hadith book logo

Kanz al-Ummal

42. غلام آزاد کرنے کا بیان

كنز العمال

29567
Kanz al-Ummal
29567- "من أعتق رقبة مسلمة أعتق الله بكل عضو منها عضوا منه من النار حتى فرجه بفرجه"."ق، ت" عن أبي هريرة.
29567 ۔۔۔ جس شخص نے غلام آزاد کیا اللہ تعالیٰ آزاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلہ میں آزاد کنندہ کے ہر ہر عضو کو دوزخ سے آزاد کریں گے حتی کہ آزاد کردہ غلام کی شرمگاہ کے بدلہ میں آزاد کنندہ کی شرمگاہ کو آزاد کریں گے ۔ (رواہ البخاری ومسلم والترمذی عن ابو ہریرہ (رض))
29568
Kanz al-Ummal
29568- "من أعتق شقيصا من مملوك فعليه خلاصه في ماله، فإن لم يكن له مال قوم المملوك قيمة عدل، ثم استسعى غير مشقوق عليه. "حم، ق عن أبي هريرة.
29568 ۔۔۔ جو شخص مشترک غلام کے اپنے حصہ کو آزاد کرے گا تو اس پر ضروری ہے کہ وہ اپنے مال کے بدلہ میں اس پورے غلام کو آزاد کرے اگر اس کے پاس مال ہو تو انصاف کے ساتھ اس کی قیمت لگائی جائے گی اور غلام ان باقی حصوں کے بعد مزدوری کرے لیکن غلام کو مشقت میں مبتلا نہ کیا جائے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الاربعۃ عن ابو ہریرہ (رض))
29569
Kanz al-Ummal
29569- "من أعتق شركا له في عبد فكان له مال يبلغ ثمن العبد قوم العبد عليه قيمة عدل فأعطى شركاءه حصصهم وعتق عليه العبد وإلا فقد عتق منه ما عتق". "حم، ق، " عن ابن عمر.
29569 ۔۔۔ جو شخص کسی مشترک غلام کے اپنے حصہ کو آزاد کر دے ۔ (تو اس کے لیے پھر یہ ہے کہ) اگر اس کے پاس اتنا مال موجود ہو جو غلام (کے باقی حصوں) کی قیمت کے بقدر ہو تو انصاف کے ساتھ اس غلام کی قیمت لگائی جائے گی اور وہ اس غلام کے دوسرے شرکاء کو ان کے حصوں کے بقدر قیمت دے دے وہ غلام اس کی طرف سے آزاد ہوجائے گا اور اگر آزاد کنندہ کے پاس اتنا مال نہ ہو تو پھر اس غلام کا جو حصہ اس نے آزاد کیا ہے وہ آزاد ہوجائے گا (اور دوسرے شرکاء کے حصے مملوک رہیں گے) ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الاربعۃ عن ابن عمر)
29570
Kanz al-Ummal
29570- "من أعتق عبدا وله مال فمال العبد له إلا أن يشترط السيد ماله فيكون له". "د، هـ" عن ابن عمر.
29570 ۔۔۔ جس شخص نے غلام آزاد کیا جبکہ غلام کے پاس کچھ مال ہو تو غلام کا مال مالک کا مال سمجھا جائے گا الا یہ کہ مالک شرط لگا دے کہ غلام کا مال اسی کا مال ہے تو اس صورت میں غلام کا مال اسی کا مال ہوگا۔ (رواہ ابو داؤد وابن ماجہ عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلۃ 220 ۔
29571
Kanz al-Ummal
29571- "هو حر كله ليس لله شريك". "حم، ن د هـ" عن والد أبي المليح.
29571 ۔۔۔ وہ غلام پورے کا پورا آزاد ہے اور اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں ۔ (رواہ احمد بن حنبل والنسائی وابو داؤد وابن ماجہ عن والدابی الملیح)
29572
Kanz al-Ummal
29572- "من أعتق رقبة مؤمنة كانت فداءه من النار". "حم، د، ت" عن عمرو بن عنبسة.
29572 ۔۔۔ جس شخص نے کسی مومن غلام کو آزاد کیا یہ غلام آزاد کرنے والے کے لیے دوزخ سے فدیہ بن جائے گا ۔ (رواہ احمد بن حنبل والترمذی عن ابن عمرو (رض) بن عسسہ)
29573
Kanz al-Ummal
29573- "أزكى الرقاب أعلاها ثمنا، وأفضل الليل جوف الليل، وأفضل الشهور المحرم. ابن النجار - عن أبي ذر.
29573 ۔۔۔ آزاد کرنے میں سب سے اعلیٰ غلام وہ ہے جس کی قیمت سب سے بڑھیا ہو رات کا سب سے افضل حصہ نصف رات ہے اور سب سے افضل مہینہ محرم ہے۔ (رواہ ابن النجار عن ابی ذر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 794 ۔
29574
Kanz al-Ummal
29574- "أفضل الرقاب أعلاها ثمنا وأنفسها عند أهلها". "حم، ق، ن" عن أبي ذر؛ "حم طب" عن أبي أمامة.
29574 ۔۔۔ آزاد کرنے میں سب سے افضل غلام وہ ہے جو قیمت میں سب سے اعلی ہو اور مالکان کے ہاں ہر دل عزیز ہو۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والنسائی عن ابی ذر واحمد بن حنبل والطبرانی عن ابی امامہ)
29575
Kanz al-Ummal
29575- "أعتقوا عنه رقبة يعتق الله بكل عضو منها عضوا من النار". "د، ك" عن واثلة.
29575 ۔۔۔ اپنے صاحب کی طرف سے غلام آزاد کر دو اللہ تعالیٰ آزاد کردہ غلام کے ہر عضو کے بدلہ میں تمہارے صاحب کے ہر ہر عضو کو دوزخ سے آزاد کرے گا ۔ (رواہ ابو داؤد والحاکم عن واثلۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث صحیح ہے اگرچہ ضعیف الجامع میں اس پر بحث ہے دیکھئے 929 ۔
29576
Kanz al-Ummal
29576- "أيما رجل مسلم أعتق رجلا مسلما فإن الله تعالى جاعل وقاء كل عظم من عظامه عظما من العظام محرره من النار، وأيما امرأة مسلمة أعتقت امرأة مسلمة فإن الله جاعل وقاء كل عظم من عظامها عظما من عظام محررها من النار يوم القيامة". "د، حب" عن أبي نجيح السلمي.
29576 ۔۔۔ جس مسلمان نے بھی کسی مسلمان غلام کو آزاد کیا اللہ تعالیٰ آزاد کردہ غلام کی ہر ہڈی کو آزاد کنندہ کی ہر ہڈی کے لیے دوزخ سے حفاظت کا ذریعہ بنائے گا اور جس عورت نے بھی کسی مسلمان باندی کو آزاد کیا اللہ تعالیٰ آزاد کردہ باندی کی ہر ہڈی کو آزاد کنندہ عورت کی ہر ہڈی کے لیے قیامت کے دن دوزخ سے حفاظت کا ذریعہ بنائے گا ۔ (رواہ ابو داؤد وابن حبان عن ابی نجیع السلمی)