hadith book logo

Kanz al-Ummal

43. عاریۃ لینے کا بیان

كنز العمال

29811
Kanz al-Ummal
29811- "على اليد ما أخذت حتى تؤديه". "حم" "عد، ك" عن سمرة.
29811 ۔۔۔ آدمی جو چیز مستعار لے اس کا واپس کرنا واجب ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن عدی والحاکم عن سمرۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 217 و ضعیف ابو داؤد 61 ۔
29812
Kanz al-Ummal
29812- "العارية مؤداة والمنحة مردودة". "هـ" عن أنس.
29812 ۔۔۔ مستعار چیز واپس کرنا ضروری ہے اور منحہ بھی واپس کیا جائے گا ۔ (رواہ ابن ماجہ عن انس) فائدہ : ۔۔۔ منحہ دودھ دینے والے جانور کو کہا جاتا ہے خواہ وہ بکری ہو گائے وہ بھینس ہو یا اونٹنی ہو وسرے کو دودھ پینے کے لیے جانور دینا بڑا فضیلت والا عمل ہے لہٰذا جو جانور بھی دودھ پینے کے لیے دیا جائے اس کی منفعت پر معاملہ طے ہوتا ہے اصل چیز مالک کی ہوتی ہے اس کا واپس کرنا ضروری ہے۔۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلۃ 27 ۔
29813
Kanz al-Ummal
29813- "العارية مؤداة والمنحة مردودة، والدين مقضي والزعيم غارم". "حم، د، ت، هـ" والضياء - عن أبي أمامة.
29813 ۔۔۔ مستعار چیز کا واپس کرنا واجب ہ منخہ کا واپس کرنا ضروری ہے قرض ادا کردیا جائے اور ضامن ضمانت پوری کرنے پر مجبور ہے۔۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد والترمذی وابن ماجہ والضیاء عن ابی امامۃ)
29814
Kanz al-Ummal
29814- "عارية مؤادة". "ك، هـ" عن ابن عباس.
29814 ۔۔۔ مسعار چیز کا واپس کرنا واجب ہے (رواہ الحاکم وابن ماجہ عن ابن عباس)
29815
Kanz al-Ummal
29815 - "إن الإسلام لا يحرز لكم، العارية مؤادة". "هق" عن عطاء بن أبي رباح مرسلا.
29815 ۔۔۔ اسلام تمہارے لیے کسی چیز کو ضائع اور تلف ہونے سے نہیں بچاتا لہٰذا مستعار کا واپس کرنا واجب ہے۔ (رواہ البیھقی فی السن عن عطاء بن ابی ریاح مرسلا)
29816
Kanz al-Ummal
29816- "العارية مؤداة، والمنحة مردودة، ومن وجد لقحة3 فلا يحل له صرارها حتى يردها". "حب، طب، ص" عن أبي أمامة.
29816 ۔۔۔ مستعار کا واپس کرنا واجب ہے منحہ کا واپس کرنا ضروری ہے جو شخص دودھ دینے والی اونٹنی کے تھنوں کو دھاگے سے باندھے ہوئے دیکھے وہ اس کا دھاگا نہ کھولے حتی کہ اونٹنی واپس کر دے۔ (رواہ ابن حبان والطبرانی و سعید بن المنصور عن ابی امامۃ)
29817
Kanz al-Ummal
29817- "المنحة والمنيحة مؤداة، والعارية مؤداة قيل: يا نبي الله فعهد الله عز وجل؟ قال: عهد الله أحق ما أدي". الحاكم في الكنى وابن النجار - عن أبي أمامة.
29817 ۔۔۔ دودھ پینے کے لیے عطیہ پر دیا گیا جانور واپس کرنا واجب ہے مستعار کا واپ کرنا ضروری ہے عرض کیا گیا اے اللہ کے نبی کیا یہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا حکم ہے ؟ فرمایا : اللہ تبارک وتعالیٰ کا حکم پورا کرنا واجب ہے۔ (رواہ الحاکم فی الکنی وابن النجار عن ابی امامۃ)
29818
Kanz al-Ummal
29818- عن عمر قال: العارية بمنزلة الوديعة، ولا ضمان فيها إلا أن يتعدى. "عب".
29818 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مستعار چیز ودیعت کی طرح ہوتی ہے مستعار کے ضائع ہونے پر ضمان نہیں ہاں البتہ زیادتی سے ضائع ہوجائے تب اس پر ضمان ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
29819
Kanz al-Ummal
29819- عن علي قال: ليس على صاحب العارية ضمان. "عب".
29819 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مستعار چیز لینے والے پر ضمان ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)
29820
Kanz al-Ummal
29820- عن علي قال: ليست العارية مضمونة إنما هو معروف إلا أن يخالف فيضمن. "عب".
29820 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : مستعار چیز پر ضمان نہیں چونکہ مستعار دینا ایک بھلائی ہے البتہ اگر لینے والا زیادتی کرے پھر اس پر ضمان آئے گا۔ (رواہ عبدالرزاق)