hadith book logo

HADITH.One

HADITH.One

Urdu

Support

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Kanz al-Ummal

3. حرف ہمزہ کی تیسری کتاب مشتمل بر اخلاق کنز العمال کی اقوال کی قسم

كنز العمال

5128

5128- مكارم الأخلاق من أعمال الجنة. "طس عن أنس."
٥١٢٨۔۔۔ اچھے اخلاق جنت کے اعمال ہیں۔ (طبرانی الاوسط عن انس (رض))

5129

5129- مكارم الأخلاق عشرة: تكون في الرجل ولا تكون في ابنه، وتكون في الابن ولا تكون في الأب، وتكون في العبد ولا تكون في سيده، يقسمها الله تعالى لمن أراد به السعادة: صدق الحديث وصدق البأس، وإعطاء السائل، والمكافأة بالصنائع، وحفظ الأمانة، وصلة الرحم، والتذمم للجار، والتذمم للصاحب 1 وقراء الضيف، ورأسهن الحياء. "الحكيم هب عن عائشة". __________ 1 هو أن يحفظ ذمامه ويطرح عن نفسه ذم الناس له إن لم يحفظه. النهاية في غريب الحديث "2/169" ص.
٥١٢٩۔۔۔ اچھے اخلاق دس ہیں جو (بعض دفعہ) مرد میں تو ہوتے ہیں (لیکن) اس کا بیٹا ان سے عاری ہوتا ہے اور (بسا اوقات) بیٹے میں ہوتے ہیں جبکہ باپ ان سے محروم ہوتا ہے (کبھی) غلام میں ہوتے ہیں (لیکن) اس کے مالک میں نہیں ہوتے، اللہ تعالیٰ ان اخلاق کو اس کے لیے تقسیم فرماتے ہیں جس کو نیک بخت وسعادت مند بنانا چاہیں۔
١۔۔۔ گفتگو کی سچائی۔ ٢۔۔۔ سچی تنگدستی۔ ٣۔۔۔ مانگنے والے کو دینا۔
٤۔۔۔ نیکی کرکے بدلہ اتارنا۔ ٥۔۔۔ امانت کی حفاظت۔ ٦۔۔۔ رشتہ داری کو قائم رکھنا۔
٧، ٨۔۔۔ پڑوستی اور دوست کے لیے عار محسوس کرنا۔ ٩۔ مہمان نوازی کرنا اور ان سب کی بنیاد۔
١٠۔۔۔ شرم و حیاء ہے۔ (حکیم بیہقی فی شعب الایمان عن عائشہ (رض))

5130

5130- أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا. "حم حب د ك عن أبي هريرة".
٥١٣٠۔۔۔ جس مومن کے اخلاق اچھے ہیں وہ کامل ایمان والا ہے۔ (مسند احمد ، ابن حبان، ابو داؤد، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))

5131

5131- أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وخياركم لنسائهم. "ت حسن صحيح حب عن أبي هريرة".
٥١٣١۔۔۔ جس کے اخلاق اچھے ہوں وہ کامل ترین ایمان والا ہے اور تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنی عورتوں کے حق میں بہترین ہو۔
تشریح :۔۔۔ بظاہر یہاں ایک لفظ چھوٹ گیا ہے ” وخبارھم خیار النسائھم “ زیادہ مناسب ہے۔

5132

5132- الخلق الحسن يذيب الخطايا كما يذيب الماء الجليد، والخلق السوء يفسد العمل كما يفسد الخل العسل. "طب عن ابن عباس".
٥١٣٢۔۔۔ اچھے اخلاق گناہوں کو یوں پگھلا دیتے ہیں جیسے پانی برف کو پگھلا دیتا ہے، اور برے اخلاق اعمال کو ایسے خراب کرتے ہیں جیسے سرکہ شہد کو خراب کردیتا ہے۔ (طبرانی الکبیر عن ابن عباس (رض))

5133

5133- حسن الخلق يذيب الخطايا كما تذيب الشمس الجليد. "عد عن ابن عباس".
٥١٣٣۔۔۔ اچھے اخلاق گناہوں کو یوں پگھلا دیتے ہیں جیسے دھوپ برف کو پگھلا دیتی ہے۔ (الکامل لابن عدی عن ابن عباس (رض))

5134

5134- إن حسن الخلق ليذيب الخطيئة كما تذيب الشمس الجليد. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عباس عن أنس".
٥١٣٤۔۔۔ بیشک اچھے اخلاق برائیوں کو یوں پگھلا دیتے ہیں جیسے دھوپ برف کو پگھلا دیتی ہے۔ (الخرانطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عباس عن انس )

5135

5135- الخلق الحسن زمام من رحمة الله تعالى. "أبو الشيخ في الثواب عن أبي موسى".
٥١٣٥۔۔۔ اچھے اخلاق اللہ تعالیٰ کی رحمت کی لگام ہیں۔ (ابو الشیخ فی الثواب عن ابی موسیٰ)

5136

5136- الخلق الحسن لا ينزع إلا من ولد حيضة أو ولد زنية. "فر عن أبي هريرة".
٥١٣٦۔۔۔ اچھے اخلاق صرف حیض اور زناء کی پیدائش والے سے چھینے جاتے ہیں۔ (فردوس عن ابوہریرہ (رض))
تشریح : ۔۔۔ ضروری نہیں کہ ہر بداخلاق حیض و زناء کی پیدائش ہو، بلکہ یہ مذمت و حقارت کے درجہ میں ہے جیسے دوسری احادیث میں آیا ہے کہ منافق ہی جھوٹ بولتا ، وعدہ خلافی کرتا اور امانت میں خیانت سے کام لیتا ہے۔

5137

5137- الخلق وعاء الدين. "الحكيم عن أنس".
٥١٣٧۔۔۔ اخلاق دین کا برتن ہیں۔ (الحکیم عن انس)
تشریح :۔۔۔ جتنے اچھے اخلاق ہوں گے اتنی زیادہ دینداری ہوگی، صرف نماز، روزہ ، اور ظاہری اعمال دین نہیں بلکہ دین کے اجزاء ہیں۔

5138

5138- أحب عباد الله إلى الله أحسنهم خلقا. "طب عن أسامة بن شريك".
٥١٣٨۔۔۔ وہ شخص اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ بندہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ (طبرانی فی الکبیر عن اسامہ بن شریک)

5139

5139- إن الله يحب السهل الطليق. "الشيرازي هب عن أبي هريرة".
٥١٣٩۔۔۔ بیشک نرمی اور خندہ روئی کو اللہ تعالیٰ پسند فرماتے ہیں۔ الشیرازی بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض)

5140

5140- حسن الخلق خلق الله الأعظم."طب عن عمار بن ياسر".
٥١٤٠۔۔۔ خوش اخلاقی اللہ کا سب سے بڑا خلق ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عمار بن یاسر)

5141

5141- حسن الخلق نصف الدين. "فر عن أنس".
٥١٤١۔۔۔ اچھے اخلاق آدھا دین ہیں۔ (فردوس عن انس (رض))
تشریح :۔۔۔ اس واسطے کہ دین کے تمام شعبوں میں خوش اخلاقی کی ضرورت بےحد زیادہ ہے۔

5142

5142- حسن الملكة نماء، وسوء الخلق شؤم، والبر زيادة في العمر، والصدقة تمنع ميتة السوء. "حم طب عن رافع بن مكيث".
٥١٤٢۔۔۔ عمدہ اخلاق بڑھوتری کا باعث ہیں۔ (جبکہ) برے اخلاق نحوست و بےبرکتی کا سبب ہیں اور نیکی عمر میں زیادتی و اضافہ کا ذریعہ ہے اور صدقہ کرنا بری موت سے روکتا ہے۔ (مسند احمد طبرانی فی الکبیر عن رافع بن مکیث)
تشریح : ۔۔۔ یہاں دو باتیں قابل لحاظ ہیں، نحوست اور عمر میں اضافہ کا باعث ، سو خوب سمجھنا چاہیے کہ نحوست کی ہمارے دین میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ یہ ہماری تعلیم ہے، بلکہ مراد بےبرکتی ہے دوسری بات عمر میں اضافہ کی تو یہ معاملہ تقدیر سے تعلق رکھتا ہے، جس کا علم فقط اللہ تعالیٰ کو ہے جیسے اللہ تعالیٰ عمر کم کرنے پر قادر ہیں تو عمر کے اضافہ پر بھی انہی کی قدرت ہے۔

5143

5143- حسن الملكة يمن، وسوء الخلق شؤم. "د عن رافع بن مكيث"1 __________ 1 رافع بن مكيث الجهني، شهد الحديبة وكان معه أحد ألوية جهينة يوم الفتح واستعمله النبي صلى الله عليه وسلم على صدقات قومه وشهد الجابية مع عمر رضي الله عنه، روى عن النبي صلى الله عليه وسلم، وعنه ابنه الحارث له عند أبي داود حديث واحد في حسن الخلق وسوء الملكة. مكيث: بفتح الميم وكسر الكاف، تهذيب التهذيب "3/231". ص". 2 رواه البخاري في الأدب المفرد برقم "284" باب حسن الخلق إذا فقهوا. وقال: أخرجه الحاكم في الإيمان ورواه أبو داود عن عائشة وزاد: صائم النهار. ص.
٥١٤٣۔۔۔ اچھے اخلاق مبارک ہیں اور برے اخلاق نامبارک ہیں۔ (ابو داؤد عن رافع بن مکیث)

5144

5144- حسن الملكة يمن، وسوء الخلق شؤم، وطاعة المرأة ندامة، والصدقة تدفع القضاء السوء. "ابن عساكر عن جابر".
٥١٤٤۔۔۔ اچھے اخلاق مبارک اور برے اخلاق نا مبارک ہیں، عورت کی اطاعت و فرمان برداری ندامت و پشیمانی ہے اور صدقہ بری تقدیر کو ہٹا دیتا ہے۔ (ابن عساکر عن جابر (رض) )
تشریح : ۔۔۔ یعنی جب آدمی صرف عورت کی بات کو ترجیح دے اوروں کا مشورہ نہ مانے اور بسا اوقار عورت کی بات اچھے نتائج کی حامل ہوتی ہے جیسا کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر ایک صحابی کے مشورہ پر آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمل فرمایا، اور یہاں مراد عورت کی حکمرانی ہے۔

5145

5145- إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجة القائم بالليل الظامئ بالهواجر. "طب عن أبي أمامة".
٥١٤٥۔۔۔ بیشک آدمی اپنے اخلاق کے ذریعہ اس شخص کا درجہ حاصل کرلیتا ہے جو رات کو عبادت کرتا ہوا ور سخت گرمیوں میں روزے کی وجہ سے پیاسا رہتا ہو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامہ)
تشریح :۔۔۔ عمل کا ثواب اور معنی رکھتا ہے اور خود عمل کا ثواب اور ہے جیسے کہ دیوار تلے دب کر مرنے والے کو شہید کا ثواب ملتا ہے لیکن وہ شہید کہلاتا نہیں ۔

5146

5146- إن المؤمن ليدرك بحسن الخلق درجة القائم الصائم. "د حب عن عائشة".
٥١٤٦۔۔۔ بیشک مومن آدمی اچھے اخلاق کی وجہ سے روزے دار اور (رات کو نماز میں) کھڑے ہونے والا درجہ حاصل کرلیتا ہے۔ (ابو داؤد، ابن حبان عن عائشہ (رض))

5147

5147- إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجات قائم الليل صائم النهار. "حم ك عن عائشة"2
٥١٤٧۔۔۔ بیشک بندہ اپنے اچھے اخلاق کی بدولت رات کو کھڑے ہونے والے اور دن کو روزہ رکھنے والے کے درجات حاصل کرلیتا ہے۔ (مسند احمد، مستدرک الحاکم عن عائشہ (رض))

5148

5148- إن المسلم المسدد ليدرك درجة الصوام القوام بآيات الله بحسن خلقه وكرم ضريبته 1 "حم طب عن ابن عمر". __________ 1 ضريبته: أي طبيعته وسجيته. النهاية في غريب الحديث "3/80". ص".
٥١٤٨۔۔۔ بیشک صحیح مومن اچھے اخلاق اور طبیعت کی سخاوت و کرم نوازی کے ذریعہ ، روزہ داروں اور اللہ تعالیٰ کی آیات کی تلاوت کرنے والوں کا درجہ پالیتا ہے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر (رض))

5149

5149- إن العبد ليبلغ بحسن خلقه عظيم درجات الآخرة وشرف المنازل وإنه لضعيف العبادة وإنه ليبلغ بسوء خلقه أسفل درك جهنم، وإنه لعابد. "سمويه طب والضياء عن أنس".
٥١٤٩۔۔۔ بیشک بندہ اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے آخرت کے عظیم درجوں اور اعلیٰ منازل تک پہنچ جاتا ہے جبکہ وہ عبادت میں کمزور ہوتا ہے اور بندہ اپنے برے اخلاق کے ذریعہ جہنم کے سب سے نچلے طبقہ تک جا پہنچتا ہے حالانکہ وہ عبادت گزار ہوتا ہے۔ (سمویہ طبرانی فی الکبیر عن انس)

5150

5150- ما من شيء يوضع في الميزان أثقل من حسن الخلق، فإن صاحب حسن الخلق ليبلغ به درجة صاحب الصوم والصلاة. "ت عن أبي الدرداء". وسيأتي برقم [5192] .
٥١٥٠۔۔۔ جو چیزیں ترازو میں تولی جائیں گی ان میں سے اچھے اخلاق سب سے زیادہ بوجھل و وزن دار ہوں گے، اس واسطے کہ اچھے اخلاق والا شخص روزہ دار اور نمازی کے درجہ تک پہنچ جاتا ہے۔ (ترمذی عن ابی الدرداء)
یہ حدیث ٥١٩٢ میں بھی آئے گی۔

5151

5151- إن الناس لم يعطوا شيئا خيرا من حسن الخلق. "طب عن أسامة بن شريك".
٥١٥١۔۔۔ لوگوں کو اچھے اخلاق سے بہتر کوئی چیز نہیں دی گئی۔ (طبرانی فی الکبیر عن اسامہ بن شریک)

5152

5152- إن أحسن الحسن الخلق الحسن. "المستغفري في مسلسلاته وابن عساكر عن الحسن بن علي".
٥١٥٢۔۔۔ بیشک سب سے اچھی چیز اچھے اخلاق ہیں۔ (المستغفری فی مسلسلاتہ وابن عساکر عن الحسن بن علی )

5153

5153- إن محاسن الأخلاق مخزونة عند الله تعالى، فإذا أحب الله عبدا منحه خلقا حسنا. "الحكيم عن العلاء بن كثير" مرسلا.
٥١٥٣۔۔۔ بیشک اچھے اخلاق اللہ تعالیٰ کے پاس خزانہ کی صورت میں ہیں اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو پسند فرماتے ہیں تو اسے اچھے اخلاق سے نوازتے ہیں۔ (الحکیم عن العلاء بن کثیر)
یہ حدیث مرسل ہے۔

5154

5154- إن من أحبكم إلي أحسنكم أخلاقا. "خ عن ابن عمرو"1 __________ 1 رواه البخاري في صحيحه عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما: إن من خياركم أحسنكم أخلاقا، كتاب المناقب باب صفة النبي صلى الله عليه وسلم. صحيح البخاري "4/230". ورواه مسلم في صحيحه عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما. كتاب الفضائل رقم "2321". وفي الأدب المفرد للبخاري برقم "271". ص".
٥١٥٤۔۔۔ مجھے تم میں سب سے زیادہ محبوب وہ شخص ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ (بخاری عن ابن عمرو)

5155

5155- إن من أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وألطفهم بأهله."ت ك عن عائشة"2 2 رواه الترمذي كتاب الإيمان باب في استكمال الإيمان والزيادة والنقصان رقم "2615" وقال حديث حسن صحيح. وأخرجه الحاكم تحفة الأحوذي "7/357". ص.
٥١٥٥۔۔۔ مومنوں میں وہ شخص کامل ترین ایمان والا ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور اپنے گھر والوں کے ساتھ نرم گوشہ ہو۔ (ترمذی، مستدرک الحاکم عن عائشہ (رض))

5156

5156- إن هذه الأخلاق من الله تعالى فمن أراد الله به خيرا منحه خلقا حسنا، ومن أراد به سوءا منحه سيئا."طس عن أبي هريرة".
٥١٥٦۔۔۔ یہ اچھے اخلاق اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں، جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کسی بھلائی کا ارادہ فرمائیں تو اسے اچھے اخلاق سے نوازتے ہیں، اور جسے کسی شر میں مبتلا کرنا چاہیں تو اسے برے اخلاق بخش دیتے ہیں۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ )

5157

5157- إنك امرؤ قد أحسن الله خلقك فأحسن خلقك. "ابن عساكر عن جرير".
٥١٥٧۔۔۔ تو ایسا شخص ہے جس کی بناوٹ اللہ تعالیٰ نے اچھی بنائی سو تو اپنے اخلاق اچھے کر۔ (ابن عساکر عن جریر)

5158

5158- إنكم لا تسعون الناس بأموالكم، ولكن يسعهم منكم بسط الوجه، وحسن الخلق. البزار "حل ك هب عن أبي هريرة".
٥١٥٨۔۔۔ تم لوگ اپنے اموال کے ذریعہ لوگوں کو وسعت و گنجائش نہیں دے سکتے ، البتہ تمہاری خندہ پیشانی اور اچھے اخلاق ان کی گنجائش کا باعث بن سکتے ہیں۔ (البزار، حلیۃ الاولیاء، مستدرک الحاکم، بیہقی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))

5159

5159- أوحى الله تعالى إلى إبراهيم: يا خليلي حسن خلقك ولو مع الكفار تدخل مداخل الأبرار، فإن كلمتني سبقت لمن حسن خلقه أن أظله في عرشي. وأن أسكنه حظيرة قدسي، وأن أدنيه من جواري. الحكيم "طس عن أبي هريرة".
٥١٥٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی، اے میرے خلیل ! اپنے اخلاق اچھے ہی رکھیے گا چاہے کفار کے ساتھ ہوں، آپ نیک لوگوں کے مقامات میں داخل ہوجائیں گے، اس واسطے کہ میری بات پہلے سے ہی اس شخص کے لیے باعث ہوچکی ہے کہ جو اپنی اخلاق اچھے کرلے گا میں اسے اپنے عرش کے نیچے سایہ عطا کروں گا اور اسے اپنی پاکیزگی کہ جگہ میں ٹھہراؤں گا اور اسے اپنے پڑوس کے قریب رکھوں گا۔ (الحکیم طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ (رض) )
تشریح :۔۔۔ یہاں یہ معنی درست نہیں کہ ” اپنے اخلاق اچھے کرلیں “ کیونکہ انبیاء (علیہ السلام) اخلاق کے درجہ پر فائز ہوتے ہیں، بلکہ یہ امر دوام و ہمیشگی کے لیے ہے مطلب یہ ہے کہ جیسے آپ کے اخلاق پہلے سے اچھے ہیں انھیں باقی رکھئے گا۔

5160

5160- أول ما يوضع في الميزان الخلق الحسن. "طب عن أم الدرداء".
٥١٦٠۔۔۔ سب سے پہلے جو چیز ترازو میں تلے گی وہ اچھے اخلاق ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ام الدرداء (رض))

5161

5161- ليس شيء أثقل في الميزان من الخلق الحسن. "حم عن أبي الدرداء".
٥١٦١۔۔۔ اچھے اخلاق سے بڑھ کر کوئی چیز ترازو میں زیادہ بوجھل نہ ہوگی۔ (مسند احمد عن ابی الدرداء (رض))

5162

5162- ألا أخبركم بمن تحرم عليه النار غدا على كل هين لين قريب سهل. "ت عن ابن مسعود"1 1رواه الترمذي في صفة القيامة رقم "2490" عن عبد الله بن مسعود وقال هذا حديث حسن غريب. وقال صاحب تحفة الأحوذي "7/191" وأخرجه أحمد والطبراني. ص".
٥١٦٢۔۔۔ کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ کل (قیامت میں) کس پر آگ حرام ہوگی، ہر اس شخص پر جو نرم گو معمولی حیثیت کا قریب اور نرم خو ہو۔ (ترمذی عن ابن مسعود (رض))

5163

5163- البر حسن الخلق، والإثم ما حاك في صدرك، وكرهت أن يطلع عليه الناس. "خد م ت عن النواس بن سمعان"2 __________ 2رواه مسلم في صحيحه باب تفسير البر والإثم رقم "2553". قال النووي: البر يكون بمعنى الصلة وبمعنى اللطف والمبرة وحسن الصحبة والعشرة وبمعنى الطاعة وهذه الأمور هي مجامع حسن الخلق حاك: أي تحرك فيه وتردد ولم ينشرح له الصدر وحصل في القلب منه الشك وخوف كونه ذنبا. والترمذي كتاب الزهد رقم "2390" باب ما جاء في البر والإثم. وقال" هذا حديث حسن صحيح". ص.
٥١٦٣۔۔۔ نیکی ، اچھے اخلاق ہیں، برائی وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے اور تو اس بات کو ناپسند سمجھے کہ لوگ اس اس پر مطلع ہوجائیں گے۔ (بخاری فی الادب، ترمذی عن النواس بن سمعان)
نووی (رح) فرماتے ہیں کہ لفظ ابر کبھی جوڑنے، لطف و مہربانی نیکی اور اچھی صحبت و معاشرت کے معنی میں استعمال ہوتا ہے یہ تمام چیزیں اچھے اخلاق کا مجموعہ ہیں حاک متحرک ہونے کے معنی میں ہے یعنی دل میں تردد ہو شرح صدر نہ ہو بلکہ دل میں اس کے گناہ ہونے کا شک اور خوف گزرے۔

5164

5164- الجمال في الرجل اللسان. "ك عن علي بن الحسين مرسلا".
٥١٦٤ ۔۔۔ آدمی میں خوبصورتی اس کی زبان ہے۔ (مسندرک الحاکم عن علی بن حسین مرسلا)

5165

5165- خياركم أحاسنكم أخلاقا. "حم ق ت عن ابن عمرو".
٥١٦٥۔۔۔ تم میں سب سے بہتر لوگ وہ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ مسند احمد، بخاری، مسلم، ترمذی عن ابن عمرو)

5166

5166- خياركم أحاسنكم أخلاقا، الموطؤون أكنافا، وشراركم الثرثارون المتفيهقون المتشدقون. "هب عن ابن عباس".
٥١٦٦۔۔۔ وہ لوگ تم میں سب سے بہتر ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، جن کے کندھے جھکے ہوں اور تماری برے لوگ وہ ہیں جو زیادہ بولتے ہیں جو منہ چیر کر اور باچھیں بگاڑ کر بولتے ہوں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابن عباس (رض)

5167

5167- خياركم أطولكم أعمارا، وأحسنكم أخلاقا. "حم والبزار عن أبي هريرة".
٥١٦٧۔۔ جن لوگوں کی عمریں لمبی اور اخلاق اچھے ہوں وہ تمہارے بہترین لوگ ہیں (مسند احمد والبزار عن ابوہریرہ (رض)

5168

5168- خير الناس أحسنهم خلقا. "طب عن ابن عمر".
٥١٦٨۔۔۔ بہترین لوگ وہ ہیں جن کے اخلاق اچھے ہوں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)

5169

5169- خير ما أعطي الناس خلق حسن. "حم ن هـ ك عن أسامة بن شريك".
٥١٦٩۔۔۔ لوگوں کو جو چیزیں دی گئیں ان میں سب سے اچھی چیز اچھے اخلاق ہیں۔ (مسند احمد، نسائی، ماجہ، مستدرک الحاکم عن اسامہ بن شریک)

5170

5170- خير ما أعطي الرجل المؤمن خلق حسن، وشر ما أعطي الرجل قلب سوء في صورة حسنة. "ش عن رجل من جهينة".
٥١٧٠۔۔۔ مومن آدمی کو جو بہترین چیز دی گئی وہ اچھے اخلاق ہیں ، اور آدمی کو جو بری چیز دی گئی وہ برا دل ہے جو اچھی صورت میں ہو۔ (مصنف ابن ابی شیبہ عن رجل من جنید)

5171

5171- خيركم إسلاما أحاسنكم أخلاقا إذا فقهوا. "خد عن أبي هريرة"1 __________ 1 رواه البخاري في الأدب المفرد رقم "285" وقال أخرجه أحمد. إذا فقهوا: بكسر القاف أي إذا فهموا وعلموا، وبضمها: إذا صاروا فقهاء علماء. شرح الأدب المفرد للبخاري رقم الحديث "71". ص".
٥١٧١۔۔۔ تم میں سے ان لوگوں کا اسلام انتہائی اچھا ہے جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں جب وہ دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرلیں۔ (بخاری فی الادب، عن ابوہریرہ (رض))

5172

5172- رأس العقل بعد الإيمان بالله التحبب إلى الناس. "طس عن علي."
٥١٧٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان کے بعد عقل کی بنیاد لوگوں سے محبت کرنا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض)

5173

5173- رأس العقل بعد الإيمان بالله التودد إلى الناس. "هب عن أبي هريرة".
٥١٧٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان کے بعد عقل کی بنیاد لوگوں سے محبت کرنا ہے۔ طبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ (رض))

5174

5174- رأس العقل بعد الدين التودد إلى الناس، واصطناع الخير إلى كل بر وفاجر. "هب عن علي".
٥١٧٤۔۔۔ دین کے بعد عقل کی جڑ لوگوں سے محبت کرنا اور ہر نیک و بد سے بھلائی کرنا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن علی)

5175

5175- أثقل شيء في الميزان الخلق الحسن. "حب عن أبي الدرداء".
٥١٧٥۔۔۔ ترازو میں سب سے بھاری چیز اچھے اخلاق ہیں۔ (ابن حبان عن ابی الدرداء (رض))

5176

5176- أثقل شيء في ميزان المؤمن خلق حسن، إن الله يبغض الفاحش المتفحش البذي. "هق عن أبي الدرداء".
٥١٧٦۔۔۔ مومن کے میزان و ترازو میں سب سے وزنی چیز اچھے اخلاق ہوں گے، بیشک اللہ تعالیٰ فحش گو، فحش پسند اور فضول گو سے نفرت کرتے ہیں۔ (بیہقی فی السنن عن ابی الدرداء (رض))

5177

5177- أفضل الأعمال حسن الخلق وأن لا تغضب إن استطعت. "الخرائطي في مساوى الأخلاق عن العلاء بن الشخير"2 2 يزيد بن عبد الله بن الشخير العامري أبو العلاء البصري. وقال" النسائي ثقة، وذكره ابن حبان في الثقات وتوفي سنة "111" هـ. وقال" العجلي: بصري تابعي ثقة. تهذيب التهذيب "11/341". ص".
٥١٧٧۔۔۔ سب سے افضل عمل اچھے اخلاق ہیں اور جہاں تک ہو سکے تو غبضناک نہ ہو۔ (الخرانطی فی مساوی الاخلاق عن العلای بن الشخیر)

5178

5178- أقربكم مني مجلسا يوم القيامة أحسنكم خلقا. "ابن النجار عن علي".
٥١٧٨۔۔۔ قیامت کے روز تم میں سے اس شخص کی مجلس میرے بہت قریب ہوگی جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں گے۔ (ابن النجار عن علی)

5179

5179- أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا الموطؤون أكنافا الذين يألفون ويؤلفون، ولا خير فيمن لا يألف ولا يؤلف. "طس عن أبي سعيد".
٥١٧٩۔۔۔ کامل ترین ایمان والا وہ مومن ہے جو اخلاق میں سب سے اچھا ہو، جن کے کندھے جھکے ہوں، جو محبت کرتے اور ان سے لوگ محبت کرتے ہوں، اس شخص میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ محبت کرے اور نہ اس سے الفت کی جائے۔ (طبرانی فی الارسط عن ابی سعید)

5180

5180- إن الله يحب معالي الأخلاق ويكره سفسافها. "ك عن سهل بن سعد".
٥١٨٠۔۔۔ بیشک اللہ تعالیٰ اعلیٰ اخلاق کو پسند کرتے ہیں اور گھٹیا اخلاق کو ناپسند کرتے ہیں۔ (مستدرک الحاکم عن سنبل بن سعید)

5181

5181- إن أحبكم إلي وأقربكم مني في الآخرة مجالس محاسنكم أخلاقا وإن أبغضكم إلي وأبعدكم مني في الآخرة مساويكم أخلاقا الثرثارون المتفيهقون المتشدقون. "حم حب طب هب عن أبي ثعلبة الخشني".
٥١٨١۔۔۔ تم میں سے مجھے زیادہ محبوب اور آخرت میں میری مجلس کے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق اچھے ہوں ، اور مجھے سب سے زیادہ مبغوض اور آخرت میں مجھے سے زیادہ دور وہ لوگ ہوں گے جن کے برے اخلاق ہیں جو بہت بولنے والے اور تکبر کرنے والے ، باچھیں نکال کر بولنے والے ہیں۔ (مسند احمد، ابن حبان، طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن ابی نعلہ الحسنی)

5182

5182- إن أقربكم مني منزلا يوم القيامة أحاسنكم أخلاقا في الدنيا. "ابن عساكر عن أبي هريرة".
٥١٨٢۔۔۔ قیامت کے روز ان لوگوں کے ٹھکانے میرے زیادہ نزدیک ہوں گے جن کے دنیا میں اخلاق اچھے ہوں گے۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))

5183

5183- إن أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وإن حسن الخلق ليبلغ درجة الصوم والصلاة. "البزار عن أنس".
٥١٨٣۔۔۔ مومنوں میں وہ شخص کامل ترین ایمان والا ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں، بیشک اچھے اخلاق والا نماز روزے کا درجہ پالیتا ہے۔ (البزار عن انس)

5184

5184- إن من أحبكم إلي وأقربكم مني مجلسا يوم القيامة أحاسنكم أخلاقا، وإن أبغضكم إلي وأبعدكم مني يوم القيامة الثرثارون والمتشدقون والمتفيهقون، قالوا: يا رسول الله ما المتفيهقون؟ قال: المتكبرون. "ت عن جابر". كتاب البر رقم [2019] .
٥١٨٤۔۔۔ تم میں سے مجھے زیادہ محبوب اور قیامت کے روز میری مجلس کے زیادہ نزدیک وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق اچھے ہوں گے، اور وہ لوگ مجھے زیادہ مبغوض اور قیامت کے دن مجھ سے زیادہ دور ہوں گے جو بہت بولنے اور باچھیں نکال کر بولنے والے اور تکبر کرنے والے ہوں گے، صحابہ نے پوچھا : یا رسول اللہ ! متفیہقون کون لوگ ہیں ؟ آپ نے فرمایا : تکبر کرنے والے۔ (ترمذی عن جابر ، کتاب البر ٢١٠١٩)

5185

5185- ما شيء أثقل في ميزان المؤمن يوم القيامة من خلق حسن فإن الله تعالى يبغض الفاحش البذي. "ت عن أبي الدرداء".
٥١٨٥۔۔۔ قیامت کے روز مومن کے میزان میں حسن اخلاق سے بڑھ کر کوئی چیز وزنی نہ ہوگی، بیشک اللہ تعالیٰ فحش گو اور فضول بکواس کرنے والے کو ناپسند کرتے ہیں۔ (ترمذی عن ابی الدرداء (رض))

5186

5186- لا تكونوا عون الشيطان على أخيكم. "خ عن أبي هريرة".
٥١٨٦۔۔۔ اپنے بھائی کے خلاف شیطان کے مددگار نہ بنو۔ (بخاری عن ابوہریرہ (رض))

5187

5187- عليك بحسن الخلق فإن أحسن الناس خلقا أحسنهم دينا. "طب عن معاذ".
٥١٨٧۔۔۔ اچھے اخلاق کو اختیار کرو کیونکہ لوگوں میں بہترین اخلاق والا بہترین دین والا ہوتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن معاذ)

5188

5188- عليك بحسن الخلق وطول الصمت، فوالذي نفسي بيده ما تجمل الخلائق بمثلهما. "ع عن أنس".
٥١٨٨۔۔۔ اچھے اخلاق اور زیادہ خاموشی کو اختیار کرو، اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے مخلوق نے ان جیسی دو چیزوں سے بڑھ کر خوبصورتی حاصل نہیں کی۔ (مسند ابی یعلی عن انس (رض))
تشریح :۔۔۔ یعنی اچھے اخلاق اور زیادہ دیر خاموش رہنا خوبصورتی کا باعث ہیں۔

5189

5189- عليك بحسن الكلام، وبذل الطعام. "خد ك عن هانئ بن يزيد".
٥١٨٩۔۔۔ اچھی گفتگو اور کھانا دینے کی صفت اختیار کرو۔ (بخاری فی الادب، حاکم عن ھانی بن یزید)

5190

5190- لو كان حسن الخلق رجلا يمشي في الناس لكان رجلا صالحا. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن عائشة".
٥١٩٠۔۔۔ اگر اچھے اخلاق کسی آدمی کی صورت میں لوگوں میں چلتے پھرتے تو وہ نیک آدمی ہوتا۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن عائشہ (رض))

5191

5191- ما حسن الله تعالى خلق رجل ولا خلقه فتطعمه النار أبدا. "طس هب عن أبي هريرة".
٥١٩١۔۔۔ جس آدمی کے اللہ تعالیٰ نے اچھے اخلاق بنائے اور اس کی شکل و صورت بھی اچھی بنائی اسے کبھی آگ نہیں کھائے گی۔ (طبرانی فی الاوسط، بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))

5192

5192- ما من شيء في الميزان أثقل من حسن الخلق. "حم د عن أبي الدرداء"1 مر برقم [5150] . __________ 1 رواه البخاري في الأدب المفرد برقم "270"، وأخرجه أبو داود، والترمذي وأحمد وابن حبان. والترمذي كتاب البر رقم "2004" وقال هذا حديث غريب. ص".
٥١٩٢۔۔۔ میزان میں حسن اخلاق سے بڑھ کر کوئی چیز وزنی نہیں۔ مسند احمد، ابوداؤد عن ابی الدرداء (رض) )
یہ حدیث ٥١٥٠ میں گزر گئی ہے۔

5193

5193- من سعادة المرء حسن الخلق، ومن شقاوته سوء الخلق. "هب عن جابر".
٥١٩٣۔۔۔ اچھے اخلاق آدمی کی سعادت ہیں اور برے اخلاق اس کی بدبختی کا حصہ ہیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن جابر (رض))

5194

5194- من كان سهلا هينا لينا حرمه الله على النار. "ك هق عن أبي هريرة".
٥١٩٤۔۔۔ جو شخص نرم پہلو، معمولی اور نرم گو ہو تو اسے اللہ تعالیٰ آگ پر حرام کردیتے ہیں۔ (مستدرک الحاکم، بیہقی فی السنن عن ابوہریرہ (رض))

5195

5195- حرم على النار كل هين لين سهل قريب من الناس. "حم عن أبي مسعود".
٥١٩٥۔۔۔ ہر معمولی حیثیت کا آدمی ، نرمی سے گفتگو کرنے والا، نرم پہلو اور لوگوں کے قریب رہنے والا جہنم پر حرام کردیا گیا ہے۔ (مسند احمد عن ابی مسعود (رض))

5196

5196- اليمن حسن الخلق. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن عائشة".
٥١٩٦۔۔۔ اچھے اخلاق بابرکت ہیں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن عائشہ (رض))

5197

5197- اللهم كما حسنت خلقي فحسن خلقي. "حم عن ابن مسعود.
٥١٩٧۔۔ اے اللہ ! آپ نے جیسے مجھے اچھی طرح بنایا ایسے ہی میرے اخلاق سنوار دیجئے (مسند احمد عن ابن مسعود (رض)

5198

5198- أحبكم إلى الله أحاسنكم أخلاقا، المطؤون أكنافا، الذين يألفون ويؤلفون، وإن أبغضكم إلى الله المشاؤون بالنميمة الملتمسون1 لهم العثرات، المفرقون بين الإخوان. "خط عن أنس". __________ 1 "لعل في هذه العبارة تقديما وتأخيرا وصوابها "المفرقون بين الإخوان الملتمسون لهم العثرات" كما سيأتي مثله قريبا برقم "5215"
٥١٩٨۔۔۔ تم میں سے اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں ، جن کے کندھے عاجزی سے جھکے ہوں جو لوگوں سے محبت کرتے اور لوگ ان سے الفت کرتے ہوں ، اور وہ لوگ جو چغلی کھانے والے، بھائیوں میں ناچاقی پیدا کرنے والے اور ان کے لغزشوں کو ڈھونڈنے والے ہیں ناپسندیدہ ترین ہیں۔ (خطیب عن انس)

5199

5199- أحبكم إلي وأقربكم مني مجلسا يوم القيامة أحاسنكم أخلاقا وأبغضكم إلي، وأبعدكم مني مجلسا يوم القيامة مساويكم أخلاقا الثرثارون المتشدقون المتفيهقون. "هب عن أبي ثعلبة الخشني" "كر عن جابر".
٥١٩٩۔۔۔ تم میں سے مجھے زیادہ محبوب اور قیامت کے روز میری مجلس کے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں گے جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور وہ لوگ مجھے انتہائی مبغوض اور قیامت کے روز مجھ سے زیادہ دور ہوں گے، جو برے اخلاق والے، زیادہ بولنے والے ، باچھیں نکال کر بولنے والے اور تکبر کرنے والے ہوں گے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابی ثعلبہ الخشی، ابن عساکر عن جابر)

5200

5200- أفضل عمل يؤتى به يوم القيامة خلق حسن. "طب عن أبي الدرداء".
٥٢٠٠۔۔۔ قیامت کے دن جو عمل سب سے زیادہ افضل لایا جائے گا وہ اچھے اخلاق ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))

5201

5201- أفضل المؤمنين أحسنهم خلقا. "حل كر ك عن ابن عمر".
٥٢٠١۔۔۔ وہ مومن سب سے افضل ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ (حلیۃ الاولیاء ابن عساکر، مستدرک الحاکم عن ابن عمر)

5202

5202- أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا. "ع والحاكم في الكنى ص عن أنس" "حم والدارمي د حب ك هب عن أبي هريرة عن جابر" "طس هب والخرائطي عن عمير بن قتادة الليثي" "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي ذر".
٥٢٠٢۔۔۔ وہ مومن کامل ترین ایمان والا ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ (مسند ابی یعلی، والحاکم فی الکنی، سعید بن منصور عن انس، مسند احمد والدارمی، ابو داؤد، ابن حبان، حاکم، بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض) عن جابر، طبرانی فی الاوسط، بیہقی فی شعب الایمان والخرائطی عن عمیر بن قیادہ اللیثی، والخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابی ذر)

5203

5203- أكمل المؤمنين إيمانا أحسنكم خلقا، وإنما المسلم من سلم المسلمون من لسانه ويده. "ابن النجار عن علي".
٥٢٠٣۔۔۔ کامل ترین ایمان والا وہ مومن ہے جو تم میں سب سے خوش خلق ہو اور مسلمان تو وہ شخص ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ (ابن النجار عن علی)

5204

5204- إن أفضل ما يوضع في الميزان يوم القيامة الخلق الحسن. "طب عن أم الدرداء".
٥٢٠٤۔۔۔ قیامت کے روز جو چیز سب سے افضل میزان میں رکھی جائے گی وہ اچھے اخلاق ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ام الدرداء (رض))

5205

5205- إن خياركم أحاسنكم أخلاقا وألطفكم بأهله. "الخطيب عن عائشة".
٥٢٠٥۔۔۔ تم میں سے سب سے بہتر شخص وہ ہے جس کے اخلاق انتہائی اعلیٰ ہوں اور وہ اپنے گھر والوں پر بےحد مہربان ہو۔ (خطیب عن عائشہ)

5206

5206- إن من أكمل الإيمان حسن الخلق. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي هريرة".
٥٢٠٦۔۔۔ کامل ترین ایمان کی نشانی اچھے اخلاق ہیں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابوہریرہ (رض))

5207

5207- أفضل شيء في الميزان الخلق الحسن. "كر عن أبي الدرداء".
٥٢٠٧۔۔۔ میزان میں سب سے افضل چیز اچھے اخلاق ہوں گے۔ (ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض))

5208

5208- أفضل ما أعطي المرء المسلم حسن الخلق. "طب عن أسامة بن شريك".
٥٢٠٨۔۔۔ مسلمان بندے کو سب سے اچھی چیز اچھے اخلاق کی صورت میں دی گئی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن اسامۃ بن شریک)

5209

5209- أفضل ما أعطي المسلم خلق حسن. "طب عن أسامة بن شريك".
٥٢٠٩۔۔۔ مسلمان کو افضل ترین چیز اخلاق حسنہ کی صورت میں عطا کی گئی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن اسامۃ بن شریک)

5210

5210- إن الله عز وجل يحب السهل الطلق. "الشيرازي في الألقاب والخرائطي في مكارم الأخلاق والديلمي عن أبي هريرة".
٥٢١٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی اور کشادہ روئی کو پسند فرماتے ہیں۔ (الشیرازی فی الالقاب والخرائطی فی مکارم الاخلاق والدیلمی عن ابوہریرہ (رض))

5211

5211- إن الرجل ليدرك بحسن خلقه درجة الصائم القائم الظمآن في الهواجر. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي هريرة".
٥٢١١۔۔۔ بیشک آدمی اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے رات کو کھڑے ہو کر عبادت کرنے والے اور سخت گرمیوں میں پیاسا رہ کر روزہ رکھنے والے کا درجہ حاصل کرلیتا ہے۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابوہریرہ (رض))

5212

5212- إن أحبكم إلي وأقربكم مني مجلسا يوم القيامة أحاسنكم أخلاقا وإن أبغضكم إلي وأبعدكم مني مجلسا يوم القيامة مساويكم أخلاقا، الثرثارون المتشدقون المتفيهقون. "الخرائطي في مكارم الأخلاق والخطيب وابن عساكر ص عن جابر".
٥٢١٢۔۔۔ قیامت کے روز تم میں سے وہ شخص زیادہ محبوب اور اس کی مجلس میری مجلس کے بہت قریب ہوگی جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں گے، اور وہ لوگ مجھے زیادہ مبغوض اور ان کی مجالس مجھ سے انتہائی دور ہوں گی جو برے اخلاق کے مالک ہیں جو بےحد بولنے والے، باچھیں نکال کر گفتگو کرنے والے اور متکبر ہیں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق والخطیب وابن عساکر و سعید بن منصور عن جابر)

5213

5213- إن أحبكم وأقربكم مني في الآخرة مجلسا محاسنكم أخلاقا، وإن أبغضكم إلي وأبعدكم مني في الآخرة مساويكم أخلاقا الثرثارون المتفيهقون. "حم حب طب وأبو نعيم هب والخرائطي عن أبي ثعلبة الخشني".
٥٢١٣۔۔۔ آخرت میں تم میں سے مجھے زیادہ محبوب اور میری مجلس کے زیادہ قریب وہ لوگ ہوں گے جو اچھے اخلاق والے ہیں
اور مجھے آخرت میں وہ لوگ بےحد مبغوض اور میری مجلس سے بہت دور ہوں گے جو تم میں سے بد اخلاق ہیں بےحد بولنے
والے متکبر) ۔ (مسند احمد، ابن حبان، طبرانی فی الکبیر، ابو نعیم ، بیہقہ فی شعب الایمان والخرائطی عن ابی ثعلبہ الخشنی)

5214

5214- إن أحبكم إلي يوم القيامة أحاسنكم أخلاقا، وإن أبغضكم إلي يوم القيامة المتشدقون المتفيهقون. "طب عن ابن مسعود".
٥٢١٤۔۔۔ قیامت کے روز تم میں سے مجھے زیادہ محبوب وہ لوگ ہوں گے جن کے اخلاق بےحد اچھے ہوں گے، اور وہ لوگ مجھے قیامت کے دن انتہائی مبغوض ہوں گے جو منہ چیر کر بولنے والے اور تکبر کرنے والے ہیں۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود (رض))

5215

5215- إن أحبكم إلي أحسنكم أخلاقا الموطؤون أكنافا الذين يألفون ويؤلفون، وإن أبغضكم إلى الله تعالى المشاؤون بالنميمة المفرقون بين الإخوان الملتمسون للبراء العثرات. "ابن أبي الدنيا في ذم الغيبة عن أبي هريرة". مر برقم [5198] .
٥٢١٥۔۔۔ تم میں سے اعلیٰ اخلاق والے لوگ مجھے بےحد محبوب ہیں جو عاجزی کرنے والے لوگوں سے محبت کرتے ہیں لوگ انسے محبت کرتے ہیں اور تم میں سے اللہ تعالیٰ کو وہ لوگ انتہائی ناپسندیدہ ہیں جو چغلخور ہیں بھائیوں میں پھوٹ ڈالتے اور گناہوں سے بری لوگوں کی لغزشوں کو تلاش کرنے والے ہیں۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغیۃ عن ابوہریرہ (رض) ، مربرقم ٥١٩٨)

5216

5216- إن هذه الأخلاق منائح من الله فإذا أحب الله عبدا منحه خلقا حسنا، وإذا أبغض الله عبدا منحه خلقا سيئا. "العسكري في الأمثال عن عائشة".
٥٢١٦۔۔۔ یہ اخلاق اللہ تعالیٰ کی نوازش ہیں جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کو پسند کرتے ہیں تو اسے اچھے اخلاق سے نوازتے ہیں، اور جب اسے ناپسند کرتے ہیں تو اسے برے اخلاق لگا دیتے ہیں۔ (العسکری فی الامثال عن عائشہ (رض))

5217

5217- إنما بعثت لأتمم مكارم الأخلاق. "ق عن أبي هريرة"1 __________ (1"رواه البخاري في الأدب المفرد برقم "273" عن أبي هريرة وقال: أخرجه أحمد والحاكم في الترجمة النبوية. ص.
٥٢١٧۔۔۔ مجھے تو اچھے اخلاق کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہے۔ (بخاری مسلم عن ابوہریرہ (رض))

5218

5218- إنما بعثت لأتمم حسن الأخلاق. "ابن سعد عن مالك بن مالك بلاغا".
٥٢١٨۔۔۔ مجھے مبعوث کیا گیا تاکہ اچھے اخلاق کو پورا کروں۔ ابن سعد عن مالک بن مالک بلاغا)
یعنی اعلیٰ اخلاق کا آخری درجہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ختم تھا، آپ کے اخلاق سے بڑھ کر کوئی شخص اچھے اخلاق کا مظاہرہ نہیں کرسکتا۔

5219

5219- إنما هذه الأخلاق بيدي الله فمن شاء منحه خلقا حسنا فعل. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي المنهال".
٥٢١٩۔۔۔ یہ اخلاق اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں، جسے چاہتے ہیں کہ اچھے اخلاق سے نوازیں تو اسے نواز دیتے ہیں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابی المنھال)

5220

5220- إنما يحرم على النار كل هين لين، سهل قريب. "حب عن ابن مسعود".
٥٢٢٠۔۔۔ جہنم پر ہر وہ شخص حرام ہے جو معمولی حیثیت کا، نرم گو، نرم اور قریب ہو۔ (ابن حبان عن ابن مسعود (رض))

5221

5221- ألا أخبركم بمن تحرم عليه النار؟ على كل قريب هين لين سهل. "ت حسن غريب طب هب عن ابن مسعود". مر برقم [5162] .
٥٢٢١۔۔۔ کیا تمہیں نہ بتاؤں کہ آگ پر کون حرام ہے ؟ ہر قریب، کم حیثیت، نرم گو، نرم طبیعت۔ (ترمذی حسن غریب، طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود مربرقم ٥١٦٢)

5222

5222- ألا أخبركم على من تحرم النار غدا؟ على كل هين لين قريب سهل. "ع ص عن جابر".
٥٢٢٢۔۔۔ کیا تمہیں نہ بتاؤں کہ کل آگ پر کون حرام ہوگا ؟ ہر کم حیثیت، نرم گو، قریب اور نرم طبیعت۔

5223

5223- ألا أخبركم بأحبكم إلي وأقربكم مني مجلسا يوم القيامة؟ أحسنكم خلقا. "حم والخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عمر".
٥٢٢٣۔۔۔ کیا تمہیں نہ بتاؤں تم میں سے مجھے زیادہ محبوب اور قیامت کے روز میری مجلس کے زیادہ قریب کون ہوگا ؟ جو تم میں سے زیادہ اچھے اخلاق والے ہوں گے۔ (مسند احمد، والخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عمر)

5224

5224- ألا أنبئكم بخياركم؟ أحاسنكم أخلاقا. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي هريرة".
٥٢٢٤۔۔۔ تمہیں نہ بتاؤں تم میں سے زیادہ بہتر کون لوگ ہیں ؟ جو تم میں سے زیادہ اچھے اخلاق والے ہیں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابوہریرہ (رض))

5225

5225- الإسلام حسن الخلق. "الديلمي عن أبي سعيد".
٥٢٢٥۔۔۔ اسلام اچھے اخلاق کا نام ہے۔ (الدیلمی عن ابی سعید)

5226

5226- حسن الملكة نماء، وسوء الخلق شؤم. "حم د عن رافع بن مكيث". مر برقم [5143] .
٥٢٢٦۔۔۔ اچھے اخلاق بڑھاؤ۔ اور برے اخلاق نحوست ہیں۔ (مسند احمد، ابوداؤد عن رافع بن مکیث، مربرقم ٥١٤٣)

5227

5227- حرمت النار على الهين اللين السهل القريب. "طب عن معيقيب".
٥٢٢٧۔۔۔ ہر کم حیثیت، نرم گفتگو کرنے والا، نرم طبیعت قریب آگ پر حرام ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن معیقیب)

5228

5228- إنما يهدي أحسن الأخلاق، وإنما يصرف سيئها هو. "طب عن ابن عباس".
٥٢٢٨۔۔۔ اچھے اخلاق والا ہدیہ دیتا ہے اور برے اخلاق کو وہی پھیر دیتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس )
ہدیہ نہ دینا بذات خود ایک بری خصلت ہے لہٰذا ہدیہ دینا اچھے اخلاق والے کا کام ہے یعنی اچھے اخلاق والے سے جب کوئی بداخلاقی سے پیش آتا ہے تو وہ اعلیٰ اخلاق کے ذریعے انھیں پھیر دیتا ہے۔

5229

5229- إنما تفسير حسن الخلق ما أصاب الدنيا يرضى، وإن لم يصبه لم يسخط. "حل عن أبي هريرة".
٥٢٢٩۔۔۔ اچھے اخلاق کی تفسیر یہ ہے کہ اسے جتنی دنیا ملے اس پر راضی رہتا ہے اور اگر اسے کچھ نہ ملے تو ناراض نہیں ہوتا۔ (ابو نعیم فی حلیۃ الاولیاء)

5230

5230- خالطوا الناس بأخلاقكم وخالفوهم في أعمالهم. "العسكري في الأمثال عن ثوبان".
٥٢٣٠۔۔۔ لوگوں سے اپنے اخلاق کے ذریعے میل جول رکھو اور ان کے اعمال میں مخالفت کرو۔ (العسکری فی الامثال عن ثوبان)

5231

5231- أخيركم أحاسنكم أخلاقا إذا فقهوا. "حب عن أبي هريرة".
٥٢٣١۔۔۔ تم میں سے سب سے بہتر سب سے اچھے اخلاق والے ہیں جب دین کی سمجھ بوجھ حاصل کرلیں۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))

5232

5232- دخل رجلان الجنة، صلاتهما وصيامهما وحجهما وجهادهما واصطناعهما للخير واحد، ويفضل أحدهما على صاحبه بحسن الخلق كما بين المشرق والمغرب. "الديلمي عن ابن عمر".
٥٢٣٢۔۔۔ دو مرد جنت میں داخل ہوئے، ان لوگوں کی نماز، روزہ، حج، جہاد اور بھلائی کرنا برابر تھا، ان میں ایک اپنے اچھے اخلاق کی بنا پر اپنے دوست پر اتنی فضیلت رکھتا ہے جیسے مشرق و مغرب کے درمیان فاصلہ ہے۔ (دیلمی عن ابن عمر)

5233

5233- عليكم بحسن الخلق فإنه في الجنة لا محالة. "ابن لال عن علي" وفيه داود بن سليمان بن الغازي.
٥٢٣٣۔۔۔ اچھے اخلاق کو اختیار کرو وہ لازماً جنت میں ہوں گے۔ (ابن لال عن علی وفیہ داؤد بن سلیمان بن الغازی)

5234

5234- قال الله تعالى: أنا الله خلقت العباد بعلمي، فمن أردت به خيرا منحته خلقا حسنا، ومن أردت به سوءا منحته سيئا. "أبو الشيخ عن ابن عمر".
٥٢٣٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں اللہ ہوں، میں نے بندوں کو اپنے علم سے پیدا کیا میں جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کروں اسے اچھے اخلاق عطا کرتا ہوں، اور جسے کسی برائی میں مبتلا کرنا چاہوں تو اسے برے اخلاق لگا دیتا ہوں۔ (ابو الشیخ عن ابن عمر)

5235

5235- قال لي جبريل عليه السلام: قال الله تبارك وتعالى: إن هذا دين ارتضيته لنفسي، ولن يصلحه إلا السخاء، وحسن الخلق، فأكرموه ما صحبتموه. "سمويه عد وأبو نعيم والخرائطي في مكارم الأخلاق والخطيب في المتفق والمفترق وابن عساكر ص عن جابر" وقال عق: لم يتابع عليه إبراهيم بن أبي بكر بن المنكدر من وجه يثبت.
٥٢٣٥۔۔۔ جبرائیل (علیہ السلام) نے مجھے کہا : اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : میں نے اس دین کو اپنے لیے پسند کیا، اس کی صلاحیت صرف سخی طبیعت اور اچھے اخلاق ہی رکھتے ہیں لہٰذا جب تک اس کے ساتھ رہو اس کا اکرام کرو۔ (سمویہ لابن عدی وابو نعیم والخرائطی فی مکارم الاخلاق والخطیب فی المتفق والمفترق وابن عساکر، ابن منصور عن جابر وقال عقیلی : ثم یتابع علیہ ابراہیم بن ابی بکر بن المنکدر من وجہ یثبت)

5236

5236- كمال الإيمان حسن الخلق. "أبو الشيخ عن أبي هريرة".
٥٢٣٦۔۔۔ حسن اخلاق کمال ایمان ہیں۔ (ابو الشیخ عن ابوہریرہ (رض))

5237

5237- ما أحسن الله خلق رجل ولا خلقه فتطعمه النار. "كر عن أبي هريرة".
٥٢٣٧۔۔۔ جس شخص کی اللہ تعالیٰ اچھی پیدائش اور اچھے اخلاق کیے پھر اسے آگ کھاجائے ایسا نہیں ہوسکتا۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))

5238

5238- ما يوضع في الميزان يوم القيامة أفضل من حسن الخلق وإن الرجل ليبلغ بحسن خلقه درجة الصائم القائم. "طب عن أبي الدرداء".
٥٢٣٨۔۔۔ قیامت کے روز اچھے اخلاق سے زیادہ افضل کوئی چیز میزان میں نہیں رکھی جائے گی، آدمی اپنے اچھے اخلاق کی وجہ سے روزہ دار اور رات کو کھڑے ہونے والے کا درجہ حاصل کرلیتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))

5239

5239- مكارم الأخلاق عند الله ثلاثة: تعفو عمن ظلمك، وتعطي من حرمك، وتصل من قطعك. "ك في تاريخه عن أنس".
٥٢٣٩۔۔۔ اچھے اخلاق اللہ تعالیٰ کے ہاں تین ہیں، جو تم پر ظلم کرے اسے معاف کرو، اور جو تمہیں محروم رکھے اسے عطا کرو، اور جو تم سے ناتا کاٹے اس سے جوڑو۔ (حاکم فی تاریخہ عن انس)
تنبیہ :۔۔۔ آج کل رشتہ داری کا بالکل پاس نہیں، لوگ رشتہ داریاں ختم کرکے خوش ہوتے ہیں اور رشتہ داریاں مضبوط ہوتی ہیں آپس میں بچوں میں رشتے ناتے کرنے سے ، کسی سے پوچھو : بھئی کہاں سے بچے کی شادی کی ؟ جواب دیتے ہیں غیروں سے، تو پوچھنے والا کہتا ہے بہت اچھا کیا رشتہ دار بس دیکھ لیے یہ کھلی جہالت اور دین سے بغاوت ہے رشتہ داروں کی ستم ظریفیاں برداشت کرنے والا ایک دن ضرور سرخرو ہوگا۔

5240

5240- من كان هينا لينا سهلا قريبا حرمه الله على النار. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن ابن مسعود".
٥٢٤٠۔۔۔ جو شخص کم درجہ، دھیما لہجہ، نرم خو اور قریب ہوگا اللہ تعالیٰ اسے جہنم پر حرام کردیں گے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الضغب عن ابن مسعود)

5241

5241- من أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وألطفهم بأهله. "ك عن عائشة".
٥٢٤١۔۔۔ وہ مومن کامل ترین ایمان والا ہے جس کے اخلاق سب سے عمدہ ہوں، اور وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرتا ہو۔ (مستدرک الحاکم عن عائشہ (رض))

5242

5242- من خياركم محاسنكم أخلاقا. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عمر".
٥٢٤٢۔۔۔ تم میں سے زیادہ بہتر ہو ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عمر)

5243

5243- من سعادة ابن آدم حسن الخلق، ومن شقاوة ابن آدم سوء الخلق. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن سعد".
٥٢٤٣۔۔۔ انسان کی سعادت مندی اچھے اخلاق ہیں اور بدبختی برے اخلاق ہیں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن سعد)

5244

5244- لا يستكمل العبد الإيمان حتى يحسن خلقه، ولا يشقي غيظه، وأن يود للناس ما يود لنفسه، فلقد دخل رجال الجنة بغير أعمال، ولكن بالنصيحة لأهل الإسلام. "عد وابن شاهين والديلمي عن أنس".
٥٢٤٤۔۔۔ بندہ اس وقت تک اپنا ایمان مکمل نہیں کرسکتا یہاں تک کہ اپنے اخلاق اچھے کرلے، اور اپنے غصہ کو ٹھنڈا نہیں کرتا اور یہ کہ جو کچھ اپنے لیے پسند کرے وہی لوگوں کے لیے پسند کرے، بہت سے لوگ بغیر اعمال کے جنت میں داخل ہوئے، لیکن مسلمانوں سے خیر خواہی کی وجہ سے۔ (لابن عدی وابن شاھین والدیلمی عن انس)

5245

5245- يا ابن أم عبد: تدري من أفضل المؤمنين إيمانا؟ أفضل المؤمنين إيمانا وأحاسنهم أخلاقا: الموطؤون أكنافا، لا يبلغ عبد حقيقة الإيمان حتى يحب للناس ما يحب لنفسه، وحتى يأمن جاره بوائقه. "ابن عساكر عن ابن عمر".
٥٢٤٥۔۔۔ اے ام عبد کے بیٹے ! جانتے ہو کہ کس کا ایمان افضل ترین ہے ؟ افضل ترین ایمان اور اچھے اخلاق والے مومن وہ ہیں جو عاجزی کرنے والے ہیں، بندہ ایمان کی حقیقت کو اس وقت تک نہیں پہنچ سکتا یہاں تک کہ لوگوں کے لیے وہی پسند کرے جو اپنے لیے پسند کرے، اور اس کے پڑوسی اس کی ایذاء رسانیوں سے محفوظ رہیں۔ (ابن عساکر عن ابن عمر)

5246

5246- يا معاذ أتبع السيئة الحسنة تمحها، وخالق الناس بخلق حسن. "حم عن معاذ"1 __________ 1 "ورواه الترمذي برقم "1988" وأوله: اتق الله حيث ما كنت. عن أبي ذر وقال: هذا حديث حسن صحيح، وأخرجه أحمد والدارمي والحاكم في الإيمان وقال على شرطهما. راجع تحفة الأحوذي "6/122". ص".
٥٢٤٦۔۔۔ اے معاذ ! برائی (ہوجائے تو اس) کے بعد نیکی کرلیا کرو وہ نیکی اس برائی کو مٹا دے گی، اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔ (مسند احمد، عن معاذ)

5247

5247- يحرم على النار كل هين لين قريب سهل. "ابن النجار عن أبي هريرة".
٥٢٤٧۔۔۔ ہر کم حیثیت، نرم گو، قریب اور نرم خوشخص جہنم کے لیے حرام ہے۔ (ابن النجار عن ابوہریرہ (رض))

5248

5248- زوجت المقداد وزيدا ليكون أشرفكم عند الله أحسنكم خلقا. "قط ق عن الشعبي مرسلا".
٥٢٤٨۔۔۔ میں نے مقداد اور زید کی شادیاں کرائیں تاکہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے ہاں عزت مند ہیں وہ اچھے اخلاق والے ہوجائیں۔ (دار قطنی، بخاری، مسلم عن الشعبی مرسلا)

5249

الإحسان في الطاعات 5249- الإحسان أن تعبد الله كأنك تراه، فإن لم تكن تراه فإنه يراك."م 3 عن عمر" "حم ق هـ" عن أبي هريرة".
٥٢٤٩۔۔۔ احسان یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی ایسے عبادت کرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ (مسلم ٣ عن عمر، مسند احمد ، بخاری، مسلم عن ابوہریرہ (رض))

5250

5250- اعبد الله كأنك تراه، فإن لم تكن تراه فإنه يراك، واحسب نفسك مع الموتى، واتق دعوة المظلوم، فإنها مستجابة. "حل عن زيد بن أرقم"1 __________ (1" حلية الأولياء "8/202". ص.
٥٢٥٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی اس طرح عبادت کرو گریا کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، اگر تم اسے نہیں دیکھ سکتے وہ تو تمہیں دیکھ رہا ہے، اپنے آپ کو مردوں میں شمار کر، مظلوم کی بددعا سے بچو کیونکہ وہ قبول کی جاتی ہے۔ (لابن نعیم فی الحلیۃ عن زید بن ارقم)

5251

5251- اعبد الله كأنك تراه، وعد نفسك من الموتى، وإياك ودعوات المظلوم، فإنهن مستجابات، وعليك بصلاة الغداة وصلاة العشاء فأشهدهما، فلو تعلمون ما فيهما لأتيتموهما ولو حبوا. "طب عن أبي الدرداء".
٥٢٥١۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت ایسے کرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو، اپنے آپ کر مردوں میں شمار کرو، مظلوم کی بددعا سے بچو، وہ قبول کی جاتی ہے، صبح اور عشاء کی نماز کی پابندی کرو اور ان میں حاضر رہا کرو، اگر تم جان لو کہ ان دونوں نمازوں کا کتنا ثواب ہے تو تم ان نمازوں کے لیے دوڑ کر آتے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))

5252

5252- اعبد الله ولا تشرك به شيئا، واعمل لله كأنك تراه، واعدد نفسك في الموتى، واذكر الله عند كل حجر وكل شجر، فإذا عملت سيئة فاعمل بجنبها حسنة: السر بالسر، والعلانية بالعلانية. "طب هب عن معاذ بن جبل".
٥٢٥٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرنا، اللہ تعالیٰ کے عمل ایسے کرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو، اپنے آپ کو مردوں میں شمار کرو، ہر درخت اور پتھر کے پاس اللہ تعالیٰ کا ذکر کرو، جب کوئی برائی سرزد ہوجائے تو اس کے پہلو میں کوئی نیکی کرلیا کرو، پوشیدہ گناہ کے بدلے پوشیدہ نیکی اور اعلانیہ گناہ کے عوض اعلانیہ نیکی۔

5253

5253- صل صلاة مودع كأنك تراه فإن كنت لا تراه فإنه يراك، وايئس مما في أيدي الناس تعش غنيا، وإياك وما يعتذر منه. أبو محمد البراهمي في كتاب الصلاة وابن النجار عن ابن عمر.
٥٢٥٣۔۔۔ رخصت ہونے والے شخص کی طرح نماز پڑھو، گویا کہ تم اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہے ہو، اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے جو کچھ لوگوں کے پاس اس سے مایوس رہو تو مالداری میں گزر بسر کرو گے، ان چیزوں سے بچو جن کی وجہ سے معذرت کی جاتی ہے۔ (ابو محمد البراھمی فی کتاب الصلوۃ وابن النجار عن ابن عمر)

5254

5254- الإحسان أن تعبد الله كأنك تراه، فإن لم تكن تراه فإنه يراك، فإذا فعلت ذلك فقد أحسنت. "حم ز عن ابن عباس" "طب عن ابن عمر" "حم عن أبي مالك أو أبي عامر" "ز عن أنس" "ابن عساكر عن عبد الرحمن بن غنم".
٥٢٥٤۔۔۔ احسان یہ ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی ایسی عبادت کرو گویا کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے اگر تم اسے نہیں دیکھ رہے تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے جب تم نے ایسا کرلیا تو تم نے ” احسان “ کا درجہ حاصل کرلیا۔ (مسند احمد زعفی انی عن ابن عباس طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر ، مسند احمد بن ابی مالک وابی عامر، زعفرانی عن انس، ابن عساکر عن عبد الرحمن بن غنم)

5255

5255- كن كأنك ترى الله، فإن لم تكن تراه فإنه يراك. "أبو نعيم عن زيد بن أرقم".
٥٢٥٥۔۔۔ ایسے رہو گویا کہ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہے ہو، اگر تم اسے نہیں دیکھ سکتے تو وہ تمہیں دیکھ رہا ہے (ابو نعیم عن زید بن ارقم

5256

5256- اعبد الله كأنك تراه، وكن في الدنيا كأنك غريب أو عابر سبيل. "حل عن ابن عمر"1 __________ 1حلية الأولياء "6/115" ورواه الفريابي عن الأوزاعي عن مجاهد، وروى بعضه البخاري في صحيحه "8/110" والترمذي برقم "2334". ص.
٥٢٥٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی ایسے عبادت کرو گویا کہ اسے دیکھ رہے ہو، دنیا میں ایسے رہو گویا کہ تم مسافر ہو یا راستہ کو عبور کر رہے ہو۔ (ابو نعیم فی حلیۃ الاولیاء عن ابن عمر)

5257

الإخلاص 5257- أخلص دينك يكفيك القليل من العمل."ابن أبي الدنيا في الإخلاص ك عن معاذ".
٥٢٥٧۔۔۔ اپنے دین کو خالص کرلو تمہیں تھوڑا عمل بھی کافی رہے گا۔ (ابن ابی الدنیا فی الاخلاص، مستدرک عن معاذ)

5258

5258- أخلصوا أعمالكم لله، فإن الله لا يقبل إلا ما خلص له. "قط عن الضحاك بن قيس".
٥٢٥٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے لیے اپنے اعمال کو خاصل کرلو اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ اپنے لیے خالص عمل ہی قبول کرتے ہیں۔ (دارقطنی فی السسن عن الضحاک فی قیس)

5259

5259- اخلصوا عبادة الله، وأقيموا خمسكم، وأدوا زكاة أموالكم طيبة بها أنفسكم، وصوموا شهركم، وحجوا بيتكم، تدخلوا جنة ربكم. "طب عن أبي الدرداء".
٥٢٥٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت کو خالص کرلو، پنج و قتہ نماز قائم کرو، خوشی سے اپنے مال کی زکوۃ ادا کرو، اپنے مہینہ (رمضان) کے روزے رکھو، اپنے گھر (بیت اللہ) کا حج کرو، اپنے رب کی جنت میں داخل ہوجاؤ گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء (رض))

5260

5260- اعمل لوجه واحد يكفيك الوجوه كلها. "عد فر عن أنس".
٥٢٦٠۔۔۔ ایک ہی ذات کے لیے عمل کرو تمام ذاتوں سے تمہاری کفایت ہوجائے گی۔ (لابن عدی فی الکامل فردوس لدیلمی عن انس)

5261

5261- إن الله تعالى لا يقبل من العمل إلا ما كان له خالصا، وابتغ به وجهه. "ن عن أبي أمامة".
٥٢٦١۔۔۔ اللہ تعالیٰ صرف اسی عمل کو قبول کرتے ہیں جو ان کے لیے خالص ہو اور جس سے ان کی رضا طلب کی گئی ہو۔ (نسائی عن ابی امامۃ)

5262

5262- إن الله تعالى لا ينظر إلى صوركم وأموالكم، ولكن إنما ينظر إلى قلوبكم وأعمالكم. "م هـ عن أبي هريرة".
٥٢٦٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور اموال کو نہیں دیکھتے لیکن تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتے ہیں۔ (مسلم ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))

5263

5263- إنما الأعمال كالوعاء، إذا طاب أسفله طاب أعلاه، وإذا فسد أسفله فسد أعلاه. "هـ عن معاوية".
٥٢٦٣۔۔۔ اعمال برتن کی طرح ہیں، جب اس کا نچلا حصہ بہتر ہو تو اوپر والا حصہ بھی اچھا ہوتا ہے اور جب پیندا خراب ہو تو بالائی حصہ بھی فاسد ہوجاتا ہے۔ (ابن ماجہ عن معاویۃ)

5264

5264- إن العبد إذا صلى في العلانية فأحسن، وصلى في السر فأحسن، قال الله تعالى: هذا عبدي حقا. "هـ عن أبي هريرة".
٥٢٦٤۔۔۔ بندہ جب ظاہر اور پوشیدگی میں نماز پڑھے اور اچھی طرح پڑھے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں بیشک یہ میرا بندہ سچا ہے۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
حضرت تھانوی (رح) نے فرمایا : لوگوں کے سامنے نماز پڑھنا ریا نہیں بلکہ ریا کھلاوے کی نیت سے ہوتی ہے۔ (ملفوظات تھانوی)

5265

5265- تمام البر أن تعمل في السر عمل العلانية. "طب عن أبي عامر السكوني".
٥٢٦٥۔۔۔ پوری نیکی یہ ہے کہ ظاہر والا عمل کرو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی عامر السکونی)

5266

5266- صلاة الرجل تطوعا حيث لا يراه الناس تعدل صلاته على أعين الناس خمسا وعشرين. "ع عن صهيب".
٥٢٦٦۔۔۔ آدمی کی وہ نفل نماز جسے لوگ نہ دیکھ رہے ہوں، اس کی اس نماز سے جو لوگوں کے سامنے ہو پچیس درجہ برابری رکھتی ہے۔ (ابو یعلی عن صھیب)

5267

5267- له أجران، أجر السر، وأجر العلانية."ت هـ حب عن أبي هريرة".
٥٢٦٧۔۔۔ اس کے لیے دوہرا اجر ہے پوشیدہ کا اجر اور علانیہ کا اجر۔ (ترمذی، ابن ماجہ ابن حبان ، عن ابوہریرہ (رض))

5268

5268- طوبى للمخلصين أولئك مصابيح الهدى، تنجلي عنهم كل فتنة ظلماء. "حل عن ثوبان".
٥٢٦٨۔۔۔ مخلصین کے لیے خوشخبری ہے وہ ہدایت کے چراغ ہیں ان کی وجہ سے ہر چھا جانے والا فتنہ ختم ہوجاتا ہے۔ (ابو نعیم فی حلیۃ الاولیاء عن ثوبان)

5269

5269- ما تقرب العبد إلى الله بشيء أفضل من سجود خفي. "ابن المبارك عن ضمرة بن حبيب مرسلا.
٥٢٦٩۔۔۔ بندہ پوشیدہ سجدے سے بڑھ کر کسی چیز کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل نہیں کرسکتا۔ (ابن المبارک عن ضمیرۃ بن حبیب ، مرسلا)

5270

5270- ما كرهت أن يراه الناس منك فلا تفعل بنفسك إذا خلوت. "حب عن أسامة بن شريك".
٥٢٧٠۔۔۔ جو کام تو لوگوں کے روبرو کرنا ناپسند کرے تو اسے تنہائی میں بھی نہ کر۔ (ابن حبان عن اسامۃ بن شریک)

5271

5271- من أخلص لله أربعين يوما ظهرت ينابيع الحكمة من قلبه على لسانه. "حل عن أبي أيوب".
٥٢٧١۔۔۔ جس نے چالیس دن اللہ تعالیٰ کے لیے خالص کیے تو حکمت کے چشمے اس کے دل سے اس کی زبان پر ظاہر ہوں گے۔ (ابو نعیم فی حلیۃ الاولیاء عن ابی ایوب)

5272

5272- من أراد منكم أن لا يحول بينه وبين قلبه أحد فليفعل."د عن أبي سعيد".
٥٢٧٢۔۔۔ جو تم میں سے اس کا اردہ کرے کہ اس کے اور اس کے دل کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو تو وہ ایسا کرلے۔ (ابو داؤد عن ابی سعید)

5273

5273- السر أفضل من العلانية، والعلانية لمن أراد الإقتداء. "فر عن ابن عمر".
٥٢٧٣۔۔۔ پوشیدگی اعلانیہ سے افضل ہے اور اعلانیہ اس کے لیے ہے جو اقتداء کا ارادہ کرے۔ (فردوس ابن عمر)

5274

5274- لو أن أحدكم يعمل في صخرة صماء، ليس لها باب، ولا كوة لخرج عمله للناس كائنا ما كان. "حم ع حب ك عن أبي سعيد".
٥٢٧٤۔۔۔ اگر تم میں سے کوئی بند چٹان میں عمل کرے جس کا کوئی درازہ نہ ہو اور نہ کوئی سوراخ ہو تو اس کا عمل جیسا بھی ہوا لوگوں کے لیے نکل آئے گا۔ (مسند احمد، ابو یعلی، ابن حبان، مستدرک عن ابی سعید)

5275

5275- ما أسر عبد سريرة إلا ألبسه الله رداءها، إن خيرا فخير وإن شرا فشر. "طب عن جندب البجلي".
٥٢٧٥۔۔۔ جو بندہ کوئی پوشیدہ کام کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی چادر پہنا دیتا ہے، اگر خیر ہو تو خیر اور شر ہو تو شر۔ (طبرانی فی الکبیر فی الکبیر عن جندب البجلی)

5276

5276- من أحسن فيما بينه وبين الله كفاه الله ما بينه وبين الناس ومن أصلح سريرته أصلح الله علانيته."ك في تاريخه عن ابن عمرو".
٥٢٧٦۔۔۔ جو شخص اپنے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان معاملہ کو اچھا کرلے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے اور لوگوں کے درمیان معاملات کو کافی ہوجائے گا جس نے اپنا پوشیدہ حال درست کرلیا تو اللہ تعالیٰ اس کے علانیہ کو بہتر بنا دے گا۔ (مستدرک فی تاریخہ عن ابن عمرو)

5277

5277- من استطاع منكم أن يكون له خبيء من عمل صالح فليفعل. "الضياء عن الزبير".
٥٢٧٧۔۔۔ تم میں سے جو یہ کرسکے کہ اس کا کوئی نیک عمل پوشیدہ ہو تو وہ ایسا کرلے۔ (الضیاء عن الریر)

5278

5278- إن الله ليضحك إلى الرجلين إلى القوم، إذا صفوا في الصلاة، والرجل قائم في ظلمة بيته يقول: عبدي قام في لا يرائي بعمله أحدا غيري. "ابن النجار عن أبي سعيد".
٥٢٧٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ دو آدمیوں سے قوم کی طرف خوش ہوتے ہیں جب نماز میں صف بنائیں اور وہ شخص جو اپنے گھر کی تاریکی میں نماز کے لیے کھڑا ہو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرا بندہ میری خاطر کھڑا ہوا میرے سوا وہ کسی کو اپنا عمل نہیں دکھا رہا۔ (ابن النجار عن ابی سعید)

5279

5279- اعبد الله كأنك تراه، وكن في الدنيا كأنك غريب أو عابر سبيل. "حل عن ابن عمر". ومر برقم [5256] .
٥٢٧٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت ایسے کرو گویا کہ اسے دیکھ رہے ہو، اور دنیا میں ایسے رہو گویا کہ تم مسافر ہو یا راستہ سے گزر رہے ہو۔ (ابی نعیم فی حلیۃ عن ابن عمر، مربرقم ٥٢٥٦)

5280

الإخلاص من الإكمال 5280- أيها الناس أخلصوا أعمالكم لله، فإن الله لا يقبل من الأعمال إلا ما خلص له، ولا تقولوا: هذا لله وللرحم. الديلمي عن الضحاك بن قيس".
٥٢٨٠۔۔۔ لوگو ! اللہ تعالیٰ کے لیے اپنے اعمال خالص کرلو کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف خالص عمل ہی قبول فرماتے ہیں یوں نہ کہو یہ اللہ تعالیٰ کے لیے اور یہ رشتہ داری کے لیے۔ (دیلمی عن الضحاک بن قیس)

5281

5281- إن الله عز وجل لا يقبل من الأعمال إلا ما كان خالصا، وابتغي به وجهه."ز طب عن أبي أمامة"
٥٢٨١۔۔۔ اللہ تعالیٰ صرف خالص عمل اور جو ان کی رضا جوئی کے لیے کیا گیا ہو قبول فرماتے ہیں۔ (زعفرانی طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ (رض))

5282

5282- إذا صلى العبد في العلانية فأحسن، وصلى في السر فأحسن قال الله تبارك وتعالى: أحسن عبدي. "رافعي عن أبي هريرة"
٥٢٨٢۔۔۔ جب بندہ اعلانیہ اور پوشیدہ اچھی طرح نماز پڑھے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندے نے اچھا کیا۔ (الرافعی عن ابوہریرہ (رض))

5283

5283- السر أفضل من العلانية، ولمن أراد الإقتداء، العلانية أفضل من السر. "ديلمي عن ابن عمر"
٥٢٨٣۔۔۔ پوشیدہ عیاں سے افضل ہے اور جو اقتداء کا ارادہ کرے اس کیلئے اعلانیہ پوشیدگی سے افضل ہے (الدیلمی عن ابن عمر)

5284

5284- كتب لك أجران: أجر السر وأجر العلانية. "طس عن ابن مسعود".
٥٢٨٤۔۔۔ تمہارے لیے دوہرا اجر لکھا گیا، پوشیدگی کا اجر اور اعلانیہ کا اجر۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن مسعود)

5285

5285- إن لك ما احتسبت. "هـ عن أبي بن كعب".
٥٢٨٥۔۔۔ تمہارے لیے وہ (عمل) ہے جس میں تم نے ثواب کی امید کی۔ (ابن ماجہ عن ابی بن کعب)

5286

5286- إنما الأعمال بخواتيمها، كالوعاء إذا طاب أعلاه طاب أسفله وإذا خبث أعلاه خبث أسفله. "ابن عساكر عن معاوية".
٥٢٨٦۔۔۔ اعمال کا دراو مدار خاتمہ پر ہے جیسے برتن اگر اس کا اوپر والا حصہ اچھا ہو تو اس کا پیندا بھی بہتر ہوتا ہے اور جب بالائی حصہ خراب ہو تو نچلا بھی خراب ہوجاتا ہے۔ (ابن عساکر عن معاویہ)

5287

5287- إنما بقي من الدنيا بلاء وفتنة، إنما مثل عمل أحدكم كمثل الوعاء إذا طاب أعلاه طاب أسفله، وإذا خبث أعلاه خبث أسفله. "ابن المبارك والرامهرمزي في الأمثال عن معاوية" وهو صحيح.
٥٢٨٧۔۔۔ دنیا میں صرف آزمائش اور فتنہ باقی رہ گیا ، تم میں سے کسی کے عمل کی مثال اس برتن کی طرح ہے جس کا بالائی حصہ اچھا ہو تو اس کا نچلا حصہ بھی اچھا ہوتا ہے اور جب اوپر والا حصۃ خراب ہو تو نچلا بھی خراب ہوجاتا ہے۔ (ابن المبارک والرامھر مزی فی الامثال عن معاویۃ وھو صحیح)

5288

5288- من كانت له سريرة صالحة أو سيئة، أظهر الله تعالى عليه منها رداء يعرف به. "حل عن عثمان بن عفان".
٥٢٨٨۔۔۔ جس کا کوئی پوشیدہ عمل اچھا یا برا ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی چادر ظاہر کردیتا ہے جس سے وہ پہچانا جائے۔ (ابو نعیم فی الحلیۃ عن عثمان بن عفان)

5289

5289- هل تدرون من المؤمن؟ المؤمن من لا يموت حتى يملأ الله مسامعه بما يحب، ولو أن عبدا اتقى الله في جوف بيت إلى سبعين بيتا، على كل بيت باب من حديد ألبسه الله رداء عمله، حتى يتحدث الناس به ويزيدون، قالوا: كيف يزيدون؟ قال: إن التقي لو يستطيع أن يزيد في بره لزاد، وكذلك الفاجر يتحدث الناس بفجوره ويزيدون، لأنه لو يستطيع أن يزيد في فجوره لزاد. "الحكيم ك في تاريخه عن أنس".
٥٢٨٩۔۔۔ جانتے ہو مومن کون ہے ؟ مومن وہ جو اس وقت تک نہیں مرتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کے کانوں کو اس کی پسندیدہ چیزوں سے بھر دے، اگر کوئی متقی و پرہیزگار بندہ ستر گھروں میں سے ایک گھر کے درمیان میں بیٹھا ہو ہر گھر کالو ہے کا دروازہ ہو تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے عمل کی چادر اوڑھا دیں گے یہاں تک کہ لوگ اس کے متعلق باتیں کریں گے اور بہت زیادہ کریں گے ، لوگوں نے عرض کیا کیسے زیادہ کریں گے ؟ فرمایا : اگر متقی اپنی نیکی میں اضافی کرسکتا تو زیادہ کرلیتا، اسی طرح فاجر و گناہ گار شخص کے بارے لوگ باتیں کریں گے اور خوب کریں گے کیونکہ وہ اگر اپنے گناہ و فجور میں اضافہ کرسکتا تو کرلیتا۔ (الحکیم، حاکم فی تاریخہ عن انس)

5290

5290- والذي نفس محمد بيده، ما عمل أحد قط سرا إلا ألبسه الله رداء علانية، إن خير فخير، وإن شرا فشر. ابن جرير عن عثمان.
٥٢٩٠۔۔۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدر میں میری جان ہے جس نے جو عمل بھی پوشیدہ طریقہ سے کیا اللہ تعالیٰ ظاہر میں اس کو اس کی چادر اوڑھا دیں گے، اگر اچھا ہوا تو اچھی ، برا ہو تو بری۔ (ابن جریر عن عثمان)

5291

5291- لتأتينكم أجوركم ولو كان أحدكم في جحر ثعلب. "حم ق عن جبير بن مطعم".
٥٢٩١۔۔۔ تمہارے پاس تمہارے اجر ضرور آئیں گے اگرچہ تم لومڑی کی بل میں ہوئے ۔ (مسند احمد، بخاری ، مسلم عن جبیر بن مطعم)

5292

الاقتصاد والرفق في الأعمال بلا إفراط ولا تفريط 5292- إن الهدي الصالح والسمت الصالح والاقتصاد جزء من خمسة وعشرين جزءا من النبوة. "حم د عن ابن عباس".
٥٢٩٢۔۔۔ درست رہنمائی ، اچھی چال اور میانہ روی نبوت کا پچیسواں جز ہے۔ (مسند احمد، ابوداؤد عن ابی عباس)

5293

5293- رحماء أمتي أوساطها. "فر عن ابن عمر".
٥٢٩٣۔۔۔ میری امت کے درمیانی لوگ رحم دل ہوں گے۔ (فردوس عن ابی عمر)

5294

5294- ما أحسن القصد في الغنى، ما أحسن القصد في الفقر، ما أحسن القصد في العبادة. "البزار عن حذيفة".
٥٢٩٤۔۔ مالداری میں میانہ روی کتنی اچھی چیز ہے، فقر و فاقہ اور عبادت میں درمیانی چال کتنی اچھی صفت ہے (البزار عن حذیفۃ

5295

5295- يا أيها الناس عليكم بالقصد، عليكم بالقصد، عليكم بالقصد فإن الله تعالى لا يمل حتى تملوا. "حب ع عن جابر".
٥٢٩٥۔۔۔ لوگو ! میانہ روی اختیار کرو، میانہ روی اختیار کرو، میانہ روی اختیار کرو، اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتے یہاں تک کہ تم کود ہی اکتا جاتے ہو۔ (ابن حبان، مسند ابو یعلی عن جابر (رض))

5296

5296- يا أيها الناس عليكم بالقصد عليكم بالقصد عليكم بالقصد فإن الله تعالى لن يمل حتى تملوا. "هـ عن جابر".
٥٢٩٦۔۔۔ لوگو ! میانہ روی ، درمیانی چال اختیار کرو۔ اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتے یہاں تک کہ تم اکتا جاؤ۔ (ابن ماجہ عن جابر)

5297

5297- إن الله لا يمل حتى تملوا. "خ ن هـ البزار عن أبي هريرة".
٥٢٩٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتے یہاں تک کہ تم خود ہی اکتا جاؤ۔ (بخاری ، نسائی، ابن ماجہ البزار عن ابوہریرہ (رض))

5298

5298- مه عليكم بما تطيقون من الأعمال، فو الله لا يمل الله حتى تملوا. "خ ن هـ عن عائشة".
٥٢٩٨۔۔۔ رہنے دو بس اتنے اعمال کرو جتنی تم میں طاقت ہے اللہ تعالیٰ تو نہیں اکتاتے ہاں تم اکتا جاتے ہو۔ (بخاری، نسائی، ابن ماجہ عن عائشہ (رض))

5299

5299- يا أيها الناس عليكم من الأعمال بما تطيقون، فإن الله لا يمل حتى تملوا، وإن أحب الأعمال إلى الله ما دووم عليه، وإن قل. "ق عن عائشة".
٥٢٩٩۔۔۔ لوگو ! وہی اعمال کرو جن کی تم میں طاقت ہے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتے یہاں تک کہ تم کود ہی اکتا جاؤ، اللہ تعالیٰ کو وہ عمل سب سے زیادہ پسند ہے جس پر ہمیشگی کی جائے، اگرچہ وہ تھوڑا ہو۔ (بخاری مسلم عن عائشہ (رض))

5300

5300- خذوا من العمل ما تطيقون، فإن الله لا يمل حتى تملوا. "ق عن عائشة".
٥٣٠٠۔۔۔ وہ عمل کرو جو تمہارے بس میں ہے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتے یہاں تک کہ تم خود ہی اکتا جاتے ہو۔ (بخاری مسلم عن عائشہ (رض))

5301

5301- خذوا من العبادة ما تطيقون، فإن الله لا يسأم حتى تسأموا. "طب عن أبي أمامة".
٥٣٠١۔۔۔ اپنے بس کی عبادت کرو، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نہیں تھکتے ہاں تم تھک جاتے ہو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)

5302

5302- عليكم من الأعمال ما تطيقون، فإن الله لا يمل حتى تملوا. "طب عن عمران بن حصين".
٥٣٠٢۔۔۔ وہی اعمال اختیار کرو جو تمہارے بس میں ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتے ہاں تم اکتا جاتے ہو۔ (طبرانی فی الکبیر عن عمران بن حصین)

5303

5303- ليتكلف أحدكم من الأعمال ما يطيق، فإن الله تعالى لا يمل حتى تملوا، وقاربوا وسددوا. "حل عن عائشة".
٥٣٠٣۔۔۔ تم میں کوئی وہی عمل اختیار کرے جو اس کی طاقت میں ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتے تم اکتا جاتے ہو، قریب قریب رہو اور درست راہ اختیار کرو۔ (ابو نعیم حلیۃ الاولیاء)

5304

5304- لا ينبغي لمؤمن أن يذل نفسه، يتعرض من البلاء ما لا يطيق. "حم ت هـ عن حذيفة".
٥٣٠٤۔۔۔ مومن کے لیے مناسب نہیں کہ اپنے آپ کو ذلیل کرے، وہ ایسی آزمائش سے الجھ پڑتا ہے جو اس کے بس میں نہیں ہوتی۔ (مسند احمد، ترمذی، ابن ماجہ، عن حذیفہ)

5305

5305- عليكم هديا قاصدا، عليكم هديا قاصدا، عليكم هديا قاصدا، فإنه من يشاد هذا الدين يغلبه. "حم ك هق عن بريدة".
٥٣٠٥۔۔۔ تم درمیانی راہ اختیار کرو، درمیانی راہ اختیار کرو، درمیانی راہ اختیار کرو، اس لیے کہ جو بھی اس دین سے مقابلہ کرنے آیا مغلوب رہا۔ (مسند احمد، حاکم، بیہقی فی السنن عن بریدۃ)

5306

5306- أدعوا الناس وبشروا ولا تنفروا، ويسروا ولا تعسروا. "م عن أبي موسى".
٥٣٠٦۔۔۔ لوگوں کو بلاؤ، خوشخبری سناؤ، متنفر نہ کرو، آسانی پیدا کرو سختی نہ کرو۔ (مسلم عن ابی موسیٰ)

5307

5307- إذا حدثتم الناس عن ربهم فلا تحدثوهم بما يفزعهم، ويشق عليهم. "الحسن بن سفيان طس عد هب عن المقداد بن معد يكرب".
٥٣٠٧۔۔۔ جب تم لوگوں کے سامنے ان کے رب کے حوالہ سے بات کرو تو ایسی بات نہ کرو جو انھیں خوفزدہ کر دے جو ان پر گراں و دشوار گزرے۔ (الحسن بن سفیان ، طبرانی فی الاوسط، ابن عدی فی الکامل، بیہقی فی شعب الایمان عن المقداد بن معدیکرب)

5308

5308- اكلفوا من العمل ما تطيقون، فإن خير العمل أدومه، وإن قل. "هـ عن أبي هريرة".
٥٣٠٨۔۔۔ اتنے عمل کی کوشش کرو جتنا تمہارے بس میں ہے اس واسطے کہ بہتر عمل ہے وہ جو دوام سے کیا جائے اگرچہ وہ تھوڑا ہو۔ (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))

5309

5309- اكلفوا من العمل ما تطيقون، فإن الله لا يمل حتى تملوا فإن أحب الأعمال إلى الله أدومه، وإن قل. "حم د ن عن عائشة".
٥٣٠٩۔۔۔ اتنے عمل کی تکلیف کرو جو کرسکو، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نہیں اکتاتے ہاں تم اکتا جاتے ہو اور اللہ تعالیٰ کو وہ عمل زیادہ پسند ہے جس پر ہمیشگی کی جائے اگرچہ وہ تھوڑا ہی ہو۔ (مسند احمد، ابوداؤد نسانی عن عائشہ (رض))

5310

5310- أما والله إني لأتقاكم لله، وأخشاكم له. "م عن عمر ابن أبي سلمة".
٥٣١٠۔۔۔ خبردار اللہ کی قسم ! میں تم سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا اور خشیت رکھنے والا ہوں۔ (مسلم عن عمر بن ابی سلمہ

5311

5311- أما والله إني لأتقاكم لله، وأخشاكم له، لكني أصوم، وأفطر، وأصلي وأرقد، وأتزوج النساء، فمن رغب عن سنتي فليس مني. "خ عن أنس".
٥٣١١۔۔۔ خبردار میں تم سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا اور اس کا خوف رکھنے والا ہوں لیکن میں روزہ رکھتا اور افطار کرتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں، سوتا اور شادی کرتا ہوں، جس نے میرے طریقے سے اعراض کیا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔ (بخاری عن انس)

5312

5312- إن النفس ملولة، وإن أحدكم لا يدري ما قدر المدة فلينظر من العبادة ما يطيق، ثم ليداوم عليه، فإن أحب الأعمال إلى الله ما ديم عليه وإن قل. "طس عن ابن عمر".
٥٣١٢۔۔۔ دل اکتا جاتا ہے، اور تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ مدت کی مقدار کیا ہے لہٰذا وہ اتنی ہی عبادت کو منتخب کرے جو اس کے بس میں ہو پھر اس پر مداومت کرے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ کو وہ اعمال زیادہ محبوب ہیں جن پر ہمیشگی کی جائے، اگرچہ وہ تھوڑے ہوں۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عمر)

5313

5313- إني لست مثلكم، إني أبيت يطعمني ربي ويسقيني. "حم ق عن أنس" "خ عن ابن عمر وعن أبي سعيد وعن أبي هريرة وعن عائشة".
٥٣١٣۔۔۔ میں تم جیسا (افراط تفریط کرنے والا) نہیں ہوں میری رات یوں بسر ہوتی ہے کہ میرا رب مجھے کھلاتا پلاتا ہے۔ (مسند احمد، بخاری مسلم عن انس، بخاری عن ابن عمرو عن ابی سعید وعن ابوہریرہ (رض) وعن عائشہ (رض))

5314

5314- قاربوا وسددوا وأبشروا، واعلموا أنه لن ينجو أحد منكم بعمله ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله برحمة منه وفض ل. "حم م عن جابر عن سمرة" "حم م هـ عن أبي هريرة".
٥٣١٤۔۔۔ قریب رہو، درست رہو اور مژدہ پاؤ، یہ جان لو کہ تم میں سے کوئی یہاں تک کہ میں بھی اپنے عمل کی وجہ سے نجات نہیں پاسکتا ہاں یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت اور فضل میں ڈھانپ لے۔ (مسند احمد، مسلم عن جابر بن سمرۃ، مسند احمد ، مسلم، ابن ماجہ عن ابی ہریرپ (رض) )
یہاں مقصود اللہ تعالیٰ کا استغناء اور اپنی عاجزی کا بیان ہے اور امت کو تعلیم دینا ہے۔

5315

5315- لن يدخل أحدكم عمله الجنة، ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله برحمته، فسددوا وقاربوا ولا يتمن أحدكم الموت، إما محسن فلعله يزداد خيرا، وإما مسيء فلعله أن يستعتب. "ق عن أبي هريرة".
٥٣١٥۔۔۔ تم میں سے کسی کو اس کا عمل جنت میں نہیں پہنچا سکتا، نہ مجھے، ہاں یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں چھپالے، سو سیدھی راہ اختیار کرو، قریب قریب رہو، کوئی موت کی تمنا نہ کرے، اگر وہ اچھائی کرنے والا ہے تو ہوسکتا ہے کہ اس کی خیر میں اضافہ ہو اور اگر برائی کرنے والا ہے تو ہوسکتا ہے اسے ناراضگی سے باز رکھا جائے۔ (بخاری، مسلم عن ابوہریرہ (رض))

5316

5316- لن ينجي أحد منكم عمله، ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله برحمته، ولكن سددوا وقاربوا واغدوا وروحوا، وشيء من الدلجة، والقصد القصد تبلغوا. "ق عن أبي هريرة".
٥٣١٦۔۔۔ تم میں سے کسی کو اس کا عمل ہرگز نجات نہیں دے سکتا اور نہ مجھے ، ہاں یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنی رحمت میں ڈھانپ لے، لیکن درست رہو، قریب رہو، صبح و شام عمل کرو، اور رات کے کچھ حصہ میں درمیانی چال اختیار کرو پہنچ جاؤ گے۔ (بخاری، مسلم عن ابوہریرہ (رض))

5317

5317- ما بال رجال يواصلون؟ إنكم لستم مثلي، أما والله لو مد لي الشهر لواصلت وصالا يدع المتعمقون تعمقهم. "حم م عن أنس".
٥٣١٧۔۔۔ ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جو پے در پے روزے رکھتے ہیں، تم طاقت میں میری طرح نہیں ہوسکتے، آگاہ ہو اللہ کی قسم اگر مجھے ایک ماہ موقع مل جائے تو میں مسلسل روزے رکھوں، حد سے تجاوز کرنے والے اپنی اس کاوش کو چھوڑ دیں۔ (مسند احمد مسلم عن انس)
تشریح :۔۔۔ کچھ اعمال حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ذات کے ساتھ خاص ہیں جنہیں امتی کرسکتے ہیں اور نہ ان کے بس میں ہیں انہی میں سے مسلسل روزے رکھنا ہے۔ علامہ سبیلی کی کتاب ” الخصائص الکبری “ خاص اس موضوع کی کتاب ہے شریعت نے جو اعمال سب کے لیے مقرر کر دئیے وہ کسی پر بوجھ نہیں۔

5318

5318- ما بال أقوام قالوا كذا وكذا؟ ولكني أصلي وأنام، وأصوم وأفطر، وأتزوج النساء، فمن رغب عن سنتي فليس مني. "حم ق ن عن أنس".
٥٣١٨۔۔۔ کچھ لوگوں کو کیا ہوا کہ وہ ایسی ایسی باتیں کر رہے ہیں، لیکن میں نماز پڑھتا ہوں، سوتا ہوں، روزہ رکھتا ہوں، روزہ افطار کرتا ہوں اور عورتوں سے شادی کرتا ہوں۔ جس نے میری روش سے اعراض کیا وہ میری امت سے نہیں۔ (مسند احمد، بخاری مسلم، نسانی عن انس)
تشریح : ۔۔۔ یہ ان تین اشخاص کے متعلق آپ نے فرمایا جن میں سے ایک نے کہا میں ہمیشہ نماز پڑھتا رہوں گا دوسرے نے کہا میں ہمیشہ روزہ رکھا کروں گا تیسرے نے کہا میں کبھی شادی نہ کروں گا یہ زندگی پیری میں نصف الموت ہوتی ہے، نہ ہو جب غمخوار اپنا، نہ ہو جب رازداں کوئی، (ظہور۔ )

5319

5319- يا أيها الناس إنكم لن تطيقوا كل ما أمرتم به، ولكن سددوا وقاربوا وأبشروا. "حم د عن الحكم بن حزن".
٥٣١٩۔۔۔ لوگو ! جن چیزوں کا تمہیں حکم دیا گیا تم ان سب کی طاقت نہیں رکھتے، لیکن سیدھے رہو، قریب رہو اور خوشخبری پاؤ۔ (مسند احمد، ابو داؤد، عن الحکم بن حزن)

5320

5320- ما بال أقوام يتنزهون عن الشيء أصنعه فوالله إني لأعلمهم بالله، وأشدهم له خشية. "حم ق عن عائشة".
٥٣٢٠۔۔۔ ان لوگوں کو کیا ہوا جو میرے طریقہ سے بچتے ہیں اللہ کی قسم ! میں ان سے زیادہ اللہ تعالیٰ کو جانتا ہوں اور ان سے زیادہ اللہ تعالیٰ کا خوف رکھتا ہوں۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم عن عائشہ (رض))
تشریح :۔۔۔ خلاف سنت چاہے کیسی ہی نیکی ہو اس کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔

5321

5321- إياكم والوصال، إنكم لستم في ذلك مثلي، إني أبيت يطعمني ربي ويسقيني، فاكلفوا من العمل ما تطيقون. "ق عن أبي هريرة".
٥٣٢١۔۔۔ خبردار ! لگاتار روزے نہ رکھا کرو، اس بارے میں تم میری طرح نہیں ہوسکتے، میری رات یوں بسر ہوتی ہے کہ میرا ر ب مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے لہٰذا اتنا عمل کرو جتنا تمہارے بس میں ہو۔ (بخاری مسلم عن ابوہریرہ (رض))

5322

5322- لا تواصلوا إني لست كأحد منكم إني أطعم وأسقى. "خ ت عن أنس".
٥٣٢٢۔۔۔ پے در پے روزے نہ رکھنا میں (طاقت میں) تم جیسا نہیں مجھے تو کھلایا پلایا جاتا ہے۔ (بخاری ترمذی عن انس)

5323

5323- لا تواصلوا، فأيكم أراد أن يواصل فليواصل حتى السحر إني لست كهيئتكم إني أبيت لي مطعم يطعمني وساق يسقيني. "حم خ د عن أبي سعيد".
٥٣٢٣۔۔۔ پے در پے روزے نہ رکھنا (جسے) پے در پے روزے رکھنے کا (شوق) ارادہ ہو وہ سحری تک مسلسل روزہ رکھے، میں تمہاری ہیئت کی طرح نہیں ، میری رات تو یوں بسر ہوتی ہے کہ مجھے ایک کھلانے والا کھلاتا اور پلانے والا پلاتا ہے۔ (مسند احمد، بخاری، ابوداؤد عن ابی سعید)

5324

5324- يا عبد الله ألم أخبر أنك تصوم النهار وتقوم الليل؟ فلا تفعل، فإنك إذا فعلت ذلك هجمت1 عينيك ونفهت2 نفسك فصم وأفطر، وقم ونم، فإن لجسدك عليك حقا، وإن لعينك عليك حقا، وإن لزوجك عليك حقا، وإن لزورك عليك حقا، وإن بحسبك أن تصوم من كل شهر ثلاثة أيام، فإن لك بكل حسنة عشرة أمثالها، فإن ذلك صيام الدهر كله، قال: فإني أجد قوة، قال: فصم صيام نبي الله داود ولا تزد عليه نصف الدهر. "حم ق ن عن ابن عمرو". __________ 1 هجمت: أي غارت. 2 نفهت: أي أعيت وكلت. اه قاموس. ح.
٥٣٢٤۔۔۔ اے عبداللہ ! کیا مجھے یہ خبر نہیں ملی کہ تم ان کو روزہ رکھتے اور رات کو قیام کرتے ہو سو ایسا نہ کیا کرو، کیونکہ جب
تم نے ایسا کیا تو ١۔ تمہاری آنکھ لگ جائے گی۔ ٢۔ تمہاری جان تھک جائے گی۔
لہٰذا روزہ بھی رکھو اور افطار بھی کرو رات کھڑے ہو کر عبادت بھی کرو اور سوؤ بھی ، تمہارے بدن کا، تمہاری آنکھ کا، تمہاری بیوی کا، تم سے بنے والے کا تم پر حق ہے، تمہارے لیے اتنا کافی ہے کہ ہر ماہ تین دن روزے رکھ لیا کرو، یوں تمہارے لیے ہر نیکی دس گنا ہوگی، یوں تمہارے لیے پورا زمانہ روزے (شمار) ہوں گے، انھوں نے عرض کیا : مجھے اس کی طاقت ہے، تو آپ نے فرمایا : اچھا اللہ تعالیٰ کے نبی داؤد (علیہ السلام) کے روزوں جیسے روزے رکھو، اس پر آدھا زمانہ زیادہ نہ کرو۔ (مسند احمد، بخاری، مسلم، نسائی، عن ابی عمرو)
تشریح :۔۔۔ ان صحابی کی اہلیہ نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی تھی، اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام (رض) سے ایسے اعمال کرا کے امت کے لیے ایک مثال قائم کردی تاکہ بعد میں کوئی ایسی حرکت کرے تو اس کی روک تھام پہلے سے موجود ہو، پانی کی منڈیر ہو تو وہ ان حدود تک ہی پھیلتا ہے لیکن جب منڈیر اور حدود نہ ہوں تو حسب پھیلاؤ پھیلتا ہے۔

5325

5325- يا عثمان أرغبت عن سنتي؟ فإني أنام وأصلي، وأصوم وأفطر، وأنكح النساء، فاتق الله يا عثمان، فإن لأهلك عليك حقا، وإن لضيفك عليك حقا، وإن لنفسك عليك حقا، فصم وأفطر وصل ونم. "د عن عائشة".
٥٣٢٥۔۔۔ اے عثمان ! کیا تم نے میرے طریقہ سے اعراض کیا ؟ میں تو سوتا بھی ہوں اور نماز بھی پڑھتا ہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، عورتوں سے نکاح کرتا ہوں ، عثمان ! اللہ سے ڈرو ، تمہارے گھر والوں کا اور تمہارے مہمان کا تم پر حق ہے، روزہ رکھو اور افطار کرو، نماز پڑھو اور سویا بھی کرو۔ (ابوداؤد عن عائشہ (رض))

5326

5326- يسروا ولا تعسروا، وبشرا ولا تنفروا، وتطاوعا ولا تختلفا. "حم ق عن أبي موسى".
٥٣٢٦۔۔۔ آسانی پیدا کرو، مشکل میں نہ ڈالو، خوشخبری دو متنفر نہ کرو، ایک دوسرے کا کہا مانو اور اختلاف نہ کرو۔ (مسند احمد، بخاری مسلم عن ابی موسیٰ)

5327

5327- اليسر يمن، والعسر شؤم. "فر عن رجل".
٥٣٢٧۔۔۔ آسانی برکت اور تنگی نحوست ہے۔ (فردوس عن رجل)

5328

5328- إن الله أرسلني مبلغا، ولم يرسلني متعنتا. "م عن عائشة".
٥٣٢٨۔۔۔ مجھے اللہ تعالیٰ نے پہنچا دینے والا بنا کر بھیجا، مشقت میں ڈالنے والا بنا کر نہیں بھیجا، (مسلم بن عائشہ (رض))

5329

5329- والله إني لأرجو أن أكون أخشاكم لله، وأعلمكم بما اتقى. "م د عن عائشة".
٥٣٢٩۔۔۔ اللہ کی قسم ! میں امید کرتا ہوں کہ میں تم سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوں، اور میں اس چیز کو زیادہ جاننے والا ہوں جس کی وجہ سے میں تقوی اختیار کروں۔ (مسلم ، ابوداؤد عن عائشہ (رض))

5330

5330- أمر بين أمرين، وخير الأمور أوساطها. "هب عن عمر بن الحارث" بلاغا.
٥٣٣٠۔۔۔ معاملہ دو کاموں کے درمیان ، اور سب سے بہتر کام درمیانی راہ ہے۔ بیہقی فی شعب الایمان عن عمر بن الحارث بلاغا

5331

5331- إن الله رضي لهذه الأمة اليسر وكره لها العسر. "طب عن محجن بن الأدرع".
٥٣٣١۔۔۔ اللہ نے اس امت کے لیے آسانی پسند فرمائی اور تنگی و مشکل ناپسند فرمائی۔ (طبرانی فی الکبیر عن محجن بن الادرع)

5332

5332- إن الله تعالى رفيق يحب الرفق، ويعطي عليه ما لا يعطي على العنف. "خد د عن عبد الله بن مغفل" "هـ حب عن أبي هريرة" "حم م عن علي" "طب عن أبي أمامة" "البزار عن أنس".
٥٣٣٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والے ہیں اور نرمی کو پسند کرتے ہیں ، اور نرمی پر وہ کچھ عطا کرتے ہیں جو سختی پر عطا نہیں کرتے۔ (الادب المفرد، ابوداؤد عن عبداللہ بن مغفل ، ابن ماجہ ، ابن حبان عن ابوہریرہ (رض)، مسند احمد ، مسلم عن علی طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ البزار عن انس)

5333

5333- إن الله تعالى يحب الرفق في الأمر كله. "خ عن عائشة".
٥٣٣٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز میں نرمی پسند کرتا ہے۔ (بخاری عن عائشہ (رض))

5334

5334- إن الله يحب أن تؤتي رخصه كما يحب أن تؤتى عزائمه. "حم ق عن ابن عمر" طب عن ابن عباس" "د عن ابن مسعود".
٥٣٣٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ گنجائشوں پر بھی ایسے عمل کیا جائے جیسے عزائم (پابندی کے اعمال) پر عمل کیا جاتا ہے۔
(مسند احمد، بخاری مسلم عن ابن عمر ، طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس (رض)، ابوداؤد عن ابن مسعود)

5335

5335- إن الله تعالى يحب أن تؤتى رخصته كما يكره أن تؤتى معصيته. "حم حب عن ابن عمر".
٥٣٣٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ ان کی رخصت پر عمل کیا جائے جیسے کہ اللہ تعالیٰ اپنی نافرمانی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں۔ (مسند احمد، ابن حبان عن ابن عمر)

5336

5336- إن الله تعالى يحب أن تقبل رخصته، كما يحب العبد مغفرته. "طب عن أبي الدرداء وواثلة وأبي أمامة".
٥٣٣٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ ان کی رخصت کو قبول کیا جائے جیسے بندہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت کو چاہتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی الدرداء وواثلہ وابی امامہ)

5337

5337- أدوا العزائم، واقبلوا الرخص، ودعوا الناس، فقد كفيتموهم. "خط عن ابن عمر".
٥٣٣٧۔۔۔ عزائم (پابندی کے اعمال ) ادا کرو اور رخصتوں کو قبول کرو ، اور لوگ کو چھوڑ دو ، تمہاری ان سے کفایت کردی گئی۔ خطیب عن ابن عمر)

5338

5338- عليكم برخصة الله التي رخص لكم. "ص م عن جابر".
٥٣٣٨۔۔۔ ان رخصتوں کو اختیار کرو جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے مقرر کی ہیں۔ (سنن سعید بن منصور، مسلم عن جابر)

5339

5339- من لم يقبل رخصة الله، كان عليه من الإثم مثل جبال عرفة. "حم عن ابن عمر".
٥٣٣٩۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی رخصت قبول نہیں کی تو اسے عرفہ کے پہاڑ جتنا گناہ ہوگا۔ (مسند احمد عن ابن عمر)

5340

5340- أفضل أمتي الذين يعملون بالرخص. "ابن لال عن عمر".
٥٣٤٠۔۔۔ رخصتوں پر عمل کرنے والے میری امت کے افضل ترین لوگ ہیں۔ (ابن لال عن عمر)

5341

5341- إن الله يحب أن يؤخذ برخصته، كما يحب أن يؤخذ بعزائمه، إن الله بعثني بالحنيفية السمحة دين إبراهيم. "ابن عساكر عن علي".
٥٣٤١۔۔۔ اللہ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ ان کی رخصتوں پر ایسے ہی عمل کیا جائے جیسے ان کے عزائم پر عمل کیا جاتا ہے مجھے اللہ تعالیٰ نے یکسو، واضح دین ابراہمی دے کر بھیجا۔ (ابن عساکر عن علی)

5342

5342- إن الله تعالى يحب الفضل في كل شيء، حتى الصلاة. "ابن عساكر عن ابن عمر".
٥٣٤٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز میں زائد کو پسند کرتے ہیں یہاں تک کہ نماز میں بھی۔ (ابن عساکر عن ابن عمر)

5343

5343- إن الدين يسر ولن يشاد الدين أحد إلا غلبه، فسددوا وقاربوا وأبشروا، واستعينوا بالغدوة والروحة وشيء من الدلجة. "خ ن عن أبي هريرة". كتاب الإيمان - باب الدين يسر.
٥٣٤٣۔۔۔ دین تو آسان ہے دین سے کوئی شخص کشتی نہیں لڑتا مگر دین اس پر غالب رہتا ہے لہٰذا درست راہ اختیار کرو، قریب قریب رہو، خوشخبری پاؤ، صبح شام اور تاریکی کے کچھ حصہ سے مدد چاہو۔ (بخاری، نسائی، عن ابوہریرہ (رض) ، کتاب الایمان باب الدین یسف)

5344

5344- إنكم لن تدركوا هذا الأمر بالمغالبة. "ابن سعد حم حب عن ابن الأدرع".
٥٣٤٤۔۔۔ تم اس دین کے معاملہ کو باہم مقابلہ سے نہیں پاسکتے۔ (ابن سعد، مسند احمد ابن حبان عن ابن الادرع)

5345

5345- إنما بعثتم ميسرين، ولم تبعثوا معسرين. "ت عن أبي هريرة". مر برقمي [3299 و 4936] .
٥٣٤٥۔۔۔ تم آسانی پیدا کرنے کے لیے بھیجے گئے، تنگی پیدا کرنے کے لیے نہیں بھیجے گئے۔ (ترمذی عن ابوہریرہ ) پہلے دو جگہ گزر چکی ہے ٣٢٩٩، ٤٩٣٦۔

5346

5346- لا تشددوا على أنفسكم فيشدد عليكم، فإن قوما شددوا على أنفسهم فشدد عليهم، فتلك بقاياهم في الصوامع والديارات: {رَهْبَانِيَّةً ابْتَدَعُوهَا مَا كَتَبْنَاهَا عَلَيْهِمْ} . "د عن أنس".
٥٣٤٦۔۔۔ تم اپنی جانوں پر سختی نہ کرو (ورنہ) تم پر سختی کی جائے گی، ایک قوم نے اپنے اوپر سختی کی تو ان پر سختی کی گئی، گرجا گھروں اور یہودی عبادت خانوں میں انہی کے باقی ماندہ لوگ ہیں (رہبانیت (ترک دنیا) کی بدعت انھوں نے ہی ایجاد کی ہم نے ان پر اسے فرض نہ کیا تھا۔ (ابو داؤد عن انس)

5347

5347- إياكم والغلو في الدين، فإنما هلك من كان قبلكم بالغلو في الدين. "حم ن هـ ك عن ابن عباس".
٥٣٤٧۔۔۔ دین میں انتہا پسندی سے بچنا، اس واسطے کہ تم سے سابقہ لوگ دین میں غلو و انتہا پسندی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ (مسند احمد، نسائی، ابن ماجہ، حاکم عن ابن عباس)

5348

5348- إياكم والتعمق في الدين، فإن الله تعالى قد جعله سهلا، فخذوا منه ما تطيقون، فإن الله يحب ما دام من عمل صالح، وإن كان يسيرا. "أبو القاسم بن بشران في أماليه عن عمر".
٥٣٤٨۔۔۔ دین میں (بےجا) گہرائی سے بچنا اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے آسان بنایا ہے تو اس کے اتنے حصے پر عمل کرو جو تمہارے بس میں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ وہ عمل صالح پسند کرتے ہیں جس پر ہمیشگی کی جائے اگرچہ وہ تھوڑا ہو۔ ابو القاسم بن بشران فی امالیہ عن عمر)

5349

5349- إن لكل شيء شرة1 ولكل شرة فترة فإن صاحبها سدد وقارب فارجوه، وإن أشير إليه بالأصابع فلا تعدوه 2 "ت عن أبي هريرة" 3 __________ 1 شرة: بكسر الشين وتشديد الراء، هي النشاط قال في القاموس: شرة الشباب: نشاطه اه ح" 2فلا تعدوه: بفتح التاء وسكون العين وضم الدال: أي لا تعتدوا به ولا تحسبوه من الصالحين لكونه مرائيا - اه من فيض القدير: شرح جامع الصغير. ح". 3 "رواه الترمذي برقم "2455" كتاب صفة القيامة عن أبي هريرة وقال هذا حديث صحيح غريب. ص".
٥٣٤٩۔۔۔ ہر چیز میں تیزی ہوتی ہے اور ہر تیزی میں سستی ہوتی ہے اگر اس تیزی والا درست رہے اور قریب رہے تو اس کی امید رکھو اور اگر اس کی طرف انگلیوں سے اشارے کیے جانے لگیں تو اسے کچھ نہ سمجھو۔ (ترمذی عن ابوہریرہ (رض))

5350

5350- إن هذا الدين متين فأوغلوا فيه برفق. "حم عن أنس".
٥٣٥٠۔۔۔ یہ مضبوط دین ہے تو اس میں نرمی سے گھسو۔ مسند احمد عن انس)

5351

5351- إن هذا الدين متين فأوغلوا فيه برفق، فإن المنبت لا أرضا قطع ولا ظهرا أبقى. "البزار عن جابر".
٥٣٥١۔۔۔ یہ مضبوط دین ہے اس میں نرمی سے داخل ہو۔

5352

5352- خير دينكم أيسره. "حم خد طب عن محجن بن الأدرع" "طب عن عمران بن حصين" "طس عد الضياء عن أنس".
٥٣٥٢۔۔۔ تمہارا بہترین دین وہ ہے جو زیادہ آسان ہو۔ (مسند احمد الادب المفرد، طبرانی فی الکبیر عن محجن بن الادرع ، طبرانی فی الکبیر عن عمران بن حصین، طبرانی فی الاوسط، لابن عدی فی الکامل، الضیا عن انس)

5353

5353- خير دينكم أيسره، وخير العبادة الفقه. "ابن عبد البر في العلم عن أنس".
٥٣٥٣۔۔۔ تمہارا بہترین دین (جزوی اعتبار سے) وہ ہے جو زیادہ آسان ہو اور بہتر عبادت وہ ہے جو سمجھ کے ساتھ ہو یا بہتر عبادت دین کی سمجھداری ہے۔ (ابن عبد البر فی العلم عن انس)

5354

5354- روحوا القلوب ساعة فساعة. "د في مراسيله عن ابن شهاب" مرسلا "أبو بكر المقري في فوائده والقضاعي عنه عن أنس".
٥٣٥٤۔۔۔ گھڑی بگھڑی دلوں کو راحت پہنچاؤ۔ (ابو داؤد فی مراسیلہ عن ابن شھاب ، مرسلا ، ابوبکر المقری فی فوائدہ والقضاعی عنہ عن انس)

5355

5355- سددوا وقاربوا. "طب عن ابن عمر".
٥٣٥٥۔۔۔ درست رہو اور قریب قریب رہو، (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)

5356

5356- سددوا وقاربوا وأبشروا واعلموا أنه لن يدخل أحدكم الجنة بعمله، ولا أنا، إلا أن يتغمدني الله بمغفرة ورحمة. "حم ق عن عائشة".
٥٣٥٦۔۔۔ درست رہو، قریب رہو، خوشخبری پاؤ اور جان رکھو کہ کوئی بھی اپنے عمل کی وجہ سے جنت میں نہ جاسکے گا نہ ہی میں، ہاں یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے مغفرت و رحمت میں ڈھانپ لے۔ (مسند احمد، بکاری، مسلم عن عائشہ (رض))

5357

5357- ليصل أحدكم نشاطه، فإذا كسل أو فتر فليقعد. "حم ق د ن هـ عن أنس".
٥٣٥٧۔۔۔ تم میں سے (جب) کوئی نماز پڑھے تو چستی کی حالت میں پڑھے، جب تھک جائے یا سست پڑجائے تو بیٹھ جائے۔ (مسند احمد، بکاری، مسلم، ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ عن انس)

5358

5358- ناموا فإذا انتبهتم فأحسنوا. "حب عن ابن مسعود".
٥٣٥٨۔۔۔ سویا کرو جب بیدار ہوجاؤ تو خوب (عبادت ) کرو۔ (ابن حبان عن ابن مسعود)

5359

5359- الليل والنهار مطيتان فاركبوهما بلاغا إلى الآخرة. "عد وابن عساكر عن ابن عباس".
٥٣٥٩۔۔۔ رات دن سواریاں ہیں آخرت تک پہنچنے کے لیے ان پر سوار ہو۔ (لابن عدی، ابن عساکر عن ابن عباس)

5360

5360- يسروا ولا تعسروا، وبشروا ولا تنفروا. "حم ق ن عن أنس".
٥٣٦٠۔۔۔ آسانی پیدا کرو، سختی نہ کرو، خوشخبری سناؤ ، متنفر نہ کرو۔ (مسند احمد، بخاری مسلم، نسائی عن انس)

5361

5361- عليك بالرفق، إن الرفق لا يكون في شيء إلا زانه ولا ينزع من شيء إلا شأنه. "م عن عائشة". كتاب البر رقم [2594] .
٥٣٦١۔۔۔ تم نرمی کو اختیار کرو کیونکہ جس چیز میں نرمی ہوتی ہے اسے مزین کردیتی ہے اور جس چیز سے نرمی نکال دی جائے اسے بدزیب کردیتی ہے۔ (مسلم عن عائشہ، کتاب البر نمبر ٢٥٩٤)

5362

5362- عليك بالرفق، وإياك والعنف والفحش. "خد عن عائشة".
٥٣٦٢۔۔۔ نرمی اختیار کرو، سختی اور فحش گوئی سے بچو۔ (الادب المفرد عن عائشہ (رض))

5363

5363- يا عائشة إن الله رفيق يحب الرفق، ويعطي على الرفق ما لا يعطي على العنف وما لا يعطى على سواه. "م عن عائشة".
٥٣٦٣۔۔۔ عائشہ ! اللہ تعالیٰ نرمی والا ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے نرمی پر وہ کچھ عطا کرتا ہے جو سختی اور اس کے علاوہ پر عطا نہیں کرتا۔ (مسلم عن عائشہ (رض))

5364

5364- يا عائشة عليك بتقوى الله والرفق، فإن الرفق لم يكن في شيء قط إلا زانه، وما نزع من شيء قط إلا شانه. "حم د عن عائشة".
٥٣٦٤۔۔۔ اے عائشہ ! اللہ تعالیٰ کا تقویٰ اور نرمی اختیار کرو، اس لیے نرمی جس چیز میں بھی ہوئی اسے آراستہ کردیتی ہے اور جس چیز سے نرمی ختم کردی گئی اسے نازیبا کردیتی ہے۔ (مسند احمد، ابوداؤد عن عائشہ (رض))

5365

5365- مهلا يا عائشة عليك بالرفق، وإياك والعنف والفحش. "خ عن عائشة"1 __________ 1 هذه الأحاديث يخاطب النبي صلى الله عليه وسلم بها السيدة عائشة أم المؤمنين، ذكر المناوي في شرحه لجامع الصغير سببين: الأول: أنها ركبت بعيرا فيه صعوبه فجعلت ترده وتضربه. والثاني: عندما قال اليهود للنبي صلى الله عليه وسلم: السام عليكم، فغضبت وقالت: عليكم السام واللعنة. اه شرح الجامع. ح".
٥٣٦٥۔۔۔ ذرا نرمی سے اے عائشہ ! نرمی اختیار کرو، سختی اور سخت گوئی سے بچو۔ (بخاری عن عائشہ (رض))
تشریح : ۔۔۔ ان احادیث میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ کو مخاطب کرکے نرمی اختیار کرنے کو کہا گیا علامہ مناوی نے الجامع الصغیر کی اپنی شرح میں اس کے سبب ذکر کیے ہیں اول ، آپ ایک اونٹنی پر سوار ہوئیں جس میں کچھ سختی تھی تو آپ اسے مارنے اور ڈانٹنے لگیں دوم یہودیوں نے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو السام علیکم کہا جو بددعائیہ کلمہ ہے تو حضرت عائشہ (رض) غصہ ہوگئیں اور فرمانے لگیں تم پر پھٹکار اور لعنت ہو۔ (شرح الجامع)

5366

5366- يا عائشة إن الله رفيق يحب الرفق في الأمر كله. "حم ق ن هـ عن عائشة".
٥٣٦٦۔۔۔ اے عائشہ ! اللہ تعالیٰ نرم ہیں اور ہر چیز میں نرمی کو پسند کرتے ہیں۔ (مسند احمد، بخاری مسلم، ابن ماجہ عن عائشہ)

5367

5367- ما كان الرفق في شيء إلا زانه، ولا نزع من شيء إلا شانه. "عبد بن حميد والضياء عن أنس".
٥٣٦٧۔۔۔ نرمی جس چیز میں بھی ہوتی ہے اسے آراستہ کردیتی ہے اور جس سے نرمی نکال لی جائے تو اسے نازیبا کردیتی ہے۔ (عبد بن حمید والصباء عن انس)

5368

5368- من أعطي حظه من الرفق فقد أعطي حظه من الخيرومن حرم حظه من الرفق، فقد حرم حظه من الخير. "حم ت" عن أبي الدرداء.
٥٣٦٨۔۔۔ جسے نرمی کا حصہ دیا گیا تو اسے بھلائی کا حصہ دیا گیا، اور جس سے نرمی کا حصہ روکا گیا تو اس کی بھلائی کا حصہ روکا گیا۔ (مسند احمد ، ترمذی عن ابی الدرداء (رض))

5369

5369 - من يحرم الرفق يحرم الخير كله."حم د هـ عن جرير". وصحيح مسلم رقم [2592]
٥٣٦٩۔۔۔ جو نرمی سے محروم رکھا جائے (سمجھو) وہ ہر بھلائی سے محروم رکھا جائے گا۔ (مسند احمد، ابو داؤد، ابن ماجہ عن جریر و صحیح مسلم نمبر ٢٥٩٢ کتاب البر)

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔