HADITH.One

Urdu

Support

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

Al Tahawi

7. نکاح کا بیان

الطحاوي

4139

مسنگ
مسنگ

4140

۴۱۴۰: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْہَدٍ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖ وَسَلَّمَ قَالَ لَا یَبِیْعُ الرَّجُلُ عَلٰی بَیْعِ أَخِیْہِ، وَلَا یَخْطُبُ عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ ۔
٤١٤٠: حضرت نافع (رح) نے عبداللہ بن عمر (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ کوئی مسلمان دوسرے مسلمان بھائی کے سودے پر نہ تو سودا کرے اور نہ ہی اس کی منگنی کے پیغام پر پیغام دے۔
تخریج : بخاری فی النکاح باب ٤٥‘ والبیوع باب ٥٨‘ واشروط باب ٨‘ مسلم فی البیوع ٨‘ فی النکاح ٣٨؍٤٩‘ ابو داؤد فی النکاح باب ١٧‘ ترمذی فی النکاح باب ٣٨‘ نسائی فی البیوع باب ١٩‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ١٠‘ دارمی فی النکاح باب ٧‘ مالک فی النکاح باب ١‘ ٢‘ مسند احمد ٢؍١٢٢‘ ٤٦٢‘ ٤٨٧‘ ٥٥٨‘ ٥؍١١۔
خلاصہ الزام : علماء کی اس سلسلہ میں دو آراء ہیں :
نمبر 1: کسی مسلمان کی منگنی پر منگنی کا پیغام مطلقاً ممنوع ہے جس کی دلیل حضرت ابن عمر ‘ عقبہ بن عامر (رض) کی روایات ہیں اس کو ظاہریہ نے اختیار کیا۔
نمبر 2: ائمہ احناف اور تمام دیگر ائمہ کے ہاں منگنی کے پیغام پر پیغام درست ہے بشرطیکہ ادھر مکمل جھکاؤ نہ ہو۔ ان کی مستدل ٤١٥٥ تا آخر روایات ہیں۔

4141

۴۱۴۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَحْوَہٗ۔
٤١٤١: امام مالک (رح) نے نافع سے انھوں نے ابن عمر (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔
تخریج : موطا مالک ١‘ ٢‘ ١٢۔

4142

۴۱۴۲: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ وَہْبٍ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ حَدَّثَنِیْ یَزِیْدُ بْنُ أَبِیْ حَبِیْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ شَمَّاسَۃَ الْمُہْرِیِّ أَنَّہٗ سَمِعَ عُقْبَۃَ بْنَ عَامِرٍ یَقُوْلُ عَلَی الْمِنْبَرِ : اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ الْمُؤْمِنُ أَخُو الْمُؤْمِنِ، لَا یَحِلُّ لَہٗ أَنْ یَبْتَاعَ عَلٰی بَیْعِ أَخِیْہِ حَتّٰی یَذَرَ أَیْ یَتْرُکَ وَلَا یَخْطُبُ عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ حَتّٰی یَذَرَ ۔
٤١٤٢: جناب عبدالرحمن بن شمامہ مہری (رح) نے حضرت عقبہ بن عامر (رض) کو منبر پر فرماتے سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کسی مسلمان کو مسلمان بھائی کے سودے پر سودا نہ کرنا چاہیے جب تک کہ وہ اس کو چھوڑ نہ دے یا خرید نہ لے اور کسی مسلمان بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نہ دینا چاہیے یہاں تک کہ وہ اس پیغام کو ترک نہ کر دے۔
تخریج : مسلم فی النکاح روایت ٥٦۔

4143

۴۱۴۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَ ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤١٤٣: ابن لہیعہ نے یزید بن ابی حبیب (رح) سے انھوں نے اپنی سند کے ساتھ اس کی مثل ذکر کیا ہے۔

4144

۴۱۴۴: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا صَخْرُ بْنُ جَرِیْرَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَبِیْعُ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَیْعِ بَعْضٍ، وَلَا یَخْطُبُ أَحَدُکُمْ عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ حَتّٰی یَتْرُکَ الْخَاطِبُ أَوْ یَأْذَنَ لَہٗ فَیَخْطُبَ .
٤١٤٤: نافع نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تم ایک دوسرے کے سودے پر سودا مت کرو اور نہ اپنے مسلمان بھائی کی منگنی کے پیغام پر دوسرا پیغام بھیجے جب تک کہ پہلا شخص اسے چھوڑ دے یا اجازت دے دے تو پھر وہ پیغام دے سکتا ہے۔
تخریج : ٤١٤٠ روایت کی تخریج ملاحظہ ہو۔

4145

۴۱۴۵: حَدَّثَنَا : أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا یَعْقُوْبُ بْنُ حُمَیْدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ دَاوٗدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ دِیْنَارٍ عَنْ أَبِیْہِ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا یَسُوْمُ الرَّجُلُ عَلٰی سَوْمِ أَخِیْہِ۔
٤١٤٥: داؤد ابن صالح بن دینار نے اپنے والد سے انھوں نے ابو سعید خدری (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کے سودے پر سودا نہ کرے۔
لغات : المساومہ۔ سودا بازی کرنا۔
تخریج : بخاری فی البیوع باب ٥٧‘ ابن ماجہ فی التجارات باب ١٣‘ مسند احمد ٢‘ ٣٩٣؍٤١١‘ ٤٢٧‘ ٤٥٧‘ ٥١٦؍٥٢٩۔

4146

۴۱۴۶: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یُوْنُسُ ، ہُوَ ابْنُ یَزِیْدَ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ سَعِیْدُ بْنُ الْمُسَیِّبِ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔، یَعْنِیْ أَنَّہٗ قَالَ لَا یَخْطُبْ أَحَدُکُمْ عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ، حَتّٰی یَنْکِحَ ، أَوْ یَتْرُکَ .
٤١٤٦: سعید بن المسیب (رح) نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے یعنی انھوں نے فرمایا تم میں سے کوئی اپنے مسلمان بھائی کی منگنی کے پیغام پر پیغام نہ دے یہاں تک کہ یا تو خود نکاح کرلے یا بالکل چھوڑ دے (تو پھر پیغام دینا درست ہے)
تخریج : اخرجہ البخاری فی النکاح باب ٤٥۔

4147

۴۱۴۷: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ بُکَیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ لَا یَخْطُبْ الرَّجُلُ عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ، وَلَا یَسُوْمُ عَلٰی سَوْمِ أَخِیْہِ .
٤١٤٧: محمد (رح) نے ابوہریرہ (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کوئی مسلمان اپنے بھائی کی منگنی کے پیغام پر پیغام نہ بھیجے اور نہ ہی اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے۔
تخریج : روایت ٤١٤٥ کی تخریج ملاحظہ فرمائیں۔

4148

۴۱۴۸: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ الْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ أَبِیْہٖ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہٗ۔
٤١٤٨: علاء بن عبدالرحمن نے اپنے والد سے انھوں نے ابوہریرہ (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4149

۴۱۴۹: وَحَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِیْ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِیْہٖ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ۔
٤١٤٩: ابو صالح نے ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4150

۴۱۵۰: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِیْہٖ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ لَا یَخْطُبْ أَحَدُکُمْ عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ، حَتّٰی یَنْکِحَ أَوْ یَتْرُکَ .
٤١٥٠: اعرج نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کے پیغام نکاح پر پیغام نہ دے یہاں تک کہ وہ خود نکاح کرلے یا چھوڑ دے۔
تخریج : روایت ٤١٤٦ کی تخریج ملاحظہ کریں۔

4151

۴۱۵۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا یَخْطُبْ أَحَدُکُمْ عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ .
٤١٥١: اعرج نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت نقل کی ہے کہ کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کی منگنی کے پیغام پر پیغام نہ دے۔

4152

۴۱۵۲: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْن حِبَّانَ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہٗ۔
٤١٥٢: اعرج نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4153

۴۱۵۳: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الْأَوْزَاعِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا کَثِیْرٍ یَقُوْلُ : سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُوْلُ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَسْتَامُ الرَّجُلُ عَلٰی سَوْمِ أَخِیْہِ، حَتّٰی یَشْتَرِیَ ، أَوْ یَتْرُکَ ، وَلَا یَخْطُبْ عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ، حَتّٰی یَنْکِحَ أَوْ یَتْرُکَ .
٤١٥٣: ابو کثیر نے ابوہریرہ (رض) کو فرماتے سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کوئی مسلمان دوسرے مسلمان کے سودے پر سودا نہ کرے یہاں تک کہ وہ یا تو خرید لے یا ترک کر دے اور نہ ہی کسی مسلمان کی منگنی پر منگنی کرے یہاں تک کہ وہ یا تو نکاح کرے یا بالکل چھوڑ دے۔
تخریج : بخاری فی الشروط باب ١١‘ والبیوع باب ٥٨‘ مسلم فی البیوع ٩؍١٠‘ ١٢‘ نسائی فی البیوع باب ١٦؍١٩‘ مسند احمد ٢‘ ٤٥٧؍٤٨٩۔

4154

۴۱۵۴: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ دَاوٗدَ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ ، مَوْلَی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ کَرِیْرٍ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا یَبِیْعُ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَیْعِ بَعْضٍ ، وَلَا یَخْطُبْ بَعْضُکُمْ عَلٰی خِطْبَۃِ بَعْضٍ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلَی ہَذَا وَقَالُوْا : لَا یَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ یَسُوْمَ بِشَیْئٍ قَدْ یُسَاوِمُ بِہٖ غَیْرُہٗ حَتّٰی یَتْرُکَہُ الَّذِیْ قَدْ سَاوَمَ بِہٖ .فَکَذٰلِکَ لَا یَنْبَغِی لَہٗ أَنْ یَخْطُبَ امْرَأَۃً قَدْ خَطَبَہَا غَیْرُہٗ، حَتّٰی یَتْرُکَہَا الْخَاطِبُ لَہَا ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذِہِ الْآثَارِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : اِنْ کَانَ الْمُسَاوِمُ أَوِ الْخَاطِبُ قَدْ رُکِنَ اِلَیْہِ، فَلَا یَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ یَسُوْمَ عَلٰی سَوْمِہٖ، وَلَا یَخْطُبُ عَلٰی خِطْبَتِہٖ، حَتّٰی یَتْرُکَ .قَالُوْا : وَہٰذَا السَّوْمُ وَالْخِطْبَۃُ الْمَذْکُوْرَانِ فِی الْآثَارِ الْأُوَلِ الْمَنْہِیِّ عَنْہُمَا ، اِنَّمَا النَّہْیُ فِیْہَا عَمَّا ذَکَرْنَاہُ .فَأَمَّا مَنْ سَاوَمَ رَجُلًا بِشَیْئٍ ، أَوْ خَطَبَ اِلَیْہِ امْرَأَۃً ہُوَ وَلِیُّہَا ، فَلَمْ یُرْکَنْ اِلَیْہِ، فَمُبَاحٌ لِغَیْرِہٖ مِنَ النَّاسِ أَنْ یَسُوْمَ بِمَا سَاوَمَ بِہٖ ، وَیَخْطُبَ بِمَا خَطَبَ .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ ۔
٤١٥٤: مولیٰ عبداللہ بن عامر بن کریز نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم میں سے کوئی ایک دوسرے کی بیع پر بیع نہ کرے اور نہ ایک دوسرے کی منگنی کے پیغام پر پیغام نکاح بھیجے۔ امام طحاوی نے ان ہی روایات سے استدلال کیا ہے کہ اگر کوئی مسلمان ایک چیز کا سودا کرچکا ہو تو دوسرے کو اس پر سودا نہ کرنا چاہیے اگر وہ اپنا سودا چھوڑ دیتا ہے تو پھر سودا کرنا جائز ہے بالکل اسی طرح کسی عورت کو اگر کسی مسلمان نے پیغام نکاح دیا ہو تو جب تک وہ اپنا پیغام نکاح ترک نہ کرے دوسرے کو پیغام پر پیغام درست نہیں ہے۔ فریق ثانی کا مؤقف یہ ہے کہ اگر بولی لگانے والا یا پیغام نکاح بھیجنے والا اس سودے کی طرف مکمل طور پر جھک چکا ہو تو کسی دوسرے کو اس کی بولی پر بولی لگانا یا منگنی کا پیغام دینا جائز نہیں جب تک کہ پہلا اس کو ترک نہ کر دے۔ جس سودے پر سودے کی ممانعت کی گئی ہے اس سے مراد وہی ہے جس کی طرف پہلے خریدار کا مکمل رجحان ہوچکا ہو اسی طرح منگنی کے پیغام پر بھی وہی پیغام ممنوع ہے جس کا وہ خود ولی ہے اور اس کا جھکاؤ اگر پیغام دینے والے کی طرف ہی ہے اور اگر اس کا جھکاؤ نہ ہو تو اس کو پیغام دینا ممنوع نہیں ہے اور انھوں نے مندرجہ ذیل روایات سے استدلال کیا ہے۔
امام طحاوی (رح) کا ارشاد :
فریق اوّل : نے ان ہی روایات سے استدلال کیا ہے کہ اگر کوئی مسلمان ایک چیز کا سودا کرچکا ہو تو دوسرے کو اس پر سودا نہ کرنا چاہیے اگر وہ اپنا سودا چھوڑ دیتا ہے تو پھر سودا کرنا جائز ہے بالکل اسی طرح کسی عورت کو اگر کسی مسلمان نے پیغام نکاح دیا ہو تو جب تک وہ اپنا پیغام نکاح ترک نہ کرے دوسرے کو پیغام پر پیغام درست نہیں ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف : یہ ہے کہ اگر بولی لگانے والا یا پیغام نکاح بھیجنے والا اس سودے کی طرف مکمل طور پر جھک چکا ہو تو کسی دوسرے کو اس کی بولی پر بولی لگانا یا منگنی کا پیغام دینا جائز نہیں جبکہ پہلا اس کو ترک نہ کر دے۔
فریق اوّل کا جواب : مذکورہ بالا روایات میں جس سودے پر سودے کی ممانعت کی گئی ہے اس سے مراد وہی ہے جس کی طرف پہلے خریدار کا مکمل رجحان ہوچکا ہو اسی طرح منگنی کے پیغام پر بھی وہی پیغام ممنوع ہے جس کا وہ خود ولی ہو اور اس کا جھکاؤ پیغام دینے والے کی طرف ہو اور اگر اس کا جھکاؤ نہ ہو تو اس کو پیغام دینا ممنوع نہیں ہے۔
فریق دوم کی مستدل روایات درج ذیل ہیں۔

4155

۴۱۵۵: بِمَا حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ مَہْدِیٍّ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَبِیْ بَکْرٍ بْنِ أَبِی الْجَہْمِ قَالَ : سَمِعْت فَاطِمَۃَ بِنْتَ قَیْسٍ تَقُوْلُ : اِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہَا اِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُک فَآذِنِیْنِی .قَالَتْ : فَخَطَبَنِیْ خُطَّابٌ جَمْعُ خَاطِبٍ فِیْہِمْ مُعَاوِیَۃُ ، وَأَبُو الْجَہْمِ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ مُعَاوِیَۃَ خَفِیْفُ الْحَالِ أَیْ فَقِیْرٌ وَأَبُو الْجَہْمِ یَضْرِبُ النِّسَائَ أَوْ فِیْہِ شِدَّۃٌ عَلَی النِّسَائِ ، وَلٰـکِنْ عَلَیْکَ بِأُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ .
٤١٥٥: ابوبکر بن ابی جہم کہتے ہیں کہ میں نے فاطمہ بنت قیس (رض) کو کہتے سنا کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا اطلاع کردینا (جب عدت اختتام پذیر ہوئی تو میں نے آپ کو اطلاع کردی) تو میری طرف کئی لوگوں کے پیغامات نکاح پہنچے جن میں معاویہ بن ابی سفیان اور ابو جہم (رض) بھی تھے (میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مشورہ کیا) تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا معاویہ کمزور حالات والا ہے (تنگ درست ہے) ابو جہم عورتوں کو مارتا ہے یا اس کے مزاج میں عورتوں سے متعلق سختی پائی جاتی ہے البتہ تم اسامہ بن زید (رض) سے نکاح کرلو۔
لغات : خطاب۔ جمع خاطب پیغام نکاح دینے والا۔
تخریج : مسلم فی الرضاع ١١٥‘ مسند احمد ٦؍٤١١۔

4156

۴۱۵۶: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِیْ بَکْرٍ بْنِ أَبِی الْجَہْمِ ، عَنْ فَاطِمَۃَ ، نَحْوَہٗ۔
٤١٥٦: ابوبکر بن جہم نے حضرت فاطمہ بنت حبیش سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4157

۴۱۵۷: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ أَبِیْ کَثِیْرٍ الْأَنْصَارِیُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَحْوَہٗ۔
٤١٥٧: ابو سلمہ نے فاطمہ (رض) انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4158

۴۱۵۸: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ أَنَّہَا لَمَّا انْقَضَتْ عِدَّتُہَا ، خَطَبَہَا أَبُو الْجَہْمِ وَمُعَاوِیَۃُ ، کُلُّ ذٰلِکَ یَقُوْلُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖ وَسَلَّمَ أَیْنَ أَنْتَ مِنْ أُسَامَۃَ ؟ .
٤١٥٨: ابو سلمہ نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جب میری عدت ختم ہوئی تو ابو جہم اور معاویہ (رض) نے مجھے پیغام نکاح بھیجا تو ان میں سے ہر ایک کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہارا اسامہ سے کیا مقابلہ ؟

4159

۴۱۵۹: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیْدَ ، مَوْلَی الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ قَالَتْ : لَمَّا حَلَلْتُ أَتَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَذَکَرْتُ لَہٗ أَنَّ مُعَاوِیَۃَ بْنَ أَبِیْ سُفْیَانَ ، وَأَبَا جَہْمٍ خَطَبَانِیْ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَّا أَبُوْ جَہْمٍ فَلَا یَضَعُ عَصَاہُ مِنْ عَاتِقِہٖ، وَأَمَّا مُعَاوِیَۃُ فَصُعْلُوْکٌ لَا مَالَ لَہٗ، وَلٰـکِنْ انْکِحِی أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ .قَالَتْ : فَکَرِہْتہ ، ثُمَّ قَالَ انْکِحِیْ أُسَامَۃَ فَنَکَحْتُہٗ فَجَعَلَ اللّٰہُ فِیْہِ خَیْرًا ، وَاغْتَبِطْتُ بِہٖ ۔
٤١٥٩: ابو سلمہ بن عبدالرحمن بن عوف نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے نقل کیا جب میری عدت کے ایام ختم ہوئے تو میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مشورہ لیا کہ معاویہ بن ابی سفیان اور ابو جہم دونوں کی طرف سے مجھے پیغام نکاح آیا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ابو جہم تو اپنے کندھے سے لاٹھی نہیں اتارتا۔ باقی رہا معاویہ تو وہ تنگدست و فقیر ہے اس کے پاس کچھ بھی مال نہیں لیکن تم اسامہ بن زید سے نکاح کرلو۔ فاطمہ کہتی ہیں میں نے ناپسند کیا تو آپ نے فرمایا اسامہ سے نکاح کرلو۔ پس میں نے اسامہ سے نکاح کرلیا تو اللہ تعالیٰ نے اسی میں بھلائی ڈال دی اس کی وجہ سے مجھ پر رشک کیا جانے لگا۔
لغات : اغتطبت۔ قابل رشک ہونا۔
تخریج : مسلم فی الرضاع ١٠١‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٣٩‘ موطا مالک فی الطلاق ٦٧‘ مسند احمد ٦؍٤١٢۔

4160

۴۱۶۰: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃً وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ قَالَتْ : لَمَّا حَلَلْتُ ، خَطَبَنِیْ مُعَاوِیَۃُ وَرَجُلٌ مِنْ قُرَیْشٍ .فَقَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اِنْکِحِیْ أُسَامَۃَ فَکَرِہْتَہٗ، فَقَالَ اِنْکِحِیْہِ فَنَکَحْتُہٗ .
٤١٦٠: محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے نقل کیا ہے کہ جب میری عدت ختم ہوگئی تو معاویہ اور قریش کے ایک اور آدمی نے مجھے پیغام نکاح دیا تو مجھے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اسامہ سے نکاح کرلو میں نے اس بات کو پسند نہ کیا تو مجھے بار دیگر فرمایا تم اس سے نکاح کرلو تو میں نے اس سے نکاح کرلیا۔
تخریج : مسلم فی الطلاق ٣٠‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٣٩‘ ترمذی فی النکاح باب ٣٧‘ نسائی فی النکاح باب ٢٠‘ ٢٢‘ موطا مالک فی الطلاق ٦٧‘ مسند احمد ٦‘ ٤١١؍٤١٢۔

4161

۴۱۶۱: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِیْ زَائِدَۃَ ، قَالَ : ثَنَا الْمُجَالِدُ بْنُ سَعِیْدٍ عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ أَنَّ رَجُلًا مِنْ قُرَیْشٍ خَطَبَہَا ، فَأَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ أَلَا أُزَوِّجُکِ رَجُلًا أُحِبُّہٗ؟ فَقَالَتْ : بَلٰی، فَزَوَّجَہَا أُسَامَۃَ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَلَمَّا خَطَبَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاطِمَۃَ عَلٰی أُسَامَۃَ ، بَعْدَ عِلْمِہٖ بِخِطْبَۃِ مُعَاوِیَۃَ وَأَبِی الْجَہْمِ اِیَّاہَا ، کَانَ فِیْ ذٰلِکَ دَلِیْلٌ عَلٰی أَنَّ تِلْکَ الْحَالَ یَجُوْزُ لِلنَّاسِ أَنْ یَخْطُبُوْا فِیْہَا، وَثَبَتَ أَنَّ الْمَنْہِیَّ عَنْہُ بِالْآثَارِ الْأُوَلِ ، خِلَافُ ذٰلِکَ ، فَیَکُوْنُ مَا تَقَدَّمَ ذَکَرْنَا لَہٗ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ، مَا فِیْہِ الرُّکُوْنُ اِلَی الْخَاطِبِ ، وَمَا ذَکَرْنَا بَعْدَ ذٰلِکَ ، مَا لَیْسَ فِیْہِ رُکُوْنٌ اِلَی الْخَاطِبِ، حَتّٰی تُصْبِحَ ہٰذِہِ الْآثَارُ ، وَتَتَّفِقَ مَعَانِیْہَا ، وَلَا تَضَادُّ .وَکَذٰلِکَ الْمُسَاوَمَۃُ ہِیَ عَلَی ہٰذَا الْمَعْنٰی أَیْضًا ، قَدْ بَیَّنَ ذٰلِکَ ۔
٤١٦١: مجاہد بن سعید بن عامر نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے نقل کیا کہ قریش کے ایک آدمی نے مجھے پیغام نکاح دیا تو میں جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا میں تمہارا نکاح ایسے شخص سے نہ کر دوں جس سے مجھے زیادہ محبت ہے ؟ تو میں نے گزارش کی کیوں نہیں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرا نکاح اسامہ سے کردیا۔ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ بنت قیس کو اسامہ کے لیے پیغام نکاح دیا جبکہ آپ کو معاویہ و ابو جہم (رض) کے پیغامات نکاح کا علم تھا تو اس سے یہ بات خود ثابت ہوگئی کہ وہ ایسی حالت تھی جس میں پیغام نکاح کی ممانعت نہ تھی جبکہ پہلے آثار و روایات اس کے مخالف ہیں پس ان آثار کی توجیہ کی صورت یہ ہوگی کہ ان میں جس پیغام کی ممانعت کا تذکرہ ہے اس سے مراد وہی ہے جس میں پیغام دینے والے کی طرف جھکاؤ پایا جاتا ہو اور جہاں پیغام والے کی طرف رجحان نہ ہو وہ بعد والی روایات میں مراد ہے اس طرح آثار میں تضاد باقی نہیں رہتا اور آثار باہم متفق نظر آتے ہیں۔ اس طرح سودے پر سودا کرنے کا مطلب بھی یہی ہے۔ مندرجہ ذیل روایات اس بات کو ثابت کرتی ہیں۔
تبصرہ طحاوی (رح) :
جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ بنت قیس کو اسامہ کے لیے پیغام نکاح دیا جبکہ آپ کو معاویہ و ابو جہم (رض) کے پیغامات نکاح کا علم تھا تو اس سے یہ بات خود ثابت ہوگئی کہ وہ ایسی حالت تھی جس میں پیغام نکاح کی ممانعت نہ تھی جبکہ پہلے آثار و روایات اس کے مخالف ہیں پس ان آثار کی توجیہ کی صورت یہ ہوگی کہ ان میں جس پیغام کی ممانعت کا تذکرہ ہے اس سے مراد وہی ہے جس میں پیغام دینے والے کی طرف جھکاؤ پایا جاتا ہو اور جہاں پیغام والے کی طرف رجحان نہ ہو وہ بعد والی روایات میں مراد ہے اس طرح آثار میں تضاد باقی نہیں رہتا اور آثار باہم متفق نظر آتے ہیں اور سودا پر سودا کرنے کے سلسلہ میں یہی معنی مراد ہے اور مندرجہ ذیل روایت اس کی مؤید ہے۔

4162

۴۱۶۲: مَا قَدْ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَحْرِ بْنِ مَطَرٍ الْبَغْدَادِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنِ عَطَائٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْأَخْضَرُ بْنُ عَجْلَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ أَبُوْبَکْرٍ الْحَنَفِیُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَشَکَا اِلَیْہِ الْفَاقَۃَ ، ثُمَّ عَادَ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، لَقَدْ جِئْتُ مِنْ عِنْدِ أَہْلِ بَیْتٍ ، مَا أَرٰی أَنْ أَرْجِعَ اِلَیْہِمْ حَتّٰی یَمُوْتَ بَعْضُہُمْ جُوْعًا ، قَالَ انْطَلِقْ ہَلْ تَجِدُ مِنْ شَیْئٍ .فَانْطَلَقَ فَجَائَ بِحِلْسٍ وَقَدَحٍ ، فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، ہٰذَا الْحِلْسُ، کَانُوْا یَفْتَرِشُوْنَ بَعْضَہُ وَیَلْتَفُّوْنَ بِبَعْضِہٖ، وَہٰذَا الْقَدَحُ کَانُوْا یُشْرِبُوْنَ فِیْہِ .فَقَالَ مَنْ یَأْخُذُہُمَا مِنِّیْ بِدِرْہَمٍ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ : أَنَا ، فَقَالَ مَنْ یَزِیْدُ عَلٰی دِرْہَمٍ ؟ فَقَالَ رَجُلٌ : أَنَا آخُذُہُمَا بِدِرْہَمَیْنِ ، قَالَ ہُمَا لَکَ .فَدَعَا بِالرَّجُلِ فَقَالَ اشْتَرِ بِدِرْہَمٍ طَعَامًا لِأَہْلِکَ، وَبِدِرْہَمٍ فَأْسًا ثُمَّ ائْتِنِیْ فَفَعَلَ ، ثُمَّ جَائَ ، فَقَالَ انْطَلِقْ اِلَی ہٰذَا الْوَادِیْ فَلَا تَدَعَن فِیْہِ شَوْکًا وَلَا حَطَبًا ، وَلَا تَأْتِنِیْ اِلَّا بَعْدَ عَشْرٍ فَفَعَلَ، ثُمَّ أَتَاہُ فَقَالَ بُوْرِکِ فِیْمَا أَمَرْتنِیْ بِہٖ .قَالَ ہَذَا خَیْرٌ لَک مِنْ أَنْ تَأْتِیَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَفِیْ وَجْہِک نُکَتٌ مِنَ الْمَسْأَلَۃِ ، أَوْ خُمُوْشٌ مِنَ الْمَسْأَلَۃِ الشَّکُّ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَحْرٍ .فَلَمَّا أَجَازَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ الْمُزَایَدَۃَ ، وَفِیْ ذٰلِکَ سَوْمٌ بَعْدَ سَوْمٍ اِلَّا أَنَّ مَا تَقَدَّمَ عَنْ ذٰلِکَ السَّوْمِ سَوْمٌ لَا رُکُوْنَ مَعَہٗ۔ فَدَلَّ ذٰلِکَ أَیْضًا أَنَّ مَا نَہٰی عَنْہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ سَوْمِ الرَّجُلِ عَلٰی سَوْمِ أَخِیْہِ، بِخِلَافِ ذٰلِکَ فَبَانَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ ، مَعْنٰی مَا نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْہُ مِنْ سَوْمِ الرَّجُلِ عَلٰی سَوْمِ أَخِیْہِ .وَبِحَدِیْثِ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ ، مَا نَہْیْ عَنْہُ مِنْ خِطْبَۃِ الرَّجُلِ ، عَلٰی خِطْبَۃِ أَخِیْہِ وَہٰذَا الْمَعْنَی الَّذِیْ صَحَّحْنَا عَلَیْہِ ہٰذِہِ الْآثَارِ ، فِیْمَا أَبَحْنَا فِیْہِ مِنَ السَّوْمِ وَالْخِطْبَۃِ ، وَفِیْمَا مَنَعْنَا فِیْہِ مِنَ السَّوْمِ وَالْخِطْبَۃِ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ .وَقَدْ رُوِیَ فِیْ اِجَازَۃِ بَیْعِ مَنْ یَزِیْدُ عَمَّنْ بَعْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖ وَسَلَّمَ أَیْضًا .
٤١٦٢: ابوبکر حنفی نے انس بن مالک (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ ایک انصاری آدمی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے فاقہ کی شکایت ظاہر کی پھر دوبارہ لوٹ کر کہنے لگا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں ایسے گھر والوں کی جانب سے حاضر ہوا کہ جن کے متعلق میرا خیال یہ ہے کہ جب میں ان کے ہاں لوٹ کر جاؤں گا تو بعض بھوک سے مرچکے ہوں گے آپ نے فرمایا جاؤ اور جا کر دیکھو ان کے ہاں کوئی چیز موجود ہے وہ چلا گیا اور پھر اپنے ساتھ ایک ٹاٹ اور پیالہ لے کر واپس لوٹا اور عرض کرنے لگا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ ٹاٹ ہے جس کا کچھ حصہ گھر والے بچھاتے اور باقی اوپر ڈالتے ہیں اور یہ پیالہ ہے جس سے وہ پیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا یہ دونوں اشیاء کون شخص مجھ سے ایک درہم کے بدلے میں خرید لے گا ؟ ایک شخص کہنے لگا میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک سے زیادہ کون دے گا دوسرا صحابی کہنے لگا میں دو درہم کے بدلے لیتا ہوں آپ نے فرمایا یہ دونوں چیزیں تمہاری ہیں۔ پھر آپ نے اس آدمی کو بلایا اور فرمایا ایک درہم کا اپنے گھر والوں کے لیے کھانا خریدو ! اور ایک درہم کی کلہاڑی لو۔ پھر اسے میرے پاس لے آؤ! چنانچہ اس نے اسی طرح کیا کچھ دیر بعد وہ آیا تو آپ نے فرمایا تم وادی کی طرف جاؤ اور اس میں کوئی کانٹا اور لکڑی مت رہنے دو اور میرے پاس دس دن بعد آؤ۔ اس نے اسی طرح کیا پھر آیا اور کہنے لگا جو آپ نے حکم فرمایا ہے اس میں برکت ہوئی ہے آپ نے فرمایا یہ تمہارے لیے اس سے بہتر ہے کہ تم قیامت کے دن آؤ اور تمہارے چہرے پر سوال کرنے کی وجہ سے نشانات یا خراشیں پڑی ہوں (دونوں الفاظ میں کون سا ہے اس میں محمد بن بحر راوی کو شک ہوا ہے) جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس روایت میں چیز کی قیمت بڑھانے کی اجازت فرمائی ہے تو یہ سودے پر سودے کی قسم سے ہوگیا تو اس سے ثابت ہوا کہ پہلے سودے میں بتلائی جانے والی قیمت ایسی قیمت تھی جس کی طرف مالک ولی کو جھکاؤ نہ تھا اس سے دوسری بات یہ بھی ثابت ہوئی کہ جس سودے پر سودے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ممانعت فرمائی اس میں یہ قسم داخل نہیں بلکہ یہ اس کے علاوہ ہے۔ پس اس روایت نے جس سودے پر سودے کی ممانعت فرمائی اس کی وضاحت کردی اور فاطمہ بنت قیس (رض) کی روایت سے جس پیغام نکاح پر پیغام کی ممانعت ہے اس کا مفہوم بھی واضح ہوگیا۔ یہ مفہوم جس سے ہم نے منگنی اور سودے کی روایات کے جواز و منع کو بیان کیا ہے یہ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے اور اس کی اجازت کے سلسلہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد تابعین (رح) کا عمل موجود ہے۔ ذیل میں ملاحظہ ہو۔
تبصرہ طحاوی (رح) :
آپ نے فرمایا یہ دونوں اشیاء کون شخص مجھ سے ایک درہم کے بدلے میں خرید لے گا ؟ ایک شخص کہنے لگا میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ایک سے زیادہ کون دے گا دوسرا صحابی کہنے لگا میں دو درہم کے بدلے لیتا ہوں آپ نے فرمایا یہ دونوں چیزیں تمہاری ہیں۔
پھر آپ نے اس آدمی کو بلایا اور فرمایا ایک درہم کا کھانا اپنے گھر والوں کے لیے خریدو ! اور ایک درہم کی کلہاڑی لو۔ پھر اسے میرے پاس لے آؤ! چنانچہ اس نے اسی طرح کیا کچھ دیر بعد وہ آیا تو آپ نے فرمایا تم وادی کی طرف جاؤ اور اس میں کوئی کانٹا اور لکڑی مت رہنے دو اور میرے پاس دس دن بعد آؤ۔ اس نے اسی طرح کیا پھر آیا اور کہنے لگا جو آپ نے حکم فرمایا ہے اس میں برکت ہوئی ہے آپ نے فرمایا یہ تمہارے لیے اس سے بہتر ہے کہ تم قیامت کے دن آؤ اور تمہارے چہرے پر سوال کرنے کی وجہ سے نشانات یا خراشیں پڑی ہوں (دونوں الفاظ میں کون سا ہے اس میں محمد بن بحر راوی کو شک ہوا ہے)
خلاصۃ روایت : جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس روایت میں چیز کی قیمت بڑھانے کی اجازت فرمائی ہے تو یہ سودے پر سودے کی قسم سے ہوگیا تو اس سے ثابت ہوا کہ پہلے سودے میں بتلائی جانے والی قیمت ایسی قیمت تھی جس کی طرف مالک ولی کو جھکاؤ نہ تھا اس سے دوسری بات یہ بھی ثابت ہوئی کہ جس سودے پر سودے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ممانعت فرمائی اس میں یہ قسم داخل نہیں بلکہ یہ اس کے علاوہ ہے۔ پس اس روایت نے جس سودے پر سودے کی ممانعت فرمائی اس کی وضاحت کردی اور فاطمہ بنت قیس (رض) کی روایت سے جس پیغام نکاح پر پیغام کی ممانعت ہے اس کا مفہوم بھی واضح ہوگیا۔
یہ مفہوم جس سے ہم نے منگنی اور سودے کی روایات کے جواز و منع کو بیان کیا ہے یہ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔
تابعین (رح) سے اس کی تائید :
جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد بھی اس قسم کی بیع کا جواز ثابت ہوتا ہے جیسا کہ مندرجہ ذیل روایات شاہد ہیں۔

4163

۴۱۶۳: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِیٍّ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِیْ رَبَاحٍ ، قَالَ : أَدْرَکْتُ النَّاسَ یَبِیْعُوْنَ الْغَنَائِمَ ، فِیْمَنْ یَزِیْدُ .
٤١٦٣: لیث بن سعد نے عطاء بن ابی رباح (رح) سے نقل کیا ہے کہ ہم نے لوگوں کو دیکھا کہ غنائم کے اموال لوگ ان کو فروخت کرتے ہیں جو زیادہ قیمت دیتے ہیں۔

4164

۴۱۶۴: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُوْسُفُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِیْ نَجِیْحٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ لَا بَأْسَ أَنْ یَسُوْمَ عَلٰی سَوْمِ الرَّجُلِ اِذَا کَانَ فِیْ صَحْنِ السُّوْقِ ، یَسُوْمُ ہٰذَا وَہٰذَا ، فَأَمَّا اِذَا خَلَا بِہٖ رَجُلٌ ، فَلَا یَسُوْمُ عَلَیْہِ .
٤١٦٤: ابن ابی نجیح نے مجاہد (رح) سے روایت نقل کی ہے کہ کسی شخص کی بولی دینے میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ وہ بازار میں ہو ہر ایک بھاؤ لگائے۔ اگر علیحدگی میں سودا کرے تو پھر یہ اس کے سودے پر سودا نہ کرے۔
نوٹ : اس باب میں بھی امام طحاوی (رح) فریق ثانی کے مؤقف کو راجح قرار دے کر ثابت کیا البتہ اس میں نظری دلیل پیش نہیں کی۔

4165

۴۱۶۵: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوْسٰی، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ یَعْلَی آلِہِ وَسَلَّمَ قَالَ أَیُّمَا امْرَأَۃٍ نُکِحَتْ بِغَیْرِ اِذْنِ وَلِیِّہَا ، فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ ، فَاِنْ أَصَابَہَا فَلَہَا مَہْرُہَا ، بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِہَا ، فَاِنْ اِشْتَجَرُوْا ، فَالسُّلْطَانُ وَلِیُّ مَنْ لَا وَلِیَّ لَہٗ۔
٤١٦٥: عروہ نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے ‘ انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرمایا ہے کہ جو عورت ولی کی اجازت کے بغیر اپنا نکاح کرے اس کا نکاح باطل ہے اگر مرد نے اس سے قربت بھی کرلی تو اس عورت کو مہر ملے گا کیونکہ اس نے اس کی شرمگاہ کو استعمال کیا پھر اگر ان میں باہمی اختلاف ہوجائے تو حکمران اس کا ولی ہے جس کا کوئی ولی (نسباً ) موجود نہ ہو۔
تخریج : ترمذی فی النکاح باب ١٥‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ١٥‘ دارمی فی النکاح باب ١١‘ مسند احمد ٦؍٦٤٧‘ ٦٦‘ ١٦٦‘ ابو داؤد فی النکاح باب ٩‘ دارمی فی النکاح باب ١١۔
اس میں علماء کی دو رائے ہیں۔
نمبر 1: ولی عصبہ کے بغیر نکاح منعقد نہ ہوجائے گا اس کو ائمہ ثلاثہ اور حسن بصری و سفیان (رح) نے اختیار کیا ہے۔
نمبر 2: ولی کی اجازت کے بغیر کفو میں نکاح درست ہوگا غیر کفو میں ان کو حق اعتراض ہے اس کو ائمہ احناف اور زہری ‘ شعبی اوزاعی ‘ قاسم (رح) نے اختیار کیا ہے۔ (نخبہ والتعلیق)
فریق اوّل کا مؤقف : عورت کو اجازت نہیں کہ وہ بغیر ولی کی اجازت کے اپنا نکاح کرے اگر اس نے نکاح کرلیا تو اس کا نکاح باطل ہے۔

4166

۴۱۶۶: حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوْنُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ عَنِ ابْن جُرَیْجٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤١٦٦: یحییٰ بن سعید نے ابن جریج سے انھوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4167

۴۱۶۷: حَدَّثَنَا أَبُوْ بِشْرٍ الرَّقِّیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ الرَّقِّیُّ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤١٦٧: حجاج بن ارطاۃ نے ابن شہاب سے انھوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4168

۴۱۶۸: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ رَبِیْعَۃَ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔،
٤١٦٨: جعفر بن ربیعہ نے ابن شہاب سے انھوں نے اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے۔

4169

۴۱۶۹: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْجِیْزِیُّ قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ جَعْفَرٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، فَذَکَرَ بِاِِسْنَادِہِ مِثْلَہُ .قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ : فَذَہَبَ اِلَی ہَذَا قَوْمٌ ، فَقَالُوْا : لَا یَجُوْزُ تَزْوِیجُ الْمَرْأَۃِ نَفْسَہَا اِلَّا بِاِِذْنِ وَلِیِّہَا .وَمِمَّنْ قَالَ ذٰلِکَ ، أَبُوْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمَا ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذِہِ الْآثَارِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا: لِلْمَرْأَۃِ أَنْ تُزَوِّجَ نَفْسَہَا مِمَّنْ شَائَ تْ ، وَلَیْسَ لِوَلِیِّہَا أَنْ یَعْتَرِضَ عَلَیْہَا فِیْ ذٰلِکَ اِذَا وَضَعَتْ نَفْسَہَا حَیْثُ کَانَ یَنْبَغِی لَہَا أَنْ تَضَعَہَا .وَکَانَ مِنِ الْحُجَّۃِ لَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ أَنَّ حَدِیْثَ ابْنِ جُرَیْجٍ الَّذِیْ ذٰکَرْنَاہُ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوْسٰی ، قَدْ ذَکَرَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَنَّہٗ سَأَلَ عَنْہُ ابْنَ شِہَابٍ ، فَلَمْ یَعْرِفْہُ .
٤١٦٩: ابن لہیعہ نے عبیداللہ بن ابی جعفر سے انھوں نے ابن شہاب سے پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ علماء کی ایک جماعت کا رجحان یہ ہے کہ کسی عورت کو ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرلینا جائز نہیں اس قول کو ہمارے ائمہ میں سے امام ابو یوسف (رح) محمد (رح) نے اختیار کیا ہے اور انھوں نے مذکورہ بالا آثار سے استدلال کیا ہے۔ علماء کی دوسری جماعت نے بالغہ عورت کو اپنے نکاح کا اختیار دیا ہے ولی کو اس کے اس حق میں تعرض کی اجازت نہیں مگر اس میں اس شرط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ وہ عورت اس مقام پر نکاح کرے جہاں نکاح مناسب ہو (کفو میں) ۔ مندرجہ بالا روایت جو ابن جریج کے حوالہ سے مذکور ہوئی ہے یہ خود ثابت نہیں اس کے متعلق جب ابن شہاب زہری سے دریافت کیا گیا تو انھوں نے اس کی پہچان سے انکار کردیا۔
امام طحاوی (رح) کا ارشاد : علماء کی ایک جماعت کا رجحان یہ ہے کہ کسی عورت کو ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کرلینا جائز نہیں اس قول کو ہمارے ائمہ میں سے امام ابو یوسف (رح) اور محمد (رح) نے اختیار کیا ہے اور انھوں نے مذکورہ بالا آثار سے استدلال کیا ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف : علماء کی دوسری جماعت نے بالغہ عورت کو اپنے نکاح کا اختیار دیا ہے ولی کو اس کے اس حق میں تعرض کی اجازت نہیں مگر اس میں اس شرط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ وہ عورت اس مقام پر نکاح کرے جہاں نکاح مناسب ہو (کفو میں)
فریق اوّل کا جواب : مندرجہ بالا روایت جو ابن جریج کے حوالہ سے مذکور ہوئی ہے یہ خود ثابت نہیں اس کے متعلق جب ابن شہاب زہری سے دریافت کیا گیا تو انھوں نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا (پس مرکزی راوی کے انکار سے روایت قابل حجت نہ رہی) ۔
اعتراض : یحییٰ بن معین نے ابن علیہ عن ابن جریج اس روایت کی خبر دی ہے (پس زہری کے انکار پر اس کو ساقط الاعتبار کہنا درست نہیں) ۔
جواب امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ محدثین کرام تو اس سے کم درجہ کا عیب نکلنے پر روایت کو ترک کردیتے ہیں جبکہ یہاں حجاج بن ارطاۃ کا زہری سے سماع ہی ثابت نہیں اور حجاج زہری سے جو بھی روایت کریں وہ مرسل شمار ہوتی ہے اور مرسل فریق اوّل کے ہاں قابل حجت نہیں چہ جائیکہ بنیادی دلیل میں اس کو پیش کیا جائے۔
نمبر 2: ابن لہیعہ اس روایت کی سند میں پایا جاتا ہے اور فریق اوّل موقعہ حجت میں ابن لہیعہ کی روایت کو قبول نہیں کرتے تو خود ایسی روایت سے استدلال کیونکر کرتے ہیں جس میں ابن لہیعہ موجود ہے۔
نمبر 3: اگر بالفرض زہری سے یہ روایت ثابت بھی ہوجائے اور نیچے والی سے قطع نظر کرلی جائے تو حضرت عائشہ (رض) کی روایت اس کے خلاف موجود ہے جو ہم پیش کئے دیتے ہیں۔

4170

۴۱۷۰: حَدَّثَنَا بِذٰلِکَ ابْنُ أَبِیْ عِمْرَانَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مَعِیْنٍ ، عَنِ ابْنِ عُلَیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ بِذٰلِکَ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : وَہُمْ یُسْقِطُوْنَ الْحَدِیْثَ بِأَقَلَّ مِنْ ہٰذَا ، وَحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاۃَ ، فَلَا یُثْبِتُوْنَ لَہٗ سَمَاعًا عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَحَدِیْثُہٗ عَنْہُ عِنْدَہُمْ ، مُرْسَلٌ ، وَہُمْ لَا یَحْتَجُّوْنَ بِالْمُرْسَلِ ، وَابْنُ لَہِیْعَۃَ ، فَہُمْ یُنْکِرُوْنَ عَلَی خَصْمِہِمْ الِاحْتِجَاجَ عَلَیْہِمْ بِحَدِیْثِہٖ، فَکَیْفَ یَحْتَجُّوْنَ بِہٖ عَلَیْہِ فِیْ مِثْلِ ہٰذَا ؟ ثُمَّ لَوْ ثَبَتَ مَا رَوَوْا مِنْ ذٰلِکَ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، لَکَانَ قَدْ رُوِیَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا ، مَا یُخَالِفُ ذٰلِکَ .
٤١٧٠: امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ محدثین کرام تو اس سے کم درجہ کا عیب نکلنے پر روایت کو ترک کردیتے ہیں جبکہ یہاں حجاج بن ارطاۃ کا زہری سے سماع ہی ثابت نہیں اور حجاج زہری سے جو بھی روایت کریں وہ مرسل شمار ہوتی ہے اور مرسل فریق اوّل کے ہاں قابل حجت نہیں چہ جائیکہ بنیادی دلیل میں اس کو پیش کیا جائے۔ ابن لہیعہ اس روایت کی سند میں پایا جاتا ہے اور فریق اوّل موقعہ حجت میں ابن لہیعہ کی روایت کو قبول نہیں کرتے تو خود ایسی روایت سے استدلال کیونکر کرتے ہیں جس میں ابن لہیعہ موجود ہے۔ اگر بالفرض زہری سے یہ روایت ثابت بھی ہوجائے اور نیچے والی سے قطع نظر کرلی جائے تو حضرت عائشہ (رض) کی روایت اس کے خلاف موجود ہے جو ہم پیش کئے دیتے ہیں۔
تخریج : موطا مالک فی الطلاق ١٥۔
لغات : یفتات علیہ۔ رائے کو مسلط کرنا۔

4171

۴۱۷۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہَا زَوَّجَتْ حَفْصَۃَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، الْمُنْذِرَ بْنَ الزُّبَیْرِ ، وَعَبْدُ الرَّحْمٰنِ غَائِبٌ بِالشَّامِ .فَلَمَّا قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ قَالَ : أَمِثْلِیْ یُصْنَعُ بِہٖ ہٰذَا، وَیُفْتَاتُ عَلَیْہٖ؟ فَکَلَّمَتْ عَائِشَۃُ عَنِ الْمُنْذِرِ فَقَالَ الْمُنْذِرُ : اِنَّ ذٰلِکَ بِیَدِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ : مَا کُنْتُ أَرُدُّ أَمْرًا قَضَیْتُہٗ ، فَقَرَّتْ حَفْصَۃُ عِنْدَہٗ، وَلَمْ یَکُنْ ذٰلِکَ طَلَاقًا .
٤١٧١: عبدالرحمن بن قاسم نے اپنے والد سے انھوں نے عائشہ امّ المؤمنین (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ حضرت عائشہ (رض) حفصہ بنت عبدالرحمن کا نکاح منذر بن زبیر (رض) سے کردیا اس وقت حضرت عبدالرحمن موجود نہ تھے بلکہ وہ شام میں تھے حضرت عبدالرحمن (رض) تشریف لائے تو (ناراضی سے) فرمایا کیا میرے جیسے آدمی سے یہ معاملہ کیا جاتا ہے کہ میری رائے کے بغیر کام کیا جائے پس عائشہ (رض) نے منذر کی طرف سے گفتگو کی۔ تو منذر نے کہا کہ عبدالرحمن (رض) کو اختیار ہے اس پر عبدالرحمن (رض) نے فرمایا میں ایسے کام کو بالکل رد نہ کروں گا جو تم نے کردیا پس حفصہ کو منذر کے نکاح میں رہنے دیا اور عبدالرحمن کا یہ قول طلاق نہ ہوا (یعنی نکاح ثابت و برقرار رہا) ۔

4172

۴۱۷۲: وَحَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِی اللَّیْثُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْقَاسِمِ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤١٧٢: لیث نے عبدالرحمن بن قاسم سے روایت نقل کی پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح کی روایت بیان کی ہے۔
نوٹ : تین اسناد کے ساتھ پیش کی جانے والی روایت سے معلوم ہوا کہ حضرت عائشہ (رض) نے اپنے بھائی عبدالرحمن (رض) کی عدم موجودگی میں ان کی بیٹی کا نکاح کردیا اور اس کو جائز سمجھا اور اس عقد سے تملیک بضعہ کو جائز قرار دیا جو ہمارے ہاں ثبوت نکاح اور اس کے ثبوت کے بغیر نہیں ہوسکتی اور یہ بات قطعاً غیر ممکن ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لانکاح الابولی کو جانتے ہوئے اس کو بغیر ولی کے جائز قرار دیا ہو پس اس بات سے زہری کی روایت کا نقص ظاہر ہوگیا۔
فریق اوّل کی طرف سے دوسرا اعتراض : اس روایت میں نقص نکل آیا تو کیا ہوا ابو اسحاق نے حضرت ابو بردہ (رض) سے اسی مضمون کی روایت نقل کی ہے جو ہم پیش کر رہے ہیں۔

4173

۴۱۷۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ حَنْظَلَۃُ وَأَفْلَحُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، فِیْ حَفْصَۃَ ، بِمِثْلِ ذٰلِکَ .فَلَمَّا کَانَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَدْ رَأَتْ أَنَّ تَزْوِیْجَہَا بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بِغَیْرِہِ جَائِزٌ ، وَرَأَتْ ذٰلِکَ الْعَقْدَ مُسْتَقِیْمًا حَتّٰی أَجَازَتْ فِیْہِ التَّمْلِیْکَ الَّذِی لَا یَکُوْنُ اِلَّا عَنْ صِحَّۃِ النِّکَاحِ وَثُبُوْتِہٖ، اسْتَحَالَ - عِنْدَنَا - أَنْ یَکُوْنَ تَرَیْ ذٰلِکَ .وَقَدْ عَلِمْتُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ فَسَادُ مَا رُوِیَ عَنِ الزُّہْرِیِّ فِیْ ذٰلِکَ .وَاحْتَجَّ أَہْلُ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی أَیْضًا لِقَوْلِہِمْ ،
٤١٧٣: حنظلہ اور افلح نے قاسم بن محمد سے حفصہ بنت عبدالرحمن سے متعلق اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔ تین اسناد کے ساتھ پیش کی جانے والی روایت سے معلوم ہوا کہ حضرت عائشہ (رض) نے اپنے بھائی عبدالرحمن (رض) کی عدم موجودگی میں ان کی بیٹی کا نکاح کردیا اور اس کو جائز سمجھا اور اس عقد سے تملیک بضعہ کو جائز قرار دیا جو ہمارے ہاں ثبوت نکاح اور اس کے ثبوت کے بغیر نہیں ہوسکتی اور یہ بات قطعاً غیر ممکن ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لانکاح الابولی کو جانتے ہوئے اس کو بغیر ولی کے جائز قرار دیا ہو پس اس بات سے زہری کی روایت کا نقص ثابت ہوگیا۔ اوّل قول والوں نے اپنی دلیل میں اس روایت کو پیش کیا ہے۔
تخریج : بخاری فی النکاح باب ٣٦‘ ابو داؤد فی النکاح باب ١٩‘ ترمذی فی النکاح باب ١٤‘ ١٧‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ١٥‘ دارمی فی النکاح باب ١١‘ مسند احمد ١؍٢٥٠‘ ٤؍٣٩٤‘ ٤١٨‘ ٦؍٢٦٠۔
الجواب بالصواب :
امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ روایت فریق اوّل کے ضابطہ کے مطابق استدلال کے لیے کافی نہیں کیونکہ اسرائیل سے زیادہ حفظ و ضبط و اتقان والے روات مثلاً سفیان ‘ شعبہ وغیرہ نے اس کو اسحاق سے انقطاع کے ساتھ نقل کیا ہے تو منقطع روایت سے استدلال درست نہ ہوا۔

4174

۴۱۷۴: بِمَا حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، وَحَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ وَمُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ رَجَائٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا اِسْرَائِیْلُ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیْہِ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی أَیْ اِلَّا بِاِذْنِہِ .فَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ عَلَیْہِمْ فِیْ ذٰلِکَ أَنَّ ہٰذَا الْحَدِیْثَ ، عَلٰی أَصْلِہِمْ أَیْضًا ، لَا تَقُوْمُ بِہٖ حُجَّۃٌ وَذٰلِکَ أَنَّ مَنْ ہُوَ أَثْبَتُ مِنْ اِسْرَائِیْلَ ، وَأَحْفَظُ مِنْہٗ، مِثْلَ سُفْیَانَ وَشُعْبَۃَ ، قَدْ رَوَاہٗ عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ مُنْقَطِعًا .
٤١٧٤: ابو اسحاق نے حضرت ابو بردہ (رض) سے اور انھوں نے اپنے والد سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ ان کے خلاف دلیل یہ ہے کہ ان کے اصول کے مطابق استدلال کے لیے کافی نہیں کیونکہ اسرائیل سے زیادہ حفظ و ضبط و اتقان والے روات مثلاً سفیان ‘ شعبہ وغیرہ نے اس کو اسحاق سے انقطاع کے ساتھ نقل کیا ہے تو منقطع روایت سے استدلال درست نہ ہوا۔

4175

۴۱۷۵: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی .
٤١٧٥: شعبہ نے ابو اسحاق سے انھوں نے ابو بردہ سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں۔
حاصل جواب :
یہ ہے کہ اصل کے لحاظ سے یہ روایت حضرت ابوبردہ (رض) کے واسطہ سے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے جس کو شعبہ و سفیان نے اپنی سند سے روایت کیا ہے۔ ہر دو راوی اکیلے اکیلے بھی اسرائیل کے خلاف حجت ہیں تو جب دونوں جمع ہوں تو پھر ان کی روایت اسرائیل کے خلاف حجت کیوں نہ ہوگی۔
ایک اور اعتراض : لیجئے ابو عوانہ (رح) نے اس روایت کو اسرائیل کی طرح مرفوعاً نقل کیا پھر آپ اس کو منقطع کیوں کر کہہ سکتے ہیں۔

4176

۴۱۷۶: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَامِرٍ قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہٗ۔فَصَارَ أَصْلُ ہٰذَا الْحَدِیْثِ عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بِرِوَایَۃِ شُعْبَۃَ وَسُفْیَانَ ، وَکُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا - عِنْدَہُمْ - حُجَّۃٌ عَلَی اِسْرَائِیْلَ ، فَکَیْفَ اِذَا اجْتَمَعَا جَمِیْعًا .فَاِنْ قَالُوْا : فَاِنَّ أَبَا عَوَانَۃَ قَدْ رَوَاہُ مَرْفُوْعًا ، کَمَا رَوَاہُ اِسْرَائِیْلُ .وَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ ،
٤١٧٦: سفیان ثوری نے ابو اسحاق سے انھوں نے ابو بردہ (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے تو اصل کے لحاظ سے یہ روایت حضرت ابوبردہ (رض) کے واسطہ سے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہے جس کو شعبہ و سفیان نے اپنی سند سے روایت کیا ہے۔ ہر دو راوی اکیلے اکیلے بھی اسرائیل کے خلاف حجت ہیں تو جب دونوں جمع ہوں تو پھر ان کی روایت اسرائیل کے خلاف حجت کیوں نہ ہوگی۔

4177

۴۱۷۷: مَا حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ غَسَّانَ قَالَ : ثَنَا اِسْرَائِیْلُ وَأَبُوْ عَوَانَۃَ .ح .وَحَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ .ح .
٤١٧٧: فہد نے ابو غسان سے انھوں نے ابو عوانہ سے ‘ بسند دیگر۔ صالح بن عبدالرحمن نے سعید بن منصور سے انھوں نے ابو عوانہ سے۔

4178

۴۱۷۸: وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیْ مُوْسَیْ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی .قِیْلَ لَہُمْ : قَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِیْ عَوَانَۃَ ہَذَا کَمَا ذَکَرْتُمْ ، وَلٰـکِنَّا نَظَرْنَا فِیْ أَصْلِ ذٰلِکَ ، فَاِذَا ہُوَ عَنْ أَبِیْ عَوَانَۃَ ، عَنْ اِسْرَائِیْلَ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، فَرَجَعَ حَدِیْثُ أَبِیْ عَوَانَۃَ أَیْضًا اِلَیْ حَدِیْثِ اِسْرَائِیْلَ .
٤١٧٨: ابوالولید نے ابو عوانہ سے انھوں نے ابو اسحاق سے انھوں نے ابو بردہ سے انھوں نے ابو موسیٰ سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس روایت کو ابو عوانہ نے نقل کیا ہے مگر جب سند پر نگاہ ڈالی تو ابو عوانہ نے بھی اسرائیل سے ہی روایت کی ہے پس دوبارہ لوٹ کر معاملہ تو اسرائیل پر چلا گیا۔
تخریج : ابو عوانہ۔
جواب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس روایت کو ابو عوانہ نے نقل کیا ہے مگر جب سند پر نگاہ ڈالی تو ابو عوانہ نے بھی اسرائیل سے ہی روایت کی ہے پس دوبارہ لوٹ کر معاملہ تو اسرائیل پر آگیا۔ ملاحظہ فرمائیں۔

4179

۴۱۷۹: حَدَّثَنَا بِذٰلِکَ أَبُوْ أُمَیَّۃَ قَالَ : ثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ مَنْصُوْرٍ الرَّازِیّ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ ، عَنْ اِسْرَائِیْلَ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔فَانْتَفٰی بِذٰلِکَ أَنْ یَکُوْنَ ، عِنْدَ أَبِیْ عَوَانَۃَ فِیْ ہٰذَا، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، شَیْء ٌ .فَاِنْ قَالُوْا : فَاِنَّہٗ قَدْ رَوَاہُ قَیْسُ بْنُ الرَّبِیْعِ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ أَیْضًا ، کَمَا رَوَاہُ اِسْرَائِیْلُ وَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ۔
٤١٧٩: معلی بن منصور رازی نے ابو عوانہ سے انھوں نے اسرائیل عن ابی اسحاق سے انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ اب اس بات کی تو نفی ہوگئی کہ ابو عوانہ کے پاس ابو اسحاق کی طرف سے کسی اور سند سے کوئی چیز پہنچی ہو۔ اسرائیل نے فقط ابو اسحاق سے یہ روایت نقل نہیں کی بلکہ قیس بن ربیع نے بھی بالکل روایت اسرائیل کی طرح نقل کی ہے۔
نوٹ : پس اب اس بات کی تو نفی ہوگئی کہ ابو عوانہ کے پاس ابو اسحاق کی طرف سے کسی اور سند سے کوئی چیز پہنچی ہو۔
اعتراض ثالث :
اسرائیل نے فقط ابو اسحاق سے یہ روایت نقل نہیں کی بلکہ قیس بن ربیع نے بھی بالکل روایت اسرائیل کی طرح نقل کی ہے۔

4180

۴۱۸۰: مَا حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ الْکُوْفِیُّ .ح .وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ قَالَا : ثَنَا قَیْسُ بْنُ الرَّبِیْعِ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیْ مُوْسٰی أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی قِیْلَ لَہُمْ : صَدَقْتُمْ ، قَدْ رَوَاہُ قَیْسٌ کَمَا ذَکَرْتُمْ ، وَقَیْسٌ - عِنْدَہُمْ - دُوْنَ اِسْرَائِیْلَ ، فَاِذَا انْتَفَی أَنْ یَکُوْنَ اِسْرَائِیْلُ مُضَادًّا لِسُفْیَانَ وَلِشُعْبَۃَ ، کَانَ قَیْسٌ أَحْرَی أَنْ لَا یَکُوْنَ مُضَادًّا لَہُمَا فَاِنْ قَالُوْا : فَاِنَّ بَعْضَ أَصْحَابِ سُفْیَانَ قَدْ رَوَاہٗ عَنْ سُفْیَانَ مَرْفُوْعًا ، کَمَا رَوَاہُ اِسْرَائِیْلُ وَقَیْسٌ ، وَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ مَا حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ : ثَنَا أَبُو کَامِلٍ قَالَ :
٤١٨٠: فہد نے محمد بن صلت کوفی سے۔ ابوالولید نے قیس بن ربیع سے انھوں نے ابو اسحاق سے انھوں نے ابو بردہ عن ابی موسٰی (رض) سے نقل کیا ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا لانکاح الابولی اجازت ولی کے بغیر نکاح نہیں۔ یہ بات شک سے بالاتر ہے کہ اس روایت کو قیس نے اسی طرح روایت کیا ہے جس طرح تم نے اس کو نقل کیا ہے مگر قیس سے اسرائیل کی توثیق تو کیا ہوتی وہ تو مرتبہ میں اسرائیل سے بھی کم درجہ ہے جب اسرائیل خود سفیان و شعبہ کے مقابل نہیں تو جو ان سے کم تر ہے وہ ان کا مقابل کیونکر ہوگا۔ اس روایت کو سفیان کے بعض شاگردوں نے اس طرح بیان مرفوع کیا ہے جس طرح کہ اسرائیل اور قیس رحمہما اللہ نے بیان کیا ہے جیسا کہ اس روایت میں موجود ہے۔ یہ بات شک سے بالاتر ہے کہ اس روایت کو قیس نے اسی طرح روایت کیا ہے جس طرح تم نے اس کو نقل کیا ہے مگر قیس سے اسرائیل کی توثیق تو کیا ہوتی وہ تو مرتبہ میں اسرائیل سے بھی کم درجہ ہے جب اسرائیل خود سفیان و شعبہ کے مقابل نہیں تو جو ان سے کم تر ہے وہ ان کا مقابل کیونکر ہوگا۔ اس روایت کو سفیان کے بعض شاگردوں نے اس طرح مرفوع بیان کیا ہے جس طرح کہ اسرائیل اور قیس (رح) نے بیان کیا ہے اور وہ روایت درج ذیل ہے۔

4181

۴۱۸۱: حَدَثَنَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیْ بُرْدَۃَ ، عَنْ أَبِیْ مُوْسَیْ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی قِیْلَ لَہُمْ : قَدْ صَدَقْتُمْ ، قَدْ رَوَیْ ہَذَا بِشْرُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ کَمَا ذَکَرْتُمْ ، وَلٰـکِنَّکُمْ لَا تَرْضَوْنَ مِنْ خَصْمِکُمْ بِمِثْلِ ہٰذَا اِنْ احْتَجُّوْا عَلَیْہِ بِمَا رَوَاہُ أَصْحَابُ سُفْیَانَ أَوْ أَکْثَرُہُمْ عَنْہُ، عَلَی مَعْنًی ، وَیَحْتَجُّ ہُوَ عَلَیْکُمْ بِمَا رَوَاہُ بِشْرُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ سُفْیَانَ ، بِمَا یُخَالِفُ ذٰلِکَ الْمَعْنَی ، وَتَعُدُّوْنَ الْمُحْتَجَّ عَلَیْکُمْ بِمِثْلِ ہٰذَا جَاہِلًا بِالْحَدِیْثِ ، فَکَیْفَ تُسَوِّغُوْنَ أَنْفُسَکُمْ عَلٰی مُخَالِفِکُمْ مَا لَا یُسَوِّغُوْنَہٗ عَلَیْکُمْ ؟ اِنَّ ہَذَا لَجَوْرٌ بَیِّنٌ وَمَا کَلَامِیْ فِیْ ہٰذَا اِرَادَۃٌ مِنَی الْاِزْرَائَ عَلٰی أَحَدٍ مِمَّنْ ذَکَرْتُ ، وَلَا أَعُدُّ مِثْلَ ہَذَا طَعْنًا .وَلٰـکِنِّیْ أَرَدْتُ بَیَانَ ظُلْمِ ہٰذَا الْمُحْتَجِّ ، وَاِلْزَامَہٗ مِنْ حُجَّۃِ نَفْسِہِ مَا ذَکَرْتُ ، وَلٰـکِنِّیْ أَقُوْلُ : اِنَّہٗ لَوْ ثَبَتَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی لَمْ یَکُنْ فِیْہِ حُجَّۃٌ لِمَا قَالَ الَّذِیْنَ احْتَجُّوْا بِہٖ لِقَوْلِہِمْ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ ؛ لِأَنَّہٗ قَدْ یَحْتَمِلُ مَعَانِیَ .فَیَحْتَمِلُ مَا قَالَ ہٰذَا الْمُخَالِفُ لَنَا اِنَّ ذٰلِکَ الْوَلِیَّ ہُوَ أَقْرَبُ الْعَصَبَۃِ اِلَی الْمَرْأَۃِ .وَیَحْتَمِلُ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ الْوَلِیُّ ، مَنْ تُوَلِّیْہِ الْمَرْأَۃُ مِنَ الرِّجَالِ ، قَرِیْبًا کَانَ مِنْہَا أَوْ بَعِیْدًا .وَہٰذَا الْمَذْہَبُ یَصِحُّ بِہٖ قَوْلُ مَنْ یَقُوْلُ : لَا یَجُوْزُ لِلْمَرْأَۃِ أَنْ تَتَوَلَّیْ عَقْدَ نِکَاحِ نَفْسِہَا ، وَاِنْ أَمَرَہَا وَلِیُّہَا بِذٰلِکَ ، وَلَا عَقْدَ نِکَاحِ غَیْرِہَا ، وَلَا یَجُوْزُ أَنْ یَتَوَلَّیْ ذٰلِکَ اِلَّا الرِّجَالُ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا مِثْلُ ذٰلِکَ .
٤١٨١: بشر بن منصور نے سفیان سے انھوں نے ابو اسحاق سے انھوں نے ابو بردہ سے انھوں نے ابو موسیٰ (رض) اور انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس طرح روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا۔ ان کے جواب میں کہا جائے گا کہ تم نے بالکل درست کہا کہ بشر بن منصور نے سفیان سے اسی طرح روایت نقل کی ہے جس طرح تم نے بیان کیا مگر فریق ثانی کی طرف سے اگر سفیان کے اکثر شاگردوں نے ایک روایت بیان کی ہو اور بشر بن منصور جیسا راوی دوسرے شاگردوں کے خلاف روایت کررہا ہو تو تم فریق ثانی کی بشر بن منصور والی روایت کو کبھی قبول کرنے کے لیے تیار نہ ہو گے بلکہ ایسی روایت بیان کرنے والے کو حدیث سے جاہل و ناواقف قرار دو گے تو جو چیز اپنے حق میں قبول نہیں کرتے دوسروں کے حق میں وہ کیوں استعمال کرتے ہو کیا یہ ظلم نہیں اور کھلی زیادتی نہیں۔ میرے اس کلام سے ہرگز یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ میں (نعوذباللہ) ان روات پر الزام لگا رہا ہوں اور اس قسم کی بات کو میں طعن شمار بھی نہیں کرتا بلکہ اس سے مقصود یہ ظاہر کرنا ہے کہ فریق اوّل نے جو کچھ کہا ہے یہ اس کے اپنے بیان کا لازمہ ہے۔ میں یہ عرض کرتا ہوں کہ اگر جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ روایت ثابت ہوجائے کہ ولی کے بغیر نکاح درست نہیں تو پھر بھی فریق اوّل کے لیے استدلال کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ اس کے معنی میں کئی احتمالات ہیں : نمبر 1: ولی سے قریب ترین عصبہ مراد ہے جیسا کہ تم نے مراد لیا ہے۔ نمبر 2: ولی سے عورت کا مرد رشتہ دار مراد ہو خواہ وہ قریبی رشتہ دار ہو یا نہ ہو اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے اس آدمی کا قول بالکل درست ہے جس کے ہاں عورت اپنا نکاح نہیں کرسکتی اگرچہ ولی اسے اس بات کی اجازت بھی دے اور نہ ہی وہ کسی دوسرے کا نکاح کرسکتی ہے کیونکہ ولایت نکاح صرف مردوں کو حاصل ہوتی ہے اور حضرت عائشہ صدیقہ (رض) سے اس سلسلہ میں روایت ہے۔
جواب یہ بات بالکل درست ہے کہ بشر بن منصور نے سفیان سے اسی طرح روایت نقل کی ہے جس طرح تم نے بیان کیا مگر فریق ثانی کی طرف سے اگر سفیان کے اکثر شاگردوں نے ایک روایت بیان کی ہو اور بشر بن منصور جیسا راوی دوسرے شاگردوں کے خلاف روایت کررہا ہو تو تم فریق ثانی کی بشر بن منصور والی روایت کو کبھی قبول کرنے کے لیے تیار نہ ہوں گے بلکہ ایسی روایت بیان کرنے والے کو حدیث سے جاہل و ناواقف قرار دو گے تو جو چیز اپنے حق میں قبول نہیں کرتے دوسروں کے حق میں وہ کیوں استعمال کرتے ہو کیا یہ ظلم اور کھلی زیادتی نہیں۔
معذرت : میرے اس کلام سے ہرگز یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ میں (نعوذباللہ) ان روات پر الزام لگا رہا ہوں اور اس قسم کی بات کو میں طعن شمار بھی نہیں کرتا بلکہ اس سے مقصود یہ ظاہر کرنا ہے کہ فریق اوّل نے جو کچھ کہا ہے یہ اس کے اپنے بیان کا لازمہ ہے۔
برسبیل اعتراف : میں یہ عرض کرتا ہوں کہ اگر جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ روایت ثابت ہوجائے کہ ولی کے بغیر نکاح درست نہیں تو پھر بھی فریق اوّل کے لیے استدلال کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ اس کے معنی میں کئی احتمالات ہیں۔
احتمال نمبر 1: ولی سے قریب ترین عصبہ مراد ہے جیسا کہ تم نے مراد لیا ہے۔
نمبر 2: ولی سے عورت کا مرد رشتہ دار مراد ہو خواہ وہ قریبی رشتہ دار ہو یا نہ ہو اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے اس آدمی کا قول بالکل درست ہے جس کے ہاں عورت اپنا نکاح نہیں کرسکتی اگرچہ ولی اسے اس بات کی اجازت بھی دے اور نہ ہی وہ کسی دوسرے کا نکاح کرسکتی ہے کیونکہ ولایت نکاح صرف مردوں کو حاصل ہوتی ہے۔ جیسا کہ اس روایت حضرت عائشہ (رض) سے واضح ہوتا ہے۔

4182

مسنگ
مسنگ

4183

۴۱۸۳: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِی قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ اِدْرِیْسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیْھَاعَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا أَنَّہَا أَنْکَحَتْ رَجُلًا مِنْ بَنِیْ أَخِیہَا جَارِیَۃً مِنْ بَنِیْ أَخِیہَا فَضَرَبَتْ بَیْنَہُمَا بِسِتْرٍ ثُمَّ تَکَلَّمَتْ ، حَتّٰی اِذَا لَمْ یَبْقَ اِلَّا النِّکَاحُ ، أَمَرَتْ رَجُلًا فَأَنْکَحَ ، ثُمَّ قَالَتْ : لَیْسَ اِلَی النِّسَائِ النِّکَاحُ .وَیَحْتَمِلُ أَیْضًا قَوْلُہٗ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی أَنْ یَکُوْنَ الْوَلِیُّ ہُوَ الَّذِیْ اِلَیْہِ وِلَایَۃُ الْبُضْعِ مِنْ وَالِدِ الصَّغِیْرَۃِ ، أَوْ مَوْلَی الْأَمَۃِ أَوْ بَالِغَۃٍ حُرَّۃٍ لِنَفْسِہَا .فَیَکُوْنُ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّہٗ لَیْسَ لِأَحَدٍ أَنْ یَعْقِدَ نِکَاحًا عَلَی بُضْعِ اِلَّا وَلِیُّ، ذٰلِکَ الْبُضْعِ، وَہٰذَا جَائِزٌ فِی اللُّغَۃِ ، قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی فَلْیُمْلِلْ وَلِیُّہُ بِالْعَدْلِ .فَقَالَ قَوْمٌ : وَلِیُّ الْحَقِّ ، ہُوَ الَّذِی لَہُ الْحَقُّ ، فَاِذَا کَانَ مَنْ لَہُ الْحَقُّ یُسَمَّی وَلِیًّا ، کَانَ مَنْ لَہُ الْبُضْعُ أَیْضًا یُسَمَّی وَلِیًّا لَہٗ۔فَلَمَّا احْتَمَلَ مَا رَوَیْنَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ قَوْلِہٖ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی ہٰذِہِ التَّأْوِیْلَاتِ ، انْتَفَی أَنْ یُصْرَفَ اِلٰی بَعْضِہَا دُوْنَ بَعْضٍ ، اِلَّا بِدَلَالَۃٍ تَدُلُّ عَلٰی ذٰلِکَ ، اِمَّا مِنْ کِتَابٍ وَاِمَّا مِنْ سُنَّۃٍ ، وَاِمَّا مِنْ اِجْمَاعٍ وَاحْتَجَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِیْ لِقَوْلِہِمْ أَیْضًا ،
٤١٨٣: عبدالرحمن بن قاسم نے اپنے والد سے انھوں نے حضرت عائشہ (رض) سے اس طرح روایت کی ہے کہ حضرت عائشہ (رض) نے اپنے کسی بھتیجے اور بھتیجی کا باہم نکاح کیا تو انھوں نے ان دونوں کے درمیان پردہ ڈال کر گفتگو کی یہاں تک کہ جب نکاح کے سوا کوئی بات باقی نہ رہی تو ایک مرد کو حکم دیا چنانچہ اس نے نکاح کردیا پھر حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا عورتوں کو نکاح کر کے دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ سے مراد وہ ہے جس کو ولایت بضع حاصل ہوتی ہے۔ مثلاً چھوٹی بچی کے لیے والد یا لونڈی کے لیے اس کا مالک یا بالغہ حرہ بذات خود۔ پس اس احتمال کے مطابق مطلب یہ ہوا کہ بضع کا عقد نکاح صرف وہی کرسکتا ہے جس کو بضع کی ولایت حاصل ہوگی اور لغوی اعتبار سے ولایت کا یہ معنی درست ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے فلیملل ولیہ بالعدل پس چاہیے کہ اس کا ولی انصاف سے لکھوائے۔ ایک جماعت کا قول یہ ہے کہ ولی حق اس کو کہا جاتا ہے جو صاحب حق ہو اب اس اطلاق کے مطابق جب صاحب حق کو بھی ولی کہا جاسکتا ہے تو جس کو ولایت بضعہ حاصل ہو اس کو تو بدرجہ اولیٰ ولی کہا جائے گا۔ حاصل کلام یہ ہے کہ جب لا نکاح الابولی میں ولی کا لفظ ان تمام معانی کا احتمال رکھتا ہے تو کسی ایک معنی کو ترک کر کے دوسرا معنی اس وقت تک نہیں لے سکتے جب تک قرآن مجید ‘ سنت و اجماع سے اس پر دلیل نہ پائی جاتی ہو۔ جو حضرات نکاح کو ولی کے بغیر جائز قرار نہیں دیتے ان کی دلیل اس روایت سے بھی ہے۔
نمبر 3: ولی سے مراد وہ ہے جس کو ولایت بضع حاصل ہوتی ہے۔ مثلاً چھوٹی بچی کے لیے والد یا لونڈی کے لیے اس کا مالک یا بالغہ حرہ بذات خود۔ پس اس احتمال کے مطابق مطلب یہ ہوا کہ بضع کا عقد نکاح صرف وہی کرسکتا ہے جس کو بضع کی ولایت حاصل ہوگی اور لغوی اعتبار سے ولایت کا یہ معنی درست ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے فلیملل ولیہ بالعدل پس چاہیے کہ اس کا ولی انصاف سے لکھوائے۔
ایک جماعت کا قول : یہ کہ ولی حق اس کو کہا جاتا ہے جو صاحب حق ہو اب اس اطلاق کے مطابق جب صاحب حق کو بھی ولی کہا جاسکتا ہے تو جس کو ولایت بضعہ حاصل ہو اس کو تو بدرجہ اولیٰ ولی کہا جائے گا۔
حاصل کلام یہ ہے کہ جب لا نکاح الابولی میں ولی کا لفظ ان تمام معانی کا احتمال رکھتا ہے تو ان میں سے کسی ایک احتمال کو مراد لینے کے لیے کتاب و سنت اجماع کی دلیل ہونا ضروری ہے۔

4184

۴۱۸۴: بِمَا حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیْدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَرِیْکٌ .ح
٤١٨٤: محمد بن سعید نے شریک سے نقل کی۔

4185

۴۱۸۵: وَحَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا الْحِمَّانِیُّ ، قَالَ : ثَنَا شَرِیْکٌ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنِ ابْنِ أَخِیْ مَعْقِلٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ أُخْتَہٗ کَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ ، فَطَلَّقَہَا ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یُرَاجِعَہَا ، فَأَبٰی عَلَیْہِ مَعْقِلٌ ، فَنَزَلَتْ ہٰذِہِ الْآیَۃُ فَلَا تَعْضُلُوْھُنَّ أَنْ یَنْکِحْنَ أَزْوَاجَہُنَّ اِذَا تَرَاضَوْا بَیْنَہُمْ بِالْمَعْرُوْفِ .قَالُوْا : فَلَمَّا أَمَرَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَلِیَّہَا بِتَرْکِ عَضْلِہَا دَلَّ ذٰلِکَ أَنَّ اِلَیْہِ عَقْدَ نِکَاحِہَا وَکَانَ ذٰلِکَ - عِنْدَنَا - قَدْ یَحْتَمِلُ مَا قَالُوْا ، وَیَحْتَمِلُ غَیْرَ ذٰلِکَ .یَحْتَمِلُ أَنْ یَکُوْنَ عَضْلُ مَعْقِلٍ کَانَ تَزْھِیْدَہٗ لِأُخْتِہٖ فِی الْمُرَاجَعَۃِ ، فَتَقِفَ عِنْدَ ذٰلِکَ ، فَأُمِرَ بِتَرْکِ ذٰلِکَ .فَلَمَّا لَمْ یَکُنْ فِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ دَلِیْلٌ عَلٰی مَا ذَہَبَ اِلَیْہِ أَہْلُ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی ، نَظَرْنَا فِیْمَا سِوَاہَا، ہَلْ نَجِدُ فِیْہِ شَیْئًا یَدُلُّ عَلَی الْحُکْمِ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ ، کَیْفَ ہُوَ ؟ .
٤١٨٥: حمانی نے شریک سے معقل کے بھتیجہ نے معقل بن یسار سے روایت نقل کی ہے کہ ان کی بہن ایک شخص کے نکاح میں تھیں اس نے اس کو طلاق دی (پھر عدت کے اندر) رجوع کا ارادہ کیا معقل نے انکار کردیا تو یہ آیت نازل ہوئی۔ ” فلا تعضلوہن ان ینکحن ازواجہن اذا تراضوا بینہم بالمعروف “ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ولی کو حکم فرمایا کہ وہ ان عورتوں کو نکاح سے نہ روکیں تو اس سے یہ بات خود ثابت ہوگئی کہ دوسرا عقد کا ولی وہی ہے جس نے پہلا نکاح کر کے دیا۔ اس آیت میں دو احتمال ہیں۔ نمبر 1: وہی احتمال ہے جس کا تذکرہ فریق اوّل نے کیا ہے۔ نمبر 2: دوسرا احتمال یہ ہے کہ معقل کا روکنا اس بات سے تھا کہ انھوں نے اس کے رجوع کرنے سے بےرغبتی اختیار کی تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہوا کہ وہ اس بےتوجہی کو چھوڑ دیں بلکہ اس میں دلچسپی لے کر اس کا نکاح کردیں۔
حاصل کلام یہ ہے اس روایت میں فریق اوّل کے لیے کوئی دلیل میسر نہیں ہوسکتی تو اب ہم دیگر روایات پر نگاہ ڈالتے ہیں جو اس باب میں کسی بات کے فیصلہ پر دلالت کرنے والی ہوں کہ کیا ہے ؟
مندرجہ ذیل روایات ملاحظہ ہوں :

4186

۴۱۸۶: فَاِذَا یُوْنُسُ قَدْ حَدَّثَنَا قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْفَضْلِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ الْأَیِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا مِنْ وَلِیِّہَا ، وَالْبِکْرُ تُسْتَأْذَنُ فِیْ نَفْسِہَا ، وَاِذْنُہَا صِمَاتُہَا .
٤١٨٦: نافع بن جبیر بن مطعم نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بیوہ اپنے نفس کی ولی سے زیادہ حقدار ہے اور باکرہ عورت سے اس کے نفس کے متعلق اجازت لی جائے گی اور اس کی اجازت خاموشی ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی النکاح باب ٢٥‘ ترمذی فی النکاح باب ١٨‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ١١‘ دارمی فی النکاح باب ١٣‘ موطا مالک فی النکاح ٤‘ مسند احمد ١؍٢١٩‘ ٢٦١‘ ٣٤٥‘ ٣٥٥‘ ٣٦٢۔

4187

۴۱۸۷: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا الْقَعْنَبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا مَالِکٌ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤١٨٧: قعنبی نے مالک سے پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت بیان کی ہے۔

4188

۴۱۸۸: حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِیْ، قَالَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُوْہِبٍ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔فَبَیَّنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَعَلٰی آلِہٖ وَسَلَّمَ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ بِقَوْلِہٖ الْأَیِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا مِنْ وَلِیِّہَا أَنَّ أَمْرَہَا فِیْ تَزْوِیْجِ نَفْسِہَا اِلَیْہَا لَا اِلٰی وَلِیِّہَا ، وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ مَا یَدُلُّ عَلٰی ہٰذَا الْمَعْنٰی أَیْضًا .
٤١٨٨: عبداللہ بن عبداللہ بن موہب نے نافع بن جبیر سے پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت اسی طرح نقل کی ہے۔ اس روایت میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ارشاد : الایم احق بنفسہا من ولیھا سے یہ بات واضح فرما دی کہ بیوہ عورت کو نکاح کے سلسلہ میں اختیار ہے ولی کو اختیار نہیں ہے اور اس مفہوم پر دلالت کرنے والی مزید روایات یہ ہیں۔
حاصل روایات : اس روایت میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ارشادالایم احق بنفسہا من ولیھا سے یہ بات واضح فرما دی کہ بیوہ عورت کو نکاح کے سلسلہ میں اختیار ہے ولی کو اختیار نہیں ہے اور اس مفہوم پر دلالت کرنے والی مزید روایات یہ ہیں۔

4189

۴۱۸۹: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ .ح .
٤١٨٩: یزید بن ہارون نے حماد بن سلمہ سے روایت کی ہے۔

4190

۴۱۹۰: وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ سَلْمَۃَ مُوْسَی بْنُ اِسْمَاعِیْلَ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ.ح .
٤١٩٠: موسیٰ بن اسماعیل نے حماد بن سلمہ سے روایت نقل کی ہے۔

4191

۴۱۹۱: وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ أَیْضًا ، قَالَ : ثَنَا آدَم بْنُ أَبِیْ اِیَاسٍ ، قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیْرَۃِ ، قَالَا : ثَنَا ثَابِتٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، عَنْ أُمِّ سَلْمَۃَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، بَعْدَ وَفَاۃِ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، فَخَطَبَنِیْ اِلَی نَفْسِی .فَقُلْتُ :یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّہٗ لَیْسَ أَحَدٌ مِنْ أَوْلِیَائِی شَاہِدًا ، فَقَالَ اِنَّہٗ لَیْسَ مِنْہُمْ شَاہِدٌ وَلَا غَائِبٌ یَکْرَہُ ذٰلِکَ .قَالَتْ : قُمْ یَا عُمَرُ ، فَزَوِّجْ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَتَزَوَّجَہَا .فَکَانَ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَطَبَہَا اِلَی نَفْسِہَا ، فَفِیْ ذٰلِکَ دَلِیْلٌ أَنَّ الْأَمْرَ فِی التَّزْوِیْجِ اِلَیْہَا دُوْنَ أَوْلِیَائِہَا .فَاِنَّمَا قَالَتْ لَہُ اِنَّہٗ لَیْسَ أَحَدٌ مِنْ أَوْلِیَائِیْ شَاہِدًا قَالَ اِنَّہٗ لَیْسَ مِنْہُمْ شَاہِدٌ وَلَا غَائِبٌ یَکْرَہُ ذٰلِکَ فَقَالَتْ قُمْ یَا عُمَرُ ، فَزَوِّجْ النَّبِیَّ عَلَیْہِ السَّلَامُ .وَعُمَرُ ہَذَا ابْنُہَا ، وَہُوَ یَوْمَئِذٍ طِفْلٌ صَغِیْرٌ غَیْرُ بَالِغٍ ، لِأَنَّہَا قَدْ قَالَتْ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ اِنِّیْ امْرَأَۃٌ ذَاتُ أَیْتَامٍ یَعْنِیْ عُمَرَ ابْنَہَا ، وَزَیْنَبَ بِنْتَہَا وَالطِّفْلُ لَا وِلَایَۃَ لَہٗ، فَوَلَّتْہُ ہِیَ أَنْ یَعْقِدَ النِّکَاحَ عَلَیْہَا ، فَفَعَلَ .فَرَآہٗ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَائِزًا ، وَکَانَ عُمَرُ بِتِلْکَ الْوَکَالَۃِ ، قَامَ مَقَامَ مَنْ وَکَّلَہٗ۔فَصَارَتْ أُمُّ سَلْمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا ، کَأَنَّہَا ہِیَ عَقَدَتِ النِّکَاحَ عَلٰی نَفْسِہَا لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .وَلَمَّا لَمْ یَنْتَظِرْ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حُضُوْرَ أَوْلِیَائِہَا ، دَلَّ ذٰلِکَ أَنَّ بُضْعَہَا اِلَیْہَا دُوْنَہُمْ .وَلَوْ کَانَ لَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ حَقٌّ ، أَوْ أَمْرٌ ، لَمَا أَقْدَمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی حَق ہُوَ لَہُمْ قَبْلَ اِبَاحَتِہِمْ ذٰلِکَ لَہٗ۔فَاِنْ قَالَ قَائِلٌ : اِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ أَوْلَی بِکُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِہٖ۔ قِیْلَ لَہٗ : صَدَقْتُ ، ہُوَ أَوْلَی بِہٖ مِنْ نَفْسِہٖ، یُطِیْعُہٗ فِیْ أَکْثَرِ مِمَّا یُطِیْعُ فِیْہِ نَفْسَہٗ، فَأَمَّا أَنْ یَکُوْنَ ہُوَ أَوْلَی بِہٖ مِنْ نَفْسِہِ فِیْ أَنْ یَعْقِدَ عَلَیْہِ عَقْدًا بِغَیْرِ أَمْرِہٖ، مِنْ بَیْعٍ ، أَوْ نِکَاحٍ ، أَوْ غَیْرِ ذٰلِکَ فَلَا ، وَاِنَّمَا کَانَ سَبِیْلُہُ فِیْ ذٰلِکَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، کَسَبِیْلِ الْحُکَّامِ مِنْ بَعْدِہٖ، وَلَوْ کَانَ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ ، لَکَانَتْ وَکَالَۃُ عُمَرَ ، اِنَّمَا تَکُوْنُ مِنْ قِبَلِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، لَا مِنْ قِبَلِ أُمِّ سَلْمَۃَ ، لِأَنَّہٗ ہُوَ وَلِیُّہَا .وَلَمَّا لَمْ یَکُنْ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ ، وَکَانَتِ الْوَکَالَۃُ اِنَّمَا کَانَتْ مِنْ قِبَلِ أُمِّ سَلْمَۃَ ، فَعَقَدَ بِہَا النِّکَاحَ ، فَقَبِلَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، دَلَّ ذٰلِکَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، اِنَّمَا کَانَ مَلَّکَ ذٰلِکَ الْبُضْعَ ، بِتَمْلِیکِ أُمِّ سَلْمَۃَ اِیَّاہٗ، لَا بِحَقِّ وِلَایَۃٍ کَانَتْ لَہُ فِیْ بُضْعِہَا .أَوَ لَا تَرَی أَنَّہَا قَدْ قَالَتْ اِنَّہٗ لَیْسَ أَحَدٌ مِنْ أَوْلِیَائِی شَاہِدًا فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اِنَّہٗ لَیْسَ أَحَدٌ مِنْہُمْ شَاہِدٌ وَلَا غَائِبٌ ، یَکْرَہُ ذٰلِکَ .وَلَوْ کَانَ ہُوَ أَوْلَی بِہَا مِنْہُمْ لَمْ یَقُلْ لَہَا ذٰلِکَ ، وَلَقَالَ لَہَا أَنَا وَلِیُّک دُوْنَہُمْ وَلٰـکِنَّہٗلَمْ یُنْکِرْ مَا قَالَتْ وَقَالَ لَہَا اِنَّہُمْ لَا یَکْرَہُوْنَ ذٰلِکَ .فَہٰذَا وَجْہُ ہٰذَا الْبَابِ مِنْ طَرِیْقِ تَصْحِیْحِ مَعَانِی الْآثَارِ .وَلَمَّا ثَبَتَ أَنَّ عَقْدَ أُمِّ سَلْمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا النِّکَاحَ عَلَی بُضْعِہَا کَانَ جَائِزًا دُوْنَ أَوْلِیَائِہَا ، وَجَبَ أَنْ یُحْمَلَ مَعَانِی الْآثَارِ الَّتِی قَدَّمْنَا ذِکْرَہَا فِیْ ہٰذَا الْبَابِ عَلَی ہٰذَا الْمَعْنَی أَیْضًا ، حَتّٰی لَا یَتَضَادَّ شَیْء ٌ مِنْہَا وَلَا یَتَنَافٰی وَلَا یَخْتَلِفَ .وَأَمَّا النَّظْرُ فِیْ ذٰلِکَ ، فَاِنَّا قَدْ رَأَیْنَا الْمَرْأَۃَ قَبْلَ بُلُوْغِہَا ، یَجُوْزُ أَمْرُ وَالِدِہَا عَلَیْہَا فِیْ بُضْعِہَا وَمَالِہَا ، فَیَکُوْنُ الْعَقْدُ فِیْ ذٰلِکَ کُلِّہِ اِلَیْہِ لَا اِلَیْہَا ، وَحُکْمُہٗ فِیْ ذٰلِکَ کُلِّہٖ، حُکْمٌ وَاحِدٌ غَیْرُ مُخْتَلِفٍ ، فَاِذَا بَلَغَتْ فَکُلٌّ قَدْ أَجْمَعَ أَنَّ وِلَایَتَہُ عَلٰی مَالِہَا قَدْ ارْتَفَعَتْ .وَأَنَّ مَا کَانَ اِلَیْہِ مِن الْعَقْدِ عَلَیْہَا فِیْ مَالِہَا فِیْ صِغَرِہَا ، قَدْ عَادَ اِلَیْہَا ، فَالنَّظْرُ عَلٰی ذٰلِکَ أَنْ یَکُوْنَ کَذٰلِکَ الْعَقْدُ عَلَی بُضْعِہَا یَخْرُجُ ذٰلِکَ مِنْ یَدِ أَبِیْھَا بِبُلُوْغِہَا .فَیَکُوْنُ مَا کَانَ اِلَیْہِ مِنْ ذٰلِکَ قَبْلَ بُلُوْغِہَا ، قَدْ عَادَ اِلَیْہَا ، وَیَسْتَوِی حُکْمُہَا فِیْ مَالِہَا وَفِیْ بُضْعِہَا بَعْدَ بُلُوْغِہَا ، فَیَکُوْنُ ذٰلِکَ اِلَیْہَا دُوْنَ أَبِیْھَا ، وَیَکُوْنُ حُکْمُہَا مُسْتَوِیًا بَعْدَ بُلُوْغِہَا ، کَمَا کَانَ مُسْتَوِیًا قَبْلَ بُلُوْغِہَا .فَہٰذَا حُکْمُ النَّظَرِ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ ، وَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ رَحِمَہُ اللّٰہُ أَیْضًا ، اِلَّا أَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ : اِنْ زَوَّجَتِ الْمَرْأَۃُ نَفْسَہَا مِنْ غَیْرِ کُفْئٍ فَلِوَلِیِّہَا فَسْخُ ذٰلِکَ عَلَیْہَا ، وَکَذٰلِکَ اِنْ قَصَّرَتْ فِیْ مَہْرِہَا ، فَتَزَوَّجَتْ بِدُوْنِ مَہْرِ مِثْلِہَا ، فَلِوَلِیِّہَا أَنْ یُخَاصِمَ فِیْ ذٰلِکَ ، حَتّٰی یَلْحَقَ بِمَہْرِ مِثْلِ نِسَائِہَا .وَقَدْ کَانَ أَبُوْ یُوْسُفَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کَانَ یَقُوْلُ : اِنَّ بُضْعَ الْمَرْأَۃِ اِلَیْہَا الْوَلَائُ فِیْ عَقْدِ النِّکَاحِ عَلَیْہِ لِنَفْسِہَا ، دُوْنَ وَلِیِّہَا .یَقُوْلُ : اِنَّہٗ لَیْسَ لِلْوَلِیِّ أَنْ یَعْتَرِضَ عَلَیْہَا فِیْ نُقْصَانِ مَا تَزَوَّجَتْ عَلَیْہِ، عَنْ مَہْرِ مِثْلِہَا ، ثُمَّ رَجَعَ عَنْ قَوْلِہٖ ہَذَا کُلِّہِ اِلَی قَوْلِ مَنْ قَالَ لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِی .وَقَوْلُہٗ الثَّانِیْ ہٰذَا، قَوْلُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ، وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ .
حاصل روایت : اس روایت سے معلوم ہو رہا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ذاتی طور پر ان کو پیغام نکاح دیا یہ اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ نکاح کے معاملہ کا اختیار عورت کو حاصل ہے اس کے اولیاء کو نہیں۔ چنانچہ جب امّ سلمہ (رض) نے یہ گزارش کی کہ میرے اولیاء میں سے کوئی بھی یہاں موجود نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ان میں سے کوئی حاضر و غائب اس بات کو ناپسند نہ کرے گا اس کے بعد امّ سلمہ (رض) نے اپنے بیٹے عمر کو فرمایا اے عمر اٹھو ! اور حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ میرا نکاح کر دو اور یہ عمر (رض) امّ سلمہ کے بیٹے تھے اور وہ ان دنوں ابھی بالغ بھی نہ تھے کیونکہ اسی روایت میں یہ بات بھی موجود ہے کہ امّ سلمہ (رض) نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں عرض کیا کہ میں ایسی عورت ہوں جس کے یتیم بچے ہیں یعنی عمر اور زینب اور بچوں کو ولایت حاصل نہیں ہوتی لیکن اس کے باوجود انھوں نے عمر بن سلمہ کو نکاح کرنے کا اختیار دیا۔ چنانچہ انھوں نے نکاح کردیا اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو جائز قرار دیا۔
پس عمر بن سلمہ اس نکاح میں وکیل کے قائم مقام قرار پائے تو گویا حضرت امّ سلمہ (رض) نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنا نکاح خود کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اس کے کسی ولی کا انتظار نہ کرنا۔ اس بات کی دلیل ہے۔ کہ امّ سلمہ اپنی بضع کی خود مالک تھیں ان کے ولی مالک نہ تھے اور اگر اس سلسلہ میں ان ولیاء کا کوئی حق یا اختیار ہوتا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان اولیاء کی اجازت سے پہلے ان کے حق کا اقدام نہ فرماتے۔
سوال : اس مقام پر ایک سوال ذہن میں ابھرتا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو ہر مؤمن پر اس کے اپنے نفس سے زیادہ حق والے ہیں۔
جواب تمہاری یہ بات بالکل درست ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حق مسلمانوں کی جان سے بھی زیادہ ہے اور ہر مؤمن اپنی بات کی نسبت آپ کی بات کو زیادہ مانتا ہے مگر آپ کے اولیٰ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی کی اجازت کے بغیر اس کا نکاح یا خریدو فروخت کرسکتے ہیں اس سلسلہ میں آپ کا معاملہ وہی ہے جو آپ کے بعد والے حکام کا ہے اور اگر یہ بات اسی طرح ہوتی (جس طرح تم نے سمجھی) تو حضرت عمر بن سلمہ (رض) کی وکالت جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ہوتی حضرت امّ سلمہ (رض) کی طرف سے نہ ہوتی کیونکہ آپ ہی امّ سلمہ (رض) کے ولی ہوتے حالانکہ بات اس طرح نہیں اور یہ وکالت حضرت امّ سلمہ (رض) کی طرف سے تھی تو انھوں نے نکاح کیا اور جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس نکاح کو قبول فرمایا تو یہ اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ان کی ملکیت بضع ان کے مالک بنانے سے حاصل ہوئی اس وجہ سے نہیں کہ آپ کو سب مؤمنوں پر حق ولایت حاصل تھا۔
کیا اس بات پر تم نے غور نہیں کیا کہ امّ سلمہ (رض) نے عرض کیا کہ میرا کوئی ولی یہاں موجود نہیں تو آپ نے ان سے فرمایا کہ ان میں سے کوئی بھی حاضر و غائب اس نکاح کو ناپسند نہ کرے گا۔ تو اگر جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان اولیاء سے زیادہ ولایت رکھتے تو یہ بات نہ فرماتے بلکہ اس طرح فرماتے کہ تمہارا ولی میں ہوں۔ وہ نہیں ہیں۔ لیکن آپ نے حضرت امّ سلمہ (رض) کی بات کا انکار نہیں فرمایا اور ان کے جواب میں یہ فرمایا کہ تمہارے اولیاء اس کو ناپسند نہ کریں گے۔
آثار کے معانی کی تصحیح کے لحاظ سے تو یہ وضاحت ہے پس جب یہ بات ثابت ہوچکی کہ حضرت امّ سلمہ (رض) کا نکاح اولیاء کے بغیر اجازت جائز تھا تو ضروری ہے کہ جن روایات کو فریق اوّل نے) شروع میں ذکر کیا ہے ان کے معانی کو بھی اس پر محمول کیا جائے تاکہ ان روایات میں تضاد اور اختلاف اور منافات نہ رہے۔
نظر طحاوی (رح) :
اس مسئلہ پر غور و فکر کا تقاضا یہ ہے کہ ہم نے عورت کے بارے میں دیکھا کہ بلوغت سے پہلے اس کے بضع اور مال میں اس کے والد کو ولایت حاصل ہوتی ہے اور اس وقت عقد کا اختیار مکمل طور پر باپ کو حاصل ہوتا ہے نابالغہ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔ اس سلسلہ میں تمام معاملات کا حکم ایک ہی ہوتا ہے اس میں اختلاف نہیں ہوتا پھر جب وہ بالغ ہوجاتی ہے تو اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ اس کے مال سے باپ کی ولایت اٹھ جاتی ہے اور اس کے مال کا عقد جو بچپن کی وجہ سے باپ کے اختیار میں تھا اب اس کی طرف لوٹ آتا ہے تو قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ عقد بضع بھی اسی طرح ہو کہ بالغ ہونے کی وجہ سے باپ کے ہاتھ سے نکل جائے اور بلوغت سے پہلے جو اختیار والد کو حاصل تھا اب اس لڑکی کی طرف لوٹ آئے اور بلوغت کے بعد اس کے مال اور بضع کے سلسلہ میں اس کا حکم برابر ہو پس یہ اختیار خود اسے حاصل ہوگا والد کو نہیں اور جس طرح بلوغت سے پہلے اس کا حکم (مال و بضع) میں یکساں تھا بلوغت کے بعد بھی برابر ہو نظر کے اعتبار سے اس باب کا یہی حکم ہے اور امام ابوحنیفہ (رح) کا یہی مسلک ہے البتہ وہ اتنی بات مزید فرماتے ہیں کہ اگر عورت غیر کفو میں خود اپنا نکاح کرے تو ولی کو فسخ کا حق حاصل ہے اسی طرح اگر مہر کم رکھا جائے اور مہر مثل سے کم پر نکاح کرے تو ولی اس سلسلے میں مخاصمت کرسکتا ہے اس وقت تک وہ جھگڑا کرسکتا ہے یہاں تک کہ اس کا مہر اس کی ہم مثل لڑکیوں کے برابر ہوجائے۔
امام ابو یوسف (رح) کہا کرتے تھے کہ عورت کو اپنے بضع کی ولایت اپنا نکاح کرنے کے سلسلہ میں حاصل ہے پھر اگر وہ مہر مثل سے کم پر نکاح کرلیتی ہے تو ولی کو اعتراض کا حق حاصل نہیں ہے پھر انھوں نے اپنے اس قول سے رجوع کر کے ان لوگوں کے قول کو اختیار کرلیا جو لا نکاح الابولی کہ ولی کی اجازت کے بغیر نکاح نہیں ہوتا کے قائل ہیں۔ امام محمد (رح) کا قول بھی انہی کے موافق ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔

4192

۴۱۹۲: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ الْکَیْسَانِیُّ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ حَسَّانٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ شِہَابٍ الْحَنَّاطُ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِیْ حَثْمَۃَ ، عَنْ عَمِّہِ سُلَیْمَانَ بْنِ أَبِیْ حَثْمَۃَ ، قَالَ : رَأَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَۃَ یُطَارِدُ ثَبِیْتَۃَ بِنْتَ الضَّحَّاکِ فَوْقَ اِجَارٍ لَہَا بِبَصْرَۃَ ، طَرْدًا شَدِیْدًا .فَقُلْتُ :أَتَفْعَلُ ہٰذَا، وَأَنْتَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : اِنْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ اِذَا أُلْقِیَ فِیْ قَلْبِ امْرِئٍ خِطْبَۃُ امْرَأَۃٍ ، فَلَا بَأْسَ أَنْ یَنْظُرَ اِلَیْہَا .
٤١٩٢: حجاج بن ارطاۃ نے محمد بن سلیمان بن ابی حثمہ سے انھوں نے اپنے چچا سلیمان بن ابی حثمہ سے روایت نقل کی ہے کہ میں نے حضرت محمد بن مسلمہ (رض) کو دیکھا کہ وہ بصرہ میں اپنی ایک کھلی چھت سے ثبیتہ بنت ضحاک کو خوب غور سے دیکھ رہے ہیں میں نے کہا آپ اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے ہوتے ہوئے ایسا کرتے ہیں انھوں نے فرمایا میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا کہ جب کسی شخص کے دل میں کسی عورت کے نکاح کا خیال ڈال دیا جائے تو اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
تخریج : ابن ماجہ فی النکاح باب ٩‘ مسند احمد ٣؍٤٩٣‘ ٤؍٢٢٥۔

اس میں علماء کے دو قول ہیں :
نمبر 1: نکاح کرنا چاہتا ہو تو عادۃ اعضا ظاہرہ پر ایک نظر ڈالنا درست ہے جمہور علماء ائمہ اربعہ کا یہی قول ہے۔
نمبر 2: مطلقاً ممنوع ہے نہ نکاح کے لیے نہ غیر کے لیے اس کو علماء حدیث کی ایک جماعت نے اختیار کیا ہے۔
(نخبۃ الافکارج ٧)
لغات : اجارہ۔ وہ چھت جس کے اطراف میں منڈیر نہ ہو۔ نطارد طرداً ۔ خوب غور سے دیکھنا۔

4193

۴۱۹۳: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْوَاسِطِیُّ ، عَنْ زُہَیْرِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عِیْسٰی، عَنْ مُوْسَی بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیْدَ ، عَنْ أَبِیْ حُمَیْدٍ ، وَکَانَ قَدْ رَأَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا خَطَبَ أَحَدُکُمْ امْرَأَۃً ، فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ أَنْ یَنْظُرَ اِلَیْہَا اِذَا کَانَ اِنَّمَا یَنْظُرُ اِلَیْہَا لِلْخِطْبَۃِ وَاِنْ کَانَتْ لَا تَعْلَمُ .
٤١٩٣: موسیٰ بن عبداللہ بن یزید نے ابو حمید (رض) سے روایت کی انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت کی تھی ‘ وہ بیان کرتے ہیں کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص عورت کو پیغام نکاح دے تو وہ اس کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں جبکہ اس کا یہ دیکھنا صرف نکاح کے لیے ہو۔ اگرچہ اس عورت کو معلوم نہ ہو۔

4194

۴۱۹۴: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْوَہْبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ اِسْحَاقَ ، عَنْ دَاوٗدَ بْنِ الْحُصَیْنِ ، عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا خَطَبَ أَحَدُکُمُ الْمَرْأَۃَ ، فَقَدَرَ عَلٰی أَنْ یَرٰی مِنْہَا مَا یُعْجِبُہٗ، فَلْیَفْعَلْ قَالَ جَابِرٌ : فَلَقَدْ خَطَبْتُ امْرَأَۃً مِنْ بَنِیْ سَلْمَۃَ ، فَکُنْتُ أَتَخَبَّأُ أَیْ : أَخْتَفِیْ فِیْ أُصُوْلِ النَّخْلِ ، حَتّٰی رَأَیْتُ مِنْہَا بَعْضَ مَا یُعْجِبُنِیْ فَخَطَبْتُہَا ، فَتَزَوَّجْتُہَا .
٤١٩٤: عمرو بن سعد بن معاذ نے جابربن عبداللہ (رض) سے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص کسی عورت کو پیغام نکاح دے اور اس کو پسند والے حصہ (چہرہ وغیرہ) دیکھنے کی بساط ہو تو دیکھ لے۔ جابر (رض) کہتے ہیں میں نے بنی سلمہ کی ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا میں کھجور کے درختوں کی جڑوں میں چھپ گیا یہاں تک کہ میں نے اس کا بعض پسند آنے والا حصہ دیکھا لیا تو میں نے منگنی کو پختہ کر کے اس سے نکاح کرلیا۔
تخریج : ابو داؤد فی النکاح باب ١٨‘ بنحوہ ‘ ترمذی فی النکاح باب ٥‘ مسند احمد ٣؍٣٣٤‘ ٣٦٠۔

4195

۴۱۹۵: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النُّعْمَانِ السَّقَطِیُّ ، قَالَ : ثَنَا الْحُمَیْدِیُّ قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ کَیْسَانَ الْیَشْکُرِیُّ عَنْ أَبِیْ حَازِمٍ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَجُلًا أَرَادَ أَنْ یَتَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنْ نِسَائِ الْأَنْصَارِ ، فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اُنْظُرْ اِلَیْہَا فَاِنَّ فِیْ أَعْیُنِ نِسَائِ الْأَنْصَارِ شَیْئًا یَعْنِی الصِّغَرَ .
٤١٩٥: ابو حازم نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ ایک آدمی نے انصار کی ایک عورت سے نکاح کا ارادہ کیا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے دیکھ لو۔ اس لیے کہ انصار کی عورتوں کی آنکھوں میں کوئی چیز یعنی چھوٹا پن پایا جاتا ہے۔
تخریج : مسلم فی النکاح ٧٤؍٧٥‘ مسند احمد ٢؍٢٧٦‘ ٢٩٩۔

4196

۴۱۹۶: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ مَہْدِی ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَحْوَلُ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْمُزَنِیِّ أَنَّ الْمُغِیْرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ أَرَادَ أَنْ یَتَزَوَّجَ امْرَأَۃً ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اُنْظُرْ اِلَیْہَا فَاِنَّہٗ أَحْرَی أَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا .
٤١٩٦: بکر بن عبداللہ مزنی بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ (رض) نے ایک عورت سے نکاح کا ارادہ کیا تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اسے دیکھ لو یہ دائمی تعلق کے لیے زیادہ مناسب ہے۔
تخریج : ترمذی فی النکاح باب ٥‘ نسائی فی النکاح باب ١٧‘ ماجہ فی النکاح باب ٩‘ دارمی فی النکاح باب ٥‘ مسند احمد ٤‘ ٢٤٥؍٢٤٦۔

4197

۴۱۹۷: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ یُوْنُسَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ ، قَالَ : خَطَبْتُ امْرَأَۃً فَقَالَ لِی النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَلْ نَظَرْتُ اِلَیْہَا ؟ فَقُلْتُ لَا .فَقَالَ فَانْظُرْ اِلَیْہَا فَاِنَّہٗ أَحْرَی أَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَفِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ اِبَاحَۃُ النَّظَرِ اِلَی وَجْہِ الْمَرْأَۃِ ، لِمَنْ أَرَادَ نِکَاحَہَا ، فَذَہَبَ اِلَی ذٰلِکَ قَوْمٌ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا : لَا یَجُوْزُ ذٰلِکَ لِمَنْ أَرَادَ نِکَاحَ الْمَرْأَۃِ ، وَلَا لِغَیْرِ مَنْ أَرَادَ نِکَاحَہَا اِلَّا أَنْ یَکُوْنَ زَوْجًا لَہَا أَوْ ذَا رَحِمٍ مَحْرَمٍ مِنْہَا .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ
٤١٩٧: بکر بن عبداللہ نے مغیرہ بن شعبہ (رض) سے روایت کی ہے میں نے ایک عورت کو پیغام نکاح بھیجا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تم نے اسے دیکھ لیا ہے میں نے نفی میں جواب دیا تو آپ نے فرمایا اس کو دیکھ لو یہ تمہارے مابین دائمی موافقت کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ جو آدمی کسی عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہو وہ اس کے چہرے کو دیکھ سکتا ہے یہ مذکورہ بالا آثار انہی کی دلیل ہیں۔ دوسرے فریق نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت کے چہرہ وغیرہ کو نکاح کا ارادہ ہو یا نہ ہو کسی صورت دیکھنا جائز نہیں بس خاوند اور ذی رحم محرم کو اس کے مقامات زینت کا دیکھنا درست ہے فریق ثانی نے ان روایات سے استدلال کیا ہے۔
تخریج : سابقہ روایت ٤١٩٧ کی تخریج ملاحظہ ہو۔
امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں ان روایات کا حاصل یہ ہے کہ جو آدمی کسی عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہو وہ اس کے چہرے کو دیکھ سکتا ہے یہ مذکورہ بالا آثار انہی کی دلیل ہیں۔
فریق ثانی : عورت کے چہرہ وغیرہ کو نکاح کا ارادہ ہو یا نہ ہو کسی صورت دیکھنا جائز نہیں بس خاوند اور ذی رحم محرم کو اس کے مقامات زینت کا دیکھنا درست ہے فریق ثانی نے ان روایات سے استدلال کیا ہے۔

4198

۴۱۹۸: بِمَا حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا عَفَّانَ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنْ سَلْمَۃَ بْنِ أَبِیْ طُفَیْلٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہُ یَا عَلِیُّ اِنَّ لَکَ کَنْزًا فِی الْجَنَّۃِ ، وَاِنَّکَ ذُو قَرْنَیْہَا فَلَا تُتْبِعْ النَّظْرَۃَ النَّظْرَۃَ ، فَاِنَّمَا لَک الْأُوْلٰی وَلَیْسَتْ لَک الْأُخْرَی .
٤١٩٨: سلمہ بن ابی طفیل نے حضرت علی (رض) بن ابی طالب سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا اے علی ! جنت میں تمہارے لیے ایک خزانہ ہے اور تم اس کے دونوں کناروں کے مالک ہو۔ تم ایک نظر کے بعد دوسری نظر مت ڈالو۔ بیشک تمہارے لیے پہلی بار (اچانک دیکھنے سے جو پڑجائے دیکھنا مقصود نہ ہو جائز ہے) ہے اور دوسری بار تمہارے لیے (جائز و درست) نہیں۔
تخریج : ابو داؤد فی النکاح باب ٤٣‘ ترمذی فی الادب باب ٢٨‘ دارمی فی الرقاق باب ٣‘ مسند احمد ٥‘ ٣٥١؍٣٥٣‘ ٣٥١۔

4199

۴۱۹۹: حَدَّثَنَا أَبُو الْعَوَامّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْمُرَادِیُّ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ حَسَّانٍ، قَالَ : ثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ ، وَأَبُوْ شِہَابٍ ، عَنْ یُوْنُسَ بْنِ عُبَیْدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِیْدٍ ، عَنْ أَبِیْ زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیْرٍ ، عَنْ جَرِیْرٍ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ نَظْرَۃِ الْفَجْأَۃِ قَالَ : اصْرِفْ بَصَرَک َ .
٤١٩٩: ابو زرعہ بن عمرو بن جریر سے نقل کیا کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اچانک پڑجانے والی نگاہ کے متعلق سوال کیا تو فرمایا اپنی نظر پھیر لو (دوسری بار مت دیکھو)
تخریج : مسلم فی الادب ٤٥‘ ابو داؤد فی النکاح باب ٤٣‘ ترمذی فی الادب باب ٢٨‘ دارمی فی الاستیزاء باب ١٥‘ مسند احمد ٤؍٣٥٨‘ ٣٦١۔

4200

۴۲۰۰: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ بْنُ نَاصِحٍ ، قَالَ : ثَنَا وُہَیْبٌ عَنْ یُوْنُسَ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٢٠٠: خصیب بن ناصح نے وہیب سے انھوں نے یونس سے پھر انھوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4201

۴۲۰۱: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیْدٍ ، قَالَ : ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ یُوْنُسَ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٢٠١: اسماعیل بن علیہ نے یونس سے پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت نقل کی ہے۔

4202

۴۲۰۲: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیْدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَرِیْکٌ ، عَنْ أَبِیْ رَبِیْعَۃَ الْاِیَادِیِّ ، عَنْ أَبِیْ بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیْہِ رَفَعَہُ مِثْلَہٗ۔یَعْنِیْ : أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِیْ یَا عَلِیُّ لَا تُتْبِعْ النَّظْرَۃَ النَّظْرَۃَ ، فَاِنَّمَا لَک الْأُوْلٰی ، وَلَیْسَتْ لَک الثَّانِیَۃُ .
٤٢٠٢: ابو ربیعہ ایادی نے ابو بریدہ سے انھوں نے اپنے والد سے اسی طرح مرفوع روایت نقل کی ہے یعنی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علی (رض) کو فرمایا۔ اے علی (رض) ایک بار نظر پڑجانے کے بعد دوبارہ نظر نہ ڈالو۔ بلاشبہ تمہارے لیے پہلی نظر (جائز) ہے اور دوسری تمہارے لیے (جائز) نہیں ہے۔

4203

۴۲۰۳: وَحَدَّثَنَا أَبُوْ أُمَیَّۃَ قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِیٌّ بْنُ قَادِمٌ قَالَ أَخْبَرَنَا شَرِیْکٌ ، عَنْ أَبِیْ رَبِیْعَۃَ ، عَنِ ابْن بُرَیْدَۃَ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ عَلِیْ قَالَ : قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ النَّظْرَۃُ الْأُوْلٰی لَکَ، وَالْآخِرَۃُ عَلَیْکَ .قَالُوْا : فَلَمَّا حَرَّمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ النَّظْرَۃَ الثَّانِیَۃَ ، لِأَنَّہَا تَکُوْنُ بِاخْتِیَارِ النَّاظِرِ ، وَخَالَفَ بَیْنَ حُکْمِہَا وَبَیْنَ حُکْمِ مَا قَبْلَہَا ، اِذَا کَانَتْ بِغَیْرِ اخْتِیَارٍ مِنَ النَّاظِرِ ، دَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّہٗ لَیْسَ لِأَحَدٍ أَنْ یَنْظُرَ اِلَی وَجْہِ الْمَرْأَۃِ اِلَّا أَنْ یَکُوْنَ بَیْنَہُ وَبَیْنَہَا مِنْ النِّکَاحِ أَوْ الْحُرْمَۃِ ، مَا لَا یُحَرِّمُ ذٰلِکَ عَلَیْہِ مِنْہَا .فَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ عَلَیْہِمْ فِیْ ذٰلِکَ لِأَہْلِ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی ، أَنَّ الَّذِی أَبَاحَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْآثَارِ الْأُوَلِ ، ہُوَ النَّظْرُ لِلْخِطْبَۃِ لَا لِغَیْرِ ذٰلِکَ ، فَذٰلِکَ نَظَرٌ بِسَبَبٍ ہُوَ حَلَالٌ .أَلَا تَرَی أَنَّ رَجُلًا لَوْ نَظَرَ اِلَی وَجْہِ امْرَأَۃٍ ، لَا نِکَاحَ بَیْنَہُ وَبَیْنَہَا ، لِیَشْہَدَ عَلَیْہَا ، وَلِیَشْہَدَ لَہَا أَنَّ ذٰلِکَ جَائِزٌ .فَکَذٰلِکَ اِذَا نَظَرَ اِلَی وَجْہِہَا لِیَخْطُبَہَا ، کَانَ ذٰلِکَ جَائِزًا لَہٗ أَیْضًا .فَأَمَّا الْمَنْہِیُّ عَنْہُ فِیْ حَدِیْثِ عَلِی ، وَجَرِیْرٍ ، وَبُرَیْدَۃَ ، رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ، فَذٰلِکَ لِغَیْرِ الْخِطْبَۃِ ، وَلِغَیْرِ مَا ہُوَ حَلَالٌ ، فَذٰلِکَ مَکْرُوْہٌ مُحَرَّمٌ .وَقَدْ رَأَیْنَاہُمْ لَا یَخْتَلِفُوْنَ فِیْ نَظَرِ الرَّجُلِ اِلَیْ صَدْرِ الْمَرْأَۃِ الْأَمَۃِ ، اِذَا أَرَادَ أَنْ یَبْتَاعَہَا أَنَّ ذٰلِکَ لَہُ جَائِزٌ حَلَالٌ ، لِأَنَّہٗ اِنَّمَا یَنْظُرُ اِلَی ذٰلِکَ مِنْہَا ، لِیَبْتَاعَہَا لَا لِغَیْرِ ذٰلِکَ .وَلَوْ نَظَرَ اِلَی ذٰلِکَ مِنْہَا ، لَا لِیَبْتَاعَہَا ، وَلٰـکِنْ لِغَیْرِ ذٰلِکَ ، کَانَ ذٰلِکَ عَلَیْہِ حَرَامًا .فَکَذٰلِکَ نَظَرُہُ اِلَی وَجْہِ الْمَرْأَۃِ اِنْ کَانَ فَعَلَ ذٰلِکَ لِمَعْنًیْ ہُوَ حَلَالٌ ، فَذٰلِکَ غَیْرُ مَکْرُوْہٍ لَہٗ، وَاِنْ کَانَ فَعَلَہُ لِمَعْنًیْ ہُوَ عَلَیْہِ حَرَامٌ ، فَذٰلِکَ مَکْرُوْہٌ لَہُ وَاِذَا ثَبَتَ أَنَّ النَّظَرَ اِلَی وَجْہِ الْمَرْأَۃِ لِیَخْطُبَہَا حَلَالٌ ، خَرَجَ بِذٰلِکَ حُکْمُہُ مِنْ حُکْمِ الْعَوْرَۃِ وَلِأَنَّا رَأَیْنَا مَا ہُوَ عَوْرَۃٌ لَا یُبَاحُ لِمَنْ أَرَادَ نِکَاحَہَا النَّظْرُ اِلَیْہَا .أَلَا تَرَی أَنَّ مَنْ أَرَادَ نِکَاحَ امْرَأَۃِ ، فَحَرَامٌ عَلَیْہِ النَّظْرُ اِلٰی شَعْرِہَا ، وَاِلَیْ صَدْرِہَا ، وَاِلَی مَا ہُوَ أَسْفَلُ مِنْ ذٰلِکَ فِیْ بَدَنِہَا ، کَمَا یَحْرُمُ ذٰلِکَ مِنْہَا ، عَلَی مَنْ لَمْ یُرِدْ نِکَاحَہَا .فَلَمَّا ثَبَتَ أَنَّ النَّظَرَ اِلَی وَجْہِہَا ، حَلَالٌ لِمَنْ أَرَادَ نِکَاحَہَا ، ثَبَتَ أَنَّہٗ حَلَالٌ أَیْضًا لِمَنْ لَمْ یُرِدْ نِکَاحَہَا ، اِذَا کَانَ لَا یَقْصِدُ بِنَظَرِہِ ذٰلِکَ لِمَعْنًیْ ہُوَ عَلَیْہِ حَرَامٌ .وَقَدْ قِیْلَ فِیْ قَوْلِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَہُنَّ اِلَّا مَا ظَہَرَ مِنْہَا اِنَّ ذٰلِکَ الْمُسْتَثْنَی ، ہُوَ الْوَجْہُ وَالْکَفَّانِ ، فَقَدْ وَافَقَ مَا ذَکَرْنَا مِنْ حَدِیْثِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَذَا التَّأْوِیْلَ .وَمِمَّنْ ذَہَبَ اِلَی ہَذَا التَّأْوِیْلِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ، کَمَا حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ بِذٰلِکَ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ مُحَمَّدٍ .وَہٰذَا کُلُّہٗ، قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ۔
٤٢٠٣: ابو ربیعہ نے ابن بریدہ سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے جناب علی (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پہلی نظر تمہارے لیے (جائز) ہے اور دوسری نظر تم پر (گناہ) ہے۔ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسری نظر کو حرام قرار دیا کیونکہ وہ دیکھنے والے کے اختیار سے ہوتی ہے اور اس کے اور پہلی اچانک پڑنے والی نظر کے حکم میں فرق کیا جبکہ پہلی نظر دیکھنے والے کے اختیار سے نہ ہو تو یہ اس بات کی کھلی دلالت ہے کہ جب تک کسی مرد اور عورت کے مابین نکاح یا اسی طرح کی حرمت والا رشتہ نہ ہو جس کی وجہ سے دیکھنا حرام نہیں تو اس کی طرف دیکھنا جائز نہیں۔ مذکورہ بالا روایات میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس بات کو مباح اور جائز قرار دیا وہ منگنی کے سلسلہ میں دیکھنا ہے اس کے علاوہ نہیں اور یہ حلال سبب کی بناء پر دیکھنا ہے اس کی نظیر ملاحظہ ہو کہ اگر کوئی شخص کسی عورت کو جو اس کے نکاح میں نہیں اس کے خلاف یا حق میں گواہی دینے کے لیے اس کو دیکھے تو یہ جائز ہے بالکل اسی طرح یہاں بھی اگر منگنی کرنے کی نیت رکھتا ہو اور اس غرض سے دیکھے تو یہ بھی جائز ہے (کیونکہ حلال غرض ہے) حضرت علی ‘ حضرت جریر ‘ حضرت بریدہ (رض) کی روایات میں جس دیکھنے کی ممانعت مذکور ہے وہ منگنی اور کسی دوسری حلال غرض کے لیے نہیں بلکہ اس کے علاوہ ہے پس مکروہ اور حرام ہے۔ ذرا فقہاء کرام کے طرز عمل کو ملاحظہ فرمائیں کہ وہ مرد کے لیے ایسی لونڈی کے سینے کو دیکھنا جائز قرار دیتے ہیں جس کو خریدنے کا ارادہ ہو اور یہ اس لیے جائز ہے کہ وہ اسے خریدنا چاہتا ہے کسی اور مقصد کے لیے نہیں اور اگر وہ اسے خریدنے کے علاوہ دیکھے تو یہ دیکھنا حرام ہے۔ بالکل اسی طرح اگر کسی جائز غرض کے لیے کسی عورت کے چہرے کو دیکھے تو یہ اس کے لیے مکروہ (تحریمی) نہیں اور اگر کسی حرام غرض کے پیش نظر دیکھے تو یہ حرام ہے۔ پس جب ثابت ہوگیا کہ عورت سے منگنی کے لیے اس کے چہرہ کی طرف دیکھنا جائز ہے تو اس سے وہ (چہرہ) حکم ستر سے نکل گیا۔ نیز ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جو شخص نکاح کا ارادہ کرے وہ بھی عورت کے ستر کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ جو شخص کسی عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہو تو اس پر اس عورت کے بالوں اور اس کے سینے اور اس کے نیچے کے بدن کی طرف دیکھنا حرام ہے جیسا کہ یہ اس شخص کے لیے حرام و ممنوع ہیں جو نکاح کا ارادہ نہ رکھتا ہو۔ مطلب یہ ہے کہ جب ثابت ہوچکا کہ نکاح کا ارادہ کرنے والے کے لیے عورت کے چہرے کی طرف نگاہ حلال ہے تو ثابت ہوگیا کہ اس شخص کے لیے بھی دیکھنا حلال ہے جو نکاح کا ارادہ نہ رکھتا ہو جبکہ اس کا مقصد کسی حرام کام کا ارتکاب نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ولا یبدین زینتہن الا ما ظہر منہا۔۔۔کہ وہ عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر وہ جو اس میں سے ظاہر ہو۔ تو وہ جس کا یہاں استثناء کیا گیا وہ چہرہ اور ہتھیلیاں ہیں تو اس سے یہ تاویل اس حدیث کے موافق ہوگئی۔ اس تاویل کو امام محمد بن حسن (رح) نے اختیار کیا ہے جیسا کہ سلیمان بن شعیب نے اپنے والد سے اور انھوں نے امام محمد (رح) سے اس کو نقل کیا ہے۔ یہ سب امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف اور محمد (رح) کا مسلک ہے۔
فریق ثانی کا طریق استدلال : جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسری نظر کو حرام قرار دیا کیونکہ وہ دیکھنے والے کے اختیار سے ہوتی ہے اور اس کے اور پہلی اچانک پڑنے والی نظر کے حکم میں فرق کیا جبکہ پہلی نظر دیکھنے والے کے اختیار سے نہ ہو تو یہ اس بات کی کھلی دلالت ہے کہ جب تک کسی مرد اور عورت کے مابین نکاح یا اسی طرح کی حرمت والا رشتہ نہ ہو جس کی وجہ سے دیکھنا حرام نہیں تو اس کی طرف دیکھنا جائز نہیں۔
فریق اوّل کی طرف سے اس استدلال کا جواب : مذکورہ بالا روایات میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس بات کو مباح اور جائز قرار دیا وہ منگنی کے سلسلہ میں دیکھنا ہے اس کے علاوہ نہیں اور یہ حلال سبب کی بناء پر دیکھنا ہے اس کی نظیر ملاحظہ ہو کہ اگر کوئی شخص کسی عورت کو جو اس کے نکاح میں نہیں اس کے خلاف یا حق میں گواہی دینے کے لیے اس کو دیکھے تو یہ جائز ہے بالکل اسی طرح یہاں بھی اگر منگنی کرنے کی نیت رکھتا ہو اور اس غرض سے دیکھے تو یہ بھی جائز ہے (کیونکہ حلال غرض ہے) حضرت علی ‘ حضرت جریر ‘ حضرت بریدہ (رض) کی روایات میں جس دیکھنے کی ممانعت مذکور ہے وہ منگنی اور کسی دوسری حلال غرض کے لیے نہیں بلکہ اس کے علاوہ ہے پس مکروہ اور حرام ہے۔
ذرا فقہاء کرام کے طرز عمل کو ملاحظہ فرمائیں کہ وہ مرد کے لیے ایسی لونڈی کے سینے کو دیکھنا جائز قرار دیتے ہیں جس کو خریدنے کا ارادہ ہو اور یہ اس لیے جائز ہے کہ وہ اسے خریدنا چاہتا ہے کسی اور مقصد کے لیے نہیں اور اگر وہ اسے خریدنے کے علاوہ دیکھے تو یہ دیکھنا حرام ہے۔ بالکل اسی طرح اگر کسی جائز غرض کے لیے کسی عورت کے چہرے کو دیکھے تو یہ اس کے لیے مکروہ (تحریمی) نہیں اور اگر کسی حرام غرض کے پیش نظر دیکھے تو یہ حرام ہے۔
پس جب ثابت ہوگیا کہ عورت سے منگنی کے لیے اس کے چہرہ کی طرف دیکھنا جائز ہے تو اس سے وہ (چہرہ) حکم ستر سے نکل گیا۔ نیز ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جو شخص نکاح کا ارادہ کرے وہ بھی عورت کے ستر کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔
کیا تم نہیں دیکھتے کہ جو شخص کسی عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہو تو اس پر اس عورت کے بالوں اور اس کے سینے اور اس کے نیچے کے بدن کی طرف دیکھنا حرام ہے جیسا کہ یہ اس شخص کے لیے حرام و ممنوع ہیں جو نکاح کا ارادہ نہ رکھتا ہو۔
حاصل کلام یہ ہے کہ جب ثابت ہوچکا کہ نکاح کا ارادہ کرنے والے کے لیے عورت کے چہرے کی طرف نگاہ حلال ہے تو ثابت ہوگیا کہ اس شخص کے لیے بھی دیکھنا حلال ہے جو نکاح کا ارادہ نہ رکھتا ہو جبکہ اس کا مقصد کسی حرام کام کا ارتکاب نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ ولا یبدین زینتہن الا ما ظہر منہا۔ الایہ کہ وہ عورتیں اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں مگر وہ جو اس میں سے ظاہر ہو۔ تو وہ جس کا یہاں استثناء کیا گیا وہ چہرہ اور ہتھیلیاں ہیں تو اس سے یہ تاویل اس حدیث کے موافق ہوگئی۔
اس تاویل کو امام محمد بن حسن (رح) نے اختیار کیا ہے جیسا کہ سلیمان بن شعیب نے اپنے والد سے اور انھوں نے امام محمد (رح) سے اس کو نقل کیا ہے۔
یہ سب امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف اور محمد (رح) کا مسلک ہے۔
نوٹ : اس باب میں امام طحاوی (رح) نے اپنی عادت کے خلاف راجح مذہب کے دلائل کو پہلے بیان کیا پھر مرجوح کے دلائل اور ان کے جوابات اور فریق اوّل کی وجہ ترجیح بیان کی ان کا اپنا رجحان مسلک اوّل کی طرف معلوم ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔ (مترجم)

4204

۴۲۰۴: ابو حازم نے سہل بن سعد ساعدیh سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہﷺ کی خدمت اقدس میں ایک عورت حاضر ہوئی اور عرض کرنے لگی یارسول اللہﷺ میں نے اپنا نفس آپ کو ہبہ کیا وہ کافی دیر کھڑی رہی تو ایک شخص کھڑا ہو کر عرض کرنے لگا یارسول اللہﷺ اگر آپ کو اس کی ضرورت نہیں تو اسے میرے نکاح میں دے دیں۔ جناب نبی اکرمﷺ نے فرمایا کیا اس کا مہر ادا کرنے کے لئے تیرے پاس کچھ ہے اس نے عرض کیا میرے پاس صرف یہ تہبند ہے آپ نے فرمایا اگر یہ تہبند اسے دے دے گا تو تو بلا ازار بیٹھ رہے گا پس کچھ تلاش کرو۔ اس نے عرض کیا کہ مجھے تو کچھ بھی میسر نہیں۔ آپﷺ نے پھر فرمایا تلاش کرو اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی کیوں نہ ہو۔ راوی کہتے ہیں کہ اس نے تلاش کیا مگر کچھ نہ پایا تو اسے جناب رسول اللہﷺ نے فرمایا کیا تمہارے پاس قرآن مجید میں سے کچھ (یاد) ہے تو اس نے جواب دیا فلاں فلاں سورت‘ ان سورتوں کا نام لیا۔ تو جناب رسول اللہﷺ نے فرمایا میں نے اس کا نکاح اس کے ساتھ اس قرآن مجید کے بدلے کر دیا جو تمہیں یاد ہے۔ تخریج: بخاری فی النکاح باب۳۲‘ ۴۰‘ مسلم فی النکاح ۷۶‘ ابو داؤد فی النکاح باب۳۰‘ ترمذی فی النکاح ۲۳‘ نسائی فی النکاح باب۶۹‘ مسند احمد ۵؍۳۳۶۔
٤٢٠٤: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ ، عَنْ أَبِیْ حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَائَ تْہُ امْرَأَۃٌ ، فَقَالَتْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ، اِنِّیْ قَدْ وَہَبْتُ نَفْسِی لَک فَقَامَتْ قِیَامًا طَوِیْلًا فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ زَوِّجْنِیْہَا اِنْ لَمْ یَکُنْ لَک بِہَا حَاجَۃٌ ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَلْ عِنْدَک مِنْ شَیْئٍ تُصْدِقُہَا اِیَّاہٗ ؟ فَقَالَ : مَا عِنْدِیْ اِلَّا اِزَارِیْ ہَذَا ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنْ أَعْطَیْتُہُا اِیَّاہٗ ، جَلَسْتُ لَا اِزَارَ لَکَ ، فَالْتَمِسْ شَیْئًا فَقَالَ : لَا أَجِدُ شَیْئًا ، قَالَ فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمَ حَدِیْدٍ قَالَ : فَالْتَمَسَ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَلْ مَعَک مِنَ الْقُرْآنِ شَیْء ٌ فَقَالَ : نَعَمْ ، سُوْرَۃُ کَذَا ، وَسُوْرَۃُ کَذَا ، السُّوَرُ سَمَّاہَا فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ زَوَّجْتُکَ بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔
نمبر 1: اس مسئلہ میں علماء کی ایک جماعت کا قول یہ ہے کہ قرآن مجید ‘ نماز اور سورة کی تعلیم کے بدلے نکاح درست ہے اس کو امام شافعی ‘ احمد و ظاہریہ (رح) نے اختیار کیا ہے۔
نمبر 2: ائمہ احناف اور امام مالک و احمد کی صحیح روایت یہ ہے کہ قرآن مجید کی کوئی سورة یا احکام حلال و حرام یہ مال نہیں اس لیے نکاح درست نہیں اگر کیا تو مہر مثل لازم ہوگا (نکاح کے اندر بلا ذکر مہر نکاح بالاتفاق درست عدم ذکر میں مہر مثل لازم ہے) ۔
(نخب الافکار ج ٧)

4205

۴۲۰۵: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ أَبِیْ حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلٍ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔، غَیْرَ أَنَّہٗ قَالَ قَدْ أَنْکَحْتُکَ مَعَ مَا مَعَک مِنَ الْقُرْآنِ .
٤٢٠٥: ابو حازم نے سہل بن سعد (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی کی مثل روایت کی ہے۔ البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں میں نے اس کا نکاح تمہارے ساتھ اس قرآن کے بدلے کردیا جو تمہارے ساتھ ہے یعنی یاد ہے۔
تخریج : بخاری فی النکاح باب ٥٠‘ نسائی فی النکاح باب ٤١‘ موطا مالک فی النکاح ٨‘ مسند احمد ٥؍٣٣٠۔

4206

۴۲۰۶: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَیْدِ بْنِ ہِشَامٍ الرُّعَیْنِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِیْ حَازِمٍ ، عَنْ سَہْلٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔قَالَ اللَّیْثُ : لَا یَجُوْزُ ہَذَا بَعْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنْ یُزَوَّجَ بِالْقُرْآنِ. قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ التَّزْوِیْجَ عَلَی سُوْرَۃٍ مِنَ الْقُرْآنِ مُسَمَّاۃٍ ، جَائِزٌ ، وَقَالُوْا مَعْنٰی ذٰلِکَ ، عَلٰی أَنْ یُعَلِّمَہَا تِلْکَ السُّوْرَۃَ ، وَاحْتَجُّوْا فِی ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : مَنْ تَزَوَّجَ عَلٰی ذٰلِکَ ، فَالنِّکَاحُ جَائِزٌ ، وَہُوَ فِیْ حُکْمِ مَنْ لَمْ یُسَمِّ مَہْرًا ، فَلَہَا مَہْرُ مِثْلِہَا ، اِنْ دَخَلَ بِہَا ، أَوْ مَاتَا ، أَوْ مَاتَ أَحَدُہُمَا ، وَاِنْ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، فَلَہَا الْمُتْعَۃُ .وَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ لَہُمْ عَلٰی أَہْلِ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی ، أَنَّ الَّذِیْ فِیْ حَدِیْثِ سَہْلٍ ، مِنْ قَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ زَوَّجْتُک عَلٰی مَا مَعَک مِنَ الْقُرْآنِ أَنَّ حَمْلَ ذٰلِکَ عَلَی الظَّاہِرِ ، وَکَذٰلِکَ مَذْہَبُ أَہْلِ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی فِیْ غَیْرِ ہٰذَا، فَذٰلِکَ عَلَی السُّوْرَۃِ ، لَا عَلَی تَعْلِیْمِہَا ، وَاِنْ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی السُّوْرَۃِ ، فَہُوَ عَلٰی حُرْمَتِہَا ، وَلَیْسَتْ مِنَ الْمَہْرِ فِیْ شَیْئٍ ، کَمَا تَزَوَّجَ أَبُو طَلْحَۃَ، أُمَّ سُلَیْمٍ عَلَی اِسْلَامِہٖ .
٤٢٠٦: ہشام بن سعد نے ابو حازم سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ امام لیث (رح) کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد قرآن مجید کے بدلے نکاح کرنا جائز نہیں۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ ایک جماعت اس طرف گئی ہے کہ قرآن مجید کی کسی مقررہ سورت کے بدلے نکاح کرنا جائز ہے وہ فرماتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کو وہ سورت سکھائے انھوں نے مذکورہ بالا روایت سے استدلال کیا ہے۔ مگر دوسرے حضرات نے اس سلسلے میں ان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص قرآن مجید کے بدلے نکاح کرے تو نکاح جائز ہوجائے گا لیکن اس کا حکم اس شخص کا ہے جس نے مہر مقرر نہ کیا ہو۔ تو اس عورت کے لیے مہر مثلی ہے اگر اس نے اس سے جماع کرلیا یا دونوں مرگئے یا ان میں سے ایک کا انتقال ہوگیا اور اگر اس نے جماع سے پہلے طلاق دے دی تو اس عورت کے لیے کپڑوں کا جوڑا بطور متعہ ہوگا۔ دوسرے فریق کی فریق اوّل کے خلاف حجت یہ ہے کہ حضرت سہل (رض) کی روایت میں ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے تیرا نکاح قرآن پاک کے بدلے کیا جو تجھے یاد ہے۔ اگر اس کو ظاہر پر محمول کیا جائے جیسا کہ فریق اوّل کا اس کے علاوہ میں قول ہے تو پھر اس سے سورة مراد ہوگی اس کی تعلیم مراد نہ ہوگی اور اگر اس سے سورت مراد لی جائے تو پھر اس کی تعظیم مقصود ہے اس کا مہر ہونا مراد نہیں جیسا کہ حضرت ابو طلحہ (رض) نے حضرت ام سلیم (رض) سے ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے نکاح کیا (مطلب یہ ہوا کہ چونکہ تمہیں قرآن پاک یاد ہے پس اس فضیلت کی وجہ سے تیرا نکاح اس سے کرتا ہوں) روایت ابو طلحہ (رض) یہ ہے :
MU امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ ایک جماعت اس طرف گئی ہے کہ قرآن مجید کی کسی مقررہ سورت کے بدلے نکاح کرنا جائز ہے وہ فرماتے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس کو وہ سورت سکھائے انھوں نے مذکورہ بالا روایت سے استدلال کیا ہے۔ مگر دوسرے حضرات نے اس سلسلے میں ان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص قرآن مجید کے بدلے نکاح کرے تو نکاح جائز ہوجائے گا لیکن اس کا حکم وہی ہے کہ جس نے مہر مقرر نہ کیا ہو۔ تو اس عورت کے لیے مہر مثلی ہے اگر اس نے اس سے جماع کرلیا یا دونوں مرگئے یا ان میں سے ایک کا انتقال ہوگیا اور اگر اس نے جماع سے پہلے طلاق دے دی تو اس عورت کے لیے کپڑوں کا جوڑا بطور متعہ ہوگا۔
فریق ثانی کی دلیل : فریق اوّل کے خلاف حجت یہ ہے کہ حضرت سہل (رض) کی روایت میں ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے تیرا نکاح قرآن پاک کے بدلے کیا جو تجھے یاد ہے۔ اگر اس کو ظاہر پر محمول کیا جائے جیسا کہ فریق اوّل کا اس کے علاوہ میں قول ہے تو پھر اس سے سورة مراد ہوگی اس کی تعلیم مراد نہ ہوگی اور اگر اس سے سورت مراد لی جائے تو پھر اس کی تعظیم مقصود ہے اس کا مہر ہونا مراد نہیں جیسا کہ حضرت ابو طلحہ (رض) نے حضرت ام سلیم (رض) سے ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے نکاح کیا (مطلب یہ ہوا کہ چونکہ تمہیں قرآن پاک یاد ہے پس اس فضیلت کی وجہ سے تیرا نکاح اس سے کرتا ہوں) ۔

4207

۴۲۰۷: حَدَّثَنَا بِذٰلِکَ ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْخَطَّابُ بْنُ عُثْمَانَ الْفَوْدِیُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عُتْبَۃَ بْنِ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ تَزَوَّجَ أُمَّ سُلَیْمٍ عَلَی اِسْلَامِہِ فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَحَسَّنَہُ .فَلَمْ یَکُنْ ذٰلِکَ الْاِسْلَامُ مَہْرًا فِی الْحَقِیْقَۃِ ، وَاِنَّمَا مَعْنَیْ تَزَوَّجَہَا عَلَی اِسْلَامِہٖ، أَیْ تَزَوَّجَہَا لِاِسْلَامِہٖ، وَقَدْ زَادَ بَعْضُہُمْ فِیْ حَدِیْثِ أَنَسٍ ہَذَا .قَالَ أَنَسٌ وَاللّٰہِ مَا کَانَ لَہَا مَہْرًا غَیْرُہُ .فَمَعْنٰی ذٰلِکَ - عِنْدَنَا - وَاللّٰہُ أَعْلَمُ ، أَیْ : مَا أَرَادَتْ مِنْہُ مَہْرًا غَیْرَہٗ، فَکَذٰلِکَ مَعْنَیْ حَدِیْثِ سَہْلٍ فِی الْمَرْأَۃِ الَّتِیْ ذٰکَرْنَا .وَمِنَ الْحُجَّۃِ لِأَہْلِ ہٰذِہِ الْمَقَالَۃِ ، أَہْلِ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ نَہَی أَنْ یُؤْکَلَ بِالْقُرْآنِ ، أَوْ یُتَعَوَّضَ بِہٖ شَیْء ٌ مِنْ أُمُوْرِ الدُّنْیَا .
٤٢٠٧: ابوبکر بن عبیداللہ بن انس نے انس بن مالک (رض) سے نقل کیا کہ حضرت ابو طلحہ (رض) نے حضرت ام سلیم (رض) سے ان کے اسلام کی وجہ سے نکاح کیا تو میں نے یہ بات جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ذکر کی تو آپ نے اس کی تحسین فرمائی۔ پس یہ اسلام حقیقت میں مہر نہ تھا۔ تزوجہا علی اسلامہ کا مطلب یہ ہے کہ ام سلیم سے ابو طلحہ کی شادی ان کے اسلام کی وجہ سے ہوئی بعض محدثین نے اس روایت میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ انس (رض) کہتے ہیں اللہ کی قسم ام سلیم کا اس کے علاوہ کوئی مہر نہ تھا۔ تو اب ہمارے ہاں اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ام سلیم نے اس کے علاوہ ان سے کسی مہر کا مطالبہ ہی نہ کیا واللہ اعلم۔ اسی طرح سہل والی روایت میں جس عورت کا تذکرہ ہوا اس روایت کا مطلب بھی یہی ہے۔ فریق ثانی کا کہنا یہ ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قرآن مجید کے بدلے کھانے اور اس کا عوض دنیوی مفاد کی صورت میں حاصل کرنے سے منع کیا ہے جیسا کہ اس روایت میں مذکور ہے۔
تخریج : مسند احمد ٣؍١٠٦‘ ١٨١۔
پس یہ اسلام حقیقت میں مہر نہ تھا۔ تزوجہا علی اسلامہ کا مطلب یہ ہے کہ ام سلیم سے ابو طلحہ کی شادی ان کے اسلام کی وجہ سے ہوئی بعض محدثین نے اس روایت میں یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ انس (رض) کہتے ہیں اللہ کی قسم ام سلیم کا اس کے علاوہ کوئی مہر نہ تھا۔ تو اب ہمارے ہاں اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ام سلیم نے اس کے علاوہ ان سے کسی مہر کا مطالبہ ہی نہ کیا واللہ اعلم۔ اسی طرح سہل والی روایت میں جس عورت کا تذکرہ ہوا اس روایت کا مطلب بھی یہی ہے۔

4208

۴۲۰۸: حَدَّثَنَا أَبُوْ أُمَیَّۃ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُغِیْرَۃُ بْنُ دِیْنَارٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عُبَادَۃُ بْنُ نَسِیْ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ ثَعْلَبَۃَ ، عَنْ عُبَادَۃَ قَالَ : کُنْتُ أُعَلِّمُ نَاسًا مِنْ أَہْلِ الصُّفَّۃِ الْقُرْآنَ ، فَأَہْدَیْ اِلَیَّ رَجُلٌ مِنْہُمْ قَوْسًا ، عَلٰی أَنْ أَقْبَلَہَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ .فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اِنْ أَرَدْتُ أَنْ یُطَوِّقَک اللّٰہُ بِہَا طَوْقًا مِنَ النَّارِ ، فَاقْبَلْہَا
٤٢٠٨: اسود بن ثعلبہ نے عبادہ (رض) سے روایت کی ہے کہ میں اہل صفہ میں سب سے زیادہ قرآن مجید کا ماہر تھا ان میں سے ایک آدمی نے مجھے کمان بطور ہدیہ دی کہ میں اس کو اللہ تعالیٰ کی خاطر قبول کروں تو میں نے اس بات کا تذکرہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کا طوق ڈالے تو اسے قبول کرلو۔
تخریج : مسند احمد ٥؍٣١٥۔

4209

۴۲۰۹: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَامِر الْعَقَدِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِیْ کَثِیْرٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ سَلَامٍ ، عَنْ أَبِیْ سَلَّامٍ ، عَنْ أَبِیْ رَاشِدٍ الْحُبْرَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ شِبْلٍ الْأَنْصَارِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ اقْرَئُوْا الْقُرْآنَ وَلَا تَغْلُوْا فِیْہِ، وَلَا تَجْفُوَا عَنْہُ، وَلَا تَأْکُلُوْا بِہٖ ، وَلَا تَسْتَکْثِرُوْا بِہٖ
٤٢٠٩: ابو راشد حبرانی نے عبدالرحمن بن شبل انصاری (رض) سے نقل کیا کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا قرآن مجید پڑھو مگر اس میں غلو نہ کرو اور نہ اس سے بےرخی اختیار کرو اور نہ اس کو کھانے کا ذریعہ بناؤ اور نہ اس سے مال میں کثرت کے طالب بنو۔
تخریج : مسند احمد ٣؍٤٢٨‘ ٤٤٤۔

4210

۴۲۱۰: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : مُسْلِمُ بْنُ اِبْرَاھِیْمَ ، قَالَ : ثَنَا أَبَانُ بْنُ یَزِیْدَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِیْ کَثِیْرٍ .ح .
٤٢١٠: ابان بن یزید نے یحییٰ بن ابی کثیر سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4211

۴۲۱۱: وَحَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو مَسْلَمَۃَ ، مُوْسَی بْنُ اِسْمَاعِیْلَ ، قَالَ : ثَنَا أَبَانٌ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی ، قَالَ : ابْنُ خُزَیْمَۃَ فِیْ حَدِیْثِہٖ، عَنْ زَیْدٍ ، وَقَالَ : ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا زَیْدٌ ثُمَّ اجْتَمَعَا جَمِیْعًا فَقَالَا : عَنْ أَبِیْ سَلَامٍ ، عَنْ أَبِیْ رَاشِدٍ الْجُبْرَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ شِبْلٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَقُوْلُ اقْرَئُوْا الْقُرْآنَ وَلَا تَغْلُوْا فِیْہِ وَلَا تَأْکُلُوْا بِہٖ .فَحَظَرَ عَلَیْہِمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَتَعَوَّضُوْا بِالْقُرْآنِ شَیْئًا مِنْ عِوَضِ الدُّنْیَا .فَعَارَضَ ذٰلِکَ مَا حَمَلَ عَلَیْہِ الْمُخَالِفُ مَعْنَی الْحَدِیْثِ الْأَوَّلِ ، لَوْ ثَبَتَ أَنَّ مَعْنَاہُ کَذٰلِکَ ، وَلَمْ یَثْبُتْ ذٰلِکَ ، اِذْ کَانَ یَحْتَمِلُ تَأْوِیْلُہُ بِمَا وَصَفْنَا .وَقَدْ یَحْتَمِلُ أَیْضًا مَعْنًی آخَرَ ، وَہُوَ أَنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ أَبَاحَ لِرَسُوْلِہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِلْکَ الْبُضْعِ بِغَیْرِ صَدَاقٍ ، وَلَمْ یَجْعَلْ ذٰلِکَ لِأَحَدٍ غَیْرِہٖ، قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ وَامْرَأَۃً مُؤْمِنَۃً اِنْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ اِنْ أَرَادَ النَّبِیُّ أَنْ یَسْتَنْکِحَہَا خَالِصَۃً لَک مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ فَیَحْتَمِلُ أَنْ یَکُوْنَ قَدْ کَانَ مِمَّا خَصَّہُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ بِہٖ مِنْ ذٰلِکَ أَنْ یُمَلِّکَ غَیْرَہُ مَا کَانَ لَہُ تَمَلُّکُہُ بِغَیْرِ صَدَاقٍ فَیَکُوْنُ ذٰلِکَ خَاصًّا لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَمَا قَالَ اللَّیْثُ .وَمِمَّا یَدُلُّ عَلٰی ذٰلِکَ أَنَّہَا قَالَتْ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ وَہَبْتُ نَفْسِی لَک فَقَامَ اِلَیْہِ ذٰلِکَ الرَّجُلُ فَقَالَ لَہُ اِنْ لَمْ یَکُنْ لَک بِہَا حَاجَۃٌ ، فَزَوِّجْنِیْہَا .فَکَانَ ہَذَا مَا ذُکِرَ فِیْ ذٰلِکَ الْحَدِیْثِ ، وَلَمْ یُذْکَرْ فِیْہِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَاوَرَہَا فِیْ نَفْسِہَا ، وَلَا أَنَّہَا قَالَتْ لَہُ زَوِّجْنِیْ مِنْہُ .فَدَلَّ ذٰلِکَ اِذَا کَانَ تَزْوِیْجُہُ اِیَّاہَا مِنْہُ لَا بِقَوْلٍ تَأْتِی بِہٖ بَعْدَ قَوْلِہَا قَدْ وَہَبْتُ نَفْسِی لَک وَاِنَّمَا ہُوَ بِقَوْلِہَا الْأَوَّلِ وَلَمْ تَکُ قَالَتْ لَہُ قَدْ جَعَلْتُ لَکَ أَنْ تَہَبَنِیْ لِمَنْ شِئْت بِالْہِبَۃِ الَّتِیْ لَا تُوْجِبُ مَہْرًا ، جَازَ النِّکَاحُ وَقَدْ أَجْمَعُوْا أَنَّ الْہِبَۃَ خَالِصَۃً لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِمَا ذَکَرْنَا مِنْ اخْتِصَاصِ اللّٰہِ تَعَالٰی اِیَّاہُ بِہَا دُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ .غَیْرَ أَنَّ قَوْمًا قَالُوْا خَالِصَۃً لَک أَیْ : بِلَا مَہْرٍ ، وَجَعَلُوْا الْہِبَۃَ نِکَاحًا لِغَیْرِہٖ، یُوْجِبُ الْمَہْرَ وَقَالَ آخَرُوْنَ خَالِصَۃً لَک أَیْ اِنَّ الْہِبَۃَ تَکُوْنُ لَک نِکَاحًا ، وَلَا تَکُوْنُ نِکَاحًا لِغَیْرِک .فَلَمَّا کَانَتِ الْمَرْأَۃُ الْمَذْکُوْرُ أَمْرُہَا فِیْ حَدِیْثِ سَہْلٍ ، مَنْکُوْحَۃً بِہِبَتِہَا نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی مَا ذَکَرْنَا ، ثَبَتَ أَنَّ ذٰلِکَ النِّکَاحَ خَاصٌّ کَمَا قَالَ الَّذِیْنَ ذَہَبُوْا اِلَی ذٰلِکَ .فَاِنْ قَالَ قَائِلٌ : فَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ مَعَ مَا ذَکَرْنَا فِی الْحَدِیْثِ سُؤَالٌ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَہَا أَنْ یُزَوِّجَہَا مِنْہٗ، وَاِنْ کَانَ ذٰلِکَ لَمْ یُنْقَلْ اِلَیْنَا فِیْ ذٰلِکَ الْحَدِیْثِ .قِیْلَ لَہٗ : وَکَذٰلِکَ یَحْتَمِلُ أَیْضًا أَنْ یَکُوْنَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَدْ جَعَلَ لَہَا مَہْرًا غَیْرَ السُّوْرَۃِ ، وَاِنْ کَانَ ذٰلِکَ لَمْ یُنْقَلْ اِلَیْنَا فِی الْحَدِیْثِ فَاِنْ حَمَلَتِ الْحَدِیْثَ عَلَی ظَاہِرِہِ عَلٰی مَا تَذْہَبُ اِلَیْہِ أَنْتَ ، لَزِمَکَ مَا ذَکَرْنَا ، مِنْ أَنَّ ذٰلِکَ النِّکَاحَ کَانَ بِالْہِبَۃِ الَّتِی وَصَفْنَا. وَاِنْ حَمَلَتْ ذٰلِکَ عَلَی التَّأْوِیْلِ عَلٰی مَا وَصَفْتُ ، فَلِغَیْرِک أَنْ یُحَمِّلَہٗ أَیْضًا مِنَ التَّأْوِیْلِ عَلٰی مَا ذَکَرْنَا ، ثُمَّ لَا تَکُوْنُ أَنْتَ بِتَأْوِیْلِک أَوْلَی مِنْہُ بِتَأْوِیْلِہٖ .فَہٰذَا وَجْہُ ہٰذَا الْبَابِ مِنْ طَرِیْقِ تَصْحِیْحِ مَعَانِی الْآثَارِ .وَأَمَّا وَجْہُہُ مِنْ طَرِیْقِ النَّظَرِ ، فَاِنَّا قَدْ رَأَیْنَا النِّکَاحَ اِذَا وَقَعَ عَلَی مَہْرٍ مَجْہُوْلٍ ، لَمْ یَثْبُتِ الْمَہْرُ ، وَرُدَّ حُکْمُ الْمَرْأَۃِ اِلَی حُکْمِ مَنْ لَمْ یُسَمِّ لَہَا مَہْرًا ، فَاحْتِیجَ اِلٰی أَنْ یَکُوْنَ الْمَہْرُ مَعْلُوْمًا ، کَمَا تَکُوْنُ الْأَثْمَانُ فِی الْبِیَاعَاتِ مَعْلُوْمَۃً ، وَکَمَا تَکُوْنُ الْأُجْرَۃُ فِی الْاِجَارَاتِ مَعْلُوْمَۃً. وَکَانَ الْأَصْلُ الْمُجْتَمَعُ عَلَیْہِ، أَنَّ رَجُلًا لَوِ اسْتَأْجَرَ رَجُلًا عَلٰی أَنْ یُعَلِّمَہُ سُوْرَۃً مِنَ الْقُرْآنِ سَمَّاہَا بِدِرْہَمٍ ، لَا یَجُوْزُ وَکَذٰلِکَ لَوِ اسْتَأْجَرَہُ عَلٰی أَنْ یُعَلِّمَہُ شِعْرًا بِعَیْنِہِ بِدِرْہَمٍ کَانَ ذٰلِکَ غَیْرَ جَائِزٍ أَیْضًا ، لِأَنَّ الْاِجَارَاتِ لَا تَجُوْزُ اِلَّا عَلٰی أَحَدِ مَعْنَیَیْنِ .اِمَّا عَلَی عَمَلٍ بِعَیْنِہٖ، مِثْلِ غَسْلِ ثَوْبٍ بِعَیْنِہٖ، أَوْ عَلٰی خِیَاطَتِہٖ، أَوْ عَلَی وَقْتٍ مَعْلُوْمٍ لَا بُدَّ فِیْہَا مِنْ أَنْ یَکُوْنَ الْوَقْتُ مَعْلُوْمًا ، أَوْ الْعَمَلُ مَعْلُوْمًا .وَکَانَ اِذَا اسْتَأْجَرَہُ عَلَی تَعْلِیْمِ سُوْرَۃٍ ، فَتِلْکَ اِجَارَۃٌ لَا عَلَی وَقْتٍ مَعْلُوْمٍ ، وَلَا عَلَی عَمَلٍ مَعْلُوْمٍ ، اِنَّمَا اسْتَأْجَرَہُ عَلٰی أَنْ یُعَلِّمَہُ ذٰلِکَ ، وَقَدْ یَتَعَلَّمُ بِقَلِیْلِ التَّعْلِیْمِ وَبِکَثِیْرِہٖ، وَفِیْ قَلِیْلِ الْأَوْقَاتِ وَکَثِیْرِہَا .وَکَذٰلِکَ لَوْ بَاعَہُ دَارِہِ عَلٰی أَنْ یُعَلِّمَہُ سُوْرَۃً مِنَ الْقُرْآنِ ، لَمْ یَجُزْ ذٰلِکَ ، لِلْمَعَانِی الَّتِیْ ذٰکَرْنَاہَا فِی الْاِجَارَاتِ .فَلَمَّا کَانَ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ فِی الْاِجَارَاتِ وَالْبِیَاعَاتِ ، وَقَدْ وَصَفْنَا أَنَّ الْمَہْرَ لَا یَجُوْزُ عَلٰی أَمْوَالٍ وَلَا عَلَی مَنَافِعَ ، اِلَّا عَلٰی مَا یَجُوْزُ عَلَیْہِ الْبَیْعُ وَالْاِجَارَۃُ وَغَیْرُ ذٰلِکَ ، وَکَانَ التَّعْلِیْمُ لَا تُمْلَکُ بِہٖ الْمَنَافِعُ وَلَا أَعْیَانُ الْأَمْوَالِ ، ثَبَتَ بِالنَّظَرِ عَلٰی ذٰلِکَ أَنْ لَا یُمْلَکَ بِہٖ الْأَبْضَاعُ .فَہٰذَا ہُوَ النَّظْرُ ، وَہُوَ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ .
٤٢١١: یحییٰ نے ابن خزیمہ سے اپنی روایت میں عن زید اور ابو داؤد نے اپنی روایت میں حدثنا زید سے روایت ذکر کی ہے پھر دونوں نے ابو سلام سے انھوں نے ابو راشد حبرانی سے انھوں نے عبدالرحمن بن شبل (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے قرآن مجید پڑھو اس میں غلو مت کرو اور نہ اس کو کھانے پینے کا ذریعہ بناؤ۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا کہ وہ قرآن مجید کے بدلے میں دنیا کی کوئی چیز حاصل کریں۔ اب یہ روایت فریق اوّل کی مستدل روایت کے خلاف آرہی ہے جبکہ اس کا وہی معنی لیا جائے جو فریق اوّل نے لیا ہے اور اگر اس سے وہ محتمل معنی مراد لیں جو ہم نے لیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ملک بضع کو بلا مہر کے جائز قرار دیا تھا اور آپ کے علاوہ یہ کسی کے لیے جائز نہیں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : وامراۃ مؤمنۃ ان وہبت نفسہا لل نبی ان اراد النبی ان یستنکحھا خالصۃ لک من دون المؤمنین (الاحزاب ٥٠) اور اگر کوئی مؤمنہ عورت اپنا آپ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہبہ کر دے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہوں تو یہ حکم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے جائز ہے عام مؤمنوں کے لیے نہیں۔ پس اس بات کا احتمال ہے کہ اس کا تعلق اس معاملے سے ہو جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ خاص کیا ہے مگر کوئی دوسرا شخص بلامہر مالک نہیں بن سکتا تو یہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خاص ہوا جیسا کہ لیث (رح) نے فرمایا ہے اور اس کے لیے دلالت روایت کے یہ الفاظ ہیں کہ اس نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں خود عرض کیا ” قدوہبت نفسی لک “ اسی گھڑی اس آدمی نے کھڑے ہو کر کہا ان لم یکن لک بہا حاجۃ فزوجنیہا “ اس روایت میں یہی مذکور ہے اس میں یہ بات مذکور نہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عورت سے اس کے نفس کے سلسلہ میں مشورہ کیا اور نہ یہ مذکور ہے کہ اس نے خود یہ عرض کیا کہ اس مرد سے میرا نکاح کردیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب اس عورت کا نکاح اس شخص سے کیا تو یہ اس عورت کی پہلی بات کی بنیاد پر کیا جو وہبت نفسی لک تھی۔ اس کے بعد اس عورت نے کوئی نئی بات نہیں کی۔ کہ قد جعلت لک ان تھبنی لمن شئت۔ کہ میں نے آپ کو یہ حق دے دیا ہے کہ تم مجھے جس کو چاہو اسے ہبہ کر دو جس میں مہر لازم نہ ہوتا ہو تو اس سے وہ نکاح جائز ہوا اور اس پر تو سب کا اتفاق ہے ہبہ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خاص تھا جیسا کہ ہم نے ذکر کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ خاص کیا تھا کسی دوسرے مؤمن کے لیے اس کی اجازت نہ تھی۔ البتہ بعض حضرات نے ” خالصۃ لک “ کی تفسیر میں یہ فرمایا کہ اس سے مراد مہر کے بغیر ہے اور دوسروں کے لیے انھوں نے ہبہ کو نکاح قرار دیا جس سے مہر لازم ہوتا ہے۔ بعض نے ” خالصۃ لک “ کی تفسیر میں فرمایا کہ ہبہ کردینا فقط آپ کے حق میں نکاح ہوگا دوسروں کے حق میں نکاح نہ بنے گا۔ پس جب وہ مذکورہ عورت جس کا تذکرہ حضرت سہل (رض) کی روایت میں موجود ہے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اپنے نفس کو ہبہ کردینے سے منکوحہ ہوگئی جیسا کہ ہم نے نقل کیا تو اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ نکاح خاص ہے جیسا کہ اس بات کے قائلین نے فرمایا۔ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ ہماری اس مذکورہ گفتگو کے باوجود یہ ممکن ہے کہ اس شخص نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا ہو کہ آپ اس عورت کا اس سے نکاح کردیں اگرچہ یہ بات اس روایت میں تو منقول نہیں تو اس کے جواب میں عرض کریں گے کہ اگر مذکورہ احتمال ہوسکتا ہے تو یہ احتمال بھی ہوسکتا ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے سورت کے علاوہ مہر مقرر کیا ہو اگرچہ یہ بات اس حدیث میں نقل ہو کر ہم تک نہیں پہنچی۔ (ماہو جوابکم فہو جوابنا) اور اگر اس روایت کو ظاہر پر محمول کرتے ہو جیسا کہ تمہارا مذہب ہے تو تم پر وہ بات لازم آئے گی کہ یہ نکاح ہبہ کی صورت میں ہوا جیسا ہم نے ذکر کیا اور اگر بالفرض تم اس کو اپنی تاویل پر اصرار کرتے ہوئے محمول کرتے ہو تو دوسرے کو بھی تاویل کا حق حاصل ہے۔ جیسا کہ ہم نے تاویل ذکر کردی ہے۔ پھر آخر اس تاویل کے مقابلے میں آپ کی تاویل کو اولیت کیوں کر حاصل ہوگی روایات و آثار کے معانی کی تصحیح کے پیش نظر ہم نے اس بات کا یہ مطلب بیان کردیا اور اگر آپ نظری اعتبار سے دیکھیں تو ہم عرض کریں گے کہ جب نکاح مہر مجہول پر واقع ہوا ہو اور مہر ثابت نہ ہو رہا ہو تو اس عورت کے مہر کا حکم اس عورت کے حکم کی طرف لوٹایا جاتا ہے جس کا مہر سرے سے مقرر نہ ہوا ہو۔ (اور مہر مثلی پر فیصلہ ہوتا ہے) پس یہاں بھی ضروری ہے کہ مہر معلوم ہو جیسا کہ خریدو فروخت میں قیمت معلوم ہوتی ہے اور جس طرح اجارات میں اجرت طے شدہ ہوتی ہے اور یہ متفق علیہ ضابطہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ اس طرح اجارہ کرے کہ وہ اس کو چند مقررہ دراہم کے بدلے قرآن مجید سکھا دے تو یہ جائز نہیں (متاخرین نے تعلیم قرآن کے ضیاع کے خطرے سے تعلیم قرآن پر اجرت کے جواز کا فتویٰ دیا ہے) اسی طرح اگر چند مقررہ دراہم کے بدلے اشعار سکھانے کا اجارہ ہو تو یہ بھی جائز نہیں کیونکہ اجارہ کے جواز کی دو صورتیں ہیں : نمبر 1: کام مقرر ہو مثلاً چند معین کپڑے دھونا یا ان کی سلائی کرنا وغیرہ۔ نمبر 2: وقت و مدت معلوم ہو کہ اتنی مدت میں ہوگا جب تعلیم قرآن پر اجارہ کرے گا تو یہ معلوم وقت کے لیے نہیں بلکہ یہ اجارہ تو صرف اس سورت کے سکھانے کے لیے ہے اور تعلیم حاصل کرنے والا کبھی کم تعلیم حاصل کرتا ہے اور کبھی زیادہ اسی طرح کبھی تھوڑے وقت میں سیکھ لیتا ہے اور کبھی زیادہ وقت میں اور کبھی تھوڑا سکھانے سے زیادہ سیکھ لیتا ہے اور کبھی زیادہ سکھانے سے تھوڑا سا سیکھتا ہے۔ بالکل اسی طرح اگر کسی نے اپنا مکان اس شرط پر فروخت کیا کہ وہ اس کو قرآن مجید کی ایک سورت سکھا دے تو یہ اجارہ جائز نہیں کیونکہ اجارہ کی شرائط اس میں مفقود ہیں۔ پس جب عقد نکاح اجارے اور خرید فروخت کی طرح ہے اور ہم بیان کر آئے کہ مہر صرف اس مال یا منافع کی صورت میں جائز ہے جو خریدو فروخت اور اجارے کی صورت میں جائز ہوتا ہے اور تعلیم کے ذریعہ نہ تو منافع کی ملکیت حاصل ہوتی ہے اور نہ کسی چیز کی۔ تو اس پر قیاس سے یہ ثابت ہوا کہ اس تعلیم قرآن سے بضع عورت کی ملکیت بھی ثابت نہیں ہوتی۔ تقاضا قیاس بھی یہی ہے اور ہمارے امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف اور امام محمد (رح) کا قول بھی یہی ہے۔
جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع کیا کہ وہ قرآن مجید کے بدلے میں دنیا کی کوئی چیز حاصل کریں۔ اب یہ روایت فریق اوّل کی مستدل روایت کے خلاف آرہی ہے جبکہ اس کا وہی معنی لیا جائے جو فریق اوّل نے لیا ہے اور اگر اس سے وہ محتمل معنی مراد لیں جو ہم نے لیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے ملک بضع کو بلا مہر کے جائز قرار دیا تھا اور آپ کے علاوہ یہ کسی کے لیے جائز نہیں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :{ وَامْرَاَۃً مُّؤْمِنَۃً اِنْ وَّہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ اِنْ اَرَادَ النَّبِیُّ اَنْ یَّسْتَنْکِحَہَا ق خَالِصَۃً لَّکَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ ١} (الاحزاب ٥٠) اور اگر کوئی مؤمنہ عورت اپنے آپ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہبہ کر دے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے نکاح کا ارادہ رکھتے ہوں تو یہ حکم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے جائز ہے عام مؤمنوں کے لیے نہیں۔ پس اس بات کا احتمال ہے کہ اس کا تعلق اس معاملے سے ہو جو اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ خاص کیا ہے مگر کوئی دوسرا شخص بلامہر مالک نہیں بن سکتا تو یہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خاص ہوا جیسا کہ لیث (رح) نے فرمایا ہے اور اس کے لیے دلالت روایت کے یہ الفاظ ہیں کہ اس نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں خود عرض کیا ” قدوہبت نفسی لک “ اسی گھڑی اس آدمی نے کھڑے ہو کر کہا ان لم یکن لک بہا حاجۃ فزوجنیہا “ اس روایت میں یہی مذکور ہے اس میں یہ بات مذکور نہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس عورت سے اس کے نفس کے سلسلہ میں مشورہ کیا اور نہ یہ مذکور ہے کہ اس نے خود یہ عرض کیا کہ اس مرد سے میرا نکاح کردیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب اس عورت کا نکاح اس شخص سے کیا تو یہ اس عورت کی پہلی بات کی بنیاد پر کیا جو وہبت نفسی لک تھی۔ اس کے بعد اس عورت نے کوئی نئی بات نہیں کی۔ کہ قد جعلت لک ان تھبنی لمن شئت “ کہ میں نے آپ کو یہ حق دے دیا ہے کہ آپ مجھے جسے چاہیں ہبہ کردیں جس میں مہر لازم نہ ہوتا ہو تو اس سے وہ نکاح جائز ہوا اور اس پر تو سب کا اتفاق ہے ہبہ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خاص تھا جیسا کہ ہم نے ذکر کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے ساتھ خاص کیا تھا کسی دوسرے مؤمن کے لیے اس کی اجازت نہ تھی۔
البتہ بعض حضرات نے ” خالصۃ لک “ کی تفسیر میں یہ فرمایا کہ اس سے مراد مہر کے بغیر ہے اور دوسروں کے لیے انھوں نے ہبہ کو نکاح قرار دیا جس سے مہر لازم ہوتا ہے۔
بعض نے ” خالصۃ لک “ کی تفسیر میں فرمایا کہ ہبہ کردینا فقط آپ کے حق میں نکاح ہوگا دوسروں کے حق میں نکاح نہ بنے گا۔ پس جب وہ مذکورہ عورت جس کا تذکرہ حضرت سہل (رض) کی روایت میں موجود ہے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اپنے نفس کو ہبہ کردینے سے منکوحہ ہوگئی جیسا کہ ہم نے نقل کیا تو اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہ نکاح خاص ہے جیسا کہ اس بات کے قائلین نے فرمایا۔
ایک اعتراض : اگر کوئی شخص یہ کہے کہ ہماری اس مذکورہ گفتگو کے باوجود یہ ممکن ہے کہ اس شخص نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا ہو کہ آپ اس عورت کا اس سے نکاح کردیں اگرچہ یہ بات اس روایت میں تو منقول نہیں۔
جوابتو اس کے جواب میں عرض کریں گے کہ اگر مذکورہ احتمال ہوسکتا ہے تو یہ احتمال بھی ہوسکتا ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے لیے سورت کے علاوہ مہر مقرر کیا ہو اگرچہ یہ بات اس حدیث میں نقل ہو کر ہم تک نہیں پہنچی۔ (ماہو جوابکم فہو جوابنا) اور اگر اس روایت کو ظاہر پر محمول کرتے ہو جیسا کہ تمہارا مذہب ہے تو تم پر وہ بات لازم آئے گی کہ یہ نکاح ہبہ کی صورت میں ہوا جیسا ہم نے ذکر کیا اور اگر بالفرض تم اس کو اپنی تاویل پر اصرار کرتے ہوئے محمول کرتے ہو تو دوسرے کو بھی تاویل کا حق حاصل ہے۔ جیسا کہ ہم نے تاویل ذکر کردی ہے۔
پھر آخر اس تاویل کے مقابلے میں آپ کی تاویل کو اولیت کیوں کر حاصل ہوگی روایات و آثار کے معانی کی تصحیح کے پیش نظر ہم نے اس باب کا یہ مطلب بیان کردیا۔
نظر طحاوی (رح) :
اور اگر آپ نظری اعتبار سے دیکھیں تو ہم عرض کریں گے کہ جب نکاح مہر مجہول پر واقع ہوا ہو اور مہر ثابت نہ ہو رہا ہو تو اس عورت کے مہر کا حکم اس عورت کے حکم کی طرف لوٹایا جاتا ہے جس کا مہر سرے سے مقرر نہ ہوا ہو۔ (اور مہر مثلی پر فیصلہ ہوتا ہے) پس یہاں بھی ضروری ہے کہ مہر معلوم ہو جیسا کہ خریدو فروخت میں قیمت معلوم ہوتی ہے اور جس طرح اجارات میں اجرت طے شدہ ہوتی ہے۔
اور یہ متفق علیہ ضابطہ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کے ساتھ اس طرح اجارہ کرے کہ وہ اس کو چند مقررہ دراہم کے بدلے قرآن مجید سکھا دے تو یہ جائز نہیں (متاخرین نے تعلیم قرآن کے خیاع کے خطرے سے تعلیم قرآن پر اجرت کے جواز کا فتویٰ دیا ہے) اسی طرح اگر چند مقررہ دراہم کے بدلے اشعار سکھانے کا اجارہ ہو تو یہ بھی جائز نہیں کیونکہ اجارہ کے جواز کی دو صورتیں ہیں۔
نمبر 1: کام مقرر ہو مثلاً چند معین کپڑے دھونا یا ان کی سلائی کرنا وغیرہ۔
نمبر 2: وقت و مدت معلوم ہو کہ اتنی مدت میں ہوگا جب تعلیم قرآن پر اجارہ کرے گا تو یہ معلوم وقت کے لیے نہیں بلکہ یہ اجارہ تو صرف اس سورت کے سکھانے کے لیے ہے اور تعلیم حاصل کرنے والا کبھی کم تعلیم حاصل کرتا ہے اور کبھی زیادہ اسی طرح کبھی تھوڑے وقت میں سیکھ لیتا ہے اور کبھی زیادہ وقت میں اور کبھی تھوڑا سکھانے سے زیادہ سیکھ لیتا ہے اور کبھی زیادہ سکھانے سے تھوڑا سا سیکھتا ہے۔
بالکل اسی طرح اگر کسی نے اپنا مکان اس شرط پر فروخت کیا کہ وہ اس کو قرآن مجید کی ایک سورت سکھا دے تو یہ اجارہ و بیع جائز نہیں کیونکہ اجارہ کی شرائط اس میں مفقود ہیں۔
پس جب عقد نکاح اجارے اور خریدو فروخت کی طرح ہے اور ہم بیان کر آئے کہ مہر صرف اس مال یا منافع کی صورت میں جائز ہے جو خریدو فروخت اور اجارے کی صورت میں جائز ہوتا ہے اور تعلیم کے ذریعہ نہ تو منافع کی ملکیت حاصل ہوتی ہے اور نہ کسی چیز کی۔ تو اس پر قیاس سے یہ ثابت ہوا کہ اس تعلیم قرآن سے بضع عورت کی ملکیت بھی ثابت نہیں ہوتی۔
تقاضا قیاس بھی یہی ہے اور ہمارے امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف اور امام محمد (رح) کا قول بھی یہی ہے۔

4212

۴۲۱۲: حَدَّثَنَا مُحَمَّد بْن خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا مُسْلِم بْنُ اِبْرَاھِیْم ، قَالَ : ثَنَا أَبَانُ وَحَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَا : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَعْتَقَ صَفِیَّۃَ وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ الرَّجُلَ اِذَا أَعْتَقَ أَمَتَہٗ، عَلٰی أَنَّ عِتْقَہَا صَدَاقُہَا ، جَازَ ذٰلِکَ ، فَاِنْ تَزَوَّجَہَا ، فَلَا مَہْرَ لَہَا غَیْرُ الْعَتَاقِ .وَمِمَّنْ قَالَ بِہٰذَا الْقَوْلِ ، سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ ، وَأَبُوْ یُوْسُفَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمَا .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : لَیْسَ لِأَحَدٍ غَیْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنْ یَفْعَلَ ہٰذَا، فَیَتِمُّ لَہُ النِّکَاحُ بِغَیْرِ صَدَاقٍ سِوَی الْعَتَاقِ ، وَاِنَّمَا کَانَ ذٰلِکَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَاصًّا ، لِأَنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ ، جَعَلَ لَہٗ أَنْ یَتَزَوَّجَ بِغَیْرِ صَدَاقٍ ، وَلَمْ یَجْعَلْ ذٰلِکَ لِأَحَدٍ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ غَیْرِہٖ، قَالَ عَزَّ وَجَلَّ وَامْرَأَۃً مُؤْمِنَۃً اِنْ وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ اِنْ أَرَادَ النَّبِیُّ أَنْ یَسْتَنْکِحَہَا خَالِصَۃً لَک مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ .فَلَمَّا أَبَاحَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لِنَبِیِّہِ أَنْ یَتَزَوَّجَ بِغَیْرِ صَدَاقٍ ، کَانَ لَہٗ أَنْ یَتَزَوَّجَ عَلَی الْعَتَاقِ الَّذِی لَیْسَ بِصَدَاقٍ .وَمَنْ لَمْ یُبِحْ اللّٰہُ لَہٗ أَنْ یَتَزَوَّجَ عَلٰی غَیْرِ صَدَاقٍ ، لَمْ یَکُنْ لَہٗ أَنْ یَتَزَوَّجَ عَلَی الْعَتَاقِ الَّذِی لَیْسَ بِصَدَاقٍ .وَمِمَّنْ قَالَ بِہٰذَا الْقَوْلِ أَبُوْ حَنِیْفَۃَ ، وَزُفَرُ ، وَمُحَمَّدٌ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ .وَمِنَ الْحُجَّۃِ لَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، قَدْ رَوٰی عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ فَعَلَ فِیْ جُوَیْرِیَۃَ ذٰلِکَ ، مِثْلَ مَا رَوٰی عَنْہُ أَنَسٌ أَنَّہٗ فَعَلَہُ فِیْ صَفِیَّۃَ .
٤٢١٢: شعیب بن حبحباب نے انس (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفیہ (رض) کو آزاد کردیا اور اس کی آزادی کو اس کا مہر قرار دیا۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں اگر کسی نے اپنی لونڈی کو آزاد کیا اور شرط یہ قرار دی کہ اس کی آزادی اس کا مہر ہوگا تو یہ درست ہے پھر اگر وہ اس سے نکاح کرے تو وہ عتق اس کا مہر کافی ہے اس قول کو امام سفیان ثوری (رح) اور امام ابو یوسف (رح) نے اختیار فرمایا۔ ان کے ہاں عتق مہر بن سکتا ہے اس کی دلیل مندرجہ بالا روایت ہے۔ دوسروں نے کہا یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خاص ہے اور کسی کے لیے درست نہیں کہ آزادی اس کا مہر قرار پا سکے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ ” وامراۃ مؤمنۃ ان وہبت نفسہا لل نبی ان ارادالنبی ان یستنکحہا خالصۃ لک من دون المؤمنین الایہ الاحزاب ٥٠“ پس جب اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کے لیے بلا مہر نکاح کو جائز قرار دیا تو آپ کے لیے یہ بھی جائز ہے کہ آزادی کے بدلے نکاح کریں جو کہ مہر نہیں اور جس شخص یعنی امتی کے لیے اللہ تعالیٰ نے بغیر مہر کے نکاح کو جائز قرار نہیں دیا تو اس کے لیے آزادی کے بدلے بھی نکاح جائز نہیں کیونکہ وہ مہر نہیں ہے اس کو امام ابوحنیفہ ‘ محمد و زفر (رح) نے اختیار کیا ہے۔
تخریج : بخاری فی النکاح باب ١٣‘ ٦٨‘ مسلم فی النکاح ٨٥‘ ابو داؤد فی النکاح باب ٥‘ ترمذی فی النکاح باب ٢٤‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ٤٢‘ دارمی فی النکاح باب ٤٥‘ مسند احمد ٣‘ ٩٩؍٢٣٩‘ ١٦٥؍١٧٠‘ ١٨١؍٢٩١‘ ٢٤٢؍٢٨٠۔
امام طحاوی (رح) کا ارشاد : اگر کسی نے اپنی لونڈی کو آزاد کیا اور شرط یہ قرار دی کہ اس کی آزادی اس کا مہر ہوگا تو یہ درست ہے پھر اگر وہ اس سے نکاح کرے تو وہ عتق اس کا مہر کافی ہے اس قول کو امام سفیان ثوری (رح) اور امام ابو یوسف (رح) نے اختیار فرمایا۔
فریق اوّل : اس سے مراد حضرت سفیان اور امام ابو یوسف (رح) ہیں ان کے ہاں عتق مہر بن سکتا ہے اس کی دلیل مندرجہ بالا روایت ہے اس قول کو حسن بصری ‘ زہری ‘ عطاء ‘ نخعی ‘ سعید ابن المسیب (رح) سے اختیار کیا ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف : یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ خاص ہے اور کسی کے لیے درست نہیں کہ آزادی اس کا مہر قرار پا سکے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے۔ ” وامراۃ مؤمنۃ ان وہبت نفسہا لل نبی ان ارادالنبی ان یستنکحہا خالصۃ لک من دون المؤمنین الایہ الاحزاب ٥٠“ پس جب اللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر کے لیے بلا مہر نکاح کو جائز قرار دیا تو آپ کے لیے یہ بھی جائز ہے کہ آزادی کے بدلے نکاح کریں جو کہ مہر نہیں اور جس شخص یعنی امتی کے لیے اللہ تعالیٰ نے بغیر مہر کے نکاح کو جائز قرار نہیں دیا تو اس کے لیے آزادی کے بدلے بھی نکاح جائز نہیں کیونکہ وہ مہر نہیں ہے یہ امام ابوحنیفہ ‘ محمد و زفر (رح) کا مسلک ہے۔
فریق ثانی کے دلائل : یہ روایات ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے جویریہ (رض) کے سلسلہ میں اسی طرح کا فعل نقل کیا ہے جیسا کہ حضرت انس (رض) نے صفیہ (رض) کے متعلق نقل کیا ہے۔ روایت یہ ہے۔

4213

۴۲۱۳: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یَعْقُوْبُ بْنُ حُمَیْدٍ ، قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، قَالَ : کَتَبَ اِلَیَّ نَافِعٌ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخَذَ جُوَیْرِیَۃَ فِیْ غَزْوَۃِ بَنِی الْمُصْطَلِقِ ، فَأَعْتَقَہَا وَتَزَوَّجَہَا ، وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا أَخْبَرَنِیْ بِذٰلِکَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ ، وَکَانَ فِیْ ذٰلِکَ الْجَیْشِ .فَقَدْ رَوَیْ ہَذَا ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَمَا ذَکَرْنَا ثُمَّ قَالَ ہُوَ مِنْ بَعْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ مِثْلِ ہٰذَا، أَنَّہٗ یُجَدِّدُ لَہَا صَدَاقًا .
٤٢١: حماد بن زید نے ابن عون سے نقل کیا کہ میری طرف نافع (رح) نے لکھا کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غزوہ بنو مصطلق میں جویریہ کو قید کیا پھر ان کو آزاد کر کے اس سے نکاح کرلیا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیا گیا یہ بات عبداللہ بن عمر (رض) نے بتلائی ہے وہ اس لشکر میں موجود تھے یہ ابن عمر (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ جیسا ہم نے ذکر کیا پھر انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد اس قسم کے معاملے میں حکم دیا کہ اس مرد کو مہر جدید دینا ہوگا یعنی آزادی مہر نہ بنے گی۔
تخریج : بخاری فی المغازی باب ٣٨۔

4214

۴۲۱۴: حَدَّثَنَا بِذٰلِکَ سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ ، قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ مِثْلُ ذٰلِکَ .فَہٰذَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، قَدْ ذَہَبَ اِلٰی أَنَّ الْحَکَمَ فِیْ ذٰلِکَ بَعْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَلٰی غَیْرِ مَا کَانَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .فَیَحْتَمِلُ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ سَمَاعًا سَمِعَہُ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .وَیَحْتَمِلُ أَنْ یَکُوْنَ دَلَّہٗ عَلٰی ذٰلِکَ الْمَعْنَی الَّذِی اسْتَدْلَلْنَا بِہٖ نَحْنُ ، عَلَی خُصُوْصِیَّۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ذٰلِکَ ، بِمَا وَصَفْنَا ، دُوْنَ النَّاسِ .ثُمَّ نَظَرْنَا فِیْ عَتَاقِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جُوَیْرِیَۃَ الَّتِیْ تَزَوَّجَہَا عَلَیْہِ وَجَعَلَہُ صَدَاقَہَا ، کَیْفَ کَانَ ؟ فَاِذَا
٤٢١: نافع نے ابن عمر (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے وہ اس بات کی طرف گئے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد وہ حکم نہ ہوگا جو آپ کے لیے تھا۔ اس روایت میں احتمال ہے کہ آپ نے یہ بات جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہو اور یہ بھی احتمال ہے کہ انھوں نے اس معنی کی نشان دہی کی ہے جس پر ہم نے استدلال کیا ہے کہ یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت ہے تمام لوگوں کے لیے یہ حکم نہیں۔ اب اس بات کی وضاحت کے لیے کہ جویریہ (رض) کی آزادی کس طرح عمل میں آئی اور کس طرح ان کی آزادی کو مہر قرار دیا ہم حضرت عائشہ (رض) کی روایت پیش کرتے ہیں۔
MU اس روایت میں احتمال ہے کہ آپ نے یہ بات جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہو اور یہ بھی احتمال ہے کہ انھوں نے اس معنی کی نشان دہی کی ہے جس پر ہم نے استدلال کیا ہے کہ یہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصیت ہے تمام لوگوں کے لیے یہ حکم نہیں۔
حضرت جویریہ (رض) کا عتاق کیونکر ہوا : اب اس بات کی وضاحت کے لیے کہ جویریہ (رض) کی آزادی کس طرح عمل میں آئی اور کس طرح ان کی آزادی کو مہر قرار دیا ہم حضرت عائشہ (رض) کی روایت پیش کرتے ہیں۔

4215

۴۲۱۵: رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَدْ حَدَّثَنَا ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا ہُوَ ابْنُ أَبِیْ زَائِدَۃَ ، قَالَ ثِنَا مُحَمَّدُ بْنُ اِسْحَاقَ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : لَمَّا أَصَابَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ سَبَایَا بَنِی الْمُصْطَلِقِ ، وَقَعَتْ جُوَیْرِیَۃُ بِنْتُ الْحَارِثِ فِیْ سَہْمٍ لِثَابِتِ بْنِ قَیْسِ بْنِ شَمَّاسٍ أَوْ لِابْنِ عَم لَہٗ، فَکَاتَبَتْ عَلٰی نَفْسِہَا قَالَتْ وَکَانَتِ امْرَأَۃً حُلْوَۃً ، لَا یَکَادُ یَرَاہَا أَحَدٌ اِلَّا أَخَذَتْ بِنَفْسِہٖ، فَأَتَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَسْتَعِیْنُہُ فِیْ کِتَابَتِہَا فَوَاللّٰہِ مَا ہُوَ اِلَّا أَنْ رَأَیْتُہُا عَلَی بَابِ الْحُجْرَۃِ فَکَرِہْتُہَا ، وَعَرَفْتُ أَنَّہٗ سَیَرَی مِنْہَا مِثْلَ مَا رَأَیْتُ فَقَالَتْ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، أَنَا جُوَیْرِیَۃُ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ أَبِیْ ضِرَارٍ ، سَیِّدِ قَوْمِہٖ، وَقَدْ أَصَابَنِیْ مِنَ الْأَمْرِ مَا لَمْ یَخْفَ فَوَقَعْتُ فِیْ سَہْمِ ثَابِتِ بْنِ قَیْسِ بْنِ شَمَّاسٍ ، أَوْ لِابْنِ عَم لَہٗ، فَکَاتَبْتُہٗ ، فَجِئْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ أَسْتَعِیْنُہُ عَلَیْ کِتَابَتِی .قَالَ فَہَلْ لَک مِنْ خَیْرٍ مِنْ ذٰلِکَ قَالَتْ : وَمَا ہُوَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہٖ؟ قَالَ أَقْضِیْ عَنْک کِتَابَتَکَ وَأَتَزَوَّجُک قَالَتْ : نَعَمْ ، قَالَ فَقَدْ فَعَلْتَ .وَخَرَجَ الْخَبَرُ اِلَی النَّاسِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ جُوَیْرِیَۃَ بِنْتَ الْحَارِثِ ، فَقَالُوْا : صَاہَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَرْسَلُوْا مَا فِیْ أَیْدِیْہِمْ .قَالَتْ : فَلَقَدْ أَعْتَقَ بِتَزْوِیْجِہِ اِیَّاہَا مِائَۃَ أَہْلِ بَیْتٍ مِنْ بَنِی الْمُصْطَلِقِ ، فَلَا نَعْلَمُ امْرَأَۃً کَانَتْ أَعْظَمَ بَرَکَۃً عَلَی قَوْمِہَا مِنْہَا .فَبَیَّنَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ، الْعَتَاقَ الَّذِیْ ذٰکَرَہُ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ، أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَہَا عَلَیْہِ، وَجَعَلَہُ مَہْرَہَا کَیْفَ ہُوَ ؟ وَأَنَّہٗ اِنَّمَا ہُوَ أَدَاؤُہُ عَنْہَا مُکَاتَبَتَہَا اِلَی الَّذِیْ کَانَ کَاتَبَہَا لِتَعْتِقَ بِذٰلِکَ الْأَدَائِ .ثُمَّ کَانَ ذٰلِکَ الْعَتَاقُ الَّذِی وَجَبَ بِأَدَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمُکَاتَبَۃَ اِلَی الَّذِیْ کَانَ کَاتَبَہَا مَہْرًا لَہَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی مَا فِیْ حَدِیْثِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا .وَلَیْسَ ہَذَا لِأَحَدٍ غَیْرِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَدْفَعَ عَنْ مُکَاتَبَۃٍ مُکَاتَبَتَہَا اِلَی مَوْلَاہَا ، عَلٰی أَنْ تَعْتِقَ بِأَدَائِہِ ذٰلِکَ عَنْہَا ، وَیَکُوْنُ ذٰلِکَ الْعَتَاقُ مَہْرًا لَہَا مِنْ قِبَلِ الَّذِی أَدَّیْ عَنْہَا مُکَاتَبَتَہَا ، وَتَکُوْنُ بِذٰلِکَ زَوْجَۃً لَہٗ۔فَلَمَّا کَانَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یَجْعَلَ ہَذَا مَہْرًا عَلٰی أَنَّ ذٰلِکَ خَاصٌّ لَہُ دُوْنَ أُمَّتِہٖ، کَانَ لَہٗ أَنْ یَجْعَلَ الْعَتَاقَ الَّذِیْ تَوَلَّاہُ ہُوَ أَیْضًا ، مَہْرًا لِمَنْ أَعْتَقَہٗ، عَلٰی أَنَّ ذٰلِکَ خَاصٌّ لَہُ دُوْنَ أُمَّتِہٖ۔فَہٰذَا وَجْہُ ہٰذَا الْبَابِ مِنْ طَرِیْقِ الْآثَارِ .وَأَمَّا وَجْہُہُ مِنْ طَرِیْقِ النَّظَرِ ، فَاِنَّ أَبَا یُوْسُفَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ قَالَ : النَّظْرُ - عِنْدِی - فِیْ ہٰذَا ، أَنْ یَکُوْنَ الْعَتَاقُ مَہْرًا لِلْمُعْتَقَۃِ عَلَیْہِ، لَیْسَ لَہَا مَعَہُ غَیْرُہٗ۔ وَذٰلِکَ لِأَنَّا رَأَیْنَاہَا اِذَا وَقَعَ الْعَتَاقُ ، عَلٰی أَنْ تُزَوِّجَہُ نَفْسَہَا ، ثُمَّ أَبَتْ التَّزْوِیْجَ ، أَنَّ عَلَیْہَا أَنْ تَسْعٰی فِیْ قِیْمَتِہَا .قَالَ : فَمَا کَانَ یَجِبُ عَلَیْہَا أَنْ تَسْعَی فِیْہِ اِذَا أَبَتِ التَّزْوِیْجَ ، یَکُوْنُ مَہْرًا لَہَا ، اِذَا أَجَابَتْ اِلَی التَّزْوِیْجِ .قَالَ : وَاِنْ طَلَّقَہَا بَعْدَ ذٰلِکَ ، قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ ، کَانَ عَلَیْہَا أَنْ تَسْعَی فِیْ نِصْفِ قِیْمَتِہَا .وَقَدْ رُوِیَ ہٰذَا أَیْضًا عَنِ الْحَسَنِ .
٤٢١٥: حضرت عروہ نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جب بنو مصطلق کے قیدی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پا لیے اور ان کو تقسیم کردیا تو جویریہ بنت حارث (رض) ثابت بن قیس بن شماس یا ان کے بھتیجے کے حصہ میں آئیں انھوں نے اس سے مکاتبت کرلی۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ یہ شیریں گفتار عورت تھیں اس کو جو بھی دیکھ پاتا وہ اس کے دل میں اتر جاتیں۔ پس وہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بدل کتابت میں اعانت کے لیے حاضر ہوئیں جوں ہی میں نے اس کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حجرہ کے دروازہ پر دیکھا تو مجھے ان کی آمد ناپسند ہوئی میں نے اسی وقت بھانپ لیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی وہی باتیں دیکھ پائیں گے جو میں نے دیکھیں وہ کہنے لگیں یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں جویریہ بنت حارث بن ابی ضرار سردار قبیلہ کی بیٹی ہوں مجھ پر جو مصیبت آئی ہے وہ آپ پر مخفی نہیں چنانچہ میں ثابت بن قیس بن شماس یا اس کے بھتیجہ کے حصہ میں آئی ہوں اور میں نے ان سے مکاتبت کرلی ہے میں آپ کی خدمت اقدس میں بدل کتابت کی ادائیگی میں معاونت کی غرض سے حاضر ہوئی ہوں آپ نے فرمایا کیا تم اس سے بہتر میں رغبت رکھتی ہو اس نے پوچھا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہ کیا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہارا بدل کتابت ادا کر کے میں تم سے شادی کرلیتا ہوں انھوں نے منظور کرلیا ۔ آپ نے فرمایا میں نے بدل کتابت ادا کردیا (یعنی اس کی بات طے کرلی) لوگوں میں اسی وقت یہ خبر پھیل گئی کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جویریہ بنت الحارث سے نکاح کرلیا ہے تو سب نے کہا وہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سسرالی رشتہ دار بن گئے ہیں پس انھوں نے اپنے ہاں کے تمام قیدی آزاد کردیئے۔ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں ان کے نکاح سے بنو مصطلق کے سو گھرانے آزاد ہوگئے ہم جویریہ سے بڑھ کر اپنی قوم کے لیے کسی عورت کو زیادہ باعث برکت نہیں سمجھتے۔ پس حضرت عائشہ (رض) نے اس آزادی کی نوعیت خوب واضح کردی جس کا تذکرہ روایت ابن عمر (رض) میں موجود ہے کہ اس آزادی کے بدلے میں آپ نے ان سے نکاح کیا اور اس کو مہر قرار دیا اس کی کیفیت کیا تھی دراصل وہ ان کی طرف سے بدل کتابت کی ادائیگی تھی جس پر انھوں نے آزادی کے لیے مکاتبت کی تھی پھر وہ آزادی جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مال کتابت کی ادائیگی سے حاصل ہوئی تھی وہ ان کا مہر قرار پائی جس کا تذکرہ ابن عمر (رض) کی روایت میں موجود ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سوا کسی کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ کسی مکاتب کو اس کا بدل کتابت ادا کر دے اور یہ آزادی بدل کتابت ادا کرنے والے کی طرف سے مہر قرار پائے اور ہ وہ عورت مکاتبہ اس کی بیوی بن جائے۔ پس جب اس کو مہر قرار دینا آپ کی خصوصیت ہے تو امت کے لیے جائز نہیں تو جس آزادی کی آپ کو ولایت حاصل ہوئی اس کو مہر قرار دینا بھی آپ کے ساتھ خاص تھا امت کے لیے جائز نہیں۔ آثار کے انداز سے ہم نے اس باب کی صورت پیش کردی اب طریق نظر ملاحظہ ہو۔ امام ابو یوسف (رح) کہتے ہیں میرے ہاں قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ جس عورت کو اس شرط پر آزادی ملے کہ اس کی آزادی ہی مہر ہو اور اس کے ساتھ اور کچھ نہ ہو تو ہم دیکھتے ہیں کہ جب آزادی اس شرط پر واقع ہوئی ہے کہ وہ عورت اس آزاد کنندہ سے نکاح کرے گی پھر وہ عورت نکاح سے انکاری ہوگئی تو اب عورت پر لازم ہے کہ وہ ادائیگی قیمت کے لیے محنت و مشقت کرے کیونکہ نکاح سے انکار کی صورت میں جس چیز کے لیے اس پر محنت و مشقت لازم ہوئی ہے یہی چیز اس کے لیے مہر قرار پاتی اگر وہ نکاح سے انکار نہ کرتی۔ اگر وہ مرد (نکاح کی صورت میں) جماع کے بعد طلاق دے تو عورت پر نصف قیمت کے لیے مال کمانا ضروری ہوگا اس بات کو حضرت حسن بصری (رح) نے بھی ذکر فرمایا ہے جیسا کہ مندرجہ ذیل روایت سے ظاہر ہوتا ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی العتاق باب ٢‘ مسند احمد ٦؍٢٧٧۔

4216

۴۲۱۶: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ الْأَنْصَارِیُّ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ فِیْ رَجُلٍ أَعْتَقَ أَمَتَہٗ، وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا ، ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، قَالَ : عَلَیْہَا أَنْ تَسْعَی فِیْ نِصْفِ قِیْمَتِہَا .وَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ فِیْ ہٰذَا عَلٰی أَبِیْ یُوْسُفَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ، أَنَّ مَا ذَکَرَہٗ مِنْ وُجُوْبِ السِّعَایَۃِ عَلَیْہَا ، اِذَا أَبَتْ فِیْ قِیْمَتِہَا ، قَدْ قَالَ ہُوَ أَبُوْ حَنِیْفَۃَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمَا فَمَا لَزِمَہُمَا مِنْ ذٰلِکَ فِیْ قَوْلِہَا اِذَا أَجَابَتْ اِلَی التَّزْوِیْجِ ، فَہُوَ لَازِمٌ لَہُمَا .وَأَمَّا زُفَرُ فَکَانَ یَقُوْلُ : لَا سِعَایَۃَ عَلَیْہِمَا اِذَا أَبَتْ لِأَنَّہٗ وَاِنْ کَانَ شَرَطَ عَلَیْہَا النِّکَاحَ فِیْ أَصْلِ الْعَتَاقِ ، فَاِنَّمَا شَرَطَ ذٰلِکَ عَلَیْہَا بِبَدَلٍ شَرَطَہُ لَہَا عَلٰی نَفْسِہٖ، وَہُوَ الصَّدَاقُ الَّذِیْ یَجِبُ لَہَا فِیْ قَوْلِہٖ اِذَا أَجَابَتْ ، فَکَانَ الْعَتَاقُ وَاقِعًا عَلَیْہَا لَا بِبَدَلٍ ، وَالنِّکَاحُ الْمَشْرُوْطُ عَلَیْہَا لَہُ بَدَلٌ ، غَیْرُ الْعَتَاقِ .فَصَارَ ذٰلِکَ ، کَرَجُلٍ أَعْتَقَ عَبْدَہُ عَلٰی أَنْ یَخْدُمَہُ سَنَۃً بِأَلْفِ دِرْہَمٍ ، فَقَبِلَ ذٰلِکَ الْعَبْدُ ثُمَّ أَبَی أَنْ یَخْدُمَہٗ، فَلَا شَیْئَ لَہٗ عَلَیْہِ، لِأَنَّہٗ لَوْ خَدَمَہٗ، لَکَانَ یَسْتَحِقُّ عَلَیْہِ بِاسْتِخْدَامِہِ اِیَّاہُ أَجْرًا ، بَدَلًا مِنَ الْخِدْمَۃِ .فَکَذٰلِکَ اِذَا کَانَ مِنْ قَوْلِ زُفَرَ فِی الْأَمَۃِ الْمُعْتَقَۃِ عَلَی التَّزْوِیْجِ ، أَنَّہَا اِذَا أَجَابَتْ اِلَی التَّزْوِیْجِ ، وَجَبَ لَہَا مَہْرٌ بَدَلًا مِنْ بُضْعِہَا ، فَاِذَا أَبَتْ لَمْ یَجِبْ عَلَیْہَا بَدَلٌ مِنْ رَقَبَتِہَا ، لِأَنَّ رَقَبَتَہَا عَتَقَتْ لَا بِبَدَلٍ ، وَاشْتُرِطَ عَلَیْہَا نِکَاحٌ بِبَدَلٍ .وَلَا یَثْبُتُ الْبَدَلُ مِنْ النِّکَاحِ ، اِلَّا بِثُبُوْتِ النِّکَاحِ ، کَمَا لَا یَثْبُتُ الْبَدَلُ عَلَی الْخِدْمَۃِ اِلَّا بِثُبُوْتِ الْخِدْمَۃِ .فَلَیْسَ بُطْلَانُہُمَا ، وَلَا بُطْلَانُ وَاحِدٍ مِنْہُمَا ، بِمُوْجِبٍ فِی الْعَتَاقِ الَّذِی وَقَعَ عَلٰی غَیْرِ شَیْئٍ بَدَلًا .فَہٰذَا ہُوَ النَّظْرُ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ ، کَمَا قَالَ زُفَرُ ، لَا کَمَا قَالَ أَبُوْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبُوْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٌ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ .وَقَدْ کَانَ أَیُّوْبُ السِّخْتِیَانِیُّ ، یَذْہَبُ فِیْ تَزْوِیْجِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَفِیَّۃَ عَلَی عِتْقِہَا ، اِلَی مَا ذَہَبَ اِلَیْہِ أَبُوْ حَنِیْفَۃَ ، وَزُفَرُ ، وَمُحَمَّدٌ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ أَیْضًا .
٤٢١٦: اشعث (رح) نے حسن بصری (رح) سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا گیا جو اپنی لونڈی کو آزاد کر دے جبکہ اس نے لونڈی کی آزادی کو اس کا مہر ٹھہرایا ہو۔ پھر اس نے اس عورت کو طلاق قبل از دخول دے دی (تو اس کا کیا حکم ہے ؟ ) تو فرمایا وہ عورت اپنی نصف قیمت کی ادائیگی کے لیے کام کاج کرے۔ اس میں امام ابو یوسف کے خلاف دلیل یہ ہے کہ انھوں نے عورت کے نکاح سے انکار کی صورت میں اپنی قیمت کی ادائیگی کے لیے محنت و مشقت کو لازم قرار دیا ہے امام ابوحنیفہ (رح) اور امام محمد (رح) نے نکاح کو قبول کرلینے کی صورت میں اسی کو واجب قرار دیا ہے۔ امام زفر (رح) فرماتے ہیں کہ اگر عورت شادی سے انکار کرے تو اس پر سعی و مشقت لازم نہیں کیونکہ آزادی کے سلسلہ میں اس پر نکاح کی شرط اگرچہ رکھی گئی ہے مگر یہ اس شرط کے بدلے میں ہے جو اس عورت کی طرف سے مرد پر لازم آتی ہے یعنی وہ مہر جو قبولیت نکاح کی صورت میں عورت کے لیے (مرد کے ذمہ) لازم ہوگا تو گویا عورت کو آزادی بغیر کسی عوض کے حاصل ہوگئی اور مرد نے جس نکاح کی شرط رکھی ہے اس کے لیے آزادی کے علاوہ بدل ہے اس کی مثال اس شخص جیسی ہے کہ جس نے اپنا غلام اس شرط پر آزاد کیا کہ وہ ایک ہزار درہم کے بدلے ایک سال اس کی خدمت کرے گا غلام نے شرط منظور کرلی پھر خدمت سے انکار کردیا تو اس کے ذمہ کچھ بھی واجب نہ ہوگا کیونکہ اگر وہ اس کی خدمت کرتا تو اس کے بدلے میں وہ اجرت کا حقدار ٹھہرتا جو کہ خدمت کا بدل قرار پاتا بالکل اسی طرح نکاح کی شرط پر آزاد کی گئی لونڈی کے متعلق بھی حکم یہی ہوگا کہ جب وہ عورت نکاح کو قبول کرے تو اس کے بضع کے بدلے میں مرد پر مہر واجب ہوگا اور اگر وہ انکار کر دے تو آزادی کی وجہ سے اس پر کچھ بھی لازم نہ ہوگا کیونکہ اسے کسی عوض کے بغیر آزاد کیا گیا اور نکاح کی شرط بدل کے ساتھ رکھی گئی ہے (اصل کے ساتھ نہیں) نکاح کا بدل تب ثابت ہوگا جب نکاح ثابت ہوگا جس طرح کہ خدمت کا بدل خدمت کرنے کی صورت میں ثابت ہوتا ہے (اس کے بغیر نہیں) پس ان دونوں یعنی ثبوت نکاح اور ثبوت خدمت کا بطلان یا ایک کا بطلان آزادی کے سلسلہ میں کسی چیز کو واجب نہیں کرتا کیونکہ وہ بدل سے واقع ہوتی ہے اس باب میں قیاس اسی طرح ہے جس طرح کہ امام زفر (رح) نے فرمایا۔ مگر یہ امام زفر (رح) کی نظری دلیل ہے امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کیں ظری دلیل نہیں۔ ایوب سختیانی (رح) نے کہا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفیہ (رض) سے جس طرح نکاح کیا اس سلسلہ میں ایوب سختیانی (رح) نے امام ابوحنیفہ ‘ امام زفر ‘ محمد (رح) کا مؤقف ہی اختیار کیا ہے۔ اثر ملاحظہ ہو۔ حضرت عائشہ (رض) نے اس آزادی کی نوعیت خوب واضح کردی جس کا تذکرہ روایت ابن عمر (رض) میں موجود ہے کہ اس آزادی کے بدلے میں آپ نے ان سے نکاح کیا اور اس کو مہر قرار دیا اس کی کیفیت کیا تھی دراصل وہ ان کی طرف سے بدل کتابت کی ادائیگی تھی جس پر انھوں نے آزادی کے لیے مکاتبت کی تھی پھر وہ آزادی جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مال کتابت کی ادائیگی سے حاصل ہوتی تھی وہ ان کا مہر قرار پائی جس کا تذکرہ ابن عمر (رض) کی روایت میں موجود ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سوا کسی کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ کسی مکاتب کو اس کا بدل کتابت ادا کر دے اور یہ آزادی بدل کتابت ادا کرنے والے کی طرف سے مہر قرار پائے اور ہ وہ عورت مکاتبہ اس کی بیوی بن جائے۔ پس جب اس کو مہر قرار دینا آپ کی خصوصیت سے ہے امت کے لیے جائز نہیں تو جس آزادی کی آپ کو ولایت حاصل ہوئی اس کو مہر قرار دینا بھی آپ کے ساتھ خاص تھا امت کے لیے جائز نہیں۔ آثار کے انداز سے ہم نے اس باب کی صورت پیش کردی اب طریق نظر ملاحظہ ہو۔ امام ابو یوسف (رح) کا قول : میرے ہاں قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ جس عورت کو اس شرط پر آزادی ملے کہ اس کی آزادی ہی مہر ہو اور اس کے ساتھ اور کچھ نہ ہو تو ہم دیکھتے ہیں کہ جب آزادی اس شرط پر واقع ہوئی ہے کہ وہ عورت اس آزاد کنندہ سے نکاح کرے گی پھر وہ عورت نکاح سے انکاری ہوگئی تو اب عورت پر لازم ہے کہ وہ ادائیگی قیمت کے لیے محنت و مشقت کرے کیونکہ نکاح سے انکار کی صورت میں جس چیز کے لیے اس پر محنت و مشقت لازم ہوئی ہے یہی چیز اس کے لیے مہر قرار پاتی اگر وہ نکاح سے انکار نہ کرتی۔ اگر وہ مرد (نکاح کی صورت میں) جماع کے بعد طلاق دے تو عورت پر نصف قیمت کے لیے مال کمانا ضروری ہوگا اس بات کو حضرت حسن بصری (رح) نے بھی ذکر فرمایا ہے جیسا کہ مندرجہ ذیل روایت سے ظاہر ہوتا ہے۔ امام یوسف (رح) کے قول کا جواب یہ ہے کہ انھوں نے عورت کے نکاح سے انکار کی صورت میں اپنی قیمت کی ادائیگی کے لیے محنت و مشقت کو لازم قرار دیا ہے امام ابوحنیفہ (رح) اور امام محمد (رح) نے نکاح کو قبول کرلینے کی صورت میں اسی کو واجب قرار دیا ہے۔
امام زفر (رح) کی نظری دلیل :
امام زفر (رح) فرماتے ہیں کہ اگر عورت شادی سے انکار کرے تو اس پر سعی و مشقت لازم نہیں کیونکہ آزادی کے سلسلہ میں اس پر نکاح کی شرط اگرچہ رکھی گئی ہے مگر یہ اس شرط کے بدلے میں ہے جو اس عورت کی طرف سے مرد پر لازم آتی ہے یعنی وہ مہر جو قبولیت نکاح کی صورت میں عورت کے لیے (مرد کے ذمہ) لازم ہوگا تو گویا عورت کو آزادی بغیر کسی عوض کے حاصل ہوگئی اور مرد نے جس نکاح کی شرط رکھی ہے اس کے لیے آزادی کے علاوہ بدل ہے اس کی مثال اس شخص جیسی ہے کہ جس نے اپنا غلام اس شرط پر آزاد کیا کہ وہ ایک ہزار درہم کے بدلے ایک سال اس کی خدمت کرے گا غلام نے شرط منظور کرلی پھر خدمت سے انکار کردیا تو اس کے لیے غلام کے ذمہ کچھ بھی واجب نہ ہوگا کیونکہ اگر وہ اس کی خدمت کرتا ہے تو اس کے بدلے میں وہ اجرت کا حقدار ٹھہرتا جو کہ خدمت کا بدل قرار پاتا بالکل اسی طرح نکاح کی شرط پر آزاد کی گئی لونڈی کے متعلق بھی حکم یہی ہوگا کہ جب وہ عورت نکاح کو قبول کرے تو اس کے بضع کے بدلے میں مرد پر مہر واجب ہوگا اور اگر وہ انکار کر دے تو آزادی کی وجہ سے اس پر کچھ بھی لازم نہ ہوگا کیونکہ اسے کسی عوض کے بغیر آزاد کیا گیا اور نکاح کی شرط بدل کے ساتھ رکھی گئی ہے (اصل کے ساتھ نہیں) نکاح کا بدل تب ثابت ہوگا جب نکاح ثابت ہوگا جس طرح کہ خدمت کا بدل خدمت کرنے کی صورت میں ثابت ہوتا ہے (اس کے بغیر نہیں) پس ان دونوں یعنی ثبوت نکاح اور ثبوت خدمت کا بطلان یا ایک کا بطلان آزادی کے سلسلہ میں کسی چیز کو واجب نہیں کرتا کیونکہ وہ بدل سے واقع ہوتی ہے اس باب میں قیاس اسی طرح ہے جس طرح کہ امام زفر (رح) نے فرمایا۔ مگر یہ امام زفر (رح) کی نظری دلیل ہے امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کی نظری دلیل نہیں۔
ایوب سختیانی (رح) کا مؤقف : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفیہ (رض) سے جس طرح نکاح کیا اس سلسلہ میں ایوب سختیانی (رح) نے امام ابوحنیفہ ‘ امام زفر ‘ محمد (رح) کا مؤقف ہی اختیار کیا ہے۔ اثر ملاحظہ ہو۔

4217

۴۲۱۷: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ ، قَالَ : أَعْتَقَ ہِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ أُمَّ وَلَدٍ لَہٗ وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِأَیُّوْبَ فَقَالَ : لَوْ کَانَ أَبَتَّ عِتْقَہَا ؟ فَقُلْتُ: أَلَیْسَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَعْتَقَ صَفِیَّۃَ ، وَجَعَلَ عِتْقَہَا صَدَاقَہَا ؟ فَقَالَ : لَوْ أَنَّ امْرَأَۃً وَہَبَتْ نَفْسَہَا لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ ذٰلِکَ لَہٗ۔فَأَخْبَرْتُ بِذٰلِکَ ہِشَامًا ، فَأَبَتَّ عِتْقَہَا وَتَزَوَّجَہَا ، وَأَصْدَقَہَا ، أَرْبَعَمِائَۃٍ .فَاِنْ قَالَ قَائِلٌ : قَدْ رَأَیْتُ الرَّجُلَ یُعْتِقُ أَمَتَہُ عَلَی مَالٍ ، وَتَقْبَلُ ذٰلِکَ مِنْہٗ، فَتَکُوْنُ حُرَّۃً ، وَیَجِبُ لَہٗ عَلَیْہَا ذٰلِکَ الْمَالُ ، فَمَا تُنْکِرُ أَنْ یَکُوْنَ اِذَا أَعْتَقَہَا عَلٰی أَنَّ عِتْقَہَا صَدَاقُہَا ، فَقَبِلَتْ ذٰلِکَ مِنْہُ أَنْ تَکُوْنَ حُرَّۃً ، وَیَجِبُ لَہُ ذٰلِکَ الْمَالُ عَلَیْہَا ؟ قِیْلَ لَہٗ : اِذَا أَعْتَقَہَا عَلَی مَالٍ ، فَقَبِلَتْ ذٰلِکَ مِنْہٗ، وَجَبَ لَہَا عَلَیْہِ الْعَتَاقُ ، وَوَجَبَ لَہٗ عَلَیْہَا الْمَالُ ، فَوَجَبَ لِکُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا بِذٰلِکَ الْعَقْدِ الَّذِیْ تَعَاقَدَا بَیْنَہُمَا ، شَیْء ٌ أَوْجَبَہُ لَہُ ذٰلِکَ الْعَقْدُ ، لَمْ یَکُنْ مَالِکًا لَہُ قَبْلَ ذٰلِکَ .وَاِذَا أَعْتَقَہَا عَلٰی أَنَّ عِتْقَہَا صَدَاقُہَا ، فَقَدْ مَلَّکَہَا رَقَبَتَہَا ، عَلٰی أَنْ مَلَّکَتْہُ بُضْعَہَا ، فَمَلَّکَہَا رَقَبَۃً ہُوَ لَہَا مَالِکٌ ، وَلَمْ تَکُنْ ہِیَ مَالِکَۃً لَہَا قَبْلَ ذٰلِکَ عَلٰی أَنْ مَلَّکَتْہُ بُضْعَہَا ہُوَ لَہُ مَالِکٌ قَبْلَ ذٰلِکَ ، فَلَمْ تُمَلِّکْہُ بِذٰلِکَ الْعَتَاقِ شَیْئًا ، لَمْ یَکُنْ مَالِکًا لَہُ قَبْلَہُ اِنَّمَا مَلَّکَتْہُ بَعْضَ مَا قَدْ کَانَ لَہٗ۔فَکَذٰلِکَ لَمْ یَجِبْ لَہٗ عَلَیْہَا بِذٰلِکَ الْعَتَاقِ شَیْء ٌ ، وَلَمْ یَکُنْ ذٰلِکَ الْعَتَاقُ لَہَا صَدَاقًا .ہٰذِہِ حُجَّۃٌ عَلَی مَنْ یَقُوْلُ تَکُوْنُ زَوْجَۃً لَہُ بِالْعَتَاقِ الَّذِیْ ہُوَ لَہَا صَدَاقٌ .فَأَمَّا مَنْ یَقُوْلُ : لَا تَکُوْنُ زَوْجَتَہُ اِلَّا بِنِکَاحٍ مُسْتَأْنَفٍ بَعْدَ الْعَتَاقِ ، وَالصَّدَاقُ لَہُ وَاجِبٌ عَلَیْہَا بِالْعَتَاقِ ، وَیَتَزَوَّجُہَا عَلَیْہِ مَتَی أَحَبَّ ، فَاِنَّ الْحُجَّۃَ عَلَیْہِ فِیْ ذٰلِکَ أَنْ یُقَالَ لَہٗ : فَلِمُعْتِقِہَا أَنْ یَأْخُذَہَا بِغُرْمِ ذٰلِکَ الصَّدَاقِ الَّذِیْ قَدْ وَجَبَ لَہٗ عَلَیْہَا بِالْعَتَاقِ .فَاِنْ قَالَ لَہٗ أَنْ یَأْخُذَہَا بِہٖ ، خَرَجَ بِذٰلِکَ مِنْ قَوْلِ أَہْلِ الْعِلْمِ جَمِیْعًا .وَاِنْ قَالَ : لَیْسَ لَہٗ أَنْ یَأْخُذَہَا بِہٖ ، قِیْلَ لَہٗ : فَمَا الصَّدَاقُ الَّذِی أَوْجَبَ لَہٗ عَلَیْہَا الْعَتَاقَ ؟ أَمَالٌ ہُوَ أَمْ غَیْرُ مَالٍ ؟ فَاِنْ کَانَ مَالًا ، فَلَہٗ أَنْ یَأْخُذَہَا بِمَا لَہٗ عَلَیْہَا مِنَ الْمَالِ مَتَی أَحَبَّ وَاِنْ کَانَ غَیْرَ مَالٍ ، فَلَیْسَ لَہٗ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا عَلٰی غَیْرِ مَالٍ .فَثَبَتَ بِمَا ذَکَرْنَا ، فَسَادُ ہٰذَا الْقَوْلِ أَیْضًا ، وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ .
٤٢١٧: حماد بیان کرتے ہیں کہ ہشام بن حسان نے اپنی ام ولد کو آزاد کیا اور اس کی آزادی کو اس کا مہر قرار دیا میں نے یہ بات حضرت ایوب (رح) سے ذکر کی تو انھوں نے فرمایا اگر وہ اپنی آزادی سے انکار کر دے تو (پھر کیا حکم ہوگا) میں نے عرض کیا کہ کیا نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت صفیہ (رض) کو آزاد کر کے ان کی آزادی کو مہر قرار نہ دیا تھا ؟ تو ایوب فرمانے لگے اگر کوئی عورت اپنا آپ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہبہ کر دے تو یہ آپ کے لیے خاص تھا پھر میں نے ہشام کو اس کی اطلاع دی تو لونڈی نے آزادی سے انکار کردیا اس پر ہشام نے اس کو چار سو درہم دے کر اس سے نکاح کرلیا۔ اگر کسی کو یہ اعتراض پیدا ہو کہ میں نے دیکھا کہ ایک شخص اپنی لونڈی کو مال کے بدلے آزاد کرتا ہے اور وہ اس شرط کو قبول کر کے آزاد ہوجاتی ہے اور اس شخص کے لیے اس لونڈی کے ذمہ مال واجب ہوجاتا ہے تو جب وہ اس کو اسی طرح آزاد کر دے کہ اس کی آزادی کو اس کا مہر قرار دے اور وہ اسے قبول بھی کرے تو وہ آزاد ہوجاتی ہے اور اس پر مالک کے لیے مال واجب و لازم ہوجاتا ہے۔ تو ہم جواب میں عرض کریں گے کہ جب وہ اسے مال کے بدلے آزاد کرتا ہے اور وہ لونڈی اس شرط کو قبول کرلیتی ہے تو مالک کا اس کو آزاد کرنا اور لونڈی پر اس (مالک کو) مال دینا واجب ہوجاتا ہے پس اس عقد کی وجہ سے دونوں کے لیے ایک دوسرے پر وہ چیز واجب ہوجاتی ہے جس کے وہ پہلے مالک نہ تھے اور جب وہ اسے اس شرط پر آزاد کرتا ہے کہ اس کی آزادی مہر قرار پائے گی تو اس نے اسے یعنی لونڈی کو اس شرط پر اس کی گردن کا مالک بنایا جس وقت وہ اسے اپنے بضع (شرمگاہ) کا مالک بنائے۔ پس وہ لونڈی کو اس کی گردن کا اس شرط پر مالک بناتا ہے کہ وہ اسے اپنی شرمگاہ کی مالک بنائے حالانکہ وہ پہلے اپنی گردن کی مالک نہ تھی جب کہ یہ پہلے بھی اس کی شرمگاہ کا مالک بن چکا تھا۔ فلہذا لونڈی اس آزادی کے ذریعہ اس کو کسی ایسی چیز کا مالک نہیں بناتی جس کا وہ پہلے مالک نہ ہو۔ بلکہ وہ اس کو اس بعض چیز کا مالک بناتی ہے جس کا وہ پہلے بھی مالک تھا تو اس طرح اس آزادی کے بدلے مرد کے لیے اس عورت پر کوئی چیز لازم نہ ہوگی اور نہ ہی یہ آزادی اس کا مہر بنے گی یہ دلیل تو اس کے خلاف ہے جو یہ کہتا ہے کہ لونڈی اس آزادی کے بدلے جو کہ مہر قرار پائی ہے اس کی بیوی بن جائے گی۔ بعض کا قول یہ ہے کہ جب تک آزاد کرنے کے بعد نیا نکاح نہ کیا جائے وہ عورت اس کی بیوی نہ بنے گی اور آزادی کی وجہ سے مرد کے لیے عورت پر مہر واجب ہوگیا اسی لیے وہ جب چاہے اس سے نکاح کرسکتا ہے۔ ان حضرات کا جواب یہ ہے کہ تم بتلاؤ کہ کیا آزاد کرنے والے کو اس بات کا حق میسر آگیا کہ اس مہر کے بدلے جو آزادی کی وجہ سے اس پر واجب ہوا بطور تاوان اس لونڈی کو پکڑ سکتا ہے اب اس کا جواب اگر ہاں میں دیا جائے کہ وہ اسے پکڑ سکتا ہے تو یہ کہنے والا تمام اہل علم کے قول کے خلاف بات کررہا ہے اور اگر وہ نہ میں جواب دے کہ وہ اسے حاصل نہیں کرسکتا تو پھر اس سے استفسار ہوگا کہ وہ مہر جو آزادی کی وجہ سے مرد کے لیے عورت پر لازم ہوا ہے بتلائیں وہ مال ہے یا کوئی اور چیز۔ اگر تو وہ مال ہے تو مالک کو حق پہنچتا ہے کہ اپنے اس مال کی وصولی کے لیے جو اس عورت پر لازم ہے جب چاہے اسے قید کرائے اور اگر تم کہتے ہو وہ مال تو نہیں ہے تو غیر مال پر اس عورت سے نکاح کرسکتا ہے۔ پس اس تفصیل سے اس قول کی قلعی کھل گئی۔ واللہ اعلم وعلمہ اتم۔
سوال :: اگر کسی کو یہ اعتراض پیدا ہو کہ میں نے دیکھا کہ ایک شخص اپنی لونڈی کو مال کے بدلے آزاد کرتا ہے اور وہ اس شرط کو قبول کر کے آزاد ہوجاتی ہے اور اس شخص کے لیے اس لونڈی کے ذمہ مال واجب ہوجاتا ہے تو جب وہ اس کو اسی طرح آزاد کر دے کہ اس کی آزادی کو اس کا مہر قرار دے اور وہ اسے قبول بھی کرے تو وہ آزاد ہوجاتی ہے اور اس پر مالک کے لیے مال واجب و لازم ہوجاتا ہے۔
جواب ہم جواب میں عرض کریں گے کہ جب وہ اسے مال کے بدلے آزاد کرتا ہے اور وہ لونڈی اس شرط کو قبول کرلیتی ہے تو مالک کا اس کو آزاد کرنا اور لونڈی پر اس (مالک کو) مال دینا واجب ہوجاتا ہے پس اس عقد کی وجہ سے دونوں کے لیے ایک دوسرے پر وہ چیز واجب ہوجاتی ہے جس کے وہ پہلے مالک نہ تھے اور جب وہ اسے اس شرط پر آزاد کرتا ہے کہ اس کی آزادی مہر قرار پائے گی تو اس نے اسے یعنی لونڈی کو اس شرط پر اس کی گردن کا مالک بنایا جس وقت وہ اسے اپنے بضع (شرمگاہ) کا مالک بنائے۔ پس وہ لونڈی کو اس کی گردن کا اس شرط پر مالک بناتا ہے کہ وہ اسے اپنی شرمگاہ کی مالک بنائے حالانکہ وہ پہلے اپنی گردن کی مالک نہ تھی جب کہ یہ پہلے بھی اس کی شرمگاہ کا مالک بن چکا تھا۔ فلہذا لونڈی اس آزادی کے ذریعہ اس کو کسی ایسی چیز کا مالک نہیں بناتی جس کا وہ پہلے مالک نہ ہو۔ بلکہ وہ اس کو اس بعض چیز کا مالک بناتی ہے جس کا وہ پہلے بھی مالک تھا تو اس طرح اس آزادی کے بدلے مرد کے لیے اس عورت پر کوئی چیز لازم نہ ہوگی اور نہ ہی یہ آزادی اس کا مہر بنے گی یہ دلیل تو اس کے خلاف ہے جو یہ کہتا ہے کہ لونڈی اس آزادی کے بدلے جو کہ مہر قرار پائی ہے اس کی بیوی بن جائے گی۔
بعض کا قول : جب تک آزاد کرنے کے بعد نیا نکاح نہ کیا جائے وہ عورت اس کی بیوی نہ بنے گی اور آزادی کی وجہ سے مرد کے لیے عورت پر مہر واجب ہوگیا اسی لیے وہ جب چاہے اس سے نکاح کرسکتا ہے۔
جواب ان حضرات کا جواب یہ ہے کہ تم بتلاؤ کہ کیا آزاد کرنے والے کو اس بات کا حق میسر آگیا کہ اس مہر کے بدلے جو آزادی کی وجہ سے اس پر واجب ہوا بطور تاوان اس لونڈی کو پکڑ سکتا ہے اب اس کا جواب اگر ہاں میں دیا جائے کہ وہ اسے پکڑ سکتا ہے تو یہ کہنے والا تمام اہل علم کے قول کے خلاف بات کررہا ہے اور اگر وہ نہ میں جواب دے کہ وہ اسے حاصل نہیں کرسکتا تو پھر اس سے استفسار ہوگا کہ وہ مہر جو آزادی کی وجہ سے مرد کے لیے عورت پر لازم ہوا ہے بتلائیں وہ مال ہے یا کوئی اور چیز۔ اگر تو وہ مال ہے تو مالک کو حق پہنچتا ہے کہ اپنے اس مال کی وصولی کے لیے جو اس عورت پر لازم ہے جب چاہے اسے قید کرائے اور اگر تم کہتے ہو وہ مال تو نہیں ہے تو غیر مال پر اس عورت سے نکاح کرسکتا ہے۔ پس اس تفصیل سے اس قول کی قلعی کھل گئی۔ واللہ اعلم وعلمہ اتم۔

4218

۴۲۱۸: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالَ : ثَنَا الْوَلِیْدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِیْدِ قَالَ : اِسْمَاعِیْلُ بْنُ أَبِیْ خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِیْ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ : کُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلَیْسَ لَنَا نِسَاء ٌ ، فَقُلْنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، أَلَا نَسْتَخْصِیْ فَنَہَانَا عَنْ ذٰلِکَ ، وَرَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْکِحَ بِالثَّوْبِ اِلٰی أَجَلٍ ، ثُمَّ قَرَأَ ہٰذِہِ الْآیَۃَ لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللّٰہُ لَکُمْ وَلَا تَعْتَدُوْا اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ . ۴۲۱۸: قیس بن ابی حازم نے عبداللہ بن مسعودh سے نقل کیا ہم جناب رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک تھے ہمارے ساتھ بیویاں نہ تھیں تو ہم نے عرض کیا یارسول اللہﷺ کیا ہم شہوت کو ختم کرنے کے لئے خصی نہ ہو جائیں تو آپ نے ہمیں اس سے منع فرمایا اور ہمیں ایک کپڑے کے بدلے ایک خاص مدت تک نکاح کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ’’لاتحرموا طیبات مااحل اﷲ لکم ولا تعتدوا ان اﷲ لا یحب المعتدین (المائدہ ۸۷) تخریج: بخاری فی النکاح باب۶‘ ۸‘ مسلم فی النکاح ۱۱؍۱۲‘ مسند احمد ۱‘ ۳۸۵؍۳۹۰‘ ۴۲۹؍۴۳۲۔
٤٢١٨: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالَ : ثَنَا الْوَلِیْدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْوَلِیْدِ قَالَ : اِسْمَاعِیْلُ بْنُ أَبِیْ خَالِدٍ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِیْ حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ : کُنَّا نَغْزُو مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَلَیْسَ لَنَا نِسَاء ٌ ، فَقُلْنَا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ ، أَلَا نَسْتَخْصِیْ فَنَہَانَا عَنْ ذٰلِکَ ، وَرَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْکِحَ بِالثَّوْبِ اِلٰی أَجَلٍ ، ثُمَّ قَرَأَ ہٰذِہِ الْآیَۃَ لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللّٰہُ لَکُمْ وَلَا تَعْتَدُوْا اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ ۔
٤٢١٨: قیس بن ابی حازم نے عبداللہ بن مسعود (رض) سے نقل کیا ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک غزوہ میں شریک تھے ہمارے ساتھ بیویاں نہ تھیں تو ہم نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا ہم شہوت کو ختم کرنے کے لیے خصی نہ ہوجائیں تو آپ نے ہمیں اس سے منع فرمایا اور ہمیں ایک کپڑے کے بدلے ایک خاص مدت تک نکاح کرنے کی اجازت مرحمت فرمائی پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ” لاتحرموا طیبات مااحل اللہ لکم ولا تعتدوا ان اللہ لا یحب المعتدین (المائدہ ٨٧)
تخریج : بخاری فی النکاح باب ٦‘ ٨‘ مسلم فی النکاح ١١؍١٢‘ مسند احمد ١‘ ٣٨٥؍٣٩٠‘ ٤٢٩؍٤٣٢۔

4219

۴۲۱۹: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُوْ بِشْرٍ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ الزُّبَیْرِ یَخْطُبُ وَہُوَ یُعَرِّضُ بِابْنِ عَبَّاسٍ ، یَعِیْبُ عَلَیْہِ قَوْلَہُ فِی الْمُتْعَۃِ .فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : یَسْأَلُ أُمَّہٗ اِنْ کَانَ صَادِقًا ، فَسَأَلَہَا ، فَقَالَتْ : صَدَقَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، قَدْ کَانَ ذٰلِکَ .فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا لَوْ شِئْتُ لَسَمَّیْتُ رِجَالًا مِنْ قُرَیْشٍ وُلِدُوْا فِیْہَا . متعہ کے متعلق دو فریق ہیں: نمبر1: حضرت ابن عباسi کے ہاں متعہ درست ہے منسوخ نہیں ہوا۔ نمبر2: دوسرا جمہور صحابہ کرام اور جمہور فقہاء و محدثین متعہ کے نسخ کے قائل ہیں اور اب اسے حرام و ممنوع قرار دیتے ہیں۔ فریق اوّل کا مؤقف اور مستدل روایات مندرجہ ذیل ہیں۔متعہ کا حکم منسوخ نہیں ہوا جیسا ان روایات میں ہے۔
٤٢١٩: سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن زبیر (رض) کو سنا کہ وہ خطبہ دیتے ہوئے ابن عباس (رض) پر متعہ کے متعلق تعریض کرتے تھے ابن عباس (رض) نے فرمایا اگر وہ سچے ہیں تو وہ اپنی والدہ سے پوچھ لیں تو عبداللہ کی والدہ نے پوچھنے پر فرمایا ابن عباس (رض) سچ کہتے ہیں یہ حکم تھا۔ پھر ابن عباس (رض) نے فرمایا اگر میں چاہوں تو قریش کے ان چند افراد کے نام بتاسکتا ہوں جن کی ولادت اس متعہ سے ہوئی۔

4220

۴۲۲۰: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أُمَیَّۃُ بْنُ بِسْطَامٍ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ زُرَیْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ حَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، وَسَلْمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَتَاہُمْ فَأَذِنَ لَہُمْ فِی الْمُتْعَۃِ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی ہٰذِہِ الْآثَارِ فَقَالُوْا : لَا بَأْسَ أَنْ یَتَمَتَّعَ الرَّجُلُ مِنَ الْمَرْأَۃِ أَیَّامًا مَعْلُوْمَۃً ، بِشَیْئٍ مَعْلُوْمٍ فَاِذَا مَضَتْ تِلْکَ الْأَیَّامُ ، حَرُمَتْ عَلَیْہِ، لَا بِطَلَاقٍ .وَلٰـکِنْ بِاِنْقِضَائِ الْمُدَّۃِ الَّتِیْ کَانَا تَعَاقَدَا عَلَی الْمُتْعَۃِ فِیْہَا ، وَلَا یَتَوَارَثَانِ بِذٰلِکَ فِیْ قَوْلِہِمْ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : لَا یَجُوْزُ ہٰذَا النِّکَاحُ. وَاحْتَجُّوْا بِأَنَّ الْآثَارَ الَّتِی احْتَجَّ بِہَا عَلَیْہِمْ أَہْلُ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی قَدْ کَانَتْ ، ثُمَّ نُسِخَتْ بَعْدَ ذٰلِکَ ، وَأَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ نَہٰی عَنِ الْمُتْعَۃِ .وَذَکَرُوْا مَا قَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ نَہْیِہٖ عَنْہَا مِمَّا لَمْ یُذْکَرْ فِیْہَا النُّسَخُ ۔
٤٢٢٠: جابر بن عبداللہ نے سلمہ بن اکوع (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے ہاں تشریف لائے اور آپ نے متعہ کی اجازت دی۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں نے ان آثار سے استدلال کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ حرج نہیں کہ مقررہ دنوں کے لیے کسی معلوم چیز کے بدلے میں کوئی مرد کسی عورت سے متعہ کرے جب وہ دن گزر جائیں گے تو وہ عورت بلاطلاق اس کے لیے حرام ہوجائے گی جس کی وجہ اختتام عدت ہوگی جس پر دونوں کا معاہدہ ہوا تھا وہ ایک دوسرے کے وارث نہ ہوں گے۔ دوسروں کا قول یہ ہے کہ یہ حکم پہلے تھا پھر دوسرے منسوخ شدہ احکام کی طرح منسوخ ہوا اور متعہ کی ممانعت کردی گئی اور اس سلسلہ میں انھوں نے ان روایات کا ذکر کیا ہے جن میں ممانعت متعہ وارد ہے اس ممانعت کے نسخ کی کوئی روایت نہیں۔ دوسرے حضرات کہتے ہیں متعہ جائز نہیں اس کا حکم منسوخ ہوچکا جیسا کہ مندرجہ ذیل روایات اس کی دلیل ہیں۔
تخریج : مسلم فی النکاح ١٤؍١٩‘ ٢٠‘ نسائی فی النکاح باب ٧١‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ٤٤‘ مسند احمد ٣؍٤٠٥۔
امام طحاوی (رح) کا قول : بعض لوگوں نے ان آثار سے استدلال کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ حرج نہیں کہ مقررہ دنوں کے لیے کسی معلوم چیز کے بدلے میں کوئی مرد کسی عورت سے متعہ کرے جب وہ دن گزر جائیں گے تو وہ عورت بلاطلاق اس کے لیے حرام ہوجائے گی جس کی وجہ اس کا مدت اختتام عدت ہوگا جس پر دونوں کا معاہدہ ہوا تھا وہ ایک دوسرے کے وارث نہ ہوں گے۔
دوسروں کا قول یہ ہے کہ یہ حکم پہلے تھا پھر دوسرے منسوخ شدہ احکام کی طرح منسوخ ہوا اور متعہ کی ممانعت کردی گئی اور انھوں نے اس سلسلہ میں انھوں نے ان روایات کا ذکر کیا ہے جن میں ممانعت متعہ وارد ہے اس ممانعت کے نسخ کی کوئی روایت نہیں۔
فریق ثانی کا مؤقف اور مستدل روایات : متعہ جائز نہیں اس کا حکم منسوخ ہوچکا جیسا کہ مندرجہ ذیل روایات اس کی دلیل ہیں۔

4221

۴۲۲۱: مَا قَدْ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ ، قَالَ : ثَنَا جُوَیْرِیَۃُ ، عَنْ مَالِکٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ ، وَمُحَمَّدٍ بْنِ عَلِی أَخْبَرَاہُ أَنَّ أَبَاہُمَا أَخْبَرَہُمَا أَنَّہٗ سَمِعَ عَلِیَّ بْنَ أَبِیْ طَالِبٍ یَقُوْلُ لِابْنِ عَبَّاسٍ اِنَّک رَجُلٌ تَابِہٌ اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ مُتْعَۃِ النِّسَائِ .
٤٢٢١: عبداللہ بن محمد بن علی بن ابی طالب اور محمد بن علی دونوں نے خبر دی کہ ان کے والد نے بتلایا کہ میں نے علی المرتضیٰ (رض) سے سنا کہ آپ ابن عباس (رض) سے فرماتے تھے تم بھٹکے ہوئے مرد ہو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو عورتوں کے متعہ سے منع فرمایا ہے۔
تخریج : بخاری فی المغازی باب ٣٨‘ والنکاح باب ٣١‘ مسلم فی النکاح ٢٥؍٣٠‘ ترمذی فی النکاح باب ٢٨‘ نسائی فی النکاح باب ٧١‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ٤٤‘ دارمی فی النکاح باب ١٦‘ موطا مالک فی النکاح ٤١‘ مسند احمد ١؍٧٩۔

4222

۴۲۲۲: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یُوْنُسُ ، وَأُسَامَۃُ ، وَمَالِکٌ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔، غَیْرَ أَنَّہٗ لَمْ یَقُلْ اِنَّک رَجُلٌ تَابِہٌ .
٤٢٢٢: یونس ‘ اسامہ ‘ مالک نے ابن شہاب سے پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت کی البتہ اس میں یہ الفاظ نہیں کہ تم بھٹکے ہوئے آدمی ہو۔
لغات : تابہ۔ بھٹکا ہوا ‘ متکبر۔

4223

۴۲۲۳: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ وَالْحَسَنِ ابْنَیْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِیَّۃِ ، عَنْ أَبِیْھِمَا أَنَّ عَلِیًّا مَرَّ بِابْنِ عَبَّاسٍ وَہُوَ یُفْتِی بِالْمُتْعَۃِ مُتْعَۃِ النِّسَائِ ، أَنَّہٗ لَا بَأْسَ بِہَا .فَقَالَ لَہٗ عَلِیٌّ : قَدْ نَہٰی عَنْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَعَنْ لُحُوْمِ الْحُمُرِ الْأَہْلِیَّۃِ یَوْمَ خَیْبَرَ .
٤٢٢٣: عبداللہ اور حسن بن محمد بن حنفیہ نے اپنے والد سے انھوں نے علی (رض) سے نقل کیا کہ ان کا گزر ابن عباس (رض) کے پاس سے ہوا جبکہ وہ لوگوں کو عورتوں کے متعہ کے سلسلہ میں فتویٰ دے رہے تھے کہ اس میں کوئی حرج نہیں تو حضرت علی (رض) نے ان کو فرمایا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح خیبر کے دن اس (متعہ) سے اور گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔ ان روایات سے صاف طور پر متعہ کی ممانعت جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت ہو رہی ہے اب رہی وہ روایات جن کو ہم شروع میں ذکر کر آئے ان میں اجازت معلوم ہوتی ہے تو ان روایات سے ان میں احتمال پیدا ہوگیا کہ وہ ممانعت سے پہلے کی روایات ہیں تو یہ نہی پہلے جواز کی ناسخ بن گئی۔ پس اس میں ہم نے غور کیا۔

4224

۴۲۲۴: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِیُّ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ عَنِ الْمُتْعَۃِ فَقَالَ : حَرَامٌ .قَالَ : فَاِنَّ فُلَانًا یَقُوْلُ فِیْہَا ، قَالَ وَاللّٰہِ لَقَدْ عَلِمَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَرَّمَہَا یَوْمَ خَیْبَرَ ، وَمَا کُنَّا مُسَافِحِیْنَ فَفِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ النَّہْیُ ، مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُتْعَۃِ .فَاحْتَمَلَ أَنْ یَکُوْنَ مَا ذَکَرْنَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنَ الْاِذْنِ فِیْہَا ، کَانَ ذٰلِکَ مِنْہُ قَبْلَ النَّہْیِ ثُمَّ نَہٰی عَنْہَا فَکَانَ ذٰلِکَ النَّہْیُ نَاسِخًا ، لِمَا کَانَ مِنَ الْاِبَاحَۃِ قَبْلَ ذٰلِکَ .فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ ،
٤٢٢٤: سالم بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے ابن عمر (رض) سے متعہ کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا یہ حرام ہے۔ اس آدمی سے دوسرا سوال کیا کہ فلاں یہ کہتا ہے تو فرمانے لگے اللہ کی قسم ! اس آدمی کو معلوم ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کے دن اس کو حرام قرار دیا اور ہم زنا کار نہیں ہیں۔
تخریج : مسند احمد ٢؍٩٥‘ ١٠٤۔
حاصل روایات : ان روایات سے صاف طور پر متعہ کی ممانعت جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ثابت ہو رہی ہے اب رہی وہ روایات جس کو فریق اوّل نے استدلال میں پیش کیا ان میں اجازت معلوم ہوتی ہے تو ان روایات سے ان میں احتمال پیدا ہوگیا کہ وہ ممانعت سے پہلے کی روایات ہیں تو یہ نہی پہلے جواز کی ناسخ بن گئی۔

4225

۴۲۲۵: فَاِذَا یُوْنُسُ قَدْ حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ اللَّیْثِیُّ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیْزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیْزِ عَنِ الرَّبِیْعِ بْنِ سَبْرَۃَ الْجُہَنِیِّ ، عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِلٰی مَکَّۃَ فِیْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ ، فَأَذِنَ لَنَا فِی الْمُتْعَۃِ .فَانْطَلَقْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِیْ اِلَی امْرَأَۃٍ مِنْ بَنِیْ عَامِرٍ ، کَأَنَّہَا بَکْرَۃٌ عَنَطْنَطَۃٌ ، فَعَرَضْنَا عَلَیْہَا أَنْفُسَنَا .فَقَالَتْ : مَا تُعْطِیْنِیْ؟ فَقُلْتُ :رِدَائِی ، وَقَالَ : صَاحِبِی : رِدَائَ یْنِ ، وَکَانَ رِدَائُ صَاحِبِیْ أَجْوَدَ مِنْ رِدَائِی وَکُنْتُ أَشَبَّ مِنْہُ اِذَا نَظَرَتْ اِلَیْ رِدَائَیْ صَاحِبِیْ أَعْجَبَہَا ، وَاِذَا نَظَرَتْ اِلَیَّ أَعْجَبْتُہَا ، فَقَالَتْ : أَنْتَ وَرِدَاؤُک تَکْفِینِیْ فَمَکَثْتُ مَعَہَا ثَلَاثَۃَ أَیَّامٍ .ثُمَّ اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ کَانَ عِنْدَہُ شَیْء ٌ مِنْ ہٰذِہِ النِّسَائِ اللَّاتِیْ یُتَمَتَّعُ بِہِنَّ ، فَلْیُخَلِّ سَبِیْلَہَا .
٤٢٢٥: عبدالعزیز بن عمر بن عبدالعزیز نے ربیع بن سبرہ جہنی سے انھوں نے اپنے والد سے روایت نقل کی ہے کہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حجۃ الوداع کے لیے مکہ کی طرف روانہ ہوئے تو آپ نے ہمیں متعہ کی اجازت مرحمت فرمائی چنانچہ میں اور میرا ساتھی بنو عامر کی ایک عورت کے پاس گئے گویا کہ وہ جوان موٹی ہے ہم نے اپنے کو اس کے سامنے پیش کیا اس نے کہا مجھے کیا دو گے ؟ میں نے کہا میں اپنی چادر دوں گا اور میرے دوست نے کہا دو چادریں دوں گا میرے ساتھی کی چادر میری چادر سے عمدہ تھی اور میں اس کے مقابلہ میں زیادہ جوان تھا جب اس عورت نے میرے ساتھی کی چادروں کو دیکھا تو اسے پسند کیا اور جب مجھے دیکھا تو میں اس کو پسند آگیا اس نے کہا تو اور تیری چادر مجھے کافی ہے۔ چنانچہ میں اس کے پاس تین دن ٹھہرا پھر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس کسی کے پاس متعہ والی عورتیں ہوں وہ ان کا راستہ چھوڑ دے یعنی ان سے الگ ہوجائے۔
تخریج : مسلم فی النکاح ١٩‘ نسائی فی النکاح باب ٧١‘ مسند احمد ٣؍٤٠٥۔

4226

۴۲۲۶: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، عَنِ الرَّبِیْعِ بْنِ سَبْرَۃَ الْجُہَنِیِّ ، عَنْ أَبِیْہِ، مِثْلَہٗ۔
٤٢٢٦: لیث نے ربیع بن سبرہ جہنی سے انھوں نے اپنے والد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4227

۴۲۲۷: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنْ مُتْعَۃِ النِّسَائِ یَوْمَ الْفَتْحِ .فَقُلْتُ :مِمَّنْ سَمِعْتُہٗ ؟ فَقَالَ : حَدَّثَنِیْ رَجُلٌ عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیْزِ وَزَعَمَ مَعْمَرٌ أَنَّہٗ الرَّبِیْعُ بْنُ سَبْرَۃَ .
٤٢٢٧: ایوب نے زہری سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے دن عورتوں سے متعہ کی ممانعت فرما دی میں نے زہری سے سوال کیا یہ بات تم نے کس سے سنی تو انھوں نے کہا مجھے ایک آدمی نے اپنے والد سے انھوں نے عمر بن عبدالعزیز سے روایت نقل کی ہے۔ معمر راوی کا خیال یہ ہے کہ وہ رجل ربیع بن سبرہ ہے۔

4228

۴۲۲۸: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عُمَرَ الْحَوْضِیُّ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ بْنِ سَعِیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیْزِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الرَّبِیْعِ بْنِ سَبْرَۃَ ، عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ فِی الْمُتْعَۃِ ، فَتَزَوَّجَ رَجُلٌ امْرَأَۃً فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذٰلِکَ ، اِذَا ہُوَ یُحَرِّمُہَا أَشَدَّ التَّحْرِیْمِ ، وَیَقُوْلُ فِیْہَا أَشَدَّ الْقَوْلِ .
٤٢٢٨: عبدالعزیز بن عمر نے ربیع بن سبرہ سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کیا کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ کی رخصت دی تو ایک آدمی نے ایک عورت سے نکاح متعہ کیا تو اس کے بعد آپ نے اس کو سختی سے حرام کردیا اور آپ اس کے متعلق سخت بات فرماتے تھے۔

4229

۴۲۲۹: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا یُوْنُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عُمَیْسٍ ، عَنْ اِیَاسِ بْنِ سَلْمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ ، عَنْ أَبِیْہَ قَالَ : أَذِنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ مُتْعَۃِ النِّسَائِ ، ثُمَّ نَہٰی عَنْہَا .
٤٢٢٩: ایاس بن سلمہ بن اکوع نے اپنے والد سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے متعہ نساء کی اجازت دی پھر اس سے منع فرما دیا۔

4230

۴۲۳۰: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ اِسْمَاعِیْلَ ، قَالَ : ثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْمَقْبُرِیِّ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ غَزْوَۃِ تَبُوْکَ فَنَزَلَ ثَنِیَّۃَ الْوَدَاعِ فَرَأَی مَصَابِیْحَ وَنِسَائً یَبْکِیْنَ فَقَالَ مَا ہٰذَا ؟ فَقِیْلَ : نِسَاء ٌ تَمَتَّعَ بِہِنَّ أَزْوَاجُہُنَّ وَفَارَقُوْھُنَّ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ أَوْ ہَدَرَ الْمُتْعَۃَ بِالطَّلَاقِ وَالنِّکَاحِ وَالْعِدَّۃِ وَالْمِیْرَاثِ فَفِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ ، تَحْرِیْمُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمُتْعَۃَ بَعْدَ اِذْنِہِ فِیْہَا وَاِبَاحَتِہٖ اِیَّاہَا .فَثَبَتَ بِمَا ذَکَرْنَا ، نَسْخُ مَا فِی الْآثَارِ الْأُوَلِ الَّتِیْ ذٰکَرْنَاہَا فِیْ أَوَّلِ ہٰذَا الْبَابِ .ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَرَضِیَ عَنْہُمْ النَّہْیُ عَنْہَا أَیْضًا .
٤٢٣٠: سعید بن ابی سعید مقبری نے ابوہریرہ (رض) سے نقل کیا کہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ غزوہ تبوک کے لیے روانہ ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ثتیتہ الوداع میں قیام فرمایا آپ نے وہاں کچھ چراغ دیکھے اور کچھ عورتوں کو دیکھا جو رو رہی تھیں آپ نے دریافت فرمایا یہ کیا۔ تو بتلایا گیا کہ ان عورتوں سے ان کے خاوندوں نے متعہ کیا اور پھر ان کو چھوڑ دیا جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے متعہ کو طلاق ‘ نکاح ‘ عدت اور وراثت کے ساتھ حرام یا باطل قرار دیا ہے۔ پس ان روایات و آثار سے ثابت ہو رہا ہے کہ متعہ کی اجازت دینے اور اسے جائز قرار دینے کے بعد اس کو حرام قرار دیا گیا تو باب کے شروع میں مذکورہ روایات کا نسخ ثابت ہوگیا پھر صحابہ کرام (رض) سے بھی اس سلسلہ میں ممانعت کی روایات موجود ہیں جو اس نسخ کی توثیق کرتی ہیں۔

4231

۴۲۳۱: حَدَّثَنَا رَبِیْعُ الْجِیْزِیّ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ کَثِیْرِ بْنِ عُفَیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوْبَ ، عَنِ ابْن جُرَیْجٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَا کَانَتِ الْمُتْعَۃُ اِلَّا رَحْمَۃً رَحِمَ اللّٰہُ بِہَا ہٰذِہِ الْأُمَّۃَ ، وَلَوْلَا نَہْیُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْہَا مَا زَنَیْ اِلَّا شَقِیٌّ .قَالَ عَطَاء ٌ : کَأَنِّیْ أَسْمَعُہَا مِنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اِلَّا شَقِیٌّ .
٤٢٣١: عطاء نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ متعہ ایک رحمت تھی جس سے اللہ تعالیٰ نے اس امت پر رحم فرمایا اور اگر عمر فاروق (رض) اس سے منع نہ کرتے تو کوئی بدبخت ہی زنا کا مرتکب ہوتا گویا میں الاشقی کے الفاظ کی گونج اب بھی سن رہا ہوں۔

4232

۴۲۳۲: حَدَّثَنَا أَبُوْ بِشْرٍ الرَّقِّیُّ ، قَالَ : ثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِیْدِ ، عَنْ لَیْثِ بْنِ أَبِیْ سُلَیْمٍ ، عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ خَیْثَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ أَبِیْ ذٰر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، قَالَ : اِنَّمَا کَانَتْ مُتْعَۃُ النِّسَائِ لَنَا خَاصَّۃً .
٤٢٣٢: خیثمہ بن عبدالرحمن نے ابو ذر (رض) سے روایت نقل کی ہے عورتوں سے متعہ کا حکم ہمارے ساتھ مخصوص تھا۔

4233

۴۲۳۳: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ ، قَالَ ہِشَامٌ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّہُمْ کَانُوْا یَتَمَتَّعُوْنَ مِنْ النِّسَائِ ، حَتّٰی نَہَاہُمْ عُمَرُ .
٤٢٣٣: عطاء نے جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ وہ عورتوں سے متعہ کیا کرتے تھے یہاں تک کہ حضرت عمر (رض) نے اس سے منع فرما دیا۔

4234

۴۲۳۴: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِیْ جَمْرَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ مُتْعَۃِ النِّسَائِ فَقَالَ مَوْلًی لَہٗ : اِنَّمَا کَانَ ذٰلِکَ فِی الْغَزْوِ ، وَالنِّسَائُ قَلِیْلٌ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا : صَدَقْتَ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَہٰذَا عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَدْ نَہٰی عَنْ مُتْعَۃِ النِّسَائِ ، بِحَضْرَۃِ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ یُنْکِرْ ذٰلِکَ عَلَیْہِ مِنْہُمْ مُنْکِرٌ ، وَفِیْ ہٰذَا دَلِیْلٌ عَلَی مُتَابَعَتِہِمْ لَہٗ عَلٰی مَا نَہٰی عَنْہُ مِنْ ذٰلِکَ ، وَفِیْ اِجْمَاعِہِمْ عَلَی النَّہْیِ فِیْ ذٰلِکَ عَنْہَا ، دَلِیْلٌ عَلٰی نَسْخِہَا وَحُجَّۃٌ .ثُمَّ ہَذَا ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا یَقُوْلُ اِنَّمَا أُبِیْحَتْ وَالنِّسَائُ قَلِیْلٌ أَیْ : فَلَمَّا کَثُرْنَ ، ارْتَفَعَ الْمَعْنَی الَّذِیْ مِنْ أَجْلِہٖ أُبِیْحَتْ .وَقَالَ أَبُو ذَر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ : اِنَّمَا کَانَتْ لَنَا خَاصَّۃً ، فَقَدْ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُوْنَ کَانَتْ لَہُمُ الْمَعْنَی الَّذِیْ ذٰکَرَہُ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبَّاسٍ أَنَّہَا أُبِیْحَتْ مِنْ أَجْلِہٖ ، وَأَمَّا قَوْلُ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کُنَّا نَتَمَتَّعُ حَتّٰی نَہَانَا عَنْہَا عُمَرُ فَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ لَمْ یَعْلَمْ بِتَحْرِیْمِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِیَّاہَا ، حَتَّی عَلِمَہٗ مِنْ قَوْلِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ .وَفِیْ تَرْکِہِ مَا قَدْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبَاحَہُ لَہُمْ ، دَلِیْلٌ عَلٰی أَنَّ الْحُجَّۃَ قَدْ قَامَتْ عِنْدَہُ عَلٰی نَسْخِ ذٰلِکَ وَتَحْرِیْمِہٖ۔ فَوَجَبَ بِمَا ذَکَرْنَا ، نَسْخُ مَا رَوَیْنَا فِیْ أَوَّلِ ہٰذَا الْبَابِ مِنْ اِبَاحَۃِ مُتْعَۃِ النِّسَائِ .وَقَدْ قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ : اِنَّ النِّکَاحَ اِذَا عُقِدَ عَلَی مُتْعَۃِ أَیَّامٍ ، فَہُوَ جَائِزٌ عَلَی الْأَبَدِ ، وَالشَّرْطُ بَاطِلٌ .فَمِنَ الْحُجَّۃِ عَلَی ہٰذَا الْقَوْلِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا نَہَاہُمْ عَنِ الْمُتْعَۃِ ، قَالَ لَہُمْ مَنْ کَانَ عِنْدَہُ مِنْ ہٰذِہِ النِّسَائِ اللَّاتِیْ یُتَمَتَّعُ بِہِنَّ شَیْء ٌ ، فَلْیُفَارِقْہُنَّ .فَدَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ ذٰلِکَ الْعَقْدَ الْمُتَقَدِّمَ ، لَا یُوْجِبُ دَوَامَ الْعَقْدِ لِلْأَبَدِ ، لِأَنَّہٗ لَوْ کَانَ یُوْجِبُ دَوَامَ الْعَقْدِ لِلْأَبَدِ ، لَکَانَ یُفْسَخُ الشَّرْطُ الَّذِیْ کَانَا تَعَاقَدَا بَیْنَہُمَا ، وَلَا یُفْسَخُ النِّکَاحُ اِذَا کَانَ قَدْ ثَبَتَ عَلَیْ صِحَّۃٍ وَجَوَازٍ قَبْلَ النَّہْیِ .فَفِیْ أَمْرِہٖ اِیَّاہُمْ بِالْمُفَارَقَۃِ ، دَلِیْلٌ عَلٰی أَنَّ مِثْلَ ذٰلِکَ الْعَقْدِ لَا یَجِبُ بِہٖ مِلْکُ بُضْعٍ ، وَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ .
٤٢٣٤: شعبہ نے ابو جمرہ سے روایت کی ہے کہ میں نے ابن عباس (رض) سے عورتوں کے متعہ کے متعلق سوال کیا تو ان کے ایک آزاد کردہ غلام نے کہا یہ جہاد کے موقعہ پر ہوتا تھا جبکہ عورتوں کی تعداد تھوڑی ہوتی تھی حضرت ابن عباس (رض) نے یہ سن کر فرمایا تو نے سچ کہا۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ عمر فاروق (رض) ہیں جنہوں نے صحابہ کرام (رض) کی موجودگی میں متعہ سے منع فرمایا مگر ان میں سے کسی نے بھی ان کی اس بات کی مخالفت نہیں کی۔ پس یہ اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ اس ممانعت کے سلسلہ میں انھوں نے آپ کی اتباع کی اس متعہ کی ممانعت پر اتفاق کیا نیز یہ اس متعہ کے منسوخ ہونے کی دلیل اور حجت ہے۔ پھر ابن عباس (رض) کا یہ قول کہ یہ اس وقت جائز کیا گیا جب عورتیں کم تعداد میں تھیں جب ان کی تعداد زیادہ ہوگئی تو وہ علت اور وجہ ختم ہوگئی جس کے باعث اسے جائز کیا گیا تھا۔ اسی طرح حضرت ابو ذر (رض) کا قول کہ یہ ہمارے ساتھ مخصوص تھا تو اس میں اس بات کا احتمال ہے جس کا ابن عباس (رض) نے ذکر کیا کہ عورتوں کی تعداد کم تھی اور حضرت جابر (رض) کا یہ قول کہ ہم متعہ کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت عمر (رض) نے ہمیں اس سے منع کردیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ جابر (رض) کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ممانعت کا علم نہ ہوا ہو یہاں تک کہ حضرت عمر (رض) کے قول سے ان کو معلوم ہوا اور ان کا اس کو ترک کردینا جسے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لیے جائز قرار دیا تھا اس بات کی بین دلیل ہے کہ ان کے ہاں بھی اس کے منسوخ اور حرام ہونے پر دلیل قائم ہوچکی تھی۔ اس باب کے شروع میں متعہ کے جواز کے سلسلہ میں جو روایات نقل کی ہیں اس مذکورہ کلام سے ان کا منسوخ ہونا ضروری قرار پایا۔ بعض اہل علم نے فرمایا کہ جب چند دنوں کے لیے متعہ پر نکاح کیا جائے تو وہ نکاح ہمیشہ کے لیے جائز ہوجائے گا اور شرط ایام باطل ٹھہرے گی۔ اس کی دلیل یہ ہے۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب متعہ سے منع فرمایا تو ان صحابہ کرام سے فرمایا کہ جس شخص کے پاس ان عورتوں میں سے کوئی عورت ہو جن سے متعہ کیا جاتا ہے تو وہ اس کو جدا کر دے تو یہ اس بات کی دلالت ہے کہ پہلے ہونے والا یہ عقد (متعہ) دائمہ عقد کو لازم نہیں کرتا کیونکہ اگر وہ اس عقد کو ہمیشہ کے لیے واجب کرتا تو وہ شرط جس پر ان دونوں نے عقد کیا ہے باطل ہوجاتی اور نکاح فسخ نہ ہوتا اور جب نہی سے پہلے اس کی صحت اور جواز ثابت ہوگیا تو ان عورتوں کو جدا کرنے کے سلسلہ میں صحابہ کرام کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم ملا جو اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ اس قسم کے عقود سے ملک بضع حاصل نہیں ہوتی یہی امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔
امام طحاوی (رح) کا ارشاد : یہ عمر فاروق (رض) ہیں جنہوں نے صحابہ کرام (رض) کی موجودگی میں متعہ سے منع فرمایا مگر ان میں سے کسی نے بھی ان کی اس بات کی مخالفت نہیں کی۔ پس یہ اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ اس ممانعت کے سلسلہ میں انھوں نے آپ کی اتباع کی اس متعہ کی ممانعت پر اتفاق کیا نیز یہ اس متعہ کے منسوخ ہونے کی دلیل اور حجت ہے۔ پھر ابن عباس (رض) کا یہ قول کہ یہ اس وقت جائز کیا گیا جب عورتیں کم تعداد میں تھیں جب ان کی تعداد زیادہ ہوگئی تو وہ علت اور وجہ ختم ہوگئی جس کے باعث اسے جائز کیا گیا تھا۔ اسی طرح حضرت ابو ذر (رض) کا قول کہ یہ ہمارے ساتھ مخصوص تھا تو اس میں اس بات کا احتمال ہے جس کا ابن عباس (رض) نے ذکر کیا کہ عورتوں کی تعداد کم تھی اور حضرت جابر (رض) کا یہ قول کہ ہم متعہ کرتے رہے یہاں تک کہ حضرت عمر (رض) نے ہمیں اس سے منع کردیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہوسکتا ہے کہ جابر (رض) کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ممانعت کا علم نہ ہوا ہو یہاں تک کہ حضرت عمر (رض) کے قول سے ان کو معلوم ہوا اور ان کا اس کو ترک کردینا جسے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لیے جائز قرار دیا تھا اس بات کی بین دلیل ہے کہ ان کے ہاں بھی اس کے منسوخ اور حرام ہونے پر دلیل قائم ہوچکی تھی۔
نوٹ : یہ ہوا اس باب کے شروع میں متعہ کے جواز کے سلسلہ میں جو روایات نقل کی ہیں اس مذکورہ کلام سے ان کا منسوخ ہونا ضروری قرار پایا۔
بعض اہل علم کا قول : بعض اہل علم نے فرمایا کہ جب چند دنوں کے لیے متعہ پر نکاح کیا جائے تو وہ نکاح ہمیشہ کے لیے جائز ہوجائے گا اور شرط ایام باطل ٹھہرے گی۔ اس کی دلیل یہ ہے۔
دلیل : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب متعہ سے منع فرمایا تو ان صحابہ کرام سے فرمایا کہ جس شخص کے پاس ان عورتوں میں سے کوئی عورت ہو جن سے متعہ کیا جاتا ہے تو وہ اس کو جدا کر دے تو یہ اس بات کی دلالت ہے کہ پہلے ہونے والا یہ عقد (متعہ) دائمہ عقد کو لازم نہیں کرتا کیونکہ اگر وہ اس عقد کو ہمیشہ کے لیے واجب کرتا تو وہ شرط جس پر ان دونوں نے عقد کیا ہے باطل ہوجاتی اور نکاح فسخ نہ ہوتا اور جب نہی سے پہلے اس کی صحت اور جواز ثابت ہوگیا تو ان عورتوں کو جدا کرنے کے سلسلہ میں صحابہ کرام کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم ملا جو اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ اس قسم کے عقود سے ملک بضع حاصل نہیں ہوتی یہی امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔

4235

۴۲۳۵: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ أَبِیْ قِلَابَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لِلْبِکْرِ سَبْعٌ ، وَلِلثَّیِّبِ ثَلَاثٌ .
٤٢٣٥: حضرت ابو قلابہ (رح) نے انس (رض) سے نقل کیا بکارہ عورت کے لیے سات دن اور ثیبہ کے لیے تین دن ہیں۔
اس سلسلہ میں کل دو معروف مذاہب بنتے ہیں :
نمبر 1: ثیبہ پر جب باکرہ سے نکاح کرے تو پہلے سات یا تین ایام اس کے لیے مخصوص کرے آئندہ سب میں برابری کرے اس کو ائمہ ثلاثہ اور ابراہیم نخعی ‘ سفیان (رح) وغیرہ نے اختیار کیا۔
نمبر 2: نئی اور پرانی بیویوں میں برابر اقامت اختیار کرے یہ ائمہ احناف ‘ حماد (رح) وغیرہ کا قول ہے۔
فریق اوّل : باکرہ سے شادی کرنے پر اس کے پاس زیادہ دن گزارنے ہوں گے پھر آئندہ باری ایام کے لحاظ سے ہوگی کسی کو دوسری پر برتری نہ ہوگی دلیل یہ روایات ہیں۔

4236

۴۲۳۶: حَدَّثَنَا صَالِحٌ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِیْ قِلَابَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : اِذَا تَزَوَّجَ الْبِکْرَ عَلَی الثَّیِّبِ أَقَامَ عِنْدَہَا سَبْعًا ، ثُمَّ قَسَمَ ، وَاِذَا تَزَوَّجَ الثَّیِّبَ أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلَاثًا .قَالَ خَالِدٌ فِیْ حَدِیْثِہٖ: وَلَوْ قُلْتُ اِنَّہٗ قَدْ رَفَعَ الْحَدِیْثَ لَصَدَّقْتُ ، وَلٰـکِنَّہٗ قَالَ : السُّنَّۃُ کَذٰلِکَ .
٤٢٣٦: ابو قلابہ نے انس (رض) سے روایت کی ہے کہ جب ثیبہ کے بعد بکرہ سے نکاح کرے تو اس کے ہاں سات دن ٹھہرے پھر باری مقرر کرے اور جب ثیبہ سے نکاح کرے تو اس کے پاس تین دن ٹھہرے۔
خالد راوی نے اپنی روایت میں فرمایا کہ اگر میں کہوں کہ حضرت انس (رض) نے اس کو مرفوعاً روایت کیا ہے تو یہ یقیناً میں سچ بولنے والا ہوگا لیکن انھوں نے فرمایا کہ سنت طریقہ اسی طرح ہے۔
تخریج : بخاری فی النکاح باب ١٠٠؍١٠١‘ مسلم فی الرضاع روایت ٤٣‘ ابو داؤد فی النکاح باب ٣٤‘ ترمذی فی النکاح باب ٤١‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ٢٦‘ دارمی فی النکاح ٣٧‘ موطا مالک فی النکاح ١٥‘ مسند احمد ٢؍١٧٨۔

4237

۴۲۳۷: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا قِلَابَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : السُّنَّۃُ اِذَا تَزَوَّجَ الْبِکْرَ أَقَامَ عِنْدَہَا سَبْعًا ، وَاِذَا تَزَوَّجَ الثَّیِّبَ أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلَاثًا .
٤٢٣٧: ابو قلابہ نے انس (رض) سے نقل کیا کہ سنت یہ ہے کہ جب باکرہ سے شادی کرے تو اس کے ہاں سات روز قیام کرے اور جب ثیبہ سے نکاح کرے تو اس کے ہاں تین روز قیام کرے۔

4238

۴۲۳۸: حَدَّثَنَا أَبُوْ أُمَیَّۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ نُعَیْمٍ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ أَبِیْ قِلَابَۃَ ، عَنْ أَنَسٍ ، مِثْلَہٗ۔
٤٢٣٨: سفیان نے ایوب سے انھوں نے ابوقلابہ سے انھوں نے انس (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4239

۴۲۳۹: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ سَلْمَۃَ الْقَعْنَبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا مَالِکٌ ، عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیْلِ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : لِلْبِکْرِ سَبْعٌ ، وَلِلثَّیِّبِ ثَلَاثٌ
٤٢٣٩: حمیدالطویل نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے کہ انھوں نے فرمایا باکرہ کے لیے سات اور ثیبہ کے لیے تین دن ہیں۔

4240

۴۲۴۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٢٤٠: ابن وہب نے مالک سے پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4241

۴۲۴۱: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عُمَرَ الْحَوْضِیُّ ، قَالَ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ، عَنْ حُمَیْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : سُنَّۃُ الْبِکْرِ سَبْعٌ ، وَالثَّیِّبِ ثَلَاثًا .
٤٢٤١: حمید نے حضرت انس (رض) سے روایت کی ہے کہ باکرہ کے لیے سنت سات روز اور ثیبہ کے لیے تین روز ہیں۔

4242

۴۲۴۲: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ غَسَّانَ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرٌ ، قَالَ : ثَنَا حُمَیْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : اِذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ الْبِکْرَ وَعِنْدَہُ غَیْرُہَا ، فَلَہَا سَبْعٌ ، ثُمَّ یَقْسِمُ .وَاِذَا تَزَوَّجَ الثَّیِّبَ ، فَثَلَاثٌ ، ثُمَّ یَقْسِمُ.
٤٢٤٢: حمید نے انس (رض) سے نقل کیا کہ جب آدمی باکرہ سے شادی کرے اور اس کے ہاں اور بیوی بھی ہو تو باکرہ کے لیے سات دن گزارے پھر وقت تقسیم کرے اور جب ثیبہ سے شادی کرے تو پھر تین دن گزارے پھر باہمی تقسیم کرے۔

4243

۴۲۴۳: حَدَّثَنَا صَالِحٌ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا یَقُوْلُ مِثْلَ ذٰلِکَ ، وَزَادَ أَنَّہٗ قَالَ وَلَوْ قُلْتُ :اِنَّہٗ قَدْ رَفَعَ الْحَدِیْثَ لَصَدَّقْتُ ، وَلٰـکِنَّہٗ قَالَ : السُّنَّۃُ کَذٰلِکَ .
٤٢٤٣: حمید کہتے ہیں کہ میں نے انس (رض) سے سنا کہ وہ بھی اسی طرح فرماتے تھے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ اگر میں یہ کہوں کہ انھوں نے حدیث کو مرفوع بیان کیا ہے تو میں کہنے میں سچا ہوں گا لیکن انھوں نے فرمایا سنت اسی طرح ہے۔

4244

۴۲۴۴: حَدَّثَنَا صَالِحٌ قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حُمَیْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَصَابَ صَفِیَّۃَ بِنْتَ حُیَی وَاِتَّخَذَہَا أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلَاثًا .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ الرَّجُلَ اِذَا تَزَوَّجَ الثَّیِّبَ أَنَّہٗ بِالْخِیَارِ ، اِنْ شَائَ سَبَّعَ لَہَا، وَسَبَّعَ لِسَائِرِ نِسَائِہِ وَاِنْ شَائَ أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلَاثًا ، وَدَارَ عَلَی بَقِیَّۃِ نِسَائِہِ یَوْمًا یَوْمًا ، أَوْ لَیْلَۃً لَیْلَۃً ، وَاحْتَجُّوْا فِیْمَا ذَکَرُوْا بِہٰذَا الْحَدِیْثِ ، وَبِحَدِیْثِ أُمِّ سَلْمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا .
٤٢٤٤: حمید نے انس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب صفیہ بنت حیی سے نکاح کیا تو اس کے ہاں تین روز قیام فرمایا۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ علماء کی ایک جماعت کا خیال یہ ہے کہ جب کوئی شخص ثیبہ سے نکاح کرے تو اسے اختیار ہے اگر چاہے تو اس کے لیے سات روز مقرر کرے اور باقی بیویوں کے لیے بھی سات دن مقرر کرے اور اگر چاہے تو اس کے ہاں تین روز قیام کرے اور باقی بیویوں کے پاس ایک ایک روز اور ایک ایک رات چکر لگائے ان کی مستدل یہ روایت ہے جو کہ امّ سلمہ (رض) نے روایت کی ہے۔
امام طحاوی (رح) کا قول : علماء کی ایک جماعت کا خیال یہ ہے کہ جب کوئی شخص ثیبہ سے نکاح کرے تو اسے اختیار ہے اگر چاہے تو اس کے لیے سات روز مقرر کرے اور باقی بیویوں کے لیے بھی سات سات دن مقرر کرے اور اگر چاہے تو اس کے ہاں تین روز قیام کرے اور باقی بیویوں کے پاس ایک ایک روز اور ایک ایک رات چکر لگائے ان کی مستدل یہ روایت ہے جو کہ امّ سلمہ (رض) نے روایت کی ہے۔

4245

۴۲۴۵: کَمَا حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ قَالَ : لَمَّا بَنَیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِأُمِّ سَلْمَۃَ ، قَالَ لَہَا لَیْسَ بِک عَلٰی أَہْلِک ہَوَانٌ اِنْ شِئْتُ سَبَّعْتُ لَکَ، وَاِلَّا فَثَلَّثْتُ ، ثُمَّ أَدُوْرُ .
٤٢٤٥ : عبدالملک بن ابی بکر نے بیان کیا کہ جب شب زفاف کے لیے آپ امّ سلمہ (رض) کے ہاں تشریف لے گئے تو آپ نے ان سے فرمایا تمہاری وجہ سے تمہارے خاندان کو کچھ سبکی نہ ہوگی اگر تم پسند کرو تو میں تمہارے پاس سات دن رہوں ورنہ تین دن قیام کروں گا پھر دوسری ازواج کے ہاں جاؤں گا۔
تخریج : مسلم فی الرضاع روایت ٤١؍٤٢‘ ابو داؤد فی النکاح باب ٣٤‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ٢٦‘ دارمی فی النکاح باب ٢٧‘ مالک فی النکاح ١٤‘ مسند احمد ٦‘ ٢٩٢؍٢٩٥‘ ٣٠٨؍٣١٤‘ ٣٢٠؍٣٢١۔

4246

۴۲۴۶: حَدَّثَنَا صَالِحٌ ، قَالَ : ثَنَا الْقَعْنَبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا مَالِکٌ .ح
٤٢٤٦: قعنبی نے مالک سے روایت نقل کی ہے۔

4247

۴۲۴۷: وَحَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ ، عَنْ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، ہُوَ ابْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِیْنَ تَزَوَّجَ أُمَّ سَلْمَۃَ ، فَأَصْبَحَتْ عِنْدَہُ قَالَ لَیْسَ بِک عَلٰی أَہْلِک ہَوَانٌ ، اِنْ شِئْتُ سَبَّعْت عِنْدَکَ وَسَبَّعْت عِنْدَہُنَّ ، وَاِنْ شِئْتُ ثَلَّثْتُ ثُمَّ دُرْت قَالَتْ : ثَلِّثْ.
٤٢٤٧: ابوبکر بن عبدالرحمن نے حارث بن عبدالرحمن سے بیان کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب امّ سلمہ (رض) سے شادی کی اور ان کے ہاں صبح کی تو آپ نے فرمایا تمہاری وجہ سے تمہارے خاندان کو کچھ بھی سبکی نہ ہوگی اگر تم چاہو تو میں تمہارے ہاں سات دن گزارتا ہوں اور سات دن ان کے ہاں گزاروں گا اور اگر تم پسند کرو تو تین روز تمہارے ہاں قیام کروں گا پھر دوسری بیویوں کے ہاں جاؤں گا انھوں نے تین پر رضامندی ظاہر کی۔
تخریج : گزشتہ روایت ٤٢٤٦ کی تخریج پیش نظر رہے۔

4248

۴۲۴۸: حَدَّثَنَا أَبُوْ أُمَیَّۃَ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِیْ بَکْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ أُمِّ سَلْمَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأُمِّ سَلْمَۃَ ، حِیْنَ تَزَوَّجَہَا مَا بِک عَلٰی أَہْلِک ہَوَانٌ ، اِنْ شِئْتُ سَبَّعْتُ لَکَ، وَاِنْ سَبَّعْتُ لَکَ، سَبَّعْتُ لِنِسَائِی .قَالُوْا : فَلَمَّا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنْ شِئْتُ سَبَّعْتُ لَکَ، وَاِلَّا فَثَلَّثْتُ ، ثُمَّ أَدُوْرُ دَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ الثَّلَاثَ حَقٌّ لَہَا دُوْنَ سَائِرِ النِّسَائِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : اِنْ ثَلَّثَ لَہَا ، ثَلَّثَ لِسَائِرِ نِسَائِہٖ، وَاِنْ سَبَّعَ لَہَا ، سَبَّعَ لِسَائِرِ نِسَائِہٖ۔ وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِحَدِیْثِ أُمِّ سَلْمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہَا اِنْ سَبَّعْت عِنْدَکَ، سَبَّعْتُ عِنْدَہُنَّ .
٤٢٤٨: عبدالملک بن ابی بکر بن عبدالرحمن بن حارث بن ہشام نے اپنے والد سے انھوں نے امّ سلمہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے امّ سلمہ (رض) کو فرمایا جبکہ ان سے شادی کی۔ تمہاری وجہ سے تمہارے خاندان کی بےعزتی نہ ہوگی اگر تم پسند کرو تو تمہارے ہاں سات دن گزاروں گا ورنہ تین ایام۔ پھر دیگر ازواج کے ہاں جاؤں گا۔ فریق ثانی کا مؤقف یہ ہے کہ اگر اس کے ہاں تین دن گزارے گا تو تمام عورتوں کے لیے تین دن گزارنے ہوں گے اور اگر ان کے لیے سات دن گزارے تو دیگر تمام بیویوں کے لیے بھی سات دن ہوں گے اس سلسلہ میں حضرت امّ سلمہ (رض) کی روایت سے استدلال کیا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا اگر میں تمہارے ہاں سات دن گزاروں گا تو ان کے ہاں بھی سات دن گزاروں گا۔
حاصل روایت : ان روایات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ دوسری عورتوں کے علاوہ تین ایام ان کا حق ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف : اگر اس کے ہاں تین دن گزارے گا تو تمام عورتوں کے لیے تین دن گزارنے ہوں گے اور اگر ان کے لیے ساتھ گزارے تو دیگر تمام بیویوں کے لیے بھی تین دن ہوں گے اس سلسلہ میں حضرت امّ سلمہ (رض) کی روایت سے استدلال کیا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا اگر میں تمہارے ہاں سات دن گزاروں گا تو ان کے ہاں بھی سات دن گزاروں گا۔

4249

۴۲۴۹: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ .ح .
٤٢٤٩: یزید بن ہارون نے حماد بن سلمہ سے روایت نقل کی ہے۔

4250

۴۲۵۰: وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ سَلْمَۃَ ، مُوْسَی بْنُ اِسْمَاعِیْلَ الْمُنْقِرِیُّ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ح .
٤٢٥٠: موسیٰ بن اسماعیل منقری نے حماد بن سلمہ سے انھوں نے ثابت سے روایت نقل کی ہے۔

4251

۴۲۵۱: وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا آدَم بْنُ أَبِیْ اِیَاسٍ ، قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیْرَۃِ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِیْ سَلْمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہَا - لَمَّا بَنَی بِہَا وَأَصْبَحَتْ عِنْدَہُ - اِنْ شِئْتُ سَبَّعْتُ لَکَ وَاِنْ سَبَّعْتُ لَک سَبَّعْتُ لِنِسَائِی .
٤٢٥١: سلیمان بن مغیرہ نے ثابت سے انھوں نے عمر بن ابی سلمہ (رض) سے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شب زفاف جب ان کے ہاں گزاری اور ان کے ہاں صبح کی تو فرمایا اگر تم چاہو تو تمہارے ہاں سات دن گزارتا ہوں اور سات یوم دوسری عورتوں کے لیے ہوں گے۔

4252

۴۲۵۲: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا جُرَیْجٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ حَبِیْبُ بْنُ أَبِیْ ثَابِتٍ أَنَّ عَبْدَ الْحَمِیْدِ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ عَمْرٍو ، وَالْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ أَخْبَرَاہُ، أَنَّہُمَا سَمِعَا أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَارِثِ یُخْبِرُ عَنْ أُمِّ سَلْمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَرَضِیَ اللّٰہ عَنْہَا أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ، فَذَکَرَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔قَالُوْا : فَلَمَّا قَالَ لَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنْ سَبَّعْتُ لَکَ، سَبَّعْتُ لِنِسَائِی أَیْ : أَعْدِلُ بَیْنَکَ وَبَیْنَہُنَّ ، فَأَجْعَلُ لِکُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُنَّ سَبْعًا ، کَمَا أَقَمْت عِنْدَک سَبْعًا .کَانَ کَذٰلِکَ أَیْضًا اِذَا جَعَلَ لَہَا ثَلَاثًا ، جَعَلَ لِکُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُنَّ کَذٰلِکَ أَیْضًا .وَقَالَ أَصْحَابُ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی : فَمَا مَعْنَیْ قَوْلِہٖ ثُمَّ أَدُوْرُ ؟ .قِیْلَ لَہُمْ : یَحْتَمِلُ ، ثُمَّ أَدُوْرُ بِالثَّلَاثِ عَلَیْہِنَّ جَمِیْعًا ، لِأَنَّہٗ لَوْ کَانَتْ الثَّلَاثُ حَقًّا لَہَا ، دُوْنَ سَائِرِ النِّسَائِ ، لَکَانَ اِذَا أَقَامَ عِنْدَہَا سَبْعًا ، کَانَتْ ثَلَاثٌ مِنْہُنَّ ، غَیْرَ مَحْسُوْبَۃٍ عَلَیْہَا ، وَلَوَجَبَ أَنْ یَکُوْنَ لِسَائِرِ النِّسَائِ أَرْبَعٌ أَرْبَعٌ فَلَمَّا کَانَ الَّذِی لِلنِّسَائِ اِذَا أَقَامَ عِنْدَہَا سَبْعًا سَبْعًا ، لِکُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُنَّ ، کَانَ کَذٰلِکَ ، اِذَا أَقَامَ عِنْدَہَا ثَلَاثًا ، لِکُلِّ ، وَاحِدَۃٍ مِنْہُنَّ ثَلَاثٌ ثَلَاثٌ .ہَذَا ہُوَ النَّظْرُ الصَّحِیْحُ ، مَعَ اسْتِقَامَۃِ تَأْوِیْلِ ہٰذِہِ الْآثَارِ عَلَیْہِ، وَہُوَ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ .
٤٢٥٢: ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث نے امّ سلمہ امّ المؤمنین (رض) سے روایت کی ہے انھوں نے خود اسے بتلایا پھر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔ جب ان کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تمہارے ہاں سات دن گزاروں گا تو سات دن دوسری بیویوں کے لیے ہوں گے اور جب تین مقرر ہوں تو پھر دوسری بیویوں کے لیے بھی تین ہوں گے اور ان میں سے ہر ایک کے لیے اتنے دن ہوں گے۔ پہلے قول والوں نے کہا اگر آپ کا مطلب لیا جائے تو ثم ادور علی النساء کا کیا مطلب ہوگا۔
اس میں اس بات کا احتمال ہے کہ اگر اس کا مطلب یہ ہو کہ پھر میں تین تین دن کے ساتھ سب پر چکر لگاؤں گا کیونکہ اگر تین دن صرف امّ سلمہ (رض) کا حق ہوتا باقی ازواج کا حق نہ ہوتا تو باقی ازواج کے ہاں سات دن ٹھہرنے کی صورت میں ان کے تین دن امّ سلمہ (رض) کی باری سے شمار نہ ہوتے اور اس سے یہ لازم آتا کہ ہر ایک کے لیے چار چار دن ہوں تو جب حضرت امّ سلمہ (رض) کے پاس سات یوم ٹہرنے کی صورت میں ہر ایک کے لیے سات سات ہوئے تو اسی طرح ان امّ سلمہ (رض) کے پاس تین دن ٹھہرنے سے ان میں سے ہر ایک کے لیے تین تین دن مقرر ہوئے۔
حاصل روایات : ان روایات کے معانی کو قائم رکھتے ہوئے صحیح قیاس یہی ہے اور امام ابوحنیفہ اور ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول بھی یہی ہے۔

4253

۴۲۵۳: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوْنُسَ ، وَصَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یَزِیْدَ الْمُقْرِیْ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ أَبِیْ أَیُّوْبَ ، عَنْ أَبِی الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : حَدَّثَتْنِیْ جُدَامَۃُ قَالَتْ : ذُکِرَ عِنْدَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْعَزْلُ ، فَقَالَ ذٰلِکَ الْوَأْدُ الْخَفِیُّ
٤٢٥٣: عروہ نے عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ مجھے حضرت جد امہ بنت وہب اسدیہ (رض) نے بیان کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس عزل کا ذکر کیا گیا تو آپ نے فرمایا یہ خفی زندہ درگور کرنا ہے۔
تخریج : مسلم فی النکاح ١٤١‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ٦١‘ مسند احمد ٦؍٣٦١‘ ٤٣٤۔

4254

۴۲۵۴: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوْبَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ أَبُو الْأَسْوَدِ ، قَالَ : ثَنَا عُرْوَۃُ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنْ جُدَامَۃَ بِنْتِ وَہْبٍ الْأَسْدِیَۃِ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہٗ۔
٤٢٥٤: عروہ نے حضرت عائشہ (رض) انھوں نے جد امہ بنت وہب اسدیہ سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کی ہے۔

4255

۴۲۵۵: حَدَّثَنَا رَبِیْعُ الْجِیْزِیِّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ زُرْعَۃَ ، قَالَ : قَالَ أَخْبَرَنَا حَیْوَۃُ ، عَنْ أَبِی الْأَسْوَدِ أَنَّہٗ سَمِعَ عُرْوَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنْ جُدَامَۃَ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہٗ۔قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَکَرِہَ قَوْمٌ الْعَزْلَ لِہٰذَا الْأَثَرِ الْمَرْوِیِّ فِیْ کَرَاہَۃِ ذٰلِکَ وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَلَمْ یَرَوْا بِہٖ بَأْسًا اِذَا أَذِنَتِ الْحُرَّۃُ لِزَوْجِہَا فِیْہِ، فَاِنْ مَنَعَتْہُ مِنْ ذٰلِکَ لَمْ یَسَعْہُ أَنْ یَعْزِلَ عَنْہَا .وَقَدْ خَالَفَہُمْ فِیْ ہٰذَا قَوْمٌ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا لَہٗ : أَنْ یَعْزِلَ عَنْہَا ، اِنْ شَائَ تْ ، أَوْ أَبَتْ .وَالْقَوْلُ الْأَوَّلُ فِیْ ہٰذَا - عِنْدَنَا - أَصَحُّ الْقَوْلَیْنِ ، وَذٰلِکَ أَنَّا رَأَیْنَا الزَّوْجَ لَہٗ أَنْ یَأْخُذَ الْمَرْأَۃَ بِأَنْ یُجَامِعَہَا وَاِنْ کَرِہَتْ ذٰلِکَ ، وَلَہٗ أَنْ یَأْخُذَہَا بِأَنْ یُفْضِیَ اِلَیْہَا وَلَا یَعْزِلَ عَنْہَا .فَکَانَ لَہٗ أَنْ یَأْخُذَہَا بِأَنْ یُفْضِیَ اِلَیْہَا فِیْ جِمَاعِہٖ اِیَّاہَا ، کَمَا یَأْخُذُہَا بِأَنْ یُجَامِعَہَا .وَکَانَ لِلْمَرْأَۃِ أَنْ تَأْخُذَ زَوْجَہَا بِأَنْ یُجَامِعَہَا ، فَکَانَ لَہَا أَنْ تَأْخُذَہٗ بِأَنْ یُفْضِیَ اِلَیْہَا ، کَمَا لَہٗ أَنْ یَأْخُذَہَا بِأَنْ یُجَامِعَہَا وَأَنْ یُفْضِیَ اِلَیْہَا وَکَانَ حَقُّ کُلِّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا فِیْ ذٰلِکَ عَلٰی صَاحِبِہٖ سَوَائً ، وَکَانَ مِنْ حَقِّہِ أَنْ یُفْضِیَ اِلَیْہَا فِیْ جِمَاعِہَا اِنْ أَحَبَّتْ وَاِنْ ہَرَّتْ أَیْ کَرِہَتْ ہِیَ ذٰلِکَ .فَالنَّظْرُ - عَلٰی مَا ذَکَرْنَا - أَنْ یَکُوْنَ کَذٰلِکَ مِنْ حَقِّہَا ہِیَ أَیْضًا عَلَیْہِ، أَنْ یُفْضِیَ اِلَیْہَا فِیْ جِمَاعِہِ اِیَّاہَا اِنْ أَحَبَّ ذٰلِکَ وَاِنْ کَرِہَ .وَہٰذَا ہُوَ النَّظْرُ فِیْ ہٰذَا ، وَہُوَ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ .وَلِلْمَوْلَی فِیْ قَوْلِہِمْ جَمِیْعًا عِنْدَ مَنْ کَرِہَ الْعَزْلَ أَصْلًا ، أَنْ یُجَامِعَ أَمَتَہُ وَیَعْزِلَ عَنْہَا فِیْ جِمَاعِہٖ، وَلَا یَسْتَأْذِنَہَا فِیْ ذٰلِکَ وَاِنْ کَانَتْ لِرَجُلٍ زَوْجَۃٌ مَمْلُوْکَۃٌ ، فَأَرَادَتْ أَنْ یَعْزِلَ عَنْہَا ، فَاِنَّ أَبَا حَنِیْفَۃَ ، وَأَبَا یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدًا ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ کَانُوْا یَقُوْلُوْنَ فِیْ ذٰلِکَ - فِیْمَا حَدَّثَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مَعْبَدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِیْ یُوْسُفَ عَنْ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ - أَنَّ الْاِذْنَ فِیْ ذٰلِکَ اِلَی مَوْلَی الْأَمَۃِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أَبِیْ یُوْسُفَ خِلَافُ ہٰذَا الْقَوْلِ .
٤٢٥٥: عروہ نے حضرت عائشہ (رض) سے انھوں نے جد امہ سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ بعض لوگوں نے اس اثر کی وجہ سے عزل کو مکروہ قرار دیا ہے۔ دوسری جماعت کا قول یہ ہے کہ اس میں کچھ کراہت نہیں جبکہ حرہ اپنے خاوند کو اجازت دے اور اگر عورت اس سے منع کرے تو وہ عزل نہیں کرسکتا۔ عورت چاہے یا نہ چاہے بہرصورت خاوند کو عزل کا حق حاصل ہے۔ ہمارے ہاں قول اوّل زیادہ درست ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ خاوند کو حق حاصل ہے کہ وہ جماع کے لیے زبردستی کرے۔ اگرچہ عورت اس بات کو ناپسند کرے اور خاوند کو یہ بھی اختیار ہے کہ اسے انزال کے لیے زبردستی کرے اور اس سے انزال کے وقت الگ نہ ہو تو جب خاوند کو جماع کی صورت میں جبراً انزال کا حق ہے جس طرح کہ وہ جماع کے سلسلہ میں اسے قابو کرسکتا ہے اور عورت بھی جماع کے لیے خاوند کو زبردستی پکڑ سکتی ہے اس کو یہ بھی اختیار ہے کہ خاوند کو اپنے (اندر) انزال پر مجبور کرے جیسا کہ اس کو جماع پر مجبور کرسکتی ہے جب دونوں کا حق ایک دوسرے پر برابر ہے خاوند کا حق ہے کہ وہ جماع کی صورت میں عورت تک پہنچے (قربت کرے) خواہ عورت پسند کرے یا ناپسند۔ گزشتہ بات پر قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ عورت کا بھی اسی طرح حق ہے کہ خاوند جماع کرتے ہوئے اس تک پہنچے (رحم میں منی پہنچائے) مرد خواہ اس بات کو پسند کرے یا ناپسند۔ اس سلسلہ میں قیاس یہی ہے اور امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا بھی یہی قول ہے۔ لونڈی کے سلسلہ میں حکم : مالک کو اپنی لونڈی کے سلسلہ میں تمام ائمہ کے ہاں عزل کرنا درست ہے جو حرہ کے متعلق عزل کو مکروہ قرار دیتے ہیں یہاں وہ بھی درست قرار دیتے ہیں اس میں لونڈی سے اجازت قطعاً ضروری نہیں۔ اگر کسی شخص کی بیوی کسی دوسرے کی مملوکہ ہو اور وہ خاوند اس سے عزل کرنا چاہتا ہو تو اس سلسلہ میں امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف اور محمد (رح) کا قول علی بن حسن کی روایت کے مطابق یہ ہے کہ امام ابو یوسف ‘ ابوحنیفہ (رح) آقا سے اذن کو ضروری قرار دیتے ہیں اور امام ابو یوسف (رح) سے اس کے خلاف قول بھی منقول ہے۔ ملاحظہ ہو۔

4256

۴۲۵۶: حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِیْ عِمْرَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ شُجَاعٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ زِیَادٍ ، عَنْ أَبِیْ یُوْسُفَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ قَالَ : الْاِذْنُ فِیْ ذٰلِکَ اِلَی الْأَمَۃِ لَا اِلَی مَوْلَاہَا .قَالَ ابْنُ أَبِیْ عِمْرَانَ : ہَذَا ہُوَ النَّظْرُ عَلٰی أُصُوْلِ مَا بُنِیَ عَلَیْہِ ہٰذَا الْبَابُ ، لِأَنَّہَا لَوْ أَبَاحَتْ لِزَوْجِہَا تَرْکَ جِمَاعِہَا ، کَانَ مِنْ ذٰلِکَ فِیْ سَعَۃٍ ، وَلَمْ یَکُنْ لِمَوْلَاہَا أَنْ یَأْخُذَ زَوْجَہَا بِأَنْ یُجَامِعَہَا .فَلَمَّا کَانَ الْجِمَاعُ الْوَاجِبُ عَلَی زَوْجِہَا اِلَیْہَا ، أَخَذَ زَوْجُہَا بِہٖ ، لَا اِلَی مَوْلَاہَا ، کَانَ ذٰلِکَ الْاِفْضَائُ فِیْ ذٰلِکَ الْجِمَاعِ الْأَخْذُ بِہٖ اِلَیْہَا ، لَا اِلَی مَوْلَاہَا ، فَہٰذَا ہُوَ النَّظْرُ فِیْ ہٰذَا .وَأَنْکَرَ ہٰؤُلَائِ جَمِیْعًا ، الَّذِیْنَ أَبَاحُوْا الْعَزْلَ ، مَا فِیْ حَدِیْثِ جُدَامَۃَ مِمَّا رَوَتْہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ قَوْلِہٖ فِیْہِ اِنَّہٗ الْوَأْدُ الْخَفِیُّ وَرَوَوْا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنْکَارَ ذٰلِکَ الْقَوْلِ عَلَی مَنْ قَالَہٗ۔وَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ ،
٤٢٥٦: حسن بن زیادہ نے اب ویوسف (رح) سے نقل کیا کہ اس سلسلہ میں لونڈی کو اختیار ہوگا آقا کو اختیار نہ ہوگا۔ ابن ابی عمران کہتے ہیں کہ جن اصولوں پر اس باب کی بنیاد ہے اس میں نظر کا تقاضا یہی ہے کیونکہ اگر اس نے اپنے خاوند کے لیے ترک جماع کو مباح کردیا تو یہ اس کو اختیار ہے اس کے مالک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اس کے خاوند کو اس کے جماع پر مجبور کرے۔ پس جبکہ جماع واجب کا اختیار لونڈی کو ہے کہ وہ اپنے خاوند کو زبردستی اس کے لیے مجبور کرسکتی ہے تو آقا کو اختیار نہیں کہ س جماع میں انزال کرانے کے لیے خاوند کو پکڑے اور مجبور کرنے کا اختیار لونڈی کو ہے اس کے مالک کو نہیں۔ تقاضائے نظر تو اس سلسلہ میں یہی ہے ان تمام حضرات نے جنہوں نے عزل کو جائز قرار دیا انھوں نے حضرت جدامہ (رض) والی روایت کے الفاظ جو انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کئے ہیں کہ یہ مخفی زندہ درگور کرنا ہے اس قول کی صحت سے انکار کیا ہے اور اس سلسلہ میں یہ روایت نقل کی ہے۔

4257

۴۲۵۷: مَا حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامُ بْنُ أَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ .ح .
٤٢٥٧: ابو داؤد نے ہشام بن ابی عبداللہ سے روایت کی۔

4258

۴۲۵۸: وَحَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، عَنْ ہِشَامٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِیْ کَثِیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ عَنْ أَبِیْ رِفَاعَۃَ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّ عِنْدِیْ جَارِیَۃً ، وَأَنَا أَعْزِلُ عَنْہَا ، وَأَنَا أَکْرَہُ أَنْ تَحْمِلَ ، وَأَشْتَہِی مَا یَشْتَہِی الرِّجَالُ ، وَاِنَّ الْیَہُوْدَ یَقُوْلُوْنَ ہِیَ الْمَوْئُ وْدَۃُ الصُّغْرَی .فَقَالَ لَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ کَذَبَتْ یَہُوْدُ ، لَوْ أَنَّ اللّٰہَ أَرَادَ أَنْ یَخْلُقَہٗ، لَمْ تَسْتَطِعْ أَنْ تَصْرِفَہُ .
٤٢٥٨: ہشام نے یحییٰ بن ابی کثیر انھوں نے محمد بن عبدالرحمن انھوں نے ابو رفاعہ سے انھوں نے ابو سعیدالخدری (رض) سے روایت کی ہے کہ ایک شخص جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور اس نے عرض کیا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے پاس ایک لونڈی ہے اور میں اس سے عزل کرتا ہوں کیونکہ مجھے اس کا حاملہ ہونا پسند نہیں اور میں اس سے وہی کچھ چاہتا ہوں جو دوسرے مرد عورت سے چاہتے ہیں (یعنی جماع) اور یہودی کہتے ہیں کہ یہ چھوٹا زندہ درگور ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہودی جھوٹ بولتے ہیں اللہ تعالیٰ کسی بچے کو پیدا کرنا چاہے تو تم اس کو روک نہیں سکتے۔
تخریج : ابو داؤد فی النکاح باب ٤٨‘ مسند احمد ٣‘ ٣٣؍٥٣۔

4259

۴۲۵۹: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ہَارُوْنُ بْنُ اِسْمَاعِیْلَ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمُبَارَکِ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِیْ کَثِیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ أَبِیْ مُطِیْعِ بْنِ رِفَاعَۃَ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہٗ۔
٤٢٥٩: ابو مطیع بن رفاعہ نے ابو سعید خدری (رح) سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کی ہے۔

4260

۴۲۶۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عَیَّاشُ بْنُ عُقْبَۃَ الْحَضَرِیُّ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ وَرْدَانَ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : بَلَغَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْیَہُوْدَ یَقُوْلُوْنَ اِنَّ الْعَزْلَ ہُوَ الْمَوْئُ وْدَۃُ الصُّغْرَی فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَذَبَتْ یَہُوْدُ ثُمَّ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَوْ أَفْضَیْتُ لَمْ یَکُنْ اِلَّا بِقَدَرٍ .
٤٢٦٠: موسیٰ بن وزدان نے ابو سعیدالخدری (رض) سے نقل کیا ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات پہنچی کہ یہود عزل کو چھوٹا زندہ درگور کہتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہودی جھوٹ بولتے ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مزید یہ بات فرمائی اگر تم عورت تک پہنچ بھی جاؤ تو وہی ہوگا جو تقدیر میں ہے۔

4261

۴۲۶۱: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا عَیَّاشٌ الرَّقَّامُ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلٰی، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اِبْرَاھِیْمَ عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ أَبِیْ أُمَامَۃَ بْنِ سَہْلٍ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : أَقَمْتُ جَارِیَۃً لِیْ بِسُوْقِ بَنِیْ قَیْنُقَاعَ ، فَمَرَّ بِیْ یَہُوْدِیٌّ ، فَقَالَ : مَا ہٰذِہِ الْجَارِیَۃُ ؟ قُلْتُ :جَارِیَۃٌ لِی .قَالَ : أَکُنْتُ تُصِیْبُہَا ؟ قُلْتُ :نَعَمْ ، قَالَ : فَلَعَلَّ فِیْ بَطْنِہَا مِنْک سَخْلَۃً ؟ قَالَ : قُلْتُ :اِنِّیْ کُنْتُ أَعْزِلُ عَنْہَا ، قَالَ تِلْکَ الْمَوْئُ وْدَۃُ الصُّغْرَی .فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لَہٗ فَقَالَ کَذَبْتُ یَہُوْدُ ، کَذَبْتُ یَہُوْدُ .فَہٰذَا أَبُوْ سَعِیْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، قَدْ حَکٰی عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِکْذَابَ مَنْ زَعَمَ أَنَّ الْعَزْلَ مَوْئُ وْدَۃٌ .ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنْ عَلِیْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ رَفْعُ ذٰلِکَ ، وَالتَّنْبِیْہُ عَلٰی فَسَادِہٖ، بِمَعْنًی لَطِیْفٍ حَسَنٍ .
٤٢٦١: ابو سلمہ بن سہل نے حضرت ابو سعید خدری (رض) سے روایت کی ہے کہ میں بنو قینقاع کے بازار میں اپنی لونڈی کے ساتھ مقیم تھا میرے پاس ایک یہودی آیا اس نے کہا یہ لونڈی کون ہے ؟ میں نے کہا یہ میری لونڈی ہے اس نے کہا کیا تم اس سے جماع کرتے ہو میں نے کہا ہاں اس نے کہا شاید اس کے پیٹ میں تمہارا بچہ ہوگا میں نے کہا میں تو اس سے عزل کرتا ہوں یہودی کہنے لگا یہ تو چھوٹے قسم کا زندہ درگور کرنا ہے ابو سعید کہتے ہیں کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کی خدمت میں یہ بات پیش کی آپ نے فرمایا یہودی نے جھوٹ بولا ہے یہودی نے جھوٹ بولا ہے۔ حضرت ابو سعید (رض) خدری جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کر رہے ہیں کہ عزل کو زندہ درگور کہنے والا کذاب ہے کذاب ہے۔ پھر اس سلسلہ میں حضرت علی (رض) کا ارشاد اس قول کی غلطی پر خوبصورت انداز سے شاندار تنبیہ ہے۔
نوٹ : یہ ابو سعید (رض) جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کر رہے ہیں کہ عزل کو زندہ درگور کہنے والا کذاب ہے کذاب ہے۔

4262

۴۲۶۲: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُکَیْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ مَعْمَرُ بْنُ أَبِیْ حَبِیْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَدِیِّ بْنِ الْخِیَارِ ، قَالَ : تَذَاکَرَ أَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عِنْدَ عُمَرَ الْعَزْلَ ، فَاخْتَلَفُوْا فِیْہِ .فَقَالَ عُمَرُ : قَدْ اخْتَلَفْتُمْ وَأَنْتُمْ أَہْلُ بَدْرٍ الْأَخْیَارُ ، فَکَیْفَ بِالنَّاسِ بَعْدَکُمْ ؟ اِذْ تَنَاجَیْ رَجُلَانِ فَقَالَ عُمَرُ : مَا ہٰذِہِ الْمُنَاجَاۃُ ؟ قَالَ : اِنَّ الْیَہُوْدَ تَزْعُمُ أَنَّہَا الْمَوْئُ وْدَۃُ الصُّغْرَی .فَقَالَ عَلِیٌّ : اِنَّہَا لَا تَکُوْنُ مَوْئُ وْدَۃً حَتّٰی تَمُرَّ بِالتَّارَاتِ السَّبْعِ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلَالَۃٍ مِنْ طِیْنٍ اِلٰی آخِرِ الْآیَۃِ .
٤٢٦٢: معمر بن ابی حبیبہ نے عبداللہ بن عدی بن خیار (رض) سے روایت کی ہے کہ حضرت عمر (رض) کی موجودگی میں صحابہ کرام (رض) نے عزل کے مسئلہ میں باہم گفتگو کی تو ان کے درمیان اختلاف ہوا۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا تم لوگ اختلاف کرتے ہو حالانکہ تم منتخب شدہ اہل بدر ہو تمہارے بعد والے لوگوں کا اس سلسلہ میں کیا حال ہوگا اس دوران دو آدمی باہمی سرگوشی کرنے لگے تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا یہ سرگوشی کیا ہے ؟ کسی نے کہا یہود کا خیال یہ ہے کہ یہ چھوٹے قسم کا زندہ درگور کرنا ہے تو حضرت علی (رض) نے فرمایا یہ زندہ درگور کرنا نہیں یہاں تک کہ تم سات باروں سے گزر جاؤ اور آپ نے استشہاد میں یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ولقد خلقناالانسان من سلالۃ من طین سورة المؤمنون ١٢ سے آیت کے آخر تک۔ تو حضرت علی (رض) نے بتلایا کہ زندہ درگور وہاں ہوتا ہے جہاں پہلے سے روح پھونکی جا چکی ہو اور اس سے پہلے پہلے جب تک اس میں روح پھونکی نہیں جاتی وہ بےجان ہے زندہ درگور نہیں ہے۔ حضرت علی (رض) کے قول کے مشابہ ابن عباس (رض) کا قول بھی موجود ہے۔

4263

۴۲۶۳: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یَزِیْدَ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبٍ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عُبَیْدَ بْنَ رِفَاعَۃَ الْأَنْصَارِیِّ ، قَالَ: تَذَاکَرَ أَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْعَزْلَ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہُ فَتَعَجَّبَ عُمَرُ مِنْ قَوْلِہٖ ، وَقَالَ : جَزَاک اللّٰہُ خَیْرًا .فَأَخْبَرَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہٗ لَا مَوْئُ وْدَۃَ اِلَّا مَا قَدْ نُفِخَ فِیْہِ الرُّوْحُ قَبْلَ ذٰلِکَ ، وَأَمَّا مَا لَمْ یُنْفَخْ فِیْہِ الرُّوْحُ ، فَاِنَّمَا ہُوَ مَوَاتٌ غَیْرُ مَوْئُ وْدَۃٍ .وَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا أَیْضًا نَظِیْرُ مَا ذَکَرْنَاہٗ، عَنْ عَلِیْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ .
٤٢٦٣: معمر بن ابی حبیبہ سے روایت ہے کہ حضرت عبید بن رفاعہ انصاری (رض) سے میں نے سنا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب نے عزل کے متعلق باہمی مذاکرہ کیا پھر انھوں نے پہلی روایت کی طرح روایت نقل کی حضرت عمر (رض) نے علی (رض) کی بات کو بہت پسند کیا اور فرمایا جزاک اللہ تعالیٰ ۔
تو حضرت علی (رض) نے بتلایا کہ زندہ درگور وہاں ہوتا ہے جہاں پہلے سے روح پھونکی جا چکی ہو اور اس سے پہلے پہلے جب تک اس میں روح پھونکی نہیں جاتی وہ بےجان ہے زندہ درگور نہیں ہے۔
حضرت علی (رض) کے قول کے مشابہ ابن عباس (رض) کا قول بھی موجود ہے۔

4264

۴۲۶۴: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، قَالَ : ثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِی الْوَدَّاکِ أَنَّ قَوْمًا سَأَلُوْا ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْعَزْلِ ، فَذَکَرَ مِثْلَ کَلَامِ عَلِیْ سَوَائً .فَہٰذَا عَلِیٌّ وَابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ، قَدْ اجْتَمَعَا فِیْ ہٰذَا ، عَلٰی مَا ذَکَرْنَا ، وَتَابَعَ عَلِیًّا عَلٰی مَا قَالَ مِنْ ذٰلِکَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، وَمَنْ کَانَ بِحَضْرَتِہِمَا مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .فَفِیْ ہٰذَا دَلِیْلٌ عَلٰی أَنَّ الْعَزْلَ غَیْرُ مَکْرُوْہٍ مِنْ ہٰذِہِ الْجِہَۃِ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی الْعَزْلِ أَیْضًا مَا
٤٢٦٤: ابوالوداک سے مروی ہے کہ ایک گروہ نے جناب ابن عباس (رض) سے عزل کا مسئلہ دریافت کیا تو انھوں نے بھی حضرت علی (رض) کے کلام کی مثل بات فرمائی۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ حضرت علی اور ابن عباس (رض) ہیں جن کا اس مسئلہ میں اتفاق ہے جو ہم نے ذکر کیا اور جو حضرت علی (رض) نے فرمایا حضرت عمر (رض) اور دیگر صحابہ کرام (رض) نے جو اس وقت وہاں موجود تھے اس کی اتباع و پیروی کی۔ پس اس سے اس بات کی واضح دلیل مل گئی کہ عزل اس اعتبار سے مکروہ نہیں ہے۔ اس سلسلہ کی دیگر روایات بھی عزل کے سلسلہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی ہیں وہ ملاحظہ ہوں۔
امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ حضرت علی اور ابن عباس (رض) ہیں جن کا اس مسئلہ میں اتفاق ہے جو ہم نے ذکر کیا اور جو حضرت علی (رض) نے فرمایا حضرت عمر (رض) اور دیگر صحابہ کرام (رض) نے جو اس وقت وہاں موجود تھے اس کی اتباع و پیروی کی۔ پس اس سے اس بات کی واضح دلیل مل گئی کہ عزل اس اعتبار سے مکروہ نہیں ہے۔

4265

۴۲۶۵: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ یُوْنُسَ ، قَالَ : ثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الْوَدَّاکِ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : لَمَّا افْتَتَحَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَیْبَرَ أَصَبْنَا نِسَائً فَکُنَّا نَطَؤُہُنَّ فَنَعْزِلُ عَنْہُنَّ .فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ أَتَفْعَلُوْنَ ہَذَا وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِلَیْ جَنْبِکُمْ لَا تَسْأَلُوْنَہٗ؟ .قَالَ : فَسَأَلُوْھُ عَنْ ذٰلِکَ فَقَالَ لَیْسَ مِنْ کُلِّ الْمَائِ یَکُوْنُ الْوَلَدُ ، اِنَّ اللّٰہَ اِذَا أَرَادَ أَنْ یَخْلُقَ شَیْئًا لَمْ یَمْنَعْہُ شَیْء ٌ ، فَلَا عَلَیْکُمْ أَلَّا تَعْزِلُوْا .
٤٢٦٥: ابوالوداک نے ابو سعید خدری (رض) سے روایت کی ہے جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر فتح کرلیا تو ہمیں کچھ قیدی عورتیں حاصل ہوئیں ہم ان سے وطی کرتے ہوئے عزل کرتے تھے ہم نے ایک دوسرے سے کہا کہ تم ایسا کرتے ہو حالانکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارے پاس موجود ہیں تم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس سلسلہ میں کیوں نہیں پوچھ لیتے۔ ابو سعید کہتے ہیں کہ انھوں نے دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہر پانی سے بچہ پیدا نہیں ہوتا بیشک اللہ تعالیٰ جب کسی چیز کو پیدا کرنا چاہتا ہے تو اسے کوئی چیز روک نہیں سکتی فلہذا اگر تم عزل نہ بھی کرو تو مضائقہ نہیں۔
تخریج : بخاری فی النکاح باب ٩٦‘ مسلم فی الطلاق ١٧‘ مسند احمد ٣؍٦٣‘ ٨٣۔

4266

۴۲۶۶: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : وَأَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ حِبَّانَ أَنَّ ابْنَ مُحَیْرِیْزٍ حَدَّثَہٗ أَنَّ أَبَا سَعِیْدٍ حَدَّثَہٗ أَنَّ بَعْضَ النَّاسِ کَلَّمُوْا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ شَأْنِ الْعَزْلِ ، وَذٰلِکَ لِشَأْنِ غَزْوَۃِ بَنِی الْمُصْطَلِقِ ، فَأَصَابُوْا سَبَایَا وَکَرِہُوْا أَنْ یَلِدْنَ مِنْہُمْ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا عَلَیْکُمْ أَنْ لَا تَعْزِلُوْا ، فَاِنَّ اللّٰہَ قَدْ قَدَّرَ مَا ہُوَ خَالِقٌ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ .
٤٢٦٦: ابن محیریز نے بیان کیا کہ حضرت ابو سعید خدری (رض) نے بیان کیا کہ بعض صحابہ کرام نے عزل کے سلسلہ میں جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بات کی اور غزوہ بنو مصطلق کی وجہ سے اس کی ضرورت پیش آئی کیونکہ وہاں سے قیدی عورتیں حاصل ہوئیں تھیں انھوں نے ان عورتوں سے ہم بستر ہونا ناپسند کیا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر تم عزل نہ کرو تو تو بھی کوئی حرج نہیں بیشک اللہ تعالیٰ نے قیامت تک جس کو پیدا کرنا ہے اس کو مقدر فرما دیا ہے۔

4267

۴۲۶۷: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی الزِّنَاد ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبِیْ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی بْنِ حِبَّانَ أَنَّ ابْنَ ، مُحَیْرِیْزٍ حَدَّثَہٗ أَنَّ أَبَا سَعِیْدٍ أَخْبَرَہُمْ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ۔
٤٢٦٧: ابن محیریز نے بیان کیا کہ ابو سعید (رض) نے ہمیں بتلایا پھر اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4268

۴۲۶۸: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ ، عَنْ رَبِیْعَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حِبَّانَ فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٢٦٨: ربیعہ بن عبدالرحمن نے محمد بن یحییٰ بن حبان سے پھر اپنی سند سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4269

۴۲۶۹: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ ، قَالَ : ثَنَا وُہَیْبٌ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ حِبَّانَ ، عَنِ ابْنِ الْمُحَیْرِیْزِ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّہُمْ أَصَابُوْا سَبَایَا یَوْمَ أَوْطَاسٍ ، فَأَرَادُوْا أَنْ یَسْتَمْتِعُوْا مِنْہُنَّ وَلَا تَحْمِلْنَ .فَسَأَلُوْا النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذٰلِکَ فَقَالَ : لَا عَلَیْکُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوْا ، فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ کَتَبَ مَنْ ہُوَ خَالِقٌ اِلَیْ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ .
٤٢٦٩: ابن محیریز نے ابو سعید خدری (رض) سے روایت کی ہے کہ اوطاس کے دن ہمیں کچھ قیدی عورتیں ملیں پس صحابہ کرام نے ان سے اس طور پر نفع اٹھانے کا ارادہ کیا کہ وہ حاملہ نہ ہوں تو انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس سلسلہ میں دریافت کیا پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہیں ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں بیشک اللہ تعالیٰ نے قیامت تک پیدا ہونے والوں کو لکھ دیا ہے۔

4270

۴۲۷۰: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْیَمَانِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعَیْبُ بْنُ أَبِیْ حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مُحَیْرِیْزٍ الْجُمَحِیُّ أَنَّ أَبَا سَعِیْدٍ الْخُدْرِیَّ أَخْبَرَہٗ أَنَّہٗ بَیْنَا ہُوَ جَالِسٌ عِنْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذْ جَائَ ہٗ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّا نُصِیْبُ سَبْیًا ، وَنُحِبُّ الْأَثْمَانَ فَکَیْفَ تَرَی فِی الْعَزْلِ ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَوَاِنَّکُمْ لَتَفْعَلُوْنَ ذٰلِکَ ؟ لَا عَلَیْکُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوْا ذٰلِکُمْ ، فَاِنَّہَا لَیْسَتْ نَسَمَۃً کَتَبَ اللّٰہُ أَنْ یَخْرُجَ اِلَّا ہِیَ خَارِجَۃٌ .
٤٢٧٠: ابن محیریز جمحی کہتے ہیں کہ ابو سعید خدری (رض) نے بتلایا کہ میں جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں بیٹھا تھا اسی اثنا میں آپ کے پاس ایک انصاری آدمی آیا اور اس نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے قیدی پائے ہیں ہمیں ان کی قیمتیں پسند ہیں پس آپ عزل کے متعلق کیا حکم فرماتے ہیں ؟ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تم ایسا کرنا چاہتے ہو ؟ اگر تم ایسا نہ بھی کرو تو بھی کوئی گناہ نہیں کیونکہ جس جان کا پیدا ہونا لکھا جا چکا ہے وہ ضرور نکلے گی۔
تخریج : بخاری فی القدر باب ٤‘ مسند احمد ٣؍٨٨۔

4271

۴۲۷۱: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیْرِیْنَ ، قَالَ : سَمِعْتُ مَعْبَدَ بْنَ سِیْرِیْنَ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، قَالَ : سَأَلْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ : لَا عَلَیْکُمْ أَلَّا تَفْعَلُوْھُ ، فَاِنَّمَا ہُوَ الْقَدَرُ .
٤٢٧١: ابن سیرین نے ابو سعید خدری (رض) سے روایت کی ہے کہ ہم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عزل کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا تم پر ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں وہ تو تقدیر الٰہی ہے (اگر بچہ مقدر ہوگا تو پیدا ہوجائے گا)

4272

۴۲۷۲: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ السَّبِیْعِیِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا الْوَدَّاکِ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا أَصَبْنَا سَبْیَ خَیْبَرَ سَأَلْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ : لَیْسَ مِنْ کُلِّ الْمَائِ یَکُوْنُ الْوَلَدُ ، فَاِذَا أَرَادَ اللّٰہُ أَنْ یَخْلُقَ شَیْئًا لَمْ یَمْنَعْہُ شَیْء ٌ .
٤٢٧٢: ابوالوراک نے حضرت ابو سعید خدری (رض) سے بیان کیا کہ جب ہمیں خیبر کے قیدی ملے تو ہم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عزل کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا ہر پانی سے لڑکا پیدا نہیں ہوتا جب اللہ تعالیٰ پیدا کرنے کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کے لیے کوئی چیز رکاوٹ نہیں بنتی۔
تخریج : مسلم فی القدر حدیث ٤‘ ترمذی فی النکاح ٣٩‘ ابو داؤد فی النکاح باب ٤٨۔

4273

۴۲۷۳: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا مُؤَمَّلٌ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِی الْوَدَّاکِ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ ، قَالَ . أَصَبْنَا سَبْیًا یَوْمَ خَیْبَرَ ، فَکُنَّا نَعْزِلُ عَنْہُنَّ ، نُرِیْدُ الْفِدَائَ ، فَقُلْنَا لَوْ سَأَلْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ۔ .
٤٢٧٣: ابوالوداک نے ابو سعید خدری (رض) سے نقل کیا کہ ہم نے خیبر کے روز قیدی عورتیں پائیں ہم ان سے عزل کرتے تھے ہم ان کو فروخت کر کے فدیہ چاہتے تھے تو ہم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس سلسلہ میں سوال کیا پھر اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4274

۴۲۷۴: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو ظُفْرٍ ، قَالَ : ثَنَا جَرِیْرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیْرِیْنَ ، عَنْ أَبِی الْعَالِیَۃِ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ ، قَالَ : تَذَاکَرْنَا الْعَزْلَ .فَخَرَجَ عَلَیْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : لَا عَلَیْکُمْ أَلَّا تَفْعَلُوْا ، فَاِنَّمَا ہُوَ الْقَدَرُ .
٤٢٧٤: ابن سیرین نے ابوالعالیہ سے انھوں نے ابو سعید خدری (رض) سے نقل کیا کہ ہم نے عزل کا مذاکرہ کیا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باہر تشریف لائے اور فرمایا تمہیں ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ اولاد تو تقدیر کا معاملہ ہے۔
تخریج : مسلم فی النکاح ١٢٨؍١٢٩‘ ١٣٠؍١٣١‘ نسائی فی النکاح باب ٥٥‘ دارمی فی النکاح باب ٣٦‘ مسند احمد ٣‘ ١١؍٢٢‘ ٤٩؍٥٣‘ ٦٨؍٧٨۔

4275

۴۲۷۵: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ وَابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَا : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ أَبِی الْفَیْضِ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مُرَّۃَ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ الزُّرَقِیِّ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَشْجَعَ سَأَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْعَزْلِ ، فَقَالَ : مَا یُقَدِّرُ اللّٰہُ فِی الرَّحِمِ یَکُوْنُ .
٤٢٧٥: عبداللہ بن مرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو سعید خدری (رض) سے سنا کہ اشجع کے ایک آدمی نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عزل کے متعلق دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے رحم میں جس کا پیدا کرنا مقدر کردیا وہ ہو کر رہے گا۔
تخریج : نسائی فی النکاح باب ٥٥‘ مسند احمد ٣؍٣٨٨‘ ٤٥٠۔

4276

۴۲۷۶: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ غَسَّانَ ، قَالَ : ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِی الْمُغِیْرَۃِ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِی الْہُذَیْلِ ، عَنْ جَرِیْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَقَالَ : مَا وَصَلْتُ اِلَیْکَ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ اِلَّا بِغُنْیَۃٍ لِیْ أَوْ بِقُنْیَۃٍ أَعْزِلُ عَنْہَا أُرِیْدُ بِہَا السُّوْقَ فَقَالَ : جَائَ ہَا مَا قُدِّرَ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَفِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ أَیْضًا ، مَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ الْعَزْلَ غَیْرُ مَکْرُوْہٍ ؛ لِأَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا أَخْبَرُوْھُ أَنَّہُمْ یَفْعَلُوْنَہٗ، لَمْ یُنْکِرْ ذٰلِکَ عَلَیْہِمْ ، وَلَمْ یَنْہَہُمْ عَنْہُ وَقَالَ : لَا عَلَیْکُمْ أَلَّا تَفْعَلُوْھُ فَاِنَّمَا ہُوَ الْقَدَرُ .أَیْ : فَاِنَّ اللّٰہَ اِذَا کَانَ قَدْ قَدَّرَ أَنَّہٗ یَکُوْنُ ذٰلِکَ ، کَانَ ذٰلِکَ الْوَلَدُ ، وَلَمْ یَمْنَعْہُ عَزْلٌ وَلَا غَیْرُہٗ، لِأَنَّہٗ قَدْ یَکُوْنُ مَعَ الْعَزْلِ اِفْضَاء ٌ بِقَلِیْلِ الْمَائِ الَّذِیْ قَدْ قَدَّرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ یَکُوْنَ مِنْہُ وَلَدٌ ، فَیَکُوْنُ مِنْہُ وَلَدٌ ، وَیَکُوْنُ مَا بَقِیَ مِنَ الْمَائِ الَّذِیْ قَدْ یَمْتَنِعُوْنَ مِنَ الْاِفْضَائِ بِہٖ بِالْعَزْلِ ، فَضْلًا .وَقَدْ یَکُوْنُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ قَدَّرَ أَنْ لَا یَکُوْنَ مِنْ مَائٍ وَلَدٌ ، فَیَکُوْنُ الْاِفْضَائُ بِذٰلِکَ الْمَائِ وَالْعَزْلُ سَوَائً فِیْ أَنْ لَا یَکُوْنَ مِنْہُ وَلَدٌ .فَکَانَ الْاِفْضَائُ بِالْمَائِ لَا یَکُوْنُ مِنْہُ وَلَدٌ اِلَّا بِأَنْ یَکُوْنَ فِیْ تَقْدِیْرِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ لَا یَکُوْنَ مِنْ ذٰلِکَ الْمَائِ وَلَدٌ ، فَیَکُوْنُ کَمَا قَدَّرَ .وَکَانَ الْعَزْلُ اِذَا کَانَ قَدْ تَقَدَّمَ فِیْ تَقْدِیْرِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ یَکُوْنَ مِنْ ذٰلِکَ الْمَائِ الَّذِیْ یُعْزَلُ وَلَدٌ ، وَصَّلَ اللّٰہُ اِلَی الرَّحِمِ مِنْہُ شَیْئًا ، وَاِنْ قَلَّ ، فَیَکُوْنُ مِنْہُ الْوَلَدُ فَأَعْلَمَہُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْاِفْضَائَ لَا یَکُوْنُ بِہٖ وَلَدٌ اِلَّا أَنْ یَکُوْنَ قَدْ سَبَقَ ذٰلِکَ فِیْ تَقْدِیْرِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ وَأَنَّ الْعَزْلَ لَا یَمْنَعُ أَنْ یَکُوْنَ وَلَدٌ ، اِذَا کَانَ قَدْ سَبَقَ فِیْ عِلْمِ اللّٰہِ أَنَّہٗ کَائِنٌ ، وَلَمْ یَنْہَہُمْ فِیْ جُمْلَۃِ ذٰلِکَ عَزْلٌ ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ اِبَاحَتِہٖ أَیْضًا مَا قَدْ ۔
٤٢٧٦: عبداللہ بن ابی ہذیل نے جریر (رض) سے روایت کی کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک آدمی آ کر کہنے لگا میں آپ کے ساتھ مشرکین سے کٹ کر اس لیے ملا ہوں تاکہ غنیمت حاصل کروں یا لونڈی حاصل کروں جس سے میں عزل کروں اور جب چاہوں اس کو فروخت کر دوں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس سے وہ پیدا ہوگا جو تقدیر میں لکھا ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ ان آثار سے بھی یہ دلالت ملتی ہے کہ عزل مکروہ نہیں کیونکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب یہ اطلاع ملی کہ وہ عزل کرتے ہیں تو آپ نے ان کے اس فعل کا انکار نہیں فرمایا اور نہ ہی ان کو روکا بلکہ فرمایا اگر تم ایسا نہ بھی کرو تو اولاد تو تقدیر سے ہوگی یعنی اللہ تعالیٰ نے اگر تقدیر میں لکھا ہوگا تو وہ لڑکا پیدا ہوگا اور عزل سے ان کو نہیں روکا اور نہ حکم دیا کیونکہ بسا اوقات عزل کے باوجود نطفہ رحم میں معمولی پانی سے استقرار اختیار کرلیتا ہے جس کے متعلق اولاد ہونا تقدیر میں لکھا جا چکا ہوتا ہے اور باقی پانی جسے وہ عزل کے ذریعہ مقام تک پہنچنے سے روکتے ہیں وہ زائد بچ جاتا ہے اور بعض اوقات اللہ تعالیٰ تقدیر میں لکھ دیتے ہیں کہ اس پانی سے بچہ پیدا نہ ہوگا پس اس وقت پانی کا اندر جانا اور عزل دونوں برابر ہیں کیونکہ بچہ تو پیدا نہیں ہونا پس پانی کے اندر جانے سے بچہ اسی صورت میں پیدا ہوگا جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے تقدیر میں طے ہوگا اور اگر اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں ہو کہ جس پانی کا عزل کیا گیا ہے اسی سے بچہ پیدا ہو تو اللہ تعالیٰ اس میں سے کچھ رحم میں پہنچا دیتے ہیں اگرچہ معمولی ہی ہو پس اس سے بچہ ضرور پیدا ہوجائے گا۔ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بتلایا کہ محض انزال سے بچہ پیدا نہیں ہوتا جب تک پہلے سے تقدیر میں نہ لکھا ہو اور عزل سے بچے کی پیدائش کو روکا نہیں جاسکتا جبکہ علم الٰہی میں بچے کا پیدا ہونا لکھا ہو۔ حاصل کلام یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عزل سے منع نہیں فرمایا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی اباحت میں بہت سی روایات وارد ہیں۔ چند ملاحظہ ہوں :
امام طحاوی (رح) کا قول : ان آثار سے بھی یہ دلالت ملتی ہے کہ عزل مکروہ نہیں کیونکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جب یہ اطلاع ملی کہ وہ عزل کرتے ہیں تو آپ نے ان کے اس فعل کا انکار نہیں فرمایا اور نہ ہی ان کو روکا بلکہ فرمایا اگر تم ایسا نہ بھی کرو تو اولاد تو تقدیر سے ہوگی یعنی اللہ تعالیٰ نے اگر تقدیر میں لکھا ہوگا تو وہ لڑکا پیدا ہوگا اور عزل سے ان کو نہیں روکا اور نہ حکم دیا کیونکہ بسا اوقات عزل کے باوجود نطفہ رحم میں معمولی پانی سے استقرار اختیار کرلیتا ہے جس کے متعلق اولاد ہونا تقدیر میں لکھا جا چکا ہوتا ہے اور باقی پانی جسے وہ عزل کے ذریعہ مقام تک پہنچنے سے روکتے ہیں وہ زائد بچ جاتا ہے۔
اور بعض اوقات اللہ تعالیٰ تقدیر میں لکھ دیتے ہیں کہ اس پانی سے بچہ پیدا نہ ہوگا پس اس وقت پانی کا اندر جانا اور عزل دونوں برابر ہیں کیونکہ بچہ تو پیدا نہیں ہونا پس پانی کے اندر جانے سے بچہ اسی صورت میں پیدا ہوگا جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے تقدیر میں طے ہوگا اور اگر اللہ تعالیٰ کی تقدیر میں ہو کہ جس پانی کا عزل کیا گیا ہے اسی سے بچہ پیدا ہو تو اللہ تعالیٰ اس میں سے کچھ رحم میں پہنچا دیتے ہیں اگرچہ معمولی ہی ہو پس اس سے بچہ ضرور پیدا ہوجائے گا۔
تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو بتلایا کہ محض انزال سے بچہ پیدا نہیں ہوتا جب تک پہلے سے تقدیر میں نہ لکھا ہو اور عزل سے بچے کی پیدائش کو روکا نہیں جاسکتا جبکہ علم الٰہی میں بچے کا پیدا ہونا لکھا ہو۔
حاصل کلام یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عزل سے منع نہیں فرمایا۔

4277

۴۲۷۷: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اِنَّ لِیْ جَارِیَۃً تَسِیْرُ تَسْتَقِیْ عَلٰی نَاضِحِیْ وَأَنَا أُصِیْبُ مِنْہَا ، أَفَأَعْزِلُ ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَعَمْ فَاعْزِلْ .فَلَمْ یَلْبَثْ الرَّجُلُ أَنْ جَائَ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ قَدْ عَزَلْتُ عَنْہَا فَحَمَلَتْ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا قَدَّرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لِنَفْسٍ أَنْ یَخْلُقَہَا اِلَّا وَہِیَ کَائِنَۃٌ .
٤٢٧٧: سالم بن ابو جعد نے جابر (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ ایک انصاری جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میری ایک لونڈی ہے جو اونٹ پر پانی لادنے آتی جاتی ہے اور میں اس سے جماع بھی کرتا ہوں کیا میں اس سے عزل کرلیا کروں تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جی ہاں۔ اس سے عزل کرسکتے ہو۔ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ وہ آدمی آگیا اور آپ سے عرض کرنے لگا میں نے اس سے عزل کیا وہ تو حاملہ ہوگئی اس پر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو نفس اللہ تعالیٰ نے مقدر فرمایا وہ ضرور پیدا ہو کر رہے گا۔

4278

۴۲۷۸: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا مُؤَمَّلٌ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَہٰذَا جَابِرٌ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَدْ حَکٰی عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَظِیْرَ مَا حَکٰی عَنْہُ أَبُوْ سَعِیْدٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، وَمَنْ ذَکَرْنَا مَعَہُ فِی الْفَصْلِ الَّذِیْ قَبْلَ ہَذَا أَنَّہٗ قَدْ أَذِنَ مَعَ ذٰلِکَ فِی الْعَزْلِ .ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فِیْ اِبَاحَۃِ الْعَزْلِ أَیْضًا
٤٢٧٨: سالم بن ابو جعد نے جابر (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کی ہے۔ امام طحاوی (رح) کا ارشاد ان روایات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ابو سعید (رض) نے جو بات فرمائی وہی جابر (رض) نقل کر رہے ہیں اور اس سے پہلی فصل میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عزل کی اجازت دی ہے پھر جابر (رض) سے بھی اس کی اباحت منقول ہوئی۔

4279

۴۲۷۹: مَا قَدْ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْبَکْرِ بْنُ أَبِیْ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الرُّؤَاسِیُّ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَذِنَ فِی الْعَزْلِ .
٤٢٧٩: ابوالزبیر نے جابر (رض) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عزل کی اجازت مرحمت فرمائی۔

4280

۴۲۸۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : کُنَّا نَعْزِلُ عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالْقُرْآنُ یَنْزِلُ .
٤٢٨٠: عطاء نے جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں عزل کرتے تھے اور قرآن مجید اترتا تھا (مگر اسے روکا نہیں گیا)

4281

۴۲۸۱: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، قَالَ : کُنَّا نَعْزِلُ وَالْقُرْآنُ یَنْزِلُ .قَالَ شُعْبَۃُ : فَقُلْتُ لِعَمْرٍو : أَسَمِعْتَ ہٰذَا مِنْ جَابِرٍ ؟ فَقَالَ : لَا .
٤٢٨١: عمرو بن دینار نے جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے کہ ہم عزل کرتے تھے اور قرآن مجید اترتا تھا (مگر ہمیں روکا نہ گیا) شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو کو کہا کیا تم نے یہ جابر (رض) سے روایت سنی ہے وہ کہنے لگے نہیں۔

4282

۴۲۸۲: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ وَابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَا : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : کُنَّا نَعْزِلُ عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَا یَنْہَانَا عَنْ ذٰلِکَ .فَلَمَّا انْتَفَی الْمَعْنَی الَّذِی بِہٖ کُرِہَ الْعَزْلُ ، وَمَا ذَکَرَ مَنْ ذَکَرَ فِیْ ذٰلِکَ أَنَّہٗ مِنَ الْمَوْئُ وْدَۃِ ، وَثَبَتَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا قَدْ ذَکَرْنَاہُ عَنْہُ مِنْ اِبَاحَتِہٖ، ثَبَتَ أَنْ لَا بَأْسَ بِالْعَزْلِ لِمَنْ أَرَادَہُ عَلَی الشَّرَائِطِ الَّتِیْ ذٰکَرْنَاہَا وَفَصَّلْنَاہَا فِیْ أَوَّلِ ہٰذَا الْبَابِ ، وَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ .
٤٢٨٢: ابوالزبیر نے جابر (رض) سے روایت کی کہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں عزل کرتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں منع نہ فرماتے تھے۔ پس جب عزل کی کراہت والی وجہ نہ رہی کہ اس کے زندہ درگور ہونے کا ثبوت میسر ہو بلکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اباحت کی روایات پایہ ثبوت کو پہنچیں تو اس سے ثابت ہوا کہ مذکورہ شرائط کے مطابق جو ہم ذکر کر آئے عزل میں حرج نہیں۔ ان شرائط کا تذکرہ ہم نے باب کی ابتداء میں کردیا۔ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا یہی قول ہے۔

4283

۴۲۸۳: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَأْمُرُ اِحْدَانَا أَنْ تَتَّزِرَ وَہِیَ حَائِضٌ ، ثُمَّ یُضَاجِعَہَا .قَالَ شُعْبَۃُ : وَقَالَ مَرَّۃً : یُبَاشِرُہَا .
٤٢٨٣: اسود نے عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم میں سے ہر ایک کو ازار باندھنے کا حکم فرماتے جبکہ وہ حالت حیض میں ہوتیں پھر ان کے ساتھ لیٹ جاتے شعبہ کہتے ہیں کہ کبھی مباشرت کا لفظ ذکر کیا ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الطہارۃ باب ١٠٦‘ مسند احمد ٦؍١٧٤۔

نمبر 1: مباشرت فاحشہ تو بالاجماع حرام ہے۔
نمبر 2: مباشرت مافوق السرہ اور ماتحت الرکبہ معانقہ لمس ‘ قبلہ کی صورت میں بالاجماع حلال ہے۔
نمبر 3: مباشرت مابین السرہ و الرکبہ کپڑے کے نیچے سے قبل دبر کے علاوہ بھی حرام ہے یہی امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ مالک ‘ قتادہ (رح) کا قول ہے یہ فریق اوّل ہے۔ دوسرے فریق کے ہاں شرمگاہ سے بچ کر ماتحت الازار درست ہے۔ اس کو امام محمد ‘ شافعی ‘ احمد شعبی و نخعی (رح) نے اختیار کیا ہے فریق اوّل کی دلیل یہ روایات ہیں۔
لغات : یضاجع۔ ساتھ لیٹنا۔ مباشر۔ مباشرت کرنا۔ جسم سے جسم ملانا۔

4284

۴۲۸۴: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ قَالَ : ثَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : ثَنَا حُرَیْثُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ مَسْرُوْقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : رُبَّمَا بَاشَرَنِی النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَنَا حَائِضٌ فَوْقَ الْاِزَارِ .
٤٢٨٤: مسروق نے عائشہ (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بارہا ازار کے اوپر حالت حیض میں مباشرت فرمائی ہے۔

4285

۴۲۸۵: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَسْبَاطٌ .ح .
٤٢٨٥: ربیع موذن نے اسد سے انھوں نے اسباط سے روایت نقل کی ہے۔

4286

۴۲۸۶: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ یُوْنُسَ ، قَالَ : ثَنَا أَسْبَاطٌ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ مَیْمُوْنَۃَ قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُبَاشِرُ نِسَائَ ہُ فَوْقَ الْاِزَارِ ، وَہُنَّ حُیَّضٌ .
٤٢٨٦: اسباط نے ابو اسحاق شیبانی سے انھوں نے عبداللہ بن شداد سے انھوں نے میمونہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چادر سے اوپر اپنی بیویوں سے مباشرت فرماتے جبکہ وہ حالت حیض میں ہوتیں۔
تخریج : مسلم فی الحیض ٣‘ ابو داؤد فی الطہارۃ باب ١٠٦‘ والنکاح باب ٤٦‘ نسائی فی الطہارۃ باب ١٧٩‘ الحیض باب ١٣‘ دارمی فی الوضو باب ١٠٧‘ موطا مالک فی الطہارۃ ٩٥‘ مسند احمد ٦‘ ٣٣؍٥٥‘ ٧٢؍١١٣‘ ٢٠٤‘ ٢٠٩‘ ٢٣٥۔

4287

۴۲۸۷: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یُوْنُسُ وَاللَّیْثُ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ حَبِیْبٍ مَوْلَی عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ نَدْبَۃَ ، قَالَ ابْنُ وَہْبٍ : اِنَّ اللَّیْثَ یَقُوْلُ بُدَیَّۃُ مَوْلَاۃُ مَیْمُوْنَۃَ ، عَنْ مَیْمُوْنَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُبَاشِرُ الْمَرْأَۃَ مِنْ نِسَائِہٖ، وَہِیَ حَائِضٌ ، اِذَا کَانَ عَلَیْہَا اِزَارٌ یَبْلُغُ أَنْصَافَ الْفَخِذَیْنِ أَوْ الرُّکْبَتَیْنِ ، وَفِیْ حَدِیْثِ اللَّیْثِ مُحْتَجِزَۃً بِہٖ .
٤٢٨٧: لیث کہتے ہیں کہ بدیہ میمونہ (رض) کی لونڈی نے امّ المؤمنین میمونہ (رض) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیویوں میں سے کسی حیض کی حالت میں اس طرح مباشرت فرماتے جبکہ نصف ران تک پہنچنے والا ازار یا گھٹنوں تک پہنچنے والا ازار باندھے ہوتیں۔ لیث کی روایت میں مُحْتَجِزَۃً بِہٖ کے الفاظ ہیں۔
لغات : محتجزۃ۔ ازار کا پردہ اور روک بنانے والی ۔
تخریج : ابو داؤد فی الطہارۃ باب ١٠٦‘ نسائی فی الطہارۃ باب ١٧٩‘ والحیض باب ١٣‘ دارمی فی الوضو باب ١٠٧‘ مسند احمد ٦؍٣٣٦۔

4288

۴۲۸۸: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، فَذَکَرَ مِثْلَ مَا ذَکَرَہُ ابْنُ وَہْبٍ عَنِ اللَّیْثِ ، سَوَائً قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ الْحَائِضَ لَا یَنْبَغِیْ لِزَوْجِہَا أَنْ یُجَامِعَہَا اِلَّا کَذٰلِکَ ، وَلَا یَطَّلِعَ مِنْہَا عَلَی عَوْرَۃٍ .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِفِعْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الَّذِیْ ذٰکَرْنَا ، وَمِمَّنْ قَالَ بِہٖ أَبُوْ حَنِیْفَۃَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ أَیْضًا بِمَا رُوِیَ مِنْ قَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ،
٤٢٨٨: اسد نے لیث سے روایت کی پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت کی جیسا ابن وہب نے لیث سے بیان کی ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حائضہ کے ساتھ مباشرت ستر پر چادر کے استعمال کی صورت میں درست ہے اس کی شرمگاہ کو بھی نہیں دیکھ سکتا اور مندرجہ بالا روایات سے انھوں نے استدلال کیا ہے جن میں فعل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تذکرہ ہے یہ امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے اور کے لیے مندرجہ ذیل اقوال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی مزید احتجاج میں پیش کیا ہے۔
امام طحاوی (رح) کا قول : بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ حائضہ کے ساتھ مباشرت کی صورت ستر پر چادر کے استعمال کی صورت میں درست ہے اس کی شرمگاہ کو بھی دیکھ نہیں سکتا اور مندرجہ بالا روایات سے انھوں نے استدلال کیا ہے جن میں فعل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تذکرہ ہے یہ امام ابوحنیفہ (رح) کا قول ہے اور کے لیے مندرجہ ذیل اقوال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھی مزید احتجاج میں پیش کیا ہے۔

4289

۴۲۸۹: فَاِنَّہٗ حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیٌّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو الشَّامِیِّ ، عَنْ أَحَدِ النَّفَرِ الَّذِیْنَ أَتَوْا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَکَانُوْا ثَلَاثَۃً ، فَسَأَلُوْھُ : مَا لِلرَّجُلِ مِنْ امْرَأَتِہِ اِذَا أَحْدَثَتْ ؟ یَعْنُوْنَ الْحَیْضَ .فَقَالَ : سَأَلْتُمُوْنِیْ عَنْ شَیْئٍ ، مَا سَأَلَنِیْ عَنْہُ أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ عَنْہُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : لَہٗ مِنْہَا مَا فَوْقَ الْاِزَارِ ، مِنَ التَّقْبِیْلِ وَالضَّمِّ ، وَلَا یَطَّلِعُ عَلٰی مَا تَحْتَہُ .
٤٢٨٩: عاصم بن عمرو شامی نے اس وفد کے ارکان میں سے ایک سے دریافت کیا جو عمر (رض) کی خدمت میں آئے تھے ان کی تعداد تین تھی انھوں نے آپ سے مسئلہ دریافت کیا ؟ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو مرد کو اس سے کس طرح فائدہ اٹھانا ممکن ہے احدثت سے ان کی مراد حیض تھی آپ نے فرمایا تم نے آج مجھ سے وہ مسئلہ دریافت کیا جو آج تک مجھ سے کسی نے دریافت نہیں کیا جب سے میں نے مسئلہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا آپ نے فرمایا ازار کے اوپر سے وہ فائدہ اٹھاسکتا ہے یعنی بوسہ اور اپنے جسم کے ساتھ ملانا وغیرہ مگر اس کے مقام ستر کو جھانک نہیں سکتا۔

4290

۴۲۹۰: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ غَسَّانَ ، قَالَ : ثَنَا اِسْرَائِیْلُ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو الْبَجَلِیِّ ، أَنَّ قَوْمًا أَتَوْا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَسَأَلُوْھُ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ۔
٤٢٩٠: عاصم بن عمرو بجلی کہتے ہیں کہ کچھ لوگ حضرت عمر (رض) کی خدمت میں آئے اور انھوں نے آپ سے سوال کیا پھر اسی طرح کی روایت بیان کی ہے۔

4291

۴۲۹۱: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْمَسْعُوْدِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِیِّ ، أَنَّ قَوْمًا أَتَوْا عُمَرَ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ۔
٤٢٩١: عاصم بن عمرو بجلی نے بیان کیا ہے کہ کچھ لوگ حضرت عمر (رض) کی خدمت میں آئے پھر اسی طرح کی روایت نقل کی۔

4292

۴۲۹۲: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَبِیْ أُنَیْسَۃَ ، عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عُمَیْرٍ ، مَوْلًی لِعُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ مِثْلَہٗ۔وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : لَا بَأْسَ بِمَا فَوْقَ الْاِزَارِ مِنْہَا ، وَمَا تَحْتَ الْاِزَارِ اِذَا اجْتَنَبَ مَوَاضِعَ الدَّمِ .وَقَالُوْا : أَمَّا مَا ذَکَرْتُمْ مِنْ فِعْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَا حُجَّۃَ لَکُمْ فِیْ ذٰلِکَ ، لِأَنَّا نَحْنُ لَا نُنْکِرُ أَنَّ لِزَوْجِ الْحَائِضِ مِنْہَا ، مَا فَوْقَ الْاِزَارِ ، فَیَکُوْنُ ہٰذَا الْحَدِیْثُ حُجَّۃً عَلَیْنَا .بَلْ نَحْنُ نَقُوْلُ : لَہُ مِنْہَا مَا فَوْقَ الْاِزَارِ وَمَا تَحْتَہٗ، اِذَا اجْتَنَبَ مَوَاضِعَ الدَّمِ، کَمَا لَہٗ أَنْ یَفْعَلَ ذٰلِکَ قَبْلَ حُدُوْثِ الْحَیْضِ .وَاِنَّمَا ذٰلِکَ الْحَدِیْثُ ، حُجَّۃٌ عَلَی مَنْ أَنْکَرَ أَنَّ لِزَوْجِ الْحَائِضِ مِنْہَا ، مَا فَوْقَ الْاِزَارِ .فَأَمَّا مَنْ أَبَاحَ ذٰلِکَ لَہٗ، فَاِنَّ ہٰذَا الْحَدِیْثَ لَیْسَ بِحَجَّۃٍ عَلَیْہِ، وَعَلَیْکُمُ الْبُرْہَانُ بَعْدُ ، لِقَوْلِکُمْ : اِنَّہٗ لَیْسَ لَہٗ مِنْہَا اِلَّا ذٰلِکَ .فَقَدْ رُوِیَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا فِیْ ہٰذَا ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مَا یُوَافِقُ مَا ذَہَبْنَا اِلَیْہِ نَحْنُ ، وَیُخَالِفُ مَا ذَہَبْتُمْ أَنْتُمْ اِلَیْہِ، وَہِیَ أَحَدُ مَنْ رَوَیْتُمْ عَنْہَا ، مِمَّا کَانَ یَفْعَلُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِنِسَائِہِ اِذَا حِضْنَ ، مَا ذَکَرْتُمْ مِنْ ذٰلِکَ .
٤٢٩٢: عاصم نے ابن عمرو سے انھوں نے عمیر مولیٰ سے انھوں نے عمر (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔ دوسروں نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ ازار سے اوپر نفع اٹھانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ ازار سے نیچے بھی نفع اٹھاسکتا ہے بشرطیکہ خون حیض کے مقام (شرمگاہ) سے اجتناب کرے۔ دوسروں نے ان سے کہا کہ روایات مستدلہ میں جس فعل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تذکرہ ہے اس میں تمہارے لیے کوئی دلیل نہیں کیونکہ ہم بھی اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ حائضہ کے خاوند کو چادر کے اوپر استعمال کا حق حاصل ہے (اگر اس کا انکار کرتے تو یہ روایت ہمارے خلاف حجت ہوتی) بلکہ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ اسے تہبند کے اوپر اور نیچے دونوں پر یکساں طرز کا حق ہے بشرطیکہ وہ خون کی جگہ سے بچے (جماع سے باز رہے) جس طرح کہ اس کو حیض سے قبل حق حاصل ہوتا ہے یہ روایت تو ان لوگوں کے خلاف حجت ضرور ہے جو تہبند کے اوپر بھی خاوند کے حق کو تسلیم نہیں کرتے لیکن جن حضرات کے ہاں وہ جائز ہے ان کے خلاف ہرگز حجت نہیں آپ کو اگر اپنی اسی بات پر اصرار ہے تو اس پر واضح دلیل پیش کرو۔ کیونکہ اس سلسلہ میں جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عمل مبارک جس کو حضرت عائشہ (رض) نے نقل کیا ہے وہ ہمارے مذہب کے موافق ہے اور تمہارے مؤقف کے خلاف ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنی ازواج مطہرات سے ان کے ساتھ حالت حیض میں کیا جانے والا معاملہ جو تم نے روایت کیا وہ صرف حضرت عائشہ (رض) سے منقول ہے۔ روایت عائشہ صدیقہ (رض) یہ ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف : حالت حیض میں ازار سے اوپر نفع اٹھانے میں کوئی حرج نہیں بلکہ ازار سے نیچے بھی نفع اٹھاسکتا ہے بشرطیکہ خون حیض کے مقام (شرمگاہ) سے اجتناب کرے۔
فریق اوّل کے مؤقف و دلائل کا جواب : مذکورہ بالا روایات میں جس فعل رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا تذکرہ ہے اس میں تمہارے لیے کوئی دلیل نہیں کیونکہ ہم بھی اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ حائضہ کے خاوند کو چادر کے اوپر کا حق حاصل ہے (اگر اس کا انکار کرتے تو یہ روایت ہمارے خلاف حجت ہوتی) بلکہ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ اسے تہبند کے اوپر اور نیچے دونوں پر یکساں طرز کا حق ہے بشرطیکہ وہ خون کی جگہ سے بچے (جماع سے باز رہے) جس طرح کہ اس کو حیض سے قبل حق حاصل ہوتا ہے یہ روایت تو ان لوگوں کے خلاف حجت ضرور ہے جو تہبند کے اوپر بھی خاوند کے حق کو تسلیم نہیں کرتے لیکن جن حضرات کے ہاں وہ جائز ہے ان کے خلاف ہرگز حجت نہیں آپ کو اگر اپنی اسی بات پر اصرار ہے تو اس پر واضح دلیل پیش کرو۔ کیونکہ اس سلسلہ میں جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا عمل مبارک جس کو حضرت عائشہ (رض) نے نقل کیا ہے وہ ہمارے مذہب کے موافق ہے اور تمہارے مؤقف کے خلاف ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اپنی ازواج مطہرات سے ان کے ساتھ حالت حیض میں کیا جانے والا عمل جو تم نے روایت کیا وہ صرف حضرت عائشہ (رض) سے منقول ہے۔

4293

۴۲۹۳: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوْنُسَ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرُ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ اِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِیْ مَیْسَرَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، یُبَاشِرُنِیْ وَأَنَا فِیْ شِعَارٍ وَاحِدٍ ، وَأَنَا حَائِضٌ ، وَلٰـکِنَّہٗ کَانَ أَمْلَکَکُمْ لِأَرَبِہٖ ، أَوْ أَمْلَکَ لِأَرَبِہٖ .فَہٰذَا عَلٰی أَنَّہٗ کَانَ یُبَاشِرُہَا فِیْ اِزَارٍ وَاحِدٍ ، فَفِیْ ذٰلِکَ اِبَاحَۃُ مَا تَحْتَ الْاِزَارِ .فَلَمَّا جَائَ ہَذَا عَنْہَا ، وَقَدْ جَائَ عَنْہَا أَنَّہٗ کَانَ یَأْمُرُہَا أَنْ تَتَّزِرَ ثُمَّ یُبَاشِرُہَا ، کَانَ ہَذَا - عِنْدَنَا - عَلٰی أَنَّہٗ کَانَ یَفْعَلُ ہٰکَذَا مَرَّۃً ، وَہٰکَذَا مَرَّۃً ، وَفِیْ ذٰلِکَ اِبَاحَۃُ الْمَعْنَیَیْنِ جَمِیْعًا .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ غَیْرِ ہٰذَا الْوَجْہٖ، مَا یُوَافِقُ ہٰذَا الْقَوْلَ الَّذِیْ صَحَّحْنَا عَلَیْہِ حَدِیْثَیْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا ، لِلَّذِیْنَ ذَکَرْنَا .
٤٢٩٣: ابو میسرہ نے عائشہ (رض) سے نقل کیا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ سے اس حالت میں مباشرت فرماتے جبکہ میں حالت حیض سے ہوتی اور صرف شعار (جسم سے لگا رہنے والا کپڑا) پہنے ہوئے ہوتی۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی خواہش پر تم سب سے زیادہ قابو رکھنے والے تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ املککم یا املک لاربہ فرمایا۔ اس روایت میں جو کیفیت مذکور ہے یہ اسی صورت میں ہے کہ آپ ایک تہبند میں ان کے جسم کے ساتھ جسم ملاتے اس سے ازار کے نیچے والے حصہ سے فائدہ اٹھانے کی اباحت ثابت ہوتی ہے۔ جب یہ بات ان سے مروی ہے حالانکہ دوسری روایت میں ازار باندھنے کا حکم بھی مذکور ہے کہ ان کو ازار باندھنے کا حکم فرماتے پھر ان سے مباشرت فرماتے اس کا مطلب ہمارے نزدیک یہ ہے کہ کبھی اس طرح کرتے اور کبھی وہ جو دوسری روایت میں مذکور ہے اس کو اختیار فرماتے پس دونوں کا جواز ثابت ہوا ایک دوسرے انداز سے اس قسم کی بات مروی ہے جو ہماری اس بات کے موافق ہے جس کو ہم نے امّ المؤمنین سے مروی دونوں حدیثوں کی تصحیح کے لیے معیار بنایا ہے ان لوگوں کے لیے جن کا ہم نے تذکرہ کیا۔
لغات : مباشرت سے یہاں جسم سے جسم چمٹانا مراد ہے۔ ارب۔ خواہش۔
حاصل روایت : اس روایت میں جو کیفیت مذکور ہے یہ اسی صورت میں ہے کہ آپ ایک تہبند میں ان کے جسم کے ساتھ جسم ملاتے اس سے ازار کے نیچے حصہ سے فائدہ اٹھانے کی اباحت ثابت ہوتی ہے۔
جب یہ بات ان سے مروی ہے حالانکہ دوسری روایت میں ازار باندھنے کا حکم بھی مذکور ہے کہ ان کو ازار باندھنے کا حکم فرماتے پھر ان سے مباشرت فرماتے اس کا مطلب ہمارے نزدیک یہ ہے کہ کبھی اس طرح کرتے اور کبھی وہ جو دوسری روایت میں مذکور ہے اس کو اختیار فرماتے پس دونوں کا جواز ثابت ہوا ایک دوسرے انداز سے اس قسم کی بات مروی ہے جو ہماری اس بات کے موافق ہے جس کو ہم نے امّ المؤمنین سے مروی دونوں حدیثوں کی تصحیح کے لیے مذکورہ بالا لوگوں کے لیے معیار بنایا ہے۔

4294

۴۲۹۴: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ الطَّیَالِسِیُّ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الْیَہُوْدَ کَانُوْا لَا یَأْکُلُوْنَ ، وَلَا یَشْرَبُوْنَ ، وَلَا یَقْعُدُوْنَ مَعَ الْحُیَّضِ فِیْ بَیْتٍ .فَذُکِرَ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ وَیَسْأَلُوْنَک عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ہُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوْا النِّسَائَ فِی الْمَحِیْضِ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اصْنَعُوْا کُلَّ شَیْئٍ ، مَا خَلَا الْجِمَاعَ .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، أَنَّہُمْ کَانُوْا قَدْ أُبِیْحُوْا مِنَ الْحَائِضِ کُلَّ شَیْئٍ مِنْہَا ، غَیْرَ جِمَاعِہَا خَاصَّۃً ، وَذٰلِکَ عَلَی جِمَاعِ الْفَرَجِ دُوْنَ مَا سِوَاہُ .وَقَدْ رُوِیَ ہٰذَا الْقَوْلُ بِعَیْنِہٖ، عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا .
٤٢٩٤: ثابت نے انس (رض) سے نقل کیا کہ یہود حائضہ عورتوں کے نہ تو گھروں میں بیٹھتے نہ ان کے ساتھ کھاتے پیتے تھے اس بات کا تذکرہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ہوا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری : یسئلونک عن المحیض قل ہوا ذی فاعتزلوا النساء فی المحیض (البقرہ : ٢٢٢) تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جماع کے علاوہ اس کے ساتھ سب معاملات کرسکتے ہو۔ اس روایت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے حائضہ کے ساتھ میاں بیوی والی سب باتیں جماع کے علاوہ درست ہیں اور جماع سے مراد حقیقی جماع ہے اور حضرت عائشہ (رض) سے بعینہٖ یہ قول مروی ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی النکاح باب ٤٦‘ ابن ماجہ فی الطہارۃ باب ١٢٥۔

4295

۴۲۹۵: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَیُّوْبَ، عَنْ أَبِیْ قِلَابَۃَ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ عَائِشَۃَ مَا یَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنْ امْرَأَتِہِ اِذَا کَانَتْ حَائِضًا ؟ فَقَالَتْ کُلُّ شَیْئٍ اِلَّا فَرْجَہَا .
٤٢٩٥: ابو قلابہ سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے عائشہ (رض) سے یہ سوال کیا کہ حیض کی حالت میں خاوند کو اپنی بیوی کے جسم میں کون سا حصہ حلال ہے۔ تو انھوں نے فرمایا شرمگاہ کے علاوہ سارا جسم حلال و مباح ہے۔

4296

۴۲۹۶: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ أَبِیْ مَعْشَرٍ عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنْ مَسْرُوْقٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، مِثْلَ ذٰلِکَ .
٤٢٩٦: ابراہیم نے مسروق سے انھوں نے عائشہ (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4297

۴۲۹۷: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، عَنْ بُکَیْرٍ ، عَنْ أَبِیْ مُرَّۃَ ، مَوْلَی عَقِیْلٍ ، عَنْ حَکِیْمِ بْنِ عِقَالٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ مَا یَحْرُمُ عَلِیَّ مِنْ امْرَأَتِیْ اِذَا حَاضَتْ ؟ قَالَتْ : فَرْجُہَا .فَہٰذَا وَجْہُ ہٰذَا الْبَابِ مِنْ طَرِیْقِ تَصْحِیْحِ مَعَانِی الْآثَارِ .وَأَمَّا وَجْہُہُ مِنْ طَرِیْقِ النَّظَرِ ، فَاِنَّا رَأَیْنَا الْمَرْأَۃَ قَبْلَ أَنْ تَحِیْضَ ، لِزَوْجِہَا أَنْ یُجَامِعَہَا فِیْ فَرْجِہَا ، وَلَہٗ مِنْہَا مَا فَوْقَ الْاِزَارِ ، وَمَا تَحْتَ الْاِزَارِ أَیْضًا .ثُمَّ اِذَا حَاضَتْ ، حَرُمَ عَلَیْہِ الْجِمَاعُ فِیْ فَرْجِہَا ، وَحَلَّ لَہٗ مِنْہَا ، مَا فَوْقَ الْاِزَارِ بِاتِّفَاقِہِمْ .وَاخْتَلَفُوْا فِیْمَا تَحْتَ الْاِزَارِ عَلٰی مَا ذَکَرْنَا ، فَأَبَاحَہُ بَعْضُہُمْ ، فَجَعَلَ حُکْمَہُ حُکْمَ مَا فَوْقَ الْاِزَارِ ، وَمَنَعَ مِنْہُ بَعْضُہُمْ فَجَعَلَ حُکْمَہُ حُکْمَ الْجِمَاعِ فِی الْفَرَجِ .فَلَمَّا اخْتَلَفُوْا فِیْ ذٰلِکَ ، وَجَبَ النَّظْرُ ، لِنَعْلَمَ أَیُّ الْوَجْہَیْنِ ہُوَ أَشْبَہٗ بِہٖ ، فَیُحْکَمَ لَہُ بِحُکْمِہٖ؟ .فَرَأَیْنَا الْجِمَاعَ فِی الْفَرَجِ ، یُوْجِبُ الْحَدَّ وَالْمَہْرَ وَالْغُسْلَ ، وَرَأَیْنَا الْجِمَاعَ فِیْمَا سِوَی الْفَرَجِ لَا یُوْجِبُ مِنْ ذٰلِکَ شَیْئًا وَیَسْتَوِی فِیْ ذٰلِکَ حُکْمُ مَا فَوْقَ الْاِزَارِ ، وَمَا تَحْتَ الْاِزَارِ .فَثَبَتَ بِمَا ذَکَرْنَا أَنَّ حُکْمَ مَا تَحْتَ الْاِزَارِ أَشْبَہٗ بِمَا فَوْقَ الْاِزَارِ مِنْہُ بِالْجِمَاعِ فِی الْفَرَجِ .فَالنَّظْرُ عَلٰی ذٰلِکَ أَنْ یَکُوْنَ کَذٰلِکَ ہُوَ فِیْ حُکْمِ الْحَائِضِ ، فَیَکُوْنُ حُکْمُہٗ حُکْمَ الْجِمَاعِ فَوْقَ الْاِزَارِ ، لَا حُکْمَ الْجِمَاعِ فِی الْفَرَجِ .وَہٰذَا قَوْلُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ، وَبِہٖ نَأْخُذُ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ : ثُمَّ نَظَرْتُ بَعْدَ ذٰلِکَ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ ، وَفِیْ تَصْحِیْحِ الْآثَارِ فِیْہِ، فَاِذَا ہِیَ تَدُلُّ عَلٰی مَا ذَہَبَ اِلَیْہِ أَبُوْ حَنِیْفَۃَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ، لَا عَلٰی مَا ذَہَبَ اِلَیْہِ مُحَمَّدٌ .وَذٰلِکَ أَنَّا وَجَدْنَاہَا عَلَی ثَلَاثَۃِ أَنْوَاعٍ : فَنَوْعٌ مِنْہَا مَا رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ کَانَ یُبَاشِرُ نِسَائَ ہٗ وَہُنَّ حُیَّضٌ ، فَوْقَ الْاِزَارِ ، فَلَمْ یَکُنْ فِیْ ذٰلِکَ دَلِیْلٌ عَلَی مَنْعِ الْمَحِیْضِ مِنَ الْمُبَاشَرَۃِ تَحْتَ الْاِزَارِ ، لِمَا قَدْ ذَکَرْنَاہُ فِیْ مَوْضِعِہٖ مِنْ ہٰذَا الْبَابِ .وَنَوْعٌ آخَرُ مِنْہَا ، وَہُوَ مَا رَوَیْ عُمَیْرُ ، مَوْلَی عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، عَلٰی مَا ذَکَرْنَاہُ فِیْ مَوْضِعِہٖ۔ فَکَانَ فِیْ ذٰلِکَ دَلِیْلٌ عَلَی الْمَنْعِ مِنْ جِمَاعِ الْحُیَّضِ تَحْتَ الْاِزَارِ ، لِأَنَّ مَا فِیْہِ مِنْ کَلَامِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَذِکْرُہُ مَا فَوْقَ الْاِزَارِ ، فَاِنَّمَا ہُوَ جَوَابٌ لِسُؤَالِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اِیَّاہُ مَا لِلرَّجُلِ مِنْ امْرَأَتِہِ اِذَا کَانَتْ حَائِضًا ؟ فَقَالَ لَہُ مَا فَوْقَ الْاِزَارِ فَکَانَ ذٰلِکَ جَوَابَ سُؤَالِہٖ ، لَا نُقْصَانَ فِیْہِ وَلَا تَقْصِیْرَ .وَنَوْعٌ آخَرُ مَا ہُوَ ، مَا رُوِیَ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ عَلٰی مَا قَدْ ذَکَرْنَاہُ عَنْہُ، فَذٰلِکَ مُبِیْحٌ لِاِتْیَانِ الْحُیَّضِ دُوْنَ الْفَرَجِ ، وَاِنْ کَانَ تَحْتَ الْاِزَارِ .فَأَرَدْنَا أَنْ نَنْظُرَ أَیُّ ہٰذَیْنِ النَّوْعَیْنِ تَأَخَّرَ عَنْ صَاحِبِہٖ ، فَنَجْعَلُہُ نَاسِخًا لَہٗ؟ فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ ، فَاِذَا حَدِیْثُ أَنَسٍ ، فِیْہِ اِخْبَارٌ عَمَّا کَانَتِ الْیَہُوْدُ عَلَیْہِ، وَقَدْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُحِبُّ مُوَافَقَۃَ أَہْلِ الْکِتَابِ فِیْمَا لَمْ یُؤْمَرْ فِیْہِ بِخِلَافِہِمْ ، قَدْ رَوَیْنَا ذٰلِکَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، فِیْ کِتَابِ الْجَنَائِزِ وَکَذٰلِکَ أَمَرَہٗ اللّٰہُ تَعَالٰی فِیْ قَوْلِہٖ أُوْلٰئِکَ الَّذِیْنَ ہَدَی اللّٰہُ فَبِہُدَاہُمْ اقْتَدِہِ فَکَانَ عَلَیْہِ اتِّبَاعُ مَنْ تَقَدَّمَہٗ مِنَ الْأَنْبِیَائِ حَتّٰی یَحْدُثَ لَہُ شَرِیْعَۃٌ تَنْسَخُ شَرِیْعَتَہٗ۔ فَکَانَ الَّذِیْ نَسَخَ مَا کَانَتِ الْیَہُوْدُ عَلَیْہِ، مِنْ اجْتِنَابِ کَلَامِ الْحَائِضِ وَمُؤَاکَلَتِہَا وَالِاجْتِمَاعِ مَعَہَا فِیْ بَیْتٍ ، ہُوَ مَا ہُوَ فِیْ حَدِیْثِ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، لَا وَاسِطَۃَ بَیْنَہُمَا .فَفِیْ حَدِیْثِ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ہٰذَا، اِبَاحَۃُ جِمَاعِہَا فِیْمَا دُوْنَ الْفَرَجِ .وَکَانَ الَّذِیْ فِیْ حَدِیْثِ عُمَرَ ، الْاِبَاحَۃَ لِمَا فَوْقَ الْاِزَارِ ، وَالْمَنْعَ مَا تَحْتَ الْاِزَارِ .فَاسْتَحَالَ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ مُتَقَدِّمًا لِحَدِیْثِ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اِذَا کَانَ حَدِیْثُ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ہُوَ النَّاسِخَ ، لِاجْتِنَابِ الِاجْتِمَاعِ مَعَ الْحَائِضِ ، وَمُؤَاکَلَتِہَا وَمُشَارَبَتِہَا .فَثَبَتَ : أَنَّہٗ مُتَأَخِّرٌ عَنْہُ، وَنَاسِخٌ لِبَعْضِ الَّذِی أُبِیْحَ فِیْہِ .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ مَا ذَہَبَ اِلَیْہِ أَبُوْ حَنِیْفَۃَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ مِنْ ہٰذَا ، بِتَصْحِیْحِ الْآثَارِ ، وَانْتَفَی مَا ذَہَبَ اِلَیْہِ مُحَمَّدٌ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ
٤٢٩٧: حکیم بن عقال کہتے ہیں کہ میں نے عائشہ (رض) سے دریافت کیا کہ میرے لیے اپنی بیوی کے جسم میں سے حیض کی حالت میں کیا کچھ حلال نہیں ہے انھوں نے کہا اس کی شرمگاہ۔ پس آثار کے معانی کی درستی کے پیش نظر تو معنی اسی طرح ہوگا۔ حیض سے پہلے خاوند کو اپنی بیوی سے ازار سے نیچے اور اوپر ہر دو طرح مجامعت کا حق حاصل ہے پھر جب حالت حیض پیش آئی تو مجامعت کو شرمگاہ تو حرام قرار پائی اور ازار سے اوپر استعمال بالاتفاق حلال رہا۔ البتہ ازار کے نیچے شرمگاہ کے علاوہ میں اختلاف ہوا بعض نے اس کو مباح کہا اور ازار سے اوپر والے حکم کی طرح قرار دیا اور بعض نے اس سے منع کر کے اس کو مجامعت شرمگاہ کی طرح قرار دیا اب اختلاف کی صورت میں یہ بات لازم ہوگئی کہ ہم غور و فکر سے کام لیں تاکہ ان میں زیادہ مشابہت والی جانب متعین ہو کر اسی پر اس کا حکم لگ سکے۔ چنانچہ غور سے معلوم ہوا کہ شرمگاہ میں جماع سے حد ‘ مہر ‘ غسل لازم ہوجاتے ہیں اور شرمگاہ کے علاوہ جماع کی صورت میں ان میں سے کوئی چیز لازم نہیں آتی اس سلسلے میں چادر اور اس کے نیچے کا حکم برابر ہے تو جو ہم نے ذکر کیا اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ چادر کے نیچے کا حکم جماع فی الفرج کی بنسبت چادر کے اوپر والے حکم کے ساتھ زیادہ مشابہت رکھتا ہے تو اس سے نظرو قیاس کا تقاضا یہ ہوا کہ حائضہ کے سلسلہ میں بھی حکم اسی طرح ہو فلہذا اس کا حکم چادر کے اوپر جماع کے حکم جیسا ہوگا شرمگاہ میں جماع کے حکم جیسا نہیں ہوگا۔ یہ امام محمد کا قول اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں امام طحاوی (رح) کا اپنا رجحان بھی اس طرح معلوم ہوتا ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ میں نے اس سلسلہ میں بار دیگر غور کیا تو روایات کی تصحیح کا یہ تقاضا پایا کہ وہ امام ابوحنیفہ (رح) کے مسلک کی تائید کرتی ہیں امام محمد (رح) کے قول کے مؤید نہیں ہیں۔ اس سلسلہ کی روایات تین اقسام پر مشتمل ہیں : قسم اوّل : وہ روایات ہیں جن میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق مذکور ہے کہ آپ اپنی ازواج کے ساتھ لیٹ جاتے جب کہ انھوں نے ازار باندھی ہوتی۔ مگر اس قسم کی روایات میں چادر کے نیچے شرمگاہ میں مباشرت کے علاوہ پر ان میں کوئی دلیل نہیں پائی جاتی۔ جیسا کہ پہلے ہم ذکر کر آئے ہیں۔ قسم دوم : دوسری قسم کی روایات میں مثلاً عمیر (رض) جو عمر (رض) کے غلام ہیں انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے جیسا کہ ہم ان کو پیچھے نقل کر آئے ان میں حائضہ عورت سے چادر کے نیچے جماع سے منع کیا گیا ہے کیونکہ ان میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد چادر سے اوپر والے حصہ سے متعلق ہے اور وہ حضرت عمر (رض) کے ایک سوال کا جواب ہے ان کا سوال یہ تھا کہ اگر عورت حائضہ ہو تو اس کا خاوند اس سے کیا فائدہ اٹھاسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا چادر کے اوپر سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے اور اس سوال کا تو بغیر کمی بیشی کے تذکرہ ہے۔ قسم ثالث : ایک قسم روایات کی ہے جو حضرت انس (رض) سے مروی ہے جیسا کہ ہم نے ذکر کیا ہے یہ روایت حائضہ عورت سے شرمگاہ میں مجامعت کے علاوہ کو جائز قرار دیتی ہے اگرچہ چادر کے نیچے ہو۔ اب ہم نے دیکھنا یہ ہے کہ ان گزشتہ روایات میں متاخر روایت کون سی ہے تاکہ اسے دوسری روایت کے لیے ناسخ قرار دیا جائے چنانچہ غور کرنے پر معلوم ہوا کہ حضرت انس (رض) کی روایت میں یہود کا تذکرہ موجود ہے اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس قسم کے معاملات میں جب تک وحی سے واضح حکم نہ ہوتا اہل کتاب کی موافقت کو پسند فرماتے تھے یہ بات ہم نے کتاب الجنائز میں حضرت ابن عباس (رض) کی روایت سے لی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس ارشاد میں بھی اس بات کا حکم دیا ہے۔ اولئک الذین ہدی اللہ فبھداہم اقتدہ (الانعام۔ ٩٠) پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر گزشتہ انبیاء (علیہم السلام) کی اتباع لازم تھی جب تک آپ کو شریعت کا وہ حکم نہ ملتا جو ان کی شریعت کو منسوخ کرنے والا ہو۔ تو یہود کا یہ طرز عمل کہ حائضہ سے مکمل پرہیز یعنی کھانے ‘ پینے رہنے سہنے سے گریز ہو اور گفتگو بھی نہ ہو۔ حضرت انس (رض) کی روایت کا مضمون یہی ہے۔ تو حضرت انس (رض) کی اس روایت سے ان کے ساتھ شرمگاہ کے علاوہ جماع ثابت ہوتا ہے اور حضرت عمر (رض) والی روایت میں چادر سے اوپر کا جواز اور چادر کے نیچے کی ممانعت مذکور ہے پس اگر حضرت انس (رض) کی روایت کو یہود کے حائضہ عورتوں کے ساتھ طرز عمل کا ناسخ قرار دیا جائے تو حضرت عمر (رض) کی روایت اس سے مقدم ثابت نہیں ہوسکتی۔ پس اس سے یہ ثابت ہوا کہ یہ بعد کی روایت ہے اور اس بعض حکم کے لیے بھی ناسخ ہے جو حضرت انس (رض) کی روایت میں جائز قرار دیا گیا ہے۔ فلہذا روایات کی تطبیق و تصحیح سے امام ابوحنیفہ (رح) کا مذہب ثابت ہوگیا اور امام محمد (رح) نے جس بات کو اختیار کیا ہے اس کی نفی ہوگئی۔
نظر طحاوی (رح) :
حیض سے پہلے خاوند کو اپنی بیوی سے ازار سے نیچے اور اوپر ہر دو طرح مجامعت کا حق حاصل ہے پھر جب حالت حیض پیش آئی تو مجامعت شرمگاہ تو حرام قرار پائی اور ازار سے اوپر استعمال بالاتفاق حلال رہا۔
البتہ ازار کے نیچے شرمگاہ کے علاوہ میں اختلاف ہوا بعض نے اس کو مباح کہا اور ازار سے اوپر والے حکم کی طرح قرار دیا اور بعض نے اس سے منع کر کے اس کو مجامعت شرمگاہ کی طرح قرار دیا اب اختلاف کی صورت میں یہ بات لازم ہوگئی کہ ہم غور و فکر سے کام لیں تاکہ ان میں زیادہ مشابہت والی جانب متعین ہو کر اسی پر اسی کا حکم لگ سکے۔
چنانچہ غور سے معلوم ہوا کہ شرمگاہ میں جماع سے حد ‘ مہر ‘ غسل لازم ہوجاتے ہیں اور شرمگاہ کے علاوہ جماع کی صورت میں ان میں سے کوئی چیز لازم نہیں آتی اس سلسلے میں چادر اور ان کے نیچے کا حکم برابر ہے تو جو ہم نے ذکر کیا اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ چادر کے نیچے کا حکم جماع فی الفرج کی بنسبت چادر کے اوپر والے حکم کے ساتھ زیادہ مشابہت رکھتا ہے تو اس سے نظرو قیاس کا تقاضا یہ ہوا کہ حائضہ کے سلسلہ میں بھی حکم اسی طرح ہو فلہذا اس کا حکم چادر کے اوپر جماع کے حکم جیسا ہوگا شرمگاہ میں جماع کے حکم جیسا نہیں ہوگا۔
یہ امام محمد کا قول اور ہم اسی کو اختیار کرتے ہیں امام طحاوی (رح) کا اپنا رجحان بھی اس طرف معلوم ہوتا ہے۔
امام طحاوی (رح) کی نظر ثانی :
میں نے اس سلسلہ میں بار دیگر غور کیا تو معلوم ہوا کہ روایات امام ابوحنیفہ (رح) کے مسلک کی تائید کرتی ہیں امام محمد (رح) کے قول کی مؤید نہیں ہیں۔
احادیث کی تین اقسام :
قسم اوّل : اس سلسلہ کی روایات تین اقسام پر مشتمل ہیں قسم اوّل وہ روایات ہیں جن میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق مذکور ہے کہ آپ اپنی ازواج کے ساتھ لیٹ جاتے جب کہ انھوں نے ازار باندھی ہوتی۔ مگر اس قسم کی روایات میں چادر کے نیچے شرمگاہ میں مباشرت کے علاوہ پر ان میں کوئی دلیل نہیں پائی جاتی۔ جیسا کہ پہلے ہم ذکر کر آئے ہیں۔
قسم دوم : دوسری قسم کی روایات میں مثلاً عمیر (رض) جو عمر (رض) کے غلام ہیں انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے جیسا کہ ہم ان کو پیچھے نقل کر آئے ان میں حائضہ عورت سے چادر کے نیچے جماع سے منع کیا گیا ہے کیونکہ ان میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد چادر سے اوپر والے حصہ سے متعلق ہے اور وہ حضرت عمر (رض) کے ایک سوال کا جواب ہے ان کا سوال یہ تھا کہ اگر عورت حائضہ ہو تو اس کا خاوند اس سے کیا فائدہ اٹھاسکتا ہے ؟ آپ نے فرمایا چادر کے اوپر سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے اور یہ سوال کا تو بغیر کمی بیشی کے تذکرہ ہے۔
قسم ثالث : وہ روایت ہے جو حضرت انس (رض) سے مروی ہے جیسا کہ ہم نے ذکر کیا ہے یہ روایت حائضہ عورت سے شرمگاہ میں مجامعت کے علاوہ کو جائز قرار دیتی ہے اگرچہ چادر کے نیچے ہو۔
اب ہم نے دیکھنا یہ ہے کہ ان گزشتہ روایات میں متاخر روایت کون سی ہے تاکہ اسے دوسری روایت کے لیے نسخ قرار دیا جائے چنانچہ کرنے پر معلوم ہوا کہ حضرت انس (رض) کی روایت میں پہلو کا تذکرہ موجود ہے اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس قسم کے معاملات میں جب تک وحی سے واضح حکم نہ ہوتا اہل کتاب کی موافقت کو پسند فرماتے تھے یہ بات ہم نے کتاب الجنائز میں حضرت ابن عباس (رض) کی روایت سے لی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس ارشاد میں بھی اس بات کا حکم دیا ہے۔ اولئک الذین ہدی اللہ فبھداہم اقتدہ (الانعام۔ ٩٠) پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر گزشتہ انبیاء (علیہم السلام) کی اتباع لازم تھی جب تک آپ کو شریعت کا وہ حکم نہ ملتا جو ان کی شریعت کو منسوخ کرنے والا ہو۔
تو یہود کا یہ طرز عمل تھا کہ حائضہ سے کھانے ‘ پینے رہنے سہنے حتیٰ کہ گفتگو بھی نہ کرتے۔ حضرت انس (رض) کی روایت کا مضمون یہی ہے۔ تو حضرت انس (رض) کی اس روایت سے ان کے ساتھ شرمگاہ کے علاوہ جماع ثابت ہوتا ہے اور حضرت عمر (رض) والی روایت میں چادر سے اوپر کا جواز اور چادر کے نیچے کی ممانعت مذکور ہے پس اگر حضرت انس (رض) کی روایت کو یہود کے حائضہ عورتوں کے ساتھ طرز عمل کا ناسخ قرار دیا جائے تو حضرت عمر (رض) کی روایت اس سے مقدم ثابت نہیں ہوسکتی۔ پس اس سے یہ ثابت ہوا کہ یہ بعد کی روایت ہے اور اس بعض حکم کے لیے بھی ناسخ ہے جو حضرت انس (رض) کی روایت میں جائز قرار دیا گیا ہے۔ فلہذا روایات کی تطبیق و تصحیح سے امام ابوحنیفہ (رح) کا مذہب ثابت ہوگیا اور امام محمد (رح) نے جس بات کو اختیار کیا ہے اس کی نفی ہوگئی۔
نوٹ : یہ پہلا موقع ہے کہ امام طحاوی (رح) نے اپنے نزدیک غیر راجح قول کو دلائل و روایات کی توفیق و توثیق سے مضبوط قرار دیا ہے اور اپنے عام طرز عمل کے خلاف اس راجح بالروایات مذہب کو شروع میں ذکر کیا ہے۔

4298

۴۲۹۸: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یَعْقُوْبُ بْنُ حُمَیْدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ أَبِیْ سَعِیْدٍ أَنَّ رَجُلًا أَصَابَ امْرَأَتَہٗ فِیْ دُبُرِہَا ، فَأَنْکَرَ النَّاسُ ذٰلِکَ عَلَیْہِ، وَقَالُوْا : أَتُغَرِّبُہَا ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَنَّیْ شِئْتُمْ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ وَطْئَ الْمَرْأَۃِ فِیْ دُبُرِہَا جَائِزٌ .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ ، وَتَأَوَّلُوْا ہٰذِہِ الْآیَۃَ عَلَی اِبَاحَۃِ ذٰلِکَ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَکَرِہُوْا وَطْئَ النِّسَائِ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ ، وَمَنَعُوْا مِنْ ذٰلِکَ ، وَتَأَوَّلُوْا ہٰذِہِ الْآیَۃَ عَلٰی غَیْرِ ہٰذَا التَّأْوِیْلِ .
٤٢٩٨: عطاء بن یسار نے حضرت ابو سعید خدری (رض) سے نقل کیا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے غیر فطری حرکت کی تو لوگوں نے اس کو ناپسند کیا اور کہا کہ تو اس کو ایسی عورت بنانا چاہتا ہے جس کا خاوند نہ ہو۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ نساؤکم حرث لکم فاتوا حرثکم انی شئتم (البقرہ ٢٢٣) امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ بعض لوگ اس طرف گئے ہیں کہ عورتوں سے غیر فطری فعل جائز ہے اور انھوں نے اس روایت سے استدلال کیا اور اس آیت کی تاویل کر کے اس کی اباحت کو ثابت کیا مگر دیگر علماء نے اس کی مخالفت کی اور اس کو حرام قرار دیا اور اس سے سخت منع کیا اور اس آیت کی تفسیر بھی دوسرے انداز سے کی۔ جو نیچے مذکور ہے۔ دوسری تفسیر یہ ہے۔
اس کے متعلق دو آراء ہیں :
نمبر 1: بعض لوگوں نے اس کو جائز کہا ہے اس کو محمد بن کعب قرظی ‘ مالک اور بعض شوافع نے اختیار کیا ہے۔
نمبر 2: جمہور فقہاء ‘ صحابہ وتابعین نے اس کو مکروہ و حرام قرار دیا ہے۔
فریق اوّل : نے اپنے مؤقف کے لیے مندرجہ روایت اور آیت نساؤکم حرث لکم۔۔۔ کے شان نزول سے استدلال کیا ہے۔

4299

۴۲۹۹: فَحَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ الْیَہُوْدَ قَالُوْا : مَنْ أَتَی امْرَأَتَہُ فِیْ فَرْجِہَا ، عَنْ دُبُرِہَا ، خَرَجَ وَلَدُہَا أَحْوَلَ ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَنَّیْ شِئْتُمْ .
٤٢٩٩: محمد بن منکدر نے جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ یہود کہا کرتے تھے کہ جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ دبر والی جانب سے شرمگاہ میں جماع کرے گا اس سے پیدا ہونے والابچہ بھینگا پیدا ہوگا اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ نساؤکم حرث لکم فاتوا حرثکم انی شئتم (البقرہ ٢٢٣) کہ تمہاری بیویاں تمہارے لیے بمنزلہ کھیتیاں ہیں پس اپنی کھیتیوں میں جیسے چاہو جاؤ۔

4300

۴۳۰۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْکَدِرِ حَدَّثَہٗ ، عَنْ جَابِرٍ مِثْلَہٗ۔
٤٣٠٠: محمد بن منکدر نے حضرت جابر (رض) سے اسی طرح کی روایت کی ہے۔

4301

۴۳۰۱: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَکَرِیَّا أَبُوْ شُرَیْحٍ ، قَالَ : ثَنَا الْفِرْیَابِیُّ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٣٠١: فریابی نے سفیان ثوری سے ‘ انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت کی ہے۔

4302

۴۳۰۲: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَتِ الْیَہُوْدُ اِذَا أَتَی الرَّجُلُ أَہْلَہُ بَارِکَۃً ، جَائَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ فَذُکِرَ ذٰلِکَ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ۔قَالُوْا : فَاِنَّمَا کَانَ مِنْ قَوْلِ الْیَہُوْدِ ، مَا ذَکَرْنَا ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ذٰلِکَ ، دَفْعًا لِقَوْلِہِمْ ، وَاِبَاحَۃً لِلْوَطْئِ فِی الْفَرْجِ مِنْ الدُّبُرِ وَمِن الْقُبُلِ جَمِیْعًا .وَقَدْ رَوَی آخَرُوْنَ ہٰذَا الْحَدِیْثَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَلٰی مَا ذَکَرْنَا وَزَادَ فِیْہِ اِذَا کَانَ ذٰلِکَ فِی الْفَرْجِ .
٤٣٠٢: محمد بن منکدر نے جابر (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ یہود کہنے لگے جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو اونٹ کی طرح بٹھا کر جماع کرے تو اولاد بھینگی پیدا ہوتی ہے اس بات کا تذکرہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے کیا گیا پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ اس روایت کے پیش نظر دوسرے علماء نے کہا کہ یہ آیت یہود کے اس قول کی تردید میں اتری ہے اور اس آیت سے عورت کے ساتھ شرمگاہ میں وطی اگلی یا پچھلی جانب دونوں سے درست ہے۔ دوسروں نے کہا یہ روایت ابن منکدر نے دیگر سے بھی نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ بھی موجود ہے ” اذا کان ذلک فی الفرج “ جبکہ یہ شرمگاہ میں وطی کی جائے۔ روایات یہ ہیں۔
طریق استدلال : اس روایت کے پیش نظر فریق ثانی کے علماء نے کہا کہ یہ آیت یہود کے اس قول کی تردید میں اتری ہے اور اس آیت سے عورت کے ساتھ شرمگاہ میں وطی اگلی یا پچھلی جانب دونوں سے درست ہے۔
یہ روایت ابن منکدر نے دیگر روات سے بھی نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ بھی موجود ہے ” اذا کان ذلک فی الفرج “ جبکہ یہ شرمگاہ میں وطی کی جائے۔ روایات ملاحظہ ہوں :

4303

۴۳۰۳: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْمُقَدَّمِیُّ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا أُبَیٌّ ، قَالَ : سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ ، یُحَدِّثُ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ یَہُوْدِیًّا قَالَ اِذَا نَکَحَ الرَّجُلُ امْرَأَۃً مُجَبِّیَۃً ، خَرَجَ وَلَدُہَا أَحْوَلَ فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَنّٰی شِئْتُمْ اِنْ شِئْتُمْ مُجَبِّیَۃً ، وَاِنْ شِئْتُمْ غَیْرَ مُجَبِّیَۃٍ ، اِذَا کَانَ ذٰلِکَ فِیْ صِمَامٍ وَاحِدٍ .
٤٣٠٣: محمد بن منکدر نے جابر بن عبداللہ سے نقل کیا کہ ایک یہودی کہنے لگا جب کوئی آدمی اپنی بیوی سے چہرہ کے بل الٹا لٹا کر وطی کرے تو اس سے جو اولاد پیدا ہوگی وہ بھینگی ہوگی اس پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ نساؤکم حرث لکم فاتوا حرثکم انی شئتم (البقرہ ٢٢٣) خواہ الٹا لٹا کر کرو ‘ خواہ سیدھا لٹا کر کرو۔ جبکہ مقام حرث یعنی شرمگاہ میں ہو۔
تخریج : مسلم فی النکاح ١١٩‘ ترمذی فی التفسیر سورة ٢‘ باب ٢٦‘ مسند احمد ٦‘ ٣٠٥؍٣١٠۔
لغات : مجبیۃ۔ الٹا لٹانا۔ صمام سوراخ ‘ مراد عورت کی شرمگاہ (فرج)

4304

۴۳۰۴: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ جُرَیْجٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْکَدِرِ حَدَّثَہٗ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ الْیَہُوْدَ قَالُوْا لِلْمُسْلِمِیْنَ مَنْ أَتَی امْرَأَتَہٗ وَہِیَ مُدَبَّرَۃٌ ، جَائَ وَلَدُہَا أَحْوَلَ فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَنَّیْ شِئْتُمْ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُقْبِلَۃٌ وَمُدْبِرَۃٌ ، مَا کَانَ فِی الْفَرْجِ .فَفِیْ تَوْقِیْفِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِیَّاہُمْ فِیْ ذٰلِکَ عَلَی الْفَرْجِ ، اِعْلَامٌ مِنْہُ اِیَّاہُمْ أَنَّ الدُّبُرَ بِخِلَافِ ذٰلِکَ .وَقَدْ قِیْلَ فِیْ تَأْوِیْلِ ہٰذِہِ الْآیَۃِ أَیْضًا غَیْرُ ہٰذَا التَّأْوِیْلِ .
٤٣٠٤: محمد بن منکدر نے جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ یہود مسلمانوں کو کہنے لگے جو اپنی بیوی کو الٹا لٹا کر جماع کرے اس کی اولاد بھینگی ہوگی۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری نساؤکم حرث لکم فاتوا حرثکم انی شئتم (البقرہ ٢٢٣) پس جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ سیدھا لٹا کے یا الٹا کر بیوی سے جماع درست ہے۔ ان تمام روایات میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جماع کو قبل یعنی فرج سے خاص کیا تاکہ معلوم ہوجائے کہ پائخانہ والی جگہ کا استعمال درست نہیں۔ اس آیت کی تفسیر میں اور اقاویل بھی پائے جاتے ہیں۔ جیسا کہ اگلی روایات میں مذکور ہے۔
تخریج : دارمی فی الوضو باب ١١٣‘ والنکاح باب ٣٠۔
لغات : ان تمام روایات میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جماع کو قبل یعنی فرج سے خاص کیا تاکہ معلوم ہوجائے کہ پائخانہ والی جگہ کا استعمال درست نہیں۔ اس آیت کی تفسیر میں اور بھی اقوال ہیں۔ چنانچہ درج ذیل روایات ملاحظہ ہوں :

4305

۴۳۰۵: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ اِسْحَاقَ، عَنْ زَائِدَۃَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْعَزْلِ فَقَالَ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ ، اِنْ شِئْتُ فَاعْزِلْ ، وَاِنْ شِئْتَ فَلَا تَعْزِلْ .وَکَانَ مِنْ حُجَّۃِ أَہْلِ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی أَیْضًا لِقَوْلِہِمْ فِیْ ذٰلِکَ ، مَا قَدْ رُوِیَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا مِنْ اِبَاحَۃِ ذٰلِکَ .
٤٣٠٥: ابو اسحاق نے زائدہ سے انھوں نے ابن عباس (رض) سے عزل کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے فرمایا تمہاری بیویاں کھیت کی ماند ہیں اگر چاہو تو عزل کرو اور اگر نہ چاہو تو مت کرو۔ فریق اوّل نے اپنے مضمون کے ثبوت کے لیے ابن عمر (رض) کی اس کمزور منقولہ روایت کا سہارا لیا ہے اس سے اس کی اباحت معلوم ہوتی ہے۔
تخریج : دارمی فی الوضو باب ١١٣۔

4306

۴۳۰۶: کَمَا حَدَّثَنَا أَبُو قُرَّۃَ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَیْدِ بْنِ ہِشَامٍ الرُّعَیْنِیُّ ، قَالَ : ثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ ، وَأَبُوْ زَیْدٍ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ أَبِی الْعُمْرِ قَالَا : قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ : وَحَدَّثَنِیْ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ رَبِیْعَۃُ بْنُ أَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ أَبِی الْحُبَابِ سَعِیْدُ بْنُ یَسَارٍ ، أَنَّہٗ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ عَنْہُ، یَعْنِیْ عَنْ وَطْئِ النِّسَائِ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ ، فَقَالَ : لَا بَأْسَ بِہٖ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : قَدْ رُوِیَ ہَذَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، کَمَا ذَکَرْتُمْ ، وَرُوِیَ عَنْہُ خِلَافُ ذٰلِکَ .
٤٣٠٦: ابوالحباب سعید بن یسار نے ابن عمر (رض) سے اپنی بیویوں کے ساتھ وطی دبر کا سوال کیا تو انھوں نے کہا اس میں کوئی حرج نہیں۔
جواب حضرت ابن عمر (رض) کی اس روایت کے بالکل برعکس روایت موجود ہے جس سے اس روایت ابن عمر (رض) یہ ہے۔

4307

۴۳۰۷: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ .ح .
٤٣٠٧: فہد نے عبداللہ بن صالح سے روایت نقل کی ہے۔

4308

۴۳۰۸: وَحَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ وَہْبٍ ، قَالَا : ثَنَا اللَّیْثُ ، قَالَ ابْنُ وَہْبٍ فِیْ حَدِیْثِہِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ یَعْقُوْبَ ، وَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الْحَارِثُ بْنُ یَعْقُوْبَ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ یَسَارٍ أَبِی الْحُبَابِ ، قَالَ : قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ ، مَا تَقُوْلُ فِی الْجَوَارِی الْحَمِضُ بِہِنَّ ، قَالَ : وَمَا التَّحْمِیضُ فَذَکَرْت الدُّبُرَ .فَقَالَ : وَہَلْ یُفْعَلُ ذٰلِکَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ؟ .فَقَدْ ضَادَّ ہَذَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ، مَا قَدْ رَوَاہٗ عَنْہُ أَہْلُ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی ، مِمَّا قَدْ ذَکَرْنَاہُ فِیْ ذٰلِکَ .وَالدَّلِیْلُ عَلَیْ صِحَّۃِ ہٰذَا، اِنْکَارُ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ کَانَ مِنْ أَبِیْھَا.
٤٣٠٨: عبداللہ بن صالح نے حارث بن یعقوب سے انھوں نے سعید بن یسار ابی الحباب سے نقل کیا کہ میں نے ابن عمر (رض) سے پوچھا آپ لونڈیوں کے متعلق کیا فرماتے ہیں کیا میں ان سے احماض کرسکتا ہوں انھوں نے پوچھا تحمیض کیا ہے میں نے لواطت کا ذکر کیا تو انھوں نے فرمایا کیا کوئی مسلمان ایسا کرسکتا ہے ؟ (یعنی نہیں کرسکتا) امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں یہ روایات فریق اوّل کی نقل کردہ روایت کے بالکل متضاد ہے اور اس روایت کی صحت پر مندرجہ ذیل روایات دلالت کرتی ہیں جن میں سالم بن عبداللہ (رض) نے پہلی روایت کی اپنے والد کی طرف نسبت سے انکار کیا ہے۔
تخریج : دارمی فی الوضو باب ١١٤۔
امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں یہ روایات فریق اوّل کی نقل کردہ روایت کے بالکل متضاد ہے اور اس روایت کی صحت پر مندرجہ ذیل روایات دلالت کرتی ہیں جن میں سالم بن عبداللہ (رض) پہلی روایت کی اپنے والد کی طرف نسبت سے انکار کیا ہے۔ (جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصرف روات ہے)

4309

۴۳۰۹: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ أَبَاہُ سَأَلَ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ أَنْ یُحَدِّثَہُ بِحَدِیْثِ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، أَنَّہٗ کَانَ لَا یَرَیْ بَأْسًا بِاِتْیَانِ النِّسَائِ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ .فَقَالَ سَالِمٌ : کَذَبَ الْعَبْدُ ، أَوْ أَخْطَأَ ، اِنَّمَا قَالَ لَا بَأْسَ أَنْ یُؤْتَیْنَ فِیْ فُرُوْجِہِنَّ ، مِنْ أَدْبَارِہِنَّ .وَلَقَدْ قَالَ مَیْمُوْنُ بْنُ مِہْرَانَ : اِنَّ نَافِعًا اِنَّمَا قَالَ ذٰلِکَ بَعْدَ مَا کَبِرَ وَذَہَبَ عَقْلُہُ .
٤٣٠٩: موسیٰ بن عبیداللہ بن حسن نے بیان کیا کہ میرے والد نے سالم بن عبداللہ سے سوال کیا کہ وہ ان کو نافع کی وہ روایت بیان کرے جو اس نے ابن عمر (رض) سے اس طرح نقل کی ہے کہ ابن عمر (رض) عورتوں کے ساتھ وطی فی الدبر کو غلط خیال نہ کرتے تھے۔ تو سالم کہنے لگے اس بندے نے جھوٹ بولا یا خطاء کی عبداللہ (رض) نے تو اس طرح فرمایا کہ پشت کی جانب سے عورت کے ساتھ فرج (عورت کی شرمگاہ) میں جماع کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔ میمون بن مہران کہنے لگے کہ یہ بات نافع نے بڑھاپے کی حالت میں کہی ہے جبکہ ان کی عقل زائل ہوچکی تھی۔ روایت میمون یہ ہے۔

4310

۴۳۱۰: حَدَّثَنَا بِذٰلِکَ فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ عَنْ مَیْمُوْنِ بْنِ مِہْرَانَ .فَقَدْ یَضْعُفُ مَا ہُوَ أَکْثَرُ مِنْ ہٰذَا بِأَقَلَّ مِنْ قَوْلِ مَیْمُوْنٍ .وَلَقَدْ أَنْکَرَہُ نَافِعٌ ابْتِدَائً ، عَلَی مَنْ رَوَاہٗ عَنْہُ أَیْضًا ..
٤٣١٠: عبداللہ نے میمون بن مہران سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ میمون نے تو بہت بڑی بات کہی ہے اس سے کم درجہ کی بات سے وہ روایت جو اس سے بھی زیادہ سخت ہو وہ ضعیف ہوجاتی ہے۔ مزید یہ کہ ابتداء میں نافع نے خود ان روات کا انکار کیا جنہوں نے ان کی طرف نسبت کر کے یہ روایت بیان کی۔ روایات سے انکار ملاحظہ ہو۔
تبصرہ طحاوی (رح) :
میمون نے تو بہت بڑی بات کہی ہے اس سے کم درجہ کی بات سے وہ روایت جو اس سے بھی زیادہ سخت ہو وہ ضعیف ہوجاتی ہے۔ مزید یہ کہ ابتداء میں نافع نے خود ان روات کا انکار کیا جنہوں نے ان کی طرف نسبت کر کے یہ روایت بیان کی۔ روایات انکار ملاحظہ ہو۔

4311

۴۳۱۱: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَ : ثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ یَحْیَی ، کَاتِبُ الْعُمَرِیِّ ، قَالَ : ثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَیَّاشٍ ، عَنْ کَعْبِ بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ أَبِی النَّضْرِ أَنَّہٗ أَخْبَرَہٗ أَنَّہٗ قَالَ لِنَافِعٍ ، مَوْلَی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ : اِنَّہٗ قَدْ أَکْثَرَ عَلَیْکَ الْقَوْلَ أَنَّک تَقُوْلُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہٗ أَفْتَی أَنْ تُؤْتَی النِّسَائُ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ .قَالَ نَافِعٌ : کَذَبُوْا عَلَیَّ ، وَلٰـکِنْ سَأُخْبِرُکَ کَیْفَ الْأَمْرُ ، اِنَّ ابْنَ عُمَرَ عَرَضَ الْمُصْحَفَ یَوْمًا وَأَنَا عِنْدَہُ حَتَّیْ بَلَغَ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَنَّیْ شِئْتُمْ فَقَالَ : یَا نَافِعُ ، ہَلْ تَعْلَمُ مِنْ أَمْرِ ہٰذِہِ الْآیَۃِ ؟ قُلْتُ :لَا قَالَ : اِنَّا کُنَّا - مَعْشَرَ قُرَیْشٍ - نُحْبِی النِّسَائَ ، فَلَمَّا دَخَلْنَا الْمَدِیْنَۃَ وَنَکَحْنَا نِسَائَ الْأَنْصَارِ ، أَرَدْنَا مِنْہُنَّ مِثْلَ مَا کُنَّا نُرِیْدُ ، فَاِذَا ہُنَّ قَدْ کَرِہْنَ ذٰلِکَ وَأَعْظَمْنَہٗ، وَکَانَتْ نِسَائُ الْأَنْصَارِ قَدْ أَخَذْنَ بِحَالِ الْیَہُوْدِ ، وَاِنَّمَا یُؤْتَیْنَ عَلَی جُنُوْبِہِنَّ ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَنَّیْ شِئْتُمْ .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ اِنْکَارُ نَافِعٍ لِمَا قَدْ رُوِیَ عَنْہُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا مِنْ اِبَاحَۃِ وَطْئِ النِّسَائِ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ وَاِخْبَارٍ مِنْہُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ تَأْوِیْلَ قَوْلِہٖ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَنَّیْ شِئْتُمْ لَیْسَ عَلٰی مَا تَأَوَّلَہٗ أَہْلُ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی ، وَلٰـکِنْ عَلَی اِبَاحَۃٍ ، وَعَلَی النِّسَائِ بِأَرْکَانِ فُرُوْجِہِنَّ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ أُمِّ سَلْمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا أَیْضًا نَحْوٌ مِنْ ذٰلِکَ .
٤٣١١: ابوالنضر بیان کرتے ہیں کہ میں نے نافع مولیٰ عبداللہ بن عمر (رض) کو کہا تیری طرف نسبت کر کے بہت سے لوگ بیان کرتے ہیں کہ تم ابن عمر (رض) سے یہ روایت بیان کرتے ہو کہ ابن عمر (رض) نے فتویٰ دیا کہ عورتوں کے ساتھ دبر میں جماع ہوسکتا ہے تو نافع کہنے لگے جن لوگوں نے میری طرف نسبت کی انھوں نے مجھ پر جھوٹ بولا مگر میں تمہیں اصل بات کی خبر دیتا ہوں ابن عمر (رض) کے سامنے ایک دن مصحف پیش کیا گیا وہ تلاوت کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ اس آیت پر پہنچے : { نِسَآؤُکُمْ حَرْثٌ لَّکُمْص فَاْتُوْا حَرْثَکُمْ اَنّٰی شِئْتُمْ چ وَقَدِّمُوْا لِاَنْفُسِکُمْ ١ وَاتَّقُوا اللّٰہَ وَاعْلَمُوْٓا اَنَّکُمْ مُّلٰقُوْہُ ١ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِیْنَ }(البقرہ : ٢٢٣) پھر کہنے لگے اے نافع ! کیا تمہیں اس آیت کا شان نزول معلوم ہے ؟ میں نے نفی میں جواب دیا تو فرمانے لگے ہم قریشی لوگ عورتوں کو اوندھا کر کے ان سے جماع کرتے تھے جب ہم مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تو ہم (میں سے بعض) نے انصاری عورتوں سے نکاح کیا ہم نے ان سے اسی طرح جماع کرنے کا ارادہ کیا جس طرح ہم اپنی قریشی عورتوں سے کرتے تھے۔ انھوں نے اس کو ناپسند کیا اور بہت بڑا گناہ خیال کیا۔ انصار کی عورتیں یہود کی حالت کو اپنانے والی تھیں ان سے پہلو کے بل لٹا کر جماع کیا جاتا تھا۔ (اسی کو انھوں نے لازم سمجھا) تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرما دی : نساؤکم حرث لکم فاتوا حرثکم انی شئتم (البقرہ : ٢٢٣) اس روایت سے نافع (رح) کا انکار صاف طور پر ابن عمر (رض) سے مروی ہے اور آیت نساؤکم حرث لکم الایہ کی تفسیر حقیقی بھی بتلائی کہ فریق اوّل کی تاویل درست نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو گھٹنوں کے بل بٹھا کر شرمگاہوں میں ان سے وطی درست ہے اور مباح ہے۔ امام طحاوی (رح) کا قول : اس روایت اور مفہوم کی تائید امّ سلمہ (رض) کی روایت سے بھی ہوتی ہے۔ روایت امّ سلمہ (رض) یہ ہے
اس روایت سے نافع (رح) کا انکار صاف طور پر ابن عمر (رض) سے مروی ہے اور آیت نساؤکم حرث لکم الایہ کی تفسیر حقیقی بھی بتلائی کہ فریق اوّل کی تاویل درست نہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو گھٹنوں کے بل بٹھا کر ان کی آگے کی شرمگاہوں میں وطی کرنا درست ہے ۔
امام طحاوی (رح) کا قول : اس روایت اور مفہوم کی تائید امّ سلمہ (رض) کی روایت سے بھی ہوتی ہے۔ روایت امّ سلمہ (رض) یہ ہے۔

4312

۴۳۱۲: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا مُوْسَی بْنُ اِسْمَاعِیْلَ ، أَبُوْ سَلْمَۃَ التَّبُوذَکِیُّ ، قَالَ : ثَنَا وُہَیْبٌ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَابِطٍ ، قَالَ : أَتَیْتُ حَفْصَۃَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ فَقُلْتُ لَہَا : اِنِّیْ أُرِیْدُ أَنْ أَسْأَلَک عَنْ شَیْئٍ وَأَنَا أَسْتَحِی مِنْکَ، فَقَالَتْ : سَلْ یَا ابْنَ أَخِیْ عَنْ مَا بَدَا لَک .قُلْتُ :عَنْ اِتْیَانِ النِّسَائِ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ ، قَالَتْ : حَدَّثَتْنِیْ أُمُّ سَلْمَۃَ أَنَّ الْأَنْصَارَ کَانُوْا لَا یُجِبُّوْنَ وَکَانَ الْمُہَاجِرُوْنَ یُجِبُّوْنَ وَکَانَتِ الْیَہُوْدُ تَقُوْلُ مَنْ جَبَّی ، خَرَجَ وَلَدُہُ أَحْوَلَ .فَلَمَّا قَدِمَ الْمُہَاجِرُوْنَ الْمَدِیْنَۃَ ، نَکَحُوْا نِسَائَ الْأَنْصَارِ ، فَنَکَحَ رَجُلٌ مِنَ الْمُہَاجِرِیْنَ الْمَرْأَۃَ مِنَ الْأَنْصَارِ فَجَبَّا ، فَأَبَتْ ، وَأَتَتْ أُمَّ سَلْمَۃَ فَذَکَرَتْ لَہَا ذٰلِکَ .فَلَمَّا دَخَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ذَکَرَتْ ذٰلِکَ لَہُ أُمُّ سَلْمَۃَ ، فَاسْتَحْیَتِ الْأَنْصَارِیَّۃُ وَخَرَجَتْ .فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اُدْعِیْہَا فَدَعَتْہَا ، فَقَالَ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ صِمَامًا وَاحِدًا .فَقَدْ أَخْبَرَتْ أُمُّ سَلْمَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا بِتَأْوِیْلِ ہٰذِہِ الْآیَۃِ أَیْضًا ، وَبِتَوْقِیْفِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِیَّاہُ بِقَوْلِہٖ صِمَامًا وَاحِدًا .فَذٰلِکَ دَلِیْلٌ أَنَّ حُکْمَ ضِدِّ ذٰلِکَ الصِّمَامِ ، بِخِلَافِ حُکْمِ ذٰلِکَ الصِّمَامِ ، وَلَوْلَا ذٰلِکَ ، لَمَا کَانَ لِقَوْلِہٖ صِمَامًا وَاحِدًا مَعْنًی .وَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فِیْ تَأْوِیْلِ ہٰذِہِ الْآیَۃِ مَا یَرْجِعُ مَعْنَاہُ اِلٰی ہٰذَا الْمَعْنٰی أَیْضًا .
٤٣١٢: عبدالرحمن بن سابط کہتے ہیں کہ میں حفصہ بنت عبدالرحمن کی خدمت میں آیا اور میں نے انھیں کہا میں آپ سے ایک بات دریافت کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے پوچھتے حیاء آتی ہے۔ وہ کہنے لگیں جو چاہے دریافت کرو اے بھتیجے ! میں نے کہا عورتوں سے دبر میں جماع کا کیا حکم ہے ؟ وہ کہنے لگیں مجھے امّ سلمہ (رض) نے بیان فرمایا کہ انصاری لوگ اپنی عورتوں کو الٹا لٹا کر ان سے جماع نہ کرتے تھے اور مہاجرین عورتوں کو اوندھا لٹا کر جماع کرتے تھے یہود مدینہ کہتے تھے کہ جس نے عورت کو اوندھا لٹا کر جماع کیا اس کی اولاد بھینگی پیدا ہوگی جب مہاجرین مدینہ منورہ آئے تو انھوں نے بعض انصاری عورتوں سے نکاح کئے تو مہاجرین میں سے ایک مرد نے ایک انصاریہ سے نکاح کیا اور اس نے اپنی بیوی کو اوندھا کرنا چاہا مگر اس نے انکار کیا اور وہ جناب امّ سلمہ (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور ان سے اپنی بات بیان کی پس جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو امّ سلمہ (رض) نے یہ بات آپ کی خدمت میں پیش کی۔ انصاریہ عورت حیاء کی وجہ سے باہر نکل گئی جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کو بلاؤ۔ امّ سلمہ (رض) نے اس کو بلایا تو آپ نے یہ آیت پڑھی : نساؤکم حرث لکم فأتوا حرثکم انی شئتم۔ یعنی فقط ایک سوراخ (فرج) میں وہ جماع کرسکتا ہے۔ یہ روایت اس بات کی واضح دلیل ہے اس خاص سوراخ (فرج) کا حکم اس سوراخ کے علاوہ سے مختلف ہے اگر ان دونوں کا حکم یکساں ہوتا تو صمامًا واحدًا کہنے کا کوئی معنی نہ تھا۔
تخریج : دارمی فی الوضو باب ١١٣‘ مسند احمد ٦‘ ٣٠٥؍٣١٠‘ ٣١٨؍٣١٤۔
اور اس کی تائید ابن عباس (رض) کے قول سے بھی ہوتی ہے۔

4313

۴۳۱۳: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْجِیْزِیُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ ، قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبٍ أَنَّ عَامِرَ بْنَ یَحْیَی الْمَعَافِرِیَّ حَدَّثَہٗ أَنَّ حَنَشَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ الشَّیْبَانِیَّ حَدَّثَہٗ أَنَّہٗ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ أَنَّ نَاسًا مِنْ حِمْیَرٍ أَتَوْا اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَسْأَلُوْنَہٗ عَنْ النِّسَائِ ، فَأَنْزَلَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوْا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِیَتِہَا مُقْبِلَۃً وَمُدْبِرَۃً ، اِذَا کَانَ ذٰلِکَ فِی الْفَرْجِ .ثُمَّ جَائَ تِ الْآثَارُ مُتَوَاتِرَۃً بِالنَّہْیِ عَنْ اِتْیَانِ النِّسَائِ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ .فَمِنْ ذٰلِکَ ،
٤٣١٣: حنش بن عبداللہ شیبانی نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ حمیری لوگ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور آپ سے عورتوں کے سلسلہ میں سوالات کئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی۔ نساؤکم حرث لکم فأتوا حرثکم انی شئتم (البقرہ ٢٢٣) تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان کو اوندھا چت لٹا کر یا سیدھا لٹا کر جماع درست ہے جبکہ شرمگاہ (فرج) میں ہو۔
تخریج : دارمی فی الوضو باب ١١٤۔
ان کے علاوہ متواتر روایات عورتوں سے دبر میں وطی کے ممنوع ہونے پر وارد ہیں چند روایات یہ ہیں۔

4314

۴۳۱۴: مَا حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ الْہَادِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنَ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِیْہِ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسْتَحْیِی مِنَ الْحَقِّ ، لَا تَأْتُوْا النِّسَائَ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ .
٤٣١٤: عمارہ بن خزیمہ بن ثابت نے اپنے والد سے نقل کیا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ حق سے حیاء نہیں کرتے عورتوں سے دبر میں وطی مت کرو۔
تخریج : ترمذی فی الرضاع باب ١٢‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ٢٩‘ دارمی فی النکاح باب ٣٠۔

4315

۴۳۱۵: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُکَیْر ، قَالَ : حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ عُمَرُ مَوْلَی عَفْرَۃَ بِنْتِ رَبَاحٍ أُخْتِ بِلَالٍ مُؤَذِّنِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحُصَیْنِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ حَرَمِی الْخِطْمِیِّ ، عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ ، فَذَکَرَ مِثْلَہٗ۔
٤٣١٥: عبداللہ بن حصین نے عبداللہ بن حرمی خطمی سے انھوں نے خزیمہ بن ثابت انصاری (رض) سے انھوں نے کہا کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا پھر اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4316

۴۳۱۶: حَدَّثَنَا رَوْحٌ قَالَ : ثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ عَلِی ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِیِّ فَسَأَلَہٗ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا أَبَا حَمْزَۃَ ، مَا تَرَی فِیْ اِتْیَانِ النِّسَائِ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ ؟ فَأَعْرَضَ أَوْ سَکَتَ .فَقَالَ : ہَذَا شَیْخُ قُرَیْشٍ فَسَأَلَہٗ، یَعْنِیْ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَلِیِّ بْنِ السَّائِبِ ، فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ اللّٰہُمَّ قَذِرًا ، وَلَوْ کَانَ حَلَالًا قَالَ حَرَمِیٌّ وَلَمْ یَکُنْ سَمِعَ فِیْ ذٰلِکَ شَیْئًا قَالَ : ثُمَّ أَخْبَرَنِیْ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَلِی أَنَّہٗ لَقِیَ عَمْرَو بْنِ أَبِیْ أُحَیْحَۃَ بْنِ الْجِلَاحِ فَسَأَلَہٗ عَنْ ذٰلِکَ فَقَالَ : أَشْہَدُ لَسَمِعْتُ خَزَیْمَۃَ بْنَ ثَابِتٍ الَّذِیْ جَعَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ شَہَادَتَہُ شَہَادَۃَ رَجُلَیْنِ یَقُوْلُ : أَتَیْ رَجُلٌ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، آتِی امْرَأَتِی مِنْ دُبُرِہَا ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَعَمْ قَالَہَا مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا .قَالَ : ثُمَّ فَطِنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : فِیْ أَیِّ الْخَرْطَتَیْنِ أَوْ فِیْ أَیِّ الْخَرْزَتَیْنِ ؟ أَمَّا مِنْ دُبُرِہَا فِیْ قُبُلِہَا فَنَعَمْ ، وَأَمَّا فِیْ دُبُرِہَا فَاِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی نَہَاکُمْ أَنْ تَأْتُوْا النِّسَائَ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ .
٤٣١٦: محمد بن علی نے نقل کیا کہ میں محمد بن کعب قرطی کے ساتھ تھا کہ ان سے ایک آدمی نے سوال کیا۔ اے ابوحمزہ ! عورتوں کے ساتھ دبر میں وطی کا کیا حکم ہے تو انھوں نے اس سے منہ موڑ لیا یا سکوت اختیار کیا پھر کہنے لگے یہ قریش کے شیخ ہیں ان سے دریافت کرو یعنی عبداللہ بن علی بن سائب سے تو عبداللہ کہنے لگے اگر یہ حلال بھی ہوتا تب بھی گندگی تھی حرمی کہنے لگے انھوں نے اس سلسلہ میں کوئی چیز نہیں سنی تھی تو انھوں نے کہا۔ پھر مجھے عبداللہ بن علی نے بتلایا کہ میں عمرو بن ابی احیحہ بن جلاح سے ملا اور ان سے اس سلسلہ میں سوال کیا تو وہ کہنے لگے میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے ان خزیمہ بن ثابت انصاری سے سنا ہے جن کی گواہی کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو آدمیوں کے برابر قرار دیا وہ فرماتے تھے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک آدمی آیا اور کہنے لگا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا میں اپنی عورت کے ساتھ دبر کی طرف سے وطی کرسکتا ہوں ؟ آپ نے فرمایا ہاں۔ یہ نعم کا کلمہ دو یا تین مرتبہ فرمایا۔ خزیمہ کہتے ہیں پھر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے سوال کا مطلب بھانپ گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم دونوں سوراخوں میں سے کس سوراخ کی بات کرتے ہو اگر پشت کی طرف سے جا کر فرج میں جماع کرو تو یہ درست ہے اور اگر پشت سے دبر میں جماع کرو تو اللہ تعالیٰ نے اس سے منع فرمایا کہ تم اپنی عورتوں سے لواطت کرو۔ (جب حلال بیوی سے لواطت حرام ہے تو مرد سے تو پہلے ہی حرام ہے۔ فلیحذر)

4317

۴۳۱۷: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ الْجَارُوْدِ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ عُفَیْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الْحُسَیْنِ الْأَنْصَارِیُّ ثُمَّ الْوَائِلِیُّ ، عَنْ حَرَمِیِّ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْوَائِلِیِّ ، عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا تَأْتُوا النِّسَائَ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ .
٤٣١٧: حرمی بن عبداللہ وائلی نے خزیمہ بن ثابت (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا عورتوں کے ساتھ دبر میں وطی مت کرو۔

4318

۴۳۱۸: حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ اِدْرِیْسَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْمُقْرِی ، قَالَ ثَنَا حَیْوَۃُ بْنُ لَہِیْعَۃَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حُسَیْنٌ مَوْلَی مُحَمَّدِ بْنِ سَہْلٍ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ أَبِیْ ہِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَلِیْ عَنْ حَرَمِیِّ بْنِ عَلِی الْخِطْمِیِّ ، عَنْ خُزَیْمَۃَ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔
٤٣١٨: حرمی بن علی خطمی نے خزیمہ بن ثابت (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کی ہے۔

4319

۴۳۱۹: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٣١٩: صالح بن عبدالرحمن نے ابو عبدالرحمن سے نقل کیا پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت بیان کی ہے۔

4320

۴۳۲۰: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْجِیْزِیُّ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ زُرْعَۃَ قَالَ : أَخْبَرَنَا حَیْوَۃُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَسَّانُ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٣٢٠: ابو زرعہ کہتے ہیں ہمیں حیوہ نے انھوں نے حسان سے روایت کی پھر اس نے اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے۔

4321

۴۳۲۱: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْجِیْزِیُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَسْوَدِ قَالَ : أَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، عَنْ حَسَّانَ ، مَوْلٰی سَہْلِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیْزِ ، عَنْ سَعِیْدٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٣٢١: حسان سے مولیٰ سہل بن عبدالعزیز سے انھوں نے سعید سے پھر سعید نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت بیان کی ہے۔

4322

۴۳۲۲: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ بْنُ نَاصِحٍ ، قَالَ : ثَنَا ہَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ جَدِّہٖ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : ہِیَ اللُّوْطِیَّۃُ الصُّغْرَیْ یَعْنِیْ وَطْئَ النِّسَائِ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ .
٤٣٢٢: عمرو بن شعیب نے اپنے والد سے اور انھوں نے اپنے دادا سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ یہ چھوٹی لواطت ہے یعنی عورتوں کی دبر میں جماع کرنا۔
تخریج : مسند احمد ٢؍١٨٢‘ ٢١٠۔

4323

۴۳۲۳: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِیْ صَالِحٍ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَخْلَدٍ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا تَأْتُوْا النِّسَائَ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ
٤٣٢٣: حارث بن مخلد نے ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ عورتوں سے ان کے دبر میں جماع مت کرو۔

4324

۴۳۲۴: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ : ثَنَا مُعَلَّی بْنُ أَسَدٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ الْمُخْتَارِ ، عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِیْ صَالِحٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَخْلَدٍ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا یَنْظُرُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ اِلٰی رَجُلٍ وَطِئَ امْرَأَۃً فِیْ دُبُرِہَا .
٤٣٢٤: حارث بن مخلد نے ابوہریرہ (رض) انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت نقل کی ہے اللہ تعالیٰ اس شخص کی طرف نگاہ رحمت نہیں فرماتے جو اپنی عورت کے ساتھ دبر میں جماع کرتا ہے۔

4325

۴۳۲۵: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْجِیْزِیُّ قَالَ : أَنَا أَبُوْ زُرْعَۃَ قَالَ : أَنَا حَیْوَۃُ بْنُ شُرَیْحٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یَزِیْدُ بْنُ الْہَادِ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔، غَیْرَ أَنَّہٗ قَالَ : امْرَأَتَہٗ۔
٤٣٢٥: حیوہ بن شریح نے یزید بن ہاد سے نقل کیا انھوں نے پھر اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے البتہ انھوں نے امرأتہ کا لفظ امراۃً کی بجائے کہا ہے۔

4326

۴۳۲۶: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، عَنِ ابْنِ الْہَادِ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٣٢٦: لیث نے ابن الہاد سے انھوں نے سہیل سے پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4327

۴۳۲۷: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یُوْسُفَ قَالَ : أَخْبَرَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ سُہَیْلٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَخْلَدٍ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ أَتَیْ حَائِضًا أَوْ امْرَأَۃً فِیْ دُبُرِہَا أَوْ کَاہِنًا ، فَقَدْ کَفَرَ بِمَا أَنْزَلَ اللّٰہُ عَلَی مُحَمَّدٍ .
٤٣٢٧: حارث بن مخلد نے ابوہریرہ (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس آدمی نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اتاری ہوئی وحی کا انکار کیا جو اپنی بیوی کے پاس حیض کی حالت میں گیا یا اپنی بیوی سے لواطت کی یا کسی نجومی کے پاس گیا۔
تخریج : ترمذی فی الطہارۃ باب ١٠٢‘ والرضاع باب ١٢‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ٢٩‘ دارمی فی الوضو باب ١١٤‘ مسند احمد ١؍٨٦‘ ٦؍٣٠٥۔

4328

۴۳۲۸: حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ نُعَیْمٍ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حَکِیْمٍ الْأَثْرَمِ ، عَنْ أَبِیْ تَمِیْمَۃَ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ أَتَیْ حَائِضًا أَوْ امْرَأَۃً فِیْ دُبُرِہَا ، أَوْ کَاہِنًا ، فَقَدْ کَفَرَ بِمَا أُنْزِلَ عَلَی مُحَمَّدٍ .
٤٣٢٨: ابو تیمیہ نے ابوہریرہ (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت نقل کی ہے کہ جو شخص حیض والی عورت سے جماع کرے یا اپنی بیوی سے لواطت کرے یا نجومی کے پاس جائے وہ اس وحی کا منکر ہے جو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اتاری گئی ہے۔
تخریج : سابقہ روایت کی تخریج ملاحظہ کریں۔

4329

۴۳۲۹: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یُوْسُفَ قَالَ : ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِیْ صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسْتَحْیِ مِنَ الْحَقِّ ، لَا تَأْتُوْا النِّسَائَ فِیْ مَحَاشِّہِنَّ .
٤٣٢٩: محمد بن منکدر نے جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ حق بات کہنے سے باز نہیں رہتے اپنی بیویوں کے ساتھ دبر میں جماع مت کرو۔
لغات : محاش۔ دبر۔

4330

۴۳۳۰: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِیْ صَالِحٍ ، وَعُمَرَ ، مَوْلَی عُفْرَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسْتَحْیِ مِنَ الْحَقِّ ، لَا یَحِلُّ اِتْیَانُ النِّسَائِ فِیْ حُشُوْشِہِنَّ أَیْ : أَدْبَارِہِنَّ .
٤٣٣٠: محمد بن منکدر نے جابر (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی ہے کہ اللہ حق بات فرمانے سے باز نہیں رہتے عورتوں کے ساتھ دبر میں جماع حلال نہیں ہے۔
لغات : حشوش۔ دبر۔

4331

۴۳۳۱: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ یُوْنُسَ قَالَ : أَخْبَرَنَا أَبُوْ مُعَاوِیَۃَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ عِیْسَی بْنِ حِطَّانَ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ سَلَّامٍ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ طَلْقٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسْتَحْیِ مِنَ الْحَقِّ ، لَا تَأْتُوْا النِّسَائَ فِیْ أَعْجَازِہِنَّ
٤٣٣١: مسلم بن سلام نے علی بن طلق سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ حق بات کو کہنا نہیں چھوڑتے اپنی بیویوں کے دبر میں جماع مت کرو۔
تخریج : ترمذی فی الرضاع باب ١٢‘ دارمی فی النکاح باب ٣٠‘ والوضو باب ١١٤‘ مسند احمد ١؍٥‘ ٨٦؍٢١٣۔
لغات : اعجاز۔ چوتڑ۔ دبر۔

4332

۴۳۳۲: حَدَّثَنَا أَبُوْ أُمَیَّۃَ قَالَ : ثَنَا الْمُعَلَّی بْنُ مَنْصُوْرٍ قَالَ : ثَنَا جَرِیْرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ .ح
٤٣٣٢: معلیٰ بن منصور نے جریر سے انھوں نے عاصم احول سے روایت نقل کی ہے۔

4333

۴۳۳۳: وَحَدَّثَنَا أَبُوْ أُمَیَّۃَ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، قَالَ : ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ زَکَرِیَّا ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔وَقَدْ احْتَجَّ أَہْلُ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی أَیْضًا لِقَوْلِہِمْ ،
٤٣٣٣: اسماعیل بن زکریا نے عاصم احول سے روایت نقل کی پھر اپنی اسناد سے روایت بیان کی۔

4334

۴۳۳۴: بِمَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یَزِیْدَ بْنِ الْمُہَاجِرِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَعْبٍ الْقُرَظِیِّ أَنَّہٗ کَانَ لَا یَرَیْ بَأْسًا بِاِتْیَانِ النِّسَائِ فِیْ أَدْبَارِہِنَّ وَیَحْتَجُّ فِیْ ذٰلِکَ بِقَوْلِہٖ عَزَّ وَجَلَّ أَتَأْتُوْنَ الذُّکْرَانَ مِنَ الْعَالَمِیْنَ وَتَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِنْ أَزْوَاجِکُمْ بَلْ أَنْتُمْ قَوْمٌ عَادُوْنَ أَیْ مِنْ أَزْوَاجِکُمْ مِثْلَ ذٰلِکَ ، اِنْ کُنْتُمْ تَشْتَہُوْنَ .قِیْلَ لَہُمْ : وَمَنْ یُوَافِقُ مُحَمَّدَ بْنَ کَعْبٍ عَلٰی ہَذَا التَّأْوِیْلِ ؟ قَدْ قَالَ مُخَالِفُوْھُ وَتَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِنْ أَزْوَاجِکُمْ مِمَّا قَدْ أَحَلَّ لَکُمْ مِنْ جِمَاعِہِنَّ فِیْ فُرُوْجِہِنَّ .وَہٰذَا التَّأْوِیْلُ - عِنْدَنَا - أَوْلَی مِنَ التَّأْوِیْلِ الْأَوَّلِ ، لِمُوَافَقَتِہِ لِمَا جَائَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِمَّا قَدْ ذَکَرْنَا .وَلَئِنْ وَجَبَ أَنْ نُقَلِّدَ فِیْ ہٰذَا الْقَوْلِ مُحَمَّدَ بْنَ کَعْبٍ ، فَاِنَّ تَقْلِیْدَ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ أَوْلَی .
٤٣٣٤: یزید بن مہاجر نے محمد بن کعب قرظی کے متعلق نقل کیا کہ وہ عورتوں کے ساتھ دبر میں جماع کرنے میں کوئی حرج خیال نہ کرتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے ارشاد : { اَتَاْتُوْنَ الذُّکْرَانَ مِنَ الْعٰلَمِیْنَ وَتَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِّنْ اَزْوَاجِکُمْ ١ بَلْ اَنْتُمْ قَوْمٌ عٰدُوْنَ } (الشعراء : ١٦٥‘ ١٦٦) سے استدلال کرتے ہوئے کہا کہ تاکہ تم اپنی بیویوں سے اسی جیسی چیز چھوڑتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے پیدا کی ہے اگر تم خواہش رکھتے ہو۔ اس آیت سے اس کا جواز ثابت ہو رہا ہے۔ محمد بن کعب قرظی کی یہ تاویل فاسد ہے۔ مردوں کے متعلق جس چیز سے منع کیا تو کیا عورتوں سے متعلق اسی کو ثابت کرنا تھا۔ ہذا شئی عجیب اس آیت کی تاویل یہ ہے کہ تم اس چیز کو چھوڑتے ہو جو تمہارے رب نے تمہارے لیے تمہاری بیویوں میں رکھی ہے وہ ان کے ساتھ (فرج) شرمگاہ میں جماع ہے جو کہ حلال کیا گیا اور نسل آدم کے بڑھنے کا ذریعہ بنایا گیا ہے یہ تاویل ہمارے ہاں مخالفت والی روایات کے موافق ہونے کی وجہ سے درست و اولیٰ ہے اور اگر اس بات کو تقلیداً ماننا ہے تو محمد بن کعب کی تقلید سے پھر سعید بن المسیب رأس التابعین کی تقلید بہتر ہے۔
حاصل روایات : اس آیت سے اس کا جواز ثابت ہو رہا ہے۔
جواب محمد بن کعب قرظی کی یہ تاویل فاسد ہے۔ مردوں کے متعلق جس چیز سے منع کیا تو کیا عورتوں سے متعلق اسی کو ثابت کرنا تھا۔ ہذا شیٔ عجیب اس آیت کی تاویل یہ ہے کہ تم اس چیز کو چھوڑتے ہو جو تمہارے رب نے تمہارے لیے تمہاری بیویوں میں رکھی ہے وہ ان کے ساتھ (فرج) شرمگاہ میں جماع ہے جو کہ حلال کیا گیا اور نسل آدم کے بڑھنے کا ذریعہ بنایا گیا ہے یہ تاویل ہمارے ہاں مخالفت والی روایات کے موافق ہونے کی وجہ سے درست و اولیٰ ہے۔
دوسرا جواب : اگر اس بات کو تقلیداً ماننا ہے تو محمد بن کعب کی تقلید سے پھر سعید بن المسیب رأس التابعین کی تقلید بہتر ہے۔

4335

۴۳۳۵: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ أَخْبَرَنِیْ یُوْنُسُ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : کَانَ سَعِیْدُ بْنُ الْمُسَیِّبِ وَأَبُوْبَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، وَأَبُوْ سَلْمَۃَ بْنُ عَبْد الرَّحْمٰنِ - وَأَکْثَرُ ظَنِّیْ أَنَّہٗ أَبُوْبَکْرٍ - یَنْہَیَانِ أَنْ تُؤْتَی الْمَرْأَۃُ فِیْ دُبُرِہَا أَشْہَدُ النَّہْیَ ، وَکَیْفَ ؟ وَقَدْ قَالَ بِذٰلِکَ مَنْ ہُوَ أَجَلُّ مِنْہُمَا .
٤٣٣٥: سعید بن المسیب اور ابوبکر بن عبدالرحمن اور ابو سلمہ بن عبدالرحمن اور میرا زیادہ خیال یہ ہے کہ وہ ابوبکر ہیں۔ یہ دونوں اس بات سے منع کرتے تھے کہ عورتوں کے ساتھ دبر میں جماع کیا جائے اور اس کی ممانعت شدید ہے اور کیونکر نہ ہو ؟ جبکہ یہ بات اس ہستی نے فرمائی جو ان دونوں سے بہت اعلیٰ ہیں۔

4336

۴۳۳۶: حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ الرَّقِّیُّ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ مُعَاوِیَۃَ الضَّرِیرُ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِی الْقَعْقَاعِ الْجَرْمِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ ، قَالَ : مَحَاشُّ النِّسَائِ حَرَامٌ .
٤٣٣٦: ابوالقعقاع جرمی نے ابن مسعود (رض) سے نقل کیا ہے کہ وہ فرماتے تھے عورتوں کے ساتھ دبر میں وطی حرام ہے۔

4337

۴۳۳۷: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ : ثَنَا یَحْیَیْ بَعْدَ سَعِیْدٍ الْقَطَّانِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِیْ عَرُوْبَۃَ ، عَنْ قَتَادَۃَ ، عَنْ أَبِیْ أَیُّوْبَ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ فِی الَّذِیْ یَأْتِی امْرَأَتَہُ فِیْ دُبُرِہَا ، قَالَ : اللُّوْطِیَّۃُ الصُّغْرَی .وَمَا فِیْ ہٰذَا الْبَابِ عَنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَرَضِیَ عَنْہُمْ وَتَابِعِیْہِمْ فِیْ مُوَافَقَۃِ ہٰذَا الْمَعْنَیْ اِلَیْ ہُنَا ، فَأَکْثَرُ مِنْ أَنْ یُسْتَقْصَی ، وَلٰـکِنَّا حَذَفْنَا لَک مِنْ کِتَابِنَا لِکَثْرَتِہٖ وَطُوْلِہٖ .فَلَمَّا تَوَاتَرَتْ ہٰذِہِ الْآثَارُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالنَّہْیِ عَنْ وَطْئِ الْمَرْأَۃِ فِیْ دُبُرِہَا ، ثُمَّ جَائَ عَنْ أَصْحَابِہٖ ، وَعَنْ تَابِعِیْہِمْ مَا یُوَافِقُ ذٰلِکَ وَجَبَ الْقَوْلُ بِہٖ ، وَتَرْکُ مَا یُخَالِفُہُ .وَہٰذَا أَیْضًا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ ، وَاللّٰہُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ .
٤٣٣٧: ابو ایوب نے عبداللہ بن عمرو سے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص اپنی عورت سے دبر میں جماع کرے تو اس نے چھوٹی لواطت کا ارتکاب کیا۔ صحابہ کرام اور تابعین سے اس مؤقف کی تائید لاتعداد دلائل سے ہوتی ہے مگر ہم نے ان میں چند کا تذکرہ کردیا تاکہ باب طویل نہ ہوجائے۔ جب ممانعت کے یہ آثار متواتر ہیں کہ وطی فی الدبر ناجائز ہے صحابہ کرام تابعین عظام سے ان کی موافقت و تائید ہوتی ہے تو ضروری ہے کہ اسی کے موافق قول کیا جائے اور جو قول اس کے مخالف ہے اسے ترک کردیا جائے۔ یہی قول امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) اجمعین کا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
خلاصۃ الباب : صحابہ کرام اور تابعین سے فریق ثانی کے مؤقف کی تائید لاتعداد دلائل سے ہوتی ہے مگر ہم نے ان میں چند کا تذکرہ کردیا تاکہ باب طویل نہ ہوجائے۔
جب ممانعت کے یہ آثار متواتر ہیں کہ وطی فی الدبر ناجائز ہے صحابہ کرام تابعین عظام کے اقوال سے ان کی موافقت و تائید ہوتی ہے تو ضروری ہے کہ اسی کے موافق قول کیا جائے اور جو قول اس کے مخالف ہے اسے ترک کردیا جائے۔ یہی قول امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) اجمعین کا ہے۔

4338

۴۳۳۸: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ نُعَیْمٍ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِی غَنِیَّۃَ ، عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ حُمَیْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُہَاجِرِ الْأَنْصَارِیِّ عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ الْأَنْصَارِیَّۃِ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ : لَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَکُمْ سِرًّا فَاِنَّ قَتْلَ الْغَیْلِ یُدْرِکُ الْفَارِسَ الْبَطَلَ أَیْ الشُّجَاعَ فَیُدَعْثِرُہُ عَنْ ظَہْرِ فَرَسِہِ .
٤٣٣٨: محمد بن مہاجر انصاری نے اپنے والد سے انھوں نے اسماء بنت یزید انصاریہ (رض) سے روایت کی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ تم اپنی اولاد کو غیر شعوری طور پر قتل مت کرو۔ بیشک حالت حمل میں دودھ پلانے کا قتل بہادر نوجوان کو گھوڑے کی پیٹھ سے گرا دیتا ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الطب باب ١٦‘ ابن ماجہ فی النکاح باب ٦١‘ مسند احمد ٦‘ ٤٥٣؍٤٥٧‘ ٤٥٨۔
لغات : الغیل۔ حالت حمل میں دودھ پلانا۔ البطل۔ بہادر ‘ یرعشر۔ لڑکھڑا کر گرانا۔ ہلاک کرنا۔

4339

۴۳۳۹: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُہَاجِرٍ عَنْ أَبِیْھَاعَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ بْنِ السَّکَنِ الْأَنْصَارِیَّۃِ قَالَتْ : سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ : لَا تَقْتُلُوْا أَوْلَادَکُمْ سِرًّا ، فَاِنَّ قَتْلَ الْغَیْلِ یُدْرِکُ الْفَارِسَ عَلَی ظَہْرِ فَرَسِہٖ، فَیُدَعْثِرُہُ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلَی ہَذَا فَکَرِہُوْا وَطْئَ الرَّجُلِ امْرَأَتَہُ أَوْ جَارِیَتَہُ اِذَا کَانَتْ حُبْلَی ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا : لَا بَأْسَ بِذٰلِکَ وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ
٤٣٣٩: اسماء بنت یزید بن سکن انصاریہ (رض) کہتی ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا اپنی اولاد کو خفیہ قتل مت کرو۔ حالت حمل میں دودھ پلانے کا قتل شہسوار کو گھوڑے کی پشت پر بھی آ لیتا ہے اور اس کو گھوڑے سے گرا دیتا ہے۔ امام طحاوی (رح) نے فرمایا کہ بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حاملہ بیوی یا لونڈی سے جماع مکروہ ہے انھوں نے مندرجہ بالا روایت سے استدلال کیا ہے اور انھوں نے اس روایت کو دلیل بنایا۔
تخریج : سابقہ تخریج ملاحظہ ہو۔
روایت کا مطلب یہ ہے کہ حالت حمل میں دودھ مضر اثرات پیدا کرتا ہے۔ جو جوانی کی نشو و نما پر اثر انداز ہوتا ہے۔
امام جعفر کا قول : بعض لوگوں کا خیال یہ ہے کہ حاملہ بیوی یا لونڈی سے جماع مکروہ ہے انھوں نے مندرجہ بالا روایت سے استدلال کیا ہے۔

4340

۴۳۴۰: بِمَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوْبَ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ أَبُو النَّضْرِ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِیْ وَقَّاصٍ ، أَنَّ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ أَخْبَرَ وَالِدَہُ سَعْدَ بْنَ أَبِیْ وَقَّاصٍ قَالَ : اِنَّ رَجُلًا جَائَ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اِنِّیْ أَعْزِلُ عَنْ امْرَأَتِی قَالَ لِمَ ؟ قَالَ : شَفَقَۃً عَلَی الْوَلَدِ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنْ کَانَ کَذٰلِکَ فَلَا ، مَا کَانَ لِیَضُرَّ فَارِسَ وَالرُّوْمَ .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ اِبَاحَۃُ وَطْئِ الْحَبَالَی ، وَاِخْبَارٌ مِنَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّ ذٰلِکَ اِذَا کَانَ لَا یَضُرُّ فَارِسَ وَالرُّوْمَ ، فَاِنَّہٗ لَا یَضُرُّ غَیْرَہُمْ .فَخَالَفَ ہٰذَا الْحَدِیْثُ ، حَدِیْثَ أَسْمَائَ ، فَأَرَدْنَا أَنْ نَنْظُرَ أَیُّہُمَا النَّاسِخُ لِلْآخَرِ فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ .فَوَجَدْنَا یُوْنُسَ قَدْ ۔
٤٣٤٠ : عامر بن سعد کہتے ہیں کہ اسامہ بن زید (رض) نے میرے والد سعد کو بتلایا کہ ایک آدمی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا۔ میں اپنی بیوی سے عزل کرتا ہوں یعنی جماع نہیں کرتا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیوں ؟ اس نے عرض کیا۔ بچے کے متعلق خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس پر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر اسی طرح ہے تو ایسا مت کرو۔ وہ فارس و روم کو نقصان دینے والا نہیں (یعنی وہ حالت حمل میں جماع کرتے ہیں اور اس سے بچے کو نقصان نہیں پہنچتا تو تمہارے بچے کو کیوں کر پہنچ جائے گا) روایت سے حاملہ عورت سے وطی کا ثبوت مل رہا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب فارس وروم کو نقصان دہ نہیں تو تمہیں بھی اس سے کچھ نقصان نہ ہوگا یہ روایت فریق اوّل کی مستدل روایت اسماء (رض) کے خلاف ہے اب ہمیں ان میں سے ناسخ کی تلاش کے لیے روایت تلاش کرنا ضروری ہے۔
اس روایت سے حاملہ عورت سے وطی کا ثبوت مل رہا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ جب فارس وروم کو نقصان دہ نہیں تو تمہیں بھی اس سے کچھ نقصان نہ ہوگا یہ روایت فریق اوّل کی مستدل روایت اسماء (رض) کے خلاف ہے اب ہمیں ان میں سے ناسخ کی تلاش کے لیے روایت تلاش کرنا ضروری ہے۔
مندرجہ روایات ملاحظہ ہوں۔

4341

۴۳۴۱: حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ ۔
٤٣٤١: ابن وہب نے بیان کیا کہ مالک (رض) نے فرمایا۔

4342

۴۳۴۲: وَوَجَدْنَا مُحَمَّدَ بْنَ خُزَیْمَۃَ قَدْ حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا أَبُو مِسْہَرٍ قَالَ : ثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ .ح
٤٣٤٢: ابو مسہر نے مالک بن انس (رض) سے روایت نقل کی ہے۔

4343

۴۳۴۳: وَحَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ أَبِی الْوَزِیرِ قَالَ : ثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنْ جُدَامَۃَ بِنْتِ وَہْبٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ أَنْہَیْ عَنِ الْغِیْلَۃِ حَتَّی ذٰکَرْتُ أَنَّ فَارِسَ وَالرُّوْمَ یَصْنَعُوْنَ ذٰلِکَ ، فَلَا یَضُرُّ أَوْلَادَہُمْ .
٤٣٤٣: عروہ نے عائشہ (رض) سے انھوں نے جدامہ بنت وہب سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں نے ارادہ کرلیا کہ حمل کی حالت میں جماع سے منع کر دوں یہاں تک کہ مجھے یاد آیا کہ فارس و روم یہ کرتے ہیں تو یہ چیز ان کی اولاد کو نقصان نہیں دیتی۔
تخریج : مسلم فی النکاح ١٤٠‘ ابو داؤد فی الطب باب ١٦‘ ترمذی فی الطب باب ٢٧‘ نسائی فی النکاح باب ٥٤‘ دارمی فی النکاح باب ٣٣‘ مالک فی الرضاع ١٧‘ مسند احمد ٦؍٣٦١‘ ٤٣٤۔

4344

۴۳۴۴: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یَحْیَی بْنُ أَیُّوْبَ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبُو الْأَسْوَدِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ نَوْفَلٍ ، قَالَ : ثَنَا عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ جُدَامَۃَ بِنْتِ وَہْبٍ الْأَسَدِیَّۃِ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ ہَمَّ أَنْ یَنْہَیْ عَنِ الْغَیْلِ ، قَالَ : فَنَظَرْتُ فَاِذَا فَارِسُ وَالرُّوْمُ یُغِیلُوْنَ ، فَلَا یَضُرُّ ذٰلِکَ أَوْلَادَہُمْ .
٤٣٤٤: عروہ بن زبیر نے عائشہ (رض) سے انھوں نے جدامہ بنت وہب اسدیہ (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارادہ کیا حاملہ عورت جس کا بچہ دودھ پیتا ہو اس کے ساتھ جماع سے منع کردیا جائے آپ فرماتے ہیں کہ پھر میں نے دیکھا کہ فارس و روم حاملہ عورتوں سے جماع کرتے ہیں۔ پس یہ چیز ان کی اولاد کو نقصان دہ نہیں (تو مسلمانوں کی اولاد کو کیوں کر نقصان دہ ہوگی)
تخریج : سابقہ روایت کی تخریج ملاحظہ ہو۔

4345

۴۳۴۵: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مُحَمَّدٍ بْنِ یُوْنُسَ ، وَصَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَا : ثَنَا الْمُقْرِی ، یَعْنِیْ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ أَبِیْ أَیُّوْبَ ، عَنْ أَبِی الْأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ : حَدَّثَتْنِیْ جُدَامَۃُ ، فَذَکَرَ نَحْوَہٗ۔
٤٣٤٥: عروہ نے عائشہ صدیقہ (رض) سے نقل کیا وہ فرماتی ہیں کہ مجھے جدامہ اسدیہ (رض) سے نقل کیا پھر اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4346

۴۳۴۶: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْجِیْزِیُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ زُرْعَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَیْوَۃُ ، عَنْ أَبِی الْأَسْوَدِ أَنَّہٗ سَمِعَ عُرْوَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنْ جُدَامَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَمَّ بِالنَّہْیِ عَنْ ذٰلِکَ ، حَتّٰی بَلَغَہٗ، أَوْ حَتّٰی ذَکَرَ أَنَّ فَارِسَ وَالرُّوْمَ یَفْعَلُوْنَہٗ، فَلَا یَضُرُّ أَوْلَادَہُمْ .فَفِیْ ذٰلِکَ اِبَاحَۃُ مَا قَدْ حَظَرَہُ الْحَدِیْثُ الْأَوَّلُ .وَاحْتَمَلَ أَنْ یَکُوْنَ أَحَدُ الْأَمْرَیْنِ نَاسِخًا لِلْآخَرِ .فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ ۔
٤٣٤٦: عروہ نے عائشہ (رض) سے انھوں نے جدامہ (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔ اس روایت میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حالت حمل میں جماع منع کرنے کا ارادہ فرمایا یہاں تک کہ آپ کو یہ بات پہنچی یا آپ نے غور فرمایا فارس و روم ایسی حالت میں جماع کرتے ہیں مگر یہ چیز ان کی اولاد کے لیے باعث ضرر نہیں (تو ہمیں کیوں باعث ضرر ہوگا) پہلی روایت میں جس چیز سے ڈرایا گیا اس روایت سے اس کی اباحت ثابت ہو رہی ہے اور احتمال پیدا ہوا کہ دو میں سے ایک چیز دوسری کے لیے ناسخ ہو۔ پس ہم نے غور کیا۔
حاصل روایات : اس روایت میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حالت حمل میں جماع سے منع کرنے کا ارادہ فرمایا یہاں تک آپ کو یہ بات پہنچی یا آپ نے غور فرمایا کہ فارس و روم ایسی حالت میں جماع کرتے ہیں مگر یہ چیز ان کی اولاد کے لیے باعث ضرر نہیں (تو ہمیں کیوں باعث ضرر ہوگا) پہلی روایت میں جس چیز سے ڈرایا گیا اس روایت سے اس کی اباحت ثابت ہو رہی ہے۔
اب کسی فیصلہ پر پہنچنے کے لیے ایک کا ناسخ اور دوسرے کا منسوخ ہونا معلوم کرنا ضروری ہے چنانچہ مندرجہ ذیل روایات اس سلسلہ میں ملاحظہ ہوں۔

4347

۴۳۴۷: فَاِذَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ قَدْ حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُکَیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَنْہَیْ عَنْ الِاغْتِیَالِ ، ثُمَّ قَالَ : لَوْ ضَرَّ أَحَدًا ، لَضَرَّ فَارِسَ وَالرُّوْمَ فَثَبَتَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ الْاِبَاحَۃُ بَعْدَ النَّہْیِ ، فَہٰذَا أَوْلَی مِنْ غَیْرِہٖ، وَجَائَ نَہْیُ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذٰلِکَ أَنَّہٗ کَانَ مِنْ جِہَۃِ خَوْفِہِ الضَّرَرَ مِنْ أَجْلِہٖ ، ثُمَّ أَبَاحَہُ لَمَّا تَحَقَّقَ عِنْدَہٗ أَنَّہٗ لَا یَضُرُّ .وَدَلَّ ذٰلِکَ أَنَّہٗ لَمْ یَکُنْ مَنَعَ مِنْہُ فِیْ وَقْتِ مَا مَنَعَ مِنْہٗ، مِنْ طَرِیْقِ الْوَحْیِ ، وَلَا مِنْ طَرِیْقِ مَا یَحِلُّ وَیَحْرُمُ ، وَلٰـکِنَّہٗ عَلَی طَرِیْقِ مَا وَقَعَ فِیْ قَلْبِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْہُ شَیْء ٌ ، فَأَمَرَ بِہٖ عَلَی الشَّفَقَۃِ مِنْہٗ، عَلٰی أُمَّتِہِ لَا غَیْرَ ذٰلِکَ کَمَا قَدْ أَمَرَ فِیْ تَرْکِ تَأْبِیْرِ النَّخْلِ .
٤٣٤٧: عطاء نے ابن عباس (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت نقل کی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حالت حمل میں جماع سے منع فرماتے پھر آپ نے فرمایا اگر اس سے کسی کو نقصان پہنچتا تو فارس و روم کو پہنچتا۔ اس روایت سے ممانعت کے بعد اباحت ثابت ہوئی یہ دوسری روایت سے اولیٰ ہے آپ کا اس سے روکنا اندیشہ نقصان کے پیش نظر تھا جب آپ کے ہاں عدم نقصان ثابت ہوگیا تو اس کو مباح قرار دیا اور اس سے یہ دلالت میسر آگئی کہ آپ کا روکنا شفقۃً تھا۔ وحی الٰہی سے نہ تھا اور نہ یہ روکنا تحلیل و تحریم کے قبیل سے تھا بلکہ قلب اطہر میں شفقت امت کے پیش نظر بات آئی اور اس سے روک دیا اس کی نظیر تابیر نخل کی ممانعت والا واقعہ ہے۔
حاصل روایت : اس روایت سے ممانعت کے بعد اباحت ثابت ہوئی یہ دوسری روایت سے اولیٰ ہے آپ کا اس سے روکنا اندیشہ نقصان کے پیش نظر تھا جب آپ کے ہاں عدم نقصان ثابت ہوگیا تو اس کو مباح قرار دیا۔
ایک اور مسئلہ کا ثبوت :
اس سے یہ دلالت میسر آگئی کہ آپ کا روکنا شفقۃً تھا۔ وحی الٰہی سے نہ تھا اور نہ یہ روکنا تحلیل و تحریم کے قبیل سے تھا بلکہ قلب اطہر میں شفقت امت کے پیش نظر بات آئی اور اس سے روک دیا اس کی نظیر تابیر نخل کی ممانعت والا واقعہ ہے۔

4348

۴۳۴۸: فَاِنَّہٗ قَدْ حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَامِرٍ ، قَالَ : ثَنَا اِسْرَائِیْلُ ، قَالَ : ثَنَا سِمَاکٌ عَنْ مُوْسَی بْنِ طَلْحَۃَ عَنْ أَبِیْہَ أَنَّہٗ قَالَ : مَرَرْتُ مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ نَخْلِ الْمَدِیْنَۃِ، فَاِذَا أُنَاسٌ فِیْ رُئُوْسِ النَّخْلِ ، یُلَقِّحُوْنَ النَّخْلَ .فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا یَصْنَعُ ہٰؤُلَائِ؟ فَقِیْلَ : یَأْخُذُوْنَ مِنَ الذَّکَرِ فَیَجْعَلُوْنَہُ فِی الْأُنْثَی ، فَقَالَ : مَا أَظُنُّ ذٰلِکَ یُغْنِی شَیْئًا فَبَلَغَہُمْ فَتَرَکُوْھُ وَنَزَعُوْا عَنْہَا .فَبَلَغَ ذٰلِکَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : اِنَّمَا ہُوَ ظَنٌّ ظَنَنْتہ ، اِنْ کَانَ یُغْنِی شَیْئًا فَلْیَصْنَعُوْھُ ، فَاِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُکُمْ ، وَاِنَّمَا ہُوَ ظَنٌّ ظَنَنْتہ ، وَالظَّنُّ یُخْطِئُ وَیُصِیْبُ ، وَلٰـکِنْ مَا قُلْتُ لَکُمْ قَالَ اللّٰہٗ، فَلَنْ أَکْذِبَ عَلَی اللّٰہِ .ق
٤٣٤٨: موسیٰ بن طلحہ نے اپنے والد سے نقل کیا کہ وہ فرماتے تھے میرا گزر عبیداللہ کی معیت میں مدینہ منورہ کے باغات نخل میں سے کسی کے پاس سے ہوا۔ لوگ کھجوروں پر چڑھ کر ان کی تابیر کر رہے تھے تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ؟ آپ سے عرض کیا گیا یہ نر کھجور سے مادہ کی پیوند کاری کر رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا میرے خیال میں تو یہ کچھ بھی فائدہ مند نہیں ہے جب ان صحابہ کرام کو یہ بات پہنچی تو انھوں نے اس کام کو چھوڑ دیا اور اس سے ہاتھ کھینچ لیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بات پہنچی تو آپ نے فرمایا وہ تو میرا ایک گمان تھا جو میں نے کیا اور گمان درست و نادرست دونوں طرح ہوتا ہے۔ اگر اس سے کچھ فائدہ ہے تو انھیں کرنا چاہیے۔ بلاشبہ میں تمہاری طرح ایک انسان ہوں وہ میرا گمان ہے جو میں نے کیا گمان دونوں طرح ہوتا ہے میں نے یہ تو نہیں کہا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اس لیے کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف ہرگز جھوٹی نسبت نہیں کرسکتا۔
تخریج : مسلم فی الفضائل روایت ١٤١‘ مسند احمد ٣؍١٥٢۔

4349

۴۳۴۹: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ جُمَیْعٍ ، قَالَ : ثَنَا سِمَاکٌ أَنَّہٗ سَمِعَ مُوْسَی بْنَ طَلْحَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیْہِ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَحْوَہٗ۔
٤٣٤٩: موسیٰ بن طلحہ نے اپنے والد سے وہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کرتے ہیں۔

4350

۴۳۵۰: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ وَیَحْیَی بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ ، عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ طَلْحَۃَ ، عَنْ أُمِّہٖ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَ مِثْلَہٗ۔
٤٣٥٠: موسیٰ بن طلحہ نے اپنی والدہ سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پھر اسی طرح کی روایت بیان کی۔

4351

۴۳۵۱: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ دَاوٗدَ الطَّیَالِسِیُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ ، عَنْ سِمَاکٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔فَأَخْبَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَنَّ مَا قَالَہٗ مِنْ جِہَۃِ الظَّنِّ، فَہُوَ فِیْہِ کَسَائِرِ النَّاسِ فِیْ ظُنُوْنِہِمْ ، وَأَنَّ الَّذِیْ یَقُوْلُہٗ، مِمَّا لَا یَکُوْنُ عَلٰی خِلَافِ مَا یَقُوْلُہُ ہُوَ مَا یَقُوْلُہٗ عَنِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ .فَلَمَّا کَانَ نَہْیُہُ عَنِ الْغَیْلَۃِ ، لِمَا کَانَ خَافَ مِنْہَا عَلٰی أَوْلَادِ الْحَوَامِلِ ، ثُمَّ أَبَاحَہَا ، لَمَّا عَلِمَ أَنَّہَا لَا تَضُرُّہُمْ ، دَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ مَا کَانَ نَہٰی عَنْہُ، لَمْ یَکُنْ مِنْ قِبَلِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ، وَأَنَّہٗ لَوْ کَانَ مِنْ قِبَلِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ لَکَانَ یَقِفُ بِہٖ عَلٰی حَقِیْقَۃِ ذٰلِکَ .وَلٰـکِنَّہٗ مِنْ قِبَلِ ظَنِّہِ الَّذِیْ قَدْ وَقَفَ بَعْدَہُ عَلٰی أَنَّ مَا فِی الْحَقِیْقَۃِ مِمَّا نَہٰی عَمَّا نَہٰی عَنْہُ مِنْ ذٰلِکَ مِنْ أَجْلِہٖ ، بِخِلَافِ مَا وَقَعَ فِیْ قَلْبِہٖ مِنْ ذٰلِکَ .فَثَبَتَ بِمَا ذَکَرْنَاہُ أَنَّ وَطْئَ الرَّجُلِ امْرَأَتَہٗ وَأَمَتَہُ حَامِلًا ، حَلَالٌ لَمْ یَحْرُمْ عَلَیْہِ قَطُّ .وَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ .
٤٣٥١ ابو عوانہ نے سماک سے روایت نقل کی پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت بیان کی۔ اس روایت میں یہ بتلایا گیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو بات اپنے گمان سے فرمائیں تو اس گمان کا حکم عام لوگوں کے گمان کی طرح ہے اور وہ جو آپ اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کر کے فرمائیں وہ اسی طرح ہے اس کے الٹ ہوجانا ممکن نہیں ہے۔ جبکہ حالت حمل میں جماع سے ممانعت کا خیال ان بچوں کے سلسلہ میں شفقت و خوف کی وجہ سے تھا جو حاملہ عورتوں کے پیٹ میں ہوتا ہے پھر جب آپ کو معلوم ہوا کہ اس سے نقصان نہیں ہوتا تو اس کو مباح کردیا۔ اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہ ممانعت اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ تھی اگر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا تو آپ اس کی حقیقت سے واقف ہوتے بلکہ وہ آپ کا گمان تھا جس کے متعلق پتہ چلا کہ یہ درحقیقت ان امور سے نہیں ہے جس کی بناء پر آپ نے منع فرمایا ہے اور وہ جو خیال آیا تھا وہ اس کے خلاف تھا ‘ جو دل میں اترا تھا۔ پس ثابت ہوا کہ آدمی کا اپنی بیوی اور حاملہ لونڈی سے وطی کرنا درست ہے اس کی علت میں کوئی کلام نہیں۔ یہی ہمارے امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف اور محمد (رح) کا مسلک ہے۔
حاصل روایت : اس روایت میں یہ بتلایا گیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو بات اپنے گمان سے فرمائیں تو اس گمان کا حکم عام لوگوں کے گمان کی طرح ہے اور وہ جو آپ اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت کر کے فرمائیں وہ اسی طرح ہے اس کے الٹ ہوجانا ممکن نہیں ہے۔
جب کہ حالت حمل میں جماع سے ممانعت کا خیال ان بچوں کے سلسلہ میں شفقت و خوف کی وجہ سے تھا جو حاملہ عورتوں کے پیٹ میں ہوتا ہے پھر جب آپ کو معلوم ہوا کہ اس سے نقصان نہیں ہوتا تو اس کو مباح کردیا۔
اس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ یہ ممانعت اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہ تھی اگر وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا تو آپ اس کی حقیقت سے واقف ہوتے بلکہ وہ آپ کا گمان تھا جس کے متعلق پتہ چلا کہ یہ درحقیقت ان امور سے نہیں ہے جس کی بناء پر آپ نے منع فرمایا ہے اور وہ جو خیال آیا تھا وہ اس کے خلاف جو دل میں اترا تھا۔
پس ثابت ہوا کہ آدمی کا اپنی بیوی اور حاملہ لونڈی سے وطی کرنا درست ہے اس کی علت میں کوئی کلام نہیں۔ یہی ہمارے امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف اور محمد (رح) کا مسلک ہے۔

4352

۴۳۵۲: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبٍ ، عَنْ أَبِی الْخَیْرِ عَنِ الصُّنَابِحِیِّ ، عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : بَایَعْنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی أَنْ لَا نَنْتَہِبَ .
٤٣٥٢: ابو الخیر صنابحی نے عبادہ بن صامت (رض) سے روایت کی ہے کہ ہم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس شرط پر بیعت کی کہ ہم لوٹ مار نہیں کریں گے۔
تخریج : بخاری فی المظار باب ٣٠‘ مناقت الانصار باب ٤٣‘ والدیات باب ٢‘ مسلم فی الحدود ٤٤‘ مسند احمد ٥؍٣٢١۔

4353

۴۳۵۳: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوْنُسَ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرٌ ، قَالَ : ثَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیْلُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عِمْرَانِ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ انْتَہَبَ ، فَلَیْسَ مِنَّا .
٤٣٥٣: حسن نے عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس نے لوٹ مار کی وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الحدود باب ١٤‘ ترمذی فی النکاح باب ٢٩‘ سیر باب ٤٩‘ نسائی فی النکاح باب ٦٠‘ والخیل باب ١٥‘ ابن ماجہ فی الفتن باب ٣‘ مسند احمد ٣؍١٤٠‘ ١٩٧‘ ٣١٢‘ ٣٨٠‘ ٣٩٥۔

4354

۴۳۵۴: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْجَعْفَرٍ الرَّازِیّ ، عَنِ الرَّبِیْعِ بْنِ أَنَسٍ وَحُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : اِنَّمَا نَہَی النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ النُّہْبَۃِ وَقَالَ : مَنْ انْتَہَبَ فَلَیْسَ مِنَّا .
٤٣٥٤ : ابوجعفر رازی نے ربیع بن انس اور حمید نے انس (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوٹ سے منع فرمایا اور فرمایا جس نے لوٹ مار کی وہ ہم سے نہیں۔

4355

۴۳۵۵: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَامِرٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِیْ ذِئْبٍ ، عَنْ مَوْلًی لِجُہَیْنَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیِّ ، عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَہٰی عَنِ الْخَلِیسَۃِ وَالنُّہْبَۃِ .
٤٣٥٥: عبدالرحمن بن زید بن خالد جہنی نے اپنے والد سے نقل کیا کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اچکنے اور لوٹ مار کرنے سے منع فرمایا۔
تخریج : بخاری فی المظالم باب ٣٠‘ والذبائح باب ٢٥‘ ابو داؤد فی الجہاد باب ١٢٨‘ نسائی فی الزینہ باب ٢٠‘ ابن ماجہ فی الفتن باب ٣‘ مسند احمد ٢؍٣٢٥‘ ٣؍٣٢٣‘ ٤؍١١٧‘ ٥؍١٩٣۔

4356

۴۳۵۶: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ غَسَّانَ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرٌ ، قَالَ : ثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنِیْ ثَعْلَبَۃُ بْنُ الْحَکَمِ أَخُوْبَنِیْ لَیْثٍ أَنَّہٗ رَأَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِقُدُوْرٍ فِیْہَا لَحْمُ غَنَمٍ انْتَہَبُوْہَا فَأَمَرَ بِہَا فَأُکْفِئَتْ فَقَالَ : اِنَّ النُّہْبَۃَ لَا تَحِلُّ
٤٣٥٦: سماک بن حرب کہتے ہیں کہ مجھے ثعلبہ بن حکم جو بنی لیث سے ہیں انھوں نے بتلایا کہ میں جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ کا گزر ایسی ہنڈیا کے پاس سے ہوا جن میں لوٹ مار کی بکری کا گوشت تھا آپ نے حکم فرمایا کہ ان کو الٹ دیا جائے وہ الٹ دی گئیں آپ نے فرمایا لوٹ مار جائز نہیں۔
تخریج : نسائی فی الصید باب ٢٨‘ ابن ماجہ فی الفتن باب ٢‘ مسند احمد ٤؍١٩٤۔

4357

۴۳۵۷: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، حَدَّثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ ثَعْلَبَۃَ بْنِ الْحَکَمِ ، قَالَ: أَصَابَ النَّاسُ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ غَنَمًا ، فَانْتَہَبُوْہَا ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا تَصْلُحُ النُّہْبَۃُ ثُمَّ أَمَرَ بِالْقُدُوْرِ فَأُکْفِئَتْ .
٤٣٥٧: سماک نے ثعلبہ بن حکم سے روایت کی لوگوں کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں ایک لوٹ کی بکری ملی جس کو لوٹا گیا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لوٹ مار جائز نہیں پھر تمام ہنڈیوں کے متعلق الٹ دینے کا حکم فرمایا۔ چنانچہ وہ الٹ دی گئیں۔
تخریج : سابقہ تخریج ملاحظہ ہو۔

4358

۴۳۵۸: حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : ثَنَا الْفِرْیَابِیُّ ، قَالَ : ثَنَا اِسْرَائِیْلُ ، قَالَ : ثَنَا سِمَاکٌ فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٣٥٨: اسرائیل نے سماک سے پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت نقل کی ہے۔

4359

۴۳۵۹: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِیْ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِیْ زَائِدَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبِیْ وَغَیْرُہُ عَنْ سِمَاکٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ الرَّجُلَ اِذَا نَثَرَ عَلَی قَوْمٍ شَیْئًا ، وَأَبَاحَہُمْ أَخْذَہُ أَنَّ أَخْذَہُ مَکْرُوْہٌ لَہُمْ وَحَرَامٌ عَلَیْہِمْ وَذَہَبُوْا فِیْ ذٰلِکَ اِلٰی أَنَّہٗ مِنَ النُّہْبَۃِ الَّتِیْ نَہٰی عَنْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : النُّہْبَۃُ الَّتِیْ نَہٰی عَنْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ ہِیَ نُہْبَۃُ مَا لَمْ یُؤْذَنْ فِی انْتِہَابِہٖ .فَأَمَّا مَا نَثَرَہٗ رَجُلٌ عَلَی قَوْمٍ وَأَبَاحَہُمْ انْتِہَابَہُ وَأَخْذَہٗ، فَلَیْسَ کَذٰلِکَ ، لِأَنَّہٗ مَأْذُوْنٌ فِیْہِ وَالْأَوَّلَ مَمْنُوْعٌ مِنْہُ .وَقَدْ وَجَدْنَا مِثْلَ ذٰلِکَ ، قَدْ أَبَاحَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .
٤٣٥٩: ابو زائدہ کہتے ہیں کہ میرے والد اور دوسروں نے سماک سے روایت نقل کی۔ پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت بیان کی ہے۔ مام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ فریق اوّل کا خیال یہ ہے کہ جب کوئی چیز لوٹ لینے کا کہے تب بھی وہ چیز لوٹنی مکروہ تحریمی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس لوٹ میں داخل ہے جس کا تذکرہ مندرجہ بالا روایات میں آیا ہے۔ فریق ثانی کا مؤقف یہ ہے کہ آدمی اگر اپنی چیز لوگوں پر بکھیرے تاکہ لوگ اس کو جتنی ہاتھ آئے لے لیں اس کا لینا درست ہے اس کی شرعاً اجازت ہے۔ فریق اوّل کا جواب : ان روایات میں جس لوٹ کی ممانعت کی گئی ہے وہ وہی ہے جو کسی کی اجازت کے بغیر لوٹ مار کرے اس کا لینا بلاشبہ ناجائز ہے۔ یہ خوشی کے موقعہ پر کوئی چیز ذاتی بکھیرنا اور لوگوں پر مباح کرنا اس قسم میں داخل نہیں۔ مندرجہ ذیل روایات سے اس کی اباحت ظاہر ہوتی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو مباح قرار دیا ہے۔
امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : فریق اوّل کا خیال یہ ہے کہ جب کوئی چیز لوٹ لینے کا کہے تب بھی وہ چیز لوٹنی مکروہ تحریمی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس لوٹ میں داخل ہے جس کا تذکرہ مندرجہ بالا روایات میں آیا ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف : آدمی اگر اپنی چیز لوگوں پر بکھیرے تاکہ لوگ اس کو جتنی ہاتھ آئے لے لیں اس کا لینا درست ہے اس کی شرعاً اجازت ہے۔
فریق اوّل کا جواب : ان روایات میں جس لوٹ کی ممانعت کی گئی ہے وہ وہی ہے جو کسی کی اجازت کے بغیر لوٹ مار کرے اس کا لینا بلاشبہ ناجائز ہے۔ یہ خوشی کے موقعہ پر کوئی چیز ذاتی بکھیرنا اور لوگوں پر مباح کرنا اس قسم میں داخل نہیں۔ مندرجہ ذیل روایات سے اس کی اباحت ظاہر ہوتی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو مباح قرار دیا۔

4360

۴۳۶۰: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ وَابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَا : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ ، قَالَ : ثَنَا ثَوْرُ بْنُ یَزِیْدَ ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ لُحَی ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قُرْطٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ الْأَیَّامِ اِلَی اللّٰہِ یَوْمُ النَّحْرِ ، ثُمَّ یَوْمُ عَرَفَۃَ .فَقَرَّبْتُ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَدَنَاتٍ خَمْسًا أَوْ سِتًّا ، فَطَفِقْنَ یَزْدَلِفْنَ اِلَیْہِ، بِأَیَّتِہِنَّ یَبْدَأُ فَلَمَّا وَجَبَتْ أَیْ سَقَطَتْ جُنُوْبُہَا ، قَالَ کَلِمَۃً خَفِیْفَۃً لَمْ أَفْہَمْہَا .فَقُلْتُ لِلَّذِیْ کَانَ اِلَیْ جَنْبِیْ مَا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : قَالَ مَنْ شَائَ اقْتَطَعَ .فَلَمَّا قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ مَنْ شَائَ اقْتَطَعَ وَأَبَاحَ ذٰلِکَ ، دَلَّ ہَذَا أَنَّ مَا أَبَاحَہُ رَبُّہُ لِلنَّاسِ مِنْ طَعَامٍ ، أَوْ غَیْرِہٖ، فَلَہُمْ أَنْ یَأْخُذُوْا مِنْ ذٰلِکَ ، وَہٰذَا خِلَافُ النُّہْبَۃِ الَّتِیْ نَہٰی عَنْہَا فِی الْآثَارِ الْأُوَلِ .فَثَبَتَ بِمَا ذَکَرْنَا أَنَّ النُّہْبَۃَ الَّتِیْ فِی الْآثَارِ لِلْأَوَّلِ ، ہِیَ نُہْبَۃٌ مَا لَمْ یُؤْذَنْ فِیْہِ، وَأَنَّ مَا أُبِیْحَ مِنْ ذٰلِکَ وَأُذِنَ فِیْہِ، فَعَلٰی مَا فِیْ ہٰذَا الْأَثَرِ الثَّانِی .وَقَدْ رُوِیَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدِیْثٌ مُنْقَطِعٌ قَدْ فَسَّرَ حُکْمَ النُّہْبَۃِ الْمَنْہِیِّ عَنْہَا وَالنُّہْبَۃِ الْمُبَاحَۃِ ، وَاِنَّمَا أَرَدْنَا بِذِکْرِہِ ہٰہُنَا تَفْسِیْرَہُ لِمَعْنٰی ہٰذَا الْمُتَّصِلِ .
٤٣٦٠: عبداللہ بن لحی نے عبداللہ بن قرط (رض) سے نقل کرتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے ہاں نحر کا دن محبوب ترین ایام میں سے ہے۔ پھر اس کے بعد عرفہ کا دن ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پانچ یا چھ اونٹ پیش کئے گئے تو ان میں سے ہر ایک کھسک کر آپ کے قریب ہونے لگا تاکہ ان میں سے جس سے چاہیں نحر میں ابتداء کریں۔ جب ان کو نحر کردیا گیا تو وہ اپنے پہلوؤں کے بل گرپڑے تو اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آہستہ سے ایک بات فرامائی جس کی مجھے سمجھ نہیں آئی۔ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس روایت میں ” من شاء اقتطع “ فرمایا اور اس کو تمام کے لیے مباح کردیا اس سے یہ ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کھانا وغیرہ لوگوں کے لیے مباح کیا ہے اس میں سے لینا جائز ہے یہ وہ لوٹ نہیں جس کا تذکرہ ان آثار میں وارد ہے جن سے فریق اوّل کا استدلال ہے۔ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک منقطع روایت وارد ہے۔ جس میں ممنوعہ اور مباح لوٹ کا تذکرہ ہے ہم اس روایت کو یہاں اس لیے ذکر کریں گے کیونکہ اس کا مفہوم تو اتصال سے ثابت ہے۔ روایت یہ ہے :
MU میں نے اس شخص سے پوچھا جو میرے پہلو میں تھا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا فرمایا۔ اس نے بتلایا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ہے جو چاہے ان میں سے گوشت کاٹ لے۔
تخریج : مسند احمد ٤؍٣٥٠۔
نوٹ : جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس روایت میں ” من شاء اقتطع “ فرمایا اور اس کو تمام کے لیے مباح کردیا اس سے یہ ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کھانا وغیرہ لوگوں کے لیے مباح کیا ہے اس میں سے لینا جائز ہے یہ وہ لوٹ نہیں جس کا تذکرہ ان آثار میں وارد ہے جن سے فریق اوّل کا استدلال ہے۔
جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک منقطع روایت وارد ہے۔ جس میں ممنوعہ اور مباح لوٹ کا تذکرہ ہے ہم اس روایت کو یہاں اس لیے ذکر کریں گے کیونکہ اس کا مفہوم تو اتصال سے ثابت ہے۔ روایت یہ ہے۔

4361

۴۳۶۱: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ مُعَاوِیَۃَ الْعَتَّابِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَوْنُ بْنُ عُمَارَۃَ ، قَالَ : ثَنَا زِیَادُ بْنُ الْمُغِیْرَۃِ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ یَزِیْدَ ، عَنْ خَالِدٍ عَنْ مَعْدَانَ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ : شَہِدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِلَاکَ شَاب مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَلَمَّا زَوَّجُوْھُ قَالَ عَلَی الْأُلْفَۃِ وَالطَّیْرِ الْمَیْمُوْنِ وَالسَّعَۃِ فِی الرِّزْقِ ، بَارَکَ اللّٰہُ لَکُمْ دَفِّفُوْا عَلٰی رَأْسِ صَاحِبِکُمْ فَلَمْ یَلْبَثْ أَنْ جَائَ تِ الْجَوَارِی مَعَہُنَّ الْأَطْبَاقُ ، عَلَیْہَا اللَّوْزُ وَالسُّکَّرُ ، فَأَمْسَکَ الْقَوْمُ أَیْدِیَہُمْ .فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَلَا تَنْتَہِبُوْنَ ؟ فَقَالُوْا : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّک کُنْتُ نَہَیْتُ عَنِ النُّہْبَۃِ ، قَالَ تِلْکَ نُہْبَۃُ الْعَسَاکِرِ ، فَأَمَّا الْعُرْسَاتُ فَلَا قَالَ : فَرَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُجَاذِبُہُمْ وَیُجَاذِبُوْنَہُ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ جَمَاعَۃٍ مِنَ الْمُتَقَدِّمِیْنَ فِیْ ذٰلِکَ اخْتِلَافٌ أَیْضًا .
٤٣٦١: خالد بن معدان نے معاذ بن جبل (رض) سے نقل کیا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک انصاری نوجوان کی شادی میں تشریف لے گئے جب اس کا نکاح کردیا تو آپ نے فرمایا الفت ‘ نیک فالی ‘ وسعت رزق میسر ہو۔ اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے اپنے دولھا کے پاس دف بجاؤ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ انصاری بچیاں آگئیں ان کے پاس تھال تھے جن میں اخروٹ ‘ شکر تھی لوگوں نے اپنے ہاتھ روک لیے تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم لوٹتے کیوں نہیں ؟ انھوں نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے لوٹ سے منع فرمایا آپ نے فرمایا وہ لشکروں کی لوٹ ہے (جس کی ممانعت ہے) شادیوں کی لوٹ ممنوع نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ تھال لینے میں ان سے کھینچا تانی کر رہے تھے اور وہ آپ سے کھینچاتانی کرتے تھے۔
اختلاف متقدمین کا تذکرہ :
متقدمین کی ایک جماعت نے بھی اس میں اختلاف کیا ہے۔

4362

۴۳۶۲: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : أَنَا اِسْرَائِیْلُ ، عَنْ أَبِیْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّہٗ کَانَ لِابْنِ مَسْعُوْدٍ صِبْیَانٌ فِی الْکُتَّابِ فَأَرَادَ أَنْ یَنْتَہِبُوْا عَلَیْہِمْ ، فَاشْتَرَی لَہُمْ جَوْزًا بِدِرْہَمَیْنِ ، وَکَرِہَ أَنْ یَنْتَہِبُوْا مَعَ الصِّبْیَانِ .فَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ ، عَلَی الْخَوْفِ مِنْہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النُّہْبَۃِ ، لَا لِغَیْرِ ذٰلِکَ .
٤٣٦٢: عبداللہ بن یسار کہتے ہیں کہ ابن مسعود (رض) کے بچے لکھنے میں مصروف تھے انھوں نے چاہا کہ وہ آپس میں چھینا جھپٹی کریں تو دو درہم کے اخروٹ خرید کر انھیں دیئے اور خود بچوں کے ساتھ چھینا جھپٹی میں شرکت کو ناپسند کیا۔
بچوں کے ساتھ شریک نہ ہونے میں عین ممکن ہے یہ بات پیش نظر ہو کہ ان کا نقصان نہ ہو اور کوئی وجہ مانع نہ ہو۔

4363

۴۳۶۳: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْوَہْبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا الْمَسْعُوْدِیُّ عَنِ الْہَیْثَمِ أَنَّہٗ کَانَ یَسْتَحِبُّ أَنْ یُوْضَعَ السُّکَّرُ فِی الْمِلَاکِ وَیَکْرَہُ أَنْ یُنْثَرَ .
٤٣٦٣: سعودی نے ہیثم سے بیان کیا کہ وہ اپنے ہاں میٹھی چیز رکھنا اچھا خیال کرتے تھے مگر مٹھائی کو لوٹ کے لیے بکھیرنا ناپسند کرتے تھے۔

4364

۴۳۶۴: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سَعِیْدٌ ، عَنْ حُصَیْنٍ ، عَنْ عِکْرَمَۃَ أَنَّہٗ کَرِہَہٗ .
٤٣٦٤ : سعید نے حصین سے انھوں نے عکرمہ سے نقل کیا کہ وہ چھینا جھپٹی کو ناپسند کرتے تھے۔

4365

۴۳۶۵: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ ، عَنِ الْحَکَمِ قَالَ : کُنْتُ أَمْشِیْ بَیْنَ اِبْرَاھِیْمَ وَالشَّعْبِیِّ ، فَتَذَاکَرَا اِنْثَارَ الْعُرْسِ ، فَکَرِہَہٗ اِبْرَاھِیْمُ ، وَلَمْ یَکْرَہْہُ الشَّعْبِیُّ .فَقَدْ یَجُوْزُ أَیْضًا أَنْ یَکُوْنَ اِبْرَاھِیْمُ ، کَرِہَ ذٰلِکَ مِنْ أَجْلِ مَا ذَکَرْنَا مِنْ خَوْفِ الْعَطَبِ عَلَی الْمُنْتَہِبِیْنَ .فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ ،
٤٣٦٥: حکم کہتے ہیں کہ میں ابراہیم اور شعبی کے درمیان چلا جا رہا تھا دونوں نے شادی کی لوٹ کے سلسلہ میں باہمی مذاکرہ کیا ابراہیم نے اس کو ناپسند کیا جبکہ شعبی نے اس کو ناپسند نہ کیا۔
ایک تاویل : ابراہیم کے ناپسند کرنے میں ممکن ہے کہ لوٹنے والوں کی ہلاکت کا خطرہ ناپسندیدگی کا باعث ہو۔ چنانچہ اس تاویل کی تائید صالح بن عبدالرحمن کے قول سے ہوتی ہے۔

4366

۴۳۶۶: فَاِذَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَدْ حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامٌ ، عَنْ مُغِیْرَۃَ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، فِی النِّہَابِ فِی الْعُرْسِ ، قَالَ کَانُوْا یَأْخُذُوْنَہٗ لِلصِّبْیَانِ .فَدَلَّ مَا رُوِیَ عَنْ اِبْرَاھِیْمَ فِیْ ہٰذَا ، مَعَ ذِکْرِہِ عَمَّنْ کَانَ قَبْلَہٗ، مِمَّنْ یُقْتَدَی بِہٖ ، أَنَّہُمْ کَانُوْا یَأْخُذُوْنَہٗ لِلصِّبْیَانِ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ - أَنَّ کَرَاہَتَہُ لَہُ فِی الْبَابِ الْأَوَّلِ ، لَیْسَ مِنْ جِہَۃِ تَحْرِیْمِہٖ، وَلٰـکِنْ مِنْ جِہَۃِ مَا ذَکَرْنَاہُ .
٤٣٦٦: مغیرہ نے ابراہیم سے شادی کی لوٹ کے متعلق نقل کیا کہ وہ بچوں کے لیے اس کو لے لیتے تھے۔
حاصل اثر : ابراہیم کے اس طرز عمل اور دیگر قابل اقتداء شخصیات کے طرز عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بچوں کے لیے لوٹ لیتے تھے اور باب اوّل میں اس کی مذکورہ کراہت کی وجہ حرمت نہ تھی بلکہ لوٹنے والوں کی ہلاکت کا خدشہ تھا جیسا کہ ہم نے ذکر کردیا۔

4367

۴۳۶۷: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ یُوْنُسَ، عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہٗ کَانَ لَا یَرَی بِذٰلِکَ بَأْسًا .
٤٣٦٧: یونس نے حسن (رح) سے روایت کی ہے کہ وہ شادی کی لوٹ میں کوئی حرج خیال نہ کرتے تھے۔

4368

۴۳۶۸: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ الْقَطَّانُ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: لَا بَأْسَ بِانْتِہَابِ الْجَوْزِ ، وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ سِیْرِیْنَ : یَصَعُوْنَ فِیْ أَیْدِیْہِمْ .وَمَا فِیْہِ الْاِبَاحَۃُ مِنْ ہٰذِہِ الْآثَارِ - عِنْدَنَا - أَوْجَہُ فِی النَّظَرِ ، مِمَّا فِیْہِ الْکَرَاہِیَۃُ مِنْہَا ، وَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ .
٤٣٦٨: اشعث نے حسن (رح) سے نقل کیا کہ اخروٹ کی لوٹ میں کوئی حرج نہیں ابن سیرین کہتے ہیں وہ لوٹ کی چیز ان کے ہاتھوں میں رکھ دیں گے۔ ہمارے ہاں جن آثار سے اباحت ثابت ہوتی ہے وہ زیادہ بہتر ہیں ان آثار سے جن سے کراہت و حرمت ثابت ہوتی ہے یہی امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد بن حسن (رح) کا قول ہے۔
ارشاد طحاوی (رح) :
ہمارے ہاں جن آثار سے اباحت ثابت ہوتی ہے وہ زیادہ بہتر ہیں ان آثار سے جن سے کراہت و حرمت ثابت ہوتی ہے یہی امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد بن حسن (رح) کا قول ہے۔

4369

۴۳۶۹: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ وَاِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَا : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ أَیْمَنَ یَسْأَلُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ ، عَنِ الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ، قَالَ : فَعَلَ ذٰلِکَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ .فَسَأَلَ عُمَرُ عَنْ ذٰلِکَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا حَتّٰی تَطْہُرَ ، ثُمَّ یُطَلِّقْہَا ، قَالَ : ثُمَّ تَلَا اِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَائَ فَطَلِّقُوْھُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ أَیْ فِیْ قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ .
٤٣٦٩: ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن ایمن کو سنا کہ وہ ابن عمر (رض) سے اس آدمی کے متعلق دریافت کر رہے تھے جو اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دے دے وہ کہنے لگے یہ فعل تو عبداللہ بن عمر (رض) نے خود کیا ہے۔ چنانچہ اس کے متعلق عمر (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا تو انھوں نے کہا اس کو کہو کہ وہ رجوع کرے یہاں تک کہ وہ عورت حیض سے پاک ہوجائے پھر وہ اس کو طلاق دے پھر یہ آیت تلاوت { اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوْہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ وَاَحْصُوا الْعِدَّۃَ ٥ وَاتَّقُوا اللّٰہَ رَبَّکُمْ ٥ لَا تُخْرِجُوْہُنَّ مِنْ ٠ بُیُوْتِہِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ اِلَّا ٓ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ ١ وَتِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ ١ وَمَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰہِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہٗ ١ لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ اَمْرًا } (الطلاق : ١) یعنی ایسے وقت میں جو عدت کے سامنے ہو یعنی جس میں وہ عدت کا استقبال کرسکیں اور ان کو عدت میں داخل ہونا ممکن ہو۔
فریق اوّل کا مؤقف : حیض میں طلاق دینا گناہ ہے مگر طلاق پڑجائے گی اس کو رجوع کر کے غلط طلاق کے اسباب سے نکل جانا چاہیے۔ رجوع کر کے جب حیض سے پاک ہو تو پھر طلاق سنت دے اگر اس میں رجوع کرلیا تو عدت باطل ورنہ طلاق سنت کی عدت سے خود بائنہ ہوجائے گی۔
فریق اوّل کی مستدل روایات یہ ہیں۔
تخریج : بخاری فی تفسیر سورة ٦٥‘ باب ١‘ طلاق باب ١‘ ٤٤‘ الاحکام باب ١٣‘ مسلم فی الطلاق ١‘ ٢‘ ٣‘ ٨‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٤‘ ابن ماجہ فی الطلاق باب ٢‘ دارمی فی الطلاق باب ١‘ مالک فی الطلاق ٥٣‘ مسند احمد ٢؍٥٤‘ ٦١؍٧٤‘ ٧٨؍٨١‘ ٨٩؍١٠٢۔

4370

۴۳۷۰: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ الْحَمِیْدِ ، قَالَ : ثَنَا وَکِیْعٌ ، عَنْ سُفْیَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ مَوْلَی آلِ طَلْحَۃَ ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہٗ طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ، وَہِیَ حَائِضٌ فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا ثُمَّ لِیُطَلِّقْہَا وَہِیَ طَاہِرٌ ، أَوْ حَامِلٌ .
٤٣٧٠: سالم نے ابن عمر (رض) روایت کی ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جبکہ وہ حالت حیض میں تھی تو اس کے متعلق عمر (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا اس پر آپ نے فرمایا رجوع کا حکم دو پھر وہ اسے ایسی حالت میں طلاق دے جبکہ وہ پاکیزگی میں ہو یا حاملہ ہو۔
تخریج : ابن ماجہ فی الطلاق باب ٣‘ دارمی فی الطلاق باب ١‘ مسند احمد ٢؍٥٩۔

4371

۴۳۷۱: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِی وَہِیَ حَائِضٌ ، فَرَدَّہَا عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی طَلَّقْتُہَا ، وَہِیَ طَاہِرٌ .
٤٣٧١: سعید بن جبیر نے ابن عمر (رض) سے نقل کیا کہ میں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو مجھے واپس کرنے کا حکم دیا یہاں تک کہ میں نے اس کو طہر میں طلاق دی۔
تخریج : مسلم فی الطلاق ٢؍٤‘ ١٠؍١٢‘ نسائی فی الطلاق ١؍٧٦‘ مسند احمد ٢؍١٣٠۔

4372

۴۳۷۲: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ حُمَیْدٍ الْحِمَّانِیُّ ، قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ أَبِیْ بِشْرٍ ، ثُمَّ ذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٣٧٢: ہشیم نے ابو بشر سے پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت نقل کی ہے۔

4373

۴۳۷۳: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیْرِیْنَ ، عَنْ یُوْنُسَ بْنِ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَقَالَ: ہَلْ تَعْرِفُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ ؟ قُلْتَ .نَعَمْ ، قَالَ : فَاِنَّہٗ طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَاَتٰی عُمَرُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ ذٰلِکَ لَہٗ، فَقَالَ مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا ، فَاِذَا طَہُرَتْ ، فَلْیُطَلِّقْہَا قُلْتُ: وَیُعْتَدُّ بِتِلْکَ التَّطْلِیْقَۃِ ، قَالَ فَمَہْ أَرَأَیْتُ اِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ ؟ وَلَمْ یَذْکُرْ أَبُوْبَکْرَۃَ فِیْ حَدِیْثِہٖ ہٰذَا، غَیْرَ مَا ذَکَرْنَاہُ فِیْہِ .
٤٣٧٣: یونس بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) سے سوال کیا کہ جو آدمی حیض میں اپنی بیوی کو طلاق دے اس نے کہا کیا تم عبداللہ بن عمر (رض) کو پہچانتے ہو ؟ میں نے کہا ہاں۔ وہ کہنے لگے انھوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی تو عمر (رض) جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور اس بات کا تذکرہ کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کو رجوع کرنے کا حکم دو جب طہر کے ایام آجائیں تو اس کو طلاق دے دے۔ میں نے کہا کیا وہ اسی طلاق سے وہ عدت گزارے گی یعنی کیا وہ تین طلاقوں میں شمار ہوگی یا نہیں تو کہنے لگے بس رک جا۔ تیرا کیا خیال ہے اگر وہ عاجز آئے اور اظہار حماقت کرے تو پھر کیا حکم ہے ؟ ابو بکرہ نے اپنی روایت میں اس جملے کو ذکر نہیں کیا۔

4374

۴۳۷۴: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ أَنَسُ بْنُ سِیْرِیْنَ قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُوْلُ : طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَذَکَرَ ذٰلِکَ عُمَرُ لِلنَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا، فَاِذَا طَہُرَتْ فَلْیُطَلِّقْہَا فَقِیْلَ : أَیَحْتَسِبُ بِہَا ؟ قَالَ : فَمَہْ .
٤٣٧٤: انس بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے عمر (رض) کو فرماتے سنا کہ ابن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی جبکہ وہ حالت حیض میں تھی حضرت عمر (رض) نے اس بات کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں پیش کیا تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کو رجوع کا حکم دو جب وہ پاک ہوجائے تو وہ اس کو طلاق دے دے پوچھا گیا کیا وہ طلاق شمار ہوگی۔ تو انھوں نے کہا بس رک جا۔
تخریج : بخاری فی الطلاق باب ٢‘ نسائی فی الطلاق باب ٧٦۔

4375

۴۳۷۵: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا الْفَضْلُ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِیْرِیْنَ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ کَیْفَ صَنَعْتُ فِیْ اِمْرَأَتِکَ الَّتِی طَلَّقْتُ؟ قَالَ: طَلَّقْتُہَا وَہِیَ حَائِضٌ ، فَذُکِرَ ذٰلِکَ لِعُمَرَ ، فَأَتٰی عُمَرُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَہٗ، فَقَالَ مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا ، ثُمَّ لِیُطَلِّقْہَا عِنْدَ طُہْرٍ .قَالَ: فَقُلْتُ، جُعِلْتُ فِدَاکَ، فَیُعْتَدُّ بِالطَّلَاقِ الْأَوَّلِ؟ قَالَ : وَمَا یَمْنَعُنِیْ اِنْ کُنْتَ أَسَأْتَ وَاسْتَحْمَقْتَ .
٤٣٧٥: انس بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) سے پوچھا تم نے اپنی مطلقہ عورت کے متعلق کیسے معاملہ کیا ؟ تو وہ کہنے لگے میں نے اس کو حیض میں طلاق دی جب یہ بات عمر (رض) کو پہنچی تو وہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور ان سے سوال کیا آپ نے فرمایا اس کو رجوع کا کہو پھر وہ طہر میں طلاق دے۔ میں نے کہا میں آپ پر قربان جاؤں ! کیا طلاق اوّل کو شمار کیا جائے گا۔ کہنے لگے۔ مجھے اس کو شمار کرنے سے کیا چیز مانع ہے اگر تو نے زیادتی اور حماقت کی ہو۔
تخریج : مسلم فی الرضاع ٧٨‘ مسند احمد ١؍٤٤۔

4376

۴۳۷۶: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ ، قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیْرِیْنَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی مُغِیْرَۃُ بْنُ یُوْنُسَ ، ہُوَ ابْنُ جُبَیْرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ ، قُلْتُ :رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ؟ قَالَ : أَتَعْرِفُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ ؟ فَقُلْتُ :نَعَمْ ، قَالَ : فَاِنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَأَتٰی عُمَرُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَہٗ فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُرَاجِعَہَا ، ثُمَّ یُطَلِّقَہَا فِیْ قُبُلِ عِدَّتِہَا .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلَی ہٰذِہِ الْآثَارِ ، فَقَالُوْا : مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَقَدْ أَثِمَ ، وَیَنْبَغِی لَہٗ أَنْ یُرَاجِعَہَا ، فَاِنَّ طَلَاقَہُ ذٰلِکَ ، طَلَاقٌ خَطَأٌ ، فَاِنْ تَرَکَہَا تَمْضِی فِی الْعِدَّۃِ ، بَانَتْ مِنْہُ بِطَلَاقٍ خَطَأٍ ، وَلٰـکِنَّہٗ یُؤْمَرُ أَنْ یُرَاجِعَہَا ، لِیُخْرِجَہَا بِذٰلِکَ مِنْ أَسْبَابِ الطَّلَاقِ الْخَطَأِ ، ثُمَّ یَتْرُکَہَا حَتّٰی تَطْہُرَ مِنْ ہٰذِہِ الْحَیْضَۃِ ، ثُمَّ یُطَلِّقَہَا طَلَاقًا صَوَابًا ، فَتَمْضِی فِیْ عِدَّۃٍ مِنْ طَلَاقٍ صَوَابٍ ، فَاِنْ شَائَ رَاجَعَہَا ، فَکَانَتِ امْرَأَتُہُ وَبَطَلَتِ الْعِدَّۃُ ، وَاِنْ شَائَ تَرَکَہَا حَتّٰی تَبِیْنَ مِنْہُ بِطَلَاقٍ صَوَابٍ .فَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، مِنْہُمْ أَبُوْ یُوْسُفَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ، فَزَعَمُوْا أَنَّہٗ اِذَا طَلَّقَہَا حَائِضًا ، لَمْ یَکُنْ لَہُ بَعْدَ ذٰلِکَ أَنْ یُطَلِّقَہَا حَتّٰی تَطْہُرَ مِنْ ہٰذِہِ الْحَیْضَۃِ ، ثُمَّ تَحِیْضَ حَیْضَۃً أُخْرَی، ثُمَّ تَطْہُرَ مِنْہَا .وَعَارَضُوْا الْآثَارَ الَّتِیْ رَوَیْنَاہَا فِیْ مُوَافَقَۃِ الْقَوْلِ الْأَوَّلِ ،
٤٣٧٦: مغیرہ بن یونس جو کہ ابن جبیر ہیں کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر (رض) سے سوال کیا ایک آدمی نے اگر حالت حیض میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی کہنے لگے کیا تو ابن عمر (رض) کو پہچانتا ہے ؟ میں نے کہ جی ہاں ! کہنے لگے عبداللہ نے اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دے دی تھی تو عمر (رض) جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئے اور اس کے متعلق دریافت کیا تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ وہ رجوع کرے پھر اس کو عدت کے ایام (طہر) میں طلاق دے۔ امام طحاوی (رح) کہتے ہیں کہ علماء کی ایک جماعت نے ان آثار کو دلیل بنایا اور کہا کہ جو شخص اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دے تو وہ گناہ گار ہے اسے مناسب ہے کہ رجوع کرے اس کی یہ طلاق خطاء ہے اگر اس نے اس کو اسی طرح رہنے دیا تو عدت گزرنے سے وہ عورت گناہ والی طلاق سے بائنہ ہوجائے گی لیکن اس کو رجوع کا حکم کیا جائے تاکہ اس رجوع کے ذریعہ وہ گناہ والی طلاق کے اسباب سے نکل جائے پھر اس کو طہر تک چھوڑ دے پھر طہر میں سنت طلاق دے وہ سنت طلاق کی عدت گزارے اگر چاہے رجوع کرلے تو وہ اس کی بیوی ہے عدت باطل ہوجائے گی اور اگر (رکھنا نہیں چاہتا) تو اس کو چھوڑے رکھے۔ یہاں تک کہ طلاق سنت سے وہ بائنہ ہوجائے۔ اس قول کو امام ابوحنیفہ (رح) نے اختیار کیا ہے۔ علماء کی دوسری جماعت نے اس سے اختلاف کیا ان میں امام ابویوسف (رح) بھی ہیں ان کا خیال یہ ہے کہ جب حیض میں طلاق دے دی تو اس کو طلاق دینے کا اس وقت تک حق نہیں جب تک کہ وہ اس حیض سے پاک نہ ہوجائے پھر دوسرا حیض آئے پھر طہر کی حالت آئے۔ انھوں نے اپنے اس مؤقف کی حمایت میں مندرجہ ذیل روایات پیش کی ہیں۔
حاصل روایات اور فریق اوّل : امام طحاوی (رح) کہتے ہیں کہ علماء ایک جماعت نے ان آثار کو دلیل بنایا اور کہا کہ جو شخص اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دے تو وہ گناہ گار ہے اسے مناسب ہے کہ رجوع کرے اس کی یہ طلاق خطاء ہے اگر اس نے اس کو اسی طرح رہنے دیا تو عدت گزرنے سے وہ عورت گناہ والی طلاق سے بائنہ ہوجائے گی لیکن اس کو رجوع کا حکم کیا جائے تاکہ اس رجوع کے ذریعہ وہ گناہ والی طلاق کے اسباب سے نکل جائے پھر اس کو طہر تک چھوڑ دے پھر طہر میں سنت طلاق دے وہ سنت طلاق کی عدت گزارے اگر چاہے رجوع کرلے تو وہ اس کی بیوی ہے عدت باطل ہوجائے گی اور اگر (رکھنا نہیں چاہتا) تو اس کو چھوڑ رکھے۔ یہاں تک کہ طلاق سنت سے وہ بائنہ ہوجائے۔ اس قول کو امام ابوحنیفہ (رح) نے اختیار کیا ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف اور مستدل : علماء کی دوسری جماعت نے اس سے اختلاف کیا ان میں امام ابویوسف (رح) بھی ہیں ان کا خیال یہ ہے کہ جب حیض میں طلاق دے دی تو اس کو طلاق دینے کا اس وقت تک حق نہیں جب تک کہ وہ اس حیض سے پاک نہ ہوجائے پھر دوسرا حیض آئے پھر طہر کی حالت آئے۔ انھوں نے اپنے اس مؤقف کی حمایت میں مندرجہ ذیل روایات پیش کی ہیں۔

4377

۴۳۷۷: بِمَا حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، وَابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ عُقَیْلٌ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَہٗ أَنَّہٗ طَلَّقَ امْرَأَۃً لَہٗ، وَہِیَ حَائِضٌ ، فَذَکَرَ ذٰلِکَ عُمَرُ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَتَغَیَّظَ عَلَیْہِ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِیُرَاجِعَہَا ، ثُمَّ لِیُمْسِکَہَا حَتّٰی تَطْہُرَ ، ثُمَّ تَحِیْضَ فَتَطْہُرَ ، فَاِنْ بَدَا لَہٗ أَنْ یُطَلِّقَہَا ، فَلْیُطَلِّقْہَا طَاہِرًا قَبْلَ أَنْ یَمَسَّہَا ، فَتِلْکَ الْعِدَّۃُ کَمَا أَمَرَ اللّٰہُ .
٤٣٧٧: سالم بن عبداللہ نے بیان کیا کہ عبداللہ بن عمر (رض) نے بتلایا کہ میں نے اپنی ایک بیوی کو حالت حیض میں طلاق دے دی اس بات کا تذکرہ عمر (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر ناراضی کا اظہار فرمایا پھر فرمایا وہ رجوع کرے پھر وہ رک جائے یہاں تک کہ وہ حیض گزرے پھر طہر آئے پھر حیض اور اس کے بعد طہر آئے پھر اگر طلاق دینا چاہے تو طہر چھونے سے پہلے طلاق دے دے پس یہ وہ عدت ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے۔
تخریج : بخاری فی الاحکام باب ١٣‘ تفسیر سورة ٦٥‘ مسلم فی الرضاع ٧٠‘ طلاق ٥‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٤‘ نسائی فی الطلاق باب ١٣‘ مسند احمد ١؍١٣٠۔

4378

۴۳۷۸: حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ صَالِحٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٣٧٨: یزید بن سنان نے ابو صالح سے پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4379

۴۳۷۹: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہٗ طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ، عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عُمَرُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ذٰلِکَ فَقَالَ مُرْہُ فَلْیُرَاجِعْہَا ، ثُمَّ لِیُمْسِکْہَا حَتّٰی تَطْہُرَ ، ثُمَّ تَحِیْضَ ، ثُمَّ تَطْہُرَ ، فَتِلْکَ الْعِدَّۃُ الَّتِیْ أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ یُطَلَّقَ لَہَا النِّسَائُ .
٤٣٧٩: نافع نے ابن عمر (رض) سے نقل کیا کہ ابن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو حیض میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں طلاق دے دی۔ عمر (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے متعلق سوال کیا آپ نے فرمایا اس کو رجوع کا حکم دو پھر اس کو روکے رکھے یہاں تک کہ طہر کی حالت آئے پھر حیض ثانی آئے پھر طہر ثانی آئے۔ پس یہ وہ عدت ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ عورتیں اس کو گزاریں۔
تخریج : بخاری فی الطلاق باب ١؍٤٤‘ مسلم فی الرضاع ٦٦؍٦٧‘ ٦٨؍٦٩‘ والطلاق ٢؍٣‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٤‘ نسائی فی الطلاق باب ١؍٣‘ ابن ماجہ فی الطلاق باب ٢‘ دارمی فی الطلاق باب ١‘ مالک فی الطلاق ٥٣‘ مسند احمد ٢؍٦‘ ٦٣؍٦٤‘ ١٠٢؍١٢٤۔

4380

۴۳۸۰: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا الْقَعْنَبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا مَالِکٌ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔، غَیْرَ أَنَّہٗ قَالَ ثُمَّ یَتْرُکَہَا حَتّٰی تَطْہُرَ ، ثُمَّ تَحِیْضَ ، ثُمَّ تَطْہُرَ ، ثُمَّ اِنْ شَائَ طَلَّقَ .
٤٣٨٠: صالح بن عبدالرحمن نے قعنبی سے انھوں نے مالک سے پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت بیان کی البتہ ان الفاظ کا فرق ہے : ثُمَّ یَتْرُکَہَا حَتّٰی تَطْہُرَ ، ثُمَّ تَحِیْضَ ، ثُمَّ تَطْہُرَ ، پھر اگر چاہے تو طلاق دے (مفہوم ایک ہی ہے) ۔

4381

۴۳۸۱: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَیُّوْبَ وَعُبَیْدِ اللّٰہِ .ح
٤٣٨١: حجاج نے حماد سے انھوں نے ایوب و عبیداللہ سے روایت نقل کی ہے۔

4382

۴۳۸۲: وَحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، وَعُبَیْدِ اللّٰہِ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔
٤٣٨٢: نافع نے ابن عمر (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت کی ہے۔

4383

۴۳۸۳: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْبَرْقِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، عَنْ زُہَیْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، وَمُوْسَی بْنُ عُقْبَۃَ ، وَعُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ وَزَادَ قَبْلَ أَنْ یُجَامِعَہَا .
٤٣٨٣: نافع سے ابن عمر (رض) سے روایت اسی طرح نقل کی پھر اس میں قبل ان یجامعھا کا اضافہ ہے۔

4384

۴۳۸۴: حَدَّثَنَا فَہْدٌ وَحُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَا : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوْنُسَ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرٌ ، قَالَ : ثَنَا مُوْسَی بْنُ عُقْبَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ نَافِعٌ أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ۔فَقَدْ أَخْبَرَ سَالِمٌ وَنَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَہٗ أَنْ یُمْسِکَہَا ، حَتّٰی تَطْہُرَ ، ثُمَّ تَحِیْضَ ، ثُمَّ تَطْہُرَ .فَزَادَ ذٰلِکَ عَلٰی مَا فِی الْآثَارِ الْأُوَلِ ، فَہُوَ أَوْلٰی مِنْہَا .فَہٰذَا وَجْہُ ہٰذَا الْبَابِ مِنْ طَرِیْقِ الْآثَارِ .وَأَمَّا وَجْہُہٗ مِنْ طَرِیْقِ النَّظَرِ ، فَاِنَّا وَجَدْنَا الْأَصْلَ فِیْ ذٰلِکَ أَنَّ الرَّجُلَ نُہِیَ أَنْ یُطَلِّقَ امْرَأَتَہُ حَائِضًا ، وَنُہِیَ أَنْ یُطَلِّقَہَا فِیْ طُہْرٍ قَدْ جَامَعَہَا فِیْہِ، وَقَدْ ، نُہِیَ عَنِ الطَّلَاقِ فِی الطُّہْرِ الَّذِیْ قَدْ جَامَعَہَا فِیْہِ، کَمَا نُہِیَ عَنِ الطَّلَاقِ فِی الْحَیْضِ .ثُمَّ رَأَیْنَاہُمْ لَا یَخْتَلِفُوْنَ ، فِیْ رَجُلٍ جَامَعَ امْرَأَتَہُ حَائِضًا ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ یُطَلِّقَہَا لِلسُّنَّۃِ ، أَنَّہٗ مَمْنُوْعٌ مِنْ ذٰلِکَ حَتّٰی تَطْہُرَ مِنْ ہٰذِہِ الْحَیْضَۃِ الَّتِیْ کَانَ الْجِمَاعُ فِیْہَا ، وَمِنْ حَیْضَۃٍ أُخْرَیْ بَعْدَہَا ، وَجُعِلَ جِمَاعُہُ اِیَّاہَا فِی الْحَیْضَۃِ ، کَجِمَاعِہِ اِیَّاہَا فِی الطُّہْرِ الَّذِیْ یَعْقُبُ تِلْکَ الْحَیْضَۃَ .فَلَمَّا کَانَ حُکْمُ الطُّہْرِ الَّذِیْ بَعْدَ کُلِّ حَیْضَۃٍ ، کَحُکْمِ نَفْسِ الْحَیْضَۃِ فِیْ وُقُوْعِ الطَّلَاقِ فِی الْجِمَاعِ فِیْ ذٰلِکَ ، وَکَانَ مَنْ جَامَعَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ، فَلَیْسَ لَہٗ أَنْ یُطَلِّقَہَا بَعْدَ ذٰلِکَ ، حَتّٰی یَکُوْنَ بَیْنَ ذٰلِکَ الْجِمَاعِ وَبَیْنَ الطَّلَاقِ الَّذِیْ یُوْقِعُہُ حَیْضَۃٌ کَامِلَۃٌ مُسْتَقْبَلَۃٌ .کَانَ کَذٰلِکَ فِی النَّظَرِ أَنَّہٗ اِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ، ثُمَّ أَرَادَ بَعْدَ ذٰلِکَ أَنْ یُطَلِّقَہَا ، لَمْ یَکُنْ لَہُ ذٰلِکَ حَتّٰی یَکُوْنَ بَیْنَ الطَّلَاقِ الْأَوَّلِ الَّذِیْ کَانَ طَلَّقَہَا اِیَّاہُ وَبَیْنَ طَلَاقِہِ اِیَّاہَا الثَّانِیْ، حَیْضَۃٌ مُسْتَقْبَلَۃٌ .فَہٰذَا وَجْہُ النَّظَرِ - عِنْدَنَا - فِیْ ہٰذَا الْبَابِ مَعَ مُوَافَقَۃِ الْآثَارِ ، وَہُوَ قَوْلُ أَبِیْ یُوْسُفَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ .وَفِیْ مَنْعِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ابْنَ عُمَرَ ، أَنْ یُطَلِّقَ امْرَأَتَہُ بَعْدَ الطَّلَاقِ الْأَوَّلِ ، حَتّٰی یَکُوْنَ بَعْدَ ذٰلِکَ حَیْضَۃٌ مُسْتَقْبَلَۃٌ ، فَیَکُوْنُ بَیْنَ التَّطْلِیْقَتَیْنِ حَیْضَۃٌ مُسْتَقْبَلَۃٌ ، دَلِیْلٌ أَنَّ حُکْمَ طَلَاقِ السُّنَّۃِ أَنْ لَا یُجْمَعَ مِنْہُ تَطْلِیْقَتَانِ فِیْ طُہْرٍ وَاحِدٍ .فَافْہَمْ ذٰلِکَ ، فَاِنَّہٗ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِی یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ.
٤٣٨٤: نافع نے روایت کی عبداللہ بن عمر (رض) نے پھر اسی طرح روایت کی۔ سالم و نافع دونوں نے ابن عمر (رض) سے ان آثار میں خبر دی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو روکے رکھنے کا حکم فرمایا یہاں تک کہ طہر آئے پھر دوسرا حیض اور دوسرا طہر آئے (تب طلاق دے) تو ان آثار میں اسی راوی سے اضافہ منقول ہے اور ثقہ کا اضافہ قابل قبول ہے پس یہ آثار پہلے سے اولیٰ ہیں پس ان کو ترجیح ہوگی امام ابو یوسف (رح) کا مسلک ثابت ہوجائے گا۔ طریق آثار سے تو اس باب کی صورت یہی ہے۔ باقی طریق نظر سے اس کی صورت یہ ہے کہ یہ قاعدہ تو معروف و معلوم ہے کہ مرد کو حالت حیض میں طلاق دینے سے روکا گیا ہے اور اس بات سے بھی روکا گیا ہے کہ جس طہر میں طلاق دی جائے اس میں دوسری طلاق دے تو گویا جس طہر میں طلاق دے چکا ہے اس میں طلاق دینے سے اس طرح ممانعت کی گئی جس طرح حالت حیض میں طلاق کی ممانعت کی گئی۔ پھر غور سے معلوم ہوا کہ ائمہ اس پر متفق ہیں کہ جس نے حالت حیض میں بیوی سے جماع کرلیا پھر اسے طلاق سنت دینے کا ارادہ رکھتا ہو تو جب تک اس حیض سے پاک نہ ہوجائے جس میں جماع کیا گیا اور بعد والے حیض سے پاک نہ ہوجائے اور اس حیض میں اس عورت سے جماع کو اس طہر کے جماع کی طرح قرار دیا گیا جو اس حیض کے بعد آنے والا ہے۔ تو جب مہر اس طہر کا حکم جو اس حیض کے بعد آئے بذات خود حق جماع میں اس حیض کی طرح ہے جس میں طلاق دی ہے اور وہ شخص جس نے اپنی بیوی سے حیض میں جماع کیا اس کو اس کے بعد اس وقت تک طلاق جائز نہیں یہاں تک کہ اس جماع اور اس طلاق کے درمیان جس کو دینا چاہتا ہے آئندہ ایک کامل مستقل حیض نہ گزر جائے نظر کا تقاضا یہی ہے جبکہ اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دے دے پھر اس کے بعد طلاق دینا چاہتا ہو اس کو ایسا کرنا ممکن نہیں جب تک کہ پہلی طلاق جو کہ وہ دے چکا اس کے اور دوسری طلاق جو وہ دینا چاہتا ہے آئندہ ایک کامل مستقل حیض کا فاصلہ نہ آجائے۔ ہمارے نزدیک اس سلسلہ میں تقاضا نظر یہی ہے اور آثار بھی اس کے مؤید ہیں اور امام ابو یوسف (رح) کا قول بھی یہی ہے اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابن عمر (رض) کو پہلی طلاق کے بعد دوسری طلاق سے منع فرمایا جب تک کہ اس کے بعد آنے والا ایک مستقل حیض نہ گزر جائے۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ دو طلاقوں کے درمیان ایک آنے والے مستقل حیض کا فاصلہ ضروری ہے اس میں یہ دلیل مل گئی کہ طلاق سنت یہ ہے کہ دو طلاق ایک طہر میں جمع نہ کی جائیں۔ اس بات کو خوب سمجھ لو یہی امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔
حاصل روایات : سالم و نافع دونوں نے ابن عمر (رض) سے ان آثار میں خبر دی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو روکے رکھنے کا حکم فرمایا یہاں تک کہ طہر آئے پھر دوسرا حیض اور دوسرا طہر آئے (تب طلاق دے) تو ان آثار میں اسی راوی سے اضافہ منقول ہے اور ثقہ کا اضافہ قابل قبول ہے پس یہ آثار پہلے سے اولیٰ ہیں پس ان کو ترجیح ہوگی امام ابو یوسف (رح) کا مسلک ثابت ہوجائے گا۔
طریق آثار سے تو اس باب کی صورت یہی ہے۔
نظر طحاوی (رح) :
یہ قاعدہ تو معروف و معلوم ہے کہ مرد کو حالت حیض میں طلاق دینے سے روکا گیا ہے اور اس بات سے بھی روکا گیا ہے کہ جس طہر میں طلاق دی جائے اس میں دوسری طلاق دے تو گویا جس طہر میں طلاق دے چکا ہے اس میں طلاق دینے سے اس طرح ممانعت کی گئی جس طرح حالت حیض میں طلاق کی ممانعت کی گئی۔
پھر غور سے معلوم ہوا کہ ائمہ اس پر متفق ہیں کہ جس نے حالت حیض میں بیوی سے جماع کرلیا پھر اسے طلاق سنت دینے کا ارادہ رکھتا ہو تو جب تک اس حیض سے پاک نہ ہوجائے جس میں جماع کیا گیا اور بعد والے حیض سے پاک نہ ہوجائے اور اس حیض میں اس عورت سے جماع کو اس طہر کے جماع کی طرح قرار دیا گیا جو اس حیض کے بعد آنے والا ہے۔
تو جب ہر اس طہر کا حکم جو اس حیض کے بعد آئے بذات خود حق جماع میں اس حیض کی طرح ہے جس میں طلاق دی ہے اور وہ شخص جس نے اپنی بیوی سے حیض میں جماع کیا اس کو اس کے بعد اس وقت تک طلاق جائز نہیں یہاں تک کہ اس جماع اور اس طلاق کے درمیان جس کو دینا چاہتا ہے آئندہ ایک کامل مستقل حیض نہ گزر جائے ‘ نظر کا تقاضا یہی ہے جبکہ اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دے دے پھر اس کے بعد طلاق دینا چاہتا ہو اس کو ایسا کرنا ممکن نہیں جب تک کہ پہلی طلاق جو کہ وہ دے چکا اس کے اور دوسری طلاق جو وہ دینا چاہتا ہے آئندہ ایک کامل مستقل حیض کا فاصلہ نہ آجائے۔
ہمارے نزدیک اس سلسلہ میں تقاضا نظر یہی ہے اور آثار بھی اس کے مؤید ہیں اور امام ابو یوسف (رح) کا قول بھی یہی ہے۔
دو طلاقوں میں مستقل حیض کا فاصلہ :
مندرجہ بالا تمام روایات میں یہ بات موجود ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابن عمر (رض) کو پہلی طلاق کے بعد دوسری طلاق سے منع فرمایا جب تک کہ اس کے بعد آنے والا ایک مستقل حیض نہ گزر جائے۔ پس اس سے ثابت ہوا کہ دو طلاقوں کے درمیان ایک آنے والے مستقل حیض کا فاصلہ ضروری ہے اس میں یہ دلیل مل گئی کہ طلاق سنت یہ ہے کہ دو طلاق ایک طہر میں جمع نہ کی جائیں۔ اس بات کو خوب سمجھ لو یہی امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔
نوٹ : اس باب میں امام طحاوی (رح) کا رجحان امام ابو یوسف (رح) کے قول کی طرف ہے اسی وجہ سے اس کو بعد میں ذکر فرمایا اور اس کی حمایت میں دلیل نظری بھی پیش کی۔ باب کے آخر میں ایک اتفاقی مسئلہ ذکر فرما دیا۔ (مترجم)

4385

۴۳۸۵: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ طَاوٗسٍ ، عَنْ أَبِیْہَ أَنَّ أَبَا الصَّہْبَائِ قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ : أَتَعْلَمُ أَنَّ الثَّلَاثَ کَانَتْ تُجْعَلُ وَاحِدَۃً عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبِیْ بَکْرٍ وَثَلَاثًا مِنْ اِمَارَۃِ عُمَرَ ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : نَعَمْ قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ الرَّجُلَ اِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَہُ0 ثَلَاثًا مَعًا ، فَقَدْ وَقَعَتْ عَلَیْہَا وَاحِدَۃٌ اِذَا کَانَتْ فِیْ وَقْتِ سُنَّۃٍ ، وَذٰلِکَ أَنْ تَکُوْنَ طَاہِرًا فِیْ غَیْرِ جِمَاعٍ .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ وَقَالُوْا : لَمَّا کَانَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ اِنَّمَا أَمَرَ عِبَادَہُ أَنْ یُطَلِّقُوْا لِوَقْتٍ عَلَیْ صِفَۃٍ ، فَطَلَّقُوْا عَلٰی غَیْرِ مَا أَمَرَہُمْ بِہٖ ، لَمْ یَقَعْ طَلَاقُہُمْ .وَقَالُوْا : أَلَا تَرَوْنَ أَنَّ رَجُلًا لَوْ أَمَرَ رَجُلًا أَنْ یُطَلِّقَ امْرَأَتَہُ فِیْ وَقْتٍ عَلَیْ صِفَۃٍ ، فَطَلَّقَہَا فِیْ غَیْرِہٖ، أَوْ أَمَرَہٗ أَنْ یُطَلِّقَہَا عَلَی شَرِیْطَۃٍ ، فَطَلَّقَہَا عَلٰی غَیْرِ تِلْکَ الشَّرِیْطَۃِ ، أَنَّ ذٰلِکَ لَا یَقَعُ ، اِذْ کَانَ قَدْ خَالَفَ مَا أَمَرَ بِہٖ. قَالُوْا : فَکَذٰلِکَ الطَّلَاقُ ، الَّذِی أَمَرَ بِہٖ الْعِبَادَ ، فَاِذَا أَوْقَعُوْھُ کَمَا أُمِرُوْا بِہٖ ، وَقَعَ ، وَاِذَا أَوْقَعُوْھُ عَلٰی خِلَافِ ذٰلِکَ ، لَمْ یَقَعْ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ أَکْثَرُ أَہْلِ الْعِلْمِ ، فَقَالُوْا : الَّذِی أَمَرَ بِہٖ الْعِبَادَ مِنْ اِیْقَاعِ الطَّلَاقِ ، فَہُوَ کَمَا ذَکَرْتُمْ ، اِذَا کَانَتِ الْمَرْأَۃُ طَاہِرًا ، مِنْ غَیْرِ جِمَاعٍ ، أَوْ کَانَتْ حَامِلًا ، وَأُمِرُوْا بِتَفْرِیْقِ الثَّلَاثِ اِذَا أَرَادُوْا اِیْقَاعَہُنَّ ، وَلَا یُوْقِعُوْنَہُنَّ مَعًا .فَاِذَا خَالَفُوْا ذٰلِکَ ، فَطَلَّقُوْا فِی الْوَقْتِ الَّذِی لَا یَنْبَغِی لَہُمْ أَنْ یُطَلِّقُوْا فِیْہِ، وَأَوْقَعُوْا مِنِ الطَّلَاقِ أَکْثَرَ مِمَّا أُمِرُوْا بِاِیْقَاعِہٖ، لَزِمَہُمْ مَا أَوْقَعُوْا مِنْ ذٰلِکَ ، وَہُمْ آثِمُوْنَ فِیْ تَعَدِّیہِمْ مَا أَمَرَہُمْ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ .وَلَیْسَ ذٰلِکَ کَالْوَکَالَاتِ ، لِأَنَّ الْوُکَلَائَ اِنَّمَا یَفْعَلُوْنَ ذٰلِکَ لِلْمُوَکِّلِیْنَ ، فَیَحِلُّوْنَ فِیْ أَفْعَالِہِمْ تِلْکَ مَحَلَّہُمْ فَاِنْ فَعَلُوْا ذٰلِکَ کَمَا أُمِرُوْا لَزِمَ وَاِنْ فَعَلُوْا ذٰلِکَ عَلٰی غَیْرِ مَا أُمِرُوْا بِہٖ لَمْ یَلْزَمْ .وَالْعِبَادُ فِیْ طَلَاقِہِمْ اِنَّمَا یَفْعَلُوْنَہُ لِأَنْفُسِہِمْ لَا لِغَیْرِہِمْ ، لَا لِرَبِّہِمْ عَزَّ وَجَلَّ ، وَلَا یَحِلُّوْنَ فِیْ فِعْلِہِمْ ذٰلِکَ مَحَلَّ غَیْرِہِمْ ، فَیُرَادُ مِنْہُمْ فِیْ ذٰلِکَ اِصَابَۃُ مَا أَمَرَہُمْ بِہٖ الَّذِیْنَ یَحِلُّوْنَ فِیْ فِعْلِہِمْ ذٰلِکَ مَحَلَّہُمْ .فَلَمَّا کَانَ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ ، لَزِمَہُمْ مَا فَعَلُوْا ، وَاِنْ کَانَ ذٰلِکَ مِمَّا قَدْ نُہُوْا عَنْہُ، لِأَنَّا قَدْ رَأَیْنَا أَشْیَائَ ، مِمَّا قَدْ نَہَی اللّٰہُ تَعَالٰی الْعِبَادَ عَنْ فِعْلِہَا ، أَوْجَبَ عَلَیْہِمْ اِذَا فَعَلُوْہَا أَحْکَامًا .مِنْ ذٰلِکَ أَنَّہٗ نَہَاہُمْ عَنْ الظِّہَارِ ، وَوَصَفَہُ بِأَنَّہٗ مُنْکَرٌ مِنَ الْقَوْلِ وَزُوْرٌ ، وَلَمْ یَمْنَعْ مَا کَانَ کَذٰلِکَ أَنْ تَحْرُمَ بِہٖ الْمَرْأَۃُ عَلَی زَوْجِہَا ، حَتّٰی یَفْعَلَ مَا أَمَرَہٗ اللّٰہُ تَعَالٰی بِہٖ مِنَ الْکَفَّارَۃِ .فَلَمَّا رَأَیْنَا الظِّہَارَ قَوْلًا مُنْکَرًا وَزُوْرًا ، وَقَدْ لَزِمَتْ بِہٖ حُرْمَۃٌ ، کَانَ کَذٰلِکَ الطَّلَاقُ الْمَنْہِیُّ عَنْہُ، ہُوَ مُنْکَرٌ مِنَ الْقَوْلِ وَزُوْرٌ ، وَالْحُرْمَۃُ بِہٖ وَاجِبَۃٌ .وَقَدْ رَأَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، لَمَّا سَأَلَہُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ عَنْ طَلَاقِ عَبْدِ اللّٰہِ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ ، أَمَرَہٗ بِمُرَاجَعَتِہَا ، وَتَوَاتَرَتْ عَنْہُ بِذٰلِکَ الْآثَارُ ، وَقَدْ ذَکَرْتُہٗ َا فِی الْبَابِ الْأَوَّلِ وَلَا یَجُوْزُ أَنْ یُؤْمَرَ بِالْمُرَاجَعَۃِ ، مَنْ لَمْ یَقَعْ طَلَاقُہُ .فَلَمَّا کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ أَلْزَمَہُ الطَّلَاقَ فِی الْحَیْضِ ، وَہُوَ وَقْتٌ لَا یَحِلُّ اِیْقَاعُ الطَّلَاقِ فِیْہِ، کَانَ کَذٰلِکَ مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلَاثًا ، فَأَوْقَعَ کُلًّا فِیْ وَقْتِ الطَّلَاقِ لَزِمَہٗ مِنْ ذٰلِکَ مَا أَلْزَمَ نَفْسَہٗ، وَاِنْ کَانَ قَدْ فَعَلَہٗ عَلٰی خِلَافِ مَا أُمِرَ بِہٖ .فَہٰذَا ہُوَ النَّظْرُ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ .وَفِیْ حَدِیْثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، مَا لَوْ اکْتَفَیْنَا بِہٖ کَانَ حُجَّۃً قَاطِعَۃً ، وَذٰلِکَ أَنَّہٗ قَالَ فَلَمَّا کَانَ زَمَانُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، قَدْ کَانَتْ لَکُمْ فِی الطَّلَاقِ أَنَاۃٌ وَاِنَّہٗ مَنْ تَعَجَّلَ أَنَاۃَ اللّٰہِ فِی الطَّلَاقِ أَلْزَمْنَاہُ اِیَّاہُ .
٤٣٨٥: ابن طاؤس نے والد سے نقل کیا کہ ابوالصہباء نے ابن عباس (رض) سے کہا کیا تم جانتے ہو کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ نبوت میں تین طلاق کو ایک قرار دیا جاتا تھا اسی طرح ابوبکر (رض) اور عمر (رض) کی خلافت کے ابتدائی تینوں سالوں میں یہی سلسلہ تھا ؟ ابن عباس (رض) کہنے لگے ہاں یہ درست ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو اکٹھی تین طلاق دے دے تو اس پر ایک طلاق واقع ہوگی بشرطیکہ اس نے وہ طلاق اس وقت میں دی ہو جس میں طلاق دینا سنت ہے (طہر) اور اس طہر میں ہو جس میں جماع نہ کیا گیا ہو انھوں نے مندرجہ بالا روایت سے اس طرح استدلال کیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ وہ طلاق وقت میں دیں اور ایک خاص طریقے پر دیں وہ وقت طہر ہے جس میں جماع نہ کیا ہو۔ دلیل میں اس روایت کو پیش کیا کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ حکم دیا کہ وہ خاص وقت میں خاص انداز سے دیں تو انھوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف طلاق دی تو ان کی طلاق ہی واقع نہیں ہوئی اور دوسری بات یہ ہے کہ معاملات میں بھی اگر ایک آدمی کسی آدمی کو کہے کہ وہ اس کی کو اس وقت میں اس انداز سے طلاق دے اس نے اس کی شرط کے بغیر طلاق دی یا اس کو کہا گیا کہ وہ اس شرط پر طلاق دے اس سے اس نے کسی اور شرط پر طلاق دی تو وہ واقع نہ ہوگی کیونکہ اس نے مامور کی مخالفت کی ہے۔ بالکل اسی طرح طلاق کا بھی حکم ہے کہ بندوں کو جس طرح دینے کا حکم دیا اگر وہ اسی طرح بجا لائیں تو واقع ہوگی اور جب وہ اس کے برخلاف دیں گے تو وہ واقع نہ ہوگی۔ اکثر اہل علم نے اس بات کی مخالفت کی ہے اور طلاق بدعی کو بھی واقع قرار دیا اس کی وجوہ بھی ذکر فرمائیں۔ دلائل کی روایات مذکور ہوں گی اور اگر سابقہ مؤقف کا جواب دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے بندوں کو طلاق کے سلسلہ میں جو حکم فرمایا ہے وہ بالکل اسی طرح ہے جیسا کہ تم نے ذکر کیا ہے۔ کہ جب عورت طہر کی حالت میں ہو اور اس طہر میں خاوند نے مجامعت بھی نہ کی ہو یا وہ حاملہ ہو (تو اس وقت طلاق دی جائے) اور تین طلاق الگ الگ دینے کا حکم دیا جبکہ وہ طلاق واقع کرنا چاہتے ہو ان کو اکٹھا واقع نہ کریں۔ مگر جب انھوں نے مخالفت کردی اور ایسے وقت میں طلاق دے دی جس میں انھیں طلاق نہ دینا چاہیے تھی اور طلاق کی تعداد میں جتنی دینی چاہیے تھیں اس سے زیادہ دیں تو جتنی انھوں نے واقع کی ہیں وہ لازم ہوجائیں گی مگر وہ اللہ تعالیٰ کے اس حکم میں تجاوز کی وجہ سے گناہ گار ہوں گے۔ بقیہ رہا آپ کا طلاق کو دیگر وکالات پر قیاس کرنا تو یہ درست نہیں کیونکہ طلاق کا حکم عام وکالتوں کی طرح نہیں ہے کیونکہ وکلاء اپنا وہ فعل اپنے موکلین کی خاطر کرتے ہیں اس لیے وہ اپنے موکل کے مقام پر شمار کر لیے جاتے ہیں اور وکیل کا فعل ان کا اپنا فعل شمار ہوتا اور کیا جاتا ہے اسی وجہ سے وکلاء اگر انہی شرائط کے ساتھ انجام دیں تو ان پر لازم ہوجاتا ہے اور اگر ان شرائط کا پاس نہ کریں تو موکل پر وہ فعل لازم نہیں ہوتا۔ یہاں معاملہ طلاق میں طلاق کا یہ فعل بندے اپنی ذات کے لیے کرتے ہیں کسی دوسرے کے لیے نہیں کرتے اور نہ اپنے رب کے لیے کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے اس فعل میں دوسروں کے قائم مقام ہوتے ہیں کہ ان سے اس بات کا ارادہ کیا جائے کہ وہ ان لوگوں کے حکم کے مطابق صحیح طلاق دیں جن کے یہ قائم مقام ہیں۔ پس جب بات بالکل اسی طرح ہے تو جو کچھ انھوں نے کیا وہ ان پر لازم ہوجائے گا خواہ یہ ان امور سے ہے جن سے منع کیا گیا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو بعض کاموں سے منع فرمایا مگر عمل کی صورت میں حکم لازم کردیا ان میں سے ایک ظہار ہے کہ اس سے منع کیا گیا اور اس کو بری بات اور جھوٹا قول قرار دیا گیا مگر اس کے باوجود جو شخص ظہار کرے اس کی بیوی خاوند پر اس وقت تک کے لیے حرام ہوجاتی ہے جب تک وہ اس کا کفارہ ادا نہ کرے تو جب ہم دیکھتے ہیں کہ ظہار بری بات اور جھوٹ ہے لیکن اس کے باوجود لازم ہوگئی۔ اسی طرح جس طلاق سے روکا گیا وہ بھی بری بات اور جھوٹ ہونے کے باوجود حرمت لازم ہوگئی۔ جب ہم نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ حضرت عمر (رض) نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ابن عمر (رض) کی اس طلاق کے متعلق دریافت کیا جو انھوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں دی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو رجوع کا حکم دیا جیسا کہ متواتر روایات سے ثابت ہے جن کا تذکرہ گزشتہ باب الطلاق میں ہوا اور یہ بات تو ظاہر ہے اگر طلاق واقع نہیں ہوئی تو رجوع کا کیا معنی ہے جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حیض میں دی ہوئی طلاق کو نافذ اور لازم قرار دیا جبکہ حیض میں طلاق دینا جائز نہیں۔ تو بالکل اسی طرح جو شخص بیک وقت تین طلاق دے تو طلاق نافذ ہوجائے گی اور جو اس نے اپنے اوپر لازم کیا وہ لازم ہوجائے گا اگرچہ اس نے یہ عمل مامور بہ کے خلاف کیا ہے اس باب میں قیاس کا یہی تقاضا ہے۔ رہی ابن عباس (رض) والی روایت جو شروع باب میں مذکور ہوئی اگر اسی پر اکتفاء کریں تو وہ قطعی دلیل ہے کیونکہ ان کا فرمان یہ ہے کہ جب حضرت عمر (رض) کا زمانہ آیا تو انھوں نے فرمایا اے لوگو ! تمہارے لیے طلاق میں ٹھہراؤ تھا اور شان یہ ہے کہ جو شخص طلاق کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی تاخیر و مہلت میں جلد بازی کرے تو وہ طلاق اس پر لازم ہوجائے گی۔ جیسا اس روایت میں ہے۔
امام ابو جعفر (رح) کا قول : بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو اکٹھی تین طلاق دے دے تو اس پر ایک طلاق واقع ہوگی بشرطیکہ اس نے وہ طلاق اس وقت میں دی ہو جس میں طلاق دینا سنت ہے (طہر) اور اس طہر میں ہو جس میں جماع نہ کیا گیا ہو انھوں نے مندرجہ بالا روایت سے اس طرح استدلال کیا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ وہ طلاق وقت میں دیں اور ایک خاص طریقے پر دیں وہ وقت طہر ہے جس میں جماع نہ کیا ہو۔ دلیل میں اس روایت کو پیش کیا کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو یہ حکم دیا کہ وہ خاص وقت میں خاص انداز سے دیں تو انھوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف طلاق دی تو ان کی طلاق ہی واقع نہیں ہوئی اور دوسری بات یہ ہے کہ معاملات میں بھی اگر ایک آدمی کسی آدمی کو کہے کہ وہ اس کی بیوی کو اس وقت میں اس انداز سے طلاق دے اس نے اس کی شرط کے بغیر طلاق دی یا اس کو کہا گیا کہ وہ اس شرط پر طلاق دے اس سے اس نے کسی اور شرط پر طلاق دی تو وہ واقع نہ ہوگی کیونکہ اس نے مامور کی مخالفت کی ہے۔
ٰ بالکل اسی طرح طلاق کا بھی حکم ہے کہ بندوں کو جس طرح دینے کا حکم دیا اگر وہ اسی طرح بجا لائیں تو واقع ہوگی اور جب وہ اس کے برخلاف دیں گے تو وہ واقع نہ ہوگی۔
فریق ثانی کا قول : اکثر اہل علم نے اس بات کی مخالفت کی ہے اور طلاق بدعی کو بھی واقع قرار دیا اس کی وجوہ بھی ذکر فرمائیں۔ دلائل کی روایات مذکور ہوں گی اور اگر سابقہ مؤقف کا جواب دیا جائے گا۔
سابقہ مؤقف کا جواب : اللہ تعالیٰ نے بندوں کو طلاق کے سلسلہ میں جو حکم فرمایا ہے وہ بالکل اسی طرح ہے جیسا کہ تم نے ذکر کیا ہے۔ کہ جب عورت طہر کی حالت میں ہو اور اس طہر میں خاوند نے مجامعت بھی نہ کی ہو یا وہ حاملہ ہو (تو اس وقت طلاق دی جائے) اور تین طلاق الگ الگ دینے کا حکم دیا جبکہ وہ طلاق واقع کرنا چاہتے ہو ان کو اکٹھا واقع نہ کریں۔
مگر جب انھوں نے مخالفت کردی اور ایسے وقت میں طلاق دے دی جس میں انھیں طلاق نہ دینا چاہیے تھی اور طلاق کی تعداد میں جتنی دینی چاہیے تھیں اس سے زیادہ دیں تو جتنی انھوں نے واقع کی ہیں وہ لازم ہوجائیں گی مگر وہ اللہ تعالیٰ کے اس حکم میں تجاوز کی وجہ سے گناہ گار ہوں گے۔
بقیہ رہا آپ کا طلاق کو دیگر وکالات پر قیاس کرنا تو یہ درست نہیں کیونکہ طلاق کا حکم عام وکالتوں کی طرح نہیں ہے کیونکہ وکلاء اپنا وہ فعل اپنے موکلین کی خاطر کرتے ہیں اس لیے وہ اپنے موکل کے مقام پر شمار کر لیے جاتے ہیں اور وکیل کا فعل ان کا اپنا فعل شمار ہوتا اور کیا جاتا ہے اسی وجہ سے وکلاء اگر انہی شرائط کے ساتھ انجام دیں تو ان پر لازم ہوجاتا ہے اور اگر ان شرائط کا پاس نہ کریں تو موکل پر وہ فعل لازم نہیں ہوتا۔
یہاں معاملہ طلاق میں طلاق کا یہ فعل بندے اپنی ذات کے لیے کرتے ہیں کسی دوسرے کے لیے نہیں کرتے اور نہ اپنے رب کے لیے کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے اس فعل میں دوسروں کے قائم مقام ہوتے ہیں کہ ان سے اس بات کا ارادہ کیا جائے کہ وہ ان لوگوں کے حکم کے مطابق صحیح طلاق دیں جن کے یہ قائم مقام ہیں۔
پس جب بات بالکل اسی طرح ہے تو جو کچھ انھوں نے کیا وہ ان پر لازم ہوجائے گا خواہ یہ ان امور سے ہے جن سے منع کیا گیا ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو بعض کاموں سے منع فرمایا مگر عمل کی صورت میں حکم لازم کردیا ان میں سے ایک ظہار ہے کہ اس سے منع کیا گیا اور اس کو بری بات اور جھوٹا قول قرار دیا گیا مگر اس کے باوجود جو شخص ظہار کرے اس کی بیوی خاوند پر اس وقت تک کے لیے حرام ہوجاتی ہے جب تک وہ اس کا کفارہ ادا نہ کرے تو جب ہم دیکھتے ہیں کہ ظہار بری بات اور جھوٹ ہے لیکن اس کے باوجود لازم ہوگئی۔ اسی طرح جس طلاق سے روکا گیا وہ بھی بری بات اور جھوٹ ہونے کے باوجود حرمت لازم ہوگئی۔
جب ہم نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ حضرت عمر (رض) نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ابن عمر (رض) کی اس طلاق کے متعلق دریافت کیا جو انھوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں دی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو رجوع کا حکم دیا جیسا کہ متواتر روایات سے ثابت ہے جن کا تذکرہ گزشتہ باب الطلاق میں ہوا۔
اور یہ بات تو ظاہر ہے کہ اگر طلاق واقع نہیں ہوئی تو رجوع کا کیا معنی ہے جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حیض میں دی ہوئی طلاق کو نافذ اور لازم قرار دیا جبکہ حیض میں طلاق دینا جائز نہیں۔ تو بالکل اسی طرح جو شخص بیک وقت تین طلاق دے تو طلاق نافذ ہوجائے گی اور جو اس نے اپنے اوپر لازم کیا وہ لازم ہوجائے گا اگرچہ اس نے یہ عمل مامور بہ کے خلاف کیا ہے اس باب میں قیاس کا یہی تقاضا ہے۔
رہی ابن عباس (رض) والی روایت جو شروع باب میں مذکور ہوئی اگر اسی پر اکتفاء کریں تو وہ قطعی دلیل ہے کیونکہ ان کا فرمان یہ ہے کہ جب حضرت عمر (رض) کا زمانہ آیا تو انھوں نے فرمایا اے لوگو ! تمہارے لیے طلاق میں ٹھہراؤ تھا اور شان یہ ہے کہ جو شخص طلاق کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی تاخیر و مہلت میں جلد بازی کرے تو وہ طلاق اس پر لازم ہوجائے گی۔ جیسا اس روایت میں ہے۔

4386

۴۳۸۶: حَدَّثَنَا بِذٰلِکَ ابْنُ أَبِیْ عِمْرَانَ ، قَالَ ، ثَنَا اِسْحَاقُ بْنُ أَبِیْ اِسْرَائِیْلَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ .ح .وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیْدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیْزِ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ الرَّمَادِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ طَاوٗسٍ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مِثْلَ الْحَدِیْثِ الَّذِیْ ذٰکَرْنَاہُ فِیْ أَوَّلِ ہٰذَا الْبَابِ ، غَیْرَ أَنَّہُمَا لَمْ یَذْکُرَا أَبَا الصَّہْبَائِ وَلَا سُؤَالَہُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ، وَاِنَّمَا ذَکَرَا مِثْلَ جَوَابِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا الَّذِیْ فِیْ ذٰلِکَ الْحَدِیْثِ ، وَذَکَرَا بَعْدَ ذٰلِکَ مِنْ کَلَامِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، مَا قَدْ ذَکَرْنَاہُ قَبْلَ ہٰذَا الْحَدِیْثِ .فَخَاطَبَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ بِذٰلِکَ النَّاسَ جَمِیْعًا ، وَفِیْہِمْ أَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَرَضِیَ عَنْہُمْ ، الَّذِیْنَ قَدْ عَلِمُوْا مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذٰلِکَ ، فِیْ ذٰلِکَ ، فِیْ زَمَنِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ یُنْکِرْہُ عَلَیْہِ مِنْہُمْ مُنْکِرٌ ، وَلَمْ یَدْفَعْہُ دَافِعٌ ، فَکَانَ ذٰلِکَ أَکْبَرَ الْحُجَّۃِ فِیْ نَسْخِ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذٰلِکَ .لِأَنَّہٗ لَمَّا کَانَ فِعْلُ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ جَمِیْعًا ، فِعْلًا یَجِبُ بِہٖ الْحُجَّۃُ ، کَانَ کَذٰلِکَ أَیْضًا اِجْمَاعُہُمْ عَلَی الْقَوْلِ اِجْمَاعًا یَجِبُ بِہٖ الْحُجَّۃُ .وَکَمَا کَانَ اِجْمَاعُہُمْ عَلَی النَّقْلِ بَرِیْئًا مِنَ الْوَہْمِ وَالزَّلَلِ ، کَانَ کَذٰلِکَ اِجْمَاعُہُمْ عَلَی الرَّأْیِ بَرِیْئًا مِنَ الْوَہْمِ وَالزَّلَلِ .وَقَدْ رَأَیْنَا أَشْیَائَ قَدْ کَانَتْ عَلَی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی مَعَانِیْ، فَجَعَلَہَا أَصْحَابُہُ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ مِنْ بَعْدِہٖ، عَلٰی خِلَافِ تِلْکَ الْمَعَانِیْ، لَمَّا رَأَوْا فِیْہِ مِمَّا قَدْ خَفِیَ عَلَی مَنْ بَعْدَہُمْ ، فَکَانَ ذٰلِکَ حُجَّۃً نَاسِخًا ، لِمَا تَقَدَّمَہُ .مِنْ ذٰلِکَ ، تَدْوِینُ الدَّوَاوِینِ وَالْمَنْعُ مِنْ بَیْعِ أُمَّہَاتِ الْأَوْلَادِ ، وَقَدْ کُنَّ یُبَعْنَ قَبْلَ ذٰلِکَ .وَالتَّوْقِیْتُ فِیْ حَدِّ الْخَمْرِ ، وَلَمْ یَکُنْ فِیْہِ تَوْقِیْتٌ قَبْلَ ذٰلِکَ فَلَمَّا کَانَ مَا عَمِلُوْا بِہٖ مِنْ ذٰلِکَ ، وَوَقَفْنَا عَلَیْہِ، لَا یَجُوْزُ لَنَا خِلَافُہُ اِلَی مَا قَدْ رَأَیْنَاہٗ، مِمَّا قَدْ تَقَدَّمَ فِعْلُہُمْ لَہُ کَانَ کَذٰلِکَ مَا وَقَفُوْنَا عَلَیْہِ مِنِ الطَّلَاقِ الثَّلَاثِ ، الْمُوْقَعِ مَعًا ، أَنَّہٗ یَلْزَمُ ، لَا یَجُوْزُ لَنَا خِلَافُہُ اِلٰی غَیْرِہٖ، مِمَّا قَدْ رُوِیَ أَنَّہٗ کَانَ قَبْلَہٗ عَلٰی خِلَافِ ذٰلِکَ .ثُمَّ ہٰذَا ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ، قَدْ کَانَ مِنْ بَعْدِ ذٰلِکَ یُفْتِْی مَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلَاثًا مَعًا ، أَنَّ طَلَاقَہُ قَدْ لَزِمَہٗ، وَحَرَّمَہَا عَلَیْہِ .
٤٣٨٦: ابن طاؤس نے اپنے والد سے انھوں نے ابن عباس (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی جیسا باب کے شروع میں ذکر ہوا۔ البتہ فرق یہ ہے کہ اس روایت میں ابوالصھباء اور ابن عباس (رض) سے اس کے سوال کا تذکرہ اس روایت میں موجود نہیں البتہ ابن عباس (رض) کا جواب اسی انداز سے مذکور ہے اور اس کے بعد عمر (رض) کا وہ کلام مذکور ہے جو ہم نے ذکر کیا ہے۔ یہ حضرت عمر (رض) نے تمام لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا اور ان میں اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود تھے جن کو اس سے پہلے والی بات معلوم تھی جو کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں تھی مگر ان میں سے کسی نے بھی انکار نہیں کیا اور نہ کسی تردید کرنے والے نے تردید کی۔ پس یہ بات پہلی بات کے نسخ کی عظیم ترین دلیل بن گئی۔ کیونکہ جب صحابہ کرام (رض) کا فعل ایسا فعل ہے کہ جس سے حجت قائم ہوئی ہے تو ان کا کسی بات پر اتفاق بھی قابل استدلال اجماع ہے جس طرح ان کا کسی روایت کے نقل پر اجماع وہم و لغزش سے بری ہے اسی طرح ان کا ایک رائے پر اتفاق لغزش و وہم سے بری ہے۔ ایک اور دلیل یہ ہے کہ ہم نے کئی باتوں میں دیکھا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں ان کا کچھ مفہوم تھا اور آپ کے بعد صحابہ کرام نے اس سے کچھ اور مراد لیا کیونکہ انھوں نے ان میں وہ باتیں دیکھیں جو بعد والوں پر پوشیدہ تھیں تو یہ پہلے قول کے منسوخ ہونے کی دلیل ہے ان میں دفاتر کا نظام ‘ ام ولد کی بیع کی ممانعت حالانکہ اس سے پہلے ان کی فروخت ہوتی تھی حد شراب میں کوڑوں کی تعداد کی تعیین جبکہ اس سے پہلے ان کی تعداد متعین نہ تھی تو جب انھوں نے اس پر عمل کیا تو ہمیں بھی اس سے واقفیت ہوگئی تو ہمارے لیے بھی ان کے اس پہلے فعل کو دیکھ کر دوسرے حکم کی خلاف ورزی جائز نہیں۔ اسی طرح تین طلاقیں جو بیک وقت دی جائیں وہ لازم ہوجائیں گی۔ اس کو چھوڑ کر ہمیں اس کی مخالفت جائز نہیں اس کو دیکھ کر جو کہ مروی ہے کہ اس سے پہلے وہ حکم تھا۔ پھر یہ ابن عباس (رض) ہیں جن کی روایت شروع باب میں مذکور ہے اور اسی پر دارومدار ہے ان کا فتویٰ اس کے خلاف موجود ہے انھوں نے طلاق ثلاثہ کو نافذالعمل قرار دے کر بیوی کو اس پر حرام قرار دیا۔
تشریح : یہ حضرت عمر (رض) تمام لوگوں ! کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا اور ان میں اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) موجود تھے جن کو اس سے پہلے والی بات معلوم تھی جو کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانہ میں تھی مگر ان میں سے کسی نے بھی انکار نہیں کیا اور نہ کسی تردید کرنے والے نے تردید کی۔ پس یہ بات پہلی بات کے نسخ کی عظیم ترین دلیل بن گئی۔ کیونکہ جب صحابہ کرام (رض) کا فعل ایسا فعل ہے کہ جس سے حجت قائم ہوئی ہے تو ان کا کسی بات پر اتفاق بھی قابل استدلال اجماع ہے جس طرح ان کا کسی روایت کی نقل پر اجماع وہم و لغزش سے بری ہے اسی طرح ان کا ایک رائے پر اتفاق لغزش و وہم سے بری ہے۔
ایک اور دلیل یہ ہے کہ ہم نے کئی باتوں میں دیکھا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں ان کا کچھ مفہوم تھا اور آپ کے بعد صحابہ کرام نے اس سے کچھ اور مراد لیا کیونکہ انھوں نے ان میں وہ باتیں دیکھیں جو بعد والوں پر پوشیدہ تھیں تو یہ پہلے قول کے منسوخ ہونے کی دلیل ہے ان میں دفاتر کا نظام ‘ ام ولد کی بیع کی ممانعت حالانکہ اس سے پہلے ان کی فروخت ہوتی تھی حد شراب میں کوڑوں کی تعداد کی تعیین جبکہ اس سے بعد ان کی تعداد متعین نہ تھی تو جب انھوں نے اس پر عمل کیا تو ہمیں بھی اس سے واقفیت ہوگئی تو ہمارے لیے بھی ان کے اس پہلے فعل کو دیکھ کر دوسرے حکم کی خلاف ورزی جائز نہیں۔ اسی طرح تین طلاقیں جو بیک وقت دی جائیں وہ لازم ہوجائیں گی۔ اس کو چھوڑ کر ہمیں اس کی مخالفت جائز نہیں اس کو دیکھ کر جو کہ مروی ہے کہ اس سے پہلے وہ حکم تھا۔
اس قول کی تائیدی روایات :
یہ ابن عباس (رض) ہیں جن کی روایت شروع باب میں مذکور ہے اور اسی پر دارومدار ہے ان کا فتویٰ اس کے خلاف موجود ہے انھوں نے طلاق ثلاثہ کو نافذالعمل قرار دے کر بیوی کو اس پر حرام قرار دیا۔

4387

۴۳۸۷: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ حُذَیْفَۃَ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ اِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ : اِنَّ عَمِّی طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلَاثًا ، فَقَالَ : اِنَّ عَمَّک عَصَی اللّٰہَ فَأَتَمَّہُ اللّٰہُ وَأَطَاعَ الشَّیْطَانَ فَلَمْ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا .فَقُلْتُ :کَیْفَ تَرَی فِیْ رَجُلٍ یَحِلُّہَا لَہٗ؟ فَقَالَ مَنْ یُخَادِعْ اللّٰہَ یُخَادِعْہُ .
٤٣٨٧: اعمش نے مالک بن حارث سے نقل کیا کہ ایک شخص ابن عباس (رض) کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا میرے چچا نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی ہیں انھوں نے کہا تیرے چچا نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس طلاق کو پورا کردیا ہے تیرے چچا نے شیطان کی اتباع کی ہے اب اس کے لیے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ میں نے سوال کیا آپ اس آدمی کے متعلق کیا حکم دیتے ہیں جو اس عورت کو اس کے لیے حلال کر دے ؟ آپ نے فرمایا۔ جو اللہ تعالیٰ سے فراڈ کا معاملہ کرے گا اللہ تعالیٰ اس سے اس کے فراڈ کا بدلہ چکائیں گے۔

4388

۴۳۸۸: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اِیَاسِ بْنِ الْبُکَیْرِ ، قَالَ : طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَہُ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، ثُمَّ بَدَا لَہٗ أَنْ یَنْکِحَہَا ، فَجَائَ یَسْتَفْتِیْ فَذَہَبْتُ مَعَہُ أَسْأَلُ لَہٗ أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَبَّاسٍ عَنْ ذٰلِکَ .فَقَالَا : لَا نَرَی أَنْ تَنْکِحَہَا ، حَتّٰی تَتَزَوَّجَ زَوْجًا غَیْرَک .فَقَالَ : اِنَّمَا کَانَ طَلَاقِیْ اِیَّاہَا وَاحِدَۃً .فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا : اِنَّک أَرْسَلَتْ مِنْ یَدِکَ، مَا کَانَ لَک مِنْ فَضْلٍ .
٤٣٨٨: محمد بن ایاس بن بکیر نے نقل کیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیں ابھی وہ اس کے ہاں داخل بھی نہ ہوا تھا پھر اس کے دل میں خیال آیا کہ وہ اس سے نکاح کرے تو وہ استفتاء کے لیے آیا میں اس کے ساتھ گیا تاکہ ابوہریرہ (رض) اور ابن عباس (رض) سے اس کے لیے استفسار کروں۔ دونوں نے فرمایا ہم اس شخص کا اس عورت سے نکاح جائزقرار نہیں دیتے جب تک کہ وہ دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے وہ آدمی کہنے لگا میں نے اسے ایک طلاق دی ہے تو ابن عباس (رض) نے فرمایا جو زائد تیرے ہاتھ میں تھا تو نے اس کو اپنے ہاتھ سے چھوڑ دیا۔

4389

۴۳۸۹: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ ، أَنَّ بُکَیْرَ بْنَ الْأَشَجِّ أَخْبَرَہٗ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ أَبِیْ عَیَّاشٍ الْأَنْصَارِیِّ أَنَّہٗ کَانَ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، وَعَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، فَجَائَ ہُمَا مُحَمَّدُ بْنُ اِیَاسِ بْنُ الْبُکَیْرِ ، قَالَ : اِنَّ رَجُلًا مِنْ أَہْلِ الْبَادِیَۃِ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلَاثًا ، قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا ، فَمَاذَا تَرَیَانِ ؟ فَقَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ : اِنَّ ہٰذَا الْأَمْرَ مَا لَنَا فِیْہِ مِنْ قَوْلٍ، فَاذْہَبْ اِلَی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ .فَاسْأَلْہُمَا ثُمَّ ائْتِنَا فَأَخْبِرْنَا. فَذَہَبَ فَسَأَلَہُمَا ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ لِأَبِیْ ہُرَیْرَۃَ : أَفْتِہِ یَا أَبَا ہُرَیْرَۃَ ، فَقَدْ جَائَ تْک مُعْضِلَۃٌ أَیْ مَسْأَلَۃٌ صَعْبَۃٌ مُشْکِلَۃٌ .فَقَالَ أَبُوْ ھُرَیْرَۃَ : الْوَاحِدَۃُ تُبِیْنُہَا ، وَالثَّلَاثُ تُحَرِّمُہَا ، حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ .
٤٣٨٩: معاویہ بن ابی عیاش انصاری نے بتایا کہ میں عبداللہ بن زبیر (رض) کے پاس بیٹھا تھا اور عاصم بن عمر بھی وہاں موجود تھے کہ اچانک محمد بن ایاس بن بکیر آ کر کہنے لگا کہ ایک دیہاتی نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی ہیں اور اس بیوی سے ابھی اس نے جماع بھی نہیں کیا تم دونوں اس سلسلہ میں کیا فرماتے ہو ؟ ابن زبیر کہنے لگے ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے تم عبداللہ بن عباس (رض) اور ابوہریرہ (رض) کے پاس جاؤ اور ان سے دریافت کر کے پھر ہمارے پاس آ کر ہمیں بتلاؤ۔ وہ ابوہریرہ (رض) و ابن عباس (رض) کی خدمت میں گیا تو ابن عباس (رض) نے ابوہریرہ (رض) کو فرمایا۔ اس کو بتلاؤ تمہارے پاس مشکل مسئلہ آیا ہے۔ ابوہریرہ (رض) کہنے لگے ایک طلاق تو اس کو بائنہ کر دے گی اور تین حرام کردیں گی جب تک کہ وہ دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے۔

4390

۴۳۹۰: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِیْ ذِئْبٍ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ اِیَاسِ بْنِ الْبُکَیْرِ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَأَبَا ہُرَیْرَۃَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، عَنْ طَلَاقِ الْبِکْرِ ثَلَاثًا وَہُوَ مَعَہٗ، فَکُلُّہُمْ قَالَ حُرِّمَتْ عَلَیْکَ.
٤٣٩٠: محمد بن ایاس بن بکیر نے نقل کیا کہ ایک آدمی نے ابن عباس (رض) ‘ ابوہریرہ (رض) اور ابن عمر (رض) سے سوال کیا جبکہ میں اس کے ساتھ تھا کہ باکرہ کو تین طلاق مل جانے کا کیا حکم ہے۔ تمام نے یہی جواب دیا وہ تجھ پر حرام ہے۔

4391

۴۳۹۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ وَابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُمَا قَالَا فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ الْبِکْرَ ثَلَاثًا : لَا تَحِلُّ لَہُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ .
٤٣٩١: ابو سلمہ نے ابوہریرہ (رض) اور ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ دونوں نے فرمایا کہ جو آدمی باکرہ عورت کو تین طلاق دے دے وہ عورت اس کے لیے حلال نہیں جب تک کہ کسی اور سے نکاح نہ کرے۔

4392

۴۳۹۲: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا مُؤَمَّلٌ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ امْرَأَتَہُ مِائَۃً .فَقَالَ : ثَلَاثٌ تُحَرِّمُہَا عَلَیْہِ، وَسَبْعَۃٌ وَتِسْعُوْنَ فِیْ رَقَبَتِہٖ، اِنَّہٗ اتَّخَذَ آیَاتِ اللّٰہِ ہُزُوًا .
٤٣٩٢: سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے ابن عباس (رض) سے سوال کیا ایک آدمی نے اپنی بیوی کو سو طلاق دی ہیں آپ نے فرمایا تین طلاقیں اس عورت کو اس پر حرام کردیں گی اور ستانوے اس کی گردن میں (وبال) ہوں گی اس لیے کہ اس نے اللہ تعالیٰ کی آیات کا مذاق اڑایا ہے۔

4393

۴۳۹۳: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ نُعَیْمٍ ، قَالَ : ثَنَا اِسْرَائِیْلُ ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلٰی، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ جُبَیْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مِثْلَہٗ۔
٤٣٩٣: سعید بن جبیر نے ابن عباس (رض) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الطلاق باب ١٠‘ نسائی فی الطلاق باب ٧٠‘ ٧٢‘ ٧٦۔

4394

۴۳۹۴: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنِ ابْنِ أَبِیْ نَجِیْحٍ ، وَحُمَیْدٍ الْأَعْرَجِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِابْنِ عَبَّاسٍ : رَجُلٌ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ مِائَۃً ، فَقَالَ : عَصَیْتُ رَبَّکَ وَبَانَتْ مِنْک امْرَأَتُکَ، لَمْ تَتَّقِ اللّٰہَ فَیَجْعَلَ لَکَ مَخْرَجًا ، مَنْ یَتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہُ مَخْرَجًا ، قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمْ النِّسَائَ فَطَلِّقُوْھُنَّ فِیْ قُبُلِ عِدَّتِہِنَّ .ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنْ غَیْرِہِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَرَضِیَ عَنْہُمْ ، مَا یُوَافِقُ ذٰلِکَ أَیْضًا .
٤٣٩٤: مجاہد روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے ابن عباس (رض) سے سوال کیا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو سو طلاق دی ہیں تو آپ نے فرمایا تم نے اپنے رب کی نافرمانی کی تیری عورت تجھ سے جدا ہوگئی۔ تو اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرا کہ تیرے لیے وہ کوئی راہ نکالتا۔ (چونکہ) جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے نکلنے کی راہ پیدا فرما دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا : { یٰٓاَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَآئَ فَطَلِّقُوْہُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ وَاَحْصُوا الْعِدَّۃَ ٥ وَاتَّقُوا اللّٰہَ رَبَّکُمْ ٥ لَا تُخْرِجُوْہُنَّ مِنْ ٠ بُیُوْتِہِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ اِلَّا ٓ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ ١ وَتِلْکَ حُدُوْدُ اللّٰہِ ١ وَمَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰہِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہٗ ١ لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ اَمْرًا } (الطلاق : ١)

4395

۴۳۹۵: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ وَأَبُوْ عَوَانَۃَ، عَنْ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ أَبِیْ وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّہٗ قَالَ - فِیْمَنْ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلَاثًا ، قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا - قَالَ : لَا تَحِلُّ لَہُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ .
٤٣٩٥: ابو وائل سے روایت ہے عبداللہ (رض) سے کسی نے دریافت کیا کہ جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاق دے دے اور یہ طلاق بھی قبل الدخول ہو۔ تو عبداللہ (رض) فرمانے لگے وہ عورت اب اس کے لیے حلال نہیں جب تک کہ کسی اور خاوند سے نکاح نہ کرے۔

4396

۴۳۹۶: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ أَنَّہٗ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ مِائَۃً قَالَ ثَلَاثٌ تُبِیْنُہَا مِنْکَ، وَسَائِرُہَا عُدْوَانٌ .
٤٣٩٦: علقمہ نے عبداللہ (رض) سے نقل کیا کہ ان سے ایسے آدمی کے متعلق سوال ہوا جو اپنی بیوی کو سو طلاق دے تو انھوں نے فرمایا تین طلاقوں نے اس کو مرد سے جدا کردیا بقیہ ستانوے تو اس کا ظلم و زیادتی ہے (جس کا وبال اس پر پڑے گا)

4397

۴۳۹۷: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِیْ عَیَّاشٍ الْأَنْصَارِیِّ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّہٗ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ اِلٰی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو ، فَسَأَلَہٗ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلَاثًا ، قَبْلَ أَنْ یَمَسَّہَا .قَالَ عَطَاء ٌ : فَقُلْتُ لَہٗ، طَلَاقُ الْبِکْرِ وَاحِدَۃٌ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللّٰہِ اِنَّمَا أَنْتَ قَاصٌّ ، الْوَاحِدَۃُ تُبِیْنُہَا ، وَالثَّلَاثُ تُحَرِّمُہَا حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ .
٤٣٩٧: نعمان بن ابو عیاش انصاری نے عطاء بن یسار (رض) سے نقل کیا کہ ایک شخص عبداللہ بن عمرو (رض) کی خدمت میں آیا اور ان سے دریافت کیا کہ جس نے اپنی بیوی کو تین طلاق چھونے سے پہلے دے دی تو عطاء کہنے لگے میں نے کہا کہ باکرہ کی طلاق ایک ہے ؟ تو عبداللہ نے فرمایا تو تو قصہ گو ہے جو اس کو جدا کر دے گی اور تین اس کو حرام کردیں گی وہ اس کے لیے دیگر خاوند سے نکاح کے بغیر حلال نہ ہوگی۔

4398

۴۳۹۸: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ ثَنَا ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، وَیَحْیَی بْنُ أَیُّوْبَ ، قَالَا : ثَنَا ابْنُ الْہَادِ ، عَنْ رَبِیْعَۃَ بْنِ أَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ الْوَاحِدَۃُ تُبِیْنُہَا وَالثَّلَاثُ تُحَرِّمُہَا .
٤٣٩٨: عطاء بن یسار نے عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت کی ہے کہ ایک طلاق اس کو جدا کر دے گی اور تین اس کو حرام کردیں گی۔

4399

۴۳۹۹: حَدَّثَنَا صَالِحٌ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ ہُوَ ابْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَوَانَۃَ : عَنْ شَقِیْقٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ لَا تَحِلُّ لَہُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ .قَالَ : وَکَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ اِذَا أُتِیَ بِرَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ ثَلَاثًا أَوْجَعَ ظَہْرَہٗ .
٤٣٩٩: شقیق نے انس (رض) سے روایت کی ہے کہ وہ عورت اس کے لیے اس وقت تک دوبارہ حلال نہیں جب تک وہ عورت کسی اور خاوند سے نکاح نہ کرے۔ شقیق کہتے ہیں کہ جب عمر (رض) کی خدمت میں ایسا آدمی لایا جاتا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی ہوتی تھیں تو آپ اس کی پشت پر کوڑے برساتے۔

4400

۴۴۰۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَہْدَلَۃَ ، عَنْ شَقِیْقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ - فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ الْبِکْرَ ثَلَاثًا - اِنَّہَا لَا تَحِلُّ لَہٗ، حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ .حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ شَقِیْقٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ، عَنْ عُمَرَ ، مِثْلَہٗ۔فَاِنْ قَالَ قَائِلٌ : قَدْ رَأَیْنَا الْعِبَادَ أُمِرُوْا أَنْ لَا یَنْکِحُوْا النِّسَائَ اِلَّا عَلَی شَرَائِطَ ، مِنْہَا أَنَّہُمْ مُنِعُوْا مِنْ نِکَاحِہِنَّ فِیْ عِدَّتِہِنَّ ، فَکَانَ مَنْ نَکَحَ امْرَأَۃً فِیْ عِدَّتِہَا ، لَمْ یَثْبُتْ نِکَاحُہُ عَلَیْہَا ، وَہُوَ فِیْ حُکْمِ مَنْ لَمْ یَعْقِدْ عَلَیْہَا نِکَاحًا ، فَالنَّظْرُ عَلٰی ذٰلِکَ ، أَنْ یَکُوْنَ کَذٰلِکَ ہُوَ اِذَا عَقَدَ عَلَیْہَا طَلَاقًا ، فِیْ وَقْتٍ قَدْ نُہِیَ عَنْ اِیْقَاعِ الطَّلَاقِ فِیْہِ، أَنْ لَا یَقَعَ طَلَاقُہُ ذٰلِکَ ، وَأَنْ یَکُوْنَ فِیْ حُکْمِ مَنْ لَمْ یُوْقِعْ طَلَاقًا .فَالْجَوَابُ فِیْ ذٰلِکَ ، أَنَّ مَا ذَکَرَ مِنْ عَقْدِ النِّکَاحِ کَذٰلِکَ ہُوَ ، وَکَذٰلِکَ الْعُقُوْدُ کُلُّہَا الَّتِیْ یَدْخُلُ الْعِبَادُ بِہَا فِیْ أَشْیَائَ لَا یَدْخُلُوْنَ فِیْہَا اِلَّا مِنْ حَیْثُ أُمِرُوْا بِالدُّخُوْلِ فِیْہَا .وَأَمَّا الْخُرُوْجُ مِنْہَا ، فَقَدْ یَجُوْزُ بِغَیْرِ مَا أُمِرُوْا بِالْخُرُوْجِ بِہٖ ، مِنْ ذٰلِکَ أَنَّا قَدْ رَأَیْنَا الصَّلَوَاتِ قَدْ أُمِرَ الْعِبَادُ بِدُخُوْلِہَا ، أَنْ لَا یَدْخُلُوْہَا اِلَّا بِالتَّکْبِیْرِ وَالْأَسْبَابِ الَّتِیْ یَدْخُلُوْنَ فِیْہَا ، وَأُمِرُوْا أَنْ لَا یَخْرُجُوْا مِنْہَا اِلَّا بِالتَّسْلِیْمِ .فَکَانَ مَنْ دَخَلَ فِی الصَّلَاۃِ بِغَیْرِ طَہَارَۃٍ وَبِغَیْرِ تَکْبِیْرٍ ، لَمْ یَکُنْ دَاخِلًا فِیْہَا ، وَکُلُّ مَنْ تَکَلَّمَ فِیْہَا بِکَلَامٍ مَکْرُوْہٍ أَوْ فَعَلَ فِیْہَا شَیْئًا مِمَّا لَا یُفْعَلُ فِیْہَا ، مِنَ الْأَکْلِ وَالشُّرْبِ ، وَالْمَشْیِ ، وَمَا أَشْبَہَہٗ، خَرَجَ بِہٖ مِنِ الصَّلَاۃِ ، وَکَانَ مُسِیْئًا فِیْمَا فَعَلَ مِنْ ذٰلِکَ فِیْ صَلَاتِہٖ۔فَکَذٰلِکَ الدُّخُوْلُ فِی النِّکَاحِ ، لَا یَکُوْنُ اِلَّا مِنْ حَیْثُ أُمِرَ الْعِبَادُ بِالدُّخُوْلِ فِیْہِ .وَالْخُرُوْجُ مِنْہٗ، قَدْ یَکُوْنُ بِمَا أُمِرُوْا بِالْخُرُوْجِ مِنْہُ وَبِغَیْرِ ذٰلِکَ .فَہٰذَا کُلُّہٗ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ .
٤٤٠٠: شقیق نے عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت کی ہے کہ وہ آدمی جو اپنی باکرہ بیوی کو تین طلاق دے وہ عورت اس کے لیے اور خاوند سے نکاح کے بغیر حلال نہ ہوگی اس روایت کو سفیان نے براہ راست بھی شقیق عن انس ‘ عن عمر (رض) اسی طرح نقل کیا ہے۔ بندوں کو اس بات کا حکم ملا ہے کہ وہ عورتوں سے کچھ شرائط کی بنیاد پر نکاح کریں ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ ان عورتوں کی عدت کے دوران نکاح سے روکا۔ پس جو آدمی کسی عورت سے اس کی عدت کے دوران نکاح کرے اس کا اس سے نکاح بھی ثابت نہ ہوگا اور وہ نکاح نہ کرنے والوں کے حکم میں ہوگا۔ تو اس پر قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ اگر وہ ایسے وقت میں طلاق دے جبکہ طلاق دینا منع ہے تو طلاق واقع نہ ہوگی اور وہ طلاق نہ دینے والوں کے حکم میں ہوگا۔ عقد نکاح کے متعلق جو کچھ لکھا گیا ان تمام عقود کا معاملہ تو اسی طرح ہے جن کے ذریعہ بندے کسی کام میں داخل ہوتے ہیں یعنی وہ صرف اسی صورت میں ہی اس کام میں داخل ہوتے ہیں جو حکم کے مطابق ہو مگر کسی کام سے نکلنے کی صورت میں مامور بہ طریقہ کے علاوہ بھی نکلا جاسکتا ہے۔ مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ بندوں کو حکم ہے کہ وہ نماز کو تکبیر اور ان اسباب و ذرائع سے شروع کرسکتے ہیں جن کے ذریعہ وہ نماز میں داخل ہوتے ہیں اور ان کو حکم ہے کہ سلام کے بغیر نماز سے نہ نکلیں اب جو شخص طہارت اور تکبیر کے بغیر نماز کو شروع کرے تو وہ نماز میں داخل شمار ہی نہ ہوگا اور جو شخص نماز میں ناجائز کلام کرے یا کوئی ایسا فعل کرے جو نماز میں کیا نہیں جاسکتا مثلاً کھانا ‘ پینا اور چلنا وغیرہ تو وہ ان میں سے کسی ایک کے ارتکاب سے نماز سے خارج ہوجاتا ہے۔ البتہ جو عمل اس سے دوران نماز کیا اس سے وہ گناہ گار ہوگا اسی طرح نکاح میں داخلہ کے لیے ان شرائط پر عمل ضروری ہے جس کا بندوں کو حکم دیا گیا مگر نکاح سے نکلنے کے لیے بعض اوقات تو وہی امور ہوتے ہیں جن کے ساتھ نکلنے کا حکم ملا اور بعض اوقات دیگر ایسے امور ذریعہ بن جاتے ہیں جن کا حکم نہیں دیا گیا (مثلاً بیک وقت تین طلاق وغیرہ) ۔ یہی امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔

4401

۴۴۰۱: حَدَّثَنِیْ بِذٰلِکَ مَحْمُوْدُ بْنُ حَسَّانَ النَّحْوِیُّ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ ہِشَامٍ ، عَنْ أَبِیْ زَیْدٍ ، عَنْ أَبِیْ عَمْرِو بْنِ الْعَلَائِ .وَفِیْ ذٰلِکَ أَیْضًا حُجَّۃٌ أُخْرَی ، أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، ہُوَ الَّذِی خَاطَبَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِہٖ : فَتِلْکَ الْعِدَّۃُ الَّتِیْ أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَطْلُقَ لَہَا النِّسَائُ وَلَمْ یَکُنْ ذٰلِکَ - عِنْدَہُ - دَلِیْلًا أَنَّ الْأَقْرَائَ الْأَطْہَارُ ، اِذْ قَدْ جَعَلَ الْأَقْرَائَ الْحَیْضَ ، فِیْمَا رُوِیَ عَنْہُ .فَاِذَا کَانَ ہٰذَا عِنْدَ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، وَقَدْ خَاطَبَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِہٖ ، لَا دَلِیْلَ فِیْہِ عَلٰی أَنَّ الْقُرْئَ الطُّہْرُ ، کَانَ مَنْ بَعْدَہُ فِیْہِ أَیْضًا کَذٰلِکَ ، وَسَنَذْکُرُ مَا رُوِیَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فِیْ ہٰذَا ، فِیْ مَوْضِعِہٖ مِنْ ہٰذَا الْبَابِ ، اِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی .وَکَانَ مِمَّا احْتَجَّ بِہٖ الَّذِیْنَ جَعَلُوْا الْأَقْرَائَ الْأَطْہَارَ أَیْضًا ، فَقَالَ قَوْمٌ : ہِیَ الْحَیْضُ ، وَقَالَ آخَرُوْنَ : ہِیَ الْأَطْہَارُ .فَکَانَ مِنْ حُجَّۃِ مَنْ ذَہَبَ اِلٰی أَنَّہَا الْأَطْہَارُ ، قَوْلُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ ، حِیْنَ طَلَّقَ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَائِضٌ مُرْہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا ، ثُمَّ یَتْرُکَہَا حَتّٰی تَطْہُرَ ، ثُمَّ لِیُطَلِّقْہَا اِنْ شَائَ ، فَتِلْکَ الْعِدَّۃُ الَّتِیْ أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَطْلُقَ لَہَا النِّسَائُ وَقَدْ ذَکَرْنَا ذٰلِکَ بِاِسْنَادِہِ فِی الْبَابِ الَّذِیْ قَبْلَ ہٰذَا الْبَابِ .قَالُوْا : فَلَمَّا أَمَرَہٗ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُطَلِّقَہَا فِی الطُّہْرِ ، وَجَعَلَہُ الْعِدَّۃَ دُوْنَہَا ، وَنَہَاہُ أَنْ یُطَلِّقَہَا فِی الْحَیْضِ ، وَأَخْرَجَہٗ مِنْ أَنْ یَکُوْنَ عِدَّۃً ، ثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّ الْأَقْرَائَ ہِیَ الْأَطْہَارُ .فَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ عَلَیْہِمْ لِلْآخَرِیْنَ ، أَنَّ ہٰذَا الْحَدِیْثَ قَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ، کَمَا ذَکَرُوْا .وَقَدْ رُوِیَ عَنْہُ مَا ہُوَ أَتَمُّ مِنْ ذٰلِکَ .فَرُوِیَ عَنْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَ عُمَرَ أَنْ یَأْمُرَہُ أَنْ یُرَاجِعَہَا ثُمَّ یُمْہِلَہَا ، حَتّٰی تَطْہُرَ ، ثُمَّ تَحِیْضَ ، ثُمَّ تَطْہُرَ ، ثُمَّ لِیُطَلِّقْہَا اِنْ شَائَ وَقَالَ : تِلْکَ الْعِدَّۃُ الَّتِیْ أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَطْلُقَ لَہَا النِّسَائُ .وَقَدْ ذَکَرْنَا ذٰلِکَ أَیْضًا بِاِسْنَادِہِ فِی الْبَابِ الَّذِیْ قَبْلَ ہٰذَا الْبَابِ .فَلَمَّا نَہَاہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ اِیْقَاعِ الطَّلَاقِ فِی الطُّہْرِ الَّذِیْ بَعْدَ الْحَیْصَۃِ ، الَّتِی طَلَّقَ فِیْہَا ، حَتّٰی یَکُوْنَ طُہْرٌ وَحَیْضَۃٌ أُخْرَیْ بَعْدَہَا ، ثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّہٗ لَوْ کَانَ أَرَادَ بِقَوْلِہٖ فَتِلْکَ الْعِدَّۃُ الَّتِیْ أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَطْلُقَ لَہَا النِّسَائُ الْأَطْہَارُ اِذًا لَجَعَلَ لَہٗ أَنْ یُطَلِّقَہَا بَعْدَ طُہْرِہَا مِنْ ہٰذِہِ الْحَیْضَۃِ ، وَلَا یَنْتَظِرُ مَا بَعْدَہَا ، لِأَنَّ ذٰلِکَ طُہْرٌ .فَلَمَّا لَمْ یُبِحْ لَہُ الطَّلَاقَ فِیْ ذٰلِکَ الطُّہْرِ حَتّٰی یَکُوْنَ طُہْرًا آخَرَ بَیْنَہُ وَبَیْنَ ذٰلِکَ الطُّہْرِ حَیْضَۃٌ ، ثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّ تِلْکَ الْعِدَّۃَ الَّتِیْ أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَطْلُقَ لَہَا النِّسَائُ ، اِنَّمَا ہِیَ وَقْتُ مَا تَطْلُقُ النِّسَائُ ، وَلَیْسَ لِأَنَّہَا عِدَّۃٌ تَطْلُقُ لَہَا النِّسَائُ یَجِبُ بِذٰلِکَ أَنْ تَکُوْنَ ہِیَ الْعِدَّۃُ الَّتِیْ تَعْتَدُّ بِہَا النِّسَائُ ، لِأَنَّ الْعِدَّۃَ مُخْتَلِفَۃٌ .مِنْہَا : عِدَّۃُ الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا ، أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ وَعَشْرٌ .وَمِنْہَا : عِدَّۃُ الْمُطَلَّقَۃِ ثَلَاثَۃُ قُرُوْئٍ .وَمِنْہَا : عِدَّۃُ الْحَامِلِ أَنْ تَضَعَ حَمْلَہَا ، فَکَانَتِ الْعِدَّۃُ اسْمًا وَاحِدًا ، لِمَعَانٍ مُخْتَلِفَۃٍ. وَلَمْ یَکُنْ کُلُّ مَا لَزِمَہُ اسْمُ عِدَّۃٍ وَجَبَ أَنْ یَکُوْنَ قُرْئً ا .فَکَذٰلِکَ لَمَّا لَزِمَ اسْمَ الْوَقْتِ الَّذِیْ تَطْلُقُ فِیْہِ النِّسَائُ اسْمُ عِدَّۃٍ ، لَمْ یَثْبُتْ لَہُ بِذٰلِکَ اسْمُ الْقُرْئِ .فَہٰذِہِ مُعَارَضَۃٌ صَحِیْحَۃٌ ، وَلَوْ أَرَدْنَا أَنْ نُکْثِرَ ہَاہُنَا ، فَنَحْتَجُّ بِقَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْمُسْتَحَاضَۃِ دَعِی الصَّلَاۃَ أَیَّامَ أَقْرَائِک فَنَقُوْلُ : الْأَقْرَائُ ہِیَ : الْحَیْضُ عَلَی لِسَانِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَکَانَ ذٰلِکَ مَا قَدْ تَعَلَّقَ بِہٖ بَعْضُ مَنْ تَقَدَّمَ وَلٰـکِنَّا لَا نَفْعَلُ ذٰلِکَ ، لِأَنَّ الْعَرَبَ قَدْ تُسَمِّی الْحَیْضَ قُرْئً ا ، وَتُسَمِّی الطُّہْرَ قُرْئً ا ، وَتَجْمَعُ الْحَیْضَ وَالطُّہْرَ ، فَتُسَمِّیہِمَا قُرْئً ا .
٤٤٠١: یہ علامہ مازنی المقری کا قول ہے : حدثنی محمود بن حسان نحوی عبدالملک بن ہشام عن ابی زید عن ابی عمرو بن علاء المازنی النحوی المقرئی۔ یہ سبعہ قراء سے ہیں تبع تابعین سے ہیں۔ اس روایت میں دوسری دلیل یہ ہے کہ عمر (رض) کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فتلک العدۃ التی امر اللہ عزوجل ان تطلق لھا النساء “ حضرت عمر (رض) کے ہاں اقراء سے طہر مراد ہونے کی دلیل نہ نفی کیونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ارشاد میں اقراء کو حیض قرار دیا۔ پس جب عمر (رض) کے ہاں جن کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود مخاطب فرمایا تو اس میں کوئی دلیل نہ رہی کہ قروء سے مراد طہر ہے اور ان کے بعد بھی یہ اس طرح ہے عنقریب ہم جناب عمر (رض) کا ارشاد نقل کریں گے۔ فریق ثانی اقراء سے طہر مراد لیتا ہے ان کے دلائل درج ذیل ہیں۔
دلیل نمبر 2: روایت میں دوسری دلیل یہ ہے کہ عمر (رض) کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فتلک العدۃ التی امر اللہ عزوجل ان تطلق لھا النساء “ حضرت عمر (رض) کے ہاں اقراء سے طہر مراد ہونے کی دلیل نہ نکلی کیونکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ارشاد میں اقراء کو حیض قرار دیا۔ پس جب عمر (رض) کے ہاں جن کو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خود مخاطب فرمایا تو اس میں کوئی دلیل نہ رہی کہ قروء سے مراد طہر ہے اور ان کے بعد بھی یہ اس طرح ہے عنقریب ہم جناب عمر (رض) کا ارشاد نقل کریں گے۔
امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ اقراء کے لفظ میں لوگوں کا اختلاف ہے۔ بعض نے کہا اس کا معنی حیض ہے۔ دوسروں نے کہا کہ اس کا معنی طہر ہے ان کی دلیل وہ روایات ہیں جن میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عمر (رض) کو فرمایا جبکہ ابن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دے دی۔ اس کو حکم دو کہ وہ اپنی بیوی سے رجوع کرے پھر اس کو چھوڑے رکھے یہاں تک کہ طہر آجائے پھر وہ اس کو طلاق دے اگر مرضی ہو۔ یہی وہ عدت ہے جس کے گزارنے کا اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو حکم فرمایا ہے۔ اس روایت کتاب الطلاق کے باب اوّل میں ذکر کر آئے ہیں۔ جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابن عمر (رض) کو طہر میں طلاق کا حکم دیا اور اسی کو عدت قرار دیا اس کے علاوہ کو نہیں اور حالت حیض میں طلاق سے منع فرمایا اور اس کو عدت بننے سے خارج کیا تو اس سے ثابت ہوا کہ اقراء سے مراد طہر ہے۔ اس کے خلاف دوسروں کی دلیل یہ ہے کہ یہ روایت ابن عمر (رض) سے اس طرح بھی مروی ہے جس طرح تم نے ذکر کی ہے مگر اس سے زیادہ کامل انداز سے یہ روایت مروی ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) کو حکم فرمایا کہ وہ عبداللہ کو رجوع کا حکم فرمائیں اور یہ فرمائیں کہ وہ بیوی کو چھوڑے رکھیں (نہ طلاق دیں نہ جماع کریں) یہاں تک کہ ایک طہر اور آئے پھر حیض آئے پھر پاک ہو پھر اگر چاہیں تو طلاق دے دیں اور پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ وہ گنتی ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے کہ اس کے پورا کرنے پر عورتوں کو طلاق دی جائے۔ یہ روایت بھی اپنی اسناد کے ساتھ کتاب الطلاق کے باب اوّل میں گزر چکی وہاں ملاحظہ کرلی جائے وہاں تخریج دیکھ لیں۔ پس جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اس طہر میں طلاق سے روکا جو اس حیض کے بعد ہے جس میں طلاق دی گئی یہاں تک رکا جائے کہ ایک طہر گزرے اور پھر حیض آجائے۔ اس سے ثابت ہوا کہ اگر آپ کے ارشاد گرامی میں اس طرح ہوتا کہ یہ وہ عدت ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق کا حکم دیا ہے۔ اس سے مراد طہر ہوتا تو آپ اس حیض کے بعد وہ طہر میں طلاق دینے کو جائز قرار دیتے اور جو کچھ اس کے بعد ہے اس کا انتظار نہ فرماتے۔ کیونکہ یہ تو طہر ہے تو جب اس طہر میں طلاق دینا جائز قرار نہیں دیا یہاں تک کہ ایک اور طہر آجائے اور ان دونوں طہروں کے درمیان حیض ہو تو اس سے ثابت ہوا کہ جس گنتی کے پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کی اجازت مرحمت فرمائی اس سے مراد وہ وقت ہے جس میں عورتوں کو طلاق دی جائے۔ یہ بات نہیں کہ چونکہ اس گنتی پر عورتوں کو طلاق دی جائے۔ یہ بات نہیں کہ چونکہ اس گنتی پر عورتوں کو طلاق دی جاتی ہے۔ تو ضروری ہے کہ یہی وہ عدت ہو جس عدت کو عورتیں گزارتی ہیں۔ کیونکہ عدت تو کئی قسم پر مشتمل ہے اور مختلف ہے نمبر 1: عرۃ متوفیٰ عنہا زوجہا : بیوہ کی عدت یہ چار ماہ دس دن ہیں۔ نمبر 2: عدت مطلقہ : یہ عدت تین قرأ ہے۔ نمبر ٣ عدت حاملہ : یہ عدت وضع حمل سے پوری ہوگی۔ اس سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ لفظ عدت کئی معانی کا حامل ہے یہ نہیں کہ جہاں بھی لفظ عدت آگیا تو اس سے قروء ہی مراد ہو۔ اس کے مطابق جب اس وقت کو عدت کہا گیا جس میں عورتوں کو طلاق دی گئی ہے اور دی جاتی ہے تو اس کے لیے لفظ قروء کا نام ثابت نہیں ہوگا۔ یہ معارضہ کے اعتبار سے درست ہے اگر اس گفتگو کو مزید بڑھانا چاہیں تو ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس ارشاد گرامی سے استدلال کرسکتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مستحاضہ عورت کو فرمایا تم اپنے اقرأ کے دنوں میں نماز چھوڑ دو ۔ تو یہاں واضح طور پر اقرأ سے مراد حیض ہی ہے جو کہ زبان نبوت سے جاری ہوا اور یہ وہی دلیل ہے جس سے ہمارے بعض متقدمین نے استدلال کیا مگر ہم اس سے صرف نظر کرتے ہوئے کہتے ہیں چونکہ اہل عرب بعض اوقات حیض و طہر دونوں پر قروء کا اطلاق کرتے ہیں اور بسا اوقات دونوں پر مجموعی طور پر قرء کا لفظ بول دیتے ہیں۔ یہ بات علامہ مازنی نحوی (رح) نے فرمائی جس کی سند یہ ہے۔
: اقرء اس کا معنی جمع ‘ وقت ‘ طہور ‘ حمل ہے علماء کی ایک جماعت اقراء سے حیض مراد لیتی ہے اور دوسرا فریق طہر مراد لیتا ہے۔ پہلی جماعت میں امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد ‘ احمد (رح) انھوں نے یہ مسلک ابوبکر و عمرو علی ابن مسعود (رض) دیگر اکابر صحابہ کرام سے نقل کیا ہے۔ فریق ثانی میں امام مالک و شافعی ‘ مسلم ‘ عروہ دیگر تابعین (رح) ہیں انھوں نے طہر کا معنی حضرت عائشہ ‘ زید بن ثابت ‘ عبداللہ بن عمرو ‘ ابن عباس (رض) سے نقل کیا ہے۔
فریق اوّل کا مؤقف اور دلائل پہلے مذکور ہیں ملاحظہ ہوں۔
ابو جعفر طحاوی (رح) کا قول : طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ اقراء کے لفظ میں لوگوں کا اختلاف ہے۔
فریق اوّل کا قول : اس کا معنی حیض ہے۔
فریق ثانی کا قول : اس کا معنی طہر ہے ان کی دلیل وہ روایات ہیں جن میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عمر (رض) کو فرمایا جبکہ ابن عمر (رض) نے اپنی بیوی کو حیض میں طلاق دے دی۔ اس کو حکم دو کہ وہ اپنی بیوی سے رجوع کرے پھر اس کو چھوڑے رکھے یہاں تک کہ طہر آجائے پھر وہ اس کو طلاق دے اگر مرضی ہو۔ یہی وہ عدت ہے جس کے گزارنے کا اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو حکم فرمایا ہے۔ اس روایت کتاب الطلاق کے باب اوّل میں ذکر کر آئے ہیں۔
تخریج : کتاب الطلاق باب ١‘ طحاوی (رح) ۔
طریق استدلال : جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابن عمر (رض) کو طہر میں طلاق کا حکم دیا اور اسی کو عدت قرار دیا اس کے علاوہ کو نہیں اور حالت حیض میں طلاق سے منع فرمایا اور اس کو عدت بننے سے خارج کیا تو اس سے ثابت ہوا کہ اقراء سے مراد طہر ہے۔
فریق اوّل کا استدلال اور جواب : یہ روایت ابن عمر (رض) سے اس طرح بھی مروی ہے جس طرح تم نے ذکر کی ہے مگر اس سے زیادہ کامل انداز سے یہ روایت مروی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عمر (رض) کو حکم فرمایا کہ وہ عبداللہ کو رجوع کا حکم فرمائیں اور یہ فرمائیں کہ وہ بیوی کو چھوڑے رکھیں (نہ طلاق دیں نہ جماع کریں) یہاں تک کہ ایک طہر اور آئے پھر حیض آئے پھر پاک ہو پھر اگر چاہیں تو طلاق دے دیں اور پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا یہ وہ گنتی ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے کہ اس کے پورا کرنے پر عورتوں کو طلاق دی جائے۔ یہ روایت بھی اپنی اسناد کے ساتھ کتاب الطلاق کے باب اوّل میں گزر چکی وہاں ملاحظہ کرلی جائے وہاں تخریج دیکھ لیں۔
روایت سے طریق استدلال : جب جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اس طہر میں طلاق سے روکا جو اس حیض کے بعد ہے جس میں طلاق دی گئی یہاں تک رکا جائے کہ ایک طہر گزرے اور پھر حیض آجائے۔ اس سے ثابت ہوا کہ اگر آپ کے ارشاد گرامی میں اس طرح ہوتا کہ یہ وہ عدت ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق کا حکم دیا ہے۔ اس سے مراد طہر ہوتا تو آپ اس حیض کے بعد اس طہر میں طلاق دینے کو جائز قرار دیتے اور جو کچھ اس کے بعد ہے اس کا انتظار نہ فرماتے۔ کیونکہ یہ تو طہر ہے تو جب اس طہر میں طلاق دینا جائز قرار نہیں دیا یہاں تک کہ ایک اور طہر آجائے اور ان دونوں طہروں کے درمیان حیض ہو تو اس سے ثابت ہوا کہ جس گنتی کے پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو طلاق دینے کی اجازت مرحمت فرمائی اس سے مراد وہ وقت ہے جس میں عورتوں کو طلاق دی جائے۔ یہ بات نہیں کہ چونکہ اس گنتی پر عورتوں کو طلاق دی جاتی ہے۔ تو ضروری ہے کہ یہی وہ عدت ہو جس عدت کو عورتیں گزارتی ہیں۔ کیونکہ عدت تو کئی قسم پر مشتمل ہے۔
نمبر 1: عدۃ متوفیٰ عنہا زوجہا : بیوہ کی عدت یہ چار ماہ دس دن ہیں۔
نمبر 2: عدت مطلقہ : یہ عدت تین قروء ہے۔
نمبر ٣ عدت حاملہ : یہ عدت وضع حمل سے پوری ہوگی۔
اس سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ لفظ عدت کئی معانی کا حامل ہے یہ نہیں کہ جہاں بھی لفظ عدت آگیا تو اس سے قروء ہی مراد ہو۔
اس کے مطابق جب اس وقت کو عدت کہا گیا جس میں عورتوں کو طلاق دی گئی ہے اور دی جاتی ہے تو اس کے لیے لفظ قروء کا نام ثابت نہیں ہوگا۔
یہ معارضہ کے اعتبار سے درست ہے اگر اس گفتگو کو مزید بڑھانا چاہیں تو ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس ارشاد گرامی سے استدلال کرسکتے ہیں۔
دلیل نمبر 1: آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مستحاضہ عورت کو فرمایا تم اپنے اقراء کے دنوں میں نماز چھوڑ دو ۔ (یہ روایت ابوداؤد باب فی الطہارۃ ص ١٠٧ ترمذی باب فی الطہارۃ ص ٩٦ میں ہے) تو یہاں واضح طور پر اقرأ سے مراد حیض ہی ہے جو کہ زبان نبوت سے جاری ہوا اور یہ وہی دلیل ہے جس سے ہمارے بعض متقدمین نے استدلال کیا مگر ہم اس سے صرف نظر کرتے ہوئے کہتے ہیں چونکہ اہل عرب بعض اوقات حیض و طہر دونوں پر قروء کا اطلاق کرتے ہیں اور بسا اوقات دونوں پر مجموعی طور پر قرء کا لفظ بول دیتے ہیں۔ یہ بات علامہ مازنی نحوی (رح) نے فرمائی جس کی سند یہ ہے۔

4402

۴۴۰۲: مَا قَدْ حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، عَنْ عُرْوَۃَ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا نَقَلَتْ حَفْصَۃَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ ، حِیْنَ دَخَلَتْ فِی الدَّمِ مِنَ الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ .قَالَ ابْنُ شِہَابٍ : فَذَکَرَتْ ذٰلِکَ لِعَمْرَۃَ ، فَقَالَتْ : صَدَقَ عُرْوَۃُ ، قَدْ جَادَلَہَا فِیْ ذٰلِکَ أُنَاسٌ ، وَقَالُوْا : اِنَّ اللّٰہَ تَعَالٰی یَقُوْلُ ثَلَاثَۃَ قُرُوْئٍ .فَقَالَتْ عَائِشَۃُ صَدَقْتُمْ ، أَتَدْرُوْنَ مَا الْأَقْرَائُ ؟ اِنَّمَا الْأَقْرَائُ الْأَطْہَارُ
٤٤٠٢: عروہ نے عائشہ (رض) سے انھوں نے حفصہ بنت عبدالرحمن بن ابی بکر سے نقل کیا کہ جب ان کا تیسرا حیض شروع ہوا تو انھوں نے اس کو اپنے ہاں منتقل کرلیا۔ زہری کہتے ہیں میں نے یہ بات عمرہ بنت عبدالرحمن کو بتلائی تو وہ کہنے لگیں عروہ نے درست بات کہی کچھ لوگوں نے امّ المؤمنین سے اس سلسلہ میں جھگڑا بھی کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے ثلاثۃ قروئٍ ۔ تو حضرت عائشہ (رض) نے فرمایا تم نے درست کہا۔ کیا تم جانتے ہو کہ اقراء کس کو کہتے ہیں۔ وہ تو طہر کا نام ہے۔

4403

۴۴۰۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ قَالَ : قَالَ ابْنُ شِہَابٍ : سَمِعْتُ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ یَقُوْلُ : مَا أَدْرَکْتُ أَحَدًا مِنْ فُقَہَائِنَا اِلَّا وَہُوَ یَقُوْلُ ہٰذَا، یُرِیْدُ الَّذِیْ قَالَتْ عَائِشَۃُ .
٤٤٠٣: زہری کہتے ہیں کہ میں نے ابوبکر بن عبدالرحمن کو کہتے سنا کہ میں جتنے فقہاء سے ملا ہوں ان کو یہی کہتے پایا ان کی مراد عائشہ صدیقہ (رض) کا قول ہے۔

4404

۴۴۰۴: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہٗ قَالَ : اِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہٗ، فَدَخَلَتْ فِی الدَّمِ مِنَ الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْہُ، وَبَرِئَ مِنْہَا وَلَا تَرِثُہٗ وَلَا یَرِثُہَا .
٤٤٠٤: نافع نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی وہ تیسرے حیض میں داخل ہوگئی تو اپنے خاوند کی عدت سے فارغ ہوگئی اور وہ اس سے بری الذمہ ہوگیا۔ وہ اس کا وارث نہیں بن سکتا اور نہ یہ اس کی وارث ہوسکتی ہے۔

4405

۴۴۰۵: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ اِبْرَاھِیْمَ الْأَزْرَقُ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : اِذَا طَعَنَتْ أَیْ دَخَلَتِ الْمُطَلَّقَۃُ فِی الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ ، فَقَدْ بَرِئَتْ مِنْہُ وَبَرِئَ مِنْہَا .
٤٤٠٥: سلیمان بن یسار نے زید بن ثابت سے روایت کی ہے کہ جب مطلقہ تیسرے حیض میں داخل ہوجائے تو وہ خاوند کی عدت سے فارغ ہوگئی اور خاوند اس کی ذمہ داری سے فارغ ہوگیا۔

4406

۴۴۰۶: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٤٠٦: یونس نے سفیان سے پھر انھوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4407

۴۴۰۷: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِیْ ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ: قَضٰی زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، فَذَکَرَ مِثْلَہٗ۔قَالَ ابْنُ شِہَابٍ : وَأَخْبَرَنِیْ بِذٰلِکَ عُرْوَۃُ عَنْ عَائِشَۃَ .
٤٤٠٧: ابن شہاب کہتے ہیں کہ زید بن ثابت (رض) نے فیصلہ کیا پھر اسی طرح کی روایت نقل کی ہے ابن شہاب کہتے ہیں کہ مجھے عروہ نے حضرت عائشہ (رض) کے واسطہ سے خبر دی ہے۔

4408

۴۴۰۸: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ بْنِ سَعِیْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ مُعَاوِیَۃَ کَتَبَ اِلٰی زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ یَسْأَلُہٗ، فَکَتَبَ اِنَّہَا اِذَا دَخَلَتْ فِی الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ ، فَقَدْ بَانَتْ مِنْہُ قَالَ نَافِعٌ : وَکَانَ ابْنُ عُمَرَ یَقُوْلُہُ .قَالُوْا : فَہٰذِہِ أَقَاوِیْلُ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ، فِیْ ذٰلِکَ ، تَدُلُّ عَلٰی مَا ذَکَرْنَاہُ .قِیْلَ لَہُمْ : ہٰذَا لَوْ لَمْ یَخْتَلِفْ أَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ ذٰلِکَ ، فَأَمَّا اِذَا اخْتَلَفُوْا فِیْہِ، فَقَالَ بَعْضُہُمْ مَا ذَکَرْتُمْ .وَقَالَ آخَرُوْنَ مِنْہُمْ بِخِلَافِ ذٰلِکَ ، لَمْ یَجِبْ بِمَا ذَکَرْتُمْ لَکُمْ حُجَّۃٌ فَمِمَّا رُوِیَ خِلَافُ مَا احْتَجُّوْا بِہٖ مِنْ ہٰذِہِ الْآثَارِ الْمَذْکُوْرَۃِ عَمَّنْ رُوِیَتْ عَنْہُ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الدَّالَّۃِ عَلٰی أَنَّ الْأَقْرَائَ غَیْرُ الْأَطْہَارِ .
٤٤٠٨: نافع سے روایت ہے کہ معاویہ (رض) نے زید بن ثابت (رض) کی طرف یہ سوال لکھا (عدت مطلقہ کب ختم ہوگی) تو انھوں نے جواب میں تحریر فرمایا جب مطلقہ تیسرے حیض میں داخل ہوگئی تو وہ اپنے خاوند سے جدا ہوگئی نافع کہتے ہیں کہ ابن عمر (رض) یہی کہتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہ اقوال دلالت کر رہے ہیں کہ عدت طہر سے شمار ہوگی۔ ان کے جواب میں کہا جائے گا فقط طہر کا عدت ہونا تو تبھی ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس میں اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اختلاف نہ ہو اور اس پر سب کا اتفاق ہو۔ حالانکہ دیگر اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے آثار ثابت ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ اقراء طہر نہیں بلکہ اس کے علاوہ ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔ پس جو تم نے ذکر کیا اس میں اس کے خلاف تو کوئی دلیل نہیں ‘ جس سے انھوں نے استدلال کیا کہ اقراء طہر کے علاوہ کوئی چیز ہو۔
نوٹ : اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے یہ اقوال دلالت کر رہے ہیں کہ عدت طہر سے شمار ہوگی۔
جواب فقط طہر کا عدت ہونا تو تبھی ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس میں اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اختلاف نہ ہو اور اس پر سب کا اتفاق ہو۔ حالانکہ دیگر اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسے آثار ثابت ہیں جو ثابت کرتے ہیں کہ اقراء طہر نہیں بلکہ اس کے علاوہ ہے۔ ملاحظہ فرمائیں۔

4409

۴۴۰۹: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِیْ طَالِبٍ ، قَالَ : زَوْجُہَا أَحَقُّ بِہَا مَا لَمْ تَغْتَسِلْ مِنَ الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ .
٤٤٠٩: سعید بن المسیب نے علی بن ابی طالب (رض) سے نقل کیا کہ مطلقہ رجعیہ کا خاوند اس کا زیادہ حق دار ہے جب تک کہ وہ تیسرے حیض کا غسل کر کے پاک نہ ہو۔

4410

۴۴۱۰: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیْدٍ ، عَنْ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنْ عَلْقَمَۃَ أَنَّ رَجُلًا طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ فَحَاضَتْ حَیْضَتَیْنِ ، فَلَمَّا کَانَتِ الثَّالِثَۃُ وَدَخَلَتِ الْمُغْتَسَلَ ، أَتَاہَا زَوْجُہَا فَقَالَ قَدْ رَاجَعْتُکِ ثَلَاثًا فَارْتَفَعَا اِلٰی عُمَرَ ، فَأَجْمَعَ عُمَرُ ، وَعَبْدُ اللّٰہِ عَلٰی أَنَّہٗ أَحَقُّ بِہَا ، مَا لَمْ تَحِلَّ لَہَا الصَّلَاۃُ ، فَرَدَّہَا عُمَرُ عَلَیْہِ .
٤٤١٠: ابراہیم نے علقمہ سے نقل کیا کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ اسے دو حیض آگئے۔ جب تیسرا حیض شروع ہوا اور وہ غسل خانہ میں غسل کرنے داخل ہوئی تو اس کا خاوند اس کے پاس آیا اور کہنے لگا میں نے تم سے رجوع کرلیا اور یہ تین بار دہرایا۔ پھر دونوں اپنا مقدمہ عمر (رض) کی خدمت میں لائے آپ نے اور عبداللہ بن مسعود (رض) دونوں نے اتفاق کیا کہ وہ اس کا زیادہ حقدار ہے جب تک کہ اس کو نماز درست نہ ہوجائے اور عمر (رض) نے اس کی بیوی اس کو لوٹا دی۔

4411

۴۴۱۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ ، کَانَ یَقُوْلُ : اِذَا طَلَّقَ الْعَبْدُ اِمْرَأَتَہٗ ثِنْتَیْنِ ، فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَیْہِ، حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ، حُرَّۃً کَانَتْ أَوْ أَمَۃً ، وَعِدَّۃُ الْحُرَّۃِ ثَلَاثُ حِیَضٍ ، وَعِدَّۃُ الْأَمَۃِ حَیْضَتَانِ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَہٰذَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، وَہُوَ الَّذِیْ رَوٰی عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَوْلَہٗ لِعُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَتِلْکَ الْعِدَّۃُ الَّتِیْ أَمَرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَطْلُقَ لَہَا النِّسَائُ لَمْ یَدُلَّہٗ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ الْأَقْرَائَ الْأَطْہَارُ ، اِذَا کَانَ قَدْ جَعَلَہَا الْحَیْضَ .
٤٤١١: نافع نے عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل کیا کہ جب کوئی غلام اپنی بیوی کو دو طلاقیں دے دے۔ تو وہ اس پر حرام ہوجاتی ہے اور رہتی ہے یہاں تک کہ وہ کسی اور خاوند سے نکاح کرے وہ عورت حرہ ہو یا امہ آزادعورت کی عدت تین حیض اور لونڈی کی عدت دو حیض ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں یہ عبداللہ بن عمر (رض) ہیں۔ آپ لوگوں نے عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالہ سے عمر (رض) کی روایت نقل کی فتلک العدۃ التی امر اللہ عزوجل ان تطلق لہا النساء “ جس کا مفہوم آپ نے طہر لینا چاہا مگر اس روایت کا راوی عبداللہ بن عمر (رض) خود اقراء کا مفہوم طہر کی بجائے حیض لے رہا ہے پس آپ کو اس روایت سے استدلال کا حق نہیں۔ راوی کا عمل روایت کے خلاف نسخ کی علامت ہے۔
امام طحاوی (رح) کی طرف سے فریق ثانی کو ضمنی جواب :
آپ لوگوں نے عبداللہ بن عمر (رض) کے حوالہ سے عمر (رض) کی روایت نقل کی فتلک العدۃ التی امر اللہ عزوجل ان تطلق لہا النساء “ جس کا مفہوم آپ نے طہر لینا چاہا مگر اس روایت کا راوی عبداللہ بن عمر (رض) خود اقراء کا مفہوم طہر کی بجائے حیض لے رہا ہے پس آپ کو اس روایت سے استدلال کا حق نہیں۔ راوی کا اپنا عمل روایت کے خلاف ہونا نسخ کی علامت ہے۔

4412

۴۴۱۲: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْوَہْبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَکْحُوْلٍ أَنَّہٗ قَدِمَ الْمَدِیْنَۃَ ، فَذَکَرَ لَہُ سُلَیْمَانُ بْنُ یَسَارٍ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ کَانَ یَقُوْلُ : اِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَہٗ فَرَأَتْ أَوَّلَ قَطْرَۃٍ مِنْ دَمٍ مِنْ حَیْضَتِہَا الثَّالِثَۃِ ، فَلَا رَجْعَۃَ لَہٗ عَلَیْہَا .قَالَ : فَسَأَلْتُ عَنْ ذٰلِکَ بِالْمَدِیْنَۃِ ، فَبَلَغَنِیْ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، وَمُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ ، وَأَبَا الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ، کَانُوْا یَجْعَلُوْنَ لَہٗ عَلَیْہَا الرَّجْعَۃَ ، حَتّٰی تَغْتَسِلَ مِنَ الْحَیْضَۃِ الثَّالِثَۃِ .
٤٤١٢: مکحول کہتے ہیں کہ میں مدینہ حاضر ہوا مجھے سلیمان بن یسار نے بتلایا کہ زید بن ثابت (رض) کہا کرتے تھے کہ اگر مرد نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور اس نے اپنے تیسرے حیض کے خون کا ایک قطرہ بھی دیکھ لیا تو اس کو رجعت کا حق حاصل نہ رہا۔ سلیمان کہتے ہیں کہ میں نے اس سلسلہ میں مدینہ منورہ میں دریافت کیا تو مجھے یہ بات پہنچی کہ عمر بن خطاب معاذ بن جبل اور ابوالدرداء (رض) اس مرد کو رجوع کا حق اس وقت تک دیتے ہیں یہاں تک کہ وہ تیسرے حیض کے غسل سے فارغ ہوجائے۔

4413

۴۴۱۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یُوْنُسُ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ قَبِیْصَۃُ بْنُ أَبِیْ ذُؤَیْبٍ أَنَّہٗ سَمِعَ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ یَقُوْلُ الطَّلَاقُ اِلَی الرَّجُلِ ، وَالْعِدَّۃُ اِلَی الْمَرْأَۃِ ، اِنْ کَانَ الرَّجُلُ حُرًّا ، وَکَانَتِ الْمَرْأَۃُ أَمَۃً ، فَثَلَاثُ تَطْلِیْقَاتٍ ، وَالْعِدَّۃُ : عِدَّۃُ الْأَمَۃِ حَیْضَتَانِ وَاِنْ کَانَ عَبْدًا ، وَامْرَأَتُہٗ حُرَّۃً ، طَلَّقَ طَلَاقَ الْعَبْدِ تَطْلِیْقَتَیْنِ ، وَاعْتَدَّتْ عِدَّۃَ الْحُرَّۃِ ثَلَاثَ حِیَضٍ .فَلَمَّا جَائَ ہَذَا الِاخْتِلَافُ عَنْہُمْ ، ثَبَتَ أَنَّہٗ لَا یُحْتَجُّ فِیْ ذٰلِکَ بِقَوْلِ أَحَدٍ مِنْہُمْ ، لِأَنَّہٗ مَتَی احْتَجَّ مُحْتَجٌّ فِیْ ذٰلِکَ بِقَوْلِ بَعْضِہِمْ ، احْتَجَّ مُخَالِفٌ عَلَیْہِ بِقَوْلٍ مِثْلِہٖ ، فَارْتَفَعَ ذٰلِکَ کُلُّہُ أَنْ یَکُوْنَ فِیْہِ حُجَّۃٌ لِأَحَدِ الْفَرِیْقَیْنِ عَلَی الْفَرِیْقِ الْآخَرِ .وَکَانَ مِنْ حُجَّۃِ مَنْ جَعَلَ الْأَقْرَائَ الْحَیْضَ عَلٰی مُخَالِفِہِ أَنْ قَالَ : فَاِذَا کَانَتِ الْأَقْرَائُ الْأَطْہَارَ ، فَاِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ وَہِیَ طَاہِرَۃٌ، فَحَاضَتْ بَعْدَ ذٰلِکَ بِسَاعَۃٍ ، فَحُسِبَ ذٰلِکَ لَہَا قُرْء ٌ مَعَ قُرْأَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ ، کَانَتْ عِدَّتُہَا قُرْأَیْنِ وَبَعْضَ قُرْئٍ ، وَاِنَّمَا قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ثَلَاثَۃَ قُرُوْئٍ فَکَانَ مِنْ حُجَّۃِ مَنْ ذَہَبَ اِلٰی أَنَّ الْأَقْرَائَ الْأَطْہَارُ فِیْ ذٰلِکَ أَنْ قَالَ فَقَدْ قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ الْحَجُّ أَشْہُرٌ مَعْلُوْمَاتٌ فَکَانَ ذٰلِکَ عَلَی شَہْرَیْنِ وَبَعْضِ شَہْرٍ ، فَکَذٰلِکَ جَعَلْنَا الْأَقْرَائَ الثَّلَاثَۃَ عَلٰی قُرْأَیْنِ وَبَعْضِ قُرْئٍ . فَکَانَ مِنْ حُجَّتِنَا عَلَیْہِمْ فِیْ ذٰلِکَ أَنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ فِی الْأَقْرَائِ ثَلَاثَۃَ قُرُوْئٍ ، وَلَمْ یَقُلْ فِی الْحَجِّ ثَلَاثَۃُ أَشْہُرٍ ، وَاِنْ قَالَ فِیْ ذٰلِکَ ثَلَاثَۃُ أَشْہُرٍ فَأَجْمَعُوْا أَنَّ ذٰلِکَ عَلَی شَہْرَیْنِ وَبَعْضِ شَہْرٍ ، ثَبَتَ بِذٰلِکَ مَا قَالَ الْمُخَالِفُ لَنَا ، وَلٰـکِنَّہٗ اِنَّمَا قَالَ أَشْہُرٌ ، وَلَمْ یَقُلْ ثَلَاثَۃُ .فَأَمَّا مَا حَصَرَہٗ بِالثَّلَاثَۃِ ، فَقَدْ حَصَرَہٗ بِعَدَدٍ مَعْلُوْمٍ ، فَلَا یَکُوْنُ أَقَلَّ مِنْ ذٰلِکَ الْعَدَدِ ، کَمَا أَنَّہٗ لَمَّا قَالَ وَاللَّائِیْ یَئِسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِسَائِکُمْ اِنْ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلَاثَۃُ أَشْہُرٍ وَاللَّائِی لَمْ یَحِضْنَ .فَحَصَرَ ذٰلِکَ بِالْعَدَدِ ، فَلَمْ یَکُنْ ذٰلِکَ عَلٰی أَقَلَّ مِنْ ذٰلِکَ الْعَدَدِ ، فَکَذٰلِکَ لَمَّا حَصَرَ الْأَقْرَائَ بِالْعَدَدِ ، فَقَالَ ثَلَاثَۃَ قُرُوْئٍ فَلَمْ یَکُنْ ذٰلِکَ عَلٰی أَقَلَّ مِنْ ذٰلِکَ الْعَدَدِ .وَکَانَ مِنْ حُجَّۃِ مَنْ ذَہَبَ اِلٰی أَنَّ الْأَقْرَائَ الْأَطْہَارُ أَیْضًا أَنْ قَالَ : لَمَّا کَانَتِ الْہَائُ تَثْبُتُ فِیْ عَدَدِ الْمُذَکَّرِ فَیُقَالُ ثَلَاثَۃُ رِجَالٍ وَتَنْتَفِیْ مِنْ عَدَدِ الْمُؤَنَّثِ ، فَیُقَالُ ثَلَاثُ نِسْوَۃٍ فَقَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی ثَلَاثَۃَ قُرُوْئٍ فَأَثْبَتَ الْہَائَ ، ثَبَتَ أَنَّہٗ أَرَادَ بِذٰلِکَ مُذَکَّرًا ، وَہُوَ الطُّہْرُ لَا الْحَیْضُ .فَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ عَلَیْہِمْ فِیْ ذٰلِکَ أَنَّ الشَّیْئَ اِذَا کَانَ لَہُ اسْمَانِ ، أَحَدُہُمَا مُذَکَّرٌ وَالْآخَرُ مُؤَنَّثٌ ، فَاِنْ جُمِعَ بِالْمُذَکَّرِ أُثْبِتَتِ الْہَائُ ، وَاِنْ جُمِعَ بِالْمُؤَنَّثِ أُسْقِطَتِ الْہَائُ .مِنْ ذٰلِکَ أَنَّک تَقُوْلُ ہَذَا ثَوْبٌ ، وَہٰذِہِ مِلْحَفَۃٌ فَاِنْ جَمَعْتُ بِالثَّوْبِ قُلْت ثَلَاثَۃُ أَثْوَابٍ وَاِنْ جَمَعْتُ بِالْمِلْحَفَۃِ قُلْت ثَلَاثُ مَلَاحِفَ وَکَذٰلِکَ ہٰذِہِ دَارٌ ، وَہٰذَا مَنْزِلٌ لِشَیْئٍ وَاحِدٍ .فَکَانَ الشَّیْئُ قَدْ یَکُوْنُ وَاحِدًا یُسَمَّی بِاسْمَیْنِ مُخْتَلِفَیْنِ أَحَدُہُمَا مُذَکَّرٌ ، وَالْآخَرُ مُؤَنَّثٌ فَاِذَا جُمِعَ بِالْمُذَکَّرِ ، فَعَلَ فِیْہِ کَمَا یَفْعَلُ فِیْ جَمْعِ الْمُذَکَّرِ فَأُثْبِتَتِ الْہَائُ ، وَاِنْ جُمِعَ بِالْمُؤَنَّثِ ، فُعِلَ فِیْہِ کَمَا یُفْعَلُ فِیْ جَمْعِ الْمُؤَنَّثِ ، فَأُسْقِطَتِ الْہَائُ .فَکَذٰلِکَ الْحَیْضَۃُ وَالْقُرْئُ ، ہُمَا اسْمَانِ بِمَعْنًی وَاحِدٍ ، وَہُوَ الْحَیْضَۃُ فَاِنْ جُمِعَ بِالْحَیْضَۃِ ، سَقَطَتِ الْہَائُ ، فَقِیْلَ : ثَلَاثُ حِیَضٍ ، وَاِنْ جُمِعَ بِالْقُرْئِ ، ثَبَتَتِ الْہَائُ فَقِیْلَ ثَلَاثَۃَ قُرُوْئٍ وَذٰلِکَ کُلُّہٗ، اسْمَانِ لِشَیْئٍ وَاحِدٍ ، فَانْتَفَی بِذٰلِکَ مَا ذَکَرْنَا مِمَّا احْتَجَّ بِہٖ الْمُخَالِفُ لَنَا .وَأَمَّا وَجْہُ ہٰذَا الْبَابِ مِنْ طَرِیْقِ النَّظَرِ ، فَاِنَّا قَدْ رَأَیْنَا الْأَمَۃَ جُعِلَ عَلَیْہَا فِی الْعِدَّۃِ ، نِصْفُ مَا جُعِلَ عَلَی الْحُرَّۃِ .فَکَانَتِ الْأَمَۃُ اِذَا کَانَتْ مِمَّنْ لَا تَحِیْضُ ، کَانَ عَلَیْہَا نِصْفُ عِدَّۃِ الْحُرَّۃِ ، اِذَا کَانَتْ مِمَّنْ لَا تَحِیْضُ ، وَذٰلِکَ شَہْرٌ وَنِصْفٌ فَاِذَا کَانَتْ مِمَّنْ تَحِیْضُ جُعِلَ عَلَیْہَا - بِاتِّفَاقِہِمْ - حَیْضَتَانِ ، وَأُرِیْدَ بِذٰلِکَ نِصْفُ مَا عَلَی الْحُرَّۃِ ؛ وَلِہَذَا قَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ : بِحَضْرَۃِ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَوْ قَدِرْتُ أَنْ أَجْعَلَہَا حَیْضَۃً وَنِصْفًا ، لَفَعَلْت .فَلَمَّا کَانَ مَا عَلَی ہٰذِہِ الْأَمَۃِ ہُوَ الْحَیْضَ لَا الْأَطْہَارَ ، وَذٰلِکَ نِصْفُ مَا عَلَی الْحُرَّۃِ ، ثَبَتَ أَنَّ مَا عَلَی الْحُرَّۃِ أَیْضًا ، ہُوَ مِنْ جِنْسِ مَا عَلَی الْأَمَۃِ ، وَہُوَ الْحَیْضُ لَا الْأَطْہَارُ .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ قَوْلُ الَّذِیْنَ ذَہَبُوْا فِی الْقُرْئِ اِلٰی أَنَّہَا الْحَیْضُ ، وَانْتَفَی قَوْلُ مُخَالِفِہِمْ ، وَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ عِدَّۃِ الْأَمَۃِ ،
٤٤١٣: قبیصہ بن ابی ذؤیب نے بتلایا کہ میں نے زید بن ثابت (رض) کو فرماتے سنا طلاق کا اعتبار مرد کے لحاظ سے ہوگا اور عدت کا اعتبار عورت کے لحاظ سے ہوگا اگر مرد آزاد ہے اور عورت لونڈی ہے تو وہ تین طلاق سے مغلظہ ہوگی اور لونڈی کی عدت دو حیض ہے (تو دو حیض کے بعد وہ فارغ ہوجائے گی) اور اگر خاوند غلام ہے اور اس کی بیوی آزاد ہے تو وہ دو طلاق سے مغلظہ ہوجائے گی اور عدت آزاد عورتوں کی طرح تین حیض گزارے گی۔ جب صحابہ کرام (رض) سے یہ مختلف روایات منقول ہیں اگر کوئی فریق ایک صحابی کے قول سے دلیل پکڑ لے گا تو دوسرا ان کے دوسرے قول سے دلیل دے گا۔ اس سے دونوں قول مرتفع ہوجائیں گے اور فریقین میں سے کسی کے پاس دوسرے فریق کے خلاف حجت نہ رہے گی۔ مثلاً فریق اوّل کی یہ دلیل کہ اقراء سے مراد حیض ہے کیونکہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طہر میں طلاق دی پھر تھوڑی دیر بعد اس کو حیض آگیا تو یہ حیض اور دو اور حیض سے اس کی عدت پوری ہوجائے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ثلاثۃ قروء جبکہ طہر سے عدت شمار کرنے میں تین کا عدد پورا نہیں ہوتا کیونکہ طلاق والا طہر شمار کریں تب بھی کم رہے اور شمار نہ کریں تو زیادہ ہونے کی وجہ سے تین نہ بنے۔ جبکہ آیت میں ثلاثہ کا لفظ ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عدت طہر سے شمار ہوگی نہ حیض سے پورے نہ بھی ہوں تب بھی شرعی اطلاق میں ثلاثہ کا اطلاق اس طرح ہوتا رہتا ہے کہ تین سے کم پر بھی بولا جاتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا :” الحج اشہر معلومات “ اور یہ اطلاق جمع کے مطابق تین ماہ ہونے چاہئیں حالانکہ وہ دو ماہ اور تیسرے ماہ کا بعض حصہ ہے۔ اسی طرح ہم نے قروء کو دو حیض اور تیسرے کا اکثر حصہ پر تین کا لفظ بول دیا۔ اللہ تعالیٰ نے اقراء میں تو خاص تین کا لفظ استعمال فرمایا جبکہ حج میں ثلاثہ اشہر نہیں فرمایا۔ اگر ثلاثہ اشہر فرمایا جاتا تو پھر بالاتفاق معنی دو ماہ اور تیسرے کا کچھ حصہ بن جاتا۔ مگر یہاں تو صرف جمع بولا گیا جس میں احتمال معنی سے یہ مراد لی گئی۔ مگر یہاں تین کے عدد میں محصور کرنا اس پر دلالت کرتا ہے کہ اس سے معلوم عدد مراد ہے جو کہ تین سے کم نہ ہو۔ جیسا کہ اس آیت میں فرمایا :{ وَالّٰئِٓیْ یَپسْنَ مِنَ الْمَحِیْضِ مِنْ نِّسَآپکُمْ اِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُہُنَّ ثَلٰثَۃُ اَشْہُرٍ وَّالّٰئِٓیْ لَمْ یَحِضْنَ ١}(الطلاق : ٤) تو آئسہ اور نابالغہ کی عدت کو تین ماہ میں محصور کیا گیا جس میں کمی نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح ثلاثۃ قروء میں تین سے کم پر اطلاق درست نہ ہوگا اور معدود مونث ہو تو عدد میں ھاؔ نہ آئے گی۔ مثلاً : ثلاث نسوۃٍ ۔ ثلاثہ میں ہا موجود ہو تو اس کی تمیز مذکر آئے گی مثلاً ثلاثہ یسوۃ۔ اب آیت پر غور کرنے سے معلوم ہوا کہ ثلاثۃ قروء ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ قروء کا لفظ مذکر ہے اور اس کے معانی میں سے طہر کا معنی ظاہراً اور معناً اس کے موافق ہے کیونکہ حیض کا لفظ مونث ہے۔ پس طہر مراد ہے اور اس سے عدت شمار ہوگی۔ اس سلسلہ میں ان کے خلاف دلیل یہ ہے کہ جب کسی چیز کے دو نام ہوں جن میں ایک مذکر اور دوسرا مونث ہو۔ اگر لفظ مذکر سے جمع بنائیں تو ہا کو سلامت رکھیں گے اور مونث سے جمع کی صورت میں ہا ساقط ہوگی۔ مثلا ” ہذا ثوب ہذہ ملحفۃ “ اگر ثوب کو جمع پڑھیں تو ثلاثۃ اثواب کہیں گے اور ملحفہ کو جمع بنائیں تو ثلاث ملحفات کہیں گے۔ اسی طرح لفظ دار ‘ منزل۔ ہذہ دار ‘ ہذا منزل ایک چیز پر بولے جاتے ہیں۔ پس ایک چیز کے بعض اوقات دو نام ہوتے ہیں اور وہ تذکیر و تانیث کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ مذکر کی جمع مذکر کے مطابق اور مونث کی جمع اس کے مطابق لائیں گے۔ مثلاً ہا کو ساقط کردیں گے۔ بالکل اسی طرح حیض وقروء کا لفظ ہے کہ یہ دو اسماء ہیں معنی تو ایک ہے مگر ان کی جمع مختلف ہیں اور وہ اختلاف لفظ کی وجہ سے ہے مثلاً ثلاث حیض ‘ ثلاثۃ قرؤ۔ تو اس استعمال سے ثابت ہوا ہر مفرد اپنی جمع رکھتا ہے اس کے معنی کی جمع سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ اس سے ہمارے مخالف کے دلائل کا جواب ہوگیا۔ البتہ بطور نظر اس بات کی صورت یہ بنے گی کہ ہم نے غور کیا کہ لونڈی کی عدت آزاد عورت کی عدت کے مقابلے میں آدھی مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ لونڈی ان عورتوں میں سے ہو جن کو حیض آتا ہے۔ تو اس کی عدت اس آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے جس کو حیض نہیں آتا اور یہ ڈیڑھ ماہ ہے اور اگر اس کو حیض آتا ہو تو بالاتفاق اس لونڈی کی عدت دو حیض ہے اور اس سے مراد آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے۔ اسی وجہ سے حضرت عمر (رض) نے صحابہ کرام کی موجودگی میں فرمایا کہ اگر میں اس کو ڈیڑھ حیض کرنے پر قادر ہوتا تو ڈیڑھ حیض کردیتا (مگر یہ قدرت الٰہی کا مسئلہ ہے) ۔ پس جب لونڈی کی عدت حیض سے شمار ہوئی طہر سے نہیں اور یہ عدت آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے۔ تو اس سے ثابت ہوگیا کہ آزاد عورت کی عدت لونڈی کی عدت کی ہم جنس ہوگی اور وہ حیض ہے طہر نہیں۔ پس اس سے فریق اوّل کا قول ثابت ہوگیا جو کہ حیض سے عدت کو شمار کرتے ہیں اور مخالف کے قول کی نفی ہوگئی اور یہ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔
منصفانہ قول : جب صحابہ کرام (رض) سے یہ مختلف روایات منقول ہیں اگر کوئی فریق ایک صحابی کے قول سے دلیل پکڑ لے گا تو دوسرا ان کے دوسرے قول سے دلیل دے گا۔ اس سے دونوں قول مرتفع ہوجائیں گے اور فریقین میں سے کسی کے پاس دوسرے فریق کے خلاف حجت نہ رہے گی۔ مثلاً فریق اوّل کی یہ دلیل۔
فریق اوّل کی دلیل : کہ اقراء سے مراد حیض ہے کیونکہ اگر ایک آدمی نے اپنی بیوی کو طہر میں طلاق دی پھر تھوڑی دیر بعد اس کو حیض آگیا تو یہ حیض اور دو اور حیض سے اس کی عدت پوری ہوجائے گی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ثلاثۃ قروء جبکہ طہر سے عدت شمار کرنے میں تین کا عدد پورا نہیں ہوتا کیونکہ طلاق والا طہر شمار کریں تب بھی کم رہے اور شمار نہ کریں تو زیادہ ہونے کی وجہ سے تین نہ بنے۔ جبکہ آیت میں ثلاثہ کا لفظ ہے۔
فریق ثانی کی دلیل : وہ کہتے ہیں کہ عدت طہر سے شمار ہوگی نہ حیض سے پورے نہ بھی شرعی اطلاق میں ثلاثہ کا اطلاق اس طرح ہوتا رہتا ہے کہ تین سے کم پر بھی بولا جاتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا : الحج اشہر معلومات “ اور یہ اطلاق جمع کے مطابق تین ماہ ہونے چاہئیں حالانکہ وہ دو ماہ اور تیسرے ماہ کا بعض حصہ ہے۔ اسی طرح ہم قروء کو دو حیض اور تیسرے کے اکثر پر تین کا لفظ بول دیا۔
جواب اللہ تعالیٰ نے اقراء میں تو خاص تین کا لفظ استعمال فرمایا جبکہ حج میں ثلاثہ اشہر نہیں فرمایا۔ اگر ثلاثہ اشہر فرمایا جاتا تو پھر بالاتفاق معنی دو ماہ اور تیسرے کا کچھ حصہ بن جاتا۔ مگر یہاں تو صرف جمع بولا گیا جس میں احتمال معنی سے یہ مراد لی گئی۔ مگر یہاں تین کے عدد میں محصور کرنا اس پر دلالت کرتا ہے کہ اس سے معلوم عدد مراد ہے جو کہ تین سے کم نہ ہو۔ جیسا کہ اس آیت میں فرمایا۔ ” واللآئی یئسن من المحیض من نساء کم ان ارتبتم فعدتہن ثلاثۃ اشہر واللآئی لم یحضن “ (الطلاق ٤) تو آئسہ اور نابالغہ کی عدت کو تین ماہ میں محصور کیا گیا جس میں کمی نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح ثلاثۃ قروء میں تین سے کم پر اطلاق درست نہ ہوگا۔
فریق ثانی کی دوسری دلیل : ثلاثہ میں ہا موجود ہو تو اس کی تمیز مذکر آئے گی مثلاً ثلاثہ رجال اور معدود مونث ہو تو عدد میں ھا نہ آئے گی مثلاً تلاث نسوۃٍ اب آیت پر غور کرنے سے معلوم ہوا کہ ثلاثۃ قروء ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ قروء کا لفظ مذکر ہے اور اس کے معانی میں سے طہر کا معنی ظاہراً اور معناً اس کے موافق ہے کیونکہ حیض کا لفظ مونث ہے۔ پس طہر مراد ہے اور اس سے عدت شمار ہوگی۔
الجواب من الفریق الاوّل : جب کسی چیز کے دو نام ہوں جن میں ایک مذکر اور دوسرا مونث ہو۔ اگر لفظ مذکر سے جمع بنائیں تو ہا کو سلامت رکھیں گے اور مونث سے جمع کی صورت میں ہا ساقط ہوگی۔ مثلا ” ہذا ثوب ہذہ ملحفۃ “ اگر ثوب کو جمع پڑھیں تو ثلاثۃ اثواب کہیں گے اور ملحفہ کو جمع بنائیں تو ثلاث ملحفات کہیں گے۔ اسی طرح لفظ دار ‘ منزل۔ ہذہ دار ‘ ہذا منزل ایک چیز پر بولے جاتے ہیں۔ پس ایک چیز کے بعض اوقات دو نام ہوتے ہیں اور وہ تذکیر و تانیث کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔ مذکر کی جمع مذکر کے مطابق اور مونث کی جمع اس کے مطابق لائیں گے۔ مثلاً ہا کو ساقط کردیں گے۔ بالکل اسی طرح حیض وقروء کا لفظ ہے کہ یہ دو اسماء ہیں معنی تو ایک ہے مگر ان کی جمع جموع یا مختلف ہیں اور وہ اختلاف لفظ کی وجہ سے ہے مثلاً ثلاث حیض ‘ ثلاثۃ قرؤ۔ تو اس استعمال سے ثابت ہوا کہ ہر مفرد اپنی جمع رکھتا ہے اس کے معنی کی جمع سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
فریق ثانی کی طرف سے ابھرنے والے استدلالات کے جواب ذکر کردیئے گئے۔ اب نظری دلیل پیش کی جاتی ہے۔
نظر طحاوی (رح) :
ہم نے غور کیا کہ لونڈی کی عدت آزاد عورت کی عدت کے مقابلے میں آدھی مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ لونڈی ان عورتوں میں سے ہو جن کو حیض آتا ہے۔ تو اس کی عدت اس آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے جس کو حیض نہیں آتا اور یہ ڈیڑھ ماہ ہے اور اگر اس کو حیض آتا ہو تو بالاتفاق اس لونڈی کی عدت دو حیض ہے اور اس سے مراد آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے۔ اسی وجہ سے حضرت عمر (رض) نے صحابہ کرام کی موجودگی میں فرمایا کہ اگر میں اس کو ڈیڑھ حیض کرنے پر قادر ہوتا تو ڈیڑھ حیض کردیتا (مگر یہ قدرت الٰہی کا مسئلہ ہے)
پس جب لونڈی کی عدت حیض سے شمار ہوئی طہر سے نہیں اور یہ عدت آزاد عورت کی عدت کا نصف ہے۔ تو اس سے ثابت ہوگیا کہ آزاد عورت کی عدت لونڈی کی عدت کی ہم جنس ہوگی اور وہ حیض ہے طہر نہیں۔
پس اس سے فریق اوّل کا قول ثابت ہوگیا جو کہ حیض سے عدت کو شمار کرتے ہیں اور مخالف کے قول کی نفی ہوگئی اور یہ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔

4414

۴۴۱۴: مَا حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُظَاہِرِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَعْتَدُّ الْأَمَۃُ حَیْضَتَیْنِ ، وَتَطْلُقُ تَطْلِیْقَتَیْنِ .فَدَلَّ ذٰلِکَ أَیْضًا عَلٰی مَا ذَکَرْنَا .
٤٤١٤: مظاہر بن اسلم نے قاسم سے انھوں نے عائشہ (رض) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا لونڈی دو حیض سے عدت گزارے گی اور اس کو دو طلاقیں دی جائیں گی یعنی جن سے اس کو طلاق مغلظہ ہوجائے گی۔ اس روایت نے قروء کا مفہوم حیض لینے کی تائید کردی دوسری سند سے یہ روایت ملاحظہ ہو۔
تخریج : یہ روایت طلاق الامۃ تطلیقتان و عدتہا حیضتان کے الفاظ سے ابو داؤد فی الطلاق باب ٦‘ ترمذی فی الطلاق باب ٧‘ ابن ماجہ فی الطلاق باب ٣٠‘ دارمی فی الطلاق باب ١٧‘ ١٨‘ مالک فی الطلاق ٦٩؍٩١‘ مسند احمد ٦؍١١٧۔

4415

۴۴۱۵: وَقَدْ حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَ : ثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مَسْعُوْدٍ الْجَحْدَرِیُّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ شَبِیْبٍ الْمُسْلِیِّ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عِیْسٰی ، عَنْ عَطِیَّۃَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِثْلَہٗ فَدَلَّ ذٰلِکَ أَیْضًا عَلٰی مَا ذَکَرْنَا ، وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقِ.
٤٤١٥: عبداللہ بن عیسیٰ نے عطیہ سے انھوں نے ابن عمر (رض) سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔
تشریح یہ روایت بھی اس مفہوم کی مزید تائید کرتی ہے۔ وب اللہ التوفیق۔
نوٹ : اس باب میں امام طحاوی (رح) نے اپنے مزاج کے خلاف امام صاحب کا قول پہلے ذکر کیا مگر دلائل سے اسی قول کو ترجیح دی اور سوالات کے جوابات دے کر مسئلہ مبرہن کردیا۔ آخر میں اپنے مفہوم کی تائید دو مرفوع روایات سے کردی۔ جو کہ سونے پر سہاگہ ہے اور خصوصاً آخری روایت ابن عمر (رض) ہی سے پیش کی۔

4416

۴۴۱۶: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْأَنْصَارِیُّ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : ثَنَا مُغِیْرَۃُ ، وَحُصَیْنٌ ، وَأَشْعَثُ ، وَاِسْمَاعِیْلُ بْنُ أَبِیْ خَالِدٍ ، وَدَاوٗدَ ، وَیَسَارٌ وَمُجَالِدٌ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : دَخَلْتُ عَلٰی فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ بِالْمَدِیْنَۃِ ، فَسَأَلْتُہَا عَنْ قَضَائِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَیْہَا .قَالَتْ : طَلَّقَنِی زَوْجِی أَلْبَتَّۃَ فَخَاصَمْتہ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃِ ، فَلَمْ یَجْعَلْ لِیْ سُکْنٰی وَلَا نَفَقَۃً وَأَمَرَنِیْ أَنْ أَعْتَدَّ فِیْ بَیْتِ ابْنِ مَکْتُوْمٍ .وَقَالَ مُجَالِدٌ فِیْ حَدِیْثِہِ : یَا اِبْنَۃَ قَیْسٍ اِنَّمَا النَّفَقَۃُ وَالسُّکْنٰی عَلَی مَنْ کَانَ لَہُ الرَّجْعَۃُ .
٤٤١٦: امام شعبی کہتے ہیں کہ میں فاطمہ بنت قیس کی خدمت میں مدینہ منورہ حاضر ہوا اور میں نے ان سے اس فیصلے کے متعلق دریافت کیا جو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے متعلق کیا تھا۔ وہ کہنے لگیں میرے خاوند نے مجھے طلاق بائنہ دے دی میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اپنا قضیہ پیش کیا تاکہ سکنی اور نفقہ حاصل ہو۔ مگر آپ نے میرے لیے نفقہ و سکنی کسی کا بھی فیصلہ نہ فرمایا اور مجھے حکم دیا کہ میں ابن ام مکتوم (رض) کے مکان پر اپنی عدت کے ایام پورے کروں۔ مجالد کی روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں۔ اے قیس کی بیٹی نفقہ اور سکنیٰ تو اس عورت کے لیے ہے جس کے متعلق خاوند کو رجوع کا اختیار ہو۔
لغات : وہ عورت جس کو طلاق بائنہ ملے اس کے لیے نفقہ و سکنی میں اختلاف ہے فریق اوّل جس کو امام احمد ‘ شعبی ‘ عکرمہ ‘ عطاء ‘ حسن (رح) نے اختیار کیا کہ اس کا نفقہ و سکنی ساقط ہے۔
فریق ثانی طلاق کی جو قسم بھی ہو نفقہ و سکنیٰ ساقط نہ ہوگا۔ امام ابوحنیفہ ‘ مالک ‘ شافعی ‘ شریح و نخعی (رح) اور تابعین کی کثیر تعداد نے اس کو اختیار کیا ہے۔ اس میں حاملہ و غیر حاملہ کی بھی قید نہیں ہے۔
فریق اوّل کا مؤقف : جس عورت کو طلاق بائنہ ہوجائے اس کے لیے نفقہ و سکنی ساقط ہوجاتا ہے نفقہ و سکنی اس عورت کے لیے ہے جس کو طلاق رجعی دی جائے۔ دلیل یہ روایات فاطمہ بنت قیس ہیں۔
تخریج : مسلم فی الطلاق ٤٢‘ نسائی فی الطلاق باب ٧٠‘؍٧٢‘ ترمذی فی الطلاق باب ٥‘ والنکاح باب ٣٨‘ مسند احمد ٦‘ ٤١٣؍٤١٦۔

4417

۴۴۱۷: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ مَیْمُوْنٍ ، قَالَ : ثَنَا الْوَلِیْدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِیِّ عَنْ یَحْیَی قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبُوْ سَلْمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِیْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ قَیْسٍ أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ الْمَخْزُوْمِیَّ طَلَّقَہَا ثَلَاثًا ، فَأَمَرَ لَہَا بِنَفَقَۃٍ ، فَاسْتَقَلَّتْہَا ، وَکَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَعَثَہُ نَحْوَ الْیَمَنِ .فَانْطَلَقَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیْدِ فِیْ نَفَرٍ مِنْ بَنِیْ مَخْزُوْمٍ اِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ فِیْ بَیْتِ مَیْمُوْنَۃَ ، فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَ فَاطِمَۃَ ثَلَاثًا ، فَہَلْ لَہَا نَفَقَۃٌ ؟ فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : لَیْسَ لَہَا نَفَقَۃٌ وَلَا سُکْنٰی وَأَرْسَلَ اِلَیْہَا أَنْ تَنْتَقِلَ اِلَی أُمِّ شَرِیْکٍ ثُمَّ أَرْسَلَ اِلَیْہَا أَنَّ أُمَّ شَرِیْکٍ یَأْتِیہَا الْمُہَاجِرُوْنَ الْأَوَّلُوْنَ ، فَانْتَقِلِیْ اِلَی ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ ، فَاِنَّک اِذَا وَضَعْت خِمَارَک لَمْ یَرَک
٤٤١٧: ابو سلمہ کہتے ہیں کہ مجھے فاطمہ بنت قیس (رض) نے بیان کیا کہ ابو عمرو بن حفص مخزومی نے مجھے تین طلاق دے دیں تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے لیے نفقہ کا حکم فرمایا۔ میں نے اس نفقہ کی مقدار کو قلیل قرار دیا اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے خاوند کو یمن بھیج رکھا تھا۔ چنانچہ خالد بن ولید (رض) بنی مخزوم کا ایک نمائندہ وفد لے کر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ اس وقت آپ حضرت میمونہ (رض) کے مکان پر تشریف فرما تھے۔ خالد نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کہ ابو عمرو بن حفص نے فاطمہ کو طلاق ثلاثہ دے دی ہیں کیا اس کو نفقہ دیا جائے گا۔ تو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ۔ اس کو نہ نفقہ ملے گا اور نہ سکنیٰ ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ کی طرف پیغام بھیجا کہ ام شریک کے مکان میں منتقل ہوجاؤ۔ پھر اس کی طرف دوبارہ پیغام بھیجا کہ ام شریک کے مکان پر تو مہاجرین اولین آتے جاتے ہیں۔ پس تم ابن ام مکتوم (رض) کے مکان میں منتقل ہوجاؤ۔ کیونکہ اگر کسی وقت تم اپنا دوپٹہ گھر میں اتار بھی لو گی تو وہ نابینا ہونے کی وجہ سے تمہیں نہ دیکھ سکیں گے۔
تخریج : مسلم فی الطلاق ٤٤‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٣٩‘ نسائی فی النکاح باب ٢١‘ والطلاق باب ٧‘ مسند احمد ٦‘ ٤١٢؍٤١٤۔

4418

۴۴۱۸: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ ، قَالَ : ثَنَا الْأَوْزَاعِیُّ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٤١٨: بشر بن بکر نے اوزاعی سے پھر انھوں نے اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے۔

4419

۴۴۱۹: حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : قُرِئَ عَلَی شُعَیْبٍ اللَّیْثِ أَخْبَرَک أَبُوْک عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِیْ أَنَسٍ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، أَنَّہٗ قَالَ : سَأَلْتُ فَاطِمَۃَ بِنْتَ قَیْسٍ ، فَأَخْبَرَتْنِیْ أَنَّ زَوْجَہَا الْمَخْزُوْمِیَّ طَلَّقَہَا ، وَأَنَّہٗ أَبَی أَنْ یُنْفِقَ عَلَیْہَا ، فَجَائَ تْ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْہٗ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا نَفَقَۃَ لَکَ، انْتَقِلِیْ اِلَی ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ ، فَکُوْنِیْ عِنْدَہٗ، فَاِنَّہٗ رَجُلٌ أَعْمَیْ تَضَعِیْنَ ثِیَابَک عِنْدَہُ
٤٤١٩: ابو سلمہ نے بیان کیا کہ میں نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے سوال کیا انھوں نے مجھے بتلایا کہ میرے مخزومی خاوند نے مجھے طلاق دے دی اور اس نے خرچہ دینے سے انکار کردیا تو فاطمہ (رض) جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور اس معاملے کی اطلاع دی تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تمہیں نفقہ نہ ملے گا تم ابن ام مکتوم (رض) کے مکان میں منتقل ہوجاؤ اور وہیں رہو۔ وہ نابینا ہے تم ان کے ہوتے ہوئے اضافی کپڑے اتار سکو گی۔
تخریج : مسلم فی الطلاق ٣٧۔

4420

۴۴۲۰: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٤٢٠: عمرو بن خالد نے لیث سے پھر انھوں نے اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے۔

4421

۴۴۲۱: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُکَیْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ الْمَکِّیِّ أَنَّہٗ سَأَلَ عَبْدَ الْحَمِیْدِ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ عَمْرِو بْنِ الْحَفْصِ ، عَنْ طَلَاقِ جَدِّہِ أَبِیْ عُمَرَ ، وَفَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ .فَقَالَ لَہُ عَبْدُ الْحَمِیْدِ ، طَلَّقَہَا أَلْبَتَّۃَ ثُمَّ خَرَجَ اِلَی الْیَمَنِ ، وَوَکَّلَ عَیَّاشَ بْنَ أَبِیْ رَبِیْعَۃَ ، فَأَرْسَلَ اِلَیْہَا عَیَّاشٌ بِبَعْضِ النَّفَقَۃِ فَسَخِطَتْہَا .فَقَالَ لَہَا عَیَّاشٌ : مَالَک عَلَیْنَا مِنْ نَفَقَۃٍ ، وَلَا مَسْکَنٍ ، فَہٰذَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَلِیْہِ، فَسَأَلَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَمَّا قَالَ ، فَقَالَ : لَیْسَ لَک نَفَقَۃٌ وَلَا مَسْکَنٌ ، وَلٰـکِنْ مَتَاعٌ بِالْمَعْرُوْفِ ، اُخْرُجِیْ عَنْہُمْ .فَقَالَتْ : أَأَخْرُجُ اِلَیْ بَیْتِ أُمِّ شَرِیْکٍ ؟ فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اِنَّ بَیْتَہَا یُوْطَأُ انْتَقِلِیْ اِلَیْ بَیْتِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ الْأَعْمٰی ، فَہُوَ أَوْلٰی .
٤٤٢١: ابوالزبیر مکی کہتے ہیں کہ میں نے عبدالحمید بن عبداللہ بن ابی عمرو بن حفص سے ابو عمرو کی طلاق کے متعلق دریافت کیا جو کہ انھوں نے فاطمہ بنت قیس کو دی تھی۔
تو عبدالحمید کہنے لگے انھوں نے طلاق بائنہ دی اور پھر ابو عمرو یمن چلے گئے اور انھوں نے وہاں سے عیاش بن ابی ربیعہ کو وکیل بنایا تو عیاش (رض) نے تھوڑا سا نفقہ اس کی طرف بھیجا اس پر وہ نالاں ہوئیں۔ عیاش کہنے لگے۔ ہمارے ذمہ تمہارا کوئی نفقہ نہیں اور نہ رہائش ہمارے ذمہ ہے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف رکھتے ہیں ان سے دریافت کرلو۔ چنانچہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا جو عیاش نے کہا تھا تو آپ نے فرمایا۔ تمہارے لیے نفقہ و رہائش نہیں ہے لیکن دستور کے مطابق کھانا پینا ہے تم ان کے ہاں سے نکل جاؤ۔ فاطمہ کہنے لگی کیا میں ام شریک کے مکان پر چلی جاؤں ؟ آپ نے فرمایا اس کا گھر تو آنے جانے کی جگہ ہے۔ تم عبداللہ بن امّ مکتوم نابینا کے مکان میں منتقل ہوجاؤ وہ جگہ بہتر ہے۔
تخریج : مسلم فی الطلاق ٣٦‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٣٩‘ نسائی فی النکاح باب ٢٢‘ مالک فی الطلاق ٦٧۔

4422

۴۴۲۲: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیْدَ ، مَوْلَی الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْیَانَ عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ نَفْسِہَا ، بِمِثْلِ حَدِیْثِ اللَّیْثِ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، حَرْفٌ بِحَرْفٍ .
٤٤٢٢: ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے فاطمہ بنت قیس سے بذات خود اسی طرح روایت بیان کی جیسا کہ لیث نے ابوالزبیر سے حرف بحرف بیان کی ہے۔

4423

۴۴۲۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیْدَ ، مَوْلَی الْأَسْوَدِ بْنِ سُفْیَانَ ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ أَنَّ أَبَا عَمْرِو بْنَ حَفْصٍ طَلَّقَہَا أَلْبَتَّۃَ وَہُوَ غَائِبٌ ، فَأَرْسَلَ اِلَیْہَا وَکِیْلَہُ بِشَعِیْرٍ فَسَخِطَتْہُ فَقَالَ : وَاللّٰہِ مَالَک عَلَیْنَا مِنْ شَیْئٍ .فَجَائَ تْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَذَکَرَتْ لَہٗ فَقَالَ : لَیْسَ لَک عَلَیْہِ نَفَقَۃٌ ، وَاعْتَدِّی فِیْ بَیْتِ أُمِّ شَرِیْکٍ .
٤٤٢٣: ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے فاطمہ بنت قیس سے روایت کی ہے کہ ابو عمرو بن حفص نے فاطمہ کو طلاق دے دی اور وہ خود وہاں موجود نہ تھے۔ پھر انھوں نے اپنے وکیل کے ہاتھ کچھ جو بھیجے تو فاطمہ ناراض ہوئی تو وکیل نے کہا اللہ کی قسم ! تمہارا ہم پر کوئی حق نہیں بنتا۔ فاطمہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ سے اس بات کا تذکرہ کیا اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ابو عمرو کے ذمہ تمہارا خرچہ نہیں ہے۔ تم ام شریک کے مکان پر عدت گزارو۔
تخریج : روایت ٤٤٢١ کی تخریج ملاحظہ ہو۔

4424

۴۴۲۴: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، وَابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ عُقَیْلٌ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبُوْ سَلْمَۃَ أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ قَیْسٍ ، حَدَّثَتْہُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ مِثْلَہُ سَوَائً .
٤٤٢٤: ابو سلمہ نے بیان کیا کہ فاطمہ بنت قیس نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بات بیان کی اور بالکل اسی جیسی روایت کی ہے۔

4425

۴۴۲۵: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ وَزَادَ : فَأَنْکَرَ النَّاسُ عَلَیْہَا مَا کَانَتْ تُحَدِّثُ مِنْ خُرُوْجِہَا قَبْلَ أَنْ تَحِلَّ .
٤٤٢٥: یحییٰ بن عبداللہ نے لیث سے بیان کیا پھر اس نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت بیان کی اس میں صرف یہ اضافہ ہے ” فانکرالناس علیھا ماکانت تحدث من خروجہا قبل ان تحل “ (عدت گزرنے سے پہلے ان کے مکان سے فاطمہ کے نکلنے پر لوگوں سے تعجب کیا)

4426

۴۴۲۶: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ أَبِیْ کَثِیْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَۃَ ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ أَنَّہَا کَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ بَنِیْ مَخْزُوْمٍ فَطَلَّقَہَا أَلْبَتَّۃَ ، فَأَرْسَلَتْ اِلٰی أَہْلِہٖ ، تَبْتَغِی النَّفَقَۃَ ، فَقَالُوْا : لَیْسَ لَک عَلَیْنَا نَفَقَۃٌ .فَبَلَغَ ذٰلِکَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : لَیْسَ لَک عَلَیْہِمْ النَّفَقَۃُ ، وَعَلَیْکَ الْعِدَّۃُ ، فَانْتَقِلِیْ اِلَی أُمِّ شَرِیْکٍ .ثُمَّ قَالَ : اِنَّ أُمَّ شَرِیْکٍ یَدْخُلُ عَلَیْہَا اِخْوَتُہَا مِنَ الْمُہَاجِرِیْنَ ، انْتَقِلِیْ اِلَی ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ .
٤٤٢٦: ابو سلمہ نے فاطمہ بنت قیس سے روایت نقل کی ہے کہ وہ ایک ابو عمرو نامی مخزومی کی بیوی تھیں اس نے طلاق بائنہ دے دی فاطمہ نے اس کے اقارب کو پیغام دیا کہ وہ عدت کا خرچہ ادا کریں انھوں نے جواب دیا تمہارا ذرہ بھر خرچہ ہمارے ذمہ نہیں۔ یہ بات جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو پہنچی تو آپ نے فرمایا۔ تمہارا ان کے ذمہ کوئی خرچہ نہیں البتہ عدت لازم ہے اس کے لیے ام شریک کے مکان پر منتقل ہوجاؤ۔ پھر آپ نے فرمایا ام شریک کے ہاں تو اس کے مہاجر بھائی آتے جاتے ہیں پس تم ابن ام مکتوم (رض) کے ہاں منتقل ہوجاؤ۔
تخریج : نسائی فی النکاح باب ٨‘ ٩‘ دارمی فی النکاح باب ٧‘ مسند احمد ٦؍٤١٣‘ ٤١٤۔

4427

۴۴۲۷: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ وَسُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ ، قَالَا : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ ذِئْبٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ وَمُحَمَّدِ بْنِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ أَنَّہَا اسْتَفْتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِیْنَ طَلَّقَہَا زَوْجُہَا ، فَقَالَ لَہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا نَفَقَۃَ لَک عِنْدَہُ وَلَا سُکْنٰی وَکَانَ یَأْتِیہَا أَصْحَابُہٗ فَقَالَ : اعْتَدِّیْ عِنْدَ ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ فَاِنَّہٗ أَعْمَی .
٤٤٢٧: ابو سلمہ اور محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان نے فاطمہ بنت قیس سے روایت نقل کی ہے کہ میں نے اس وقت جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا جبکہ میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس پر نہ تمہارا نفقہ ہے اور نہ سکنیٰ ۔ (ام شریک کے ہاں آپ کے صحابہ کرام کی آمدورفت رہتی تھی) اس لیے آپ نے فرمایا تم ابن ام مکتوم (رض) کے ہاں عدت گزارو۔ وہ نابینا ہے۔
تخریج : مسلم فی الطلاق ٣٥؍٤٥‘ نسائی فی النکاح باب ٢٢‘ مالک فی الطلاق ٦٧۔

4428

۴۴۲۸: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ فَرَّ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ ثَابِتٍ أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ قَیْسٍ أَخْبَرَتْہٗ، وَکَانَتْ عِنْدَ رَجُلٍ مِنْ بَنِیْ مَخْزُوْمٍ ، فَأَخْبَرَتْہُ أَنَّہٗ طَلَّقَہَا ثَلَاثًا ، وَخَرَجَ اِلَیْ بَعْضِ الْمَغَازِی وَأَمَرَ وَکِیلًا لَہٗ أَنْ یُعْطِیَہَا بَعْضَ النَّفَقَۃِ فَاسْتَقَلَّتْہَا .فَانْطَلَقَتْ اِلَیْ اِحْدٰی نِسَائِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہِیَ عِنْدَہَا ، فَقَالَتْ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، ہٰذِہِ فَاطِمَۃُ بِنْتُ قَیْسٍ طَلَّقَہَا فُلَانٌ ، فَأَرْسَلَ اِلَیْہَا بَعْضَ النَّفَقَۃِ فَرَدَّتْہَا ، وَزَعَمَ أَنَّہٗ شَیْء ٌ تَطَوَّلَ بِہٖ ، قَالَ : صَدَقَ .وَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : انْتَقِلِیْ اِلَی أُمِّ شَرِیْکٍ ، فَاعْتَدِّیْ عِنْدَہَا ، ثُمَّ قَالَ : اِنَّ أُمَّ شَرِیْکٍ یَکْثُرُ عُوَّادُہَا ، وَلٰـکِنْ انْتَقِلِیْ اِلَی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ ، فَاِنَّہٗ أَعْمَی فَانْتَقَلَتْ اِلَی عَبْدِ اللّٰہِ، فَاعْتَدَّتْ عِنْدَہٗ، حَتَّی انْقَضَتْ عِدَّتُہَا .
٤٤٢٨: عبدالرحمن بن عاصم نے ثابت سے روایت کی کہ فاطمہ بنت قیس نے مجھے بتلایا کہ وہ بنی مخزوم کے ایک آدمی کی بیوی تھیں اس نے فاطمہ کو تین طلاق دے دیں اور کسی غزوہ میں چلے گئے اور اپنے وکیل کو کہا کہ ان کو کچھ خرچہ دیتے رہو۔ فاطمہ نے وہ قلیل خیال کیا۔ تو فاطمہ ازواج مطہرات میں سے ایک کے ہاں گئیں اچانک جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لے آئے جبکہ فاطمہ ابھی وہاں موجود تھیں اس زوجہ نے کہا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ فاطمہ بنت قیس ہیں ان کے خاوند نے ان کو طلاق دے دی ہے اور تھوڑا سا خرچہ اس کی طرف بھیجا وہ بھی اس نے واپس کردیا ہے اور ان کا خیال یہ ہے کہ یہ معمولی خرچہ بھی محض امتنان و احسان ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ انھوں نے درست کہا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ کو مخاطب کر کے فرمایا تم ام شریک کے مکان پر منتقل ہوجاؤ اور عدت گزارو پھر فرمایا : امّ شریک کے ہاں آنے جانے والے بہت ہیں لیکن تم ابن ام مکتوم (رض) کے مکان میں منتقل ہوجاؤ وہ نابینا ہیں چنانچہ فاطمہ عبداللہ کے ہاں منتقل ہوگئیں اور وہیں اپنی عدت آخر تک گزاری۔
تخریج : نسائی فی الطلاق باب ٧٠‘ مسند احمد ٦؍٤١٤۔

4429

۴۴۲۹: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ عَنْ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ أَبِی الْجَہْمِ ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُوْ سَلْمَۃَ عَلَی فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ ، فَحَدَّثَتْ أَنَّ زَوْجَہَا طَلَّقَہَا طَلَاقًا بَائِنًا وَأَمَرَ أَبَا حَفْصِ بْنَ عَمْرٍو أَنْ یُرْسِلَ اِلَیْہَا بِنَفَقَتِہَا خَمْسَۃَ أَوْسَاقٍ ، فَأَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : اِنَّ زَوْجِی طَلَّقَنِیْ، وَلَمْ یَجْعَلْ لِی السُّکْنَی وَلَا النَّفَقَۃَ ، فَقَالَ : صَدَقَ فَاعْتَدِّی فِیْ بَیْتِ ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ ثُمَّ قَالَ اِنَّ ابْنَ أُمِّ مَکْتُوْمٍ رَجُلٌ یُغْشَیْ فؑاعْتَدِّی فِیْ بَیْتِ أُمِّ فُلَانٍ .
٤٤٢٩: ابوبکر بن جہم کہتے ہیں کہ میں اور ابو سلمہ ساتھ مل کر فاطمہ بنت قیس کے ہاں گئے انھوں نے بیان کیا کہ ان کے خاوند نے ان کو طلاق بائنہ دے دی اور ابو حفص نے حکم دیا کہ اس کی طرف اس کا نفقہ پانچ وسق بھیج دیا جائے فاطمہ خود جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئیں اور کہنے لگیں میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی اور میرے لیے سکنیٰ اور نفقہ بھی مقرر نہیں کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس نے درست کیا ہے پس تم ابن ام مکتوم (رض) کے گھر میں عدت گزارو۔ پھر فرمایا۔ ابن ام مکتوم (رض) کے ہاں لوگوں کی آمدورفت ہے تم ام فلاں کے ہاں عدت گزارو۔

4430

۴۴۳۰: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیْدٍ ، قَالَ : أَنَا شَرِیْکٌ عَنْ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ سَخْبَرَۃَ قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُوْ سَلْمَۃَ عَلٰی فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ ، وَکَانَ زَوْجُہَا قَدْ طَلَّقَہَا ثَلَاثًا ، فَقَالَتْ : أَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یَجْعَلْ لِیْ سُکْنٰی وَلَا نَفَقَۃً .
٤٤٣٠: ابوبکر بن صخیرہ کہتے ہیں کہ میں اور ابو سلمہ فاطمہ بنت قیس کے پاس گئے اس کے خاوند نے اسے تین طلاقیں دے دیں فاطمہ کہنے لگی میں جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں گئی آپ نے میرے لیے رہائش و نفقہ مقرر نہ فرمایا۔

4431

۴۴۳۱: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الْیَمَانِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عِنَبَۃَ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَحْوَہٗ۔قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلَی ہٰذِہِ الْآثَارِ فَقَلَّدُوْہَا وَقَالُوْا : لَا تَجِبُ النَّفَقَۃُ وَلَا السُّکْنٰی اِلَّا لِمَنْ کَانَتْ عَلَیْہِ الرَّجْعَۃُ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا : کُلُّ مُطَلَّقَۃٍ فَلَہَا فِیْ عِدَّتِہَا السُّکْنٰی اِلَّا لِمَنْ کَانَتْ حَتّٰی تَنْقَضِیَ عِدَّتُہَا ، وَسَوَاء ٌ کَانَ الطَّلَاقُ بَائِنًا أَوْ غَیْرَ بَائِنٍ فَأَمَّا النَّفَقَۃُ فَاِنَّمَا تَجِبُ لَہَا أَیْضًا اِنْ کَانَ الطَّلَاقُ غَیْرَ بَائِنٍ ، وَأَمَّا اِذَا کَانَ الطَّلَاقُ بَائِنًا ، فَہُمْ مُخْتَلِفُوْنَ فِیْ ذٰلِکَ فَقَالَ بَعْضُہُمْ : لَہَا النَّفَقَۃُ أَیْضًا مَعَ السُّکْنَی ، حَامِلًا کَانَتْ أَوْ غَیْرَ حَامِلٍ ، وَمِمَّنْ قَالَ ذٰلِکَ أَبُوْ حَنِیْفَۃَ، وَأَبُوْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٌ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ .وَقَالَ بَعْضُہُمْ : لَا نَفَقَۃَ لَہَا اِلَّا أَنْ تَکُوْنَ حَامِلًا .وَاحْتَجُّوْا فِیْ دَفْعِ حَدِیْثِ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ
٤٤٣١: عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے اور انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : بعض علماء نے ان آثار سے استدلال کرتے ہوئے اس عورت کے متعلق جس کو طلاق بائنہ مل جائے یہ کہا کہ اس کو سکنیٰ اور نفقہ نہ ملے گا وہ صرف طلاق رجعی والی عورت کو دیا جائے گا۔ دوسروں نے کہا کہ ہر مطلقہ کو سکنیٰ دیا جائے گا اور یہ اختتام عدت تک ہوگا خواہ طلاق بائن ہو یا رجعی۔ البتہ نفقہ اس عورت کو ملے گا جو طلاق رجعی والی ہے جب بائن ہوگی تو اس میں اختلاف ہے بعض نفقہ کے قائل ہیں خواہ وہ حاملہ ہو یا غیر حاملہ۔ جن علماء کا یہ قول ہے ان میں ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) اجمعین شامل ہیں۔ بعض نے کہا صرف حاملہ کو نفقہ ملے گا اس سلسلہ میں انھوں نے مندرجہ ذیل روایات سے استدلال کیا ہے تاکہ روایت فاطمہ (رض) کا جواب ہوجائے۔
امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : فریق اوّل نے ان آثار سے استدلال کرتے ہوئے اس عورت کے متعلق جس کو طلاق بائنہ مل جائے یہ کہا کہ اس کو سکنیٰ اور فنقہ نہ ملے گا وہ صرف طلاق رجعی والی عورت کو دیا جائے گا۔
فریق ثانی کا مؤقف : ہر مطلقہ کو سکنیٰ دیا جائے گا اور یہ اختتام عدت تک ہوگا خواہ طلاق بائن ہو یا رجعی۔ البتہ نفقہ اس عورت کو ملے گا جو طلاق رجعی والی ہے جب بائن ہوگی تو اس میں اختلاف ہے بعض نفقہ کے قابل ہیں خواہ وہ حاملہ ہو یا غیر حاملہ۔ جن علماء کا یہ قول ہے ان میں ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) اجمعین شامل ہیں۔ بعض نے کہا صرف حاملہ کو نفقہ ملے گا اس سلسلہ میں انھوں نے مندرجہ ذیل روایات سے استدلال کیا ہے۔

4432

۴۴۳۲: بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، قَالَ : ثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَیْقٍ عَنْ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، قَالَ : کُنْتُ عِنْدَ الْأَسْوَدِ بْنِ یَزِیْدَ فِی الْمَسْجِدِ الْأَعْظَمِ ، وَمَعَنَا الشَّعْبِیُّ ، فَذَکَرُوْا الْمُطَلَّقَۃَ ثَلَاثًا .فَقَالَ الشَّعْبِیُّ : حَدَّثَتْنِی فَاطِمَۃُ بِنْتُ قَیْسٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہَا لَا سُکْنَی لَکَ وَلَا نَفَقَۃٌ .قَالَ : فَرَمَاہُ الْأَسْوَدُ بِحَصَاۃٍ ، قَالَ : وَیْلُکَ، أَتُحَدِّثُ بِمِثْلِ ہٰذَا، قَدْ رُفِعَ ذٰلِکَ اِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ : لَسْنَا بِتَارِکِیْ کِتَابِ رَبِّنَا وَسُنَّۃِ نَبِیِّنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِقَوْلِ امْرَأَۃٍ ، لَا نَدْرِی لَعَلَّہَا کَذَبَتْ ، قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی لَا تُخْرِجُوْھُنَّ مِنْ بُیُوْتِہِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ الْآیَۃَ .
٤٤٣٢: ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں اسود بن یزید کے ساتھ مسجد اعظم میں موجود تھا ہمارے ساتھ شعبی بھی تھے انھوں نے مطلقہ ثلاثہ کا تذکرہ کیا شعبی کہنے لگے مجھے فاطمہ بنت قیس (رض) نے بتلایا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے فرمایا تمہیں نہ رہائش ملے گی نہ نفقہ یہ بات سن کر اسود نے شعبی کو ایک کنکری ماری اور کہا کیا تم ایسی روایت بیان کرتے ہو۔ حالانکہ یہ معاملہ عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں پیش ہوا تو انھوں نے فرمایا ہم ایک عورت کے کہنے پر اپنے رب کی کتاب اور اپنے پیغمبر کی سنت ترک نہیں کرسکتے ہم نہیں جانتے کہ شاید اس نے غلط کہا ہو۔ اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے لا تخرجوہن من بیوتہن ولا یخرجن (الطلاق۔ ١)

4433

۴۴۳۳: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیْرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ سَلْمَۃَ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ فَاطِمَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ لَمْ یَجْعَلْ لَہَا حِیْنَ طَلَّقَہَا زَوْجُہَا سُکْنٰی وَلَا نَفَقَۃً .فَذَکَرَتْ ذٰلِکَ لِاِبْرَاھِیْمَ فَقَالَ : قَدْ رُفِعَ ذٰلِکَ اِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ : لَا نَدَعُ کِتَابَ رَبِّنَا عَزَّ وَجَلَّ ، وَسُنَّۃَ نَبِیِّنَا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَۃٍ ، لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ .
٤٤٣٣: شعبی نے فاطمہ سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا نفقہ و سکنیٰ مقرر نہیں فرمایا جب اس کو اس کے خاوند نے طلاق دے دی یہ بات میں نے ابراہیم نخعی کو ذکر کی تو انھوں نے فرمایا یہ معاملہ عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں پہنچا تو انھوں نے فرمایا۔ ہم اپنے رب کی کتاب اور اس کے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو ایک عورت کی خاطر نہیں چھوڑ سکتے۔ اس کو سکنیٰ اور نفقہ دونوں ملیں گے۔

4434

۴۴۳۴: حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِیَاثٍ ، قَالَ : أَنَا أَبِیْ، قَالَ : أَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنْ عُمَرَ وَعَبْدِ اللّٰہِ أَنَّہُمَا کَانَا یَقُوْلَانِ الْمُطَلَّقَۃُ ثَلَاثًا لَہَا النَّفَقَۃُ وَالسُّکْنٰی .وَکَانَ الشَّعْبِیُّ یَذْکُرُ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ : لَیْسَ لَہَا نَفَقَۃٌ وَلَا سُکْنٰی .
٤٤٣٤: ابراہیم نے عمر اور عبداللہ (رض) سے نقل کیا کہ وہ دونوں مطلقہ ثلاثہ کے لیے نفقہ و سکنیٰ دونوں کا حکم فرماتے تھے۔ حالانکہ شعبی خود فاطمہ سے اور وہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے تھے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اس کو نفقہ و سکنیٰ نہ ملے گا۔

4435

۴۴۳۵: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ وَسُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ ، قَالَا : ثَنَا الْخَصِیْبُ بْنُ نَاصِحٍ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ أَنَّ زَوْجَہَا طَلَّقَہَا ثَلَاثًا فَأَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا نَفَقَۃَ لَکَ وَلَا سُکْنَی .قَالَ : فَأَخْبَرْتُ بِذَلک النَّخَعِیّ ، فَقَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأُخْبِرَ بِذٰلِکَ لَسْنَا بِتَارِکِی آیَۃً مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ تَعَالٰی وَقَوْلَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَۃٍ ، لَعَلَّہَا أُوْہِمَتْ ، سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ .
٤٤٣٥: شعبی نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے روایت کی ہے کہ اس کے خاوند نے اس کو تین طلاق دے دیں وہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے فرمایا تمہیں خرچہ و رہائش نہ ملے گی۔ شعبی کہتے ہیں میں نے یہ بات ابراہیم نخعی کو بتلائی تو وہ فرمانے لگے کہ عمر بن خطاب (رض) کو اس کی اطلاع دی گئی تو انھوں نے فرمایا ہم اللہ تعالیٰ کی کتاب اور قول رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک عورت کی بات پر چھوڑنے والے نہیں شاید اس کو وہم ہوگیا ہو ‘ میں نے تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا اس کو رہائش و نفقہ دونوں ملیں گے۔

4436

۴۴۳۶: حَدَّثَنَا نَصْرٌ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الْخَصِیْبُ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبُوْ عَوَانَۃَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَعَبْدَ اللّٰہِ بْنَ مَسْعُوْدٍ ، قَالَا فِی الْمُطَلَّقَۃِ ثَلَاثًا : لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ .قَالُوْا : فَہٰذَا عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، قَدْ أَنْکَرَ حَدِیْثَ فَاطِمَۃَ ہٰذَا، وَلَمْ یَقْبَلْہٗ، وَقَدْ أَنْکَرَہُ عَلَیْہَا أَیْضًا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ .
٤٤٣٦: اسود سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب اور عبداللہ بن مسعود (رض) دونوں نے کہا مطلقہ مغلظہ ثلاثہ کو سکنی اور نفقہ ملے گا۔ اس روایت کا جس طرح عمر بن خطاب نے انکار کیا اسی طرح اسامہ بن زید (رض) نے بھی اس کا انکار کیا۔

4437

۴۴۳۷: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِیْعَۃَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ہُرْمُزَ ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : کَانَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ قَیْسٍ، تُحَدِّثُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ لَہَا اعْتَدِّی فِیْ بَیْتِ ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ. وَکَانَ مُحَمَّدُ بْنُ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ یَقُوْلُ : کَانَ أُسَامَۃُ اِذَا ذَکَرَتْ فَاطِمَۃُ مِنْ ذٰلِکَ شَیْئًا ، رَمَاہَا بِمَا کَانَ فِیْ یَدِہِ قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَہٰذَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ ، قَدْ أَنْکَرَ مِنْ ذٰلِکَ أَیْضًا ، مَا أَنْکَرَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ .وَقَدْ أَنْکَرَتْ ذٰلِکَ أَیْضًا عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا .
٤٤٣٧: ابو سلمہ بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ فاطمہ بنت قیس نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بیان کیا کہ آپ نے اس کو فرمایا تم ابن ام مکتوم (رض) کے گھر میں عدت گزارو۔ محمد بن اسامہ کہا کرتے تھے کہ اسامہ کے سامنے جب فاطمہ بنت قیس اس بات کا تذکرہ کرتیں تو آپ اس کو جو چیز ہاتھ میں ہوتی مار دیتے۔
امام طحاوی (رح) کہتے ہیں جس طرح کہ عمر (رض) نے اس روایت کا انکار کیا اسی طرح اسامہ بن زید (رض) نے بھی انکار کیا۔ حضرت عائشہ (رض) سے بھی انکار کی روایت ملاحظہ ہو۔

4438

۴۴۳۸: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ وَسُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ یَذْکُرَانِ أَنَّ یَحْیَی بْنَ سَعِیْدِ بْنِ الْعَاصِ طَلَّقَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْحَکَمِ ، فَانْتَقَلَہَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ الْحَکَمِ .فَأَرْسَلَتْ عَائِشَۃُ اِلَی مَرْوَانَ وَہُوَ أَمِیْرُ الْمَدِیْنَۃِ أَنْ اتَّقِ اللّٰہَ وَارْدُدْ الْمَرْأَۃَ اِلَیْ بَیْتِہَا .فَقَالَ مَرْوَانُ فِیْ حَدِیْثِ سُلَیْمَانَ اِنَّ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ غَلَبَنِی وَقَالَ فِیْ حَدِیْثِ الْقَاسِمِ أَمَا بَلَغَک حَدِیْثُ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ ؟ .فَقَالَتْ عَائِشَۃُ لَا یَضُرُّک أَنْ لَا تَذْکُرَ حَدِیْثَ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ .فَقَالَ مَرْوَانُ : اِنْ کَانَ بِک الشَّرُّ ، فَحَسْبُکَ مَا بَیْنَ ہٰذَیْنِ مِنِ الشَّرِّ .
٤٤٣٨: قاسم بن محمد اور سلیمان بن یسار بیان کرتے تھے کہ یحییٰ بن سعید بن عاص نے عبدالرحمن بن حکم کی بیٹی کو طلاق دے دی عبدالرحمن بن حکم نے اس کو منتقل کرلیا۔ حضرت عائشہ (رض) نے مروان کی طرف پیغام بھیجا مروان اس وقت مدینہ منورہ کا امیر تھا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور عورت کو اس کے گھر بھیج دو ۔ مروان کہنے لگا۔ یہ سلیمان کی روایت میں ہے۔ کہ عبدالرحمن مجھ پر غالب آگیا ہے اور قاسم کی روایت میں ہے ” اما بلغک حدیث فاطمۃ بنت قیس ؟ “ تو عائشہ (رض) نے فرمایا اگر تو حدیث فاطمہ کا تذکرہ نہ کرے تو تیرا کچھ نہ بگڑے گا مروان کہنے لگا۔ اگر آپ کا مقصد شر ہے تو پھر تمہیں اسی شر پر اکتفا کرلینا چاہیے جو ان دونوں کے درمیان ہے۔

4439

۴۴۳۹: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٤٣٩: مالک نے یحییٰ بن سعید سے خبر دی پھر انھوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4440

۴۴۴۰: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ : قَالَتْ عَائِشَۃُ مَا لِفَاطِمَۃَ مِنْ خَبَرٍ فِیْ أَنْ تَذْکُرَ ہٰذَا الْحَدِیْثَ یَعْنِیْ قَوْلَہَا لَا نَفَقَۃَ وَلَا سُکْنَی .فَہٰذِہِ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا ، لَمْ تَرَ الْعَمَلَ بِحَدِیْثِ فَاطِمَۃَ أَیْضًا ، وَقَدْ صَرَفَ ذٰلِکَ سَعِیْدُ بْنُ الْمُسَیِّبِ اِلَی خِلَافِ الْمَعْنَی الَّذِیْ صَرَفَہٗ اِلَیْہِ أَہْلُ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی .
٤٤٤٠: قاسم نے اپنے والد سے وہ کہتے ہیں کہ عائشہ (رض) فرمانے لگیں فاطمہ کی اس بات کے نقل کرنے میں کوئی فائدہ نہیں یعنی اس کا یہ قول کہ نہ نفقہ ہے اور نہ سکنیٰ ۔
تشریح : یہ حضرت عائشہ (رض) بھی فاطمہ کی روایت پر عمل کو پسند نہیں کرتیں۔ بلکہ سعید بن المسیب نے اس کا دوسرا معنی بیان کیا ہے جس سے فریق اوّل کا اعتراض ہی سر سے اٹھ جاتا ہے۔

4441

۴۴۴۱: حَدَّثَنَا أَبُوْ بِشْرٍ الرَّقِّیُّ ، قَالَ : ثَنَا مُعَاوِیَۃُ الضَّرِیْرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُوْنٍ ، عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ : قُلْتُ لِسَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ : أَیْنَ تَعْتَدُّ الْمُطَلَّقَۃُ ثَلَاثًا ؟ فَقَالَ : فِیْ بَیْتِہَا ، فَقُلْتُ لَہٗ : أَلَیْسَ قَدْ أَمَرَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاطِمَۃَ بِنْتَ قَیْسٍ أَنْ تَعْتَدَّ فِیْ بَیْتِ ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ ؟ فَقَالَ : تِلْکَ الْمَرْأَۃُ فَتَنَتْ النَّاسَ وَاسْتَطَالَتْ عَلٰی أَحْمَائِہَا بِلِسَانِہَا فَأَمَرَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَدَّ فِیْ بَیْتِ ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ ، وَکَانَ رَجُلًا مَکْفُوْفَ الْبَصَرِ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَکَانَ مَا رَوَتْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ قَیْسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ قَوْلِہٖ لَہَا لَا سُکْنَی لَکَ وَلَا نَفَقَۃَ لَا دَلِیْلَ فِیْہِ عِنْدَ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ أَنْ لَا نَفَقَۃَ لِلْمُطَلَّقَۃِ ثَلَاثًا وَلَا سُکْنَیْ اِذَا کَانَ قَدْ صَرَفَ ذٰلِکَ اِلَی الْمَعْنَی الَّذِیْ ذٰکَرْنَاہُ عَنْہُ .
٤٤٤١: عمرو بن میمون نے اپنے والد سے نقل کیا کہ میں نے سعید بن المسیب کو کہا جس عورت کو تین طلاق مل جائیں وہ کہاں عدت گزارے ؟ انھوں نے جواب دیا اپنے گھر میں۔ میں نے کہا کیا اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ بنت قیس کو ابن ام مکتوم (رض) کے گھر میں عدت کا حکم نہیں فرمایا۔ تو سعید کہنے لگے۔ اس عورت نے لوگوں کو آزمائش میں ڈال دیا اور اپنے دیور پر اپنی زبان کو خوب لمبا کیا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ابن ام مکتوم (رض) کے مکان پر عدت گزارنے کا حکم فرمایا یہ نابینا تھے۔
امام طحاوی (رح) کا قول : سعید بن مسیب (رح) کے قول کے مطابق فاطمہ (رض) کی روایت : لا سکنی ولا نفقۃ “ تین طلاق والی عورت کے لیے نفقہ و سکنی نہ دیئے جانے کی کوئی دلیل نہیں۔ کیونکہ گھر سے نکالنے اور خرچہ بند کرنے کی وجہ ان کی زبان کا کنٹرول میں نہ ہونا تھا۔

4442

۴۴۴۲: وَقَدْ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ وَابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَا ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ عُقَیْلٌ ، عَنِ ابْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبُوْ سَلْمَۃَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ قَیْسٍ أَخْبَرَتْہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ : اعْتَدِّی فِیْ بَیْتِ ابْنِ أُمِّ مَکْتُوْمٍ فَأَنْکَرَ النَّاسُ عَلَیْہَا مَا کَانَتْ تُحَدِّثُ بِہٖ مِنْ خُرُوْجِہَا قَبْلَ أَنْ تَحِلَّ .فَہٰذَا أَبُوْ سَلْمَۃَ یُخْبِرُ أَیْضًا أَنَّ النَّاسَ قَدْ کَانُوْا أَنْکَرُوْا ذٰلِکَ عَلَی فَاطِمَۃَ ، وَفِیْہِمْ أَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَنْ لَحِقَ بِہِمْ مِنَ التَّابِعِیْنَ .فَقَدْ أَنْکَرَ عُمَرُ ، وَأُسَامَۃُ ، وَسَعِیْدُ بْنُ الْمُسَیِّبِ ، مَعَ مَنْ سَمَّیْنَا مَعَہُمْ فِیْ حَدِیْثِ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ ہٰذَا، وَلَمْ یَعْمَلُوْا بِہٖ ، وَذٰلِکَ مِنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ بِحَضْرَۃِ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یُنْکِرْہُ عَلَیْہِ مِنْہُمْ مُنْکِرٌ .فَدَلَّ تَرْکُہُمْ النَّکِیْرَ فِیْ ذٰلِکَ عَلَیْہِ، أَنَّ مَذْہَبَہُمْ فِیْہِ کَمَذْہَبِہٖ .فَقَالَ الَّذِیْنَ ذَہَبُوْا اِلَیْ حَدِیْثِ فَاطِمَۃَ وَعَمِلُوْا بِہٖ : اِنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اِنَّمَا أَنْکَرَ ذٰلِکَ عَلَیْہَا لِأَنَّہَا خَالَفَتْ عِنْدَہُ کِتَابَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ، یُرِیْدُ قَوْلَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ أَسْکِنُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ سَکَنْتُمْ مِنْ وُجْدِکُمْ .فَہٰذَا اِنَّمَا ہُوَ فِی الْمُطَلَّقَۃِ طَلَاقًا ، لِزَوْجِہَا عَلَیْہَا فِیْہِ الرَّجْعَۃُ .وَفَاطِمَۃُ کَانَتْ مَبْتُوْتَۃً لَا رَجْعَۃَ لِزَوْجِہَا عَلَیْہَا ، وَقَدْ قَالَتْ : اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہَا اِنَّمَا النَّفَقَۃُ وَالسُّکْنَی لِمَنْ کَانَتْ عَلَیْہِ الرَّجْعَۃُ وَمَا ذَکَرَ اللّٰہُ تَعَالٰی فِیْ کِتَابِہٖ مِنْ ذٰلِکَ ، اِنَّمَا ہُوَ فِی الْمُطَلَّقَۃِ الَّتِیْ لِزَوْجِہَا عَلَیْہَا الرَّجْعَۃُ، وَفَاطِمَۃُ لَمْ تَکُنْ عَلَیْہَا رَجْعَۃٌ .فَمَا رَوَتْ مِنْ ذٰلِکَ فَلَا یَدْفَعُہُ کِتَابُ اللّٰہِ، وَلَا سُنَّۃُ نَبِیِّہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .وَقَدْ تَابَعَہَا غَیْرُہَا عَلٰی ذٰلِکَ ، مِنْہُمْ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَبَّاسٍ .وَالْحَسَنُ .
٤٤٤٢: ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے بیان کیا کہ فاطمہ بنت قیس (رض) نے بتلایا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم ابن ام مکتوم (رض) کے گھر میں عدت گزارو۔ لوگوں نے عدت کے ختم ہونے سے پہلے عدت والے گھر سے نکلنے کو نہایت تعجب سے دیکھا۔ ابو سلمہ کی اس روایت نے بتلایا کہ لوگوں نے بہت محسوس کیا کہ عدت گزارنے سے پہلے فاطمہ نے اپنا مکان کیوں چھوڑا ہے ان انکار کرنے والوں میں اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی تو تھے اور تابعین ان کا زمانہ پانے والے یہ عمر ‘ ابن مسعود ‘ اسامہ (رض) اور جن کا روایات میں نام لیا گیا انھوں نے انکار کیا سعید بن مسیب (رح) نے اپنے زمانہ میں انکار کیا اور اس پر عمل نہ کیا اور عمر (رض) نے اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں انکار کیا مگر ان کے انکار پر کسی نے تنکیر نہیں فرمائی۔ پس صحابہ کرام کا تنکیر ترک کرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان کا مذہب وہی تھا جو عمر (رض) کا تھا۔ حضرت عمر (رض) کے انکار کی وجہ یہ تھی کہ ان کے بقول فاطمہ بنت قیس اس ارشاد الٰہی کی مخالفت کرنے والی تھیں ” اسکنوہن من حیث سکنتم من وجدکم “ (الطلاق ٧) حالانکہ یہ آیت اس عورت سے متعلق جس کو ایک رجعی طلاق ملی ہو۔ جبکہ فاطمہ طلاق ثلاثہ مغلظہ والی تھیں اور وہ یہ کہتی تھیں کہ خود جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نفقہ و سکنیٰ تو اس عورت کے لیے ہے جس پر رجعت ہے اور اللہ تعالیٰ نے جس کا ذکر فرمایا ہے وہ مطلقہ رجعیہ ہے اور فاطمہ پر رجعت نہ تھی پس ان کی روایت کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مخالف نہیں اور جن لوگوں کا مسلک اس روایت کی متابعت فاطمہ بنت قیس کے علاوہ لوگوں نے بھی کی ہے جن میں سے ابن عباس (رض) اور حسن بصری بھی ہیں ۔
تشریح ابو سلمہ کی اس روایت نے بتلایا کہ لوگوں نے بہت محسوس کیا کہ عدت گزارنے سے پہلے فاطمہ نے اپنا مکان کیوں چھوڑا ہے ان انکار کرنے والوں میں اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی تو تھے (تابعین جو ان کا زمانہ پانے والے تھے) فانتبہ۔
عمر ‘ ابن مسعود ‘ اسامہ (رض) اور جن کا روایات میں نام لیا گیا انھوں نے انکار کیا سعید بن مسیب (رح) نے اپنے زمانہ میں انکار کیا اور اس پر عمل نہ کیا اور عمر (رض) نے اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موجودگی میں انکار کیا مگر ان کے انکار پر کسی نے نکیر نہیں فرمائی۔
پس صحابہ کرام کا نکیر نہ کرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان کا مذہب وہی تھا جو عمر (رض) کا تھا۔
اشکال :
حضرت عمر (رض) کے انکار کی وجہ یہ تھی کہ ان کے بقول فاطمہ بنت قیس اس ارشاد الٰہی کی مخالفت کرنے والی تھیں ” اسکنوہن من حیث سکنتم من وجدکم “ (الطلاق : ٧) حالانکہ یہ آیت اس عورت سے متعلق ہے جس کو ایک رجعی طلاق ملی ہو۔ جبکہ فاطمہ طلاق ثلاثہ مغلظہ والی تھیں اور وہ یہ کہتی تھیں کہ خود جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نفقہ و سکنیٰ تو اس عورت کے لیے ہے جس پر رجعت ہے اور اللہ تعالیٰ نے جس کا ذکر فرمایا ہے وہ مطلقہ رجعیہ ہے اور فاطمہ پر رجعت نہ تھی پس ان کی روایت کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مخالف نہیں اور اس روایت کے ابن عباس (رض) اور حسن بصری بھی ہیں چنانچہ روایات ملاحظہ ہوں۔

4443

۴۴۴۳: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ .ثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَطَائٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ .ح .
٤٤٤٣: ہشیم نے حجاج سے انھوں نے عطاء سے انھوں نے ابن عباس (رض) سے روایت نقل کی ہے۔

4444

۴۴۴۴: وَحَدَّثَنَا صَالِحٌ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدٌ ، قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : ثَنَا یُوْنُسُ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّہُمَا کَانَا یَقُوْلَانِ فِی الْمُطَلَّقَۃِ ثَلَاثًا ، وَالْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا لَا نَفَقَۃَ لَہُمَا ، وَتَعْتَدَّانِ حَیْثُ شَائَ تَا. قَالُوْا : فَاِنْ کَانَ عُمَرُ ، وَعَائِشَۃُ ، وَأُسَامَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ، أَنْکَرُوْا عَلٰی فَاطِمَۃَ مَا رَوَتْ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَالُوْا بِخِلَافِہٖ۔فَہٰذَا ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَدْ وَافَقَہَا عَلٰی مَا رَوَتْ مِنْ ذٰلِکَ فَعَمِلَ بِہٖ ، وَتَابَعَہٗ عَلٰی ذٰلِکَ الْحَسَنُ .فَکَانَ مِنْ حُجَّتِنَا عَلٰی أَہْلِ ہٰذِہِ الْمَقَالَۃِ ، أَنَّ مَا احْتَجَّ بِہٖ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فِیْ دَفْعِ حَدِیْثِ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ حُجَّۃٌ صَحِیْحَۃٌ ، وَذٰلِکَ أَنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ اِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَطَلِّقُوْھُنَّ لِعِدَّتِہِنَّ ثُمَّ قَالَ لَا تَدْرِیْ لَعَلَّ اللّٰہَ یُحْدِثُ بَعْدَ ذٰلِکَ أَمْرًا وَأَجْمَعُوْا أَنَّ ذٰلِکَ الْأَمْرَ ہُوَ الْمُرَاجَعَۃُ .ثُمَّ قَالَ أَسْکِنُوْھُنَّ مِنْ حَیْثُ سَکَنْتُمْ مِنْ وُجْدِکُمْ ثُمَّ قَالَ لَا تُخْرِجُوْھُنَّ مِنْ بُیُوْتِہِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ یُرِیْدُ فِی الْعِدَّۃِ .فَکَانَتِ الْمَرْأَۃُ اِذَا طَلَّقَہَا زَوْجُہَا اثْنَتَیْنِ لِلسُّنَّۃِ ، عَلٰی مَا أَمَرَہٗ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ بِہٖ ، ثُمَّ رَاجَعَہَا ، ثُمَّ طَلَّقَہَا أُخْرَی لِلسُّنَّۃِ ، حَرُمَتْ عَلَیْہِ، وَوَجَبَتْ عَلَیْہَا الْعِدَّۃُ الَّتِیْ جَعَلَ اللّٰہُ لَہَا فِیْہَا السُّکْنَی ، أَوْ أَمَرَہَا فِیْہَا أَنْ لَا تَخْرُجَ ، وَأَمَرَ الزَّوْجَ أَنْ لَا یُخْرِجَہَا .وَلَمْ یُفَرِّقْ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ بَیْنَ ہٰذِہِ الْمُطَلَّقَۃِ لِلسُّنَّۃِ الَّتِیْ لَا رَجْعَۃَ عَلَیْہَا ، وَبَیْنَ الْمُطَلَّقَۃِ لِلسُّنَّۃِ الَّتِیْ عَلَیْہَا الرَّجْعَۃُ .فَلَمَّا جَائَ تْ فَاطِمَۃُ بِنْتُ قَیْسٍ ، فَرَوَتْ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ لَہَا اِنَّمَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ لِمَنْ کَانَتْ عَلَیْہَا الرَّجْعَۃُ خَالَفَتْ بِذٰلِکَ کِتَابَ اللّٰہِ نَصًّا ، لِأَنَّ کِتَابَ اللّٰہِ تَعَالٰی قَدْ جَعَلَ السُّکْنَی لِمَنْ لَا رَجْعَۃَ عَلَیْہَا ، وَخَالَفَتْ سُنَّۃَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِأَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَدْ رَوٰی عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خِلَافَ مَا رَوَتْ ، فَخَرَجَ الْمَعْنَی الَّذِیْ مِنْہُ أَنْکَرَ عَلَیْہَا عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ مَا أَنْکَرَ خُرُوْجًا صَحِیْحًا ، وَبَطَلَ حَدِیْثُ فَاطِمَۃَ ، فَلَمْ یَجِبْ الْعَمَلُ بِہٖ أَصْلًا ، لِمَا ذَکَرْنَا وَبَیَّنَّا .فَقَالَ قَائِلٌ : لَمْ یَجِئْ تَخْلِیطُ حَدِیْثِ فَاطِمَۃَ اِلَّا مِمَّا رَوَاہُ الشَّعْبِیُّ عَنْہَا ، وَذٰلِکَ أَنَّہٗ ہُوَ الَّذِیْ رَوٰی عَنْہَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، لَمْ یَجْعَلْ لَہَا سُکْنٰی وَلَا نَفَقَۃً .قَالَ : أَوَلَیْسَ ذٰلِکَ فِیْ حَدِیْثِ أَصْحَابِنَا الْحِجَازِیِّیْنَ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَأَغْفَلَ فِیْ ذٰلِکَ ، أَوْ ذَہَبَ عَنْہُ، لِأَنَّہٗ لَمْ یَرْوِ مَا فِیْ ہٰذَا الْبَابِ بِکَمَالِہٖ ، کَمَا رَوَاہُ غَیْرُہٗ، فَتَوَہَّمَ أَنَّہٗ جَمَعَ کُلَّ مَا رُوِیَ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ ، فَتَکَلَّمَ عَلٰی ذٰلِکَ فَقَالَ مَا حَکَیْنَاہُ عَنْہُ، مِمَّا وَصَفْنَا وَلَیْسَ کَمَا تَوَہَّمَ ، لِأَنَّ الشَّعْبِیَّ أَضْبَطُ مِمَّا یَظُنُّ ، وَأَتْقَنُ ، وَأَوْثَقُ ، وَقَدْ وَافَقَہٗ عَلٰی مَا رَوَی مِنْ ذٰلِکَ مَنْ قَدْ ذَکَرْنَاہُ فِیْ حَدِیْثِہِ فِیْ أَوَّلِ ہٰذَا الْبَابِ ، مَا یُغْنِیْنَا ذٰلِکَ عَنْ اِعَادَتِہِ فِیْ ہٰذَا الْمَوْضِعِ .وَیُقَالُ لَہٗ : اِنَّ حَدِیْثَ مَالِکٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیْدَ ، الَّذِی لَمْ یُذْکَرْ فِیْہِ لَا سُکْنَی لَک قَدْ رَوَاہُ اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ یَزِیْدَ ، عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ ، بِمِثْلِ مَا رَوَاہُ الشَّعْبِیُّ عَنْہَا .فَمَا جَائَ مِنِ الشَّعْبِیِّ فِیْ ہٰذَا تَخْلِیطٌ ، وَاِنَّمَا جَائَ التَّخْلِیطُ مِمَّنْ رَوٰی عَنْ أَبِیْ سَلْمَۃَ ، عَنْ فَاطِمَۃَ فَحَذَفَ بَعْضَ مَا فِیْہِ، وَجَائَ بِبَعْضٍ ، فَأَمَّا أَصْلُ الْحَدِیْثِ ، فَکَمَا رَوَاہُ الشَّعْبِیُّ .وَکَانَ مِنْ قَوْلِ ہٰذَا الْمُخَالِفِ لَنَا أَیْضًا أَنْ قَالَ: وَلَوْ کَانَ أَصْلُ حَدِیْثِ فَاطِمَۃَ کَمَا رَوَاہُ الشَّعْبِیُّ ، لَکَانَ مُوَافِقًا أَیْضًا لِمَذْہَبِنَا ، لِأَنَّ مَعْنَی قَوْلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا نَفَقَۃَ لَک أَیْ : لِأَنَّک غَیْرُ حَامِلٍ وَلَا سُکْنَی لَک لِأَنَّک بَذِیئَۃٌ ، وَالْبَذَائُ: ہُوَ الْفَاحِشَۃُ الَّتِی قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ اِلَّا أَنْ یَأْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ .وَذَکَرَ فِیْ ذٰلِکَ
٤٤٤٤: ہشیم نے یونس سے انھوں نے حسن سے روایت کی دونوں کہا کرتے تھے کہ تین طلاق والی عورت اور جس کا خاوند مرجائے ان دونوں کا نفقہ نہیں اور دونوں جہاں چاہیں عدت گزاریں۔ اگرچہ حضرت عمر ‘ عائشہ ‘ اسامہ (رض) نے فاطمہ کی روایت کا انکار کیا مگر ابن عباس (رض) اور حسن (رح) نے اس کی موافقت کی ہے جس کی وجہ سے روایت میں کمزوری نہیں آئی۔ اس قول والوں کے خلاف ہماری دلیل یہ ہے کہ حضرت عمر (رض) کا استدلال فاطمہ (رض) والی روایت کے خلاف بالکل درست ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : یا ایہا النبی اذا طلقتم النساء فطلقوہن لعدتہن (الطلاق۔ ١) پھر فرمایا لاتدری لعل اللہ یحدث بعد ذلک امرا “ اس بات پر تمام علماء کا اتفاق ہے کہ اس امر سے مراجعت مراد ہے پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ ” اسکنوہن من حیث سکنتم من وجدکم “ (الطلاق۔ ٦) پھر فرمایا ” لاتخرجوہن من بیوتہن ولا یخرجن “ (الطلاق۔ ١) اس سے عدت مراد ہے۔ عورت کو جب اس کا خاوند دو طلاق بطریق سنت دے پھر اس سے رجوع کرے پھر اس کو ایک طلاق سنت دے تو وہ عورت اس پر حرام ہوجاتی ہے اور اس پر وہ عدت لازم ہوجاتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے سکنیٰ کا حق مقرر کیا ہے یا اس عورت کو حکم دیا کہ وہ مقام عدت سے نہ نکلے اور خاوند کو حکم فرمایا کہ وہ اس کو مت گھر سے نکالے۔ اللہ تعالیٰ نے مطلقہ سنت کہ جس میں رجوع نہ ہو اور مطلقہ سنت جس میں رجوع ہو میں کوئی فرق بیان نہیں فرمایا بلکہ ان کا حکم یکساں رکھا جب فاطمہ بنت قیس آئیں اور انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ روایت کی آپ نے اس کو فرمایا سکنیٰ اور نفقہ اس کے لیے ہے جس کو رجوع کا حق ہے اس نے فاطمہ نے کتاب اللہ کی نص کی مخالفت کی کیونکہ کتاب اللہ میں سکنیٰ اس کو بھی دیا گیا جس پر رجوع نہیں اور سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس طرح مخالفت کی کیونکہ عمر (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے خلاف روایت نقل کی جو اس نے نقل کی۔ اس سے وہ مفہوم نکل آیا جس سے عمر (رض) نے انکار کیا اور درست انکار کیا اور روایت فاطمہ (رض) واجب العمل نہ رہی اور نادرست ثابت ہوگئی۔ اگر کوئی معترض یہ کہے کہ حضرت فاطمہ (رض) کی روایت میں خلط شعبی کی روایت کی وجہ سے پیدا ہوا کیونکہ شعبی نے ہی حضرت فاطمہ (رض) سے یہ روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لیے رہائش اور نفقہ مقرر نہیں فرمایا ہمارے حجازی اساتذہ کی روایت میں یہ بات نہیں ہے۔ طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ اس کہنے والے نے اس سلسلہ میں غفلت سے کام لیا یا اس کو سہو ہوگیا کیونکہ اس بات میں جس طرح شعبی (رح) نے مکمل روایت نقل کی ہے اور کسی دوسرے راوی نے ایسی مکمل روایت نقل نہیں کی۔ فلہذا اس قائل کو وہم ہوا کہ اس نے اس میں مروی تمام روایات کو جمع کرلیا ہے اور پھر اس پر گفتگو کی اور کہا کہ جو کچھ ہم نے بیان کیا وہ اسی طرح ہے جیسا ہم نے وضاحت کی ہے حالانکہ یہ اس طرح نہیں جیسا اس نے وہم کیا کیونکہ شعبی (رض) نہایت پختہ حافظے والے ‘ معتبر اور قابل اعتماد ہیں ان شعبی سے مروی روایت کی ان لوگوں نے بھی موافقت کی ہے جن کا ہم نے اس حدیث کے ضمن میں باب کے شروع میں ذکر کیا اب یہاں اس کو دوبارہ لوٹانے کی حاجت نہیں۔ حضرت عبداللہ بن یزید کی روایت جس میں مذکور ہے کہ تمہارے لیے رہائش نہیں ہے اس کو لیث بن سعد نے حضرت عبداللہ بن یزید سے انھوں نے ابو سلمہ سے اور انھوں نے حضرت فاطمہ سے انھوں نے حضرت شعبی کی روایت کی طرح روایت کی ہے تو شعبی (رح) سے جو خلط ملط پیش آیا وہ ان روات کی وجہ سے ہوا جنہوں نے امّ سلمہ کے واسطہ سے فاطمہ (رض) سے روایت کی ہے۔ کیونکہ انھوں نے بعض حصے کو حذف کیا جبکہ بعض کو نقل کردیا باقی اصل روایت کا جہاں تک تعلق ہے وہ تو اسی طرح ہے جیسا امام شعبی (رح) نے بیان کی ہے اور ہمارے مخالف نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر روایت فاطمہ (رض) اسی طرح ہے جیسا کہ شعبی نے بیان کی ہے تو پھر وہ فریق اوّل کے مذہب کے موافق ہے کیونکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد کے مطابق کہ تمہارے لیے نفقہ نہیں ہے۔ کا مطلب یہ ہوگا کیونکہ تم غیر حاملہ ہو اور تمہارے لیے رہائش نہیں کیونکہ تم بدکلام ہو اور بدکلامی یہ اس فاحشہ میں داخل ہے جس کا تذکرہ اللہ تعالیٰ نے :{ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ یَحِلُّ لَکُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَآئَ کَرْہًا ١ وَلاَ تَعْضُلُوْہُنَّ لِتَذْہَبُوْا بِبَعْضِ مَآ اٰتَیْتُمُوْہُنَّ اِلآَّ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ ٥ وَعَاشِرُوْہُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ٥ فَاِنْ کَرِہْتُمُوْہُنَّ فَعَسٰٓی اَنْ تَکْرَہُوْا شَیْئًا وَّیَجْعَلَ اللّٰہُ فِیْہِ خَیْرًا کَثِیْرًا } (النساء : ١٩) میں کیا ہے اور اس سلسلہ میں ابن عباس (رض) کی یہ روایت ذکر کی ہے۔
تشریح اگرچہ عمر ‘ عائشہ ‘ اسامہ (رض) نے فاطمہ کی روایت کا انکار کیا مگر ابن عباس (رض) اور حسن (رح) نے اس کی موافقت کی ہے جس کی وجہ سے روایت میں کمزوری نہیں آئی۔
جواب حضرت عمر (رض) کا استدلال فاطمہ (رض) والی روایت کے خلاف بالکل درست ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ یا ایہا النبی اذا طلقتم النساء فطلقوہن لعدتہن (الطلاق۔ ١) پھر فرمایا لاتدری لعل اللہ یحدث بعد ذلک امرا “
اس بات پر تمام علماء کا اتفاق ہے کہ اس امر سے مراجعت مراد ہے پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ ” اسکنوہن من حیث سکنتم من وجدکم “ (الطلاق : ٦) پھر فرمایا ” لاتخرجوہن من بیوتہن ولا یخرجن “ (الطلاق۔ ١) اس سے عدت مراد ہے۔
عورت کو جب اس کا خاوند دو طلاق بطریق سنت دے پھر اس سے رجوع کرے پھر اس کو ایک طلاق سنت دے تو وہ عورت اس پر حرام ہوجاتی ہے اور اس پر وہ عدت لازم ہوجاتی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے سکنیٰ کا حق مقرر کیا ہے یا اس عورت کو حکم دیا کہ وہ مقام عدت سے نہ نکلے اور خاوند کو حکم فرمایا کہ وہ اس کو مت گھر سے نکالے۔
اللہ تعالیٰ نے مطلقہ سنت کہ جس میں رجوع نہ ہو اور مطلقہ سنت جس میں رجوع ہو کوئی فرق بیان نہیں فرمایا بلکہ ان کا حکم یکساں رکھا جب فاطمہ بنت قیس آئیں اور انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ روایت کی تو آپ نے اس کو فرمایا سکنیٰ اور نفقہ اس کے لیے ہے جس کو رجوع کا حق ہے اس سے فاطمہ نے کتاب اللہ کی نص کی مخالفت کی کیونکہ کتاب اللہ میں سکنیٰ اس کو بھی دیا گیا جس پر رجوع نہیں اور سنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس طرح مخالفت کی کیونکہ عمر (رض) نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کے خلاف روایت نقل کی جو اس نے نقل کی۔ اس سے وہ مفہوم نکل آیا جس سے عمر (رض) نے انکار کیا اور درست انکار کیا اور روایت فاطمہ (رض) واجب العمل نہ رہی اور نادرست ثابت ہوگئی۔

اعتراض :
حضرت فاطمہ (رض) کی روایت میں خلط شعبی کی روایت کی وجہ سے پیدا ہوا کیونکہ شعبی نے ہی حضرت فاطمہ (رض) سے یہ روایت نقل کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے لیے رہائش اور نفقہ مقرر نہیں فرمایا ہمارے حجازی اساتذہ کی روایت میں یہ بات نہیں ہے۔
طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ اس کہنے والے نے اس سلسلہ میں غفلت سے کام لیا یا اس کو سہو ہوگیا کیونکہ اس بات میں جس طرح شعبی (رح) نے مکمل روایت نقل کی ہے اور کسی دوسرے راوی نے ایسی مکمل روایت نقل نہیں کی۔ فلہذا اس قائل کو وہم ہوا کہ اس نے اس میں مروی تمام روایات کو جمع کرلیا ہے اور پھر اس پر گفتگو کی اور کہا کہ جو کچھ ہم نے بیان کیا وہ اسی طرح ہے جیسا ہم نے وضاحت کی ہے حالانکہ یہ اس طرح نہیں جیسا اس نے وہم کیا کیونکہ شعبی (رض) نہایت پختہ حافظے والے ‘ معتبر اور قابل اعتماد ہیں ان شعبی سے مروی روایت کی ان لوگوں نے بھی موافقت کی ہے جن کا ہم نے اس حدیث کے ضمن میں باب کے شروع میں ذکر کیا اب یہاں اس کو دوبارہ لوٹانے کی حاجت نہیں۔
جواب : حضرت عبداللہ بن یزید کی روایت جس میں مذکور ہے کہ تمہارے لیے رہائش نہیں ہے اس کو لیث بن سعد نے حضرت عبداللہ بن یزید سے انھوں نے ابو سلمہ سے اور انھوں نے حضرت فاطمہ سے انھوں نے حضرت شعبی کی روایت کی طرح روایت کی ہے تو شعبی (رح) سے جو خلط ملط پیش آیا وہ ان روات کی وجہ سے ہوا جنہوں نے امّ سلمہ کے واسطہ سے فاطمہ (رض) سے روایت کی ہے۔ کیونکہ انھوں نے بعض حصے کو حذف کیا جبکہ بعض کو نقل کردیا باقی اصل روایت کا جہاں تک تعلق ہے وہ تو اسی طرح ہے جیسا امام شعبی (رح) نے بیان کی ہے۔
ایک اور اعتراض :
اگر روایت فاطمہ (رض) اسی طرح ہے جیسا کہ شعبی نے بیان کی ہے تو پھر وہ فریق اوّل کے مذہب کے موافق ہے کیونکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ارشاد کے مطابق کہ تمہارے لیے نفقہ نہیں ہے۔ کا مطلب یہ ہوگا کیونکہ تم غیر حاملہ ہو اور تمہارے لیے رہائش نہیں کیونکہ تم بدکلام ہو اور بدکلامی یہ اس فاحشہ میں داخل ہے جس کا تذکرہ اللہ تعالیٰ نے : { یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ امَنُوْا لاَ یَحِلُّ لَکُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَآئَ کَرْہًا ١ وَلاَ تَعْضُلُوْہُنَّ لِتَذْہَبُوْا بِبَعْضِ مَآ اٰتَیْتُمُوْہُنَّ اِلآَّ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ ٥ وَعَاشِرُوْہُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ٥ فَاِنْ کَرِہْتُمُوْہُنَّ فَعَسٰٓی اَنْ تَکْرَہُوْا شَیْئًا وَّیَجْعَلَ اللّٰہُ فِیْہِ خَیْرًا کَثِیْرًا } (النساء : ١٩) اور اس سلسلہ میں ابن عباس (رض) کی یہ روایت ذکر کی ہے۔

4445

۴۴۴۵: مَا قَدْ حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِیْ عَمْرٍو ، عَنْ عِکْرَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہٗ سُئِلَ عَنْ قَوْلِہٖ تَعَالٰی وَلَا یَخْرُجْنَ اِلَّا أَنْ یَأْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ فَقَالَ : الْفَاحِشَۃُ الْمُبَیِّنَۃُ أَنْ تُفْحِشَ عَلٰی أَہْلِ الرَّجُلِ وَتُؤْذِیْہِمْ ، فَقَالَ : فَفَاطِمَۃُ حُرِمَتِ السُّکْنَی لِبَذَائِہَا وَالنَّفَقَۃُ لِأَنَّہَا غَیْرُ حَامِلٍ .قَالَ : وَہٰذَا حُجَّۃٌ لَنَا فِیْ قَوْلِنَا : اِنَّ الْمَبْتُوْتَۃَ لَا یَجِبُ لَہَا النَّفَقَۃُ اِلَّا أَنْ تَکُوْنَ حَامِلًا .قِیْلَ لَہٗ : لَوْ خَرَجَ مَعْنَیْ حَدِیْثِ فَاطِمَۃَ مِنْ حَیْثُ ذَکَرْتُ ، لَوَقَعَ الْوَہْمُ عَلَی عُمَرَ ، وَعَائِشَۃَ ، وَأُسَامَۃَ ، وَمَنْ أَنْکَرَ ذٰلِکَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ، عَلَی فَاطِمَۃَ مَعَہُمْ ، وَقَدْ کَانَ یَنْبَغِی أَنْ یُتْرَکَ أَمْرُہُمْ عَلَی الصَّوَابِ حَتَّی یُعْلَمَ یَقِیْنًا مَا سِوٰی ذٰلِکَ فَکَیْفَ ، وَلَوْ صَحَّ حَدِیْثُ فَاطِمَۃَ ، لَکَانَ قَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ مَعْنَاہُ عَلٰی غَیْرِ مَا حَمَلْتُہٗ أَنْتَ عَلَیْہِ .وَذٰلِکَ أَنَّہٗ قَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ مَعْنَاہُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَرَمَہَا السُّکْنَی لِبَذَائِہَا کَمَا ذَکَرْتُ ، وَرَأَی أَنَّ ذٰلِکَ ہُوَ الْفَاحِشَۃُ الَّتِی قَالَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ ، وَحَرَمَہَا النَّفَقَۃَ لِنُشُوْزِہَا بِبَذَائِہَا الَّذِی خَرَجَتْ بِہٖ مِنْ بَیْتِ زَوْجِہَا ، لِأَنَّ الْمُطَلَّقَۃَ لَوْ خَرَجَتْ مِنْ بَیْتِ زَوْجِہَا فِیْ عِدَّتِہَا ، لَمْ یَجِبْ لَہَا عَلَیْہِ نَفَقَۃٌ حَتّٰی تَرْجِعَ اِلَی مَنْزِلِہٖ .فَکَذٰلِکَ فَاطِمَۃُ مُنِعَتْ مِنَ النَّفَقَۃِ لِنُشُوْزِہَا الَّذِی بِہٖ خَرَجَتْ مِنْ مَنْزِلِ زَوْجِہَا .فَہٰذَا مَعْنًی قَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَرَادَہٗ، اِنْ کَانَ حَدِیْثُ فَاطِمَۃَ صَحِیْحًا ، وَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ أَرَادَ مَا وَصَفْتُ أَنْتَ .وَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ أَرَادَ مَعْنًی غَیْرَ ہٰذَیْنِ ، مِمَّا لَا یَبْلُغُہُ عِلْمُنَا .وَلَا یُحْکَمُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ أَرَادَ فِیْ ذٰلِکَ مَعْنًی بِعَیْنِہٖ، دُوْنَ مَعْنًیْ کَمَا حَکَمْتُ أَنْتَ عَلَیْہِ ؛ لِأَنَّ الْقَوْلَ عَلَیْہِ بِالظَّنِّ حَرَامٌ ، کَمَا أَنَّ الْقَوْلَ بِالظَّنِّ عَلَی اللّٰہِ حَرَامٌ .وَقَدْ رُوِیَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فِی الْفَاحِشَۃِ الْمُبَیِّنَۃِ ، غَیْرُ مَا قَالَ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا .
٤٤٤٥: عکرمہ نے ابن عباس (رض) سے نقل کیا کہ ان سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے متعلق دریافت کیا گیا : { وَلَا یَخْرُجْنَ اِلَّا أَنْ یَأْتِیْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ } تو انھوں نے فرمایا فاحشہ مبینہ یہ ہے کہ مرد کے عزیزواقارب کو فحش گوئی کرے اور ان کو ایذاء پہنچائے تو فرمانے لگے فاطمہ کو سکنیٰ سے محروم اسی لیے کیا گیا تھا کیونکہ وہ بدکلام تھیں اور نفقہ سے محرومی کی وجہ ان کا حاملہ نہ ہونا تھا۔ معترض نے کہا کہ اس روایت سے ثابت ہوا کہ مبتوتہ کا نفقہ صرف حامل ہونے کی صورت میں ہے۔ ورنہ نہیں۔ تو اس کے جواب میں کہا جائے گا ۔ اگر روایت فاطمہ (رض) کا مفہوم وہی لیا جائے جو آپ نے نکالا ہے تو اس سے حضرت عمر ‘ عائشہ ‘ اسامہ (رض) اور دیگر صحابہ کرام جنہوں نے روایت فاطمہ (رض) سے انکار کیا ہے ان کے متعلق وہم پیدا ہوجائے گا بہتر تو یہی تھا کہ ان کی بات کو درست مان لیا جاتا تاکہ اس کے علاوہ بات یقین سے معلوم ہوجائے اور وہ کیوں کر درست نہ ہوگا اگر بالفرض روایت فاطمہ (رض) کو درست قرار دیا جائے تو یہ بھی درست ماننا ہوگا کہ اس روایت کا معنی اس کے علاوہ ہو جو آپ نے بیان کیا ہے۔ وہ یہ ہے کہ عین ممکن ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی بدکلامی سے اسے رہائش سے محروم فرمایا جیسا کہ تم نے ذکر کیا اور آپ نے یہ خیال فرمایا ہو کہ یہ وہی فاحشہ ہے جس کا تذکرہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اور نفقہ سے محروم اس لیے کیا کہ وہ بدکلامی کی وجہ سے نافرمان قرار پائی۔ کہ وہ اسی بدکلامی کی وجہ سے خاوند کے گھر سے نکالی گئی کیونکہ جب مطلقہ عدت کے دوران خاوند کے گھر سے چلی جائے تو اس کے خاوند پر نفقہ لازم نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ گھر واپس لوٹ آئے اسی طرح حضرت فاطمہ (رض) کو نافرمانی کی وجہ سے نفقہ نہ دیا گیا جس کی بناء پر وہ خاوند کے گھر سے چلی گئیں اور ممکن ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی معنی مراد لیا ہو اگر حدیث فاطمہ (رض) درست ہو اور ہوسکتا ہے کہ وہ مفہوم مراد لیا ہو جو تم نے بیان کیا ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کی مراد ان دونوں کے علاوہ کوئی اور معنی ہو اور ہمیں وہ معلوم نہ ہوا ہو کیونکہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے متعلق یہ فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کہ آپ نے فلاں معنی ہی مراد لیا ہو کوئی دوسرا معنی مراد نہیں لیا جیسا کہ تم نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں یہ فیصلہ کیا کیونکہ محض گمان سے آپ کے بارے میں کوئی بات کہنا حرام ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں محض گمان سے بات کہنا حرام ہے۔ لیجئے ! ابن عمر (رض) سے فاحشہ مبینہ کے متعلق ابن عباس (رض) کے معنی کے خلافِ معنی مروی ہے۔

4446

۴۴۴۶: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُوْسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ قَالَ فِیْ قَوْلِہٖ تَعَالٰی لَا تُخْرِجُوْھُنَّ مِنْ بُیُوْتِہِنَّ وَلَا یَخْرُجْنَ اِلَّا أَنْ یَأْتِیَن بِفَاحِشَۃٍ مُبَیِّنَۃٍ قَالَ : خُرُوْجُہَا مِنْ بَیْتِہَا ، فَاحِشَۃٌ مُبَیِّنَۃٌ .وَقَدْ قَالَ آخَرُوْنَ : اِنَّ الْفَاحِشَۃَ الْمُبَیِّنَۃَ أَنْ تَزْنِیَ فَتَخْرُجُ لِیُقَامَ عَلَیْہَا الْحَدُّ .فَمَنْ جَعَلَ لَک أَنْ تُثْبِتَ مَا رُوِیَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فِیْ تَأْوِیْلِ ہٰذِہِ الْآیَۃِ ، وَتَحْتَجَّ بِہٖ عَلٰی مُخَالِفِکَ، وَتَدَعَ مَا قَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا .وَقَدْ رُوِیَ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ فِیْ حَدِیْثِہَا مَعْنًی غَیْرَ مَا ذَکَرْنَا ، وَذٰلِکَ
٤٤٤٦: حضرت نافع ابن عمر (رض) سے اللہ تعالیٰ کے قول : ” لاتخرجوہن من بیوتہن “ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ اس کا گھر سے نکلنا فاحشہ مبینہ ہے۔ حالانکہ دوسروں نے فاحشہ مبینہ سے مراد یہ لیا ہے کہ وہ زنا کرے پس اس کو نکالا جائے تاکہ اس پر حد قائم کی جاسکے۔ اب جب تفسیر میں اس قدر اختلاف ہوا ہو تو آپ کو کس نے حق دیا ہے کہ اس آیت کے معنی میں ابن عباس (رض) کی روایت کو ثابت کریں اور اس کو اپنے مخالف کے خلاف بطور دلیل پیش کریں اور حضرت ابن عمر (رض) کی تفسیر کو ترک کردیں حالانکہ فاطمہ بنت قیس (رض) کی بیان کردہ روایت تو اس معنی کے خلاف ہے روایت ملاحظہ ہو۔

4447

۴۴۴۷: أَنَّ أَبَا شُعَیْبٍ الْبَصْرِیَّ صَالَحَ بْنَ شُعَیْبٍ حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی الزَّمِنُ ، قَالَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ قَالَتْ : قُلْتُ :یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اِنَّ زَوْجِی طَلَّقَنِیْ، وَاِنَّہٗ یُرِیْدُ أَنْ یَقْتَحِمَ ، قَالَ انْتَقِلِیْ عَنْہُ .فَہٰذِہِ فَاطِمَۃُ تُخْبِرُ فِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّمَا أَمَرَہَا أَنْ تَنْتَقِلَ حِیْنَ خَافَتْ زَوْجَہَا عَلَیْہَا .فَقَالَ قَائِلٌ : وَکَیْفَ یَجُوْزُ ہَذَا وَفِیْ بَعْضِ مَا قَدْ رُوِیَ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ أَنَّہٗ طَلَّقَہَا وَہُوَ غَائِبٌ ، أَوْ طَلَّقَہَا ثُمَّ غَابَ فَخَاصَمَتْ ابْنَ عَمِّہِ فِیْ نَفَقَتِہَا ، وَفِیْ ہٰذَا أَنَّہَا کَانَتْ تَخَافُہٗ، فَأَحَدُ الْحَدِیْثَیْنِ یُخْبِرُ أَنَّہٗ کَانَ غَائِبًا ، وَالْآخَرُ یُخْبِرُ أَنَّہٗ کَانَ حَاضِرًا ، فَقَدْ تَضَادَّ ہَذَانِ الْحَدِیْثَانِ .قِیْلَ لَہٗ : مَا تَضَادَّا ، لِأَنَّہٗ قَدْ یَجُوْزُ أَنْ تَکُوْنَ فَاطِمَۃُ لَمَّا طَلَّقَہَا زَوْجُہَا ، خَافَتْ عَلَی الْہُجُوْمِ عَلَیْہَا وَسَأَلْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَتَاہَا بِالنَّفَقَۃِ ثُمَّ غَابَ بَعْدَ ذٰلِکَ ، وَوَکَّلَ ابْنَ عَمَّہُ بِنَفَقَتِہَا ، فَخَاصَمَتْ حِیْنَئِذٍ فِی النَّفَقَۃِ وَہُوَ غَائِبٌ ، فَقَالَ لَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا سُکْنَی لَکَ وَلَا نَفَقَۃَ .فَاتَّفَقَ مَعْنَیْ حَدِیْثِ عُرْوَۃَ ہٰذَا، وَمَعْنَیْ حَدِیْثِ الشَّعْبِیِّ وَأَبِیْ سَلْمَۃَ ، وَمَنْ وَافَقَہُمَا عَلٰی ذٰلِکَ عَنْ فَاطِمَۃَ .فَہٰذَا وَجْہُ ہٰذَا الْبَابِ مِنْ طَرِیْقِ الْآثَارِ .وَأَمَّا وَجْہُ ذٰلِکَ مِنْ طَرِیْقِ النَّظَرِ ، فَاِنَّا قَدْ رَأَیْنَاہُمْ أَجْمَعُوْا أَنَّ الْمُطَلَّقَۃَ طَلَاقًا بَائِنًا ، وَہِیَ حَامِلٌ مِنْ زَوْجِہَا ، أَنَّ لَہَا النَّفَقَۃَ عَلَی زَوْجِہَا ، وَبِذٰلِکَ حَکَمَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہَا فِیْ کِتَابِہٖ فَقَالَ وَاِنْ کُنَّ أُوْلَاتِ حَمْلٍ فَأَنْفِقُوْا عَلَیْہِنَّ حَتّٰی یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ .فَاحْتَمَلَ أَنْ تَکُوْنَ تِلْکَ النَّفَقَۃُ جُعِلَتْ عَلَی الْمُطَلِّقِ ، لِأَنَّہٗ یَکُوْنُ عَنْہَا مَا یُغَذِّی الصَّبِیَّ فِیْ بَطْنِ أُمِّہِ فَیَجِبُ ذٰلِکَ عَلَیْہِ لِوَلَدِہٖ، کَمَا یَجِبُ عَلَیْہِ أَنْ یُغَذِّیَہُ فِیْ حَالِ رَضَاعِہِ بِالنَّفَقَۃِ عَلَی مَنْ تُرْضِعُہٗ، وَتُوَصِّلُ الْغِذَائَ عَلَیْہِ، ثُمَّ یُغَذِّیَہُ بَعْدَ ذٰلِکَ بِمِثْلِ مَا یُغَذَّی بِہٖ مِثْلُہٗ مِنِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ .فَیُحْتَمَلُ أَیْضًا اِذَا کَانَ حَمْلًا فِیْ بَطْنِ أُمِّہٖ، أَنْ یَجِبَ عَلٰی أَبِیْھَاغِذَاؤُہُ بِمَا یُغَذَّی بِہٖ مِثْلُہٗ فِیْ حَالِہٖ تِلْکَ مِنَ النَّفَقَۃِ عَلٰی أُمِّہٖ، لِأَنَّ ذٰلِکَ یُوَصِّلُ الْغِذَائَ اِلَیْہِ .وَیُحْتَمَلُ أَنْ تَکُوْنَ تِلْکَ النَّفَقَۃُ اِنَّمَا جُعِلَتْ لِلْمُطَلَّقَۃِ خَاصَّۃً ، لِعِلَّۃِ الْعِدَّۃِ ، لَا لِعِلَّۃِ الْوَلَدِ الَّذِیْ فِیْ بَطْنِہَا .فَاِنْ کَانَتْ النَّفَقَۃُ عَلَی الْحَامِلِ اِنَّمَا جُعِلَتْ لَہَا لِمَعْنَی الْعِدَّۃِ ، ثَبَتَ قَوْلُ الَّذِیْنَ قَالُوْا لِلْمَبْتُوْتَۃِ النَّفَقَۃُ وَالسُّکْنَیْ حَامِلًا کَانَتْ أَوْ غَیْرَ حَامِلٍ .وَاِنْ کَانَتِ الْعِلَّۃُ الَّتِی بِہَا وَجَبَتْ النَّفَقَۃُ ہِیَ الْوَلَدُ ، فَاِنَّ ذٰلِکَ لَا یَدُلُّ عَلٰی أَنَّ النَّفَقَۃَ وَاجِبَۃٌ لِغَیْرِ الْحَامِلِ ، فَاعْتَبَرْنَا ذٰلِکَ لِنَعْلَمَ کَیْفَ الْوَجْہُ فِیْمَا أَشْکَلَ مِنْ ذٰلِکَ .فَرَأَیْنَا الرَّجُلَ یَجِبُ عَلَیْہِ أَنْ یُنْفِقَ عَلٰی ابْنِہٖ الصَّغِیْرِ فِیْ رَضَاعِہِ حَتّٰی یَسْتَغْنِیَ عَنْ ذٰلِکَ ، وَیُنْفِقَ عَلَیْہِ بَعْدَ ذٰلِکَ مَا یُنْفِقُ عَلَی مِثْلِہٖ ، مَا کَانَ الصَّبِیُّ مُحْتَاجًا اِلَی ذٰلِکَ .فَاِنْ کَانَ غَنِیًّا عَنْہُ بِمَالٍ لَہٗ، قَدْ وَرِثَہُ عَنْ أُمِّہٖ، أَوْ قَدْ مَلَکَہُ بِوَجْہٍ سِوٰی ذٰلِکَ ، مِنْ ہِبَۃٍ أَوْ غَیْرِہَا لَمْ یَجِبْ عَلٰی أَبِیْہَ أَنْ یُنْفِقَ عَلَیْہِ مِنْ مَالِہٖ ، وَأَنْفَقَ عَلَیْہِ مِمَّا وَرِثَ ، أَوْ مِمَّا وُہِبَ لَہٗ۔فَکَانَ اِنَّمَا یُنْفِقُ عَلَیْہِ مِنْ مَالِہِ لِحَاجَتِہِ اِلَی ذٰلِکَ ، فَاِذَا ارْتَفَعَ ذٰلِکَ ، لَمْ یَجِبْ عَلَیْہِ الْاِنْفَاقُ عَلَیْہِ مِنْ مَالِہٖ .وَلَوْ أَنْفَقَ عَلَیْہِ الْأَبُ مِنْ مَالِہِ عَلٰی أَنَّہٗ فَقِیْرٌ اِلَی ذٰلِکَ ، بِحُکْمِ الْقَاضِیْ عَلَیْہِ، ثُمَّ عَلِمَ أَنَّ الصَّبِیَّ قَدْ کَانَ وَجَبَ لَہُ مَالٌ قَبْلَ ذٰلِکَ ، بِمِیْرَاثٍ أَوْ غَیْرِہٖ، کَانَ لِلْأَبِ أَنْ یَرْجِعَ بِذٰلِکَ الْمَالِ الَّذِی أَنْفَقَہُ فِیْ مَالِ الصَّبِیِّ الَّذِی وَجَبَ لَہٗ، بِالْوَجْہِ الَّذِیْ ذٰکَرْنَا .وَکَانَ الرَّجُلُ اِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَہٗ وَہِیَ حَامِلٌ ، فَحَکَمَ الْقَاضِی لَہَا عَلَیْہِ بِالنَّفَقَۃِ ، فَأَنْفَقَ عَلَیْہَا حَتَّی وَضَعَتْ وَلَدًا حَیًّا ، وَقَدْ کَانَ أَخٌ لَہٗ مِنْ أُمِّہِ مَاتَ قَبْلَ ذٰلِکَ ، فَوَرِثَہُ الْوَلَدُ وَأُمُّہُ حَامِلٌ بِہٖ ، لَمْ یَکُنْ لِلْأَبِ ، فِیْ قَوْلِہِمْ جَمِیْعًا ، أَنْ یَرْجِعَ عَلٰی ابْنِہِ بِمَا کَانَ أَنْفَقَ عَلٰی أُمِّہِ بِحُکْمِ الْقَاضِی لَہَا عَلَیْہِ بِذٰلِکَ ، اِذَا کَانَتْ حَامِلًا بِہٖ .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّ النَّفَقَۃَ عَلَی الْمُطَلَّقَۃِ الْحَامِلِ ، ہِیَ لِعِلَّۃِ الْعِدَّۃِ الَّتِیْ ہِیَ فِیْہَا ، مِنْ الَّذِی طَلَّقَہَا ، لَا لِعِلَّۃِ مَا ہِیَ بِہٖ حَامِلٌ مِنْہُ .فَلَمَّا کَانَ مَا ذَکَرْنَا کَذٰلِکَ ، ثَبَتَ أَنَّ کُلَّ مُعْتَدَّۃٍ مِنْ طَلَاقٍ بَائِنٍ ، فَلَہَا مِنَ النَّفَقَۃِ مِثْلُ مَا لِلْمُعْتَدَّۃِ مِنِ الطَّلَاقِ ، اِذَا کَانَتْ حَامِلًا ، قِیَاسًا وَنَظَرًا عَلٰی مَا ذَکَرْنَا مِمَّا وَصَفْنَا وَبَیَّنَّا .وَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ .وَقَدْ رُوِیَ ذٰلِکَ عَنْ عُمَرَ ، وَعَبْدِ اللّٰہِ، وَقَدْ ذَکَرْنَاہُ فِیْمَا تَقَدَّمَ مِنْ کِتَابِنَا ہٰذَا، وَرُوِیَ ذٰلِکَ عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ ، وَاِبْرَاھِیْمَ النَّخَعِیِّ .
٤٤٤٧: عروہ نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے روایت کی ہے کہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں گزارش کی یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے اقارب ان کے پاس خوب آئیں جائیں۔ (میرا رہنا وہاں مشکل ہے) تو آپ نے فرمایا وہاں سے تم منتقل ہوجاؤ۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : یہ فاطمہ بنت قیس (رض) ہیں جو اس روایت میں بتلا رہی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اس لیے منتقل ہونے کا حکم دیا جبکہ فاطمہ (رض) کو اپنے متعلق خاوند سے خطرہ محسوس ہوا۔ یہ مفہوم درست تسلیم نہیں کیا جاسکتا جبکہ اس سلسلہ کی روایت میں وارد ہے کہ جب ان کے خاوند نے ان کو طلاق دی تو وہ خود موجود نہ تھے یا طلاق کے بعد غائب ہوگئے۔ تو فاطمہ (رض) نے خاوند کے بھتیجے سے نفقہ کے متعلق جھگڑا کیا اور یہ روایت بتلا رہی ہے کہ خاوند کی طرف سے ان کو خطرہ محسوس ہوا اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ غائب تھے (یمن گئے تھے) اور ایک روایت میں ہے کہ وہ موجود تھے۔ ان دونوں روایات میں تضاد ہے تو اس کے جواب میں یہ کہا جائے گا کہ ان دونوں روایات میں تضاد نہیں کیونکہ یہ عین ممکن ہے کہ فاطمہ (رض) کو جب ان کے خاوند نے طلاق دی ہو تو انھوں نے اپنے ہاں ہجوم کا خطرہ محسوس کیا اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس سلسلہ میں استفسار کیا پھر ان کے خاوند نفقہ لے کر آئے (انہوں نے انکار کیا) پھر وہ (جہاد میں) چلے گئے اور اپنے بھتیجے کو خرچے کے سلسلہ میں کہہ کر گئے فاطمہ (رض) نے نفقہ قلیل سمجھ کر اس سے جھگڑا کیا (جب کہ خاوند) غائب تھا۔ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ (رض) کو فرمایا تمہارے لیے رہائش و نفقہ کچھ نہیں اب حضرت عروہ (رض) کی روایت کا مفہوم حضرت شعبی اور ابو سلمہ (رح) کی روایت کے موافق حضرت فاطمہ (رض) سے روایت کرنے والوں کی روایات کے مفہوم کے مطابق ہوگیا۔ روایات میں موافقت معنی کے لحاظ سے تو یہی ہے جو ہم نے بیان کردی ‘ اب بطریق نظر اس کا معنی ملاحظہ ہو۔ پھر طریق نظر کی صورت یہ ہوگی ‘ ہم دیکھتے ہیں کہ اس کے متعلق تمام علماء کا اتفاق ہے کہ جس عورت کو خاوند تین طلاق بائنہ دیدے اور وہ حاملہ ہو تو اس کے لیے خاوند کے ذمہ نفقہ لازم ہے اللہ تعالیٰ نے بھی اس بات کا حکم فرمایا ہے ارشاد قرآنی ہے۔ ” وان کن اولات حمل فانفقوا علیھن حتی یضعن حملہن “ اگر وہ حاملہ ہوں تو تم ان پر وضع حمل تک خرچ کرو۔ اب اس میں تین احتمال ہیں۔ اس بات کا بھی احتمال کہ طلاق دینے والے پر یہ خرچہ اس وجہ سے لازم ہو کہ وہ اس نفقہ سے ماں کے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ اس کو غذا پہنچاتا ہے۔ فلہذا یہ خرچہ بچے کی وجہ سے واجب ہو جیسا کہ بچے کے دودھ پینے کی حالت میں دودھ پلانے والی کو نفقہ دے کر بچے کو غذا پہنچانا والد پر لازم ہے اس کے بعد بھی اس بچے کو کھانے پینے کی ان اشیاء سے غذا پہنچانا ضروری ہے جو اس کو بطور غذا دی جاتی ہیں تو اس بات کا احتمال بھی ہے کہ جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہو تو اس کے باپ پر اس کے مناسب حال غذا لازم ہو جو ماں کو دیئے جانے والے نفقہ سے ہو کیونکہ اسی کے ذریعہ غذا بچے تک پہنچتی ہے (براہ راست نہیں پہنچتی) اور یہ بھی احتمال ہے کہ یہ نفقہ صرف عورت کے لیے ہو اور اس کی وجہ عدت ہو اس کے پیٹ میں موجود بچہ اس کی علت نہ ہو۔ پھر اگر خرچہ اس وجہ سے حاملہ کے لیے مقرر ہوا تو ان لوگوں کا قول ثابت ہوگیا جو یہ کہتے ہیں کہ مطلقہ بائنہ کے لیے نفقہ اور رہائش لازم ہے خواہ وہ حاملہ ہو یا غیر حاملہ اور اگر نفقہ کے لازم ہونے کی علت بچے کو تسلیم کیا تو یہ اس بات پر دلالت نہیں کہ غیر حاملہ کے لیے بھی نفقہ ہوگا پھر ہم نے اس میں غور و فکر کیا تاکہ اس گنجلک کا حل ظاہر ہو۔ چنانچہ وہ مل گیا کہ مرد پر اپنے چھوٹے بچے کا جو دودھ پیتا ہو خرچہ لازم ہے اور اس وقت تک لازم ہے یہاں تک کہ اسے دودھ کی حاجت نہ رہے اس کے بعد بھی جب تک بچہ ضرورت مند رہتا ہے اس کی حالت کے مطابق باپ اس پر خرچ کرتا ہے اور اگر وہ بچہ اپنے ذاتی مال کی وجہ سے بےنیاز ہو یعنی وہ مال جو اسے ماں کی طرف سے وراثت میں میسر آیا ہو یا کسی دوسرے ذرائع مثلاً ہبہ وغیرہ سے اس کا مالک بنا ہو تو اس صورت میں والد پر واجب نہیں ہے کہ وہ اپنے مال میں سے اس پر خرج کرے بلکہ وہ اس بچے کو وراثت و ہبہ کے ذریعہ ملنے والے مال میں سے خرچ کرے۔ پس باپ تو اپنے مال میں سے بچے پر اس لیے خرچ کرتا ہے کیونکہ بچے کو اس کی ضرورت ہوتی ہے پس اب جبکہ اس کی حاجت نہ رہی تو باپ پر اپنے مال میں سے اس بچے پر خرچ کرنا لازم نہ رہا اور اگر والد قاضی کے حکم پر بچے پر اس لیے خرچ کرتا ہے کہ وہ فقیر ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ اس سے پہلے بچے کو وراثت و ہبہ وغیرہ سے مال مل گیا تھا تو اس صورت میں والد بچے کے مال میں سے وہ مال واپس لے سکتا ہے۔ جو اس نے بچے پر اس دوران میں خرچ کیا ہے اس وجہ سے ہم نے اوپر ذکر کردی۔ اب جب کوئی شخص اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے اور قاضی کے کہنے پر اس کو خرچہ دے یہاں تک کہ اس کا زندہ بچہ پیدا ہوجائے اور اس سے پہلے اس کا ماں کی طرف سے بھائی فوت ہوچکا ہو اور وہ ماں کے پیٹ میں اس کا وارث بن گیا ہو تو تمام حضرات ائمہ کے ہاں اس بچے سے وہ مال واپس نہیں لیا جاسکتا جو اس نے قاضی کے کہنے پر اس بچے کی ماں پر اس وقت خرچ کیا جب وہ حاملہ تھی۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ حاملہ مطلقہ کا نفقہ اس کی عدت کی وجہ سے ہے جو وہ گزار رہی ہے اس بچے کی وجہ سے نہیں جس کے ساتھ وہ حاملہ ہے۔ تو جب بات اس طرح ہے جس طرح ہم نے بیان کی تو ثابت ہوگیا کہ ہر مطلقہ بائنہ کے لیے اسی طرح نفقہ ہوگا جس طرح مطلقہ حاملہ کے لیے ہوتا ہے۔ قیاس و نظر کا یہی تقاضا ہے یہ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ و محمد (رح) کا قول ہے۔ مزید اقوال تابعین (رح) ذیل میں ہیں :
امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں یہ فاطمہ بنت قیس (رض) ہیں جو اس روایت میں بتلا رہی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اس لیے منتقل ہونے کا حکم دیا جبکہ فاطمہ (رض) کو اپنے متعلق خاوند سے خطرہ محسوس ہوا۔
ایک مزید اشکال :
یہ مفہوم درست تسلیم نہیں کیا جاسکتا جبکہ اس سلسلہ کی روایت میں وارد ہے کہ جب ان کے خاوند نے ان کو طلاق دی تو وہ خود موجود نہ تھے یا طلاق کے بعد غائب ہوگئے۔ تو فاطمہ (رض) نے خاوند کے بھتیجے سے نفقہ کے متعلق جھگڑا کیا اور یہ روایت بتلا رہی ہے کہ خاوند کی طرف سے ان کو خطرہ محسوس ہوا اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ وہ غائب تھے (یمن گئے تھے) اور ایک روایت میں ہے کہ وہ موجود تھے۔ ان دونوں روایات میں تضاد ہے۔
جوابان دونوں روایات میں تضاد نہیں کیونکہ یہ عین ممکن ہے کہ فاطمہ (رض) کو جب ان کے خاوند نے طلاق دی ہو تو فاطمہ (رض) نے اپنے ہاں ہجوم کا خطرہ محسوس کیا اور جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس سلسلہ میں استفسار کیا پھر ان کے خاوند نفقہ لے کر آئے (انہوں نے انکار کیا) پھر وہ (جہاد میں) چلے گئے اور اپنے بھتیجے کو خرچے کے سلسلہ میں کہہ کر گئے فاطمہ (رض) نے نفقہ قلیل سمجھ کر اس سے جھگڑا کیا (جب کہ خاوند) غائب تھا۔ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فاطمہ (رض) کو فرمایا تمہارے لیے رہائش و نفقہ کچھ نہیں اب حضرت عروہ (رض) کی روایت کا مفہوم حضرت شعبی اور ابو سلمہ (رح) کی روایت کے موافق حضرت فاطمہ (رض) سے روایت کرنے والوں کی روایات کے مفہوم کے مطابق ہوگیا۔ روایات میں موافقت معنی کے لحاظ سے تو یہی معنی ہے جو ہم نے بیان کردیا اب بطریق نظر اس کا معنی ملاحظہ ہو۔
نظر طحاوی (رح) :
اس کے متعلق تمام علماء کا اتفاق ہے کہ جس عورت کو خاوند تین طلاق بائنہ دے دیں اور وہ حاملہ ہو تو اس کے لیے خاوند کے ذمہ نفقہ لازم ہے اللہ تعالیٰ نے بھی اس بات کا حکم فرمایا ہے ارشاد قرآنی ہے۔ ” وان کن اولات حمل فانفقوا علیھن حتی یضعن حملہن “ اگر وہ حاملہ ہوں تو تم ان پر وضع حمل تک خرچ کرو۔ اب اس میں تین احتمال ہیں۔
احتمال اوّل : اس بات کا بھی احتمال ہے کہ طلاق دینے والے پر یہ خرچہ اس وجہ سے لازم ہو کہ وہ اس نفقہ سے ماں کے پیٹ میں جو بچہ ہے وہ اس کو غذا پہنچاتا ہے۔ فلہذا یہ خرچہ بچے کی وجہ سے واجب ہو جیسا کہ بچے کے دودھ پینے کی حالت میں دودھ پلانے والی کو نفقہ دے کر بچے کو غذا پہنچانا والد پر لازم ہے اس کے بعد بھی اس بچے کو کھانے پینے کی ان اشیاء سے غذا پہنچانا ضروری ہے جو اس کو بطور غذا دی جاتی ہیں۔
احتمال دوم : تو اس بات کا احتمال بھی ہے کہ جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہو تو اس کے باپ پر اس کے مناسب حال غذا لازم ہو جو ماں کو دیئے جانے والے نفقہ سے ہو کیونکہ اسی کے ذریعہ غذا بچے تک پہنچتی ہے (براہ راست نہیں پہنچتی)
احتمال سوم : اور یہ بھی احتمال ہے کہ یہ نفقہ صرف عورت کے لیے ہو اور اس کی وجہ عدت ہو اس کے پیٹ میں موجود بچہ اس کی علت نہ ہو۔ پھر اگر خرچہ اس وجہ سے حاملہ کے لیے مقرر ہوا تو ان لوگوں کا قول ثابت ہوگیا جو یہ کہتے ہیں کہ مطلقہ بائنہ کے لیے نفقہ اور رہائش لازم ہے خواہ وہ حاملہ ہو یا غیر حاملہ۔
اور اگر نفقہ کے لازم ہونے کی علت بچے کو تسلیم کیا تو یہ اس بات پر دلالت نہیں کہ غیر حاملہ کے لیے بھی نفقہ ہوگا پھر ہم نے اس میں غور و فکر کیا تاکہ اس گنجلک کا حل ظاہر ہو۔ چنانچہ وہ مل گیا کہ مرد پر اپنے چھوٹے بچے کا جو دودھ پیتا ہو خرچہ لازم ہے اور اس وقت تک لازم ہے یہاں تک کہ اسے دودھ کی حاجت نہ رہے اس کے بعد بھی بچہ جب تک ضرورت مند رہتا ہے اس کی حالت کے مطابق باپ اس پر خرچ کرتا ہے اور اگر وہ بچہ اپنے ذاتی مال کی وجہ سے بےنیاز ہو یعنی وہ مال جو اسے ماں کی طرف سے وراثت میں میسر آیا ہو یا کسی دوسرے ذرائع مثلاً ہبہ وغیرہ سے اس کا مالک بنا ہو تو اس صورت میں والد پر واجب نہیں ہے کہ وہ اپنے مال میں سے اس پر خرج کرے بلکہ وہ اس بچے کو وراثت و ہبہ کے ذریعہ ملنے والے مال میں سے خرچ کرے۔
پس باپ تو اپنے مال میں سے بچے پر اس لیے خرچ کرتا ہے کیونکہ بچے کو اس کی ضرورت ہوتی ہے پس اب جبکہ اس کی حاجت نہ رہی تو باپ پر اپنے مال میں سے اس بچے پر خرچ کرنا لازم نہ رہا اور اگر والد قاضی کے حکم پر بچے پر اس لیے خرچ کرتا ہے کہ وہ فقیر ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ اس سے پہلے بچے کو وراثت و ہبہ وغیرہ سے مال مل گیا تھا تو اس صورت میں والد بچے کے مال میں سے وہ مال واپس لے سکتا ہے۔ جو اس نے بچے پر اس دوران میں خرچ کیا ہے اس کی وجہ ہم نے اوپر ذکر کردی۔
اب جب کوئی شخص اپنی حاملہ بیوی کو طلاق دے اور قاضی کے کہنے پر اس کو خرچہ دے یہاں تک کہ اس کا زندہ بچہ پیدا ہوجائے اور اس سے پہلے اس کا ماں کی طرف سے بھائی فوت ہوچکا ہو اور وہ ماں کے پیٹ میں اس کا وارث بن گیا ہو تو تمام حضرات ائمہ کے ہاں اس بچے سے وہ مال واپس نہیں لیا جاسکتا جو اس نے قاضی کے کہنے پر اس بچے کی ماں پر اس وقت خرچ کیا جب وہ حاملہ تھی۔
اس سے یہ ثابت ہوا کہ حاملہ مطلقہ کا نفقہ اس کی عدت کی وجہ سے ہے جو وہ گزار رہی ہے اس بچے کی وجہ سے نہیں جس کے ساتھ وہ حاملہ ہے۔ تو جب بات اس طرح ہے جس طرح ہم نے بیان کی تو ثابت ہوگیا کہ ہر مطلقہ بائنہ کے لیے اسی طرح نفقہ ہوگا جس طرح مطلقہ حاملہ کے لیے ہوتا ہے۔
قیاس و نظر کا یہی تقاضا ہے یہ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ و محمد (رح) کا قول ہے۔
اقوال صحابہ (رض) وتابعین (رح) :
یہی بات حضرت عمر ‘ عبداللہ بن مسعود (رض) و سعید بن مسیب اور ابراہیم نخعی (رح) سے بھی اسی طرح مروی ہے چنانچہ ملاحظہ ہو۔

4448

۴۴۴۸:حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ الْکَرِیْمِ الْجَزَرِیِّ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ قَالَ الْمُطَلَّقَۃُ ثَلَاثًا لَہَا النَّفَقَۃُ وَالسُّکْنَی .
٤٤٤٨: عبدالکریم جزری نے سعید بن المسیب (رح) سے روایت کی ہے کہ انھوں نے ارشاد فرمایا جس مطلقہ کو تین طلاق دی گئیں ہوں اس کو نفقہ و سکنیٰ ملے گا۔

4449

۴۴۴۹ : حَدَّثَنَا أَبُوْ بِشْرٍ الرَّقِّیُّ ، قَالَ : ثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِیْدِ ، عَنِ الْمُغِیْرَۃِ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، مِثْلَہٗ۔
٤٤٤٩: شجاع بن ولید نے مغیرہ سے انھوں نے ابراہیم نخعی (رح) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔

4450

۴۴۵۰: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ .ح .
٤٤٥٠: ابراہیم بن مرزوق نے ابو عاصم سے روایت کی ہے۔

4451

۴۴۵۱: وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا مُسَدَّدٌ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیْدٍ ، قَالَا جَمِیْعًا ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ أَبُو الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : طَلُقَتْ خَالَۃٌ لِیْ، فَأَرَادَتْ أَنْ تَخْرُجَ فِیْ عِدَّتِہَا اِلٰی نَخْلٍ لَہَا ، فَقَالَ لَہَا رَجُلٌ : لَیْسَ ذٰلِکَ لَکِ.فَأَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اُخْرُجِیْ اِلٰی نَخْلِکِ وَجُدِّیْہِ، فَعَسٰی أَنْ تَصَدَّقِی ، وَتَصْنَعِیْ مَعْرُوْفًا .
٤٤٥١: ابوالزبیر نے جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ میری خالہ کو طلاق ہوگئی دوران عدت انھوں نے اپنے کھجوروں کے باغ میں جانے کا ارادہ کیا ان سے ایک شخص نے کہا تمہارے لیے یہ جائز نہیں وہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تم اپنے کھجوروں کے درختوں کی طرف جاسکتی ہو اور انھیں توڑ بھی سکتی ہو۔ قریب ہے کہ تم صدقہ کرو اور اچھا کام کرو۔
تخریج : مسلم فی الرضاع ١٢٢؍٥٧‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٤١‘ دارمی فی الطلاق باب ١٤‘ مسند احمد ٣؍٣٢١۔
لغات : جدیہ۔ کھجور توڑنا۔ صرام۔ قطع کرنا۔

4452

۴۴۵۲: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ ، قَالَ : سَمِعْت جَابِرًا یَقُوْلُ أَخْبَرَتْنِیْ خَالَتِیْ أَنَّہَا طَلُقَتْ أَلْبَتَّۃَ ، فَأَرَادَتْ أَنْ تُجِدَّ نَخْلَہَا ، فَزَجَرَہَا رِجَالٌ أَنْ تَخْرُجَ فَأَتَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ بَلَی فَجُدِّیْ نَخْلَکَ، فَاِنَّک عَسَی أَنْ تَصَدَّقِی وَتَفْعَلِیْ مَعْرُوْفًا .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ لِلْمُطَلَّقَۃِ وَلِلْمُتَوَفَّیْ عَنْہَا زَوْجُہَا أَنْ تُسَافِرَا فِیْ عِدَّتِہِمَا اِلَیْ حَیْثُ مَا شَائَ تَا ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذَا الْحَدِیْثِ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ ، فَقَالُوْا : أَمَّا الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا ، فَاِنَّ لَہَا أَنْ تَخْرُجَ فِیْ عِدَّتِہَا مِنْ بَیْتِہَا ، نَہَارًا وَلَا تَبِیتُ اِلَّا فِیْ بَیْتِہَا .وَأَمَّا الْمُطَلَّقَۃُ فَلَا تَخْرُجُ مِنْ بَیْتِہَا فِیْ عِدَّتِہَا ، لَا لَیْلًا وَلَا نَہَارًا .وَفَرَّقُوْا بَیْنَہُمَا ، لِأَنَّ الْمُطَلَّقَۃَ ، فِیْ قَوْلِہِمْ ، لَہَا النَّفَقَۃُ وَالسُّکْنٰی فِیْ عِدَّتِہَا ، عَلَی زَوْجِہَا الَّذِی طَلَّقَہَا ، فَذٰلِکَ یُغْنِیْہَا عَنِ الْخُرُوْجِ مِنْ بَیْتِہَا .عَنْہَا زَوْجُہَا ، لَا نَفَقَۃَ ، فَلَہَا أَنْ تَخْرُجَ فِیْ بَیَاضِ نَہَارِہَا ، تَبْتَغِی مِنْ فَضْلِ رَبِّہَا . وَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ لَہُمْ ، فِیْ حَدِیْثِ جَابِرٍ ، الَّذِی احْتَجَّ بِہٖ عَلَیْہِمْ أَہْلُ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی ، أَنَّہٗ قَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ مَا ذَکَرَ فِیْہِ، کَانَ فِیْ وَقْتِ مَا لَمْ یَکُنِ الْاِحْدَادُ ، یَجِبُ فِیْ کُلِّ الْعِدَّۃِ فَاِنَّہٗ قَدْ کَانَ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ .
٤٤٥٢: ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر (رض) سے سنا کہ میری خالہ کو طلاق بائن ہوگئی تھی انھوں نے اپنی کھجوریں توڑنے کا ارادہ کیا ان کو بعض آدمیوں نے ڈانٹا۔ تو وہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ نے فرمایا۔ کیوں نہیں۔ تم اپنی کھجوروں کو توڑ سکتی ہو اور ممکن ہے کہ تم صدقہ کرو اور کوئی اور نیک کام کرو۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں ایک جماعت اس بات کی طرف گئی ہے وہ فرماتے ہیں کہ مطلقہ اور بیوہ عدت کے دوران جہاں تک چاہیں سفر کرسکتی ہیں انھوں نے مندرجہ بالا روایات سے استدلال کیا ہے۔ دوسرے حضرات نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ کہ بیوہ عورت اپنی عدت کے ایام میں گھر سے باہر جاسکتی ہے لیکن رات اپنے گھر میں گزارے گی اور مطلقہ عورت دن اور رات میں سے کسی وقت بھی گھر سے باہر نہیں نکل سکتی۔ انھوں نے ان دونوں کے حکم میں یہ فرق کیا ہے کیونکہ دوران عدت مطلقہ کا خرچہ اور رہائش خاوند پر واجب و لازم ہے۔ جس خاوند نے اسے طلاق دی ہے اس وجہ سے اسے گھر سے نکلنے کی چنداں حاجت و ضرورت نہیں ہوتی اور بیوہ کا معاملہ اس سے مختلف ہے اس کے لیے نفقہ نہیں ہے۔ پس وہ دن کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرنے کے لیے جاسکتی ہے۔ ان کی دلیل حدیث جابر (رض) ہے۔ فریق اوّل نے جس روایت کو استدلال میں پیش کیا تو اس میں بالکل ممکن ہے کہ جو اس میں مذکور ہو وہ پہلے حکم ہو جبکہ پوری عدت میں سوگ نہ تھا اور یہ حکم پہلے اسی طرح تھا کہ تھوڑا سا وقت سوگ کے لیے خاص تھا۔ جیسا ان روایات میں معلوم ہوتا ہے۔
امام طحاوی (رح) کا قول : ایک جماعت اس بات کی طرف گئی ہے وہ فرماتے ہیں کہ مطلقہ اور بیوہ عدت کے دوران جہاں تک چاہیں سفر کرسکتی ہیں انھوں نے مندرجہ بالا روایات سے استدلال کیا ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف : بیوہ عورت اپنی عدت کے ایام میں گھر سے باہر جاسکتی ہے لیکن رات اپنے گھر میں گزارے گی اور مطلقہ عورت دن اور رات میں سے کسی وقت بھی گھر سے باہر نہیں نکل سکتی۔ انھوں نے ان دونوں کے حکم میں یہ فرق کیا ہے کیونکہ دوران عدت مطلقہ کا خرچہ خاوند پر اور رہائش واجب و لازم ہے۔ جس خاوند نے اسے طلاق دی ہے اس وجہ سے اسے گھر سے نکلنے کی چنداں حاجت و ضرورت نہیں رہتی اور بیوہ کا معاملہ اس سے مختلف ہے اس کے لیے نفقہ نہیں ہے۔ پس وہ دن کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کا فضل تلاش کرنے کے لیے جاسکتی ہے۔
روایت جابر (رض) کا جواب : فریق اوّل نے جس روایت کو استدلال میں پیش کیا اس میں اس بات کا قوی احتمال ہے کہ جو اس میں مذکور ہو وہ پہلے حکم ہو جبکہ پوری عدت میں سوگ نہ تھا اور یہ حکم پہلے اسی طرح تھا کہ تھوڑا سا وقت سوگ کے لیے خاص تھا۔ جیسا ان روایات سے معلوم ہوتا ہے۔

4453

۴۴۵۳: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا حِبَّانُ بْنُ ہِلَالٍ .ح .
٤٤٥٣: ابن مرزوق نے حبان بن ہلال سے روایت کی ہے۔

4454

۴۴۵۴: وَحَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ أَیْضًا قَالَ : ثَنَا حِبَّانُ .ح .
٤٤٥٤: ابو بکرہ نے حبان سے روایت کی ہے۔

4455

۴۴۵۵: وَحَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوْنُسَ .ح
٤٤٥٥: فہد نے احمد بن یونس سے روایت کی ہے۔

4456

۴۴۵۶: وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا جُبَارَۃُ بْنُ الْمُغَلِّسِ .ح .
٤٤٥٦: ابو داؤد نے جبارہ بن مغلس سے روایت کی ہے۔

4457

۴۴۵۷: وَحَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، وَسُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ ، قَالَا : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالُوْا : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَۃَ ، عَنِ الْحَکَمِ بْنِ عُتَیْبَۃَ ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ عُمَیْسٍ قَالَتْ : لَمَّا أُصِیْبَ جَعْفَرٌ ، أَمَرَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَسْکُنِیْ ثَلَاثًا ، ثُمَّ اصْنَعِیْ مَا شِئْت .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَنَّ الْاِحْدَادَ لَمْ یَکُنْ عَلَی الْمُعْتَدَّۃِ فِیْ کُلِّ عِدَّتِہَا ، وَاِنَّمَا کَانَ فِیْ وَقْتٍ مِنْہَا خَاص ، ثُمَّ نُسِخَ ذٰلِکَ وَأُمِرَتْ بِأَنْ تَحُدَّ عَلَیْہِ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا .فَمِمَّا رُوِیَ فِیْ ذٰلِکَ
٤٤٥٧: عبداللہ بن شداد نے اسماء بنت عمیس (رض) سے روایت کی ہے کہ جعفر (رض) کی شہادت ہوئی تو مجھے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا۔ تم تین دن گھر میں ٹھہرو پھر جو چاہو کرو۔ اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ معتدہ پر سوگ عدت کی پوری مدت میں لازم نہیں بلکہ اس میں سے خاص وقت تک کے لیے ہے پھر یہ حکم منسوخ ہو کر پورے چار ماہ دس دن سوگ کا حکم ہوا اس پر مندرجہ ذیل روایات دلالت کرتی ہیں۔

4458

۴۴۵۸: مَا حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا یَحِلُّ لِامْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَی مَیِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ اِلَّا عَلٰی زَوْجٍ ، فَاِنَّہَا تَحِدَّ عَلَیْہِ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا .
٤٤٥٨: عروہ نے عائشہ (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا ہے کہ جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتی ہے اس کو میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ کرے البتہ اپنے خاوند پر چار ماہ دس دن سوگ کرسکتی ہے۔
تخریج : بخاری فی الجنائز باب ٣١‘ والحیض باب ١٢‘ والطلاق باب ٤٦‘ مسلم فی الرضاع ١٢٥‘ ابو داؤد باب ٤٣‘ ٤٦‘ ترمذی فی الطلاق باب ١٨‘ نسائی فی الطلاق باب ٥٨؍٥٩‘ ابن ماجہ فی الطلاق باب ٣٥‘ دارمی فی الطلاق باب ١٢‘ ١٣‘ مالک فی الطلاق ١٠١؍١٠٢‘ مسنداحمد ٦؍١٨٤‘ ٢٨١؍٢٨٤۔

4459

۴۴۵۹: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ أَیُّوْبَ بْنِ مُوْسٰی، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أَبِیْ سَلْمَۃَ قَالَتْ : لَمَّا جَائَ نَعِیُّ أَبِیْ سُفْیَانَ ، دَعَتْ أُمُّ حَبِیْبَۃَ بِصُفْرَۃٍ ، فَمَسَحَتْ بِذِرَاعَیْہَا وَعَارِضَیْہَا ، وَقَالَتْ اِنِّیْ عَنْ ہَذَا لَغَنِیَّۃٌ ، لَوْلَا أَنِّیْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، ثُمَّ ذَکَرْتُ مِثْلَ حَدِیْثِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا سَوَائً .
٤٤٥٩: حمید بن نافع نے زینب بنت ابی سلمہ سے روایت کی کہ جب ابو سفیان کی وفات کی خبر ملی تو ام حبیبہ نے زرد خوشبو منگوائی اور اس کو اپنے بازوؤں اور رخساروں پر لگایا اور کہنے لگیں مجھے اس خوشبو کی چنداں حاجت نہ تھی۔ اگر میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نہ سنا ہوتا پھر عائشہ (رض) والی روایت جیسی روایت نقل کی ان میں کوئی فرق نہیں۔
تخریج : سابقہ روایت کی تخریج ملاحظہ ہو۔

4460

۴۴۶۰: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، عَنْ أَیُّوْبَ بْنِ مُوْسٰی‘ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلْمَۃَ قَالَتْ بَیْنَمَا أَنَا عِنْدَ أُمِّ حَبِیْبَۃَ ثُمَّ ذَکَرَتْ مِثْلَ حَدِیْثِ یُوْنُسَ .قَالَ حُمَیْدٌ : وَحَدَّثَتْنِی زَیْنَبُ بِنْتُ أُمِّ سَلْمَۃَ ، عَنْ أُمِّہَا أُمِّ سَلْمَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ : جَائَ تِ امْرَأَۃٌ اسْمُہَا عَاتِکَۃُ مِنْ قُرَیْشِ بِنْتِ النَّحَّامِ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ : اِنَّا نَخَافُ عَلَی بَصَرِہَا ، فَقَالَ لَا ، أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا ، قَدْ کَانَتْ اِحْدَاکُنَّ تُحِدُّ عَلَی زَوْجِہَا السَّنَۃَ ، ثُمَّ تَرْمِیْ عَلٰی رَأْسِ السَّنَۃِ بِالْبَعْرِ .
٤٤٦٠: حمید بن نافع نے زینب بنت امّ سلمہ سے روایت کی کہ میں ام حبیبہ (رض) کی خدمت میں موجود تھی پھر یونس جیسی روایت نقل کی ہے۔ حمید کہتے ہیں کہ مجھے زینب بنت امّ سلمہ نے اپنی والدہ امّ سلمہ (رض) سے روایت نقل کی کہ ایک عورت عاتکہ نامی جو قریش خاندان سے تھی اور نحام کی بیٹی کہلاتی تھی وہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آئی اور کہنے لگی ہمیں تو اس کی نگاہ کے جانے کا خطرہ ہے آپ نے فرمایا نہیں چار ماہ دس دن تک سوگ ہے پہلے عورت اپنے خاوند پر ایک سال سوگ کرتی پھر سال پورا ہونے پر وہ مینگنی پھینکتی (اور سوگ سے باہر آتی) ۔

4461

۴۴۶۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ نَافِعٍ مَوْلَی الْأَنْصَارِ أَنَّہٗ سَمِعَ زَیْنَبَ بِنْتَ أُمِّ سَلْمَۃَ تُحَدِّثُ عَنْ أُمِّہَا وَأُمِّ حَبِیْبَۃَ اسْمُہَا رَمْلَۃُ مِثْلَ مَا فِیْ حَدِیْثِ رَبِیْعٍ عَنْہُمَا .قَالَ حُمَیْدٌ : فَقُلْتُ لِزَیْنَبِ ، وَمَا رَأْسُ الْحَوْلِ ؟ فَقَالَتْ : کَانَتِ الْمَرْأَۃُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ اِذَا مَاتَ زَوْجُہَا ، عَمَدَتْ اِلَی شَرِّ بَیْتٍ لَہَا ، فَجَلَسَتْ فِیْہِ سَنَۃً ، فَاِذَا مَرَّتْ بِہَا سَنَۃٌ ، خَرَجَتْ وَرَمَتْ بِبَعْرَۃٍ مِنْ وَرَائِہَا .
٤٤٦١: حمید بن نافع مولی انصار کہتے ہیں کہ میں نے زینب بنت امّ سلمہ کو امّ سلمہ (رض) سے اور ام حبیبہ (رض) سے یہ روایت بیان کرتے سنا جیسا کہ ربیع کی روایت میں ہے۔
حمید کہتے ہیں میں نے زینب (رح) سے پوچھا سال کے آخر کا کیا معنی ہے ؟ تو انھوں نے بتلایا کہ زمانہ جاہلیت میں جب کسی عورت کا خاوند مرجاتا تو وہ نہایت گندے مکان میں چلی جاتی اور اس میں ایک سال تک بیٹھتی۔ جب سال گزر جاتا تو باہر نکلتی اور اپنے پیچھے ایک مینگنی پھینکتی۔
تخریج : بخاری فی الطلاق باب ٤٦‘ ٤٧‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٤٣‘ ترمذی فی الطلاق باب ١٨‘ نسائی فی الطلاق باب ٥٥‘ ٦٣‘ ٦٧‘ ابن ماجہ فی الطلاق باب ٣٤‘ مالک فی الطلاق ١٠١‘ مسند احمد ٦؍٢٩٢‘ ٣١١۔

4462

۴۴۶۲: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أَبِیْ سَلْمَۃَ أَنَّہَا أَخْبَرَتْہُ بِہٰذِہِ الْأَحَادِیْثِ الثَّلَاثَۃِ قَالَتْ : دَخَلَتْ عَلَیَّ أُمُّ حَبِیْبَۃَ ، ثُمَّ ذَکَرَتْ عَنْہَا مِثْلَ مَا ذَکَرْنَاہُ عَنْہَا ، فِیْمَا تَقَدَّمَہٗ مِنْ ہٰذِہِ الْأَحَادِیْثِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .قَالَتْ : وَسَمِعْتُ أُمَّ سَلْمَۃَ تَقُوْلُ جَائَ تِ امْرَأَۃٌ اِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ثُمَّ ذَکَرَتْ نَحْوَ مَا ذَکَرْنَاہُ عَنْہَا ، فِیْمَا تَقَدَّمَ مِنْ ہٰذِہِ الْأَحَادِیْثِ .قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَی زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَذَکَرْتُ عَنْہَا ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ حَدِیْثِ یُوْنُسَ ، عَنْ عَلِی ، وَفِیْ حَدِیْثِ رَبِیْعٍ ، عَنْ شُعَیْبٍ مِمَّا ذَکَرْنَاہُ فِیْ حَدِیْثِہِمَا ، عَنْ أُمِّ سَلْمَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ بِنْتِ النَّحَّامِ .
٤٤٦٢: حمید بن نافع سے روایت ہے کہ زینب بنت ابو سلمہ (رض) نے مجھے ان تینوں احادیث کی خبر دی ہے وہ فرماتی ہیں میں ام حبیبہ کے ہاں حاضر ہوئی۔ اس کے بعد زینب نے ان (ام حبیبہ (رض) ) سے اسی طرح کی روایت کی جو ہم نے گزشتہ روایات میں ان کی وساطت سے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کردی حضرت زینب (رض) کہتی ہیں کہ میں نے حضرت امّ سلمہ (رض) سے سنا وہ فرماتی ہیں کہ ایک عورت جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی پھر انھوں نے اس کی مثل بیان کیا جو ہم گزشتہ روایات میں بیان کر آئے ہیں۔
تشریح وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ میں زینب بنت جحش (رض) کی خدمت میں گئی تو ان سے اسی طرح کا قول بیان کیا جو کہ یونس نے علی بن معبد سے اور ربیع نے شعیب کی روایت میں ذکر کیا ہے جس کو دونوں نے امّ سلمہ (رض) سے انھوں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بنت النحام کے سلسلہ میں نقل کیا ہے۔

4463

۴۴۶۳: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ وَفَہْدٌ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ صَالِحٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، قَالَ: حَدَّثَنِی ابْنُ الْہَادِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِیْ عُبَیْدٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ بِنْتِ عُمَرَ ، زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَوْ عَنْ عَائِشَۃَ ، زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَوْ عَنْہُمَا کِلَیْہِمَا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا یَحِلُّ لِامْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاَللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ ، أَنْ تَحِدَّ عَلَی مُتَوَفًّی فَوْقَ ثَلَاثِ لَیَالٍ ، اِلَّا عَلَی زَوْجٍ .
٤٤٦٣: نافع نے صفیہ بنت ابو عبید سے انھوں نے امّ المؤمنین حضرت حفصہ بنت عمر (رض) سے روایت کی یا حضرت عائشہ امّ المؤمنین (رض) سے یا دونوں سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ کسی مؤمنہ عورت کے لیے جائز نہیں جو اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتی ہو کہ وہ کسی فوت ہونے والے پر تین راتوں سے زائد سوگ کرے سوائے خاوند کے۔
تخریج : ٤٤٥٨ روایت کی تخریج ملاحظہ کریں۔

4464

۴۴۶۴: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ بَکْرٍ السَّہْمِیُّ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ أَبِیْ عَرُوْبَۃَ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِیْ عُبَیْدٍ ، عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَہِیَ أُمُّ سَلْمَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔، وَزَادَ فَاِنَّہَا تُحِدُّ عَلَیْہِ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا .
٤٤٦٤: نافع نے صفیہ بنت ابو عبید سے انھوں نے کسی بھی زوج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی اور وہ امّ سلمہ (رض) ہیں انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے وہ اپنے خاوند پر چار ماہ دس دن سوگ کرے گی۔

4465

۴۴۶۵: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا أُبَیٌّ ، قَالَ : سَمِعْتُ نَافِعًا یُحَدِّثُ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِیْ عُبَیْدٍ ، عَنْ بَعْضِ أُمَّہَاتِ الْمُؤْمِنِیْنَ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا یَحِلُّ لِامْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلٰی مَیِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ اِلَّا عَلٰی زَوْجٍ .
٤٤٦٥: نافع نے صفیہ بنت ابی عبید سے انھوں نے امہات المؤمنین (رض) میں سے کسی سے روایت نقل کی ہے کہ کسی مؤمنہ عورت کے لیے حلال نہیں جو اللہ تعالیٰ اور آخرت پر ایمان رکھتی ہو کہ وہ کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرے سوائے اپنے خاوند کے۔

4466

۴۴۶۶: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ ، قَالَ : ثَنَا أَیُّوْبُ، عَنْ نَافِعٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٤٦٦: ایوب نے نافع سے روایت کی پھر اپنی اسناد سے اسی طرح بیان کی۔

4467

۴۴۶۷: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ حَفْصَۃَ ، عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ قَالَتْ : أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا تُحِدَّ الْمَرْأَۃُ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ ، اِلَّا عَلَی زَوْجٍ ، وَلَا تَکْتَحِلَ ، وَلَا تَطَّیَّبَ ، وَلَا تَلْبَسَ ثَوْبًا مَصْبُوْغًا ، اِلَّا ثَوْبَ عَصَبٍ۔
٤٤٦٧: حفصہ نے ام عطیہ (رض) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں حکم فرمایا کہ عورت اپنے خاوند کے علاوہ تین دن سے زیادہ سوگ نہ کرے سوگ میں وہ نہ سرمہ لگائے ‘ نہ خوشبو ‘ اور نہ عصفر سے رنگا ہوا کپڑا پہنے البتہ یمنی موٹا کپڑا پہن سکتی ہے۔
تخریج : بخاری فی الطلاق باب ٤٨‘ مسلم فی الرضاع ١٣٢‘ الطلاق ٦٧‘ ابو داؤد فی الطلاق باب ٤٦‘ نسائی فی الطلاق باب ٦٤‘ ابن ماجہ فی الطلاق باب ٣٥‘ دارمی فی الطلاق باب ١٣‘ مسند احمد ٦؍٤٠٨۔
لغات : عصب۔ بنا ہوا یمنی موٹا کپڑا۔

4468

۴۴۶۸: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ ثِنَا وَہْبٌ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ حَفْصَۃَ ، عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِثْلَہٗ۔، غَیْرَ أَنَّہٗ لَمْ یَذْکُرْ قَوْلَہُ اِلَّا ثَوْبَ عَصَبٍ .
٤٤٦٨: حفصہ نے ام عطیہ (رض) انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے البتہ اس میں الاثوب ‘ عصب کے لفظ نہیں ہیں۔

4469

۴۴۶۹: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا حَسَّانُ بْنُ غَالِبٍ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ أَنَّہٗ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ یُخْبِرُ عَنْ زَیْنَبَ : أَنَّ أُمَّہَا أُمَّ سَلْمَۃَ أَخْبَرَتْہَا أَنَّ بِنْتَ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْعَدَوِیَّ أَتَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ اِنَّ ابْنَتِیْ تُوُفِّیَ عَنْہَا زَوْجُہَا وَہِیَ مُحِدَّۃٌ ، وَقَدِ اشْتَکَتْ عَیْنَیْہَا ، أَفَتَکْتَحِلُ ؟ فَقَالَ لَا .فَقَالَتْ : یَا نَبِیَّ اللّٰہِ، اِنَّہَا تَشْتَکِیْ عَیْنَیْہَا ، فَوْقَ مَا تَظُنُّ ، أَفَتَکْتَحِلُ ؟ قَالَ لَا یَحِلُّ لِمُسْلِمَۃٍ أَنْ تُحِدَّ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ اِلَّا عَلَی زَوْجٍ ثُمَّ قَالَ أَوَنَسِیتُنَّ ؟ کُنْتُنَّ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ تُحِدُّ الْمَرْأَۃُ السَّنَۃَ ، وَتُجْعَلُ فِی السَّنَۃِ فِیْ بَیْتٍ وَحْدَہَا اِلَّا أَنَّہَا تُطْعَمُ وَتُسْقَی، حَتّٰی اِذَا کَانَ رَأْسُ السَّنَۃِ أُخْرِجَتْ ، ثُمَّ أُتِیَتْ بِکَلْبٍ أَوْ دَابَّۃٍ ، فَاِذَا مَسَّتْہَا مَاتَتْ ، فَخُفِّفَ ذٰلِکَ عَنْکُنَّ ، وَجُعِلَ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا .فَفِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ ، مَا قَدْ دَلَّ أَنَّ اِحْدَادَ الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا ، قَدْ جُعِلَ فِیْ کُلِّ عِدَّتِہَا ، وَقَدْ کَانَ قَبْلَ ذٰلِکَ فِیْ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ مِنْ عِدَّتِہَا خَاصَّۃً ، عَلٰی مَا فِیْ حَدِیْثِ أَسْمَائَ .ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ أَمْرِ الْفُرَیْعَۃِ بِنْتِ مَالِکٍ ، مَا قَدْ
٤٤٦٩: زینب نے امّ سلمہ (رض) سے روایت کی ہے کہ نعیم بن عبداللہ عدوی کی بیٹی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہنے لگی (یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) میری بیٹی کا خاوند فوت ہوگیا اور وہ سوگ میں ہے اس کی آنکھوں میں تکلیف ہے کیا وہ سرمہ لگا سکتی ہے ؟ فرمایا نہیں۔ وہ عرض کرنے لگی یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس کی آنکھ میں تکلیف ہے اور اس کو تکلیف آپ کے گمان سے بڑھ کر ہے کیا وہ سرمہ لگا سکتی ہے آپ نے فرمایا کسی مسلمان عورت کو مناسب نہیں کہ تین دن سے زائد سوگ کرے سوائے اس کے کہ اس کا خاوند ہو۔ پھر فرمایا کیا تم بھول بیٹھی ہو ؟ زمانہ جاہلیت میں عورت کو خاوند پر ایک سال سوگ کرنا ہوتا تھا اور وہ پورا سال ایک اکیلے گھر میں گزارتی بس اس کو کھانا پینا دیا جاتا۔ جب سال کا اختتام ہوتا اس کو گھر سے نکالا جاتا پھر ایک کتا یا کوئی جانور لایا جاتا جب یہ عورت اس کو چھوتی تو وہ مرجاتا۔ پس اللہ تعالیٰ نے تم سے یہ چیز دور کر کے آسانی کردی اور عدت چار ماہ دس دن مقرر کردی۔ یہ تمام روایات ظاہر کرتی ہیں کہ عورت کی عدت کے تمام ایام ہی سوگ کے ہوں گے۔ شروع میں عدت میں تین دن خاص سوگ کے تھے جیسا کہ اسماء (رض) کی روایت میں گزرا۔ پھر فریعہ بنت مالک (رض) کے سلسلہ میں مروی ہے۔
تخریج : نسائی فی الطلاق باب ٦٧۔
حاصل روایات : یہ تمام روایات ظاہر کرتی ہیں کہ عورت کی عدت کے تمام ایام ہی سوگ کے ہوں گے۔ شروع میں عدت میں تین دن خاص سوگ کے تھے جیسا کہ اسماء (رض) کی روایت میں گزرا۔ پھر فریعہ بنت مالک (رض) کے سلسلہ میں مروی ہے۔

4470

۴۴۷۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ سَعْدُ بْنُ اِسْحَاقَ بْنِ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ الْأَنْصَارِیُّ ، عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ کَعْبٍ قَالَتْ : أَخْبَرَتْنِی الْفُرَیْعَۃُ بِنْتُ مَالِکِ بْنِ سِنَانٍ ، وَہِیَ أُخْتُ أَبِیْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِیِّ أَنَّہٗ أَتَاہَا نَعْیُ زَوْجِہَا ، خَرَجَ فِیْ طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَہٗ فَأَدْرَکَہُمْ بِطَرْفِ الْقَدُوْمِ ، فَقَتَلُوْھُ .قَالَتْ : فَجِئْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ :یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، اِنَّہٗ أَتَانِیْ نَعْیُ زَوْجِی ، وَأَنَا فِیْ دَارٍ مِنْ دُوْرِ الْأَنْصَارِ شَاسِعَۃٍ أَیْ بَعِیْدَۃٍ عَنْ دُوْرِ أَہْلِیْ وَأَنَا أَکْرَہُ الْقَعْدَۃَ فِیْہَا ، وَاِنَّہٗ لَمْ یَتْرُکْنِیْ فِیْ مَسْکَنٍ ، وَلَا مَالَ یَمْلِکُہٗ، وَلَا نَفَقَۃَ تُنْفَقُ عَلَیَّ ، فَاِنْ رَأَیْتُ أَنْ أَلْحَقَ بِأَخِی فَیَکُوْنُ أَمْرُنَا جَمِیْعًا ، فَاِنَّہٗ أَجْمَعُ لِیْ فِیْ شَأْنِیْ وَأَحَبُّ اِلَیَّ ، قَالَ اِنْ شِئْتُ فَالْحَقِی بِأَہْلِک .قَالَتْ : فَخَرَجْت مُسْتَبْشِرَۃً بِذٰلِکَ ، حَتّٰی اِذَا کُنْتُ فِی الْحُجْرَۃِ ، أَوْ فِی الْمَسْجِدِ دَعَانِیْ أَوْ دُعِیتُ لَہٗ، فَقَالَ کَیْفَ زَعَمْتُ؟ فَرَدَّدَتْ عَلَیْہِ الْحَدِیْثَ مِنْ أَوَّلِہٖ ، فَقَالَ اُمْکُثِی فِی الْبَیْتِ الَّذِیْ جَائَ ک فِیْہِ نَعْیُ زَوْجِکَ، حَتّٰی یَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَہُ قَالَتْ : فَاعْتَدَدْتُ فِیْہِ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا .قَالَتْ : فَأَرْسَلَ اِلَیْہَا عُثْمَانُ ، فَسَأَلَہَا ، فَأَخْبَرَتْہُ فَقَضٰی بِہٖ .
٤٤٧٠: زینب بنت کعب کہتی ہیں کہ فریعہ بنت مالک بن سنان (رض) نے بتلایا یہ ابو سعید خدری (رض) کی ہمشیرہ ہیں ان کو اپنے خاوند کی موت کی اطلاع ملی وہ اپنے بعض عجمی کسانوں کی تلاش میں نکلے تو انھوں نے ان کو اپنی کسیوں کی اطراف سے آلیا اور قتل کردیا۔
فریعہ کہتی ہیں کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور میں نے عرض کی یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مجھے اپنے خاوند کی موت کی اطلاع ملی ہے اور میں انصار کے ایک ایسے مکان میں ہوں جو میرے قبیلہ کے مکانات سے فاصلہ پر واقع ہے میں اس میں بیٹھنا ناپسند خیال کرتی ہوں۔ مرحوم میرے لیے رہائشی مکان اور مال وراثت میں چھوڑ نہیں گیا اور کوئی خرچہ بھی نہیں جو مجھ پر خرچ کیا جائے اگر آپ کو پسند ہو تو میں اپنے بھائی کے ہاں رہوں تو ہمارا معاملہ اکٹھا ہوجائے گا اور یہ میری حالت کے لحاظ سے زیادہ مناسب و پسندیدہ ہے۔ آپ نے فرمایا اگر تو چاہتی ہے تو اپنے اہل کے ہاں چلی جا۔
فریعہ (رض) کہتی ہیں کہ میں اس سے خوش ہو کر وہاں سے نکلی یہاں تک کہ میں جب حجرہ ہی میں تھی یا مسجد میں پہنچی تھی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے آواز دی یا مجھے بلا بھیجا اور فرمایا تم نے کیا خیال کیا ؟ میں نے تمام بات دہرائی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ تم اپنے اسی گھر میں ٹھہرو جہاں خاوند کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ یہاں تک کہ عدت کا وقت پورا ہو۔ فریعہ (رض) کہتی ہیں کہ میں نے اسی گھر میں چار ماہ دس دن گزارے۔ حضرت عثمان (رض) نے (زمانہ خلافت میں) میری طرف پیغام بھیج کر مسئلہ دریافت کیا تو میں نے ان کو اطلاع دی پس عثمان (رض) نے اس کے مطابق فیصلہ کردیا۔

4471

۴۴۷۱: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی اللَّیْثُ ، عَنْ زَیْدِ بْنِ أَبِیْ حَبِیْبٍ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ اِسْحَاقَ بْنِ کَعْبٍ ، ثُمَّ ذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ نَحْوَہٗ۔
٤٤٧١: یزید بن محمد نے سعد بن اسحاق بن کعب سے پھر انھوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4472

۴۴۷۲: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ اِسْحَاقَ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٤٧٢: یحییٰ بن سعید نے سعد بن اسحاق سے پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت بیان کی ہے۔

4473

۴۴۷۳: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ یَزِیْدُ بْنُ زُرَیْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ شُعْبَۃُ وَرَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، جَمِیْعًا عَنْ سَعْدِ بْنِ اِسْحَاقَ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ نَحْوَہٗ۔
٤٤٧٣: شعبہ اور روح بن قاسم دونوں نے سعد بن اسحاق سے روایت کی پھر اپنی اسناد سے روایت بیان کی ہے۔

4474

۴۴۷۴: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ اِسْحَاقَ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٤٧٤: یحییٰ بن عبداللہ بن سالم نے سعد بن اسحاق سے پھر انھوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔

4475

۴۴۷۵: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ سَعْدٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔
٤٤٧٥: مالک نے سعد سے پھر انھوں نے اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے۔

4476

۴۴۷۶: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا قَبِیْصَۃُ بْنُ عُقْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ ، عَنْ سَعْدٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ غَیْرَ أَنَّہٗ لَمْ یَذْکُرْ سُؤَالَ عُثْمَانَ اِیَّاہَا وَلَا تَضَادَّ بِہٖ .
٤٤٧٦: سفیان ثوری نے سعد سے پھر انھوں نے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی البتہ انھوں نے عثمان (رض) کے سوال کا تذکرہ نہیں کیا اور نہ ان سے متضاد روایت کی۔

4477

۴۴۷۷: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْوَہْبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ اِسْحَاقَ ، عَنْ سَعْدٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ۔، غَیْرَ أَنَّہٗ قَالَ الْفُرَیْمَۃُ وَلَمْ یَقُلْ الْفُرَیْعَۃُ وَذَکَرَ أَیْضًا سُؤَالَ عُثْمَانَ اِیَّاہَا ، وَلَمْ یَذْکُرْ قَضَائَ ہُ بِہٖ .
٤٤٧٧: ابن اسحاق نے سعد سے روایت کی پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت نقل کی البتہ انھوں نے فریعہ کی بجائے فریمہ نام ذکر کیا۔ البتہ حضرت عثمان (رض) کے سوال کا تو تذکرہ کیا مگر ان کے فیصلے کا تذکرہ نہیں کیا۔

4478

۴۴۷۸: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ اِسْحَاقَ ، أَوْ اِسْحَاقَ بْنِ سَعْدٍ ، ثُمَّ ذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ وَقَالَ : الْفُرَیْعَۃُ ، وَلَا أَدْرِیْ أَذَکَرَ سُؤَالَ عُثْمَانَ اِیَّاہَا وَقَضَائَ ہُ بِہٖ ، أَمْ لَا ؟ قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَمَنَعَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْفُرَیْعَۃَ مِنْ الِانْتِقَالِ مِنْ مَنْزِلِہَا ، فِیْ عِدَّتِہَا ، وَجَعَلَ ذٰلِکَ مِنْ اِحْدَادِہَا ، وَقَدْ ذَکَرْنَا فِیْ حَدِیْثِ أَسْمَائَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَہَا تَسْکُنِیْ ثَلَاثًا ، ثُمَّ اصْنَعِیْ مَا شِئْت حِیْنَ تُوُفِّیَ عَنْہَا زَوْجُہَا ، وَہُوَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِیْ طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ .فَفِیْ ذٰلِکَ أَنَّہٗ لَیْسَ عَلَیْہَا أَنْ تُحِدَّ أَکْثَرَ مِنْ ثَلَاثَۃٍ ، وَکُلٌّ قَدْ أَجْمَعَ أَنَّ ذٰلِکَ مَنْسُوْخٌ ، لِتَرْکِہِمْ ذٰلِکَ ، وَاسْتِعْمَالِہِمْ حَدِیْثَ زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ ، وَعَائِشَۃَ ، وَأُمِّ سَلْمَۃَ ، وَأُمِّ حَبِیْبَۃَ .وَمَا ذَکَرْنَا مَعَ ذٰلِکَ مِمَّا یُوْجِبُ الْاِحْدَادَ فِی الْعِدَّۃِ ، کُلِّہَا وَکُلُّ مَا ذَکَرْنَا فِی الْاِحْدَادِ اِنَّمَا قُصِدَ بِذِکْرِہِ اِلَی الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا .فَاحْتَمَلَ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ فِی الْعِدَّۃِ ، الَّتِیْ تَجِبُ بِعَقْدِ النِّکَاحِ ، فَتَکُوْنُ کَذٰلِکَ الْمُطَلَّقَۃُ عَلَیْہَا فِیْ ذٰلِکَ مِنَ الْاِحْدَادِ فِیْ عِدَّتِہَا ، مِثْلُ مَا عَلَی الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا .وَاحْتَمَلَ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ خُصَّتْ بِہٖ الْعِدَّۃُ مِنَ الْوَفَاۃِ خَاصَّۃً فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ ، اِذْ کَانُوْا قَدْ تَنَازَعُوْا فِیْ ذٰلِکَ ، وَاخْتَلَفُوْا .فَقَالَ قَائِلُوْنَ .لَا یَجِبُ عَلَی الْمُطَلَّقَۃِ فِیْ عِدَّتِہَا اِحْدَادٌ .وَقَالَ آخَرُوْنَ : بَلْ الْاِحْدَادُ عَلَیْہَا فِیْ عِدَّتِہَا ، کَمَا ہُوَ عَلَی الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا .فَرَأَیْنَا الْمُطَلَّقَۃَ مَنْہِیَّۃً عَنْ الِانْتِقَالِ مِنْ مَنْزِلِہَا فِیْ عِدَّتِہَا ، کَمَا نُہِیَتِ الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا ، وَذٰلِکَ حَقٌّ عَلَیْہَا ، لَیْسَ لَہَا تَرْکُہٗ، کَمَا لَیْسَ لَہَا تَرْکُ الْعِدَّۃِ .فَلَمَّا سَاوَتِ الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا فِیْ وُجُوْبِ بَعْضِ الْاِحْدَادِ عَلَیْہَا ، سَاوَتْہَا فِیْ وُجُوْبِ کِلْتَیْہِ عَلَیْہَا .فَثَبَتَ بِمَا ذَکَرْنَا وُجُوْبُ الْاِحْدَادِ عَلَی الْمُطَلَّقَۃِ فِیْ عِدَّتِہَا ، وَقَدْ قَالَ بِذٰلِکَ جَمَاعَۃٌ مِنَ الْمُتَقَدِّمِیْنَ .
٤٤٧٨: زہیر بن معاویہ نے سعد بن اسحاق یا اسحاق بن سعد سے روایت نقل کی پھر انھوں نے اپنی سند سے روایت نقل کی ہے اور نام الفریعہ ہی لائے اور مجھے معلوم نہیں کہ عثمان (رض) کے ان سے سوال کرنے اور پھر اس کے مطابق فیصلہ کرنے کا تذکرہ کیا ہے یا نہیں۔ یہ روایت فریعہ جو متعدد اسناد سے مروی ہے امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ اس میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فریعہ (رض) کو مکان سے منتقل ہونے سے روک دیا جبکہ وہ عدت میں تھیں اور اسی مکان میں رہائش کو سوگ کا حصہ قرار دیا ہم نے پہلے اسماء (رض) کی روایت میں ذکر کیا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو فرمایا تم تین روز وہاں قیام کرو پھر جہاں چاہو جاسکتی ہو جب کہ ان کے خاوند جعفر بن ابی طالب (رض) کا انتقال ہوا۔ اس سے یہ معلوم ہوتا تھا کہ ان پر سوگ صرف تین روزہ ہے اور تمام ائمہ کا اس پر اتفاق ہے کہ یہ منسوخ ہے کیونکہ تمام نے اس روایت کو چھوڑ دیا اور زینب بنت جحش (رض) والی روایت کو اختیار کیا اسی طرح وہ روایت جس کو عائشہ صدیقہ ‘ امّ سلمہ و ام حبیبہ (رض) نے بیان کیا اس کو اختیار کیا۔ عدت کے سوگ کے سلسلہ میں جس قدر روایات ہم نے ذکر کی ہیں یہ اس عورت کی ہیں جس کا خاوند فوت ہوجائے اگرچہ اس میں دو احتمال اور ہیں۔ ممکن ہے کہ یہی حکم اس عدت کا بھی ہو جو عقد نکاح سے لازم آتی ہے اسی طرح مطلقہ کی عدت کا سوگ ہے جیسا کہ اس عورت کا جس کا خاوند وفات پا جائے۔ یہ بھی احتمال ہے کہ عدت وفات سے خاص ہو چنانچہ فیصلہ تک پہنچنے کے لیے غور و فکر ضروری ہے کیونکہ اس میں شدید اختلاف ہے۔ مطلقہ پر ایام عدت میں سوگ نہیں۔ اس پر بھی عدت میں اسی طرح سوگ لازم ہے جس طرح اس پر لازم ہے جس کا خاوند فوت ہوجائے۔ چنانچہ ہم نے غور کیا کہ مطلقہ کو ایام عدت میں اپنے مکان سے دوسری جگہ منتقل ہونا ممنوع ہے جیسا کہ اس عورت کو مکان سے منتقل ہونا ممنوع ہے جس کا خاوند فوت ہوجائے اور یہ اس کے خاوند کا حق ہے جو اس پر لازم ہے اس کو اس کا ترک اسی طرح جائز نہیں جیسا کہ عدت کا ترک کرنا جائز نہیں۔ پس جب متوفیٰ عنہا زوجہا کے ساتھ وہ بعض غم اور سوگ میں برابر ہے تو تمام سوگ میں بھی اس کے برابر ہوگی اس سے ثابت ہوا کہ مطلقہ کو بھی عدت میں سوگ کی کیفیت لازم ہے۔ متقدمین علماء کی ایک جماعت نے اسی کو اختیار کیا ہے۔
یہ روایت فریعہ جو متعدد اسناد سے مروی ہے امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ اس میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فریعہ (رض) کو مکان سے منتقل ہونے سے روک دیا جبکہ وہ عدت میں تھیں اور اسی مکان میں رہائش کو سوگ کا حصہ قرار دیا ہم نے پہلے اسماء (رض) کی روایت میں ذکر کیا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو فرمایا تم تین روز وہاں قیام کرو پھر جہاں چاہو جاسکتی ہو جب کہ ان کے خاوند جعفر بن ابی طالب (رض) کا انتقال ہوا۔ اس سے یہ معلوم ہوتا تھا کہ ان پر سوگ صرف تین روزہ ہے اور تمام ائمہ کا اس پر اتفاق ہے کہ یہ منسوخ ہے کیونکہ تمام نے اس روایت کو چھوڑ دیا اور زینب بنت جحش (رض) والی روایت کو اختیار کیا اسی طرح وہ روایت جس کو عائشہ صدیقہ ‘ امّ سلمہ ‘ ام حبیبہ (رض) نے بیان کیا اس کو اختیار کیا۔
عدت کے سوگ کے سلسلہ میں جس قدر روایات ہم نے ذکر کی ہیں یہ اس عورت کی ہیں جس کا خاوند فوت ہوجائے اگرچہ اس میں دو احتمال اور ہیں۔
احتمال نمبر 1: ممکن ہے کہ یہی حکم اس عدت کا بھی ہو جو عقد نکاح سے لازم آتی ہے اسی طرح مطلقہ کی عدت کا سوگ ہے جیسا کہ اس عورت کا جس کا خاوند وفات پا جائے۔
احتمال نمبر 2: یہ بھی احتمال ہے کہ عدت وفات سے خاص ہو چنانچہ فیصلہ تک پہنچنے کے لیے غور و فکر ضروری ہے کیونکہ اس میں شدید اختلاف ہے۔
فریق اوّل کا قول : مطلقہ پر ایام عدت میں سوگ نہیں۔
فریق ثانی : اس پر بھی عدت میں اسی طرح سوگ لازم ہے جس طرح اس پر لازم ہے جس کا خاوند فوت ہوجائے۔
چنانچہ ہم نے غور کیا کہ مطلقہ کو ایام عدت میں اپنے مکان سے دوسری جگہ منتقل ہونا ممنوع ہے جیسا کہ اس عورت کو مکان سے منتقل ہونا ممنوع ہے جس کا خاوند فوت ہوجائے اور یہ اس کے خاوند کا حق ہے جو اس پر لازم ہے اس کو اس کا ترک اسی طرح جائز نہیں جیسا کہ عدت کا ترک کرنا جائز نہیں۔ پس جب متوفیٰ عنہا زوجہا کے ساتھ وہ بعض غم اور سوگ میں برابر ہے تو تمام سوگ میں بھی اس کے برابر ہوگی اس سے ثابت ہوا کہ مطلقہ کو بھی عدت میں سوگ کی کیفیت لازم ہے۔ متقدمین کی ایک جماعت نے اسی کو اختیار کیا ہے۔

4479

۴۴۷۹: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ ، قَالَ : سَأَلْتُ جَابِرًا : أَتَعْتَدُّ الْمُطَلَّقَۃُ وَالْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا أَمْ تَخْرُجَانِ ؟ فَقَالَ جَابِرٌ : لَا ، فَقُلْتُ :أَتَتَرَبَّصَانِ حَیْثُ أَرَادَتَا فَقَالَ جَابِرٌ : لَا .
٤٤٧٩: ابوالزبیر نے بیان کیا کہ میں نے جابر (رض) سے سوال کیا۔ کیا مطلقہ اور متوفیٰ عنہا زوجہا عدت گزاریں گی یا اپنے گھر سے نکل جائیں گی جابر (رض) نے جواب دیا وہ نہ نکلیں گی میں نے کہا کیا وہ دونوں جہاں چاہیں ٹھہر سکتی ہیں آپ نے فرمایا۔ نہیں۔

4480

۴۴۸۰: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَہْمِیُّ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ ، عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّہٗ قَالَ فِی الْمُطَلَّقَۃِ : اِنَّہَا لَا تَعْتَکِفُ ، وَلَا الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا ، وَلَا تَخْرُجَانِ مِنْ بُیُوْتِہِمَا ، حَتّٰی تُوُفِّیَا أَجَلَہُمَا .فَہٰذَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ، قَدْ رَوٰی عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ اِذْنِہٖ لِخَالَتِہِ فِی الْخُرُوْجِ فِیْ جِدَادِ نَخْلِہَا فِیْ عِدَّتِہَا ، مَا قَدْ ذَکَرْنَاہُ فِیْمَا تَقَدَّمَ مِنْ ہٰذَا الْکِتَابِ ، ثُمَّ قَدْ قَالَ ہُوَ بِخِلَافِ ذٰلِکَ ، فَہٰذَا دَلِیْلٌ عَلَی ثُبُوْتِ نَسْخِ ذٰلِکَ عِنْدَہٗ .وَفِیْ حَدِیْثِ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَیْضًا الَّذِیْ ذٰکَرْنَاہُ عَنْہُ مِنْ قَوْلِہٖ ، تَسْوِیَتُہُ بَیْنَ الْمُطَلَّقَۃِ ، وَالْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا فِیْ ذٰلِکَ .فَلَمَّا کَانَتَا فِیْ عِدَّتِہِمَا سَوَائً فِیْ بَعْضِ الْاِحْدَادِ ، کَانَتَا کَذٰلِکَ فِیْ کُلِّ الْاِحْدَادِ ، وَقَدْ کَانَ قَبْلَ ذٰلِکَ فِیْ بَعْضِ الْعِدَّۃِ ، عَلٰی مَا ذَکَرْنَا فِیْ حَدِیْثِ أَسْمَائَ ، ثُمَّ نُسِخَ ذٰلِکَ وَجُعِلَ الْاِحْدَادُ فِیْ کُلِّ الْعِدَّۃِ .فَیَحْتَمِلُ أَنْ یَکُوْنَ مَا أُمِرَتْ بِہٖ خَالَۃُ جَابِرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، کَانَ وَالْاِحْدَادُ اِنَّمَا ہُوَ فِی الثَّلَاثَۃِ الْأَیَّامِ مِنَ الْعِدَّۃِ ، ثُمَّ نُسِخَ ذٰلِکَ وَجُعِلَ الْاِحْدَادُ فِیْ کُلِّ الْعِدَّۃِ .وَقَدْ رُوِیَ فِیْ ذٰلِکَ أَیْضًا عَنِ الْمُتَقَدِّمِیْنَ ،
٤٤٨٠: ابوالزبیر نے جابر (رض) سے روایت کی ہے کہ انھوں نے مطلقہ کے سلسلہ میں فرمایا وہ اعتکاف نہ کرے گی اور نہ وہ عورت اعتکاف کرے گی جس کا خاوند فوت ہوچکا ہو اور وہ عدت کے پورا ہونے تک گھروں سے نہ نکلیں گی۔ یہ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) ہیں جن کی روایت شروع باب میں ہم نقل کر آئے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی خالہ کو ایام عدت میں کھجوریں توڑنے کے لیے اپنے باغ میں جانے کی اجازت مرحمت فرمائی تھی جبکہ اس روایت میں جابر (رض) خود اس کے خلاف فتویٰ دے رہے ہیں اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ روایت منسوخ ہے۔ نیز انہی جابر (رض) کی روایت میں ہم ذکر کر آئے کہ انھوں نے مطلقہ اور اس عورت کو جو بیوہ ہو اس سلسلے میں برابر قرار دیا۔ پس جب دونوں عدت کے سلسلہ میں بعض سوگ میں برابر ہیں تو تمام سوگ میں کیونکر برابر نہ ہوں گی اور شروع میں اسی طرح تھا کہ بعض عدت میں سوگ تھا جیسا کہ ہم نے اسماء بنت عمیس (رض) کی روایت کے حوالہ سے ذکر کیا ہے۔ پھر یہ بات منسوخ ہوگئی اور سوگ کو پوری عدت میں لازم کردیا گیا۔ اس سے جابر (رض) نے اپنی خالہ سے جو روایت نقل کی ہے اس میں احتمال پیدا ہوا کہ بھی عدت کے تین دن سوگ والے معاملے کے ساتھ ہو پھر تین دن کے منسوخ ہونے سے یہ بھی منسوخ ہوگیا اور سوگ پوری عدت میں لازم کردی گئی اور یہ بات بھی متقدمین سے مروی ہے۔
تبصرہ طحاوی (رح) : یہ جابر بن عبداللہ جن کی روایت شروع باب میں ہم نقل کر آئے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی خالہ کو ایام عدت میں کھجوریں توڑنے کے لیے اپنے باغ میں جانے کی اجازت مرحمت فرمائی تھی جبکہ اس روایت میں جابر (رض) خود اس کے خلاف فتویٰ دے رہے ہیں اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ روایت منسوخ ہے۔
نیز انہی جابر (رض) کی روایت میں ہم ذکر کر آئے کہ انھوں نے مطلقہ اور اس عورت کو جو بیوہ ہو اس سلسلے میں برابر قرار دیا۔ پس جب دونوں عدت کے سلسلہ میں بعض سوگ میں برابر ہیں تو تمام سوگ میں کیونکر برابر نہ ہوں گی اور شروع میں اسی طرح تھا کہ بعض عدت میں سوگ تھا جیسا کہ ہم نے اسماء بنت عمیس (رض) کی روایت کے حوالہ سے ذکر کیا ہے۔ پھر یہ بات منسوخ ہوگئی اور سوگ کو پوری عدت میں لازم کردیا گیا۔
اس سے جابر (رض) نے اپنی خالہ سے جو روایت نقل کی ہے اس میں احتمال پیدا ہوا کہ بھی عدت کے تین دن سوگ والے معاملے کے ساتھ ہو پھر تین دن کے منسوخ ہونے سے یہ بھی منسوخ ہوگیا اور سوگ پوری عدت میں لازم کردیا گیا اور یہ بات بھی متقدمین سے مروی ہے۔

4481

۴۴۸۱: مَا قَدْ حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ ، قَالَ : ثَنَا مَنْصُوْرٌ .ح .
٤٤٨١: شعبہ نے منصور سے اسی طرح روایت کی ہے۔

4482

۴۴۸۲: وَحَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا قَبِیْصَۃُ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ مَنْصُوْرٍ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ أَنَّ عُمَرَ رَدَّ نِسْوَۃً مِنْ ذِی الْحُلَیْفَۃِ ، تُوُفِّیَ عَنْہُنَّ أَزْوَاجُہُنَّ ، فَخَرَجْنَ فِیْ عِدَّتِہِنَّ .
٤٤٨٢: منصور نے مجاہد سے انھوں نے سعید بن المسیب (رح) سے روایت کی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ذوالحلیفہ سے ان عورتوں کو واپس کرد یا جن کے خاوند فوت ہوچکے تھے اور وہ اپنے ایام عدت میں نکل کر حج کرنا چاہتیں تھیں۔

4483

۴۴۸۳: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا بِشْرُ بْنُ بَکْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الْأَوْزَاعِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ یَحْیَی بْنُ أَبِیْ کَثِیْرٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ثَوْبَانَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَزَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ قَالَا فِی الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا ، وَبِہَا فَاقَۃٌ شَدِیْدَۃٌ ، فَلَمْ یُرَخِّصَا لَہَا أَنْ تَخْرُجَ مِنْ بَیْتِہَا اِلَّا فِیْ بَیَاضِ نَہَارِہَا ، وَتُصِیْبُ مِنْ طَعَامِہِمْ ، ثُمَّ تَرْجِعُ اِلَیْ بَیْتِہَا فَتَبِیتُ فِیْہِ .
٤٤٨٣: محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان کہتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) اور زید بن ثابت (رض) دونوں نے بیوہ جس کو شدید فاقہ تھا صرف دن کے اوقات میں گھر سے نکلنے کی اجازت دی تاکہ وہ لوگوں کے کھانے میں کھانا پالے اور پھر لوٹ کر اپنے گھر میں رات گزارے۔

4484

۴۴۸۴: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا قَبِیْصَۃُ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ وَابْنِ أَبِیْ لَیْلَی ، وَمُوْسَی بْنِ عُقْبَۃَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہٗ قَالَ : الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا لَا تَبِیتُ فِیْ غَیْرِ بَیْتِہَا.
٤٤٨٤: نافع نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ بیوہ عورت ایام عدت میں اپنے گھر کے علاوہ اور کہیں رات نہ گزارے۔

4485

۴۴۸۵: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْوَہْبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ اِسْحَاقَ ، عَنْ یَزِیْدَ بْنِ قُسَیْطٍ ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أُمِّہِ قَالَتْ : لَمَا تُوُفِّیَ السَّائِبُ ، تَرَکَ زَرْعًا بِقَنَاۃٍ ، فَجِئْتُ ابْنَ عُمَرَ ، فَقُلْتُ :یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، اِنَّ السَّائِبَ تُوُفِّیَ وَتَرَکَ ضَیْعَۃً مِنْ زَرْعٍ بِقَنَاۃٍ ، وَتَرَکَ غِلْمَانًا صِغَارًا ، وَلَا حِیْلَۃَ لَہُمْ ، وَہِیَ لَنَا دَارٌ وَمَنْزِلٌ ، أَفَأَنْتَقِلُ اِلَیْہَا ؟ فَقَالَ : لَا تَعْتَدِّیْ اِلَّا فِی الْبَیْتِ الَّذِیْ تُوُفِّیَ فِیْہِ زَوْجُکَ، اذْہَبِیْ اِلَی ضَیْعَتِک بِالنَّہَارِ ، وَارْجِعِیْ اِلَیْ بَیْتِک بِاللَّیْلِ ، فَبِیتِیْ فِیْہِ فَکُنْتُ أَفْعَلُ ذٰلِکَ .
٤٤٨٥: مسلم بن سائب نے اپنی والدہ سے روایت نقل کی کہ جب سائب کی وفات ہوگئی اور انھوں نے مقام قناۃ میں کھیتی وراثت میں چھوڑی اور چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑے جن کا بظاہر کوئی ذریعہ نہ تھا میں ابن عمر (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور سائب کی وفات اور ان بچوں اور کھیتی کا تذکرہ کیا جو کہ ہمارے لیے گھر اور مکان کی حیثیت رکھتا تھا۔ میں نے پوچھا کیا میں وہاں منتقل ہوجاؤں تو انھوں نے فرمایا تم اپنے اسی گھر میں عدت گزارو جہاں تمہارے خاوند نے وفات پائی ہے دن کے وقت اپنی زمین پر جاؤ اور رات کو اپنے مکان پر لوٹ آؤ اور یہیں رات گزارو۔ چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا۔

4486

۴۴۸۶: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ مَخْرَمَۃُ بْنُ بُکَیْرٍ ، عَنْ أَبِیْہِ، قَالَ : سَمِعْتُ أُمَّ مَخْرَمَۃَ تَقُوْلُ : سَمِعْتُ أُمَّ مُسْلِمِ بْنِ السَّائِبِ تَقُوْلُ : تُوُفِّیَ السَّائِبُ ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْخُرُوْجِ فَقَالَ : لَا تَخْرُجِی مِنْ بَیْتِک اِلَّا لِحَاجَۃٍ ، وَلَا تَبِیتِیْ اِلَّا فِیْہِ، حَتّٰی تَنْقَضِیَ عِدَّتُک .
٤٤٨٦: مخرمہ بن بکیر نے اپنے والد سے نقل کیا کہ میں نے ام مخرمہ کو کہتے سنا وہ کہتی تھیں کہ میں نے ام مسلم بن سائب کو کہتے سنا کہ سائب کی وفات ہوئی تو میں نے ابن عمر (رض) سے گھر سے باہر نکلنے کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا تم اپنے گھر سے ضرورت کی خاطر نکلو اور رات اپنے عدت والے گھر میں گزارو۔ یہاں تک کہ عدت ختم ہو۔

4487

۴۴۸۷: حَدَّثَنَا أَبُوْبَکْرَۃَ ، قَالَ : ثَنَا حُسَیْنُ بْنُ مَہْدِی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لَا تَنْتَقِلُ الْمَبْتُوْتَۃُ مِنْ بَیْتِ زَوْجِہَا فِیْ عِدَّتِہَا۔
٤٤٨٧: سالم نے ابن عمر (رض) سے روایت کی کہ انھوں نے فرمایا طلاق بتہ والی عورت ایام عدت میں اپنے خاوند کے گھر سے نہ نکلے۔

4488

۴۴۸۸: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ ، قَالَ : ثَنَا الْخَصِیْبُ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَیُّوْبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ فِی الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا وَالْمُطَلَّقَۃِ ثَلَاثًا لَا تَنْتَقِلَانِ وَلَا تَبِیْتَانِ اِلَّا فِیْ بُیُوْتِہِمَا.
٤٤٨٨: نافع نے ابن عمر (رض) سے بیوہ اور تین طلاق والی عورت کی عدت کے سلسلہ میں پوچھا کہ وہ دونوں اپنے گھر میں رات گزاریں۔

4489

۴۴۸۹: حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ زِیَادٍ ، قَالَ : ثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ ، عَنْ مَنْصُوْرٍ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، قَالَ : کَانَتِ امْرَأَۃٌ فِیْ عِدَّتِہَا ، فَاشْتَکَی أَیْ مَرِضَ أَبُوْہَا ، فَأَرْسَلَتْ اِلَی أُمِّ سَلْمَۃَ ، أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ ، أَنْ مَا تَرَیْنَ ، فَاِنَّ أَبِی اشْتَکَی أَفَآتِیْہِ فَأُمَرِّضُہٗ؟ فَقَالَتْ : بَیِّتِیْ فِیْ بَیْتِک طَرَفَیْ اللَّیْلِ .
٤٤٨٩: منصور نے ابراہیم سے نقل کیا کہ ایک عورت عدت میں تھی۔ اس کے والد بیمار ہوگئے تو اس نے امّ سلمہ (رض) امّ المؤمنین کے ہاں پیغام بھیجا کہ میرے والد بیمار ہیں کیا میں ان کی تیمار داری کرسکتی ہوں ؟ انھوں نے جواب دیا تم اپنے گھر میں رات کے دونوں اطراف گزارو۔ (یعنی دن میں جاسکتی ہو)

4490

۴۴۹۰: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِیْ مَخْرَمَۃُ ، عَنْ أَبِیْہَ أَنَّہٗ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ یَرَی أَنْ تَخْرُجَ الْمُطَلَّقَۃُ اِلَی الْمَسْجِدِ .قَالَ بُکَیْر : وَقَالَتْ عَمْرَۃُ عَنْ عَائِشَۃَ : تَخْرُجُ مِنْ غَیْرِ أَنْ تَبِیْتَ عَنْ بَیْتِہَا .
٤٤٩٠: مخرمہ نے اپنے والد سے انھوں نے قاسم بن محمد سے سنا کہ وہ مطلقہ کے متعلق فتویٰ دیتے ہیں کہ وہ مسجد کی طرف (نماز کے لئے) جاسکتی ہے۔ بکیر کہنے لگے عمرہ نے عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ وہ اپنے گھر سے اسی صورت میں نکل سکتی ہے کہ گھر میں واپس رات گزارے۔

4491

۴۴۹۱: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ بِنْتَ سَعِیْدٍ کَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ فَطَلَّقَہَا أَلْبَتَّۃَ ، فَانْتَقَلَتْ ، فَأَنْکَرَ ذٰلِکَ عَلَیْہَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عُمَرَ .
٤٤٩١: نافع کہتے ہیں کہ سعید کی بیٹی ابن عمر (رض) کے گھر میں تھی ابن عمر (رض) نے اس کو طلاق بائنہ دے دی وہ وہاں سے منتقل ہوگئی عبداللہ نے اس کی اس حرکت کا انکار کیا (ناپسند کیا) ۔

4492

۴۴۹۲: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَہٗ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ ، عَنْ حُمَیْدِ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ الْمُسَیِّبِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ کَانَ یَرُدُّ الْمُتَوَفّٰی عَنْہُنَّ أَزْوَاجُہُنَّ مِنَ الْبَیْدَائِ یَمْنَعُہُنَّ مِنَ الْحَجِّ .
٤٤٩٢: عمرو بن شعیب نے سعید بن مسیب سے روایت کی ہے کہ حضرت عمر (رض) بیوہ عورتوں کو (جو عدت میں ہو) اگر حج کے لیے روانہ ہوجاتیں تو مقام بیداء سے ان کو واپس کردیتے تھے (تاکہ وہ عدت گزاریں)

4493

۴۴۹۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لَا تَبِیتُ الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا ، وَلَا الْمُطَلَّقَۃُ اِلَّا فِیْ بَیْتِہِمَا .
٤٤٩٣: نافع نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ بیوہ اور مطلقہ اپنی عدت اپنے خاوندوں کے گھر میں گزاریں گی۔

4494

۴۴۹۴: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بُکَیْرٍ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، عَنْ أَیُّوْبَ بْنِ مُوْسٰی‘ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الدِّیلِیِّ أَنَّ عَلْقَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ سُفْیَانَ طَلَّقَ امْرَأَۃً مِنْ أَہْلِہِ أَلْبَتَّۃَ ، ثُمَّ خَرَجَ اِلَی الْعِرَاقِ .فَسَأَلَتْ ابْنَ الْمُسَیِّبِ وَالْقَاسِمَ وَسَالِمًا وَخَارِجَۃَ وَسُلَیْمَانَ بْنَ یَسَارٍ : ہَلْ تَخْرُجُ مِنْ بَیْتِہَا ؟ فَکُلُّہُمْ یَقُوْلُ : لَا ، تَقْعُدْ فِیْ بَیْتِہَا .
٤٤٩٤: محمد بن عبدالرحمن دیلی نے بیان کیا کہ علقمہ بن عبدالرحمن بن ابی سفیان نے اپنے خاندان کی ایک عورت کو طلاق بائنہ دے دی پھر خود عراق (جہاد میں) چلے گئے میں نے سعید بن المسیب اور قاسم اور سالم ‘ خارجہ ‘ سلمان بن یسار (رح) سے مسئلہ دریافت کیا کیا وہ اپنے گھر سے نکلے گی ؟ تمام نے کہا وہ اپنی عدت کے گھر سے باہر نہ نکلے گی۔

4495

۴۴۹۵: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ ، قَالَ : ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ اِبْرَاھِیْمَ ، قَالَ : ثَنَا ہِشَامٌ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادٌ عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، قَالَ : الْمُطَلَّقَۃُ ثَلَاثًا ، وَالْمُخْتَلِعَۃُ ، وَالْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا ، وَالْمُلَاعَنَۃُ .لَا تَخْتَضِبْنَ ، وَلَا تَتَطَیَّبْنَ ، وَلَا یَلْبَسْنَ ثَوْبًا مَصْبُوْغًا ، وَلَا یَخْرُجْنَ مِنْ بُیُوْتِہِنَّ .فَہٰؤُلَائِ الَّذِیْنَ رَوَیْنَا عَنْہُمْ ہٰذِہِ الْآثَارَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالتَّابِعِیْنَ ، قَدْ مَنَعُوْا الْمُتَوَفّٰی عَنْہَا زَوْجُہَا مِنَ السَّفَرِ وَالِانْتِقَالِ مِنْ بَیْتِہَا فِیْ عِدَّتِہَا ، وَرَخَّصُوْا لَہَا فِی الْخُرُوْجِ ، فِیْ بَیَاضِ نَہَارِہَا ، عَلٰی أَنْ تَبِیْتَ فِیْ بَیْتِہَا .وَقَدْ قَرَنَ بَعْضُہُمْ مَعَہَا الْمُطَلَّقَۃَ الْمَبْتُوْتَۃَ ، فَجَعَلَہَا کَذٰلِکَ فِیْ مَنْعِہِ اِیَّاہَا مِنَ السَّفَرِ ، وَالِانْتِقَالِ مِنْ بَیْتِہَا فِیْ عِدَّتِہَا وَلَمْ یُرَخِّصْ أَحَدٌ مِنْہُمْ لَہَا فِی الْخُرُوْجِ مِنْ بَیْتِہَا نَہَارًا ، کَمَا رُخِّصَ لِلْمُتَوَفَّیْ عَنْہَا زَوْجُہَا .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ مَا ذَکَرْنَا مِنْ مَنْعِہِمَا مِنَ السَّفَرِ فِیْ عِدَّتِہِمَا وَالْخُرُوْجِ مِنْ مَنْزِلِہِمَا اِلَّا مَا رُخِّصَ لِلْمُتَوَفَّیْ عَنْہَا زَوْجُہَا مِنَ الْخُرُوْجِ مِنْ بَیْتِہَا ، فِیْ بَیَاضِ نَہَارِہَا عَلَی الضَّرُوْرَۃِ .وَہٰذَا کُلُّہٗ قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ .فَاِنْ قَالَ قَائِلٌ : فَاِنَّ عَائِشَۃَ قَدْ کَانَتْ سَافَرَتْ بِأُخْتِہَا أُمِّ کُلْثُوْمٍ فِیْ عِدَّتِہَا. وَذَکَرَ فِیْ ذٰلِکَ ۔
٤٤٩٥: ہشام کہتے ہیں کہ حماد بن ابراہیم نے بیان کیا کہ جس عورت کو تین طلاق مل جائیں یا اس سے خلع کیا گیا ہو یا بیوہ ہوگئی ہو اور لعان والی عورت یہ تمام عورتیں ایام عدت میں نہ خضاب لگائیں نہ خوشبو اور نہ ہی رنگا ہوا کپڑا زیب تن کریں اور نہ اپنے گھر سے نکلیں۔ یہ صحابہ کرام (رض) اور تابعین (رح) جن کے اقوال ہم نے اوپر نقل کئے یہ تمام بیوہ معتدہ کو سفر اور عدت والے گھر سے منتقل ہونے سے منع کرتے ہیں صرف صبح کے سپیدا میں ان کو نکلنے کی اجازت دیتے ہیں اور وہ بھی اس شرط پر کہ وہ رات اپنے گھر میں آ کر گزارے اور ان میں سے بعض نے طلاق بائنہ والی عورت کو بھی اس کے ساتھ ہی شمار کر کے سفر سے روکا ہے اور اسی طرح عدت والے مکان سے منتقل ہونے کی اجازت نہیں دی اور بیوہ معتدہ کے علاوہ دوسری کسی عدت والی عورت کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی اس سے یہ ثابت ہوا کہ عدت والی عورت کو سفر کی اجازت نہیں اور مکان سے بھی نکلنے کی صرف بیوہ معتدہ کو اجازت ہے مگر وہ بھی دن کے وقت شدید ضرورت کی وجہ سے مگر رات وہیں گزارنا ضروری ہے۔ یہ تمام امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔ اگر کوئی معترض یہ بات کہے کہ حضرت عائشہ (رض) کے متعلق روایت موجود ہے کہ انھوں نے اپنی بہن امّ کلثوم کو ایام عدت میں ساتھ لے کر سفر کیا۔ روایت یہ ہے۔
تشریح یہ صحابہ کرام اور تابعین (رض) جن کے اقوال ہم نے اوپر نقل کئے یہ تمام بیوہ معتدہ کو سفر اور عدت والے گھر سے منتقل ہونے سے منع کرتے ہیں صرف صبح کے سپیدا میں ان کو نکلنے کی اجازت دیتے ہیں اور وہ بھی اس شرط پر کہ وہ رات اپنے گھر میں آ کر گزارے اور ان میں سے بعض نے طلاق بائنہ والی عورت کو بھی اس کے ساتھ ہی شمار کر کے سفر سے روکا ہے اور اسی طرح عدت والے مکان سے منتقل ہونے کی اجازت نہیں دی اور بیوہ معتدہ کے علاوہ دوسری کسی عدت والی عورت کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں دی اس سے یہ ثابت ہوا کہ عدت والی عورت کو سفر کی اجازت نہیں اور مکان سے بھی نکلنے کی صرف بیوہ معتدہ کو اجازت ہے مگر وہ بھی دن کے وقت شدید ضرورت کی وجہ سے مگر رات وہیں گزارنا ضروری ہے۔
یہ تمام امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) کا قول ہے۔

4496

۴۴۹۶: مَا قَدْ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوْنُسَ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ جَرِیْرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً یَقُوْلُ : اِنَّ عَائِشَۃَ حَجَّتْ بِأُخْتِہَا أُمِّ کُلْثُوْمٍ فِیْ عِدَّتِہَا .
٤٤٩٦: جریر بن حازم کہتے ہیں کہ میں نے عطاء کو فرماتے سنا کہ حضرت عائشہ (رض) نے اپنی بہن امّ کلثوم کو ساتھ لے کر حج کیا جبکہ وہ عدت میں تھی۔

4497

۴۴۹۷: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ غَسَّانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ جَرِیْرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَطَائً یَقُوْلُ : حَجَّتْ عَائِشَۃُ بِأُخْتِہَا فِیْ عِدَّتِہَا مِنْ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللّٰہِ .
٤٤٩٧: جریر کہتے ہیں کہ میں نے عطاء کو کہتے سنا کہ عائشہ (رض) نے اپنی بہن امّ کلثوم کو ایام عدت میں ساتھ لے کر حج کیا یہ امّ کلثوم طلحہ بن عبیداللہ کی زوجہ تھیں۔

4498

۴۴۹۸: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ ، قَالَ : ثَنَا أَفْلَحُ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا حَجَّتْ بِأُخْتِہَا أُمِّ کُلْثُوْمٍ فِیْ عِدَّتِہَا .
٤٤٩٨: قاسم نے عائشہ (رض) کے متعلق روایت کیا ہے کہ انھوں نے اپنی بہن امّ کلثوم کو ساتھ لے کر اس کی عدت میں حج کیا۔

4499

۴۴۹۹: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ ، قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ ، عَنْ أَیُّوْبَ بْنِ مُوْسٰی‘ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِیْ رَبَاحٍ ، عَنْ عَائِشَۃَ مِثْلَہٗ۔قِیْلَ لَہٗ : اِنَّمَا کَانَ ذٰلِکَ لِلضَّرُوْرَۃِ ، لِأَنَّہُمْ کَانُوْا فِیْ فِتْنَۃٍ ، قَدْ بَیَّنَ ذٰلِکَ
٤٤٩٩: ایوب بن موسیٰ نے عطاء بن ابی رباح سے انھوں نے عائشہ (رض) کے متعلق اسی طرح کی روایت کی ہے۔ اس کے جواب میں اس طرح کہا جائے گا کہ یہ ایک ضرورت تھی جس کی وجہ سے کیا گیا کیونکہ اس وقت وہ آزمائش میں مبتلا تھے اس کی وضاحت اس روایت میں ہے۔

4500

۴۵۰۰: مَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْوَہْبِیُّ قَالَ : ثَنَا ابْنُ اِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِیْہَ قَالَ : لَمَّا قُتِلَ طَلْحَۃُ بْنُ عُبَیْدِ اللّٰہِ یَوْمَ الْجَمَلِ وَسَارَتْ عَائِشَۃُ اِلَی مَکَّۃَ ، بَعَثَتْ عَائِشَۃُ اِلَی أُمِّ کُلْثُوْمٍ وَہِیَ بِالْمَدِیْنَۃِ ، فَنَقَلَتْہَا اِلَیْہَا ، لِمَا کَانَتْ تَتَخَوَّفُ عَلَیْہَا مِنَ الْفِتْنَۃِ ، وَہِیَ فِیْ عِدَّتِہَا .فَہٰکَذَا نَقُوْلُ : اِذَا کَانَتْ فِتْنَۃٌ ، یُخَافُ عَلَی الْمُعْتَدَّۃِ مِنَ الْاِقَامَۃِ فِیْہَا مِنْ تِلْکَ الْفِتْنَۃِ ، فَہِیَ فِیْ سَعَۃٍ مِنَ الْخُرُوْجِ فِیْہَا اِلَیْ حَیْثُ أَحَبَّتْ مِنَ الْأَمَاکِنِ الَّتِیْ تَأْمَنُ فِیْہَا مِنْ تِلْکَ الْفِتْنَۃِ ، وَبِاَللّٰہِ التَّوْفِیْقُ۔
٤٥٠٠: عبدالرحمن بن قاسم نے اپنے والد سے نقل کیا کہ جب طلحہ بن عبیداللہ جمل کے دن شہید ہوگئے اور عائشہ صدیقہ (رض) مکہ آگئیں تو عائشہ صدیقہ (رض) نے امّ کلثوم کو جو مدینہ منورہ میں تھی مکہ مکرمہ منتقل کرلیا کیونکہ ان کو ان کے متعلق فتنہ کا خطرہ ہوا اس وقت امّ کلثوم ایام عدت میں تھی۔ ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ جب فتنہ کا خوف ہو اور معتدہ کا وہاں اقامت کرنا جان سے ہاتھ دھونے کے مترادف ہو تو اسے وہاں سے نکل کر وہیں چلے جانا چاہیے جہاں وہ فتنہ سے محفوظ ہو۔ وب اللہ التوفیق
تشریح ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ جب فتنہ کا خوف ہو اور معتدہ کا وہاں اقامت کرنا جان سے ہاتھ دھونے کے مترادف ہو تو اسے وہاں سے نکل کر وہین چلے جانا چاہیے جہاں وہ فتنہ سے محفوط ہو۔ وب اللہ التوفیق

4501

۴۵۰۱: حَدَّثَنَا أَبُوْ بِشْرٍ الرَّقِّیُّ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ اِبْرَاھِیْمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّہَا قَالَتْ : کَانَ زَوْجُ بَرِیْرَۃَ حُرًّا ، فَلَمَّا أُعْتِقَتْ ، خَیَّرَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلَی ہٰذَا الْحَدِیْثِ ، فَجَعَلُوْا لِلْمُعْتَقَۃِ الْخِیَارَ، حُرًّا کَانَ زَوْجُہَا أَوْ عَبْدًا .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ وَقَالُوْا : اِنْ کَانَ زَوْجُہَا عَبْدًا ، فَلَہَا الْخِیَارُ ، وَاِنْ کَانَ حُرًّا ، فَلَا خِیَارَ لَہَا .وَقَالُوْا : اِنَّمَا کَانَ زَوْجُ بَرِیْرَۃَ عَبْدًا .وَذَکَرُوْا فِیْ ذٰلِکَ مَا۔
٤٥٠١: اسود نے عائشہ (رض) سے نقل کیا وہ کہتی ہیں کہ بریرہ کا خاوند آزاد تھا جب ان کو آزاد کردیا گیا تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو اختیار دیا تو اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : بعض لوگوں نے آزاد کردہ لونڈی کو خیار کا حق ہر صورت میں تسلیم کیا ہے خواہ اس کا خاوند آزاد ہو یا غلام۔ دوسروں نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا خاوند غلام ہو تو اس کو اختیار ہوگا اور اگر آزاد ہو تو اس کو خیار نہ ہوگا بریرہ (رض) کا خاوند غلام تھا ان کی دلیل مندرجہ ذیل روایات ہیں۔
امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں : بعض لوگوں نے آزاد کردہ لونڈی کو خیار کا حق ہر صورت میں تسلیم کیا ہے خواہ اس کا خاوند آزاد ہو یا غلام۔
فریق ثانی کا مؤقف : اگر اس کا خاوند غلام ہو تو اس کو اختیار ہوگا اور اگر آزاد ہو تو اس کو خیار نہ ہوگا بریرہ (رض) کا خاوند غلام تھا ان کی دلیل مندرجہ ذیل روایات ہیں۔

4502

۴۵۰۲: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا اِسْمَاعِیْلُ بْنُ سَالِمٍ ، قَالَ : ثَنَا جَرِیْرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیْدِ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کَانَ زَوْجُ بَرِیْرَۃَ عَبْدًا ، وَلَوْ کَانَ حُرًّا ، لَمْ یُخَیِّرْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .
٤٥٠٢: ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے انھوں نے عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ حضرت بریرہ (رض) کا خاوند غلام تھا اگر وہ آزاد ہو تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو خیار نہ دیتے۔

4503

۴۵۰۳: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : ثَنَا یَعْقُوْبُ بْنُ حُمَیْدٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِیْزِ بْنُ مُحَمَّدِ وَابْنُ أَبِیْ حَازِمٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیْزِ عَنْ أَبِیْہَ قَالَ الْأَعْمَشُ عَنْ عَائِشَۃَ اِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا أُعْتِقَتْ بَرِیْرَۃُ ، خَیَّرَہَا ، وَکَانَ زَوْجُہَا عَبْدًا . قَالُوْا : فَہٰذِہِ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا تُخْبِرُ أَنَّ زَوْجَ بَرِیْرَۃَ کَانَ عَبْدًا ، فَہٰذَا خِلَافُ مَا رَوَیْتُمُوْھُ عَنِ الْأَسْوَدِ عَنْہَا .ثُمَّ قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا : لَوْ کَانَ حُرًّا لَمْ یُخَیِّرْہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ .قِیْلَ لَہُمْ : أَمَّا ہٰذَا الْحَرْفُ ، فَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ مِنْ کَلَامِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ، وَقَدْ یَجُوْزُ أَنْ یَکُوْنَ مِنْ کَلَامِ عُرْوَۃَ .وَاحْتَجَّ أَہْلُ ہٰذِہِ الْمَقَالَۃِ ، فِیْ تَثْبِیتِ مَا رَوَوْہُ فِیْ زَوْجِ بَرِیْرَۃَ أَنَّہٗ کَانَ عَبْدًا
٤٥٠٣: ہشام بن عروہ نے عبدالرحمن بن قاسم سے انھوں نے عبدالعزیز انھوں نے اپنے والد سے وہ کہتے ہیں کہ اعمش نے عائشہ (رض) سے نقل کیا کہ جب جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ (رض) کو آزاد کیا اور اس کو اختیار دیا تو اس وقت بریرہ (رض) کا خاوند غلام تھا۔ یہ حضرت عائشہ (رض) بتلا رہی ہیں کہ بریرہ کا خاوند غلام تھا۔ یہ اسود کی نقل کردہ روایات کے خلاف ہے پھر ان روایات میں یہ بات بھی مذکور ہے کہ اگر وہ آزاد ہوتا تو بریرہ (رض) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اختیار نہ دیتے۔ ان سے کہا جائے گا فریق ثانی کی مستدل روایات میں جو ” لو کان حرا۔۔۔“ کے الفاظ پائے جاتے ہیں ممکن ہے کہ یہ عائشہ (رض) کا کلام ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ عروہ کا کلام ہو۔ پس محتمل روایت سے استدلال باقی نہ رہا۔ اگر وہ روایت محتمل ہوگئی تو یہ دوسری روایت حاضر ہے جو ثابت کر رہی ہے کہ بریرہ کا خاوند غلام تھا۔ ملاحظہ ہو۔
طریق استدلال : یہ حضرت عائشہ (رض) بتلا رہی ہیں کہ بریرہ کا خاوند غلام تھا۔ یہ اسود کی نقل کردہ روایات کے خلاف ہے پھر ان روایات میں یہ بات بھی مذکور ہے کہ اگر وہ آزاد ہوتا تو بریرہ (رض) کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اختیار نہ دیتے۔
فریق اوّل کا جواب : فریق ثانی کی مستدل روایات میں جو ” لو کان حرا۔۔۔“ کے الفاظ پائے جاتے ہیں ممکن ہے کہ یہ عائشہ (رض) کا کلام ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ عروہ کا کلام ہو۔ پس محتمل روایت سے استدلال باقی نہ رہا۔
ایک اور اشکال :
اگر وہ روایت محتمل ہوگئی تو یہ دوسری روایت حاضر ہے جو ثابت کر رہی ہے کہ بریرہ کا خاوند غلام تھا۔ ملاحظہ ہو۔

4504

۴۵۰۴: بِمَا حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا عَفَّانَ ، قَالَ : ثَنَا ہَمَّامٌ ، قَالَ : ثَنَا قَتَادَۃُ ، عَنْ عِکْرَمَۃَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِیْرَۃَ کَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ ، یُسَمَّی مُغِیْثًا ، فَخَیَّرَہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَمَرَہَا أَنْ تَعْتَدَّ .
٤٥٠٤: عکرمہ نے ابن عباس (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ بریرہ (رض) کا خاوند سیاہ رنگ غلام تھا اس کا نام مغیث تھا۔ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بریرہ کو اختیار دیا اور اس کو عدت گزارنے کا حکم فرمایا۔

4505

۴۵۰۵: حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ ، قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عِکْرَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ : لَمَّا خُیِّرَتْ بَرِیْرَۃُ رَأَیْنَا زَوْجَہَا یَتْبَعُہَا فِیْ سِکَکِ الْمَدِیْنَۃِ وَدُمُوْعُہُ تَسِیْلُ عَلَی لِحْیَتِہٖ۔ فَکَلَّمَ لَہُ الْعَبَّاسُ ، النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، أَنْ یَطْلُبَ اِلَیْہَا فَقَالَ لَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ زَوْجُکَ وَأَبُوْ وَلَدِک ؟ فَقَالَتْ : أَتَأْمُرُنِیْ بِہٖ یَا رَسُوْلَ اللّٰہٖ؟ فَقَالَ اِنَّمَا أَنَا شَافِعٌ قَالَتْ : اِنْ کُنْتُ شَافِعًا ، فَلَا حَاجَۃَ لِیْ فِیْہِ، وَاخْتَارَتْ نَفْسَہَا ، وَکَانَ یُقَالُ لَہُ مُغِیْثٌ ، وَکَانَ عَبْدًا لِآلِ الْمُغِیْرَۃِ مِنْ بَنِیْ مَخْزُوْمٍ قَالُوْا : فَاِنَّمَا خَیَّرَہَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، مِنْ أَجْلِ أَنَّ زَوْجَہَا کَانَ عَبْدًا .فَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ عَلَیْہِمْ لِأَہْلِ الْمَقَالَۃِ الْأُوْلٰی أَنَّ أَوْلَی الْأَشْیَائِ بِنَا - اِذَا جَائَ تِ الْآثَارُ ہٰکَذَا ، فَوَجَدْنَا السَّبِیْلَ اِلٰی أَنْ نَحْمِلَہَا عَلٰی غَیْرِ طَرِیْقِ التَّضَادِّ - أَنْ نَحْمِلَہَا عَلٰی ذٰلِکَ ، وَلَا نَحْمِلُہَا عَلَی التَّضَادِّ وَالتَّکَاذُبِ ، وَیَکُوْنُ حَالُ رُوَاتِہَا - عِنْدَنَا - عَلَی الصِّدْقِ وَالْعَدَالَۃِ فِیْمَا رَوَوْا ، حَتّٰی لَا نَجِدَ بُدًّا مِنْ أَنْ نَحْمِلَہَا عَلٰی خِلَافِ ذٰلِکَ .فَلَمَّا ثَبَتَ أَنَّ مَا ذَکَرْنَا کَذٰلِکَ - وَکَانَ زَوْجُ بَرِیْرَۃَ قَدْ قِیْلَ فِیْہِ : اِنَّہٗ کَانَ عَبْدًا ، وَقِیْلَ فِیْہِ : اِنَّہٗ کَانَ حُرًّا - جَعَلْنَاہُ عَلٰی أَنَّہٗ قَدْ کَانَ عَبْدًا فِیْ حَالٍ ، حُرًّا فِیْ حَالٍ أُخْرَی .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ تَأَخُّرُ اِحْدَی الْحَالَتَیْنِ عَنِ الْأُخْرَی فَکَانَ الرِّقُّ ، قَدْ یَکُوْنُ بَعْدَہُ الْحُرِّیَّۃُ ، وَالْحُرِّیَّۃُ لَا یَکُوْنُ بَعْدَہَا رِقٌّ فَلَمَّا کَانَ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ ، جَعَلْنَا حَالَ الْعُبُوْدِیَّۃِ مُتَقَدِّمَۃً ، وَحَالَ الْحُرِّیَّۃِ مُتَأَخِّرَۃً .فَثَبَتَ بِذٰلِکَ أَنَّہٗ کَانَ حُرًّا فِیْ وَقْتِ مَا خُیِّرَتْ بَرِیْرَۃُ ، عَبْدًا قَبْلَ ذٰلِکَ ، ہٰکَذَا تَصْحِیْحُ الْآثَارِ فِیْ ہٰذَا الْبَابِ وَلَوْ اتَّفَقَتْ الرِّوَایَاتُ کُلُّہَا - عِنْدَنَا - عَلٰی أَنَّہٗ کَانَ عَبْدًا ، لَمَا کَانَ فِیْ ذٰلِکَ مَا یَنْفِیْ أَنْ یَکُوْنَ اِذَا کَانَ حُرًّا ، زَالَ حُکْمُہُ عَنْ ذٰلِکَ ، لِأَنَّہٗ لَمْ یَجِئْ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ قَالَ اِنَّمَا خَیَّرْتُہٗ َا لِأَنَّ زَوْجَہَا عَبْدٌ وَلَوْ کَانَ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ ، لَانْتَفَی أَنْ یَکُوْنَ لَہَا خِیَارٌ اِذَا کَانَ زَوْجُہَا حُرًّا .فَلَمَّا لَمْ یَجِئْ مِنْ ذٰلِکَ شَیْء ٌ ، وَجَائَ عَنْہُ أَنَّہٗ خَیَّرَہَا ، وَکَانَ زَوْجُہَا عَبْدًا - نَظَرْنَا - ہَلْ یَفْتَرِقُ فِیْ ذٰلِکَ حُکْمُ الْحُرِّ وَحُکْمُ الْعَبْدِ ؟ فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ ، فَرَأَیْنَا الْأَمَۃَ فِیْ حَالِ رِقِّہَا لِمَوْلَاہَا ، أَنْ یَعْقِدَ النِّکَاحَ عَلَیْہَا لِلْحُرِّ وَالْعَبْدِ ، وَرَأَیْنَاہَا بَعْدَمَا تَعْتِقُ ، لَیْسَ لَہٗ أَنْ یَسْتَأْنِفَ عَلَیْہَا عَقْدَ نِکَاحٍ لِحُر وَلَا لِعَبْدٍ ، فَاسْتَوَی حُکْمُ مَا اِلَی الْمَوْلَی فِی الْعَبِیْدِ وَالْأَحْرَارِ وَمَا لَیْسَ اِلَیْہِ فِی الْعَبِیْدِ وَالْأَحْرَارِ فِیْ ذٰلِکَ فَلَمَّا کَانَ ذٰلِکَ کَذٰلِکَ ، وَرَأَیْنَاہَا اِذْ أُعْتِقَتْ بَعْدَ عَقْدِ مَوْلَاہَا نِکَاحَ الْعَبْدِ عَلَیْہَا یَکُوْنُ لَہَا الْخِیَارُ فِیْ حِلِّ النِّکَاحِ عَلَیْہَا ، کَانَ کَذٰلِکَ فِی الْحُرِّ ، اِذَا أُعْتِقَتْ یَکُوْنُ لَہَا حِلُّ نِکَاحِہِ عَنْہَا ، قِیَاسًا وَنَظَرًا عَلٰی مَا بَیَّنَّا مِنْ ذٰلِکَ .وَہٰذَا قَوْلُ أَبِیْ حَنِیْفَۃَ ، وَأَبِیْ یُوْسُفَ ، وَمُحَمَّدٍ ، رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ أَجْمَعِیْنَ .وَقَدْ رُوِیَ ذٰلِکَ أَیْضًا عَنْ طَاوٗسٍ
٤٥٠٥: عکرمہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ جب بریرہ (رض) کو اختیار ملا تو ہم نے ان کے خاوند کو دیکھا کہ وہ مدینہ کی گلیوں میں مارا مارا اس کے پیچھے پھرتا ہے اور اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہتے ہیں اس کی طرف سے ابن عباس (رض) نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بات کی کہ وہ بریرہ (رض) کو بلا بھیجیں (وہ آئیں) تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو فرمایا وہ تمہارا خاوند اور تمہارے بیٹے کا والد ہے ؟ (یعنی تم رجوع کرلو) تو بریرہ (رض) کہنے لگیں یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا آپ مجھے حکم فرماتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا میں سفارشی ہوں۔ بریرہ (رض) کہنے لگیں اگر آپ سفارش فرمانے والے ہیں تو مجھے مغیث کی کوئی ضرورت نہیں۔ پس اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا۔ ان کے خاوند کو مغیث کہا جاتا تھا اور یہ آل مغیرہ جو بنی مخزوم کا خاندان ہے اس کا غلام تھا۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اختیار دیا کیونکہ اس کا خاوند غلام تھا۔ اگر وہ غلام نہ ہوتا تو ہرگز اس کو اختیار نہ ہوتا۔ قول اوّل والے کہتے ہیں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے مواقع میں جہاں آثار میں اختلاف ہوجائے تو وہاں موافقت کی راہ اختیار کریں تضاد و تکاذب کی راہ نہ اپنائیں کیونکہ روات کے صدق و عدالت پر ہم نے اعتماد کیا ہے اور اسی پر قائم رہتے ہوئے ہم اس کے خلاف کی طرف نہ لے جائیں۔ اب ہم عرض کرتے ہیں کہ جب یہ بات ثابت ہوچکی جیسا کہ ہم نے ذکر کیا کہ بریرہ (رض) کا خاوند ایک قول کے مطابق غلام تھا اور دوسرے قول کے مطابق وہ آزاد تھا تو اس کو اس طرح ٹھہرائیں گے کہ وہ ایک حالت میں غلام تھا اور دوسری حالت میں آزاد تھا۔ اس سے ایک حالت کا دوسری سے متأخر ہونا ثابت ہوگا یہ تو ہوتا ہے کہ غلامی کے بعد آزادی آئے مگر آزادی کے بعد غلامی نہیں آتی جب یہ بات اسی طرح ہے تو ہم غلامی والی حالت کو مقدم قرار دیں گے اور حریت والی حالت کو متاخر مانیں گے۔ اس سے اب خود ثابت ہوگیا کہ جب بریرہ (رض) کو اختیار دیا گیا تو اس وقت وہ آزاد تھا اور اس سے پہلے غلام تھا۔ اس سے اس باب میں تمام آثار کا معنی درست رہتا ہے۔ اگر تمام روایات ہمارے ہاں اس بات پر متفق ہوجائیں کہ وہ غلام تھے تب بھی اس میں ایسی بات نہیں ہے جو ان کے آزاد ہونے کی صورت میں اس حکم کو زائل کر دے کیونکہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات نہیں فرمائی کہ میں نے اس کو (بریرہ) اس لیے اختیار دیا ہے کہ اس کا خاوند غلام ہے۔ اگر یہ بات اس طرح ہوتی تو خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار کی نفی ہوجاتی۔ پس جب اس قسم کی کوئی چیز مروی نہیں ہے اور یہ روایات میں وارد ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اختیار دیا اس حال میں کہ اس کا خاوند غلام تھا (عندنا) پس دیکھنا یہ ہے کہ آیا خیار کی حالت میں خاوند کے آزاد و غلام ہونے کی وجہ سے کچھ فرق ہوگا ؟ چنانچہ ہم نے غور و فکر کیا کہ کیا آزاد و غلام ہونے کی وجہ سے خیار کے موقعہ پر کچھ فرق پڑتا ہے تو دیکھا کہ لونڈی کا مالک اس کی غلامی کی حالت میں اس کا نکاح آزاد سے بھی کرسکتا ہے اور غلام سے بھی کرسکتا ہے اور ہم نے یہ بھی غور سے پایا کہ اس کی آزادی کے بعد تجدید نکاح کی ضرورت نہیں ہوتی خاوند خواہ آزاد ہو یا غلام مگر لونڈی کے مالک کا اختیار آزاد یا غلام دونوں کے لیے ایک جیسا ہے اور جو اختیار اس کو حاصل نہیں اس میں بھی آزاد اور غلام برابر ہیں۔ تو جب بات پھر اسی طرح ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ جب مالک نے اس کا نکاح کسی غلام کے ساتھ کیا تو آزاد ہونے کے بعد اسے نکاح توڑنے کا اختیار ہوتا ہے تو اس قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ آزاد مرد کے ساتھ نکاح کی صورت میں بھی آزادی کے بعد اس کو نکاح توڑنے کا اختیار ہو۔ امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) اجمعین کا قول یہی ہے اور طاوس (رح) کا قول بھی یہی ہے۔
طریق استدلال : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اختیار دیا کیونکہ اس کا خاوند غلام تھا۔ اگر وہ غلام نہ ہوتا تو ہرگز اس کو اختیار نہ ہوتا۔
فریق اوّل کا جواب : سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ ایسے مواقع میں جہاں آثار میں اختلاف ہوجائے تو وہاں موافقت کی راہ اختیار کریں تضاد و تکاذب کی راہ نہ اپنائیں کیونکہ روات کے صدق و عدالت پر ہم نے اعتماد کیا ہے اور اسی پر قائم رہتے ہوئے ہم اس کے خلاف کی طرف نہ لے جائیں۔
اب ہم عرض کرتے ہیں کہ جب یہ بات ثابت ہوچکی جیسا کہ ہم نے ذکر کیا کہ بریرہ (رض) کا خاوند ایک قول کے مطابق غلام تھا اور دوسرے قول کے مطابق وہ آزاد تھا تو اس کو اس طرح ٹھہرائیں گے کہ وہ ایک حالت میں غلام تھا اور دوسری حالت میں آزاد تھا۔ اس سے ایک حالت کا دوسری سے متأخر ہونا ثابت ہوگا یہ تو ہوتا ہے کہ غلامی کے بعد آزادی آئے مگر آزادی کے بعد غلامی نہیں آتی جب یہ بات اسی طرح ہے تو ہم غلامی والی حالت کو مقدم قرار دیں گے اور حریت والی حالت کو متاخر مانیں گے۔
اس سے اب خود ثابت ہوگیا کہ جب بریرہ (رض) کو اختیار دیا گیا تو اس وقت وہ آزاد تھا اور اس سے پہلے غلام تھا۔ اس سے اس باب میں تمام آثار کا معنی درست رہتا ہے۔ اگر تمام روایات ہمارے ہاں اس بات پر متفق ہوجائیں کہ وہ غلام تھا تب بھی اس میں ایسی بات نہیں ہے جو ان کے آزاد ہونے کی صورت میں اس حکم کو زائل کر دے کیونکہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات نہیں فرمائی کہ میں نے اس کو (بریرہ) اس لیے اختیار دیا ہے کہ اس کا خاوند غلام ہے۔ اگر یہ بات اس طرح ہوتی تو خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار کی نفی ہوجاتی۔
پس جب اس قسم کی کوئی چیز مروی نہیں ہے اور یہ روایات میں وارد ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو اختیار دیا اس حال میں کہ اس کا خاوند غلام تھا (عندنا) پس دیکھنا یہ ہے کہ آیا خیار کی حالت میں خاوند کے آزاد و غلام ہونے کی وجہ سے کچھ فرق ہوگا ؟ چنانچہ ہم نے غور کیا۔
نظر طحاوی (رح) :
غور و فکر کیا کہ کیا آزاد و غلام ہونے کی وجہ سے خیار کے موقعہ پر کچھ فرق پڑتا ہے تو دیکھا کہ لونڈی کا مالک اس کی غلامی کی حالت میں اس کا نکاح آزاد سے بھی کرسکتا ہے اور غلام سے بھی کرسکتا ہے اور ہم نے یہ بھی غور سے پایا کہ اس کی آزادی کے بعد تجدید نکاح کی ضرورت نہیں ہوتی خاوند خواہ آزاد ہو یا غلام مگر لونڈی کے مالک کا اختیار آزاد یا غلام دونوں کے لیے ایک جیسا ہے اور جو اختیار اس کو حاصل نہیں اس میں بھی آزاد اور غلام برابر ہیں۔ تو جب بات پھر اسی طرح ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ جب مالک نے اس کا ناح کسی غلام کے ساتھ کیا تو آزاد ہونے کے بعد اسے نکاح توڑنے کا اختیار ہوتا ہے تو اس قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ آزاد مرد کے ساتھ نکاح کی صورت میں بھی آزادی کے بعد اس کو نکاح توڑنے کا اختیار ہو۔
امام ابوحنیفہ ‘ ابو یوسف ‘ محمد (رح) اجمعین کا قول یہی ہے اور طاوس (رح) کا قول بھی یہی ہے۔

4506

۴۵۰۶: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : ثَنَا سُفْیَانُ ، عَنِ ابْنِ طَاوٗسٍ ، عَنْ أَبِیْہَ قَالَ : لِلْأَمَۃِ الْخِیَارُ اِذَا أُعْتِقَتْ، وَاِنْ کَانَتْ تَحْتَ قُرَشِیْ
٤٥٠٦: ابن طاوس نے اپنے والد سے نقل کیا کہ لونڈی کو خیار حاصل ہوگا جب کہ آزاد کردی جائے اگرچہ وہ کسی قرشی کی بیوی ہو۔

4507

۴۵۰۷: حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی ابْنُ طَاوٗسٍ ، عَنْ أَبِیْہَ أَنَّہٗ قَالَ لَہَا الْخِیَارُ یَعْنِیْ فِی الْعَبْدِ وَالْحُرِّ ، قَالَ : وَأَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ مِثْلَ ذٰلِکَ .
٤٥٠٧: ابن طاوس نے اپنے والد سے نقل کیا کہ لونڈی کو خیار حاصل ہوگا خواہ اس کا خاوند غلام ہو یا آزاد اور انھوں نے فرمایا حسن بن مسلم نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے۔
نوٹ : یہاں اس باب میں فریق اوّل کے مؤقف کو اثر و نظر سے ترجیح دی مگر اپنے عام طریق کے خلاف مؤقف اوّل جو کہ راجح تھا اس کو بعد میں بیان کرنے کی بجائے پہلے بیان کیا۔ واللہ اعلم

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔