hadith book logo

Kanz al-Ummal

4. کتاب البر

كنز العمال

5370
Kanz al-Ummal
5370- إن الله عز وجل رفيق يحب الرفق في الأمر كله، ويحب كل قلب خاشع حزين يعلم الناس الخير، ويدعو إلى طاعة الله ويبغض كل قلب قاس لاه ينام الليل كله، ولا يذكر الله فلا يدري يرد الله روحه أم لا؟ . "الديلمي عن أبي الدرداء".
٥٣٧٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی والے ہیں اور ہر چیز میں نرمی پسند کرتے ہیں، ہر عاجزی کرنے والے غم گین دل کو چاہتے ہیں جو لوگوں کو بھلائی کی بات سکھاتا ہو اللہ تعالیٰ کی عبادت کی طرف بلاتا ہو اور ہر سخت اور غافل کو ناپسند کرتے ہیں جو پوری رات سوتا رہے اور اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتا اور نہ یہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی روح واپس کرتے ہیں یا نہیں ؟ الدیلمی عن ابی الدرداء (رض))
5371
Kanz al-Ummal
5371- إن الله تعالى رفيق يحب الرفق ويرضاه، ويعين عليه ما لا يعين على العنف. "طب وابن عساكر عن أبي أمامة".
٥٣٧١۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی والے ہیں اور نرمی کو چاہتے اور پسند کرتے ہیں اور نرمی پر وہ اعانت کرتے ہیں جو سختی پر نہیں کرتے۔ (طبرانی فی الکبیر، ابن عساکر عن ابی امامہ )
5372
Kanz al-Ummal
5372- إن الله يحب أن تؤتى رخصه، كما يحب أن تترك معاصيه. "الشيرازي في الألقاب عن ابن عمر".
٥٣٧٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ اپنی (عطا کردہ) گنجائشوں پر عمل کرنے کو ایسے ہی پسند کرتے ہیں جیسے اپنی نافرمانیوں کو ترک کرنے کو پسند کرتے ہیں۔ (الشیرازی فی الالقاب عن ابن عمر)
5373
Kanz al-Ummal
5373- إن الله يحب الرفق ويرضاه، ويعين عليه ما لا يعين على العنف. "طب عن أبي أمامة".
٥٣٧٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی کو چاہتے اور پسند کرتے ہیں اور اس پر وہ کچھ عطا کرتے ہیں جو سختی پر عطا نہیں کرتے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامہ)
5374
Kanz al-Ummal
5374- إن الله يعطي على الرفق ما لا يعطى على العنف. "طب عن جرير".
٥٣٧٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی پر وہ کچھ عطا کرتے ہیں جو سختی پر عطا نہیں کرتے۔ (طبرانی فی الکبیر عن جریر)
5375
Kanz al-Ummal
5375- إن خير دينكم أيسره. "حم عن محجن بن الأدرع" "حم عن الأعرابي".
٥٣٧٥۔۔۔ تمہارا بہترین دین وہ ہے جو انتہائی آسان ہو۔ (مسند احمد عن محجن بن الادرع، مسند احمد عن الاعرابی)
5376
Kanz al-Ummal
5376- إن دينكم دين متين فأوغل فيه برفق فإن المنبت لا ظهرا أبقى، ولا أرضا قطع. "العسكري في الأمثال عن علي".
٥٣٧٦۔۔۔ تمہارا یہ دین بےحد مضبوط ہے اس میں نرمی سے داخل ہو، اس واسطے کہ (قافلہ سے) کٹ جانے والا نہ کسی سواری کو باقی چھوڑتا ہے اور نہ کسی زمین کو قطع (طے) کرسکتا ہے۔ (العسکری فی الامثال عن علی)
5377
Kanz al-Ummal
5377- إن هذا الدين متين فأوغل فيه برفق، ولا تبغض إلى نفسك عبادة الله، فإن المنبت لا أرضا قطع، ولا ظهرا أبقى. "بز ق والعسكري في الأمثال عن جابر وضعف".
٥٣٧٧۔۔۔ یہ دین انتہائی مضبوط ہے اس میں نرمی سے داخل ہو، اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی عبادت سے متنفر نہ کر، کیونکہ کٹ جانے والا نہ سواری چھوڑتا ہے اور نہ زمین طے کرتا ہے۔ (بزار، بخاری مسلم العسکری فی الامثال عن جابر وضعف)
5378
Kanz al-Ummal
5378- إن هذا الدين متين فأوغل فيه برفق، ولا تكرهوا عبادة الله إلى عباده، فإن المنبت لا يقطع سفرا ولا يستبقى ظهرا. "هب عن عائشة".
٥٣٧٨۔۔۔ یہ دین بےحد مضبوط ہے اس میں نرمی سے داخل ہو، اللہ تعالیٰ کے بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی عبادت ناپسند نہ کرو، کیونکہ (سفر سے) کٹ جانے والا نہ سفر کرسکتا ہے اور نہ کسی سواری کو باقی چھوڑ سکتا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن عائشہ (رض))
5379
Kanz al-Ummal
5379- إن هذا الدين متين فأوغل فيه برفق، ولا تبغض إلى نفسك عبادة ربك، فإن المنبت لا سفرا قطع، ولا ظهرا أبقى، فاعمل عمل امرئ يظن أنه لن يموت أبدا، واحذر حذر من يخشى أن يموت غدا. "هب ق والعسكري في الأمثال عن ابن عمرو" وفي لفظ: يظن أنه لن يموت إلا هرما.
٥٣٧٩۔۔۔ یہ دین مضبوط ہے اس میں نرمی سے داخل ہو، اپنے نفس میں عبادت کا بغض پیدا نہ کر، کیونکہ کٹ جانے والا نہ سفر کرسکتا ہے اور نہ سواری چھوڑتا ہے ایسے شخص کی طرح عمل کر جس کا گمان ہے کہ وہ کبھی نہیں مرے گا، اور اس شخص جیسا خوف رکھ جسے ڈر ہے کہ کل مرجائے گا۔ (بیہقی فی شعب الایمان، بخاری مسلم و العسکری فی الامثال عن ابن عمرو وفی لفظ یظن انہ لن یموت الاھرما)