مرچکا ہوتا۔

38979

(۳۸۹۸۰) حَدَّثَنَا ابْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ ضُبَیْعَۃَ الْعَبْسِیِّ ، عَنْ عَلِیٍّ ، أَنَّہُ قَالَ یَوْمَ الْجَمَلِ : لاَ یُتْبَعُ مُدْبِرٌ وَلاَ یُذَفَّفُ عَلَی جَرِیحٍ۔
(٣٨٩٨٠) یزید بن ضبیعہ عبسی حضرت علی سے نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے جنگ جمل کے دن فرمایا کوئی بھاگنے والے کا پیچھا نہ کرے اور نہ ہی زخمی کو قتل کرے۔

38980

(۳۸۹۸۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی ضُبَیْعَۃَ ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ طَلْحَۃُ وَالزُّبَیْرُ نَزَلاَ فِی بَنِی طَاحِیَۃَ ، فَرَکِبْت فَرَسِی فَأَتَیْتہمَا فَدَخَلْت عَلَیْہِمَا الْمَسْجِدَ ، فَقُلْتُ : إنَّکُمَا رَجُلاَنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نشدتکما باللہ فی مسیرکما ، أعہد إلیکما فیہ رسول اللہ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَمْ رَأْیٌ رَأَیْتُمَا ؟ فَأَمَّا طَلْحَۃُ فَنَکَّسَ رَأْسَہُ فَلَمْ یَتَکَلَّمْ ، وَأَمَّا الزُّبَیْرُ ، فَقَالَ : حُدِّثْنَا أَنَّ ہَاہُنَا دَرَاہِمَ کَثِیرَۃً فَجِئْنَا نَأْخُذُ مِنْہَا۔
(٣٨٩٨١) ابو نضرہ بنو ضبیعہ کے ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ جب طلحہ اور زبیر بنو طاحیہ مں ت تشریف فرما ہوئے تو میں اپنے گھوڑے پر سوار ہوا اور ان کے پاس آیا اور ان کے پاس مسجد میں داخل ہوا۔ میں نے ان سے کہا آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب ہیں ! کیا یہ کوئی رائے ہے جسے آپ دیکھ رہے ہیں پس حضرت طلحہ نے تو سر جھکا لیا اور کوئی بات نہیں کی اور زبیر نے کلام کیا اور ر فرمایا کہ ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ یہاں کافی سارے دراہم ہیں ہم انھیں لینے کے لیے آئے ہیں۔

38981

(۳۸۹۸۲) حَدَّثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ السَّلاَمِ رَجُلٌ مِنْ بَنِی حَیَّۃَ، قَالَ: خَلاَ عَلِیٌّ بِالزُّبَیْرِ یَوْمَ الْجَمَلِ ، فَقَالَ : أَنْشُدُک بِاللہِ کَیْفَ سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ وَأَنْتَ لاَوٍ یَدِی فِی سَقِیفَۃِ بَنِی فُلاَنٍ: لَتُقَاتِلَنَّہُ وَأَنْتَ ظَالِمٌ لَہُ، ثُمَّ لَیُنْصَرَنَّ عَلَیْک، قَالَ: قَدْ سَمِعْت لاَ جَرَمَ، لاَ أُقَاتِلُک۔
(٣٨٩٨٢) عبدالسلام سے منقول ہے کہ حضرت علی جنگ جمل کے دن حضرت زبیر سے علیحدگی میں ملے اور فرمایا میں تمہیں اللہ کی قسم دیتاہوں بتاؤ آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے نیں ن سنا جبکہ تم فلاں قبیلے کے چھپر کے نیچے میرے ہاتھ پر جھکے کھڑے تھے تم اس سے قتال کرو گے اور تم اس پر ظلم کرنے والے ہوگے پھر تم پر تمہارے خلاف مدد کی جائے گی حضرت زبیر نے فرمایا میں نے سنا ہے یقیناً اور اب میں آپ سے قتال نہیں کروں گا۔

38982

(۳۸۹۸۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ، قَالَ: حدَّثَنَا شَرِیکٌ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِی مَنْ رَأَی الزُّبَیْرَ یَقْعُصُ الْخَیْلَ بِالرُّمْحِ قَعْصًا ، فنوہ بِہِ عَلِیٌّ : یَا عَبْدَ اللہِ یَا عَبْدَ اللہِ ، قَالَ : فَأَقْبَلَ حَتَّی الْتَقَتْ أَعْنَاقُ دَوَابِّہِمَا قَالَ : فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : أَنْشُدُک بِاللہِ ، أَتَذْکُرُ یَوْمَ أَتَانَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أُنَاجِیک ، فَقَالَ : أَتُنَاجِیہِ ، فَوَاللہِ لَیُقَاتِلَنَّکَ یَوْمًا وَہُوَ لَکَ ظَالِمٌ ، قَالَ : فَضَرَبَ الزُّبَیْرُ وَجْہَ دَابَّتِہِ فَانْصَرَفَ۔ (مسند ۴۴۰۹)
(٣٨٩٨٣) اسود بن قیس کہتے ہیں کہ مجھے حضرت زبیر کو دیکھنے والے نے بتایا کہ حضرت زبیر نے گھوڑے کو زور سے نیزہ مارا پس حضرت علی نے ان کو پکارا اے اللہ کے بندے اے اللہ کے بندے پس حضرت زبیر تشریف لائے یہاں تک کہ دونوں حضرات کے جانوروں کے کان ایک دوسرے کے قریب ہوگئے حضرت علی نے ان سے فرمایا پس آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں آپ کو وہ دن یاد ہے جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور میں آپ سے سرگوشی کررہا تھا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اس سے سرگوشی کر رہے ہو۔ اللہ کی قسم یہ ایک دن تمہارے ساتھ قتال کرے گا اور یہ تم پر ظلم کرنے والا ہوگا پس حضرت زبیر نے اپنے گھوڑے کو ہانکا اور واپس چلے گئے۔

38983

(۳۸۹۸۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : حدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : مَرَّ عَلِیٌّ عَلَی قَتْلَی مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ ، فَقَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُمْ ، وَمَعَہُ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ وَعَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ ، فَقَالَ: أَحَدُہُمَا لِلآخَرِ : مَا نَسْتَمِعُ مَا یَقُولُ ، فَقَالَ لَہُ الآخَرُ : اسْکُتْ ، لاَ یَزِیدُکَ۔
(٣٨٩٨٤) عبداللہ بن محمد سے منقول ہے کہ حضرت علی اہل بصرہ کے شہداء کے پاس سے گزرے اور دعا کی ! اے اللہ ان کی مغفرت فرما، ان کے ساتھ محمد بن ابوبکر اور عمار بن یاسر بیع تھے پس ایک دوسرے سے کہا کہ ہم حضرت علی کو کیا کہتے ہوئے سن رہے ہیں ؟ دوسرے نے فرمایا خاموش ہوجاؤ کہیں تمہاری وجہ سے اور اضافہ کردیں۔

38984

(۳۸۹۸۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ جَحْشِ بْنِ زِیَادٍ الضَّبِّیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ الأَحْنَفَ بْنَ قَیْسٍ یَقُولُ : لَمَّا ظَہَرَ عَلِیٌّ عَلَی أَہْلِ الْجَمَلِ أَرْسَلَ إِلَی عَائِشَۃَ : ارْجِعِی إِلَی الْمَدِینَۃِ وَإِلَی بَیْتِکَ ، قَالَ : فَأَبَتْ ، قَالَ : فَأَعَادَ إلَیْہَا الرَّسُولَ ؛ وَاللہِ لَتَرْجِعَنْ ، أَوْ لأَبْعَثَنَّ إلَیْک نِسْوَۃً مِنْ بَکْرِ بْنِ وَائِلٍ مَعہُنَّ شِفَارٌ حِدَادٌ یَأْخُذْنَک بِہَا ، فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِکَ خَرَجَتْ۔
(٣٨٩٨٥) احنف بن قیس فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی اہل بصرہ کے پاس آئے تو حضرت عائشہ کی طرف پیغام بھیجا کہ آپ مدینے اپنے گھر لوٹ جاؤ تو حضرت عائشہ نے انکار کیا حضرت علی نے پھر اپنے پیغام رساں کو بھیجا کہ اللہ کی قسم تم لوٹ جاؤ ورنہ میں تمہاری طرف بکر بن وائل کی ایسی عورتوں کو بھیجوں گا جس کے پاس تیز دھار والی چھریاں ہیں وہ تجھ پر ان سے حملہ کریں گی۔ جب حضرت عائشہ نے یہ دیکھا تو وہ چلی گئیں۔

38985

(۳۸۹۸۶) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَعْقُوبُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی الْمُغِیرَۃِ ، عَنِ ابْنِ أَبْزَی ، قَالَ : انْتَہَی عَبْدُ اللہِ بْنُ بُدَیْلٍ إِلَی عَائِشَۃَ وَہِیَ فِی الْہَوْدَجِ یَوْمَ الْجَمَلِ ، فَقَالَ : یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ ، أَنْشُدُک بِاللہِ ، أَتَعْلَمِینَ أَنِّی أَتَیْتُکِ یَوْمَ قَتْلِ عُثْمَانَ ، فَقُلْتُ : إِنَّ عُثْمَانَ قَدْ قُتِلَ فَمَا تَأْمُرِینِی ، فَقُلْتِ لِی : الْزَمْ عَلِیًّا ، فَوَاللہِ مَا غَیَّرَ وَلاَ بَدَّلَ ، فَسَکَتَتْ ، ثُمَّ أَعَادَ عَلَیْہَا ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، فَسَکَتَتْ، فَقَالَ: اعْقُرُوا الْجَمَلَ، فَعَقَرُوہُ، قَالَ: فَنَزَلْت أَنَا وَأَخُوہَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ وَاحْتَمَلْنَا الْہَوْدَجَ حَتَّی وَضَعَنَاہُ بَیْنَ یَدَیْ عَلِی ، فَأَمَرَ بِہِ عَلِیٌّ فَأُدْخِلَ فِی مَنْزِلِ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُدَیْلٍ ، قَالَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِی الْمُغِیرَۃِ : وَکَانَتْ عَمَّتِی عِنْدَ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُدَیْلٍ ، فَحَدَّثَتْنِی عَمَّتِی ، أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ لَہَا : أَدْخِلِینِی ، قَالَتْ : فَأَدْخَلْتہَا الدَّاخِل وَأَتَیْتہَا بِطَشْتٍ وَإِبْرِیقٍ وَأَجَفْت عَلَیْہَا الْبَابَ ، قَالَتْ : فَاطَّلَعْت عَلَیْہَا مِنْ خَلَلِ الْبَابِ وَہِیَ تُعَالِجُ شَیْئًا فِی رَأْسِہَا مَا أَدْرِی شَجَّۃٌ ، أَوْ رَمْیَۃٌ۔
(٣٨٩٨٦) ابن ابزی سے منقول ہے کہ عبداللہ بن بدیل حضرت عائشہ کے پاس پہنچے وہ ھودج میں تھیں جنگ جمل کے دن پھر عرض کیا اے ام المومنین آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کیا آپ جانتی ہو کہ میں آپ کے پاس اس دن حاضر ہوا تھا جس دن حضرت عثمان کو شہید کیا گیا تھا۔ میں نے آپ سے عرض کیا تھا کہ حضرت عثمان شہید ہوگئے اب آپ مجھے کیا حکم دیتی ہیں تو آپ نے فرمایا تھا کہ حضرت علی کو لازم پکڑو۔ اللہ کی قسم وہ بدلے نہیں پس حضرت عائشہ خاموش ہوگئیں پھر یہی بات عبداللہ بن بدیل نے تین دفعہ دہرائی پس وہ خاموش رہیں۔ عبداللہ بن بدیل نے اونٹنی کی کونچیں کاٹنے کا حکم دیا تو اونٹنی کی کانچیں کاٹ دی گئیں پس میں اور حضرت عائشہ کے بھائی محمد بن ابوبکر اترے اور ان کے ھودج کو اٹھا کر حضرت علی کے سامنے رکھ دیا۔ پھر ان کو حضرت علی کے حکم سے عبداللہ بن بدیل کے گھر میں داخل کردیا۔ جعفر بن ابو مغیرہ کہتے ہیں کہ میری پھوپھی عبداللہ بن بدیل کے ہاں تھیں۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ عائشہ نے ان سے فرمایا مجھے اندر داخل کردو پس میں نے انھیں اندر داخل کردیا اور میں نے ان کو ایک سفلچی (ہاتھ وغیرہ دھونے کا برتن) اور جگ ان کے پاس رکھ دیا اور دروازہ بند کردیا۔ کہتی ہیں کہ میں دروازے کی دراڑوں میں سے دیکھ رہی تھی کہ وہ اپنے سر کا علاج کر رہیں تھیں میں نہیں جانتی کہ ان کے سر میں کوئی زخم تھا یاتیر کا زخم۔

38986

(۳۸۹۸۷) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، قَالَ : جَائَ سُلَیْمَانُ بْنُ صُرَدٍ إِلَی عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ بَعْدَ مَا فَرَغَ مِنْ قِتَالِ یَوْمِ الْجَمَلِ ، وَکَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَہُ عَلِیٌّ : خَذَلْتنَا وَجَلَسْتَ منَّا ، وَفَعَلْت عَلَی رُؤُوسِ النَّاسِ فَلَقِیَ سُلَیْمَانُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ ، فَقَالَ : مَا لَقِیت مِنْ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ ، قَالَ : قَالَ لِی کَذَا وَکَذَا عَلَی رُؤُوسِ النَّاسِ ، فَقَالَ : لاَ یَہُولَنَّکَ ہَذَا مِنْہُ فَإِنَّہُ مُحَارِبٌ ، فَلَقَدْ رَأَیْتہ یَوْمَ الْجَمَلِ حِینَ أَخَذَتِ السُّیُوفُ مَأْخَذَہَا یَقُولُ : لَوَدِدْت أَنِّی مِتُّ قَبْلَ ہَذَا الْیَوْمِ بِعِشْرِینَ سَنَۃً۔
(٣٨٩٨٧) عمرو بن مرہ سے منقول ہے کہتے ہیں سلیمان بن صرد حضرت علی کی خدمت میں جنگ جمل کے دن جنگ سے فراغت کے بعد آئے یہ صحابی تھے حضرت علی نے ان سے کہا کہ آپ نے ہمیں رسوا کیا اور آپ ہم سے پیچھے رہ گئے۔
حضرت سلیمان بن صرد حضرت حسن سے ملے اور ان سے کہا کیا آپ امیر المومنین سے نہیں ملے ؟ انھوں نے مجھے اس طرح سے کہا ہے۔ حضرت حسن نے فرمایا آپ ان کی اس بات سے خوفزدہ مت ہوں کہ وہ جنگ کرنے والے ہیں۔ میں نے جنگ جمل کے دن ان کو دیکھا جب میں نے اپنی تلوار کو اچھی طرح تھاما کہ وہ فرما رہے تھے کہ میں پسند کرتا ہوں کہ اس دن سے بیس سال قبل فوت ہوجاتا۔

38987

(۳۸۹۸۸) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ: حدَّثَنَا زَائِدَۃُ، عَنْ عمر بْنِ قَیْسٍ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ، قَالَ: أَقْبَلَ طَلْحَۃُ وَالزُّبَیْرُ حَتَّی نَزَلاَ الْبَصْرَۃَ وَطَرَحُوا سَہْلَ بْنَ حُنَیْفٍ ، فَبَلَغَ ذَلِکَ عَلِیًّا ، وَعَلِیٌّ کَانَ بَعَثَہُ عَلَیْہَا ، فَأَقْبَلَ حَتَّی نَزَلَ بِذِی قَارٍ ، فَأَرْسَلَ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَبَّاسٍ إِلَی الْکُوفَۃِ فَأَبْطَؤُوا عَلَیْہِ ، ثُمَّ أَتَاہُمْ عَمَّارٌ فَخَرَجُوا ، قَالَ زَیْدٌ : فَکُنْت فِیمَنْ خَرَجَ مَعَہُ ، قَالَ : فَکَفَّ عَنْ طَلْحَۃَ وَالزُّبَیْرِ وَأَصْحَابِہِمَا ، وَدَعَاہُمْ حَتَّی بَدَؤُوہُ فَقَاتَلَہُمْ بَعْدَ صَلاَۃِ الظُّہْرِ ، فَمَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ وَحَوْلَ الْجَمَلِ عَیْنٌ تَطْرِفُ مِمَّنْ کَانَ یَذُبُّ عَنْہُ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : لاَ تُتِمُّوا جَرِیحًا وَلاَ تَقْتُلُوا مُدْبِرًا وَمَنْ أَغْلَقَ بَابَہُ وَأَلْقَی سِلاَحَہُ فَہُوَ آمِنٌ فَلَمْ یَکُنْ قِتَالُہُمْ إِلاَّ تِلْکَ الْعَشِیَّۃَ وَحْدَہَا ۔ ۲۔ فَجَاؤُوا بِالْغَدِ یُکَلِّمُونَ عَلِیًّا فِی الْغَنِیمَۃِ فقرأ علَیَّ ہَذِہِ الآیَۃَ ، فَقَالَ : أَمَا إِنَّ اللَّہَ یَقُولُ : {وَاعْلَمُوا أَنَمَّا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ وَلِلرَّسُولِ} أَیُّکُمْ لِعَائِشَۃَ فَقَالُوا : سُبْحَانَ اللہِ ، أُمُّنَا ، فَقَالَ : أَحَرَامٌ ہِیَ ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ عَلِیٌّ : فَإِنَّہُ یَحْرُمُ مِنْ بَنَاتِہَا مَا یَحْرُمُ مِنْہَا قَالَ : أَفَلَیْسَ عَلَیْہِنَّ أَنْ یَعْتَدِدْنَ مِنَ الْقَتْلَی أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا ، قَالُوا : بَلَی ، قَالَ : أَفَلَیْسَ لَہُنَّ الرُّبُعُ وَالثُمُنُ مِنْ أَزْوَاجِہِنَّ ، قَالُوا : بَلَی ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ : مَا بَالُ الْیَتَامَی لاَ یَأْخُذُونَ أَمْوَالَہُمْ ، ثُمَّ قَالَ : یَا قَنْبَرُ ، مَنْ عَرَفَ شَیْئًا فَلْیَأْخُذْہُ ، قَالَ زَیْدٌ : فَرَدَّ مَا کَانَ فِی الْعَسْکَرِ وَغَیْرِہِ ۔ ۳۔ قَالَ : وَقَالَ عَلِیٌّ لِطَلْحَۃَ وَالزُّبَیْرِ : أَلَمْ تُبَایِعَانِی ؟ فَقَالاَ: نَطْلُبُ دَمَ عُثْمَانَ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : لَیْسَ عِنْدِی دَمُ عُثْمَانَ ، قَالَ : قَالَ عمر بْنُ قَیْسٍ : فَحَدَّثَنَا رَجُلٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ یُقَالُ لَہُ أَبُو قَیْسٍ ، قَالَ : لَمَّا نَادَی قَنْبَرٌ مَنْ عَرَفَ شَیْئًا فَلْیَأْخُذْہُ ، مَرَّ رَجُلٌ عَلَی قِدْرٍ لَنَا وَنَحْنُ نَطْبُخُ فِیہَا فَأَخَذَہَا ، فَقُلْنَا : دَعْہَا حَتَّی یَنْضَجَ مَا فِیہَا ، قَالَ : فَضَرَبَہَا بِرِجْلِہِ ، ثُمَّ أَخَذَہَا۔ (طحاوی ۲۱۲)
(٣٨٩٨٨) زید بن وہب سے منقول ہے طلحہ اور زبیر بصرہ تشریف لائے اور سہل بن حنیف کے سامنے معاملہ پیش کیا یہ بات حضرت علی کو پہنچی حالانکہ حضرت علی نے ان کو اس بات پر آمادہ کیا تھا پس حضرت علی تشریف لائے اور ذی قار مقام میں قیام فرمایا پھر عبداللہ بن عباس کو کوفہ بھیجا کوفہ والوں نے پس وپیش سے کام لیا پھر عمار کوفہ والوں کے پاس آئے پھر کوفہ والے نکل پڑے زیدکہتے ہیں کہ میں بھی انہی لوگوں میں شامل تھا جو حضرت عمار ساتھ نکلے تھے پس حضرت علی نے طلحہ و زبیر اور ان کے ساتھیوں سے ہاتھ روکے رکھا اور ان کو حق کی طرف بلاتے رہے یہاں تک کہ انھوں نے خود ہی لڑائی کی ابتدا کی پس ان کے ساتھ نماز ظہر کے بعد قتا ل کیا سورج غروب نہیں ہوا تھا کہ اونٹ کے گرد اونٹ کا دفاع کرتے ہوئے بہت سے لوگ ہلاک ہوگئے پس حضرت علی نے فرمایا کہ تم زخمی کو قتل نہ کرو اور نہ ہی واپس بھاگنے والے کو قتل کرو اور جو اپنا دروازہ بند کرے اور اپنا ہتھیار پھینک دے اس کو امن ہے پس قتال نہیں ہوا مگر صرف اسی شام کو حضرت علی کے ساتھی اگلی صبح کو آئے اور حضرت علی سے مال غنیمت سے مال غنیمت کا مطالبہ کرنے لگے تو حضرت علی کا قول یہ آیت تھی کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
{ وَاعْلَمُوا أَنَمَّا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ وَلِلرَّسُولِ } تم میں سے کون ہے حضرت عائشہ کے لیے تو انھوں نے کہا سبحان اللہ وہ تو ہماری ماں ہے حضرت علی نے فرمایا کیا وہ حرام ہے ؟ لوگوں نے کہا ہاں ! پھر حضرت علی نے فرمایا کہ جو ان سے (ام المومنین سے) حرام ہے وہ ان کی بیٹیوں سے بھی حرام ہے۔ پھر فرمایا کہ کیا ان کے مقتول شوہروں کی وجہ سے ان کی عدت چار ماہ دس دن نہیں ؟ تو لوگوں نے جواب دیا کیوں نہیں۔ پھر فرمایا کیا ان بیواؤں کے لیے ربع اور ثمن نہیں ان کے شوہروں کے اموال سے ؟ لوگوں نے کہا کیوں نہیں۔ تو پھر یتیموں کو کیوں حق نہیں کہ وہ ان کے اموال نہ لیں۔
پھر فرمایا اے قنبر جو اپنی شئے پہچان لے وہ اپنی شئے اٹھا لے۔ پس جو لشکر کے پاس مدمقابل لوگوں کا سامان تھا لوٹا دیا گیا۔ حضرت علی نے حضرت طلحہ اور حضرت زبیر سے فرمایا کہ تم نے بیعت نہیں کی تھی میرے ہاتھ پر ؟ تو انھوں نے کہا کہ ہم حضرت عثمان کے خون کا بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ حضرت علی نے فرمایا کہ حضرت عثمان کا خون میرے سر تو نہیں عمروبن قیس کہتے ہیں کہ مجھے ابو قیس جو حضر موت سے تعلق رکھتے تھے کہا جب قنبر نے ندا لگائی کہ اپنی چیزوں کو پہچان کرلے لو تو ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا ہم دیگچی میں کچھ پکا رہے تھے۔ اس نے اس دیگچی کو اٹھا لیا ہم نے کہا اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ اس میں جو ہے پک جائے ابو قیس کہتے ہیں کہ اس نے دیگچی میں ٹانگ ماری اور اس کو پکڑ کر چلتا ہوا۔

38988

(۳۸۹۸۹) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : دَخَلَ أَبُو مُوسَی ، وَأَبُو مَسْعُودٍ عَلَی عَمَّارٍ وَہُوَ یَسْتَنْفِرُ النَّاسَ ، فَقَالاَ: مَا رَأَیْنَا مِنْک مُنْذُ أَسْلَمْت أَمْرًا أَکْرَہَ عِنْدَنَا مِنْ إسْرَاعِکَ فِی ہَذَا الأَمْرِ ، فَقَالَ عَمَّارٌ : مَا رَأَیْت مِنْکُمَا مُنْذُ أَسْلَمْتُمَا أَمْرًا أَکْرَہَ عِنْدِی مِنْ إبْطَائِکُمَا عَنْ ہَذَا الأَمْرِ ، قَالَ : فَکَسَاہُمَا حُلَّۃً حُلَّۃً ، وَخَرَجُوا إِلَی الصَّلاَۃِ جَمِیعًا۔
(٣٨٩٨٩) ابو وائل سے منقول ہے کہ ابو موسیٰ اور ابو مسعود حضرت عمار کے پاس آئے جبکہ وہ لوگوں کو (حضرت علی کی مدد کے لیے) ابھار رہے تھے۔ پس ان دونوں نے حضرت عمار سے کہا کہ جب سے آپ ایمان لائے ہیں ہم نے آپ کے معاملے میں جلدی کرنے سے زیادہ ناپسندیدہ عمل نہیں دیکھا۔ حضرت عمار نے فرمایا کہ جب سے تم مسلمان ہوئے ہو میں نے تمہارے اس معاملے میں کوتاہی کرنے سے زیادہ ناپسندیدہ عمل نہیں دیکھا۔ پس حضرت عمار نے ان کو ایک ایک جوڑا پہنایا اور پھر سب کے سب نماز کے لیے چلے گئے۔

38989

(۳۸۹۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنِ أبی عَوْنٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، قَالَ : قَالَ سُلَیْمَانُ بْنُ صُرَدٍ الْخُزَاعِیُّ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ : أَعْذِرْنِی عِنْدَ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ ، فَإِنَّمَا مَنَعَنِی مِنْ یَوْمِ الْجَمَلِ کَذَا وَکَذَا ، قَالَ : فَقَالَ الْحَسَنُ: لَقَدْ رَأَیْتہ حِینَ اشْتَدَّ الْقِتَالُ یَلُوذُ بِی وَیَقُولُ: یَا حَسَنُ، لَوَدِدْت أَنِّی مِتُّ قَبْلَ ہَذَا بِعِشْرِینَ حِجَّۃً۔ (نعیم بن حماد ۱۷۷)
(٣٨٩٩٠) ابو الضٰحی سے منقول ہے کہ سلمان بن صرد نے حسن سے عرض کیا کہ آپ حضرت علی کے ہاں میرا عذر پیش کریں۔ میں اس اس وجہ سے جنگ جمل میں حاضر نہیں ہوسکا۔ حضرت حسن نے فرمایا کہ میں نے حضرت علی کو دیکھا جب جنگ خوب بھڑک اٹھی کہ وہ میری آڑ لیے ہوئے تھے اور فرما رہے تھے اے حسن ! میں پسند کرتا ہوں کہ میں اس واقعے سے بیس سال پہلے فوت ہوچکا ہوتا۔

38990

(۳۸۹۹۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُوَیْد الْعَدَوِیِّ ، قَالَ : قُتِلَ مِنَّا یَوْمَ الْجَمَلِ خَمْسُونَ رَجُلاً حَوْلَ الْجَمَلِ قَدْ قَرَؤُوا الْقُرْآنَ۔
(٣٨٩٩١) اسحاق بن سوید سے منقول ہے کہ ہم میں سے جنگ جمل کے دن پچاس آدمی اونٹ کے آس پاس شہید ہوئے وہ سب قرآن پڑھے ہوئے تھے۔

38991

(۳۸۹۹۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا یزید بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، قَالَ : رَأَیْتُ ، أَوْ کَانَتْ شَکَّ یَحْیَی رَایَۃُ عَلِیٍّ یَوْمَ صِفِّینَ مَعَ ہَاشِمِ بْنِ عُتْبَۃَ ، وَکَانَ رَجُلاً أَعْوَرَ فَحَمَلَ عَلَیْہِ عَمَّارٌ یَقُولُ : أَقْدِمْ یَا أَعْوَرُ ، لاَ خَیْرَ فِی أَعْوَرَ ، لاَ یَأْتِی الْفَزَعُ فَیَسْتَحِی فَیَتَقَدَّمُ ، قَالَ : یَقُولُ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : إنِّی لأَرَی لِصَاحِبِ الرَّایَۃِ السَّوْدَائِ عَمَلاً لَئِنْ دَامَ عَلَی مَا أَرَی لَتُفَانَنَّ الْعَرَبُ الْیَوْمَ ، قَالَ : فَمَا زَالَ أَبُو الْیَقظَانِ حَتَّی کَفَّ بَیْنَہُمْ ، قَالَ : وَہُوَ یَقُولُ کُلُّ الْمَائِ وِرْدَ ، والماء مورود ، صَبْرًا عِبَادَ اللہِ ، الْجَنَّۃُ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّیُوفِ۔
(٣٨٩٩٢) حضرت حبیب ابی ثابت فرماتے ہیں کہ جنگ صفین میں حضرت علی کا جھنڈا ہاشم بن عتبہ کے ہاتھ میں تھا۔ ان کی ایک آنکھ کانی تھی۔ حضرت عمار کہنے لگے اے کانے ! آگے آؤ، اس کانے میں کوئی خیر نہیں جو گھبراہٹ کا سامنا نہ کرے۔ وہ شرمائے اور آگے آئے۔ حضرت عمرو بن عاص نے کہا کہ میں کالے جھنڈے والے میں ایک عمل دیکھ رہاہوں، اگر وہ ایسا ہی رہا تو آج عرب کچھ کرکے رہیں گے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ ہر پانی کا گھاٹ ہوتا ہے اور پانی کے پاس آیا جاتا ہے، اللہ کے بندو ! صبر کرو، جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔

38992

(۳۸۹۹۳) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَاشِدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ الأَجْدَعِ اللَّیْثِی ، وَکَانَ مِمَّنْ شَہِدَ صِفِّینَ ، قَالَ : کَانَ عَمَّارٌ یَخْرُجُ بَیْنَ الصَّفَّیْنِ ، وَقَدْ أُخْرِجَتِ الرَّایَاتُ ، فَیُنَادِی حَتَّی یُسْمِعَہُمْ بِأَعْلَی صَوْتِہِ : رُوحُوا إِلَی الْجَنَّۃِ ، قَدْ تَزَیَّنَتِ الْحُورُ الْعِینُ۔ (ابن عساکر ۴۶۴)
(٣٨٩٩٣) مسلم بن اجدع لیثی کہتے ہیں کہ حضرت عمار صفون کے درمیان نکلے اور اس وقت جھنڈے بلند تھے، انھوں نے بلند آواز سے اعلان کیا کہ جنت کی طرف چلو، جنت کی حور تیار ہے۔

38993

(۳۸۹۹۴) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِی مَسْلَمَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْوَضِیء ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ یَاسِرٍ یَقُولُ : مَنْ سَرَّہُ أَنْ تَکْتَنِفَہُ الْحُورُ الْعِینُ فَلْیَتَقَدَّمْ بَیْنَ الصَّفَّیْنِ مُحْتَسِبًا ، فَإِنِّی لأَرَی صَفًّا لَیَضْرِبَنَّکُمْ ضَرْبًا یَرْتَابُ مِنْہُ الْمُبْطِلُونَ ، وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّی یَبْلُغُوا بِنَا سَعَفَاتِ ہَجَرَ لَعَرَفْت أَنَّا عَلَی الْحَقِّ، وَأَنَّہُمْ عَلَی الضَّلاَلَۃِ۔
(٣٨٩٩٤) عمار بن یاسر جنگ صفین میں فرما رہے تھے کہ جو یہ چاہتا ہے کہ اسے موٹی آنکھوں والی حور ملے وہ ثواب کی نیت سے دونوں صفوں کے درمیان چلے۔ میں ایک ایسی صف کو دیکھ رہا ہوں جو تمہیں ایسی ضرب لگائے گی جس کے بارے میں جھوٹے شک کا شکار ہیں۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے اگر وہ ہمیں تہس نہس کرکے رکھ دیں پھر بھی مجھے یقین ہوگا کہ میں حق پر اور وہ باطل پر ہیں۔

38994

(۳۸۹۹۵) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ ، أَوْ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ : لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّی یُبْلِغُونَا سَعَفَاتِ ہَجَرَ لَعَلِمْنَا أَنَّا عَلَی الْحَقِّ ، وَأَنَّہُمْ عَلَی الْبَاطِلِ۔
(٣٨٩٩٥) حضرت عمار فرماتے ہیں کہ اگر وہ ہمیں تلواروں سے ماریں یہاں تک کہ ہمیں تہس نہس کردیں پھر بھی مجھے یقین ہوگا کہ ہم حق پر اور وہ باطل پر ہیں۔

38995

(۳۸۹۹۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَکَمِ ، عَنْ ریاح بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : کُنْتُ إِلَی جَنْبِ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ بِصِفِّینَ ، وَرُکْبَتِی تَمَسُّ رُکْبَتَہُ ، فَقَالَ رَجُلٌ : کَفَرَ أَہْلُ الشَّامِ ، فَقَالَ عَمَّارٌ : لاَ تَقُولُوا ذَلِکَ نَبِیُّنَا وَنَبِیُّہُمْ وَاحِد ، وَقِبْلَتُنَا وَقِبْلَتُہُمْ وَاحِدَۃٌ وَلَکِنَّہُمْ قَوْمٌ مَفْتُونُونَ جَارُوا عَنِ الْحَقِ ، فَحَقَّ عَلَیْنَا أَنْ نُقَاتِلَہُمْ حَتَّی یَرْجِعُوا إلَیْہِ۔
(٣٨٩٩٦) حضرت ریاح بن حارث فرماتے ہیں کہ میں جنگ صفین میں حضرت عمار بن یاسر کے ساتھ تھا، میرے گھٹنے ان کے گھٹنوں کو چھو رہے تھے، ایک آدمی نے کہا کہ اہل شام نے کفر کیا۔ حضرت عمار نے فرمایا کہ یوں نہ کہو، ان کے اور ہمارے نبی ایک ہیں، ان کا اور ہمارا قبلہ ایک ہے۔ وہ فتنے میں مبتلا ہیں، انھوں نے حق سے اعراض کیا ہے۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم ان سے قتال کریں تاکہ وہ حق پر واپس آجائیں۔

38996

(۳۸۹۹۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ شَیْخٍ لَہُ یُقَالُ لَہُ رَیَاحٌ ، قَالَ : قَالَ عَمَّارٌ : لاَ تَقُولُوا : کَفَرَ أَہْلُ الشَّامِ ، وَلَکِنْ قُولُوا : فَسَقُوا ظَلَمُوا۔
(٣٨٩٩٧) حضرت ریاح فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے فرمایا کہ یوں نہ کہو کہ اہل شام نے کفر کیا بلکہ یوں کہو کہ انھوں نے فسق کیا اور ظلم کیا۔

38997

(۳۸۹۹۸) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، عَنْ رَیَاحٍ ، عَنْ عَمَّارٍ ، قَالَ : لاَ تَقُولُوا : کَفَرَ أَہْلُ الشَّامِ وَلَکِنْ قُولُوا : فَسَقُوا ظَلَمُوا۔
(٣٨٩٩٨) حضرت ریاح فرماتے ہیں کہ حضرت عمار نے فرمایا کہ یوں نہ کہو کہ اہل شام نے کفر کیا بلکہ یوں کہو کہ انھوں نے فسق کیا اور ظلم کیا۔

38998

(۳۸۹۹۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : رَأَی فِی الْمَنَامِ أَبُو المَیْسَرَۃَ عَمْرَو بْنُ شُرَحْبِیلَ ، وَکَانَ مِنْ أَفْضَلِ أَصْحَابِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : رَأَیْتُ کَأَنِّی أُدْخِلْت الْجَنَّۃَ ، فَرَأَیْتُ قِبَابًا مَضْرُوبَۃً ، فَقُلْتُ : لِمَنْ ہَذِہِ ؟ فَقِیلَ : ہَذِہِ لِذِی الْکَلاَعِ وَحَوْشَبٍ ، وَکَانَا مِمَّنْ قُتِلَ مَعَ مُعَاوِیَۃَ یَوْمَ صِفِّینَ ، قَالَ : قُلْتُ : فَأَیْنَ عَمَّارٌ وَأَصْحَابُہُ ، قَالُوا : أَمَامَک قُلْتُ : وَکَیْفَ وَقَدْ قَتَلَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا ، قَالَ : قِیلَ : إنَّہُمْ لَقُوا اللَّہَ فَوَجَدُوہُ وَاسِعَ الْمَغْفِرَۃِ ، قَالَ : فَقُلْتُ : فَمَا فَعَلَ أَہْلُ النَّہَرِ ، قَالَ : فَقِیلَ : لَقُوا بَرَحًا۔ (ابن سعد ۲۶۳۔ نعیم ۱۴۳)
(٣٨٩٩٩) ابو وائل کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے ایک قریبی ساتھی ابو میسرہ عمرو بن شرحبیل نے خواب دیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوا اور میں نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت گنبد والا محل ہے۔ میں نے پوچھا کہ یہ کس کا ہے ؟ مجھے بتایا گیا کہ یہ ذوالکلاع اور حوشب کا ہے۔ یہ دونوں جنگ صفین میں حضرت معاویہ کی معیت میں تھے اور شہید ہوئے تھے۔ میں نے کہا عمار اور ان کے ساتھی کہاں ہیں ؟ مجھے بتایا گیا کہ وہ آپ کے سامنے ہیں۔ میں نے کہا کہ ان لوگوں نے تو ایک دوسرے کو قتل کیا تھا پھر سب جنت میں کیسے آگئے۔ مجھے بتایا گیا کہ جب وہ اللہ سے ملے تو اللہ کو انھوں نے وسیع رحمت والا پایا۔ میں نے کہا کہ اہل نہرکا کیا بنا ؟ مجھے بتایا گیا کہ انھیں شدت کا سامنا ہوا۔

38999

(۳۹۰۰۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَسْوَدُ بْنُ مَسْعُودٍ ، عَنْ حَنْظَلَۃَ بْنِ خُوَیْلِدٍ الْعَصَرِیِّ ، قَالَ : إنِّی لَجَالِسٌ عِنْدَ مُعَاوِیَۃَ إذْ أَتَاہُ رَجُلاَنِ یَخْتَصِمَانِ فِی رَأْسِ عَمَّارٍ ، کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا یَقُولُ : أَنَا قَتَلْتُہُ ، قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو : لِیَطِبْ بِہِ أَحَدُکُمَا نَفْسًا لِصَاحِبِہِ ، فَإِنِّی سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : تَقْتُلُہُ الْفِئَۃُ الْبَاغِیَۃُ ، فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ : أَلاَ تُغْنِی عَنَّا مَجْنُونَک یَا عَمْرُو ، فَمَا بَالُک مَعَنا ، قَالَ : إنِّی مَعَکُمْ وَلَسْت أُقَاتِلُ ، إِنَّ أَبِی شَکَانِی إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَطِعْ أَبَاک مَا دَامَ حَیًّا وَلاَ تَعْصِہِ ، فَأَنَا مَعَکُمْ ، وَلَسْت أُقَاتِلُ۔ (نسائی ۸۵۴۹۔ احمد ۱۶۴)
(٣٩٠٠٠) حضرت حنظلہ بن خویلد عنزی کہتے ہیں کہ میں حضرت معاویہ کے پاس بیٹھا تھا کہ ان کے پاس دو آدمی حضرت عمار کی شہادت کا دعویٰ کرتے ہوئے آئے۔ ایک کہتا تھا کہ انھیں میں نے مارا اور دوسرا کہتا تھا کہ انھیں میں نے مارا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرو نے فرمایا کہ تم میں سے ہر ایک کو دوسرے کے لیے دستبردار ہونا پڑے گا کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عمار کو ایک باغی جماعت شہید کرے گی۔ یہ سن کر حضرت معاویہ نے فرمایا کہ اے عمرو ! تمہارا ہمارے بارے میں کیا خیال ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں لکن میں قتال نہیں کروں گا۔ میرے والد نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میری شکایت کی تھی تو آپ نے مجھے فرمایا تھا کہ اپنے باپ کی اطاعت کرو اور جب تک زندہ ہو ان کی نافرمانی نہ کرنا۔ لہٰذا میں تمہارے ساتھ ہوں لیکن قتال نہیں کروں گا۔

39000

(۳۹۰۰۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إبْرَاہِیمَ، قَالَ: بَیْنَمَا عَلِیٌّ آخِذٌ بِیَدِ عَدِیِّ بْنِ حَاتِمٍ وَہُوَ یُطَوِّفُ فِی الْقَتْلَی إذْ مَرَّ بِرَجُلٍ عَرَفْتہ ، فَقُلْتُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، عَہْدِی بِہَذَا وَہُوَ مُؤْمِنٌ ، قَالَ : وَالآنَ۔
(٣٩٠٠١) حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی حضرت عدی بن حاتم کا ہاتھ پکڑے مقتولین کے درمیان سے گزر رہے تھے کہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے میں نے اسے پہچان لیا اور کہا کہ اے امیر المومنین میں اس آدمی کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ مومن ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ اب اس کا کیا حکم ہے۔

39001

(۳۹۰۰۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا فِطْرٌ ، عَنْ أَبِی الْقَعْقَاعِ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا عَلَی بَغْلَۃِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الشَّہْبَائِ یَطُوفُ بَیْنَ الْقَتْلَی۔
(٣٩٠٠٢) حضرت ابو قعقاع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی کو دیکھا کہ وہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مادہ خچر شہباء پر سوار ہو کر مقتولین کے درمیان چکر لگا رہے تھے۔

39002

(۳۹۰۰۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا صَلْہَبٌ الْفَقْعَسِیُّ أَبُو أَسَدٍ ، عَنْ عَمِّہِ ، قَالَ : مَا کَانَتْ أَوْتَادُ فَسَاطِیطِنَا یَوْمَ صِفِّینَ إِلاَّ الْقَتْلَی ، وَمَا کُنَّا نَسْتَطِیعُ أَنْ نَأْکُلَ الطَّعَامَ مِنَ النَّتِنِ ، قَالَ : وَقَالَ رَجُلٌ : مَنْ دَعَا إِلَی الْبَغْلَۃِ یَوْمَ کُفْرِ أَہْلِ الشَّامِ ، قَالَ : فَقَالَ : مِنَ الْکُفْرِ فَرُّوا۔ (بخاری ۳۰۱۵)
(٣٩٠٠٣) حضرت صلہب فقعسی کہتے ہیں کہ جنگ صفین میں ہمارے خیموں کے باہر لاشیں پڑی تھیں اور ہم بدبو کی وجہ سے کھانا بھی نہیں کھاسکتے تھے۔ ایک آدمی نے کہا جس دن اہل شام نے کفر کیا اس دن خچر کسی نے منگوایا تھا۔ حضرت علی نے فرمایا کہ وہ کفر سے بھاگے تھے۔

39003

(۳۹۰۰۴) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ ظَبْیَانَ ، عَنْ حکمِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : لَقَدْ أَشَرَعُوا رِمَاحَہُمْ بِصِفِّینَ وَأَشْرَعْنَا رِمَاحَنَا ، وَلَوْ أَنَّ بَیْنَنَا إنْسَانًا یَمْشِی عَلَیْہَا لَفَعَلَ۔
(٣٩٠٠٤) حضرت حکیم بن سعد فرماتے ہیں کہ جنگ صفین میں ہمارے اور ان کے نیزے اس کثرت سے چلے کہ اگر کوئی شخص نیزوں پر چلنا چاہتا تو چل سکتا تھا۔

39004

(۳۹۰۰۵) حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَمَّنْ حَدَّثَہُ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : لَمَّا قَاتَلَ مُعَاوِیَۃَ سَبَقَہُ إِلَی الْمَائِ ، فَقَالَ : دَعُوہُمْ ، فَإِنَّ الْمَائَ لاَ یُمْنَعُ۔
(٣٩٠٠٥) حضرت ابن ابی ذئب نقل کرتے ہیں کہ جب حضرت علی کی حضرت معاویہ سے لڑائی ہوئی تو حضرت علی کے ساتھیوں نے پانی پر قبضہ کرلیا۔ حضرت علی نے ان سے فرمایا کہ انھیں بھی پانی لینے دو ، پانی سے نہیں روکا جاسکتا۔

39005

(۳۹۰۰۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُمِّہِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَۃُ الْبَاغِیَۃُ۔ (مسلم ۲۲۳۶۔ احمد ۳۱۱)
(٣٩٠٠٦) حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ حضرت عمار کو ایک باغی جماعت شہید کرے گی۔

39006

(۳۹۰۰۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ مُہَلَّبٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مِہْرَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ عَلِیًّا یقول یَوْمَ صِفِّینَ وَہُوَ عَاضٌّ عَلَی شَفَتِہِ : لَوْ عَلِمْت أَنَّ الأَمْرَ یَکُونُ ہَکَذَا مَا خَرَجْت ، اذْہَبْ یَا أَبَا مُوسَی فَاحْکُمْ وَلَوْ حزَّ عُنُقِی۔
(٣٩٠٠٧) حضرت سلیمان بن مہران کہتے ہیں کہ جنگ صفین میں حضرت علی اپنے ہونٹ کو کاٹتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ اگر مجھے معلوم ہوجاتا کہ معاملہ یہاں تک پہنچ جائے گا تو میں ہرگز نہ نکلتا۔ اے ابو موسیٰ جاؤ اور ہمارے درمیان فیصلہ کرو خواہ میرا سر ہی کیوں نہ دینا پڑے۔

39007

(۳۹۰۰۸) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی صَالِحٍ ، أَنَّ عَلِیًّا ، قَالَ لأَبِی مُوسَی : احْکُمْ وَلَوْ تحزُّ عُنُقِی۔ (ابن عساکر ۹۵)
(٣٩٠٠٨) حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے جنگ صفین میں حضرت ابو موسیٰ سے کہا کہ جاؤ اور ہمارے درمیان فیصلہ کرو خواہ میرا سر ہی کیوں نہ دینا پڑے۔

39008

(۳۹۰۰۹) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : لَمَّا رَجَعَ عَلِیٌّ مِنْ صِفِّینَ عَلِمَ أَنَّہُ لاَ یَمْلِکُ أَبَدًا ، فَتَکَلَّمَ بِأَشْیَائَ کَانَ لاَ یَتَکَلَّمُ بِہَا ، وَحَدَّثَ بِأَحَادِیثَ کَانَ لاَ یَتَحَدَّثُ بِہَا ، فَقَالَ فِیمَا یَقُولُ : أَیُّہَا النَّاسُ، لاَ تَکْرَہُوا إمَارَۃَ مُعَاوِیَۃَ، وَاللہِ لَوْ قَدْ فَقَدْتُمُوہُ لَقَدْ رَأَیْتُمُ الرُّؤُوسَ تَنْزُو مِنْ کَوَاہِلِہَا کَالْحَنْظَلِ۔
(٣٩٠٠٩) حضرت حارث فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی صفین سے واپس آئے تو انھیں احساس ہوگیا تھا کہ وہ کبھی غالب نہ آئیں گے، لہٰذا انھوں نے کچھ ایسی باتیں کیں جو پہلے کبھی نہ کی تھیں اور فرمایا کہ اے لوگو ! تم معاویہ کی امارت کو ناپسند نہ کرو، کیونکہ اگر تم نے انھیں کھو دیا تو سر گردنوں سے ایسے گریں گے جیسے حنظل گرتا ہے۔

39009

(۳۹۰۱۰) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ قَیْسٍ ، قَالَ سَمِعْت حُجْرٌ بْنَ عَنْبَسٍ ، قَالَ : قِیلَ لِعَلِیٍّ یَوْمَ صِفِّینَ : قَدْ حِیلَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْمَائِ ، قَالَ : فَقَالَ : أَرْسِلُوا إِلَی الأَشْعَثِ ، قَالَ : فَجَائَ ، فَقَالَ : ائْتُونِی بِدِرْعِ ابْنِ سَہَرٍ رَجُلٌ مِنْ بَنِی بِرَائٍ فَصَبَّہَا عَلَیْہِ ، ثُمَّ أَتَاہُمْ فَقَاتَلَہُمْ حَتَّی أَزَالَہُمْ عَنِ الْمَائِ۔
(٣٩٠١٠) حضرت حجر بن عنبس کہتے ہیں کہ جنگ صفین میں حضرت علی سے کہا گیا کہ ہمارے اور پانی کے درمیان وہ لوگ حائل ہوگئے ہیں۔ حضرت علی نے فرمایا کہ اشعث کو بلاؤ، وہ آئے تو فرمایا کہ میرے پاس ابن سہر کی ذرہ لاؤ۔ آپ نے اس ذرہ کو پہن کر قتال کیا اور انھیں پانی سے دور کردیا۔

39010

(۳۹۰۱۱) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، عَنْ حَسَنِ بْنِ صَالِحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ لِلْحَکَمَیْنِ : عَلَی أَنْ تَحْکُمَا بِمَا فِی کِتَابِ اللہِ ، وَکِتَابُ اللہِ کُلُّہُ لِی ، فَإِنْ لَمْ تَحْکُمَا بِمَا فِی کِتَابِ اللہِ فَلاَ حُکُومَۃَ لَکُمَا۔
(٣٩٠١١) حضرت علی نے جنگ صفین کے دونوں حکموں سے کہا کہ تم کتاب کی روشنی میں فیصلہ کرو، اگر تم نے کتاب اللہ کی روشنی میں فیصلہ نہ کیا تو تمہارا فیصلہ قابل قبول نہیں۔

39011

(۳۹۰۱۲) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ قَالَ : حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ جَعْفَرًا ، قَالَ : قَالَ عَلِیٌّ : إِنْ تَحْکُمَا بِمَا فِی کِتَابِ اللہِ فَتُحْیِیَا مَا أَحْیَا الْقُرْآنُ وَتُمِیتَا مَا أَمَاتَ الْقُرْآنُ وَلاَ تَزِیغَا۔
(٣٩٠١٢) حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے جنگ صفین میں فیصلہ کرنے والوں سے فرمایا کہ کتاب اللہ کی روشنی میں فیصلہ کرو، جسے قرآن نے زندگی دی ہے اسے زندہ کرو اور جسے قرآن نے مردہ کیا ہے اسے مردہ کہو، اور راہ راست سے نہ ہٹو۔

39012

(۳۹۰۱۳) حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ الْحَسَنِ یَذْکُرُ عَنْ أُمِّہِ ، أَنَّ الْمُسْلِمِینَ قَتَلُوا عُبَیْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ یَوْمَ صِفِّینَ ، وَأَخَذَ الْمُسْلِمُونَ سَلَبَہُ وَکَانَ مَالاً۔
(٣٩٠١٣) حضرت عبداللہ بن حسن اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ مسلمانوں نے جنگ صفین میں عبید اللہ بن عمر کو شہید کیا اور ان کے مال کو بطور مال غنیمت کے حاصل کیا۔

39013

(۳۹۰۱۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ ، قَالَ : کَانَ عَلِیٌّ إِذَا أُتِیَ بِأَسِیرِ یوم صِفِّینَ أَخَذَ دَابَّتَہُ وَسِلاَحَہُ ، وَأَخَذَ عَلَیْہِ أَنْ لاَ یَعُودَ ، وَخَلَّی سَبِیلَہُ۔
(٣٩٠١٤) حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ جنگ صفین میں حضرت علی کے پاس جب کوئی قیدی لایا جاتا تو آپ اس کی سواری اور اسلحہ لے لیتے اور اس سے عہد لیتے کہ وہ واپس لشکر میں نہیں جائے گا اور اس کو آزاد کردیتے۔

39014

(۳۹۰۱۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، قَالَ : بَلَغَ الْقَتْلَی یَوْمَ صِفِّینَ سَبْعِینَ أَلْفًا ، فَمَا قَدَرُوا عَلَی عَدِّہِمْ إِلاَّ بِالْقَصَبِ ، وَضَعُوا عَلَی کُلِّ إنْسَانٍ قَصَبَۃً ، ثُمَّ عَدُّوا الْقَصَبَ۔
(٣٩٠١٥) حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ جنگ صفین میں مقتولین کی تعداد ستر ہزار تک پہنچ گئی تھی، لوگوں نے انھیں گننے کے لیے بانسوں کا سہارا لیا۔

39015

(۳۹۰۱۶) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا کَیْسَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مَوْلاَیَ یَزِیدُ بْنُ بِلاَلٍ ، قَالَ : شَہِدْت مَعَ عَلِیٍّ صِفِّینَ ، فَکَانَ إِذَا أُتِیَ بِالأَسِیرِ ، قَالَ : لَنْ أَقْتُلَک صَبْرًا ، إنِّی أَخَافُ اللَّہَ رَبَّ الْعَالَمِینَ ، وَکَانَ یَأْخُذُ سِلاَحَہُ وَیُحَلِّفُہُ : لاَ یُقَاتِلُہُ ، وَیُعْطِیہِ أَرْبَعَۃَ دَرَاہِمَ۔
(٣٩٠١٦) حضرت یزید بن بلال کہتے ہیں کہ میں جنگ صفین میں حضرت علی کی طرف سے شریک تھا، جب ان کے پاس کوئی قیدی لایا جاتا تو وہ فرماتے کہ میں تمہیں ہرگز قتل نہیں کروں گا، مجھے اللہ رب العالمین کا خوف مانع ہے۔ آپ اس کا ہتھیار لے لیتے اور اس سے قسم لیتے کہ وہ ان سے قتال نہیں کرے گا اور اسے چار دراہم عطا کرتے۔

39016

(۳۹۰۱۷) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِیقٍ ، قَالَ : قِیلَ لَہُ : أَشْہَدْت صِفِّینَ ، قَالَ : نَعَمْ ، وَبِئْسَت الصفُّونَ کَانَتْ۔
(٣٩٠١٧) حضرت شقیق سے پوچھا گیا کہ کیا آپ جنگ صفین میں شریک تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ بدترین صفیں تھیں۔

39017

(۳۹۰۱۸) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ جُوَیْبِرٍ ، عَنِ الضَّحَّاکِ فِی قَوْلِہِ : {وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَیْنَہُمَا فَإِنْ بَغَتْ إحْدَاہُمَا عَلَی الأُخْرَی فَقَاتِلُوا الَّتِی تَبْغِی حَتَّی تَفِیئَ إِلَی أَمْرِ اللہِ} قَالَ : بِالسَّیْفِ ، قَالَ قُلْتُ : فَمَا قَتلاَہُمْ ، قَالَ : شُہَدَائُ مَرْزُوقُونَ ، قَالَ : قُلْتُ : فَمَا حَالُ الأُخْرَی أَہْلِ الْبَغْیِ مَنْ قُتِلَ مِنْہُمْ ، قَالَ: إِلَی النَّارِ۔
(٣٩٠١٨) حضرت ضحاک نے قرآن مجید کی آیت { وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَیْنَہُمَا فَإِنْ بَغَتْ إحْدَاہُمَا عَلَی الأُخْرَی فَقَاتِلُوا الَّتِی تَبْغِی حَتَّی تَفِیئَ إِلَی أَمْرِ اللہِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اسے تلوار سے درست کرو۔ شاگرد نے پوچھا کہ ان کے مقتولین کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا کہ وہ جنت کے رزق یافتہ شہداء ہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ بغاوت کرنے والوں کا کیا حکم ہے ؟ فرمایا وہ جہنمی ہیں۔

39018

(۳۹۰۱۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ : حدَّثَنِی غَیْرُ وَاحِدٍ ، أَنَّ قَاضِیًا مِنْ قُضَاۃِ الشَّامِ أَتَی عُمَرَ ، فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، رُؤْیَا أَفْظَعَتْنِی ، قَالَ : مَا ہِیَ ، قَالَ : رَأَیْتُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ یَقْتَتِلاَنِ ، وَالنُّجُومُ مَعَہُمَا نِصْفَیْنِ ، قَالَ : فَمَعَ أَیَّتِہِمَا کُنْت ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ الْقَمَرِ عَلَی الشَّمْسِ ، فَقَالَ عُمَرُ : {وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ آیَتَیْنِ فَمَحَوْنَا آیَۃَ اللَّیْلِ وَجَعَلْنَا آیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً} فَانْطَلِقْ فَوَاللہِ لاَ تَعْمَلُ لِی عَمَلاً أَبَدًا ، قَالَ عَطَائٌ : فَبَلَغَنِی ، أَنَّہُ قُتِلَ مَعَ مُعَاوِیَۃَ یَوْمَ صِفِّینَ۔
(٣٩٠١٩) حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ مجھ سے کئی لوگوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ شام کا ایک قاضی حضرت عمر کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ اے امیر المومنین میں نے ایک خواب دیکھا جس نے مجھے خوفزدہ کردیا ہے۔ میں نے دیکھا کہ سورج اور چاند باہم قتال کررہے ہیں اور ستارے آدھے آدھے دونوں کے ساتھ ہیں۔ حضرت عمر نے اس سے پوچھا کہ تم کس کے ساتھ تھے ؟ میں نے کہا کہ میں چاند کے ساتھ تھا اور سورج کے خلاف لڑرہا تھا۔ حضرت عمر نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ آیَتَیْنِ فَمَحَوْنَا آیَۃَ اللَّیْلِ وَجَعَلْنَا آیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً } پھر فرمایا کہ چلے جاؤ، میں آئندہ تمہیں کوئی کام نہیں دوں گا۔ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ جنگ صفین میں حضرت معاویہ کی معیت میں مارا گیا تھا۔

39019

(۳۹۰۲۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ عُرْوَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی رَجُلٌ شَہِدَ صِفِّینَ، قَالَ: رَأَیْتُ عَلِیًّا خَرَجَ فِی بَعْضِ تِلْکَ اللَّیَالِی، فَنَظَرَ إِلَی أَہْلِ الشَّامِ، فَقَالَ: اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی وَلَہُمْ، فَأُتِی عَمَّارٌ فَذُکِرَ ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ : جُرُّوا لَہُ الْخَطِیرَ مَا جَرَّہُ لَکُمْ ، یَعْنِی سَعْدًا رحمہ اللہ۔ (ابن عساکر ۳۴۶)
(٣٩٠٢٠) حضرت عبداللہ بن عروہ فرماتے ہیں کہ مجھے صفین میں شریک ہونے والے ایک آدمی نے بتایا کہ حضرت علی ایک رات کو نکلے، انھوں نے اہل شام کو دیکھا اور دعا کی کہ اے اللہ ! ان کی بھی مغفرت فرما اور میری بھی مغفرت فرما۔

39020

(۳۹۰۲۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَمَّارًا یَوْمَ صِفِّینَ شَیْخًا آدَمَ طِوَالاً وَیَدَاہُ تَرْتَعِشُ وَبِیَدِہِ الْحَرْبَۃُ ، فَقَالَ : لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّی یبْلُغُوا بِنَا سَعَفَاتِ ہَجَرَ لَعَلِمْت أَنَّ مُصْلِحِینَا عَلَی الْحَقِّ وَأَنَّہُمْ عَلَی الْبَاطِلِ۔ (ابن سعد ۲۵۶۔ احمد ۳۱۹)
(٣٩٠٢١) حضرت عبداللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ صفین میں حضرت عمار کو دیکھا کہ وہ انتہائی بوڑھے تھے، ان کا ہاتھ کانپ رہا تھا اور ان کے ہاتھ میں نیزہ تھا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ دشمن اگر ہمیں مار کر تہس نہس بھی کردیں تو بھی مجھے یقین ہوگا کہ ہمارے مصلحین حق پر اور وہ لوگ باطل پر ہیں۔

39021

(۳۹۰۲۲) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ قُدَامَۃَ الْجُمَحِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِی عُمَر بْنُ شُعَیْبٍ ، أَخُو عَمْرو بْنُ شُعَیْبٍ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ جَدِّہِ، قَالَ: لَمَّا رَفَعَ النَّاسُ أَیْدِیَہُمْ عَنْ صِفِّینَ ، قَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: شَبَّتِ الْحَرْبُ فَأَعْدَدْت لَہَا مُفْرِعَ الْحَارِکِ مَلْوِیَّ الثَّبَجْ یَصِلُ الشَّدَّ بِشَدٍّ فَإِذَا وَنَتِ الْخَیْلُ مِنَ الثَّجِّ مَعَجْ جُرْشُعٌ أَعْظَمُہُ جُفْرَتُہُ فَإِذَا ابْتَلَّ مِنَ الْمَائِ حدج قالَ : وَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَمْرٍو شِعرًا: لَوْ شَہِدَتْ جُمْلٌ مَقَامِی بِصِفِّینَ یَوْمًا شَابَ مِنْہَا الذَّوَائِبُ عَشِیَّۃَ جَائَ أَہْلُ الْعِرَاقِ کَأَنَّہُمْ سَحَابُ رَبِیعٍ رَفَّعَتْہُ الْجَنَائِبُ وَجِئْنَاہُمْ نُرْدِی کَأَنَّ صُفُوفَنَا مِنَ الْبَحْرِ مَدٌّ مَوْجُہُ مُتَرَاکِبُ فَدَارَتْ رَحَانَا وَاسْتَدَارَتْ رَحَاہُمْ سَرَاۃَ النَّہَارِ مَا تُوَلَّی الْمَنَاکِبُ إذَا قُلْتَ قَدْ وَلَّوْا سِرَاعًا بَدَتْ لَنَا کَتَائِبُ مِنْہُمْ فَارْجَحَنَّتْ کَتَائِبُ فَقَالُوا لَنَا : إنَّا نَرَی أَنْ تُبَایِعُوا عَلِیًّا فَقُلْنَا بَلْ نَرَی أَنْ تُضَارِبوا
(٣٩٠٢٢) حضرت عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ جب صفین میں لوگوں نے حملے کے لیے ہاتھ بلند کئے تو حضرت عمرو بن عاص نے یہ اشعار کہے : (ترجمہ) لڑائی نے زور پکڑ لیا، میں نے اس لڑائی کے لیے ایک بہادر اور اعلیٰ نسل کا گھوڑا تیار کیا ہے۔ وہ سختی کا مقابلہ سختی سے کرتا ہے اور جب گھڑ سوار ایک دوسرے کے قریب آجائیں تو وہ اور توانا ہوجاتا ہے، وہ تیز رفتار ہے اور بڑا ہے، جب پانی سے تر ہوجائے تو اور چست ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد حضرت عبداللہ بن عمرو نے شعر کہے : (ترجمہ) اگر جوان صفین میں میرے کھڑے ہونے کو دیکھ لیں تو ان کے بال سفید ہوجائیں۔ یہ وہ رات تھی جب اہل عراق بادلوں کی طرح آئے تھے۔ اس وقت ہماری صفیں سمندر کی موجوں کی طرح ٹھاٹھیں مار رہی تھیں۔ ان کی چکی بھی گھومی اور ہماری چکی بھی گھومی اور ہمارے کندھے ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے۔ جب میں کہتا کہ وہ بھاگ گئے تو ان کی ایک جماعت اچانک آکر حملہ کردیتی۔ وہ ہم سے کہتے تھے کہ حضرت علی کے ہاتھ پر بیعت کرو اور ہم کہتے تھے کہ تم لڑائی کرو۔

39022

(۳۹۰۲۳) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ جُنْدُبًا کَانَ مَعَ عَلِیٍّ یَوْمَ صِفِّینَ ، فقَالَ حَمَّادٌ : لَمْ یَکُنْ یُقَاتِلُ۔
(٣٩٠٢٣) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ حضرت جندب جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ تھے لیکن انھوں نے لڑائی نہیں کی۔

39023

(۳۹۰۲۴) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ ، قَالَ : قُلْتُ لَہُ : شَہِدَ عَلْقَمَۃُ صِفِّینَ ، قَالَ : نَعَمْ ، وخَضَّبَ سَیْفَہُ وَقَتَلَ أَخُوہُ أُبَیُّ بْنُ قَیْسٍ۔ (ابن سعد ۸۷)
(٣٩٠٢٤) حضرت منصور کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سے پوچھا کہ کیا حضرت علقمہ جنگ صفین میں شریک ہوئے تھے۔ انھوں نے فرمایا ہاں اور ان کی تلوار بھی رنگین ہوئی تھی اور ان کے بھائی ابی بن قیس مارے گئے تھے۔

39024

(۳۹۰۲۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : رَجَعَ عَلْقَمَۃُ یَوْمَ صِفِّینَ وَقَدْ خَضَّبَ سَیْفَہُ مَعَ عَلِیٍّ۔
(٣٩٠٢٥) حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ جنگ صفین سے واپس آئے تو ان کی تلوار رنگین تھی اور وہ حضرت علی کی طرف تھے۔

39025

(۳۹۰۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِیقٍ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : قَالَ سَہْلُ بْنُ حُنَیْفٍ یَوْمَ صِفِّینَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، اتَّہِمُوا رَأْیَکُمْ ، فَإِنَّہُ وَاللہِ مَا وَضَعْنَا سُیُوفَنَا عَلَی عَوَاتِقِنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لأَمْرٍ یُفْظِعُنَا إِلاَّ أَسْہَلْنَ بِنَا إِلَی أَمْرٍ نَعْرِفُہُ غَیْرَ ہَذَا۔ (بخاری ۳۱۸۱۔ مسلم ۱۴۱۲)
(٣٩٠٢٦) حضرت سہل بن حنیف نے جنگ صفین میں لوگوں سے کہا کہ لوگو ! اپنی رائے کو یقینی نہ سمجھنا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت میں ہمیشہ ہمارے لیے معاملات کی حقیقت کو سمجھنا آسان رہا لیکن اس معاملے میں ہم کوئی قطعی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

39026

(۳۹۰۲۷) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ سَمِعَہُ یَقُولُ : رَأَیْت عَمَّارًا یَوْمَ صِفِّینَ شَیْخًا آدَمَ طِوَالاً آخِذٌ حَرْبَۃً بِیَدِہِ وَیَدُہُ تُرْعَدُ ، فَقَالَ : وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ لَوْ ضَرَبُونَا حَتَّی یَبْلُغُوا بِنَا سَعَفَاتِ ہَجَرَ لَعَرَفْت أَنَّ مُصْلِحِینَا عَلَی الْحَقِّ ، وَأَنَّہُمْ عَلَی الْبَاطِلِ۔ (احمد ۳۱۹)
(٣٩٠٢٧) حضرت عبداللہ بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ صفین میں حضرت عمار کو دیکھا کہ وہ انتہائی بوڑھے تھے، ان کا ہاتھ کانپ رہا تھا اور ان کے ہاتھ میں نیزہ تھا۔ وہ کہہ رہے تھے کہ دشمن اگر ہمیں مار کر تہس نہس بھی کردیں تو بھی مجھے یقین ہوگا کہ ہمارے مصلحین حق پر اور وہ لوگ باطل پر ہیں۔

39027

(۳۹۰۲۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَیْبٍ الْجَرْمِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : إنِّی لَخَارِجٌ مِنَ الْمَسْجِدِ إذْ رَأَیْت ابْنَ عَبَّاسٍ حِینَ جَائَ مِنْ عِنْدِ مُعَاوِیَۃَ فِی أَمْرِ الْحَکَمَیْنِ فَدَخَلَ دَارَ سُلَیْمَانَ بْنِ رَبِیعَۃَ فَدَخَلْت مَعَہُ ، فَمَا زَالَ یُرْمَی إلَیْہِ بِرَجُلٍ ، ثُمَّ رَجُل بَعْدَ رَجُلٍ یَا ابْنَ عَبَّاسٍ کَفَرْت وَأَشْرَکْت وَنَدَّدْت ، قَالَ اللَّہُ فِی کِتَابِہِ کَذَا ، وَقَالَ اللَّہُ کَذَا ، وَقَالَ اللَّہُ کَذَا حَتَّی دَخَلَنِی مِنْ ذَلِکَ ، قَالَ : وَمَنْ ہُمْ ، ہُمْ وَاللہِ السِّنُّ الأُوَلُ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ ، ہُمْ وَاللہِ أَصْحَابُ الْبَرَانِسِ وَالسَّوَارِی ۔ ۲۔ قَالَ : فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : انْظُرُوا أَخْصَمَکُمْ وَأَجْدَلَکُمْ وَأَعْلَمَکُمْ بِحُجَّتِکُمْ ، فَلْیَتَکَلَّمْ ، فَاخْتَارُوا رَجُلاً أَعْوَرَ یُقَالُ لَہُ : عَتَّابٌ مِنْ بَنِی تَغْلِبَ ، فَقَامَ ، فَقَالَ : قَالَ اللَّہُ کَذَا ، وَقَالَ اللَّہُ کَذَا کَأَنَّمَا یَنْزِعُ بِحَاجَتِہِ مِنَ الْقُرْآنِ فِی سُورَۃٍ وَاحِدَۃٍ ۔ ۳۔ قَالَ : فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إنِّی أَرَاک قَارِئًا لِلْقُرْآنِ عَالِمًا بِمَا قَدْ فَصَّلْت وَوَصَلْت ، أَنْشُدُکُمْ بِاللہِ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ ، ہَلْ عَلِمْتُمْ أَنَّ أَہْلَ الشَّامِ سَأَلُوا الْقَضِیَّۃَ فَکَرِہْنَاہَا وَأَبَیْنَاہَا ، فَلَمَّا أَصَابَتْکُمَ الْجِرَاحُ وَعَضَّکُمَ الأَلَمُ وَمُنِعْتُمْ مَائَ الْفُرَاتِ أَنْشَأْتُمْ تَطْلُبُونَہَا ، وَلَقَدْ أَخْبَرَنِی مُعَاوِیَۃُ أَنَّہُ أُتِیَ بِفَرَسٍ بَعِیدِ الْبَطْنِ مِنَ الأَرْضِ لِیَہْرُبَ عَلَیْہِ ، حتی أَتَاہُ آتٍ مِنْکُمْ ، فَقَالَ : إنِّی تَرَکْت أَہْلَ الْعِرَاقِ یَمُوجُونَ مِثْلَ النَّاسِ لَیْلَۃَ النَّفْرِ بِمَکَّۃَ ، یَقُولُونَ مُخْتَلِفِینَ فِی کُلِّ وَجْہٍ مِثْلُ لَیْلَۃِ النَّفْرِ بِمَکَّۃَ ۔ ۴۔ قَالَ: ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ، أَنْشُدُکُمْ بِاللہِ الَّذِی لاَ إلَہَ إِلاَّ ہُوَ، أَیَّ رَجُلٍ کَانَ أَبُو بَکْرٍ؟ فَقَالُوا: خَیْرًا وَأَثْنَوْا، فَقَالَ: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ؟ فَقَالُوا خَیْرًا وَأَثْنَوْا ، فَقَالَ : أَفَرَأَیْتُمْ لَوْ أَنَّ رَجُلاً خَرَجَ حَاجًّا ، أَوْ مُعْتَمِرًا فَأَصَابَ ظَبْیًا ، أَوْ بَعْضَ ہَوَامِّ الأَرْضِ فَحَکَمَ فِیہِ أَحَدُہُمَا وَحْدَہُ ، أَکَانَ لَہُ ، وَاللَّہُ یَقُولُ {یَحْکُمُ بِہِ ذَوَا عَدْلٍ} فَمَا اخْتَلَفْتُمْ فِیہِ مِنْ أَمْرِ الأُمَّۃِ أَعْظَمُ ، یَقُولُ : فَلاَ تُنْکِرُوا حَکَمَیْنِ فِی دِمَائِ الأُمَّۃِ ، وَقَدْ جَعَلَ اللَّہُ فِی قَتْلِ طَائِرٍ حَکَمَیْنِ، وَقَدْ جَعَلَ بَیْنَ اخْتِلاَفِ رَجُلٍ وَامْرَأَتِہِ حَکَمَیْنِ لإِقَامَۃِ الْعَدْلِ وَالإِنْصَافِ بَیْنَہُمَا فِیمَا اخْتَلَفَا فِیہِ۔
(٣٩٠٢٨) حضرت کلیب جرمی فرماتے ہیں کہ میں مسجد سے باہر تھا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عباس کو دیکھا، وہ حاکموں کے معاملے میں حضرت معاویہ کے پاس سے واپس آرہے تھے۔ وہ حضرت سلیمان بن ربیعہ کے گھر میں داخل ہوئے اور میں بھی ان کے ساتھ داخل ہوا۔ انھیں ایک آدمی نے طعنہ دیا، پھر ایک اور آدمی نے طعنہ دیا، پھر ایک اور آدمی نے طعنہ دیا اور کہا کہ اے ابن عباس ! تم نے کفر کیا، تم نے شرک کیا اور تم نے اللہ کا ہم سر ٹھہرایا۔ اللہ تعالیٰ اپنی کتاب میں یہ فرماتا ہے، یہ فرماتا ہے اور یہ فرماتا ہے۔ راوی سے پوچھا گیا کہ وہ کون تھے ؟ انھوں نے بتایا کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جلیل القدر صحابہ تھے۔
(٢) حضرت عبداللہ بن عباس نے ان کی بات سن کر فرمایا کہ تم اپنے میں سے سب سے زیادہ عالم اور سب سے بڑے مناظر کا انتخاب کرلو وہ مجھ سے بات کرے۔ انھوں نے ایک کانے شخص کا انتخاب کیا جن کا نام عتاب تھا اور وہ بنو تغلب سے تھے۔ انھوں نے کھڑے ہو کر کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ گویا وہ اپنی ضرورت کو قرآن کی ایک سورت سے ثابت کررہے تھے۔
(٣) ان کی بات سن کر حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ میں آپ کو قرآن کا عالم سمجھتا ہوں، کیونکہ آپ نے بہت وضاحت سے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ میں آپ کو اس ذات کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ شام والوں نے فیصلے کا مطالبہ کیا اور ہم نے اسے ناپسند کیا اور انکار کیا۔ پھر جب تمہیں زخم پہنچے، الم پہنچے اور تمہیں فرات کے پانی سے محروم کیا گیا تو تم نے فیصلے کا مطالبہ کرنا شروع کردیا ؟ مجھے حضرت معاویہ نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایک پتلی کمر والا گھوڑا لایا گیا تاکہ وہ اس پر سوار ہو کر بھاگ جائیں یہاں تک کہ تم میں سے کوئی آنے والا آئے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اہل عراق کو ان لوگوں کی طرح چھوڑ دیا ہے جو مکہ میں نفر کی رات ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔
(٤) پھر حضرت ابن عباس نے فرمایا کہ میں تمہیں اس ذات کی قسم دے کر پوچھتا ہوں جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ ابوبکر کیسے آدمی تھے ؟ سب نے کہا کہ بھلے آدمی تھے اور ان کی تعریف کی۔ پھر پوچھا کہ عمر بن خطاب کیسے آدمی تھے ؟ سب نے کہا کہ بھلے آدمی تھے اور ان کی تعریف کی۔ پھر ابن عباس نے فرمایا کہ تمہارے خیال میں اگر کوئی شخص حج یا عمرے کے لیے جائے اور کسی ہرن یا وہاں کے حشرات میں سے کسی کو مار ڈالے اور خود فیصلہ کرلے تو کیا اس کا فیصلہ معتبر ہوگا جبکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ (یَحْکُمُ بِہِ ذَوَا عَدْلٍ ) جبکہ تمہارا جس معاملے میں اختلاف ہے وہ اس سے بہت بڑا ہے۔ جب اللہ تعالیٰ نے عدل و انصاف کے لیے پرندے کے معاملے میں دو حاکم بنائے ہیں، آدمی اور اس کی بیوی کے معاملے میں دو حاکم بنائے ہیں تو تمہارے اختلاف میں جو ان سے بڑا ہے دو حاکم کیوں نہیں ہوسکتے۔

39028

(۳۹۰۲۹) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، قَالَ : لَمَّا سَارَ عَلِیٌّ إِلَی صِفِّینَ اسْتَخْلَفَ أَبَا مَسْعُودٍ عَلَی النَّاسِ فَخَطَبَہُمْ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَرَأَی فِیہِمْ قِلَّۃً ، فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، اخْرُجُوا فَمَنْ خَرَجَ فَہُوَ آمِنٌ ، إنَّا نَعْلَمُ وَاللہِ ، أَنَّ مِنْکُمَ الْکَارِہَ لِہَذَا الْوَجْہِ وَالْمُتَثَاقِلَ ، عَنْہُ ، اخْرُجُوا فَمَنْ خَرَجَ فَہُوَ آمِنٌ ، وَاللہِ مَا نَعُدُّہَا عَافِیَۃً أَنْ یَلْتَقِیَ ہَذَانِ الْغَارَانِ یَتَّقِی أَحَدُہُمَا الآخَرَ ، وَلَکِنْ نَعُدُّہَا عَافِیَۃً أَنْ یُصْلِحَ اللَّہُ أُمَّۃَ مُحَمَّدٍ وَیَجْمَعَ أُلْفَتَہَا ، أَلاَ أُخْبِرُکُمْ عَنْ عُثْمَانَ ، وَمَا نَقَمَ النَّاسُ عَلَیْہِ إِنَّہُمْ لَمْ یَدَعُوہُ وَذَنْبَہُ حَتَّی یَکُونَ اللَّہُ یُعَذِّبُہُ ، أَوْ یَعْفُو عَنْہُ ، وَلَمْ یُدْرِکوا الذی طلبوا إذْ حَسَدُوہُ مَا آتَاہُ اللَّہُ إیَّاہُ ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلِیٌّ ، قَالَ لہ : أَنْتَ الْقَائِلُ مَا بَلَغَنِی عَنْک یَا فَرُّوخُ ، إنَّک شَیْخٌ قَدْ ذَہَبَ عَقْلُک ، قَالَ : لَقَدْ سَمَّتْنِی أُمِّی بِاسْمٍ أَحْسَنَ مِنْ ہَذَا ، أَذَہَبَ عَقْلِی وَقَدْ وَجَبَتْ لِی الْجَنَّۃُ مِنَ اللہِ وَمِنْ رَسُولِہِ ، تَعْلَمُہُ أَنْتَ ، وَمَا بَقِیَ مِنْ عَقْلِی فَإِنَّا کُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ الآخَرَ فَالآخَرُ شَرٌّ ، قَالَ : فَلَمَّا کَانَ بِالسِّیلِحِین ، أَوْ بِالْقَادِسِیَّۃِ خَرَجَ عَلَیْہِمْ وَظُفْرَاہُ یَقْطُرَانِ ، یُرَی أَنَّہُ قَدْ تَہَیَّأَ لِلإِحْرَامِ ، فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَہُ فِی الْغَرْزِ وَأَخَذَ بِمُؤَخِّرِ وَاسِطَۃِ الرَّحْلِ قَامَ إلَیْہِ نَاسٌ مِنَ النَّاسِ فَقَالُوا : لَوْ عَہِدْت إلَیْنَا یَا أَبَا مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : عَلَیْکُمْ بِتَقْوَی اللہِ وَالْجَمَاعَۃِ ، فَإِنَّ اللَّہَ لاَ یَجْمَعُ أُمَّۃَ مُحَمَّدٍ عَلَی ضَلاَلَۃٍ، قَالَ: فَأَعَادُوا عَلَیْہِ ، فَقَالَ: عَلَیْکُمْ بِتَقْوَی اللہِ وَالْجَمَاعَۃِ فَإِنَّمَا یَسْتَرِیحُ بَرٌّ ، أَوْ یُسْتَرَاحُ مِنْ فَاجِرٍ۔
(٣٩٠٢٩) حضرت عبد العزیز بن رفیع فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی صفین گئے تو انھوں نے حضرت ابو مسعود کو لوگوں کا حاکم بنایا۔ انھوں نے جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دیا تو لوگوں کو کم پایا۔ تو فرمایا اے لوگو ! باہر نکلو، جو باہر نکلا وہ مامون ہوگا۔ بخدا ہم جانتے ہیں کہ تم میں سے بعض لوگ اس صورت کو ناپسند سمجھتے ہیں اور بوجھل خیال کرتے ہیں۔ باہر نکلو جو باہر نکلا وہ امن پائے گا۔ بخدا ہم اس چیز کو عافیت نہیں سمجھتے کہ یہ دو جماعتیں لڑیں اور ایک دوسرے سے ڈرے۔ بلکہ عافیت اس میں ہے کہ اللہ تعالیٰ امت محمدیہ کی اصلاح فرمائے اور ان کو جمع کردے۔ میں تمہیں حضرت عثمان کے بارے میں بتاتا ہوں اور جو لوگوں نے ان سے انتقام لیا۔ لوگوں نے انھیں کسی حق کے ثابت کرنے کے لیے شہید نہیں کیا بلکہ وہ ان نعمتوں پر حسد کرتے تھے جو اللہ نے حضرت عثمان کو عطا فرمائی تھیں۔
جب حضرت علی آئے تو آپ نے فرمایا کہ اے فروخ ! کیا آپ نے وہ بات کی جو میں نے سنی ہے ؟ آپ ایک ایسے بوڑھے ہیں جس کی عقل ختم ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری ماں نے میرا نام اس نام سے اچھا رکھا ہے جو آپ نے مجھے دیا ہے۔ کیا میری عقل چلی گئی ہے اور میرے لیے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے جنت واجب ہوگئی ہے۔ آپ بھی اس بات کو جانتے ہیں۔ میری عقل باقی نہیں رہی۔ ہم باہم گفتگو کیا کرتے تھے کہ آخر شر ہے۔
جب وہ سیلحین یا قادسیہ میں تھے تو لوگوں کے سامنے آئے اور ان کے بالوں سے پانی ٹپک رہا تھا، یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ احرام کی تیاری کررہے ہیں۔ جب انھوں نے سواری پر سوار ہونے کا ارادہ کیا تو لوگوں نے کہا کہ اے ابو مسعود ! ہمیں کوئی نصیحت فرما دیجئے۔ انھوں نے فرمایا کہ تم پر تقویٰ لازم ہے اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ جڑے رہو، کیونکہ مسلمانوں کی جماعت گمراہی پر جمع نہیں ہوسکتی۔ لوگوں نے پھر نصیحت کی درخواست کی تو آپ نے فرمایا کہ تم پر تقویٰ لازم ہے اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ جڑے رہو، نیک آدمی راحت پاتا ہے یا برے سے راحت پائی جاتی ہے۔

39029

(۳۹۰۳۰) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ أَبِی مَعْشَرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَۃَ بْنِ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ : مَا زَالَ جَدِّی کَافًّا سِلاَحَہُ یَوْمَ صِفِّینَ وَیَوْمَ الْجَمَلِ حَتَّی قُتِلَ عَمَّارٌ ، فَلَمَّا قُتِلَ سَلَّ سَیْفَہُ وَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَۃُ الْبَاغِیَۃُ ، فَقَاتَلَ حَتَّی قُتِلَ۔ (طبرانی ۳۷۲۰)
(٣٩٠٣٠) حضرت محمد بن عمارہ بن خزیمہ بن ثابت فرماتے ہیں کہ میرے والد جنگ صفین اور جنگ جمل میں ہتھیار سے دور رہے۔ لیکن جب حضرت عمار شہید ہوگئے تو انھوں نے اپنی تلوار نیام سے نکال لی اور کہا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عمار کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی۔ پھر انھوں نے قتال کیا اور شہید ہوگئے۔

39030

(۳۹۰۳۱) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا وَرْقَائُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ ، عَنْ زِیَادٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : تَقْتُلُ عَمَّارًا الْفِئَۃُ الْبَاغِیَۃُ۔ (احمد ۱۹۷۔ ابویعلی ۷۳۰۴)
(٣٩٠٣١) حضرت عمرو بن عاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عمار کو ایک باغی جماعت قتل کرے گی۔

39031

(۳۹۰۳۲) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ حَبِیبٍ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ صِفِّینَ وَاشْتَدَّتِ الْحَرْبُ دَعَا عَمَّارٌ بِشَرْبَۃِ لَبَنٍ فَشَرِبَہَا ، وَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ لِی : إِنَّ آخِرَ شَرْبَۃٍ تَشْرَبُہَا مِنَ الدُّنْیَا شَرْبَۃُ لَبَنٍ۔ (مسند ۴۴۴)
(٣٩٠٣٢) حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ جب صفین میں جنگ تیز ہوگئی تو حضرت عمار نے دودھ کا پیالہ منگوا کر پیا اور فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا تھا کہ تم دنیا میں آخری چیز دودھ پیو گے۔

39032

(۳۹۰۳۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شِمْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سِنَانٍ الأَسَدِیِّ ، قَالَ : رَأَیْتُ عَلِیًّا یَوْمَ صِفِّینَ وَمَعَہُ سَیْفُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذُو الْفِقَارِ ، قَالَ : فَنَضْبِطُہُ فَیَفْلِتُ فَیَحْمِلُ عَلَیْہِمْ، قَالَ : ثُمَّ یَجِیئُ ، قَالَ : ثُمَّ یَحْمِلُ عَلَیْہِمْ ، قَالَ ، فَجَائَ بِسَیْفِہِ قَدْ تَثَنَّی ، فَقَالَ : إِنَّ ہَذَا یَعْتَذِرُ إلَیْکُمْ۔ (ابن ابی الدنیا ۱۶۰)
(٣٩٠٣٣) عبداللہ بن سنان اسدی فرماتے ہیں کہ میں نے جنگ صفین میں حضرت علی کو دیکھا، ان کے ہاتھ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذوالفقار نامی تلوار تھی۔ ہم ان کے اردگرد رہتے تھے لیکن وہ ہمیں پیچھے چھوڑ دیتے تھے، وہ حملہ کرتے پھر آتے پھر حملہ کرتے۔ پھر وہ اپنی تلوار لائے تو وہ دو ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی تھی۔ آپ نے فرمایا کہ یہ تمہارے لیے عذر پیش کرتی ہے۔

39033

(۳۹۰۳۴) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَکَمَ : ہَلْ شَہِدَ أَبُو أَیُّوبَ صِفِّینَ ، قَالَ : لاَ وَلَکِنْ شَہِدَ یَوْمَ النَّہْرِ۔
(٣٩٠٣٤) حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے سوال کیا کہ کیا ابو ایوب صفین کی جنگ میں شریک ہوئے تھے ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ اس میں تو نہیں یوم النہر میں شریک تھے۔

39034

(۳۹۰۳۵) حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَیُّوبَ الْمَوْصِلِیُّ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ الأَصَمِّ ، قَالَ : سُئِلَ عَلِیٌّ عَنْ قَتْلَی یَوْمِ صِفِّینَ ، فَقَالَ : قَتْلاَنَا وَقَتْلاَہُمْ فِی الْجَنَّۃِ ، وَیَصِیرُ الأَمْرُ إلَیَّ وَإِلَی مُعَاوِیَۃَ۔ (ابن عساکر ۱۳۹)
(٣٩٠٣٥) یزید بن اصم کہتے ہیں کہ حضرت علی سے صفین کے مقتولین کا حکم پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ ان کے اور ہمارے مقتول سب جنتی ہیں، معاملہ میرا اور معاویہ کا رہ جاتا ہے۔

39035

(۳۹۰۳۶) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ ، عَنْ عَبِیدَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ، قَالَ : ذُکِرَ الْخَوَارِجُ ، قَالَ : فِیہِمْ رَجُلٌ مُخْدَجُ الْیَدِ ، أَوْ مُودَنُ ، أَوْ مُثَدَّنُ الْیَدِ ، لَوْلاَ أَنْ تَبْطَرُوا لَحَدَّثْتُکُمْ بِمَا وَعَدَ اللَّہُ الَّذِینَ یَقْتُلُونَہُمْ عَلَی لِسَانِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَہُ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : إیْ وَرَبِّ الْکَعْبَۃِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔ (مسلم ۱۵۵۔ ابن ماجہ ۱۶۷)
(٣٩٠٣٦) حضرت علی کے سامنے ایک مرتبہ خوارج کا ذکر آیا تو آپ نے فرمایا کہ ان میں ایک آدمی ہے جس کا ہاتھ مکمل نہیں ہے۔ اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تم میری بات کا انکارکرو گے تو میں تمہیں وہ بات ضرور بتاتا جس کا اللہ تعالیٰ نے اپنی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان پر ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو خوارج سے قتال کریں گے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ کیا آپ نے یہ بات خود رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے۔ حضرت علی نے فرمایا کہ رب کعبہ کی قسم ! میں نے سنی ہے۔ یہ بات آپ نے تین مرتبہ فرمائی۔

39036

(۳۹۰۳۷) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ، عَنْ یُسَیْرِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: سَأَلْتُ سَہْلَ بْنَ حُنَیْفٍ، ہَلْ سَمِعْتَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَذْکُرُ ہَؤُلاَئِ الْخَوَارِجَ ، قَالَ : سَمِعْتُہُ وَأَشَارَ بِیَدِہِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ یَخْرُجُ مِنْہُ قَوْمٌ یَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ بِأَلْسِنَتِہِمْ لاَ یَعْدُو تَرَاقِیَہُمْ ، یَمْرُقُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ۔
(٣٩٠٣٧) حضرت یسیر بن عمرو کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سہل بن حنیف سے سوال کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو خوارج کا تذکرہ فرماتے سنا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا ہے۔ آپ نے اپنے دست مبارک سے مشرق کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ یہاں سے ایک ایسی قوم کا خروج ہوگا جو زبانوں سے قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین اسلام سے اس تیزی سے نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکلتا ہے۔

39037

(۳۹۰۳۸) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: یَخْرُجُ فِی آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ أَحْدَاثُ الأَسْنَانِ سُفَہَائُ الأَحْلاَمِ ، یَقُولُونَ مِنْ خَیْرِ قَوْلِ النَّاسِ ، یَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لاَ یُجَاوِزُ تَرَاقِیَہُمْ ، یَمْرُقُونَ مِنَ الإِسْلاَم کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ ، فَمَنْ لَقِیَہُمْ فَلْیَقْتُلْہُمْ فَإِنْ قَتَلَہُمْ أَجْرٌ عِنْدَ اللہِ۔
(٣٩٠٣٨) حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ عنقریب ایک ایسی قوم کا ظہور ہوگا جن کے افراد کم عمر کے ہوں گے، عقل کے اندھے ہوں گے، جب بات کریں گے تو لوگوں میں سب سے خوب بات کہیں گے۔ زبانوں سے قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین اسلام سے اس تیزی سے نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکلتا ہے۔ جسے ان کا سامنا ہو ان سے قتال کرے کیونکہ ان سے قتال کرنا اللہ کے نزدیک بہت بڑے اجر کی بات ہے۔

39038

(۳۹۰۳۹) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: الْخَوَارِجُ کِلاَبُ النَّارِ۔ (ابن ماجہ ۱۷۳۔ احمد ۳۵۵)
(٣٩٠٣٩) حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ خوارج جہنم کے کتے ہیں۔

39039

(۳۹۰۴۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ : ذَکَرُوا الْخَوَارِجَ عِنْدَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ: أُولَئِکَ شِرَارُ الْخَلْقِ۔
(٣٩٠٤٠) حضرت ابوہریرہ کے سامنے خوارج کا تذکرہ آیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ بدترین لوگ ہیں۔

39040

(۳۹۰۴۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ شُمَیْخٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ یَقُولُ وَیَدَاہُ ہَکَذَا ، یَعْنِی تَرْتَعِشَانِ مِنَ الْکِبَرِ : لَقِتَالُ الْخَوَارِجِ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ قِتَالِ عدَّتِہِمْ مِنْ أَہْلِ الشِّرْکِ۔
(٣٩٠٤١) حضرت ابو سعید خدری نے بڑھاپے میں جبکہ ان کے ہاتھ بھی کانپ رہے تھے فرمایا کہ خوارج سے قتال کرنا میرے نزدیک مشرکین سے قتال کرنے سے زیادہ افضل ہے۔

39041

(۳۹۰۴۲) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، قَالَ : لَمَّا سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ بِنَجْدَۃَ قَدْ أَقْبَلَ وَأَنَّہُ یُرِیدُ الْمَدِینَۃَ وَأَنَّہُ یَسْبِی النِّسَائَ وَیَقْتُلُ الْوِلْدَانَ ، قَالَ : إذًا لاَ نَدَعُہُ وَذَاکَ ، وَہَمَّ بِقِتَالِہِ وَحَرَّضَ النَّاسَ، فَقِیلَ لَہُ : إِنَّ النَّاسَ لاَ یُقَاتِلُونَ مَعَک ، وَنَخَافُ أَنْ تُتْرَکَ وَحْدَک ، فَتَرَکَہُ۔
(٣٩٠٤٢) حضرت نافع فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابن عمر نے نجدہ کے بارے میں سنا کہ وہ مدینہ آرہا ہے اور عورتوں کو قیدی بنا رہا ہے اور بچوں کو قتل کررہا ہے۔ حضرت ابن عمر نے فرمایا تو ہم اسے ایسا کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پھر آپ نے اس کے قتال کا ارادہ کیا اور لوگوں کو اس کی ترغیب دی۔ ان سے کہا گیا کہ لوگ آپ کی معیت میں قتال کے لیے تیار نہیں ہوں گے اور ہمیں خوف ہے کہ آپ کو اکیلا چھوڑ دیا جائے گا ۔ اس کے بعد حضرت ابن عمر نے اس سے تعرض کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔

39042

(۳۹۰۴۳) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، قَالَ : سَمِعْتہمْ یَذْکُرُونَ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَن بْنَ یَزِیدَ غَزَا الْخَوَارِجَ۔
(٣٩٠٤٣) حضرت اعمش کہتے ہیں کہ میں نے اسلاف کو کہتے ہوئے سنا ہے کہ عبد الرحمن بن یزید نے خوارج سے جنگ کی۔

39043

(۳۹۰۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِنَّ بَعْدِی ، أَوْ سَیَکُونُ بَعْدِی مِنْ أُمَّتِی قَوْمٌ یَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لاَ یُجَاوِزُ حُلُوقَہُمْ ، یَخْرُجُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَخْرُجُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ ، لاَ یَعُودُونَ فِیہِ ، ہُمْ شِرَارُ الْخَلْقِ وَالْخَلِیقَۃِ ، قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ الصَّامِتِ : فَذَکَرْت ذَلِکَ لِرَافِعِ بْنِ عَمْرٍو ابْنِ أَخِی الْغِفَارِیِّ ، فَقَالَ : وَأَنَا أَیْضًا قَدْ سَمِعْتہ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسلم ۷۵۰۔ احمد ۳۱)
(٣٩٠٤٤) حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میرے بعد ایک قوم ہوگی جو قرآن تو پڑھتے ہوں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے یوں نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکلتا ہے۔ وہ پھر دین میں واپس نہیں آئیں گے۔ وہ بدترین مخلوق اور بدترین اخلاق والے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن صامت فرماتے ہیں کہ میں نے اس روایت کا تذکرہ حضرت رافع بن عمرو سے کیا تو انھوں نے فرمایا کہ میں نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔

39044

(۳۹۰۴۵) حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ یَحْیَی بْنِ عَمْرِو بْنِ سَلِمَۃَ الْہَمْدَانِیّ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : کُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ بَابِ عَبْدِ اللہِ نَنْتَظِرُ أَنْ یَخْرُجَ إلَیْنَا فَخَرَجَ ، فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا إِنَّ قَوْمًا یَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لاَ یُجَاوِزُ تَرَاقِیَہُمْ ، یَمْرُقُونَ مِنَ الإِسْلاَم کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ ، وَایْمُ اللہِ لاَ أَدْرِی لَعَلَّ أَکْثَرَہُمْ مِنْکُمْ ، قَالَ : فَقَالَ عَمْرُو بْنُ سَلَمَۃَ : فَرَأَیْنَا عَامَّۃَ أُولَئِکَ یُطَاعنونَا یَوْمَ النَّہْرَوَانِ مَعَ الْخَوَارِجِ۔
(٣٩٠٤٥) حضرت سلمہ ہمدانی اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ہم حضرت عبداللہ کے انتظار میں ان کے دروازے پر بیٹھے تھے، وہ تشریف لائے اور فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے بیان کیا کہ ایک قوم قرآن مجید کو پڑھتی ہوگی لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکلتا ہے۔ یہ حدیث بیان کرنے کے بعد حضرت عبداللہ نے فرمایا کہ اللہ کی قسم میں نہیں جانتا کہ شاید ان سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ تم میں سے ہوں۔ حضرت عمرو بن سلمہ فرماتے ہیں کہ ہم نے ان میں سے اکثر لوگوں کو دیکھا کہ یوم نہروان میں خوارج کے ساتھ ہم سے قتال کررہے تھے۔

39045

(۳۹۰۴۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَیْدٍ الرُّؤَاسِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ ظَبْیَانَ ، عَنْ أَبِی تِحْیَی ، قَالَ : سَمِعَ علیٌّ رَجُلاً مِنَ الْخَوَارِجِ وَہُوَ یُصَلِّی صَلاَۃَ الْفَجْرِ یَقُولُ : {وَلَقَدْ أُوحِیَ إلَیْک وَإِلَی الَّذِینَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ أَشْرَکْت لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُک وَلَتَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِینَ} قَالَ : فَتَرَک علی سُورَتَہُ الَّتِی کَانَتْ فِیہَا ، قَالَ : وَقَرَأَ {فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَلاَ یَسْتَخِفَّنَّکَ الَّذِینَ لاَ یُوقِنُونَ}۔ (طبرانی ۸۰۴۲)
(٣٩٠٤٦) حضرت ابو تحیی کہتے ہیں کہ حضرت علی نے ایک خارجی کو فجر کی نماز میں قرآن مجید کی یہ آیت پڑھتے ہوئے سنا :
{ وَلَقَدْ أُوحِیَ إلَیْک وَإِلَی الَّذِینَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ أَشْرَکْت لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُک وَلَتَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِینَ }
یہ سن کر حضرت علی نے اپنی سورت کو چھوڑ دیا اور یہاں سے پڑھا
{ فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَلاَ یَسْتَخِفَّنَّکَ الَّذِینَ لاَ یُوقِنُونَ }۔

39046

(۳۹۰۴۷) حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ عَبْدِ اللہِ أَبُو مُرَیٍّ ، عَنْ أَبِی غَالِبٍ ، قَالَ : کُنْتُ فِی مَسْجِدِ دِمَشْقَ فَجَاؤُوا بِسَبْعِینَ رَأْسًا مِنْ رُؤُوسِ الْحَرُورِیَّۃِ فَنُصِبَتْ عَلَی دُرْجِ الْمَسْجِد ، فَجَائَ أَبُو أُمَامَۃَ فَنَظَرَ إلَیْہِمْ ، فَقَالَ : کِلاَبُ جَہَنَّمَ ، شَرُّ قَتْلَی قُتِلُوا تَحْتَ ظِلِّ السَّمَائِ ، وَمَنْ قَتَلُوا خَیْرُ قَتْلَی تَحْتَ السَّمَائِ ، وَبَکَی وَنَظَرَ إلَیَّ ، وَقَالَ : یَا أَبَا غَالِبٍ ، إنَّک مِنْ بَلَدِ ہَؤُلاَئِ ؟ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : أَعَاذَک ، قَالَ : أَظُنُّہُ قَالَ : اللَّہُ مِنْہُمْ : قَالَ : تَقْرَأُ آلَ عِمْرَانَ قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : {مِنْہُ آیَاتٌ مُحْکَمَاتٌ ہُنَّ أُمُّ الْکِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِہَاتٌ فَأَمَّا الَّذِینَ فِی قُلُوبِہِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَائَ الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَائَ تَأْوِیلِہِ ، وَمَا یَعْلَمُ تَأْوِیلَہُ إِلاَّ اللَّہُ وَالرَّاسِخُونَ فِی الْعِلْمِ} وقَالَ : {یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوہٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوہٌ فَأَمَّا الَّذِینَ اسْوَدَّتْ وُجُوہُہُمْ أَکَفَرْتُمْ بَعْدَ إیمَانِکُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُونَ} قُلْتُ : یَا أَبَا أُمَامَۃَ ، إنِّی رَأَیْتُک تَہْرِیقُ عَبْرَتَکَ ، قَالَ: نَعَمْ ، رَحْمَۃً لَہُمْ ، إنَّہُمْ کَانُوا مِنْ أَہْلِ الإِسْلاَم ، قَالَ : قد افْتَرَقَتْ بَنُو إسْرَائِیلَ عَلَی وَاحِدَۃٍ وَسَبْعِینَ فِرْقَۃً ، وَتَزِیدُ ہَذِہِ الأُمَّۃُ فِرْقَۃً وَاحِدَۃً ، کُلُّہَا فِی النَّارِ إِلاَّ السَّوَادَ الأَعْظَمَ عَلَیْہِمْ مَا حُمِّلُوا وَعَلَیْکُمْ مَا حُمِّلْتُمْ ، وَإِنْ تُطِیعُوہُ تَہْتَدُوا ، وَمَا عَلَی الرَّسُولِ إِلاَّ الْبَلاَغُ ، السَّمْعُ وَالطَّاعَۃُ خَیْرٌ مِنَ الْفُرْقَۃِ وَالْمَعْصِیَۃِ ، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ : یَا أَبَا أُمَامَۃَ ، أَمِنْ رَأْیِکَ تَقُولُ أَمْ شَیْئٍ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إنِّی إذًا لَجَرِیئٌ، قَالَ بَلْ سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَیْرَ مَرَّۃٍ وَلاَ مَرَّتَیْنِ حَتَّی ذَکَرَ سَبْعًا۔
(٣٩٠٤٧) حضرت ابو غالب فرماتے ہیں کہ میں دمشق کی جامع مسجد میں تھا کہ لوگ ستر خارجیوں (حروریوں) کے سر لے کر آئے۔ ان سروں کو مسجد کی سیڑھیوں پر نصب کردیا گیا۔ جب حضرت ابو امامہ تشریف لائے اور ان کے سروں کو دیکھا تو فرمایا کہ یہ جہنم کے کتے ہیں۔ آسمان کے نے چر مارے جانے والے یہ بدترین مخلوق ہیں۔ اور جنہیں انھوں نے قتل کیا ہے وہ آسمان کے نیچے سب سے بہترین مقتول ہیں۔ پھر وہ روئے اور میری طرف دیکھا اور مجھ سے فرمایا کہ اے ابو غالب ! تم ان لوگوں کے شہر سے ہو ؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انھوں نے فرمایا کہ اللہ نے تمہیں محفوظ رکھا۔ پھر فرمایا کہ کیا تم سورة آل عمران پڑھتے ہو ؟ میں نے کہا جی ہاں۔ انھوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :{ مِنْہُ آیَاتٌ مُحْکَمَاتٌ ہُنَّ أُمُّ الْکِتَابِ وَأُخَرُ مُتَشَابِہَاتٌ فَأَمَّا الَّذِینَ فِی قُلُوبِہِمْ زَیْغٌ فَیَتَّبِعُونَ مَا تَشَابَہَ مِنْہُ ابْتِغَائَ الْفِتْنَۃِ وَابْتِغَائَ تَأْوِیلِہِ ، وَمَا یَعْلَمُ تَأْوِیلَہُ إِلاَّ اللَّہُ وَالرَّاسِخُونَ فِی الْعِلْمِ } اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : { یَوْمَ تَبْیَضُّ وُجُوہٌ وَتَسْوَدُّ وُجُوہٌ فَأَمَّا الَّذِینَ اسْوَدَّتْ وُجُوہُہُمْ أَکَفَرْتُمْ بَعْدَ إیمَانِکُمْ فَذُوقُوا الْعَذَابَ بِمَا کُنْتُمْ تَکْفُرُونَ } حضرت ابو غالب فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اے ابوامامہ ! میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے، اس کی کیا وجہ ہے ؟ انھوں نے فرمایا ہاں ! ان پر رحمت کی وجہ سے میری آنکھوں سے آنسو نکل رہے ہیں۔ وہ اہل اسلام میں سے تھے۔ بنی اسرائیل والے اکہتر فرقوں میں تقسیم ہوئے اور اس امت میں ایک فرقے کا اضافہ ہوگا، وہ سب جہنم میں جائیں گے سوائے بڑی جماعت کے۔ ان پر وہ ہے جس کے وہ مکلف بنائے گئے اور تم پر وہ ہے جس کے تم مکلف بنائے گئے۔ اگر تم اس بڑی جماعت کی اطاعت کرو گے تو ہدایت پا جاؤ گے اور پیغام دینے والے پر تو بات کو کھول کھول کر بیان کردینا ہی ہوتا ہے۔ بات کو سننا اور اطاعت کرنا فرقہ میں پڑنے اور معصیت سے بہتر ہے۔
ایک آدمی نے ان سے کہا کہ اے ابو امامہ ! یہ بات آپ اپنی رائے سے کہہ رہے ہیں یا آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ اگر میں یہ بات اپنی رائے سے کہوں تو دین کے معاملے میں جرأت کرنے والا بن جاؤں گا ! میں نے یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک ، دو مرتبہ نہیں بلکہ سات مرتبہ سنی ہے۔

39047

(۳۹۰۴۸) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ الْوَاسِطِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : نَہَی عَلِیٌّ أَصْحَابَہُ أَنْ یَبسُطُوا عَلَی الْخَوَارِجِ حَتَّی یُحْدِثُوا حَدَثًا ، فَمَرُّوا بِعَبْدِ اللہِ بْنِ خَبَّابٍ فَأَخَذُوہُ ، فَمَرَّ بَعْضُہُمْ عَلَی تَمْرَۃٍ سَاقِطَۃٍ مِنْ نَخْلَۃٍ فَأَخَذَہَا فَأَلْقَاہَا فِی فِیہِ ، فَقَالَ بَعْضُہُمْ : تَمْرَۃُ مُعَاہَدٍ ، فَبِمَ اسْتَحْلَلْتہَا فَأَلْقَاہَا مِنْ فِیہِ ، ثُمَّ مَرُّوا عَلَی خِنْزِیرٍ فَنَفَحَہُ بَعْضُہُمْ بِسَیْفِہِ ، فَقَالَ بَعْضُہُمْ : خِنْزِیرُ مُعَاہَدٍ ، فَبِمَ اسْتَحْلَلْتہ ، فَقَالَ عَبْدُ اللہِ : أَلاَ أَدُلُّکُمْ عَلَی مَا ہُوَ أَعْظَمُ عَلَیْکُمْ حُرْمَۃً مِنْ ہَذَا ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ: أَنَا ، فَقَدَّمُوہُ فَضَرَبُوا عُنُقہ، فَأَرْسَلَ إلَیْہِمْ عَلِیٌّ أَنْ أَقِیدُونَا بِعَبْدِ اللہِ بْنِ خَبَّابٍ ، فَأَرْسَلُوا إلَیْہِ : وَکَیْفَ نُقِیدُک وَکُلُّنَا قَتَلَہُ ، قَالَ: أَوَکُلُّکُمْ قَتَلَہُ ؟ قَالُوا : نَعَمْ ، فَقَالَ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَہُ أَنْ یبْسُطُوا عَلَیْہِمْ ، قَالَ : وَاللہِ لاَ یُقْتَلُ مِنْکُمْ عَشَرَۃٌ وَلاَ یَفْلِتُ مِنْہُمْ عَشَرَۃٌ ، قَالَ : فَقَتَلُوہُمْ ، فَقَالَ : اطْلُبُوا فِیہِمْ ذَا الثُّدَیّۃِ ، فَطَلَبُوہُ فَأُتِیَ بِہِ ، فَقَالَ : مَنْ یَعْرِفُہُ ، فَلَمْ یَجِدُوا أَحَدًا یَعْرِفُہُ إِلاَّ رَجُلاً ، قَالَ : أَنَا رَأَیْتہ بِالْحِیرۃ ، فَقُلْتُ لَہُ : أَیْنَ تُرِیدُ ، قَالَ : ہَذِہِ ، وَأَشَارَ إِلَی الْکُوفَۃِ ، وَمَالِی بِہَا مَعْرِفَۃٌ ، قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ : صَدَقَ ہُوَ مِنَ الْجَانِّ۔ (ابوعبید ۴۷۵۔ دارقطنی ۱۳۱)
(٣٩٠٤٨) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے اپنے ساتھیوں کو خوارج کے ساتھ معرکہ آرائی سے اس وقت تک منع کیا جب تک وہ خود چھیڑ خانی نہ کریں۔ چنانچہ خوارج حضرت عبداللہ بن خباب کے پاس سے گزرے اور انھیں پکڑ لیا۔ پھر ان میں سے ایک شخص ایک کھجور کے درخت سے گری ہوئی کھجور کو اٹھا کر کھانے لگا تو ایک شخص اسے ٹوکتے ہوئے بولا کہ یہ ایک ذمی کی کھجور ہے تم اسے کیسے حلال سمجھتے ہو ؟ چنانچہ اس نے کھجور منہ سے پھینک دی۔ پھر وہ ایک خنزیر کے پاس سے گزرے تو ایک آدمی نے اسے اپنی تلوار ماری۔ ایک شخص اسے ٹوکتے ہوئے بولا کہ یہ ایک ذمی کا خنزیر ہے تم اسے اپنے لیے کیسے حلال سمجھتے ہو ؟ حضرت عبداللہ بن خباب نے فرمایا کہ کیا میں نے تمہیں ان چیزوں سے زیادہ قابل احترام چیز کا نہ بتاؤں ؟ انھوں نے کہا بتائیے، حضرت عبداللہ بن خباب نے فرمایا کہ میں ہوں۔ وہ آگے بڑھے اور حضرت عبداللہ بن خباب کی گردن کاٹ ڈالی۔
پھر حضرت علی نے ان کی طرف پیغام بھیجا کہ حضرت عبداللہ بن خباب کے قاتل کو میری طرف بھیج دو ۔ انھوں نے جواب دیا کہ ہم ان کے قاتل آپ کو کیسے بھیجیں، ہم سب نے انھیں قتل کیا ہے۔ حضرت علی نے پوچھا کہ کیا تم سب نے انھیں قتل کیا ہے ؟ انھوں نے کہا جی ہاں۔ حضرت علی نے اللہ اکبر کہا اور پھر اپنے ساتھیوں کو ان پر چڑھائی کا حکم دے دیا۔ اور فرمایا خدا کی قسم ! تم میں سے دس آدمی قتل نہیں ہوں گے اور ان میں سے دس آدمی باقی نہیں بچیں گے۔ پس لوگوں نے ان سے قتال کیا۔ حضرت علی نے انھیں حکم دیا کہ ان میں ذوالثدیہ کو تلاش کرو۔ لوگوں نے اسے تلاش کیا اور اسے حضرت علی کے پاس لایا گیا انھوں نے پوچھا کہ اسے کون جانتا ہے۔ پھر صرف ایک آدمی ملا جو اسے جانتا تھا۔ اس نے کہا کہ میں نے اسے حیرہ میں دیکھا تھا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ تم کہاں جارہے ہو ؟ اس نے کہا کہ اس طرف، اور پھر اس نے کوفہ کی طرف اشارہ کیا جبکہ مجھے اس کا علم نہ تھا۔ حضرت علی نے فرمایا کہ یہ جنوں میں سے ہے، اس نے سچ کہا۔

39048

(۳۹۰۴۹) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ حُدَیْرٍ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : لَمَّا لَقِیَ عَلِیٌّ الْخَوَارِجَ أَکَبَّ عَلَیْہِمُ الْمُسْلِمُونَ ، فَوَاللہِ مَا أُصِیبَ مِنَ الْمُسْلِمِینَ تِسْعَۃٌ حَتَّی أَفْنَوْھُمْ۔
(٣٩٠٤٩) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی نے خوارج پر چڑھائی کی تو مسلمان بھی ان پر ٹوٹ پڑے، خدا کی قسم صرف نو مسلمان شہید ہوئے تھے کہ انھوں نے خوارج کو تہس نہس کردیا۔

39049

(۳۹۰۵۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ سَعِیدِ بْنِ جمہان ، قَالَ : کَانَتِ الْخَوَارِجُ قَدْ دَعَوْنِی حَتَّی کِدْت أَنْ أَدْخُلَ فِیہِمْ ، فَرَأَتْ أُخْتَ أَبِی بِلاَلٍ فِی الْمَنَامِ کَأَنَّہَا رَأَتْ أَبَا بِلاَلٍ أَہْلَبَ ، قَالَ : فَقُلْتُ : یَا أَخِی ، مَا شَأْنُک ، قَالَ : فَقَالَ : جُعِلْنَا بَعْدَکُمْ کِلاَبَ أَہْلِ النَّارِ۔
(٣٩٠٥٠) حضرت سعید بن جمہان فرماتے ہیں کہ خوارج نے مجھے اپنی جماعت میں داخل ہونے کی دعوت دی، قریب تھا کہ میں ان میں شمولیت اختیار کرلیتا۔ اس اثناء میں ابو بلال کی بہن نے خواب میں ابو بلال اہلب کو دیکھا اور اس سے پوچھا کہ اے میرے بھائی ! تمہیں کیا ہوا ؟ اس نے کہا کہ ہمیں تمہارے بعد جہنم کے کتے بنادیا گیا۔

39050

(۳۹۰۵۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ عَبْدِ الْقَیْسِ ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ الْخَوَارِجِ فَرَأَیْتُ مِنْہُمْ شَیْئًا کَرِہْتہ ، فَفَارَقْتہمْ عَلَی أَنْ لاَ أُکْثِرَ عَلَیْہِمْ ، فَبَیْنَا أَنَا مَعَ طَائِفَۃٍ مِنْہُمْ إذْ رَأَوْا رَجُلاً خَرَجَ کَأَنَّہُ فَزِعٌ ، وَبَیْنَہُمْ وَبَیْنَہُ نَہْرٌ ، فَقَطَعُوا إلَیْہِ النَّہْرَ ، فَقَالُوا : کَأَنَّا رُعْنَاک ، قَالَ : أَجَلْ ، قَالُوا : وَمَنْ أَنْتَ ، قَالَ : أَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ خَبَّابِ بْنِ الأَرَتِّ ، قَالُوا : عِنْدَک حَدِیثٌ تُحَدِّثُنَاہُ ، عَنْ أَبِیک ، عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فقَالَ : حدثنی أبی عن رسول اللہ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ فِتْنَۃً جَائِیَۃً ، الْقَاعِدُ فِیہَا خَیْرٌ مِنَ الْقَائِمِ ، وَالْقَائِمُ فِیہَا خَیْرٌ مِنَ الْمَاشِی ، فَإِذَا لَقِیتَہُمْ فَإِنَ اسْتَطَعْت أَنْ تَکُونَ عَبْدَ اللہِ الْمَقْتُولَ فَلاَ تَکُنْ عَبْدَ اللہِ الْقَاتِلَ ، قَالَ : فَقَرَّبُوہُ إِلَی النَّہَرِ فَضَرَبُوا عُنُقہ فَرَأَیْتُ دَمَہُ یَسِیلُ عَلَی الْمَائِ کَأَنَّہُ شِرَاکٌ مَا ابْذَقَرَّ بِالْمَائِ حَتَّی تَوَارَی عَنْہُ ، ثُمَّ دَعَوْا بِسُرِّیَّۃٍ لَہُ حُبْلَی فَبَقَرُوا عَمَّا فِی بَطْنِہَا۔ (احمد ۱۱۰۔ دارقطنی ۱۳۲)
(٣٩٠٥١) بنو عبد القیس کے ایک آدمی بیان کرتے ہیں کہ میں خوارج کے ساتھ تھا کہ میں نے ان میں ایسی چیزوں کو دیکھا جنہیں میں پسند نہیں کرتا تھا۔ لہٰذا میں نے ان سے جدائی کا فیصلہ کرلیا۔ میں ابھی انہی کی ایک جماعت کے ساتھ تھا کہ انھوں نے ایک آدمی کو دیکھا، جس کے اور ان کے درمیان نہر حائل تھی۔ انھوں نے اس آدمی کو پکڑنے کے لیے نہر عبور کی اور کہا کہ شاید ہم نے تمہیں ڈرا دیا۔ اس نے کہا ہاں کچھ یونہی ہے۔ انھوں نے پوچھا کہ تم کون ہو ؟ اس آدمی نے کہا کہ میں عبداللہ بن خباب بن ارت ہوں۔ انھوں نے کہا کہ تمہارے پاس ایک حدیث ہے جو تم اپنے والد کے حوالے سے بیان کرتے ہو۔ انھوں نے فرمایا کہ ہاں میرے والد نے مجھ سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حوالے سے بیان کیا کہ فتنہ آنے والا ہے۔ اس میں بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے بہتر ہوگا اور کھڑا ہونے والا چلنے والے سے بہتر ہوگا۔ اگر تم اللہ کے مقتول بندے بن سکو تو بن جانا لیکن اللہ کے قاتل بندے نہ بننا۔ پھر وہ لوگ حضرت عبداللہ بن خباب کو نہر کے قریب لے گئے اور ان کی گردن کاٹ ڈالی۔ میں نے ان کے خون کو نہر کی لہروں پر بہتے ہوئے دیکھا ، پھر انھوں نے حضرت عبداللہ بن خباب کی ایک حاملہ باندی کو بلایا اور اس کے پیٹ کو چاک کرڈالا۔

39051

(۳۹۰۵۲) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ حَیَّانَ ، عَنْ جَبَلَۃَ بْنِ سُحَیْمٍ وَفُلاَنِ بْنِ نَضْلَۃَ ، قَالاَ : بَعَثَ عَلِیٌّ إِلَی الْخَوَارِجِ ، فَقَالَ : لاَ تُقَاتِلُوہُمْ حَتَّی یَدْعُوا إِلَی مَا کَانُوا عَلَیْہِ مِنْ عَطَائٍ أو رَزْقٍ فِی أَمَانٍ مِنَ اللہِ وَرَسُولِہِ ، فَأَبَوْا وَسَبُّونَا۔
(٣٩٠٥٢) حضرت جبلہ بن سحیم اور ابن نضلہ کہتے ہیں کہ حضرت علی نے خوارج کی طرف ایک لشکر کو روانہ فرمایا اور ان سے فرمایا کہ خوارج سے اس وقت تک قتال نہ کرنا جب تک انھیں دعوت نہ دی جائے کہ وہ پہلے والے سالانہ وظیفہ اور اللہ ورسول اللہ کے امان کو قبول کرلیں۔ لیکن انھوں نے اس بات سے انکار کیا اور ہمیں گالم گلوچ کی۔

39052

(۳۹۰۵۳) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُوسَی بْنُ قَیْسٍ الْحَضْرَمِیُّ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَ : خَطَبَنَا عَلِیٌّ بِالْمَدَائِنِ بِقَنْطَرَۃِ الدّیزجَان ، فَقَالَ : قَدْ ذُکِرَ لِی ، أَنَّ خَارِجَۃً تَخْرُجُ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ فِیہِمْ ذُو الثُّدَیَّۃِ ، وَإِنِّی لاَ أَدْرِی أَہُمْ ہَؤُلاَئِ أَمْ غَیْرُہُمْ ، قَالَ : فَانْطَلَقُوا یُلْقِی بَعْضُہُمْ بَعْضًا ، فَقَالَتِ الْحَرُورِیَّۃُ : لاَ تُکَلِّمُوہُمْ کَمَا کَلَّمْتُمُوہُمْ یَوْمَ حَرُورَائَ ، فَکَلَّمُوہُم ، فَرَجَعْتُمْ ، قَالَ : فَشَجَرَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا بِالرِّمَاحِ ، فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِ عَلِیٍّ : قَطِّعُوا الْعَوَالِیَ ، قَالَ : فَاسْتَدَارُوا فَقَتَلُوہُمْ وَقُتِلَ مِنْ أَصْحَابِ عَلِیٍّ اثْنَا عَشَرَ ، أَوْ ثَلاَثَۃَ عَشَرَ ، فَقَالَ : الْتَمِسُوہُ ، فَالْتَمَسُوہُ فَوَجَدُوہُ ، فَقَالَ : وَاللہِ مَا کَذَبْت وَلاَ کُذِّبْت ، اعْمَلُوا وَاتَّکِلُوا ، فَلَوْلاَ أَنْ تَتَّکِلُوا لأَخْبَرْتُکُمْ بِمَا قَضَی اللَّہُ لَکُمْ عَلَی لِسَانِ نَبِیِّکُمْ ، ثُمَّ قَالَ : لَقَدْ شَہِدَنَا نَاسٌ بِالْیَمَنِ ، قَالُوا : کَیْفَ ذَاکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، فَقَالَ : کَانَ ہُدَاہُمَ مَعَنا۔ (مسلم ۷۴۸۔ ابوداؤد ۴۷۳۵)
(٣٩٠٥٣) حضرت زید بن وہب کہتے ہیں کہ حضرت علی نے دیزجان کے پل پر مدائن میں ہمارے سامنے خطبہ ارشاد فرمایا۔ اس خطبے میں آپ نے کہا کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ ایک جماعت مشرق کی طرف سے خروج کرنے والی ہے ان میں ذوالثدیہ بھی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ یہ وہی لوگ ہیں یا کوئی اور ہیں ؟ راوی کہتے ہیں کہ وہ لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہوئے چلے، حروریہ نے کہا کہ ان سے اس طرح بات نہ کرنا جس طرح تم نے ان سے حروراء کے دن بات کی تھی۔ پھر انھوں نے ان سے بات کی اور تم لوٹ گئے۔ پھر ان کے درمیان نیزے چلنے لگے۔ حضرت علی کے کچھ ساتھیوں نے کہا کہ نیزوں کو کاٹ دو اور پھر وہ گھوم کر آئے اور ان سے قتال کیا۔ پھر حضرت علی کے ساتھیوں میں سے بارہ یا تیرہ لوگ شہید ہوئے ۔ پھر انھوں نے کہا کہ اسے تلاش کرو، انھوں نے اسے تلاش کیا اور پالیا۔ پھر فرمایا کہ خدا کی قسم نہ تو نے جھوٹ بولا اور نہ تجھ سے جھوٹ بولا گیا۔ عمل کرتے رہو اور پر امید نہ ہو۔ اگر تم امید پر سہارا نہ لگا لو تو میں تمہیں وہ بات بتادوں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان فیض ترجمان سے جاری فرمائی ہے۔ پھر فرمایا کہ ہمارے ساتھ یمن کے بھی کچھ لوگ تھے۔ لوگوں نے کہا کہ وہ کیسے اے امیر المومنین ! آپ نے فرمایا کہ ان کی خواہشات ہمارے ساتھ تھیں۔

39053

(۳۹۰۵۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو شَیْبَۃَ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی بَرَکَۃَ الصَّائِدِیِّ ، قَالَ : لَمَّا قَتَلَ عَلِیٌّ ذَا الثُّدَیَّۃِ ، قَالَ سَعْدٌ : لَقَدْ قَتَلَ ابْنُ أَبِی طَالِبٍ جَانَّ الرَّدْہَۃِ۔
(٣٩٠٥٤) حضرت ابوبر کہ صائدی فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی نے ذوالثدیہ کو قتل کردیا تو حضرت سعد نے فرمایا کہ ابن ابی طالب نے بل کے سانپ کو مارڈالا۔

39054

(۳۹۰۵۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ الْحَنَفِیِّ ، عَنْ أَبِی رَزِینٍ ، قَالَ : لَمَّا کَانَتِ الْحُکُومَۃُ بِصِفِّینَ وَبَایَنَ الْخَوَارِجُ عَلِیًّا رَجَعُوا مُبَایِنِینَ لَہُ ، وَہُمْ فِی عَسْکَرٍ ، وَعَلِیٌّ فِی عَسْکَرٍ ، حَتَّی دَخَلَ عَلِیٌّ الْکُوفَۃَ مَعَ النَّاسِ بِعَسْکَرِہِ ، وَمَضَوْا ہُمْ إِلَی حَرُورَائَ فِی عَسْکَرِہِمْ ، فَبَعَثَ عَلِیٌّ إلَیْہِمَ ابْنَ عَبَّاسٍ فَکَلَّمَہُمْ فَلَمْ یَقَعْ مِنْہُمْ مَوْقِعًا ، فَخَرَجَ عَلِیٌّ إلَیْہِمْ فَکَلَّمَہُمْ حَتَّی أَجْمَعُوا ہُمْ وَہُوَ عَلَی الرِّضَا ، فَرَجَعُوا حَتَّی دَخَلُوا الْکُوفَۃَ عَلَی الرِّضَا مِنْہُ وَمِنْہُمْ ، فَأَقَامُوا یَوْمَیْنِ ، أَوْ نَحْوَ ذَلِکَ ، قَالَ : فَدَخَلَ الأَشْعَثُ بْنُ قَیْسٍ وَکَانَ یَدْخُلُ عَلَی عَلِیٍّ ، فَقَالَ : إِنَّ النَّاسَ یَتَحَدَّثُونَ أَنَّک رَجَعَتْ لَہُمْ عَنْ کُفرْۃٍ ، فَلَمَّا أَنْ کَانَ الْغَدُ وَالْجُمُعَۃُ صَعِدَ عَلَی الْمِنْبَرَ ، فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ، فَخَطَبَ ، فَذَکَّرَہُمْ وَمُبَایَنَتَہُمَ النَّاسَ وَأَمْرَہُمَ الَّذِی فَارَقُوہُ فِیہِ ، فَعَابَہُمْ وَعَابَ أَمْرَہُمْ ، قَالَ : فَلَمَّا نَزَلَ عَنِ الْمِنْبَرِ تَنَادَوْا مِنْ نَوَاحِی الْمَسْجِدِ لاَ حُکْمَ إِلاَّ لِلَّہِ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : حُکْمُ اللہِ أَنْتَظِرُ فِیکُمْ ، ثُمَّ قَالَ بِیَدِہِ ہَکَذَا یُسْکِنُہُمْ بِالإِشَارَۃِ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ حَتَّی أَتَاہ رَجُلٌ مِنْہُمْ وَاضِعًا إصْبَعَیْہِ فِی أُذُنَیْہِ وَہُوَ یَقُولُ : {لَئِنْ أَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُک وَلَتَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِینَ}۔
(٣٩٠٥٥) حضرت ابو رزین فرماتے ہیں کہ جب حکومت صفین میں تھی، اور خوارج نے حضرت علی کو چھوڑ دیا اور انھیں چھوڑ کر چلے گئے۔ تو خوارج ایک لشکر میں تھے اور حضرت علی دوسرے لشکر میں تھے۔ جب حضرت علی اپنے لشکر کے ساتھ کوفہ واپس آگئے اور وہ اپنے لشکر میں حروراء چلے گئے تو حضرت علی نے ان کی طرف حضرت ابن عباس کو بھیجا لیکن انھوں نے کوئی گنجائش نہ پائی۔ پھر حضرت علی ان سے گفتگو کے لیے تشریف لیے گئے اور ان سے بات چیت ہوئی اور سب آپس میں راضی ہوگئے۔ اور کوفہ واپس آگئے۔ یہ رضامندی دو یا تین دن قائم رہی۔
پھر اشعث بن قیس آئے جو کہ حضرت علی کے پاس اکثر آیا کرتے تھے اور انھوں نے کہا کہ لوگ کہہ رہے کہ آپ نے ان سے ان کے کفر کے باوجود رجوع کرلیا۔ اگلے دن یا جمعہ کے دن حضرت علی منبر پر جلوہ افروز ہوئے، اللہ تعالیٰ کی حمدوثنا بیان کی اور خطبہ میں انھیں نصیحت فرمائی۔ لوگوں سے ان کے الگ ہونے کا تذکرہ کیا، جس چیز میں انھوں نے مفارقت کی اس کا انھیں حکم دیا، حضرت علی نے ان کی اور ان کے طریقہ کار کی مذمت فرمائی۔ جب وہ منبر سے نیچے تشریف لائے تو مسجد کے کونوں سے آوازیں آنے لگیں کہ اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں ! حضرت علی نے فرمایا کہ میں تمہارے بارے میں اللہ کے حکم کا انتظار کررہا ہوں۔ پھر منبر پر انھیں ہاتھ سے خاموش رہنے کا اشارہ فرمایا۔ اتنے میں خارجیوں کا ایک آدمی اپنی انگلیاں کانوں پر رکھ کر یہ آیت پڑھتے ہوئے آیا { لَئِنْ أَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُک وَلَتَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِینَ }۔

39055

(۳۹۰۵۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ ذُکِرَ عِنْدَہُ الْخَوَارِجُ فَذُکِرَ مِنْ عِبَادَتِہِمْ وَاجْتِہَادِہِمْ ، فَقَالَ : لَیْسُوا بِأَشَدَّ اجْتِہَادًا مِنَ الْیَہُودِ وَالنَّصَارَی ، ثُمَّ ہُمْ یُصَلُّونَ۔ (عبدالرزاق ۱۸۶۶۵)
(٣٩٠٥٦) حضرت ابن عباس کے سامنے خوارج کا تذکرہ کیا گیا، ان کی عبادت اور مساعی کا تذکرہ کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ یہودیوں اور عیسائیوں سے زیادہ کوشش کرنے والے اور ان سے زیادہ نماز پڑھنے والے نہیں ہیں۔

39056

(۳۹۰۵۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ طَاوُوسٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّہُ ذَکَرَ مَا یَلْقَی الْخَوَارِجُ عِنْدَ الْقُرْآنِ ، فَقَالَ : یُؤْمِنُونَ عِنْدَ مُحْکَمِہِ وَیَہْلَکُونَ عِنْدَ مُتَشَابِہِہِ۔ (عبدالرزاق ۲۰۸۹۵)
(٣٩٠٥٧) حضرت ابن عباس کے سامنے تذکرہ کیا گیا کہ خوارج قرآن کو ہمیشہ بنیاد قرار دیتے ہیں انھوں نے فرمایا کہ اس کے محکم پر ایمان لاتے ہیں اور اس کے متشابہ کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

39057

(۳۹۰۵۸) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ شَغَاف ، قَالَ : سَأَلَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ سَلاَمٍ ، عَنِ الْخَوَارِجِ ، فَقُلْتُ : ہُمْ أَطْوَلُ النَّاسِ صَلاَۃً وَأَکْثَرُہُمْ صَوْمًا غَیْرَ أَنَّہُمْ إِذَا خَلَّفُوا الْجِسْرَ أَہْرَاقُوا الدِّمَائَ ، وَأَخَذُوا الأَمْوَالَ ، فَقَالَ : لاَ تَسْأَل عنہم إِلاَّ ذَا ، أَمَا إنِّی قَدْ قُلْتُ لَہُمْ : لاَ تَقْتُلُوا عُثْمَانَ ، دَعُوہُ ، فَوَاللہِ لَئِنْ تَرَکْتُمُوہُ إحْدَی عَشْرَۃَ لَیْلَۃً لَیَمُوتَنَّ عَلَی فِرَاشِہِ مَوْتًا فَلَمْ یَفْعَلُوا ، فَإِنَّہُ لَمْ یُقْتَلْ نَبِیٌّ إِلاَّ قُتِلَ بِہِ سَبْعُونَ أَلْفًا مِنَ النَّاسِ ، وَلَمْ یُقْتَلْ خَلِیفَۃٌ إِلاَّ قُتِلَ بِہِ خَمْسَۃٌ وَثَلاَثُونَ أَلْفًا۔
(٣٩٠٥٨) حضرت بشر بن شغاف فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن سلام نے مجھ سے خوارج کے بارے میں سوال کیا تو میں نے عرض کیا کہ وہ سب سے لمبی نماز پڑھنے والے اور سب سے زیادہ روزے رکھنے والے ہیں۔ لیکن جب وہ پل کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں تو خون بہاتے ہیں اور مال چھین لے تھ ہیں۔ انھوں نے فرمایا کہ ان کے بارے میں تم سے یہی سوال کیا جائے گا۔ میں نے ان سے کہا تھا کہ حضرت عثمان کو شہید نہ کرو، انھیں چھوڑ دو خدا کی قسم اگر تم انھیں گیارہ راتوں تک چھوڑ دو تو وہ اپنے بستر پر انتقال کرجائیں گے۔ لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا۔ جب کوئی نبی قتل کیا جاتا ہے تو اس کے بدلے میں ستر ہزار لوگ قتل ہوتے ہیں اور جب کوئی خلیفہ قتل کیا جاتا ہے تو اس کے بدلہ میں پینتیس ہزار لوگ قتل ہوتے ہیں۔

39058

(۳۹۰۵۹) حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، أَنَّ رَجُلاً وُلِدَ لَہُ غلاَم عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَدَعَا لَہُ وَأَخَذَ بِبَشَرَۃِ جَبْہَتِہِ ، فَقَالَ بِہَا ہَکَذَا : وَغَمَزَ جَبْہَتَہُ وَدَعَا لَہُ بِالْبَرَکَۃِ ، قَالَ : فَنَبَتَت شَعْرَۃٌ فِی جَبْہَتِہِ کَأَنَّہَا ہلْبَۃُ فَرَسٍ ، فَشَبَّ الْغُلاَمُ ، فَلَمَّا کَانَ زَمَنُ الْخَوَارِجِ أَحَبَّہُمْ فَسَقَطَتِ الشَّعْرَۃُ ، عَنْ جَبْہَتِہِ ، فَأَخَذَہُ أَبُوہُ فَقَیَّدَہُ مَخَافَۃَ أَنْ یَلْحَقَ بِہِمْ ، قَالَ : فَدَخَلْنَا عَلَیْہِ فَوَعَظْنَاہُ وَقُلْنَا لَہُ فِیمَا نَقُولُ : أَلَمْ تَرَ أَنَّ بَرَکَۃَ دَعْوَۃِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ وَقَعَتْ مِنْ جَبْہَتِکَ ، فَمَا زِلْنَا بِہِ حَتَّی رَجَعَ ، عَنْ رَأْیِہِمْ ، قَالَ : فَرَدَّ اللَّہُ إلَیْہِ الشَّعْرَۃَ بَعْدُ فِی جَبْہَتِہِ وَتَابَ وَأَصْلَحَ۔ (احمد ۴۵۶)
(٣٩٠٥٩) حضرت ابو طفیل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں ایک بچہ پیدا ہوا۔ آپ نے اسے دعا دی اور اس کی پیشانی کی جلد کو چھوا۔ راوی کہتے ہیں کہ اس بچے کی پیشانی پر گھوڑے کے بالوں جیسا خم دار ایک بال نکلا۔ پھر وہ لڑکا جوان ہوگیا اور جب خوارج کا زمانہ آیا تو وہ خوارج کی طرف مائل ہوگیا۔ پھر اس کی پیشانی سے وہ بال گرگیا۔ اس کے باپ نے اس کو پکڑ کر باندھ دیا کیونکہ اسے اندیشہ تھا کہ کہیں وہ خوارج کے ساتھ نہ جا ملے۔ ہم ایک مرتبہ اس سے ملے اور اسے نصیحت کی اور ہم نے اس سے کہا کہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی برکت بھی تمہاری پیشانی سے گرگئی ہے۔ ہم اسے اسی طرح سمجھاتے رہے یہاں تک کہ اس نے اپنی رائے سے رجوع کرلیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی پیشانی کے بال کو واپس کردیا اور اس نے توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی۔

39059

(۳۹۰۶۰) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : ذُکِرَ الْخَوَارِجُ عِنْدَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَقَالَ : أُولَئِکَ شَرُّ الْخَلْقِ۔
(٣٩٠٦٠) حضرت ابوہریرہ کے سامنے خوارج کا ذکر کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ بدترین مخلوق ہیں۔

39060

(۳۹۰۶۱) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُو شَیْبَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی بَرَکَۃَ الصَّائِدِیِّ قَالَ : لَمَّا قَتَلَ عَلِیٌّ ذَا الثُّدَیَّۃِ قَالَ سَعْدٌ : لَقَدْ قَتَلَ علی جَانَّ الرَّدْہَۃِ۔
(٣٩٠٦١) حضرت ابوبر کہ صائدی فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی نے ذوالثدیہ کو قتل کردیا تو حضرت سعد نے فرمایا کہ ابن ابی طالب نے بل کے سانپ کو مارڈالا۔

39061

(۳۹۰۶۲) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، قَالَ سَمِعْت عَاصِمَ بْنَ ضَمْرَۃَ ، قَالَ : إِنَّ خَارِجَۃً خَرَجَتْ عَلَی حُکْمٍ ، فَقَالُوا : لاَ حُکْمَ إِلاَّ لِلَّہِ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : إِنَّہُ لاَ حُکْمَ إِلاَّ لِلَّہِ ، وَلَکِنَّہُمْ یَقُولُونَ : لاَ إمْرَۃَ ، وَلاَ بُدَّ لِلنَّاسِ مِنْ أَمِیرٍ بَرٍّ ، أَوْ فَاجِرٍ ، یَعْمَلُ فِی إمَارَتِہِ الْمُؤْمِنُ وَیَسْتَمْتِعُ فِیہَا الْکَافِرُ ، وَیُبَلِّغُ اللَّہُ فِیہِ الأَجَلَ۔ (بیہقی ۱۸۴)
(٣٩٠٦٢) حضرت عاصم بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ خوارج نے حکومت کے خلاف آواز اٹھائی اور یہ نعرہ بلند کیا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ حضرت علی نے اس پر فرمایا کہ بیشک اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں، لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ کسی کی امارت نہیں حالانکہ لوگوں کے لیے ایک امیر کا ہونا ضروری ہے خواہ وہ نیک ہو یا بد۔ مومن اس کی امارت میں کام کرے، کافر اس میں زندگی گزارے اور اللہ تعالیٰ اسے اسی کی مدت تک پہنچا دے۔

39062

(۳۹۰۶۳) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مُغِیرَۃَ ، قَالَ : خَاصَمَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ الْخَوَارِجَ ، فَرَجَعَ مَنْ رَجَعَ مِنْہُمْ ، وَأَبَتْ طَائِفَۃٌ مِنْہُمْ أَنْ یَرْجِعُوا ، فَأَرْسَلَ عُمَرُ رَجُلاً عَلَی خَیْلٍ وَأَمَرَہُ أَنْ یَنْزِلَ حَیْثُ یَرْتَحِلُونَ ، وَلاَ یُحَرِّکُہُمْ ، وَلاَ یُہَیِّجُہُمْ ، فَإِنْ ہم قَتَلُوا وَأَفْسَدُوا فِی الأَرْضِ ، فَابسُطْ عَلَیْہِمْ وَقَاتِلْہُمْ ، وَإِنْ ہُمْ لَمْ یَقْتُلُوا وَلَمْ یُفْسِدُوا فِی الأَرْضِ فَدَعْہُمْ یَسِیرُونَ۔
(٣٩٠٦٣) حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے خوارج سے گفت و شنید کی، ان میں سے جس نے رجوع کرنا تھا رجوع کرلیا۔ ان کے ایک ٹولے نے رجوع کرنے سے انکار کردیا۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ان کی طرف گھڑ سواروں کا ایک لشکر بھیجا اور انھیں حکم دیا کہ وہ وہاں چلیں جائیں جہاں خوارج کا قیام ہے۔ ان سے کوئی تعرض نہ کریں اور نہ انھیں بھڑکائیں، اگر وہ قتل کریں یا زمین پر فساد مچائیں تو ان پر حملہ کردیں اور ان سے قتال کریں اور اگر وہ قتال نہ کریں اور زمین پر فساد نہ مچائیں تو انھیں چھوڑ دیں اور انھیں ان کا کام کرنے دیں۔

39063

(۳۹۰۶۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : حدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ لأَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ : ہَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَذْکُرُ فِی الْحَرُورِیَّۃِ شَیْئًا ، قَالَ : نَعَمْ سَمِعْتُہُ یَذْکُرُ قَوْمًا یَعْبُدُونَ ، یَحْقِرُ أَحَدُکُمْ صَلاَتَہُ مَعَ صَلاَتِہِمْ وَصَوْمَہُ مَعَ صَوْمِہِمْ ، یَمْرُقُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ ، فأَخَذَ سَہْمَہُ فَنَظَرَ فِی نَصْلِہِ فَلَمْ یَرَ شَیْئًا ، فَنَظَرَ فِی رِصَافِہِ فَلَمْ یَرَ شَیْئًا ، فَنَظَرَ فِی قِدْحِہِ فَلَمْ یَرَ شَیْئًا ، فَنَظَرَ فِی الْقُذَذِ فَتَمَارَی ہَلْ یَرَی شَیْئًا أَمْ لاَ۔ (بخاری ۳۶۱۰۔ احمد ۳۳)
(٣٩٠٦٤) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری سے عرض کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کبھی حروریہ کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا ہے۔ حضرت ابو سعید نے فرمایا کہ ہاں، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک قوم کا تذکرہ کرتے سنا جو عبادت کرتے ہوں گے، آپ نے فرمایا کہ تم ان کی عبادت کے سامنے اپنی عبادت کو حقیر سمجھو گے، ان کے روزے کے سامنے اپنے روزے کو حقیر سمجھو گے، وہ دین سے یوں نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔ وہ اپنی تلوار کو لے گا پھر وہ اپنے تیر کے پھل کو دیکھے گے وہاں کچھ نہ پائے گا، اس کے عقبی حصے کو دیکھے گا وہاں بھی کچھ نہ پائے گا۔ وہ اپنے تیر کی لکڑی کو دیکھے گا وہاں بھی کچھ نہ پائے گا، پھر تیر کے پروں کو دیکھے گا اور اسے شک ہوگا کہ اس نے کچھ دیکھا بھی ہے یا نہیں۔

39064

(۳۹۰۶۵) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا وُہَیْبٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَیُّوبُ ، عَنْ غِیلاَنَ بْنِ جَرِیرٍ ، قَالَ : أَرَدْت أَنْ أَخْرُجَ مَعَ أَبِی قِلاَبَۃَ إِلَی مَکَّۃَ ، فَاسْتَأْذَنْت عَلَیْہِ ، فَقُلْتُ : أَدْخُلُ ، قَالَ : إِنْ لَمْ تَکُنْ حَرُورِیًّا۔
(٣٩٠٦٥) حضرت غیلان بن جریر فرماتے ہیں کہ میں نے ابو قلابہ کے ساتھ مکہ جانے کا ارادہ کیا۔ میں نے ان سے اجازت طلب کی۔ میں نے کہا کہ کیا میں داخل ہوسکتا ہوں ؟ انھوں نے فرمایا کہ ہاں، اگر تم حروری نہ ہو۔

39065

(۳۹۰۶۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ أَبِی عِمْرَانَ الْجَوْنِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ کَعْبٍ، قَالَ: الَّذِی تَقْتُلُہُ الْخَوَارِجُ لَہُ عَشْرَۃُ أنُوَرٍ ، فُضِّلَ ثَمَانیَۃُ أنورٍ عَلَی نُورِ الشُّہَدَائِ۔
(٣٩٠٦٦) حضرت کعب فرماتے ہیں کہ جسے خوارج شہید کریں اس کے لیے دس نور ہیں اور اسے شہداء کے نور سے دو نور زیادہ دیئے جائیں گے۔

39066

(۳۹۰۶۷) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِی نَعَامَۃَ ، عَنْ خَالِدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ : إنَّہُمْ عَرَّضُوا بِغَیْرِنَا ، وَلَوْ کُنْت فِیہَا وَمَعِی سِلاَحِی لَقَاتَلْت عَلَیْہَا ، یَعْنِی نَجُدَۃ وَأَصْحَابِہِ۔
(٣٩٠٦٧) حضرت ابن عمر فرماتے ہیں کہ نجدہ اور اس کے ساتھیوں نے ہمارے غیر سے تعرض کیا، اگر میں ان میں ہوتا اور میرے ساتھ میرا ہتھیار ہوتا تو میں ان سے قتال کرتا۔

39067

(۳۹۰۶۸) حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ حَسَنٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَشْہَدُ أَنَّ کِتَابَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ قُرِئَ عَلَیْنَا : إِنْ سَفَکُوا الدَّمَ الْحَرَامَ وَقَطَعُوا السَّبِیلَ فَتَبَرَّأَ فِی کِتَابِہِ مِنَ الْحَرُورِیَّۃِ وَأَمَرَ بِقِتَالِہِمْ۔
(٣٩٠٦٨) حضرت حسن کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز کا خط ہمارے سامنے پڑھا گیا، اس میں لکھا تھا کہ اگر حروری لوگ محترم خون کو بہائیں اور راہزنی کریں تو ہم ان سے بری ہیں اور آپ نے ان سے قتال کا حکم دیا۔

39068

(۳۹۰۶۹) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ سِیَاہٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَبِیبُ بْنُ أَبِی ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ ، قَالَ : أَتَیْتُہُ فَسَأَلْتُہُ عَنْ ہَؤُلاَئِ الْقَوْمِ الَّذِینَ قَتَلَہُمْ عَلِیٌّ ، قَالَ : قُلْتُ : فِیمَ فَارَقُوہُ ، وَفِیمَ اسْتَحَلُّوہُ ، وَفِیمَ دَعَاہُمْ ، وَفِیمَ فَارَقُوہُ ، ثُمَّ اسْتَحَلَّ دِمَائَہُمْ ؟ قَالَ : إِنَّہُ لَمَّا اسْتَحَرَّ الْقَتْلُ فِی أَہْلِ الشَّامِ بِصِفِّینَ ، اعْتَصَمَ مُعَاوِیَۃُ وَأَصْحَابُہُ بِجَبَلٍ ، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ : أَرْسِلْ إِلَی عَلِیٍّ بِالْمُصْحَفِ ، فَلاَ وَاللہِ لاَ یَرُدُّہُ عَلَیْکَ ، قَالَ : فَجَائَ بِہِ رَجُلٌ یَحْمِلُہُ یُنَادِی : بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ کِتَابُ اللہِ {أَلَمْ تَرَ إِلَی الَّذِینَ أُوتُوا نَصِیبًا مِنَ الْکِتَابِ یُدْعَوْنَ إِلَی کِتَابِ اللہِ لِیَحْکُمَ بَیْنَہُمْ ثُمَّ یَتَوَلَّی فَرِیقٌ مِنْہُمْ وَہُمْ مُعْرِضُونَ} ، قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ : نَعَمْ ، بَیْنَنَا وَبَیْنَکُمْ کِتَابُ اللہِ ، أَنَا أَوْلَی بِہِ مِنْکُمْ ۔ ۲۔ قَالَ : فَجَائَتِ الْخَوَارِجُ ، وَکُنَّا نُسَمِّیہِمْ یَوْمَئِذٍ الْقُرَّائَ ، قَالَ : فَجَاؤُوا بِأَسْیَافِہِمْ عَلَی عَوَاتِقِہِمْ ، فَقَالُوا : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، أَلاَ نَمْشِی إِلَی ہَؤُلاَئِ الْقَوْمِ حَتَّی یَحْکُمَ اللَّہُ بَیْنَنَا وَبَیْنَہُمْ ، فَقَامَ سَہْلُ بْنُ حُنَیْفٍ ، فَقَالَ :اَیُّہَا النَّاسُ ، اتَّہِمُوا أَنْفُسَکُمْ ، لَقَدْ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یَوْمَ الْحُدَیْبِیَۃِ ، وَلَوْ نَرَی قِتَالاً لَقَاتَلْنَا ، وَذَلِکَ فِی الصُّلْحِ الَّذِی کَانَ بَیْنَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَبَیْنَ الْمُشْرِکِینَ ، فَجَائَ عُمَرُ فَأَتَی رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللہِ، أَلَسْنَا عَلَی حَقٍّ، وَہُمْ عَلَی بَاطِلٍ؟ قَالَ : بَلَی ، قَالَ : أَلَیْسَ قَتْلاَنَا فِی الْجَنَّۃِ ، وَقَتْلاَہُمْ فِی النَّارِ ؟ قَالَ : بَلَی ، قَالَ : فَفِیمَ نُعْطِی الدَّنِیَّۃَ فِی دِینِنَا ، وَنَرْجِعُ ، وَلَمَّا یَحْکُمِ اللَّہُ بَیْنَنَا وَبَیْنَہُمْ ؟ فَقَالَ : یَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، إِنِّی رَسُولُ اللہِ ، وَلَنْ یُضَیِّعَنِی اللَّہُ أَبَدًا ۔ ۳۔ قَالَ: فَانْطَلَقَ عُمَرُ، وَلَمْ یَصْبِرْ مُتَغَیِّظًا، حَتَّی أَتَی أَبَا بَکْرٍ، فَقَالَ: یَا أَبَا بَکْرٍ، أَلَسْنَا عَلَی حَقٍّ، وَہُمْ عَلَی بَاطِلٍ؟ فَقَالَ: بَلَی، قَالَ: أَلَیْسَ قَتْلاَنَا فِی الْجَنَّۃِ، وَقَتْلاَہُمْ فِی النَّارِ؟ قَالَ: بَلَی، قَالَ: فَعَلاَمَ نُعْطِی الدَّنِیَّۃَ فِی دِینِنَا وَنَرْجِعُ، وَلَمَّا یَحْکُمِ اللَّہُ بَیْنَنَا وَبَیْنَہُمْ؟ فَقَالَ: یَا ابْنَ الْخَطَّابِ، إِنَّہُ رَسُولُ اللہِ، وَلَنْ یُضَیِّعَہُ اللَّہُ أَبَدًا۔ ۴۔ قَالَ : فَنَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْفَتْحِ ، فَأَرْسَلَ إِلَی عُمَرَ ، فَأَقْرَأَہُ إِیَّاہُ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَوَ فَتْحٌ ہُوَ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، فَطَابَتْ نَفْسُہُ وَرَجَعَ۔ ۵۔ فَقَالَ عَلِیٌّ : أَیُّہَا النَّاسُ ، إِنَّ ہَذَا فَتْحٌ ، فَقَبِلَ عَلِیٌّ الْقَضِیَّۃَ وَرَجَعَ ، وَرَجَعَ النَّاسُ ۔ ۶۔ ثُمَّ إِنَّہُمْ خَرَجُوا بِحَرُورَائَ ، أُولَئِکَ الْعِصَابَۃُ مِنَ الْخَوَارِجِ ، بِضْعَۃَ عَشَرَ أَلْفًا ، فَأَرْسَلَ إِلَیْہِمْ یُنَاشِدُہُمُ اللَّہَ ، فَأَبَوْا عَلَیْہِ ، فَأَتَاہُمْ صَعْصَعَۃُ بْنُ صُوحَانَ ، فَنَاشَدَہُمُ اللَّہَ ، وَقَالَ : عَلاَمَ تُقَاتِلُونَ خَلِیفَتَکُمْ ؟ قَالُوا : نَخَافُ الْفِتْنَۃَ ، قَالَ : فَلاَ تُعَجِّلُوا ضَلاَلَۃَ الْعَامِ ، مَخَافَۃَ فِتْنَۃِ عَامٍ قَابِلٍ ، فَرَجَعُوا ، فَقَالُوا : نَسِیرُ عَلَی نَاحِیَتِنَا ، فَإِنْ عَلِیًّا قَبِلَ الْقَضِیَّۃَ ، قَاتَلْنَا عَلَی مَا قَاتَلْنَاہُمْ یَوْمَ صِفِّینَ ، وَإِنْ نَقَضَہَا قَاتَلْنَا مَعَہُ ۔ ۷۔ فَسَارُوا حَتَّی بَلَغُوا النَّہْرَوَانَ ، فَافْتَرَقَتْ مِنْہُمْ فِرْقَۃٌ ، فَجَعَلُوا یَہُدُّونَ النَّاسَ قَتْلاً، فَقَالَ أَصْحَابُہُمْ: وَیْلَکُمْ، مَا عَلَی ہَذَا فَارَقْنَا عَلِیًّا ، فَبَلَغَ عَلِیًّا أَمْرُہُمْ ، فَقَامَ فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : مَا تَرَوْنَ ، أَتَسِیرُونَ إِلَی أَہْلِ الشَّامِ ، أَمْ تَرْجِعُونَ إِلَی ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ خَلَّفُوا إِلَی ذَرَارِیکُمْ ؟ فَقَالُوا : لاَ ، بَلْ نَرْجِعُ إِلَیْہِمْ ، فَذَکَرَ أَمْرَہُمْ ، فَحَدَّثَ عَنْہُمْ مَا قَالَ فِیہِمْ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّ فِرْقَۃً تَخْرُجُ عِنْدَ اخْتِلاَفٍ مِنَ النَّاسِ ، تَقْتُلُہُمْ أَقْرَبُ الطَّائِفَتَیْنِ بِالْحَقِّ ، عَلاَمَتُہُمْ رَجُلٌ فِیہِمْ ، یَدُہُ کَثَدْیِ الْمَرْأَۃِ۔ ۸۔ فَسَارُوا حَتَّی الْتَقَوْا بِالنَّہْرَوَانِ ، فَاقْتَتَلُوا قِتَالاً شَدِیدًا ، فَجَعَلَتْ خَیْلُ عَلِیٍّ لاَ تَقُومُ لَہُمْ ، فَقَامَ عَلِیٌّ ، فَقَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، إِنْ کُنْتُمْ إِنَّمَا تُقَاتِلُونَ لِی ، فَوَاللہِ مَا عِنْدِی مَا أَجْزِیکُمْ بِہِ ، وَإِنْ کُنْتُمْ إِنَّمَا تُقَاتِلُونَ للہِ ، فَلاَ یَکُنْ ہَذَا قِتَالَکُمْ، فَحَمَلَ النَّاسُ حَمْلَۃً وَاحِدَۃً شَدِیدَۃً، فَانْجَلَتِ الْخَیْلُ عَنْہُمْ وَہُمْ مُکِبُّونَ عَلَی وُجُوہِہِمْ، فَقَالَ عَلِیٌّ : اطْلُبُوا الرَّجُلَ فِیہِمْ ، قَالَ : فَطَلَبَ النَّاسُ ، فَلَمْ یَجِدُوہُ ، حَتَّی قَالَ بَعْضُہُمْ : غَرَّنَا ابْنُ أَبِی طَالِبٍ مِنْ إِخْوَانِنَا حَتَّی قَتَلْنَاہُمْ ، فَدَمَعَتْ عَیْنُ عَلِیٍّ ، قَالَ : فَدَعَا بِدَابَّتِہِ فَرَکِبَہَا ، فَانْطَلَقَ حَتَّی أَتَی وَہْدَۃً فِیہَا قَتْلَی ، بَعْضُہُمْ عَلَی بَعْضٍ ، فَجَعَلَ یَجُرُّ بِأَرْجُلِہِمْ ، حَتَّی وَجَدَ الرَّجُلَ تَحْتَہُمْ ، فَاجْتَرُّوہُ ، فَقَالَ عَلِیٌّ : اللَّہُ أَکْبَرُ ، وَفَرِحَ النَّاسُ وَرَجَعُوا ، وَقَالَ عَلِیٌّ : لاَ أَغْزُو الْعَامَ ، وَرَجَعَ إِلَی الْکُوفَۃِ وَقُتِلَ ، وَاسْتُخْلِفَ حَسَنٌ ، فَسَارَ بِسِیرَۃِ أَبِیہِ ، ثُمَّ بَعَثَ بِالْبَیْعَۃِ إِلَی مُعَاوِیَۃَ۔ (ابویعلی ۴۶۹)
(٣٩٠٦٩) حضرت حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو وائل کے پاس آیا اور میں نے ان سے اس قوم کے بارے میں سوال کیا جن سے حضرت علی نے قتال کیا تھا۔ میں نے کہا کہ انھوں نے حضرت علی کو کیوں چھوڑا ؟ ان کے خون کو حلال کیوں سمجھا ؟ اور حضرت علی نے انھیں کس چیز کی دعوت دی تھی ؟ پھر حضرت علی نے ان کے خون کو کس بنا پر حلال قرار دیا ؟ انھوں نے فرمایا کہ جب صفین کے مقام پر اہل شام میں قتل زور پکڑ گیا تو حضرت معاویہ اور ان کے ساتھیوں نے ایک پہاڑ کو ٹھکانا بنایا۔ حضرت عمرو بن عاص نے فرمایا کہ حضرت علی کی طرف مصحف بھیجو، خدا کی قسم ! وہ اس کا انکار نہیں کریں گے۔ پس ایک آدمی مصحف لایا اور وہ یہ اعلان کررہا تھا کہ ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب ہے { أَلَمْ تَرَ إِلَی الَّذِینَ أُوتُوا نَصِیبًا مِنَ الْکِتَابِ یُدْعَوْنَ إِلَی کِتَابِ اللہِ لِیَحْکُمَ بَیْنَہُمْ ثُمَّ یَتَوَلَّی فَرِیقٌ مِنْہُمْ وَہُمْ مُعْرِضُونَ } اس پر حضرت علی نے فرمایا کہ ہاں، ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب ہے اور میں اس پر عمل کرنے کا تم سے زیادہ پابند ہوں۔
(٢) پھر خوارج آئے اور ان دنوں ہم انھیں ” قرائ “ کہا کرتے تھے۔ وہ اپنی تلواروں کو کندھے پر لٹکا کر لائے اور کہنے لگے اے امیر المؤمنین ! کیا ہم ان لوگوں کی طرف پیش قدمی نہ کریں کہ اللہ ان کے اور ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے۔ اس پر حضرت سہل بن حنیف نے فرمایا کہ اے لوگو ! اپنے نفوس کی مذمت کرو، ہم حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ اگر ہم قتال کو مستحسن سمجھتے تو قتال کرتے۔ یہ وہ صلح کا معاہدہ تھا جو مشرکین اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان ہوا تھا۔ اس موقع پر حضرت عمر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ کیا ہم حق پر اور ہمارا دشمن باطل پر نہیں ہے ؟ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیوں نہیں۔ ایسا ہی ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے مقتول جہنم میں نہیں جائیں گے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ایسا ہی ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ پھر ہم اپنے دین میں ذلت کو کیوں قبول کریں، اور واپس لوٹ جائیں جبکہ اللہ نے ان کے اور ہمارے درمیان فیصلہ نہیں فرمایا ہے۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اے ابن خطاب ! میں اللہ کا رسول ہوں، اللہ مجھے ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔
(٣) پھر حضرت عمر غصے کی حالت میں حضرت ابوبکر کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ اے ابوبکر ! کیا ہم حق پر اور ہمارا دشمن باطل پر نہیں ہے ؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا کیوں نہیں۔ ایسا ہی ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے مقتول جہنم میں نہیں جائیں گے ؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ ایسا ہی ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ پھر ہم اپنے دین میں ذلت کو کیوں قبول کریں، اور واپس لوٹ جائیں جبکہ اللہ نے ان کے اور ہمارے درمیان فیصلہ نہیں فرمایا ہے۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ اے ابن خطاب ! وہ اللہ کے رسول ہوں، اللہ انھیں ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔
(٤) پھر اللہ تعالیٰ نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سورة الفتح کو نازل کیا، آپ نے کسی کو بھیج کو حضرت عمر کو بلایا اور ان کے سامنے اس سورت کی تلاوت فرمائی۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! کیا یہ فتح ہے ؟ آپ نے فرمایا جی ہاں۔ پھر وہ خوش ہوگئے اور واپس چلے گئے۔
(٥) اس کے بعد حضرت علی نے فرمایا کہ اے لوگو ! یہ فتح ہے۔ پھر حضرت علی نے اس فیصلے کو قبول فرمالیا اور واپس چلے گئے اور لوگ بھی واپس چلے گئے۔
(٦) حضرت علی کے اس فیصلے کو قبول کرنے کے بعد خوارج کے دس ہزار سے زیادہ لوگ حروراء چلے گئے۔ حضرت علی نے انھیں اللہ کا واسطہ دے کر واپس آنے کو کہا لیکن انھوں نے انکار کردیا۔ پھر ان کے پاس صعصعہ بن صوحان آئے اور اللہ کا واسطہ دیا اور ان سے پوچھا کہ تم کس بنیاد پر اپنے خلیفہ سے قتال کرو گے ؟ انھوں نے کہا کہ ہمیں فتنہ کا خوف ہے۔ اس نے کہا کہ آنے والے سال کے فتنے سے عوام کو ابھی سے گمراہ مت کرو۔ وہ واپس چلے گئے اور انھوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں جارہے ہیں کیونکہ حضرت علی نے فیصلے کو قبول کرلیا ہے۔ ہم نے اسی وجہ سے قتال کیا جس وجہ سے صفین کی جنگ میں قتال کیا تھا اور اگر وہ فیصلے کو قبول کرنے سے انکار کردیں تو ہم ان کے ساتھ قتال کریں گے۔
(٧) پھر وہ لوگ چلے اور جب وہ نہروان پہنچے تو ایک جماعت ان سے الگ ہوگئی اور لوگوں کو قتل کی دھمکی دینے لگی۔ ان کے ساتھیوں نے کہا کہ تمہارا ناس ہو کیا ہم نے اس بات پر حضرت علی سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ حضرت علی کو ان کی یہ خبر پہنچی تو آپ نے لوگوں میں کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرمایا اور اس میں فرمایا کہ تم کیا دیکھتے ہو ؟ کیا تم شام کی طرف جارہے ہو یا تم ان لوگوں کی طرف لوٹ رہے ہو ؟ انھوں نے کہا نہیں بلکہ ہم ان لوگوں کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ پھر انھوں نے ان کے معاملے کا تذکرہ کیا اور ان کے بارے میں وہ بات بیان کی جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے بارے میں فرمائی تھی کہ لوگوں کے اختلاف کے وقت ایک فرقہ کا خروج ہوگا، انھیں حق کے سب سے قریب تر فرقہ قتل کرے گا۔ اس خروج کرنے والے فرقے میں ایک آدمی کا ہاتھ عورت کے پستان کی طرح ہوگا۔
(٨) پھر یہ لوگ چلے اور نہروان جا کر ایک دوسرے سے مل گئے۔ وہاں شدید قتال ہوا، حضرت علی کے بھیجے ہوئے گھڑ سوار اس جنگ کے لیے پوری طرح تیار نہیں ہورہے تھے، آپ کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ اے لوگو ! اگر تم میری خاطر لڑ رہے ہو تو خدا کی قسم میرے پاس تمہیں دینے کے لیے کچھ نہیں اور اگر تم اللہ کے لیے لڑ رہے ہو تو یہ قتال تمہارا نہیں یہ لڑائی اللہ کی ہے۔ پھر حضرت علی کے ساتھیوں نے بھرپور حملے کئے اور خارجیوں کے گھوڑے ان کے ہاتھوں سے نکل گئے اور وہ زمین پر منہ کے بل گرپڑے۔ حضرت علی نے فرمایا کہ اس آدمی (جس کا ہاتھ عورت کے پستان کی طرح ہے) کو تلاش کرو۔ لوگوں نے تلاش کیا لیکن وہ آدمی نہ ملا۔ اس پر کچھ لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ علی نے ہمیں ہمارے بھائیوں سے لڑوا دیا اور ہم نے اپنے بھائیوں کو مار ڈالا (کیونکہ ان میں پیشین گوئی کے مطابق وہ آدمی نہیں ہے) یہ بات سن کر حضرت علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے اور اس جگہ آئے جہاں مقتولین پڑے تھے۔ آپ انھیں ان کے پاؤں سے کھینچنے لگے تو ان میں وہ آدمی مل گیا جس کی پیشین گوئی کی گئی تھی۔ یہ دیکھ کر حضرت علی نے اللہ اکبر کہا، لوگ بھی خوش ہوئے اور واپس آگئے۔ حضرت علی نے فرمایا کہ میں اس سال جنگ نہیں کروں گا۔ پھر آپ کوفہ کی طرف واپس چلے گئے اور وہاں شہید کردیئے گئے۔ پھر حضرت حسن کو خلیفہ بنایا گیا اور آپ اپنے والد ماجد کے نقش قدم پر چلتے رہے، پھر حضرت معاویہ کے ہاتھ پر بیعت کرلی گئی۔

39069

(۳۹۰۷۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ زَیْدِ بْنِ وَہْبٍ، عَنْ عَلِیٍّ، قَالَ: لَمَّا کَانَ یَوْمُ النَّہْرَوَانِ لَقِیَ الْخَوَارِجَ فَلَمْ یَبْرَحُوا حَتَّی شَجَرُوا بِالرِّمَاحِ فَقُتِلُوا جَمِیعًا ، فَقَالَ عَلِیٌّ : اطْلُبُوا ذَا الثُّدَیَّۃِ ، فَطَلَبُوہُ فَلَمْ یَجِدُوہُ، فَقَالَ عَلِیٌّ: مَا کَذَبْت وَلاَ کُذِّبْت ، اطْلُبُوہُ ، فَطَلَبُوہُ فَوَجَدُوہُ فِی وَہْدَۃٍ مِنَ الأَرْضِ عَلَیْہِ نَاسٌ مِنَ الْقَتْلَی، فَإِذَا رَجُلٌ عَلَی یَدِہِ مِثْلُ سَبَلاَتِ السِّنَّوْرِ، قَالَ: فَکَبَّرَ عَلِیٌّ وَالنَّاسُ، وَأُعْجِبَ النَّاسُ فَأُعْجِبَ عَلِیٌّ۔
(٣٩٠٧٠) حضرت زید بن وہب فرماتے ہیں کہ یوم نہروان میں حضرت علی کی خوارج سے مڈبھیڑ ہوئی۔ نیزے مسلسل چلتے رہے اور خوارج مارے گئے۔ حضرت علی نے فرمایا کہ ان میں ذوالثدیہ کو تلاش کرو، لیکن تلاش کے بعد بھی وہ نہ ملا۔ حضرت علی نے فرمایا کہ نہ میں نے جھوٹ بولا اور نہ میرے ساتھ جھوٹ بولا گیا۔ اسے تلاش کرو۔ جب پھر تلاش کیا گیا تو وہ مقتولین کے ساتھ ایک جگہ زمین پر پڑا تھا۔ اس کے ہاتھ پر بلی کے پنجوں جیسی کوئی چیز تھی۔ اسے دیکھ کر حضرت علی اور لوگوں نے اللہ اکبر کہا اور لوگ بھی خوش ہوئے اور حضرت علی بھی خوش ہوئے۔

39070

(۳۹۰۷۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی نَصْرِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ: کُنَّا عِنْدَ عَلِیٍّ فَذَکَرُوا أَہْلَ النَّہَرِ فَسَبَّہُمْ رَجُلٌ ، فَقَالَ عَلِیٌّ: لاَ تَسُبُّوہُمْ ، وَلَکِنْ إِنْ خَرَجُوا عَلَی إمَامٍ عَادِلٍ فَقَاتِلُوہُمْ ، وَإِنْ خَرَجُوا عَلَی إمَامٍ جَائِرٍ فَلاَ تُقَاتِلُوہُمْ ، فَإِنَّ لَہُمْ بِذَلِکَ مَقَالاً۔
(٣٩٠٧١) بنو نصر بن معاویہ کے ایک صاحب بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت علی کے پاس حاضر تھے کہ خوارج کا ذکر چھڑ گیا۔ ایک آدمی نے انھیں گالی دی تو حضرت علی نے فرمایا کہ انھیں گالی مت دو ۔ اگر وہ امام عادل کے خلاف خروج کریں تو ان سے قتال کرو اور اگر وہ ظالم امام کے خلاف خروج کریں تو ان سے قتال نہ کرو۔ کیونکہ انھیں گفتگو کا حق ہے۔

39071

(۳۹۰۷۲) حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ شَرِیکِ بْنِ شِہَابٍ الْحَارِثِیِّ ، قَالَ : جَعَلْت أَتَمَنَّی أَنْ أَلْقَی رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُحَدِّثُنِی عَنِ الْخَوَارِجِ ، فَلَقِیت أَبَا بَرْزَۃَ الأَسْلَمِیَّ فِی نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِہِ فِی یَوْمِ عَرَفَۃَ ، فَقُلْتُ : حَدِّثْنِی بِشَیْئٍ سَمِعْتہ مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُہُ فِی الْخَوَارِجِ ، فَقَالَ : أُحَدِّثُکُمْ بِمَا سَمِعَتْ أُذُنَایَ وَرَأَتْ عَیْنَای ، أُتِیَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِدَنَانِیرَ فَجَعَلَ یَقْسِمُہَا ، وَعِنْدَہُ رَجُلٌ أَسْوَدُ مَطْمُومُ الشَّعْرِ ، عَلَیْہِ ثَوْبَانِ أَبْیَضَانِ ، بَیْنَ عَیْنَیْہِ أَثَرُ السُّجُود ، وَکَانَ یَتَعَرَّضُ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یُعْطِہِ ، فَأَتَاہُ فَعَرَضَ لَہُ مِنْ قِبَلِ وَجْہِہِ فَلَمْ یُعْطِہِ شَیْئًا ، فَأَتَاہُ مِنْ قِبَلِ یَمِینِہِ فَلَمْ یُعْطِہِ شَیْئًا ، ثُمَّ أَتَاہُ مِنْ قِبَلِ شِمَالِہِ فَلَمْ یُعْطِہِ شَیْئًا ، ثُمَّ أَتَاہُ مِنْ خَلْفِہِ فَلَمْ یُعْطِہِ شَیْئًا ، فَقَالَ : یَا مُحَمَّدُ ، مَا عَدَلْت مُنْذُ الْیَوْمَ فِی الْقِسْمَۃِ ، فَغَضِبَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَضَبًا شَدِیدًا ، ثُمَّ قَالَ : وَاللہِ لاَ تَجِدُونَ أَحَدًا أَعْدَلَ عَلَیْکُمْ مِنِّی ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ قَالَ : یَخْرُجُ عَلَیْکُمْ رِجَالٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ کَأَنَّ ہَذَا مِنْہُمْ ہَدْیُہُمْ ہَکَذَا ، یَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لاَ یُجَاوِزُ تَرَاقِیَہُمْ ، یَمْرُقُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ ، ثُمَّ لاَ یَعُودُونَ إلَیْہِ وَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی صَدْرِہِ سِیمَاہُمَ التَّحْلِیقُ ، لاَ یَزَالُونَ یَخْرُجُونَ حَتَّی یَخْرُجَ آخِرُہُمْ مَعَ الْمَسِیحِ الدَّجَّالِ ، فَإِذَا رَأَیْتُمُوہُمْ فَاقْتُلُوہُمْ ثَلاَثًا ، شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِیقَۃِ یَقُولُہَا ثَلاَثًا۔
(٣٩٠٧٢) حضرت شریک بن شہاب حارثی کہتے ہیں کہ میری خواہش تھی کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کسی ایسے ساتھی سے ملوں جو مجھے خوارج کے بارے میں بتائے، میں یوم عرفہ کو حضرت ابو برزہ اسلمی سے ملا وہ اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ تھے۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھے کوئی ایسی بات سنائیں جو آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے خوارج کے بارے میں سنی ہو۔ انھوں نے فرمایا کہ میں تمہیں ان کے بارے میں ایسا واقعہ سناؤں گا جسے میرے کانوں نے سنا اور میری آنکھوں نے دیکھا ہے۔ ہوا یوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کچھ دنانیر لائے گئے۔ آپ انھیں تقسیم کرنے لگے، آپ کے پاس ایک آدمی تھا جس کے بال ڈھکے ہوئے تھے، اس پر دو سفید کپڑے تھے، اس کی آنکھوں کے درمیان سجدوں کا نشان تھا۔ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب ہو کر آپ سے وہ دنانیر لینا چاہتا تھا، لیکن آپ نے اسے عطا نہ فرمائے۔ وہ آپ کے چہرہ مبارک کی طرف سے آیا لیکن آپ نے اسے کچھ نہ دیا، وہ دائیں طرف سے آیا، آپ نے اسے کچھ نہ دیا، پھر وہ بائیں طرف سے آیا آپ نے اسے پھر بھی کچھ نہ دیا، پھر وہ پیچھے سے آیا تو آپ نے اسے پھر بھی کچھ نہ دیا۔ پھر وہ کہنے لگا اے محمد ! آج کے دن آپ نے تقسیم میں انصاف سے کام نہیں لیا۔ اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بہت زیادہ غصہ میں آئے اور آپ نے تین مرتبہ فرمایا ” خدا کی قسم ! تم اپنے بارے میں مجھ سے زیادہ کسی کو انصاف کرنے والا نہیں پاؤ گے “ پھر آپ نے فرمایا کہ تم پر مشرق کی طرف سے کچھ لوگ خروج کریں گے، یہ مجھے ان میں سے لگتا ہے، ان کا طریقہ کاریہ ہوگا کہ وہ قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے، پھر وہ اس میں واپس نہیں آئیں گے۔ پھر آپ نے اپنا ہاتھ سینے پر رکھا اور فرمایا کہ سر منڈانا ان کا شعار ہوگا، ان کا خروج ہمیشہ ہوتا رہے گا یہاں تک کہ ان کا آخری شخص مسیح دجال کے ساتھ نکلے گا۔ پھر آپ نے تین مرتبہ فرمایا کہ جب تم انھیں دیکھو تو ان سے قتال کرو۔ پھر آپ نے تین مرتبہ فرمایا کہ وہ تخلیق اور عادت کے اعتبار سے بدترین لوگ ہیں۔

39072

(۳۹۰۷۳) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ السَّدُوسِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ ، عَنْ حَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : یَجِیئُ قَوْمٌ یَقْرَؤُونَ الْقُرْآن لاَ یُجَاوِزُ تَرَاقِیَہُمْ یَمْرُقُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ عَلَی فُوقِہِ۔
(٣٩٠٧٣) حضرت جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ایک ایسی قوم آئے گی جو قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔

39073

(۳۹۰۷۴) حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَیَقْرَأَنَّ الْقُرْآنَ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِی یَمْرُقُونَ مِنَ الإِسْلاَم کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ۔
(٣٩٠٧٤) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔

39074

(۳۹۰۷۵) حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ دِینَارٍ ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ وَعَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، قَالاَ : جِئْنَا أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ فَقُلْنَا : سَمِعْت مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْحَرُورِیَّۃِ شَیْئًا ، فَقَالَ : مَا أَدْرِی مَا الْحَرُورِیَّۃَ ، وَلَکِنْ سَمِعْت رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : یَأْتِی مِنْ بَعْدِکُمْ أَقْوَامٌ تَحْتَقِرُونَ صَلاَتَکُمْ مَعَ صَلاَتِہِمْ وَصِیَامَکُمْ مَعَ صِیَامِہِمْ وَعِبَادَتَکُمْ مَعَ عِبَادَتِہِمْ ، یَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لاَ یُجَاوِزُ تَرَاقِیَہُمْ ، یَمْرُقُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ۔
(٣٩٠٧٥) حضرت ابوسلمہ اور حضرت عطاء بن یسار فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو سعید خدری کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے ان سے کہا کہ کیا آپ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حروریہ کے بارے میں کچھ سنا ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ حروریہ کو تو میں نہیں جانتا، البتہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تمہارے بعد ایسی قوم آئے گی جن کی نمازوں کے سامنے تم اپنی نمازوں کو معمولی سمجھو گے، جن کے روزے کے سامنے تم اپنے روزوں کو اور جن کی عبادت کے سامنے تم اپنی عبادتوں کو بےحیثیت سمجھو گے۔ وہ قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔

39075

(۳۹۰۷۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ أَبِی الْعَبَّاسِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَیْلِ یُخْبِرُ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ قِرْوَاشٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَذَکَرَ ذَا الثُّدَیَّۃِ ، الَّذِی کَانَ مَعَ أَصْحَابِ النَّہَرِ ، فَقَالَ : شَیْطَانُ الرَّدْہَۃِ ، یَحْتَدِرُہُ رَجُلٌ مِنْ بَجِیلَۃَ ، یُقَالُ لَہُ : الأَشْہَبُ ، أَوِ ابْنُ الأَشْہَبِ ، عَلاَمَۃ فِی قَوْمٍ ظَلَمَۃٍ۔ فَقَالَ عَمَّارٌ الدُّہْنِیُّ ، حِینَ کَذَّبَ بِہِ : جَائَ رَجُلٌ مِنْ بَجِیلَۃَ ، قَالَ : وَأَرَاہُ ، قَالَ: مِنْ دُہْنٍ، یُقَالُ لَہُ الأَشْہَبُ، أَوِ ابْنُ الأَشْہَبِ۔ (احمد ۱۷۹۔ ابویعلی ۷۸۰)
(٣٩٠٧٦) حضرت سعد بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس ذوالثدیہ کا تذکرہ کیا جو اصحاب نہر کے ساتھ تھا، آپ نے اس کے بارے میں فرمایا کہ وہ گڑھے کا شیطان ہے، اس قبیلہ بجیلہ کا ایک آدمی جس کا نام اشہب یا ابن اشہب ہوگا وہ اسے گڑھے میں پھینکے گا، یہ ظالم قوم کی علامت ہوگا۔ عمار جہنی نے بیان کیا کہ قبیلہ بجیلہ کا ایک آدمی آیا جس کا نام اشہب یا ابن اشہب تھا۔

39076

(۳۹۰۷۷) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عبد اللہِ بْنُ الْوَلِیدِ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَتِ الْخَوَارِجُ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ : تُرِیدُ أَنْ تَسِیرَ فِینَا بِسِیرَۃِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : مَا لَہُمْ قَاتَلَہُمُ اللَّہُ ، وَاللہِ مَا زِدْت أَنْ أَتَّخِذَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إمَامًا۔ (ابن حزم ۶۲۴)
(٣٩٠٧٧) حضرت عبید بن حسن فرماتے ہیں کہ خوارج نے حضرت عمر بن عبد العزیز سے فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ حضرت عمر بن خطاب والا معاملہ کریں۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے فرمایا کہ انھیں کیا ہوا، اللہ انھیں مارے ! خدا کی قسم ! میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے علاوہ کسی کو مقتدیٰ نہیں بناؤں گا۔

39077

(۳۹۰۷۸) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنِ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ ، قَالَ : بَیْنَمَا عَبْدُ اللہِ بْنُ خَبَّابٍ فِی یَدِ الْخَوَارِجِ إذْ أَتَوْا عَلَی نَخْلٍ ، فَتَنَاوَلَ رَجُلٌ مِنْہُمْ تَمْرَۃً فَأَقْبَلَ عَلَیْہِ أَصْحَابُہُ ، فَقَالُوا لَہُ : أَخَذْت تَمْرَۃً مِنْ تَمْرِ أَہْلِ الْعَہْد ، وَأَتَوْا عَلَی خِنْزِیرٍ فَنَفَحَہُ رَجُلٌ مِنْہُمْ بِالسَّیْفِ فَأَقْبَلَ عَلَیْہِ أَصْحَابُہُ ، فَقَالُوا لَہُ : قَتَلْت خِنْزِیرًا مِنْ خَنَازِیرِ أَہْلِ الْعَہْدِ ، قَالَ : فَقَالَ عَبْدُ اللہِ ، أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِمَنْ ہُوَ أَعْظَمُ عَلَیْکُمْ حَقًّا مِنْ ہَذَا ؟ قَالُوا : مَنْ ، قَالَ : أَنَا ، مَا تَرَکْت صَلاَۃً وَلاَ تَرَکْت کَذَا وَلاَ تَرَکْت کَذَا ، قَالَ : فَقَتَلُوہُ ، قَالَ : فَلَمَّا جَائَہُمْ عَلِیٌّ ، قَالَ : أَقِیدُونَا بِعَبْدِ اللہِ بْنِ خَبَّابٍ ، قَالُوا : کَیْفَ نُقِیدُک بِہِ وَکُلُّنَا قَدْ شَرَکَ فِی دَمِہِ ، فَاسْتَحَلَّ قِتَالَہُمْ۔
(٣٩٠٧٨) حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ جب حضرت عبداللہ بن خباب خوارج کے قبضے میں تھے۔ اس وقت ان کا ایک آدمی کھجور کے ایک درخت کے پاس سے گزرا اور ایک کھجور اٹھا لی۔ اس کے ساتھیوں نے اس سے کہا کہ تو نے ایک ذمی کی کھجور اٹھا لی ہے ! پھر وہ ایک خنزیر کے پاس سے گزرے، ایک آدمی نے اسے تلوار ماری تو اس کے ساتھیوں نے کہا کہ تو نے ایک ذمی کے خنزیر کو مار ڈالا ! اس پر حضرت عبداللہ بن خباب نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں ان دونوں سے زیادہ حرمت والے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ انھوں نے کہا کہ وہ کون ہے ؟ حضرت عبداللہ بن خباب نے فرمایا کہ وہ میں ہوں۔ میں نے نماز نہیں چھوڑی، میں فلاں عمل نہیں چھوڑا اور فلاں عمل بھی نہیں چھوڑا۔ اس کے باوجود بھی انھوں نے حضرت عبداللہ بن خباب کو شہید کردیا۔ جب حضرت علی ان کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ حضرت عبداللہ کے قاتل ہمارے حوالے کردو، تو انھوں نے کہا کہ ہم ان کے قاتل آپ کے حوالے کیسے کردیں حالانکہ ہم سب ان کے خون میں شریک ہیں۔ اس کے بعد حضرت علی نے ان سے قتال کو حلال قرار دے دیا۔

39078

(۳۹۰۷۹) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَلِمَۃَ ، قَالَ وَقَدْ کَانَ شَہِدَ مَعَ عَلِیٍّ الْجَمَلَ وَصِفِّینَ ، وَقَالَ : مَا یَسُرُّنِی بِہِمَا کُلُّ مَا عَلَی وَجْہِ الأَرْضِ۔
(٣٩٠٧٩) حضرت عبداللہ بن سلمہ ان لوگوں میں سے ہیں جو جنگ جمل اور جنگ صفین میں حضرت علی کی طرف سے شریک تھے، وہ فرماتے ہیں کہ مجھے ان دونوں سے بڑھ کر دنیا کی کوئی چیز محبوب نہیں ہے۔

39079

(۳۹۰۸۰) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ أَبِی عَنْ ہَذِہِ الآیَۃِ : {قُلْ ہَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالأَخْسَرِینَ أَعْمَالاً الَّذِینَ ضَلَّ سَعْیُہُمْ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا} أَہُمُ الْحَرُورِیَّۃُ ؟ قَالَ : لاَ ، ہُمْ أَہْلُ الْکِتَابِ الْیَہُودُ وَالنَّصَارَی ، أَمَّا الْیَہُودُ فَکَذَّبُوا بِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَأَمَّا النَّصَارَی فَکَفَرُوا بِالْجَنَّۃِ وَقَالُوا : لَیْسَ فِیہَا طَعَامٌ وَلاَ شَرَابٌ ، وَلَکِنَّ الْحَرُورِیَّۃَ : {الَّذِینَ یَنْقُضُونَ عَہْدَ اللہِ مِنْ بَعْدِ مِیثَاقِہِ وَیَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّہُ بِہِ أَنْ یُوصَلَ وَیُفْسِدُونَ فِی الأَرْضِ أُولَئِکَ ہُمُ الْخَاسِرُونَ} وَکَانَ سَعْدٌ یُسَمِّیہِمُ الْفَاسِقِینَ۔ (بخاری ۴۷۲۸۔ حاکم ۳۷۰)
(٣٩٠٨٠) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سوال کیا کہ قرآن مجید کی یہ آیت کیا خوارج کے بارے میں نازل ہوئی ہے : { قُلْ ہَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالأَخْسَرِینَ أَعْمَالاً الَّذِینَ ضَلَّ سَعْیُہُمْ فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } انھوں نے فرمایا کہ نہیں یہ آیت اہل کتاب یہود اور نصاریٰ کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ یہود نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تکذیب کی اور نصاریٰ نے جنت کا انکار کیا۔ اور کہا کہ اس میں کھانا اور پینا نہیں ہے۔ حروریہ کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی ہے : { الَّذِینَ یَنْقُضُونَ عَہْدَ اللہِ مِنْ بَعْدِ مِیثَاقِہِ وَیَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّہُ بِہِ أَنْ یُوصَلَ وَیُفْسِدُونَ فِی الأَرْضِ أُولَئِکَ ہُمُ الْخَاسِرُونَ } حضرت سعد خوارج کو فاسق کہا کرتے تھے۔

39080

(۳۹۰۸۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، قَالَ سَمِعْت مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ ، قَالَ : سُئِلَ أَبِی عَنِ الْخَوَارِجِ ، قَالَ : ہُمْ قَوْمٌ زَاغُوا فَأَزَاغَ اللَّہُ قُلُوبَہُمْ۔
(٣٩٠٨١) حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ میرے والد سے خوارج کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ یہ وہ قوم ہے جس نے ٹیڑھے راستے کو اختیار کیا تو اللہ نے ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا۔

39081

(۳۹۰۸۲) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَکِیمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو مَرْیَمَ ، أَنَّ شَبَثَ بْنَ رِبْعِیٍّ ، وَابْنَ الْکَوَّائِ خَرَجَا مِنَ الْکُوفَۃِ إِلَی حَرُورَائَ ، فَأَمَرَ عَلِیٌّ النَّاسَ أَنْ یَخْرُجُوا بِسِلاَحِہِمْ ، فَخَرَجُوا إِلَی الْمَسْجِدِ حَتَّی امْتَلأَ الْمَسْجِدُ ، فَأَرْسَلَ إِلَیْہِم عَلِیٌّ : بِئْسَ مَا صَنَعْتُمْ حِینَ تَدْخُلُونَ الْمَسْجِدَ بِسِلاَحِکُمْ ، اذْہَبُوا إِلَی جَبَّانَۃِ مُرَادٍ حَتَّی یَأْتِیَکُمْ أَمْرِی ، قَالَ : قَالَ أَبُو مَرْیَمَ : فَانْطَلَقْنَا إِلَی جَبَّانَۃِ مُرَادٍ ، فَکُنَّا بِہَا سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ ، ثُمَّ بَلَغَنَا أَنَّ الْقَوْمَ قَدْ رَجَعُوا ، أَوْ أَنَّہُمْ رَاجِعُونَ ۔ ۲۔ قَالَ : فَقُلْتُ : أَنْطَلِقُ أَنَا فَأَنْظُرُ إلَیْہِمْ ، قَالَ : فَانْطَلَقْت فَجَعَلْتُ أَتَخَلَّلُ صُفُوفَہُمْ حَتَّی انْتَہَیْت إِلَی شَبَثَ بْنِ رِبْعِیٍّ ، وَابْنِ الْکَوَّائِ وَہُمَا وَاقِفَانِ مُتَوَرِّکَانِ عَلَی دَابَّتَیْہِمَا ، وَعِنْدَہُمْ رُسُلُ عَلِیٍّ یُنَاشِدُونَہُمَا اللَّہَ لَمَا رَجَعُوا ، وَہُمْ یَقُولُونَ لَہُمْ : نُعِیذُکُمْ بِاللہِ أَنْ تُعَجِّلُوا الْفِتْنَۃ الْعَامِ خَشْیَۃَ عَامٍ قَابِلٍ ، فَقَامَ رَجُلٌ مِنْہُمْ إِلَی بَعْضِ رُسُلِ عَلِیٍّ فَعَقَرَ دَابَّتَہُ ، فَنَزَلَ الرَّجُلُ وَہُوَ یَسْتَرْجِعُ ، فَحَمَلَ سَرْجَہُ فَانْطَلَقَ بِہِ ، وَہُمَا یَقُولاَنِ : مَا طَلَبْنَا إِلاَّ مُنَابَذَتَہُمْ ، وَہُمْ یُنَاشِدُونَہُمَ اللَّہَ ۔ ۳۔ فَمَکَثُوا سَاعَۃً ، ثُمَّ انْصَرَفُوا إِلَی الْکُوفَۃِ کَأَنَّہُ یَوْمُ أَضْحَی ، أَوْ یَوْمُ فِطْرٍ ، وَکَانَ عَلِیٌّ یُحَدِّثُنَا قَبْلَ ذَلِکَ ، إِنَّ قَوْمًا یَخْرُجُونَ مِنَ الإِسْلاَم ، یَمْرُقُونَ مِنْہُ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمْیَۃِ ، عَلاَمَتُہُمْ رَجُلٌ مُخْدَجُ الْیَدِ ، قَالَ : فَسَمِعْت ذَلِکَ مِنْہُ مِرَارًا کَثِیرَۃً ، قَالَ : وَسَمِعَہُ نَافِعٌ : الْمُخْدَج أَیْضًا ، حَتَّی رَأَیْتہ یَتَکَرَّہُ طَعَامَہُ مِنْ کَثْرَۃِ مَا سَمِعَہُ مِنْہُ ، قَالَ : وَکَانَ نَافِعٌ مَعَنا فِی الْمَسْجِدِ یُصَلِّی فِیہِ بِالنَّہَارِ ، وَیَبِیتُ فِیہِ بِاللَّیْلِ ، وَقَدْ کَسَوْتہ بُرْنُسًا فَلَقِیتہ مِنَ الْغَدِ فَسَأَلْتُہُ : ہَلْ کَانَ خَرَجَ مَعَ النَّاسُ الَّذِینَ خَرَجُوا إِلَی حَرُورَائَ ، قَالَ : خَرَجْت أُرِیدُہُمْ حَتَّی إِذَا بَلَغْت إِلَی بَنِی فُلاَنٍ لَقِیَنِی صِبْیَانٌ ، فَنَزَعُوا سِلاَحِی ، فَرَجَعْت حَتَّی إِذَا کَانَ الْحَوْلُ ، أَوْ نَحْوُہُ خَرَجَ أَہْلُ النَّہْرَوَانِ وَسَارَ عَلِیٌّ إلَیْہِمْ ، فَلَمْ أَخْرُجْ مَعَہُ ۔ ۴۔ قَالَ : وَخَرَجَ أَخِی أَبُو عَبْدِ اللہِ وَمَوْلاَہُ مَعَ عَلِیٍّ ، قَالَ : فَأَخْبَرَنِی أَبُو عَبْدِ اللہِ ، أَنَّ عَلِیًّا سَارَ إلَیْہِمْ حَتَّی إِذَا کَانَ حِذَائَہُمْ عَلَی شَاطِئِ النَّہْرَوَانِ أَرْسَلَ إلَیْہِمْ یُنَاشِدُہُمَ اللَّہَ وَیَأْمُرُہُمْ أَنْ یَرْجِعُوا ، فَلَمْ تَزَلْ رُسُلُہُ تَخْتَلِفُ إلَیْہِمْ حَتَّی قَتَلُوا رَسُولَہُ ، فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ نَہَضَ إلَیْہِمْ فَقَاتَلَہُمْ حَتَّی فَرَغَ مِنْہُمْ کُلِّہِمْ ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَہُ أَنْ یَلْتَمِسُوا الْمُخْدَجَ فَالْتَمَسُوہُ ، فَقَالَ بَعْضُہُمْ : مَا نَجِدُہُ حَیًّا ، وَقَالَ بَعْضُہُمْ : مَا ہُوَ فِیہِمْ ، ثُمَّ إِنَّہُ جَائَہُ رَجُلٌ فَبَشَّرَہُ ، فَقَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، قَدْ وَاللہِ وَجَدْنَاہُ تَحْتَ قَتِیلَیْنِ فِی سَاقَیْہِ ، فَقَالَ : اقْطَعُوا یَدَہُ الْمُخْدَجَۃَ وَأْتُونِی بِہَا ، فَلَمَّا أُتِیَ بِہَا أَخَذَہَا بِیَدِہِ ، ثُمَّ رَفَعَہَا ، ثُمَّ قَالَ : وَاللہِ مَا کَذَبْتُ وَلاَ کُذِّبْتُ۔
(٣٩٠٨٢) حضرت ابو مریم فرماتے ہیں کہ شبث بن ربعی اور ابن کو اء کوفہ سے حروراء کی طرف گئے، حضرت علی نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے ہتھیار کے ساتھ نکلیں۔ لوگ مسجد میں آگئے یہاں تک کہ مسجد لوگوں سے بھر گئی۔ حضرت علی نے فرمایا کہ تم نے ہتھیاروں کے ساتھ مسجد مں داخل ہو کربہت برا کیا۔ تم سب میدان میں جمع ہوجاؤ اور اس وقت تک وہاں رہو جب تک میرا حکم تمہیں نہ مل جائے۔ ابو مریم فرماتے ہیں کہ پھر ہم میدان میں چلے گئے اور دن کا کچھ حصہ وہاں ٹھہرے پھر ہمیں خبر ہوئی کہ لوگ واپس جارہے ہیں۔
(٢) ابو مریم کہتے ہیں کہ میں ان کو دیکھنے کے لیے ان کی طرف چلا۔ میں ان کی صفوں کو چیرتا ہوا شبث بن ربعی اور ابن کو اء تک پہنچ گیا، وہ دونوں سواری سے ٹیک لگائے کھڑے تھے۔ ان کے پاس حضرت علی کے قاصد تھے جو انھیں اللہ کا واسطہ دے رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ تمہارا اگلے سال کے آنے سے پہلے فتنہ مچانے میں جلدی کرنا ایسا عمل ہے جس سے اللہ تعالیٰ تمہیں پناہ عطا فرمائے۔ خوارج کا ایک آدمی حضرت علی کے ایک قاصد کے پاس گیا اور اس کی سواری کو مار ڈالا۔ وہ آدمی انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتا ہوا نیچے اترا اور اپنی زین کو لے کر چل پڑا۔ وہ دونوں کہہ رہے تھے کہ ہم تو ان سے صرف مقابلہ چاہتے ہیں اور وہ اللہ کے واسطے دے رہے ہیں۔
(٣) وہ سب کچھ دیر ٹھہرے اور پھر کوفہ چلے گئے، وہ یوم اضحی یایوم فطر تھا، حضرت علی اس سے پہلے ہم سے بیان کررہے تھے کہ ایک قوم اسلام سے خارج ہوجائے گی، وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔ ان کی علامت یہ ہے ان میں مفلوج ہاتھ والا ایک آدمی ہوگا۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے حضرت علی سے یہ بات کئی مرتبہ سنی ہے۔ اس بات کو مفلوج ہاتھ والے نافع نے بھی سنا۔ یہاں تک کہ میں نے اسے دیکھا کہ اس نے اس بات کو زیادہ سن کر اس کی ناگواری کی وجہ سے کھانا کھانا بھی چھوڑ دیا تھا۔ نافع ہمارے ساتھ مسجد میں تھا دن کو نماز پڑھتا تھا اور رات مسجد میں گزارتا تھا۔ میں نے اسے ایک ٹوپی پہنائی تھی۔ میں اگلے دن اسے ملا، میں نے اس سے سوال کیا کہ کیا وہ ان لوگوں کے ساتھ نکلا تھا جو حروراء کی طرف گئے تھے ؟ انھوں نے کہا کہ میں ان کا ارادہ کرکے نکلا تھا لیکن جب میں فلاں قبیلے مں ھ پہنچا تو مجھے کچھ بچے ملے جنہوں نے میرا اسلحہ چھین لیا۔ میں واپس آگیا، ایک سال بعد اہل نہروان نکلے اور حضرت علی بھی ان کی طرف گئے لیکن میں ان کے ساتھ نہیں گیا۔
(٤) میرے بھائی ابو عبداللہ اور ان کے غلام حضرت علی کے ساتھ نکلے۔ مجھے ابو عبداللہ نے بتایا کہ حضرت علی خوارج کی طرف گئے، جب نہروان کے کنارے ان کے برابر ہوگئے تو ان کی طرف آدمی بھیجا جو انھیں اللہ کا واسطہ دے اور انھیں رجوع کی دعوت دے۔ مختلف قاصدوں کا آنا جانا لگا رہا، یہاں تک کہ خارجیوں نے حضرت علی کے قاصد کو قتل کردیا۔ جب حضرت علی نے اس صورت حال کو دیکھا تو ان سے قتال کیا۔ جب سب کو تہس نہس کرکے فارغ ہوگئے تو اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ مفلوج ہاتھ والے شخص کو تلاش کریں۔ لوگوں نے انھیں تلاش کیا تو ایک آدمی نے کہا کہ ہمیں وہ زندہ حالت میں تو نہیں ملا۔ ایک آدمی نے کہا کہ وہ ان میں نہیں ہے۔ پھر ایک آدمی نے آکر خوشخبری دی کہ اے امیر المومنین ! خدا کی قسم ہم نے اسے دو مقتولوں کے نیچے گرا ہوا پالیا ہے۔ حضرت علی نے حکم دیا کہ اس کا مفلوج ہاتھ کاٹ کر میرے پاس لاؤ۔ جب وہ ہاتھ لایا گیا تو حضرت علی نے اسے بلند کرکے کہا کہ خدا کی قسم ! نہ تو میں نے جھوٹ بولا اور نہ مجھ سے جھوٹ بولا گیا۔

39082

(۳۹۰۸۳) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی مُوسَی ، أَنَّ عَلِیًّا لَمَّا أُتِیَ بِالْمُخْدَجِ سَجَدَ۔
(٣٩٠٨٣) حضرت ابو موسیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت علی کے پاس جب مفلوج شخص کو لایا گیا تو آپ نے سجدہ کیا۔

39083

(۳۹۰۸۴) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ حُصَیْنٍ وَکَانَ صَاحِبَ شُرْطَۃِ عَلِیٍّ ، قَالَ: قَالَ عَلِیٌّ : قَاتَلَہُمَ اللَّہُ ، أَیُّ حَدِیثٍ شَانُوا ، یَعْنِی الْخَوَارِجَ الَّذِینَ قَتَل۔
(٣٩٠٨٤) حضرت حصین فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے خوارج کے بارے میں فرمایا کہ اللہ انھیں ہلاک کرے۔

39084

(۳۹۰۸۵) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُہَیْلٍ ، عَنْ کَثِیرِ بْنِ نَمِرٍ ، قَالَ : بَیْنَا أَنَا فِی الْجُمُعَۃِ ، وَعَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ عَلَی الْمِنْبَرِ إذْ قَامَ رَجُلٌ ، فَقَالَ : لاَ حُکْمَ إِلاَّ لِلَّہِ ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ ، فَقَالَ : لاَ حُکْمَ إِلاَّ لِلَّہِ، ثُمَّ قَامُوا مِنْ نَوَاحِی الْمَسْجِدِ یُحَکِّمُونَ اللَّہَ فَأَشَارَ عَلَیْہِمْ بِیَدِہِ : اجْلِسُوا ، نَعَمْ لاَ حُکْمَ إِلاَّ لِلَّہِ ، کَلِمَۃُ حَقٍّ یُبْتَغَی بِہَا بَاطِلٌ ، حُکْمُ اللہِ یُنْتَظَرُ فِیکُمْ ، الآنَ لَکُمْ عِنْدِی ثَلاَثُ خِلاَلٍ مَا کُنْتُمْ مَعَنَا ، لَنْ نَمْنَعُکُمْ مَسَاجِدَ اللہِ أَنْ یُذْکُرَ فِیہَا اسْمُہُ ، وَلاَ نَمْنَعُکُمْ فَیْئًا مَا کَانَتْ أَیْدِیکُمْ مَعَ أَیْدِینَا ، وَلاَ نُقَاتِلُکُمْ حَتَّی تُقَاتِلُونَا ، ثُمَّ أَخَذَ فِی خُطْبَتِہِ۔ (بیہقی ۱۸۴)
(٣٩٠٨٥) حضرت کثیر بن نمر فرماتے ہیں کہ ہم جمعہ کی نماز پڑھ رہے تھے، حضرت علی منبر پر تھے کہ ایک آدمی اٹھا اور اس نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کا حکم قبول نہیں۔ پھر ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں۔ پھر مسجد کے گوشوں سے مختلف لوگ کھڑے ہو کر یہی نعرہ لگانے لگے۔ حضرت علی نے انھیں ہاتھ سے بیٹھ جانے کا اشارہ کیا۔ اور فرمایا کہ بلاشبہ اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں، لیکن یہ کلمہ حق ہے جس سے باطل کا ارادہ کیا گیا ہے۔ تمہارے بارے میں اللہ کے حکم کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس وقت ہمارے پاس تمہارے لیے تین رعایتیں ہیں جب تک تم ہمارے ساتھ ہو، ہم تمہیں اللہ کی مسجدوں سے منع نہیں کریں گے کہ ان میں اللہ کے نام کا ذکر کیا جائے، ہم تمہیں فیء سے بھی محروم نہیں کریں گے جب تک ہمارے اور تمہارے ہاتھ اکٹھے ہیں، ہم تم سے اس وقت تک قتال نہیں کریں گے جب تک تم ہم سے قتال نہ کرو۔ پھر آپ نے دوبارہ خطبہ شروع کردیا۔

39085

(۳۹۰۸۶) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَیلِ بْنِ سَعْدِ بْنِ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَبِیبُ أَبُو الْحَسَنِ الْعَبْسِیُّ ، عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ ، قَالَ : دَخَلَ رَجُلٌ الْمَسْجِدَ ، فقَالَ : لاَ حُکْمَ إِلاَّ لِلَّہِ ، ثُمَّ قَالَ آخَرُ : لاَ حُکْمَ إِلاَّ لِلَّہِ ، قَالَ : فَقَالَ عَلِیٌّ : لاَ حُکْمَ إِلاَّ لِلَّہِ {إنَّ وَعْدَ اللہِ حَقٌّ وَلاَ یَسْتَخِفَّنَّکَ الَّذِینَ لاَ یُوقِنُونَ} فَمَا تَدْرُونَ مَا یَقُولُ ہَؤُلاَئِ یَقُولُونَ : لاَ إمَارَۃَ ، أَیُّہَا النَّاسُ ، إِنَّہُ لاَ یُصْلِحُکُمْ إِلاَّ أَمِیرٌ بَرٌّ ، أَوْ فَاجِرٌ ، قَالُوا : ہَذَا الْبَرُّ قَدْ عَرَفْنَاہُ ، فَمَا بَالُ الْفَاجِرِ ، فَقَالَ : یَعْمَلُ الْمُؤْمِنُ وَیُمْلَی لِلْفَاجِرِ ، وَیُبَلِّغُ اللَّہُ الأَجَلَ ، وَتَأْمَنُ سُبُلَکُمْ ، وَتَقُومَ أَسْوَاقُکُمْ ، وَیُقسمُ فَیْؤُکُمْ وَیُجَاہَدُ عَدُوُّکُمْ وَیُؤْخَذُ للضَّعِیفِ مِنَ الْقَوِیِّ ، أَوَ قَالَ : مِنَ الشَّدِیدِ مِنْکُمْ۔
(٣٩٠٨٦) حضرت ابو بختری فرماتے ہیں کہ ایک آدمی مسجد میں داخل ہوا اور اس نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ پھر ایک اور آدمی کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ حضرت علی نے یہ سن کر فرمایا کہ اللہ کے سوا کسی کی حکومت نہیں۔ بیشک اللہ کا وعدہ حق ہے اور وہ لوگ آپ کو حقیر نہ سمجھیں جو ایمان نہیں رکھتے۔ کیا تم جانتے ہو کہ یہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں ؟ یہ کہہ رہے ہیں کہ امارت نہیں ہے۔ اے لوگو ! تمہارے لیے امیر کا ہونا ضروری ہے، خواہ وہ نیک ہو یا فاسق۔ لوگوں نے کہا کہ نیک امیر کو تو ہم نے دیکھ لیا۔ فاسق کیسا ہوتا ہے ؟ حضرت علی نے فرمایا کہ مومن عمل کرتا ہے اور فاجر کو ڈھیل دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ مدت تک پہنچاتا ہے، تمہارے راستے مامون ہیں، تمہارے بازار قائم ہیں، تمہارا مال غنیمت تقسیم کیا جاتا ہے، تمہارے دشمن سے جہاد کیا جاتا ہے۔ ضعیف کا حق قوی سے لے کر اسے دلایا جاتا ہے۔

39086

(۳۹۰۸۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالضَّحَّاکُ بْنُ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : بَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقْسِمُ مَغْنَمًا یَوْمَ حنین ، فَأَتَاہُ رَجُلٌ مِنْ بَنِی تَمِیمٍ یُقَالُ لَہُ ذُو الْخُوَیْصِرَۃِ ، فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللہِ ، اعْدِلْ ، فَقَالَ : ہَاکَ لَقَدْ خِبْت وَخَسِرْت إِنْ لَمْ أَعْدِلْ ، فَقَالَ عُمَرُ : دَعْنِی یَا رَسُولَ اللہِ أَقْتُلُہُ ، فَقَالَ : لاَ ، إِنَّ لِہَذَا أَصْحَابًا یَخْرُجُونَ عِنْدَ اخْتِلاَفٍ مِنَ النَّاسِ ، یَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ لاَ یُجَاوِزُ حَنَاجِرَہُمْ ، یَمْرُقُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ ، تَحْقِرُونِ صَلاَتَکُمْ مَعَ صَلاَتِہِمْ وَصِیَامَکُمْ مَعَ صِیَامِہِمْ ، آیَتُہُمْ رَجُلٌ مِنْہُمْ کَأَنَّ یَدَہُ ثَدْیُ الْمَرْأَۃِ ، وَکَأَنَّہَا بَضْعَۃٌ تَدَرْدَرُ ، قَالَ : فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ : فَسَمِعَ أُذُنِی مِنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَوْمَ حُنَیْنٍ وَبَصَرَ عَیْنِی مَعَ عَلِیٍّ حِینَ قَتَلَہُمْ ، ثُمَّ اسْتَخْرَجَہُ فَنَظَرْتُ إلَیْہِ۔ (بخاری ۶۱۶۳۔ احمد ۶۵)
(٣٩٠٨٧) حضرت ابو سعید خدری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے درمیان حنین کا مال غنیمت تقسیم فرما رہے تھے کہ بنو تمیم کا ایک آدمی آیا جسے ذوخویصرہ کہا جاتا تھا۔ اس نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! انصاف کیجئے۔ آپ نے فرمایا کہ تیرا ناس ہو، اگر میں انصاف نہ کروں تو مریی ناکامی اور نامرادی میں کیا شک ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ! مجھے اجازت دیجئے، میں اسے قتل کردوں۔ آپ نے فرمایا کہ نہیں، اس کے کچھ ساتھی ہیں جو لوگوں کے اختلاف کے وقت ظاہر ہوں گے۔ یہ لوگ قرآن پڑھیں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔ تم ان کی نماز کے سامنے اپنی نماز کو حقیر سمجھو گے، تم ان کے روزے کے سامنے اپنے روزے کو حقیر سمجھو گے۔ ان کی نشانی یہ ہوگی کہ ان میں عورت کے پستان جیسے ہاتھ والا ایک آدمی ہوگا، جو گوشت کے ٹکڑے کی طرح لٹک رہا ہوگا۔ حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ اس بات کو حنین کے دن میرے کانوں نے سنا اور حضرت علی کے ہمراہ خوارج کے خلاف جنگ میں میری آنکھوں نے دیکھا کہ اس کو نکالا گیا اور میں نے اس علامت والے شخص کو دیکھا۔

39087

(۳۹۰۸۸) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِیدٍ ، عَنْ عُمَیْرِ بْنِ زوذی أَبِی کَثِیرَۃَ ، قَالَ : خَطَبَنَا عَلِیٌّ یَوْمًا ، فَقَامَ الْخَوَارِجُ فَقَطَعُوا عَلَیْہِ کَلاَمُہُ ، قَالَ : فَنَزَلَ فَدَخَلَ وَدَخَلْنَا مَعَہُ ، فَقَالَ: أَلاَ إنِّی إنَّمَا أُکِلْت یَوْمَ أُکِلَ الثَّوْرُ الأَبْیَضُ ، ثُمَّ قَالَ : مَثَلِی مَثَلُ ثَلاَثَۃِ أَثْوَارٍ وَأَسَدٍ اجْتَمَعْن فِی أَجَمَۃٍ : أَبْیَضَ وَأَحْمَرَ وَأَسْوَدَ ، فَکَانَ إِذَا أَرَادَ شَیْئًا مِنْہُنَّ اجْتَمَعْن ، فَامْتَنَعَنْ مِنْہُ ، فَقَالَ لِلأَحْمَرِ وَالأَسْوَدِ : إِنَّہُ لاَ یَفْضَحُنَا فِی أَجَمَتِنَا ہَذِہِ إِلاَّ مَکَانُ ہَذَا الأَبْیَضِ ، فَخَلِّیَا بَیْنِی وَبَیْنَہُ حَتَّی آکُلَہُ ، ثُمَّ أَخْلُو أَنَا وَأَنْتُمَا فِی ہَذِہِ الأَجَمَۃِ ، فَلَوْنُکُمَا عَلَی لَوْنِی وَلَوْنِی عَلَی لَوْنِکُمَا قَالَ : فَفَعَلاَ قَالَ : فَوَثَبَ عَلَیْہِ فَلَمْ یُلْبِثْہُ أَنْ قَتَلَہُ ۔ ۲۔ قَالَ : فَکَانَ إِذَا أَرَادَ أَحَدُہُمَا اجْتَمَعَا ، فَامْتَنَعَا مِنْہُ ، فَقَالَ لِلأَحْمَرِ : یَا أَحْمَرُ ، إِنَّہُ لاَ یُشْہِرُنَا فِی أَجَمَتِنَا ہَذِہِ إِلاَّ مَکَانُ ہَذَا الأَسْوَد ، فَخَلِّ بَیْنِی وَبَیْنَہُ حَتَّی آکُلَہُ ، ثُمَّ أَخْلُو أَنَا وَأَنْتَ ، فَلَوْنِی عَلَی لَوْنِکَ وَلَوْنُک عَلَی لَوْنِی ، قَالَ : فَأَمْسَکَ عَنْہُ فَوَثَبَ عَلَیْہِ فَلَمْ یُلْبِثْہُ أَنْ قَتَلَہُ ۔ ۳۔ ثُمَّ لَبِثَ مَا شَائَ اللَّہُ ، ثُمَّ قَالَ لِلأَحْمَرِ : یَا أَحْمَرُ ، إنِّی آکُلُک ، قَالَ : تَأْکُلُنِی ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : إِمَّا لاَ فَدَعَنْی حَتَّی أُصَوِّتَ ثَلاَثَۃَ أَصْوَاتٍ ، ثُمَّ شَأْنُک بِی ، قَالَ : فَقَالَ : أَلاَ إنِّی إنَّمَا أُکِلْت یَوْمَ أُکِلَ الثَّوْرُ الأَبْیَضُ ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ عَلِیٌّ : أَلاَ وَإِنِّی إنَّمَا وَہَنْتُ یَوْمَ قُتِلَ عُثْمَان۔
(٣٩٠٨٨) حضرت عمیر بن زوذی ابو کثیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے ایک دن ہمیں خطبہ دیا، اس خطبہ میں خوارج کھڑے ہوئے اور ان کی بات کو کاٹ دیا۔ وہ نیچے اترے اور حجرے میں تشریف لے گئے، ہم بھی ان کے ساتھ اندر چلے گئے۔ انھوں نے فرمایا کہ میں اس دن کھایا گیا جس دن سفید بیل کھایا گیا۔ پھر فرمایا کہ میری مثال ان تین بیلوں اور شیر کی سی ہے جو ایک کچھار میں جمع ہوگئے، ایک بیل سفید تھا، ایک سرخ اور ایک کالا، جب بھی شیر ان بیلوں کو کھانے کی کوشش کرتا وہ تینوں جمع ہوجاتے اور شیر کا مقابلہ کرتے اور شیر کو باز رکھتے۔ ایک دن شیر نے سرخ اور کالے بیل سے کہا کہ سفید بیل کا رنگ اس کچھار میں ہماری ذلت کا سبب ہے، تم دونوں ایسا کرو کہ مجھے وہ بیل کھا لینے دو ، پھر ہم تینوں آرام سے اس کچھار میں رہیں گے، میرا اور تمہارا رنگ بھی ایک جیسا ہے۔ چنانچہ وہ دونوں بیل اس کے جھانسے میں آگئے۔ اس بات کو منظور کرلیا اور شیر نے فورا حملہ کرکے سفید بیل کا کام تمام کردیا۔
(٢) پھر اس کے بعد جب کبھی وہ ان دونوں بیلوں میں سے کسی ایک کو مارنا چاہتا تو وہ دونوں جمع ہوجاتے اور اسے باز رکھتے۔ پس ایک دن شیر نے سرخ بیل سے کہا کہ اے سرخ بیل ! اس جگہ کالے کے ہونے کی وجہ سے ہماری عزت خراب ہورہی ہے۔ تم مجھے اجازت دو کہ میں اسے کھا لوں، پھر تم اور میں یہاں اکیلے رہیں گے، میرا رنگ تمہارے جیسا ہے اور تمہارا رنگ میرے جیسا ہے۔ پس سرخ بیل نے اسے اجازت دے دی اور اس نے کالے بیل کا قصہ تمام کردیا۔
(٣) پھر وہ کچھ دیر تک رکا رہا اور پھر سرخ بیل سے کہا کہ اے سرخ بیل ! میں تجھے کھاؤں گا۔ اس نے کہا کہ کیا تو مجھے کھائے گا ! اس نے کہا ہاں میں تجھے کھاؤں گا۔ بیل نے کہا کہ اگر تو نے مجھے کھانا ہی ہے تو مجھے تین آوازیں نکالنے کی اجازت دے دے۔ پھر تم جو چاہو کرلینا۔ پھر بیل نے کہا کہ میں تو اسی دن کھایا گیا تھا جس دن سفید بیل کھایا گیا تھا۔
(٤) پھر حضرت علی نے فرمایا کہ یاد رکھو جس دن حضرت عثمان کو شہید کیا گیا میں اسی دن کمزور ہوگیا تھا۔

39088

(۳۹۰۸۹) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ سُمَیْعٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، قَالَ : خَمَّسَ عَلِیٌّ أَہْلَ النَّہْرِ۔
(٣٩٠٨٩) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی اہل نہر کے مال کا خمس دیا تھا۔

39089

(۳۹۰۹۰) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْحَکَمِ ، أَنَّ عَلِیًّا قَسَمَ بَیْنَ أَصْحَابِہِ رَقِیقَ أَہْلِ النَّہَرِ وَمَتَاعَہُمْ کُلَّہُ۔
(٣٩٠٩٠) حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت علی نے اہل نہر کے غلام اور ان کا سارا سامان اپنے ساتھیوں میں تقسیم کردیا تھا۔

39090

(۳۹۰۹۱) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ شَبِیبِ بْنِ غَرْقَدَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی تَمِیمٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، عَنْ أَمْوَالِ الْخَوَارِجِ ، فقَالَ : لَیْسَ فِیہَا غَنِیمَۃٌ وَلاَ غُلُولٌ۔
(٣٩٠٩١) بنو تمیم کے ایک آدمی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر سے خوارج کے مال کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا کہ اس میں غنیمت اور غلول نہیں ہے۔

39091

(۳۹۰۹۲) حَدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَدِّہِ ، قَالَ : فَزَعَ الْمَسْجِدُ حِینَ أُصِیبَ أَہْلُ النَّہْرِ۔
(٣٩٠٩٢) حضرت ابن ادریس کے دادا بیان کرتے ہیں کہ جب اہل نہر پر حملہ ہوا تو مسجد گونج اٹھی تھی۔

39092

(۳۹۰۹۳) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رضی اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ فِی قِتَالِ الْخَوَارِجِ : لَہُوَ أَحَبُّ إلَیَّ مِنْ قَتْلِ الدَّیْلَمِ۔
(٣٩٠٩٣) حضرت ابو سعید خدری خوارج کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ان سے قتال کرنا مجھے دیلم سے قتال کرنے سے زیادہ محبوب ہے۔

39093

(۳۹۰۹۴) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَنَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ أُسَیْرِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : یَتِیہُ قَوْمٌ مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ مُحَلَّقَۃٌ رُؤُوسُہُمْ۔ (مسلم ۱۶۰)
(٣٩٠٩٤) حضرت سہل بن حنیف سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ مشرق کی ایک قوم حق سے ہٹ جائے گی، ان کے سر مونڈے ہوئے ہوں گے۔

39094

(۳۹۰۹۵) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، قَالَ : حدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : لَمَّا مَنَعَ عَلِیٌّ الْحَکَمَیْنِ ، قَالَ أَہْلُ الْحَرُورَائِ : مَا تُرِیدُ أَنْ نُجَامِعَ لِہَؤُلاَئِ ، فَخَرَجُوا فَأَتَاہُمْ إبْلِیسُ ، فَقَالَ : أَیْنَ کَانَ ہَؤُلاَئِ الْقَوْمُ الَّذِینَ فَارَقْنَا مُسْلِمِینَ لَبِئْسَ الرَّأْیُ رَأْیُنَا ، وَلَئِنْ کَانُوا کُفَّارًا لَیَنْبَغِی لَنَا أَنْ نتناولہم ، قَالَ الْحَسَنُ : فَوَثَبَ عَلَیْہِمْ أَبُو الْحَسَنِ فَجَذَّہُمْ جَذًّا۔
(٣٩٠٩٥) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی نے دو حکم بنانے سے منع کیا تو اہل حروراء نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ جمع ہونے کو تیار نہیں اور وہ چلے گئے۔ پھر ان کے پاس ابلیس آیا اور اس نے کہا کہ وہ قوم کہاں گئی جسے ہم نے مسلمان ہونے کی حالت میں چھوڑ دیا ؟ ہماری رائے تو بہت بری رائے تھی۔ اگر وہ کافر بھی ہوتے تب بھی ہمیں ان کو ساتھ رکھنا چاہیے تھا ! حضرت حسن فرماتے ہیں کہ پھر حضرت علی نے خوارج پر حملہ کردیا اور انھیں جڑ سے اکھیڑ دیا۔

39095

(۳۹۰۹۶) حَدَّثَنَا شَبَابَۃُ ، عَنِ الْہُذَیْلِ بْنِ بِلاَلٍ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ، فَأَتَاہُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : إِنَّ عِنْدِی غُلاَمًا لِی أُرِیدُ بَیْعَہُ ، قَدْ أُعْطِیتُ بِہِ سِتَّ مِئَۃِ دِرْہَمٍ ، وَقَدْ أَعْطَانِی بِہِ الْخَوَارِجُ ، ثَمَانَ مِئَۃٍ ، أَفَأَبِیعُہُ مِنْہُمْ ؟ قَالَ : کُنْتُ بَائِعَہُ مِنْ یَہُودِیٍّ ، أَوْ نَصْرَانِیٍّ ؟ قَالَ : لاَ ، قَالَ : فَلاَ تَبِعْہُ مِنْہُمْ۔
(٣٩٠٩٦) حضرت ہذیل بن بلال فرماتے ہیں کہ میں محمد بن سیرین کے پاس تھا، ان کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کہ میرا ایک غلام ہے، میں اسے بیچنا چاہتا ہوں، مجھے اس کے چھ سو درہم دیئے گئے ہیں، اور مجھے خوارج نے اس کے آٹھ سو دراہم دیئے ہیں، کیا میں انھیں بیچ دوں ؟ انھوں نے پوچھا کہ کیا تم وہ غلام کسی یہودی یا نصرانی کو بیچنا چاہو گے ؟ میں نے کہا نہیں۔ انھوں نے فرمایا کہ پھر ان کو بھی نہ بیچو۔

39096

(۳۹۰۹۷) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا مُفَضَّل بْنُ مُہَلْہِلٍ ، عَنِ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ عَلِی ، فَسُئِلَ عَنْ أَہْلِ النَّہَرِ أمُشْرِکُونَ ہم ؟ قَالَ : مِنَ الشِّرْکِ فَرُّوا ، قِیلَ : فَمُنَافِقُونَ ہُمْ ؟ قَالَ : إِنَّ الْمُنَافِقِینَ لاَ یَذْکُرُونَ اللَّہَ إِلاَّ قَلِیلاً ، قِیلَ لَہُ : فَمَا ہُمْ ، قَالَ : قَوْمٌ بَغَوْا عَلَیْنَا۔ (ابن نصر ۵۹۳)
(٣٩٠٩٧) حضرت طارق بن شہاب فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی کے پاس تھا، ان سے اہل نہر کے بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ مشرک ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ وہ تو شرک سے بھاگنے والے ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ منافق ہیں ؟ انھوں نے کہا کہ منافق اللہ کا تھوڑا ذکر کرتے ہیں۔ ان سے کہا گیا کہ وہ کیا ہیں ؟ حضرت علی نے فرمایا کہ وہ ایک ایسی قوم ہیں جنہوں نے ہم سے بغاوت کی ہے۔

39097

(۳۹۰۹۸) حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ قَالَ : حَدَّثَنَا مُفَضَّل ، عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ ، عَنْ عَرْفَجَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لَمَّا جِیئَ عَلِیٌّ بِمَا فِی عَسْکَرِ أَہْلِ النَّہَرِ ، قَالَ : مَنْ عَرَفَ شَیْئًا فَلْیَأْخُذْہُ ، قَالَ : فَأَخَذُوہُ إِلاَّ قِدْرًا ، قَالَ : ثُمَّ رَأَیْتہَا بَعْدُ قَدْ أُخِذَتْ۔
(٣٩٠٩٨) حضرت عرفجہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب حضرت علی کے پاس اہل نہر کے لشکر کا مال ومتاع لایا گیا تو انھوں نے فرمایا کہ جس کو جو چیز بھلی لگے وہ لے لے۔ راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے ایک ہانڈی کے سوا سب کچھ لے لیا۔ بعد میں میں نے دیکھا وہ ہانڈی بھی کسی نے لے لی تھی۔

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔